آپ کے ذریعہ ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء
غلاموں کو بھی تو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ ویسی ہی باتیں کریں۔اس لئے آج یہ ارادے لے کر اٹھیں کہ آپ
نے ان خوابوں کو حقیقتوں میں بدل دیتا ہے۔آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے۔اس جگہ کو جو بظاہر آپ کو
بڑی دکھائی دے رہی ہے، اس کو دیکھتے دیکھتے چھوٹا بنا کے دکھا دیں۔اتنا چھوٹا کر دیں کہ آپ حیرت سے
مڑ کر دیکھیں کہ اس جگہ کو ہم کسی زمانہ میں بڑا کہا کرتے تھے، یہ تو کچھ بھی نہیں۔پھر نئی جگہیں تلاش کریں،
نئی بستیاں تلاش کریں، نئے علاقے تلاش کریں، دیکھتے ہی دیکھتے پھیلیں اور بڑھیں اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ان روحانی فرزندوں میں داخل ہو جا ئیں، جن کے متعلق آپ نے فرمایا:۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں
(در مشین ، صفحه 50)
ہر طرف باغ و بہار لگا دیں، ہر طرف نئی انجمنیں بنادیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر
کے لئے ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے لئے ، اللہ کے ذکر کے لئے نئی نئی مجالس قائم ہوں،
نئے نئے دور چلیں، اس علاقے کو نئی رونقیں نصیب ہو جائیں۔یہ وہ جنتیں ہیں، جن کی تمنا لئے ہم جیتے ہیں
اور جن کو دیکھنے کی تمنا لئے اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔میری دعا ہے اور آپ میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کی
زندگی میں ایسی بہت سی جنتیں ہمیں دکھائے، جو کسی زمانہ میں، جو ہماری خوابوں کی بستیاں تھیں، وہ حقیقت
کی بستیاں بن جائیں۔وہ بڑے بڑے عظیم الشان نظارے، جن کو دیکھ کر ، جن کے تصور میں ہم راتوں کو
سویا کرتے تھے کہ خدا کرے کہ یوں ہو اور خدا کرے کہ اس بستی میں بھی اسلام غالب آجائے اور اس بستی
میں اسلام غالب آجائے۔خدا کرے کہ یوں ہو۔خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ باتیں پوری ہوتی
دیکھیں اور جب خدا کی طرف سے ہمیں بلاوا آئے تو خدا کے حضور بہت راضی واپس لوٹیں۔بظاہر ہماری
تمنائیں تو پاگلوں والی تھیں، ہماری باتیں تو دیوانوں کی بڑوں کی طرح تھیں لیکن اے ہمارے آقا ! اے
ہمارے مالک خدا! تو نے ہماری ساری تمناؤں کو پورا کر دیا۔ہماری دیوانگی کی بڑوں کو بھی دنیا کے فرزانوں
کی باتوں سے بھی زیادہ سچا کر کے دکھا دیا۔یہ ہے وہ راضية مرضیہ کی واپسی، جس کے لئے میری دعا
ہے کہ اللہ مجھے بھی نصیب فرمائے اور آپ کو بھی نصیب فرمائے۔45

اقتباس از خطبه جمعه فرمود 10 مئی 1985ء
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک
جس دعا کا میں نے ذکر کیا تھا، وہ الگ اجتماعی دعا ہو گی بلکہ نماز جمعہ میں بھی دعا کریں اور نماز
جمعہ کے بعد بھی اپنے طور پر یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس افتتاح کو غیر معمولی برکتیں عطا
فرمائے اور ہماری توقع سے بڑھ کر پھل لگائے۔ایک زمانہ تھا جب بشیر آرچرڈ صاحب بیچارے یہاں اکیلے
تھے اور دعا کے لئے مجھے بھی بڑی بے چینی اور سخت گھبراہٹ کے ساتھ خط لکھا کرتے تھے کہ میں کیا کروں،
کچھ بھی نہیں بنتا، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جماعت بھی بالکل چھوٹی سی ہے ، وہ بھی نہیں آتی۔اور لگتا ہے، میں تو
اکیلا ہی چھوڑا گیا ہوں۔اس وقت شاید وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ میری دعائیں قبول نہیں ہور ہیں۔لیکن اب
دیکھ لیں ، اللہ کے فضل کے ساتھ رونق بھی ہے، جماعت توجہ بھی کر رہی ہے بیعتیں بھی ہو رہی ہیں۔ابھی میں
نے سنا ہے کہ قریب زمانہ میں ہی ایک Scotish نوجوان خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ
دعائیں قبول کرتا ہے۔لوگوں
کو یونہی وہم ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔اپنے وقت پر کرتا ہے۔بعض دفعہ
سمجھ بھی نہیں آتی کہ قبول ہو بھی رہی ہیں۔لیکن بعد میں ایک دم لگتا ہے کہ ساری دعاؤں کو پھل تیار ہو رہا تھا۔تو دعا ئیں ضرور کریں اور کثرت سے کریں اور ان سے غافل نہ ہوں اور کرتے چلے جائیں۔پھر دیکھیں
انشاء اللہ خدا آپ کی حقیر کوششوں کو بھی عظیم الشان پھیل عطا فرمائے گا۔انشاء اللہ۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 425 ت447)
46

آج 10 میں سے 10 باقی