دنیا میں کثرت سے جماعتوں کا پھیل جانا ، دفتر اول کی قربانی کی برکت ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26اکتوبر 1984ء
دنیا میں کثرت سے جماعتوں کا پھیل جانا، دفتر اول کی قربانی کی برکت ہے
وو
خطبہ جمعہ فرمود 1260اکتوبر 1984ء۔۔۔۔۔یہ جمعہ اس سال کے اکتوبر کا آخری جمعہ ہے۔اور حسب روایت اس جمعہ میں، جو اکتوبر کا
آخری جمعہ ہوتا ہے، عموماً
تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا جاتا ہے۔اور اگر کسی وجہ سے اس جمعہ میں
نہ ہو سکے تو پھر نومبر کے پہلے جمعہ میں یہ اعلان کیا جاتا ہے۔وو
نا۔بہر حال یہ جمعہ چونکہ مجلس تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا جمعہ ہے، اس لئے میں
آج مجلس تحریک جدید کے نئے مالی سال کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔اور اس ضمن میں سب سے پہلی
خوشخبری جماعت کو یہ دینی چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال نئے سال کے آغاز کے وقت میں نے اس خواہش کا
اظہار کیا تھا کہ چونکہ پچاس سال تحریک جدید کو پورے ہو رہے ہیں اور آئندہ سال جب اعلان ہو رہا ہوگا
آغاز کا تو اس وقت اکاون واں سال شروع ہو چکا ہو گا۔اور چونکہ یہ ایک جماعت کی تاریخ میں ایک
Landmark ہے، ایک خاص نشان منزل ہے، اس لیے پہلے تو وعدے پچاس سال تک لاکھوں میں
ہوتے رہے، اب میری خواہش ہے کہ آئندہ سال ہم کروڑ تک پہنچ جائیں اور آئندہ پھر کروڑوں میں
باتیں ہوں۔یہاں تک کہ صدی کے آخر پر جا کر تحریک جدید کا بجٹ اربوں میں پہنچ چکا ہو۔الحمد للہ خدا تعالیٰ نے احسان فرمایا اور نا مساعد حالات کے باوجود اور باوجود اس کے کہ دوسری
بہت سی تحریکات بھی تھیں اور بہت اقتصادی بوجھ بھی تھا جماعت پر ، اب تک اس سال کے وعدے، جو
گزشتہ سال گزرا ہے، ایک کروڑ، تین لاکھ، انتہبر ہزار (1,03,69,000) تک پہنچ چکے ہیں۔اور
جماعت پاکستان نے بھی اس معاملہ میں غیر معمولی قربانی کا اظہار کیا ہے اور باہر کی جماعتوں نے بھی اللہ
تعالیٰ کے فضل سے نمایاں اضافہ کے ساتھ وعدے پیش کئے۔پاکستان کے اضافے بیرونی دنیا کے
اضافوں سے نسبت کے لحاظ سے زیادہ آگے ہیں۔جہاں تک انگلستان کا تعلق ہے، جماعت انگلستان کے گزشتہ سے قبل سال کے وعدے بائیس ہزار
پاؤنڈ (22,000 تھے۔اور گزشتہ سال یعنی جواب ختم ہو رہا ہے، اس میں یہ وعدے بڑھا کر چھبیس ہزار
919
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
(26,000) تک پہنچا دیئے گئے۔لیکن وصولی میں ابھی انگلستان کچھ پیچھے ہے۔اور وصولی اکتیس اکتوبر تک
وصولی اکیس ہزار پاؤنڈ (21,000) تک پہنچی ہے۔یعنی بیاسی فیصد (820) تو یہ بہت معمولی سا فرق ہے۔معلوم ہوتا ہے، عدم توجہ کی وجہ سے یا غالباً یوروپین مشنز کی تحریک ہے، اس کے نتیجہ میں شاید کچھ غفلت ہوگئی
ہو۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ ذراسی کوشش سے ہی چند دن کے اندر یہ کی بھی پوری ہوسکتی ہے۔پاکستان کا جو مجموعی وعدہ ہے، اس کے مقابل پر بھی وصولی میں کچھ کمی ہے۔لیکن گزشتہ سال کے
مطابق اگر ہم جائزہ لیں تو معلوم یہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں عموماً اکتوبر میں جو فصلیں آتی ہیں، ان پر ادا ئیگی
ہوتی ہے۔اس لئے چند دن پاکستان کی جماعتیں تاخیر سے ادائیگی کرتی ہیں۔کیونکہ اکثر زمیندار جماعتیں
ہیں۔چنانچہ گزشتہ سال اکتوبر تک اکیس لاکھ ، پچاس ہزار (21,50,000 ) کی وصولی تھی لیکن سال کے آخر
تک تمہیں لاکھ، گیارہ ہزار (30,11,000) تک پہنچ گئی۔اس سے توقع رکھتے ہوئے میں امید رکھتا ہوں کہ اب
انشاء اللہ پاکستان کا وعدہ اپنے نہ صرف معیار کو پہنچے گا بلکہ آئندہ سال انشاء اللہ اور بھی آگے بڑھ جائے گا۔بیرون پاکستان اور پاکستان کی جماعتوں کے موازنہ کے لئے چند چارٹس تیار کروائے گئے ہیں،
وہ میں آپ کو سنانا چاہتا ہوں۔پاکستان کا جہاں تک تعلق ہے، سال 49 میں اڑ میں ہزار، ایک سو بیاسی
(38,182) وعده کنندگان نے حصہ لیا اور تمیں لاکھ بجٹ تھا۔اکتوبر تک وصولی اکیس لاکھ ، پچاس ہزار
روپے (21,50,000) تھی۔لیکن سال کے اختتام کے بعد چند دن کے اندر اندر کل وصولی تمہیں لاکھ،
گیارہ ہزار دوسو تنیس روپے (30,11,233) تک پہنچ چکی تھی۔اور سال رواں جو گزررہا ہے، اس میں
وعده کنندگان ہی انتالیس ہزار، نوسو، آٹھ (39,908) تک پہنچ گئے۔یعنی خدا تعالیٰ کے فضل سے سترہ سو
چھیں (1726) وعدہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہوا۔یہ وعدہ کنندہ گان کا اضافہ زیادہ تر دفتر سوم میں
ہے۔اور دفتر سوم میں خصوصی کوشش چونکہ لجنہ اماءاللہ کے سپرد ہے، اس لئے اس کا سہرا ایک حد تک لجنہ اماء
اللہ کے سر پر بھی بنتا ہے۔اللہ تعالی خواتین کو جزا دے۔ان کے سپر د جب بھی جماعت کی طرف سے کوئی
کام کیا جاتا ہے تو وہ نہایت ہی مستعدی سے اسے سرانجام دیتی ہیں۔اور تمام دنیا کی عورتوں
کا یہ اعتراض کہ ایک مسلمان عورت پردہ میں بٹھا کر لکھی بنادی گئی ہے، یہ
جھوٹا ثابت ہو جاتا ہے۔کیونکہ جہاں تک جماعت کی تاریخ کا تعلق ہے، سب سے زیادہ کام کرنے والی
پردہ دار عورت ہے۔اور تمام نیک تحریکات میں سب باتوں میں آگے بڑھنے والی خدا تعالیٰ کے فضل سے
پردہ دار عورت ہے۔بلکہ مردوں کے لئے کام کرنے والی بھی ، جوتحریکات مردوں سے تعلق رکھتی ہیں، اگر
920
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1984 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان میں کمی ہو اور عورتوں کے سپرد کی جائیں تو اس میں بھی آگے بڑھ کر ان کے ہاتھ بٹاتی ہیں۔تو یہ اعتراض
تو عمل سے جھوٹا ثابت ہو جاتا ہے کہ پردہ کے نتیجہ میں قوموں کے اندر کچھ ستی پیدا ہو جاتی ہے، ایک وجود
کا حصہ معطل ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی وجود میں تو اس کے بالکل برعکس نمونے نظر آرہے
ہیں۔جو بے پردہ عورتیں ہیں، ان کے رجحانات دنیا داری اور دنیاطلبی کی طرف زیادہ ہیں اور دوسرے
مشاغل اور فیشن پرستیاں بھی ان کے اوپر برے رنگ میں اثر انداز ہوتی ہیں۔لیکن لجنہ کی پردہ دار خواتین
اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی اور خدمت کے ہر معیار میں بہت ہی پیش پیش ہیں۔اور آزاد قوموں کی
عورتوں
کی کوئی تنظیم بھی اپنی مستعدی اور وقت کے بہترین مصرف کے لحاظ سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر
سکتی۔اور اصل جواب، جو موجودہ دنیا میں اسلام پر حملوں کے ہیں، وہ عملی لحاظ سے پیش کرنے چاہئیں اور
وہی قابل قبول ہوا کرتے ہیں۔تو دفتر سوم میں لجنہ اماءاللہ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں کام کیا۔اور گزشتہ سال بھی میں نے
محسوس کیا تھا کہ بہت ہی اچھا کام کیا ہے۔اور غیر معمولی اضافہ کیا ہے، وعدہ کنندگان میں بھی اور چندوں
کی مقدار میں بھی۔بجٹ سال 49 کا تمیں لاکھ روپے تھا اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ، اگر چه وسط اکتوبر
تک صرف اکیس لاکھ روپے وصولی تھی لیکن سال کے آخر اور کچھ دن بعد تک تمہیں لاکھ سے بڑھ گئی۔اس
مرتبہ بجٹ چالیس لاکھ رکھا گیا اور وسط اکتو بر تک ستائیس لاکھ اسی ہزار (27,80,000) وصولی ہو چکی
تھی۔اور اگر گزشتہ سال کی نسبت کوملحوظ رکھا جائے تو امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ وصولی توقع سے بڑھ
جائے گی۔بجٹ میں اضافہ امسال %33 کیا گیا تھا اور گزشتہ کے مقابل پر یہ اضافہ %29 تھا۔جواللہ
تعالٰی کے فضل سے پورا ہو چکا ہے۔دفتر اول، دفتر دوم اور دفتر سوم کے مواز نے بھی اعداد و شمار کی صورت میں موجود ہیں۔لیکن ان
کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں۔صرف دفتر اول کے متعلق میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ دفتر اول سے
متعلق میں نے یہ تحریک کی تھی کہ دفتر اول چونکہ ایک بہت ہی عظیم الشان تاریخی حیثیت کا دفتر ہے، اس
لئے جماعت اس دفتر کو کبھی بھی مرنے نہ دے۔یعنی وہ لوگ جنہوں نے سب سے پہلے اس تحریک کی
قربانیوں میں عظیم الشان حصہ لیا تھا، ہمارے ماں باپ یا بعضوں کے دادا ہوں گے اور ان لوگوں نے پہلا
قدم اٹھایا ہے، عظیم الشان نیکی کی طرف۔اور یہ تمام دنیا میں جو کثرت کے ساتھ جماعتیں پھیل گئی ہیں اور
ملک ملک اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے خدام نعرہ ہائے تکبیر بلند کر رہے ہیں اور غیروں کو اسلام سکھا
921
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
رہے ہیں، یہ ساری برکت ان قربانی کرنے والوں کی قربانی کی ہے، جنہوں نے دفتر اول کا آغاز کیا تھا۔عورتیں کیا ، مرد کیا اور بچے کیا، عجیب عاشقانہ رنگ میں نہایت ہی غریبانہ حالت کے باوجود انہوں نے
بہت بڑا بوجھ اٹھایا۔جو توقع سے بڑھ کر تھا۔اور پھر اس کو مسلسل تا زندگی وفا کے ساتھ نبھاتے رہے۔اس
لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ جن کے والدین نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا اور وہ فوت ہو گئے ، وہ صدقہ
جاریہ کے طور پر اور اپنے والدین کے احسان کے طور پر اپنے دادایا اور بزرگوں کے احسان کے طور پر جہاں
سے وہ چندہ منقطع ہوا تھا ، وہاں سے اس چندہ کو دوبارہ شروع کر دیں۔اور چونکہ اس زمانہ کے مالی حالات
کے پیش نظر وہ بہت بڑی رقمیں نظر نہیں آتیں، آج کل کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو۔اس لئے ہر شخص
کے بس میں ہے۔کیونکہ ان لوگوں کے خاندان اللہ کے فضل سے بہت دنیاوی وجاہت پاگئے ہیں اور مالی
لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو کشائش عطا فرمائی ہے، سہولتیں عطا فرمائی ہیں۔اس لئے اگر وہ سابقہ بقایا
بھی دینے کی کوشش کریں تو ہر گز بعید نہیں ہے کہ وہ نہ صرف دیں بلکہ بڑھا کر دیں۔چند بچے بھی اگر مل کر
یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم نے اپنے ماں باپ کے نام کو مرنے نہیں دینا اور قیامت تک ہماری نسلیں ان کی طرف
سے چندے دیتی رہیں گی تو یہ بہت ہی ایک عظیم الشان قدم اٹھایا جائے گا۔اور جولوگ اس میں حصہ لیں
گے، ان کے بھی نام اللہ کے رجسٹر میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بہر حال نسلاً بعد نسل اس دفتر کو ہم نے زندہ
رکھنا ہے۔اور یہ دفتر ویسے بھی بہت ہی عظیم الشان معززین کا دفتر ہے۔اس میں صحابہ کرام شامل ہیں، اس
میں احمدیت کے نام پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام سننے کے بعد شامل ہو کر قربانیاں دینے
والے بکثرت لوگ شامل ہیں۔اور پھر تا بعین بھی اول نسل کے شامل ہیں۔اس لئے یہ دفتر جماعت کا
خلاصہ ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے ملک میں بھی اگر کسی کے علم میں ہو کہ ان کے ماں باپ
تحریک میں حصہ لیتے تھے تو وہ ضرور کوشش کریں کہ ان کے نام کو زندہ رکھیں۔جو اطلاعیں ملی ہیں، غالباً سولہ سو ایسے کھاتے تھے، جن کو آپ Dead کھانہ کہتے ہیں۔یعنی مرا
ہوا کھا نہ۔اور چونکہ ان لوگوں کی قربانیاں خدا کی نظر میں زندہ رہنے کے قابل تھیں، اس لئے اللہ تعالیٰ نے
میرے دل میں تحریک ڈال دی اور جب میں نے تحریک کی تو سولہ سو (1600) کھاتے سے کچھ زائد اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اب تک زندہ ہو چکے ہیں اور ان کے ورثا نے بڑی محبت اور عشق کے اظہار کے طور پر
قربانیاں پیش کی ہیں اور سارے بقایا جات پورے کر دیئے ہیں۔اور اب وہ آئندہ یہ عہد کر چکے ہیں کہ ہم
ان کو جاری رکھیں گے۔اور ہمارے بعد وہ دعا کرتے ہیں کہ ہماری نسلیں بھی انشاء اللہ اس کو جاری رکھیں
922
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء
گی۔لیکن بہت سے نام ایسے ابھی باقی ہیں، جن کے متعلق تحریک جدید کے پاس ریکارڈ نہیں ہے کہ ان
کے بچے کہاں گئے ہیں؟ اور باوجود اس کے کہ جماعتوں کو سرکلر دیا گیا تھا لیکن عموما یہ ہوتا ہے کہ سرکلر امیر
مربی تک پہنچتا ہے، پھر بعض کارکنان تک پہنچ جاتا ہے اور رفتہ رفتہ اس کے اندر کمزوری آنی شروع ہو جاتی
ہے اور یہ محنت نہیں اٹھائی جاتی کہ ساری جماعت کے ایک ایک فرد تک پیغام پہنچ جائے اور پھر یاد دہانی
کروائی جائے۔اس لئے اس خطبہ میں، میں خود یاد دہانی کرواتا ہوں۔کیونکہ اب تو کیسٹس
( Cassettes) کے ذریعہ ساری دنیا میں پیغام پہنچ رہا ہوتا ہے۔تو جس جس احمدی کے کانوں تک یہ آواز
پہنچے، وہ تلاش کرے خود کہ میرے والدین یا میرے دادا، پر دادا نے یا بعض اور بزرگوں نے حصہ لیا تھا کہ
نہیں، تحریک جدید میں؟ اور اگر لیا تھا تو پھر اسے وہ زندہ کرنے کی کوشش کرے۔اگر کوئی ایسے بزرگ
ہوں، جن کی اولاد نہ ہو، لاوارث مرچکے ہوں، خدا نخواستہ ایسے بھی ہوتے ہیں، بہر حال تو میری تحریک
جدید سے یہ گزارش ہے کہ ان کے نام میرے سپرد کریں۔میری خواہش ہے کہ میں ان کی طرف سے بھی
چندہ دوں اور آئندہ بھی میری اولاد کی جو بھی شکل ہو، ان کو بھی وصیت کروں کہ اللہ تعالیٰ ان کے نام زندہ
رکھنے کی ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آمین۔ایک حصہ تحریک جدید کا اعمال کی دنیا سے تعلق رکھتا ہے۔اس کے متعلق میں چند باتیں بعد میں
بیان کروں گا۔اس سے پہلے کہ میں شروع کروں۔تحریک جدید کے بیرونی حصہ سے متعلق کچھ اعداد و شمار
آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔گزشته سال بیرونی ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ترپن لاکھ ، اٹھاون
ہزار، تین سو پچاس روپے (53,58,350) کے وعدے تھے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میں بھی
نمایاں اضافہ ہوا۔اور اب تریسٹھ لاکھ، انسٹھ ہزار چارسو، چونتیس روپے (63,59,434) کے وعدے
بیرونی ممالک سے وصول ہو چکے ہیں۔ان میں جو نمایاں قربانی کرنے والی جماعتیں ہیں، ان میں سے
چین نے اضافہ کیا ہے۔تعداد تو اگر چہ تھوڑی ہے لیکن بہر حال ان کے اخلاص کا معیار کافی بلند ہے۔ایک
سوتر اسی فیصد اضافہ کیا ہے ، پین نے۔سری لنکا پیچھے تھا جو اور گزشتہ دورہ ہوا وہاں اس کے نتیجہ میں جماعت
میں ایک نئی بیداری پیدا ہوئی۔تحریک جدید میں کبھی انہوں نے خدا کے فضل سے ایک سوا کہتر فیصد
(171%) اضافہ کے ساتھ چندے دیئے۔سیرالیون میں ایک سو چھپیں فیصد (125) اضافہ، سنگا پور
میں سو فیصد ( %100)، برما میں پچھتر فیصد ( %75)، سوئٹزرلینڈ اڑسٹھ فیصد ( 68 ) ، گیمبیا میں چونی
923
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فیصد ( %64)، لائبیریا میں تریسٹھ فیصد ( %63 ) ، گی آنا میں اڑتیس فیصد (380) ، آئیوری کوسٹ میں
لتیس فیصد (310) ، یوگنڈا میں پینتیس فیصد ( 350 ) ، غانا میں تھیں فیصد (300)، ناروے میں
اٹھائیس فیصد (280) ٹرینیڈاڈ پچیس فیصد (250) اور شرق اوسط میں اٹھاون فیصد ( %58) اضافہ
ہوا ہے۔الحمد للہ اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزا عطا فرمائے۔باقی جو ممالک ہیں، جن میں معمولی اضافہ نسبتاً
ہے ، ان کی فہرست پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن کچھ ممالک ایسے ہیں، جو پیچھے بھی ہٹے ہیں اور میرا یہ
خیال ہے کہ اس میں انتظامی دقت ہے یعنی انتظامی کمزوری ہے ورنہ یہ ناممکن ہے کہ جماعت کا قدم پیچھے
ہے۔کیونکہ ہمارا تجربہ تو یہی ہے کہ جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ
جماعت کے اوپر چاہے تنگی کا زمانہ ہو، چاہے خوشحالی کا زمانہ ہو، یہ بہر حال آگے قدم بڑھاتی ہے۔چنانچہ ربوہ کی مثال آپ دیکھ لیجئے۔ربوہ میں، جو فہرست ہے شہروں کی، پاکستان کے شہروں کی، اس میں
سب سے زیادہ حیرت انگیز طور پر ربوہ میں اضافہ ہوا ہے۔حالانکہ ربوہ میں نسبتا غرباء کی تعداد بہت زیادہ
ہے۔اور ایک بہت بڑی تعداد تو ایسی ہے کہ جن کو اگر سلسلہ گندم اور ضروریات مہیا نہ کرے تو ان کے لئے
رہن سہن مشکل ہو جائے۔بہت ہی تکلیف دہ حالات پیدا ہوں اور بہت سے واقفین ہیں۔اسی طرح مختلف
مصائب کے مارے ہوئے پناہ کے لئے باہر سے یہاں آجاتے ہیں۔تو عمومی معیار، اللہ تعالیٰ اس کو بلند
فرمائے ، فی الحال یہ بہت کم معیار ہے۔لیکن گزشتہ تین سال کے اندر ربوہ نے اخلاص میں جو ترقی کی ہے، وہ
اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ سال 48 میں دو لاکھ ان کا وعدہ تھا اور اس سے آئندہ سال تین لاکھ، انہتر ہزار کا ہوا
اور امسال جو گزرا ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے چار لاکھ سے کچھ اوپر وعدہ ہو چکا ہے۔یہ وعدہ نہیں ہے، وصولی
ہے۔ربوہ کے تین سال پہلے یعنی آج سے تین سال پہلے جو وصولی تھی ، وہ دولاکھ نو ہزار (2,09,000) تھی
اور آج اس کی وصولی چار لاکھ، ایک ہزار نو روپے ہو چکی ہے۔حالانکہ حالات ایسے خطرناک رہے ہیں ربوہ
میں اور ایسی پریشانیاں رہی ہیں کہ خطرہ یہ تھا کہ سب سے زیادہ ربوہ کے چندوں پر برا اثر پڑے گا۔لیکن اللہ
تعالیٰ نے جو مومنوں کی صفات بیان فرمائی ہیں قرآن کریم میں ، ان میں ایک یہ ہے:۔وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ
کہ وہ اللہ کی ضروریات کو یعنی دین کی ضروریات کو اپنی ذاتی ضروریات پر ترجیح دیتے ہیں۔خواہ
دہ جنگی کی حالت میں ہی اور نہایت مشکلات کی حالت میں گزارہ کر رہے ہوں۔تو یہ تعریف اللہ تعالیٰ کے
924
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26اکتوبر 1984 ء
ضل سے سب جماعتوں پر پورا اترتی ہے۔لیکن ربوہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ خاص مقام عطا فر مایا کہ فیصد اضافہ
کے لحاظ سے سارے پاکستان کی بلکہ ساری دنیا کی جماعتوں میں آگے بڑھ گیا ہے۔دوسرے نمبر پر سیالکوٹ آتا ہے۔یہاں اضافہ %54۔5 ہے۔لیکن سیالکوٹ کا جو اضافہ ہے،
وہ اس لحاظ سے اتنازیادہ خوشکن نہیں کہ سیالکوٹ کی جماعتیں کچھ ضرورت سے زیادہ دیر سے سوئی ہوئی
ہیں اور جو ان کے اندر اصل معیار ہے، جو خدا تعالیٰ نے ان کو استطاعت عطا فرمائی ہے، اس سے ابھی بھی
پیچھے ہیں۔چنانچہ سارے سیالکوٹ کا بڑھنے کے بعد بھی 36,000 تک وعدہ پہنچا ہے۔اور ربوہ کا ایک شہر
کا چار لاکھ سے اوپر ہے۔حالانکہ سیالکوٹ ہی میں اس وقت سب سے زیادہ جماعتوں کے تعداد ہے۔لیکن
مشکل یہی ہے، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ ایک لمبے عرصہ تک سیالکوٹ نے نیند کے مزے اڑائے
ہیں یا ایک اور بات بھی ہے کہ سیالکوٹ والے سمجھتے ہیں کہ ساری دنیا میں جو قربانیاں دے رہے ہیں
احمدی، ان میں سب سے آگے سیالکوٹی ہیں، اس لئے وہی کافی ہیں ہماری طرف سے۔وہ کام کرتے
رہیں، ہماری صف اول بن کر ہم ان کے ثواب میں حصہ لیتے رہیں گے۔یہ امر واقعہ ہے کہ سارے
پاکستان میں بھی بلکہ ساری
دنیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیالکوٹیوں
کو غیر معمولی طور پر جماعتی خدمات
کی توفیق ملی ہے اور مل رہی ہے۔تو یہ میں اس لئے کہ رہا ہوں کہ آپ سیالکوٹ بیچارے کو بالکل ہی نکمانہ
سمجھ لیں۔اس میں بھی جان ہے خدا کے فضل سے۔لیکن باہر جا کر زیادہ جان پڑتی ہے، سیالکوٹ میں رہ کر
کم پڑتی ہے۔باہر کے سیالکوٹیوں کو بھی چاہئے کہ کچھ ان کی طرف فکر کریں۔اپنے عزیزوں کو لکھیں، ان کو
کہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تمہیں کو اپنا دوسرا وطن قرار دیا تھا، اس کی لاج رکھ لو اور
جس طرح ہم باہر نکل کر قربانیوں میں پیش پیش ہیں، تم بھی پیش پیش ہو۔یہ درست ہے کہ وہاں جو پیچھے
رہنے والے ہیں، ان کے مالی حالات بہت قابل فکر ہیں، بہت حد تک۔اور زمینیں چونکہ بٹ گئی ہیں، پھر
اور بٹ گئیں۔اس کے نتیجے میں کچھ اختلاف بھی پیدا ہوئے، کچھ بے برکتیاں بھی پیدا ہوئیں اور اس کی وجہ
سے مالی حالات پر برا اثر ہے۔لیکن مالی حالات اچھے کرنے کا بھی یہی علاج ہے کہ چندے دیں۔یہ نکتہ کبھی نہیں بھولنا
چاہئے۔جو لوگ قربانیاں کرتے ہیں خدا کی خاطر اور اپنی ضروریات پر ترجیح دیتے ہیں دین کی ضرورت کو ،
اللہ تعالیٰ ان کے گھر بھی برکتوں سے بھرتا ہے اور ان کی نسلوں کے گھر بھی برکتوں سے بھر دیتا ہے۔اور کبھی
بھی کوئی انگلی خدا کی طرف اس شکوہ کے ساتھ نہیں اٹھ سکتی کہ ہمارے ماں باپ نے قربانیاں دی تھیں تو ہم
925
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
فقیر رہ گئے۔ان کی نسلیں کھاتی ہیں، ماں باپ کی قربانیوں کو۔اس لئے سیالکوٹ کی مالی مشکلات کا بھی یہی
حل ہے کہ وہ چندہ میں آگے بڑھیں۔مجھے آج ہی میں جو میں ڈاک دیکھ رہا تھا، اس میں ایک دلچسپ خط ملا۔ایک صاحب لکھتے ہیں
کہ میں نے پچھلے سال اپنی آمد کا 1/3 کم لکھوایا چندہ میں اور اگر چہ آپ کی آواز میرے کانوں تک پہنچی تھی
کہ اگر نہیں دے سکتے پورا تو دیانتداری سے کہہ دو، ہم تمہیں معاف کر دیں گے۔لیکن جھوٹ نہیں بولنا۔لیکن وہ ان صاحب سے غلطی ہوگئی۔حالانکہ تاجر آدمی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے آمد اچھی تھی۔وہ کہتے
ہیں : 1/3 لکھوا دیا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے کچھ سبق اس طرح دینا تھا کہ آخر پر جب میں نے حساب کیا تو
گزشتہ سال کی جو آمد تھی، اس سے بعینہ 1/3 کم آمد ہوئی۔اور اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ یہ اتفاقی حادثہ
نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ مجھے بچانا چاہتا ہے۔چنانچہ میں نے پھر اس آمد پر نہیں لکھوایا بلکہ اس سے پچھلے سال
کی جو زائد آمد تھی، اس پر بجٹ لکھوایا، جو اس سال گزر رہا ہے۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ میری گھی ہوئی چیزیں واپس
مل گئیں، چوری کئے ہوئے مال واپس آنے شروع ہو گئے ، جو پیسے مارے گئے تھے، وہ واپس آنے شروع
ہو گئے اور اس سے بھی آمد میری بڑھ گئی۔تو اللہ تعالیٰ کے اپنے بندوں سے بعض دیکھنے ہوتے ہیں، خاص سلوک ہوتے ہیں۔اور جماعت
ہر سے تو یہ سلوک مجھے علم ہے اور وسیع علم کی بنا پر میں بتا رہا ہوں
کہ ایسا پختہ، ایسا یقینی ہے کہ کبھی اس سلوک
میں آپ تبدیلی نہیں دیکھیں گے۔اس لئے سیالکوٹ والے اگر کچھ کمزور ہیں تو ان کا علاج بھی یہی ہے کہ وہ
قربانیوں میں آگے بڑھیں اور پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ کس طرح ان پر فضلوں کی بارشیں نازل فرماتا ہے۔فیصل آباد میں بھی خدا کے فضل سے نمایاں ترقی ہوئی ہے۔یعنی تین سال پہلے اٹھاون ہزار تھا،
اب پچاسی ہزار ہے۔لیکن فیصل آباد میں بھی ایک مشکل یہ ہے کہ وہاں ابھی مجھ پر یہ تاثر ہے کہ جس قدر
توفیق ہے، اتنا وہ آگے نہیں آرہے۔لاہور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر چہ %44 اضافہ ہوا ہے۔یعنی فیصل آباد اور سیالکوٹ سے
پیچھے ہے۔لیکن 3,49,000 کی رقم بتاتی ہے کہ لاہور کا قربانی کا معیار ما شاء اللہ اچھا ہے۔راولپنڈی میں
بھی نمایاں اضافہ کا رجحان ہے۔پشاور بہت پیچھے چلا گیا تھا، اس میں بھی اب خدا کے فضل سے نمایاں
اضافہ کا رجحان ہے۔کوئٹہ میں بھی ، حیدرآباد میں بھی اور کراچی میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں اضافہ
کا رجحان ہے۔ان کا وعدہ بھی چار لاکھ، دس ہزار تک پہنچ چکا ہے۔اللہ تعالیٰ ان جماعتوں کو بہترین جزاء
عطا فرمائے اور پہلے کی نسبت زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کی توفیق بخشے۔آمین
926
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1984 ء
جو بعض جزائر کی جماعتیں ہیں، ان میں ماریشس اور بچی کو توجہ کرنی چاہئے۔وہ بدقسمتی سے ان
جماعتوں میں ہیں، جن کی یا اطلاع نہیں پہنچ سکی یا واقعہ وہ گزشتہ سال کی نسبت کچھ پیچھے رہ گئے ہیں۔اللہ
تعالیٰ ان کی حالت پر رحم فرمائے اور گزشتہ کمی کو پورا کرنے کی توفیق بخشے۔اعد او د شمار تو بہت لمبے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ خلاصہ پیش کرنے کے نتیجہ میں آپ کو اندازہ ہو
گیا ہو گا کہ اس وقت مالی لحاظ سے جماعت باوجود مشکلات کے خدا کے فضل سے چندوں میں آگے جارہی
ہے۔اور یہ چندے کے لئے تھرما میٹر کے طور پر کام کرنے والی چیز ہے اور یہ دراصل اخلاص کا مظہر ہیں۔روپے تو کوئی ایسی حقیقت نہیں رکھتے خدا کے سامنے۔اگر خدا تعالیٰ نے ویسے روپے دینے ہوتے کاموں
کے لئے تو آسمان سے بھی پھینک سکتا ہے، خزانے کھول سکتا ہے اپنے۔وہ آپ کے ذریعہ کیوں روپے
وصول کرتا ہے؟ اس میں کیا حکمت ہے؟ اس میں سب سے بڑی حکمت یہ ہے کہ آپ کا اخلاص ترقی کرتا
ہے اور تزکیہ نفس ہوتا ہے۔اور یہ ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تعلق رکھتی ہیں، دونوں چیز ہیں۔جو
لوگ
اللہ تعالیٰ کی محبت میں اپنے عزیز مال سے جدا ہوتے ہیں، ان کی کیفیت اس قربانی کے بعد کچھ اور
ہوتی ہے، اس قربانی سے پہلے کچھ اور ہوتی ہے۔ان کی محبت خدا سے بڑھ چکی ہوتی ہے، ان
کا تعلق زیادہ
بڑھ
گہرا ہو جاتا ہے، خدا کے پیار کے زیادہ جلوے وہ پہلے کی نسبت دیکھنے لگتے ہیں اور ان کی کیفیات میں فرق
پڑ جاتا ہے۔اس لئے خدا تعالیٰ نے عام طور پر چندہ کا نام زکوۃ رکھا ہے۔زکوۃ کا مطلب ہے، بڑھنے والی چیز اور بڑھانے والی چیز۔جس کو ادا کرنے کے بعد آپ کی کمی
نہیں ہوتی بلکہ اموال بڑھنے لگتے ہیں۔اور زکوۃ کا مطلب ہے، پاکیزگی۔چنانچہ ایک ہی لفظ میں دونوں
پیغام دے دیئے کہ چندے ادا کرنے والے، خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے والے، اپنے مالوں میں بھی
برکت دیتے ہیں اور جہاں ان کا مال جاتا ہے، وہاں بھی برکت پڑتی ہے اور اپنی روحانیت اور اخلاص میں
بھی برکت دیتے ہیں۔اور ان کو دیکھ کر دوسرے بھی برکت پکڑتے ہیں۔تو یہ ہے فلسفہ چندے کا۔کیوں
اللہ تعالیٰ انسانوں کو اس بات پر آمادہ کر کے ان کے بھی پیسے لیتا ہے؟ اور جہاں تک اس کے کھاتے کا تعلق
ہے، پہلا بھی اسی کا دیا ہوتا ہے۔لیکن بعد میں پھر اتنا زیادہ دے دیتا ہے کہ دینے والا اگر غور کرے تو صرف
شرمندہ ہو گا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا تھا۔آئندہ مجھ سے وعدے کئے جنت کے، مجھ پر فضلوں کی
بارشیں نازل فرمائیں، مجھے سے پیار کا سلوک کیا اور جتنا میں نے دیا تھا، وہ بھی زیادہ واپس کر دیا۔تو اللہ کا
سلوک ہے جہاں تک، وہ تو یہی رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ یہی رہے گا۔927
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اب میں مالی حصہ کے علاوہ جو عملی کام ہیں، ان میں سے ایک کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔میں نے
تحریک کی تھی کہ انفرادی تبلیغ کو بڑھایا جائے۔جب تک جماعت انفرادی طور پر تبلیغ کی طرف توجہ نہیں
کرتی، اس وقت تک ہماری ترقی کی باتیں، ہمارے غلبہ کی باتیں، اسلام کے تمام دنیا پر چھا جانے کی
باتیں محض خواہیں رہیں گی۔اور اتنا تو ہمیں ملتا رہے گا کہ ہم زندہ رہیں لیکن غلبہ حاصل کرنا، غیروں میں
نفوذ کر کے قوموں کے اعداد و شمار بدل ڈالنا، یعنی جہاں عیسائی آبادی اکثریت میں ہے، وہاں مسلمان
آبادی اکثریت میں ہو جائے، اس کے لئے تو غیر معمولی قربانی کی ضرورت ہے، بہت زیادہ تیز اقدام کی
ضرورت ہے۔اور وہ اس کے سوا ممکن نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے۔پس اس لئے اس کی
طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔جو تعداد شروع میں تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی مقرر کی گئی تھی ، وہ پانچ ہزار تھی۔اب یہ
تعداد بڑھ کر تقریباً پچاس ہزار ہو چکی ہے۔اس لئے جیسا کہ میں نے پانچ لاکھ مبلغ مانگے تھے جماعت سے،
اگر اس میں وقت لگنا ہے اور واقعی وقت لگے گا۔کیونکہ مبلغ بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اور اپنی سابقہ
عادتوں کو توڑنا اور بدلنا، ایک آدمی بوڑھا ہوگیا بغیر تبلیغ کئے، دوستوں کے ساتھ اس نے روابط قائم کئے لیکن
ان سے بات
کبھی نہیں کی، اس کی راہ میں بڑی نفسیاتی الجھنیں حائل ہو جاتی ہیں۔ایک ایسا شخص ، جس کے
ساتھ مراسم میں تبلیغ شامل نہیں ہوئی، اچانک اس
کو تبلیغ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس لئے بہت وقت
لگے گا اور پھر تبلیغ کو مؤثر طریق پر کرنا اور ساتھ ساتھ تربیت حاصل کرنا، تعلیم کی طرف توجہ دینا، لٹریچر کا
حصول، پھر جماعت کے اندر یہ استطاعت کہ جس جس جگہ، جس جس احمدی کو، جس قسم کے لٹریچر کی
ضرورت ہے ، وہ مہیا کرے، یہ نظام وقت چاہتا ہے۔اور جہاں تک جماعت احمدیہ کی مرکزی تنظیموں کا تعلق ہے، اس کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔اور امید ہے کہ ایک سال یا دو سال کے اندر اندر انشاء اللہ تعالی بڑی کثرت کے ساتھ ہر زبان میں ضروری
لٹریچر مہیا کر دیا جائے گا۔اور اس کے علاوہ ٹپس کی شکل میں اور وڈیو کیسٹس کی شکل میں بھی مددگار مواد مہیا۔کیا جائے گا۔لیکن پہلا ٹارگٹ جو مبلغین کا ہے، ان مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، میں یہ مقرر کرتا ہوں کہ
جتنے چندہ دہندگان ہیں، کم سے کم اتنے مبلغ ضرور نہیں۔اور صرف تحریک کی ایک ٹانگ نہ ہو آگے بڑھنے
کی، دونا نگیں مکمل ہو جائیں۔ایک ٹانگ سے دوڑتے دوڑتے
کہیں پہنچ گئی ہے۔خدا کے فضل سے زمین
کے کناروں تک پیغام پہنچ گیا ہے۔اب اندازہ کریں کہ جب یہ دوسری ٹانگ مکمل ہوگی تو پھر کس تیز
-
928
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 26 اکتوبر 1984ء
رفتاری کے ساتھ جماعت آگے بڑھے گی۔آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ کتنا حیرت انگیز Impact دنیا پر ہو
گا، جب پچاس ہزار چندہ دہندگان کے ساتھ پچاس ہزار مبلغین بھی ساتھ شامل ہو جائیں گے۔اور مجھے
یہ خوشی ہے کہ تمام دنیا کے خطوط سے اندازہ ہو رہا ہے کہ لوگوں میں بے قراری شروع ہوگئی ہے اور بعض
لوگ تو سخت بے چینی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہم تو اب راتوں کو اٹھ کر روتے بھی ہیں ، خدا کے حضور کہ ہمیں
جلدی پھل دے۔ہمارے دل کی تمنا پوری ہو۔اس لئے آپ بھی مدد کریں، دعا کے ذریعے کہ اللہ تعالیٰ
جلد ہمیں پھل دے۔اور پھر پھلوں کی بھی ایسی اچھی اچھی پیاری پیاری اطلاعیں آنی شروع ہوگئی ہیں کہ
بہت ہی طبیعت خوش ہوتی ہے۔ایسے علاقوں سے بھی جہاں شدید دشمنی ہے جماعت کی ، وہاں بھی ایسے نو
آموز مبلغین ، جن کو زیادہ علم بھی نہیں تھا ، ان کو خدا تعالیٰ نے پھل دینا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ پاکستان کے ایک شدید دشمنی کے علاقہ سے ایک نوجوان نے یہ اطلاع دی ہے کہ ایک
اس کی تبلیغ کے نتیجہ میں ایک نوجوان احمدی ہو گیا ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مخالفت بھی کی۔لیکن
وہ قائم رہا اور اس نے مجھے خط لکھا کہ ان حالات میں اس نوجوان نے قربانی کی ہے اور اس طرح اس کی
اپنی خواہش ہے کہ اس کے والدین بھی احمدی ہو جائیں۔تو کہتا ہے کہ آپ نے جو جواب مجھے لکھا، میں
نے وہ اس کے والدین کے سامنے جا کر اس کو پڑھ کے سنایا۔جب وہ جواب سن رہے تھے تو ان کی آنکھوں
میں مجھے ایسی چمک نظر آئی کہ مجھے لگا کہ اب انہوں نے آہی جانا ہے، بہر حال۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل
فرمایا اور آج کا جو خط تھا، اس کے ساتھ اس نے ایک ہی خاندان کی 12 بیعتیں بھجوائی ہیں۔تو ہر جگہ، جہاں خدا تعالیٰ توفیق عطا فرمارہا ہے، احمدی کو اخلاص کے ساتھ اور دعا کرتے ہوئے
وہاں پھل لگنے شروع ہو گئے ہیں۔تمام دنیا سے اطلا میں آرہی ہیں۔افریقہ کے ممالک سے، جنہوں نے
تبلیغ شروع کی ہے، خدا ان کو پھل دے رہا ہے۔جرمنی نے ایک سو کا وعدہ کیا ہے۔اور کل کی اطلاعات
کے مطابق پینسٹھ یا چھیاسٹھ تعداد ان کی بیعتوں کی ہو چکی ہے۔اور ان میں سے بھاری اکثریت وہی ہے،
جو مبلغ کے ذریعہ نہیں۔یعنی مرکزی مبلغ کے ذریعہ بلکہ یہ جو نئے رضا کار مبلغ ہیں، ان کے ذریعہ احمد کی ہو
رہے ہیں۔اور جو تیاری کی اطلاعیں ہیں، اس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ انشاء اللہ تعالی سال کے اختتام
سے پہلے وہ (100) سے بھی بڑھ جائیں تو ہر گز تعجب نہیں ہوگا۔انگلستان بیچارہ کچھ پیچھے تھا اس میں اور ابھی بھی پیچھے ہے۔لیکن جن لوگوں نے کام شروع کیا
ہے، ان کو خدا پھل بھی دینے لگ گیا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، یارک شائر (York Shire)
929
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
شہر کے دو خاندان ہیں، ڈاکٹر سعید اور ان کا خاندان اور ڈاکٹر حامد اللہ خان اور ان کا خاندان ، جن کو بڑا تبلیغ
کا جنون ہے۔اور پہلے اللہ کے فضل سے یہاں سے خوشخبری ملی تھی، جو ( Greek) فیملی کے احمدی ہونے
کی۔اب یہاں دو، ایک میاں بیوی، دونوں اساتذہ ہیں۔وہ پیچھے انصار اللہ کے اجتماع پر آکر بیعت کر
کے گئے ہیں۔انہیں کی کوششوں کے نتیجے میں۔اس کے علاوہ دو پاکستانی بھی وہیں ان کی کوششوں کے
نتیجے میں ایک اور نوجوان، جو ان کے ساتھ کام کرتے ہیں، وہ بھی خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں۔اور
مزید انہوں نے لکھا ہے کہ بڑی تیزی سے رجحان ہے اور بعض لوگ تو انتظار کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ خواب
کے ذریعہ اب ان کی رہنمائی کرے تو وہ قدم اٹھا لیں۔ایسے بھی ہیں ان میں سے، جو پہلے احمدیت کا نام تک نہیں سننا چاہتے تھے۔یعنی ایک وہاں صوفی
موومنٹ سے تعلق رکھنے والے انگریز ہیں، ان کی بیوی کا رجحان ہو گیا اور وہ اس قدر شدید نفرت کرتے تھے
احمدیت سے کہ انہوں نے لکھا ہے کہ جب ہم نے بیوی کو Tapes دینی شروع کیں اور اس پر زیادہ اثر ہوا تو
ایک دن وہ بلانے گئے ، بیوی کو اطلاع دینے کے لئے کہ فلاں میٹنگ میں تم نے آنا ہے۔خاوند اس دن گھر پر
تھا۔تو اس نے کہا کہ تم یوں کرو کہ یہ کیسٹ تم اپنی واپس لے جاؤ اور یہ میں میوزک کا ٹیچر ہوں، یہ میوزک کی
ٹیپ تم لے جاؤ۔جتنی تمہیں اس میں دلچسپی ہوگی ، اتنی مجھے اس میں دلچسپی ہے، جو تم ٹیمیں (Tapes)
رہے ہو۔اور میں نہیں پسند کرتا۔خیر انہوں نے ہمت نہیں چھوڑی۔اور ایک کیسٹ تھی ، غالباً سوال وجواب
کی، جس میں یعنی متفرق باتیں تھیں، یہاں کی جو مجلس ہوتی ہے، وہ انہوں نے پھر بیوی کو دی اور اس نے
ایسے وقت میں لگائی، جب خاوند بیٹھا گھر میں ہی تھا اور وہ سنے پر مجبور ہو گیا۔اور جب اس نے سنی تو اس نے
خود مطالبہ بھیجا کہ مجھے اور چاہئیں۔اور پھر اس نے مٹینگز میں حاضر ہونا شروع کیا اور اب وہ دعا کے لئے کہہ
رہے ہیں کہ بس اب دعا یہ بات رہ گئی ہے۔دعا کرو کہ میں بھی ساتھ شامل ہو جاؤں۔اسی طرح ایک
Moroccan (مراکشی) نے بھی یہاں حال ہی میں بیعت کی ہے۔تو جماعت انگلستان میں بھی اللہ کے
فضل سے تبلیغ کی طرف توجہ ہو رہی ہے۔لیکن رفتارا بھی تھوڑی ہے۔جتنی ہماری Man power ہے
یہاں ، اس کو اگر آپ استعمال کریں اور سارے بوڑھے، بچے ، عورتیں، مرد سارے مصروف ہو جائیں تو انشاء
اللہ تعالیٰ بہت عظیم الشان یہاں امکانات ہیں۔اور آپ کو بالکل بدلی ہوئی فضا نظر آئے گی ، ایک سال کے
اندر اندر تبلیغ کرنے والی جماعتوں کی تو کیفیت ہی بالکل اور ہو جایا کرتی ہے۔شرابیوں کا محاورہ ہے کہ ظالم تو نے پی ہی نہیں، تجھے کیا پتہ کہ کیا چیز ہے؟ یہ سب سے زیادہ
محاورہ مبلغ پر صادق آتا ہے۔مبلغ جس کو عادت پڑ جائے تبلیغ کی اور جس کو خدا تعالیٰ یہ مزہ دے دے کہ اس
930