آپ کے ذریعہ ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
آپ کے ذریعہ ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1985ء
جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کے لئے یہ جمعہ خصوصیات کے ساتھ بہت مبارک ہے کیونکہ
آج ہم جس عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں، جو ہم نے خالصہ اللہ اللہ کی رضا جوئی کی خاطر بہت مدت کے
انتظار کے بعد حاصل کی ہے۔جماعت احمد یہ سکاٹ لینڈ میں بڑی دیر سے یہ کمی محسوس ہوتی رہی کہ کوئی ایسا
مرکز نہیں، جہاں
بیٹھ کر اپنی اجتماعی زندگی کو ترتیب دے سکیں۔اور اس علاقہ کو ایسی مرکزیت عطا ہو جائے ،
جہاں جماعت اکٹھی ہو اور پھر مل کر خدا کی رضا کی خاطر ، اس کے دین کی ترقی کے لئے منصوبے بنائیں اور
اس مرکز کے گرد ہماری اجتماعی زندگی گھومنے لگے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بڑی دیر سے کوششیں کی جا
رہی تھیں۔مختلف جگہیں تلاش کی جاتی رہیں مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسا مقدر تھا کہ کی جگہیں جو ہاتھ
میں آتی ہوئی نظر آتی تھیں، پھر ہاتھ سے نکل جاتی تھیں۔خود اس عمارت کا بھی یہی حال رہا۔شروع میں
جب اس کی قیمت اسی ہزار پونڈ مقر تھی ، اس وقت بھی ہم اس کو لینے پر آمادہ تھے۔لیکن کچھ ایسی وجوہات
در پیش ہوئیں کہ یہ پھر ہاتھ سے نکل گئی۔پھر اس کی قیمت ساٹھ ہزار پونڈ مقرر ہوئی ، اس وقت بھی ہم اس کو
لینے پر آمادہ تھے بلکہ پیشکش بھی کر دی تھی۔لیکن پھر بھی ہماری وہ پیشکش قبول نہ ہوئی اور بظاہر یہی سمجھا گیا
کہ اب یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔پھر اس کی قیمت چالیس ہزار مقرر ہوئی، اس وقت بھی ہم لینے پر آمادہ
تھے۔اور چالیس ہزار پونڈ ، جو ہم نے پیشکش کی تو وہ نا منظور ہوگئی۔اور اس طرح پھر یہ ہاتھ سے نکل گئی۔مختلف وقتوں پر جب غالباً ساٹھ ہزارتھی، اس وقت ہماری طرف سے پچپن ہزار پیشکش ہوتی تھی۔مختلف
وقتوں میں یہ عمارت ہمارے قریب بھی آتی رہی اور دور بھی بہتی رہی۔چنانچہ ایک وقت ایسا بھی آیا، جب
دوست کچھ گھبرا گئے اور انہوں نے کہا کہ اب کیا کیا جائے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اس وقت میرے
منہ سے یہی بات نکلی کہ آپ فکر نہ کریں، جتنی اس کی ابتدائی قیمت تھی، ہمیں اس سے زیادہ نہیں دینی پڑے
گی، آپ انتظار کریں۔چنانچہ یہ عمارت گھوم گھام کر بالآخر جماعت احمدیہ کے پاس پہنچ گئی اور اب ہمیں
اس کی قیمت پچیس ہزار پونڈ (35,000) دینی پڑی ہے۔33
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اگر چہ اس کی ظاہری حالت بہت خراب ہے۔آپ یہاں جس ہال میں بیٹھے ہیں، کافی وسیع
کمرہ ہے۔میرا خیال ہے کہ اگر بھرا ہوا ہو تو تقریباً دو سو آدمی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اسی طرح کا ایک اور ہال
اوپر ہے۔جس ہال میں آپ بیٹھے ہوئے ہیں، اس کی حالت تو آپ کو خراب نہیں نظر آ رہی۔امر واقعہ یہ
ہے کہ جماعت نے اسے بہت محنت کر کے اس قابل بنایا ہے کہ یہ اچھا دکھائی دے رہا ہے۔ورنہ جس جگہ
ابھی جماعت احمدیہ کے رضا کار کام نہیں کر سکے، آپ اس جگہ کو جا کر دیکھیں تو یہ عمارت بہت ہی خستہ
حالت میں ہے یا خستہ حالت میں تھی۔لیکن اب
انشاء اللہ تعالیٰ دیکھتے ہی دیکھتے اس کے رنگ بدلنے لگیں
گے۔اسی قسم کا ایک ہال اوپر بھی ہے۔پھر اس سے اوپر بھی ایک منزل ہے۔وہاں بھی بہت سے کمرے
ہیں۔خرج تو کرنا پڑے گا اور کچھ مزید محنت کرنی پڑے گی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ میں امید رکھتا
ہوں کہ انشاء اللہ تعالیٰ یہ عمارت جماعت کی موجودہ فوری ضرورتوں
کو بھی پوری ہو سکے گی اور آئندہ چند سال
تک بھی ہماری ضرورتیں پوری کرتی رہے گی۔جو انجینئر زمیں نے دیکھنے کے لئے بھجوائے تھے ، وہ یہ کہتے
تھے کہ ہم نے اسے خوب اچھی طرح دیکھا ہے اور ہرفنی نقطہ نگاہ سے اس کی پڑتال کی ہے، اس کا صرف
ٹھوس پتھر کا ملبہ وہی موجودہ قیمت، جو ہمیں دینی پڑ رہی ہے، اس سے زیادہ قیمت کا ملبہ ہے۔اور یہ موقع اتنا
اچھا ہے کہ اگر یہاں چھٹیل زمین بھی پچیس ہزار پونڈ میں مل جاتی تو وہ بھی ایک اچھا سودا تھا، اس لئے اس
عمارت کو تو آنکھیں بند کر کے لے لینا چاہئے۔جہاں تک جماعت کی ضروریات کا تعلق ہے۔اگرچہ موجودہ حالت میں جماعت کی تعداد تھوڑی
ہے اور بظاہر اتنی بڑی عمارت کی ضرورت نہیں۔مگر ضرورتیں پھیلتی جاتی ہیں۔اس لئے مشورہ یہی تھا کہ
بہر حال اس موقع کو ہاتھ سے نہیں کھونا چاہئے۔چنانچہ ان امور کے پیش نظر فیصلہ تو بہت دیر سے تھا لیکن ہر
منزل پر آکر کچھ روکیں بھی پیدا ہوتی رہیں لیکن خدا تعالیٰ نے بالآخر ہر روک اٹھا دی اور آج یہ مبارک جمعہ
ہے، جس میں ہم اس عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔جب میں افتتاح کہتا ہوں تو میری مراد وہ افتتاح نہیں، جس کی دنیا میں رسم موجود ہے۔اس
افتتاح کے تو کوئی بھی معنی نہیں ہوتے۔اس افتتاح کی تو کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔کیونکہ اس میں تو چند
آدمی اکٹھے ہو کر رنگ و روپ کا مظاہرہ کر دیتے ہیں، کچھ دکھاوے ہو جاتے ہیں، کچھ تصاویر ہو جاتی ہیں،
فیتے کاٹے جاتے ہیں۔لیکن جہاں تک حقیقت کا تعلق ہے، حقیقت بالکل ویسی رہتی ہے، اس میں کوئی بھی
فرق نہیں پڑتا۔ایک آیا یا دوسرا آیا، الف نے افتتاح کروایا یاب نے افتتاح کروایا، یہ سب بے معنی اور
34
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
حقیر چیزیں ہیں۔لیکن جب میں مذہبی نقطہ نگاہ سے افتتاح کی بات کرتا ہوں تو میری مراد اس قسم کا افتتاح
ہے، جس قسم کا سورہ فاتحہ نے قرآن کا افتتاح کیا۔وو
پیس آج ہم جس افتتاح کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ اسی قسم کا افتتاح ہے، یہ ویسا ہی
افتتاح ہے، جیسے سورۃ فاتحہ نے ہمیں سکھلایا کہ یوں افتتاح ہونا چاہئے۔اپنے اختصار میں بھی بلند ارادوں
اور بلند ہمتوں کے لامتناہی مضامین اکٹھے کر دو۔اپنے اختصار میں بھی لامتناہی ترقیات کے بیج بودو۔بلند
ارادے لے کر ایک چھوٹی سی اینٹ کو بنیاد میں رکھو اور فیصلے یہ کرو کہ اس اینٹ سے ہم نے اتنے عظیم الشان
محلات تعمیر کر دیتے ہیں کہ تمام دنیا کی قو میں جو بھی اس میں پناہ لیں تو وہ ان کے لئے چھوٹے نہ ہوسکیں۔ایسے افتتاح کرو، جیسے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے افتتاح فرمائے۔ایسے افتتاح کرو، جیسے اس زمانے
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے افتتاح فرمائے۔اور پھر اللہ پر توکل رکھو۔پھر دیکھو کہ خدا
تعالیٰ ان افتتاحات میں کتنی برکتیں نازل فرماتا ہے، کتنی برکتیں رکھ دیتا ہے۔حضرت مصلح موعود نے بھی
اسی قسم کے افتتاح کا تصور باندھا، جب یہ شعر کہا:۔ہے ساعت سعد
آئی اسلام کی جنگوں کی
آغاز تو میں کر دوں انجام خدا جانے
(کلام محمود، صفحه 120)
یہ وہی جنگیں ہیں ، جن کے میدان آج سکاٹ لینڈ میں بھی کھلے ہوئے ہیں۔یہ وہی درخت
ہے، جس کا بیچ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بویا تھا اور دنیا کو یہ خبر دی تھی کہ اس کی شاخیں تمام
دنیا پر پھیلیں گی اور تمام دنیا اس کے رحمت والے سایہ سے فیض پائے گی۔آج اس کی ایک شاخ سکاٹ لینڈ
میں بھی پہنچی ہوئی ہے اور اس کو مزید طاقت دینے کے لئے ہم یہ سارے کاروبار کر رہے ہیں۔اس لئے
بظاہر یہ ایک معمولی سا افتتاح ہے، ایک بوسیدہ اور پرانی عمارت کا افتتاح ہے، جو دنیا کی نظر میں اپنے
انجام
کو پہنچ چکی ہے۔اور اتنی بوسیدہ ہوگئی کہ ہر نئی بار اس کی قیمت پہلے سے کم پڑتی رہی۔گویا وہ اپنی عمر کے
کنارے پر پہنچی ہوئی عمارت ہے۔مگر یہ عجیب دیوانی جماعت ہے کہ اس کا آج افتتاح کر رہی ہے۔لیکن
دنیا کی نظر میں دیوانی ہے، خدا کی نظر میں نہیں۔ہم نے اس عمارت میں نئی زندگی ڈالنی ہے۔اس عمارت
کے تن مردہ کونئی روح بخشتی ہے۔ہم نے اس عمارت میں ذکر الہی کر کے اس کے بھاگ جگانے ہیں، اسے
نئے نصیب عطا کرنے ہیں۔یہ ہے وہ افتتاح، جو ہم آج کر رہے ہیں۔اور اگر آپ اس روح کے ساتھ
35
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اس کے درودیوار پر محبت الہی کے نقش کر دیں گے۔اگر آپ ایسی روح اور انہی نیک ارادوں کے ساتھ ذکر
اور درود کے ساتھ اس عمارت کی فضاؤں کو بھر دیں گے تو اس کی ساری نحوستیں اور ساری بوسیدگیاں ہمیشہ
کے لئے اس کو چھوڑ دیں گی۔اس عمارت پر نئی رونق آجائے گی ، اس عمارت کا چہرہ پہچانا نہیں جائے گا ، اس
میں نور بس جائے گا۔لوگ آئیں گے اور اس کے نور سے استفادہ کریں گے۔یہ آپ ہی کے دل کا نور ہے،
جس نے اس عمارت میں منتقل ہونا ہے۔یہ آپ ہی کی روحانی زندگی ہے، جس نے اس عمارت کو زندگی
بخشنی ہے۔اور جب آپ ایسا کریں گے تو یہ عمارت پھر آپ کو ان سب نیکیوں کا بدلہ دے گی۔اس عمارت
کا فیض پھر آپ
کو بھی پہنچے گا۔وہ نور، جو آپ اس کو بخشیں گے، وہ زندگی ، جو آپ اس کو عطا کریں گے، وہ
ساری جماعتی زندگی اور سارے جماعتی نور کی شکل میں پھر ابھرے گی۔یہ ہے الہی نظام، جس کے ذریعہ
چیزیں ایک دوسرے سے با ہمی قوت پا جاتی ہیں اور بڑھتی چلی جاتی ہیں۔-
پس آج ہم دعا کے ساتھ اس عمارت کا افتتاح کریں گے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عمارت کو ایک
مذہبی ، روحانی عمارت میں تبدیل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس عمارت کے سارے گناہ، جو ماضی میں
یہاں ہو چکے یا وہ ساری بدکاریاں یا خدا تعالیٰ سے دوری کی باتیں، جن کا کبھی اس عمارت سے تعلق رہا ہے،
وہ مٹے ہوئے حرف کی طرح مٹ جائیں اور کوئی نشان ان کا باقی نہ رہے۔اس عمارت پر نئی عبادتیں مرقسم
ہوں۔اللہ اورمحمد کے نام لکھے جائیں۔اللہ اور محمد کا ذکر اس میں چلے۔یہاں تک کہ اس عمارت کو بالکل
ایک نئی زندگی عطا ہو جائے۔پس ان ارادوں کے ساتھ ہم اس عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ یہ افتتاح بظاہر معمولی ہے لیکن فی الحقیقت ہم بہت بڑے عزائم کے
ساتھ، بہت بڑے نیک ارادوں کے ساتھ اس افتتاح کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ان میں سے ایک
ارادے کا ذکر میں نے پہلے بھی کیا تھا اور وہ یہ تھا کہ جب ہم نے عمارت کی تو آپ میں سے بعض دوست
کہہ رہے تھے کہ اتنی بڑی عمارت کو ہم نے کیا کرنا ہے؟ یہ تو ایسی ہی بات ہے، جیسے کسی بچے نے لفافہ میں
دو گولیاں ڈالی ہوں اور لفافہ اتنا بڑا ہو کہ اس میں دس کلو گولیاں پڑ سکتی ہوں۔خلخل کرتا خالی کمرہ اور اس
میں دو چار آدمی بیٹھے ہوں، یہ منظر بعض لوگوں کو اچھا نظر نہیں آیا۔اس لئے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ
عمارت کیا کرنی ہے؟ یہ تو بری لگے گی۔ہم دو چار آدمی ہیں، اتنی بڑی عمارت کیا کرتے پھریں گے؟
چنانچہ میں نے ان کو ( یعنی جس نے مجھے بتایا میں نے ) جواب دیا کہ اگر دو چار ہیں تو خدا نے
آپ کو دو چار رہنے کے لئے تو نہیں بنایا۔اول تو یہ کہ اگر آپ دو چار بھی ہیں تو اتنی بڑی عمارت کا حق پھر
36
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
یوں ادا کریں کہ اس کے کونے کونے میں خدا تعالیٰ کو سجدے کریں ، کونے میں دعائیں کریں اور اللہ کا ذکر
بلند کریں۔پھر یہ عمارت آپ کو دو چار نہیں رہنے دے گی، یہ اپنے نمازی خود پیدا کرے گی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ
کا یہی سلوک ہے، جو جماعت احمدیہ کے ساتھ ہمیشہ سے ہوتا چلا آیا ہے۔بہت بڑی چھلانگ ماری اور کوئی
بہت بڑی عمارت تعمیر کر دی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ محسوس ہوا کہ وہ عمارت چھوٹی تھی اور اس کے آباد کرنے
والے اس کی وسعت سے کہیں زیادہ آگے نکل گئے۔ہمیشہ سے جماعت کے ساتھ یہی سلوک ہو رہا ہے۔ہمیشہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام
وسع مکانک
(تذکرۃ صفحہ 41)
کو اس شان سے پورا ہوتے دیکھا ہے کہ کسی مکان کو وسعت دی اور پھر وہ مکان چھوٹا رہ گیا۔پھر وسعت دی اور پھر چھوٹا رہ گیا۔اور
وسع مکانک
کا حکم کہ اپنے مکان کو وسعت دیتے چلے جاؤ، یہ قائم رہا۔اسی طرح کبھی ایک دفعہ بھی ایساواقعہ نہیں
دفعہ
ہوا کہ جماعت احمدیہ نے کوئی عمارت بنائی ہو اور وہ عمارت بڑی رہ گئی ہو بلکہ چھوٹی ہو جاتی ہے۔ابھی ہم نے انگلستان میں چھپیس ایکڑ زمین اسلام آباد میں لی تو وہاں اتنی بڑی بڑی بلڈنگز ہیں کہ
بعض لوگوں کا خیال تھا کہ ہم ان کو کیسے سنبھال لیں گے؟ لیکن ابھی پورا سال بھی نہیں گزرا بلکہ صرف آغاز
ہی ہوا ہے کہ وہ عمارت چھوٹی نظر آنے لگی ہے۔وہاں ہم نے سکول بھی کھولنا ہے۔بہت سے جماعتی
پروگرام ہیں، ایسے میں اب محسوس ہو رہا ہے کہ توسیع کے لیے درخواست کرنی پڑے گی۔کیونکہ یہ عمارت تو
ہمارے سارے کاموں کے لئے کافی نہیں ہے۔پس خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے جب آپ بڑی بڑی عمارتیں لیتے ہیں یا بڑی بڑی عمارتیں
تعمیر کرتے ہیں تو خدا تعالی کام اتنے بڑھا دیتا ہے اور اسے آباد کرنے والے اپنے بندے اتنے عطا کر دیتا
ہے کہ پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ عمارتیں چھوٹی نظر آنے لگتی ہیں۔تو یہ بھی میرا ایک ارادہ تھا کہ میں آپ کو یہ
بتاؤں اور سمجھاؤں کہ آپ اس عمارت کو چھوٹا کر کے دکھائیں اور جلد از جلد چھوٹا کریں۔پس آپ کے لئے پہلا پروگرام تو یہی ہے کہ تبلیغ میں اتنی کوشش کریں اور یہاں کے مقامی
دوستوں کو اتنی جلدی اسلام سے روشناس کروائیں اور انہیں اسلام کی طرف کھینچ کر لے آئیں کہ ہمیں یہ
37
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
عمارت دیکھتے ہی دیکھتے حقیقتا چھوٹی دکھائی دینے لگی۔مگر یہ تو پہلی منزل ہے۔دوسرا قدم پھر یہ ہوگا کہ خدا
تعالی اس عمارت کے نتیجہ میں آپ کو جو نئے نئے پھل عطا کرے گا، وہ خود پیج بن جائیں، وہ خود نشو ونما کا
ذریعہ بن جائیں۔اگر آپ کی جیبیں چھوٹی ہیں تو وہ وسیع جیبیں لے کر آپ کے پاس آجائیں۔اور پھر آپ
اپنے ماحول میں ارد گر دنئی عمارتیں اور نئی نئی زمینیں خریدنا شروع کر دیں۔اور سکاٹ لینڈ کی فتح کے لئے اسے
پیج بنا دیں۔اور صرف گلاسگو فتح نہ ہو بلکہ اس عمارت میں سارے سکاٹ لینڈ کی فتح کا بیج بویا جائے۔پس اگر آپ اس بلند ارادے کے ساتھ افتتاح کریں اور خدا پر توکل کریں تو آج آپ کو بظاہر یہ
عجیب باتیں دکھائی دے رہی ہوں گی۔آپ سوچتے ہوں گے کہ یہ بہت بڑی بڑی باتیں ہیں لیکن اس سے
زیادہ بڑی بات تو نہیں کہ فاقوں کے ساتھ پتھر توڑے جارہے ہوں اور قیصر و کسری کی خوشخبریاں دی جا رہی
ہوں کہ قیصر و کسریٰ کے خزانے میرے ہاتھ دے دیئے گئے ہیں، ان کے محلات کی چابیاں مجھے پکڑا دی گئی
ہیں۔یہ دنیا کا افتتاح نہیں ہے، اس بات کو یاد رکھیں کہ یہ ایک مذہبی افتتاح ہے۔اور مذہبی افتتاح اسی قسم کی
باتوں سے کیا جاتا ہے۔اور وہ جو خدا پر توکل رکھتے ہیں، ان کی پچھلی باتیں بھی خدا نیچی کر کے دکھا دیتا ہے۔ان کی
دگی باتیں بھی دنیا کے سیانوں کی باتوں سے اپنی عقل، اپنی حکمت اور اپنی معرفت میں آگے بڑھ جاتی ہیں۔چونکہ یہ ایک مذہبی عمارت ہے، اس لئے اس کا افتتاح بھی مذہبی اسلوب پر ہونا چاہئے۔بلند ارادوں کے ساتھ
وو
افتتاح کریں۔اور پھر ان ارادوں کو جلد از جلد عمل کے سانچوں میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔بہر حال جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ سورۂ جمعہ کے ساتھ تو جماعت احمدیہ کا
بہت گہرا تعلق ہے۔اتنا گہرا تعلق ہے کہ کسی اور سورۃ سے جماعت احمدیہ کا براہ راست اتنا گہرا تعلق نہیں
ہے۔کیونکہ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا ذکر ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ پوری ہوئی۔وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ
کا ذکر ہے۔ان آخرین کا، جو صحابہ سے نہیں ملے تھے لیکن ایک دن انہوں نے مل جانا تھا۔اس
مضمون کا ذکر ہے، جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یوں بیان فرماتے ہیں:۔صحابه
ما
جب
مجھ کو
پایا
( در ثمین صفحه 56)
اس مصرعہ کی بنیاد بھی اسی سورہ جمعہ پر ہے۔چنانچہ جب میں نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ سورہ جمعہ تو
جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت گہرا تعلق رکھتی ہے۔نہ صرف ایک عام تعلق بلکہ کئی رنگ میں تعلق رکھتے ہیں۔38
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
وو
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
پھر سورہ جمعہ کے ذریعے تمام دنیا کا اجتماع، جو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے ہونا ہے، سورۂ جمعہ کے ذریعے اس کی خوشخبری بھی دے دی گئی۔کیونکہ مفسرین کی بھاری
اکثریت یہ تسلیم کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے جو یہ وعدہ دیا تھا کہ وہ تمام دنیا کے ادیان پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے دین کو غالب کر دے گا، یہ وعدہ مسیح اور مہدی کے زمانے میں پورا ہونا ہے۔اور اس سورت میں جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ثانیہ کا ذکر آیا تو وہ مہدی کی شکل میں ہی آیا ہے۔پس یہ سورت عجیب طور
پر جمع کے مضمون کو جمع کر رہی ہے۔مہدی کے ذریعے تمام عالم کو جمع کیا جائے گا۔اور وہ جو وہ تحریک چلائے
گا، اس کے ذریعہ اس کا بھی اس سورت میں ذکر موجود ہے اور زمانوں کو بھی جمع کر دیا جائے گا“۔وو
اس سورۃ جمعہ کا جماعت احمدیہ کے ساتھ بہت ہی گہرا تعلق ہے اور اس میں ہر قسم کی
خوشخبریاں عطا کر دی گئی ہیں۔آپ کے ذریعے زمانے کی تقدیر بدلی جائے گی۔آپ کے ذریعہ تمام دنیا کی
قوموں کو ایک ہاتھ پر جمع کیا جائے گا اور ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی۔اس اقوام متحدہ کی
بنیاد ڈالی جائے گی ، جس کا ذکر سورہ جمعہ میں ملتا ہے۔آپ کے ذریعے مختلف زمانے اکٹھے کر دیئے جائیں
گے۔اور انسانوں کو ہر قسم کی نعمتیں اور رحمتیں عطا کی جائیں گی۔کتنی عظیم الشان سورت ہے اور کتنا اس میں ذکر ملتا ہے۔لیکن ایک شرط کے ساتھ اور وہ شرط یہ ہے:۔يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ
وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ )
کہ جب تمہیں جمعہ کے دن بلایا جائے ، جمعہ کے دن سے مراد اگر ظاہری جمعہ کا دن لیا جائے تو یہ
بھی درست ہے، ہر ہفتہ آپ کو بلایا جاتا ہے۔لیکن یہ سورت ، جن وسیع معانی میں جمعہ کا ذکر کر رہی ہے، اگر
ان معنی میں آپ اس پر غور کریں تو اس آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ اے ایمان والو! جب خدا کی طرف سے
ایک بلانے والا تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا ہونے کی آواز دے اور جب یہ آواز دے کہ آؤ اور
میرے ذریعہ زمانوں کو بھی اکٹھا ہوتے دیکھو، اس وقت تجارتوں
کو ترجیح نہ دو۔اس کی آواز پر دنیا کے منافع
کی قدر نہ کرو۔اس کی اس آواز پر دنیا کے مقابل پر ان سب کو تج کر کے اس کی طرف دوڑے چلے آؤ، اس
کی آواز پر لبیک کہو۔اگر تم دنیا کو اس آواز کی خاطر چھوڑ دو گے اور دنیا کو اس آواز کی خاطر چھوڑ دو گے اور
دنیا کے منافع کی پرواہ نہیں کرو گے تو پھر ہم تمہیں خوشخبری دیتے ہیں کہ ہم تمہیں فضلوں سے محروم نہیں کریں
گے۔اس آواز کو قبول کرنے کے بعد تم دنیا میں پھیل جاؤ گے۔39
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
جب تم اپنا فریضہ ادا کر دو گے، جب تم سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دو گے۔پھر فرمایا: فاذا
قضيت الصلوة، قضيت الصلوۃ، کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جب عبادت کے تقاضے پورے ہو
جائیں، جب تم اپنی نیتیں پوری کر دکھاؤ گے اور لبیک کہ دو گے، فانتشروافي الارض وابتغوامن
فضل الله واذكروا الله كثير العلكم تفلحون۔پھر خدا تعالی تمہیں تمام دنیا میں پھیلا دے گا۔زمین کے کناروں تک تمہیں پہنچائے گا۔وہاں دنیا کے لحاظ سے بھی فضل جوئی کرو گے اور دین کے لحاظ
سے بھی فضل جوئی کرو گے۔بظاہر تم دنیا کے کاموں کے لئے بھی نکلو گے لیکن اللہ کے ذکر کے ساتھ نکلو
گے۔اگر تم صناع ہو تو صناعی کے ساتھ ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے، اگر تم تاجر ہو تو اپنی تجارتوں کے ساتھ
ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے، اگر تم ڈاکٹر ہو تو اپنی ڈاکٹری کے ساتھ ذکر الہی بلند کر رہے ہو گے، اگر تم
سائنسدان ہو تو سائنس کے کاموں کے ساتھ ذکر الہی کو بلند کر رہے ہو گے۔غرضیکہ تمام دنیا میں ذکر
پھیلانے کا ایک ذریعہ یہ ہوگا۔پس اس آیت میں کئی قسم کے وقف کا ذکر ہے۔ایک وقف خاص بھی مذکور ہے کہ دنیا کے سب
کام کلیۂ چھوڑ کر جب آواز آئے تو اپنی ساری زندگی خدا کے حضور پیش کر دو۔دوسرا وقف عام کا بھی ذکر
ہے کہ یہ فیصلہ کر لو کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔دنیا کو چھوڑ کر دین کی آواز پر لبیک کہنے کا یہ مطلب
ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو شرائط بیعت ہیں ، ان میں یہ داخل ہے کہ میں دین کو دنیا
پر مقدم رکھوں گا۔تو اس آیت سے مراد یہ ہے کہ جب خدا کے نام پر بلانے والا تمہیں عظیم جمعہ کے لئے
بلائے تو تم یہ فیصلہ کر کے اس کے حضور حاضر ہو کے ہم دنیا کو ترک کر دیں گے اور جب بھی دین کے ساتھ
مقابلہ ہوگا تو دین کو ترجیح دیں گے۔فرمایا: جب تم یہ عہد کر کے اس کے حضور حاضر ہو جاؤ گے، پھر تمہیں اس
شرط کے ساتھ اجازت مل جائے گی کہ چونکہ تم سب کچھ خدا کو دے بیٹھے ہو، اب تمہارا کچھ نہیں رہا۔اس
لئے اب تم جاؤ اور پھیلو اور دنیا کے کام بھی کرو لیکن اس عزم کے ساتھ کہ دنیا کے کاموں کے ساتھ ذکر الہی کو
نہیں بھولنا بلکہ اسے غالب رکھنا ہے۔اس مضمون کو اس طرح بیان فرمایا: و ابتغوا من فضل اللہ کے فضل کو ڈھونڈو واذكروا الله
كثيرًا وابتغوا کے ساتھ کثیر کا لفظ استعمال نہیں کیا لیکن واذكرو الله کے ساتھ کثیرا کا لفظ
استعمال فرمایا۔دنیا کے کام کرونگر ذکر الہی غالب رہے۔اللہ کی محبت اور پیار تمہارے دنیا کے ہر ایک کام پر
چھا جائے اور اسے مغلوب کر لے۔چونکہ ابتغاء فضل دنیا کے معنوں میں بھی مراد ہے، اس لئے میں یہ معنی
40
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
لے رہا ہوں کہ دنیا کے کاموں میں خدا کا فضل ڈھونڈ ولیکن کثرت کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے۔اس کثرت
کے ساتھ کہ تمہاری دنیا کی جستجو پر غالب آجائے۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تمہیں عظیم الشان فتوحات عطا
فرمائے گا۔اس وقت بھی یہی ہو رہا ہے۔اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمد یہ دونوں قسم کے وقف پورے کر رہی ہے۔ایسے
بھی ہزاروں لوگ ہیں، جنہوں نے سب کام چھوڑ کر اپنے آپ کو کلیۂ خدمت دین کے لئے پیش کر دیا ہے
اور اپنا کچھ بھی باقی نہیں رہنے دیا۔اگر جماعت ان کو چپڑ اس لگاتی ہے تو وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے ، اسے
بھی رحمت اور فضل کے طور پر قبول کرتے ہیں۔اگر جماعت انہیں مبلغ لگاتی ہے تو اس پر بھی خدا کا شکر ادا
کرتے ہیں۔اگر ماتحت لگاتی ہے تو تب بھی شکر کرتے ہیں۔اگر حاکم اور افسر بناتی ہے، تب بھی شکر کرتے
ہیں۔شکر اس بات پر نہیں کرتے کہ انہیں کیا بنایا گیا ہے۔شکر اس بات پر کرتے ہیں کہ ہر حالت میں ان کو
ل کر لیا گیا ہے۔اور انہیں اس فوج میں داخل کر لیا گیا، جس کا سورہ جمعہ میں ذکر ہے کہ سب کچھ چھوڑ کر خدا
کے حضور حاضر ہو جاؤ۔اور ان میں لکھوکھا ایسے بھی ہیں، جیسا کہ آپ میں سے اکثریت یہاں ایسی ہے، جو
اپنے دنیا کے کاموں پر نکلے ہوئے ہیں۔اپنے وطن سے دور سکاٹ لینڈ میں کبھی آپ بچپن میں سوچ بھی
نہیں سکتے کہ اللہ کے فضلوں کی تلاش میں اتنی دور نکل جائیں گے۔لیکن خدا نے انتظام کر دیا۔آپ جیسے
کروڑوں اور لوگ ہیں، جو اپنے اپنے وطنوں کو چھوڑ کر دوسرے ملکوں میں چلے گئے ہیں۔لیکن ان میں اور
آپ میں کتنا فرق ہے؟ وہ دنیا کمانے کے لئے آئے اور دنیا کما کر واپس چلے جاتے ہیں۔پھر آپ بظاہر دنیا
کمانے کے لئے آئے ہیں مگر چونکہ آپ نے ہر جگہ ذکر الہی کو غالب رکھا ہوا ہے اور ہر جگہ آپ خود بھی ذکر الہی
کرتے ہیں اور اس کو آگے پھیلاتے بھی جاتے ہیں ، ذکر الہی خود بھی کرتے ہیں اور ذکر الہی کرنے والے بھی
پیدا کرتے چلے جاتے ہیں اور و اذکروا اللہ کثیر ا کے اس مفہوم کو آپ ادا کر رہے ہیں۔پس اس قسم کے بھی واقفین ہیں اور یہی نظام ہے، جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعے رکھی گئی تھی اور جس کے نتیجہ میں سب دنیا نے فتح ہوتا ہے۔پس یہ جو اشارہ ہے کہ دسویں جمعہ اور
دس یعنی Friday کے معنی اگر سورہ جمعہ کے لئے جائیں اور 10th سے مراد دسویں آیت مراد لی جائے تو
اس میں ایک بہت بڑی خوشخبری یہ ہمیں ملتی ہے کہ وہ وقت بطور خاص آگیا ہے، جبکہ آپ نے دنیا کو کلیہ
ترک کرنے کے فیصلے کر لیتے ہیں، جب اپنے عزم دہرانے ہیں، جب اس عہد بیعت کی تجدید کرنی ہے کہ
ہم ہر گز کسی قیمت پر بھی اپنی دنیا کو اپنے دین کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔جہاں تک ہمارے
中
41
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
نفوس کا تعلق ہے ، ہم سب کچھ چھوڑ بیٹھے ہیں۔اگر ہمیں اجازت ملتی ہے تو ہم دوسرے کام بھی کریں گے مگر
اس عہد کے ساتھ کہ دوسرے کاموں پر ذکر الہی کو ہمیشہ غالب رکھیں گے۔کثرت کے ساتھ ذکر کرتے چلے
جائیں گے اور خدا کے فضل کی تلاش کرتے چلے جائیں گے۔اب ذکر کے ساتھ جب آپ خدا کے فضل
کے مضمون کو ملاتے ہیں تو فضل کا مضمون عام دنیاوی معنوں کے سوا دوسرے معنی بھی اختیار کر لیتا ہے۔وابتغوا من فضل اللہ کا حکم عام دنیا کے انسانوں پر بھی لگتا ہے۔اس کے معنی یہ بھی ہیں کہ دنیا کی چیزیں
تلاش کرو، دنیا کے رزق تلاش کرو، دنیا کے عہدے تلاش کرو، دنیا کی ترقیات تلاش کرو۔لیکن جب خدا
کے بعض بندے ذکر الہی کو ساتھ شامل کر لیتے ہیں تو واذكروا الله كثيرا کے ساتھ اس فضل کا مضمون
وسیع ہو جاتا ہے۔اس صورت میں اس کا مطلب یہ بنتا ہے کہ اس دنیا میں ہی اپنے دین کی سعادتیں بھی
ڈھونڈ لو، اسی دنیا میں اپنے بلند دینی اور روحانی مراتب بھی تلاش کرو کیونکہ تم ذکر الہی ساتھ ساتھ کرتے چلے
جار ہے ہو۔خدا کا فضل محدود صورت میں تم پر نازل نہیں ہوگا۔تم بظاہر دنیا کمانے والوں میں سے بھی خدا
کے ولی پیدا ہوں گے۔تم بظاہر دنیا کمانے والوں میں سے عظیم الشان روحانی بندے پیدا ہوں گے۔تم
بظاہر دنیا کمانے والوں میں سے خدا کے ایسے ایسے پیارے پیدا ہوں گے کہ ان کو وہ ساری دنیا پر ترجیح دے
گا، اپنے علاقے کے قطب و غوث اور ولی پیدا ہوں گے۔اگر وہ ذکر الہی کو کثرت سے ادا کرنے کے عہد پر
پورا اترتے ہیں تو ان کا فضل لامتناہی ہو جائے گا۔جو فضل وہ تلاش کرتے ہیں، وہ محدود نہیں رہے گا بلکہ اس
کی حدیں پھیل جائیں گی۔دنیا پر بھی پھیل جائیں گی اور دین پر بھی پھیل جائیں گی۔اس نقطہ نگاہ سے آپ
اللہ تعالیٰ کے اس منشاء کو پورا کرنے کی سعی کریں۔منشائے الہی یہ ہے کہ آج جماعت جس دور میں داخل ہوئی ہے، اس میں پہلے سے بہت زیادہ
بڑھ کر کثرت کے ساتھ ہمیں اپنی طاقتوں کو اور اپنے ان تمام قولی کو جسمانی یا روحانی یا ذہنی قوی ہوں، ان
ساری طاقتوں کو، جو خدا نے ہمیں عطا فرمائی ہیں، اللہ تعالیٰ کی خاطر وقف کر دیں۔دنیا کمائیں اس شرط
کے ساتھ کہ دین اس پر غالب رہے۔یہ ایک خاص وقت آگیا ہے۔اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے
کہ بڑی کثرت کے ساتھ جماعت کو دنیا میں پھیلا دے گا اور دنیا کی ہر قوم کے اوپر، دنیا کے ہر دین پر
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم اور آپ ہی کے دین کو غالب فرمادے گا۔-
پس یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ ہم آج اس جمعہ پر یہ عہد کریں گے۔اس جمعہ پر یہ ارادے لے کر پھر دنیا میں پھیلیں گے۔اگر خدا کا منشاء اس کشفی نظارے سے یہی ہے کہ
42
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد
جماعت سے مزید قربانی چاہتا ہے، جماعت احمدیہ کو اپنی مزید قربانی پیش کرنے کی ہدایت فرما رہا ہے تو ہم
حاضر ہیں۔اس کے لئے بھی جو ہم سے چاہتا ہے، ہم حاضر ہیں۔ہمارا کچھ بھی اپنا نہیں۔ہم اسی کی خاطر
زندہ رہیں گے اور اس کی خاطر مریں گے۔لیکن اپنے اس عہد سے پیچھے نہیں نہیں گے کہ جب تک تمام دنیا پر
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی بادشاہی کو غالب نہ کر دیں، اس وقت تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اب
ایک ملک نہیں ہے، جس کو ہم نے اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔دو، چار یا پچاس یا سو ملک نہیں ہیں ، ساری
دنیا میں ایک بھی ملک ایسا نہیں چھوڑنا، جہاں ہم نے اسلام کو غالب کر کے نہیں دکھانا۔کوئی ملک بھی ایسا نہیں
رہنے دینا، جس کے ہر حصہ پر اسلام کو غالب نہیں کرنا، اتنے بڑے کام کو ہم نے سرانجام دینا ہے۔اب آپ سوچیں تو سہی کہ سکاٹ لینڈ کی وسعتوں کے نقطہ نگاہ سے ہم نے یہ کام کیا ہے۔اس
لئے خدا تعالی کی طرف سے تاکید کی ضرورت ہے۔اس لئے آپ کو یاد دہانی کروائی جاتی ہے۔بیسیوں
سال سے یہاں احمدی آباد ہیں۔ایک، دو، چار کم و بیش کبھی کم ہوئے، کبھی زیادہ۔لیکن یہ سارا علاقہ اسی
طرح پڑا ہوا ہے، جس طرح کسی زمین پر ہل نہ چلایا گیا ہو - Fallow Land کے طور پر۔ابھی تک اس
کی وادیاں بھی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے بے خبر ہیں، اس کے پہاڑوں کی چوٹیاں بھی بے خبر
ہیں۔اس کی جھیلیں بھی بے خبر ہیں اور اس کی خشکیاں بھی بے خبر ہیں۔آج آپ سکاٹ لینڈ کے کسی کونے
میں چلے جائیں اور ان سے پوچھیں کہ اسلام کیا ہے؟ اورمحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دین کیا ہے؟ تو ان کو
پتہ ہی نہیں ہوگا۔اس لئے یہ بلند ارادے تو بہت بابرکت ہیں۔لیکن یہ بلند ارادے، جس محنت کا تقاضا
کرتے ہیں، وہ محنت ہم نے ابھی شروع نہیں کی۔آپ میں سے اکثریت ابھی تک ایسی ہے، جو بار بار کی یادہانیوں کے باوجود داعی الی اللہ نہیں
بن سکی۔اکثریت ایسی ہے، جو اگر بننا چاہتی بھی ہے تو جانتی نہیں کہ کیسے بنے؟ ان
کو سلیقہ نہیں آتا، علم سے
محروم ہیں۔بچے ہیں، جن میں ولولہ پیدا ہوتا ہے لیکن ان کو پتہ نہیں کہ زرخیز مٹی بنانے میں بہت محنت کی
ضرورت ہے۔احمدی کو از سرنو زندہ احمدی بنانے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے۔اور پھر ان سب کو
تبلیغ میں جھونکنا اور پھر ان سے نئے نئے کام لینا اور پھر عظیم الشان فتوحات کی توقع رکھنا اور دعائیں کرنا کہ
اللہ وہ دن ہمیں دکھا بھی دے، بہت بڑے کام پڑے ہوئے ہیں۔تو آج اس افتتاح پر ان سارے امور کو
مد نظر رکھ کر آپ دعائیں کریں۔اور یہ فیصلہ کر کے یہاں سے اٹھیں کہ سکاٹ لینڈ کو آپ نے فتح کرنا ہے۔یہ درست ہے، آپ مٹھی بھر ہیں ، بہت تھوڑے ہیں۔آپ کے مقابل پر بہت وسیع علاقہ ہے لیکن یہ کام
43
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
آپ ہی کے سپرد ہے۔سکاٹ لینڈ کی فتح کے لئے سکاٹ لینڈ کے احمدی نے اٹھنا ہے، انگلستان کے احمدی
نے اٹھنا ہے۔ہر ملک کے احمدی باشندے کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کو فتح کرے۔اور یہ کام ہے، اگر
آپ بلند ارادے اور ہمت کے ساتھ اس کام کو شروع کر دیں اور دعاؤں سے غافل نہ ہوں تو یہ کام آسان
ہو جائے گا۔بظاہر یہ بات بہت بڑی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی متنبہ کر دیا تھا کہ اس افتتاح کے موقع پر میں نے باتیں ویسی ہی کرنی
ہیں، جنہیں سن کر بعض لوگ کہتے ہیں، پاگل ہو گئے۔لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں۔کیونکہ جن آقاؤں کا میں غلام
ہوں، وہ بھی ایسی ہی باتیں کیا کرتے تھے۔ان کو سننے والے بھی یہی کہا کرتے تھے کہ پاگل ہو گئے۔لیکن
پاگل ہوئے بغیر فتوحات نصیب نہیں ہوا کرتیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، جب تک اپنی دیوانگی کو اس
حال تک نہ پہنچادیں کہ دنیا آپ کو پاگل کہنے لگ جائے، پاگل سمجھنے لگ جائے، اس وقت تک دنیا کی
فتوحات کے خواب پورے نہیں ہوا کرتے۔یا اس رستہ کو چھوڑ دیں، جس رستے پر پاگل کہلائے بغیر بات بنتی
نہیں ہے اور پھر دنیا کے خزانوں کا رستہ اختیار کر لیں۔اگر اس رستہ پر قائم رہنا ہے تو پھر وہ حرکتیں کریں، اپنی
وہ ادائیں بنا ئیں، جن اداؤں پر پتھر پڑا کرتے ہیں، جن حرکتوں کو دیکھ کر دنیا پاگل پاگل کہا کرتی ہے۔ان
کے بغیر عظیم فتوحات نصیب نہیں ہوا کرتیں۔آپ تو تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کو حکم ہوا تھا کہ اے میرے بندے! اٹھ اور تمام دنیا میں اعلان کر دے کہ تو دنیا کا فاتح ہے۔ساری دنیا
تیری خاطر پیدا کی گئی ہے، تیرے دین کو تمام دنیا کے ادیان پر غلبہ نصیب ہوگا، اس وقت آپ کتنے تھے ؟
ایک تھے۔ایک کو کل عالم سے جو نسبت ہو سکتی ہے، اس کے مقابل پر تو آپ کی نسبت بہت زیادہ ہے۔آپ
تو بیسیوں ہیں۔اگر ہزاروں نہیں تو دو، اڑھائی سویا تین سو کے قریب تو ہوں گے۔یہاں سکاٹ لینڈ میں
بچے اور بڑے ملا کر اتنی بڑی تعداد ہے کہ سکاٹ لینڈ کی آبادی اس کے مقابل پر کچھ بھی نہیں ہے۔یہ سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا تھا کہ تو ایک ہے۔عرب کے مقابل
پر بھی بظاہر تیری کوئی حیثیت نہیں۔مگر میں تجھے صرف شام کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے صرف
عرب کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، تجھے میں صرف روم کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے مشرق
اور مغرب، شمال اور جنوب کا بادشاہ بناتا ہوں۔اور اس دنیا کا بادشاہ بھی بناتا ہوں اور اُس دنیا کا بھی بادشاہ
بناتا ہوں۔تمام عالم کو تیرے زیرنگیں کر کے دکھاؤں گا۔اٹھ اور یہ اعلان کر دے کہ تو سب دنیا کو فتح کرنے
کے لئے کل عالمین کے لئے رحمت کے طور پر آیا ہے۔اتنے عظیم الشان مرشد ہوں جن کے، ان کے
44