تنفیز کی ساری ذمہ داری اب تحریک پر آئے گی ۔ ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء برموقع مجلس شوریٰ ممالک بیرون

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تنفیذ کی ساری ذمہ داری اب تحریک پر آئے گی
ارشادات فرمود و 30 دسمبر 1982ء بر موقع مجلس شوری ممالک بیرون
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے مجلس شوری بیرون کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا :۔انسان پر اللہ تعالیٰ کے احسانات میں سے یہ ایک بہت ہی عظیم احسان ہے کہ اسلام جیسی عض
الشان اور کامل اور جامع اور مانع تعلیم عطا فرمائی اور اسلام کے احسانات میں سے مجلس شوری کا نظام بھی
ایک امتیازی شان کا احسان ہے۔اس کی کوئی مثال دنیا کے پردے پر کسی مذہبی نظام میں یا غیر مذہبی نظام
میں نہیں ملتی۔مسلمانوں
کو اجتماعیت پر قائم رکھنا اور ان کے انفرادی حقوق کی حفاظت اور پھر اس کے باوجود
ان دونوں کے درمیان توازن قائم رکھنا اور وحدت کی لڑی میں پروئے رکھنے کے لئے یہ نظام ایک عظیم
الشان کردار ادا کرتا ہے۔ساری قوم میں ایک ایسی فعال خواہش کو بیدار رکھنے میں یہ بہت بڑا کردار ادا کرتا
ہے کہ ہر فرد بذات خود اسلام کی ذمہ داریوں سے منسلک ہو جائے اور ہر فرد بذات خود اجتماعی نظام کا اپنے
آپ کو ایک ایسا حصہ تصور کرے کہ گویا اسی کے اوپر ہر ذمہ داری ڈالی گئی ہے اور وہی بنیاد ہے۔اس وسعت
کے ساتھ احساس ذمہ داری کی تقسیم سوائے اسلامی نظام شوری کے کسی اور نظام میں ممکن نہیں۔چنانچہ یورپ کے سفر میں نہ صرف میں نے بلکہ تمام احباب جماعت نے یہ محسوس کیا کہ مجلس
شوریٰ کی برکت سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے افراد میں غیر معمولی جذبہ خدمت پیدا ہوا۔اور
بہت سے ایسے اعتراضات، جو لاعلمی کے نتیجہ میں پیدا ہو کر ایمان کو گھن کی طرح ضائع کر رہے تھے ، وہ از
خود رفع ہو گئے اور بہت سے ایسے دوستوں نے مجھ سے بیان کیا کہ شورٹی میں شمولیت سے پہلے ہمیں
احمدیت کا پورا تصور ہی نہیں تھا۔جب شامل ہوئے تو ایک بالکل نیا جہان احمد بیت کا ہم پر روشن ہوا۔اور یہ
بات پاکستانیوں نے نہیں بلکہ یورپین نو مسلم احمد یوں نے کہی۔اور انہوں نے جو وقت کی قربانی کا مظاہرہ
کیا ، اس کے بعد وہ بھی انتہائی عظیم الشان ہے۔بالکل فدائیوں کی طرح اپنی ساری قدروں کو احمدیت کے
لئے پیش کر دیا۔اور بعض مربیان کی طرف سے جو ان کے متعلق رپورٹیں مل رہی ہیں، ان سے معلوم ہوتا
ہے کہ ان
کی گویا کا یا پلٹ گئی ہے۔335

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
تو یہ ایک دو برکتیں ہیں، جن کے بیان کا یہاں وقت تھا۔ورنہ حقیقت یہ ہے کہ صرف اسی مضمون پر جو
نہایت ہی حقیر کوششوں کو اللہ تعالیٰ پھل عطا فرما چکا ہے، اگر تفصیل سے بیان کیا جائے تو بہت لمبا وقت درکار
ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے احسانات کا انسان حق تو کیا ، اس کا پوری طرح ذکر بھی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔اس نوعیت کی یہ پہلی مجلس شوری ہے کہ جس میں مرکز ربوہ میں تمام دنیا کے احمدی جماعتوں کے
نمائندگان کو شمولیت کی توفیق مل رہی ہے۔ظاہر ہے کہ ساری دنیا کی جماعتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو تو
اس چھوٹی سی مجلس میں ہوئی ممکن نہیں۔جو باہر سے دوست تشریف لائے ہوتے ہیں، ان کو وقت بھی اتنا
نہیں۔اور جو یہاں موجود ہیں، ان کے بھی اور بہت سے کام ہیں۔اس لئے اگر ساری دنیا کی مجالس شوری
کی نمائندگی اس شوری کو ان معنوں میں حاصل ہو کہ تمام دنیا کی جماعتوں کے انفرادی جماعتی مسائل پر
تفصیلی گفتگو ہو تو ایسا ہونا ممکن نہیں۔اس لئے اس شوری کے انعقاد سے قبل تمام جماعتوں
کو یہ مطلع کر دیا گیا
تھا کہ آپ اپنے اپنے ملکوں کے مسائل پر وہاں مجلس شوریٰ منعقد کریں اور ان پر تفصیلی گفتگو کے بعد جو
پڑھے
ماحصل ہو، وہ مرکز میں بھیجوائیں۔جس طرح پر مجلس شوری کی کاروائی خلیفة المسیح کے پاس منظوری
کے لئے پیش ہوتی ہے، وہ بھی پیش ہوگی۔اور ان میں سے اگر بعض ایسے مسائل سامنے آئے ، جن کو اس
مرکزی مجلس شوری میں رکھنا ضروری سمجھا گیا یا ایسے مسائل سامنے آئے ، جن کا ایک ملک سے نہیں بلکہ وسیع )
تر دنیا کی دیگر جماعتوں سے بھی تعلق ہے تو ایسے معاملات کی چھان بین کے بعد ایک الگ ایجنڈا مرتب کیا
جائے گا، جو اس مجلس شوریٰ میں پیش کرنے کے لئے ہوگا۔آئندہ کے لئے بھی یہی طریق کا را نشاء اللہ تعالی
جاری رہے گا۔جب تک اللہ تعالٰی اس میں کوئی تبدیلی نہ پیدا فرمادے۔لیکن اس وقت چونکہ وقت تھوڑا
تھا، اس لئے پوری طرح اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہوا۔ایک تو بہت چھوٹا نوٹس دیا گیا باہر کی جماعتوں کو۔خدا کے فضل سے اس تھوڑے وقت میں بھی احباب نے وقت کی قربانی کی اور دور دور سے اکٹھے ہوئے اور
مسائل پر غور ہوا۔لیکن ان کے غور پر یہاں تفصیلی غور کا وقت نہیں ملا۔آئندہ انشاء اللہ تعالیٰ چونکہ زیادہ وقت
میسر ہوگا، اس لئے نسبتا بہتر رنگ میں اس فیصلے کی تنفیذ ہو سکے گی۔اس وقت ہم نے ایک ایسا ایجنڈا تیار کیا ہے، جس میں جماعت کی عمومی صورتحال، جس کا براہ
ست تعلق مجلس شوری سے ہے، وہ مختصر رپورٹوں کی شکل میں آپ کے سامنے رکھی جائے گی۔تاکہ آپ
کے ذہن میں بھی ایک انگیخت ہو ، Excite ہوں ذہن اور ان باتوں کی روشنی میں واپس جا کر اپنے اپنے
ملکوں میں ان باتوں پر مزید غور کریں، ان مسائل کے اوپر باقی احباب کو بھی توجہ دلائیں۔336

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔اصل شوری کا مقصد یہ ہے کہ سارا اجتماعی اسلامی ذہن متحرک ہو جائے اور ہیجان پکڑ جائے۔اور اس کے نتیجے میں ایک دماغ نہیں بلکہ سارا جماعتی دماغ ایک نقطہ پر ارتکاز پکڑ کے پھر اس ایک مرکزی
دماغ کو جلا بخشے ، جس نے آخر فیصلہ کرنا ہے۔یہ روح ہے، شوری کی۔اس روح کو مدد دینے کے لئے امید
ہے کہ آج کی شوری کسی نہ کسی حد تک ممد و معاون ثابت ہوگی۔پھر آخری نقطہ فیصلے کا حقیقت میں وہ ایک
مرکزی دماغ نہیں کرتا۔آخری نقطہ فیصلے کا اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی راہنمائی پر منحصر ہوتا ہے۔یہی وجہ
ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا گیا:۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ
اگر فیصلہ اللہ کی مرضی کے بغیر ہو تو پھر تو کل علی اللہ کے معنی کوئی نہیں کہ فیصلے تم کرتے رہو اور ذمہ
داریاں میری ہیں۔یہ بڑی عجیب سی بات بنتی ہے۔یہ تو ویسی ہی بات ہے کہ
تو مشق ناز کر خون دو عالم میری گردن پر
اللہ تعالیٰ کے کلام میں ایسی غیر حکیمانہ باتیں نہیں ملتیں۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ
کا مطلب یہ ہے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں جانتا ہوں کہ تیرے عزم کا کوئی پہلو بھی میری
مرضی سے باہر نہیں۔اس وجود کو مخاطب کیا جا رہا ہے، جس کے متعلق خود فرمایا:۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
جس کا سب کچھ خدا کے لئے ہو چکا ہو، جس کی اپنی مرضی باقی نہ ہو، اس وجود کا فیصلہ ہے، جس
کے متعلق فرمایا ہے:۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ
پس وہی عکس ہے، جو اسلامی نظام میں درجہ بدرجہ منتقل ہوتا ہے۔رجہ منتقل ہوتا ہے۔حسب توفیق جس کو بھی خدا
تعالیٰ اس منصب پر فائز فرمائے ، اس کے دل میں اپنے لئے کامل اطاعت اور فرمانبرداری کا جذبہ پیدا کرتا
ہے اور کوئی انانیت کا حصہ باقی نہیں رہنے دیتا۔اس وقت جو فیصلہ ہوتا ہے، اجتماعی دماغ کی مدد اور کوشش
کے بعد وہ یقینا اللہ تعالیٰ کی مرضی کا پہلو اپنے اندر رکھتا ہے۔اور اس پر یہ حکم ہے۔فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ
یہ نظام ہے، جس کا ساری دنیا سے تعارف ہونا ضروری تھا۔ورنہ بہت سے ممالک میں بعض
ایسے مسائل پیش آرہے تھے اور بعض جگہ وہ بڑھ رہے تھے، زیادہ سنگین نوعیت اختیار کر رہے تھے ، جو نظام
337

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
شوری اور نظام اسلام کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں اگر اسی طرح بڑھتے رہتے تو بہت خطرناک نتائج پر منتج ہو سکتے
تھے۔چنانچہ بعض Delegations نے جو یہاں تشریف لائے ، انفرادی ملاقات کا ان سے موقع ملا،
انہوں نے کہا کہ یہ پہلا نمونہ جو شوری کا ہم نے دیکھا ہے، اپنے اپنے ملکوں میں اسی سے ہمیں خدا تعالیٰ
کے فضل سے اتنی جلالی ہے اور اتنی روشنی عطا ہوئی ہے ذہن کو کہ اب ہم اپنے آپ کو احمدیت کے لئے پہلے
سے زیادہ قربانی پر آمادہ پاتے ہیں۔تو آئیے ! اب ہم اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے ، اس کا روائی کا آغاز
کرتے ہیں۔اپنے فضل سے خدا تعالی برکت دے اور اس نظام کو مزید نشو ونما عطا فرما تار ہے اور ہمیں یہ
توفیق نہ عطا کرے کہ اس کی مرضی کے خلاف ہم کوئی مشورہ دے سکیں یا کوئی مشورہ قبول کر سکیں۔وو
پہلی تجویز : صد سالہ جو بلی سے قبل ایک سو ممالک میں تبلیغ اور جماعتوں کا قیام
سب سے پہلے ایک ایسی تجویز ہے، جس کا تعلق صد سالہ جو بلی منانے سے ہے۔جیسا کہ
میں نے بیان کیا تھا، ہمارا اصل جشن تو یہ ہے کہ خدا کے حضور تبلیغ اسلام کے تحائف پیش کریں۔اگر ان
تحائف سے ہمارا دامن خالی رہا تو محض ربوہ کو سجانا یا گیٹ لگا نا تو اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔اس لئے
100 ممالک میں نئی جماعتیں قائم کرنے کا تحفہ ہم نے اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ طور پر پیش کرنا ہے۔اس
مقصد کے لئے وکالت تبشیر کو میں نے ہدایت دی تھی کہ اس مجلس شوری سے پہلے ساری دنیا کا جائزہ لے کر
وہ ممالک تجویز کریں اور ان کو بعض ایسے ممالک کے ذمہ لگا ئیں، جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں
قائم ہیں۔اور وہ اگر اس بارے میں کچھ کہنا چاہیں کہ کیا کیا ذرائع اختیار کر سکتے ہیں یا کئے جائیں گے؟ تو
اس بارے میں ان کو موقع دیا جائے گا اور واپس جا کر پھر اپنے ملک میں بھی غور کریں اور پورا تفصیلی منصوبہ
بنائیں کہ جو ممالک ہمارے ذمہ لگائے گئے ہیں، جلد سے جلد ہم ان میں اسلام کا جھنڈا اس مضبوطی کے
ساتھ نصب کر دیں کہ مقامی مٹی سے پیدا ہونے والے لوگ مستقل وہاں کے باشندے ایک مستقل دانگی
جماعت کی شکل اختیار کر جائیں“۔۔۔۔۔یه جور پورٹ آپ نے سنی ہے، اس میں ایک تو اعداد و شمار کی درستی ہونے والی ہے۔یہ جو
100 ممالک میں احمدیت کا جھنڈا گاڑنے کا پروگرام آپ کے سامنے رکھا گیا ہے، اس کا آغاز مجھ سے
نہیں ہوا۔بلکہ میں نے خطبہ جمعہ میں بڑی وضاحت کے ساتھ یہ بات بیان کی تھی کہ حضرت خلیفة
المسيح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے جو صد سالہ جوبلی منانے کے لئے پلاننگ کمیشن بنایا تھا، اس میں ان
امور پر غور ہوا اور یہ فیصلے ہوئے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کی زندگی میں ہی ان کی منظوری
ہو گئی تھی۔تنفیذ کے لحاظ سے یہ سکیم باقی پڑی تھی اور وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔Unfortunately جو قدم
338

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
اٹھانے چاہئیں، ان میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔تو یہ دراصل تحفیذ کا منصوبہ ہے، کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے، جو
جماعت کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔دوسرے اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ، مشورے دیتے وقت اس ذہنی نقشے کو ملحوظ رکھیں ، جو اس
وقت میرے ذہن میں ہے کہ اس کی بہترین تعمیل کس طرح ہوگی ؟ ممالک کی جو تقسیم کی گئی ہے، اس سے یہ
معلوم ہوتا ہے کہ بعض جگہ ایسے ممالک کا نام بھی لیا گیا ہے، جہاں خدا کے فضل سے جماعت موجود ہے۔اور
اثر یہ پڑ رہا ہے کہ وہاں جماعت نہیں ہے۔تبشیر نے غالباً صرف Technical نکتہ نگاہ سے ان کو شامل کیا
ہے۔مثلاً آسٹریا۔آسٹریا میں جب ہم گئے تو جس قصبے میں ہم ٹھہرے، (انگلس یا اجلس ) وہاں سے واپس
آنے کے بعد ہمیں سوئٹزر لینڈ میں پتہ لگا کہ وہاں ایک نہایت ہی مخلص مقامی احمدی موجود تھا۔اسی طرح
وہاں جیل میں متعد د احمدی ہوئے ، آسٹریا میں۔کیونکہ قید کی حالت میں دوسری دہنی عیاشیوں کا وقت نہیں
ہوتا ، کچھ خوف بھی ہوتا ہے، خدا کا۔اس لئے دل نرم ہوتے ہیں۔وہاں
تبلیغ کا موقع ملا بعض قیدیوں کو بعض
دوسرے قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا، جن کا اپنی آزادی کے زمانے میں مشن سے رابطہ تھا۔تو میرے علم میں 30
بیعتیں آسٹریا میں اس قید کے زمانے میں ہو چکی ہیں۔وہ منتشر ہوں گے ، ان
کو منظم کر کے ایک جماعت بنانا
ہوگا۔لیکن یہ جو تاثر پیدا ہورہا ہے کہ گویا آسٹریا میں جماعت ہی نہیں مقامی ، یہ غلط تاثر ہے۔اس طرح اور
بہت سے ممالک جب لٹیں پڑھی جارہی تھیں، میرے ذہن میں آرہا تھا۔مثلاً مڈغاسکر میں تو اب جماعت
قائم ہو چکی ہے، باقاعدہ۔وہی اب technicality والی بات ہے۔چونکہ اس وقت ماریشس مشن کے تابع
ہے، مڈغاسکر کی جماعت، اس لئے تبشیر نے اس کو مڈغاسکر شمار کرلیا۔یہ غلطیاں چھان بین کے بعد دور ہو
جائیں گی۔تو ہو سکتا ہے کہ وہ 116 والی بات بھی درست ہی نکلے بلکہ شاید آگے ہی بڑھ جائے ، یہ تعداد۔کیونکہ یہ رپورٹ سے معلوم ہو رہا ہے کہ بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔جہاں تک تقسیم کا تعلق ہے، ممالک کا۔یہ Open Question ہے بالکل۔کھلا سوال ہے۔تبشیر نے ابتدائی غور کر کے ایک مشورہ پیش کیا ہے، اس کی کوئی آخری حیثیت نہیں ہے، اس وقت۔آپ
کے سامنے اس لئے رکھا جارہا ہے کہ اس مشورے کو ملحوظ رکھ کے آپ اپنی جماعتوں میں جا کر غور کریں اور
پھر پوری بشاشت اور شرح صدر کے ساتھ جو عزم کر سکتے ہوں، وہ عزم ہمیں بھجوائیں۔تا کہ ایک
Revised Version ہو، اس سکیم کی۔اور تبشیر پھر اس کو بعد منظوری پھر نا فذ کرنے کی کوشش کرے۔یعنی آپ کو یادہا نیاں کرائے ، ذمہ داریاں وغیرہ اور ضرورتیں پوری کرے۔339

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
++
یہ جو دوسرا پہلو ہے ، یہ بہت اہم ہے۔زبانوں کے لحاظ سے بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے، اس
سکیم میں کہ کن کن ممالک میں کتنی زبانیں زیر استعمال آئیں گی ؟ ان زبانوں کے لئے تیاری کا کیا منصوبہ
ہے؟ پہلے تو ابتدائی طور پر ڈھانچہ مکمل ہوگا۔اس وقت جس ملک نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم فلاں ملک میں انشاء
اللہ تعالیٰ احمدیت کا جھنڈا یعنی اسلام کا جھنڈا گاڑیں گے، ان کا ساتھ یہ بھی فرض ہوگا کہ وہ بتا ئیں کہ اس
سلسلہ میں مسائل کیا کیا در پیش ہیں؟ کس طرح سفر کرنے پڑیں گے اور وسائل کتنے مہیا ہیں ؟ کس قسم کا
لٹریچر تیار کرنا ہوگا ؟ اور وہ لٹریچر کون تیار کرے گا؟ مرکز کی کتنی ذمہ داری ہے، مقامی جماعت کتنا بوجھ خود
اٹھائے گی ترسیل کی ، اس کی سیکیم؟
خصوصیت کے ساتھ ہر تبلیغ میں نوجوان کو پیش نظر رکھیں۔احمدی نوجوان کو بھی اور بیرونی دنیا کے
نوجوان کو بھی۔احمدی نوجوانوں کو Involve کرنا ہے۔جتنا بھی نوجوان ہے، سو فیصدی اس سکیم میں
Involve کرنا ہے۔اس لئے منصوبہ بندی بناتے وقت احمدی نوجوانوں کا پورا حصہ ہونا چاہیے، منصوبہ
بندی
کمیشن میں۔ان کو پتہ ہونا چاہئے ، ان کی ذمہ واریاں کیا ہیں ؟ خواہ وہ مزدور نو جوان ہوں یا کالج کے
تعلیم یافتہ کسی بھی طبقے کے ہوں۔نوجوانوں کی نمائندگی ضروری ہے۔اور بیرونی دنیا میں جب آپ مخاطب
کریں گے، ان ممالک کو تو سب سے پہلے نو جوانوں کو پکڑیں۔یہ تو قابل بحث بات ہی نہیں ہے۔جتنی
جلدی نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور متاثر کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے، دوسرے Age گروپ کے
ساتھ اس کی کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔یعنی بوڑھوں میں بھی تبلیغ کرنا، ہمارا فرض ہے۔لیکن جب ہمارے
پاس وقت تھوڑا ہو اور زمین زیادہ ہو تو لازما پہلے اچھی زمین منتخب کی جاتی ہے۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ زمین بے
شمار پڑی ہو۔پہلے کل ٹھیک کرنا ہے، بعد میں نرم زمین کی طرف آتا ہے۔پہلے اچھی زمین پکڑیں اور نرم
زمین پکڑیں، بیچ میں بعض دفعہ کلر زمین کے ٹکڑے بھی آجاتے ہیں، ان کی طرف بھی توجہ کرنی پڑتی ہے۔یعنی بوڑھے بھی ہوں گے ، وہ بالکل مستقلی نہیں۔جو خود آتے ہیں، جن کے اندر نرمی ہے طبیعت میں، ان کو
چھوڑ نا نہیں ، یہ بھی سکیم کا حصہ ہو گا۔اب ایک اور پہلو ہے، جو بہت وضاحت کے ساتھ سامنے رہنا چاہیے۔فاصلوں کی باتیں ہوئی
ہیں کہ کچھ ممالک کتنے فاصلے پر ہیں؟ حالانکہ میرے ذہن میں جو نقشہ ہے، وہ یہ ہے کہ وہ فاصلے ضروری تو
نہیں کہ آپ جا کر کم کریں۔وہ آپ کے پاس آکر بھی تو فاصلے کم کر دیتے ہیں۔ہر ترقی یافتہ ملک میں تقریباً
ہر ملک کے نمائندے موجود ہیں۔اگر مثلاً انگلستان یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم نے سین کو مسلمان بنانا ہے تو
340

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
Spainish آبادی انگلستان میں ہی اتنی موجود ہے کہ جماعت کے وسائل سارے بھی divert کئے
جائیں تو شاید وہ کم محسوس ہوں۔اسی طرح امریکن ممالک میں Latin امریکن آبادیاں ہیں، جنوبی افریقہ
کے بے شمار لوگ ہیں۔یعنی ضروری نہیں کہ وہاں جائیں اور پھر تبلیغ کریں ، وہ جو آگئے ہیں، ان کو کیوں نہیں
سنبھالتے ؟ اس لئے اس سے بہت زیادہ وسیع ہو جائے گا ، ہمارا Contact، جو اس رپورٹ سے بظاہر نظر آ
رہا ہے۔ہر ملک میں جو باہر سے لوگ آئے ہوئے ہیں، ان کو پکڑا جا سکتا ہے۔اس پہلو سے جو ممالک ہیں، ان کی فہرست بھی چھوٹی نظر آ رہی ہے۔مثلاً مشرق وسطی ہے، اس
کو اگر حکمتاً نظر انداز کیا گیا ہے تو میرے خیال میں تو حکمت کا یہ تقاضا ہے ہی نہیں۔جب صلحائے عرب والا
الہام پڑھا جا رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارادے اور کتابیں ببانگ دہل کہہ رہی
ہیں کہ تم احمدیت کی خاطر پیدا کئے گئے ہو، یعنی حقیقی اسلام کی خاطر تو اسلام میں لوٹنا پڑے گا تمہیں۔یہ جو
زندگی ہے، اسلام میں رہ کر اسلام سے باہر کی زندگی ، یہ کوئی زندگی نہیں ہے۔تو ان کو منصوبے میں شامل کرنا
چاہیے۔اور وہاں نہیں ہوسکتی تبلیغ تو باہر وہ نکلتے ہیں، ان کو بہت اچھے مواقع میسر آتے ہیں۔زیادہ نسبتا ان
کے دل نرم ہوتے ہیں، بیرونی ماحول میں۔افغانستان ہے، وہاں بھی جماعت تو قائم ہے لیکن کم ہے۔مشرقی یورپ سارا خالی پڑا ہے۔اس کا ذکر سوائے پولینڈ کے نہیں ملا۔جہاں پہلے ہی خدا کے فضل۔جماعت قائم ہو گئی ہے۔بہر حال ابھی زوخ صاحب نے جو اطلاع دی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے سوا اور
بھی بہت سے مسلمان ہیں۔بعض پرانے مسلمان جو عملاً مذ ہب سے کٹ کے الگ ہو چکے تھے ، اب وہ ارد
گردا کٹھے ہورہے ہیں اور باقاعدہ جماعت کا جزو بن رہے ہیں اور یہ خالصہ پولش جماعت ہے۔اسی طرح
پرانے زمانوں میں ہنگری وغیرہ میں جو تبلیغ ہوئی تھی، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بے حد مبالغہ آرائی سے
کام لیا گیا ہے۔ہوسکتا ہے، مبالغہ کا بھی ایک حصہ ہو یا یوں کہنا چاہیے کہ خوش فہمی اور نیک تمناؤں کی
چھلانگ کچھ آگے نکل گئی ہو، کچھ مبالغہ آرائی ہو۔لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ ہنگری کے اس وقت کے احمدی
ہوئے ہوئے لوگ باہر کی دنیا میں ٹریس ہوتے رہتے ہیں۔مثلاً ارجنٹینا میں جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، وہ
ہنگری کے جنگ سے پہلے کے زمانے میں جو مسلمان ہوئے تھے ، خدا کے فضل سے وہ وہاں ملے اور انہوں
نے رابطہ کیا اور بتایا کہ ہاں، ہم خدا کے فضل سے احمدی مسلمان ہیں۔تو ٹرکی ہے، وہاں احمدیت خدا کے
فضل سے موجود ہے، ٹرکش نمائندوں میں۔روس اتنی بڑی مملکت، اتنے بے شمار اس کے چھوٹے ممالک،
اتنا بڑا علاقہ ہے روس کا کہ صرف یورپیئن رشیا کا رقبہ کینیڈا سے کچھ زیادہ بنتا ہے۔یورپین رشیا سے مراد ہے
341

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
جس میں Rushian Speeking ریاستیں ہیں۔بہت بڑا مجموعہ ہے۔آپ اس کو کیوں محروم کرتے
ہیں، بے چارے کو؟ جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں وہاں اپنی جماعت کو
ریت کے ذروں کی طرح پھیلا ہوا دیکھتا ہوں۔یہ سارے حصے ہیں اور ان میں پھر ان کی زبانوں کے مسائل لینے ہیں۔ساری دنیا کی جماعتیں اپنا اپنا
حصہ لے کر پورے انہماک سے اس میں غرق ہوں اور بے انتہا سوچوں کو پھیلائیں اور گہرا کریں اور وسعت عطا
کریں ان
کو اور پھر تیل کا ایسا منصوبہ بنائیں، جو حسب توفیق ہو۔سوچ کی چھلانگ تو بعض دفعہ بڑی وسیع چلی
جاتی ہے۔تعمیل کے وقت اپنی حیثیت دیکھنی پڑتی ہے۔تعمیل ایسی کریں کہ حیثیت دیکھ کر ہو اور پھر وسعت پھیلتی
چلی جائے۔اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت زیادہ ہم کام کر سکتے ہیں۔سوممالک سے مراد یہ تھی کہ کم از کم سوممالک۔اگر آپ نے سو ممالک ہی چننے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ
معافی دے کہیں سے ستی ہو گئی تو اس میں کمی آجائے گی۔اس لئے سوممالک کے لئے تو منصوبہ بنا چاہیے کم از
کم ساری دنیا کو Cover کرنے والا۔توقع یہ رکھنی چاہیے کہ اے خدا! کم از کم سودے دے۔اس سے زیادہ
جتنا تیرا فضل ہو، موجیں ہی موجیں ہوں گی ہماری۔تو اس رنگ میں یہ منصوبہ مکمل ہونا چاہیے۔بہر حال جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے، یہ جوابتدائی سوچ بھی ہوئی ہے، اس کو بھی میں سرسری دیکھ سکا تھا۔اس کے لئے اتنا
بھی وقت نہیں تھا کہ میں تفصیلی غور اس سے پہلے کر سکوں۔پھر یہ اطمینان بھی مجھے تھا کہ آپ کے سامنے یہ بات
پیش ہوئی ہے، وضاحت کر دوں گا۔کچھ یہاں غور کریں، کچھ اپنے گھر وں میں جا کرغور کریں۔یہ جو ٹیسٹس کی سکیم ہے، وہ بھی مدنظر رکھیں۔وہ بھی اسی وجہ سے پیش کی گئی تھی کہ ہر ملک میں ہر ملک
کے باشندے تو ہو سکتے ہیں لیکن ان کی زبان جاننے والے احمدی نہیں ہو سکتے۔اور لٹریچر کی تیاری میں بڑا
وقت لگ جائے گا۔اس لئے یہ بھی سکیم کا حصہ ہے کہ ہر قسم کے مذاہب کو اور خیالات کو مد نظر رکھ کے پہلے اردو
میں Master taps تیار ہوں۔ان کی ٹرانسلیشن کروانا بڑا آسان ہے اور معمولی خرچ پر ہو جائیں گی۔وہ
ساری دنیا کی زبانوں میں جو منصوبے کا حصہ ہوں گی۔ٹرانسلیشن کروا کے ہر مشن میں ایک Cassettes
Library ہو duplicated اور Duplication کا انتظام بڑے مشنوں میں لازماً ہو۔وہاں جو احمدی
دوست مقرر ہوں گے، بعض لوگوں کو بلانے پر، ابتداء میں تو وہ صرف اشاروں سے ہی دعوت دیں گے شاید
کہ آؤ! ایک پیالی چائے پی لو اور پھر ان کی زبان میں ان کو وہ سنائی جائیں گی ٹیسٹس وغیرہ۔تو تبلیغ شروع ہو
جائے گی۔باوجود اس کے کہ آپ زبان نہیں جانتے ہوں گے۔اس کے لئے آہستہ آہستہ پھر انشاء اللہ ساتھ
342

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
یہ بھی منصوبہ ہوگا کہ زبان دان جلدی تیاری کریں۔کیونکہ خالی کیسٹس تو کافی نہیں ہوتیں۔انسانی رابطہ بڑا
ضروری ہے اور انسانی ذہن اتنا وسیع ہے کہ کوئی پروگرام بھی آپ سوچیں، وہ حاوی نہیں ہو سکتا۔تبھی
Languages کے کمپیوٹرز ابھی تک فیل ہورہے ہیں۔انسانی ذہن کی پوری عکاسی کرنا کسی مشین میں یا کسی
کمپیوٹر میں، کسی کیسٹ میں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔تو یہ ایک ابتدائی لقمہ ہے اس کے بغیر تو آگے ہم چل ہی نہیں
سکیں گے نا۔یہ اس لئے کہ جو کم از کم غذا ضروری ہے، یہ بھی تیار کرنی ہے۔33
یہ جو آسٹریلیا کی طرف سے سوال اٹھایا گیا ہے، یہ ان کی لاعلمی کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ان کے یہاں آنے سے پہلے ہی ہم نے وہاں کے امیر صاحب کو لکھ دیا تھا کہ آپ وہاں فوری طور پر جائزہ
لیں، زمین خریدنے کے لئے۔بلکہ جتنی ان کی پہلی چھلانگ تھی، اس سے کئی گنا زیادہ زمین خریدنے کے
لئے ان
کو تاکید کی گئی ہے، آسٹریلیا کے مشن کے لئے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے روپیہ مہیا ہو جائے گا، اس کی
فکر نہیں ہے۔وہ ہم نے بعض ایسی جماعتوں کے ذمے لگا دیا ہے، جن جماعتوں میں فی الحال اپنے ہاں
مشن قائم کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔لیکن خدا تعالی کے فضل سے توفیق ہے کہ وہ مشن کے لئے روپیہ پیش
کریں۔تو وہ آمادہ ہیں جماعتیں، خدا کے فضل سے جوش رکھتی ہیں۔روپیہ کی کوئی پرواہ نہیں ہے، آپ
تیاری کریں۔دوسری بات یہ ہے کہ آپ کی جماعت وہاں خود کمزور ہے مالی قربانی میں۔یعنی یہ تو ٹھیک ہے
کہ آپ اپنا حصہ پورا دے دیں تو باقی مل جائے آپ کو لیکن یہ کہ سارا ہی باہر والے دیں اور آپ اپنا حصہ
ڈالیں ہی نہ ، یہ جائز نہیں ہے۔آپ جا کے یہ توجہ دلائیں۔نہ
جماعتوں سے مراد کچھ میں نے تشریح کی تھی، وہ یہ ہے کہ مقامی طور پر وہاں کے باشندگان
اتنی تعداد میں وہاں احمدی ہو جائیں کہ خدا کے فضل سے مستقل نوعیت کی ایک جماعت قائم ہو جائے۔یہ
ہے، جماعت کی تعریف۔پاکستانی جو عارضی طور پر جا کے آباد ہوتے ہیں اور جماعت بناتے ہیں، وہاں اگر
جماعت بنی بھی ہو تو اس منصوبے میں وہ تعریف نہیں۔اس منصوبے کے لئے یہ Revised Version
جماعت کا ہے، یہ ذہن میں رکھیں۔جہاں تک مشنز کا تعلق ہے، بہت بہتر ہو کہ ان سو ممالک میں با قاعدہ
مشن بھی بن جائیں۔لیکن جو غور ہوئے منصوبہ بندی کمیشن کے سامنے جب معاملات آئے تھے تو اس
وقت بظاہر اتنی توفیق نہیں لگتی۔لیکن واقفین اگر زیادہ آجائیں اور رضا کارانہ وقف کی جونئی تحریک کی گئی ہے،
اس میں ایسے دوست مل جائیں ، جو مناسب ہوں مبلغ کے طور پر تو انشاء اللہ تعالیٰ خواہش یہی ہوگی اور یہی
کوشش ہوگی کہ بڑا مشن ہاؤس نہ سہی، جہاں جماعت قائم ہوتی ہے، وہاں ایک مرکزی نمائندہ بطور مبلغ کے
وو
343

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ضرور پہنچے۔اور دوسری بڑی کوشش یہ ہوگی اور وہ انشاء اللہ بڑی آسان بھی ہے اور بڑی بھی ہے کہ مشن کا
آغا ز سنت نبوی پر کیا جائے۔کسی بڑی بلڈنگ کی بجائے اگر جھونپڑی بھی بنادی جائے مشن کے نام پر تو
بڑی بابرکت ہوگی۔یہ جو خواہ مخواہ کا تصور ہے کہ عظیم الشان ، عالی شان مشن بنایا جائے ، دنیا کے پیمانے پر
سبھی مشن ہوتا ہے، یہ غلط ہے۔ضرورتوں کے پیش نظر بڑی بڑی عمارتیں بھی بنائی جارہی ہیں، بنانی پڑیں
گی۔لیکن انتظار تو ہم نہیں کر سکتے کہ جب تک بڑی عمارت نہ بنائیں ، اس وقت تک مشن قائم نہیں ہو سکتا۔جھونپڑیوں میں بھی مشن بن جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔تو ان معنوں میں پھر یہ مشن کی ، جو اول تعریف
ہے، وہ بھی ان جماعتوں پر صادق آجائے گی۔جہاں تک دوسری جماعتوں
کا تعلق ہے، فاصلوں کا۔وہ
کچھ وضاحت میں نے کی تھی اور کچھ مزید یہ کرتا ہوں کہ یہ سارے فیصلے مقامی جماعتوں نے کرنے ہیں۔آپ یہاں سے ایک سوچ کا ڈھانچہ تیار کر کے واپس جا کے اپنی جماعتوں کو مشورے دیں گے۔اور وہ پھر
اپنی سہولتوں کے مطابق اور حالات کے مطابق معین ذمہ داری قبول کریں گے۔اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے
ہوئے وہ منصوبہ ہوگا۔یہ منصوبہ نہیں ہے، یہ صرف ایک عارضی تجویز ہے۔وو
اس پر پہلے ہی خدا کے فضل سے عمل ہورہا ہے۔جہاں جہاں جماعت قائم ہوئی ہے، ایک
بھی احمدی ہے، اس سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے اور مشورے لئے جارہے ہیں کہ آپ کی قوم کو احمدی بنانے کو
کے لئے ، مسلمان بنانے کے لئے کیا مشورے ہیں؟ کون سا طریقہ کار زیادہ بہتر اور آسان رہے گا ؟ ان
کے خیالات کس قسم کے ہیں؟ پھر اگر وہاں سے ان کی واقفیت ہوا چھے خاندانوں سے ہو تو ان کے بچے
کہاں کہاں دنیا میں پڑھ رہے ہیں؟ ان سے کہاں رابطہ کیا جاسکتا ہے؟ یہ ساری باتیں اس وقت اللہ تعالیٰ
کے فضل سے زیر تعمیل ہیں“۔دوسری تجویز : اشاعت لٹریچر۔اس رپورٹ میں جو پریس کے متعلق کہا گیا ہے، وہ یہ کوئی ابھی آخری فیصلہ نہیں ہے کہ
URWIN پریس کو ہی آرڈر دیا جائے گا۔کیونکہ جو جائزہ لیا گیا تھا، وہ فی الحال انگلستان سے جائزہ ملا
ہے، باقی ممالک سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اگر امریکہ میں زیادہ سہولت ہوئی دو حصے ہیں اس
میں دیکھنے والے بلکہ عملاً تین:۔۔ایک یہ کہ ابتدائی اخراجات اشاعت کے اچھے ہوں اور بہت دیدہ زیب بھی ہو
ساتھ۔یعنی اعلیٰ معیار کی اشاعت کے اخراجات نسبتا باقی ممالک سے کم ہوں۔344

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
ii۔ترسیل کا انتظام اچھا ہو۔اب امریکہ میں اگر ستا چھپے اور اکثر جماعتیں ہماری
یورپ اور پاکستان میں ہوں۔وہاں تک پہنچانے کے لئے اخراجات اتنے زیادہ آ
جائیں کہ وہ اصل خرچ سے کہیں زیادہ بڑھ جائے تو یہ بھی دیکھنا پڑے گا۔اس لئے
اس کا بھی جائزہ لینا ہے ابھی۔اس لئے اتنی جلدی اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔جب
تک سارے جائزے نہ لے لئے جائیں۔iii۔تیسرا اس کی Storage capacity ہے۔ہرمشن کی اپنی اپنی ہوتی ہے۔کتابیں اتنی تعداد میں شائع ہوں کہ ان کو سنبھالا بھی جاسکے۔نعوذ باللہ من ذالک
دیمک کھا جائے یا مٹی لگ جائے تو ٹھیک نہیں ہے۔تو یہ تین جائزے ہیں، یہ مکمل ہوں گے۔اگر تو مستعد ہوں مشنریز انچارج اپنے اپنے ملک میں
جا کر ان تین پہلوؤں سے جائزہ لے کر رپورٹ کریں تو ایک مہینے کے اندر اندر فیصلہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔دوسری بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے متعلق جو یہ کہا گیا ہے کہ 84ء
میں جاکے پیش ہوں گی، یہ درست نہیں ہے۔فیصلہ تو یہ اسی لئے کیا گیا تھا کہ ہم فوری طور پر جماعت کے
سامنے وہ کتب پیش کرنی شروع کردیں۔اور وہ اک مشکل نے ایک سہولت بھی ہمارے لئے پیدا کر دی۔ہے۔رات سے اللہ تعالیٰ دن نکال لیتا ہے۔یہاں جو دقتیں پیش آئیں اشاعت وغیرہ کی ، ان کے سلسلہ میں
یہ بات سامنے آئی کہ اگر جو پرانی طبع شدہ کتاب ہے، اس
کا فوٹوسٹیٹ نکال کے اس سے طبع کیا جائے تو وہ
وقتیں کم ہو جاتی ہیں۔اور جب دیکھا گیا تو پرانی کتابت اتنی اچھی ہے، اتنی خوبصورت ہے، پتھر کے اوپر چھپی
ہوئی سلوں کے اوپر کہ اس کا عکس جو چھوٹا کیا گیا ہے تو موجودہ کاتبوں کی نسبت بہت زیادہ خوبصورت
طباعت ہے۔اس میں جو تیں درپیش آئیں سامنے، وہ میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں۔بظاہر تو یہ ہے کہ فوری اٹھا لیا اور شائع کر دیا۔اس میں ایک وقت یہ ہے کہ پرانے زمانے میں جو
طریق تھا، وہ حاشیے کا اور پھر حاشیے در حاشیے کا اور اس وقت کے علماء اسی طریق سے واقف تھے اور اسی کے
مطابق وہ پڑھنے کے عادی تھے۔چنانچہ گزشتہ جتنی کلاسیکل کتابیں ہم نے پڑھیں ، ان میں حاشیے پر حاشیے
اور پھر اس کے بعد حاشیے اور بسا اوقات کتاب کا اصل متن بہت چھوٹا ہوتا ہے اور حاشیے بھرے پڑے ہوتے
ہیں۔تو یہ ایک طرز ہے، جو زمانے سے تعلق رکھتی ہے۔کوئی ایسی طرز نہیں ہے کہ جس کی لازماً حفاظت کی
جائے۔لازما گویا کہ ہمارے دین کا حصہ ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب میں بھی وہی طریق
345

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک
رائج رہا، جو اس زمانہ میں موجود تھا۔لیکن موجودہ زمانے کی پبلک اس سے واقف نہیں ہے اور اس کی طبیعت
اور ذہن پر بوجھ پڑتا ہے۔اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اصل متن کو مسلسل شائع کیا جائے اور نمبر لگائے جائیں،
وہاں حاشیوں کے اور پھر حاشیے ساتھ منسلک کئے جائیں۔اور جب دیکھے آدمی ، چاہے تو اکٹھا پڑھ لے اور
چاہے تو نمبر سے اس کی طرف رجوع کرے اور حاشیہ مکمل کر کے پھر واپس لوٹے۔تو یہ سہولت اس طریق
میں پیدا کرنی مشکل ہے، جو موجودہ طریق ہے۔یہ ایک وقت ہے، غور کر رہے ہیں۔مگر تا خیر اس لئے کہ یہ
سہولت جو ہے، یہ مہیا نہ ہو تو ہم تاخیر کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔اتنی ضرورت ہے زمانے کو کتب کی کہ اس کے
لئے ہم انتظار نہیں کر سکتے۔اس لئے اگر یہ دقت نہ بھی دور ہو تو جلد از جلد یہ کام کروا کے تو آگے بھیجیں۔صرف ایک چھوٹی سے بات اس میں یہ کرنی پڑے گی کہ اگر کتابت کی غلطی سے کوئی لفظ رہ گیا
ہے۔اور وہ فیصلہ ہوگا بڑی احتیاط کے بعد۔یعنی ایسی غلطی تولا ز ما اور یقینا غلطی ہے، مثلاً قرآن کریم کی
کوئی آیت۔آج بھی جب ہم کوئی کتابیں شائع کرتے ہیں، بعض کا تب غلط لکھ جاتے ہیں، بعض کا تبوں
کی عادت ہے، اصلاح کرنے کی بھی۔ان کو سمجھ نہ آئے ، وہ فوراً اصلاح کر دیتے ہیں تو اس قسم کی غلطیاں،
جو یقینی ہیں، وہ تو بہر حال ٹھیک کرنی پڑیں گی۔یعنی حفاظت کے نام کا یہ مطلب تو نہیں عذ باللہ غلطیوں کی
بھی حفاظت کی جائے۔غلطی کا مطلب ہے، کوئی بات جو راہ نہیں پا جانی چاہیے تھی، وہ راہ پا جائے۔تو
حفاظت کا تقاضا ہے کہ اس کو باہر نکالو۔لیکن اس کا ساتھ یہ بھی تقاضا ہے کہ اتنی احتیاط کرو کہ اس بات میں
پھر غلطی کا کوئی امکان نہ رہے کہ نعوذ باللہ من ذالک جس کا اصل حق ہے، اس کو بھی مکان سے باہر نکال دو۔یہ کوئی غلطی نہ ہو، کسی قسم کی اور اس احتیاط کے ساتھ یہ بھی احتیاط ہو گی کہ نوٹ دیا جائے گا کہ فلاں کتاب
میں یہ درستی کیوں کی گئی ہے؟ اس کے دلائل کیا ہیں؟ اور اصل میں جس سے یہ اٹھایا گیا ہے، اس میں یہ تھا
کہ وہاں پھر correction کرنے کے بعد پھر اس کا عکس شائع کیا جائے گا۔تو یہ ہے پوری سکیم۔اللہ تعالیٰ توفیق دے، جلد از جلد جماعت کے سامنے یہ چیزیں آئیں۔کیونکہ محرومی کا احساس بہت ہو رہا ہے۔اور یہاں جو جماعت ہے، یہاں کے لئے شاید ابھی کچھ دقتیں
باقی ہوں باہر سے منگوانی کتاب وغیرہ اس کے لئے بھی پلاننگ کرنی پڑے گی۔لیکن اللہ تعالیٰ فضل کرے
گا۔آہستہ آہستہ انشاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا جائے گا“۔23
اس سلسلہ میں جو کام ہو چکا ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں تا کہ ان چیزوں کے چھیڑنے کی
دوباره ضرورت نہ ہو۔اس وقت یہ تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے کہ کون کون سائر بچر فارسی میں موجود ہے؟ اور
346

آج 10 میں سے 10 باقی