سپین میں تلوار سے جو کچھ چھینا گیا تھا ، ہم محبت سے دوبارہ فتح کریں گے ۔ خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
سپین میں تلوار سے جو کچھ چھینا گیا تھا، ہم محبت سے دوبارہ فتح کریں گے
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
سفر یورپ سے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کی کامیاب مراجعت پر جماعت
احمد یہ لاہور کی طرف سے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر حضور نے
درج ذیل خطاب فرمایا:۔تشہد اور تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔مذہب یا خدا کے نام پر قائم ہونے والی حکومتوں کی دوانتہائی شکلیں ہمارے سامنے آتی ہیں۔مذہب اور خدا کے نام پر قائم ہونے والی ایسی بھی حکومتیں دنیا میں آئیں، جن میں حکمران تقوی سے خالی نہ
تھے۔ان کے دلوں میں اس خدا کا خوف تھا، جس کے نام پر وہ حکومت کرتے تھے۔اور ایسی حکومتیں بھی
ہمارے سامنے آئیں، جن میں نام تو خدا کا لیا گیا اور اپنے آپ کو مذہب کی طرف منسوب کیا گیا لیکن
حکومت کرنے والوں کے دل تقویٰ سے اسی طرح خالی تھے، جیسے ایک گھونسلا ہو، جسے پرندہ ہمیشہ کے لئے
چھوڑ گیا ہو۔اس کے گھونسلے میں گند تو ماتا ہے، پرانے بوسیدہ پروں کے نشان تو ملتے ہیں مگر وہ رونق نہیں
ہوتی، جو ہر مسکن کو زندگی سے نصیب ہوا کرتی ہے۔اس تاریخی عمل کے مطالعہ کے لئے تمام دنیا کے ممالک میں سب سے زیادہ مواد سپین کی سرزمین
میں ملتا ہے۔یہ دونوں عمل وہاں بڑے واضح رنگ میں جاری ہوئے اور اپنی انتہاء کو پہنچے۔چنانچہ آج کی دنیا کی
تاریخ میں اگر ایک ملک کا انتخاب کرنا ہو، جس میں دونوں قسم کی مثالیں اپنے درجہ کمال کو پہنچی ہوئی دیکھنی ہوں تو
یہ ملک بلا اختلاف اور بلاشبہ اندلس کی سرزمین ہے۔ایک دور وہاں ایسا آیا جبکہ متقی اور خدارسیدہ مسلمانوں کی
حکومت تھی، ان میں کمزوریاں بھی تھیں، ان میں نسبتاً کم تقویٰ شعار لوگ بھی تھے لیکن اس حکومت کی عمومی
حالت یہ تھی کہ تقویٰ کا رنگ ان پر ہمیشہ غالب رہا۔اس کے نتیجہ میں سپین کی سرزمین پر ایک ایسی حکومت
حکومت قائم ہوئی کہ آج تک مخالف سے مخالف یورپین مؤرخ بھی یہ کہنے سے نہیں ہچکچاتا کہ تمام یورپ کی
تاریخ میں
کبھی کسی نے ایسی شاندار حکومت نہیں دیکھی، ایسی انصاف پسند حکومت نہیں دیکھی جیسی کہ مسلمانوں
359

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ے زمانہ میں بہی
کے زمانہ عروج میں اندلس کی سرزمین میں دیکھی گئی۔اس کی داستان بہت لمبی ہے۔مسلمانوں کی اس حکومت
میں حیرت انگیز فراخ دلی اور وسیع حوصلگی کا مظاہرہ کیا گیا۔یہاں تک کہ وہ بد قسمت یہودی، جو خدا جانے کس
بات کا انتقام آج مسلمانوں سے لے رہے ہیں، ان
کا تمام تر عروج مسلمانوں کی مرہون منت تھا۔مسلمانوں
کی طرف سے حیرت انگیز وسیع حوصلگی کے ساتھ ان
کو پنپنے اور پرورش پانے کا موقع دیا گیا، یہاں تک کہ دنیا
کے تمام علوم میں انہوں نے ترقی کی۔دنیا کے تمام فنون میں انہوں نے کمال حاصل کیا اور جب یہ حکومت ٹوٹی
تو اس کے کھنڈرات پر ہی دراصل یورپ کی دیگر حکومتوں کی تعمیر کی گئی۔اسی طرح عیسائیوں کے ساتھ بھی
مسلمانوں کے حسن سلوک کے بے شمار واقعات ملتے ہیں اور عیسائی مورخین جب ان کا ذکر کرتے ہیں تو ان کا
سر ندامت کے ساتھ جھک جاتا ہے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس روشن تاریخ سے نکل کر انہیں لازماً اس ظلماتی
تاریخ میں بھی داخل ہونا پڑے گا۔جب ان کے اپنے زعم کے مطابق عیسائیت پوری شان شوکت کے ساتھ
پین میں جان نشین تھی۔یہ دور اس برعکس صورت کی انتہائی مثال ہے۔از
ابیلا اور فرڈی منڈ کے آنے کے ساتھ تاریکی کا یہ دور شروع ہوتا ہے۔اس سے پہلے بھی سپین
میں اگر چہ انکیو زیشن (Inquisition) کی institution انسٹی ٹیوشن پوپ کی اجازت سے 1290ء
میں قائم کی گئی تھی۔مگر جلد ہی پوپ نے محسوس کیا تھا کہ اس Inquisition کا اتنا غلط استعمال شروع ہو گیا۔ہے کہ عیسائیت کو اس سے شدید نقصان پہنچے گا۔چنانچہ پوپ کی طرف سے یہ اجازت واپس لے لی گئی۔لیکن از ابیلا اور فرڈی سنڈ ، جنہوں نے آکر مسلمان حکومت کا خاتمہ کیا۔انہوں نے 1480ء میں دوبارہ اس
انسٹی ٹیوشن کو زندہ کیا۔شروع میں اس انسٹی ٹیوشن کے ذریعہ عیسائیوں پر مظالم ہوئے کیونکہ ان کا دعوی یہ تھا
کہ Inquisition کے نظام کا تعلق صرف عیسائیوں سے ہے اور یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔اور اس کا
کسی بین الاقوامی ضابطہ اخلاق سے کوئی تعلق نہیں۔ہم اپنے ماننے والوں پر جس قسم کی عقوبت چاہیں عائد
کر سکتے ہیں۔یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔چنانچہ Inquisition کی تاریخ میں یہ بات لکھی گئی کہ صرف
عیسائی ہی نہیں بلکہ رومن کیتھولک عیسائی فرقے کو مذہبی سزائیں دینے کے لئے Inquisition کے نام
پر ایک انسٹی ٹیوشن قائم کیا جاتا ہے۔چنانچہ از اپیلا اور فرڈی بنڈ نے پہلے تو خود عیسائیوں پر کچھ مظالم کئے۔لیکن معلوم یہ ہوتا ہے کہ ان کی نیت کچھ اور تھی۔چنانچہ جب 1492ء میں مسلمانوں کا سپین سے انخلاء ہوا تو
اس انسٹی ٹیوشن کو خالصہ مسلمانوں کو سزا دینے کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔پہلے پہل یہ دعوی کیا گیا کہ
Inquisition کے ذریعہ کسی غیر مذہب کو سزا نہیں دے سکتے۔لیکن مسلمان کے لئے اب دوہی
360

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
صورتیں ہیں یا تو وہ عیسائیت قبول کریں اور یا ہمیشہ کے لئے اس ملک کو چھوڑ کر چلے جائیں۔اس کے بعد
مختلف حیلوں اور بہانوں سے انہوں نے مسلمانوں کے ایک طبقہ کو عیسائی بننے پر مجبور کر دیا اور جب وہ
عیسائی بن گئے تو پھر Inquisition کا اطلاق کر کے تاریخ کے ایک ہی سال میں تین ہزار مسلمانوں کو
زندہ جلا دیا گیا۔کیونکہ اب ان پر عیسائیت کی چھاپ لگ چکی تھی اور کہا یہ گیا کہ تم عیسائی تو ہو مگر دل سے
عیسائی نہیں۔جب اس پر بھی پوری طرح اطمینان نہ ہوا تو وہاں کے لارڈ بشپ نے یہ تجویز پیش کی کہ باقی
ماندہ مسلمان کو اس ملک سے ختم کرنے کے لئے یہ قانون بنا دیا جائے کہ یا تو وہ کلیہ ملک چھوڑ دیں یا
مردوں، عورتوں اور بچوں کو بلا استثناء تہ تیغ کر دیا جائے۔لیکن اس نے اپنی تجویز میں عیسائیت کے فروغ
کے لئے یہ پہلو باقی رکھا کہ اگر ان میں سے کوئی عیسائی ہو جائے تو اس کو معاف کر دیا جائے گایا جو پہلے سے
عیسائی ہیں تو ان کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔لیکن ایک اور سر پھرا اور مخبوط الحواس پادری ایسا بھی تھا،
جس نے اس تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ جو پہلے عیسائی ہو چکے ہیں، ان کو باقی رکھنے کا تمہارے
پاس کیا جواز ہے؟ تمہیں تو پتہ ہی نہیں کہ وہ دل سے عیسائی ہوئے ہیں یا نہیں؟ یہ تو خدا بہتر جانتا ہے۔اب
بات
کتنی سچی اور حقیقی ہے۔انسان
کو کیا پتہ کہ کوئی دل سے کیا ہے؟ لیکن اس کا نتیجہ کتنا خطر ناک اور غلط نکلا جا
سکتا ہے۔یہ اس کی مثال ہے۔اس نے کہا: چونکہ تم یہ نہیں جان سکتے کہ ان کے دل میں کیا ہے؟ عیسائیت
ہے یا اسلام ہے؟ اس لئے انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ سب کو قتل کر دو۔خدا آپ ہی چھان بین کر لے گا کہ
کون جہنمی ہے اور کون جنتی ہے؟ اس نے جس کو جہنم میں پھینکنا ہوا، جہنم میں ڈالے گا۔جس کو جنت میں
داخل کرنا ہو ، اس کو وہ جنت میں داخل کر دے گا۔ظلم کون سا ہو گیا اس میں؟
چنانچہ اس ترکیب پر بھی عمل کیا گیا۔پین کی تاریخ ایسی خوفناک اور سیاہ کاری سے داغدار ہے کہ
اس بات
کو بھی تسلیم کیا گیا۔جس کے نتیجہ میں ہزار ہا ان عیسائیوں
کو بھی تہ تیغ کیا گیا، جو پہلے مسلمان تھے۔اور دوسری طرف لکھوکھا مسلمانوں
کو واقعہ قتل کر دیا گیا۔اس پر بھی ان کا دل ٹھنڈا نہ ہوا۔کیونکہ ابھی مسلمانوں
کی خصوصا جنوب کے پہاڑی علاقوں میں ایک بہت بڑی تعداد آباد تھی۔40،30 لاکھ تک وہ تعداد بتائی
جاتی ہے۔ان سب کو تہ تیغ کر دینا یا زندہ جلا دینا، کوئی آسان کام نہ تھا۔چنانچہ ان کے متعلق یہ فیصلہ کیا گیا کہا
کہ ان کو ملک بدر کر دیا جائے اور ملک بدر کرتے ہوئے راستے میں قزانوں اور قاتلوں کی ایسی ٹولیاں مقرر کی
گئیں، جوحتی المقدور ایک مسلمان کو بھی ملک سے باہر نہ جانے دیں۔چنانچہ مسلمانوں کے ایسے جتنے قافلے
بھی روانہ ہوئے ، ان پر کیا بیتی؟ اس کی تفصیل میں تو عیسائی مؤرخین اختلاف کرتے ہیں۔کوئی زیادہ تعداد
361

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بتاتا ہے، کوئی کم بتاتا ہے۔لیکن ایسے ہی ایک واقعہ کے متعلق مسلمہ اعداد و شمار یہ ہے کہ ایک لاکھ، چالیس ہزار
کا جو قافلہ روانہ ہوا تھا، اس میں سے ایک لاکھ تہ تیغ کر دیئے گئے اور بقیہ چالیس ہزار کے متعلق نہیں کہا جاسکتا
کہ سمندر کی موجوں نے بھی رحم کیا یا نہیں ؟ وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو سکے یا نہیں؟
یہ وہ بھیانک تاریخ ہے۔یعنی اس تاریخی عمل کا دوسرا پہلو ہے، جس کے متعلق میں نے یہ بتایا
ہے کہ مذہب کے نام پر قائم ہونے والی حکومتیں جب مذہب سے عاری ہو جاتی ہیں یا جب تقویٰ سے
عاری ہو جاتی ہیں تو انتہائی بھیانک اور خوفناک حکومت وجود میں آجاتی ہے۔چنانچہ اس کے متعلق مشہور مؤرخ لین پول یہ لکھتا ہے کہ ازابیلا کے دور میں جب مسلمانوں کا
انخلا کر دیا گیا تو کچھ دیر تک عیسائی حکومت بظاہر ایک شان کے ساتھ چمکتی رہی اور اس میں دنیاوی ترقیات
کے آثار بھی ہمیں ملتے ہیں۔لیکن آج جب ہم مڑکر ان واقعات کا تجزیہ کرتے ہیں اور بعد میں ظاہر ہونے
والی تاریخ کے پس منظر میں اس کو دیکھتے ہیں تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ وہ روشنی، ایک مستعار
روشنی تھی۔اسلام کے غروب ہونے والے سورج نے جو روشنی پیچھے چھوڑی تھی ، وہ شام کے دھندلکوں میں
رفتہ رفتہ غائب ہوتی چلی گئی۔اور پھر ایک ایسی رات نے سین کو گھیر لیا ، جس سے آج تک پین باہر نہیں نکل
سکا۔وہ ملک، جو یورپ میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک تھا ، جس نے احیائے علوم کی بنیاد ڈالی تھی ، وہ
اس زمانہ سے لے کر آج تک یورپ کا انتہائی پسماندہ ملک کہلاتا ہے۔تمام علوم وفنون اس کو چھوڑ گئے اور
تمام رونق اور بہار اس کے چہرے سے اڑ گئی۔یہ وہ چین ہے، جب جماعت احمدیہ نے تبلیغ اسلام کی بنیاد ڈالی تو اس وقت اعلیٰ اخلاقی قدروں کا
کوئی نشان دہاں نہیں ملتا تھا۔ہاں، وہ Institution ( انسٹی ٹیوشن) جو Inquisition ( انکیوزیشن )
کہلاتا تھا، اس کے آثار بھی زندہ تھے۔مذہبی منافرت کی اقدار ابھی تک وہاں اگر پوری طرح قائم نہیں
تھیں تو اس نے نتیجہ میں پیدا ہونے والی نفرت بر سر عام مشاہدہ کی جاسکتی ہیں۔یہ میں 1945ء کی بات کر
رہا ہوں۔اس وقت اگر چہ سپین میں ڈکٹیٹر شپ قائم تھی لیکن سب اہل بصیرت جانتے ہیں کہ اس ڈکٹیٹر
شپ کے پس منظر میں ایک مضبوط عیسائی جتنا کام کر رہا تھا، بظاہر ایک آزادڈ کٹیٹر جنرل فرانکو کی حکومت
قائم تھی لیکن ایک شعفہ کا بھی اس بات میں اختیار نہیں تھا کہ مذہبی معاملات میں اس جنتا کی رائے کو رد کر
دے۔اس حالیہ تاریخ تک یعنی 1945ء کی تاریخ کے زمانہ تک بلکہ اس کے بعد تک حالت یہ تھی کہ رومن
کیتھولزم کے سوا کسی اور فرقے کو وہاں
تبلیغ کی اجازت تھی نہ اپنا گر جابنانے کی۔362

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
چنانچہ ہمارے اس وقت کے امام حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے قادیان میں
ایک خطبہ میں سپین کی یادوں کو اس طرح زندہ کیا کہ سننے والوں کے دل خون ہو گئے۔آپ نے اس درد کے
ساتھ قربانی کرنے والوں کو پکارا کہ ہر دل بے قرار تھا کہ کاش مجھے اس بات پر مامور کیا جائے کہ میں اسلام
کے لئے اس سرزمین کو دوبارہ فتح کروں۔آپ نے موسیٰ کی یاد دلائی۔یہ وہ آخری جرنیل تھا، جو بد قسمت
ابو عبد اللہ کی سرکردگی میں غرناطہ کا آخری محافظ جرنیل کہلا سکتا ہے۔جب ابو عبد اللہ نے فیصلہ کیا کہ غرناطہ کی
چابیاں عیسائیوں کے سپرد کر دی جائیں گی تو اس نے کہا کہ ٹھیک ہے، تم یہ چابیاں ان کے سپرد کر دو مگر مجھے
اجازت دو کہ میں اس شہر میں اب نہ رہوں اور مجھے باہر نکلنے کے لئے اتنا موقع دو کہ گیٹ کھول دیئے جائیں
اور پھر میں واپس کبھی نہیں آؤں گا۔وہ ہتھیاروں سے لیس ہوا، زرہ بکتر پہنی اور تن تنہا عیسائی فوج پر پل پڑا۔اس نے کب تک لڑائی کی اور کتنے قتل کئے؟ یہ بحث بے تعلق ہے۔لیکن عیسائی مؤرخ لکھتے ہیں کہ جب تک
اس کے دم میں دم تھا، وہ لڑ تا رہا۔جب اس کے گھوڑے کا دم ٹوٹ گیا تو وہ زمین پر گر پڑا تو گھٹنوں کے بل
کھڑا چاروں طرف سے حملہ آور عیسائیوں کا مقابلہ کرتا رہا۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ اس کے دل کی ایک دعا تھی کہ
اے خدا! میں آخری مسلمان ہوں، جو اس سرزمین پر تیرے نام کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے
لئے نکلا ہوں۔تو مجھے ان ظالموں کے ہاتھ میں نہ دینا۔یہ ناپاک ہاتھ میرے جسم کو نہ لگیں۔چنانچہ مورخ
لکھتے ہیں کہ وہ اس حال میں لڑتا اور سرکتا ہوا، اس شوریدہ پہاڑی کے نالے کے کنارے تک پہنچ گیا، جس
سے بیچ نکلنا بظاہرممکن نہیں تھا۔ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ اس نے خود کشی کی۔کیونکہ کہا یہ جاتا ہے کہ اس نے تیر
کر اس کو پار کرنے کی کوشش کی لیکن ہمیشہ کے لیے اس نالے کی موجوں کی نذر ہو گیا۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بڑے درد کے ساتھ اور بڑے قرب کے
ساتھ اس واقعہ کی یاد دلائی اور اپنے ماننے والوں کو پکارا کہ چین کی سرزمین تمہیں قربانیوں کی طرف بلاتی
ہے۔طارق کی داستان تو پرانی ہوگئی مگر موسیٰ کے خون کا ایک ایک قطرہ تمہیں اپنی طرف بلا رہا ہے۔کون
ہے، جو اس آواز پر لبیک کہے ؟ اور کون ہے، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دوبارہ اس سر
زمین پر بلند کرنے کے لئے اپنے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو۔اس زمانہ میں واقفین کی ایک
بہت بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔اب تو اس میں اور بھی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔لیکن اس وقت تک
سینکڑوں ایسے نوجوان تھے ، جنہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنی زندگیاں خدمت اسلام کے
لیے وقف کر دی تھیں۔صرف پین کا سوال نہیں تھا بلکہ یورپ اور افریقہ اور دیگر ممالک کے لئے بھی مبلغین
363

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تقسیم کئے جارہے تھے۔چنانچہ اس خطبہ کے بعد جب تقسیم شروع ہوئی تو ہر دل میں یہ تمنا بے قرار تھی کہ
کاش سپین کی سرزمین کے لئے میرا نام ہو۔وہ نام تقسیم ہوئے اور لوگ جن کو مختلف فرائض سونپے گئے ، وہ
خوش خوش اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے لیکن ایک نوجوان کرم الہی ظفر سر جھکائے آبدیدہ اپنے گھر کو واپس
لوٹ رہا تھا۔اس کو اس بات کی حسرت تھی کہ خدا جانے کہ میری کیا شامت اعمال ہے یا میری نیت کا کیا
قصور ہے کہ مجھے کسی جگہ بھی تبلیغ کے لئے پسند نہیں کیا گیا۔قادیان میں ایک چھوٹی سی جگہ ہے، جہاں ریت کا ایک چھتہ سا بنا ہوا ہے۔ہم اسے ریتی چھلہ
کہتے تھے۔وہ ریتی چھلے پہنچا تو بعض واقفین نے اس کو آگے بڑھ کر سینے سے لگالیا اور مبارک بادیں پیش
کرنے لگے۔اس نے تعجب سے کہا کہ مجھے کیا مبارک بادیں دیتے ہو، میں تو مبارک کے لائق نہیں ہوں۔مجھے تو میرے امام نے اس قابل نہیں سمجھا کہ میں دین کی خدمت کر سکوں۔مبارک کے قابل تو تم ہو۔انہوں
نے کہا تمہیں علم نہیں، تم جب چل پڑے تو اس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ سرزمین سپین کے لئے تمہیں پہلا مبلغ
بنایا جائے۔معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دل میں ایک گہرے درد کی آواز تھی، جسے خدا نے قبول فرمالیا لیکن جیسا
کہ میں نے بیان کیا ہے، اس زمانہ میں بھی سپین کی حکومت انتہائی متشدد مذہبی حکومت تھی۔اب سوال یہ پیدا
ہوتا تھا کہ ان کو کیسے بھجوایا جائے؟ کس طرح ان کے گزارے کا سامان مہیا کیا جائے؟ وہاں کی حکومت سے
اجازت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔چنانچہ ان سے یہ کہا گیا کہ آپ کا نام تو سپین کے لئے چن لیا گیا ہے
لیکن جماعت احمد یہ اس کے سوا اور کچھ نہیں کرے گی کہ آپ کو سپین میں داخل ہونے تک کا کرایہ دے گی۔اس کے بعد آپ جانیں اور خدا جانے۔جس طرح بھی آپ کی پیش جائے اور بس چلے ، اس طرح اپنا گزارہ
کریں۔انہوں نے کہا: مجھے منظور ہے۔چنانچہ جب پہلی دفعہ پین گئے تو تین مہینے کے اندر اندر اس عذر پر
ملک سے نکال دیئے گئے کہ آپ کے پاس چونکہ اپنی آمد کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اور باہر سے آپ کو کوئی امداد
نہیں ملتی ، اس لئے آپ کا سپین میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔اس پر وہ انگلستان آئے اور وہاں چھ مہینے ٹھہرے
رہے۔اس عرصہ میں انہوں نے عطر سازی کا کام سیکھا۔جیسی تیسی بھی عطر سازی وہ کرتے تھے، اس کو اپنی آمد
کا ذریعہ بنا کر وہ دوبارہ پین چلے گئے اور تبلیغ کا ایک خاص طریق اختیار کیا۔میں پہلی مرتبہ اکتوبر 1957ء میں جب سپین گیا تو ان کے کمرے میں اس وقت جب انہوں
نے اجلاس بلایا تو خدا کے فضل سے میں نو مسلم اکٹھے ہوئے تھے۔مجھے اتنی تعداد دیکھ کر تعجب ہوا۔میں نے
کہا: آپ نے اتنے خطرناک حالات میں اتنی کامیاب تبلیغ کیسے کی ؟ انہوں نے کہا: میاں ! کل میرے
364

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ساتھ چلیں میں آپ کو بتادوں گا کہ کیسے تبلیغ کی۔میں نے کہا: ٹھیک ہے۔صبح جب ہم روانہ ہوئے تو ان
کے ہاتھ میں نہ کوئی کتاب تھی، نہ کوئی بگیا اور نہ عطر کا کوئی اور سامان تھا۔میں تعجب سے دیکھتا اور ان کے
نہ ، کا اور
ساتھ چلتا رہا۔یہاں تک کہ ہم ایک دکان پر پہنچ گئے۔انہوں نے دکاندار سے سپینش زبان میں کچھ کہا۔اس نے دکان کے تختے کے نیچے سے کواڑ کھول کر ریڑھی نکالی، اندر سے ایک نگچا دیا ، جس میں عطر وغیرہ کا
سامان تھا۔پھر ایک اور تھیلا دیا، جس میں کچھ لٹریچر تھا۔جسے انہوں نے ریڑھی میں سجایا اور میڈرڈ ( عربی )
میں اسے ماترید کہتے ہیں) کے ایک چوک میں لے جا کر آواز بلند کرنی شروع کی۔ایک پرانی طرز کا عطر
سپرے کرنے والا پمپ ان کے پاس تھا۔یعنی ربڑ کا ایک گولا سا تھا ، جس کو دبا کر عطر سپرے کرتے تھے۔وہ اپنی طرف توجہ دلانے کے لئے آواز بلند کرتے جاتے تھے اور راہ گیروں پر عطر سپرے کرتے تھے۔چنانچہ اس اثناء میں، میں نے دیکھا بہت سے راہ گیر اس دلچسپ نظارہ سے متاثر ہو کر اور کچھ ایشیائی خوشبو
سے اثر لے کر وہاں کھڑے ہو گئے۔اس طرح جب ایک مجمع لگ گیا تو انہوں نے سپینش زبان میں کہا۔اس کا بعد میں ترجمہ کر کے بتایا۔وہ یہ تھا کہ بھائیو! آج میں تمہارے اوپر ایک خوشبو چھڑک رہا ہوں اور میں
ایک خوشبو بیچنے والا انسان ہوں۔تم میں سے جس کو پسند آئے گی ، وہ خرید کر چلا جائے گا۔لیکن میرا فرض
ہے کہ اس خوشبو کی بعض کمزوریاں بھی تمہیں بتاؤں۔یہ خوشبو عارضی ہے۔آج نہیں تو کل تمہارے کپڑوں کو
سے زائل ہو جائے گی۔بہت دیر بھی لگی تو پھر بھی تمہارے کپڑوں سے دھل جائے گی۔اور اس کا کوئی نشان
باقی نہیں رہے گا۔لیکن میرے پاس ایک اور خوشبو بھی ہے۔جسے میں بیچنے کے لئے مفت دینے کے لئے آیا
ہوں۔اور وہ ایک ایسی خوشبو ہے، جس کا اثر موت کے بعد بھی زائل نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ ہمیش کے لئے
تمہارے ساتھ چلے گی۔یہ اسلام کی خوشبو ہے۔اگر کسی کے دل میں دلچسپی پیدا ہوتو شوق سے میں اسے
دعوت دیتا ہوں۔یہ میرا کارڈ ہے، اسے لے لیں۔پبلک میں یہاں تو مجھے اجازت نہیں کہ اسلام کے بارہ
میں آپ کو کچھ کہوں۔آپ جب چاہیں، ہمارے گھر تشریف لائیں۔میں آپ سے گفتگو کروں گا۔اور اگر
،
کوئی دوست مجھے اپنا کارڈ دینا چاہیں تو وہ شوق سے مجھے کارڈ دے جائیں۔چنانچہ کچھ لوگ تو بڑ بڑاتے
ہوئے وہاں سے چلے گئے اور کچھ اور لوگوں نے کارڈ (exchange) تبدیل کئے اور اس کے بعد پھر شام
کو کبھی کسی کا فون آیا اور کبھی کسی کا۔انہوں نے ملاقات کے لئے وقت مانگا۔غرض اس تمام عرصہ میں ان کو فاقے بھی پڑے، ان کو تکلیفیں بھی آئیں ، ان کو تھانے بلا کر کئی کئی
دن محبوس رکھا گیا۔ان کے چھوٹے سے حجرے پر حملے بھی ہوئے۔میں نے خود اپنی آنکھوں سے ان کے
365

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
Balterd door یعنی اینٹیں اور روڑے مار مار کر وہ دروازہ توڑنے کے نشان دیکھے۔جب کسی پادری کو یہ علم
ہوتا تھا کہ کوئی مسلمان ہو گیا ہے تو وہ مشتعل ہو جاتا اور اپنا ایک گروہ لے کر حملہ آور ہوتا تھا۔کبھی ان کو پولیس
کے پاس لے جاتے تھے۔انہوں نے یہ ساری تکلیفیں اٹھائیں لیکن اسلام کی تبلیغ کا کام جاری رکھا۔اللہ
تعالیٰ نے انہیں یہ ملکہ عطا فر مایا تھا کہ میٹھی زبان کے ساتھ اور پیار کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں گھر کرتے
چلے جارہے تھے۔چنانچہ 1945ء سے لے کر 1957 ء تک انہوں نے سپین میں ایک خاص مقام پیدا کر لیا
تھا۔وہاں کے بڑے بڑے سیاستدانوں، رؤسا، حکومت کے افسران اور انٹیلی جینشیا ، پروفیسر ، وكلاء وغیرہ
کے طبقہ میں خوب اچھی طرح معروف اور متعارف ہو چکے تھے۔جب میں بازار میں ان کے ساتھ شاپنگ
کے لئے گیا تو میں نے دیکھا کہ تقریبا ہر موڑ پر اور ہر چند قدم پر ان کو سلام پڑتے تھے۔پس ایک طرف
وہ نفرتیں تھیں اور دوسری طرف وہ محبتیں تھیں، جن کی وجہ سے نفرتیں آہستہ آہستہ
محبتوں میں تبدیل ہورہی تھیں۔یہ دونوں نظارے میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور قرآن کریم کی اس
آیت کی صداقت کا مشاہدہ کیا:۔ادْفَعْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ
عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ
( حم السجدة: 35)
کہ دیکھو ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں، جس میدان میں تم نے قدم رکھا ہے، یہ روحانی جہاد کا
میدان ہے۔جس میں تمہیں لازماً ہر برائی کا بدلہ حسن اور احسان کے ساتھ دنیا پڑے گا۔اگر تم اس بات پر
قائم ہو گئے ، تب
فَإِذَا الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ عَدَاوَةٌ كَأَنَّهُ وَلِيٌّ حَمِيمٌ
تو پھر یقینا تم دیکھو گے کہ وہ جس کو تم سے دشمنی تھی ، وہ جان نثار دوست میں تبدیل ہونا شروع ہو
جائے گا۔چنانچہ یہ وہ عظیم نظارہ بھی میں نے اپنی آنکھوں سے اس زمانہ میں دیکھا۔اور حقیقت یہ ہے کہ
ایک موقع پر یہی ان کا اثر اور یہی حسن خلق تھا، جو میرے کام آیا اور مجھے پین کی پولیس سے آزادی دلوائی۔اور یہ بھی پین میں جماعت احمدیہ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔میں جب سپین آیا تو مجھے کرم الہی ظفر صاحب نے بڑی نصیحت کی کہ یہ ملک ہے تو بظاہر یورپین
لیکن اخلاقی لحاظ سے بہت گرا ہوا ملک ہے۔یہاں اتنے جیب کترے ہیں کہ کسی دوسرے ملک میں اتنے
366

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
نہیں ہوں گے۔اس لئے اپنے Documents یعنی ضروری کاغذات وغیرہ کی حفاظت کرنا۔پیسے تو چلو
غائب ہو گئے تو پھر آ بھی جائیں گے لیکن اہم کاغذات کے بغیر چارہ نہیں ہے۔چنانچہ انہوں نے مجھے اتنا
ڈرایا کہ جب غرناطہ میں الحمراء دیکھنے گیا تو پاسپورٹ گھر چھوڑ گیا۔انہوں نے مجھے ڈرایا تو بہت لیکن یہ بتانا
بھول گئے کہ ہر گاڑی میں پولیس چیک کرتی ہے۔چنانچہ ابھی میں گاڑی میں جا کر بیٹھا ہی تھا تو دیکھا کہ
پولیس والے آگئے ہیں۔انہوں نے کہا: جناب نکالیں، اپنے ڈاکومنٹس (Documents) اشاروں میں
سپینش کے ایک دو لفظوں کا تو پتہ لگ ہی جاتا تھا۔میں نے معذرت کی۔میرے ایک دوست میر محمود احمد
صاحب، جو میرے عزیز بھی تھے، میرے ساتھ سفر کر رہے تھے۔انہوں نے پاسپورٹ نکال لیا تو مجھے انہوں
نے کہا: اب تو تمہیں قید کرنا پڑے گا۔اور یہاں
کوئی جیل نہیں ہے، اس لئے بہتر یہی ہے کہ تم ہمارے ساتھ
آؤ فرسٹ کلاس کے ڈبہ میں خالی جگہ تھی، مجھے تھرڈ کلاس سے اٹھا کر فرسٹ کلاس میں قید کر دیا گیا۔بڑی
اچھی رات گزری۔سات آٹھ گھنٹے ریل کا سفر بڑے مزے سے کٹ سے گیا۔غرناطہ پہنچے تو انہوں نے مجھے
ایک تھانے میں پہنچا دیا۔میں نے ان سے کہا: میں تو الحمراء دیکھنے آیا ہوں، یہ تم نے میرے ساتھ کیا قصہ کیا
ہے۔لیکن پولیس اہلکار نہ میری بات سمجھے، نہ میں اس کی سمجھوں۔آخر اتفاق سے ایک سپاہی تھایا کوئی مقامی
آدمی تھا، اس نے مجھے بتایا کہ یہاں ایک امریکن ہوٹل ہے، اس میں ایک ترجمان بہت اچھا موجود ہے۔کہو
تو اس کو بلوا دوں؟ میں نے کہا: ضرور بلواؤ۔چنانچہ جب امریکن ترجمان کو بلوایا گیا تو میں نے کہا: مجھے اور کچھ
نہیں چاہیے، تم میڈرڈ فون کرو، وہاں ہمارے ایک دوست ہیں کرم الہی ظفر ، ان سے میری بات کروا دو۔اس نے فون کیا، میں نے ان سے کہا کہ یہ واقعہ ہوا ہے۔اس پر زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ گزرا ہوگا ، میڈرڈ
سے پولیس چیف کا فون آیا، جو سارے سپین کا چیف تھا اور اتنا مشتعل تھا، اس بات پر کہ میں نے تو صرف
پولیس افسر کی یہ حرکت دیکھی کی سر سے پاؤں تک کانپ رہا تھا اور بات اس سے کرتا تھا اور سلوٹ مجھے مارتا
تھا اور نہایت عاجزی اور گریہ وزاری کے ساتھ مجھ سے اس نے معافی مانگی اور بڑی عزت کے ساتھ ایک
آدمی کو میرے ساتھ بھیجا کہ ان کو سارا الحمراء دکھالا ؤ۔یہ زمانہ بھی مجھے یاد ہے۔غرض اس پس منظر میں ہم نے وہاں مسجد بنائی۔مسجدیں تو بنتی رہتی ہیں اور اگر ظلم کا شکار ہو کر
کھنڈرات میں تبدیل نہ ہو جائیں تو Monuments (مانومنٹس) یعنی یادگاروں میں تبدیل ہو جایا کرتی
ہیں۔اور جب نمازی نہ رہیں تو یہ ماضی کی شان شوکت کی داستانیں بن جایا کرتی ہے اور دیکھنے والوں کے
لئے ایک نظارہ عیش پیدا کرتی ہیں اور بس۔مگر اس مسجد میں ایک خاص بات ہے اور وہ یہ کہ مسجد انتہائی
367

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
دردناک پس منظر میں اور بڑی قربانیوں کے نتیجہ بنائی گئی۔اور یہی وجہ ہے کہ اگر چہ ہم باہر کی دنیا میں اللہ
تعالیٰ کے فضل سے ہزار ہا مسجدیں تعمیر کر چکے ہیں اور کرتے چلے جارہے ہیں لیکن ان کا ایسا ذ کر آپ نے
نہیں سنا، جتنا اس مسجد کا ذکر سنا ہے۔یہ مسجد جب تعمیر کی گئی، اس سے دو سال پہلے تک یعنی تعمیر کے آغاز سے دو سال پہلے تک سپین
میں وہی سختی کا عالم طاری تھا، جس کا ذکر میں نے پہلے کیا ہے۔کسی کو اجازت نہیں تھی۔یہاں تک کہ
پروٹسٹنٹ عیسائیوں کو بھی کوئی عمارت تعمیر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔اس وقت میرے پیش رو حضرت
خليفة المسيح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ وہاں تشریف لے گئے تو کرم الہی ظفر صاحب نے بڑے درد کے
ساتھ کہا کہ اتنی مدت ہو گئی ہے، میں تبلیغ کر رہاں ہوں۔ایک طرف سے مسلمان ہورہے ہیں اور دوسری
طرف سے مرکزی مشن ہاؤس اور مسجد نہ ہونے کی وجہ سے ضائع بھی ہوتے چلے جارہے ہیں۔اس لیے
اگر آپ مستقل طور پر حقیقتا قوم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک مرکز کا قیام ضروری ہے۔اور
پھر یہ بھی کہا کہ اس قوم کے حالات سے مجھے اندازہ ہے کہ بیس سال بعد شاید اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے
دے تو ہم مسجد بنالیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالی کے دل پر اس کا بہت گہرا اثر ہوا۔آپ نے رات کو بڑے درد کے ساتھ دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو خوشخبری دی کہ میں سال دور کی بات
ہے، ہم بہت جلد وہ سامان پیدا کر دیں گے، جن سے تمہارے دل کی آرزوئیں پوری ہو جائیں گی۔آپ
نے صبح کرم الہی ظفر کو بلا کر کہا کہ تمہیں خوشخبری ہو، اللہ تعالیٰ مجھے فرمایا ہے کہ ہم بہت جلد تمہارے لیے
خوشخبری کے سامان پیدا کرنے والے ہیں۔چنانچہ اس واقعہ کے بعد جب آپ واپس آگئے تو اس کے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر سپین کی
حکومت بدل گئی۔سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مذہبی آزادی کا اعلان کیا گیا۔اس اعلان کے نتیجہ میں نہ صرف
مسلمانوں کو بلکہ دنیا کے دوسرے مذاہب اور فرقوں
کو بھی وہاں داخل ہونے کی اور کھلم کھلا اظہار رائے کی
اجازت دی گئی۔جوں ہی یہ اعلان ہوا، مسجد کے لئے زمین کی تلاش اور مسجد کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردی
گئیں۔دو سال کے عرصہ میں یہ مسجد مکمل ہوئی لیکن اللہ تعالیٰ کو یہی منظور تھا کہ جس نے اس مسجد کی بنیاد ڈالی
تھی ، اس کے مقدر میں اس کا افتتاح کرنا نہیں تھا۔ہر انسان کا ایک وقت مقرر ہے۔حضرت خلیفة
المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کا بھی ایک وقت مقرر تھا۔خدا نے آپ کی یہ آرزو پوری کر دی کہ اپنے ہاتھ
سے اس کی بنیاد ڈالیں اور یہ نظارہ بھی دکھادیا کہ آپ کی زندگی میں یہ مسجد مکمل ہوگئی۔لیکن اس کے افتتاح
368

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کی توفیق مجھے عطا فرمائی۔ہم موت و حیات کا ایک مختلف فلسفہ پیش نظر رکھتے ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ انسان
عارضی طور پر ایک ہیئت تو بدلتا ہے لیکن موت ان معنوں میں طاری نہیں ہوتی ، جن معنوں میں پتھر اور پہاڑ
اور دوسری مادی چیزیں مردہ کہلاتی ہیں۔ہمارے نقطہ نظر سے انسان خدا کے فضل سے ایک دائمی زندگی پاتا
ہے۔اس لئے صرف جگہ یا شکل بدلنے کا نام موت ہے۔پس میں یقین کرتا ہوں اور اس وقت بھی، جس
وقت میں مسجد کا افتتاح کر رہا تھا، میرے دل سے نہ صرف دعا اٹھ رہی تھی بلکہ حضرت خلیفة المسیح
الثالث کے ساتھ ایک قلبی رابطہ قائم تھا۔چونکہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اصدق الصادقین ہیں،
آپ نے ہمیں یہ خبر دی تھی کہ تمہاری نیکیوں اور نیک اعمال کی خبر تمہارے عزیزوں کو خدا اس دنیا میں پہنچاتا
رہتا ہے۔اور یہ واضح ارشاد فرمایا تھا کہ تم مجھ پر جو درود اور سلام بھیجو گے، وہ ہمیشہ مجھے پہنچتے رہیں گے۔ان
معنوں میں کہ روحانی طور پر آپ زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔اور محبت اور پیار سے جو درود اور سلام مجھے
بھیجے جائیں گے، وہ مجھ تک پہنچیں گے۔پس اس یقین کے ساتھ اگر چہ آنکھیں آبدیدہ تھیں لیکن دل اس لحاظ
سے خوش بھی تھا کہ یقیناً آپ کی روح ابدی دنیا میں مسرت محسوس کر رہی ہوگی۔مطبوعه روزنامه الفضل 19 مارچ 1984ء)
قربانی کی اس تاریخ نے وہاں ایک اور عجیب منظر بھی پیدا کیا۔اہل سپین جماعت کی کوششوں
سے دیر سے آشنا تھے۔اہل سپین کا ایک بہت بھاری طبقہ جانتا تھا کہ یہ دیوانے لوگ ہر قسم کی قربانیوں کے
ذریعہ اس بات پر تلے بیٹھے ہیں کہ انہوں نے اسلام کو لازماً یہاں داخل کر کے چھوڑنا ہے۔چنانچہ پین نے
اس موقع پر جو استقبال کیا ہے، وہ کوئی اتفاقا رونما ہونے والا واقعہ نہیں ہے، کوئی انقلابی بات نہیں ہے۔بلکہ ایک تدریجی اور ارتقائی عمل تھا، جو بالآخر اپنے نقطہ کو پہنچا اور اتنا حیرت انگیز استقبال ہوا کہ انسانی عقل
اس کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔اس کے پس منظر میں ایک اور بات بھی تھی، جو اپنے اندر ایک بہت بڑی قوت اور ٹھوس حقیقت
رکھتی ہے۔اگر مسلمان اس کو اختیار کر لیں تو ان کی ہر کمزوری طاقت میں بدل سکتی ہے۔اور یہ حقیقت دعا ہے
جو حیرت انگیز اثر دکھاتی ہے۔ہم نے اس سفر پر روانہ ہونے سے بہت پہلے دعا کی تحریک کی۔جس پر ساری
دنیا میں احمدی راتوں کو اٹھ کر گریہ وزاری کرنے لگے کہ اے خدا! تیرے نام کی خاطر اور خالصہ تیرے دین
کے وقار کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے ہم نے یہ ایک غریبانہ قدم اٹھایا ہے۔تو اس میں برکت دے۔وہ لوگ
اسلام سے متنفر ہیں، ان کی ساری تاریخ ظلم وستم کی تاریخ ہے۔وہاں ہم تیرا نام لے کر جا رہے ہیں تو ہماری
369

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حفاظت فرما، تو اپنے فضل سے ان کے دلوں کو بدل دے اور اسلام کے لئے ان کے سینوں کو کھول دے۔چنانچہ ساری دنیا میں یہ دعائیں ہورہی ہیں۔انگریز کیا اور امریکن کیا ، کالے کیا اور گورے کیا ، چینی کیا اور
جاپانی کیا، ساری دنیا میں جماعت باقاعدہ راتوں
کو اٹھ کر تہجد میں یہ دعائیں کر رہی تھی کہ اے خدا! اس
تقریب کو کامیاب فرما۔پس دعا ایک ایسی طاقت ہے، جن سے دنیا واقف نہیں۔اس کے تصویر میں بھی یہ
بات نہیں آسکتی کہ آج کے زمانہ میں ایسے پاگل لوگ بھی موجود ہیں، جو ایک آواز پر راتوں کو اٹھ اٹھ کر خدا
کے حضور آنسو بہا سکتے ہیں۔چنانچہ وہاں میں نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اسی طرح برستے دیکھا ہے، جس
طرح ان دعا کرنے والی آنکھوں سے آنسو برسا کرتے تھے۔ایسی حیرت انگیز اور پاک تبدیلی پیدا ہوئی کہ
اہل یورپ، جو اہل سپین کو خوب اچھی طرح جانتے تھے، وہ بھی حیران و ششدر رہ گئے۔چنانچہ نیک تمنائیں
رکھنے والوں کے لئے بھی یہ بات تعجب انگیز تھی۔مثلاً جرمنی اور سیکنڈے نیوین ممالک کے مسلمان مجھے یہ کہہ
کر ڈرا ر ہے تھے کہ اس ملک کو آپ نہیں جانتے ، ہم یورپ میں رہتے ہیں، ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں۔آپ اونچی تو قعات لے کر وہاں نہ جائیں۔یہاں تک کہ سوئٹزر لینڈ سے مجھے بار بار خط بھی ملے ، تاریں بھی
آئیں، فون بھی آئے کہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ نے کوئی تیاری نہیں کی۔وہاں تو انہوں نے آپ کی
خبروں کو بلیک آوٹ کر دینا ہے۔جب تک آپ لاکھوں ڈالر خرچ نہیں کریں گے اور ایجنسیز کو روپیہ نہیں دیں
گے، اس وقت تک آپ کی خبریں شائع نہیں ہوں گی۔اور آپ کوئی انتظام نہیں کر رہے۔میں نے ان کو
جواب دیا کہ میں نے تشہیر کا معاملہ اس ذات کے سپرد کر دیا ہے، جو ہر دل کا مالک ہے۔وہ جب چاہے گا،
جس طرح چاہے گا، وہ تشہیر فرمائے گا۔یہ خدا کے دین کا کام ہے۔رب کعبہ وہ ہے، میں نہیں ہوں۔چنانچہ میں نے اس کی مثال کے طور پر وہ مشہور واقعہ بیان کیا اور وہ واقعہ یہ ہے کہ حبشہ کے
حکمران ابرہہ نے مکہ پر چڑھائی کی تو اہل مکہ نے حضرت عبدالمطلب کو نمائندہ بنا کر اس کے پاس بھجوایا کہ
اس کو خدا کا خوف دلائیں۔لوگوں کے لئے یہ ایک حرم ہے، امن کی جگہ ہے، تمام بنی نوع انسان کے
درمیان ایک مشترک جگہ ہے۔تم کیا ظلم کر رہے ہو کہ اس کو ڈھانے کے ارادہ سے نکل کھڑے ہوئے ہو ؟
چنانچہ جب وہ ابرہہ کے پاس گئے تو انہوں نے ان باتوں میں سے کوئی ایک بات بھی اس سے نہیں کی اور
ابرہہ سے جا کر کہا کہ میرے سو اونٹ گم ہو گئے ہیں اور مجھے شک ہے کہ تمہاری فوج نے کھالئے ہیں۔اس
لئے سردار کے طور پر میں ایک سردار کے پاس حاضر ہوا ہوں اور میں مطالبہ کرتا ہوں کہ یا میرے اونٹ
دلوائے جائیں یا ان کی قیمت دلوائی جائے۔ابرہہ نے کہا: اونٹ تو میں دلوا دوں گا لیکن آج کے بعد عربوں
370

آج 10 میں سے 10 باقی