آج کا دن جماعت احمدیہ اور آسٹریلیا کے لیے عظیم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء بر تقریب سنگ بنیاد بیت الہدیٰ آسٹریلیا
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
علاقہ نہیں۔ود
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
یہ ایک عقل اور دلیل کی جنگ ہے، جس کا تیر و تفنگ اور توپوں اور راکٹوں سے کوئی بعید کا بھی
یہ امن کا پیغام ہے، جو دلوں کی راجدھانی سے تعلق رکھتا ہے۔یہ ایک نئی تہذیب اور نئے تمدن کے نفاذ کا سوال ہے، جو اس زمانہ کے تمام مسائل کا حل اور
اس مادی دور کی ہر بے چینی کا علاج پیش کرتا ہے۔یہ انسان کو از سرنو انسانیت کی اعلیٰ اقدار سکھانے اور اسے حیوانی سطح سے ایک مرتبہ پھر انسانی
سطح تک بلند کرنے کی ایک مہم ہے، جو سخت جانکاہی اور جانسوزی اور صبر اور استقلال کا تقاضا کرتی ہے۔لا یہ انسان کو انسانیت سکھانے کے بعد اسے اپنے رب اور خالق سے ملانے کا ایک عظیم
پروگرام ہے، جو صرف اس دنیا میں ہی وصل خداوندی کے وعدوں پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ اس دنیا میں ہی وصل
انہی کی ایک قوی امید دلاتا ہے اور اپنی تائید میں قطعی شواہد پیش کرتا ہے اور دکھلاتا ہے کہ اس راستہ پر چل کر
پہلے بھی ہزار ہا بندگان خدا، باخدا اور خدا نما انسان بن گئے۔خالق کے لئے مخلوق کے دل جیتنے کی خاطر کسی نئے براعظم یا ملک یا خطے کی دریافت جماعت
احمدیہ کی تاریخ میں کوئی نیا واقعہ نہیں۔اور وہ ان مسائل سے پوری طرح باخبر ہے، جو نئے علاقے دریافت
کرنے والوں
کو در پیش ہوتے ہیں۔جب انگلستان نے براعظم آسٹریلیا کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا تو آپ
جانتے ہی ہیں کہ اس کی آبادی کی تاریخ کتنی محنتوں اور مشقتوں سے اور دکھوں اور لرزہ براندام کرنے
والے مظالم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔جماعت احمدیہ کی روحانی نو آبادی کی تاریخ بھی اسی قسم کے
واقعات سے معمور ہے۔لیکن اس ظاہری مشابہت کے باوجود دونوں میں اہم اور بنیادی فرق ہے۔اور
دونوں ایک دوسرے سے مشابہت رکھتے ہوئے بھی مشابہ نہیں رہتے۔جب 1831ء میں انگلستان کے شمالی علاقوں میں ظالمانہ زرعی قوانین کے خلاف فاقہ کش کسان
نے آواز احتجاج بلند کی تو اس جرم کی سزا میں ہزار ہا بوڑھوں اور نو جوانوں کو ملک بدر کر کے آسٹریلیا بھجوا دیا گیا۔(Raipon land regulation world mark encyclopedia of the nations vol 4 page 13)
ان دنوں باٹنی بے Botany Bay کا نام عوام الناس کی زبان میں آسٹریلیا کا ہی متبادل نام
تھا۔چنانچہ باٹنی بے کی طرف بھجوائے جانے والے مظلوموں پر جو کچھ گزری اور ان کی یاد میں جو پچھلوں پر
بیتی اس کے دردناک ذکر پر مشتمل متعدد واقعات اور گیت انگریزی اور سکاٹش لٹریچر میں ملتے ہیں۔ان میں
589
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہی سے ایک واقعہ یہ ہے کہ ایک عورت کا اکلوتا نوعمر بیٹا بھی محض شغل کے طور پر ان لوگوں میں شامل ہو گیا ،
جو ظالمانہ قوانین اور زمینداروں کے بہیمانہ سلوک کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے۔اس موقع پر جو
ہزار ہا احتجاجی قید کئے گئے ، ان میں وہ نو جوان لڑکا بھی تھا۔ان قیدیوں کو حکومت برطانیہ نے کچھ عرصہ تک
نہایت اذیت ناک حالات میں مقید رکھ کر بالآخر بھیڑ بکریوں کی طرح ان جہازوں میں ٹھونس دیا ، جو انہیں
باٹنی بے کی طرف لے جانے کے لئے تیار کئے گئے تھے۔ان کے اعزاء واقرباء کو صرف اتنا علم ہوسکا کہ وہ
لوگ باٹنی بے چلے گئے۔وہاں ان پر کیا گزری یا کتنے ان میں سے راستے میں ہی ہلاک ہو گئے ؟ اس کی
ان کو کچھ خبر نہ ہو سکی۔ان دنوں باٹنی بے کی طرف جانے والا قیدیوں کا راستہ ایک ایک طرفہ راستہ تھا۔ان کو
لے جانے والی ہوائیں صرف انگلستان سے باٹنی بے کی طرف چلتی تھیں، الٹ کر کبھی واپس نہیں آئیں۔اس لڑکے کا تو کچھ پتانہیں چل سکتا کہ اس پر کیا حالات گزرے؟ ہاں ، اس ماں کا ذکر آج تک محفوظ ہے۔جو بچے کی جدائی کے غم میں دماغی توازن کھو بیٹھی۔ہر روز بلا ناغہ اس کا یہی کام تھا کہ جنوب مشرق کی طرف
منہ کر کے بیٹھ جاتی کہ میرا بیٹا اس طرف گیا ہے اور اسی طرف سے واپس آئے گا۔وہ ہر روز اس کے
استقبال کی تیاری کرتی اور حسب توفیق اس کی مدارت کا سامان مہیا رکھتی۔لیکن کوئی اس طرف سے نہ آیا
اور انتظار کے دن لمبے ہو گئے۔وہ عورت اسی انتظار میں بوڑھی ہوگئی اور بالآخر اس کی ٹانگوں پر فالج کا حملہ
ہوا اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگئی۔اس حالت میں بھی اس کا دستور یہی رہا کہ اپنے عزیزوں سے کہہ کر
موسم کے مطابق کبھی صحن میں اور
کبھی برآمدہ میں اپنی کرسی اس طرح رکھواتی کہ منہ باٹنی بے کی جانب
رہے۔اور تمام دن اس سمت سے کسی آنے والے کا انتظار کیا کرتی۔لوگ اسے پاگل کہتے تھے، وہ لوگوں کو
پاگل سمجھتی تھی۔اور کہتی تھی کہ جب بھی میرا بیٹا لوٹے گا، وہ یہ دیکھ کر کتنا خوش ہوگا کہ میری ماں مجھے بھولی
نہیں اور آج تک میرے انتظار میں ہے۔احمدیت کی روحانی نو آبادیات کی تاریخ میں بھی اس سے ملتے جلتے واقعات نظر آتے ہیں۔مگر
بنیادی فرق یہ ہے کہ وہ جبری قربانی کے واقعات نہیں بلکہ طوعی قربانی کے واقعات ہیں۔جماعت احمدیہ کی
طرف سے پہلے پہل جب مولانا رحمت علی صاحب کو انڈونیشیا تبلیغ کی غرض سے بھجوایا گیا تو اس میں جبر کا
کوئی پہلو نہیں تھا بلکہ محض خدمت دین کے جذبہ سے سرشار ہو کر مولانا نے خود اپنی زندگی اس وقت کے امام
جماعت احمدیہ خلیفة المسیح الثانی کے حضور پیش کی تھی۔جماعت احمدیہ کی غربت کا ان دنوں یہ
حال تھا کہ مبلغ بھجوانے کے لئے تو پیسے جمع کر لئے جاتے مگر واپس بلانے کا خرچ مہیا نہیں ہوتا تھا۔چنانچہ
590
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
مولانا کو بھی جب بھجوایا گیا تو سال پر سال گزرتے گئے لیکن جماعت کو یہ توفیق نہ مل سکی کہ انہیں ان کے
بیوی بچوں سے ملنے کے لئے واپس بلائے۔ان کے بچے باپ کی محبت سے محروم یتیموں کی طرح پل کر
بڑے ہونے لگے۔ایک دن ان کے سب سے چھوٹے بیٹے نے جواب سکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا،
اپنی ماں سے پوچھا کہ اماں اسکول میں سب بچے اپنے ابا کی باتیں کرتے ہیں۔اور جن کے ابا با ہر ہیں، وہ
بھی بالآخر واپس آ ہی جاتے ہیں۔اور اچھی اچھی چیزیں اپنے بچوں کے لئے لاتے ہیں۔پھر یہ میرے ابا
کہاں چلے گئے کہ واپس آنے کا نام ہی نہیں لیتے ؟ ماں یہ سن کر آبدیدہ ہوگئی اور جس سمت میں اس نے سمجھا
کہ انڈونیشیا واقع ہے، اس سمت میں انگلی اٹھا کر یہ کہا کہ بیٹا تمہارے ابا اس طرف خدا اور اس کے رسول کا
پیغام پہنچانے گئے ہیں اور اسی وقت واپس آئیں گے، جب خدا کو منظور ہو گا۔اس عورت کے جواب میں
در دتو تھا مگر شکوہ نہیں تھا۔احساس بے اختیاری تو تھا لیکن احتجاج نہیں تھا۔کیونکہ وہ خود بھی قربانی کے جذبہ
سے سرشار تھی۔مولوی صاحب کو انڈونیشیا گئے ہوئے دس سال گذر چکے تھے۔جب آپ کو پہلی مرتبہ
انڈونیشیا سے کچھ عرصہ کے لئے بلوایا گیا۔لیکن پھر جلد ہی انڈونیشیا بھجوادیا گیا۔انڈونیشیا میں اپنے اہل و
عیال سے الگ رہ کر تبلیغ میں جو وقت انہوں نے صرف کیا، اس کا عرصہ 26 سال بنتا ہے۔بالآخر جماعت
نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ان کو مستقلاً واپس بلوالیا جائے۔تب ان کی بیوی جواب بوڑھی ہو چکی تھیں، اپنے امام
کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بڑے درد سے یہ عرض کیا کہ دیکھیں ، جب میں جوان تھی تو اللہ کی خاطر صبر کیا
اور اپنے خاوند کی جدائی پر اف تک نہ کی ، اپنے بچوں کو کسمپرسی کی حالت میں پالا پوسا اور جوان کیا۔اب جبکہ
میں بوڑھی اور بچے جوان ہو چکے ہیں، اب ان کو واپس بلانے سے کیا فائدہ۔اب تو میری یہ تمنا پوری کر
دیجئے کہ میرا خاوند مجھ سے دور تبلیغ اسلام کی مہم ہی میں دیار غیر میں مرجائے یا مارا جائے اور میں یہ فخر سے
کہ سکوں کہ میں نے اپنی تمام شادی شدہ زندگی دین اسلام کی خاطر قربان کر دی۔ان دونوں مثالوں کے انطباق میں یہ ایک عجیب تو ارد ہے کہ اگر شمالی پنجاب میں کھڑے ہو کر
کوئی انڈونیشیا کی عمومی سمت کی طرف رخ کرے تو اسی سمت میں آگے باٹنی بے (Botany Bay) بھی
واقع ہے۔ان دونوں واقعات میں مذکور خواتین کا رخ باٹنی بے کی ہی جانب تھا۔لیکن اس ظاہری مماثلت
کے باوجودان دونوں واقعات میں بعد المشرقین ہے۔ایک باٹنی ہے جبر اور بے اختیاری کی ایک درد
ناک داستان کی مظہر ہے اور ایک باٹنی بے عظیم مقصد کے لئے باشعور اور با اختیار طوعی قربانی کی ایک دل
گداز مگر ایمان افروز داستان۔591
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اب میں ایک اور اہم امر کی طرف آپ کی توجہ مرکوز کرانا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ کہ تمام نو آبادیات
کے ساتھ نو آبادیات میں بسنے والے قدیم باشندوں کے خلاف شدید مظالم کی داستا نہیں بھی وابستہ ہوا کرتی
ہیں۔چنانچہ آسٹریلیا کی جغرافیائی تسخیر کے ساتھ بھی انتہائی ظلم کی ایسی ہی داستانیں وابستہ ہیں۔آسٹریلیا
میں آباد ہونے والی نو آباد قوموں نے پرانی قوموں سے یہاں تک بہیمانہ سلوک کیا کہ ان کی شیکاری ٹولیاں
ہتھیاروں سے مسلح ہو کر جنگلوں کی طرف پرانے باشندوں کے شکار کے لئے نکل کھڑی ہوتی تھیں اور جنگلی
جانوروں کی طرح ان کو گولیوں کا نشانہ بنا کر یہ مقابلے ہوتے تھے کہ کسی شکاری نے کتنے زیادہ پرانے
باشندوں کا شکار کیا ہے؟ یہ ظلم کسی لڑا کا قوم کے خلاف روا نہیں رکھا گیا بلکہ مؤرخین ہمیں بتاتے ہیں کہ
آسٹریلیا کے قدیم باشندے تو جنگجو اور خونخوار نہیں تھے بلکہ نہایت امن پسند صلح کل لوگ تھے۔روحانی تسخیر کے ساتھ بھی اسی قسم کے ظالمانہ مظالم کی داستانیں وابستہ ہوتی ہیں۔لیکن اس
بنیادی فرق کے ساتھ کہ بچی مذہبی قو میں دوسروں کا شکار نہیں کرتیں بلکہ خودان کا شکار بنائی جاتی ہیں اور
پر اپنے باشندے شکاری بن کر مذہبی قوموں کا شکار کرتے ہیں۔دیکھو ! عیسائیت نے جب سلطنت روما کو
مذہبی تسخیر کے لئے دریافت کیا تو یہ نو آباد کار عیسائی ہی تو تھے، جنہیں اہل روم کے ہاتھوں وحشی درندوں
سے پھڑوایا گیا اور شیروں اور بھیڑوں کے سامنے پھینکا گیا۔احمدیت کی نو آبادیاتی تاریخ میں بھی غریب
اور بے کس احمدیوں کے خلاف ایسے ہی دردناک مظالم کے واقعات بکثرت ملتے ہیں، جو ملک ملک دنیا بھر
میں پھیلے پڑے ہیں۔مثلاً آج سے تقریباً 45 سال پہلے کا یہ واقعہ ہے کہ سنگا پور میں ہمارے ایک مبلغ غلام
حسین صاحب ایاز کو تبلیغ کے جرم میں مشتعل ہجوم نے مار مار کر نیم جان کر دیا اور زخموں سے چور بدن کو
رات کے وقت ایک سنسان سڑک پر پھینک دیا۔ان کو اچانک ہوش اس طرح آیا کہ آوارہ کتے غراتے
ہوئے ان کے زخموں کو بھنبھوڑ رہے تھے۔پس اے اہل آسٹریلیا! اگر ہم وہی ہیں، جو اس عزم اور اس صبر اور اس استقلال اور اس شان
فقیرانہ کے ساتھ نئی روحانی بستیاں آباد کیا کرتے ہیں اور دوسروں کے خون سے نہیں بلکہ خود اپنے ہی خون
سے بے رنگ زمینوں کو رنگ بخشتے ہیں اور بے آب و گیاہ صحراؤں کو چمن زار بنا دیتے ہیں۔اگر ہم وہی ہیں
جو بالآخر دلوں پر فتح پاتے ہیں اور روحوں کی تسخیر کرتے ہوئے خیالات اور نظریات کی دنیا میں انقلاب برپا
کر دیتے ہیں تو یا درکھنا کہ آج کا دن جبکہ ہم اپنی پہلی مسجد اور اپنے پہلے مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھ رہے
ہیں، براعظم آسٹریلیا کی تاریخ کا عظیم ترین دن ہے۔یہ وہ دن ہے، جس کی آب و تاب گزرتے ہوئے
وقت کے ساتھ بڑھتی چلی جائے گی۔اور وہ دن جب کیپٹن جیمز لک نے پہلی مرتبہ آسٹریلیا کی سرزمین پر
592
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 30 ستمبر 1983ء
جب
قدم رکھا تھا، اس نئے دن کی روشنی کے سامنے پھیکا اور ماند پڑ جائے گا۔وہ زمانہ بہت دور نہیں، ج
آسٹریلیا کے باشندے جوق در جوق اس مسجد کی زیارت کے لئے آیا کریں گے اور اس خانہ خدا میں
عبادت کرتے ہوئے اس عظیم دن کو یاد کریں گے، جب کہ اللہ کے ایک عاجز بندے نے بڑی متضرعانہ
دعاؤں کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔وہ اس مسجد کے صحن میں آنسو بہاتے ہوئے
دعائیں دیں گے، ان سب مخلصین کو ، جنہوں نے اسلام کی فتح کے اس پہلے یادگاری نشان یعنی اس خانہ خدا
کی تعمیر میں مال اور جان کی قربانی پیش کی تھی۔اور حسرت کریں گے کہ کاش ہم بھی اس زمانہ میں ہوتے تو
ہمارا نام ان مجاہدین کی صف میں لکھا جاتا، جنہوں نے آسٹریلیا میں اسلام کے غلبہ کی داغ بیل ڈالی۔آخر پر میں اس خطاب کو بانی سلسلہ احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ
السلام کی اس پر شوکت پیش گوئی کے الفاظ پر ختم کرتا ہوں کہ
اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے، جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے
سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک
مذہب ہوگا، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں
نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا
فکر رکھتا ہے، نامرادر کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا، یہاں تک کہ قیامت آجائے گی
ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے
والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں
گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا
ہوں ،سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھوٹے گا اور کوئی نہیں،
جو اس کو روک سکے۔(تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 166,67
سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام۔اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام
کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا ، نہ کند ہو گا ، جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دئے۔تبلیغ رسالت جلد 6 ، صفحہ 8
( مطبوعه روزنامه الفضل یکم اکتوبر 1983ء)
593