آج کا دن جماعت احمدیہ اور آسٹریلیا کے لیے عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء بر تقریب سنگ بنیاد بیت الہدیٰ آسٹریلیا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
آج کا دن جماعت احمدیہ اور آسٹریلیا کے لئے عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا۔خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء برتقریب سنگ بنیاد بیت الہدی آسٹریلیا
اشهد ان لا اله الا الله وحده لاشريك له
واشهدان محمد أعبده ورسوله
اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسم الله الرحمان الرحيم
اِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ ُوضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبْرَكًا وَهُدًى لِّلْعَلَمِينَ
فِيْهِ ايَتَ بَيْنَتُ مَّقَامُ إِبْرَهِيْمَةً وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا
ہے
وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا
وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَلَمِينَ (آل عمران : 97,98)
ترجمہ: سب سے پہلا گھر ، جو تمام لوگوں کے فائدے کے) لئے بنایا گیا تھا، وہ ہے، جو مکہ
میں ہے۔وہ تمام جہانوں کے لئے برکت والا (مقام) اور (موجب) ہدایت ہے۔اس میں کئی روشن
نشانات ہیں۔(وہ) ابراہیم کی قیام گاہ ہے اور جو اس میں داخل ہو ، وہ امن میں آجاتا ہے۔اور اللہ نے
لوگوں پر فرض کیا ہے کہ وہ اس گھر کا حج کریں (یعنی) جو (بھی) اس تک جانے کی توفیق پائے ، وہ۔(اس
گھر کا حج کرے۔) اور جو انکار کرے تو ( وہ یادر کھے کہ اللہ تمام جہانوں سے بے پرواہ ہے۔آج جبکہ ہم براعظم آسٹریلیا میں پہلی احمد یہ مسلم مسجد کا سنگ بنیا در رکھنے کی غرض سے اکٹھے ہوئے
ہیں، یہ دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کا اضافہ کر رہا ہے۔آج ہمارے دل اپنے رب
کی حمد سے لبریز ہیں اور اس کے احسان پر اس کی حمدوثنا کے ترانے گا رہے ہیں۔بلاشبہ یہ دن آسٹریلیا کی
تاریخ میں بھی ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔کیونکہ ایسی جماعت، جو اس دور میں اللہ کی توحید کو
تمام دنیا پر غالب کرنے کا عزم لے کر اٹھی ہے، اس عظیم بر اعظم میں پہلی مرتبہ خدائے واحد یگانہ کی پرستش
کے لئے ایک گھر تعمیر کرنے کی توفیق پارہی ہے۔یہ پہلی اینٹ ہے، جو خالصہ اللہ اس کی عبادت کی خاطر
577
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
تعمیر ہونے والے اس گھر کی بنیاد میں رکھی جارہی ہے۔لیکن یہ اینٹ آخری نہیں رہے گی اور نہ خدائے
واحد کا یہ گھر آخری گھر ہوگا۔بلکہ یہ تو خانہ ہائے خدا کے نہ ختم ہونے والے سلسلہ کا ایک نہایت عاجزانہ
آغاز ہے۔بظاہر یہ ایک عام سی بنیاد ہے، جو میں رکھ رہا ہوں اور یہ مٹی میں دب کر نظروں سے غائب ہو
جائے گی۔لیکن ان بنیادوں پر ایک ایسی عمارت بلند ہوگی، جو زمین پر ہوتے ہوئے بھی اپنی ذات میں
ایک آسمانی عمارت ہوگی۔اور جو عرش کے خدا تک رسائی پائے گی۔دن میں پانچ وقت اس کے میناروں
سے اللہ کی وحدت اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کے اعلان بلند ہوں گے۔اس مسجد کے مینارے اس
مادی دور میں بسنے والے مردوں اور عورتوں کو ان کا بھولا ہوا سبق یاد دلائیں گے کہ اصل اور حقیقی رفعتیں
مادی ترقی سے نہیں بلکہ روحانی ترقی سے حاصل ہوتی ہیں۔اب جبکہ ہم یہاں ایک عمارت کی تعمیر کے لئے جمع ہوئے ہیں، ہمیں مادی چیزوں میں شکست و
ریخت اور ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔جو نہی تعمیر مکمل ہوتی ہے، اسی لمحہ سے شکست و
ریخت کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔کوئی نہیں، جو وقت اور زمانہ کے اس عمل کو روک سکے۔اور کوئی نہیں ، جو اس عمل
کے منتہائے مقصود کو نیچا دکھا سکے۔قرآن مجید زمانہ کے اس عمل کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔كُلٌّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلْلِ وَالْإِكْرَامِ ®
(الرحمن : 27,28)
ترجمہ: اس (یعنی زمین) پر جو کوئی بھی ہے، آخر ہلاک ہونے والا ہے اور صرف وہی بچتا ہے،
جس کی طرف تیرے جلال اور عزت والے خدا کی توجہ ہو۔لیکن فنا کے اس ظاہری عمل سے کہیں بڑھ کر پر ہیبت اور پر جلال وہ باطنی عمل ہے، جو ایک زمانہ اور
ایک دور میں ایک کار فرما نظریہ حیات اور اس کی روح کو ملیا میٹ کر کے رکھ دیتا ہے۔ازمنہ گزشتہ کی
عظیم تہذیبوں کا اگر کچھ سراغ ملتا ہے تو مادی عمارتوں کے بچے کچے کھنڈرات سے ہی ملتا ہے۔ان کے آدرش
اور ان کے نظریات بے نشاں ہوئے بغیر نہیں رہے۔فراعنہ مصر کے تعمیر کردہ اہرام کی مثال ہمارے سامنے
ہے۔ان میں سے بعض اہرام ریت کے نیچے دفن ہو گئے۔کچھ نے کھنڈرات کی شکل اختیار کر لی۔صرف چند
ایک ہی ہیں، جو آج بھی سر بلند اور ایستادہ نظر آتے ہیں۔لیکن کیا انہیں تعمیر کرنے والوں کے فلسفہ حیات اور سطح
نظر کا درجہ رکھنے والے نظریات کے بھی کہیں کوئی آثار ملتے ہیں؟ کوئی ایک ذی روح بھی آج ایسا ہے، جوان
کے نظریات پر عمل پیرا ہو؟ ایک بھی نہیں اوہ سب فنا کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔کوئی خفیف ترین نشان بھی تو
پرعمل پیرا
578
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
ان
کا کہیں نظر نہیں آتا۔لیکن مصر کی ان عالیشان اور پر شکوہ عمارتوں کے بالکل برعکس اس دنیا میں ایک نہایت
معمولی اور بظاہر بے ڈھنگے ساخت کے پتھروں کی ایک ایسی عمارت بھی بنائی گئی تھی، جس کی کہانی دنیوی
قوموں کی تعمیر کردہ عمارتوں کی کہانی سے بالکل مختلف اور جدا ہے۔میری مراد چھ ہزار برس سے زائد عرصہ قبل
تعمیر کئے جانے والے اس قدیم گھر سے ہے، جو اس دنیا میں پہلی مرتبہ خالصہ خدائے واحد و یگانہ کی عبادت
کے لئے بنایا گیا۔چنانچہ قرآن کریم اس عظیم اور منفرد واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبرَكًا وَهُدًى لِّلْعَلَمِينَ
فِيهِ أَيتُ بَيِّنتُ مَّقَامُ إِبْرَهِيْمَةٌ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا
ترجمہ: یعنی وہ پہلا گھر جو زمین پر تمام بنی نوع انسان کے لئے خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کی
خاطر بنایا گیا، وہ مکہ میں ہے۔وہ گھر مبارک ہے اور تمام انسانوں کی ہدایت کا موجب ہے۔اور اس کے
ساتھ کھلے کھلے نشان وابستہ ہیں۔اور وہ ابراہیم کا مقام بھی ہے۔اور جو کوئی اس میں داخل ہوگا، وہ یقیناً
امن میں آجائے گا۔اس گھر کا آغاز عظیم دنیوی قوموں کی یاد گار تعمیرات کے آغاز سے مختلف تھا۔کوئی شاہی خزانے اس
کی تعمیر میں بے دریغ خرچ نہیں ہوئے۔نہ کسی آرکیٹیکٹ نے اپنے ذہن رسا کے زرخیز تخیل میں اسے ڈیزائن
کیا اور نہ کسی ماہر تعمیر نے اس کے عمارتی کام کی نگرانی کی کسی غلام قوم سے اس کی تعمیر میں بریگار نہیں لی گئی۔خدا
کے اس پہلے گھر کا آغاز کمال سادگی اور عاجزی کا آئینہ دار تھا۔تواریخ عالم میں اس عظیم واقعہ کا اشارہ بھی تو ذکر
نہیں ملتا۔صرف قرآن ہی وہ کتاب ہے، جس نے اس عمارت کے آغاز کا اجمالاً ذکر کیا ہے۔یہ گھر بھی شکستہ
در بخت کی دست برد سے باہر نہ رہا۔یہ بھی بالآخر منہدم ہوا۔لیکن خدا کی تقدیر نے اسے معدوم نہ ہونے دیا۔چنانچہ ایک عظیم الشان نبی یعنی ابراہیم کے سپر د خدا تعالیٰ نے یہ کام کیا کہ وہ خدا کے اس گھر کو انہی قدیمی
بنیادوں پر از سر نو تعمیر کریں۔قرآن مجید اس خدائی تقدیر کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔وَاذْ يَرْفَعُ اِبْراهِمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَاسْمَعِيلُ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا
إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔(البقرة: 128)
ترجمہ: اور (اس وقت کو یاد کرو) جب ابراہیم اس گھر کی بنیادیں اٹھا رہا تھا اور (اس کے ساتھ )
اسماعیل بھی۔(اور وہ دونوں کہتے جاتے تھے ) اے ہمارے رب! ہماری طرف سے (اس خدمت) کو
قبول فرما۔تو ہی ( ہے جو ) بہت سننے والا (اور ) جاننے والا ہے۔579
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اس طرح خدا تعالیٰ کی تقدیر نے یہ فیصلہ کیا کہ اسے کھنڈرات میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے۔اسے قدیمی بنیادوں پر از سرنو تعمیر کرنے کا وقت آ پہنچا تھا۔خدا نے اس کی تعمیر کے لئے جن معماروں اور
مزدوروں
کا انتخاب کیا، ان کا تعمیر کے فن سے دور کا بھی تعلق یا واسطہ نہیں تھا۔یہ معمار خدا کا برگزیدہ نبی
ابراہیم تھا اور مزدور اس کا اپنا وعمر بیٹا اسماعیل تھا۔جو غالباً عمر کے لحاظ سے ابھی اتنا پختہ نہیں ہوا تھا کہ آج
کل کے لیبر قانون کے مطابق اسے مزدوری کی اجازت دی جاسکتی۔یہ ایک ایسی عمارت کی تعمیر نو تھی ، جس
کے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دنیا کی تمام عمارتوں سے زیادہ رفیع الشان ہوگی اور اسے آباد کرنے اور
اسے آبا در رکھنے والے عرش کے خدا سے باتیں کریں گے۔سو گویا خانہ خدا کی یہ عمارت مجسم صلائے عام تھی کہ اے علو مرتبت کے خواہاں انسانو! اور اے
روحانی رفعتوں کے متلاشیو! اگر تم بھی اس بلندی تک پہنچنا چاہتے ہو، جہاں عمارتوں اور عمارتوں میں بسنے
والے آسمان سے نہیں بلکہ آسمان کے خدا سے باتیں کرتے ہیں تو تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے ادھر آؤ اور ان
روحانی زمینوں کو طے کرو ، جن کے کواڑ یہ عمارت تم پر کھول رہی ہے۔جب ہم اس پہلو سے ان واقعات پر
پھر نظر ڈالتے ہیں تو یہ عقدہ حل ہو جاتا ہے کہ خانہ کعبہ کی تعمیر نو کے لئے ایک نبی اور اس کے بیٹے کو کیوں
منتخب کیا گیا؟ خانہ خدا کی یہ مادی اور جسمانی تعمیر اپنی ذات میں فی الاصل ایک عظیم روحانی تعمیر کو آشکار
کرنے والے ایک ظاہری نشان کی حیثیت رکھتی ہے۔مقصود بالذات کوئی مادی تعمیر نہ تھی بلکہ اصل مقصود وہ
روحانی عمارت تھی، جو اس کے باطن میں تعمیر ہونا تھی۔یہ ایک ایسی عمارت تھی ، جس کے لئے دنیوی فن تعمیر
کے ماہرین کی نہیں بلکہ روحانی فن تعمیر کے ماہرین کی ضرورت تھی۔پس خدا تعالیٰ کی حکمت بالغہ نے
ابراہیم
کی صورت میں روحانی فن تعمیر کے ایک چوٹی کے ماہر کا انتخاب فرمایا اور اس کی مدد کے لئے اس کا تربیت
یافتہ بیٹا یعنی اسماعیل اسے عطا کیا۔ایک ایسی عمارت کی تعمیر کے لئے اس سے بہتر معماروں کا انتخاب ممکن
نہ تھا۔یہ انتخاب تعمیر کے اصل مقصد کے عین مطابق تھا۔وہ سادہ گھر جسے ابراہیم اور اس کے بیٹے اسمعیل نے خدائی حکم کے تحت از سرنو تعمیر کیا تھا، آج بھی پوری
شان و شوکت کے ساتھ اپنی جگہ ایستادہ ہے اور اپنی اور اپنے اصل مقصد کی عظمت کو آشکار کر رہا ہے۔جبکہ اس کے
مقابل فراعنہ مصر کے تعمیر کردہ بچے کچے اہرام سراسر ویران اور متروک حالت میں عبرت کی ایک تصویر نظر آتے
ہیں۔ابراہیم اور اسمعیل کے ہاتھوں تعمیر ہونے والا خدا کا وہی سادہ سا گھر آج خدائے واحد کے لاکھوں اور
کروڑوں پرستاروں کا کعبہ مقصود بنا ہوا ہے۔اور ہر سمت سے وہ اس کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں۔580
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983 ء
ان دو متقابل تعمیرات ( یعنی خانہ کعبہ اور اہرام مصر) کی مختلف اور متضاد حیثیتوں سے ہمیں کیا
سبق ملتا ہے؟ وہ کیا چیز ہے، جس نے خدائے واحد کے اس سادہ سے گھر کو زندگی سے معمور کر رکھا ہے جبکہ
فراعنہ مصر کی عظیم یادگاری عمارتوں یعنی اہرام مصر پر ویرانی چھائی ہوئی ہے اور وہ حسرت و یاس کی تصویر بنے
ہوئے ہیں؟ ایسا کیوں ہے کہ ایک عمارت کا پیش کردہ فلسفہ حیات آج بھی زندہ ہے اور اپنے زندہ بخش
ہونے کا ثبوت دے رہا ہے۔جبکہ دوسری عمارتیں جس فلسفہ حیات کی آئینہ دار تھیں، اس کا نام ونشان بھی
باقی نہیں ہے؟ یہ کیسے ممکن ہوا کہ اول الذکر عمارت شکست و ریخت اور انحطاط وزوال کے اصول کو شکست
دینے میں کامیاب رہی جبکہ مؤخر الذکر عمارتیں اور ان کے پیش کردہ فلسفے معدوم ہوئے بغیر نہیں رہے۔جبکہ فی الوقت عمارتوں کا تذکرہ ہورہا ہے، اس تسلسل میں، میں ایک اور زبردست عمارت کا ذکر
کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔یہ وہ عمارت تھی، جو اس غرض سے بلند کی گئی تھی کہ خدا کے وجود کو چیلنج کرے
اور اللہ کو او اللہ والوں
کو نیچا دکھائے۔قرآن کریم اس عمارت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔وَقَالَ فِرْعَوْنُ يَأَيُّهَا الْمَلَأُ مَا عَلِمْتُ لَكُمْ مِنْ اللَّهِ غَيْرِى
فَا وَ قِدْ لِي يُهَا مَنُ عَلَى الطِينِ فَاجْعَلْ لِي صَرْحًا لَّعَلَّى أَطَّلِعُ
إلَى إِلَهِ مُوسَى وَإِنِّي لَأَظُنُّهُ مِنَ الْكَذِبِينَ
(القصص: 39)
یعنی فرعون نے اپنے سرداروں سے کہا کہ مجھے تو اپنے سوا تمہارا اور کوئی معبود نظر نہیں آتا۔(پھر)
یہ موسیٰ نہ جانے کس خدا کی باتیں کر رہا ہے؟) پس اے ہامان ! میرے لئے مٹی کو پختہ کرنے کے لئے آگ
بھڑ کا ؤ اور ایک بلند و بالا عمارت تیار کرو تا کہ میں ذرا موسیٰ کے خدا کو دیکھوں تو سہی۔لیکن امر واقعہ یہی ہے
کہ میں اسے جھوٹا سمجھتا ہوں۔قرآن کریم کی یہ آیت نہ صرف اس واقعہ کا ذکر کر رہی ہے، جو آج سے قریباً 3300 سال پہلے
گذرا بلکہ ایک ایسے مادہ پرست انسان کی نفسیاتی حالت اور ذہنی کیفیت کا نقشہ کھینچ رہی ہے، جس کے دماغ
میں تکبر کے زیر اثر یہ سودا سمایا ہوا ہو کہ وہ انسانی حدود و قیود سے آزاد ہو چکا ہے اور اس کا علم غیب و شہود یعنی
ہر حاضر و غائب پر حاوی ہے۔چنانچہ عصر حاضر یعنی خود ہمارے زمانہ میں بھی اسی نفسیاتی حالت اور ذہنی
کیفیت کا مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جبکہ ایک عظیم مادی طاقت کے خلانورد نے اپنی معمولی سی خلائی
چھلانگ کے نشہ میں بے قابو ہو کر یہ تعلی کی کہ میں تو خلا میں ہر طرف دیکھ آیا ہوں، مجھے کسی خدا کا کوئی نشان
581
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کہیں نظر نہیں آیا۔اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو آج کے زمانہ کے راکٹ بھی گزرے ہوئے زمانہ کی سر
بفلک عمارتوں کی طرح انسان کی اپنی جھوٹی عظمت اور بے حقیقت سرفرازی کے زعم میں مبتلا کرنے کا
ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔لیکن اس زمانہ کے انسان کا یہ تفاخر بھی اسی طرح عارضی اور لاشی ہے، جس طرح
گزری ہوئی قوموں کا تفاخر تھا۔پس قرآن مجید اس عمارت کا ذکر کر کے دراصل غرور میں مبتلا اسی مادہ
پرستانہ ذہنیت کو آشکار کر رہا ہے، جو ماضی میں ہمیشہ ہی مذہب سے نبرد آزما رہی ہے اور آئندہ بھی ہمیشہ نبرد
آزمار ہے گی۔یہی وہ مادہ پرستانہ ذہنیت ہے، جو اپنی مادی آنکھ سے مذہب کی روحانی اقدار کو جانچنے اور
پر کھنے پر اصرار کرتی ہے۔لیکن تاریخ مذاہب سے ہمیں یہ غیر فانی سبق ملتا ہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اور
کل بھی ان مادی طاقتوں کے مقدر میں شکست اور نامرادی لکھی جائے گی۔کوئی مادی فلسفہ وجہ نہیں بیان کر سکتا کہ غریب بے یارومددگار کیلا موٹی مصر کے باجبروت حاکم یعنی
فرعون
کو جو بجز اپنے کسی خدا کا قائل نہیں تھا، شکست دینے اور نیچا دکھانے میں کیسے کامیاب ہوا؟ سوچنے کی
بات ہے کہ موسیٰ ایسا بیکس انسان، جو غریب اور بے حیثیت ماں باپ کے گھر پیدا ہوا تھا کب یہ گمان کر سکتا تھا
کہ ایک دن وہ فرعون ایسے طاقتور بادشاہ کو ہار ماننے اور بے بس ہونے پر مجبور کر دے گا۔آج فرعون مصر منفتاح
اور ہامان کی بنائی ہوئی عمارت کا کوئی نشان نظر نہیں آتا۔جو اس غرض سے بنائی گئی تھی کہ آسمان کی بلندیوں کو چھو
کر ذرا موسیٰ کے خدا کی خبر لے آئیں۔کیا یہ تعجب کی بات نہیں ہے کہ منفتاح سے پندرہ پشت قبل کے فراعنہ
مصر کی بنائی ہوئی بعض عمارتیں اہرام کی شکل میں آج بھی موجود ہیں۔لیکن اگر نشان نہیں ملتا تو اس عمارت کا ، جو
آسمان کے خدا سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے بڑے گھمنڈ اور تکبر سے بنائی گئی تھی۔وہ ایسی پیوند خاک ہوئی کہ
جیسے کبھی بنائی ہی نہ گئی ہو۔اگر اس کے وجود کا کچھ پتا ملتا بھی ہے تو صرف اس بات سے کہ وہ معدوم ہو چکی
ہے۔لیکن قطع نظر اس سے کہ وہ عمارت کب اور کہاں بنی اور کتنی بلندی تک پہنچی اور کب مسمار ہوئی؟ ایک بات
قطعی اور یقینی ہے اور وہ یہ کہ خدا کے ایک غریب اور عاجز اور بے کس بندہ کے مقابل پر جب ایک صاحب
جبروت اور دنیوی عظمتوں کا حامل ایک عظیم بادشاہ آیا اور اس سے ٹکر لینا چاہی تو وہ ذلت آمیز شکست سے دوچار
ہوئے بغیر نہ رہا۔اس کی اپنی تہذیب مٹ گئی، اس کا تمدن قصہ پارینہ بن گیا، اس
کا تکبر خاک میں مل گیا، اس
کے دعوی خدائی کا ایسا عبرتناک انجام ہوا کہ آج روئے زمین پر ایک متنفس بھی ایسا نہیں، جو اس کو خداستسلیم کرنا
تو در کنار اس کی طرف منسوب ہونا بھی اپنے لئے باعث فخر سمجھے۔لیکن خدا کا بندہ موسیٰ آج بھی زندہ ہے۔وہ
خاک ایسی پا کی بھی پہنچ
خاک نشین ایسی رفعتیں پا گیا، جس تک فرعون کی اونچی سے اونچی تصوراتی جست اور چھلانگ بھی نہیں پہنچ سکتی
582
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تھی۔آج موسی" کے دعوی کو دنیا کی تین عظیم ترین مذہبی تو میں تسلیم کرتی ہیں۔اس کے بلند مرتبہ کا اقرار کرتی
ہیں اور ادب و احترام سے اس کا نام لیتی ہیں۔مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ اس کی عظمت میں کمی آنے کی بجائے
مزید وسعت اور مزید رفعت پیدا ہوتی چلی جارہی ہے۔ان حالات کی طرف متوجہ کر کے قرآن کریم ہمارا ذہن اس ازلی ابدی سچائی کی طرف مبذول
کرواتا ہے کہ مادی اقدار اور ترقیات، مذہبی اقدار اور ترقیات کے مقابل پر محض بے حقیقت اور لاشی
ہیں۔کیونکہ ان کا پیغام مردہ ہے، جبکہ مذہبی اقدار کے اندر ایک زندہ روح کارفرما ہوتی ہے۔خدائے واحد کی عبادت کے لئے تعمیر ہونے والے پہلے گھر کی طرف عود کرتے ہوئے ، ہم یہ
دیکھتے ہیں کہ اس معمولی اور ظاہری لحاظ سے بے حقیقت عمارت پر بھی اگر چہ امتداد زمانہ نے اپنے سب
حربے استعمال کئے اور فنا کا ہاتھ اگر چہ اس پر بھی اسی طرح مصروف عمل رہا، جس طرح دنیا کی دوسری
عالیشان عمارتوں پر ، جو محض مادی اغراض کے لئے بنائی گئی تھیں۔اور اگر چہ اسے بھی پرانی بنیادوں پر از سر نو
تعمیر کیا گیا تاہم خدا کے اس گھر کی معمولی سی عمارت میں اور دنیوی عمارتوں میں ایک فرق بڑا مین اور واضح
ہے۔اور وہ یہ کہ دنیوی عمارتوں میں سے ایک بھی تو ایسی نہیں ، جو اپنے مقام اور مقاصد کے اعتبار سے زندہ
ہو۔اہرام مصر تو ہیں مگر بے جان لاشے کی طرح۔ان کے جسم سے عصر فرعونی کی روح پرواز کر چکی ہے۔یہ
ایسی حنوط شدہ لاشوں کی طرح ہیں، جن کے بدن روح سے خالی ہوں۔ان عمارتوں کی حیثیت ایسے غیر
آباد گھونسلوں کی سی ہے، جن میں بسیرا کرنے والے پرندے ہمیشہ کے لئے ان میں سے پرواز کر گئے
ہوں۔فرعون مصر کے وہ مقاصد، جوان عمارتوں کے ساتھ وابستہ تھے، ہزار ہا برس پہلے مر چکے ہیں۔آج
کون ہے، جو فراعنہ مصر کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا پسند کرتا ہے؟ اور کون ہے، جو ان کی ناموس کے
لئے غیرت رکھتا ہو یا ان کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہو ؟
اب ذرا اس کے مقابل پر خانہ کعبہ کو ازسر نو تعمیر کرنے والے ابراہیم کو دیکھو! اس کے مقدس
ہاتھوں کی ظاہری تعمیر آج بھی اسی طرح محفوظ ہے۔یہی نہیں، اس کی حدود نئی وسعتوں سے اور اس کی
عمارت نئی سر بلندیوں سے ہمکنار ہوتی چلی آرہی ہے۔یہ آج بھی زندہ ہے اور اپنی زندگی کا پہلے سے کہیں
بڑھ کر ثبوت دے رہی ہے۔یہی حال ان مقاصد کا بھی ہے، جو اس کی تعمیر کے ساتھ وابستہ کئے گئے تھے۔وہ پہلے سے کہیں بڑھ کرشان کے ساتھ زندہ اور سر بلند ہیں۔آج موسیٰ کی پیروی کرنے والے اپنے آپ کو
ابراہیم کا بھی پیرو کا رظاہر کرتے ہیں۔اسی طرح مسیح کے ماننے والے بھی یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ ابراہیم
583
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کے پیروکار ہیں۔لیکن دوسروں سے کہیں بڑھ
کرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متبعین اپنے آپ کو ابراہیم کی طرف
منسوب کرتے ہیں اور ابراہیم کا پیر شمار ہونے میں یک گونہ فخر محسوس کرتے ہیں اور مسرت کا اظہار کرتے
ہیں۔آج دن میں پانچ دفعہ بلند ہونے والی آذان پر کروڑوں لوگ ( جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا
آرہا ہے ) کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور اس کے میناروں سے دی جانے والی اذان، جو کبھی
صرف قرب وجوار میں بسنے والوں تک ہی پہنچتی تھی ، ایام حج میں اتنی بلند ہو جاتی ہے کہ دنیا کے کونہ کونہ اور
بستی بستی میں سنائی دیتی ہے۔اور چاروں طرف سے کرہ ارض کو گھیر لیتی ہے اور دنیا کے کونہ کونہ سے کروڑ ہا
بندگان خداس آواز کا جواب دیتے ہوئے اقرار کرتے ہیں کہ:۔لبیک اللهم لبیک لاشریک لک لبیک
لك الحمد والنعمة نبيك
ترجمہ: اے ہمارے اللہ! ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں۔تیرا کوئی شریک نہیں، ہم حاضر ہیں۔سب تعریف تیرے ہی لئے ہے اور ہر نعمت تجھ سے ہے، ہم تیرے حضور حاضر ہیں۔لیکن اس کے بالمقابل فرعون کی وہ آواز ہمیشہ کے لئے بند ہوگئی ، جو ایک دن بڑے تکبر سے یہ
کہہ رہی تھی کہ :۔”اے ہامان ! مٹی کو پختہ کرنے کے لئے آگ جلاؤ اور ایک بلند و بالا عمارت تیار کرو تا کہ میں بھی
ذرا دیکھوں تو سہی کہ موسیٰ کا خدا کن بلندیوں میں بستا ہے؟ لیکن امر واقعہ یہی ہے کہ میں موسیٰ کو جھوٹوں
میں شمار کرتا ہوں۔پس آج یہ کہنا کہ جس گھر کا سنگ بنیا در رکھنے کے لئے ہم اس وقت جمع ہوئے ہیں، یہ اپنی
رفعتوں میں اونچی سے اونچی اور بلند سے بلند تعمیر سے بھی بالاتر ہے۔اور دنیوی اغراض کے لئے انسانی
ہاتھوں کا بنایا ہوا کوئی بلند سے بلند ٹاور بھی خدائے واحد کے اس گھر کے قدموں کو نہیں چھوسکتا۔بلکہ ہمالہ کی
چوٹیاں بھی اس کے مقابل پر کوتاہ قامت ہیں۔تو یہ کوئی مبالغہ نہیں بلکہ یہ تو مذہب کی اصطلاحیں ہیں، جو
مادی نہیں بلکہ روحانی معنی رکھتی ہیں۔لیکن یہ اصطلاحیں محض فرضی اصطلاحیں اور خوش فہمی کے قصے نہیں بلکہ
باقی رہنے والی ٹھوس حقیقوں اور تاریخی شواہد پر مبنی ہیں۔ایک بات میں نے اس خطاب کے آغاز میں ایسی کہی تھی ، جو آسٹریلین کانوں کو بہت عجیب لگی
ہوگی۔وہ بات میں نے یہ کہی تھی کہ آج کا دن صرف جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا کی
584
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تاریخ میں بھی ایک عظیم اور منفرد تاریخی دن ہے۔شاید کوئی سنے والا یہ سوچے کہ یہ محض ایک فضول تعلی
ہے۔نہ تو آسٹریلیا میں تعمیر ہونے والی یہ پہلی مسجد ہے، نہ ہی باشندگان آسٹریلیا کے نزدیک مساجد تعمیر
کرنے کی کوئی اہمیت ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی۔اہل آسٹریلیا نے نہ پہلے کبھی ان معمولی واقعات کا
نوٹس لیا ہے اور نہ مستقبل قریب میں آئندہ کبھی لیں گے۔پھر اس مسجد کو بطور خاص وہ کون سا امتیاز حاصل
ہے، جس کے سنگ بنیاد کا دن آسٹریلیا کی تاریخ میں ایک عظیم سنگ میل شمار کیا جائے اور ایک اہم تاریخی
دن کے طور پر یا د رکھا جائے؟
آپ کا یہ حق ہے اور مجھ پر یہ لازم ہے کہ اس دعوے کی وضاحت کروں۔لیکن پہلی بات جو میں آپ
کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں، وہ آپ کے تعجب کو کم کرنے والی نہیں بلکہ اس میں مزید اضافہ کرنے والی ہوگی۔شاید آپ کو یہ معلوم نہ ہو کہ جماعت احمدیہ، جو آج اس مسجد کی تعمیر کا آغاز کر رہی ہے، ایک ایسی جماعت ہے،
جسے مسلمانوں کے اکثر دوسرے فرقے مسلمان تسلیم نہیں کرتے حتی کہ پاکستان میں بھی جہاں اس کا عالمی
ہیڈ کوارٹر ہے، اس جماعت کو 1974ء سے مسلمان
تسلیم نہیں کیا جاتا۔اس علم کے بعد تو اس مسجد کی تعمیر اہل
آسٹریلیا کو اور بھی زیادہ معمولی اور بے حقیقت دکھائی دے سکتی ہے۔جس طرح کسی بے نام مفلس کی جھونپڑی
کی تعمیر افراد کی دنیا میں کوئی قابل ذکر واقعہ نہیں ہوتا، اسی طرح ایک ایسی جماعت کی مسجد کی تعمیر بھی قوموں کی
نظر میں کوئی اہمیت نہیں پاتی، جسے خود اپنے ہم مذہبوں نے اپنے میں سے خارج کر دیا ہو۔جسے اس بنیادی حق
سے بھی محروم کیا جارہا ہو کہ وہ اپنے مذہب کا نام خود رکھ سکے۔یہ بات کتنی ہی عجیب کیوں نہ ہو، یہ ایک حقیقت
ہے کہ جس مذہب کی عظمت اور جلال کے لئے وہ تمام دنیا میں جان، مال، وقت اور عزت کی قربانیاں پیش کر
رہی ہو ، خود اسی مذہب کے ماننے والوں کی اکثریت کی نظر میں وہ متروک و مردود ہو۔بایں ہمہ اس جماعت کا
سربراہ آسٹریلیا کی سرزمین میں اپنی پہلی غریبانہ مسجد کی تعمیر کے دن یہ دعوی بھی کر رہا ہو کہ آج کا دن آسٹریلیا کی
تاریخ میں بھی ایک عظیم ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے۔آخر کیوں اور کیسے؟
یہ معمہ سلجھانے اور آپ کو سمجھانے کے لئے ضروری ہے کہ میں مختصر الفاظ میں پہلے جماعت احمدیہ
کا تعارف کروادوں اور اس امر سے آگاہ کر دوں کہ اس کے قیام کی غرض وغایت کیا ہے؟ جماعت احمدیہ
اسلام کی طرف منسوب ہونے والے اور مسلمانی کا دعویٰ کرنے والے تمام فرقہ ہائے اسلام میں وہ واحد
جماعت ہے، جس کا بانی اس زمانہ میں خدا کی طرف سے مبعوث اور مامور ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔اور یہ
دعوی کرتا ہے کہ میں وہی مسیح اور وہی مہدی ہوں، جن کے بارہ میں بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
585
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اپنی امت کو یہ خوشخبری دی تھی کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہو کر مسلمانوں کی حالت زار کا علاج کریں گے اور
بگڑی ہوئی حالت کو سدھاریں گے اور از سر نو اسلام کو ایک نئی قوت اور نئی شان کے ساتھ زندہ کریں گے۔اور تمام ادیان عالم پر اسلام کے آخری فیصلہ کن غلبہ کے لئے ایک عالمی روحانی جہاد کی مہم کا آغاز کریں گے۔جماعت احمدیہ کے مقدس بانی کا نام مرزا غلام احمد قادیانی تھا۔آپ نے دعوی کیا کہ یہ ایک تمثیلی پیشگوئی ہے
اور یہ کہ مہدی اور مسیح دو الگ وجود نہیں ہیں بلکہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔آپ نے یہ بھی دعوی کیا کہ مسیح
ابن مریم حقیقی معنوں میں اللہ کے بیٹے نہیں تھے بلکہ یہ لفظ ان کے حق میں محض اللہ کے پیار کے اظہار کے
لئے بولا گیا۔وہ انسانوں میں سے ایک انسان تھے لیکن مرتبے میں بہت بلند کیونکہ خدا کے ایک خاص
برگزیدہ رسول تھے۔رسول کی حیثیت میں اللہ نے اپنی تائید کا یہ نشان ان کو دکھایا کہ صلیب کے چنگل سے
نجات بخشی اور صلیب پر مرنے نہیں دیا بلکہ وہ بیہوشی کے عالم میں صلیب سے اتارے گئے اور بہت جلد شفا
یاب ہو کر بنی اسرائیل کی گمشدہ بھیڑوں کی تلاش میں فلسطین سے مشرق کی طرف ہجرت کر گئے۔لیکن
بحیثیت انسان وہ موت سے بالا نہ تھے اور بالآخر اپنے مشن کی تکمیل کے بعد دیگر انبیائے مقدسہ کی طرح وہ
بھی طبعی طور پر وفات پا کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔جماعت احمدیہ کے مقدس بانی نے دعوی کیا
کر مسیح کے دوبارہ آنے کی خوش خبری محض تمثیل ہے۔یعنی کسی آنے والے وجود کو تمثیلی طور پر یس کا نام دیا جانا
مقصود تھا۔جیسے اس سے پہلے یوحنا بپتسمہ دینے والے کو بھی ایلیاہ کا نام دیا گیا۔پس آپ کا دعوی یہ تھا کہ میں
ہی وہ تمثیلی مسیح اور میں ہی وہ مہدی ہوں، جس نے آخری زمانہ میں اسلام کے غلبہ کے لئے ظاہر ہونا تھا۔آپ کے اس دعوی کو مسلمانوں کی اکثریت نے رد کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ آپ کے ماننے والوں کو بعض اسلامی
ممالک میں دوسری مسلمان اکثریت کی طرف سے ناٹ مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔لیکن قطع نظر اس سے کہ
اللہ کی نظر میں سچا اور حقیقی مسلمان کون ہے اور محض نام کا مسلمان کون، اس حقیقت سے انکار نہیں ہوسکتا کہ
مسلمانوں میں سے آج صرف ہماری جماعت ہی ہے، جو خدائی جماعت ہونے کی دعویدار ہے۔یہ ہر قسم کی
مخالفتوں اور اس کے خلاف روار کھے جانے والے تشدد کے باوجود تمام عالم میں تبلیغ اسلام کا جال بچھائے
ہوئے ہے۔اس کے مقابل پر دیگر تمام مسلمان کہلانے والے فرقے غلبہ اسلام کی عالمی مہم کے لئے مستقبل
کے کسی ایسے خوش نصیب دن کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب دو ہزار برس کا معمر مسیح آسمان کے کسی گوشہ سے دو
فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے نازل ہوگا اور بعد نزول وہ اور امام مہدی اپنی متفقہ کوششوں سے اسلام کو
سب دنیا پر غالب کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے اور مسلمانوں کو تمام دنیا کی سلطنتوں اور خزانوں کی چابیاں
586
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
چاندی کی طشتری میں سجا کر پیش کر دیں گے۔اس بارہ میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ دور کے سہانے ڈھول ہیں
یا ان کی حیثیت سنہری خوابوں سے زیادہ نہیں ہے۔جہاں تک حقیقت حال کا تعلق ہے، یہ بات تو بہر حال مسلم ہے کہ آج دنیا کے پردہ پر صرف ایک
ہی جماعت ہے، جس کا دعویٰ یہ ہے کہ آسمانی نوشتوں میں جس جماعت کے لئے غلبہ اسلام مقدر تھا، وہ
یہی جماعت ہے۔اور وہ ساعت سعید آچکی ہے، جو اسلام کے غلبہ نو کی ساعت ہے۔اس مہم کا آغاز ہو چکا
ہے، جس نے عالمی انقلاب بر پا کرنا تھا۔اگر یہ جماعت اپنے اس دعوئی میں سچی ہے۔اگر حقیقتا اللہ ہی نے
اس غریب اور بے نوا جماعت کو اس آخری انقلاب عظیم کے لئے چن لیا ہے، جس نے بالآخر دنیا کی تقدیر
بدل دینی ہے اور مذہبی اور فرقہ ورانہ منافرتوں کا قلع قمع کر کے انسان کو ایک دفعہ پھر اخوت اور محبت اور
ایثار اور انکسار کے درس دینے ہیں۔تو یہ جماعت، جس نئے براعظم یا ملک یا قوم میں بھی پہلی مرتبہ اپنے
قدم جمائے گی اور روحانی انقلاب
کی عظیم ترین مہم کا آغاز کرے گی، بلاشبہ وہ دن اس براعظم یا ملک یا قوم
کی تاریخ میں ایک عظیم تاریخی دن ہوگا۔اور وہ ایک ایسا عجیب سنگ میل ہوگا، جو ہم عصر انسان کی نظر سے
اوجھل ہونے کے باوجود مستقبل کے انسان کی آنکھ کو بہت بڑا اور نمایاں اور روشن ہو کر دکھائی دے گا۔اور
امتدادزمانہ اس کی عظمت کو کم کرنے کی بجائے اس کی عظمت وشان کو بڑھاتا چلا جائے گا۔مادی و مذہبی دنیا کی تاریخ میں یہی تو ایک حیرت انگیز ما بہ الامتیاز ہے کہ دنیاوی قوموں کی عظمت
کو گزرتا ہوا وقت دھندلا تا اور مدھم کرتا چلا جاتا ہے۔بڑھتے ہوئے وقت کے فاصلے ان کی حیثیت کو چھوٹا
اور خفیف سے خفیف تر دکھانے لگتے ہیں۔لیکن مذہبی قوموں کی عظمت کا حال اس سے برعکس ہے۔وہ
واقعہ جو بظاہر اتنا چھوٹا اور اتنا معمولی ہوتا ہے کہ ہم عصر مؤرخ کی آنکھ اس کو دیکھ نہیں سکتی۔آنے والی نسلوں
کو وہ بڑا ہو کر دکھائی دینے لگتا ہے۔اور گزرتا ہوا وقت اسے چھوٹا دکھانے کی بجائے بڑھاتا چلا جاتا ہے۔یہاں تک کہ اس کی عظمت اپنے زمانہ کے ہر دوسرے واقعہ کو ڈھانپ لیتی ہے اور اس کی روشنی ہر دوسری
روشنی کو ماند کر دیتی ہے۔یہاں تک کہ ایک وقت آتا ہے کہ صرف یہی ایک روشنی اپنی چمک دکھلا رہی ہوتی
ہے اور ہر دوسری حقیقت مدھم اور بے حقیقت ہو کر بجھتی چلی جاتی ہے۔دیکھو جب مسیحیت کا آغاز ہوا تو نصف کرہ ارض کو رومی سلطنت کی عظمت اور جلال نے ڈھانپ
رکھا تھا۔اور واقعہ صلیب اس کے مقابل پر ایسا مد ھم اور بے نور اور بے حقیقت تھا کہ اس واقعہ کے دوران تو
در بعد بھی روی تحریری میں کا اشارہ ذکر نہیں ما لکین در کنار 34 سال بعد تک بھی کسی روی تاریخی تحریر یا دستاویز میں اس کا اشارہ بھی اس کا ذکر نہیں ملتا۔لیکن
587
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
آج جب ہم مڑ کر دیکھیں تو واقعہ صلیب کی روشنی افق تا افق تمام سلطنت روما پر چھائی ہوئی دکھائی دیتی
ہے۔بلکہ اس زمانے میں روئے ارض پر رونما ہونے والا سب سے زیادہ اہم اور جلیل القدر اور روشن واقعہ
آغاز مسیحیت میں ہی دکھائی دیتا ہے۔گو یا وقت کا بوڑھا مصور دو ہزار سال سے پیہم اس عمل میں مصروف
ہے کہ عصر صیح کے ہر دوسرے نقش کو مدھم کرتا اور مٹاتا چلا جائے اور آغاز مسیحیت کو ہر لمحہ پہلے سے بڑھ کر
اجاگر کرتے ہوئے ، اس میں نئے رنگ بھرتا رہے۔پس اگر جماعت احمد یہ وہی جماعت ہے، جو امت محمدیہ میں پیدا ہونے والے مسیح ثانی نے قائم
کرنی تھی تو آج آسٹریلیا کے اس عظیم بر اعظم میں احمدیہ مسلم مشن کا آغاز بلاشبہ آسٹریلیا کی تاریخ کا عظیم
ترین واقعہ ہے۔میں جانتا ہوں کہ میرے اس دعوی کو باور کرنے کی راہ میں ایک بہت بڑا اگر حائل ہے۔یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اس غریبانہ اور عاجزانہ آغاز کا انجام کیا ہے؟ لیکن مجھے اتنا ضرور کہنے دیجئے
کہ اہل بصیرت اور اولو الباب کسی صداقت کو پہچاننے کے لئے مستقبل کا انتظار نہیں کیا کرتے۔انہیں اس
ننھے سے بیچ میں ہی وہ آثار دکھائی دیتے ہیں، جو ایک عظیم درخت کا خاکہ اپنے اندر رکھتا ہے۔وہ شفق صبح کی
پیش رو علامتوں ہی سے بھانپ لیتے ہیں کہ کتنے بڑے اور روشن دن کی صبح طلوع ہونے والی ہے۔آپ اہل آسٹریلیا، جو اس وقت میرے مخاطب ہیں، شاید اپنی تاریخ کے حوالے سے میری بات کو
آسانی سے سمجھ سکیں۔اس لئے آئیے ! اب میں آپ کو یہ بتاؤں کہ آسٹریلیا کی سابقہ تاریخ کے پس منظر میں
آج کے دن کی حیثیت کیا ہے؟ میرے نزدیک یہ دن آسٹریلیا کی روحانی اور مذہبی دریافت کا پہلا دن ہے۔گویا آج ہم نے آپ کو اعلیٰ مذہبی اور روحانی اقدار سکھانے کی غرض سے از سرنو دریافت کیا ہے۔پس اس دن کو
اس دن سے ایک گونہ مناسبت ہے، جس دن کیپٹن جیمز کک نے آسٹریلیا کو از سرنو دریافت کیا تھا۔(World mark encyclopedia of the nations vol 4
13)
page
گواس سے پہلے ولندیزی اور پرتگالی ملاح اسے دریافت کر چکے تھے۔لیکن کیپٹن جیمز لک وہ
شخص ہے، جس نے انگلستان کی نو آبادی کے طور پر اسے از سر نو دریافت کیا۔اسی طرح آج جماعت احمدیہ
آپ کو اسلام کے لئے از سر نو دریافت کر رہی ہے۔اور دم نہیں لے گی ، جب تک اس پورے براعظم کو محبت
و پیار اور عقل و دانش اور مضبوط عقلی و نقلی دلائل کے ساتھ جیت نہ لے۔یہ ایک روحانی فتح کا پروگرام ہے، جس کا جغرافیائی اور سیاسی غلبہ سے کوئی دور کا بھی تعلق نہیں۔یہ ایک دل جیتنے کا منصوبہ ہے، جس کا جبر واکراہ سے کسی قسم کا واسطہ نہیں۔588