تنفیز کی ساری ذمہ داری اب تحریک پر آئے گی ۔ ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء برموقع مجلس شوریٰ ممالک بیرون

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
شیعه ازم کو موجودہ صورت میں، اس شیعہ ازم کو مخاطب کرنے کے لئے ، جو ایران میں رائج ہے، کیا ذرائع
ہو سکتے ہیں؟ اس پر آدمی مقرر ہیں۔جو خود بھی کام کر رہے ہیں اور لٹریچر ہمیں تازہ ترین بھجوا رہے ہیں۔اور
خدا کے فضل سے جولٹر پچر آرہا ہے، اس کا ساتھ ساتھ خلاصہ تیار ہو کے مجھے پہنچ جاتا ہے۔اس کو دیکھ کے ہم
دو کا پیاں کر لیتے ہیں۔ایک میں اپنے پاس رکھ لیتا ہوں اور ایک تصنیف میں واپس چلا جاتا ہے۔اس سلسلے
میں جو جائزہ ابتدائی لیا گیا، یہ بات بھی کھل کے سامنے آئی کہ ایک تو یہ کہ ہمارا لٹریچر جو پرانا ہے، وہ ایسی
فارسی زبان میں ہے، جو موجود الوقت فارسی سے بہت مختلف ہو چکی ہے۔اس لئے اس کے باوجود ہمیں
جدید لٹریچر تیار کرنا پڑے گا۔دوسری یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہاں ان لوگوں کو احمدیت کے متعلق اتنی غلط فہمی ہے کہ جب
احمدیت کا نام سنتے ہیں تو بہائیت کے ساتھ نعوذ باللہ من ذالک بریکٹ کرنے لگ جاتے ہیں۔اور بہائیت
کے خلاف خود وہ بیدار ہورہے ہیں، خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔لیکن ان کے پاس بہائیت کے خلاف دلائل
نہیں ہیں۔اس لئے سب سے پہلا لٹریچر، جو ہم ایرانی کو مخاطب کرنے کے لئے تیار کریں گے۔اور کام
اس پر شروع کر دیا گیا ہے، وہ ہے، ” بہائیت کے خلاف اسلام کا دفاع اور اس کو کثرت کے ساتھ سب
جگہ جہاں جہاں ایرانی ہیں، مہیا کریں گے۔ایک تو خدمت اسلام ہے، براہ راست۔اسلام کے نام پر
بہائیت کا جو حملہ ہے، وہ بڑا خطرناک ہے۔کہیں یہ اسلام کی نمائندہ بن جاتی ہے، کہیں اسلام کی دشمن بن
جاتی ہے، کہیں عیسائیت کا نمائندہ بن جاتی ہے۔چھلاوہ ہے، ایک قسم کا۔ماڈرن زندگی کا Half
Goblin ہے۔اس لئے اس کو فوری طور پر ہمیں شامل کرنا پڑے گا، اپنے جہاد کے اندر۔اس کے نتیجہ میں
بہت ساری غلط فہمیاں خود بخود دور ہو جائیں گی۔تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام اور
تعارفی لٹریچر بھی اتنی دیر میں تیار ہو جائے گا۔پھر انشاء اللہ تعالیٰ مہیا کیا جائے گا۔یہ فارسی زبان میں تھا۔اب جو بات سامنے آئی۔مشورے کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اہل فارس کو مخاطب کرنے کے لئے عربی زبان کی
بڑی ضرورت ہے۔تو جزاکم اللہ احسن الجزاء۔انشاء اللہ اس پہلو کو بھی پیش نظر رکھ لیا جائے گا“۔یہ جو تجویزیں ہیں، ان پر جو اس وقت عمل درآمد ہو رہا ہے ، وہ میں عرض کر دیتا ہوں۔پہلی
بات تو یہ ہے کہ لٹریچر کے متعلق دو تین زاویوں سے فیصلہ طلب باتیں ہیں۔اس وقت یہ ہورہا ہے کہ ہر مشن
اپنے رنگ میں اپنی اپنی ضروریات کے مطابق کچھ نہ کچھ لٹریچر شائع کرتا رہتا ہے۔ایک تو اس قسم کے
سارے لٹریچر کا معیاری ہونا محل نظر ہے۔دوسرا اشاعت کے اخراجات بہت بڑھ جاتے ہیں۔معیار بھی
347

ارشادات فرموده 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
الگ الگ ہو گئے ہیں بالکل۔تعلیم مختلف جہت میں دی جارہی ہے۔اس میں بھی یہ ضروری نہیں کہ
یکسانیت باقی رہے۔تو یہ جائزہ لیا جارہا ہے کہ مرکزی طور پر کہ سارا لٹریچر جو شائع ہوا ہے، اس کی اپنی
تناسبی قدر کیا ہے؟ نسبتی قدر کیا ہے؟ اس کی Value کیا ہے، دوسرے کے مقابل پر ؟ ایک تو ان کو اختیار
کر کے پھر یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کیوں نہ بعض حصے امریکہ کے سپر د کر دیئے جائیں ، بعض کسی اور مشن
کے بعض کسی اور مشن۔اور اگر یہ قابل عمل ہو ا قتصادی لحاظ سے اور ترسیل کے اخراجات زیادہ نہ پڑتے
ہوں تو پھر بعض مشن مثلاً پچاس ہزار ایک کتاب شائع کریں اور وہ ساری دنیا میں سپلائی ہو جائے۔بعض اور
مشن Participate کریں کسی اور کتاب میں اور وہ اس طرح شائع کر دیں۔ان چیزوں کے لئے وقت درکار ہے۔مشکل یہ ہے کہ اگر آپ Planning میں جلدی کریں
گے تو تنفیذ میں خرابیاں پیدا ہو جائیں گی۔اس لئے بعض باتوں میں لازماً ہمیں کچھ صبر کرنا پڑے گا۔فی
الحال جو فوری سکیم ہے، وہ یہ ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلسہ سالانہ کی موجودہ تقریریں ساری ترجمہ کر کے باہر
بھجوادی جائیں گی ، مختلف زبانوں میں۔چاہے یہ تعداد میں تھوڑی شائع ہوں۔جنہوں نے اس میں سے
کوئی چیز شائع کرنی ہوگی، آگے وہ اپنے طور پر کریں گے۔اس سے فی الحال جماعتیں محروم ہیں۔جلسہ
سالانہ کے موقع پر تربیت اولاد کے سلسلہ میں اور موضوعات پر جن کی آپ کو ضرورت ہے۔علماء نے اتنی
اچھی اچھی محنت کے ساتھ تقریریں تیار کی ہوئی ہیں اور وہ سارا انبارد با پڑا ہے۔تو بجائے اس کے کہ نئے
مصنفین بیٹھیں ، نئی منتیں کریں۔حسب ضرورت آپ کی طرف سے ضرور تیں ہم تک پہنچیں اور فورا متعلقہ
تقریر وہاں سے نکال لی جائے یار یویو میں جو چھپے ہوئے مضامین ہیں، ان کی بھی فہرستیں بنائی گئی ہیں کہ
فلاں ریویو میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں اس موضوع پر قلم اٹھایا گیا تھا اور وہ اتنا مؤشر
ہے مضمون کہ میں نے جب پہلے دیکھا تو بے اختیار دل سے گواہی اٹھی کہ یہ تو ہے ہی حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کا نام مولوی محمد علی صاحب کا ہوگا۔پھر میں نے تحقیق کی تو پتہ لگا کہ مولوی محمد علی صاحب کو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام لکھوایا کرتے تھے اور پھر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب نے گواہی دی کہ میں نے
حضرت میاں بشیر احمد صاحب سے براہ راست یہ روایت سنی ہے کہ واقعہ یہ ہوتا تھا۔اس لئے
conjecture کی بات یا تصور کی بات نہیں رہی۔ہوتا ہی یہی تھا۔اس لئے ان کی بے حد قیمت ہے۔تو
ہمارے پاس بہت سا کام موجود ہے۔ہمیں پتہ نہیں اس وقت کہ کہاں کہاں کیا کیا پڑا ہوا ہے؟ آپ جا کر
اپنے مطالبے بھیجیں معین۔ان مطالبوں کو اکٹھا کریں گے تو وہ ہمیں بڑی مدد دیں گے۔مطالبوں کو ہم اکٹھا
کریں گے اور پھر اشاعت کی سکیم بنانے میں انشاء اللہ تعالیٰ بہت سہولت پیدا ہو جائے گی“۔348

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
وو
ارشادات فرموده 30 دسمبر 1982ء
یہ ایک خوشخبری ہے کہ Essance of Islam کی تیسری اور چوتھی جلدیں، جن کا
ترجمه مکرم و محترم چوہدری صاحب مکمل فرما چکے ہیں اور دہرائی بھی ہو چکی ہے۔وہ طباعت کا انتظار کر رہا
ہے۔اس میں تربیت اولاد سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وہ اقتباسات، جو مرزا غلام
احمد قادیانی“ نام پر شائع ہونے والی کتاب میں میر داؤ د احمد صاحب نے اخذ کئے تھے۔حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی کتب سے ان کا ترجمہ مہیا ہو جائے گا۔مزید انشاء اللہ مضامین کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان
کیا ہے کہ علماء سلسلہ نے اس موضوع پر مختلف سالوں میں تقریریں کی ہیں، اس میں قرآن کریم کے
احکامات ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات، خلفائے
سلسلہ اور دیگر بزرگان کے ارشادات اور تجارب بڑے بڑے دلچسپ مضمون ہیں، ان کی جب اشاعت
شروع ہوگی ، ترجموں کے ساتھ تو انشاء اللہ ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔"According to the American people they are not reasonable۔They say there are some books have been inforced upon us, which
we can fully at least half that price in our country, but they have
been published in London and we are expected to buy those books
while for the same money we could buy twice as much or produced
price is much۔So these things as I mentioned in London Majlis-e-
Shoora have to be sorted out"۔"I think perhaps there is lack of informations or the
administration has not taken due interest in this subject۔So America
would buy those books۔Inshallah۔I have no doubt about it as well
as is one suggestion on supplying informations of all the
publications by any mission to the rest of the missions in the world۔I have to observe that this instruction has already been issued to all
the missions in a modified form that:-
1۔All the literature published so far should be supplied to
every other mission, right from the first to the present time۔Now
349

تحریک جدید - ایک البی تحریک
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
there would be some difficulties۔Some books would not be
available and then we will go into the question of whether they
should be produced or not۔That is a different thing, but whatever
literature is available with them at present should be sent two copies
each to every other mission۔And from now on every year each
publication would be sent two copies each to all the missions of the
world۔With this condition, that in Urdu or English or both, at least
Urdu۔The introduction of the book should be made and effixed to
that book, that this is a book on this subject, and if it is a translation
then translator is so and so, and it deals with this subject, and what
is the effect of this on the public here who receive this book and so
on and so forth۔So a comprehensive introduction of the book
should be attached with that book in Urdu at least so that the
missionary incharge could translate it into this own language and
effix it۔That would be an exhibition library all over the world۔Books will be used only for reference and those books will not be
for distribution۔For distribution is somebody wants to come and sit
here and he is interested, his order is on his behalf would be placed
with the mission concerned۔These arrangements have already been
under taken by the grace of Allah۔But as you can see it۔It is a huge
task, and it will take some time۔By and by we shall reach the
object"۔"Thank you for your comments about Malik Mubarkik
Ahmad۔You know how it happened۔Taha Kazak's son one of his
sons who is living abroad Jordan۔He wrote a letter to me after Taha
350

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
Kazak preached him۔That was a nice letter to me۔In reply I wrote
a letter in Urdu and gave it for translation to Malik Mubarik Ahmad
Sahib۔He took about one or two months in translating that letter,
but the translation was of such a high order and such excellency that
when it reached the son, he got extremely excited۔He tele-phoned
his father and said look here what beautiful Arabic۔What a beautiful language and I am so excited, there is such
a man out side the Arab-world, who can write such Arabic, so he
conveyed this to me۔These things was discussed Hadhrat Khalifa
tul Massih III in his life time had appointed him to translate the
Tafseer work۔But the difference which have been made now is this
that he has been relieved of all other duties, while previously he had
to attend Jamia regularly and do a lot of work in Jamia and most of
his time was devoted to jamia۔Now he has been completely
relieved of this۔So Inshallah the Arabic which he would produce
would be acceptable and Inshallah enjoyable even for you۔"
به تصویر زیادہ کینیڈا میں ابھری ہے، آپ نے خطر ناک نقشہ کھینچا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ
کولڑائیوں سے فرصت ہی نہیں ملتی کہ پتہ کریں، کوئی لٹریچر دنیا میں شائع بھی ہوا ہے کہ نہیں مجھے بھی عارضی طور
پر
تبشیر میں کام کرنے کا موقع ملا ہے اور میرے بھائی بھی گواہ ہیں کبھی بھی کینیڈا کی جماعتوں نے اس طرف
توجہ نہیں دلائی کہ ہمیں کیا ضرورت ہے اور کیا نہیں ؟ سوائے لڑائیوں کے خط کے کوئی خط ہی نہیں آتے۔تو اپنا
کیا ہے، اس کا نقصان پہنچ رہا ہے۔پندرہ بیس سال ایک نسل کو سامنے بڑھتا ہوا دیکھا اور ان کی فکر نہیں کی۔کوئی اچانک تو ان میں انحراف پیدا نہیں ہوا۔اس سارے عرصے میں وہ بد قسمت نسل، جو ایسے والدین کے
تابع تھی، جس نے ان کی پرواہ نہیں کی کہ وہ کدھر جا رہی ہے، وہ پرورش پاتی رہی ہے اور مرکز کو بھی نہیں اطلاع
کہ کیا ہو رہا ہے؟ میں ابھی وہاں دورہ اپنے طور پر کر کے آیا ہوں۔دوسرے باتیں کرتے تھے۔لٹریچر کے متعلق
351

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہاں بھی کسی نے بات نہیں کی کہ ہمارے پاس لٹریچر نہیں ہے۔حالانکہ مغربی افریقہ کے ممالک نے بڑا اچھا
لٹریچر تیار کیا ہوا ہے۔انگلستان میں خدا کے فضل سے بچوں کے اوپر بہترین لٹریچر موجود ہے۔آپ پوچھیں تو
پتہ لگے نا کہ کہاں موجود ہے اور کہاں نہیں؟ شائع شدہ چیزیں موجود ہیں، فکر ی کوئی نہیں۔اب تو آپ کو فورس
فیڈ نگ ( Force feeding) کرنی پڑے گی۔اس کا مطلب ہے، تبشیر کو خیال کرنا چاہیے کہ اس قسم کے بیمار
ملک بھی ہیں، جن کی بیماری کی آواز بھی نہیں پہنچ رہی۔تو وہاں آپ کو خود مشنری سے مطالبہ کریں اور اس سے
پوچھیں کہ وہ بیٹا کیا کر رہا ہے؟ کیوں اطلاعیں نہیں کر رہا؟ اور وہاں پھر انشاء اللہ ان کی ضرورت کی چیزیں مہیا
کریں، جس طرح بھی ہو سکے۔نہیں خرید سکتے تو مفت دیں ان کو“۔تیسری تجویز: بجٹ تحریک جدید و وصولی جو بلی فنڈ۔۔۔۔اس سلسلہ میں کسی مزید تبصرے کی ضرورت تو نہیں ہے۔جو اعداد و شمار ہیں، وہ خود بول
رہے ہیں۔یہ جو بعض مثالیں دی جاتی ہیں، اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ باقی لوگ بھی اس سے فائدہ
اٹھائیں۔اور میرا تجربہ ہے خود مجھے بھی اس سے بڑا فائدہ پہنچا ہے۔جب لوگ خط لکھتے ہیں کہ ہم یہ کر
رہے ہیں، ہم نے یہ کر دیا ہے تو میرے دل میں اسی طرح تحریک پیدا ہوتی ہے۔چنانچہ میں نے بھی اللہ
کے فضل سے جو وعدہ تھا صد سالہ جو بلی میں جو ایک لاکھ کچھ ہزار کا تھا، اس کو کل تک پورا کر کے ڈبل کر دیا
ہے۔تو خدا جماعت کی توفیق بڑھاتا ہے تو میری بھی ساتھ تو فیق بڑھا رہا ہے۔میری بڑھائے تو آپ کی
بھی بڑھائے گا۔یہ ہوتا ہے مزا،
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى
کا۔تو اس سے انشاء اللہ امید ہے، جب باتیں پھیلیں گی تو ساری جماعتوں میں خدا تعالیٰ کے
فضل سے معیار خود بخود اونچا ہو جائے گا۔مشرق وسطیٰ کے ممالک کی یہ تصویر تو واقعی پسندیدہ نہیں کہ وہ صد سالہ جوبلی میں پیچھے رہ گئے
کے یہ کہ وہ صدسالہ رہ
ہیں۔مگر میرا ذاتی تاثر یہ ہے کہ بہت حد تک اس میں انتظام کا قصور ہے۔بہت مخلص نوجوان ہیں، جو گئے
ہیں۔بڑے محنتی اور قربانی کرنے والے لوگ ہیں۔اور پھر ان کو یہ بھی ایک فائدہ ہے کہ ان کی زندگی کا
معیار انگلستان کے زندگی کے معیار کی نسبت بہت چھوٹا ہے۔یعنی ان کا عفو کا پہلو زیادہ ہے، یعنی بچنا۔جتنا
ان کو بچتا ہے، وہ انگلستان والوں کی نسبت زیادہ بچتا ہے۔لیکن وہ بڑے Responsive ہیں۔اگر ان کو
تحریک صحیح کی گئی تو انشاء اللہ تعالیٰ وہ ہر پہلو سے باقی جماعتوں سے آگے نکلیں گے۔مثلاً ان کو تحریک کی گئی
352

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تھی کہ آسٹریلیا کے مشن کا خرچ انہوں نے برداشت کرنا ہے۔اور اس کا چار، پانچ لاکھ روپے کا اندازہ
ہے۔چند آدمی جو کل میٹنگ میں حاضر تھے ، جو وکالت علیاء کی طرف سے غالبا بلائی گئی تھی۔انہوں نے
وہیں کھڑے پاؤں تئیس ہزار ڈالر کا وعدہ کر دیا۔حالانکہ یہ کچھ بھی نہیں ، معمولی تعداد ہے، جو ان
کی نمائندگی
کی ہے۔تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے، تھوڑ اسا اسے نم کریں، آنسوؤوں سے، کچھ خلوص سے، کچھ باتیں بتا کے،
کچھ گوڈی ووڈی کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔کئی دفعہ تلائی کرنے ضرورت پڑتی ہے۔تو ایسا لہلہاتا ہوا
چمن ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں
کہ وہ زمانے جب لوگوں پر خزاں آجاتی ہے، یہ چمن لہلہاتا رہتا ہے۔اس لئے اس کے متعلق
کوئی بدظنی کا اظہار نہ کریں۔اپنے اوپر غور کریں ، ہم نے کیا غفلت کی ہے؟ ہم نے صحیح طور پر ان کو ہدایت
نہیں کی۔پیچھے رہ گئے تو وہ خمیازہ تو بہر حال بھگتنا ہے۔لیکن انشاء اللہ مجھے بڑی امید ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل
سے ساری ضرورتیں پوری ہو جائیں گی۔چوتھی تجویز : بیرون پاکستان قضاء کا نظام
وقوانین پڑھے گئے ہیں کہ یہ حضرت خلیفة المسیح الثالث" کے ارشاد پر مکرم محترم
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے تجویز کئے تھے لیکن وہ کہیں کاغذات میں ادھر ادھر ہو گئے اور کہیں نہیں
دستیاب نہیں تھے۔نہ یہاں مرکزی کا غذات میں مجھے مل سکے، نہ انگلستان میں مجھے کا پی لی۔تو وقتی طور پر چونکہ
وہاں نظام قضاء تو انتظار نہیں کر سکتا۔میں نے کچھ ہدایات دی تھیں، وہ بھی آپ کو پڑھ کر سنادی گئی ہیں۔اب جو
قوانین سنے ہیں عملاً تو ان میں کوئی بھی بنیادی فرق نہیں ہے۔اس کی جو ایک ماہر حج، تجربہ کار جج ان ہدایات کو
جو شکل دے گا ، با قاعدہ قانونی یہ وہی شکل ہے۔اس لئے کوئی بھی اختلاف کی چیز مجھے نظر نہیں آئی۔صرف ایک
فرق ہے کہ اپیل خلیفۃ المسیح کے نام پر لکھا ہوا ہے۔جس کو میں نے عمداً Avoide کیا تھا۔میرے ذہن
میں یہ نقشہ ہے کہ صدر قضاء بورڈ مرکزیہ کے نام اپیل ہوا اور خلیفہ وقت کم سے کم Involve ہو۔اگر ایسی
صورت کوئی ہو تو خلیفہ وقت کا Prioritive ہے، وہ سن سکتا ہے۔لیکن Normal Courts میں ان جھگڑوں
کو اتنانہ چلا ئیں۔اتنے وقت کم رہ گئے ہیں۔کام زیادہ ہو گئے ہیں کہ اب اپیلوں میں ہی آدمی مبتلا ہو جائے تو
یہ برداشت نہیں ہوسکتا۔اس لئے سوائے اس کے کہ بعض خاص معاملات میں ایسی صورت پیدا ہو جائے اور
353

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
صدر بھی سمجھے کہ ہو جانی چاہیے، اس صورت میں تو ہم استثناء خود کر لیا کریں گے۔لیکن قانون کے اندر الفاظ
کیا کیا
میں مرکزی صدر بورڈ قضاء کا نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔"But again that has already been explained, that is open for
every body every Ahmadi۔But in the legal structure of Qaza it will
not be mentioned۔This right of appeal to Khalifa-tul-Masih is open
to every Ahmadi۔He can write to him, and if the Khalifatul Massih
chooses, he can direct the institution concerned to explain and to
submit a report so that will be done۔You should make it known to
every body that this is a systems of Jamaat Ahmadiyya۔It is the
responsibility of missionaries to make the system known to
everybody, so they feel completely satisfied relived and they should
be put at ease"۔"No this is wrong۔This I do not want to happen that every
decision will be directly taken by Khalifatul Masih and only then it
will satisfy۔This is absolutely wrong۔That means there is some
thing wrong with your up bringing of that community۔They should
be asked to behave under the norms of Islamic laws۔That's all"۔وو
میں آپ کو وضاحت سے سمجھا دیتا ہوں۔جب یہ فیصلہ ہوگا کہ ہر جگہ کی اپیل قضاء بورڈ
میں آئے گی تو قضاء بورڈ کے جوتو انہین ہیں، وہ اپنی جگہ نافذ العمل رہیں گے۔پھر بھی قضاء بورڈ کے خلاف
جو اپیل کا سٹم یہاں رائج ہے، وہ پھر بھی take over کرے گا۔اس لئے وہاں لکھوانے کی کیا ضرورت
ہے، یہ؟ پوائنٹ یہ ہے کہ قضاء بورڈ کو پہلے ہی اس بارے میں واضح ہدایت دی جاچکی ہے اور وہ جماعتوں
میں مشتہر کر دی جائے گی کہ قضاء بور ڈ کیا چیز ہے؟ اس کے اختیارات کیا ہیں؟ اور اس کے خلاف اپیل کا کیا
طریق کار ہوگا؟ اس میں خلیفۃ المسیح کا ذکر آتا ہے تو جب ہم نے سب کو قضاء بورڈ کی طرف Refer
کر دیا تو آگے پھر اس تفصیل میں جانے کی کیا ضرورت ہے کہ اس کے بعد کیا ہونا ہے؟ قضاء بورڈ کے
قوانین میں یہ بات داخل ہے کہ ان کے خلاف اپیل کی کیا شکل ہوگی؟“
354

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
""
پانچویں تجویز: تزئین ربوہ و تعمیر ہال
ارشادات فرموده 30 دسمبر 1982 ء
اس ضمن میں فی الحال میرا خیال ہے، تجویز کی ضرورت نہیں ہے۔جو کام ہو چکا ہے مختصراً
میں آپ
کو بتا دیتا ہوں۔صد سالہ جو بلی کا منصوبہ بندی کمیشن ہے، اس میں یہ بات لمبے عرصے تک ہر پہلو
سے زیر غور رہی۔تمام دنیا سے جتنے Stadiams ہیں، بستی عمارات، ان کے نقشے منگوائے گئے۔مختلف
کے constructions کے اوپر جو متبادل اخراجات ہیں اور فوائد اور نقصانات ہیں، ان کے اوپر
تفصیلی گفتگو ہو کے تحریر میں وہ شکلیں ظاہر کی گئیں اور یہ بھی دیکھا گیا کہ نیچے اگر دفتر بنائیں یا کمرے
بنا ئیں تو اس سے کیا اخراجات پر اثر پڑتا ہے؟ تو خلاصہ یہ ہے اس کا کہ اگر نیچے کمرے وغیرہ بنائے بھی
جائیں تو اس سے بظاہر تو عمارت میں افادیت پیدا ہوگی۔لیکن عملاً ایک بے ضرورت چیز زائد ہورہی ہے،
جس کا خرچ بہت ہی زیادہ ہو جاتا ہے۔یعنی اگر اس قسم کی عمارت بنائی جائے کہ نیچے کمرے ہی ہوں تو پھر
اس
کی تمام بیرونی شکل میں تبدیلی آجاتی ہے۔پھر صرف کھلی کھلی گیلیاں نہیں لگا سکتے بلکہ ہر چیز اسی عمارت
کے تقاضوں کو پورا کرنے کے مطابق بنائی جائے گی۔تو کئی گنا زیادہ خرچ بڑھ جاتا ہے جبکہ عموماً وہ دفاتر
بے کار رہیں گے، وہ جگہیں بے کار ہیں گی۔اس نقطہ نگاہ سے بھی دیکھا گیا کہ وہاں جلسہ کے مہمان
ٹھہریں، اس کے پہلوؤں پر بھی غور ہوا۔پتہ لگا کہ یہ Feasable نہیں ہے رپورٹ۔اور مزید بھی تلاش
ہو رہی ہے، ایسے نقشوں کی، جو ہمارے لئے مفید ثابت ہوں۔بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اتنے بڑے سٹیڈیم کے
لئے جگہ کہاں ہوگی ؟ جو جگہ مہیا ہو سکی ہے، اس پر ابھی تک اس لئے اطمینان نہیں ہے کہ وہاں flood کا پانی
آ جاتا ہے اور flood کے پانی کی روک تھام کے لئے جو سکیم بنی تھی، اس پر توقع رکھ کر وہ غالباً جگہ لی گئی
تھی۔وہ ابھی تک کھٹائی میں پڑی ہوئی ہے۔تو یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور وہ جلد ہم
اس پر اپنی توفیق کے مطابق جتنی عمارت ہو، بنا سکیں۔جہاں تک وسائل کا تعلق ہے، ٹھیک ہے اس وقت اگر ہم اس پر دس کروڑ بھی لگا ئیں ، تب بھی وہ
کم ہو جائے گا، اتنے بڑے وسیع سٹیڈیم کے لئے۔آج کل دس کروڑ کوئی چیز نہیں ہے۔اور ہمارا صد سالہ
جوبلی منصوبے کا کل خرچ یعنی آمد و خرچ کا بجٹ دس کروڑ کچھ ہے۔لیکن جیسا کہ چوہدری صاحب نے فرمایا
انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ سامان مہیا کر دے گا اور ہماری ضرورت وہاں کی پوری ہو جائے گی۔مجھے امید
ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل پر۔اس کا ایک پہلو یہ ہے، جس کی طرف اشارہ ہوا تھا۔لیکن سڑکوں کے ضمن میں بات ہوئی اور ہال
کی بات بعد میں بھی ہوئی لیکن یہ بات کھل کر سامنے نہیں آئی کہ کھل کر اتنا بڑا اہال بنانا، جس میں تین لاکھ آدمی
355

ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
-
سما سکے۔بلکہ دو ہال بنانے کیونکہ ابھی تک اس دفعہ کی جو جلسہ کی حاضری کی رپورٹ ہے، بارش کے باوجود گنتی
کے لحاظ سے 83 ہزار مردوں کی تعداد تھی اور 72600 عورتوں کی تعداد تھی۔جہاں تک میں نے جائزہ لیا
ہے، باہر بھی لوگ کھڑے تھے، لنگر خانوں میں بھی تھے اور مسجد مبارک سے باہر اس طرف جو قصر خلافت کا
احاطہ ہے، اس میں بھی بہت خواتین تھیں اور گھروں میں پھر وہاں لوگوں نے سنا۔تو تعداد اللہ کے فضل سے
بڑھ رہی ہے اور سو سالہ جو ہوگا ہمارا جشن ، وہاں کا جلسہ تو انشاء اللہ تعالیٰ بہت وسیع ہو جائے گا۔تو ان کے
تقاضے پورے کرنے کے لئے اگر ہال بنایا جائے تو وہ تو میرا خیال ہے ، ساری دنیا میں کوئی ایسا بال نہیں ہے۔وہ اگر ہو تو ارب ہا ارب روپیہ بھی ناکافی ہوگا اور وقت بھی تھوڑا رہ گیا ہے۔اس وقت اگر خدانخواستہ بارش ہو،
اول تو دعائیں کرنی چاہئیں ابھی سے کہ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے موسم اچھے رہیں۔ہمیں کسی چھت کی پناہ کی
ضرورت نہ پڑے، سوائے اللہ کی چھت کے۔مگر اگر ضرورت پڑ جائے تو ہمارا فرض ہے، احتیاطاً تیاری
رکھیں۔کیا امکانات ہو سکتے ہیں؟ اس کا میرے ذہن میں یہ نقشہ ہے کہ موجودہ جتنی جگہیں مہیا ہیں، مثلاً لجنہ
کا ہال بھی اب بن جائے گا اور خدام الاحمدیہ کا اور دوسرے ہال اور روم کمیٹی رومز سب میں space کا جائزہ
لیا جائے کہ زیادہ سے زیادہ کتنے وہاں بیٹھ سکتے ہیں۔وہاں کم از کم لاؤڈ سپیکر اور اگر ممکن ہو تو کلوز سرکٹ ٹیلی
ویژن کا انتظام کیا جائے۔اور یہ مستقل انتظام ہو۔اس کے علاوہ ناصر بال بنانے کی ایک تجویز ہے۔وہ میں
نے اس لئے پیش نہیں کی اس دفعہ کہ پہلے میرے ذہن میں ہے کہ ہم مالی لحاظ سے کم از کم معیار پر آجائیں
اور یہ جو جو بلی وغیرہ کی ضروریات ہیں، ان سے جماعت عہدہ برآ ہو جائے، پھر اس کی تجویز ہوگی، انشاء
اللہ۔وہ ہال جو ہے، اس میں مزید اضافہ ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سکیم کے تحت تو انشاء اللہ
بہت سی ضروریات ہماری پوری ہو جائیں گی۔مگر براہ راست اتنا بڑا اہال بنانا کہ اس میں یہ سب سما جائیں ، یہ
نہیں ہو سکتا، فی الحال۔اللہ کرے بعد میں ایسا بڑا ہال مل جائے کہ ساری دنیا میں ایسا نہ ہو۔مگر جب وہ ہال
ملے گا تو جماعت بھی تو بڑی ہو جائے گی۔تو پھر وہ ہال چھوٹا ہو جائے گا۔یہ تو ہماری تقدیر ہے۔ہمارے
کپڑوں نے چھوٹا ہونا ہی ہے، ہم نے بڑھنا ہی بڑھنا ہے۔"
ہاں ، یہ ٹھیک ہے۔اور جتنے خرچ میں انہوں نے وہ ہال بنایا ہے، اس سے آدھے میں ہم
بنالیں گے، انشاء اللہ۔اس لئے سب سہولتیں ہیں لیکن اتنے بڑے ہال کے لئے جو روپے کی ضرورت ہے
اور وقت کی اور planning کی ، میرا خیال نہیں کہ اتنی دیر میں یہ ساری چیزیں ہو سکیں۔وجہ یہ ہے کہ
Priorities ہیں نا۔اب ہال کا استعمال ہے، بڑی ضرورت ہے۔مگر تھوڑی دیر کے لئے ہونا ہے۔ساری
356

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ارشادات فرموده 30 دسمبر 1982ء
دنیا میں تبلیغ کے تقاضے ہیں، لٹریچر کے تقاضے ہیں، ریڈیو سٹیشن قائم کرتے ہیں، پریس قائم کرتے ہیں۔بے انتہا ایسے کام ہیں، جن کو جب آپ فیصلہ کریں گے ، یہ یا وہ تو اس کو چھوڑ دیں گے اور ان کو لے لیں
گے۔اس لئے کچھ درمیانی درمیانی راہ اختیار کرنی پڑے گی۔بہر حال دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ توفیق عطا
فرمائے اور سڑکوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے کچھ اور حالتیں بھی بہتر ہونے والی ہیں، اللہ تعالیٰ فضل
فرمائے۔دعا کریں کہ ہم میں جو تمنا کیں ہیں اپنے شہر کو اچھا بنانے کی ، خدا تعالیٰ ایسے حالات پیدا فرمائے
کہ ہماری وہ تمنا ئیں پوری ہو جائیں“۔وو
یہ نوٹ کریں جی۔اب تو تحریک پر ہی آئے گی ذمہ داری تنفیذ کی ساری“۔( غیر مطبوعہ، ٹرانسکر پشن )
357

آج 10 میں سے 10 باقی