فبای اٰلاء ربکما تکذبٰن ۔ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2
تحریک جدید - ایک ابھی تحریک۔۔۔۔جلد ششم
اقتباس از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1983 ء
سارا روپیہ افریقہ میں ہی نیک کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔ہسپتال کما کر دیتے ہیں اور سکولوں پر وہ خرچ ہو جاتا
ہے۔چنانچہ خدا کے فضل سے یہ سارے رفاہی کاموں پر روپیہ خرچ کیا جارہا ہے۔نصرت جہاں کے ہی وہ
کام ہیں، جن کو دیکھ کرنا نیجیریا کے صدر شیخو شغاری صاحب نے ایک پیغام میں جماعت کو یہ لکھا کہ
میں نے بنظر غائر دیکھا ہے اور یہ امر میرے لئے باعث سکون ہے کہ جماعت
احمدیہ تبلیغ اسلام ،سکولوں اور شفا خانوں کے قیام کے میدان میں بدستور بڑے ثبات
کے ساتھ ترقی پذیر ہے“۔(مطبوعه روزنامه الفضل 30 مارچ 1980 ء)
سیرالیون کے نائب صدر صاحب نصرت جہاں کے ان کاموں سے متاثر ہو کر لکھتے ہیں کہ
میں ہمیشہ سے ہی احمدیت کا مداح اور خیر خواہ رہا ہوں۔بعض لوگ اس میری محبت
اور عقیدت کو پسند نہیں کرتے۔میں انہیں بتاتا ہوں کہ احمدیت ایک سچائی ہے اور
سچائی کے لئے دن رات بے لوث خدمت کر رہی ہے۔بارہ سیکنڈری سکولز چلانا، کوئی
معمولی بات نہیں۔یہ کام صرف اخلاص، جذبہ اور نیک نیتی جیسی خوبیوں سے آراستہ
ہو کر ہی سرانجام دیئے جاسکتے ہیں۔میڈیکل کے میدان میں جماعت احمدیہ کی
خدمات آب زر سے لکھی جانے چاہئیں۔ہم جو آج مسلمان ہونے کا دعوی لئے
پھرتے ہیں، اس میں اولیت کا سہرا احمدی مبلغین کے سر ہے۔احمدی مبلغین نے دن
رات اس ملک میں خدمت اسلام کر کے اسلام کی لاج رکھ لی ہے۔اسی طرح شیخو شغاری صاحب نے ایک موقع پر فرمایا کہ
( مطبوعہ روزنامہ الفضل 19 اپریل 1980 ء)
کا کچھ
جماعت احمدیہ نے نائیجیریا میں ایک قابل فخر قوم تیار کی ہے۔اب آخر پر میں صد سالہ جوبلی سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔صد سالہ جوہلی کی تحریک جب۔شروع کی گئی تو غالبا دو تین کروڑ پیش نظر تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ اس تحریک کو دس کروڑ تک
پہنچا دیا۔میں نہیں جانتا، کیا عوامل کارفرما ہیں؟ جماعت کے مزاج کے یہ بات خلاف ہے کہ وعدے کرنے کے
بعد بھول جائے۔اور دوسری طرف اس تیزی کے ساتھ مالی قربانی میں آگے بڑھ رہی ہے کہ تعجب ہوتا ہے کہ
اس تحریک کو کیوں بھلا دیا؟ چنانچہ دس کروڑ کے جو وعدے کئے گئے ہیں، ان میں سے اب تک بمشکل نصف
کے قریب ادائیگی ہوئی ہے۔یہ تقریبا پندرہ سال کے عرصہ میں پھیلی ہوئی ادا ئیگی ہوئی تھی۔اب یہ بات سمجھ
787
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1983ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
میں نہیں آتی۔معلوم یہ ہوتا ہے کہ نظام کی طرف سے کوئی سنتی دکھائی گئی ہے۔ورنہ جماعت تو ایسی نہیں ہے کہ
مالی قربانی میں اس طرح پیچھے رہ جائے۔آپ اندازہ کریں کہ صرف اس سال جماعت احمد یہ بیرون نے چندہ
عام، چندہ وصیت اور چندہ تحریک جدید میں دس کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔اور گزشتہ سال کے مقابل پر دگنی رقم ادا
کی ہے۔تو جماعت احمد یہ اخلاص میں اتنی عظیم الشان ترقی کر رہی ہے، اس پر بدظنی کا کسی کو حق ہی نہیں ہے کہ
پندرہ سال میں پھیلے ہوئے دس کروڑ کے وعدے سے وہ بے توجہی کرتی۔غالبا یہی بات ہے کہ امراء یا مشنری
انچارج بعض دفعہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے ایک تحریک پر زور دیا تو دوسری تحریک سے پیچھے نہ رہ جائیں۔وہ
لازمی چندہ جات کی طرف توجہ دیتے رہے ہیں اور اس طرف توجہ نہیں دی۔تو بے دھڑک اور بے خوف ہو کر توجہ
دیں، پیسے مہیا کرنا ان کا کام ہی نہیں ہے۔وہ اللہ کا کام ہے۔وسعتیں عطا کرنا، ہمارے خدا کے ہاتھ میں ہے،
لازم وہ مہیا فرمادے گا۔اس لئے میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ان کے منتظمین ست ہیں تو وہ نہ ستی
دکھا ئیں اور جلد از جلد اس کی ادائیگی کی طرف توجہ کریں۔اس سلسلہ میں بھی بہت ہی دلچسپ واقعات موصول ہوتے رہتے ہیں۔چنانچہ پچھلے سال جب
میں نے تحریک کی کہ جماعت اس میں پیچھے رہ گئی ہے تو اس کثرت کے ساتھ احمدی خواتین نے قربانی کے
نمونے دکھائے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔پیچھے پڑ کر منتیں کر کر کے زیوراتار کر پھینکے کہ یہ لے لیں اور
ہمارا چندہ پورا کریں اور معذرتیں کیں۔صوبہ سندھ ” نواب شاہ کی ایک خاتون ہیں، انہوں نے لکھا ہے کہ افسوس ہے، میں بالکل
بھول گئی تھی ، اس طرف توجہ نہیں تھی۔میں بہت ہی شرمندہ ہوں۔پانچ ہزار تو نفد بجوارہی ہوں ، جو میرے
پاس کل سرمایہ ہے اور باقی زیور بیچتے ہی میں انشاء اللہ تعالیٰ سارا ادا کر دوں گی۔اس ضمن میں ایک بہت ہی دلچسپ واقعہ احمدی خاتون کی ذہانت کا بھی ہے اور یہ ایسا واقعہ ہے،
جو احمدیت سے باہر ہو ہی نہیں سکتا۔یہ خاص احمدیت کی شان کا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہاں اس قسم کے واقعات
رونما فرمارہا ہے۔ضلع شیخوپورہ کی ایک خاتون اپنے خاوند کے ساتھ موٹر میں اپنے گاؤں کی طرف آرہی تھی
کہ رستہ میں کار کو ڈاکوؤں نے روک لیا۔اس سے پہلے وہ کئی بسیں اور کاریں لوٹ چکے تھے۔انہوں نے
جلدی سے ایک آدھ چیز یعنی زیورا تار کر قدموں میں نیچے پھینک دیئے لیکن اتنی دیر میں ڈا کو نظر ڈال چکے
تھے۔انہوں نے کہا: ہر گز کوئی حرکت نہیں کرنی ، سار از یور دے دو۔وہ سارا زیوران کا لوٹ کر چل پڑے۔دیکھئے ! دیکھئے ایہ ترکیب احمدی دماغ کے سوا کسی کو آہی نہیں سکتی۔انہوں نے خاوند سے کہا کہ ڈاکوؤں سے
788
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
اقتباس از خطابه فرموده 27 دسمبر 1983ء
تو یہ زیور واپس نہیں مل سکتا۔صرف ایک ترکیب ہے کہ جومیرا بچا ہوا ہے، وہ میں خدا کی راہ میں دے
دوں۔پھر اللہ اس کی واپسی کا انتظام کر دے گا۔چنانچہ وہ زیور لے کر دوڑی دوڑی ربوہ آئیں اور مجھے کہا
کہ اس کو صد سالہ جوبلی میں میری طرف سے لے لیں۔اس کے سوارستہ ہی کوئی نہیں کہ میرا از یورواپس
ملے۔چنانچہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس کا خط آیا کہ کچھ سمجھ نہیں آتی کس طرح ہوا لیکن وہ ڈاکو پکڑے گئے
اور ہمار از یور بھی ان سے نکل آیا ہے۔پس یہ ہے، احمدیت کی شان۔یہ ہے، وہ خدا، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ظاہر ہوا۔اور آپ کے بعد آپ کے سب سے کامل غلام مسیح موعود علیہ السلام پر ظاہر ہوا تھا۔آپ کی تیار کردہ یہ
جماعت ہے، آپ ہر وقت خدا کے فضلوں کے سایہ تلے آگے بڑھتے ہیں۔کوئی خوف نہ کریں، غربت کا۔کوئی خوف نہ کریں، جیبیں خالی ہونے کا۔کیونکہ خدا کے خزانے نہ ختم ہونے والے خزانے ہیں۔اس کی
رحمت کا سایہ ہمارے سروں پر دراز ہے اور ہمارے آگے آگے چلتا ہے اور پھیلتا چلا جاتا ہے۔اس سایہ
سے تیز تر آپ نہیں چل سکتے۔ہمیشہ وہ سایہ آگے بڑھتا رہے گا۔اس لئے آپ وہ جماعت ہیں، جن کو کوئی
خوف نہیں اور کوئی حزن نہیں ہے۔خدا کی خاطر قربانیوں میں آگے بڑھیں اور خدا کے فضلوں کی بارشوں کو
نازل ہوتا دیکھیں۔مجھے تو ان لوگوں پر حیرت ہوتی ہے، جو جماعت پر خدا کے فضلوں کو دیکھ کر ان کی راہ میں
روکیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔زمین پر بہنے والے پانی کے سامنے تو کچھ دیر کے لئے روک لگائی جا
سکتی ہے لیکن وہاں بھی لمبے عرصہ کے لئے روک نہیں ڈالی جاسکتی۔وہ رکے ہوئے پانی چڑھ جایا کرتے ہیں
اور ہر بند کو توڑ دیا کرتے ہیں۔لیکن وہ بارش جو آسمان سے نازل ہو رہی ہو، اس کو کبھی کبھی چھتوں نے روکا
ہے۔اور وہ بارش جو مشرق تا مغرب محیط ہو چکی ہو، جو شمال میں بھی برس رہی ہو اور جنوب میں بھی برس رہی
ہو، وہ ساری دنیا میں اللہ کے فضلوں کے قطرے بن کر جماعت پر نازل ہورہی ہے۔کون ہے، جس کی
چھتری اس فضل کو روک دے گی ؟ کون ہے، جس کی چھت اس کی راہ میں حائل ہو جائے گی ؟ اس لئے ہے
خوف ہو کر آپ آگے بڑھتے چلے جائیں۔دعائیں کریں،
ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے،
ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے،
ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے،
اس نے نہ پہلے کبھی ہمیں چھوڑا ہے، نہ آئندہ بھی ہمیں پیچھے چھوڑے گا“۔( مطبوعه روز نامہ افضل 15 اپریل 1984ء)
789