اسلام کی امتیازی خصوصیات ۔ خطاب فرمودہ 5 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ڈیما کریسی کو رائج نہیں کر سکتے۔یہی نہیں بلکہ خود مغربی ممالک میں ایسے ممالک کا فقدان نہیں، جہاں
ڈیما کریسی کا تجربہ ناکام رہا ہے۔یا اگر ڈیمار کسی ہے تو محض نام کی ہے۔اور عملا ڈیما کریسی کے نام پر ایک
منظم اور طاقتو را قلیت حکومتوں پر قابض ہے۔پس اسلام ڈیما کریسی کی تعریف کے پہلے جرہ by the
people کے کھو کھلے نعرے پر اس قدر زور نہیں دیتا، جتنا اس امر پر زور دیتا ہے کہ حکومت جس طرز کی بھی
ہو، لازماً اسے for the people ہونا چاہیے۔چنانچہ جہاں جمہوریت کا ذکر کرتا ہے، وہاں بھی زور اس
امر پر ہے کہ فرضی جمہوریت نہ ہو بلکہ عوام میں اس بات کی صلاحیت ہو اور وہ اس صلاحیت کو پوری دیانت
داری سے بروئے کارلائیں کہ حکومت کا انتخاب کرتے وقت صرف اہل لوگوں
کو منتخب کریں۔چنانچہ انتخابی
عمل کو اس شرط کے ساتھ مشروط کرتے ہوئے فرماتا ہے:۔اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَنتِ إِلَى أَهْلِهَا
وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ
(النساء:59)
یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ جب تم اپنے حاکموں کا انتخاب کرو تو ووٹ صرف اہلیت کو
مد نظر رکھ کر دو۔اور جو بھی حکومت اس کے نتیجہ میں قائم ہو، اس کو پابند کرتا ہے کہ بلا تمیز رنگ و نسل ، مذہب و
ملت، وہ حکومت کے کاموں کو انصاف کے ساتھ چلائے۔اگر اس تعلیم کو نظر انداز کر دیا جائے تو بسا اوقات
آپ کو یہ صورت حال بھی دکھائی دے کہ جمہوریت کے نام پر قائم ہونے والی بہت سی حکومتیں بادشاہتوں
اور آمریتوں سے بھی بڑھ کر حقوق انسانی کو پامال کرنے والی ہوتی ہیں۔پس کوئی بھی نظام ہو اور جو بھی حاکم
ہو، خواہ بادشاہ ہو یاڈ کٹیٹر یا جمہوری حکومت کی صورت میں بعض افراد کے ہاتھ میں حکومت کی باگ ڈور ہو ،
اگر وہ کوئی آئین دنیا میں نافذ کرتے ہیں، جو قر آنی ہدایات سے مطابقت رکھتا ہے اور اس میں احساس ذمہ
داری پایا جاتا ہے اور انسان کے بنیادی حقوق ادا کرنے کی ضمانت دیتا ہے تو لازماً اس کے نتیجہ میں ایک
مثالی اور نافع الناس حکومت قائم ہوگی۔اب میں خلاصہ وہ اصول بیان کرتا ہوں، جو قرآن شریف سے کسی بھی نظام حکومت کے لئے
بطور بنیادی اصولوں کے مستنبط ہوتے ہیں۔۔ہر نظام حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کرے۔2۔ہر حاکم کے لئے ضروری ہے کہ وہ افراد اور قوم کے درمیان عدل کرے۔(النساء:59)
607

خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
3۔قومی معاملات مشاورت سے طے ہوں۔(الشوری: 39)
-4- حکومت ہر ایک شخص کے لئے کم از کم ضرورت یعنی خوراک لباس اور مکان مہیا کرنے کی ذمہ دار ہو۔(119)
5 - حکومت لوگوں کے لئے ہر قسم کا امن مہیا کرے۔اور ہر شخص کی جان، مال اور عزت کی
حفاظت کا انتظام کرے۔6 اقتصادی حالات درست کرے۔7۔عوام کی صحت کا خیال رکھے۔8۔ملک میں مذہبی آزادی قائم کی جائے۔9 - مفتوح قوم کے ساتھ عدل کا سلوک کیا جائے۔10 - جنگی قیدیوں کو خاص طور پر مراعات دی جائیں۔11 - معاہدات کی پابندی کی جائے۔12۔معاہد قوم کو کمزور یا مجبور پا کر معاہدات ختم نہ کئے جائیں۔(البقرة : 206)
(البقرة: 257)
(المائدة: 09)
(انفال: 68 محمد :05)
(انفال: 59)
13 - مسلمان رعایا کا فرض ہے کہ جو نظام حکومت بھی قائم ہو، جب تک وہ اسلامی تعلیم کی واضح
مخالفت نہ کرے یا اس میں روک نہ ڈالے، اس کی اطاعت کرے۔-14۔اگر امراء سے کبھی اختلاف ہو جائے تو ان اختلافات کو اصول کے مطابق طے کیا جائے ،
جو اللہ اور رسول نے مقرر کئے ہیں۔اور ذاتی خواہشات کی پیروی نہیں کرنی چاہیے۔(النساء:60)
15۔خیر و بھلائی اور فلاح و بہبود کے کاموں میں عوام کو حکومت سے تعاون کا حکم ہے اور عدم
تعاون کی تحریکوں کی ممانعت ہے۔اسی طرح حکومت پابند ہے کہ وہ فلاح و بہبود کے کاموں میں خواہ وہ
انفرادی شکل میں ہوں یا گروہوں کی شکل میں روک نہ ڈالے بلکہ حتی الامکان تعاون کرے۔(المائدة:03)
608

تحریک جدید - ایک اپنی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
16۔ایک طاقتور اور مضبوط حکومت کو یہ ہدایت ہے کہ وہ دوسرے ممالک پر طمع کی نظر نہ رکھے
اور صرف دفاعی جنگ کرنے کی اجازت ہے۔(132)
اب
اسلام کی یہ تعلیم کیسی جامع اور ہر پہلو سے مکمل تعلیم ہے۔اگر اسلام کسی ایک نظام کے رائج
کرنے کا حکم دیتا تو یہ اعتراض پڑ سکتا تھا کہ جہاں یہ نظام ممکن ہی نہیں، وہاں کیسے رائج کیا جائے؟ کیونکہ مختلف
قوموں اور ملکوں میں معاشی و معاشرتی ارتقاء کی رفتار کے مطابق آج کی ترقی یافتہ دنیا میں بھی مختلف قومیں اور
تہذیبیں آباد ہیں اور آج کا انسان بظاہر ایک زمانہ میں رہتے ہوئے عملاً مختلف زمانوں میں بس رہا ہے۔کیا
افریقہ کی بعض غیر متمدن قومیں یا آسٹریلیا کے PIGMY اور انگلستان یا امریکہ کے باشندے علمی و دینی اور
معاشی و معاشرتی لحاظ سے برابر ہو سکتے ہیں؟ اور کیا ایک ہی نظام حکومت ان کو مطمئن کر سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔بلکہ یہ خلاف عقل اور خلاف فطرت بات ہوگی اور اسلامی قانون تو عین فطرت کے مطابق ہے۔اور انسانی
فطرت کی ہر شاخ کی پرورش کرتا ہے۔اس لئے اسلام نے ہر چیز کے بارہ میں ایسی کامل تعلیم دی ہے، جو زمان
و مکان کی نسبتوں سے بالا ہے۔جیسا کہ نظام حکومت کے بارہ میں اسلامی تعلیم سے ظاہر ہے۔اسلامی مذہب کے کامل اور دائی ہونے کے سلسلہ میں قرآن شریف سے دوسری قسم کی مثالیں
ایسی تعلیمات کی بھی ملتی ہیں، جوائل ہیں اور حالات اور زمانہ جن کو بدل نہیں سکتے۔اور جتنا مرضی کوئی زور
لگالے، وہ تعلیمات غیر مبدل ہی رہیں گی۔اس سلسلہ میں بھی میں ایسی اہم مثالیں پیش کرنا چاہتا ہوں،
جن کی آج دنیا کو بہت ضرورت ہے۔) پہلی مثال اسلام کی تعلیم عدل وانصاف کے بارہ میں ہے۔لیکن اس کی حقیقت اور اس کی
عظمت کو سمجھنے کے لئے ضروری ہوگا کہ کسی قدر دوسرے مذاہب کی تعلیم عدل وانصاف کا ذکر کیا جائے۔تا کہ تمدنی ترقی کے تاریخی عمل میں اسلام کی انصاف
کی تعلیم کا صحیح مقام متعین کیا جاسکے۔جب ہم بعض دوسرے مذاہب کا جائزہ لیتے ہیں تو اول تو عدل و انصاف پر مشتمل کوئی تفصیلی تعلیم
نظر ہی نہیں آتی۔اور اگر ملتی بھی ہے تو وہ ایسی نہیں، جس کا آج کے زمانہ کے انسان پر اطلاق ہو سکے۔بلکہ
اس کے بعض حصے تو آج کے انسان کی فہم ، طرزفکر اور احساسات سے شدید طور پر متصادم دکھائی دیتے ہیں۔اور انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یا تو یہ تعلیم امتداد زمانہ سے بگڑ چکی ہے یا پھر اس زمانہ کے مخصوص
حالات کے پیش نظر مجبوراً ایک محدود علاقے اور محدود وقت کے لیے دی گئی ہوں گی۔ورنہ انسانی ضمیر انہیں
غیر نہیں
609

خطاب فرمودہ 05 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ایک عمومی تعلیم کے طور پر بھی قبول نہیں کر سکتا۔مثلاً یہودیت کہتی ہے کہ یعقوب کی اولاد ہی خدا کو پیاری
ہے، باقی سب اس کی غلامی کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔اخبار باب 25 آیت 45,46)
اب اگر اس مذہب کی حکومت ہو تو یقینا اس ظلم کے نتیجہ میں ظلم ہی پیدا ہو گا۔پھر یہودیت صدقہ و
خیرات کے بارہ میں کہتی ہے کہ صدقہ وخیرات صرف اپنے ہی ہم قوموں کے لئے ہیں۔اب اگر کوئی
یهودی بادشاہ ہو تو اس تعلیم کے ماتحت سارے ٹیکس یہود کو ہی ملیں گے، غیر یہودی کا کوئی حق نہیں۔اسی طرح ہندو مذہب میں بھی عدل و انصاف کا جومحدود تصور ملتا ہے، کسی قدیم زمانہ میں تو وقتی
مصالح کے پیش نظر اس کا اطلاق شائد جائزہ قرار دیا جا سکے مگر ایک عمومی اور دائمی تعلیم کے طور پر انسان
اسے کبھی قبول نہیں کر سکتا۔مثلاً یہ حکم ہے کہ
اگر براہمن نے ایک پیج سے قرض لیا ہو لیکن وہ ادا نہیں کر سکتا تو شودر کا فرض ہے کہ وہ
برہمن سے کوئی روپیہ نہ لے۔لیکن اگر شودر نے برہمن کا روپیہ دینا ہو اور شودر غریب
ہو تو اونچی ذات والوں کی مزدوری کر کے برہمن کے قرض کو ادا کرے گا“۔وو
منوادھیائے 10 شلوک 35)
پھر یہودیت میں بھی دشمنوں کے ساتھ تو انصاف کا کوئی تصور نظر ہی نہیں آتا بلکہ لکھا ہے:۔جب کہ خداوند تیرا خدا انہیں تیرے حوالے کرے تو انہیں مار یو۔نہ تو ان سے کوئی
عہد کیجو کیا ورنہ ان پر رحم کیجئے۔(استثناء 6/7)
اس کے مقابل پر اسلام کی عدل و انصاف کی تعلیم کے چند نمونے اب ہم پیش کرتے ہیں، جو
زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہے۔قرآن کریم یہ ہدایت دیتا ہے کہ
1۔اور جب تم لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو۔(النساء: 59)
2 تمہاری ہر ایک گواہی خدا کی رضا اور انصاف کے قیام کے لئے ہو۔خواہ تمہاری گواہی سے
خود تمہیں یا تمہارے والدین اور قریبی رشتہ داروں کو نقصان پہنچتا ہو۔610
(النساء : 136)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
قائم کرو کہ وہ تقویٰ کے زیادہ قریب ہے۔خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
-3 اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم عدل نہ کرو تم انصاف کو ہر حال میں
(المائدة: 09)
-4 اللہ تعالیٰ کی راہ میں صرف ان سے جنگ کرد، جنہوں نے تمہارے خلاف جنگ کی ہو۔اور
اس معاملے میں کسی قسم کی زیادتی نہ کرو۔(البقرة: 191)
گویا جنگ میں بھی جنگجو قوم سے بے انصافی نہیں کرنی۔5- دوران جنگ میں بھی اگر دشمن صلح پر آمادہ ہو جائے تو اس کی یہ پیشکش ٹھکرائی نہ جائے۔(الانفال: 62)
ب۔اسلام کی غیر مبدل تعلیم کی دوسری مثال عفوہ انتقام کے بارہ میں دوں گا۔جو گردش زمانہ کے
باوجو دائل اور فیصلہ کن تعلیم ہے۔اور جس سے بہتر تعلیم کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔اس پہلو سے جب ہم
اسلام کا دوسرے مذاہب سے موازنہ کرتے ہیں تو بائبل کا یہ حکم آج کے انسان کے کانوں کو عجیب لگتا ہے کہ
اور تیری آنکھ مروت نہ کرے کہ جان کا بدلہ جان، آنکھ کا بدلہ آنکھ، دانت کا بدلہ
دانت، ہاتھ کا بدلہ ہاتھ اور پاؤں کا بدلہ پاؤں ہوگا“۔(استثناء 19/21)
انتقام پر اتنا زور دیکھ کر آج کا انسان تعجب کرتا ہے اور تکلیف محسوس کرتا ہے۔لیکن میں اس تعلیم
پر
کسی تنقید کے نقطہ نظر سے یہ نمونہ پیش نہیں کر رہا بلکہ یہ مجھنے کی کوشش کر رہا ہوں
کہ قرآنی تعلیم کی روشنی میں
اس بظاہر نہایت جابرانہ تعلیم کے جواز میں بھی ایک دلیل میسر آجاتی ہے۔یہ بھی اسلامی تعلیم کا ایک امتیازی
حسن ہے۔جن مذاہب سے تعلیم کا ٹکراؤ بھی ہے، ان کی بھی مذمت کرنے کی بجائے ان
کی تعلیم کو سمجھنے کے
لئے نہایت حکیمانہ اصول پیش فرماتا ہے۔چنانچہ قرآن کی رو سے یہ لازماً انتقام لینے کی تعلیم ایک مخصوص
دور کے وقتی تقاضوں کے عین مطابق تھی۔اور اس زمانہ کے یہودی ایک مدت تک محکومیت و مظلومیت میں
رہنے کی وجہ سے نہایت بزدل ہو چکے تھے اور اپنے جائز حقوق کی حفاظت کے اہل نہیں رہے تھے اور ساری
قوم احساس کمتری کا شکار ہو چکی تھی۔(البقرة:50)
611

خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس ان کے ابھارنے کے لئے اور ان کے حوصلے بڑھانے کے لئے اس آیت پر زور دینے کو
اشد ضرورت تھی کہ تم بدلہ ضرور لو اور آنکھ کے بدلہ آنکھ اور دانت کے بدلہ دانت توڑا جائے۔اگر بدلہ لینے
پر اس قدر شدت اختیار کرنے کی بجائے انہیں معاف کرنے کی تلقین زیادہ شدت سے کی جاتی تو ایک
مقہور اور مظلوم قوم، جو پہلے ہی بدلہ لینے سے ڈرتی رہی ہو، وہ تو فورا اپنی بزدلی کو معافی کی چادر میں
ڈھانپ لے گی اور مردانہ صفات سے اس طرح عاری رہے گی، جس طرح پہلے تھی۔پس قرآن کے نزدیک یہ سخت متشد تعلیم بھی اس وقت کے سیاق و سباق میں نہایت حکیمانہ بلکہ
لا بدی تھی۔اور یقیناً ایک حکیم علیم خدا کی طرف سے تھی۔اب اس کے برعکس ہم عہد نامہ جدید کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں تو یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ عہد نامہ قدیم کے برعکس بدلہ کی بجائے عضو پر اتنا غل کیا جارہا
ہے کہ بنی اسرائیل کو بدلہ لینے کے بنیادی حق سے ہی محروم کیا جا رہا ہے۔در اصل بات یہی تھی کہ جب ایک
زمانہ گزر گیا اور نسلاً بعد نسل بنی اسرائیل نے اس قاعدہ پر عمل کیا تو ان کے اندر ایک قسم کی خونخواری اور سخت
دلی پیدا ہوگئی۔(البقرة:75)
اب اس کے سوا ان کا علاج نہ تھا کہ ایک تاریخی عہد تک ان سے بدلہ کا حق چھین لیا جائے۔چنانچہ مسیح کے ذریعہ بنی اسرائیل کو یہ تعلیم دی گئی۔دوستم سن چکے ہو کہ کہا گیا کہ آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت۔پر میں
تمہیں کہتا ہوں کہ ظالم کا مقابلہ نہ کرنا بلکہ جو تیرے داہنے ہاتھ پرطمانچہ مارے،
دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے۔اور اگر کوئی چاہے کہ تجھ پر نالش کر کے تیری قبا
لے کرتے کو بھی اسے لینے دے۔اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار لے جاوے، اس
کے ساتھ دو کوس چلا جا۔اپنے دشمنوں کو پیار کرو اور جو تم پر لعنت کریں ، ان
کے لئے برکت چاہو۔جو تم سے کینہ رکھیں، ان کا بھلا چاہو اور جو تمہیں دکھ دیں اور
ستائیں ، ان کے لئے دعا مانگو۔(5/4535)
پس اسلام عیسائیت پر بھی تنقید نہیں کرتا اور دونوں تعلیموں کی حالات کے ساتھ مطابقت اس
طرح کرتا ہے کہ پہلی تعلیم اپنے وقت کی ایک بزدل قوم کے واسطے تھی تو دوسری ایک سفاک قوم کے لئے۔یہ وہ زمانہ تھا کہ انسان ابھی اپنی تادیب اور تربیت کے ابتدائی مراحل میں سے گزر رہا تھا اور بلوغت کو نہیں
612

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
-
خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
پہنچا تھا۔اس لئے ان کی تعلیم بالغ نظر انسان کے لئے قابل عمل نہیں ہو سکتی۔اور نہ ایسی تعلیم سے آج دنیا
میں امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ بنی نوع انسان کی اصلاح ممکن ہے۔اس لئے اسلام نے جب ایک بالغ نظر
ترقی یافتہ انسان
کو مخاطب کیا تو ایسی تعلیم دی، جو عارضی اور وقتی تقاضوں سے پاک ہے۔فرماتا ہے:۔وَجَزَوَا سَيِّئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ۚ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللهِ
إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ
(الشوری:41)
قرآن شریف ایک طرف موسوی شریعت کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے کہ بد کار کو اس کی بدی
کے اندازہ کے مطابق سزا دو۔تو دوسری طرف مسیحی تعلیم کو بھی قبول کرتا ہے کہ تو بدی کے بدلہ میں اعلیٰ سے
اعلیٰ نیک سلوک کر اور ان دونوں تعلیموں سے زائد بات یہ بیان فرماتا ہے کہ عفو کی اجازت ہے۔لیکن اس
شرط کے ساتھ کہ معافی کے نتیجہ میں اصلاح ہو۔اگر معافی کے نتیجہ میں یہ خطرہ لاحق ہو کہ مجرم اصلاح کی
بجائے جرم اور ظلم پر بھی دلیر ہو جائے گا تو اس صورت میں معافی کی اجازت نہیں۔غرض دونوں سلوکوں میں سے جو سلوک بھی موقع اور محل کے مناسب حال ہو، اختیار کیا جائے۔اس
تعلیم کی بنیاد فطرت انسانی کی طرح غیر مبدل ہے۔اور زمانہ کی دست برد سے بالا ہے۔اور آج بھی اسی طرح
قابل عمل ہے، جیسے 1400 برس پہلے تھی۔یہ ایک سادہ سی عام فہم تعلیم ہے لیکن سہل ممتنع کی ایک عجیب مثال
ہے۔جہاں تک میں نے نظر دوڑائی، مجھے کسی مذہب کی کتاب مقدس میں ایسی تعلیم دکھائی نہیں دی۔سامعین کرام! اسلام کے نمایاں امتیازات کا مضمون تو بہت وسیع ہے۔یہ چند وہ اہم نکات تھے،
جو اس وقت تفصیل سے بیان کرنا میں ضروری سمجھتا تھا۔باقی خصوصیات کی طرف وقت کی مناسبت سے
صرف اشارے ہی کئے جاسکتے ہیں۔1۔اسلام کا ایک امتیازی کمال مذہب کے بنیادی تصور کے بارہ میں یہ ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی
خالقیت کو تسلیم کر کے دوسرے مذاہب کے برخلاف اللہ تعالیٰ کی توحید کو ایسی قابل سمجھ صورت میں پیش کرتا
ہے، جسے ایک بدوی اور ایک عالم و فلاسفر برابر سمجھ سکتے ہیں۔جو اس کی ذات و صفحات کی عظمت دلوں میں
قائم کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ وہ سب خوبیوں کا جامع اور سب عیبوں سے پاک ہے۔اور یہ واحد اور قادر مطلق
زندہ خدا ہر زمانہ میں اپنی قدرتیں دکھاتا اور اپنے پیارے بندوں سے محبت کا سلوک فرماتا ، ان کی دعاؤں کو
سنتا اور ان سے کلام کرتا ہے۔پس یہ اسلام کا امتیاز ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید کو زمان و مکان پر برابر حاوی بتلاتا
613

خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہے۔اور ذات وصفات دونوں میں اسے واحد دکھلاتا ہے اور کسی زمانہ میں بھی اس کی صفات کو معطل نہیں
بتاتا۔اور ہر زمانہ کے بندوں کے لئے وصل اور مکالمہ مخاطبہ کی راہ کھلی ہونے کا اعلان عام کرتا ہے۔2 اسلام کی تعلیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے، اس کی رو سے خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے
کام، یعنی اس کے قول و فعل میں کوئی تضاد یا اختلاف نہیں۔اور اس طرح اسلام انسان کو مذہب اور سائنس
کے جھگڑوں سے آزاد کر دیتا ہے۔کیونکہ وہ بعض دوسرے مذاہب کی طرح قوانین قدرت کو نظر انداز کر
کے اس کے خلاف باتوں پر یقین رکھنے کی تعلیم نہیں دیتا۔بلکہ قانون قدرت پر غور کر کے ان سے فائدہ
اٹھانے کی تعلیم دیتا ہے۔اسلام کی ایک امتیازی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم محض دعوؤں
اور تحکم سے نہیں منوا تا بلکہ ہرامر
کے لئے عقلی دلیل دیتا ہے۔اور ایسے زبردست دلائل سے ایمانیات کے مسائل ثابت کرتا ہے کہ عقل
انسانی مذہبی تعلیم کے ساتھ اس یقینی علم کو پا کر مطمئن ہو جاتی ہے۔-4۔اسلام کی بنیاد صرف قصوں پر نہیں بلکہ وہ ہر شخص کو تجربہ کی دعوت دیتا ہے۔اور کہتا ہے کہ ہر
سچائی کسی نہ کسی رنگ میں دنیا میں پر کھی جاسکتی ہے۔-5 اسلام کی الہامی کتاب بے نظیر اور بے مثال کتاب ہے، جو اسے سب مذاہب سے ممتاز کرتی
ہے۔آج تک قرآن شریف کے واشگاف اعلان اور دعویٰ کے باوجود اسلام کے سب دشمن مل کر بھی اس
کے کسی ایک جزو کی مثل بنانے پر قادر نہیں ہو سکے۔اور قرآن کی یہ بے نظیری صرف اس کی فصاحت و
بلاغت کے لحاظ سے ہی نہیں بلکہ اس کی جامعیت اور اعلیٰ تعلیمات کے لحاظ سے بھی ہے۔اور اگر کسی کو شبہ
ہے تو آج بھی قرآن شریف کا یہ چیلنج اسے دعوت فکر دیتا ہے کہ قرآنی تعلیم کی مانند یا اس سے بہتر کوئی تعلیم
پیش کرے۔قرآن کا دعوی یہ ہے کہ ایسا نہ کوئی کر سکا ، نہ کر سکے گا۔کسی بھی دوسری مذہبی کتاب میں اپنے
بارہ میں نہ یہ دعوی ہے، نہ اس نوع کا کوئی چیلنج موجود ہے۔6۔قرآن شریف کا ایک اور امتیازی کمال یہ ہے کہ وہ یہ اعلان کرتا ہے کہ قرآنی تعلیم گزشتہ
مذاہب سے کامیہ کٹی ہوئی اور جدا نہیں۔بلکہ صحف سابقہ کی ہر قابل ذکر اور باقی رکھنے کے لائق صداقت اس
کتاب میں جمع کر دی گئی ہے۔چنانچہ فرمایا:۔614
فِيهَا كُتُبْ قَيْمَةٌ
(السبية : 03)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پھر فرمایا:۔خطاب فرموده 05 اکتوبر 1983ء
اِنَّ هُذَا لَفِي الصُّحُفِ الأولى صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى ®
لى
(الاعلی :20:19)
7- اسلام کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ جو الہامی کتاب اس مذہب کو پیش کرتی ہے، اس کی
زبان (عربی) زندہ ہے۔اور زبان کی زندگی، کتاب کی زندگی پر دلالت ہے۔پس باقی ماندہ تمام الہامی
زبانوں کا مردہ ہو جانا اور قرآن کی زبان کا رہنا، اس کی عظیم الشان خصوصیت ہے۔-8 اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس کی نہ صرف تعلیمات اعلیٰ و جامع ہیں بلکہ اس کا رسول
انسانی زندگی کے ہر قسم کے دور سے گزرا اور یتیمی سے لے کر شہنشاہی تک اس کی تاریخی زندگی ہر قدم اور ہر
موڑ پر درخشندہ مثالیں قائم کرتی چلی جاتی ہے۔ایسا کامل اور قابل اتباع نمونہ، جو اپنی وسعت اور تنوع میں
ہمہ گیر ہو، صرف اسلام کا رسول ہی پیش کرتا ہے۔جس کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہمارے سامنے
ہے اور زندگی کا کوئی گوشہ مخفی نہیں بلکہ تمام تفصیلات محفوظ ہیں۔اور ایک کامل نمونہ کے لئے ایسا ہونا ضروری
تھا۔اس کے مقابل پر باقی انبیاء کو انسانی زندگی اور مسائل کے ایسے وسیع تجارب حاصل ہوئے ، نہ ہی ان
کی سوانح حیات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور زندگی کا اکثر حصہ نظروں سے اوجھل ہے۔9۔اسلام کی ایک نمایاں خوبی یہ ہے کہ اس میں بے شمار پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں، جو ہر زمانہ میں
پوری ہو کر لوگوں کو اسلام کی سچائی اور زندہ خدا کی ہستی پر یقین پیدا کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔کوئی زمانہ
ایسا نہیں ، جس میں کوئی نہ کوئی پیشگوئی پوری نہ ہوئی ہو۔اور یہ زمانہ تو اس بارہ اپنی مثال آپ ہے۔مثلاً حضرت
موسیٰ کے زمانہ کے فرعون کی لاش کا دستیاب ہونا، ایسے عذاب کی خبر ، جس میں ذروں میں بند آگ انسان
کو ہلاک کرنے کے لئے تیار کی جائے گی، جو پھٹنے سے پہلے کھینچ کر لیے اور عمودی ہو جائیں گے۔10۔اسلام کا یہ بھی ایک نمایاں امتیاز ہے کہ جب حیات بعد الموت کی خبریں دیتا ہے تو ساتھ ہی
اس دنیا سے تعلق رکھنے والی بعض پیشگوئیاں بھی کرتا ہے، جو پوری ہو کر حیات آخرت والی پیش خبروں پر بھی
یقین پیدا کر دیتی ہے۔11۔اسلام عدل وانصاف کی انفرادی، قومی اور بین الاقوامی تعلیم دینے کے لحاظ سے تمام
دوسرے مذاہب سے ممتاز ہے۔یہ تعلیم ایسی جامع ہے کہ تعلقات کے ہر امکانی دائرہ پر ہاوی ہے۔بڑوں،
چھوٹوں ، آجر اور مزدور ، دوست اور دشمن، افراد اور قوموں کے حقوق اور فرائض پر حیرت انگیز رہنمائی کرتی
ہے۔جو دائگی ، غیر مبدل اصولوں پر مبنی ہے۔615

خطاب فرمودہ 105اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
12۔اسلام انسان ، انسان کے درمیان مساوات کا علمبردار ہے۔اس میں ذات پات نسل اور
قوم کی کوئی تمیز نہیں ہے۔بلکہ سب انسانوں کو بلحاظ انسانیت یکساں قرار دیتا ہے۔پھر اسلام عزت اور
اکرام کے ماپنے کا ایک نیا پیمانہ پیش کرتا ہے۔جیسا کہ فرمایا:۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَيكُمْ
وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنثَى وَهُوَ مُؤْ مِنْ
(الحجرات :14)
فَأُولَبِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابِ (المؤمن : 41)
13۔اسلام گناہ اور نیکی کی ایسی تعریف کرتا ہے، جو اسے دیگر تمام مذاہب سے ممتاز کرتی ہے۔انسان کی فطری خواہشات کو یہ بدی قرار نہیں دیتا بلکہ ان کے بے محل استعمال کا نام بدی رکھتا ہے۔اور تمام
طبعی تقاضوں کی تعدیل اور تربیت کرتے ہوئے ان کی مناسب نشو نما کی تعلیم دیتا ہے۔14۔اسلام ایک منفرد مذ ہب ہے، جس نے ورثہ میں ہی عورت کے حقوق کو قائم نہیں کیا بلکہ مرد
اور عورت کے درمیان مساوات کا قیام کرنے کے باوجود مساوات پر ایسا غلط زور نہیں دیا کہ جو مرد اور عورت
کے تخلیقی فرق کو نظر انداز کر دے۔آخر پر میں ان تمام افراد اور قوموں کو جو امن کے خواہاں ہیں، یہ عظیم خوش خبری دیتا ہوں کہ
اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے، جو آج انفرادی، معاشرتی، تمدنی، اقتصادی، قومی، بین الاقوامی امن کی
ضمانت دیتا ہے۔اس کی امن کی تعلیم ان شعبہ ہائے زندگی پر حاوی ہے۔اسلام ہی وہ منفر د مذہب ہے،
جس کا نام امن ہے۔اور جس سے منسلک ہونے والا مسلم کہلاتا ہے۔یعنی خود امن میں آنے والا ، غیروں کو
امن دینے والا اور ہر اس فعل سے پر ہیز کرنے والا، جو فساد پیدا کرنے والا ہو۔اسلام کا رسول بھی اول
المسلمین کہلایا۔یعنی سب امن کا پیام دینے والوں کا سردار۔آپ نے فرمایا:۔مسلم وہی ہے، جس کے قول و فعل کے شر سے ہر امن پسند محفوظ رہے۔حج الوداع کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری خطاب قیام امن کے موضوع پر
ایک لافانی چارٹر ہے۔جو ہر قوم و نسل اور مذہب وملت کے لئے آج بھی یکساں واجب العمل ہے۔616

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطاب فرمودہ 05اکتوبر 1983ء
اسلام کے مفہوم میں صرف بندے اور بندے کے درمیان امن کا تصور داخل نہیں بلکہ بندے
اور خدا کے درمیان بھی امن کا مفہوم شامل ہے۔چنانچہ اس پہلو سے اسلم وہ کہلائے گا، جس سے خدا کی
مخلوق اور اس کا قانون امن میں رہے۔اور جو خدا تعالیٰ سے ایسے تعلقات قائم کرے کہ اس کی سزا اور
عقوبت سے امن میں آجائے۔الغرض لفظ مسلم کے اندر امن و سلامتی کا ایسا وسیع مفہوم ہے، جو اس دنیا پر
بھی حاوی ہے اور اگلے جہان پر بھی۔انسانوں کے تعلقات پر بھی پھیلا ہوا ہے اور اللہ اور بندہ کے تعلق پر
بھی۔اور ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ نظام کائنات میں کوئی خلل پیدا نہ کرے اور اللہ کا مطیع بندہ بن کر
رہے۔وہ اپنوں کے لئے بھی سراپا امن ہو جائے اور غیروں کے لئے بھی سراپا امن ہو۔اسلام کی تعلیم اس لائق ہے کہ آج قومیں اس سے استفادہ کریں اور ہولناک تباہی سے بیچ
جائیں۔یہ اس پہلو سے منفرد ہے کیونکہ کسی دوسرے مذہب میں جب بین الاقوامی تصور ہی موجود نہیں تو وہ
بین الاقوامی تعلیم کیسے پیش کر سکتا ہے؟ لیکن یہ ایک الگ اور مستقل مضمون ہے، جس کی تفصیل میں اس وقت
میں نہیں جاسکتا۔گزشتہ سال زیورک (سوئٹزرلینڈ) میں اپنے ایک لیکچر میں، میں نے اسلام کی بین الاقوامی
تعلیم امن اور عدل و انصاف کے بارہ میں نسبتا زیادہ تفصیل سے بیان کیا تھا۔یہ مضمون THE REVIEW
OF RELIGIONS RABWAH اور DER ISLAM ZURCH میں شائع ہو چکا ہے۔لیکن
اس میں بھی وقت کی مناسبت سے اس حد تک اختصار سے کام لینا پڑا کہ اسے سیر حاصل نہیں کہا جاسکتا۔آخر پر میں اسلام کے ایک اور عظیم الشان امتیاز کا ذکر کر کے اپنے خطاب کو ختم کرتا ہوں۔اسلام
ایک زندہ مذہب ہے اور خدا اور بندے کے تعلقات کو آج بھی اسی طرح قائم کرنے کا دعویدار ہے، جیسے
از منہ سابقہ میں خدا اور بندہ کے تعلقات کا ذکر ملتا ہے۔اسلام وحی اور الہام کو ایک قصہ پارینہ کے طور پر
پیش نہیں کرتا بلکہ ہر زمانہ کے انسان کو خوش خبری دیتا ہے کہ جس راستہ پر نوح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسی
نے اپنے رب کی لقاء حاصل کی اور جس راہ پر گامزن ہو کر خاتم النتین محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خدا
سب پہلوں سے بڑھ کر جلوہ گر ہوا، آج بھی وہ وصل کی راہیں کھلی ہیں۔اور صلائے عام ہے، ہر اس شخص
کے لئے جو وصل الہی کا متمنی ہے۔چنانچہ فرمایا:۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ
فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا
وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبَّةٍ أَحَدًان
(الكيف:111)
617

خطاب فرمودہ 105 اکتوبر 1983ء
پھر فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ إِلَّا تَخَافُوا
وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ( حم السجدة: 31)
جماعت احمدیہ کے نزدیک آج قرآن کریم کے ان دعاوی کا زندہ ثبوت بانی سلسلہ احمدیہ
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کا وجود ہے، جو 1835ء میں INDIA کے ایک گمنام گاؤں قادیان میں پیدا
ہوئے اور نیکی اور تقویٰ کی اسلامی تعلیم پر گامزن ہو کر وحی اور الہام سے مشرف کئے گئے اور اسی زندگی میں
لقائے باری تعالیٰ کے اعلیٰ مقصد کو پالیا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اسی کے امر کے مطابق 1889ء
میں جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی اور اسلام کی تبلیغ اور خدمت کرنے والی لاکھوں افراد پر مشتمل ایک فعال
جماعت پیچھے چھوڑ کر 1908 ء میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔آپ کے بعد آپ کا احیاء اسلام اور غلبہ
اسلام کا مشن نظام خلافت کے ذریعہ جاری ہے۔اپنے بھیجے جانے کی غرض بیان کرتے ہوئے بانی سلسلہ
احمدیہ فرماتے ہیں:۔مجھے بھیجا گیا ہے تا میں ثابت کروں کہ ایک اسلام ہی ہے، جو زندہ مذہب
اور وہ کرامات مجھے عطا کیے گئے ہیں، جن کے مقابل سے تمام غیر مذاہب
والے اور ہمارے اندرونی اندھے مخالف بھی عاجز ہیں۔میں ہر یک مخالف کو دکھلا
سکتا ہوں کہ قرآن شریف اپنی تعلیموں اور علوم حکمیہ اور اپنے معارف دقیقہ اور
بلاغت کاملہ کی رو سے معجزہ ہے۔موسیٰ کے معجزہ سے بڑھ کر اور عیسی کے معجزات سے
صد ہا درجہ زیادہ۔پھر فرماتے ہیں:۔(ضمیمہ انجام آتھم صفحہ 61 ، روحانی خزائن جلد 1 1 صفحہ 345)۔اس تاریکی کے زمانہ کا نور میں ہی ہوں۔جو شخص میری پیروی کرتا ہے، وہ ان
گڑھوں اور خندقوں سے بچایا جائے گا، جو شیطان نے تاریکی میں چلنے والوں کے لیے
تیار کئے ہیں۔مجھے اس نے بھیجا ہے کہ تا میں امن اور حلم کے ساتھ دنیا کو سچے خدا کی
طرف رہبری کروں۔اور اسلام میں اخلاقی حالتوں کو دوبارہ قائم کر دوں اور مجھے اس
نے حق کے طالبوں کی تسلی پانے کے لئے آسمانی نشان بھی عطا فرمائے ہیں۔مسیح ہندوستان میں، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 13)
618

·

آج 10 میں سے 10 باقی