دنیا میں کثرت سے جماعتوں کا پھیل جانا ، دفتر اول کی قربانی کی برکت ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 26 اکتوبر 1984ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 26اکتوبر 1984ء
کے ذریعہ کوئی احمدی ہو گیا ہے، وہ دوسروں کو کہتا ہے، زبان حال سے، اگر ویسے نہ کہے کہ ظالم تو نے تو پی
ہی نہیں ، تجھے کیا پتہ کہ تبلیغ میں کتنا مزہ ہے اور روحانی اولاد میں کتنا مزہ ہے؟
روحانی اولاد میں، جو مبلغ کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے یا رضا کار کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، اس
میں ایک اور فرق بھی ہے۔مبلغ کے ذریعہ جو احمدی ہوتے ہیں، وہ مختلف علاقوں میں پھیلے ہوئے لوگ، ایسے
لوگ بھی ، جن کا ذہنی طور پر ضروری نہیں کہ مزاج مبلغ سے ملے اور ایسے لوگ جن کا ذاتی خاندانی تعلق مبلغ
سے نہیں ہوتا، یہ لوگ بھی ہوتے رہتے ہیں۔تو مبلغ جتنے احمدی بناتا ہے، ان کی تربیت کی استطاعت نہیں
ہوتی ، اس میں نہ اتنا رابطہ وسیع ، ظاہری فاصلوں کی دوری کی بنا پر یا مزاج کی اختلاف کی بنا پر یا خاندانی روابط
کی کمی کے نتیجہ میں کئی مشکلات ہیں، وہ ذاتی تربیت میں اتناوقت نہیں دے سکتا۔لیکن جو انفرادی تبلیغ کے
ذریعہ احمد کی ہوتے ہیں، عموماً ان میں پہلے مراسم چلتے ہیں، دوستیاں ہوتی ہیں، خاندان ایک دوسرے کے
قریب آتے ہیں اور جب ان کے ذریعہ کوئی احمد می ہو جاتا ہے تو ایک دم محبت میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا
ہے۔تو ہر احمدی ہونے والے کو ایک مربی خاندان ساتھ مل جاتا ہے۔اس لئے اصل دیر پا طریق ، جو تبلیغ کا
ہے ، وہ کہی ہے۔تو میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ دن بدن اس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ایک خوش خبری آخر پر آپ کو دینی چاہتا ہوں۔جہاں تک لٹریچر کی اشاعت کا تعلق ہے، بہت کمی
تھی، بہت سی زبانوں میں ، بہت سے مسائل پر لٹریچر کی۔اس کو ایک باقاعدہ منصوبہ کے ماتحت پورا کرنے
کے لئے نہ صرف سیکیم مرتب کی گئی ہے بلکہ نئے مضامین لکھوائے جارہے ہیں۔گزشتہ سابقہ زبانوں سے
سکتا ہیں اکٹھی کر کے ان کو دوبارہ از سر نو شائع کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔کام بہت وسیع ہے۔کیونکہ ہر
کتاب کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ اگر وہ بیس سال پہلے مفید تھی تو آج بھی مفید ہے کہ نہیں؟ اور ہر قوم کے
حالات کا جائزہ لینا پڑتا ہے کہ ان کے رجحان بدل چکے ہیں، ان کو اب کس مضمون کی ضرورت ہے؟ پھر
اس کے لئے لکھنے والے ڈھونڈے جاتے ہیں۔پھر ان سے پیچھے پڑھ کر مضامین لکھوائے جاتے ہیں۔پھر
ان کو دوبارہ دیکھا جاتا ہے، زبان کے لحاظ سے اور مسائل کے لحاظ سے، پیشکش کے لحاظ سے۔تو بہت ہی
وسیع کام ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس میں انصار بھی مہیا کر رہا ہے اور بکثرت طوعی طور پر خدمت
دین کرنے والے اس کام میں مدد کر رہے ہیں اور کچھ لٹریچر تیار ہو کر طبع ہو چکا ہے۔اور کچھ ایسا ہے، جو
عنقریب انشاء اللہ تعالیٰ طبع ہو جائے گا۔اس وقت ہم پتے اکٹھے کر رہے ہیں۔اور لٹریچر کی اشاعت سے پہلے سکیم یہ ہے کہ ایک تو احمدی
براہ راست اپنے روابط وسیع کر لیں اور مبلغ بن چکے ہوں تا کہ جب ان کو ضرورت پیش آئے ، ہم اس وقت
931

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
انہیں مہیا کریں اور ذاتی تعلق کی بنا پر وہ لٹریچر پیش کریں۔دوسرے پتے اس کثرت سے اکٹھے ہو جائیں
کہ ڈاک کے ذریعے بیس ہزار تمہیں ہزار فی الحال میرا اندازہ یہ ہے کہ اس کو بڑی جلدی بڑھا کر ایک لاکھ
تک پہنچا دیا جائے۔ایک لاکھ پتوں کا میں نے مطالبہ کیا ہے۔اور ابھی تک بعض جماعتوں کی طرف سے
اس میں کمزوری ہے۔انگلستان بھی پتے مہیا کرنے میں کمزور ہے۔حالانکہ میں نے بار بار تاکید کی تھی۔بعض دور کے ممالک نے بڑی اچھی Response دکھائی ہے لیکن انگلستان میں ابھی کمزوری ہے۔میں نے اہل عرب کے پتے مانگے تھے تو انہوں نے وہ ڈائریکٹری اٹھا کے یا شاید عرب
Embassies کی کتابیں منگوا کر ان سے پتے نوٹ کر کے بھیج دیئے۔حالانکہ اس قسم کے پتے نہیں
چاہئیں۔پتے ایسے چاہئیں کہ جہاں پتہ بھیجنے والے کی نظر ہو کہ یہ کس قسم کا آدمی ہے؟ عمر اس کی کتنی ہے؟
رجمان کیا ہیں؟ ضروری تو نہیں کہ جتنے پتے آپ بھیجیں، ان سب کولٹریچر بھجوا نا مناسب بھی ہو۔اس لئے
یہاں بھی کافی چھان بین کرنی پڑتی ہے۔تو ایک پہلو سے تو انگلستان نے ابھی کمزوری دکھائی ہے لیکن ایک اور
پہلو سے غیر معمولی طور پر خدمت بھی کی ہے۔یہ سارا کام پتوں کو مرتب کرنا اور پھر یاد دہانیاں کروانا، لجنہ اماءاللہ
یو کے کر رہی ہے اور نہایت مستعدی سے کام کر رہی ہے۔قریباً تیں ہزار پتہ جات کو وہ مرتب کر چکے ہیں۔اور
پھر ان کو کارڈ پر منتقل کرنا اور پھر ان کو کمپیوٹر میں Feed کرنا، بہت بڑا کام ہے، تیاری کا۔لیکن مجھے اندازہ۔ہے، انشاء اللہ تعالیٰ جس وقت ہم لٹریچر کے لحاظ سے تیار ہوں گے، اس کے ساتھ یہ بھی تیار ہو چکا ہوگا۔تو ایک نئے دور میں جماعت داخل ہونے والی ہے، بہت وسیع تبلیغ کے دور میں۔اس کے لئے
آپ بھی تیاری کریں اور جو علم دوست ہیں، احباب، وہ اپنی خدمات پیش کریں اور مضامین لکھیں، غیروں
کے لٹریچر کی نگرانی کریں۔امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ یہ کام اب بڑی تیزی سے آگے بڑھے گا۔ایک بہت بڑی خوش خبری اسی ضمن میں یہ ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے سپرد یہ کام کیا گیا
تھا کہ وہ Italian ترجمہ قرآن کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔چنانچہ پرسوں وہ آکر مجھے وہ آخری
شکل میں مسودہ دے گئے ہیں۔مکمل ہو چکا ہے خدا کے فضل سے۔بہت سی کمپنیوں کی رائے لینے کے بعد
گزشتہ ترجموں کو رد کر دیا گیا، ان میں خامیاں تھیں۔اس ترجمہ کے متعلق اب رائے یہی ہے کہ بہت ہی
عمدہ، اعلیٰ معیار کا ترجمہ ہے۔چونکہ قرآن کریم میں احتیاط زیادہ کرنی پڑتی ہے، اس لئے تھوڑی سی اور
احتیاط کی جائے گی اور پھر انشاء اللہ امید ہے کہ اسی سال پہ شائع ہونے کے لئے دے دیا جائے گا۔فرانسیسی ترجمہ بھی تمام مراحل سے گزر کر اب مکمل ہو چکا ہے۔روسی ترجمہ ، جو حضرت مولوی
جلال الدین صاحب شمس کے زمانہ میں یہاں سے کروایا گیا تھا ، وہ حسن اتفاق سے ایسا اچھا کیا گیا کہ اس کی
932

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اکتوبر 1984ء
زمانہ کے سارے ترجمہ آج کے صاحب علم لوگوں نے رد کر دیئے ، سوائے روی ترجمہ کے۔اور روی ترجمہ
سے متعلق جہاں رائے ملی ہے، انہوں نے حیرت انگیز تعریف کی ہے۔روسیوں نے بھی، جو مثلاً پاکستان
میں سکالرز ہیں، یہاں کے ماہرین نے بھی۔سب نے کہا ہے کہ بہت ہی اعلیٰ معیار کا ترجمہ ہے۔صرف
لکھنے کی طرز میں اس زمانے سے اب کچھ تبدیلی پیدا ہوئی ہے، اس کو ماہرین کہتے ہیں: ٹھیک کروالیا جائے
تو ہر لحاظ سے معیاری ہے۔تو ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین نئی زبانوں میں قرآن کریم شائع کرنے کے
لئے تیار کھڑے ہیں۔اور اس کے لئے روپیہ بھی موجود ہے۔Italian ترجمہ کے لئے ڈاکٹر (عبد السلام ) صاحب نے پیش کش کی تھی کہ میں اپنی طرف سے
پیش کرنا چاہتا ہوں۔اور چونکہ نیکی سے آگے بڑے بچے پیدا ہوتے ہیں، نیکی بڑی Fertile چیز ہے۔جب
مکمل کر لیا تو ان کا اتنا لطف آیا اس کا کہ وہ ساتھ ہی یہ درخواست کر گئے ہیں کہ اس کی طباعت کا خرچ بھی
مجھے برداشت کرنے کی اجازت دی جائے۔تو جس اخلاص اور محبت سے انہوں نے ترجمہ کروایا تھا اور جس۔طرح انہوں نے ظاہر کیا تو میں نے ان سے حامی بھر لی ہے کہ ہاں ٹھیک ہے، آپ شائع کروا ئیں۔اسی طرح روسی زبان کے متعلق چوہدری شاہ نواز صاحب نے پہلے ترجمہ کے متعلق درخواست
کی تھی۔ان کا پیچھے پیچھے خط پہنچ گیا کہ اس کے سارے اخراجات میں برداشت کرنا چاہتا ہوں۔ان کو بھی
میں نے اس کے لئے اجازت دے دی اور وہ خدا کے فضل سے بالکل تیار ہیں۔تو فرانسیسی کے لئے صد سالہ جو بلی سے رقم مل جائے گی انشاء اللہ۔یعنی پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے۔جماعت کے لئے کاموں کی تیاری رکھے جماعت، آگے بڑھنے کے لئے تیاری کرے تو اللہ تعالی کوئی کمی
کسی طرح کی بھی رستے میں حائل نہیں ہونے دے گا ، انشاء اللہ تعالیٰ۔اور یہی ہے، اصل ہمارا انتقام دشمنوں سے۔وہ جتنا بدیوں میں بڑھتے چلے جارہے ہیں، ہم اتنا
نیکیوں میں ترقی کر رہے ہیں۔جتناوہ ہمیں اسلام سے کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، اتنازیادہ تیزی کے
ساتھ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرماتا چلا جارہا ہے۔ایسی جماعت سے کون
مقابلہ کرسکتا ہے، جس کی دوڑ ہی نیکیوں میں ہے؟ اور وہ مخالف سمت میں دوڑ رہے ہیں؟ کیسی بے وقوفی کی
بات ہے۔قرآن کریم نے فرمایا تھا:۔وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ
کہ ہم تمہارے لئے دوڑ مقرر کرتے ہیں اور وہ دوڑ یہ ہے کہ نیکیوں میں ایک دوسرے سے آگے
بڑھو۔اور ہم تو نیکیوں کو قبلہ بنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔اور دوڑنے کی خواہش ان کو ہے لیکن سمت کا پتہ
933

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 26اکتوبر 1984ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
نہیں، بیچاروں کو۔وہ برعکس سمت میں دوڑ رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے آگے نکل جائیں گے۔جن کا
قبلہ اور رخ اور ہو چکا ہو، وہ کیسے آگے نکل سکتے ہیں؟ وہ تو جتنا دوڑیں گے، اتنا زیادہ ہمارے فاصلے بڑھتے
چلے جائیں گے۔ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو ہوش عطا فرمائے۔نیکی میں کسی نے مقابلہ
کرنا ہے تو ساری دنیا کو چیلنج ہے ہمارا کسی سے ہم ڈرنے والے اور خوف کھانے والے نہیں۔اگر بدیوں کا
مقابلہ ہے تو پھر تمہیں مبارک ہو۔ہم بہر حال اس میدان کے شیر نہیں ہیں۔اللہ تعالی ان بھائیوں کو بھی
توفیق عطا فرمائے اور ہر آئندہ سال مجھے بھی توفیق بخشے کہ جماعت کے لئے نئی سے نئی ، تازہ سے تازہ
خوشخبریاں پیش کر سکوں۔تاکہ دوسری طرف سے جو ان کو زخم پہنچتے ہیں، وہ نہ صرف مندمل ہوں بلکہ نئی
خوشیوں کے پھول ان کے دلوں میں کھلتے رہیں۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 617-599)
934

آج 10 میں سے 10 باقی