آسٹریلیا میں بکثرت ایسے دل ہیں جو بڑی جلدی اسلام میں داخل ہوں گے ۔ خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
آسٹریلیا میں بکثرت ایسے دل ہیں، جو بڑی جلدی اسلام میں داخل ہوں گے
خطاب فرمودہ 130اکتوبر 1983ء برموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ مرکزیہ
23۔۔۔اب جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا، میں آسٹریلیا سے متعلق کچھ باتیں آپ کو بتانا چاہتا
ہوں۔کیونکہ مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں، میں نے نجی سے متعلق کچھ باتیں بیان کی تھیں اور یہ کہا تھا
کہ تقسیم کر کر کے مختلف اجلاسوں میں مختلف باتیں بیان کروں گا۔انصار اللہ کے لئے میں نے آسٹریلیا کا
مضمون رکھا تھا۔خدام الاحمدیہ کہیں یہ نہ سمجھیں اور شکوہ نہ کریں کہ خود بوڑھا ہے، اس لئے ان کی رعایت کی
ہے۔انصار کے ساتھ ایک تعلق تو بہر حال ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ انصار جماعت کا دماغ ہیں اور سب
سے بالا حصہ ہیں، اس لئے ان کی یہ حیثیت تو ہم کسی صورت میں بھلا نہیں سکتے۔جہاں تک میری محبت کا
تعلق ہے، وہ سب کے لئے برابر ہے۔بڑھوں، جوانوں اور بچوں سب کے لئے ایک جیسی ہے۔لیکن
انصار کے مقام کے لحاظ سے ان کی اپنی ایک عظمت ہے، جس کو خدا بھی نہیں بھلاتا۔انہیں ایسی عظمت
حاصل ہے کہ خدا تعالیٰ بھی بوڑھوں اور جوانوں میں تفریق فرماتا ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے جہاں مقبول دعاؤں کا ذکر فرمایا ہے، وہاں نیکی کی بحث اٹھائے بغیر یہ بھی فرمایا ہے کہ اللہ کہتا ہے
کہ جب کوئی سفید سر والا بڑھا دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتا ہے تو مجھے شرم آجاتی ہے کہ میں اس کا انکار کروں۔اس لئے عمر کا ایک تقاضا ہے۔انصاراب دنیا سے رخصت ہونے والی عمر میں داخل ہوئے ہوئے ہیں۔کوئی
آج کوئی کل جانے والا ہے۔ویسے تو جوان بھی جاتے رہتے ہیں لیکن بحیثیت عمر انصار کو خدا نے بزرگی کا
اور تقویٰ کا ایک اعلیٰ مقام بخشا ہے۔اور بحیثیت عمران کی دعا ئیں زیادہ قبول ہوتی ہیں۔اس لئے مجلس
انصار اللہ میں بیان کرنے کے لئے میں نے اگر خاص حصہ رکھ لیا تو وہ بھی اس اجتماع میں اس وقت شامل
ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے بوڑھوں اور جوانوں کو ہمیشہ روحانی لحاظ سے بھی برابر کا جوان رکھے۔مشرق بعید کے سفر میں آسٹریلیا میں مسجد کی جو بنیا د رکھی گئی ہے، اس کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ایک غیر معمولی اہمیت یہ بھی حاصل ہے کہ جیسا کہ آپ سن چکے ہیں، براعظم آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی
طرف سے بنائی جانے والی یہ پہلی مسجد کی بنیا تھی، جس کے ساتھ ایک مشن ہاؤس بھی انشاء اللہ تعمیر کیا
719

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جائے گا۔اس کے لئے 27 ایکڑ کا وسیع رقبہ لیا گیا ہے، جو سڈنی کے مضافات میں ایک مشہور قصبہ
(Black town) بلیک ٹاؤن کی میونسپلٹی اور اس کی ایک آؤٹ پوسٹ رورسٹون (River stone)
کے بالکل درمیان میں واقع ہے۔بلیک ٹاؤن کا قصبہ آگے پھیل رہا ہے۔سکیم منظور ہو چکی ہے، امید ہے،
ایک دو سال کے اندر یہ با قاعدہ سڈنی کا ایک حصہ بن جائے گا۔مسجد کی جگہ کھلی اور بڑی پر فضا ہے۔دو
بڑی سڑکیں پاس سے گزرتی ہیں۔مسجد کی تعمیر کے لحاظ سے یہ جگہ نہایت ہی با موقع اور مناسب ہے۔20 ستمبر کو مسجد کا سنگ بنیاد رکھا جاتا تھا، اس دن جب ہم وہاں گئے تو یہ دیکھ کر تعجب ہوا کہ
جماعت کی توقع کے مقابل پر حاضری بہت تھوڑی تھی۔چنانچہ تعجب تو ہوا لیکن مایوسی مجھے بالکل نہیں ہوئی
کیونکہ اتفاق سے یا تصرف الہی کہنا چاہیے، اس مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر میں نے جو مضمون تیار کیا
تھا، اس کی بنیاد ہی اس بات پر تھی کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک لق و دق صحرا
میں اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی تعمیر نو کی تھی ، اسی طرح ہم آج یہاں مسجد کی بنیاد رکھیں گے۔اور اس یقین کے ساتھ رکھیں گے کہ یہ صحرا بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے ساتھ روحانی آبادیوں میں
تبدیل ہو جائے گا۔گو آج اہل آسٹریلیا اس بات سے غافل ہیں کہ یہاں ایک واقعہ ہو رہا ہے لیکن کل کی
نسلیں حسرت کے ساتھ یاد کیا کریں گی کہ کاش ہم ہوتے اور ہم اس تقریب میں شامل ہوتے۔پس جو
مضمون تھا ، حالات بعینہ اس کے مطابق ظاہر ہوئے۔مقامی جماعت تو بڑی سخت شرمندگی محسوس کر رہی تھی
اور میں ان کو تسلیاں دے رہا تھا۔میں نے کہا: آپ
کو کیا ہو گیا ہے؟ یہ اللہ کا فضل ہے اور اسی میں مجھے اللہ کی
ایک تقدیر کارفرما نظر آ رہی ہے۔اور جہاں تک خدا کی تقدیر کا تعلق ہے، تبلیغ اسلام کے معاملہ میں، وہ
بھاری رہے گی۔آپ بالکل مطمئن رہیں، اللہ تعالیٰ ضرور موقعے عطا فر مائے گا۔بہر حال مقامی جماعت
نے جو عذر پیش کیا، وہ یہ تھا کہ غیر از جماعت مسلمانوں کو بڑی کثرت سے دعوت دی گئی تھی اور انحصار کیا گیا
تھا کہ وہی اس تقریب میں زیادہ شامل ہوں گے۔لیکن اس کے مقابل پر بعض بین الاقوامی تنظیمیں ، جو گویا
جماعت کی مخالفت کی خاطر بنائی گئی ہیں، انہوں نے بڑا روپیہ خرچ کیا اور بڑی محنت کی۔یہاں تک کہ
تقریباً پچاس ہزار مسلمان باشندوں کو ، جو آسٹریلیا میں رہتے ہیں ، خطوط بھی لکھے اور لٹریچر بھی بھجوایا، مساجد
میں خطبے بھی دیئے گئے اور پوسٹر بھی لگائے گئے کہ کوئی مسلمان اس تقریب میں شامل نہ ہو ورنہ وہ مسلمان
نہیں رہے گا۔یعنی خدا کا گھر بنایا جارہا ہے، اس لئے سارے تو بہ اور استغفار کریں اور اس گھر کے قریب
نہ پھٹکیں۔چنانچہ اس پروپیگنڈہ سے متاثر ہونے والے اس حد تک متاثر ہوئے کہ بعض احمدی
نہ
720

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
دوستوں نے کہا کہ ہمارے بعض بڑے قریبی اور گہرے دوست تھے، انہوں نے پکے وعدے کئے ہوئے
تھے کہ وہ ضرور آئیں گے لیکن آخری وقت پر یہ معذرت کر دی کہ اتنا شدید دباؤ ہے کہ آپ اندازہ نہیں کر
سکتے۔اس لئے ہم مجبور ہو گئے ہیں، ہم اس تقریب میں شامل نہیں ہو سکتے۔میں نے کہا: اگر وہ نہیں آتے تو
جہاں تک اس مسجد کا تعلق ہے، اس کو تو ایک ذرہ کا بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔کیونکہ یہ مسجد خالصہ اللہ بنائی جا
رہی ہے۔اور اللہ کے رسول نے ہمیں جو خوشخبریاں عطا فرمائی ہیں، وہ اتنی عظیم الشان ہیں کہ مسجدوں کی
رونق اور عبادت کی رونق کا انسانوں کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں رہنے دیا۔ان معنوں میں کہ اس کا انسانوں
کے دلوں کے ساتھ تعلق ہے، ان کی تعداد کے ساتھ تعلق نہیں۔ان کے خلوص اور تقویٰ کے ساتھ تعلق ہے،
ان کی نفری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔چنانچہ ایک موقع پر ایک عرض کرنے والے نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں
عرض کیا کہ یا رسول
اللہ ! آپ فرماتے ہیں کہ باجماعت نماز پڑھا کرو تو میں تو ایک گڈریا ہوں، مجھے صحرا
میں باہر بھیڑ بکریاں چراتے ہوئے نماز کا وقت آجاتا ہے، میں کیسے باجماعت نماز پڑھوں؟ آپ نے فرمایا
کہ تم اذان دیا کرو۔اگر کوئی مسافرسن لے گا تو وہ آجائے گا اور تمہاری نماز کو باجماعت کر دے گا۔لیکن
تمہارے دل کی نیکی اور تمہارا ارادہ اس بات سے مستغنی ہے کہ کوئی آتا ہے کہ نہیں آتا۔اگر کسی مسافر نے
بھی تمہاری آواز نہ سنی تو خدا آسمان سے فرشتے نازل کرے گا، وہ تمہارے پیچھے نماز پڑھا کریں گے اور
تمہاری نماز کو نماز با جماعت بنادیں گے۔پس یہ خدا ہو، جس قوم کا اور یہ رسول ہو، جس امت کا ، اس کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ آدمی
تھوڑے آئے تھے یا زیادہ آئے تھے؟ حقیقت یہ ہے کہ دل کی نیکی اور دل کا تقویٰ ہی وہ چیز ہے، جو اللہ
کے حضور قبول ہوتی ہے۔اور اس کے متعلق مجھے یقین ہے کہ خدا نے اس کو قبول فرما لیا ہے۔چنانچہ اس کی
خوشخبریاں بھی دیں اور بعد میں پھر جس رنگ میں پیار اور محبت کا سلوک فرمایا، وہ بھی ایک دیکھنے والی چیز
تھی۔وہ جماعت، جس کا چہرہ تقریب سنگ بنیاد کے وقت اترا ہوا تھا، رات کے وقت اس کے چہرے پر
سے خوشیاں پھوٹی پڑتی تھیں اور دلی خوشی کا اظہار کر رہے تھے۔کیونکہ اسی شام کو اللہ تعالیٰ نے تبلیغ کا ایک
عظیم الشان موقع مہیا فرما دیا۔ایک احمدی دوست جو مسجد سے قریباً 40-30 میل کے فاصلے پر
Wisemans Ferry کے مقام پر رہتے ہیں، انہوں نے ایک کلب میں رات کے کھانے کی دعوت دی
تھی، جس پر انہوں نے اپنے آسٹریلین دوستوں کو بلایا ہوا تھا۔اس جگہ اکثر معززین ریٹائر ہو کر زمینیں
721

اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خریدتےاور شوقیہ زمیندارہ کرتے ہیں۔مغربی قوموں میں یہ رواج ہے۔یہ بہت ہی چھوٹا مگر بہت ہی پیارا
گاؤں ہے۔بڑے (Intellectual) یعنی صاحب علم و دانش لوگ وہاں رہتے ہیں۔اس کے علاوہ لوگ
بڑی کثرت سے وہاں سیر کے لئے جاتے ہیں۔چنانچہ جب ہم مسجد کی جگہ سے وہاں پہنچے تو یہ دیکھ کر ہمیں
حیرت ہوئی کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سارے کے سارے مدعوین پہنچ گئے تھے اور ان میں سے ایک
بھی غیر حاضر نہیں تھا۔ایک طرف بائیکاٹ تھا، مسجد کا مسلمانوں کی طرف سے اور دوسری طرف عیسائی آ
رہے تھے، اپنے آپ
کو تبلیغ کروانے اسلام کی۔وہاں کھانے کے بعد جو مجلس لگی، وہ اللہ کے فضل سے نہ
،۔صرف بہت دلچسپ تھی بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے دل حیرت انگیز طور پر اسلام کی طرف مائل ہو
رہے تھے اور وہ اس کا بے اختیار اظہار کر رہے تھے۔چنانچہ اس موقع پر ایک لمبی مجلس سوال و جواب ہوئی، جس میں تمام اہل فکر طبقہ کی طرف سے
مختلف رنگ میں سوالات کئے گئے ، جن کے میں نے وہاں جواب دیئے۔جن کا ایک نتیجہ تو وہ تھا، جو اس
تقریب میں شامل ہونے والے احباب جماعت کو نظر آرہا تھا اور ان کے دل محسوس کر رہے تھے اور کچھ
اظہار ایسے تھے، جو الفاظ میں ہوئے یا موقع پر بعض ایسی باتیں ظاہر ہوئیں، جن سے ہمیں یہ اندازہ ہوا کہ
خدا تعالیٰ نے غیر معمولی فضل فرمایا ہے۔ایک صاحب تھے، جو سوال کر رہے تھے لیکن ان کی آواز پوری
طرح نہیں آ رہی تھی۔میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی آواز ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں، اس لئے آپ سوال
کرنے کے لئے یہاں میرے پاس سٹیج پر تشریف لے آئیں۔وہ تشریف لائے تو بڑے سخت پریشان اور
گھبرائے ہوئے تھے لیکن جب پاس آئے تو پھر انہوں نے دو سوال کئے اور اطمینان سے بیٹھ گئے۔اور
جب میں نے ان کے سوالوں کے جواب دیئے تو کہنے لگے: میرے سوالوں کا جواب مجھے مل گیا ہے۔چنانچہ وہ بڑی تسلی کا اظہار کر کے سٹیج سے چلے گئے تو انہوں نے ایک احمدی دوست
کو بتایا کہ میرے ساتھ
ایک عجیب واقعہ ہوا ہے۔انہوں نے میرے متعلق بتایا کہ جب میں ان سے دور تھا تو میری طبیعت میں
سخت گھبراہٹ تھی لیکن پھر میں جتنا جتنا ان کے قریب ہوتا گیا، میرے دل کو طمانیت اور سکون ملتا چلا گیا اور
جب میں ان کے سامنے آیا تو ہرقسم کی بے چینی میرے دل سے دور ہوگئی اور میرا دل کامل طور پر مطمئن ہو
گیا۔جتنی دیر میں بیٹھا رہا، میرے دل پر طمانیت کا سایہ رہا اور میں اس کی یاد لے کر واپس آیا ہوں۔یہ اس
کے دل کی حالت تھی اور میں اس کو اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ اس میں انسانی کوشش کا کوئی دخل نہیں تھا بلکہ
یہ اللہ کا فضل تھا، جو آسمان سے نازل ہورہاتھا اور دلوں کو اسلام کی طرف مائل کر رہا تھا۔722

اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الهی تحریک۔۔۔جلد ششم
وہاں ایک اور صاحب بھی تھے، انہوں نے آخر پر سوال کیا۔پہلے کہا کہ میں لکھ کر سوال کروں گا۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، آپ لکھ کر دے دیں۔انہوں نے سوال لکھنے میں کچھ دیر لگائی۔پھر کہا کہ بس میں
نے ارادہ چھوڑ دیا ہے، میں نہیں لکھتا۔میں نے ان سے کہا: کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا نہیں، میں یہاں
سوال کرنا نہیں چاہتا، میں علیحدگی میں آپ سے وقت لینا چاہتا ہوں اور آپ سے ایک بات کرنا چاہتا
ہوں۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، مجلس کے بعد آپ تشریف لائیں، میں آپ کو الگ طور پر وقت دوں گا۔وہ
صاحب جب الگ ہوئے تو میرے ساتھ گلے لگ گئے اور کہنے لگے کہ مجھے مجلس میں یہ کہتے ہوئے شرم
محسوس ہورہی تھی کہ میں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ ساری عمر جس شخص کی تلاش رہی ، خدا نے مجھے وہ عطا فرما
دیا ہے۔پھر کہنے لگے: میرے دل کی جو کیفیت ہے، وہ میں بیان نہیں کر سکتا۔اب میری صرف ایک
درخواست ہے کہ میرے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ مجھے نیکی کی توفیق عطا فرمائے۔میں نے ان کا پتہ
پوچھا، اپنا پتہ ان کو دیا۔بعد میں یہ معلوم کر کے مجھے تعجب ہوا کہ وہ صاحب وہاں کے ٹیلیوژن کے
پروگراموں میں آنے والے ایک تھے ، جو عمدا اندھیرے میں چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے اور اسی
لئے سوال بھی سب کے سامنے نہیں کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے بعد میں ایک احمدی دوست کو بتایا کہ یہاں
اتنا معروف ہوں کہ اگر میں آجاتا تو لوگوں نے مجھ سے آٹو گراف لینے کی مصیبت ڈال دینی تھی ، اس لئے
میں پبلک کے سامنے آنے سے جھجک رہا تھا۔اندھیرے میں پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور وہاں آکر انہوں نے
بڑی محبت کا اظہار کیا۔ہمارا پتہ لیا اور بڑی عجیب طمانیت تھی ان پر۔وہ تو دیکھنے والی بات تھی، جو نظر آ رہی
تھی ، الفاظ میں بیان کی ہی نہیں جاسکتی۔غرض خدا کا فضل شامل حال رہا۔بعد میں سب نے یہ شکوہ کیا کہ آپ نے تھوڑ اوقت کیوں دیا ہے؟
میں نے کہا: میرا قصور نہیں ہے، انہوں نے اندازہ لگایا تھا کہ ڈیڑھ دو گھنٹے کا وقت کافی ہوگا، اس لئے ہال بک
ہی اتنی دیر کے لئے کروایا گیا تھا۔لیکن ان کو شکوہ رہا کہ نہیں ہم تو کئی گھنٹے تک بیٹھ سکتے ہیں۔آپ بے شک
خص
بیٹھے رہیں، ہم تیار ہیں۔میں نے کہا یہ مجلسیں اللہ تعالیٰ کی توفیق اور فضل کے ساتھ جاری رہیں گی۔دوسرے یا شاید تیسرے دن انہوں نے اپنے میزبان سے مل کر اس عشائیہ کے متعلق باتیں
شروع کیں اور اپنے اپنے تاثرات بیان کرنے لگے۔ایک بہت دلچسپ تاثر معلوم ہوا۔میزبان کی ایک بیٹی
ہیں، وہ بڑے اخلاص سے خدمت کرتی رہیں۔اس دوران ان کے اندر بڑی پاک تبدیلی پیدا ہوئی۔انہوں
نے بتایا کہ ایک معمر خاتون میرے پاس آئیں اور مجھے یہ کہا کہ میں ان کو فورا نماز سکھانی شروع کروا دوں۔723

باقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
کیونکہ کل کی مجلس کے بعد مجھے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمیں لازماً مسلمان ہونا ہی پڑے گا۔میری عمر کا کچھ پتہ
نہیں، کب مر جاؤں؟ اس لئے میں اللہ سے یہ تو کہہ سکوں گی کہ میں نماز سکھتے سیکھتے مری تھی۔چنانچہ وہ نماز
کی کتاب بھی لے کر گئیں اور پہلا سبق بھی لیا۔اس کے علاوہ خدا تعالی کے فضل کے ساتھ وہاں جو متفرق
تبصرے موصول ہوئے، ان سے دل کو بڑا ہی سکون ملا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ کیسا موازنہ فرمایا ہے۔جن سعید
روحوں کو وہ ہدایت دینا چاہتا ہے، کوئی ان کو روک نہیں سکتا۔اور جو فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم نے ہدایت کے
قریب نہیں جانا، کوئی ان کو زبردستی ہدایت کی طرف لا بھی نہیں سکتا۔یہ تقدیر الہی ہے اور یہ بھی
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ
کا ایک مظہر ہے۔کہ کسی رنگ میں بھی دین میں خدا نے جبر نہیں رکھا۔جس کی خواہش ہے اور جو
چاہتا ہے، وہ ہدایت پا جائے گا۔جو نہیں چاہتا، اللہ تعالیٰ اس کو زبردستی ہدایت نہیں دے گا۔اس سے معلوم یہ
ہوا کہ ہمارے بس میں تو کچھ بھی نہیں۔یہ تو خدا کا کام ہے اور ہمیں دعا ئیں کرنی چاہئیں، جو لوگ نہیں
چاہتے ، اگر ہم عاجزانہ دعائیں کریں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو بھی بدل سکتا ہے اور وہ اپنے رحم اور شفقت
کے ساتھ زیادہ لوگوں کو ہدایت دینے کا فیصلہ فرما سکتا ہے۔کچھ لوگ بے اعتنائی کرتے ہیں تو اس کا جواب یہ تو
نہیں کہ ہم بھی ان سے بے اعتنائی کریں۔ایسی صورت حال پر ہی تو غالب کا یہ شعر چسپاں ہوتا ہے۔بہرہ ہوں میں تو چاہیے دونا ہو التفات
سنتا نہیں ہوں بات مکرر کہے بغیر
کہ میں بہرا ہوں، چکوٹھیک ہے۔لیکن دستور تو یہ ہے کہ بہروں سے بار بار بات کی جاتی ہے۔مکرر بات کی جاتی ہے اور اونچی آواز میں بات کی جاتی ہے۔اس لئے میں بھی مکرر کہے بغیر سنتا نہیں۔پس
اگر ہمارے بھائیوں کا یہی سلوک ہے تو میں ان کو بتاتا ہوں کہ ہم اپنی بات مکرر اور مکرر اور مکر رکہتے ہی چلے
جائیں گے، یہاں تک کہ خدا ہمارے دلوں کی کیفیت کو بھانپے گا اور ہم پر رحم فرمائے گا اور ان کو سننے کے
کان عطا فرمائے گا اور ہماری باتیں سمجھنے کی توفیق عطا فر مائے گا۔پس دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ
دے اور دل ان کو جو نہ دے ہم کو زباں اور
اگر ہمارے کہنے میں کچھ کمزوریاں رہ گئیں ہیں تو ان کمزوریوں کو دور فرمائے۔اگر ان کے دلوں
کے زنگ حائل ہیں تو ان کے دلوں کے زنگ دور فرمائے۔ہم نے تو یہ بات سنا کے چھوڑنی ہے اور پہنچا کے
چھوڑنی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ ہم وہ قوم نہیں ہیں، جن کی سرشت میں ناکامی کا خمیر ہوتا ہے۔ہم صاحب عزم
724

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 30اکتوبر 1983ء
لوگوں کی اولاد ہیں اور صاحب عزم سرداروں کے غلام ہیں۔اس لئے عزم اور ہمت کی اس چٹان پر قائم
ہیں، جس کو دنیا کی کوئی طاقت تو ڑ نہیں سکتی۔چنانچہ یہ تو ایک نمونہ ہے ورنہ ہم تو دن رات اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کے احسانات کا مشاہدہ
کرتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ دلوں میں پاک تبدیلیاں فرماتا رہا، اپنوں کے دلوں میں بھی اور غیروں کے
دلوں میں بھی۔وہ ایک عجیب پر لطف نظارہ تھا۔ان دنوں خدا کے فضلوں کو دیکھ کر جو لطف آتا تھا، دنیا کا کوئی
سیاح اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ چیز کیا ہے؟ اور خدا کے لطفوں کی سیر کا کیا مزہ ہے؟ باہر جانے والے
براعظم آسٹریلیا کی پتہ نہیں کہاں کہاں کی سیریں کرتے ہیں؟ ہم نے تو اللہ تعالیٰ کے احسانات کی سیر کی ہے
اور خوب پیٹ بھر کر سیر کی ہے۔پنجابی میں کہتے ہیں، اللہ نے رجا یا اپنے فضلوں سے۔وہی ہماری کیفیت
ہے۔ایسی حیرت
انگیز باتیں ہوئی ہیں کہ صاف پتہ چلتا تھا، خدا کی تقدیر کا ہاتھ کام کر رہا ہے۔اب مثلاً جن پچاس ہزار آدمیوں کو جماعت کے خلاف زہر یلا لٹریچر بھجوایا گیا اور نہایت ہی
ظالمانہ جھوٹ بولے گئے اور لوگوں کو جماعت احمدیہ سے بدظن کرنے کی کوشش کی گئی ، اس کا ازالہ کرنے
کے لئے نہ تو ہمارے پاس لوگوں کے پتہ جات تھے، نہ ہمیں یہ طاقت تھی کہ ان پچاس ہزار آدمیوں کو خط
لکھیں، نہ اس کام کے لئے وسائل موجود تھے۔اگر ہوتے بھی تب بھی ہم یہ کام نہیں کر سکتے تھے۔اب اس
کا کیا حل تھا؟ سوائے دعا کے اور کوئی صورت نظر نہیں آرہی تھی۔چنانچہ ہم نے یہی دعا کی کہ اے اللہ! تو
اپنے فضل سے ہی سامان پیدا فرما تا کہ ہماری زبان میں بھی یہ لوگ احمدیت کے متعلق کچھ سن سکیں۔چنانچہ
ہمارے ایک احمدی دوست نے جو غیر مبائعین میں سے آئے ہیں اور بڑے اچھے اور نیک فطرت آدمی
ہیں، انہوں نے اس دوران جہاں جماعت کے بہت سے اچھے کام کئے ، وہاں ایک ریڈیو اسٹیشن سے بھی
رابطہ پیدا کیا۔چنانچہ اس ریڈیو اسٹیشن کے نمائندہ نے انٹرویو کے لئے حامی بھر لی۔وہ ایک ایسار یڈیو
اسٹیشن ہے، جس کے پروگرام کو سارے پاکستانی اور ہندوستانی شوق سے سنتے ہیں۔کیونکہ اس میں فلمی
گانے بھی ہوتے ہیں اور پھر اچانک بڑے دلچسپ انٹرویو بھی آجاتے ہیں۔یعنی یہ نہیں بتایا جاتا کہ کیا
ہونے والا ہے؟ بس گانا سنتے سنتے اچانک اعلان ہوتا ہے کہ اب سینے ایک بڑا دلچسپ انٹر ویو اور وہ سارے
سننے والے اس کو سنتے ہیں۔چنانچہ ریڈیو آسٹریلیا کی اس اردو سروس کے نمائندہ ، جو ایک مسلمان ہی تھے ، وہ
انٹرویو لینے کے لئے تشریف لائے اور اس کے لئے انہوں نے بڑی تیاری کی ہوئی تھی۔یہاں تک کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوے کے بعد جو جھوٹے مدعیان پیدا ہوئے ، ان سب کے نام
725

اقتباس از خطاب فرموده 30اکتوبر 1983ء
**
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
بھی ان کو یاد تھے۔اور سوال میں ان کو شامل کیا ہوا تھا کہ اب تو معاملہ بڑا Confuse یعنی مبہم ہو گیا ہے۔ایک طرف آپ کہتے ہیں، اللہ نے حضرت مرزا صاحب کو نبی بنایا ہے، دوسری طرف فلاں خدا یار اور فلاں
س اور فلاں شخص اور عبد الطیف یہ سارے دعویدار ہیں۔ہم کس کس کی بات مانیں گے ؟ کس کس کو پرکھیں
گے؟ خدا تعالیٰ نے ان کے سوالات کے مؤثر رنگ میں جوابات دینے کی توفیق عطا فرمائی۔میں نے ان
سے کہا کہ آپ کے لئے محنت کرنے یا تکلیف اٹھانے کی ضرورت ہی کوئی نہیں۔آپ مجھے صرف یہ بتائیے
کہ خدایا ر اور عبد اللطیف کا ماننے ولا کوئی دنیا میں موجود ہے؟ لیکن ساری دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل سے
مسیح موعود کے ماننے والے پھیلے ہوئے ہیں۔آپ کو کیا مصیبت پڑی ہے، تلاش کر کے معلوم کرنے کی کہ
کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے؟ خدا کی تقدیر واضح کر چکی ہے۔جو سچا تھا، اس کے ساتھ خدا تعالیٰ نے بچوں
والا سلوک فرمایا اور جو جھوٹے تھے، ان کے حق میں جھوٹوں والا سلوک رونما ہوا۔بہر حال جب یہ انٹرویو ختم
ہوا تو اس کی باتوں سے ہمیں یہ محسوس ہوا کہ یہ انٹرویو کا میاب ضرور ہے، اس کے نزدیک۔کیونکہ وہ
صاحب وعدے سے پھر گئے اور انٹر ویو نشر کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی۔حالانکہ پکا وعدہ کر کے گئے
تھے کہ فلاں دن میں یا انٹرویو نشر کروں گا۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ لوگوں سے ڈر گئے۔حالانکہ خود بڑے شریف
آدمی تھے۔مگر آج کل شرفاء کچھ زیادہ ہی دل کے کمزور ہوتے ہیں۔وہ جو نسبتاً زیادہ گندے ہیں، ان کو
گندگی اچھالنے میں بڑی جرات ہے، ان کو بڑے حوصلے مل گئے ہیں۔اور شرافت بے چاری دبی ہوئی
ہے، خاموش بیٹھی ہے۔حالانکہ کثرت سے ہے لیکن پھر بھی ڈرتی ہے۔بہر حال کچھ بھی وجہ ہو، انہوں نے
انٹرویو لینے کے بعد خاموشی اختیار کی۔اب ایک بات ان کے ذہن سے اتر گئی تھی کہ آسٹریلیا کا ایک قانون
ہے کہ اگر کوئی انٹرویو لینے کے لئے درخواست کرے اور انٹرویو لے تو اس کا فرض ہے کہ اس کو ضرور نشر
کرے ورنہ اس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ہو سکتا ہے اور بڑا بھاری حرجانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔چنانچہ
انبی بشیر احمد صاحب نے ، جو اللہ کے فضل سے غیر مبائعین سے آئے ہیں اور بڑے مخلص احمدی ہیں،
انہوں نے فوراً اس کو شو کا ز show cause کا نوٹس دے دیا کہ بتاؤ کیوں نہ تم پر ہتک عزت کا اور حرجانہ کا
مقدمہ کیا جائے؟ انہوں نے فور معذرت کی اور کہا: اگلے جمعہ ( 7 اکتوبر ) کو آپ سن لیجئے۔چنانچہ ان
پچاس ہزار آدمیوں
کو اللہ تعالیٰ نے میری آواز میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کی صورت پیدا کر دی۔علاوہ ازیں جہاں تک آسٹریلیا کے انگریزی دان طبقے کا تعلق ہے، اس کو پیغام پہنچانے کے لئے
اللہ تعالیٰ نے بڑے عجیب عجیب انتظام فرمائے۔وہاں ایک ایسا ریڈیو ٹیشن بھی ہے، جو اس لئے خاص طور
726

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
پر دلچسپی کا مرکز ہے کہ اس میں اچانک ٹیلیفون کے ذریعہ انٹرویو نشر ہوتے ہیں۔اور یہ وہاں کے ریڈیو کا
سب سے اہم اور ہر دل عزیز پروگرام ہے۔یہاں بھی اچانک وہ کہتے ہیں کہ فلاں شخصیت آسٹریلیا میں آئی
ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہم ٹیلیفون پر باتیں کریں گے اور ٹیلیفون کے ذریعہ جو جواب دیئے جائیں گے ، وہ
ساتھ ساتھ نشر ہورہے ہوں گے۔اور اگر کوئی ٹیلیفون کے ذریعہ سوال کرنا چاہے تو براہ راست سوال کر سکتا
ہے۔ریڈیو والے اس کو ، جس کا وہ انٹر ویو لے رہے ہوتے ہیں، پہنچا کر وہیں جواب بھی لے دیں گے۔چنانچہ وہ صاحب بھی ٹیلیفون پر انٹرویو کے لئے تشریف لائے اور اگر چہ شروع میں وقت زیادہ دیا گیا تھا۔لیکن اس دن آسٹریلیا میں ایک ایسا واقعہ ہوا تھا کہ جس کی وجہ سے سارے آسٹریلیا کی توجہ اس طرف تھی۔انہوں نے غالباً 134 سال کے بعد پہلی مرتبہ امریکہ سے بادبانی کشتی کی دوڑ جیتی تھی۔چنانچہ اس خوشی کی
تقریب کی وجہ سے ریڈیو پر بار بار اعلان ہو رہے تھے ، اس لئے انہوں نے وقت کم کر دیا۔لیکن خدا کے
فضل سے اس تھوڑے سے وقت میں بھی عیسائیت کے مقابل پر جماعت احمدیہ کا نقطہ نگاہ بڑی عمدگی سے
پیش کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی۔ریڈیو کے نمائندہ نے سوال ایسے اچھے کئے، جس کے نتیجہ
میں جو میں چاہتا تھا کہ تبلیغ کا موقع مل جائے ، وہ میسر آ گیا۔اور اس پروگرام کو جیسا کہ میں نے بتایا ہے،
لکھوکھا آدمی سنتے ہیں۔اور چونکہ اس دن خصوصیت سے دوڑ جیتنے کی خبریں بھی نشر ہو رہی تھیں اور اس کے
بارہ میں انٹرویو بھی ساتھ نشر ہورہے تھے، اس لئے روزمرہ کے مقابل پر بہت کثرت سے لوگ اس دن
ریڈیو پر خبریں سن رہے تھے ، جن میں یہ انٹرویو بھی شامل تھا۔جہاں تک اخباروں کا تعلق ہے، وہاں یہ بات بڑی شدت سے محسوس ہوئی کہ براعظم آسٹریلیا
میں جماعت احمد یہ کے تعارف میں بڑی کمزوری پائی جاتی ہے۔چنانچہ جب سڈنی ہلٹن میں پریس
کانفرنس ہوئی تو اخبار نویسوں کو کچھ بھی پتہ نہیں تھا کہ جماعت احمد یہ ہے کیا چیز ؟ اس کے خیالات کیا ہیں؟
کس قسم کے عقائد ہیں؟ اور دنیا کو کیا تعلیم دیتی ہے؟ چنانچہ کچھ اخبار نویس تو تماش بینی کے طور پر آگئے تھے
اور کچھ مذہبی نمائندے یعنی مذہب پر لکھنے والے لوگ تھے۔ان میں سے ایک مرد اور ایک خاتون تھی، جو
اس نیت سے آئے تھے کہ ان کی دھجیاں بکھیر دیں گے، ان پر سخت سوال کر کے ملک سے بھاگنے پر مجبور کر
دیں گے۔اور یہ انہوں نے بعد میں خود ہی بتایا۔چنانچہ شروع میں انہوں نے بڑا سخت معاندانہ اور جارحانہ
تنقیدی رویہ اختیار کئے رکھا۔لیکن جب پریس انٹر ویو ختم ہوا تو اس وقت تک ان کا رویہ بالکل تبدیل ہو چکا
تھا۔چنانچہ ان میں سے جو مرد نمائندہ تھا، اس نے بعد میں لکھا کہ میں الگ وقت لینا چاہتا ہوں۔میں نے
کہا: آپ کے سوال کچھ رہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں، بس میں نے ایک بات آپ سے کرنی ہے لیکن
727

اقتباس از خطابه فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
الگ طور پر کرنا چاہتا ہوں۔چنانچہ جب انہوں نے الگ بات کی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ اصل بات یہ
ہے کہ آپ لوگوں کا قصور ہے۔ہم نے تو اس لئے حتی کی تھی یا بعض تماش بین آئے تھے کہ ہم سمجھتے تھے کہ
آپ لوگوں کی بھی ہرے کرشنا کی قسم کی کوئی تحریک ہے۔اور آپ بھی ان کی طرح آکے کچھ چھٹے بجائیں
گے اور پیسے مانگیں گے۔کیونکہ اس قسم کے مذہب بڑی کثرت سے پھلے ہوئے ہیں۔کہنے لگے کہ ہمیں تو
اس بات کا تصور بھی نہیں تھا کہ کوئی جماعت اتنی سنجیدگی کے ساتھ مذہب میں دلچسپی لے رہی ہے اور بڑے
Rational رنگ میں اپنے مسلک کو پیش کر رہی ہے، جو دلوں اور دماغوں کو مطمئن کرنے کی طاقت رکھتا
ہے۔اس لئے ایک تو میں معذرت کے لئے مزید وقت لے رہا تھا، میں شرمندہ ہوں کہ جو شروع کا رویہ تھا،
وہ اس وجہ سے تھا۔لیکن یہ آپ کی جماعت کا قصور ہے، جو یہاں بیٹھی ہوئی ہے۔یہ کیوں چپ کر کے بیٹھی
رہی؟ ان کو بتانا چاہیے تھا کہ ہم ہیں کون لوگ ؟ اور ہمارے عقائد کیا ہیں ؟ پھر انہوں نے کہا کہ آپ کو شاید
معلوم نہیں کہ یہاں مذہب پر لکھنے والے اخباری نمائندوں میں سب سے مؤقر اور سب سے زیادہ صاحب
اثر میں ہوں۔اور جتنے بڑے بڑے اخبار ہیں، ان سب کی نمائندگی مجھے حاصل ہے۔اس لئے میں نے یہ
فیصلہ کیا ہے کہ آپ کی تائید میں لکھنا میں نے ضرور ہے اور جب میں لکھوں گا تو اخبار شائع بھی کریں گے۔لیکن ایک بات کی معذرت چاہتا ہوں کہ تھوڑا بہت چٹ پٹا بنانے کی خاطر کہیں کہیں حملہ بھی کرنا پڑے گا ،
کوئی ایک آدھ فقرہ خلاف بھی لکھنا پڑے گا ورنہ یہاں کی پبلک کہے گی ، یہ ان کے ہاتھوں بک گیا ہے اور
مضمون پھیکا رہ گیا ہے۔میں نے کہا: آپ شوق سے حملے کریں۔اگر آپ مخالفت ہی پیدا کر دیں گے، میں
تب بھی راضی ہوں۔کیونکہ ہمارا تو یہ تجربہ ہے کہ مخالفت بھی کام آتی ہے اور دوستی بھی کام آتی ہے۔مخالفت
کھاد بن جاتی ہے اور دوستی پانی اور ہوا بن جاتی ہے۔ہم تو وہ جماعت ہیں، جس کو کوئی چیز نقصان پہنچا ہی
نہیں سکتی۔آپ شوق سے آزمائش کریں۔وہ بڑے خوش ہوئے۔کہنے لگے: اچھا، میں اگر وہاں آپ کے
ملک میں آؤں۔میں نے کہا: ضرور آئیں۔آپ ربوہ تشریف لائیں۔انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، میں وہاں
آؤں گا اور اگر مجھے توفیق ملی تو میں ضرور آپ کے پاس بھی آؤں گا۔مجھے اب احمدیت میں بڑی دلچسپی پیدا
ہو گئی ہے۔جہاں تک ان کی پریس رپورٹنگ کا تعلق ہے، جب انہوں نے مضمون شائع کیا تو اس میں کوئی
بھی تیز بات نہیں
تھی۔معلوم ہوتا ہے، سوچتے سوچتے ان کا دل اتنازیادہ قائل ہو گیا یا مائل ہو گیا کہ انہوں
نے چرکے لگانے بھی بالکل چھوڑ دیئے۔جماعت کا بہت ہی عمدہ اور بڑے اچھے رنگ میں تعارف کروایا۔صرف یہی نہیں بلکہ وہ ہمارے سفیر بن گئے۔دوسرے اخباری نمائندوں کو مل مل کر انہوں نے یہ بتانا شروع
کیا کہ تم تو ایک چیز مس (Miss) کر رہے ہو، اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ اور جا کر انٹر ویولو۔چنانچہ مذہب
728

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرموده 30اکتوبر 1983ء
کے بارہ میں لکھنے والے چوٹی کے دو مختلف نمائندوں نے درخواست کی۔ایک کو تو ہم نے آخری دن وقت
دے دیا، دوسرے کے لئے بالکل وقت ہی نہیں تھا۔پہلے سے بہت زیادہ مصروفیت تھی اور جس کو وقت دینا
پڑا، وہ ایک خاتون نمائندہ تھیں، جو سارے چرچ آرگنائزیشن Church Organization کی
نمائندگی کر رہی تھیں۔وہاں ایک Uniting Church ہے۔لیکن یونائٹنگ چرچ کے اوپر ایک اور چرچ
ہے، جو چرچ کی جتنی بھی تنظیمیں ہیں، یہ ان سب کا خلاصہ ہے۔ان کی ایک خاتون نمائندہ تھیں، جو انٹرویو
لینے کے لئے تشریف لائیں۔میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کو انٹرویو لینے کا کس طرح خیال آیا ؟ انہوں
نے کہا: بات یہ ہے کہ وہ جو فلاں اخباری نمائندہ ہے، جس نے آپ کے متعلق مضمون لکھا ہے، میرے اس
کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔وہ صرف میرا ہی گرد نہیں بلکہ ہم سب کا گر د ہے، جن کا نئی پود سے تعلق
ہے۔اس نے مجھے فون کیا تم مذہب پرلکھتی ہو تم ضرور جا کر انٹرویو کے لئے وقت لو ورنہ تم مس (Miss)
کرو گی۔اس لئے میں آپ سے انٹرویو لینے کے لئے آئی۔لیکن بہر حال جب انٹرویو شروع ہوا تو مجھے یہ
دیکھ کر بڑا تعجب ہوا کہ مذہب کے بارہ میں لکھنے والی اور عیسائی چرچز کی نمائندہ ہے اور سوالات کرتی تھی اور
ان کے جوابات سن کر ساتھ تائید بھی شروع کر دیتی تھی کہ ہاں ٹھیک ہے۔یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔یہ
بات بالکل ٹھیک ہے۔اور پھر آخر پر اس نے بھی یہی بات کہی کہ اگر میں پاکستان آؤں تو میں ربوہ ضرور
آؤں گی۔میں نے کہا: پھر آپ کا گرو بھی آرہا ہے، اس کے ساتھ ہی آجائیں ، آپ کا ساتھ ہو جائے گا۔اللہ کے فضل سے آپ کو احمدیت کے مرکز کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔اس نے کہا: ہمیں دلچسپی پیدا ہو گئی ہے کہ
جا کر معلوم کریں، مرکز دیکھیں، کیا تنظیم ہے؟ کس قسم کے لوگ ہیں؟
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہی یہ انتظام فرمارہا تھا۔اب وہ اخبارات، جن میں ہماری
خبریں شائع ہوتی رہی ہیں لکھوکھا کی تعداد میں چھپتے ہیں۔علاوہ ازیں بڑے بڑے مؤقر جرائد ہیں، جن
میں ان کے اپنے نمائندگان، جب احمدیت کے حق میں لکھتے ہیں تو لوگ ان کی باتوں کو بہت وزن دیتے
ہیں۔یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل کا نتیجہ تھا کہ جماعت احمدیہ کی تبلیغ کا انتظام بخیر و خوبی ہوتا چلا گیا۔مطبوعه روزنامه الفضل 13 فروری 1984ء)
" آسٹریلیا میں جو دلچسپ مجالس ہوئیں، ان میں سے ایک بہت ہی پیاری اور دلچسپ تقریب
ایک سکول میں منعقد ہوئی۔ہماری مسجد کے قریب River Stone ہائی سکول کے پرنسپل صاحب نے مجھے
دعوت دی کہ ہمارے سکول میں آکر بچوں سے خطاب کریں۔اور خطاب بھی اس طرح ہو کہ پہلے ساری
اسمبلی کو خطاب کریں اور اس میں سکول کے بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے بالغ مرد عورتیں سب شامل تھے۔729

اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
T
انہوں نے کہا: معززین کو بھی بلانا چاہتے ہیں، چرچ کے نمائندوں
کو بھی بلانا چاہتے ہیں، بلیک ٹاؤن کا مئیر
بھی آئے گا۔میں نے کہا: شوق سے آپ بلائیں، جتنے چاہیں، بلائیں۔جن صاحب کو پرنسپل صاحب نے
کہا تھا ، وہ مجھے بڑے پریشان سے نظر آئے۔انہوں نے فارمل طریق پر ایک چھوٹا سا مضمون لکھ کر مجھے دکھایا
کہ آپ کو شاید پتہ نہیں، یہاں بڑی Formalities ہوتی ہیں۔باقاعدہ ایک جلوس نکلے گا اور آپ کو اس
طرح بات کرنی پڑے گی۔تو میں آپ کو کچھ لکھ دیتا ہوں۔میں نے ان کو وہ چٹ واپس کر دی۔میں نے کہا:
مجھے اس کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ہے، میں بالکل خالی الذہن ہوں، اللہ تعالیٰ مجھے جو تو فیق عطا فرمائے گا ،
میں کہہ دوں گا۔مجھے اس میں بالکل کوئی دلچسپی نہیں۔ان کی Formalities اپنی جگہ ہوں گی، میں تو اپنی
شخصیت لے کر جاؤں گا اور اس بے تکلفی سے بات کروں گا، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہے۔چنانچہ وہاں جب گئے تو واقعی با قاعدہ طلبہ کے جلوس نکلے۔ان کے ایک خاص قسم کے ہیرالڈ
آگے چلنے والے، پھر ان کے پیچھے ایک خاص طبقہ، پھر ان کے پیچھے کچھ اور لوگ۔ان کے بعد معززین
شروع ہوئے۔پھر مئیر صاحب کی باری آئی۔پھر میری باری آئی۔پھر سکول کے پرنسپل صاحب اور آخر میں
میزبان (ڈپٹی پرنسپل) کی باری آئی۔اور الٹ ترتیب میں پھر واپسی ہوئی تھی۔خیر وہاں اسمبلی کی صورت
میں جب ایک تقریب منعقد ہوئی تو میں نے دیکھا کہ اللہ کے فضل سے بچوں نے بھی اور بڑوں نے بھی
اس تقریب میں غیر معمولی دلچسپی لینی شروع کر دی۔اور وہ جو Formality اور Tension کا ماحول تھا،
وہ یگانگت میں بدل گیا۔میں نے بے تکلف انداز میں اسلام کا تعارف کرایا اور ان کو سمجھایا کہ اسلام کے
اندر یہ یہ خوبیاں ہیں، اس لئے اسلام کی ان خوبیوں کو دیکھیں، اس پیغام پر غور کریں اور جن کا دل چاہتا
ہے، وہ اسے قبول کریں۔اس کے بعد پروگرام کے مطابق دو اجلاس ہوئے۔ایک سینئر طلبہ کا اور دوسرا جونئیر طلبہ کا۔درمیان میں چائے کا وقفہ ہوا۔چنانچہ سینئر طلبہ کے اجلاس کے دوران بھی اور بعد میں جونئیر طلبہ کے اجلاس
کے دوران بھی میزبان نے کہا کہ آپ طلبہ کو مختصر خطاب کریں اور پھر طلبہ دل کھول کر سوالات کریں۔یہ
تقریب شروع سے لے کر آخر تک ساڑھے تین گھنٹے میں اختتام پذیر ہوئی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان ہر دو اجلاس میں بھی میں نے مختصر تعارف کرایا۔سینئر طلباء نے بڑے
اچھے اچھے سوال کئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ ساری ریکارڈنگ موجود ہے۔جہاں تک میرے اور
میرے ساتھیوں کے تاثرات کا تعلق ہے، طلبہ بہت ہی مطمئن ہوئے ، بڑی غیر معمولی محبت ظاہر کی اور
730

آج 10 میں سے 10 باقی