فبای اٰلاء ربکما تکذبٰن ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
فباى الآء ربكما تكذبن
خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء
"۔آج کا دن اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات کے بیان کا دن ہے۔گویا بارش کے قطرے
اور
گننے کا دن ہے، جو انسان کے بس کی بات نہیں۔تمام دنیا میں پھیلی ہوئی جماعت ہائے احمدیہ پر اللہ تعالیٰ
کے فضلوں اور انعامات کی جو بارشیں سال بھر برستی ہیں، انہیں اس تھوڑے سے وقت کے کوزے میں سمیٹا جا
ہی نہیں سکتا۔لیکن بہر حال اپنی استطاعت کے مطابق، توفیق کے دائرہ میں رہتے ہوئے ، ایک کوشش کی
جاتی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانات کا ذکر کریں۔تا کہ دل اس کی حمد سے بھر جائیں ، آنکھیں
اس حمد سے برسنے لگیں اور دعائیں بن بن کر یہ حد دلوں سے بلند ہوتی رہے۔تا کہ پھر اللہ کے اور فضلوں کو
ہم جذب کرنے کا موجب بن جائیں“۔چنانچہ تحریک جدید کے ساتھ بھی یہی ہوا اور انجمن کے چندے بڑھنے کے نتیجہ میں تحریک
پر برا اثر نہیں پڑا۔گذشتہ سال میں لاکھ، انیس ہزار کے مقابل پر امسال تحریک جدید کی وصولی انتیس لاکھ،
اکہتر ہزار ہوئی۔""
وو
مطبوعه روزنامه الفضل 12 اپریل 1984ء)
تحریک جدید کا رسالہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی خدمت سرانجام دے رہا ہے۔اس
میں انگریزی اور ار دو دونوں سیکشن ہیں اور غیر از جماعت دوست بھی بڑے شوق سے اسے پڑھتے ہیں۔۔۔۔ریویو آف ریلیجنز سے متعلق گذشتہ سال میں نے وعدہ کیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کی خواہش کے احترام میں اس کو بڑھا کر اس سال دس ہزار تک پہنچا دینا ہے۔تو آپ کو اس
خبر سے خوشی ہوگی اور آپ کو مبارک ہو کہ دوماہ سے ریویو آف ریلجنز 11,000 کی تعداد میں شائع ہو
رہا ہے۔اور اب یہ ساری دنیا میں چیدہ چیدہ لوگوں
کو بھجوایا جارہا ہے۔اس کا ایک ایڈیشن انڈونیشین زبان
میں اور ایک انگریزی زبان میں شائع ہو رہا ہے۔سپینش زبان کے لئے بھی تیاری کی جارہی ہے۔اسی
طرح بعض افریقن زبانوں میں، نیز عربی اور فرانسیسی میں اسے شائع کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔تو ہم
775

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
امید رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ رسالہ دنیا کی تمام بڑی بڑی اہم زبانوں میں شائع ہو کر ساری دنیا کی
روحانی ضروریات کو سیراب کرے گا“۔ور
اسی طرح وکالت تصنیف نے بعض کتب شائع کی ہیں:۔Pronouncements of the promised messiah so said the
promised Messiah
وو
فتاوی احمدیہ سے بعض حصص، اقتباسات از ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام۔(مطبوعہ روزنامہ الفضل 14 اپریل 1984ء)
اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ساری دنیا میں ایک عظیم الشان بیداری کی لہر جماعت میں
دوڑ رہی ہے۔مرد، عورتیں، بچے سارے ہی خدمت دین کے جذبے سے سرشار ہیں اور اپنا سب کچھ اللہ
تعالیٰ کے حضور فدا کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ایسے حیرت انگیز خط ملتے ہیں بعض دفعہ ایسے لوگوں کے
جن کو میں جانتا ہی نہیں۔مختلف ملکوں میں پھیلے ہوئے لوگ دعائیں کرنے کی درخواست کرتے ہیں کہ دعا
کریں، اللہ دعا کریں کہ ہماری شہادت کی تمنا پوری ہو جائے۔ہمارا سب کچھ خدا کا ہے، ہم سے طلب کر
لیں، ہم سب کچھ دے کر فقیر بننے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔اس شان کے ساتھ جماعت قربانی کے میدانوں
میں آگے بڑھ رہی ہے کہ اس کے مقابل پر جو حد کا حق ہے، وہ ادا نہیں ہو سکتا۔اللہ تعالیٰ کے احسانات
ہماری حمد سے بہت زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے آگے بڑھ رہے ہیں۔تحریک جدید کا سب سے اہم شعبہ تبشیر ہے، جو ساری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچارہا ہے۔اس
وقت 38 ممالک میں 240 با قاعدہ مشن تبشیر کے تحت کام کر رہے ہیں۔اور خدا کے فضل سے 102 ممالک
میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔تین ممالک میں نئے مشن قائم کئے گئے ہیں۔سپین میں غرناطہ کے مقام پر ایک
اور مشن کا اضافہ ہوا ہے۔اور ابھی ایک دوماہ کے اندر میڈرڈ میں بھی ایک مشن کا اضافہ کیا جائے گا۔کینیڈا میں
ونیکو در میں اضافہ ہوا ہے۔انگلستان میں آکسفورڈ میں ایک نیا مشن قائم کیا گیا ہے۔اسی طرح گلاسکو میں
مشن کے لئے سودا ہو رہا ہے۔اور مشرقی لندن میں بھی ایک نیا مشن قائم کیا جا رہا ہے۔دس ممالک میں جہاں
پہلے سے جماعتیں مستحکم تھیں، امسال 27 نئی جماعتیں قائم ہوئیں ہیں اور 31 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔تبلیغ کے سلسلہ میں بہت ہی ایمان افروز واقعات موصول ہوتے رہے ہیں۔مثلاً نبا نزا صوبہ
کے دورہ کے دوران ایک مارکیٹ میں ہمارے ایک احمدی کا عیسائی نوجوان سے یونہی ضمناً تعارف ہو گیا۔776

اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وہ کھڑے بازار میں باتیں کر رہے تھے، اس عیسائی نوجوان کو ایسی دلچسپی پیدا ہوئی کہ اس نے کہا کہ آپ کو
میرے گاؤں ضرور چلیں، جو سارے کا سارا عیسائی ہے۔چنانچہ وہ ہمارے احمدی کو گاؤں لے کر گیا اور خود
ہی لوگوں کو اکٹھا کیا اور چالیس حاضرین مہیا کئے کہ اب ان کے سامنے اسلام کی خوبیاں بیان کریں۔اسی
مجلس میں اس وقت ہیں نبیعتیں ہو گئیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک نئی جماعت وہاں قائم ہو گئی۔گھانا میں ایک ہی وقت میں چھ پرانے پادری اسلام میں داخل ہوئے ہیں، جو اپنے اپنے
فرقوں کے سربراہ تھے اور بڑی عزت والے لوگ تھے۔محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام بن کر زیادہ
معزز ہو گئے ہیں۔ایک معلم خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنے چھپیں ساتھیوں سمیت احمدی ہوا ہے۔سیرالیون میں Madinadodo (مدینہ ڈوڈو) ایک جگہ ہے ، وہاں بیک وقت 24 افراد اور
ان کے ساتھ ان کے چوراسی لواحقین بھی اسلام میں داخل ہوئے۔کمور و آئی لینڈ ایک ایسی جگہ ہے، جہاں چند سال پہلے ایک احمدی مبلغ کو ، جو تبلیغ کے لئے وہاں
گیا، حکماً نکال دیا گیا اور تبلیغ کی اجازت نہیں دی گئی۔مگر دنیا کے قانون کہاں چلتے ہیں، جب اللہ کا حکم
جاری ہو جائے؟ چنانچہ بغیر مبلغ کے اب تک وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے 200 احمدی ہو چکے ہیں۔اب
وہاں جو ہماری طرف سے ایک نمائندہ وفد دیکھنے کے لئے گیا تو وفد کے ایک رکن نے یہ واقعہ بتایا کہ ان
کے ایمان اور اخلاص کا یہ حال ہے کہ ایک دوست سعید عمر درویش صاحب ملے اور کچھ دیر کی گفتگو کے بعد
انہوں نے جیب سے کاغذ کا ایک پرزہ نکالا اور کہا: دیکھو، اس پر کیا لکھا ہے؟ میں نے دیکھا تو لکھا ہوا تھا،
حضرت صاحبزادہ سید عبدالطیف شہید۔انہوں نے کہا: میں نے یہ جیب میں اس لئے رکھا ہے کہ میں ہر
وقت اسے یادرکھوں اور ہرفت دعا کرتا رہوں کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی شہادت عطا فرمائے۔کینیا میں کسو مؤ ایک شہر ہے، وہاں کی مسجد سے ایک احمدی مبلغ کو مار مار کر آدھ موا کر کے نکالا
گیا تھا۔اب وہاں خدا نے یہ ہوا چلا دی ہے کہ اسی مسجد کا معلم ہمارے احمدی مبلغ کو درخواست کر کے لے
گیا کہ آپ آئیں اور احمدیت سے متعلق وہاں کچھ بیان کریں۔چونکہ وہاں لوگوں میں پہلے اشتعال پیدا
کیا جا چکا تھا، اس لئے کچھ لوگ بھڑک اٹھے۔انہوں نے کہا: اس کا کیا حق ہے، یہاں آنے کا ؟ معلم نے کہا:
حق کیا ہے؟ میں نے دعوت دی ہے۔اور خدا کے گھر سے ہوتا کون ہے، نکالنے والا کسی کو ؟ اس لئے تمہیں
سنا پڑے گا۔چنانچہ اس مجلس میں خدا کے فضل سے 13 احمدی ہوئے اور وہاں جماعت قائم ہوگئی۔777

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
سیرالیون میں ایک عیسائی علاقہ ہے، جہاں مولوی نذیر احمد علی صاحب کو نکال دیا گیا تھا۔عیسائیت کا وہاں بہت زیادہ زور ہے۔وہاں کا بشپ خود پیراماؤنٹ چیف کے پاس پہنچا کہ یہاں احمدی
سکول کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اس نے نہ صرف اجازت دی بلکہ پورا تعاون کیا۔اور جب وہاں
سکول قائم کرنے کی تقریب منعقد کی جارہی تھی تو خدا کے فضل سے 35 بیعتیں وہاں ہوئیں۔اللہ تعالیٰ وہاں کے عیسائی چیفس کے دل میں بھی اپنی طرف سے اسلام کی محبت داخل کر رہا ہے
اور جماعت احمدیہ کے حق میں ان کے اندر تبدیلیاں پیدا کر رہا ہے۔ایک اور عیسائی علاقہ میں عیسائی چیف
پر لوگوں نے زور ڈالا کہ یہاں احمدی سکول نہ کھولنے دور نہ علاقہ کو جو عیسائی علاقہ ہے، یہ مسلمان بنالیں
گے۔اس نے کہا: سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔میں جانتا ہوں، یہ لوگ بہت اچھے ہیں۔اس لئے سکول تو ان کا
کھلے گا ہی۔اس نے نہ صرف سکول کی اجازت دی بلکہ ایک بہت بڑا مکان فرنیچر سمیت اور ہیں ایکٹر زمین
بھی مشن کو تحفہ دی۔جماعت احمدیہ کو مختلف ممالک میں مختلف قسم کی عدالتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔باقی ملکوں کی
عدالتوں کے فیصلوں کے ذکر کی ضرورت نہیں ہے۔افریقہ کی عدالتوں کے بعض دلچسپ فیصلے سینے۔ایک
احمدی کے خلاف ایک غیر احمدی نے عدالت میں مقدمہ کیا کہ یہ اذانیں دیتا ہے، فلاں فلاں کام کرتا ہے
اور غیر مسلم ہے۔اس لئے اس کو حق نہیں ہونا چاہیے۔تو جج نے دونوں کو بلایا کہ دونوں اپنے اپنے ثبوت
پیش کرو۔تو جو احمدی تھا اس نے فوراً بیعت فارم نکال کر پیش کر دیا کہ یہ میرا عقیدہ ہے، یہ پڑھ لیں، یہ
مسلمان والا ہے یا غیر مسلموں والا۔اور غیر احمدی کے پاس کوئی ثبوت نہیں تھا۔اس لئے حج نے فیصلہ دیا
کہ اس کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ احمدی پکا مسلمان ہے۔مور و گورو میں مقامی طور پر ایک ہی احمدی کا گھر تھا۔اس نے جماعت کی خدمت میں پیش
کرنے کے لئے ایک بہت ہی با موقع پلاٹ رکھا ہوا تھا اور وہاں جماعت کا مشن اور مسجد بنانا چاہتا تھا۔وہاں واحد سیاسی جماعت ہے، جو سب سے زیادہ طاقتور ہے۔اس پارٹی کے ممبران نے اس کی مخالفت
شروع کر دی اور ساری سیاسی جماعت خلاف ہو گئی کہ اس کو یہاں مسجد اور مشن ہاؤس نہیں بنانے دینا۔چنانچہ انہوں نے عدالت میں مقدمہ کیا کہ یہ ایک ہی گھر ہے، اس کا حق کیا ہے کہ یہاں مسجد تعمیر کرے؟
اکیلا آدمی ہے، ایک خاندان ہے، گھر پر نماز پڑھا کرے۔حج نے دونوں فریقوں کو لیا اور اس سے پوچھا کہ
بری معقول دلیل نظر آتی ہے کہ تم اکیلے آدمی ہو، خدا کا گھر بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ اس وقت خدا نے
778

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
اس کو یہ دلیل سمجھائی۔اس نے کہا: اگر تمہاری دلیل درست ہے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کو خدا کا گھر
بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ وہ بھی تو صحرا میں ایک ہی گھر ، ایک ہی خاندان تھا اور اس نے بھی بچے کو چھوڑ کر
واپس چلے جانا تھا۔تو حج کا فیصلہ سنیے۔حج نے یہ فیصلہ کیا کہ لازما یہاں خدا کا گھر بنایا جائے گا اور جماعت
کا مشن قائم کیا جائے گا اور میں حکم دیتا ہوں کہ اس تقریب میں سارے مخالفین پہنچیں اور شامل ہوں۔انفرادی تبلیغ پر جوز ور دیا جار ہا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بھی بہت ہی خوشکن نتائج نکل
رہے ہیں۔انفرادی تبلیغ میں پہلے یہ روک تھی کہ بہت سے لوگ افریقہ میں بھی اور یورپ میں بھی سمجھتے تھے
کہ ہمیں پورا علم نہیں، اس لئے ہم کس طرح تبلیغ کریں؟ تو بیرونی ممالک کے دورہ کے دوران بھی اور بعد
میں بھی ہر جگہ بار بار میں نے سمجھایا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف بلانے کے لئے کسی علم کی ضرورت نہیں۔علم تو اللہ
آپ ہی عطا فر ما دیا کرتا ہے۔ضرورت پڑتی تو ہے لیکن ایسی ضرورت نہیں کہ اس کے بغیر پیغام دیا ہی نہ جا
سکے۔اصل تقویٰ ہے، اصل دل کی سچائی ہے۔تمہارے اندر سچا ہمدردی کا جذبہ ہونا چاہیے۔تمہاری بات
میں سچائی کا وزن ہونا چاہیے۔اس لئے تبلیغ شروع کر دو۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی کثرت کے ساتھ باہر سے اطلاعیں مل رہی ہیں کہ جماعت
کے نوجوان بھی ، بوڑھے بھی اور بچے بھی سارے تبلیغ شروع کر چکے ہیں اور بڑے بڑے خوش کن نتائج نکل
رہے ہیں۔کیسٹس (Cassetes) کو بھی اس میں خوب استعمال کیا جارہا ہے۔چنانچہ انگلستان کے ایک
نوجوان نے یہ عہد کیا کہ میں ضرور تبلیغ کروں گا۔اور ایک ہندو کو تبلیغ کرنے کا اللہ تعالیٰ نے اسے موقع عطا
فرمایا اور وہ اس
کی تبلیغ سے احمدی ہوا۔اس نے لکھا کہ صرف کیسٹس سنوا، سنا کر ہی اس کو میں نے قائل کیا
ہے۔اور احمدی ہونے کے بعد اس نے چندہ بھی شروع کیا ہے۔لیکن کچھ عرصہ کے بعد اسے میرا ایک خطبہ
ملا، جس میں تھا کہ جماعت کے بعض لوگ اپنی آمد کم بتاتے ہیں اور چندہ پورا نہیں دیتے تو جھوٹ نہ بولا
کریں، جو آمد ہے، وہ صحیح بتا ئیں اور اگر چندہ نہیں دے سکتے تو انہیں معافی مل جائے گی۔اگر ضرورت مند
ہوں گے تو جماعت مدد بھی کرے گی۔یہ خطبہ سن کر وہ شیخ مبارک احمد صاحب کے پاس آیا اور بڑا ہی نادم
تھا۔اس نے کہا: میں جب سے احمدی ہوا ہوں، اتنا چندہ دیتا تھا حالانکہ دگنا دینا چاہیے تھا تو اب میں پچھلا
بھی سارا ادا کر رہا ہوں اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ پورا دیا کروں گا۔اسی طرح احمدی نوجوانوں
کی تبلیغ سے عیسائی بھی احمدی ہو رہے ہیں اور چینی بھی ہور ہے
ہیں اور اس طرح غیر ممالک کے لوگ جو یورپ یا امریکہ میں گئے ہوئے ہیں، ان میں بھی تبلیغ ہورہی ہے۔779

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ا
ابھی کینیڈا سے ایک خط آیا۔اس میں انہوں نے لکھا کہ ایک چینی مسلمان ہوئے۔بد ہسٹ تھے وہ، پہلے
مسلمان اور پھر احمدی مسلمان ہوئے۔ان کے دل میں اتنی محبت پیدا ہوگئی ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی" وہ اپنے خرچ پر دس ہزار شائع کر کے سرخ چین
میں خود اس کی اشاعت کا انتظام کریں گے۔اسی طرح ان کے علاوہ امسال مزید دو بدھ بھی احمدی ہوئے ہیں۔حالانکہ پہلے بدھوں کو توجہ
نہیں تھی۔کیسٹ کے پروگرام کو جس طرح حکمت سے بعض جماعتیں استعمال کر رہی ہیں اور اس کے نتیجہ
میں جو سب سے زیادہ نمایاں اور پیاری کامیابی حاصل ہوئی ہے، جو مجھے بہت محبوب ہے۔وہ یہ ہے کہ
مصطفیٰ ثابت صاحب نے چھ کیسٹ عربی زبان میں تیار کر کے دیئے تھے، جن کو ہم نے ساری دنیا کے
مشنز میں بھجوادیا کیونکہ ہر شخص کو مہارت نہیں ہوتی کہ وہ عربی زبان میں کلام کر سکے تو ایک عرب عربوں کو
مخاطب کرے۔ان کیسٹس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال ہیں عرب احمدی ہو چکے ہیں۔جرمنی کا تازہ وعدہ 590 بیعتوں کا ملا ہے۔یعنی جب سے وہاں مشن قائم ہوا ہے تو اس وقت سے
وہاں گنتی کے چند نو مسلم ہوئے تھے۔اب جماعت میں اتنا جوش پایا جاتا ہے کہ ہر آدمی مبلغ بن رہا ہے اور
ان کے وعدوں کی تعداد 590 تک پہنچ گئی ہے۔اب ہمیں دعائیں کرنی چاہئیں، اللہ تعالیٰ ان کا سہارا
بنے ، ان کی کمزوریوں
کو دور فرمائے ، انہیں استقامت عطا فرمائے ، ان کی زبان میں اثر پیدا کرے، ان
کے اخلاق میں قوت جاذبہ پیدا کرے۔ایسا تقویٰ نصیب کرے، جو غالب آنے کے لئے پیدا کیا جاتا
ہے، جو لاز ما فتح مند ہوتا ہے۔تو ساری دنیا سے انفرادی تبلیغ کی جو رپورٹیں مل رہی ہیں، وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے بہت خوشکن ہیں اور ساری جماعت کو ان سب کے لئے دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔خواتین میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا جوش ہے۔اور ایک امریکن خاتون، جو جرمنی میں ہیں،
ان کی رپورٹیں بھی بڑی کثرت کے ساتھ باقاعدہ ملتی ہیں۔وہاں وہ یورپین میں تبلیغ کر رہی ہیں۔یورپ میں
،
بھی اور دوسرے ممالک میں کچھ ہوں گی۔لیکن ابھی بہت کمی ہے، اس لحاظ سے انہیں توجہ کرنی چاہیے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جہاں
کام پھیل رہا ہے اور نیک نتائج بھی پیدا ہور ہے ہیں، وہاں جماعت
کی ذمہ داریاں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔کچھ ذمہ داریاں تو ایسی ہیں، جن کو پورا کرنا ہماری استطاعت میں ہوتا
ہے اور ہم کرتے ہیں۔کچھ ایسی ہیں، جو ہماری استطاعت سے باہر ہیں لیکن ہماری دعا کی استطاعت سے
باہر نہیں ہیں۔مثلاً افریقہ کے بعض ممالک شدید قحط سالی کا شکار ہو چکے ہیں اور نہایت خوفناک بھوک اس
780

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983 ء
وقت آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کو دیکھ رہی ہے۔کئی قسم کی اقتصادی بدنظمیاں ہیں، جو اس کی ذمہ دار
ہیں۔پھر کئی سال سے بارش بھی نہیں ہو رہی۔ابھی جو عالمی رپورٹ شائع ہوئی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ
آئندہ نظر آنے والے مستقبل میں تو بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔75 فیصد پانی غائب ہو چکا ہے اور صرف
25 فیصد باقی ہے، جس پر سارے ملک کا گزارہ ہے۔سارے افریقہ کے نہایت دردناک حالات ہیں۔ہمارے ایک مشنری نے لکھا ہے کہ گھانا میں ایک رات کو بارہ بجے دروازہ کھٹکا۔جب میں پہنچا تو ایک شخص
بے ہوش ہو کر گر پڑا تھا۔دروازہ کھولا تو اس کے جسم کوٹھوکر لگی۔میں اس کو اٹھا کر اندر لایا اور اس کے منہ میں
کچھ ڈالا۔جب اس کو ہوش آئی تو اس نے کہا: میں بھوکا تھا ، مجھ میں طاقت نہیں رہی تھی ، میری اور کوئی بیماری
نہیں۔اسی وقت انہوں نے کھانا تیار کر کے کھلایا اور وہ دعائیں دیتا ہوا باہر چلا گیا۔انہوں نے کہا:
دیکھ کر فی کا وقت ہے، اس وقت باہر نہ جاؤ۔اس نے کہا: اب چاہے گولی لگ جائے، مجھے پرواہ نہیں ہے۔میں تو کھانے سے مایوس ہو چکا تھا۔اللہ نے فضل کیا کہ ایک فرشتہ کے پاس بھجوایا، جس نے میرے کھانے کا
انتظام کر دیا۔اسی طرح اور بھی بڑے دردناک واقعات وہاں سے موصول ہورہے ہیں۔پس میں آپ سے
یہ کہتا ہوں کہ بڑے درد کے ساتھ باہر کے ممالک کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خصوصاً گھانا کے لئے بہت
دعا کریں کہ وہاں قحط سالی ایک انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے۔گزشتہ سال مجلس شوری (برائے ممالک بیرون پاکستان ) جو منعقد ہوئی تھی ، اس میں فیصلہ کیا
گیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور نذرانہ کے طور پر صد سالہ جو بلی کے موقع پر ہم ایک نذرانہ بھی پیش کریں گے
کہ سونئے ممالک میں اسلام کا پودا لگائیں گے۔چنانچہ اس فیصلے کے بعد وہ ممالک تقسیم کر دئیے گئے۔بعض ممالک کے سپر د ایک سے زائد ایسے ممالک تھے، جو دوسرے ممالک کے بھی سپر د تھے اور یہ ایک کھلی
دوڑ دی گئی ہے کہ ہر ایک کوشش کرے، جو آگے بڑھ جائے ، جس کو خدا توفیق بخشے۔تو ان کوششوں
کو بھی اللہ
تعالیٰ نے ایک سال کے اندر اندر ہی پھل لگانا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ اس وقت تک اس نئی سکیم کے تابع
موریطانیہ، چاڈ، اپروولٹا، گنی بساؤ ، صومالیہ، یوگوسلاویہ، ٹیونس ، چین کو مورو آئی لینڈ، الجزائر اور مراکش میں
نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔الجزائر اور مراکش کی جماعتیں بھی کیسٹ کے ذریعہ قائم ہوئی ہیں۔یہ بھی
عجیب بات ہے کہ یہ دونوں ہی وہ کیسٹ ریکارڈنگ، جو مصطفی ثابت صاحب کی تھی، کے ذریعہ قائم
ہوئیں۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، وہ مشنوں
کو بھجوائی گئی تھیں۔الجزائر سے جو احمدی ہوئے ہیں، ایک
بڑے معز رسید خاندان کے فرد ہیں۔مجھے ان کی اپنی چٹھی آئی۔انہوں نے لکھا کہ میں سوئٹر لینڈ گیا ہوا تھا،
781

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم
-
وہاں مسجد دیکھنے گیا تو آپ کے مبلغ نے مجھے کچھ کیسٹس دیں۔یہ کیسٹس مصطفی ثابت صاحب نے عربی میں
عربوں کو پیغام کے لئے ریکارڈ کی ہیں۔اور وہ سن کر میرا دل بالکل مطمئن ہو گیا اور میں نے اسی وقت
بیعت کر لی۔اب مجھے بتائیں میرے دل میں شدید تمنا ہے کہ سارے ملک میں اب احمدیت کا پیغام
پہنچاؤں۔میری مدد کریں اور میری راہنمائی کریں۔پس جب اللہ تعالیٰ فیصلے کر لیتا ہے تو خاک کی چٹکی میں
بھی شفا آ جاتی ہے۔یہ کیسٹ بے چاری کیا چیز تھی؟ یہ محض خدا کی تقدیر ہے، جو ان کیسٹوں میں بول رہی
ہے۔حضرت مسیح موعود کی یہ تمنا ہی ہے، جو کام کر رہی ہے۔جب نیا نیا گراموفون ایجاد ہوا تھا تو اس وقت
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ یہ نئی ایجادات تو میری خاطر
خدا نے بنائی ہیں اور میری خواہش ہے کہ میں اس میں پیغام بھر دوں اور ساری دنیا کے کونے کونے تک میں
اپنی آواز کیسٹ یعنی گراموفون کے ذریعہ پہنچا دوں۔تو اب یہ حضرت
مسیح موعود کی تمنا ہی ہے، جو برکتیں
دکھا رہی ہے اور رنگ لا رہی ہے۔یہ لسٹ بہت لمبی ہے، میں اس کو چھوڑتا ہوں۔مختلف ممالک میں جن کے سپر د ایک سے زائد ممالک کئے گئے ہیں اور جیسا کہ میں نے بیان
کیا، اللہ تعالی محض اپنے فضل سے برکت ڈال رہا ہے۔اپروولنا سے متعلق رپورٹ یہ ہے کہ وہاں گھانا کے
ذریعہ پہلے سے جماعت قائم تھی لیکن ایک بڑا وسیع منصو بہ بنایا گیا ہے۔مثلاً چند سال ہوئے ، کیمرون سے ہمارے ایک احمدی معلم کو انہوں نے نکال
دیا تھا۔تبلیغ کی
اجازت نہیں دی گئی تھی۔اب وہاں سے ایک ایسا شخص، جو گزشتہ چونتیس سال سے عیسائی پادری تھا، وہ
وہاں از خود مسلمان ہوا اور پھر مسلمان بننے کے بعد اس تلاش میں پھرنے لگا کہ میں اسلام کا کون سا فرقہ
اختیار کروں۔اس نے بہت کوشش کی۔کئی فرقوں میں گیا لیکن اس کے دل کو اطمینان نہیں ہوا۔چنانچہ وہ
ایک احمدی مسجد میں پہنچا اور اس نے وہاں احمدیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور خدا کے فضل
کے ساتھ وہ سچا احمدی مسلمان بنا۔اور وہ یہ بتا کر گیا ہے کہ میرے ساتھ ایک ہزار کی جماعت ہے۔اور میں
امید رکھتا ہوں کہ وہ ساری کی ساری انشاء اللہ تعالیٰ پیچھے پیچھے آجائے گی۔وقف عارضی بیرون بھی خدا کے فضل سے بڑے اچھے کام سرانجام دے رہی ہے۔یورپ کے
بہت سے ممالک ہیں، جنہوں نے چین میں وقف عارضی کا کام شروع کیا ہے۔اس کے علاوہ یوگوسلاویہ
میں بھی ایک وقف عارضی کا وفد گیا تھا۔ہر طرف سے رپورٹیں مل رہی ہیں کہ اسلام کے لئے دلچسپی بڑھتی
چلی جارہی ہے اور بڑے شوق سے لوگ اسلام کی باتیں سنتے ہیں۔ہمارے ایک ڈاکٹر نذیر صاحب ہیں،
782

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید- ایک الہبی تحریکہ
جو پہلے ابی سینا میں ہوا کرتے تھے، انہوں نے پہلے عارضی طور پر وقف کیا اور پھر انہیں وقف کا ایسا چسکا پڑا
کہ ابھی بھی ان کا خط آیا تھا کہ میں اپنے آپ کو ایک سال کے لئے دوبارہ پیش کرتا ہوں اور اپنے خرچ پر
سارا سال سپین میں تبلیغ کروں گا۔ان کا رنگ بھی نرالا ہے۔کوٹ پر لا اله الا الله محمد
رسول اللہ لکھوالیا ہے اور ہاتھ میں حضرت مسیح موعود کی تصویر ہوتی ہے اور وہ گلیوں اور بازاروں
میں کیسٹیں لگا کر پھرتے رہتے ہیں اور بڑے شوق سے لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں۔یوگوسلاویہ میں ہمارے چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ وقف کر کے گئے ہیں۔اور وہاں دو،
تین دن کے اندر اندر ہی اللہ تعالیٰ کے فضل سے 18 بیعتیں ہو گئیں۔ان کو تبلیغ کے جرم میں جیل بھی جانا
پڑا۔دنیا میں ہر جگہ تعصات ہوتے ہیں، وہاں بھی ہیں۔چنانچہ ان کو پکڑ لیا گیا اور ان کی باقاعدہ پیشی
ہوئی۔اللہ تعالیٰ بعض دفعہ اپنے بندوں کو بڑے پیارے جواب سمجھا دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمہیں
کتابیں تقسیم کرنے کا کیا حق تھا ؟ کمیونسٹ ملک ہے، وہاں منظور شدہ لٹریچر کے سوا کسی اور چیز کی تقسیم کرنے
کی اجازت نہیں۔تو باجوہ صاحب نے کہا: یہ سمجھنے کی کون سی مشکل بات ہے، تم لوگ کہیں جاتے ہو تو
چاکلیٹ تحفہ لے کر نہیں جاتے؟ یہ احمدیوں کا چاکلیٹ ہے۔معلوم ہوتا ہے، حج پر ایسا اثر پڑا کہ اس نے
معمولی سی سزا دے دی۔اور وہاں کے وکیل نے کہا کہ بچ گئے ہو، یہاں تو کئی سال بھی تمہیں اندر پھینک دیا
جاتا تو پتہ ہی نہیں لگتا تھا۔سزا یہ دی کہ 24 گھنٹے کے اندر اندر یہاں سے نکل جاؤ تو باجوہ صاحب اڑ گئے
کہ چوبیس گھنٹے میں تو ہم نہیں نکل سکتے ، 36 گھنٹے کرو۔چنانچہ ان کو وہ بھی رعایت دے دی گئی۔اور 18
بیعتیں لے کر واپس لوٹے تو اللہ تعالیٰ واقفین عارضی پر بڑا مہربان ہوتا ہے، ان کی دعائیں قبول کرتا ہے،
ان کے کام میں برکتیں ڈالتا ہے۔جتنے زیادہ سے زیادہ لوگ وقف کریں گے، اتنے ہی زیادہ خدا کے
فضلوں کو نازل ہوتا دیکھیں گے۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمۃ اللہ علیہ کی خواہش تھی کہ ہم اپنا ایک احمد یہ ریڈیو اسٹیشن
اور احمد یہ ٹیلی ویژن قائم کریں، جس کے ذریعہ دنیا کو پیغام دیا جائے۔اس کے لئے تو ابھی کوئی صورت
نہیں بن سکی۔کیونکہ یہ بہت ہی مہنگا کام ہے۔سردست جماعت کے پاس ویسے بھی وہ ذرائع نہیں ہیں۔اگر خدا و پیہ مہیا فرما بھی دے تو ممالک کے قوانین ہی ایسے ہیں کہ جس کے نتیجہ میں ہم کسی ملک سے دن
رات تبلیغ نہیں کر سکتے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کا ایک اور حل فرما دیا ہے۔وہ یہ کہ دنیا میں جو بڑے بڑے
ممالک ہیں، نہایت ہی عمدہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے انتظامات ہیں، انہوں نے جماعت کے پیغامات خود
783

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم
گفتگو
نشر کرنے شروع کر دیئے ہیں۔اب کینیڈا کی طاقت کا ٹیلیویژن کا نظام تو جماعت قائم نہیں کر سکتی تھی۔لیکن
خدا کے فضل سے وہاں ہر مہینے جماعت احمدیہ کے مشنری انچارج کو وقت دیا جاتا ہے۔وہ اسلام پر گفتہ
کرتے ہیں۔امریکہ میں بھی خدا کے فضل سے بہت سے ایسے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔خصوصاً ہمارے
-
ڈاکٹر مظفر کی شہادت کے بعد تو اس کثرت سے ریڈیو اور ٹیلیویژن پر جماعت کا پیغام پھیلا ہے کہ اربوں
روپیہ بھی آپ خرچ کرتے تو وہ نہیں کر سکتے تھے۔بینڈل اسٹیٹ،اونڈ واسٹیٹ ، کالابار، سورینام، لائبیریا،
کینیا، سیرالیون، گھانا ان سب میں ریڈیو اور ٹیلیویژن کا جماعت کو تعاون حاصل ہے۔اور کالا بار سے تو
با قاعدہ ہمارے مبلغ کا خطبہ ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔کینیڈا میں سات پروگرام نصف نصف گھنٹہ کے جماعت کو
ملتے ہیں۔امریکہ میں سات پروگرام دیئے گئے، جن میں سے چار اتنے مقبول ہوئے کہ انہیں 16 مرتبہ
دہرایا گیا۔اور دو پروگراموں کو چار چار مرتبہ دہرایا گیا۔نجی میں بھی باقاعدہ ہر تہوار، ہر موقع پر جماعت
احمدیہ کو نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے۔سپین میں سات ریڈیو اسٹیشنوں نے ہمارے مشنری کے انٹرویو نشر
کیے اور بڑے لیے تفصیلی تبلیغی پروگرام انہوں نے خود نشر کئے۔بہر حال جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، اللہ
تعالیٰ کے فضلوں کی تو کوئی حد نہیں ہے، کوئی انتہا نہیں ہے۔کس کس چیز کو شمار کریں گے،
the
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بْنِ
کن کن کا انسان انکار کر سکتا ہے۔وکالت تصنیف بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھے کام کر رہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کی کتاب ست بچن کا انگریزی ترجمہ پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب کر رہے ہیں ، وہ شائع کرنے کا
پروگرام ہے۔اور گورکھی ترجمہ گیانی عباداللہ صاحب نے مکمل کر لیا ہے، وہ بھی شائع کرایا جائے گا۔اسلامی اصول کی فلاسفی چینی زبان میں اس پر نظر ثانی کی جاری ہے۔اس کے علاوہ امام مہدی کے ظہور سے
متعلق ایک بہت اچھا مضمون عثمان چینی صاحب نے چینی زبان میں لکھا ہے۔اس کے علاوہ بھی وہ لٹریچر
تیار کریں گے۔اب ان کو اس کام پر وقف کر دیا گیا ہے۔خطبات کے انگریزی ترجمے تمام دنیا میں تقسیم کرنے کا انتظام تحریک جدید کر رہی ہے۔اس سے
پہلے مکرم محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب انگلستان میں ہر خطبہ کا ترجمہ فورا کر دیتے تھے۔اور برادرم
انور احمد صاحب کاہلوں نے اپنے ذمہ لیا ہوا تھا کہ وہ اس کو آگے پھر مختلف ممالک میں مشتہر کر دیتے تھے۔چوہدری صاحب تو اب یہاں تشریف لے آئے ہیں، اللہ تعالیٰ کسی اور کو تو فیق عطا فرمائے گا“۔784

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
وو
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
عربوں کے لئے ایک بہت بڑی خوشخبری یہ ہے کہ ان کی طرف سے تفسیر کبیر کے عربی ترجمہ
کا مطالبہ بار بار آ رہا تھا۔چنانچہ گزشتہ سال طہ قذق صاحب نے بڑے درد سے کہا کہ عرب مزاج کو میں
سمجھتا ہوں۔عرب مزاج کو اس سے زیادہ کوئی چیز قبول نہیں ہو سکتی کہ قرآن کریم کی تفسیر ، جو ان کے علماء کو
نہیں آتی ، وہ قادیان کی بستی سے پیدا ہونے والے ایک انسان کو خدا نے ایسی سکھائی کہ اسے پڑھتے جاتے
ہیں اور قرآن کا علم دل پر روشن ہوتا چلا جاتا ہے۔اس سے زیادہ گہرا اثر کرنے والی کوئی چیز نہیں۔چنانچہ ہم
نے اس کا انتظام کیا اور اب انشاء اللہ تعالی ساری تفسیر کبیر کا عربی میں ترجمہ ہو کر تمام دنیا میں شائع کی
جائے گی۔اور اس کی پہلی جلد خدا کے فضل سے تیار ہو چکی ہے۔اب وہ ایک دو مہینے کے اندر طبع ہو جائے
گی۔طہ قذق صاحب بھی خاص دعاؤں کے مستحق ہیں، انہوں نے اس سارے کام کے کل اخراجات کی
پیشکش کر دی ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ عربوں میں آپ نے جتنی بھی تفسیر کبیر شائع کرنی ہے، اول سے آخر
تک وہ ساری میرے خرچ پر شائع ہوگی۔اور 20 ہزار ڈالر وہ ادا بھی کر چکے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ کام شروع
کرو، انشاء اللہ میں پیچھے نہیں رہوں گا۔میں نے جب ایک اور قذق صاحب کو یہ بتایا کہ اس طرح وہ اللہ
کے فضل سے بازی لے گئے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہر کام میں وہ اسی طرح کر جاتے ہیں، ہمارے لئے بھی
کچھ رہنے دیں گے یا نہیں؟ لیکن وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے مخلص نوجوان ہیں، انہوں نے پانچ
جلدوں والے انگریزی قرآن کا عربی میں خود ترجمہ کیا ہے اور وہ بھی اب نظر ثانی کر رہے ہیں اور اب انشاء
اللہ تعالیٰ جلد شائع ہو جائے گا۔قرآن کریم کے تراجم کے سلسلہ میں فرانسیسی ترجمہ قرآن اب بالکل آخری مراحل میں ہے، نظر
ثانی ہورہی ہے۔ہمارے مبلغ اور بعض بڑے مخلص ماریشین احمدی بھی ساتھ لگے ہوئے ہیں۔اور ان کے
علاوہ ایک اچھی کمپنی بھی کام کر رہی ہے۔انہوں نے مجھے اندازہ یہ بھیجا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر اندر
انشاء اللہ تعالیٰ یہ شائع ہو جائے گا۔روسی زبان سے متعلق مجھے بڑی فکر تھی کہ اب تک روسی زبان میں ہم ترجمہ شائع نہیں کر سکے اور
دوسرے اخراجات بھی اتنے زیادہ ہیں کہ فوری طور پر خیال ہی نہیں تھا کہ ہم شروع کر سکیں گے۔مگر اللہ
تعالیٰ نے چوہدری شاہ نواز صاحب کے دل میں یہ تحریک ڈال دی اور چند مہینے ہوئے ، ان کا مجھے خط آیا کہ
روسی زبان کے لئے ترجمہ کے سلسلہ میں جتنے بھی اخراجات ہیں، وہ میں ادا کروں گا۔آپ یہ کام شروع
کروا دیں۔نیکی تو بغیر بچہ دیئے نہیں رہتی۔اس نیکی نے ایک اور بچہ دے دیا اور کچھ دن کے بعد ان کا مجھے
785

اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
یہ خط آیا، میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کی طباعت کے سارے اخراجات بھی میں ادا کروں گا۔تو اللہ کے
ما سے روسی زبان پر بھی کام شروع ہو گیا ہے۔اسی طرح فیجین زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ مکمل ہو کر اب نظر ثانی ہورہا ہے۔ڈچ میں اسی
سال دوبارہ شائع کیا گیا ہے۔اس وقت تک دس مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے
ہیں۔اور جو زبانیں زیر نظر ہیں، ان میں میجن ، فرانسیسی ، روی اور اٹالین ہے۔اٹالین کے متعلق بھی اللہ
تعالیٰ نے از خود ہی انتظام فرما دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے مجھے لکھا کہ آپ جو نظر ثانی کروا
رہے ہیں، اس میں تو کافی خرچ آئے گا تو میں یہ سارا خرچ ادا کروں گا اور اپنی نگرانی میں کام کرواؤں گا۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔چنانچہ وہ بھی یہ کام از خود یعنی جماعت کی طرف سے اجازت کے ساتھ اپنی نگرانی
میں کروا ر ہے ہیں۔عربی تفسیر میں سے مسجد لندن کو امسال یہ توفیق عطا ہوئی ہے کہ وہ سورہ بروج الطارق اور
القارعہ کا عربی ترجمہ شائع کر سکے۔چنانچہ یہ ان کی بہت اچھی پیشکش ہے۔گویا جلد اول کا مکمل ترجمہ یہ
شائع کر چکے ہیں۔اس وقت ساری دنیا میں جماعت احمدیہ کے جرائد ورسائل دس مختلف زبانوں میں شائع ہور ہے
ہیں۔ڈچ ڈینش، جاپانی، سواحیلی، جرمن، فریج، عربی، انڈونیشن ، بنگالی اور تامل۔اسی طرح ڈنمارک
سے ایک رسالہ جہاد بھی نیا شائع کیا گیا ہے۔ہارٹلے پول سے حال میں ہی ہماری ایک بچی ساجدہ حمید نے
بچوں کے لئے انگریزی میں ایک بڑا ہی اچھا رسالہ نکالا ہے، جس کا نام ” کو کب رکھا ہے۔اسی طرح
جنوبی افریقہ کی خدام الاحمدیہ نے "الخادم اور لجنہ اماءاللہ نے ” البشری کے نام پر رسالہ شائع کیا ہے۔نصرت جہاں سکیم کے تحت جس تیز رفتاری کے ساتھ کام چھیل رہا ہے، اس کے خلاصہ کے بیان
کی بھی یہاں گنجائش نہیں رہی۔میں اس وقت چند اعداد و شمار آپ کو سنا سکتا ہوں۔اس وقت تک 23
ہسپتال کام کر رہے ہیں۔چار ممالک میں اٹھارہ ہسپتال ہیں اور چار ممالک میں چوبیس سکول کھولے گئے
ہیں اور ایک سال کے منافع کی جو کل رقم ہوئی ہے، وہ ایک کروڑ، چوالیس لاکھ، آٹھ ہزار، اناسی روپے
ہے۔جبکہ چند سال پہلے جب حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے اس کا آغاز فرمایا تھا تو کل پچپن لاکھ
روپے کے سرمایہ سے یہ تحریک شروع کی گئی۔اور اب ایک سال کا بجٹ ایک کروڑ ، چوالیس لاکھ روپے ہو
چکا ہے۔لیکن جماعت احمدیہ، افریقہ کو لوٹنے نہیں گئی بلکہ ہر پہلو سے عطا کرنے کے لئے گئی ہے۔چنانچہ یہ
786

آج 10 میں سے 10 باقی