اسلام کو جو ازادی ہے وہ دراصل اللہ کی غلامی میں ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
خطبه جمعه فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
اسلام کی جو آزادی ہے، وہ دراصل اللہ کی غلامی میں ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔"آج کا دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اور آسٹریلیا کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا دن
ہے۔کیونکہ ہم اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل کرتے ہوئے ، آج انشاء اللہ تعالیٰ یہاں پہلی احمد یہ مسجد اور احمد یہ
مشن ہاؤس کی بنیاد رکھیں گے۔یہ دن جہاں بے حد برکتوں کا حامل دن ہے، اللہ تعالیٰ کے بہت سے فضل
اس دن نازل ہوں گے ، ان کے اثرات خدا تعالیٰ کے فضل ہی کے ساتھ بہت دیر تک ہم دیکھتے رہیں گے،
وہاں اس کے ساتھ ہی یہ دن بہت سی ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے۔خصوصیت کے ساتھ وہ
احمدی، جو آسٹریلیا کو اپناوطن بنا چکے ہیں، ان پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہونے والی ہیں۔ان کو قبول
کرنے کے لئے آسٹریلین احمدی دوستوں کو پوری طرح تیار ہو جانا چاہئے۔آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے، جس میں دہریت اور مادہ پرستی یورپ کے بہت سے دوسرے ملکوں
سے بھی زیادہ ہے۔شاید مشرق میں رہتے ہوئے یہاں کے لوگوں میں یہ احساس کمتری پیدا ہو گیا کہ جب
تک ہم دنیا پرستی میں سب سے آگے نہیں نکلیں گے، اس وقت تک اس غلط فہمی سے بچ نہیں سکتے کہ ہم
مشرقی لوگ نہیں۔اس لئے ہر وہ قدر، جو انسان کو خدا سے دور لے جاتی ہے، ہر وہ رجحان، جس سے
روحانیت کا انکار ہوتا ہے، وہ اس قوم میں پایا جاتا ہے۔یہاں آنے سے پہلے مجھے اس کا اتنا گہرائی کے
ساتھ اندازہ نہیں تھا، جتنا اب ہوا ہے۔چنانچہ یہاں آکر ان کا معاشرہ دیکھا، ان سے گفتگو کا موقع ملا تو
مجھے یہ معلوم ہوا کہ دنیا کے کسی ملک میں بھی سوائے سکنڈے نیوین میں سے بعض ملکوں کے، اتنی زیادہ
دہریت اور مادہ پرستی نہیں پائی جاتی۔اس ملک میں جو احمدی موجود ہیں، ان کی بھی کسمپرسی کی حالت ہے۔مرکز سے دوری ، احمد یہ مشن
کا نہ ہونا اور تعداد کی کمی، یہ سارے ایسے محرکات ہیں، جنہوں نے ان پر بداثر ڈالا ہے۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ اس کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل سے یہاں ایسے مخلصین موجود ہیں، مرد بھی اور عورتیں بھی،
561
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
جنہوں نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اس معاشرہ پر غالب آئیں گے اور ان کے کردار میں خدا
تعالیٰ کے فضل سے زندگی کے آثار نظر آتے ہیں۔لیکن بالعموم یہ کہنا درست ہے کہ جماعت کو اس ملک میں
جس شان کے ساتھ دیکھنے کی میں توقع رکھتا ہوں، وہ پوری نہیں ہوئی۔امر واقعہ یہ ہے کہ ان حالات میں دو قسم کے ہی رد عمل ہو سکتے تھے اور ہو سکتے ہیں۔ایک رد عمل
ہے، حد سے زیادہ دہر بیت اور مادہ پرستی کے سمندر میں ڈوب کر اس سے مرعوب ہو جانے کا۔اور رفتہ رفتہ
ان قدروں سے دور چلے جانے کا، جن کو لے کر ہم اپنے ملکوں میں یہاں آئے تھے۔اور دوسرار عمل ہے،
اس کے مقابل پر اور زیادہ بختی اختیار کرنے کا، بے چینی محسوس کرنے کا، فکر محسوس کرنے کا اور وہ رستے تلاش
کرنے کا ، جن پر چل کر ہم ان کے بداثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔یہ دوسرار عمل ، جس قوت کے ساتھ
نظر آنا چاہئے تھا، اس قوت سے یہاں نظر نہیں آ رہا۔امر واقعہ یہ ہے کہ قانون قدرت کو بھلا کر دنیا کی کوئی قوم بھی درحقیقت زندہ نہیں رہ سکتی۔قانون
قدرت کو نظر انداز کر کے دنیا کی کوئی چیز بھی غالب آنے کا دعوی ہی نہیں کر سکتی، کجا یہ کہ وہ زندہ رہ سکے۔انسانوں کی زندگی کو دیکھئے یا حیوانوں کی زندگی کو دیکھئے ، وہ اپنے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں اور ہمیشہ دو طرح
سے متاثر ہوتے ہیں۔بعض حیوانات کو مخالف حالات مٹادیتے ہیں اور نابود کر دیتے ہیں، بعض حیوانات میں
ایک ردعمل پیدا ہوتا ہے اور وہ ان حالات پر غالب آنے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون قدرت انہیں وہ نئے
وسائل عطا کر دیتا ہے، نئے ذرائع انہیں میسر آ جاتے ہیں، جن سے وہ پیش آمدہ حالات کا بہتر رنگ میں
مقابلہ کر سکتے ہیں۔یہی ہے خلاصہ، اس سارے انسانی یا حیوانی ارتقا کا، جس میں زندگی کی موت کے ساتھ
ایک مسلسل جد و جہد نظر آتی ہے۔اور دوہی طرح کے رد عمل ظاہر ہوتے ہیں، تیسرار عمل ہمیں کوئی نظر نہیں آتا۔یا تو یہ نظر آتا ہے کہ زندگی نے غیر معمولی کوشش کی اور موت پر غالب آگئی اور یا پھر زندگی موت
کا شکار ہوگئی۔اور یہی وہ دورد عمل ہیں، جو انسانی نظریات کی جنگ میں ہمیں نظر آتے ہیں۔پس جب احمدی دوست اس دور دراز براعظم میں آئے اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا تو ان کوکھل کر
یہ بات نظر آنی چاہئے تھی کہ اگر انہوں نے غیر معمولی جدو جہد کے بغیر یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر اس
بات پر بھی ان کو تیار ہو جانا چاہئے کہ وہ انگلی نسلوں کو اپنے ہاتھ سے کھو دیں گے اور رفتہ رفتہ اسی ماحول کا
شکار ہو کر انہی لوگوں میں سے ہو کر رہ جائیں گے۔یا اس کے برعکس انہیں عام حالات کی نسبت زیادہ ذمہ
داری ، زیادہ کوشش اور زیادہ جد و جہد کے ساتھ زندہ رہنا ہوگا۔گرمی کا موسم ہو تو انسان کا گزارہ عام کپڑوں
562
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
میں ہو جاتا ہے۔گرمی کے موسم میں بغیر کپڑوں کے بھی انسان اپنے جسم کی حرارت کو محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ وہ
یہ کوشش کرتا ہے کہ یہ حرارت کسی اور ذریعہ سے جسم سے نکلنی شروع ہو جائے تاکہ گرمی کا احساس کم ہو۔لیکن
اگر آپ North
Pole یا South Pole ( قطب شمالی یا قطب جنوبی) کے برفانی علاقوں میں چلے
جائیں تو سنگے جسم کا تو سوال کیا، عام سردیوں کے موسم میں بھی جو کپڑے پہنے جاتے ہیں، وہ کافی نہیں ہوا
کرتے۔وہاں زندگی کی جدو جہد کے لئے کچھ مزید چیزوں کی تلاش کرنی پڑتی ہے۔اندرونی طور پر گرمی
پیدا کرنے کے لئے خاص غذاؤں کی ضرورت پڑتی ہے، بیرونی طور پر موسم سے حفاظت کے لئے غیر
معمولی لباس کی ضروریات پڑتی ہے۔میری مراد یہ ہے کہ موسم میں جتنی زیادہ خنکی پیدا ہو، اتنی جد و جہد بھی
زیادہ کرنی پڑتی ہے۔اگر ایسا نہیں کریں گے تو پھر زندگی کی توقع لے کر بیٹھنا محض حماقت ہے۔پس جتنا زیادہ دہریانہ ماحول ہو، جتنی زیادہ دنیا پرستی ہو، اتنا ہی احمدی کو کسی لباس کی تلاش کرنی
چاہئے۔اس لباس کے بغیر وہ اس ماحول کی موت کی سردی سے بچ نہیں سکتا۔وہ کون سا لباس ہے، جو اس کو
بچا سکتا ہے؟ قرآن کریم نے اس لباس کا نام لیا اور فرمایا:۔وَلِبَاسُ التَّقْوَى ذَلِكَ خَيْرٌ
(الاعراف: 27)
ایک ہی لباس ہے اور وہ تقویٰ کا لباس ہے، جو مادہ پرستی کے سردخانوں میں بھی آپ کو زندگی کی
ضمانت دے سکتا ہے۔دنیا کے پردے پر آپ کہیں بھی چلے جائیں ، وہ آپ کی حفاظت کرے گا اور آپ کو
دنیا کے ہر شر سے محفوظ رکھے گا۔اور لباس التقویٰ ہی ہے، جو کبھی انسان کا لباس بنتا ہے اور کبھی اس کے لئے
زادراہ بن جاتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم نے اسی تقویٰ کو زاد راہ بنا کر بھی دکھایا اور فرمایا: تم تقویٰ کی زاد کو
پکڑو۔یہی زادراہ ہے، جو تمہارے کام آسکے گا۔یہ تقویٰ ہی ہے، جو آپ کی حفاظت کے لئے اندرونی غذا
کا کام بھی دیتا ہے اور آپ کی حفاظت کے لئے بیرونی لباس کا بھی۔اور جتنا زیادہ ما حول مخالف ہو، اتناہی
زیادہ تقویٰ کی تلاش ہونی چاہئے۔یہ کیا چیز ہے؟ تقویٰ کس کو کہتے ہیں؟ تقویٰ کا خلاصہ یہ ہے کہ انسان ہر فعل میں اور ہر سوچ میں
اللہ کی طرف نگاہ ڈالنی سیکھ جائے اور یہ سوچنا شروع کرے کہ میں خدا کی خاطر زندہ ہوں۔تقویٰ کا ایک معنی
خوف بھی ہے۔تقویٰ کا معنی ڈر بھی ہے۔لیکن وہ ڈر نہیں جو کسی جانور یا سانپ یا بچھو سے ہوتا ہے۔بلکہ تقویٰ
ایسے خوف کو کہتے ہیں، جو محبت کرنے والے کے پیار کو کھو دینے کا ڈر ہوتا ہے۔ہمیشہ یہ خطرہ دامن گیر ہو کہ
563
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں کوئی ایسا فعل نہ کروں، میری سوچ کوئی ایسی راہ اختیار نہ کرے کہ جس سے میرا پیارا اور محبوب خدا مجھ سے
ناراض ہو جائے ، اس کا نام تقویٰ ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم یہ طرز فکر اختیار کرو گے تو دنیا کے
پردہ پر جہاں بھی تم جاؤ گے، یہ طرز فکر تمہاری زندگی کی حفاظت کرے گی، تمہارا لباس بھی بن جائے گی،
تمہاری خوراک بھی ہو جائے گی اور پھر تم کسی غیر اللہ کے شر سے خوف کھانے کی فکر میں مبتلا نہیں ہو سکتے کبھی
غیر کے شر کے خوف میں مبتلا نہیں ہو سکتے۔کیونکہ خدا کا خوف ہر دوسرے خوف پر غالب آ جاتا ہے تو گویا
قرآن کریم کے نزدیک اگر تم چاہتے ہو کہ بے خوف زندگی بسر کرو تو صرف ایک راہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا خوف
اختیار کرو، اس کی رضا سے دور جانے سے ڈرو۔اس پہلو پر میں کچھ مزید مختصری روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔منہ سے یہ کہہ دینا کہ تقویٰ خدا کی محبت کا نام ہے، تقویٰ خدا کی محبت کے کھو دینے کے ڈر کا نام
ہے، انسان ہر وقت یہ خیال رکھے کہ میں اللہ کی راہ پر قائم رہوں اور خدا مجھ سے ناراض نہ ہو۔یہ منہ سے
کہہ دینا بظاہر آسان بات ہے لیکن عملی زندگی میں ہر روز اس قسم کے امتحانات پیش آتے ہیں کہ ہر انسان
اگر ہوش کے ساتھ زندہ رہے تو وہ یہ محسوس کر سکتا ہے کہ میرا عقیدہ اور ہے اور میر اعمل اور ہے۔میرا دعویٰ
اور ہے اور وہ زندگی ، جو میں نے اختیار کر لی ہے، وہ اور ہے۔ہر روز آپ کے لئے ایسے مواقع پیش آتے
ہیں، مردوں کے لئے بھی اور عورتوں کے لئے بھی، جہاں آپ خدا کی محبت کے کھو دینے کی نسبت ان
لوگوں کی محبت کے کھو دینے کے خوف سے مغلوب ہو جاتے ہیں، جن میں آپ رہ رہے ہوتے ہیں۔ان ]
کے تاثرات جو آپ کے متعلق ہوں گے، وہ آپ کی زندگی کے نقشے بنارہے ہوتے ہیں اور دماغ میں یہ
ہوتا ہے کہ خدا کا تصور ہماری زندگی کا نقش بنا رہا ہے۔آپ اپنے ماحول سے ڈرتے ہیں، اپنے ماحول کی
باتوں سے خوف کھاتے ہیں، یہ ہمت نہیں پاتے کہ ماحول کے مخالف کوئی طرز زندگی اختیار کر سکیں اور سر
اونچا کر کے ان لوگوں میں چل سکیں۔ہمیشہ یہ خوف دامن گیر رہتا ہے، مردوں کو بھی اور عورتوں کو بھی کہ اگر
ہم نے یہ کیا تو یہ لوگ کیا کہیں گے؟ ہمارے متعلق کیا سمجھیں گے ؟ اگر ہم نے اسلامی لباس پہنا تو ان کو کیا
محسوس ہوگا ؟ اگر یہ لوگ ننگے پھر رہے ہوں اور ہماری عورتوں نے برقعے اوڑھ لئے تو یہ ہمارے متعلق کیا
سمجھیں گے کہ کون سی بلائیں آگئی ہیں؟
حقیقت یہ ہے کہ یہ وہ پہلا خوف ہے، جو تقویٰ کے مقابل پر انسانی زندگی میں راہ پاتا ہے اور
مذہبی معاشروں کو تباہ کر دیا کرتا ہے۔جس طرح ایک تقومی خدا کا خوف ہے، اسی طرح ایک تقویٰ دنیا کا
خوف بھی ہوا کرتا ہے۔اور ان دونوں کے درمیان وہ جنگ ہے، جو ہمیشہ جاری رہتی ہے اور ہمیشہ جاری
564
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
رہے گی۔تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اللہ کی رضا کھو دینے کا خوف بہر حال
ہماری زندگی پر غالب رہے گا۔یہ وہ لوگ ہیں، جو دنیا کے خوف سے بچائے جاتے ہیں۔اور کچھ وہ لوگ
ہیں، جن پر دنیا کی رضا کھو دینے کا خوف ہمیشہ غالب رہتا ہے۔وہ بظاہر نیک بھی ہوں، بظاہر نمازیں
پڑھنے والے بھی ہوں، بظاہر اعمال میں بڑے صاف دکھائی دیں اور لوگ ان پر اعتراض نہ کرسکیں لیکن عملاً
وہ بازی ہار چکے ہوتے ہیں۔کیونکہ اصل لڑائی نظریات کی دنیا میں ہوا کرتی ہے۔پس یہ دو قسم کے خوف
ہیں، جن کے درمیان جد و جہد ہمیشہ سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔وہی آزاد مرد ہے، جو دنیا کے
خوف سے آزاد ہوتا ہے۔جو دنیا کے خوف سے آزاد نہیں ہوتا ، وہ ہر گز آزاد نہیں۔اس نے آج نہیں تو کل
لازماً دنیا کی غلامی اختیار کرنی ہے۔اس لئے میں دوستوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے نفسوں کو دنیا کی آلائشوں سے آزاد کریں اور
اپنے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں اور خدا کے خوف کو اپنے او پر غالب کر لیں۔اللہ کے پیار اور محبت کو
اس طرح اپنی غذا اور اوڑھنا بچھونا بنالیں کہ غیر اللہ اس میں داخل نہ ہو سکیں۔اسی کا نام تقویٰ ہے، اسی کا نام
تو حید ہے، اسی کا نام زندگی ہے، اسی کا نام انسانی ضمیر کی آزادی ہے۔گو اسلامی اصطلاحوں میں ان چیزوں
کے مختلف نام ہیں لیکن حقیقت ایک ہی رہتی ہے۔پس احمدیوں کے لئے بہت ہی اہم اور بنیادی حقیقت یہ ہے کہ وہ اس دنیا کے رعب سے آزاد
ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی اولاد کے لئے جو دعائیں کیں، ان میں ایک
چھوٹے سے مصرعے میں بہت ہی پیاری بات فرمائی۔آپ نے فرمایا:۔نہ آوے ان کے گھر تک رعب دجال
کہ اے خدا! میں یہ دعا کرتا ہوں کہ ان کے گھروں میں دجال کا رعب داخل نہ ہو۔کیونکہ ہمیشہ
قو میں رعب سے مارکھا جایا کرتی ہیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اللہ تعالیٰ نے فتح کا
نسخہ عطا فر مایا۔اس میں یہی رعب کا لفظ استعمال فرمایا۔فرمایا:
نصرت بالرعب
کہ اے مسیح ! تو دنیا میں یہ اعلان کر سکتا ہے کہ مجھے بھی ایک رعب عطا کیا گیا ہے اور میں اس
رعب کے ذریعہ سے دنیا پر غالب آؤں گا۔پس احمدی اگر اپنے معاشرہ میں اپنا رعب نہیں رکھتے ، اگر ان کو یہ یقین نہیں ہے کہ ہم ایک زندہ
معاشرہ سے تعلق رکھتے ہیں، جو دنیا پر غالب آنے والا ہے، اگر وہ پوری طرح پر اعتماد نہیں ہیں کہ جن
565
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
قدروں کو لے کر ہم چل رہے ہیں، یہ اچھی اور بہتر قدریں ہیں اور دنیا کی قدروں سے بہت بالا ہیں تو اگر
وہ یہ نہیں کر سکتے تو وہیں وہ بازی ہار دیتے ہیں۔پھر لاشے پھرتے ہیں اور خالی جسم نظر آتے ہیں۔آج نہیں
تو کل دن بدن ان پر موت کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے اس بات کی طرف میں بار
بار توجہ دلاتا ہوں کہ آپ اپنے نفسوں کی فکر کریں، اپنی طرز فکر کی فکر کریں۔یہ ایک لمحہ آپ کی زندگی کے
فیصلہ کو زندوں میں بھی داخل کر سکتا ہے اور غلط فیصلہ کے نتیجہ میں مردوں میں بھی داخل کر سکتا ہے۔آپ کو
یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ہم کس کی خاطر جنیں گے؟ کیا ہم اس بات کی خاطر جئیں گے کہ ہمارا خدا ہم سے
راضی رہے؟ یا اس بات کی خاطر جئیں گے کہ جہاں ہم جائیں، وہاں کے لوگ ہم سے راضی رہیں؟ اس
دوسری قسم کی سوچ کے لوگ تو پھر بہروپئے بن جاتے ہیں۔جہاں گئے ، وہیں کے ہو کر رہ گئے۔جس قوم
میں داخل ہوئے ، ویسے بن گئے۔جب یہ لوگ واپس اپنے معاشرہ میں آتے ہیں تو رفتہ رفتہ نیک بھی نظر
آنے لگ جاتے ہیں، ان کے رنگ بدلتے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ کہیں کے بھی نہیں ہوتے۔کیونکہ
ان کے اندر ایک بنیادی کمزوری ہوتی ہے، ان کے اندر کوئی کردار نہیں ہوتا۔وہ ایسے ماحول میں جائیں
گے، جہاں قدامت پرستی ہے تو قدامت پرست بھی بن جائیں گے۔کسی دوسرے ماحول میں جائیں تو
ویسے بن جائیں گے۔اور یہ طرز زندگی جو بغیر کردار کے ہوتی ہے اور بغیر عظمت کے ہوتی ہے، اسلامی
اصطلاح میں منافقت کہلاتی ہے۔لَا إلَى هَؤُلَاءِ وَلَا إِلَى هَؤُلَاءِ
نہ وہ ادھر کے رہتے ہیں اور نہ وہ ادھر کے رہتے ہیں۔وَإِذَا لَقُوا الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا أَمَنَّا وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطينِهِمْ
قَالُوا إِنَّا مَعَكُمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُونَ
دلا
(بقرة:15)
جب وہ ان لوگوں سے ملتے ہیں یا ان کے معاشرہ میں چلے جاتے ہیں، جو ایمان لانے والے
ہیں تو کہتے ہیں، دیکھو! ہم تو ایمان لانے والے ہیں۔وَإِذَا خَلَوْا إِلَى شَيْطِينِهِمْ
جب وہ اپنے شیاطین کی طرف جاتے ہیں، جو ان کے دلوں میں برے خیالات ڈالتے اور بد
اعمالیوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں تو کہتے ہیں، ہم تو تمہارے ساتھ ہیں، ہم تو تمہارے رنگ میں رنگے
566
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
ہوئے ہیں ، تم خواہ مخواہ ہمیں قدامت پسند سمجھ رہے ہو اور پرانے زمانوں کے لوگ کہہ رہے ہو ، ہم میں اور
تم میں تو کوئی فرق نہیں۔یہ وہ روح ہے، جس کا قرآن کریم نے کھلا کھلا تجزیہ کیا ہے۔کیسی عظیم کتاب ہے کہ جس کی نظر سے
کوئی باریک سے باریک روحانی بیماری بھی چھپی ہوئی نہیں۔اور پھر ان کا علاج بتاتی ہے۔اور اس کا علاج
صرف اور صرف ایک ہی ہے کہ خدا سے تعلق پیدا کرو۔مذہبی بیماریوں کا اس کے سوا اور کوئی علاج نہیں۔یہ ہر
علاج کا مرکزی نقطہ ہے۔زندگی کے چشمہ سے تعلق پیدا نہیں ہوگا تو بیماریوں کا مقابلہ کیسے ہو سکے گا؟ تو انائی
کیسے آئے گی؟ اس لئے اللہ سے تعلق ہے، جو دراصل آپ کا علاج ہے۔اللہ تعالیٰ سے پیار اور ایسا ذاتی اور
-
قطعی تعلق پیدا کیا جائے کہ جس کے مقابل پر دنیا بالکل حقیر اور بے معنی اور بے حقیقت نظر آنے لگے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اصحاب کے دل میں اللہ کا وہ پیار تھا اور پھر ساتھ عظمت
کردار بھی تھی۔وہ لباس پہنا کرتے تھے۔ہر قسم کا لباس پہن لیتے تھے۔لیکن لباس ان کا غلام رہتا تھا ، وہ
لباس کے کبھی غلام نہیں بنے۔کھانے اچھے بھی کھاتے تھے، اچھی جگہوں پر بھی رہتے تھے لیکن ہمیشہ ان
چیزوں سے آزادر ہے اور وہ چیزیں ان کی غلام بنی رہیں۔اس لئے کہ خدا کے تعلق اور محبت نے ان کو ان
چیزوں سے بے نیاز کر دیا تھا۔وہ انگلستان بھی پہنچے تو وہاں بھی آزاد مردوں کی طرح پہنچے۔حقیقت یہ ہے
کہ نقال قومیں دراصل زندہ رہا ہی نہیں کرتیں۔ان کی زندگی کی حقیقت کوئی نہیں، یوں ہی دکھاوا ہے۔اور
آزاد قو میں دنیا کی چیزوں اور اس کے ماحول سے بے نیاز ہو کر زندہ رہا کرتی ہیں۔پس وہ رعب، جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے الہام میں بیان کیا تھا، وہ آپ کے اصحاب کو عطا ہوا تھا۔ان سے
لوگ راہیں پکڑتے تھے، وہ لوگوں کی راہیں نہیں پکڑا کرتے تھے۔جس پر دنیا کا رعب آجائے ، اس کا نقشہ الٹ جاتا ہے۔چنانچہ یہ باتیں، جن کے متعلق پسماندہ
قو میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتیں کہ ہم یہ طرز اختیار کر سکتے ہیں لیکن جب وہ لوگ جن کا ان پر رعب ہے ، وہ
طرزیں اختیار کرتے ہیں تو پسماندہ قومیں ان کے رنگ میں رنگین ہو جاتی ہیں۔مثلاً ایک زمانہ تھا، جب
ہمارے معاشرہ میں ٹنڈ کروانا یعنی استرے سے اچھی طرح سرمنڈوا دینا، ایک بہت ہی بے ہودہ چیز سمجھا
جاتا تھا۔اور جب قدامت پرست ماں باپ بعض دفعہ زبردستی اپنے بچوں کے سروں پر استرے پھر وادیا
کرتے تھے تو بچے رویا کرتے تھے اور شرم کے مارے رومال باندھ کر پھرتے تھے۔اس لئے کہ ان کا دل
کہتا تھا کہ ایک بے ہودہ چیز ہے۔لیکن جب آزاد قوموں میں سے بعض نے اپنے سر مونڈے اور ٹنڈ کروا 1
567
خطبہ جمعہ فرمود 300 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کر باہر نکلے تو یہی لوگ جو پہلے شرمایا کرتے تھے ، انہوں نے ان کی پیروی کرنی شروع کر دی۔اور اپنے
معاشرہ میں اسی طرح سر منڈوا کر پھرنے لگے کہ اب یہ فخر کی بات ہے۔ایک طرف ایک آزاد قوم ہے
جس کا رعب ہے۔دوسری طرف ایک غلام ذہنیت ہے، جو اس رعب کے تابع ہے۔اور چپ کر کے اسے
اختیار کرتی چلی جاتی ہے۔کسی زمانہ میں کوئی آدمی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ حلیہ بنا کر ہپیز
(Hippies) کی طرح کوئی انسان اپنی سوسائٹی میں پھرے۔بلکہ جس زمانہ میں انگریز قوم ایک خاص
لباس پر غیر معمولی توجہ دیا کرتی تھی، یعنی اکڑے ہوئے کالر اور خاص قسم کی ٹائیاں اور خاص قسم کے ہیٹس
(Hats) تو یہ وہ لوگ ہیں، جو اس زمانہ میں اس سے کم لباس کو جہالت سمجھتے تھے اور اپنی قوم کو حقارت سے
دیکھا کرتے تھے اور کہتے تھے ، بھلا یہ بھی کوئی لوگ ہیں، جو دنیا میں بس رہے ہیں اور شلوار میں پہنی ہوئی
ہیں بیوقوفوں کی طرح اور چونے پہنے ہوئے ہیں اور احمقانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔پگڑی کا تو تصور بھی
نہیں کر سکتے تھے۔لیکن جب مغربی قوموں نے یہ باتیں شروع کیں تو انہوں نے حد سے زیادہ بے ہودہ
اور لغو لباس اختیار کر لیا اور یہ ان کے لئے فخر کا نشان بن گیا۔انہوں نے آزادی سے یہ کیا ہے، وہ غلام نہیں
تھے۔ان کی آزادی نے ایک غلط راستہ اختیار کر لیا۔انہوں نے آزادی کا مطلب یہ سمجھا کہ اب ہم آزاد
ہیں، دنیا جہان کی ہر بیت اختیار کرنے پر اور ہر گندگی اختیار کرنے پر۔اور ان کی آزادی جب اس راستے
پر چلی تو غلام لوگوں نے ان کی پیروی ان راستوں پر بھی شروع کر دی۔پس حقیقت یہ ہے کہ دو نظریات کی جنگ ہے۔اس کو سمجھنا پڑے گا۔یا وہ رعب ہے، جو اللہ تعالیٰ
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا فرمایا اور آپ کو ایک ایسا معاشرہ بخشا، جو دنیا کے رعب سے
بے نیاز کر دیتا ہے۔اور یا وہ دنیا کا رعب ہے، جو جہاں چاہے گا، آپ کو لئے پھرے گا۔کوئی اس میں مقام
نہیں ہے، کوئی اس کی منزل نہیں ہے، کوئی رخ معین نہیں ہے، جس طرف وہ آزاد تو میں اپنے دماغ کے
پھرنے کے نتیجہ میں پھر جانے کا فیصلہ کریں گی، آپ لوگ ان کے پیچھے پیچھے پھریں گے۔اور اس وقت وہ
معاشرہ ایسی گندگی میں داخل ہو چکا ہے کہ سوائے دکھوں کے اس کا اور کوئی انجام نہیں رہا۔ان قوموں میں
اندرونی طور پر بڑی تیزی سے یہ احساس پیدا ہو گیا ہے کہ ہماری کوئی زندگی نہیں۔لذتوں کی تلاش ان کو
ایسی بھیانک جگہوں پر لے جاچکی ہے کہ وہاں لذتوں کی بجائے گندگی ہے۔اور اس کے سوا اور کچھ نظر نہیں
آتا۔مغربی قوموں نے اس آزادی کے نتیجہ میں لذت یابی کے ایسے ایسے خوفناک طریق سیکھتے ہیں کہ
انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔مثلاً ایک Sadism ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جب تک
568
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
جانوروں کی طرح کسی کو مارو نہیں اور تقریباً ادھ موانہ کر دو، اس وقت تک نہ جنسی لذت اس میں پیدا سکتی
ہے اور نہ اس میں پیدا ہو سکتی ہے۔اب لذت یابی کا ایک یہ تصور ہے۔کچھ دیر Sadism پر رہے، اب اس
نے ایک اور شکل اختیار کرلی ہے کہ جب تک چھوٹے بچوں کو ہوس کا نشانہ نہ بناؤ، اس وقت تک تمہیں کوئی
جنسی لذت حاصل نہیں ہوگی۔چنانچہ امریکہ کے موجودہ اعداد و شمار کے مطابق وہاں کی آبادی کے 30
فیصد لوگ بچوں پر ظلم کرنے کی طرف مائل ہورہے ہیں۔اور جو بچے ان کے مظالم کا شکار ہوتے ہیں، وہ
ہمیشہ کے لئے زندگی کی لذت کھو بیٹھتے ہیں۔چنانچہ اس کے نتیجہ میں ان کے پاگل خانے بھر رہے ہیں،
اعصابی مریض دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، جرم بڑھتا جا رہا ہے۔لیکن اندھی تقلید کرنے والے اس خیال
سے کہ یہ ماڈرن قومیں ہیں، ان کے پیچھے پیچھے بھاگے چلے جارہے ہیں۔لیکن جماعت احمدیہ کے افراد کوتو سراو نچا کر کے ان کو اپنی طرف بلانا ہے کہ ادھر آؤ، ہم تمہیں
تہذیب سکھاتے ہیں۔تم غلط راستے پر چل رہے ہو، تمہاری راہیں غلط ہیں، تم دنیا کے کیڑے بنتے چلے جا
رہے ہو، تمہیں اس کا کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔اب ظاہر ہے، اگر اس کی بجائے آپ خود ہی ان سے
متاثر ہو جائیں، ان سے شرمانے لگ جائیں اور یہ خیال اپنے اوپر غالب کر لیں کہ دنیا ہمارے متعلق کیا
کہے گی ؟ تو پھر تو آپ دنیا کا کوئی کام نہیں کر سکیں گے۔اس لئے میں احباب جماعت سے یہ کہتا ہوں کہ وہ
اپنے اندر احساس برتری پیدا کریں اور اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کریں کہ اسلام کی جو آزادی ہے، وہ
دراصل اللہ کی غلامی میں ہے۔یہ ایک ایسا لفظ ہے، جو آزادی کے تصور کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔حقیقت یہ
ہے کہ آپ تفصیلی جائزہ لے کر دیکھ لیں، اس سے بہتر تعریف اور کوئی نہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم میری
غلامی اختیار کرو تو تمام جھوٹے خداؤں سے تم آزاد ہو جاؤ گے۔یہ غلامی تمہیں ہر دوسرے جذبہ اور ہر
دوسرے نظریہ سے آزادی عطا کرے گی۔جب کہ خدا کی غلامی سے نکلنا نام ہے، ہر دوسری چیز کی غلامی
کا۔یہ ہیں وہ دو نظریات ، جن کی آپس میں جنگ جاری ہے۔میں نے آپ کو اس کے متعلق مختصر آبتایا ہے۔ورنہ گھنٹوں اس کی مثالیں دی جاسکتی ہیں کہ کس
طرح خدا کی اطاعت کتنی ہی قسموں کی غلامیوں سے آزاد کرتی ہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے
نکلنا، انسان کو دنیا کا غلام در غلام بناتا چلا جاتا ہے۔وہ رسموں کا غلام بن جاتا ہے، معاشرہ کا غلام بن جاتا
ہے، پیٹ کا غلام بن جاتا ہے، نفسانیت کا غلام بن جاتا ہے۔غرضیکہ غلامی کے تصور کی کوئی ایسی بھیانک
چیز نہیں ہے، جو اس میں نہ پائی جاتی ہو۔اس لئے صرف نام رکھ لینا تو آزادی نہیں کہلاتی۔اس میں کوئی
569
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
حقیقت ہونی چاہئے۔اس وقت آپ
کو دنیا میں جو آزاد قو میں نظر آ رہی ہیں، وہ صرف خدا اور خدا کے تصور
سے آزاد ہوئی ہیں۔یہی ایک ”آزادی“ ہے، جس نے ان کو دوسری چیزوں کا غلام بنا دیا ہے۔اور اس
غلامی میں وہ دن بدن زیادہ جکڑی جارہی ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ جن لوگوں نے ان کو آزاد کرنے کا
بیڑہ اٹھایا ہے، وہ پہلے خود اپنی آزادی کی فکر کریں۔اگر خدانخواستہ وہ خود ہی اپنے ہاتھوں میں رسم ورواج
کی زنجیر پہن لیں گے اور ان کے پاؤں میں دنیاوی آلائشوں کی بیٹیاں چلی جائیں گی تو ان قوموں کو کس
طرح زندہ کریں گے؟ اس لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ اللہ کی اطاعت میں داخل ہوں اور اس سے
پیار کریں اور اس سے سچا تعلق جوڑیں۔اس کے نتیجہ میں پھر وہ چیز نصیب ہوتی ہے، جس کو بعض لوگ معجزہ
کہتے ہیں۔یعنی خدا کا تعلق انسان کی عملی زندگی میں الہی نصرت بن کر داخل ہو جاتا ہے اور وہ نصرت انسان
کو خود بھی نظر آنے لگتی ہے۔آدمی یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں ہے بلکہ ایک زندہ اور صاحب
اقتدار ہستی میرے ساتھ ہے اور غیروں کو بھی وہ نصرت نظر آنے لگتی ہے۔یہ وہ دوسرا حصہ ہے، اس مضمون کا ، جسے روحانیت کہتے ہیں۔روحانیت کے بغیر آپ مادیت کا
مقابلہ نہیں کر سکتے۔جب تک آپ اس یقین کے ساتھ زندہ نہیں رہتے کہ خدا میرے ساتھ ہے، وہ مجھ
سے پیار کرتا ہے، خدا ایک صاحب اقتدار ہستی ہے، جو میرے لئے دنیا میں تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہے اور
کرتی ہے، دنیا جو چاہے کرے لیکن خدا میری حفاظت فرمائے گا، اس وقت تک دنیا میں روحانی انقلاب بپا
نہیں کیا جاسکتا۔یہ وہ حقیقت ہے، جو انسان کے مقاصد کو واضح اور اس کی کامیابی کے سامان پیدا کیا کرتی
ہے۔اس کا پہلا قدم انسان کے اپنے نفس کی آزادی ہے۔یعنی خدا کی غلامی میں آ جانا، پہلا قدم ہے۔تقومی کی حفاظت کرنا یعنی اللہ کی یاد کو اپنا اوڑھنا بچھونا اور کھانا پینا سب کچھ بنا لیا جائے اور ہر چیز پر خدا
تعالیٰ کو فضیلت دی جائے، یہ وہ چیزیں ہیں، جو بندہ خدا کے حضور پیش کرتا ہے۔لیکن خدا ان چیزوں کو
سمیٹ کر نہیں بیٹھ جاتا۔خدا اپنے ان بندوں پر اپنی قدرتیں ظاہر کرتا ہے، ان سے محبت اور پیار کا سلوک
فرماتا ہے، ان کو تقویت دیتا ہے، ان کو حو صلے بخشتا ہے، ان کی نگاہوں کو حقیقی آزادی عطا کرتا ہے۔پھران
کے لئے کوئی جھجک نہیں رہتی۔وہ کوشش کر کے آزاد نہیں ہوتے بلکہ آزادی ان کی فطرت بن جاتی ہے۔دنیا جن چیزوں کو بہت پسند کرتی ہے اور ان میں لذتیں ڈھونڈتی ہے، ان کو ان چیزوں میں حقارت کے سوا
کچھ نظر نہیں آتا ، گندگی کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ایسے انسانوں کے، جو باخدا ہو جائیں ، نظریئے بدل
جاتے ہیں، معیار بدل جاتے ہیں، ان کی آنکھیں ، ان کے وقت، ہر چیز میں فرق پڑ جاتا ہے۔570
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
چنانچہ ایسے لوگ، جب دنیا کی پیروی کرنے والوں کو دیکھتے ہیں تو کبھی ان
کو وہم بھی نہیں آتا کہ
پتہ نہیں ہم کیا چیز کھو بیٹھے ہیں؟ اور کیا ان کو حاصل ہو رہا ہے؟ ان کے لئے تو وہی مثال ہے، جس طرح مردار
خور جانور کسی مردار پر بیٹھے ہوئے منہ مار رہے ہوں اور کوئی انسان پاس سے گزرے تو کیا بھی وہ یہ سوچے گا
کہ اوہ میں کس نعمت سے محروم ہوں؟ یہ تو اپنی مرضی کے مطابق ہر چیز کھا رہا ہے، اس کی موجیں ہی موجیں
ہیں، ہر گندگی سے بھی لذت پارہا ہے، مجھ بیچارے کو دیکھو میں محروم ہوں۔جب تک خاص قسم کا کھانا نہ ہو،
میں کھا نہیں سکتا۔جب تک حفظان صحت کے اصول کا خیال نہ رکھوں ، اس وقت تک بچ نہیں سکتا۔اور اس
جانور کو دیکھو، کتنا خوش نصیب جانور ہے۔کبھی آپ کو اس قسم کا خیال نہیں آئے گا۔اس لئے کہ آپ کے
معیار بدل چکے ہیں، آپ کے ذہن میں اگر خدا کا تصور موجود ہے۔تو آپ خدا کا شکر کریں گے کہ مردار خور
جانوروں کی طرح ہمیں نہیں بنایا۔ان گندگیوں سے پاک کیا، ہمیں پاک غذا ئیں عطا فرمائیں، ہمارے
مذاق اونچے کئے۔پس اہل اللہ بھی جب دنیا داروں کو دیکھتے ہیں تو ان کا طبعی رد عمل بھی یہی ہوتا ہے۔اس
لئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو لذتیں عطا کرتا ہے، ان کے ساتھ رہتا ہے، ان کے لئے معجزے دکھاتا ہے۔مجھے یاد آ گیا، کل ہی کی بات ہے، ایک دوست نے مجھ سے یہاں یہ سوال کیا تھا کہ معجزہ کیا ہوتا
ہے؟ آپ نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی معجزہ دیکھا ہے؟ میں نے ان سے کہا تھا: ایک معجزہ نہیں، متعدد بلکہ
بعض پہلوؤں سے ان گنت معجزے بھی کہہ سکتے ہیں، جو میں نے دیکھے ہیں۔جماعتی معجزے بھی ہیں،
گزشتہ خلفاء کے معجزے بھی ہیں، میری اپنی ذات سے اللہ تعالیٰ کے معجزانہ سلوک بھی ہیں۔انہوں نے کہا:
مجھے بھی کچھ بتا ئیں۔چنانچہ میں نے ان سے کہا: بتانے کا یہاں سوال نہیں ، جب بھی جماعت میں کوئی ایسا
موقع آئے گا، خطبات یا حسب حالات کچھ نہ کچھ انسان بیان کرتارہتا ہے۔اور میں پہلے بھی بیان کرتا رہا
ہوں۔لیکن اب یہ جو خود ذکر چلا معجزہ کا اور خدا کی اطاعت کا تو مجھے خیال آیا کہ احباب کو ایک ایسا واقعہ
بتاؤں، جس سے آپ کو اندازہ ہو کہ اطاعت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کس طرح انسان کو آزادیاں بخشتا ہے۔اطاعت کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ دوسری چیزوں کو انسان کا غلام بنادیتا ہے اور خدا کا یہ سلوک نظر آتا ہے۔چنانچہ یہ جو اطاعت ہے، ضروری نہیں کہ براہ راست اللہ کی اطاعت ہو۔یہ اطاعت بعض دفعہ خدا
کے مقرر کردہ خلفا کی یا ان کے مقرر کردہ امراء کی اطاعت ہوتی ہے۔بعض دفعہ ان امراء کے مقرر کردہ
چھوٹے چھوٹے عہد یداروں کی اطاعت ہوتی ہے۔یہ بھی اللہ کی اطاعت بن جاتی ہے۔اس لئے جب میں
آپ سے یہ کہتا ہوں کہ اطاعت کرنا سیکھیں اور خدا کی اطاعت کرنا سیکھیں تو مراد صرف یہ نہیں ہے کہ اللہ
571
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
تعالیٰ نے قرآن کریم میں جو فرمایا ہے، وہی اطاعت ہے۔خدا تعالیٰ کے نظام کو چلانے کے لئے جو بھی خدا
کی طرف سے مقرر ہوتا ہے، اس کی اطاعت بھی خدا کی اطاعت بن جاتی ہے۔اس کے مقرر کردہ
عہد یداران کی اطاعت بھی خدا کی اطاعت بن جاتی ہے۔اور یہ مضمون آگے تک چلتا ہے، یہاں تک کہ
بعض لوگ تکبر سے یہ سمجھنے لگ جاتے ہیں کہ یہ تو چھوٹا آدمی ہے، ہم اس کی بات نہیں مانیں گے۔ہاں خلیفہ
وقت کی مان لیں گے، اس کی بیعت کی ہے۔حالانکہ وہ اس روح کو سمجھتے نہیں ہیں کہ خلیفہ وقت کی پھر کیوں
مانو گے؟ وہ بھی تو ایک انسان اور حقیر انسان ہے۔پھر تم براہ راست خدا سے کہو کہ وہ تم سے کلام کیا کرے اور
تمہیں براہ راست ہدایت دیا کرے۔اگر تمہارے اندر اتنا تکبر ہے، تمہاری اتنی شان ہے تو پھر خلیفہ وقت
کے نمائندہ کی بات بھی نہ مانو بلکہ اس کی بھی نہ مانو ، پھر نبی کی کیوں مانو گے؟ وہ بھی تو ایک انسان ہے، پھر تو
براہ راست اللہ سے مطالبہ ہونا چاہئے کہ اے خدا! تو خود بتا کہ کیا کرنا ہے؟ تب ہم مانیں گے ورنہ کسی انسان
کی نہیں مانیں گے۔اور اگر یہ حرکتیں کریں گے تو اسی کا نام قرآن کریم شیطانیت اور ابلیسیت رکھتا ہے۔اس
لئے جس اطاعت کے بدلہ پھل ملتا ہے، وہ اطاعت کوئی معمولی چیز نہیں ہے۔اس کے اندر بڑی گہری روح
ہے۔اس میں تو انسان سب سے پہلے اپنے نفس سے آزاد ہوتا ہے۔تب جا کر اطاعت کرتا ہے۔یہ ہوہی
نہیں سکتا کہ نفس کا غلام ہو اور اللہ کا مطیع ہو۔یہ دونوں چیزیں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں۔چنانچہ میں آپ کو جو
مثال دے رہا تھا کہ اطاعت آپ کو آزاد کر دیتی ہے، دوسری چیزوں سے اور دوسری غلامیاں آپ
کو اللہ تعالیٰ
کی اطاعت نہیں کرنے دیتیں۔یہ اس کی مثال ہے۔سب سے پہلے نفس کو پاک کرنا پڑے گا ، اپنے ضمیر کو
آزاد کرنا پڑے گا کہ میں صرف اور صرف خدا کے سامنے جھکتا ہوں اور خدا کی نمائندگی میں اگر مجھ سے بہت
ہی ادنی آدمی بھی مجھ پر حاکم مقرر ہو تو میں اس کے سامنے بھی جھکوں گا۔یہ ہے اسلامی اطاعت کی روح۔اس
کی اگر تربیت مل جائے تو اس اطاعت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بعض دفعہ انسان کو بہت سے معجزات دکھاتا ہے
اور یہ بتانے کے لئے اور یقین پیدا کرنے کے لئے کہ میری خاطر تم نے کیا ہے، میں تمہاری خاطر دنیا کو تمہارا
غلام بناؤں گا۔میں اس کی ایک چھوٹی سی مثال پیش کرتا ہوں۔ایک دفعہ حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک وفد مشرقی پاکستان بھجوایا ،
جس میں میں بھی شامل تھا۔وہاں سے واپسی پر مجھے کراچی میں ربوہ سے حضور کا فون پر یہ پیغام موصول ہوا
کہ پہلی فلائٹ پر یہاں پہنچ جاؤ۔رپورٹ کا انتظار تھا۔ہمارے بھائی صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بھی
تھے اور ہمارے ایک اور بھائی کرنل مرزا داؤ د احمد صاحب، جن کے ہاں ہم ٹھہرے ہوئے تھے ، انہوں نے
572