آسٹریلیا میں بکثرت ایسے دل ہیں جو بڑی جلدی اسلام میں داخل ہوں گے ۔ خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
اسلام میں دلچسپی لینی شروع کی۔اور پھر جونئیر نسبتا چھوٹی عمر کے طلباء آئے تو انہوں نے تو حد ہی کر دی۔وہ
سینئرز سے بھی زیادہ Intelligent نکلے۔انہوں نے ایسے ایسے سوال کئے ، جن کے متعلق ہمارا وہم بھی
نہیں جاسکتا تھا۔جب سب باتیں ہو گئیں، اس وقت میرا دل یہ چاہا کہ ان کو بتاؤں کہ دجال کی بھی پیشگوئی
ہے اور دجال کے متعلق یہ یہ باتیں بیان ہوئی ہیں۔لیکن خوامخواہ اچانک میں ان
کو کہنا شروع کر دیتا کہ آپ
لوگ ہی دجال ہیں، اچھا نہیں لگتا تھا۔لیکن میری دلی خواہش تھی کہ یہ حصہ بھی پورا ہو جائے۔مجھے یہ بتانے
کا موقع مل جائے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغربی قوموں کے متعلق ایک خبر دی ہے کہ وہ
کس قسم کی ہوں گی؟ اور کس طرح دنیا میں فتنے پھیلیں گے؟ کہ اتنے میں ایک چھوٹا سا بچہ اٹھ کر بولا کہ اینٹی
کرائسٹ (Anti christ) کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے ؟ اینٹی کرائسٹ دجال کو کہتے ہیں۔میں نے
اس بچہ کا شکر یہ ادا کیا کہ تم نے تو میرے دل کی بات کہہ دی ہے۔چنانچہ دجال کے متعلق میں نے وہ ساری
حقیقت بیان کرنی شروع کردی، جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی ہے کہ اس طرح ایک
کا نادیو ہوگا، جو گدھے پر سوار ہو گا۔لیکن میں نے بتایا کہ یہ تمثیلی کلام ہے۔دجال اور اس کی سواری کی
نشانیوں کے بارہ میں میں نے ابھی تھوڑی سی بات بیان
کی تھی تو میں نے پوچھا کہ بچو ! بات سمجھ آگئی ہے۔سب نے کہا: ہمیں سمجھ آگئی ہے۔پھر میں نے لطیفہ کے طور پر کہا کہ سوائے اس گدھے، جس کا ذکر ہو رہا
ہے، باقی سب کو پتہ لگ جاتا ہے کہ یہ گدھا کون ہے؟ انہوں نے اس لطیفہ کو بہت Enjoy کیا اور بڑے
خوش ہوئے۔بعد میں جب اس پیشگوئی کی مزید جزئیات کو بیان کیا تو ان کے دل یقین سے بھر گئے کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچے نبی ہیں۔کیونکہ 14 سو سال سال پہلے اس زمانہ کی سواریوں کی ایسی
شان سے اور اتنی وضاحت سے پیشگوئی کرنا کہ گویا آنکھوں کے سامنے ایک فلم چل رہی ہے، بتاتا ہے کہ
آپ ایک عظیم الشان رسول تھے۔میں نے ان کو تفصیل سے بتایا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
پیشگوئی فرمائی تھی کہ دجال کا گدھا سمندر میں بھی چلے گا، خشکی پر بھی چلے گا۔بادلوں کے اوپر بھی سفر کرے گا
اور اس کے پیٹ میں بھی سواریاں بیٹھیں گی اور اندر بجلیاں روشن ہوں گی۔چلنے سے پہلے اعلان کیا کرے
گا کہ میں جارہا ہوں۔میں نیو یارک کے لئے تیار ہوں، میں سڈنی کے لئے تیار ہوں، جس نے آنا ہے ، آ
کے بیٹھ جائے۔چنانچہ جب میں نے اس تفصیل سے پیشگوئی پر روشنی ڈالی تو طلبہ اس حیرت انگیز واقعہ سے
اتنے متاثر ہوئے کہ ان کی شکلیں بدل گئیں۔وہ یہ سن کر بہت متاثر ہوئے کہ یہ ساری باتیں حضور ا کرم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی ہیں۔ا
731

اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
طلباء کی اس مجلس میں ایک پادری صاحب بھی موجود تھے ، وہ برداشت نہ کر سکے۔اس سے پہلے
جب طلبہ کی ان دو مجلسوں کے درمیان چائے ہوئی تھی تو وہ مجھ سے مل چکے تھے۔انہوں نے بعض سوال
کئے، میں نے ان کے جواب دیئے۔میں نے ان سے کہا کہ آپ لوگوں کے سامنے سوال کیوں نہیں
کرتے ؟ لیکن وہ کچھ گھبرا رہے تھے۔کیونکہ انہوں نے جو سوال کئے ، میں نے ان کے جواب دیئے۔لیکن
ان کے پاس میرے سوالوں کا جواب کوئی نہیں تھا۔غرض وہ لوگوں کے سامنے بات کرنے سے گھبراتے
تھے۔لیکن جب انہوں نے یہ دیکھا کہ آسٹریلین بچے تو محمد رسول
اللہ کے بچے بن رہے ہیں تو ان کے دل
میں شدید بے چینی پیدا ہوئی اور اٹھ کر جو سوال کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے اندر کس قدر کڑواہٹ
اور کس گھل رہی تھی۔انہوں نے سوال یہ کیا کہ اصل میں تو مزہ تب آتا کہ اگر آپ کے ساتھ ہم دوسرے
مسلمان لیڈروں کو بھی بلاتے اور پھر گفتگو کرواتے۔پھر پتہ چلتا کہ بیچ کس کی طرف ہے؟ میں نے کہا: میں
آپ کو بتادیتا ہوں کہ انہوں نے کیا کہنا تھا؟ اس لیے آپ مطمئن ہو جائیں کہ آپ نے کچھ بھی Miss
نہیں کیا۔میں نے کہا: انہوں نے آکر یہ کہنا تھا کہ (معاذ اللہ ) یہ کافر ہیں، یہ دجال ہیں، یہ جھوٹے ہیں، یہ
اسلام کے دشمن ہیں، ان کا اسلام سے تعلق ہی کوئی نہیں۔ہم ان
کو باہر نکال بیٹھے ہیں۔ان کا کیا حق ہے کہ
خدا اور رسول کی محبت کی باتیں کریں۔اور وہ سب کچھ جو ہم سے کر چکے ہیں، وہ سب کچھ آپ کو بتاتے۔کچھ میں اور بتا دیتا ہوں کہ فلاں ملک میں ہمارے ساتھ یہ کیا، فلاں ملک میں یہ کیا۔یہاں اگر آپ ان کو
موقع دیں تو وہ یہاں بھی ہم سے یہی کر کے دکھا ئیں۔تو آپ نے Miss کیا کیا ہے، یہ باتیں تھیں، جو
Miss کی ہیں۔اس کے سوا آپ کو بتانے کے لئے ان کے پاس ہے ہی کچھ نہیں۔۔جب میں نے یہ بتایا تو بچے اور بھی زیادہ متاثر ہوئے اور ان کے چہروں سے خوشی ٹیکنے لگی اور
انہوں نے محسوس کیا کہ کیا بے ہودہ بات کی ہے اور کیا اس کو جواب ملا ہے۔ایک اور سوال بھی اس نے کیا۔لیکن یہ تفصیلی باتیں ہیں، کیسٹ موجود ہیں، ان کے ذریعہ یہ پروگرام سنے جاسکتے ہیں۔بہر حال خدا کے
فضل کے ساتھ اس تقریب کا جماعت پر بھی بہت اچھا اثر ہوا اور آسٹریلین پر بھی۔چنانچہ وہاں سے مظفر
احمدی کا مجھے خط ملا ہے۔یہ وہی دوست ہیں، جن کے وہ پرنسپل صاحب واقف تھے۔انہی کے ذریعہ پرنسپل
صاحب نے درخواست کی تھی کہ اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے لکھا ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ
ایک تقریب تو کافی نہیں ہے، اب ہمارے لئے اور تقریبوں کا انتظام کرو۔کیونکہ بچوں میں بھی دلچسپی پیدا ہو
گئی ہے۔تو مظفر نے مجھے لکھا کہ میں نے ان کو یہ جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں، اب مسجد مکمل ہوگی تو انشاء
ہوئی توانہ
732

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
اللہ ایک اور تقریب ہوگی۔اور اب تقریبات پیدا ہوتی رہیں گی۔یہ راہ و رسم جو جاری ہوئی ہے، اب یہ انشاء
اللہ تعالی بد نہیں ہو گی۔چنانچہ اس پر پرنسپل صاحب نے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ سارے سکول میں
اسلام کے بارہ میں بڑی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے۔اب میرا خیال یہ ہے کہ ان
کو ویڈیوفلمیں بھجوائی جائیں اور اگر
وہ اچھی نہ ہوں تو کیسٹیں بھجوائی جائیں اور باقی سکولوں میں بھی اس کو جاری کیا جائے۔آسٹریلیا کا ایک اور اہم پروگرام بھی قابل ذکر ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، وقت
بہت مختصر ہے اور باتیں بہت لمبی ہیں۔لیکن یہ پروگرام ایسا ہے، جس کا ذکر بڑا ضروری ہے۔اور یہ ہے
آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کینبرا کی تقریب۔ہوا یہ کہ یونیورسٹی کے ایک شعبے نے ہماری جماعت سے
درخواست کی کہ ہمیں بھی موقع دیا جائے اور یہاں بھی ایک تقریر ہونی چاہیے۔چنانچہ جب جماعت کے
ساتھ پروگرام طے ہو گیا تو اس شعبے پر دوسرے مسلمانوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ شعبہ اپنے وعدے سے پھر گیا اور
بڑی معذرت کے ساتھ ان کی چٹھی آگئی کہ ہم مجبور ہو گئے ہیں، دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔اس لئے ہم
معذرت کرتے ہیں، ہماری دعوت منسوخ کبھی جائے۔اس یونیورسٹی میں ایک اور شعبہ Hebrew اور مذہبی
تاریخ کا ہے، جب ان کو پتہ چلا تو انہوں نے کہا: ہمیں موقع دیا جائے ، ہم تقریر کرواتے ہیں۔جب ان کے
ساتھ پروگرام طے ہو گیا تو پہلے شعبہ کے سربراہ نے لکھا کہ جی ہمارا موقع ہمیں واپس کر دو غلطی ہوگئی تھی۔ہم نے کہا: اب تو واپس نہیں ہو سکتا۔اب تو انہوں نے شرافت کا نمونہ دکھایا ہے، ان کا حق ہے۔چنانچہ
دوسرے شعبہ میں تقریب طے ہو گئی۔جس دن ہم نے وہاں تقریر کے لئے جانا تھا، اس سے ایک رات پہلے
ہمارے مقامی نیشنل پریذیڈنٹ ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب بڑے پریشان ہو کر تشریف لائے اور کہنے لگے:
بہت فکر کی خبریں آ رہی ہیں، ابھی اطلاع ملی ہے کہ اس سربراہ کو، جس نے دعوت دے کر تقریر رکھوائی تھی،
بڑی سخت دھمکیاں دی گئی ہیں اور اس قدر باؤ ڈالا گیا ہے کہ وہ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر کے پاس پہنچے اور کہا
کہ اب میرے لئے کیا حکم ہے، اس کو منسوخ کر دوں یا جاری رکھوں؟ وائس چانسلر کوئی صاحب دل آدمی
تھے، انہوں نے کہا کہ منسوخ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ لاء اینڈ آرڈر اور
سکیورٹی کو قائم رکھیں۔اس لئے بالکل پیچھے نہیں بنا، صدارت بھی خود ہی کرنی ہے اور تقریب کو جاری رکھنا
ہے۔اس کے باوجود ڈاکٹر صاحب بڑے پریشان تھے کیونکہ وہاں بعض ایسے لوگ تھے، جو اخوان المسلمین
سے تعلق رکھتے تھے اور ان کے ارادے بظاہر بہت برے تھے۔میں نے ان سے کہا: آپ فکر نہ کریں، دعا
کریں، ہمیں تو قطعا کوئی پرواہ نہیں ہے۔یہ مخالفتیں تو ہماری زندگی کا حصہ ہیں اور جب مخالفتیں ہوتی ہیں تو
733

اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پھر جب خدا کے فضل آتے ہیں تو لطف بھی بہت آتا ہے۔اس لئے بالکل مطمئن رہیں، انشاء اللہ کچھ نہیں ہو
گا۔ہم اللہ کے فضل سے جائیں گے۔جو بھی ہوگا، ٹھیک ہے۔ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں۔جس دن ہم نے صبح کینبرا روانہ ہونا تھا، اس رات میں نے ایک ایسا خواب دیکھا، جس سے میرا
دل بہت ہی مطمئن ہو گیا اور میں اس یقین سے بھر گیا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہمارا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔میں نے صبح اٹھ کر بچوں کو بتایا کہ اب مجھے اور بھی زیادہ تسلی ہوگئی ہے۔پہلے تو یہ تھا کہ جو ہو، اس پر راضی ہیں
لیکن اب یہ تسلی بھی ہوگئی ہے کہ وہ ہمارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکیں گے، ان کی کچھ بھی پیش نہیں جائے گی۔چنانچہ خواب کا مضمون کچھ اس طرز کا تھا، جس سے انسان کو محسوس ہو جاتا ہے کہ یہ عام خواب نہیں ہے۔میں
نے دیکھا کہ ایک موٹر ہے، جس کے دائیں طرف میں بیٹھا ہوں اور اس کا سٹیرنگ کوئی نہیں ہے اور پھر بھی
میں اس کو چلا رہا ہوں۔میرے بائیں طرف جماعت کے تین، چار عہدیدار بیٹھے ہوئے ہیں۔اتنے میں
شیخ رحمت اللہ صاحب کراچی والے آتے ہیں اور کہتے ہیں، میں نے ساتھ بیٹھنا ہے۔میں نے کہا: میرے
دائیں طرف بیٹھ جائیں۔جس طرح ہمارے ہاں آج کل جگہ نہ رہے تو ٹرکوں پر رانگ سائیڈ (wrong )
side) پر بٹھانے کا رواج ہے تو میں نے کہا: میرے دائیں بیٹھ جائیں۔اور یہ رانگ سائڈ نہیں تھی ، رائٹ
سائیڈ تھی۔وہاں ان
کو بٹھالیا اور وہ بڑی محبت سے میرے ساتھ جڑ کر بیٹھ گئے۔اور مجھے کوئی تعجب نہیں ہے
کہ میں کس طرح موٹر چلاؤں گا، اس میں تو سٹیرنگ کوئی نہیں ہے اور بظاہر کوئی انجن نظر نہیں آتا۔لیکن میں
بیٹھا ہوا ہوں اور مجھے پورا یقین ہوتا ہے کہ اسی طرح موٹر چلے گی۔کچھ دیر کے بعد یہ نظارہ بدلا اور شیخ رحمت
اللہ صاحب ( ان کے نام میں اصل پیغام ہے) نے کہا کہ میں ایک منٹ کے لئے ذرا کہیں سے ہو کے آتا
ہوں۔جب وہ ایک منٹ کے لئے گئے تو ادھر سے ایک دو اور آدمی داخل ہو گئے کہ اچھا موقع مل گیا ہے۔اور انہوں نے ساری جگہ پر قبضہ کر لیا اور میں انتہائی دائیں طرف سمٹ گیا اور وہ سب میری طرف آکر بیٹھ
گئے۔اور وہ سب جماعت کے عہدیدار لگتے تھے کہ ٹھیک ہے، اب ہمیں موقع مل گیا ہے۔شیخ صاحب
واپس آئے ، انہوں نے کہا: میں کہاں بیٹھوں؟ میں نے کہا: آپ یہاں ساتھ کھڑے ہو جائیں۔پرانے
زمانہ کی کاروں میں نیچے ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم نکلا ہوتا تھا۔اسی قسم کا ایک چھوٹا سا پلیٹ فارم بھی ان کومل
گیا اور وہ میرے ساتھ جڑ کر کھڑے ہو گئے۔میں نے کہا: نہیں، اس طرح نہیں ، آپ اندر آجائیں اور
میری گود میں بیٹھ جائیں۔وہ اندر آئے اور میری گود میں بیٹھ گئے۔اور جب وہ بیٹھے تو جگہ نکل آئی اور وہ اتر
کر دائیں طرف آرام سے جڑ کر بیٹھ گئے۔میں نے اس خواب کے دیکھنے کے بعد اپنے ساتھیوں سے کہا
734

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
کہ یہ اللہ کی طرف سے واضح خوشخبری ہے اور یہ انسانی دماغ کی بنائی ہوئی خواب ہو ہی نہیں سکتی۔وقتی طور
پر جو پریشانی ہوئی ، اسے دیکھ کر انہوں نے بظاہر یہ سمجھا کہ اللہ کی رحمت جدا ہو گئی ہے اور اب وہ تائید الہی کا
سلوک نہیں ہورہا۔یہ وہم تھا۔اس خواب کے ذریعہ بتادیا گیا کہ خدا کی رحمت جدا نہیں ہوگی۔اس نے تو
خدا کے فضل سے ہمارے ساتھ جگہ بنانی ہی بنانی ہے۔چنانچہ جب ہم کینبرا پہنچے تو ہم نے یہی نظارہ دیکھا۔لوگوں نے بائیکاٹ بھی کر رکھا تھا اور اس
کے علاوہ وہ تیار ہو کر بھی آئے ہوئے تھے کہ وہاں ایسے سوال کریں گے کہ جس سے ان کا سارا اثر مٹ
جائے گا۔چنانچہ بعض لوگوں نے بڑے بے ہودہ سوال بھی کئے۔مثلاً یہ کہ حضرت مسیح موعود انگریز کا خود
کاشتہ پودا تھے۔جب تقریر ختم ہوئی تو سوالات شروع ہوئے اور زیادہ تر انہی لوگوں کی طرف سے سوال
ہوئے ، جو تیار ہو کر آئے تھے۔لیکن خدا نے ایسا فضل کیا کہ ان سوالات کے نتیجہ میں جماعت کا سچا تعارف
ہونا شروع ہوا۔میرا مضمون تو جماعت احمدیہ اور غیر احمدی فرقوں کے اختلاف کے متعلق تھا ہی نہیں، میرا
مضمون تو اسلام کی امتیازی خوبیوں پر تھا۔اور سوال اس تقریر کے مضمون کے مطابق ہونے چاہیئے تھے۔لیکن ان لوگوں کے ارادے اور تھے ، وہ سوال تیار کر کے آئے تھے۔احمدیت اور غیر احمدی فرقوں میں امتیاز
اور فرق کیا ہے؟ اس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ جو باتیں میں کہنا چاہتا تھا لیکن اس وجہ سے کہ میرا
مضمون اور ہے، میں مجبور تھا کہہ نہیں سکتا تھا، اب مجھے موقع مل گیا ہے۔آپ سوال کرتے جائیں، میں
جواب دیتا جاتا ہوں۔صاحب صدر سے بھی میں نے اجازت لے لی کہ اگر چہ ان کے سوال مضمون سے
ہٹ کر ہیں لیکن مجھے کوئی اعتراض نہیں۔چنانچہ بڑی دلچسپ مجلس لگی۔جو آسٹریلین تھے، وہ سوال و جواب سے خاص طور پر متاثر ہوئے اور
جماعت کے قریب آگئے۔اور ان کو محسوس ہوا کہ سچائی تو ہے ہی یہاں۔یہاں تک کہ سوال کرنے والوں میں
کچھ گھبراہٹ اور تلخی شروع ہوگئی۔آخر پر جو سوال کیا گیا، اس کا جواب ابھی میں دے ہی رہا تھا کہ صاحب
صدر نے کہا: بات یہ ہے کہ یہ ہال 4 بجے سے دوسری پارٹی کے لئے Booked ہے (حضور کی تقریر 2 بجے
سے 4 بجے تک تھی) اور ہمیں پتہ ہوتا کہ اتنی دلچسپی لی جائے گی اور اتنی لمبی مجلس ہوگی تو ہم زیادہ دیر کے لئے
یہ ہال ریز روکر والیتے تو باوجود اس کے کہ دلچسپی ختم نہیں ہوئی ، ہمارا وقت ختم بھی ہو چکا ہے۔بلکہ بیس منٹ
اوپر ہو چکے ہیں اور باہر لوگ تنگ کر رہے ہیں۔چٹیں آرہی ہیں کہ ہمارے لئے ہال خالی کرو۔یہاں نیا
گروپ آ گیا ہے۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، مجبوری ہے، ختم کر دیتے ہیں۔یہ بھی ان کی شرافت تھی کہ 20
735

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
منٹ تک چپ کر کے بیٹھے رہے اور مجھے نہیں بتایا۔ان صاحب سے جو سوال کر رہے تھے اور ملیشیا کے رہنے
والے تھے، ان سے میں نے کہا کہ میں باہر آپ کا انتظار کرتا ہوں، اگر آپ کو سوال کرنے کی حسرت رہ گئی
ہے تو باہر تشریف لے آئیں، وہاں چائے پیئیں گے، مجلس لگے گی۔آپ کے ساتھ بات ہو جائے گی۔وہ
بے چارے سوالوں سے اتنے پشیمان ہو چکے تھے کہ ان کی طرف سے پیغام آگیا کہ میں نے بھی نبی مجلس میں
بیٹھنا ہے، اس لئے آپ میرا انتظار نہ کریں، آپ چلے جائیں۔دس منٹ کے بعد جب انہوں نے سمجھا کہ
ہم چلے گئے ہوں گے تو وہ باہر نکل آئے۔میں دیکھتے ہی ان کی طرف بڑھا، میں نے کہا: السلام علیکم، آئیں،
سوال کریں۔انہوں نے کہا نہیں، میں نے سوال نہیں کرنا ، وہاں سے دوڑ گئے۔ایک اور دلچسپ واقعہ، جو یہاں رونما ہوا، وہ یہ تھا کہ جب ہم موٹر میں بیٹھنے لگے تو یو نیورسٹی کے
ایک طالب علم ہمارے پیچھے پیچھے آگئے اور کہنے لگے کہ ایک بات تو پکی ہوگئی تاکہ عیسیٰ علیہ السلام فوت :
، ہو
گئے ہیں، وہ تو نہیں اب بچتے ان کا قصہ چھوڑیں نیا مسیح آنا ہے تو مجھے یہ بتائیں کہ میں کیوں نہیں ہوسکتا ؟
فلاں کیوں نہیں ہو سکتا؟ یعنی یہ تھا، اس تقریب کے نتیجہ میں ان کی سوچ کا رخ۔اب یو نیورسٹی کا ایک سینئر
طالب علم ہے اور برملا کہتا ہے کہ یہ غیر احمدیوں نے موقع دیا ہے، ہمیں ان باتوں کے فیصلہ کرنے کا کہ پہلا
عیسیٰ فوت ہو گیا ، اس نے اب نہیں آنا تو کہتا کہ میں کیوں نہیں مسیح ہوسکتا ؟ میں نے کہا: کیوں نہیں ہو سکتے ؟
تم بھی ہو سکتے ہو، فلاں بھی ہو سکتا ہے اور فلاں بھی ہو سکتا ہے۔لیکن ایک مشکل ہے کہ جسے اللہ نہ کہے کہ تم
مسیح ہو ، وہ نہیں ہوسکتا۔جس کو خدا نے کہنا تھا، کہہ دیا ہے، تمہیں نہیں کہا۔کہتا ہے کہ مصیبت اب یہ ہے کہ
بہت سارے دعویدار پیدا ہو جاتے ہیں، اب ہم سچے مسیح کو کس طرح تلاش کریں؟ لیکن یہ سوال اس نے
ذرا ٹھہر کر کیا۔اس کے بعد جو اس نے بات کی ، وہ اور بھی دلچسپ تھی۔کہنے لگا: اگر خدا مجھے کہہ دے تو پھر تو
میں ہو سکتا ہوں۔میں نے کہا: عقلاً ہو سکتے ہو، جس کو خدا کہہ دے وہ مسیح ہو جائے گا۔اس میں کوئی شک
نہیں۔لیکن یہ بتائیں : آپ کو اس کا شوق کیا ہے؟ تمہیں پتہ ہے، پہلے مسیح سے کیا سلوک ہوا تھا اور تمہیں
میں نے تھوڑ اسا بتایا ہے کہ نئے مسیح سے بھی کیا سلوک ہو رہا ہے اور کس طرح ہمارے گھر جلائے جار ہے
ہیں اور کس طرح ہمیں اپنے مذہب کا نام رکھنے کا حق نہیں دیا جارہا، کس طرح ہماری دکا نہیں لوٹی جاتی ہیں۔اور کس طرح ہمارے زندہ اور فوت شدہ بزرگوں، مردوں اور عورتوں کو گالیاں دی جاتی ہیں۔اس کے برعکس
حوصلے سے برداشت کرنے کی ہمیں تعلیم دی جاتی ہے۔ہمارے سر پر جو کچھ گذر جائے ، ہم نے اس کو
برداشت کرنا ہے۔جگہ جگہ بچے ذبح کئے جاتے ہیں والدین کے سامنے اور باپ جوان بچوں کے سامنے
736

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
ذبح کر دیئے جاتے ہیں۔میں نے کہا: یہ ہے، مسیحیت۔کہتا ہے یہ مسیحیت ہے تو میری توبہ میں مسیح نہیں بننا
چاہتا، میں نہیں مسیح بنتا۔میں نے کہا: بس ٹھیک ہے، اب آپ خوب سمجھ گئے ہیں۔پھر وہ کہنے لگا کہ اب
مجھے آپ یہ بتائیں کہ بچے کا کس طرح پتہ کریں؟ مجھے پریشانی ہے، بہت سے لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ صداقت ہماری طرف ہے۔ہمیں کس طرح پتہ لگے گا کہ وہ بچے ہیں؟ میں نے کہا: اس کا بڑا آسان
علاج ہے۔آپ اللہ سے پوچھیں، دعا کریں، وہ تمہیں صحیح راستہ بتائے گا۔جس سے ملنے جانا ہو، اس سے
راستہ پوچھا جاتا ہے۔غیر اللہ کے پاس جاؤ گے تو وہ تمہیں غلط رستہ بتائے گا۔اس نے کہا: ہاں ، یہ ٹھیک
ہے۔اب میں مطمئن ہو گیا ہوں۔میں یہ وعدہ کرتا ہوں، میں دعا کروں گا۔یہاں میرے احمدی واقف
دوست ہیں، انہوں نے مجھے بلایا تھا، جب مجھے تسلی ہوگئی تو پھر میں ان کی معرفت احمدی ہو جاؤں گا۔پس آسٹریلین دل کی جو اس وقت کیفیت تھی ، اس کے اظہار کے طور پر اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان
کو ہمارے پاس بھجوادیا۔یہی نہیں ہم نے ہر جگہ خدا کے فضلوں کی بارش ہوتے دیکھی اور دلوں کو تبدیل
ہوتے دیکھا۔آخری بات یہ ہے کہ آسٹریلیا کی سرزمین پر بکثرت ایسے دل پیدا کئے ہوئے ہیں، جو تھوڑی سی
کوشش کا انتظار کر رہے ہیں۔اور بڑی جلدی جلدی وہ انشاء اللہ اسلام میں داخل ہوں گے۔میں نے ان کو
مسجد کی سنگ بنیاد کی تقریب پر جو پیغام دیا تھا، معلوم ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے خاص تصرف کے تابع تھا۔اس پیغام کی صداقت کے اظہار کا آغاز ہو چکا ہے۔میں نے اہل آسٹریلیا سے کہا تھا کہ تم آئے تھے ، اس
ملک میں اس زمانے میں جب کہ یہ ملک نیا یا دریافت ہوا تھا۔یعنی انگریز قوم جو بعد میں یہاں آباد ہوئی،
اس نے بزور شمشیر اس کو فتح کیا اور ایک نو آبادی بنائی۔اور اسے نو آبادی بنانے کے دوران تم نے اصل
باشندوں پر بڑے مظالم بھی کئے ہیں۔ویسے بھی نو آبادیات کے ساتھ مظالم کا ایسا جوڑ ہے، جو الگ ہو ہی
ہوہی
نہیں سکتا۔آج ہم تمہیں اسلام کی نو آبادی بنانے کے لئے آئے ہیں۔اس کے ساتھ بھی ظلم وابستہ ہیں لیکن
تم کرو گے اور ہم کہیں گے۔یہ مضمون الٹ جایا کرتا ہے۔روحانی نو آبادیوں میں پرانے باشندے نئے
داخل ہونے والوں پر مظالم کیا کرتے ہیں۔جبکہ دنیاوی نوآبادیوں میں نئے باشندے پرانوں پر ظلم کیا
کرتے ہیں۔یہ ایک تقدیر ہے، جو نہیں بدلا کرتی۔پس ہم یہ سب کچھ دیکھ کر آئے ہیں اور تیار ہو کر آئے
ہیں اور ہم یہ عزم لے کر آئے ہیں کہ ہم نے تمہیں مسلمان بنا کے چھوڑنا ہے۔تم آج ہماری کم مائیگی پر نگاہ
نہ کرو، آج یہ خیال نہ کرو کہ ہم اپنے ملک میں بھی مسلمان کہلاتے ہیں کہ نہیں کہلاتے۔میں تمہیں بتا دیتا
737

اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہوں کہ خدا کی نظر میں ہم مسلمان ہیں اور جس پر خدا کی محبت کی نظر پڑتی ہے، وہ دنیا میں لازما کامیاب ہوا
کرتا ہے۔اس لئے تمہیں اب صاحب عزم لوگوں سے واسطہ پڑے گا۔جس طرح تم نے اس ملک کو کسی
زمانہ میں فتح کیا تھا، اب ہم فتح کریں گے لیکن محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر فتح کریں گے۔اور
نہیں چھوڑیں گے، جب تک تمہارے دل جیت نہ لیں۔پس میں احباب جماعت سے یہ کہتا ہوں کہ آپ سب دعائیں کریں اور اپنی قربانیوں کے معیار
کو بلند کریں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دن رات دعائیں کریں کہ ہمیں اسلام کو چار دانگ عالم میں غالب
کرنے کی توفیق عطا ہو۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، اس کثرت کے ساتھ سعید روحیں وہاں پڑی ہوئی ہیں اور ایسی
زمینیں ہیں، جن پر ہل نہیں چلایا گیا۔وہ کنواریوں کی طرح ہیں اور انتظار کر رہی ہیں، مسیح محمدی صلی اللہ علیہ و
آلہ وسلم کا کہ کب اس کا پیغام پہنچے اور ہمارا دولہا ہمیں نصیب ہو۔سو اس پیغام کا آغاز وہاں ہو چکا ہے۔اس
ضمن میں ایک کنواری قوم، جو حقیقت میں کلیۂ اسلام سے بالکل نابلد اور کنواری رہ گئی ہے۔اس کا ذکر بھی
میں کر دیتا ہوں۔وہ قوم ہے، آسٹریلیا کی اصل قوم۔یہ ایک ایسی قوم ہے، جو دنیا کی معلوم قوموں میں سب
سے زیادہ پرانی تاریخ رکھتی ہے۔محققین کا پہلے یہ اندازہ تھا کہ یہ چالیس ہزار سال پرانی قوم ہے۔اب نئی
تحقیق ہوئی تو ان کے بعض آثار اس سے بھی پرانے نظر آئے۔اور یہ کہا گیا کہ یہ پچاس ہزار سال پرانی قوم
ہے۔ہم اپنے لحاظ سے مدتوں کے ناپنے کے جو پیمانے رکھتے ہیں، ان کے مطابق ہم کہتے ہیں کہ احرام مصر کو
بنے ہوئے ساڑھے بارہ ہزار سال ہو گئے ہیں اور یہ گویا ہمارے نقطہ نگاہ سے ایک قدیم قوم ہے۔لیکن آسٹریلیا
کے اصل باشندوں کے سامنے تو یہ ایک چھوٹا سا بچہ ہے۔غرض آسٹریلیا کی اصل قوم قدیم زمانے سے وہاں
آباد ہے اور اب محققین یہ کہتے ہیں کہ تعجب نہیں ہو گا اگر یہ مان لیا جائے کہ یہ لوگ ایک لاکھ سال پہلے سے
یہاں آباد ہیں۔پس آسٹریلیا کی یہ وہ اصل قوم ہے، جو اسلام سے کلیہ نا آشنا تھی۔میں نے وہاں جماعت سے کہا کہ مجھے تو بڑی سخت بے چینی ہے۔جب تک ان کے لیڈروں
سے ملاقات نہ ہو اور ان کو اسلام کا پیغام پہنچانے کی راہیں نہ کھلیں، میرا یہ سفر مکمل نہیں ہو سکتا۔کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ کنواریاں اس کا انتظار کریں گی اور آسٹریلین میں تو
پھر بھی اسلام کسی نہ کسی رنگ میں داخل ہو چکا ہے۔لیکن یہ ایک کنواری قوم ہے اس لحاظ سے کہ اس میں اس
وقت ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔ان میں اسلام کو لازما داخل ہونا ہے۔اس لئے ان سے ملاقات کا انتظام
کرو۔چنانچہ ان کی ایک لیڈر سے بات ہوئی لیکن وہ کچھ گھبراگئیں۔معلوم ہوتا ہے، ان پر بھی کچھ دباؤ پڑا
738

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
ور نہ عموم وہاں یہ رواج نہیں ہے۔لیکن آخری وقت میں انہوں نے معذرت کر دی کہ اب میں نہیں آسکتی۔ان کے ایک اور بڑے اچھے تعلیم یافتہ لیڈر تھے، انہوں نے حوصلہ دکھایا اور ملنے کے لئے تشریف لائے۔چنانچہ ان سے بڑی لمبی گفتگو ہوئی۔اور اس گفتگو سے پتہ چلا کہ وہ قوم اگر اپنے دل کھول سکتی ہے تو صرف
احمدیت کے لئے کھول سکتی ہے۔ان سے بڑی لمبی گفتگو ہوئی۔میں اس وقت صرف اس کا خلاصہ بیان کر
سکتا ہوں۔جب شروع میں ہمارا ایک دوسرے سے تعارف ہوا تو وہ باتیں کرتے ہوئے بہت جھجکتے تھے۔چنانچہ ادھر ادھر کی بہت سی باتوں کے بعد میں نے ان سے پوچھا کہ مجھے ایک بات کا تعجب ہوتا ہے کہ آپ
کے مذہب کے بارہ میں ہمیشہ سرسری ذکر ہوتا ہے۔حالانکہ میں نے آپ کے متعلق بہت سی کتابیں پڑھی
ہیں۔یہاں آنے سے پہلے تیاری کی تھی اور یہاں آکر بھی کئی کتابیں پڑھی ہیں۔لیکن ان میں آپ کے
مذہب کے بارہ میں بالکل سرسری ذکر ملتا ہے۔گویا کہ آپ کا مذہب ہے ہی کچھ نہیں۔لیکن آپ کے متعلق
دوسری باتیں تفصیلی بیان ہوئی ہیں۔تھوڑے سے تامل کے بعد انہوں نے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ میں
آپ کو راز کی بات بتاتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ ہم لوگ Profanc یعنی دنیا دار لوگوں سے صرف دنیا داری
کی باتیں کرتے ہیں۔ہم اپنے مذہب کے متعلق ان کو باتیں بتا کر اپنے مذہب کو پلید نہیں کرنا چاہتے۔اس
لئے ہمارے بڑے لوگ، بڑے ذہین لوگ ہیں۔وہ دیکھتے ہیں کہ کس قسم کا آدمی ہے۔اس لئے لاکھ یہ
کوشش کریں، ہم اپنے مذہب کے متعلق خاموش ہو جاتے ہیں۔کیونکہ ہم جھوٹ نہیں بولتے ، ہماری
عادت ہی نہیں ہے۔نہ ہمارا بچہ جھوٹ بولتا ہے اور نہ بڑا۔اس لئے میں آپ کو صاف صاف بتا رہا ہوں،
مذہب ہمارا ایک Secret ہے، جس کے متعلق ہم بتانا نہیں چاہتے۔سنی سنائی باتوں یا ہماری رسموں سے
لوگ اندازے کرتے ہیں کہ ہمارا یہ مذہب ہوگا اور بس۔پھر جب کچھ مزید باتیں ہوئیں تو میں نے ان کی آنکھوں میں چمک دیکھی ، محبت اور پیار کے
ساتھ وہ میرے زیادہ قریب آئے تو مجھے انہوں نے کہا کہ میں آپ سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جو کچھ مجھے پتہ
ہے، وہ میں بتا دیتا ہوں لیکن مجھے سب کچھ اس کے متعلق پتہ نہیں ہے۔تا ہم آپ جو سوال کریں، اس کے
متعلق مجھے جو بھی علم ہوگا، بتادوں گا۔میں نے کہا: میں آپ کا بے حد ممنون ہوں لیکن میں تو صرف اس پر
راضی ہونے والا نہیں ہوں۔میں تو آپ کے لئے اسلام کا پیغام لے کر آیا ہوں۔اور اس ارادہ سے آیا ہوں
کہ میں نے آپ کی قوم کو جیتنا ہے۔اس لئے اگر آپ کچھ متاثر ہوئے ہیں تو آپ میری مدد کریں۔آپ
اپنے رہنماؤں کو جانتے ہیں، ہمیں تو یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ کون ہیں؟ کیونکہ بڑی مستند کتابوں میں لکھا ہوا ہے
کہ آپ کے مذہبی رہنما ہیں ہی کوئی نہیں۔لیکن آپ مجھے بتا رہے ہیں کہ یہ بالکل غلط بات ہے۔ہمارے
739

اقتباس از خطاب فرمودہ 30اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ہاں بڑے بڑے مذہبی لوگوں کی ایک جماعت ہے، اس میں معروف لوگ ہیں۔لیکن وہ باطنی ہیں، وہ خود
بھی لوگوں کی نظروں سے چھپے ہوتے ہیں اور ویسے بھی ان کا صوفیانہ مزاج ہے۔جب تک ان میں آپ
داخل نہیں ہوتے ، ہماری قوم میں داخل نہیں ہو سکتے۔میں نے کہا: ان کے پتہ جات؟ اس نے کہا: میں دیتا
ہوں اور آپ کا تعارف بھی کرواتا ہوں۔میں نے کہا: تم تو کہتے تھے کہ وہ کسی غیر سے بات نہیں کرتے ؟ تو
اس نے کہا کہ اگر آپ جائیں تو میرا اندازہ ہے کہ آپ کے ساتھ کھل کر بات کریں گے کیونکہ میں بھی
باتوں باتوں میں آپ سے کھل گیا ہوں۔پھر اس نے کہا کہ ہم بے وقوف قوم نہیں ہیں، ہم بڑی گہری
فراست رکھتے ہیں۔دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہمیں اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ کس
قسم کا آدمی ہے۔اگر ہمارے مزاج کا آدمی مل جائے گا تو ہم نے کوئی ایسی قسم نہیں کھائی ہوئی کہ ہم نے کسی
کو کوئی بات بتانی ہی نہیں۔ہم اپنے ہم مزاج اور ہم رنگ لوگوں کے ساتھ کھل کر بات کرتے ہیں۔میں
نے کہا: پھر میں تو جارہا ہوں ، ڈاکٹر اعجاز الحق صاحب ہیں، ان سے تعارف کروائیں۔چنانچہ انہوں نے
وعدہ کیا کہ ہاں میں ان کی مدد کروں گا اور ان کا اپنے بڑوں سے تعارف کرواؤں گا۔میں نے ڈاکٹر اعجاز
الحق صاحب کو کہا کہ آپ ان سے کوئی بات تکلف سے نہ کریں۔سیدھی سادھی سچائی کا پیغام دیں، اللہ کی
محبت کی بات کریں۔ہمیں اور کچھ چاہتے ہی نہیں۔صرف یہی ایک بات کریں۔کیونکہ یہ روح سے نکل کر
روح میں ڈوب جاتی ہے اور اس کے رستے میں کوئی روک نہیں ہوتی۔دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں ، جو اس
کی راہ میں حائل ہو سکے۔اگر کشش ثقل کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی تو محبت الہی کی راہ میں کیا چیز
حائل ہوسکتی ہے؟ کشش ثقل ایک ایسی طاقت ہے کہ اس کی راہ میں کوئی چیز حائل نہیں ہو سکتی۔اور کشش ثقل
دنیوی قانون کی صورت میں محبت الہی کا ایک مظہر ہے۔اس لئے کہ مذہب کے دائرہ میں محبت الہی ایک
عظیم الشان طاقت ہے، جس کے رستے میں کوئی روک نہیں ہے۔اس لئے میں نے ڈاکٹر صاحب سے کہا
کہ آپ نے خالصہ اللہ کی محبت کی بات کرنی ہے اور سادہ رہنا ہے، ان سے کوئی لمبی چوڑی تقریریں نہیں
کرنیں۔شروع میں بس ان سے مل لیں، اپنا تعارف کروائیں کہ آپ کون ہیں ؟ پھر وہ آپ کو پہچانے لگ
جائیں گے تو کھل کر باتیں بھی کریں گے۔وہاں
تبلیغ کا جو نیا رستہ نکلا ہے، اس کے متعلق ایک تو احباب یہ دعا کریں کہ جن احمدی دوستوں کو
میں یہ نصیحت کر کے آیا ہوں کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ سے تعلق بڑھائیں، ان کو بھی خدا تو فیق عطا فرمائے ، وقت
کی قربانی کا جذبہ عطا فرمائے ، ان کی باتوں میں اثر پیدا کر دے، ان کو وہ ملکہ عطا ہو اور ان کے منہ سے وہ
باتیں نکلیں ، جو اثر کئے بغیر نہ رہ سکیں۔740

اقتباس از خطاب فرموده 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید -- ایک الہی تحریک
وہ ایک قدیم ترین اور مظلوم قوم ہے۔اگر چہ مذہب سے ایک محرومی بھی ہے لیکن خدا نے ان
سے پیار کا ایک سلوک بھی کیا ہوا ہے۔اور وہ سلوک یہ ہے کہ جب میں نے ان سے یہ پوچھا کہ آپ کے
متعلق مغربی لوگوں نے لکھا ہے کہ آپ کی قوم ایک ڈریمی (Dreamy) قوم ہے، یعنی خوابوں میں بسنے
والی ہے تو اس کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری اصطلاح نہیں سمجھتے۔آپ لوگ ہماری باتیں
نہیں سمجھ سکتے۔میں نے کہا: نہیں، میں سمجھ جاؤں گا، آپ مجھے بتا ئیں۔تو جو بات انہوں نے بتائی ، وہ
بالکل وہی ہے ، جو کچی خوابوں کا تصور اسلام میں پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مغربی لوگ نہیں سمجھتے کہ
ہمارا ایک خالق ہے، ایک تخلیقی روح ہے، جس سے ہمارا تعلق جاری وساری ہے۔اور وہ رویا کے ذریعہ
ہمیں آئندہ کے حالات بتاتا ہے۔کن باتوں سے بچنا ہے، وہ بھی بتاتا ہے۔جب ہم اس سے منت کرتے
ہیں تو وہ ہمیں خوشخبریاں بھی عطا کرتا ہے۔چنانچہ جب مغربی لوگوں کو ان خوابوں
کی یہ خبر پہنچتی ہے تو یہ ہے
چارے یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈریخی ان معنوں میں ہیں کہ گویا تصورات کی دنیا میں خواہیں دیکھنے والی قوم
ہیں۔حالانکہ ایسا ہر گز نہیں۔یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے اور ہم سب کو علم ہے کہ یہ تعلق ہے۔پھر میں نے جب
ان سے پوچھا کہ آپ کو کشوف بھی ہوتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: سب کو نہیں ہوتے۔اور اس بات میں بھی
بڑی سچائی تھی۔انہوں نے کہا: خواہیں ہم میں سے ہر آدمی دیکھ لیتا ہے۔جب وہ اپنی تخلیقی روح سے تعلق
قائم کرتا ہے تو اسے ایسی باتیں نظر آ جاتی ہیں۔لیکن جہاں تک کشوف کا تعلق ہے، یہ ہمارے Elders یعنی
خاص بزرگ لوگوں کو ہوتے ہیں۔وہ دن دھاڑے جاگتے ہوئے آنکھیں کھول کر ایسے نظارے دیکھتے
ہیں، جو تخلیقی روح کی طرف سے دکھائے جاتے ہیں اور وہ بالکل اس طرح پورے ہو جاتے ہیں۔پھر میں
نے اگلے قدم سے متعلق پوچھا کہ الہام بھی ہوتا ہے؟ میں نے بتایا کہ الہام اس چیز کو کہتے ہیں تو انہوں نے
کہا کہ نہیں الہام ہمیں نہیں ہوتا، صرف سچی خوابوں تک پہنچے ہیں۔پھر میں نے کہا کہ آپ کے لئے ھدی
للمتقین کا قدم ابھی باقی ہے۔حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین میں داخل ہوں گے تو
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جو خدا روشن ہوا، وہ آپ لوگوں پر روشن ہوگا۔تو میں نے سوچا ان کے
لئے بھی روحانیت کی بڑی بڑی منازل طے کرنے والی ہیں۔یہ جو انہوں نے بتایا ہے، یہ تو پسماندہ قوم کے
لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے غذا ہے تا کہ وہ زندہ رہے اور زندگی کے سانس لیتی رہے۔پس ان کے اندر میں نے جو سچائی دیکھی ہے اور ان کی مظلومیت کی جو بڑی لمبی داستان ہے،
اس کے نتیجہ میں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس قوم کا حق ہے کہ اسے ہدایت نصیب ہو۔چنانچہ جب میں نے ان
741

اقتباس از خطاب فرمودہ 30 اکتوبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
کو یہ بتایا کہ آپ کی ساری ترقیات اب اسلام اور احمدیت سے وابستہ ہو چکی ہیں اور انہوں نے بڑی
تفصیل سے اپنے مسائل بتائے تو میں نے کہا: ان مسائل کا صرف ایک حل ہے کہ آپ اسلام کی پناہ
گاہوں میں آجائیں۔پھر دنیا کی کوئی طاقت بھی آپ کو شکست نہیں دے سکے گی۔آپ زمانہ کی دسہ
برد مامون و محفوظ ہو جائیں گے۔چنانچہ جب میں نے ان
کو یہ بتایا تو میں نے دیکھا کہ ان کا چہرہ جو پہلے
بے حد مایوسی میں ڈوبا ہوا تھا، اس پر زندگی کی ایک رمق پیدا ہوئی ، امید کی ایک شعاع روشن ہوئی اور ان
کے چہرے پر پہلی دفعہ میں نے ایک ہلکی سی مسکراہٹ دیکھی کہ اچھا! ہم زندہ ہو سکتے ہیں۔یہ عجیب بات ہے، میں نے ساری زندگی میں اتی غمگین روح کبھی نہیں دیکھی تھی۔ہر لکھنے والا یہ
لکھتا تھا اور مجھے اس کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔چنانچہ ان کے متعلق ہر محقق نے لکھا ہے کہ ان
کے ساتھ ظلم و ستم کا جو لمبا سلوک ہوا ہے، اب ان کو اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔اب یہ ایک گہری مایوسی
میں ڈوبی ہوئی قوم ہے، جس کے اندر آپ جھانک کر دیکھیں تو سوائے مایوسی اور تاریکی کے آپ کو کچھ نظر
نہیں آئے گا۔ان کی ہر ادا میں مایوسی اور غم داخل ہو چکا ہے۔چنانچہ جب وہ مجھ سے ملنے کے لئے آئے تو
تھوڑی دیر کے بعد میں نے یہ محسوس کیا، جیسے غم کا سایہ میرے اوپر پڑ گیا ہے۔میرے سامنے ایک ایسی
روح تھی، جو انتہائی دکھی تھی۔ایک دو سال سے نہیں بلکہ ہزار ہا سال سے دیکھوں میں زندگی بسر کر رہی ہو اور
اب وہ سمجھ رہی ہو کہ ہمارے لئے بچنے کی کوئی راہ نہیں رہی۔پھر انہوں نے کھل کر باتیں بتائیں، اپنے دکھ
بتائے کہ یہ ہمارے حالات ہیں اور یہ ہمارے مصائب ہیں، ہمیں ان سے نجات کی کوئی راہ نظر نہیں آتی۔پھر جب میں نے بتایا کہ اسلام آپ کے لئے امن کی راہ ہے اور نجات کی راہ ہے تو پہلی دفعہ ان کے
چہرے پر کسی قدر بشاشت آئی۔پس اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے خدمت کی نئی نئی راہیں کھولیں ہیں اور وہی انشاء اللہ اس میں
توفیق عطا فرمائے گا کہ ہم ان راہوں پر آگے سے آگے قدم بڑھاتے چلے جائیں۔دوست دعا ئیں کریں
اور بہت دعائیں کریں اور اس الحاج کے ساتھ دعائیں کریں کہ خدا کی رحمتیں پہلے سے زیادہ شان کے
ساتھ بہت زیادہ کثرت کے ساتھ اور بہت زیادہ بے حجابی کے ساتھ ہمارے دلوں پر نازل ہوں۔یہاں
تک کہ دنیا دیکھ لے کہ خدا کس کے ساتھ ہے۔جب تک یہ واقعہ نہیں ہوتا، اس وقت تک ہم فتح حاصل نہیں
کر سکتے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعه روزنامه الفضل 14 فروری 1984ء)
742

آج 10 میں سے 10 باقی