اسلام کی امتیازی خصوصیات ۔ خطاب فرمودہ 5 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اسلام کی امتیازی خصوصیات
خطاب فرمودہ 105 اکتوبر 1983ء
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے مشرق بعید کے دورہ میں آسٹریلیا کے
دار الحکومت کینبرا میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی فیکلٹی آف آرٹس کے لیکچر ہال میں
Some Distinctive Features Of Islam۔کے موضوع پر جو خطاب فرمایا، اس کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے:۔اشهد ان لا اله الا الله وحده لاشريك له
و اشهدان محمد أعبده ورسوله
اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان الرجيم
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ
&
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِيْنَ
اسلام کی امتیازی خصوصیات کا ذکر چلے تو سب سے پہلے اور سب سے دلکش اسلام کا جو امتیازی
حسن آنکھوں کے سامنے ابھرتا ہے، وہ اس کی یہ ادائے دلبری ہے کہ سچائی کا اس طرح اجارہ دار نہیں بنتا کہ
گویا اسلام کے سوا کبھی دنیا میں کوئی سچاند ہب نہیں آیا اور عرب قوم کے سوا کبھی اللہ تعالیٰ نے کسی اور قوم کو
اپنے پیار سے نہیں نوازا۔بلکہ اسلام وہ منفر د مذہب ہے، جو سچائی پر کسی مذہب یا قوم یار تنگ اور نسل کی اجارہ
داری کو یک قلم موقوف فرماتا ہے۔اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایت کا
سلسلہ ایک رحمت عام ہے، جو ہر زمانہ میں اس مخلوق پر فیض رساں رہا اور ہر قوم اور ہر نسل کے انسان کو اس
نے اپنے نور ہدایت سے نوازا۔اور کوئی خطہ زمین یا قوم نہیں، جہاں خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغمبر نہ آئے
ہوں۔چنانچہ فرماتا ہے:۔595

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرُ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
(الرعد:08)
اس کے برعکس ہم تعجب سے یہ دیکھتے ہیں کہ کسی دوسرے مذاہب کی الہامی کتاب میں کسی
دوسری قوم یا سرزمین میں ظاہر ہونے والے مذہب کی صداقت کا اعلان نہیں۔بلکہ اس کے برعکس اس قدر
زور ایک محدود دائرہ میں ظاہر ہونے والے مذہب کی سچائی پر دیا جاتا ہے اور ایسی بے اعتنائی دیگر قوموں
اور انسانوں سے برتی جاتی ہے کہ گویا خدا بس ایک قوم اور ایک ہی نسل اور ایک ہی مذہب کا ورثہ پانے
والوں کا خدا تھا۔اور دیگر کل عالم میں بسنے والے انسانوں سے اس کا کوئی تعلق نہ تھا۔مثلاً بائبل صرف بنی
اسرائیل کے خدا کو پیش کرتی ہے۔اس میں بار بار ایسا ذ کر ملتا ہے کہ
"
خداوند اسرائیل کا خدا ابدالآبا د مبارک ہو۔تواریخ 16/36 ، نیز دیکھیں سموئیل 25/32، سلاطین 1/48، تواریخ 6/4 ، زبور 76/18)
لیکن اشارہ بھی کسی اور قوم یا خطہ زمین پر پیدا ہونے والے مذہبی مصلحین کی سچائی کی تصدیق
نہیں ملتی۔پس یہود کا یہ عقیدہ کہ بنی اسرائیل کے سب نبی صرف اسرائیل کے گھرانے کے لئے آئے
تھے۔بائبل
کی تعلیم اور منشاء کے عین مطابق ہے۔حضرت مسیح نے بھی اپنے آپ کو صرف بنی اسرائیل کی
ہدایت کے لئے مبعوث قرار دیا اور کہا:۔میں اسرائیل کے گھر کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔اور اپنے حواریوں
کو یہ تعلیم دی کہ
وو
(15/25621)
وہ چیز جو پاک ہے، کتوں کو مت دو اور اپنے موتی سوروں کے آگے مت پھینکو۔(716)
اسی طرح ہندو مذہب میں بھی وید کو شض اونچی ذاتوں سے مخصوص کیا گیا ہے۔جیسا کہ لکھا ہے:۔اگر کوئی شودر میں دید سن لے تو راجہ سیسے اور لاکھ سے اس کے کان بھر دے وید
منتروں کا اچارن (تلاوت) کرنے پر اس کی زبان کٹوادے اور اگر وید کو پڑلے تو
اس کا جسم ہی کاٹ دئے۔( گوتم سمرتی ادھیائے 12 )
596

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
اس منفی تعلیم کو نظر انداز بھی کر دیا جائے اور اس کی خواہ کوئی بھی توجیہ پیش کی جائے، یہ حقیقت اپنی
جگہ قائم رہتی ہے کہ ہندوؤں کی کتب مقدسہ میں کسی ایک بھی دوسری قوم یا علاقے کے مذہب کی سچائی کا
کوئی اعلان انشار پہ بھی نظر نہیں آتا۔یہی حال دیگر کتب مقدسہ کا ہے اور نہ تو کنفیوشزم میں کسی غیر قوم یا
ملک میں ظاہر ہونے والے مذہبی رہنما کی سچائی کی تصدیق ملتی ہے، نہ بدھ ازم میں ، نہ زرتشی مذہب میں۔گویا ہر ایک کو اپنے کام سے کام ہے۔اور ہر ایک کا خدا، بس اسی ایک قوم کا خدا ہے۔جس کا دیگر مخلوقات
سے کوئی تعلق نہیں۔یہاں یہ بنیادی سوال اٹھتا ہے کہ اگر یہ سب مذاہب سچے تھے تو خدا کے تصور کو اس حد تک محدود کر
کے پیش کرنے میں کیا حکمت تھی؟ کیا اس سے یہ نتیجہ اخذ کرنا درست نہ ہوگا کہ ان کی کتب مقدسہ محدود علم کی
پیداوار میں اور دیگر بنی نوع انسان سے ان کی بے تعلقی لا علمی پر دلالت کرتی ہے۔پس وہ کیا خدا ہے، جو صرف
ایک ہی قوم کو ہدایت کے لئے چن لے اور اپنے دیگر تمام بندوں سے بے رخی اور بے اعتنائی کا سلوک کرے؟
جب ہم اس پہلو سے قرآن کریم پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ اس الجھن کا یہ حل پیش فرماتا ہے کہ نزول
قرآن سے قبل اور بعثت محمد مصطفیٰ سے پہلے اگر چہ ہر قوم کی طرف ہر خطہ زمین کی طرف خدا تعالیٰ کے رسول
آئے لیکن ان سب کی حیثیت قومی اور مقامی تھی۔اور انسانی تمدن ابھی اس حد تک ارتقاء پذیر نہیں ہوا تھا کہ کوئی
عالمی نبی عالمی پیغام لے کر ان کی طرف بھیجا جاتا۔پس قرآن قومی اور مقامی انبیاء کے وجود کا تو ذکر کرتا ہے۔بعثت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کسی ایسے نبی کا ذکر نہیں کرتا، جو عالمی پیغام لایا ہو۔اس نکتہ کو سمجھ کر جہاں ایک ذہنی الجھن سے نجات ملتی ہے، وہاں اسلام کی ایک اور امتیازی
حیثیت کا علم بھی حاصل ہو جاتا۔یعنی یہ ایک ہی مذہب ہے، جو کل عالم کے انسانوں کو مخاطب کرتا ہے اور یہ
دعوی کرتا ہے کہ انسان اپنے ارتقاء کی اس منزل تک پہنچ جاتا ہے، جہاں اسے قومی اور علاقائی مذہب کی
حدود سے نکال کر اسلام کی صورت میں ایک عالمی مذہب عطا کیا جاتا ہے۔اسلام کی کتاب کا پہلا ورق ہی
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
یعنی تمام جہانوں کی ربوبیت کرنے والے خدا کی حمد پر مشتمل ہے اور اس کے آخری صفحہ پر
رَبِّ النَّاسِ
یعنی تمام انسانیت کے رب سے دعائیں کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔گویا اس کتاب کا اول و آخر
تمام جہانوں کے خدا کا تصور پیش کرتا ہے، نہ کہ محض عربوں یا مسلمانوں کے خدا کا۔597

خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے کوئی شخص نہ تھا، جس نے ساری دنیا کو دعوت کی
ہو۔اور قرآن سے پہلے کوئی کتاب نہ تھی ، جس نے ساری دنیا کو مخاطب کیا ہو۔دنیا میں پہلی مرتبہ یہ اعلان
رسول اسلام کے حق میں کیا گیا:۔وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا
اور فرمایا:۔قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعًا
اور قرآن کو
(29:-)
(الاعراف :159)
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ )
(تکویر: 28)
کہہ کر تمام عالمین کے لئے ایسی نصیحت قرار دیا، جس سے انسانیت کا شرف وابستہ ہے۔دوسرے مذاہب میں عالمگیریت کا دعویٰ ان کی الہامی کتب سے نہیں ملتا اور اگر بعد میں سینٹ
پال وغیرہ نے عیسائیت کی تبلیغ کو عام کر بھی دیا تو یہ اس مذہب کا حصہ نہیں کہلا سکتی۔کیونکہ یہ سی کی ہدایت
کے خلاف ہے۔پھر طرفہ یہ کہ اس نام نہاد دعویٰ عالمگیریت کا کوئی ثبوت بھی اس مذہب کے پاس نہیں
ہے۔اس کے مقابل پر اسلام عالمگیر ہونے کا دعوی کر کے اس کا ثبوت بھی پیش کرتا ہے۔اور ثبوت بھی ایسا
نا قابل تردید، جو ایک طرف دوسرے مذاہب کے عالمگیر ہونے کے دعویداروں
کو جھوٹا ثابت کر رہا ہے تو
دوسری طرف اسلام کی زبر دست امتیازی شان ظاہر کرتا ہے۔وہ یہ کہ توریت اور انجیل میں کہیں نہیں آیا کہ غیر قوموں میں بھی نبی آئے ہیں اور بنی اسرائیل کے
سوا اور لوگوں کو بھی مکالمہ مخاطبہ الہیہ کا شرف حاصل ہوا۔الغرض خالق عالم کے اپنی باقی مخلوق کے ساتھ رشتہ
اور تعلق کا کوئی ذکر کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتا۔پس وہ مذہب کیسے عالمگیر ہوسکتا ہے، جو کسی اور خطہ کے
انسانوں سے خدا کی ہم کلامی تسلیم ہی نہیں کرتا اور مذہب کی عالمگیر حیثیت سے ہی انکاری ہے۔ایک اسلام
ہی ایسا مذ ہب ہے، جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ ہر زمانہ میں ہر قوم سے خدا تعالیٰ کا تعلق رہا ہے، فرماتا ہے:۔وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ
(فاطر: 25)
598

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ
خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
(الرعد : 8)
کہ دنیا میں کوئی قوم ایسی نہیں، جس میں نبی نہ آئے ہوں۔بلکہ ہر قوم اور زمانہ میں کوئی نہ کوئی
ہادی ضرور آیا ہے۔اس عظیم الشان اعلان سے عالمی کیریکٹر ظاہر ہو گیا۔پس اسلام ہی ہے، جو انسان اور مذہب کی
عالمی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔اور یہ امر جہاں اسلام کے عالمگیر ہونے کا ہے، وہاں اسلام کی عظیم برتری
دوسرے مذاہب کے مقابل پر ظاہر کرتا ہے۔پھر اس مضمون کا دوسرا رخ اسلام کی ایک اور امتیازی خوبی ظاہر کر کے اس کا عالمگیر ہونا ثابت
کرتا ہے۔فی الحقیقت عالمگیر مذہب کا دعوی کرنے کے لئے صرف یہ کافی نہیں کہ دوسرے مذاہب میں کسی
ہادی یار ہنما کا آنامان لیا جائے۔بلکہ جب تک دوسرے مذاہب کے بانیوں
کو تسلیم نہ کیا جائے عالمگیر
ہونے کا دعوی کیا ہی نہ جا سکتا۔یہ خوبی بھی کسی دوسرے مذہب میں نظر نہیں آتی۔اسلام کو یہ فخر حاصل ہے۔کہ وہ دوسرے تمام مذاہب کے بانیوں اور پیشواؤں کو (جو اپنے وقت میں بچے تھے مانتا اور قبول کرتا
ہے۔قرآن شریف کو بار بار دوسری کتابوں کا مصدق کہا گیا ہے۔اور مسلمانوں کو یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جس
طرح اپنے نبی کا مانا ان پر فرض ہے، دوسری قوموں کے نبیوں اور رسولوں پر ایمان لانا بھی فرض ہے۔اور
ایمان کے لحاظ سے کسی رسول میں کوئی تفریق جائز نہیں کہ کسی کو مانیں اور کسی کو نہ ما نہیں۔فرماتا ہے:۔امَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ
بِاللهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُّسُلِهِ
(البقرة : 286 ، نیز 05)
اس لئے ہر مسلمان انبیاء کی معروف تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ( یا کم و بیش ) پر صدق دل سے
ایمان لاتا ہے۔پس بلا تمیز رنگ و نسل اور بلالحاظ زمانہ و قوم تمام امتوں کے رسولوں کو سچا تسلیم کرنے اور ان
کی تکریم کا اصول ہی قوموں میں صلح کی صحیح بنیاد اور مذاہب میں اتحاد کی منفرد راہ ہے۔اور یہ جہاں
عالمگیریت کے دعوئی کا ایک بڑا تقاضا ہے، وہاں اسلام کی عالمگیریت کی بین دلیل ہے۔یہاں اس سوال کا جواب خالی از دلچسپی نہ ہوگا کہ عالمگیریت میں اپنی ذات میں کیا خوبی ہے؟
اور اسلام اس پر کیوں زور دیتا ہے؟ سویا درکھنا چاہیے کہ جب سے اسلام وحدت اقوام کا پیغام لے کر آیا
599

خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
ہے۔اتحاد اقوام کی طرف دنیا کا سفر تیز سے تیز تر ہوا چلا جارہا ہے۔چنانچہ اس زمانہ میں مختلف ممالک کی
فیڈریشنز لیگ آف نیشنز، یو این او کا قیام اور مذہبی دنیا میں ورلڈ کانفرنس آف ریلیچنز اس کی چند مثالیں
ہیں، جو انسان کے وحدت اقوام کے اس طویل سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔پس وہ چیز جس کی ضرورت آج کا ترقی یافتہ انسان محسوس کرتا ہے، قرآن شریف نے آج سے
چودہ سو سال قبل بطور پیج کے اپنی تعلیم میں شامل کر دی تھی۔اور آج تو ذرائع رسل و رسائل اور نظام
مواصلات کے ذریعہ وحدت اقوام کی طرف قوموں کا سفر زیادہ برق رفتاری سے جاری ہے۔لیکن اس جگہ
میں آپ
کو بتانا چاہتا ہوں اور وقت اس حقیقت کو ثابت کرے گا کہ اس سفر میں آخری منزل اسلام ہے۔جو
ابتداء سے بھی عالمگیر ہونے کا مدعی ہے۔اب ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر سب مذاہب کے بانی خدا کی طرف سے تھے تو پھر مختلف
مذاہب
کی تعلیم میں اختلاف کی وجہ کیا ہے؟ کیا ایک خدا مختلف تعلیمیں دے سکتا ہے؟
اس سوال کا جواب سوائے اسلام کے اور کوئی دوسران ہب پیش نہیں کرتا۔اور یہ امتیاز بھی اسلام کی
شریعت کو حاصل ہے۔اسلام اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ بنیادی طور پر اختلاف مذہب کی دو وجوہ ہیں۔اول: یہ کہ مختلف حالات میں مختلف تعلیم کی ضرورت تھی۔اس لئے اس حکیم و خبیر ہستی نے اس
انسانی ضرورت کا لحاظ رکھتے ہوئے مختلف زمانوں اور قوموں اور ملکوں کی ضروریات کے مطابق تعلیم دی۔مذہب میں اختلاف کی دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ مرور زمانہ سے سابقہ مذاہب کی تعلیم محفوظ نہ
رہی۔لوگ حالات اور ضروریات کے مطابق ان میں خود تبدیلی کرتے رہے۔اور وہ الہامی کتب اس شکل
میں نہ رہیں ، جس میں وہ نازل ہوئی تھیں۔تب بھی تعلیم کی ضرورت پیش آئی۔ایک اور محرک سابقہ تعلیموں کے محفوظ نہ رہنے کا یہ بھی ہوا کہ جوں جوں زمانہ نبوت سے دوری
ہوتی گئی ، شریعت کی سختی کے رد عمل کے طور پر مذہب کے آزادی کے تصور اور خواہشات نفسانی کی غلامی نے
مذہبی تعلیمات پر تحریف کے ایسے نشتر چلائے ، جو بعد میں آنے والے بچے مذاہب کے لئے اختلافات کا
ناسور بن گئے۔گردش زمانہ سے پھر ایک حصہ تعلیمات کا نسیان کی نذر بھی ہو گیا اور اس طرح وہ کتب محفوظ
نہ رہیں۔جیسا کہ فرماتا ہے:۔يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَّوَاضِعِهِ وَنَسُوا حَظَّا مِمَّاذُ كِرُوا بِهِ
(المائدة: 14)
600

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
اگر چہ بائبل کے جدید نظر ثانی شدہ ایڈیشنز کے مطالعہ سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ کئی آیات جو پر
ایڈیشنز میں متن تھیں، ان کو اب حاشیے میں اور جو پہلے حاشیہ میں تھیں، ان کو اب متن میں شامل کر دیا گیا ہے۔انجیل مرقس باب 16 آیت 109 تا 20 مطبوعہ 1928ء ومطبوعہ 1977ء 1888 ءلدھیانہ،
انجیل متی باب 17 آیت 21 مطبوعہ 1888 ولد حیانه )
لیکن یہ تو ایک بالکل معمولی اور ادنیٰ مثال ہے۔بائبل میں یا دیگر کتب مقدسہ میں تحریف کا
مضمون ایک بہت ہی وسیع مضمون ہے۔جس پر تحقیق کرنے والے صدیوں سے کام کرتے چلے آرہے
ہیں۔اور ایک بات بہر حال قطعی طور پر ثابت ہے کہ بعض ایسی بنیادی تبدیلیوں اور تضادات کا پتہ چلتا ہے،
جن سے صرف نظر ممکن نہیں۔اسے ہم بددیانتی کا نام نہ بھی دیں تو کم از کم اتنا ضرور ثابت ہوتا ہے کہ مرور
زمانہ کے ساتھ انسان ان کتب میں تبدیلیاں کرنے پر مجبور رہا ہے۔اسلام یہ دعوی نہیں کرتا کہ تمام مذاہب اپنی موجودہ شکل میں تمام تر بچے ہیں۔بلکہ آغاز سے لے
کر انجام تک مسلسل تبدیلی اور انحطاط اور تعمیر نویا انہدام کے عمل پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالتا ہے۔پس
اسلام صرف اس حد تک دیگر مذاہب کی سچائی کا مصدق ہے کہ وہ آغاز میں بچے تھے لیکن رفتہ رفتہ تحریف و
تبدیل کے عمل نے ان کے چہرے بدل دیئے۔یہ تحریف و تبدیل کا عمل کتب مقدسہ کے متن میں بھی ہوتا رہا
اور نظریات و عقائد میں بھی۔اور اس کا رخ ہمیشہ وحدت سے کثرت اور توحید سے شرک کی طرف رہا۔اگر ہم قرآن کے پیش کردہ اس اصول کی روشنی میں مذاہب میں اختلاف کی تاریخ کا مطالعہ
کریں تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آتی ہے کہ جتنا کسی مذہب کے منبع کے قریب جائیں گے، اختلافات کم
ہوتے چلے جائیں گے۔مثلاً عیسائیت اور اسلام کے مابین تقابلی جائزہ کو سیح کی زندگی اور انجیل اربعہ کے
مطالعہ تک محدود رکھیں تو انجیل اور قرآن کے مابین اصولی تعلیم کے لحاظ سے کم اختلاف نظر آئیں گے لیکن
زمانے میں جتنا آگے بڑھیں گے، ان اختلافات کی خلیج انسانی ہاتھوں کی کرشمہ سازی سے وسیع سے وسیع تر
ہوتی چلی جائے گی۔یہاں تک کے اس کا پاٹنا کسی انسان کے بس کا روگ نہیں رہے گا۔دیگر مذاہب کے
تاریخی مطالعہ سے بھی یہی حقیقت واضح ہوتی ہے کہ قرآن کریم کے پیش کردہ نظریہ کی تائید میں بھی قوی
قرائن ملتے ہیں کہ تبدیلی کا رخ ہمیشہ توحید سے شرک اور حقیقت سے افسانہ کی طرف رہا ہے۔قرآن
شریف اس اصول کو بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُوا اللهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ
(النحل: 37)
601

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کہ ہم نے ہر امت میں رسول بھیجے، جنہوں نے ایک خدا کی عبادت کرنے اور شیطانی امور سے
بچنے کی تعلیم دی۔پھر فرماتا ہے:۔تَاللهِ لَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ أَعْمَالَهُمُ
لَ
فَهُوَ وَلِيُّهُمُ الْيَوْمَ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ
لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ )
( النحل 64۔65)
ہمیں اپنی ذات کی قسم کہ ہم نے تمام امتوں کی طرف اپنے پیغمبر بھیجے۔انہوں نے ان کو ہمارے
احکام سے آگاہ کیا۔پھر شیطان نے ان کے بد اعمال خوبصورت کر کے دکھائے۔سو آج وہی ان کا آقا بنا ہوا
ہے اور وہ اس کے پیچھے جارہے ہیں۔ان کے لئے دردناک عذاب مقدر ہے۔اور ہم نے تجھ پر اس کتاب کو
اس لئے اتارا ہے کہ جس بات سے متعلق انہوں نے باہم اختلاف کر لیا ہے، اس کی اصل حقیقت کو وہ کتاب
ان پر روشن کرے اور نیز جو اس پر ایمان لائیں، ان کے لئے یہ کتاب ہدایت اور رحمت کا موجب ہو۔آغاز مذاہب سے متعلق قرآن کریم کے اس نظریہ کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہریذ ہب اپنے آغاز
میں سچا ہوتا ہے۔بلکہ قرآن کریم ہر بچے مذہب کے بگڑ جانے کے باوجود اس کی سچائی کی یہ قطعی پہچان ہمیں
بتاتا ہے کہ جو مذہب بھی سچا اور خدا کی طرف سے ہے، اس کی صداقت کو پہچانے کا قطعی اور یقینی ذریعہ یہ
ہے کہ اس کے ماخذ کی پڑتال کرو۔اگر اس کے ماخذ میں توحید کی تعلیم نظر آئے اور خالصہ للہ عبادت اور بنی
نوع انسان کی سچی ہمدردی کی ہدایت ملے تو ایسے مذاہب میں پیدا ہونے والی بعد کی تبدیلیوں کے باوجود
تمہیں اس حد تک اس کی صداقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ ان کے بانی بچے اور پاکباز لوگ تھے اور خدا تعالیٰ کی
طرف سے بھیجے ہوئے برحق رسول تھے اور بلا تفریق ان کی صداقت پر ایمان لانا ضروری ہے۔اسلام کو دوسرے مذاہب پر ایک اور یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ صرف عالمی ہونے کا دعویٰ نہیں
کرتا بلکہ ابدی اور دائمی ہونے کا دعوی بھی کرتا ہے۔اور اس دعویٰ کے پیدا ہونے والے تقاضے بھی پورے
کرتا ہے۔مثلا کسی پیغام کے دائی ہونے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ ہر پہلو سے کامل بھی ہو اور محفوظ بھی
ہو۔یعنی اس کی کتاب مقدس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ضمانت بھی دی گئی ہو کہ وہ ہمیشہ انسانی دست برد
602

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
سے محفوظ رکھی جائے گی۔چنانچہ قرآن کریم کی پیش کردہ تعلیم کے بارہ میں خود قرآن کریم ہی میں یہ دھوئی
بھی موجود ہے کہ
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا
(المائدة :04)
یعنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ آج کہ دن میں نے تمہارے لئے تمہارا دین ہر رنگ میں کامل کر دیا
ہے اور اپنی نعمت تم پر پوری کر کے اس بات پر راضی ہو گیا ہوں کہ اب اسلام ہی تمہارا دین رہے۔جیسا کہ پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں، کسی تعلیم کے دائمی ہونے کے لئے صرف یہی کافی نہیں کہ وہ
کامل ہو بلکہ اس کی دائمی حفاظت کی ضمانت بھی ضروری ہے۔چنانچہ قرآن کریم اس اہم عقلی تقاضے کو بھی
پورا کرتا ہے اور قرآن کو نازل کرنے والا خدا غیر
مبہم الفاظ میں یہ دعویٰ کرتا ہے کہ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ
(10:30)
کہ ہم نے ہی اس کتاب کو اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ رہیں گے۔یعنی اللہ تعالیٰ خود اس کی
حفاظت کرے گا اور اسے بگڑنے نہ دے گا۔چنانچہ قرآن کریم کی لفظی حفاظت کا اللہ نے یہ انتظام فرمایا کہ
لاکھوں حفاظ ہر زمانے میں موجود رہے اور آج بھی موجود ہیں۔اور معنوی حفاظت کا یہ انتظام کیا کہ ہر صدی
پر مجددین کا سلسلہ جاری فرمایا۔اور آخری زمانہ میں پیدا ہونے والے ایک عظیم الشان مجدداور مصلح کے
آنے کی خوشخبری دی، جسے خود اللہ تعالیٰ امام بنائے گا اور وہ خدا تعالیٰ کی ہدایت کے تابع اسلام کے بارہ میں
پیدا ہونے والے اختلافات کا فیصلہ کر کے تعلیم قرآن کی معنوی حفاظت کرے گا۔قرآن کریم کے بارہ میں کتاب محفوظ ہونے کا دعوی بھی اسلام کی ایک امتیازی شان ہے۔اسلام کے سوا ہمیں کوئی ایسامذہب نظر نہیں آتا، جس کی مذہبی کتب نے اپنی حفاظت کا دعوی کیا ہو یا عملاً وہ
اسی طرح محفوظ ہوں ، جس طرح وہ نازل ہوئی تھیں۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم کے اس
دعوئی کے حق میں کوئی قطعی تائیدی شہادت بھی ملتی ہے یا یہ محض ایک دعوی ہی ہے۔تو اس کا جواب یہ ہے کہ
بکثرت ایسے غیر مسلم محققین موجود ہیں، جن کی انتہائی کوشش اور جستجو کے باوجود وہ یہ دکھانے سے عاجز آ
گئے کہ قرآن کریم میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے بعد کسی قسم کی کوئی تبدیلی کی گئی
603

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہو۔اور بہت سے غیر مسلم محققین کھلے لفظوں میں یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ ایک غیر مبدل اور محفوظ
کتاب ہے۔چنانچہ سرولیم میور اپنی کتاب ”لائف آف محمد میں لکھتے ہیں۔ترجمہ: "ہم نہایت مضبوط قیاسات پر کہہ سکتے ہیں کہ ہر ایک آیت، جو قرآن میں
ہے، وہ اصل ہے۔اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی غیر محرف تصنیف ہے"۔پھر مزید لکھتے ہیں کہ
(لائف آف محمد صفحہ 562)
ترجمہ: ”اس کے علاوہ ہمارے پاس ہر ایک قسم کی ضمانت موجود ہے۔اندرونی شہادت
کی بھی اور بیرونی کی بھی کہ یہ کتاب جو ہمارے پاس ہے، یہ وہی ہے، جو خود محمد (صلی
اللہ علیہ وسلم) نے دنیا کے سامنے پیش کی تھی اور اسے استعمال کیا کرتے تھے“۔(لائف آف محمد صفحہ 561)
ایک اور غیر مسلم محقق نولڈ کے کا قول ہے:۔ترجمہ: "ممکن ہے کہ تحریر کی کوئی معمولی غلطیاں ( طرز تحریر کی ) ہوں تو ہوں لیکن جو
قرآن عثمان نے دنیا کے سامنے پیش کیا تھا، اس کا مضمون وہی ہے، جو محمد ( صلی اللہ
علیہ وسلم) نے پیش کیا تھا۔گو اس کی ترتیب عجیب ہے“۔(انسائیکلو پیڈیا برٹینی کا زیر لفظ قرآن)
جہاں تک اسلام کے اس منفرد اور امتیازی دعوئی کا تعلق ہے کہ قرآنی تعلیم کامل ہے اور اس لائق
ہے کہ ہر زمانہ کے انسان کے لئے ہدایت بن سکے، اسلام کا یہ دعوی بھی بلا دلیل نہیں اور اس کی تعلیم قطعی
اندرونی شہادتیں اس امر کی رکھتی ہے کہ یہ کامل بھی ہے اور زمانے کے بدلتے ہوئے تقاضے پورے کرنے
کی اہلیت بھی رکھتی ہے۔یہ تو ممکن نہیں کہ اس مختصر وقت میں اسلامی تعلیم کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ
پیش کیا جا سکے۔بعض اصولی پہلوؤں کی نشان دہی اور چند وضاحتی مثالوں پر ہی اکتفا کروں گا۔سب سے پہلے یہ جانا ضروری ہے کہ اسلام اس کوشش میں کس طرح کامیاب ہوتا ہے کہ
گزرتے ہوئے زمانہ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے باوجود اس
کی تعلیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت پیش نہ
آئے۔اس پہلو سے اسلام کی حکمت عملی کا مطالعہ ایک نہایت دلچسپ مضمون ہے، جس کے چند پہلو بطور
نمونہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔604

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد شم
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
اصولی تعلیم کا بیان اور ایسی تفصیلات سے گریز، جو وقت اور حالات کے بدلنے کے ساتھ
تبدیلی کی محتاج ہوں۔2۔انسان کے چینی، تمدنی اور سیاسی ارتقاء پر نظر ڈالتے ہوئے ایسی تعلیم دینا، جو ہر امکانی
صورت حال
کو پیش نظر رکھے اور اس ٹھوس مشاہدہ پرمبنی ہو کہ کبھی کسی زمانہ میں بھی مختلف قومیں ترقی کے لحاظ
سے ایک مقام پر کھڑی نہیں ہوتیں بلکہ ہر زمانہ میں متعدد ایسی قومیں ملتی ہیں، جو اپنی نشو ونما اور ترقی کے
اعتبار سے بعض دوسرے زمانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔مثلاً آج بھی یہ ممکن ہے کہ اس دنیا میں پتھر کے
زمانے کے انسان بھی موجود ہوں یا ہزار برس پہلے کے زمانہ سے تعلق رکھنے والے گروہ یا قو میں موجود ہوں،
جو شعور اور تمدن اور سیاست اور ارتقاء کے اعتبار سے بظاہر اس زمانہ میں ہوتے ہوئے بھی دراصل گزشتہ
زمانوں کے لوگ ہوں۔مثلاً آسٹریلیا کے قدیم باشندے یا کانگو کے پگمیز ہیں، جن پر اس زمانے کے جدید
سیاسی نظریات کو ٹھونسنا محض حماقت ہوگی۔ایسی تعلیم ، جو انسانی فطرت کے سب امکانی تقاضوں کو ملحوظ رکھے اور اس وقت تک غیر مبدل
رہے، جب تک انسانی فطرت میں تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔مطبوعه روزنامه الفضل 30 جنوری 1984ء)
اسلام کے اسلوب تعلیم کی یہ چند شکلیں بطور مثال پیش کی گئی ہیں۔اب میں ان
پر کسی قدر تفصیل
سے روشنی ڈالتا ہوں تا کہ میرا مافی الضمیر بغیر کسی ابہام کے سمجھ آسکے۔اسلام سود کی ہر حالت میں مذمت کرتا ہے اور دنیا بھر سے سودی نظام کی مکمل بیخ کنی کی بشدت
تلقین کرتا ہے۔اور اقتصادی پیسے کو چلانے کے لئے سود کی بجائے زکوٰۃ کو قوت محرکہ کے طور پر پیش کرتا
ہے۔وقت اور موقع کی مناسبت سے اس تفصیلی بحث کی تو یہاں گنجائش نہیں کہ سودی نظام کے مقابل پر
زکوۃ کے نظام کو کیا کیا فوقیت حاصل ہے؟ لیکن صرف اس پہلو سے میں یہاں کچھ گفتگو کروں گا کہ اس تعلیم
کو زمانہ کی دستبرد سے محفوظ رکھنے کے لئے قرآن کریم کیا طریق اختیار کرتا ہے؟
زکواۃ سرمایہ پر ایک ٹیکس کا نظام ہے، جو امراء سے وصول کیا جاتا ہے اور ریاست کی ضروریات کو
اس ٹیکس سے پورا کرنے کے علاوہ اس کا بڑا مقصد یہ ہے کہ غرباء کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے۔غرضیکہ یہ
کہ ایک ایسا نظام ہے، جو حکومت کی ضرورتوں کے علاوہ سوشل ویلفیئر کے تقاضے پورے کرنے کا ضامن
ہے۔اگر قرآن کریم انسان کے ہاتھ کا بنایا ہوا کلام ہوتا تو ضرور اس زمانہ کے عرب کے حالات مد نظر رکھ کر
605

خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اس ٹیکس کی کوئی شرح معین کر دیتا۔لیکن یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ بیسیوں مرتبہ زکواۃ دینے کے مؤکد
احکامات کے باوجود ایک جگہ بھی قرآن کریم میں زکوۃ کی شرح معین نہیں کی۔لیکن اس کے باوجود ایسی
اصولی رہنمائی کر دی گئی ہے، جس کے پیش نظر ہر ملک اور زمانے کے حالات کے مطابق دینی امور میں
تفقہ کرنے والے معین فیصلہ کر سکیں۔چنانچہ فرمایا:۔وفي أَمْوَالِهِمْ حَتَّى لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ (الذاريات: 20)
کہ جن لوگوں کے پاس بنیادی ضروریات سے زائد ہے ، ان کے مال میں ان لوگوں کا حق ہے،
جو بصورت سائل یامحروم سوسائٹی میں اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں ان کی بنیادی ضرورتیں پوری نہیں ہو
رہیں۔اب اس اصول کی روشنی میں ہر زمانہ ، ملک، قوم اور معاشرہ میں انسان کی بنیادی ضروریات کو پورا
کرنا، اس کا کم از کم حق تسلیم کیا گیا ہے۔اور اس بنیادی حق کی ادائیگی کا ذمہ داران لوگوں کو ٹھہرایا ہے، جن
کے پاس بنیادی ضرورت سے زیادہ ہے اور اس کا انتظام حکومت کے ذمہ ہے کہ وہ ادائیگی حقوق کا عادلانہ
نظام اس اصول کی روشنی میں قائم کرے۔آج کے زمانہ کا دوسرا بین الاقوامی مسئلہ نظام حکومت کی تعیین ہے کہ کہاں ، کون سا نظام رائج
ہو؟ اس سلسلہ میں بھی اسلام کے رہنما اصولوں کو لیں تو وہ ایسے لچکدار لیکن ٹھوس اور پختہ اصول ہیں کہ اپنی
سچائی اور عظمت کی آپ دلیل ہیں۔اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ مختلف نظام حکومت اپنے مخصوص حالات اور تقاضوں کے پیش
نظر موزوں یا غیر موزوں قرار دیئے جاتے ہیں۔اور ہر زمانہ میں ہر قوم اور ہر خطہ کے بسنے والوں کے لئے
ایک ہی سیاسی نظام مفید ثابت نہیں ہو سکتا۔اس لئے اسلام کوئی ایک نظام حکومت معین نہیں کرتا۔وہ نہ
ڈیما کریسی یا سوشلزم کو بطور نظام حکومت کے پیش کرتا ہے اور نہ بادشاہت ڈکٹیٹر شپ یا فاشسٹ حکومت کی
طرف رہنمائی کرتا ہے۔بلکہ وہ حکومت بنانے سے بڑھ کر حکومت چلانے کے رہنما اصول بیان کرتے
ہوئے یہ پابندی عائد کرتا ہے کہ حکومت خواہ کسی ڈھب کی ہو، حکومت کی ذمہ داریاں لازماً انصاف، عدل
اور انسانی ہمدردی اور بنیادی انسانی حقوق کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ادا کی جائیں گی۔اب ظاہر ہے یہ تعلیم عین انسانی فطرت اور مزاج کے مطابق ہے۔چنانچہ بہت سے پسماندہ اور
ترقی پذیر ممالک آج بھی بطور مثال پیش کئے جاسکتے ہیں، جو اپنے جدا گانہ مزاج کے باعث برٹس
606

آج 10 میں سے 10 باقی