اسلام کو جو ازادی ہے وہ دراصل اللہ کی غلامی میں ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
فون پر پتہ کیا تو بتایا یہ گیا کہ اس دن کی ساری (Flights) پروازیں Booked ہیں۔صبح کی Flights
کا تو سوال ہی نہیں۔اور جب انہوں نے پوچھا کہ Chance پر کوئی جگہ مل سکتی ہے، یعنی اتفاقا کچھ لوگ
رہ جاتے ہیں تو اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ اتنا Rush ہے کہ Chance پر بھی سینکڑوں آدمی بیٹھے
ہوئے ہیں۔اس جلوس کے آخر پر اگر ہم ان کا نام لکھ لیں تو پھر بھی شائد کئی دن کے بعد باری آئے۔یہ اس
وقت Rush کی حالت تھی۔تو انہوں نے کہا: پھر تور بوہ جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تم چند دن ٹھہرو،
تمہاری سیٹ بک کروا دیتے ہیں۔جب باری آگئی، چلے جانا۔میں نے ان سے کہا کہ آپ کی یہ سوچ ہو
گی۔ٹھیک ہے اور اس پر میں اعتراض نہیں کر سکتا۔لیکن مجھے حضرت صاحب کا حکم ہے کہ تم نے کل ضرور
پہنچنا ہے، اس لئے میں نے تو ضرور جانا ہے۔انہوں نے کہا: سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، تم جاہی نہیں سکتے۔میں نے کہا: سوال بیشک نہ پیدا ہوتا ہو، میں نے ائیر پورٹ پر جانا ہے، کوشش کرنی ہے، پھر اللہ کی جو
مرضی۔مگر یہاں میں چین سے نہیں بیٹھ سکتا کہ خدا تعالیٰ کا خلیفہ مجھے حکم دے کہ تم پہنچو اور میں آپ کے
ساتھ بیٹھا آرام سے انتظار کرتا رہوں کہ جو کوشش کرنی تھی کر لی۔کوئی Chance ہے، وہ بھی خدا کے
ہاتھ میں ہے، کوشش تو کرنی چاہئے۔خیر میں جب صبح روانہ ہوا تو سب نے مذاق سے ہنس کر کہا کہ ہم تمہارا
ناشتہ پر انتظار کریں گے، واپس آ کر ناشتہ ہمارے ساتھ کرنا۔میں ائیر پورٹ پر گیا، انہوں نے کہا: سیٹ
ملنے کا کوئی سوال ہی نہیں۔میں نے کہا: بہت اچھا نہیں ہے تو میں یہاں کھڑا رہتا ہوں۔میں نے
کہا: ? Chance انہوں نے کہا: Chance کا بھی کوئی سوال نہیں۔میں نے کہا: کوئی حرج نہیں، میں
انتظار کرتا ہوں، دیکھتا ہوں کیا ہوتا ہے؟ چنانچہ میں ابھی انتظار کر رہا تھا کہ اتنے میں وہ جو رجسٹر ہوتا ہے، وہ
انہوں نے بند کیا اور Call دی کہ جہاز چلنے والا ہے، مسافر سوار ہونے کے لئے چلے جائیں۔چنانچہ رجسٹر
Pack کر کے روانہ ہو گیا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں ایسا یقین ڈال دیا تھا کہ میں نے جانا ہی جانا
ہے۔میں وہیں کھڑا رہا۔ایک نوجوان لڑکا میرے پاس دوڑتے ہوئے آیا اور کہنے لگا: آپ کو لاہور کے
لئے ٹکٹ چاہئے؟ میں نے کہا: ہاں، مجھے چاہئے۔کہنے لگا: میرے نام کا ہے، آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں،
میرے نام پر سفر کرنے میں۔میں نے کہا: نہیں، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔میں نے اسی وقت اس کو پیسے
دیئے، باوجود اس کے کہ اعلان ہو چکا تھا کہ جہاز پرواز کرنے والا ہے، رجسٹر وغیرہ Pack کر کے جہاز
کے عملہ کے لوگ روانہ ہو چکے تھے۔میں نے اس کو پیسے دیئے اور ٹکٹ لے لیا۔کیونکہ پاکستان میں اگر کوئی
آدمی (Internal Flight) اندرون ملک پروازوں میں جہاز Miss کرے تو اسے کافی جرمانہ ادا کرنا
573

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
پڑتا ہے، اس لئے وہ بے چارا گھبرایا ہوا تھا۔خیر میں کھڑا تھا کہ اتنے میں جہاز کے عملہ کا ایک آدمی دوڑتے
ہوئے آیا اور کہا: ایک سواری کم ہے، کوئی مسافر پیچھے تو نہیں رہ گیا۔میں نے کہا: میں ہوں۔اس نے میرا
سامان پکڑا اور کہا: یہ ساتھ ہی جائے گا کیونکہ اب الگ لوڈ کرنے کا وقت نہیں ہے۔چنانچہ سوٹ کیس ہاتھ
میں پکڑا اور ہم دوڑتے دوڑتے جہاز میں سوار ہوئے اور روانہ ہو گئے۔اب یہ جو واقعہ ہے، کوئی دنیا دار آدمی ہزار کوشش کرے، اس کو اتفاق ثابت کرنے کی لیکن جس پر
گزرا ہو، وہ اسے کیسے اتفاق سمجھ سکتا ہے۔اس کو سو فیصدی یقین ہے کہ ان سارے واقعات کی یہ
(Chain) زنجیر جو ہے، یہ اطاعت کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام تھا۔اللہ تعالیٰ یہ بتانا
چاہتا تھا کہ یہ ہوائی جہاز اور ان کے عملہ وغیرہ کی کوئی حیثیت نہیں۔تم اگر میرے غلام بنتے ہو تو یہ تمہارے
غلام بن جائیں گے۔تمہارے لئے حالات تبدیل کئے جائیں گے۔بظاہر یہ ایک چھوٹی سی بات تھی لیکن
جس کے ساتھ یہ بات گزرے، اس کی زندگی پر یہ بہت گہرا اثر ڈالتی ہے۔اتنا گہرا اثر کہ ہمیشہ کے لئے
دل پر اللہ کا پیار اور اس کا احسان
نقش ہو جاتا ہے۔پس میں آپ سے بھی یہ کہتا ہوں کہ آپ کیوں ان تجربوں میں سے نہیں گزرتے ؟ جب تک
آپ ان تجربوں میں سے نہیں گزرتے ، آپ اللہ کو نہیں پاسکتے۔اگر آپ اللہ سے تعلق پیدا کرنا چاہتے ہیں
تو آپ کو خدا تعالیٰ سے پیار اور محبت کا اتنا گہرا اور اتنا کامل اور اتنا غیر متزلزل تعلق پیدا کرنا پڑے گا کہ دنیا
کی کوئی صورت حال آپ کے ارادہ کو بدل نہ سکے۔آپ عزت کے ساتھ سراٹھا کر ہر جگہ گھو میں پھر میں اور
محسوس کریں کہ آپ آزاد ہیں اور یہ لوگ غلام ہیں۔ایک دفعہ انگلستان میں ایک بڑا دلچسپ واقعہ ہوا۔وہاں ہر سال یکم جنوری کولوگوں کی جو حالت
ہوتی ہے ، وہ آپ نے سنی ہوگی۔رات بارہ بجتے ہیں اور بے حیائی کا ایک طوفان سڑکوں پر امڈ آتا ہے۔اس
وقت ہر شخص کو آزادی ہوتی ہے، وہ جس کو چاہے گلے لگائے اور پیار کرے۔خواہ وہ کتنا ہی گندا ہی کیوں نہ
ہو۔اس کے منہ سے شراب کی بدبو آتی ہو یا اور کئی قسم کی غلاظتیں لگی ہوں۔خیر رات کے بارہ بج رہے تھے،
میں پوسٹن کے ریلوے اسٹیشن پر گاڑی کے انتظار میں بیٹھا ہوا تھا۔میں وہاں کسی کام کے لئے گیا ہوا تھا۔اس وقت فارغ ہو کر واپس گھر جارہا تھا۔تو جس طرح دوسرے احمدیوں کو یہ خیال آتا ہے کہ ہم سال کا نیا
دن نفل سے شروع کریں، اسی طرح مجھے بھی یہ خیال آیا۔چنانچہ میں نے وہاں نفل پڑھنے شروع کر دیئے۔کچھ دیر کے بعد مجھے یہ احساس ہوا کہ میرے پاس ایک آدمی کھڑا رورہا ہے اور رو بھی اس طرح رہا ہے،
574

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
جس طرح بچے ہچکیاں لے لے کر روتے ہیں۔میں اگر چہ اس حالت میں نماز پڑھتار ہا لیکن تھوڑی سی
Disturbance ہوئی کہ یہ کیا کر رہا ہے؟ جب میں نماز سے فارغ ہوا تو جب میں اٹھ کر کھڑا ہی ہوا تھا تو
وہ دوڑ کر میرے ساتھ لپٹ گیا اور میرے ہاتھوں کو بوسہ دیا۔میں نے کہا: کیا بات ہے؟ میں تو آپ کو جانتا
نہیں۔اس نے کہا: آپ نہیں مجھے جانتے لیکن میں آپ کو جان گیا ہوں۔میں نے کہا: آپ کا کیا مطلب
ہے؟ اس نے کہا کہ سارالندن آج نئے سال کے آغاز پر خدا کو بھلانے پر تلا ہوا ہے اور ایک آدمی مجھے ایسا
نظر آ رہا ہے، جو خدا کو یا در رکھنے پر تلا ہوا ہے، میں کیسے آپ کو نہ پہچانوں۔غرض اس چیز نے اس پر اتنا گہرا
اثر کیا کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، وہ بچوں کی طرح ہچکیاں لے لے کر رونے لگ گیا۔پس آپ کی اصل آزادی خدا کی یاد میں ہے۔دوسری ساری دنیا غلام ہے، اپنے رسم ورواج
کی، شیطانیت کی، جنسیات کی اور اپنی ہوا و ہوس کی۔لیکن یہ آپ ہیں، جنہوں نے خود بھی آزادی سے
پھر نا ہے اور ان لوگوں کو بھی آزادی بخشتی ہے۔اگر آپ ان کے معاشرہ سے متاثر ہو گئے اور ان کے غلام
بن گئے تو پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ کون نام لیوا ہو گا، جو ان کو آزادی بخشے گا ؟ آپ ہی
نمائندہ ہیں، اس لئے عظمت کردار پیدا کریں۔اپنے اللہ سے تعلق جوڑیں، وہ آپ کے لئے پھر معجزے
دکھائے گا۔پھر آپ کو یہ پوچھنا نہیں پڑے گا کہ معجزہ کیا ہوتا ہے؟ پھر آپ لوگوں کو یہ بتائیں گے کہ معجزہ کیا
ہوتا ہے؟ اس لئے یہ جو مسجد کی تعمیر کے سلسلہ میں سنگ بنیادرکھنے کا دن ہے، اس کو اپنے لئے فیصلہ کن دن
بنا ئیں۔یہ عہد کریں کہ اب چاہے باہر سے کوئی مبلغ آئے یا نہ آئے ، آپ اسلام کے لئے مبلغ بنیں گے۔آپ نے ان لوگوں کی کایا پلٹنی ہے۔آپ نے ان کے معاشرہ میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔آپ
نے ان سے آزادرہ کر پھرنا ہے۔اپنی عورتوں کو سنبھالیں، اپنی بچیوں کو سنبھالیں ، ان کے چہرے پر ان کی
نظروں میں بعض دفعہ ایسی بے اعتنائی نظر آتی ہے کہ جس سے انسان ڈرتا ہے۔ایک ایسا اطمینان نظر آتا
ہے، دنیا پر اور دین سے ایسی لا پرواہی نظر آتی ہے کہ وہ مستقبل کے معاملہ میں انسان کو خوفزدہ کر دیتی ہے۔اصل اطمینان وہی ہے، جو دین کی پیروی کے نتیجہ میں حاصل ہوتا ہے۔جو لوگ دنیا پر مطمئن ہونے لگ
جائیں، خدا اور خدا کا دین ان کے ہاتھ سے جاتا رہتا ہے۔وہ پھر اپنے لئے کوئی اور خدا بنا لیتے ہیں۔اس
لئے اپنے بچوں کی حفاظت کریں، اپنی بیویوں کی ، اپنی بیٹیوں کی اپنی بہنوں کی حفاظت کریں۔اپنی ماؤں
کو سمجھانا پڑے تو ان کو بھی سمجھا ئیں کہ تم خدا کے ہو کر رہو، اللہ سے پیار کرو اور اس بات کی حفاظت کرو کہ
ہوکر
خدا تمہیں کبھی کسی اور کی غلامی میں نہ جانے دے۔تم سب دعا ئیں کرو کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ساری
575

خطبہ جمعہ فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
چیزیں دعاؤں سے ملتی ہیں۔اب تمہیں بہت کثرت سے دعا ئیں کرنی پڑیں گی۔آج میں نے بھی بہت
دعا کی ہے۔خاص طور پر آپ سب کے لئے کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کو جس کا آج سنگ بنیا درکھا جانے والا
ہے، ایسے لوگوں سے آباد کرے، جو مسجد کی آبادی کا حق رکھتے ہیں، جن کو مسجد میں آباد کرنا آتا ہے، جن پر
خدا کے پیار کی نظر پڑتی ہیں۔اور دن بدن یہ آبادی بڑھتی رہے اور جلد وہ وقت آئے ، جب یہ مسجد آپ کو
چھوٹی نظر آنے لگے۔پھر یہ فکر پیدا ہو کہ اس مسجد کو کس طرح بڑھانا ہے؟ اس لئے اب اس مسجد کے سنگ
بنیا درکھنے کے وقت سے آپ سب کی ذمہ داری غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہے۔اب آپ ہی یہاں خدا کے
نمائندہ ہیں۔آپ ہی وہ لوگ ہیں، جنہوں نے خدا کی عبادت کا حق ادا کرنا ہے اور عبادت کو قائم رکھنا
ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔مطبوعہ روزنامہ الفضل 22 نومبر 1983ء)
576

آج 10 میں سے 10 باقی