سپین میں تلوار سے جو کچھ چھینا گیا تھا ، ہم محبت سے دوبارہ فتح کریں گے ۔ خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرموده 15 جنوری 1983ء
کی رہی سہی عزت بھی میرے دل سے مٹ گئی ہے۔تم عربوں کے سردار بن کر ان کی نمائندگی میں آئے ہو
اور ایسے بے فکر ہو کہ خانہ کعبہ ، جس کو منہدم کرنے کے لیے میں نکلا ہوں، اس کا ذکر تک تم نے نہیں کیا اور
اپنے اونٹوں کا قصہ لے بیٹھے ہو۔حضرت عبد المطلب نے کہا: بھئی آپ نہیں سمجھے، میں اونٹوں کا رب
ہوں، میں اپنے اونٹوں کی فکر کرہا ہوں۔خانہ کعبہ کا بھی ایک رب ہے اور وہ اس کی حفاظت کرے گا، مجھے
اس کی کوئی پرواہ نہیں۔چنانچہ عبد المطلب یہ پیغام دے کر واپس آگئے۔دوست جانتے ہیں ، ساری دنیا کی
تاریخ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح اپنے گھر کی حفاظت فرمائی۔چنانچہ میں نے بھی دوستوں سے کہا کہ میں تو کوئی داروغہ نہیں۔جماعت احمدیہ جس کا میں امام ہوں،
ایک چھوٹی سی جماعت ہے، جس کے تھوڑے سے ذرائع ہیں۔ان پیسوں کو ہم کہاں کہاں استعمال کریں گے،
جو بڑی قربانیوں سے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟ یہ اس لئے تو نہیں کہ ہم اشتہار دینے والی کمپنیوں کی نظر کر دیں۔اس لئے مجھے کامل ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انتظام فرمائے گا۔چنانچہ جس شان کے ساتھ خدا تعالیٰ
نے یہ انتظام فرمایا، اس پر ہماری روحیں سجدہ ریز رہیں، ہماری آنکھیں سپین کی سرزمین پر آنسو بہاتی رہیں۔یہ
ایک ایسی روح پرور کیفیت تھی ، جس کا ذکر انسان کے بس میں نہیں۔خواہ وہ کتنا ہی بلیغ اور فصیح البیان ہی کیوں
نہ ہو۔ہم نے وہاں خدا کی قدرت کے جو نظارے دیکھے، جن سے ہمارے دل گداز اور آنکھوں سے آنسو بہہ
رہے تھے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتوں کا حیرت انگیر طور پر نزول ہوا۔اب یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت ہی تو تھی کہ احمدیوں
کا ہر قافلہ جو وہاں اترتا تھا، اہل سپین ان
کے بچے ان کو دیکھ کر
لا اله الا الله، لا اله الا الله
پڑھنے لگ جاتے تھے۔خود ہم جب پید رو آباد میں داخل ہوئے ہیں تو بچوں کی قطاریں لگ گئیں
اور انہوں نے
لا اله الا الله، لا اله الا الله
پڑھنا شروع کر دیا۔جب بھی وہ کسی کو دیکھتے تھے کہ یہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے
کے لئے آیا ہے تو زبان تو وہ کسی کی جانتے نہیں تھے تو ان کا سوال
یہ ہوتا تھا، لا الہ الا الله ؟ یعنی کیا تم وہ
لوگ ہو، جو لا الہ الا اللہ کہتے ہو؟ یہ کیسی حیرت انگیز تبدیلی تھی کیسی پاک تبدیلی تھی۔ان مشرکوں کی
زبان پر بھی، جو رومن کیتھولک مشرک تھے، خدا تعالیٰ نے لا الہ الا اللہ جاری کر وا دیا تھا۔جن ہوٹلوں
371

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
میں احمدی ٹھہرے، جس جگہ گئے ، جہاں قیام کیا، وہاں لوگوں نے ان کے ساتھ بڑی محبت کا سلوک کیا۔یہاں تک کہ ایک ہوٹل والوں نے تو چابیاں ہمارے دوستوں کے سپرد کر دیں، اب تم مالک ہو اس کے،
جس طرح چاہوں، کھاؤ پکاؤ اور خوش رہو۔کیونکہ تم ہمارے مہمان ہو۔چنانچہ بغیر کسی کوشش کے بغیر کسی جدو جہد کے جہاں جہاں ہم گئے، وہاں ہمارا حیرت انگیز
استقبال ہوا۔اسی طرح پولیس نے جو (coverage) کو ریج دیا ہے، وہ بھی حیرت انگیز ہے۔دنیا کی کوئی
ایجنسی کروڑوں روپے میں بھی اس طرح آرگنا ئز نہیں کر سکتی تھی۔میں جب ربوہ سے چلا ہوں، اس وقت
تک 35 مختلف اخباروں کے تراشے موصول ہو چکے تھے ، جنہوں نے اپنی متعدد اشاعتوں میں مسجد چین کا
ذکر کیا اور پھر جاری رکھا۔اور اتنے احسن رنگ میں ذکر کیا کہ انسان تصور بھی نہیں کر سکتا کہ ان لوگوں کو ہو کیا
گیا ہے؟ یعنی وہ ہر بات کی تان اسلام کی فتح پر توڑتے تھے۔جینیوا (سوئٹزرلینڈ) کے ایک اخبار، جو دنیا کے چوٹی کے اخبارات میں شمار ہوتا ہے، اس نے نہ تو
ہم سے کوئی رابطہ قائم کیا، نہ اس کا ہمیں کوئی علم تھا۔لیکن جب اس نے سپین کے اخباروں کا یہ چرچا دیکھا تو
اس کے نمائندہ نے ایک مضمون لکھا، جس میں بڑی تفصیل سے میرے دورے پر روشنی ڈالی۔اس نے کہا: ہم
نے مختلف لوگوں کے انٹرویو کئے ہیں، جن میں پادریوں سے بھی انٹرویو شامل ہیں اور سیاستدانوں سے بھی،
پولیس والوں سے بھی انٹر ویولتے ہیں اور عام پبلک سے بھی لئے ہیں۔اس نے کہا: پادری تو یہ کہ رہے تھے
کہ یہ آئے ہیں اور چلے جائیں گے۔جس طرح یہ عیسائی نہیں ہو سکتے ، اسی طرح ہم مسلمان نہیں ہوسکیں
گے۔لیکن مسجد سے جماعت احمدیہ کا خلیفہ جو اعلان کر رہا تھا، اس میں ایک شوکت تھی، اس میں ایک طاقت
تھی اور اس کی آواز سب آوازوں پر بھاری تھی کہ تم سپین کی باتیں کرتے ہو ، ہم ساری دنیا کو حضرت محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں میں لاکر کھڑا کر دیں گے۔پھر اس نے لکھا کہ ایک اخبار والے نے جب
یہ پوچھا کہ آپ کے پاس ہے کیا ؟ آپ اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں، آپ کیا کریں گے؟ تو انہوں نے
(امام جماعت احمدیہ نے ( جواب دیا کہ ہم تمہاری گلیوں میں درویشانہ پھریں گے اور تمہارے گھروں کے
دروازوں کی کنڈیاں کھٹکھٹائیں گے۔اور ہم کامل یقین رکھتے ہیں کہ اس کے ساتھ ساتھ خدا کے فرشتے بھی
تمہارے دلوں کی کنڈیاں کھٹکھٹا رہے ہوں گے۔پس چونکہ ہم کامل اخلاص اور قربانی کے جذبہ سے معمور ہو کر
تمہارے پاس اسلام لے کر حاضر ہوئے ہیں ، ہم یقیناً کامیاب ہوں گے۔پھر اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اخباری نمائندوں نے یہاں تک دیانت داری اور ہمدردی کا ثبوت
دیا کہ جب میں غرناطہ پہنچا یعنی پید رو آباد جانے سے پہلے جب ہم ملا گا ایئر پورٹ سے پہلے غرناطہ گئے تو
372

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم۔خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
چونکہ میں نے منتظمین سے یہ کہا ہوا تھا کہ غرناطہ میں الحمراء کے اندر جو ہوٹل ہے، اس میں ہم نے ٹھہرنا ہے۔اس سے خاص درد بھری یادیں وابستہ ہیں۔وہاں ٹھہریں گے تو دعا کی تحریک ہوگی۔چنانچہ ہم ہوٹل میں
داخل ہوئے تو میری حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی جب مجھے اهلا و سهلا و مرحباً، اهلا وسهلا و مرحباً كى
آواز آئی۔دیکھا تو وہ پریس کے نمائندے تھے، جو پہلے سے اھلا و سهلا و مرحبا یا د کر کے تیار کھڑے
تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ تھکے ہوئے تو ضرور ہوں گے لیکن ہمیں سخت شوق ہے، ہم آپ کا ابھی انٹرویو
لینا چاہتے ہیں۔میں نے کہا: آپ بڑے شوق سے انٹرویو لیں۔یہ تو آپ میرے دل کی بات کہ رہے
ہیں۔ابھی اوپر کمرے میں آجائیں اور ایک کافی کی پیالی پر بیٹھ کر گفتگو کر لیتے ہیں۔چنانچہ اس انٹرویو میں،
جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا، اس میں ایسی باتیں پوچھی گئیں، جو ساری کی ساری اسلام کی تائید میں تھیں۔ان میں ایک خاتون نمائندہ بھی تھیں، اس نے سب سے زیادہ عمدہ کردار ادا کیا۔وہ سوال کرنے کے لئے
ایسے فقرے چھنتی تھی ، جن کے متعلق وہ یہ بھتی تھی کہ یہ لوگوں کے دل پر زیادہ اثر ڈالیں گے۔پریس کانفرس
میں بعض دفعہ بھول چوک بھی ہو جاتی ہے، دشمن پر لیس اس کو اٹھاتا ہے۔لیکن پریس کے نمائندگان نے ایسی
ساری باتوں کو نظر انداز کر دیا اور اگلے دن اخباروں میں عنوان لگے کہ اہل سپین نے اسلام کے لئے اپنے
دلوں کے دروازے کھول دیئے ہیں۔جب یہ پریس کانفرنس ختم ہوئی اور نمائندگان جانے لگے تو انہوں نے پوچھا کہ کل آپ کا کیا
پروگرام ہے؟ میں نے کہا : کل تو ہم انشاء اللہ الحمراء دیکھیں گے، اس کے بعد پید رو آباد جائیں گے۔چنانچہ یہ
پوچھ کر وہ چلے ، گئے لیکن اگلے دن پریس کے یہی نمائندے الحمراء پہنچے ہوئے تھے۔سارا دن ہمارے ساتھ
پھرتے رہے، سپینش لوگ جو ہمیں تعجب سے دیکھ رہے تھے اور گروہ در گروہ اکٹھے ہورہے تھے، یہ ان کو ہماری
طرف سے تبلیغ کرتے تھے۔گزشتہ روز پریس انٹرویو میں جوتبلیغی باتیں سنی تھیں، وہ ان کے سامنے ہماری طرف
سے بیان کر رہے تھے۔خدا تعالیٰ نے بڑے اچھے ترجمان عطا فر ما دیئے تھے۔جب وہ الوداع ہونے لگے تو
اخبار کا ایک نمائندہ ، جو بعد میں وہاں پہنچا تھا، اس نے کہا کہ مجھے ایک فقرہ میں کوئی ایسی بات بتا دیں کہ میں
اسے اہل سپین میں (flash) فلیش کردوں۔میں نے کہا: پھر وہ فقرہ یہ ہے کہ ہم نے تلوار کے ذریعہ سپین میں
جو کچھ کھویا تھا، اب محبت سے دوبارہ فتح کرنے کے لئے آگئے ہیں۔اس ایک فقرہ کا ایساز بر دست چرچا ہوا کہ
ایک اخبار سے دوسرے اخبار نے پکڑا، دوسرے سے تیسرے نے پکڑا اور اس فقرہ کی صدائے بازگشت
سارے یورپ میں سنائی دینے لگی۔لیکن جہاں تک اہل سپین کا تعلق تھا، ان
کو یہ یقین ہوتا چلا گیا کہ یہ تلوار کے
زور سے کچھ لینے نہیں آئے بلکہ محبت کے زور سے ہمارے دلوں کو فتح کرنے آئے ہیں۔373

خطاب فرموده 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اس وقت سپین کی نفسیاتی حالت ایسی ہے کہ وہ محبت کو ترس رہے ہیں۔کیونکہ وہ انسٹی ٹیوشن،
جس کو ( Inquisition) انکیو زیشن کہا جاتا ہے۔جب مسلمان اس کی زد سے نکل گئے تو پھر سینکڑوں
سال تک وہ خود عیسائیوں پر ظلم ڈھاتی رہی۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں سپین میں غلط مذہبی حکومت کے خلاف
سخت نفرت پیدا ہو چکی ہے۔جنرل فرانکو کی حکومت اس نفرت کے سامنے ایک بندہ تھا، جو ٹوٹ نہیں سکتا تھا
لیکن اہل دانش کے سارے اندازے غلط ثابت ہو گئے۔کیونکہ یہ بند اب ٹوٹا ہے تو چرچ کی زیادتیوں کے
خلاف ملکی فضا شدید نفرت میں تبدیل ہو چکی ہے۔چنانچہ اندلوسیہ میں جو اشتراکیت پھیل رہی ہے، اس کا
پس منظر بھی یہی ہے۔لوگ مذہب سے سخت متنفر ہو چکے ہیں، اس لئے جب ان کو محبت کا پیغام ملا اور
مذہب کے نام پر محبت کی بات کی گئی تو وہ حیران رہ گئے اور جوق در جوق مسجد دیکھنے کے لئے آنے لگے اور
یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ایک دن بھی ایسا نہیں آیا، جب سپین کے علاقوں کے لوگ بکثرت مسجد دیکھنے
نہ پہنچے ہوں۔ہر رپورٹ میں یہ ذکر ہوتا ہے کہ آج ڈیڑھ سو آدمی آئے ، آج تین سو آدمی آئے، آج اتنے
لوگوں کو لے کر آئے۔چنانچہ با قاعدہ مسجد دیکھنے کے لئے لوگ پہنچتے ہیں۔اور یہ لوگ اپنے واقعات بتاتے
ہیں کہ ہم نے کہاں سے سنا۔کوئی دور دراز جگہ کے اخبار کی بات بتاتا ہے، کوئی ریڈیو کی بات بتا تا ہے، کوئی
ٹیلیویژن کی بات بتاتا ہے۔سپین کے ٹیلی ویژن Net work ( نیٹ ورک) نے سات دن مسلسل سپین
کی مسجد کی خبر دینے کے علاوہ وہ باتیں، جو ہم نے عیسائیت کے خلاف اور اسلام کے حق میں کہتے تھے ، بیان
کرنی شروع کیں۔کہنے والے نے تو یہ کہا تھا اور ڈرانے والے نے تو یہ کہہ کر ڈرایا تھا کہ اس تقریب کا
بائیکاٹ ہو جائے گا اور کوئی اخبار اس آواز کو شائع نہیں کرے گا لیکن یہ تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے کام کر رہے
تھے، جو نہ تھکتے ہیں اور نہ ماندہ ہوتے ہیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔اس کا صرف میری ذات سے
تعلق نہ تھا، اس کا اسلام کی تائید میں دھڑ کنے والے دلوں کی آواز سے تعلق تھا۔چنانچہ ایک حیرت انگیز بات میر محمود احمد صاحب نے چند ہفتے پہلے مجھے لکھی، یہ وہاں کے موجودہ
مبلغ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ سپین کے ریڈ یونیٹ ورک نے ان کو دعوت دی کہ وہ ان کے ایک پادری سے
ریڈیو پر مناظرہ کریں اور اس کے لئے انہوں نے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت مقرر کیا۔اسلام کی تبلیغ کے لئے اگر ہم
ریڈیو سے وقت مانگتے تو چند منٹ کے لئے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے لیکن ان کو تبلیغ کے لئے ڈیڑھ
گھنٹے کا وقت دیا گیا۔میر صاحب چونکہ جامعہ احمدیہ میں پروفیسر تھے اور خدا کے فضل سے عیسائیت کے
بہت ماہر ہیں، انہوں نے لکھا کہ چند سوالات میں ہی پادری صاحب اتنا گھبرا گئے کہ انہوں نے اپنا وقت
374

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
چھوڑ دیا اور پورے ڈیڑھ گھنٹے تک وہی اسلام کی تبلیغ کرتے رہے۔یہ خدا کے فرشتے ہیں، جو دلوں میں
پاک تبدیلی پیدا کر رہے ہیں۔وہاں کی پولیس کا یہ حال تھا کہ وہی پولیس، جس نے مجھے قید کیا تھا، اب اس دفعہ حفاظت کے
لئے میرے آگے پیچھے گھوم رہے تھے۔پولیس کی موجودگی میں پریس کے نمائندوں نے مجھ سے یہ سوال کیا
کہ 1957ء میں جب آپ سپین آئے تھے، اس وقت میں اور اب کے پولیس کے رویے میں کیا فرق
دیکھا ہے؟ میں نے کہا: ایک پہلو سے تو کوئی فرق نہیں دیکھا۔اس وقت بھی میں نے قید ہو کر غرناطہ دیکھا
تھا، اب بھی قید ہو کر غرناطہ دیکھ رہا ہوں۔لیکن اس وقت مجھ سے لوگوں کی حفاظت کی جارہی تھی ، اب لوگوں
سے میری حفاظت کی جارہی ہے۔میں نے تو یہ فرق دیکھا ہے۔اس کو بھی انہوں نے پسند کیا اور اخبار نے
اچھالا کہ پین میں کیا تبدیلی واقع ہوئی ہے؟ پہلے ایک بے چارے مسافر سے غلط نہی میں لوگوں کی حفاظت
ہورہی تھی کہ کہیں لوگوں کو مارنہ بیٹھے اور اب اسی مسافر کی حفاظت لوگوں سے کی جارہی ہے کہ لوگوں سے
اس
کو کوئی شر نہ پہنچے۔اور وہ اس بات کو ایسی محبت سے کر رہے تھے، جو عام طور پر پولیس میں دیکھنے میں نہیں
ر
آتی۔یعنی فرض شناس پولیس افسر بڑی اچھی طرح عوام کی خدمت کرتا ہے۔لیکن جب تک محبت کا پہلونہ
ہو، وہ باتیں ہرگز رونما نہیں ہو سکتیں، جو ہم نے وہاں دیکھیں۔مثلاً رات کو جب ہم پریس انٹرویو سے
فارغ ہوئے تو پولیس کے جو دوست حفاظت پر متعین تھے، وہ اس رات ڈیڑھ بجے تک ہمارے دروازے
کے سامنے کھڑے تھے اور اس کا مجھے اس طرح پتہ لگا کہ میں ایک منٹ کے لئے باہر آیا کیونکہ ہم نے صبح کی
نماز کا وقت مقرر کرنا تھا۔خیر جب میں باہر آیا تو دیکھا کہ وہ دروازے پر کھڑے ہیں۔میں نے ان سے کہا:
آپ آرام فرما ئیں ، بہت تھک گئے ہوں گے۔تو انہوں نے کہا کہ میں اس شرط پر آرام کروں گا کہ آپ
مجھ سے وعدہ کریں، صبح جب تک میں نہ آجاؤں، آپ ہوٹل سے باہر نہیں نکلیں گے۔ہوٹل میں تو ہم نے
نماز وغیرہ پڑھنے کے لیے باہر نکلنا ہی تھا۔پھر ان کا حال یہ تھا کہ دروازہ کھولنے کے لئے بعض دفعہ دوڑتے
تھے۔جس طرح ڈرائیور آگے بڑھ کر دروازہ کھولتے ہیں، اس طرح آگے پیچھے انہوں نے خود بھی اور ان
کے دستے نے بھی ہماری حفاظت کی۔ہمیں تو اللہ تعالیٰ کی حفاظت حاصل تھی، کوئی پرواہ نہیں تھی۔مگر انہوں
نے اپنی طرف سے اس طرح خدمت کا حق ادا کیا کہ میں سمجھا کہ کوئی جو نیز آفیسر ہے۔جب میں نے اس
کے متعلق اپنے مبلغ سے کہا کہ ذرا پتہ کرو، یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ یہ غرناطہ کے چیف آف پولیس
ہیں یا اس علاقے کے چیف ہیں، جس میں ہم رہائش پذیر تھے۔مجھے صحیح پتہ نہیں، ان کا سٹم کیا ہے؟ مگر وہ
375

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
تھے وہاں کے چیف۔میں حیران رہ گیا۔میرے دل میں ان کی بڑی عزت پیدا ہوئی۔مگر یہ کیوں ہو رہا
تھا؟ میں سمجھتا ہوں کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کے حضور جماعت کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔اللہ تعالیٰ کا فضل جب بر سنے
کے لئے تیار ہو تو بہانے ڈھونڈا کرتا ہے۔جب ہم غرناطہ سے چلنے لگے تو جس وقت ہم نے چلنا تھا، اس سے دیر ہوگئی۔مثلاً نو بجے روانہ
ہونا تھا تو دس ساڑھے دس بجے کا وقت ہو گیا۔میں نے دوستوں سے کہا: پتہ تو کریں کہ پولیس ہمیں کیوں
نہیں جانے دیتی ؟ تو انہوں نے بتایا کہ پولیس کہتی ہے کہ وہ رستہ، جس سے آپ نے شہر سے گزرنا ہے،
وہ safc یعنی محفوظ نہیں ہے۔اب آپ کی اتنی شہرت ہو چکی ہے، اخباروں میں آچکا ہے، کوئی بھی شرارت
کرنا چاہے تو کر سکتا ہے، اس لئے سارے رستے کو جب تک ہم خالی نہ کروالیں، اس وقت تک آپ کو نہیں
لے کر جانا۔چنانچہ انہوں نے پہلے رستہ خالی کروایا اور پھر ہمیں یہ کہا کہ اب آجائیں، اب رستہ قدرے
محفوظ ہے۔اب سوائے اس کے کہ دل میں ایک غیر معمولی محبت اور احترام پیدا ہو چکا ہو، اس کے بغیر تو
آدمی ایسی حرکتیں نہیں کر سکتا۔اور یہ ایک نہیں، دو نہیں، ایسے سینکڑوں مناظر ہیں، جو میری آنکھوں نے بھی
دیکھے اور میرے دل نے بھی محسوس کئے۔ہر جانے والے نے دیکھے اور محسوس کئے۔the
یہ صرف سپین کی ایک مختصر داستان ہے۔اس کی تفصیلی باتیں، جو وہاں کے اخبارات میں شائع
ہوئیں، پریس والوں سے جو گفت و شنید ہوئی ، عیسائیوں سے وہاں جو تبادلہ خیال ہوا، اسلام کی طرف سے ہم
نے کیا کہا ؟ انہوں نے عیسائیت کی طرف سے کس طرح ہم پر حملے کرنے کی کوشش کی؟ یہ بڑی دلچسپ
اور لمبی داستان ہے۔مگر ایسی مجالس میں تو یہ داستانیں نہیں چھیڑی جاسکتیں۔دوستوں کا وقت بھی بہت قیمتی
ہے۔بڑے حوصلے سے انہوں نے میری لمبی باتوں کے سنے کو برداشت کیا ہے۔اس لئے اب میں اجازت
چاہتا ہوں۔غالباً چند منٹ سوالات کے لئے وقفہ ہوگا۔اس دوران اگر کوئی دوست سپین سے متعلق یا یورپ
کے دیگر ممالک کے دورے سے متعلق کسی قسم کی کوئی بات پوچھنا چاہیں تو ان کو اجازت ہوگی۔پھر فرمایا: "بارش کی بات ہوئی تھی ، ہم نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ بارش کا پہلا قطرہ ذرا مشکل سے آتا
ہے، جب ایک دفعہ بارش کا پہلا قطرہ برس پڑے تو پھر بارش سنبھالنی مشکل ہو جایا کرتی ہے۔یہی میرا تجربہ
ہے۔بیرونی ممالک کے دورے میں سوالات کی محفلوں میں پریس تو خیر سوالات کرنے کا عادی ہوتا ہے، انٹیلی
جیشیا سے ہماری جو باتیں ہوا کرتی تھیں، ان میں پہلا سوال بڑی مشکل سے آتا تھا اور آخری سوال بڑی مشکل
سے جاتا تھا۔چنانچہ اس آخری سوال کے سلسلہ میں، میں آپ کو ایک دلچسپ بات سنا دتیا ہوں۔376

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
ہمبرگ میں جو انٹیلی جینشیا آیا ہوا تھا، اس میں مختلف ممالک کے لوگ بھی تھے۔مثلاً غانا کے بھی
تھے تو ایک غنائین نے جو سوال کرنے شروع کئے تو مجلس لمبی ہوگئی اور اس کے سوال ختم ہونے میں ہی نہ
آئیں۔چنانچہ میں نے ان سے کہا کہ بھئی اب آپ کوئی آخری سوال بھی کریں کیونکہ بعض دوسرے
دوست بے چارے بے چین ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی سوال کریں۔انہوں نے کہا کہ اچھا میرا آخری
سوال یہ ہے۔اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ اب میرا آخری سوال یہ ہے۔پھر انہوں نے کہا اب میرا
آخری سوال یہ ہے۔پھر انہوں نے کہا اب میرا آخری سوال یہ ہے۔تو میں نے آخر پر مذاقا ان سے کہا:
آپ کا نواں آخری سوال یہ تھا تو انہوں نے کہا: بہت اچھا، یہ میرا واقعی دسواں آخری سوال ہو گا۔تو میں نے
کہا: بہت اچھا، اب آپ اپنا آخری دسواں سوال کریں۔تو اس کے بعد انہوں نے کہا: اس سوال کا ایک
دوسرا حصہ باقی ہے، اب میں وہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔پس جیسا کہ میں نے بتایا ہے، سوال جب ایک دفعہ
آنا شروع ہو جاتے ہیں تو ان کا جانا مشکل ہو جاتا ہے۔اس موقع پر ایک دوست کی طرف سے یہ سوال
کیا گیا کہ تبلیغ کے نتیجہ میں پین میں کتنے احباب
86
مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں؟ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔بہت اچھا میں بتاتا ہوں۔کسی بیرونی ملک میں بالکل اسی نوعیت کا سوال جب میرے پیش رو
حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ سے کیا گیا تو اس کا آپ نے جو جواب دیا تھا، میں اس کو
دھراتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ تمہارے مسیح جب اور جس رنگ میں بھی دنیا سے رخصت ہونے لگے تھے تو
اس وقت ان کی ساری عمر کی جو کمائی تھی، ہمارے پاس اس سے دو زیادہ ہیں۔پس امر واقعہ یہ ہے کہ اس
وقت تک سپین میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے سو سے کچھ زیادہ مسلمان ہو چکے ہیں۔اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ جو لوگ مسلمان ہوئے ہیں، ان کے اخلاص کا معیار کیا ہے؟ وہ
خدا کے فضل سے بہت اچھا ہے۔میں اس کا ایک نمونہ بتاتا ہوں۔وہ میں نومسلم احمدی دوست ، جو 1957 ء
میں اکٹھے ہوئے تھے ، جن کا میں نے ابھی ذکر کیا تھا، ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے، جو اپنی اتوارمیں مسلسل
اسلام کے لئے وقف کر رہے تھے۔جبکہ سارا چین اتوار کو عیش وعشرت اور شراب خوری میں مبتلا ہو جاتا
ہے۔لیکن وہ ہر اتوار کومسجد میں آتے اور عطر سازی میں ہمارے مبلغ کی مدد کرتے تھے۔پھر اپنے حصہ کا عطر
اپنے ساتھ لے جاتے تھے، اس کو بیچتے تھے اور جو کچھ اس سے حاصل ہوتا تھا، اس سے اسلامی لٹریچر تیار کر
کے شائع کرتے تھے۔اور یہ وہی لٹریچر ہے، جو آج تک وہاں تقسیم ہوتا رہا ہے۔377

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پھر جب میں چین سے واپس ہوا اور ہمارا جہاز وہاں سے روانہ ہونے لگا تو اس وقت ایک عجیب
واقعہ رونما ہوا۔اب تو کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ کیونکہ آپ جماعت کے امام ہیں، اس لئے انہوں نے محبت کا
اظہار کرنا ہی کرنا تھا۔لیکن اس وقت تو میں ایک غیر معروف اور معمولی طالب علم تھا اور سپین والوں سے تو
ویسے بھی میرا کوئی رابطہ ہی نہیں تھا۔وہاں ائیر پورٹ پر جو دوست مجھے الوداع کہنے کے لئے آئے ، ان
میں ایک ایسا نوجوان بھی تھا کہ جب دعا ختم ہوئی تو باقی سب نے آمین پر ہاتھ چھوڑ دیئے لیکن اس کے نہ
آنسو تھے اور نہ ہاتھ گرے۔میں جہاز میں سوار ہو کر رخصت ہو گیا۔پاکستان پہنچ کر مجھے پین کے مبلغ کا
خط ملا کہ جب تک تمہارا جہاز نظر سے غائب نہیں ہو گیا، اس نوجوان کے نہ آنسو تھے ہیں، نہ ہاتھ گرے
ہیں۔وہ دعا کرتا رہا۔میرے دل سے بے اختیار درود نکلا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
پیغام کو پورے خلوص کے ساتھ پہنچایا جائے تو اس میں عظیم الشان طاقتیں آج بھی موجود ہیں۔چودہ سو
سال گزر گئے لیکن ان طاقتوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔کیسی پاک تبدیلی ہے کیسی حیرت
انگیز تبدیلی ہے کہ کل
تک جو لوگ اسلام کے دشمن تھے، وہ آج مسلمان ہوئے ہیں تو ایک دوسرے ملک سے آنے والے سے
ایسی محبت کرنے لگ جاتے ہیں، جس طرح بھائی بھائی سے بھی کم کرتا ہوگا۔پس ہمیں کو الٹی میں دلچسپی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو کچھ پیدا کرنا چاہتے ہیں ، وہ یہی
ہے کہ وہ اسلام کے معیار کے مطابق بہترین لوگ ہوں۔ایسے لوگ مرا نہیں کرتے۔یہ ہے اصل فلسفہ کہ
کوالٹی کبھی نہیں مرتی ، تعداد مر جایا کرتی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ اب تک ہماری کوششوں کے نتیجہ میں جو کچھ
ہمیں حاصل ہوا ہے، وہ بہت تھوڑا ہے۔یہ اتنا ہی ہو سکتا تھا بلکہ کوششوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ نے پھل دیا۔ہم تو خدا تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔لیکن اب جو حالات ظاہر ہورہے ہیں، مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ
قبول اسلام کی رفتار بڑھ جائے گی“۔ایک اور سوال یہ تھا کہ پچھلے دنوں جنوبی افریقہ کی عدالت میں احمدیوں کے خلاف مسلمانوں کی
طرف سے ایک کیس دائر کیا گیا۔مسلمانوں کے وکلاء نے یہ کیس جیت لیا۔آپ کی طرف سے بھی اس میں
دلائل پیش کئے گئے ، نتیجہ مسلمان کامیاب ہوئے۔اسی طرح یہاں بھی 1974ء میں احمدیوں کے
خلاف تحریک چلی تھی تو علماء اور وکلاء نے دلائل پیش کئے، اسمبلی میں بحث ہوئی ، نتیجہ احمدیوں کو غیر مسلم
قرار دیا گیا۔تو کیا آپ کے اتنے ہی weak points ہیں کہ آپ وہاں بھی اپنے کیس کو piend (پلیڈ )
نہیں کر سکے تھے ؟ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
378

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
میں آپ کو اس کا جواب دیتا ہوں۔لیکن یہ تو آپ نے ایک ایسا سوال چھیڑا ہے کہ بہتر تھا کہ
اس مجلس میں نہ ہی چھیڑا جاتا۔مگر میں کوشش کروں گا کہ اس سوال کے مضرات سے بچ کر جواب دوں۔بات یہ ہے کہ جو آپ نے جنوبی افریقہ میں کیا، وہ تھا کیا؟ یہی کہ ان کی لاشوں کو اپنے قبرستان میں دفن نہیں
ہونے دینا۔وہاں تو صرف یہ حاصل کیا گیا۔یہاں حال ہی میں آپ اس سے بہت بڑھ کر حاصل کر چکے
ہیں۔یہ کیوں بھول گئے ہیں؟ یہاں تو ایک ایسے احمدی کی نعش اکھاڑ کر پھینکی گئی ، جو بیس دن سے دفن تھا اور
گاؤں والوں نے دفن ہونے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔بعد کی اشتعال انگیزی کے نتیجہ میں یہ سب کچھ ہوا۔جس کو آپ کے اخباروں نے اسلام کی ایک عظیم انشان خدمت کے طور پر پیش کیا ہے۔پس جنوبی افریقہ کی
باتیں، جو اس سے بہت کمزور ہیں، ان کے کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہاں اپنے وطن کی باتیں موجود
ہیں۔اتنی شاندار فتوحات ہو رہی ہیں، آپ ان کا ذکر کیوں نہیں کرتے ؟ البتہ فرق یہ ہے کہ فتوحات کے
تصور الگ الگ ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے:۔قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا
(بنی اسرائیل : 85 )
ہم خدا کی خاطر ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں۔قرآن کریم کے ترجمے شائع کر رہے
ہیں۔مسجد میں بنارہے ہیں۔مسجدیں آباد کر رہے ہیں۔لوگوں کے دلوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کر رہے
ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ہے اسلام کی خدمت۔ہمارے وطن میں اگر ہماری قبریں اکھیڑ کر نعشیں باہر پھینکی
جائیں گی تو ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں۔اسلام کی خدمت سے ہم باز نہیں رہ سکتے۔ہمارے لئے وہی
رہنما بات ہے، جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک معترض کے سامنے کہی تھی۔آپ نے جب یہ فیصلہ کیا
کہ حضرت اسامہ بن زید کی قیادت میں شام کی سرحد پر لڑنے کے لئے جو لشکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے وصال سے قبل تیار فرمایا تھا ، وہ روانہ ہوگا۔تو بڑے بڑے کبار صحابہ گھبرا گئے۔ان میں سے
ایک نے عرض کیا کہ اے خلیفة الرسول! یہاں تو حالات اتنے خطرناک ہیں، بہت سے عرب قبائل نے
بغاوت کر دی ہے۔اس نازک صورت حالات میں آپ اس لشکر کے بھجوانے کا حکم جاری کر رہے ہیں، جو
شام کی سرحد پر جائے گا اور اس کو اس بات کی خبر بھی نہیں ہوگی کہ یہاں پیچھے مسلمانوں پر کیا گزر رہی ہے؟
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بڑا ہی گہرا اور پر حکمت جواب دیا۔آپ نے فرمایا! دیکھو محمد مصطفی صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال سے پہلے آخری حکم یہ تھا کہ یہ قافلہ روانہ ہو۔ابن ابی قحافہ کی مجال کیا ہے کہ اپنے
379

خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
پہلے حکم میں محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری حکم کو بدل دے۔خدا کی قسم مدینہ کی گلیوں میں اگر
عورتوں اور بچوں کی لاشوں کو درندے گھسیٹتے پھریں، تب بھی یہ شکر جائے گا اور ضرور جائے گا اور لازما جائے
گا۔پس لوگ ہماری قبریں اکھاڑیں، جو مرضی کریں۔ہمارے قافلے تو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے ضرور
جائیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ قبریں اور یہ عارضی جسم کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتے۔دیکھنے والی بات یہ ہے
کہ کس مقصد کے لئے قبریں اکھاڑی جاتی ہیں؟ اور ہم کس مقصد کے لئے قربانیاں کر رہے ہیں؟ یہ وہ
اصل بات ہے، جو اپنے اندر ایک حقیقت رکھتی ہے اور غور کے لائق ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے عہد مبارک میں ایک صحابی حضرت خبیب بن عدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) جب شہید کئے جانے لگے تو
تلوار چلنے سے پہلے انہوں نے یہ شعر پڑھے جو ہمیشہ کے لئے ہمارے لئے مشعل راہ اور زندگی کا پیغام
ہیں۔انہوں نے شہادت سے پہلے یہ شعر پڑھا:۔فلست ابالي حين اقتل مسلماً
علی ای شی کان لله مصرعی
وذلك فى ذات الاله وأن يشاء
يبارك على اوصال شلو ممزعی
کہ مجھے اس بات
کی کوئی پرواہ نہیں کہ جب میں خدا کی خاطر مارا جارہا ہوں اور خدا کے نام پر مارا جا
رہا ہوں تو جب میر اسر کئے گا تو میں کس کروٹ پر گروں گا۔کسی کروٹ پر بھی میری لاش گرے اور اس سے کیسا
ہی سلوک کیا جائے۔خدا کی قسم وہ ذات جس کی خاطر میں قربانی دے رہا ہوں، اگر وہ چاہے تو میرے جسم کے
ذرہ ذرہ پر رحمتوں کی بارش بر سادے اور میرے کٹے پھٹے جسم کے ٹکڑوں کو برکتوں سے بھر دے۔جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ 1974ء میں آپ کی پیشکش کے باوجود آپ کو موقع دیئے
جانے کے باوجود آپ کو غیر مسلم کیوں قرار دیا گیا؟ تو یہ ایک بنیادی سوال ہے، جس پر غور کرنا چاہیے۔میں
اہل علم اور اہل عقل کو اس پر غور کرنے کی دعوت دیتا ہوں کہ کیا دنیا میں کسی مذہب کی تقدیر کا فیصلہ اکثریت
اور اقلیت کے ذریعہ پہلے کبھی ہوا ہے۔قرآن کریم کی تاریخ کو لے لیجئے ، جو سب سے زیادہ یقینی اور قطعی
تاریخ ہے۔اس تاریخ سے کوئی ایک واقعہ نکال کر دکھلا دیجئے کہ اکثریت کے فیصلے کو قرآن کریم نے تسلیم کر
لیا ہو۔ہر موقع پر قرآن کریم یہ فرماتا ہے کہ اکثریت نے اقلیت
کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا۔مثلاً حضرت نوح
کی اقلیت تھی۔تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ان کی قوم ، ایک متمدن قوم تھی۔جس زمانہ میں حضرت نوح مبعوث
ہوئے ہیں، تمدن کی اونچی لہر آئی ہوئی تھی۔civilization ( سویلائزیشن) کا ایک خاص زمانہ تھا۔تب
380

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 15 جنوری 1983ء
حضرت نوح ان کی اصلاح کے لئے آئے تو تمام قوم ایک طرف تھی اور فتوے دے رہی تھی کہ (نعوذ باللہ )
حضرت نوح مرتد ہیں ، اپنے دین سے پھر گئے اور بے دین ہو گئے ہیں۔اس وقت کون سی اقلیت تھی، جو
آپ کے ساتھ چھٹی ہوئی تھی۔وہی، جو ایک کشتی سما گئے تھے۔ہم تو ایک کشتی میں نہیں آسکتے۔سوائے اس
کے کہ وہ اللہ کی کشتی ہو۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت نوح کے مقابل آنے والی اکثریت مٹادی گئی اور
آپ کی پیروی کرنے والی اقلیت زندہ رہی۔یہاں تک کہ آج دنیا اسی اقلیت کی طرف اپنے آپ کو
منسوب کرتی ہے۔آج ایک شخص بھی خواہ اس کا کسی مذہب سے تعلق ہو، اپنے آپ کو اس اکثریت کی
طرف منسوب نہیں کرتا ، جس نے حضرت نوح کا انکار کیا تھا۔پس چاہئے کہ لوگ تاریخ سے سبق لیں اور اولوالالباب بنیں۔قرآن کریم بار بار عقل اور رشد کی
طرف بلاتا ہے۔جو تاریخ انبیاء ہے، وہ تو قرآن نے پیش کی ہے۔اور جو تاریخ مذاہب ہے، وہ بھی قرآن
نے پیش کی ہے۔اس مستند تاریخ کا مطالعہ کر کے دیکھیں کہ یہ کیا واقعہ ہوتارہا اور کیوں ہوتا رہا؟
جہاں تک اس بات
کا تعلق ہے کہ وہ جائز ہو یا نا جائز ہوا؟ یہ تو بحث ہی بعد میں اٹھتی ہے۔جب
پہلے یہ تسلیم کر لیا جائے کہ کسی institution (انسٹی ٹیوشن) کو خدا نے یہ حق عطا فر مایا ہے کہ محض عددی
اکثریت کی وجہ سے وہ ایک مذہبی فیصلہ صادر کر دے۔اگر الہی صحیفے یہ حق عطا کر دیں تو پھر یہ بحث چلتی
ہے۔لیکن تنزل کے طور پر میں ایک قدم پیچھے جاتا ہوں اور سوال کرنے والے دوست سے ہی یہ عرض کرتا
ہوں کہ ہماری ساری کوششیں تو رائیگاں گئی ہیں، ہم تو بار بار مطالبے کر چکے مختلف ممالک سے اس بارہ میں
احتجاج ہو چکے کہ خدا کے لئے اس کا روائی کو شائع کرو۔وہ کارروائی اگر واقعہ جماعت کے لئے اتنی
damaging تھی، اگر ہمارے جواب اتنے بودے اور بے معنی تھے تو اس کی تشہیر کر دتا کہ رہی سہی۔احمدیت بھی مٹ جائے۔وہ احمدیت جو جبر اور تشدد سے نہیں مٹ سکی تھی ، وہ لازما دلائل سے مٹ جائے
گی۔کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔وَيَحْيَى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةِ
(الانفال:42)
جو دلیل کی بنا پر زندہ ہے، وہ زندہ رہتا ہے۔اور جو دلیل کی بنا پر مر جائے، اس کو کوئی بچا نہیں
سکتا ، وہ لاز م مر جایا کرتا ہے۔پس ان دلائل کو جو آپ کے وکلاء اور علماء نے پیش کئے ہیں، ان کو شائع
کریں۔وہ کہاں ہیں؟ کیوں بند پڑے ہیں؟ دلائل کے انبار کو باہر نکالیں اور ساری دنیا میں اس کی تشہیر
کریں۔آخر اگر آپ نے اتنا بڑا مار کہ مارا ہے تو اس کی رپورٹ کو شائع کیوں نہیں کرتے؟"
مطبوع روزنامه الفضل (20 مارچ 1984ء) |
381

آج 10 میں سے 10 باقی