وارض اللہ واسعة ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد من
وارض الله واسعة
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 ستمبر 1985ء
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا۔خطبہ جمعہ فرمود 130 ستمبر 1985ء
گزشتہ خطبہ میں، میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا اقطعی اور واضح وعدہ ہے کہ وہ لوگ ، جو
میری خاطر دکھ دیئے جاتے ہیں، جو صبر اور حوصلہ کے ساتھ محض میرے نام کی خاطر اور میری عزت کی خاطر
تکلیفیں برداشت کرتے ہیں، میں ان کو انعام پر انعام دیتا ہوں، اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اور
خصوصیت کے ساتھ اس دنیا میں انعام کا ذکر اس لئے فرمایا گیا کہ لوگ کہیں اس خیال سے مایوس نہ ہو
جائیں یا کمزور ایمان رکھنے والے ٹھو کر نہ کھا جائیں کہ آخرت کے وعدے ہیں اور آخرت کس نے دیکھی
ہے۔اس لئے اس موقع پر جہاں دکھوں کا ذکر ہے، وہاں
فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً
(الزمر : 11)
پر زور دیا گیا۔یہ بتانے کے لئے کہ تم اس دنیا میں ہی اپنے نیک اعمال کا اجر پا جاؤ گے۔تا کہ
تمہیں یقین ہو اور تمہارے ایمان میں اضافہ ہو کہ آخرت میں یہی خدا ہے، جو انعام و اکرام دینے کا وعدہ
کر رہا ہے، اس سے بہت بڑھ کر وہ ہم سے اپنے وعدے پورے فرمائے گا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ
(الزمر : 11)
یقینا خدا کی زمین بہت بڑھنے والی ہے۔وسیع ہے بھی اس کے معنی ہیں اور وسعت پذیر ہے
بھی اس کا ترجمہ کیا جاسکتا ہے۔اور اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ زیادہ موزوں معنی وسعت پذیر کے
ہوں گے۔کہ لوگ تو تمہیں تنگ کرنے کی کوشش کریں گے، تمہارے حلقے تم پر تنگ کرتے چلے جائیں گے
اور یہ سمجھیں گے کہ تمہاری زمینیں چھوٹی ہو گئیں لیکن تم جب خدا کی خاطر یہ تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو تم
اللہ کی زمین میں آگئے ہو اور اللہ کی زمین کو کون تنگ کر سکتا ہے۔149
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
یقینا اللہ کی زمین بہت وسیع ہے اور یقیناً اللہ کی زمین وسعت پذیر ہے۔وہ بڑھتی ہی چلی جائے
گی اور ناممکن ہے کہ تم اس کی وسعتوں کو روک سکو۔اس وعدہ کو بھی ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے بار ہا پورا ہوتے دیکھا۔ساری جماعت احمدیہ کی
تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ جب لوگ یعنی دشمن جماعت احمدیہ کے گھر چھین رہے تھے یا جلا رہے تھے تو
اللہ تعالیٰ آسمان سے یہ ہدایت دے رہا تھا کہ
وسع مکانک
(تذکرة ، صفحہ 41)
اپنے مکانوں کو وسیع کرنے کی تیاری کرو۔اور ہر دفعہ جماعت احمدیت کے مکانات ہر ابتلاء کے
بعد وسیع تر ہوتے چلے گئے۔اس کی بارہا میں نے مثالیں دی ہیں۔اتنی کثرت کے ساتھ اس کی مثالیں ہر
ابتلاء کے دور میں ملتی ہیں کہ سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں تک ہیں کہ جن احمدی گھروں کو جلایا گیا یا لوٹا گیا،
جن کو کھنڈروں میں تبدیل کیا گیا، ان گھروں کے مکینوں کو خدا تعالیٰ نے اتنے وسیع مکان عطا فرمائے،
اتنے خوبصورت، اتنے عظیم الشان کہ ان کے مقابل پر وہ پہلے گھر محض جھونپڑے دکھائی دیتے تھے۔تو یہ تو
ایک انفرادی سلوک تھا خدا تعالیٰ کا جماعت کے ساتھ۔اسی قسم کا سلوک بلکہ اس سے بھی بڑھ کر جماعت
کے ساتھ بھی ہوتا چلا آیا ہے۔ایک ملک میں زمین تنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو نئے ملک عطا کر دیئے
گئے۔نئی تبلیغ میں وسعتیں پیدا کر دی گئیں اور نئی سرزمین خدا کی طرف سے عطا ہونے لگی۔اس دور ابتلاء میں بھی انگلستان میں اسلام آباد کی وسیع سرزمین عطا فرمائی گئی۔جس میں بہت سی ایسی
سہولتیں موجود تھیں اور اتنے بڑے وسیع کوارٹرز موجود تھے، جن کو مکان تو نہیں کہنا درست ، مگر وہ بیر کس قسم کی جس
طرح کی فوجی پیرکس ہوتی ہیں، اس شکل کی اس میں عمارتیں موجود تھیں کہ وہاں خدا کے فضل سے جلسہ سالانہ
انگلستان منعقد کرنے کی توفیق عطا ہوئی۔اور تقریباً 800 مہمان ان بلڈنگز میں وہاں ٹھہر سکے۔اور انگلستان کے
معیار سے ایک بہت ہی بڑی چیز ہے کہ کسی عمارت میں 800 مہمان ٹھہر سکیں۔اور اس کے علاوہ جلسہ کے لئے
وسیع میدان بہت ہی کھلا، خدا کے فضل سے انتظام ہو سکتا ہے۔اور جتنے دوست آئے ، وہ تو خیر چھ، سات ہزار
تھے۔اگر ربوہ کے مقابل کا جلسہ ڈیڑھ، دولاکھ افراد کا جلسہ وہاں منعقد کرنا چاہیں تو اس کی بھی خدا کے فضل سے
گنجائش موجود ہے۔اور با آسانی عورتوں اور مردوں کو ملا کر ایک جیسا جلسہ منعقد ہو سکتا ہے۔150
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے اب ہمیں ہالینڈ میں یہ دوسرا مرکز عطا فرمایا ہے۔جو یورو بین مراکز کی
تحریک کا یہ ایک بچہ ہے۔تحریک تو میں نے دو مراکز کے لئے کی تھی، ایک جرمنی میں اور ایک انگلستان
میں۔لیکن اللہ تعالیٰ عجیب شان سے اپنے وعدوں کو پورے فرماتا ہے۔ہمیشہ توقع سے بہت بڑھ کر عطا کرتا
ہے۔اور جتنی چھلانگ ہماری امنگیں لگا سکتی ہیں، ان سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی اجابت دعا رحمت لے کر
نازل ہوتی ہے۔اور بہت زیادہ رفعتیں عطا کرتی ہے، اس سے جو ہم تصور باندھتے ہیں۔چنانچہ اس دور
ابتلاء کا یہ بھی ایک کرشمہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے ہم نے دو مرکز مانگے تھے، خدا تعالیٰ نے دو سے زائد دیئے اور
اب یہ تیسرا مرکز ہے۔ایک جرمنی میں ہے، جس کا افتتاح بعد میں ہوگا۔لیکن جوں جوں افتتاح ہوتا رہے
گا، میں بتاتا چلا جاؤں گا آپ کو۔تو بہر حال یہ دوسرا مرکز ہے، جس کا افتتاح ہو رہا ہے۔اور یہ ہماری
امیدوں سے ، ہمارے منصوبوں سے بالکل الگ ایک نئی چیز عطا ہوئی ہے۔اس مرکز کی تفصیل یہ ہے کہ جب میں گزشتہ مرتبہ ہالینڈ آیا تو محسوس کیا کہ مسجد بہت ہی چھوٹی ہو
گئی ہے اور رہائش کی جگہیں بھی بہت ہی محدود ہیں۔دو مربی بھی وہاں ٹھیک طریق پر اپنے خاندانوں سمیت
نہیں ٹھہر سکتے۔بہت تنگی میں گزارہ کر رہے تھے۔اور جب کوئی باہر سے مہمان آئے تو کم سے کم ایک مربی کو تو
ضرور باہر جانا پڑتا ہے۔ورنہ زیادہ مہمان ہوں تو دونوں مربیوں کو جگہ خالی کر کے خود کسی کا مہمان بننا پڑتا
ہے۔عورتوں کے لئے الگ کوئی انتظام نہیں تھا، بچوں کے لئے وہاں کوئی انتظام نہیں تھا۔اور کافی وقتیں
تھیں۔تو وہاں یہ تحریک ہوئی کہ ہالینڈ کو اپنی کوئی جگہ بنانی چاہئے۔جائزہ لیا گیا کہ اس بلڈنگ کو وسیع کرنے
کے کہاں تک امکانات ہیں؟ اور وہ جو سکیم ہے، وہ اپنی جگہ ابھی بھی چل رہی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق
اس عمارت کو بھی وسعت دی جائے گی۔کیونکہ ہیگ کی جماعت کے لئے بھی وہ کافی نہیں رہی۔لیکن اس کے
ساتھ ہی ایک کمیٹی یہاں بنائی گئی، جس میں مردوں کے علاوہ ایک خاتون مسز باہری بھی شامل ہیں۔اور ان
سے کہا گیا کہ آپ اپنی توفیق کے مطابق سارے ہالینڈ پر نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ کون سی امکانی طور پر اچھی
ہوسکتی ہے، جہاں ہمیں کوئی جگہ مل جائے؟ مجھے کمیٹی والوں نے بتایا کہ بہت مہنگی جگہیں ہیں، زمین بھی یہاں
مشکل سے ملتی ہے، سوائے اس کے کہ کسی دور کے علاقے میں کسی چھوڑی ہوئی خانقاہ کو آپ لینا پسند کریں۔میں نے کہا: وہ تو ہم نہیں پسند کرتے ، ہمیں تو کوئی باقاعدہ شریفانہ جگہ چاہئے۔شریفانہ میں اس لئے کہ رہا
ہوں کہ خانقاہیں تو شریفانہ ہی ہوتی ہیں لیکن وہاں بتایا گیا ہے کہ مجرموں نے بھی وہاں اڈے لگائے ہوئے
ہوتے ہیں اور افیون کے رسیا لوگ اور Drug Addicts ( منشیات کے عادی) جن کو اور جگہ نہیں ملتی ،
151
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
Truants، بھاگے ہوئے گھروں سے، یہ ان چھوڑی ہوئی خانقاہوں میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں اور پھر
حکومت کے لئے بڑا مشکل ہو جاتا ہے، ان کو وہاں سے نکالنا۔وہاں بیچاری جماعت احمد یہ کہاں سے مرکز
بنائے گی ؟ اور کتنا بعد ہوگا، دونوں مزاجوں میں، جو لوگ وہاں بسے ہوئے ہیں اور ہم جو بسانا چاہتے ہیں،
وہاں جا کر نئی شان سے؟ اس لئے وہ تو مجھے پسند ہی نہیں آئی۔جگہیں ویسے بہت سستی مل رہی تھیں لیکن
سارے جھگڑے ہمیں خود ہی طے کرنے پڑنے تھے۔ان کو کال یا لڑائیاں۔تو ان سے یہ جھگڑے ہم کہاں کر
ے
سکتے تھے۔تو بہر حال ان کا خیال تھا کہ دوسری جگہوں میں اتنی وسیع جگہ جس طرح کہ آپ کے ذہن میں ہے،
ملتی مشکل ہوگی۔لیکن اللہ تعالیٰ اگر انتظام کرنے کو آتا ہے تو اس کی پہلے سے بڑی تیاریاں شروع کی ہوئی
ہوتی ہیں اور حالات کو اس طرف لے کے جار ہا ہوتا ہے گھیر کے کہ جس کے نتیجہ میں جس مقام پر خدا تعالیٰ
چاہتا ہے، وہیں ان حالات نے جا کے رونما ہونا ہوتا ہے۔یه Complex بلڈنگ کا جو ہمیں ملا ہے، اس کی تاریخ یہ ہے کہ پہلے یہ Recreation کے
لئے یعنی Tourists ( سیاحوں) کو کھینچنے کے لئے ، ان کی رہائش گاہ کے لئے یہ عمارت بنائی گئی۔ایک
عمارت نہیں، چار عمارتیں ہیں۔تو بہر حال اس زمانہ میں ابھی Tourists زیادہ یہاں نہیں آتے تھے اور
شروع میں عمارت بھی ایک ہی تھی۔1910ء میں یہ جس میں ہم اس وقت بیٹھے نماز پڑھنے کے لئے اکٹھے
ہوئے ہیں، یہ عمارت بنائی گئی ، جس کو ہم بلڈنگ (A) اے کہ رہے ہیں۔یہ بلڈنگ A اگر چہ 1910 ء کی
تعمیر شدہ ہے لیکن جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، نہایت ہی اعلیٰ معیار کی ہے۔اس کی تعمیر یوں محسوس ہوتی
ہے کہ بالکل نئی بنی ہوئی ہے۔اور معلوم ہوتا ہے، بہت ہی اچھا Maintain کیا گیا ہے۔اس زمانہ میں
اس طرف کو Tourists کا زیادہ رحجان نہیں تھا۔اگر چہ علاقہ بہت ہی خوبصورت ہے، جھیلیں بھی ہیں، ہر
قسم کا حسن یہاں موجود ہے۔پہاڑیاں بھی ہیں، جنگلات بھی ہیں، جنگلی جانور بھی اور جنگلی جانوروں کے
Zoo ( چڑیا گھر ) اور National Museum ( قومی عجائب گھر وغیرہ کئی قسم کی چیزیں یہاں موجود
ہیں۔لیکن اس وقت ابھی اتنار مجان نہیں تھا Tourists کا، غریب علاقہ تھا اور زرعی علاقہ تھا۔تو کچھ عرصہ
کے بعد انہوں نے ، بنانے والوں نے پھر وہ ارادہ چھوڑ دیا اور 605 میں آئے، کچھ اور عمارتیں ساتھ یہاں
بنائی گئیں اور اس کو بیمار بچوں کے لئے۔یعنی بیمار سے مراد یہ ہے کہ جن کے ذہن بیمار ہوتے ہیں، بچپن
سے کسی بیماری کی وجہ سے ان کی نشو و نمارک جاتی ہے، ایسے بچوں کے لئے ایک گھر سے تبدیل کر دیا گیا ،
اس علاقے کو، اس سارے Complex کو۔اور اس کے لئے حکومت کی طرف سے جو بھی معیار ہے،
152
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمود 130 ستمبر 1985ء
بہت بلند ہیں۔ان معیاروں کے مطابق تمام احتیاطیں برت کے نہایت ہی عمدہ عمارتیں تعمیر کی گئیں اور
کچھ عرصہ تک انہیں بچوں کے لئے یہ عمارتیں وقف رہیں۔لیکن اس کے بعد حکومت نے ایک بہت بڑا
کمپلیکس ان بچوں کے لئے یہاں سے قریب ہی ایک خوبصورت جگہ پر بنا دیا اور یہاں کے بچے اپنے طور
پر جن کے ماں باپ فیس دیتے تھے، ان کو جب حکومت کی طرف سے سہولت مل گئی تو وہ سارے بچے یہاں
سے اٹھا کر اس Complex میں لے گئے۔اب اس کی جو شکل رہ گئی باقی ، وہ ایسی تھی کہ بروکر (Broker) نے مجھے بتایا کہ اس میں کوئی
اکیلا انسان چھوٹے خاندان والا ویسے ہی نہیں آسکتا تھا اور اتنے بڑے Complex کو سنبھالنا بہت
مشکل کام تھا، اس لئے اس کی جو قیمت ہونی چاہئیے عمارتوں کے لحاظ سے، اس سے تقریباً تیسرے حصہ پر
یہ فروخت کے لئے مہیا ہوگئی۔اور سودا طے کرانے والے ایجنٹ کہتا کہ جب میں نے آپ کی جماعت کا یہ
اشتہار پڑھا کہ ہمیں اس قسم کی جگہ چاہئے تو اسی وقت پھر میں نے رابطہ کیا۔میں نے کہا کہ آپ کے لئے تو
بنی بنائی جگہ موجود ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بغیر کسی دقت کے یہ سودا طے ہو گیا۔اسلام آباد کا جو علاقہ ہمیں ملا ہے، وہ بھی صاف نظر آرہا تھا کہ اس میں خدا تعالیٰ کی تقدیر گیر کر
وہاں پہنچارہی تھی ، جہاں ہمیں ضرورت تھی۔اور بالکل غیر معمولی حالات میں وہ بھی خدا تعالیٰ نے عطا
فرمایا۔اب یہ جو علاقہ ہے، ایک تو علاقہ بہت خوبصورت ہے اور ہالینڈ کا سب سے زیادہ علاقہ بلاشبہ ہر
ایک بتانے والا یہی بتاتا ہے اور آج کل Tourist Attraction یعنی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا
ہے۔ہمارے ارد گرد قریب ہی چند منٹ کے فاصلے پر یعنی چند منٹ کے چلنے کے فاصلے پر Camping
Grounds ہیں، بڑی اچھی۔وہاں جماعت کے دوست جب اگر کسی بڑی ضرورت کے وقت یہاں ٹھہرنا
چاہیں زیادہ تعداد میں تو یہ سہولت بھی خدا نے مہیا کر دی ہے ہمیں۔اور اس میں بنے بنائے چھوٹے
چھوٹے مکان ہیں اور Camping صرف یہ نہیں Tents اپنے لے کر آئیں بلکہ مکان بھی مل جاتے ہیں
وہاں اور بڑے اچھے Trailers (ٹریلرز وغیرہ ، ہر قسم کی سہولتیں اور بڑا سستا علاقہ ہے۔علاقہ اس لحاظ
سے پھر اس کے ماحول میں بہت ہی شریف لوگ بستے ہیں۔اور جو سب سے زیادہ اہم چیز ہے، میری نظر میں وہ یہ ہے کہ ہمارے ہمسائے بہت شریف لوگ
ہیں۔اکثر حصہ ایسے معمر لوگوں سے آباد ہے، جو امن اور سکینت چاہتے ہیں۔اور چاہتے ہیں ایسے خوش نما
علاقے میں جا کے بسیں، جہاں کوئی ان کو تنگ نہ کرے۔اور وہ آخری ایام مزے سے بغیر کسی ذہنی الجھن
153
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
کے بسر کریں۔چنانچہ ہمارے ہمسائے میں ایک رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ ہیں، ایک ہمارے ہمسائے میں وہ
Ambassador ہوتے تھے ہالینڈ کے کہیں۔وہاں سے ریٹائر ہوکر یہاں آئے ہوئے ہیں۔غرضیکہ
ایسے لوگ ، جو ہالینڈ کی سوسائٹی میں Cream سمجھے جاتے ہیں، وہ جب اپنے کاموں سے فارغ ہوتے
ہیں تو اس علاقے میں آکر بس جاتے ہیں اور ان کا رویہ بعض دوسری قوموں کے برعکس متکبرانہ نہیں۔کیونکہ
میں نے دیکھا ہے، ایسے علاقے متکبر بھی ہو جاتے ہیں کیونکہ بڑے بڑے لوگ وہاں بستے ہیں۔ان کے
اندر ایک سرکشی سی آجاتی ہے۔لیکن یہاں کے لوگ بڑے ہی Humble اور توقع کے بالکل برعکس بہت
ہی خوش مزاج یعنی اپنے ہمسایوں کا خیال رکھنے والے ہیں۔چنانچہ میں مثال دیتا ہوں ہمارے ساتھ ہی
ایک ریٹائرڈ Military Attache رہتے ہیں، جن سے پوچھا مبلغ نے کہ ہمارے بچوں کے لئے سکول
چاہئے ، بتائیں کون سا؟ تو انہوں نے کہا: آپ فکر نہ کریں۔وہ بہترین سکول جو تھا ، وہاں ان کے بچوں کو
خود ساتھ لے کر گئے اپنی موٹر میں اور وہاں داخل کروایا۔اور ان کی بیوی ابھی بھی یہاں سے بچے کو
Collect کرتی ہے اور خود وہ سکول لے کر جاتے ہیں۔تو اتنے با اخلاق لوگ ہیں کہ ہمسائے کا ہر طرح
سے خیال رکھنے والے اور پھر مذہبی علاقہ ہے۔حمید صاحب نے مجھے بتایا ہے کہ ہالینڈ کے سارے علاقوں
میں یہ مذہبی مشہور ہے۔ان کا فکری رجحان مذہب کی طرف ہے۔پھر ان کو پھولوں سے بہت محبت ہے۔اس لئے آپ دیکھیں گے کہ بہت ہی خوبصورت گھر ہیں ارد گرد، خوب سجے ہوئے۔تو جس قسم کا ماحول
جماعت احمدیہ کو چاہئے ، وہ سارا ماحول یہاں میسر ہے۔اور Complex اتنا بڑا ہے کہ جس عمارت میں یہ آپ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت یہاں نیچے
بہت ہی بڑا کچن ہے، جو سینکڑوں کے لئے کھانا تیار کر سکتا ہے۔اس کے لئے سارا سامان موجود ہے۔وہ
بھی اس قیمت کے اندر شامل ہے۔اور جس جگہ ہم بیٹھے ہوئے ہیں، جسے مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے، اس
کے ساتھ کھلے ہال اور موجود ہیں۔میرا ارادہ ہے کہ انشاء اللہ اگر یہاں کی حکومت نے اجازت دے دی اور
غالباً اجازت آسانی سے مل جاتی ہے کہ اندرونی تبدیلیاں کرلی جائیں۔تو کچھ اندرونی تبدیلیاں کر کے
کچھ مسجد کا Symbol چھت کے اوپر تعمیر کر کے اسے کافی وسیع مسجد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔عورتوں اور
مردوں کو ملا کر یہاں کی ضرورت کے لحاظ سے میرا خیال ہے کوئی دو، تین سونمازی آسانی سے یہاں نماز
پڑھ سکیں گے۔جب ہم اس کو شامل کر لیں گے اور اگر کچھ آگے بڑھنے کی اجازت دے دی گئی تو انشاء اللہ
بہت ہی خوبصورت بڑی وسیع مسجد بن جائے گی۔154
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمود 130 ستمبر 1985ء
اس کے اوپر منزلوں میں دومنزلیں ہیں، ان میں بائیس کمرے ہیں رہائش کے لئے اور نہایت
اچھے غسل خانے وغیرہ اور تمام دیگر ضروریات موجود ہیں۔جو بیچنے والے تھے، وہ حوصلے والے لوگ تھے۔چنانچہ پر دے بھی انہوں نے اسی طرح اچھے اور خوبصورت لٹکے ہوئے رہنے دیئے اور کوئی دوسرا سامان بھی
اٹھا کر نہیں گئے کہ Cutlery تک انہوں نے ساتھ ہی مہیا کر دی۔کچن کی جتنی Appliances لگی ہوئی
تھیں، وہ ساری اسی طرح لگی رہنے دی گئیں۔کوئی ایک حصہ بھی ایسا نہیں ہے، جو انہوں نے ہٹایا ہو یا جس
کے پیسے زائد مانگے ہوں۔صرف قالین تھے، جو قانون کی مجبوری سے Remove کر کے ان کو جلانے
پڑے۔کیونکہ جو پبلک بلڈنگ فروخت کی جائے ، یہاں کا قانون مطالبہ کرتا ہے کہ ان کے قالین نکال
دیئے جائیں ورنہ بیماریاں منتقل ہونے کا خطرہ ہے۔وو
66
ساتھ ایک بہت بڑی وسیع بلڈنگ ہے، جسے ہم B بی کہتے ہیں۔یہ یہاں کی ایک بڑی
پولیٹیکل پارٹی کے پاس فی الحال کرایہ پر ہے۔اور پاکستان کے لحاظ سے اتنی ہزار روپے سالانہ کرایہ ہے
اس عمارت کا۔اور یہ بھی بہت وسیع عمارت ہے۔اس میں بڑے بڑے ہالز ہیں اور سر دست ہم ان کو قانونا
واپس نہیں لے سکتے۔لیکن جب یہ مدت ختم ہو جائے گی تو پھر انشاء اللہ جماعتی استعمال میں آجائے گی۔ایک اور بہت بڑی بلڈنگ ہے، جس کو ہم سی کہتے ہیں۔یہ بلڈنگ اپنے رقبہ کے لحاظ سے
اور گنجائش کے لحاظ سے ان سب سے بڑی ہے۔اس میں نو (۹) بڑے بڑے ہال ہیں، جنہیں اجتماعی
رہائش گاہ کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔تین منازل ہیں اور کچن ان کے لئے الگ ہیں Toilets، ہر
قسم کی سہولتیں ساتھ اور اس کے لئے ان کو مزید کسی تعمیراتی تبدیلی کی ضرورت نہیں، وہاں۔یعنی ہمارے
ہاں سے جس طرح قیام کا رواج ہے یہاں ، چھوٹا سا ایک سالانہ جلسہ یہاں کیا جائے تو جلسہ سالانہ قادیان
کے جو نقوش لوگوں کے ذہن میں موجود ہیں، جن کور بوہ میں بھی ہم نے زندہ کیا اور قائم رکھا ، خدا کے فضل
سے وہی اب غیر ملکوں میں منتقل ہوتے چلے جارہے ہیں۔اور اسلام آباد میں بھی وہ نقوش منتقل ہو کر ثبت ہو
چکے ہیں، اسلام آباد یو کے میں تو ہالینڈ میں بھی انشاء اللہ وہی نقوش یہاں ثبت ہو جائیں گے۔اور اسی
طرز پر ہم یہاں رہائش اختیار کریں گے، جس طرح قادیان یار بوہ یا اب اسلام آباد میں شروع ہوئی۔تو
اس لحاظ سے ہم زمین پر اگر Mattresses ڈال کر ان ہالوں کو استعمال کریں تو بعض کا اندازہ تو یہ تھا کہ
پانچ یا چھ سو تک مہمان یہاں ٹھہر سکتے ہیں۔لیکن میرا خیال ہے کہ تین سو یا چار سو کے درمیان 4 سو تک غالباً
آسانی سے Accommodate ہو سکیں گے۔اب یہ بائیں کمرے جو او پر ہیں، ان میں بھی 66 کی
155
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
گنجائش ہے اور نیچے جو ہال ہیں، ان کو شامل کر لیا جائے تو اس عمارت میں بھی ایک سو کی گنجائش ہے۔تو اس کو
لئے امید ہے کہ چار سو پانچ سو تک یہاں مہمانوں کی گنجائش نکل آئے گی۔اور پھر ان کی ضروریات بھی
ساری یہیں سے مہیا ہو جائیں گی، کسی نئی تعمیر کی ضرورت نہیں۔تو عملاً خدا تعالیٰ نے ایک یوروپین مرکز ہمیں عطا فر ما دیا ہے۔اور ہمیں اندازہ ہی نہیں تھا،
خریدتے وقت کہ کیا ہورہا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں، یہ ہالینڈ کے لئے خوش خبری ہے۔اگر ہالینڈ کو ضرورت
نہ ہوتی اتنی وسیع جگہوں کی تو خدا تعالیٰ کو اتنی بڑی جگہ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔نہ ہم نے مانگی تھی اتنی بڑی
جگہ، نہ وہم تھا کہ مل جائے گی۔یہ خود بخود تقدیر گھیر گھار کے یہ جگہ ہمارے لئے لے آئی اور تحفہ پیش کر دی
ہے۔اتنی تھوڑی قیمت پر اتنا بڑا قبیل جانا۔پھر سو ایکڑ رقبہ ہے اس کا۔جو ہالینڈ کے لحاظ سے ایک بہت بڑا
رقبہ ہے، خدا کے فضل کے ساتھ۔تو اس میں مجھے تو خدا تعالیٰ کی یہ تقدیر دکھاتی نظر آتی ہے کہ ہالینڈ میں انشاء اللہ جماعت کی ترقی
ہوگی۔اور آثار اس کے نظر بھی آرہے ہیں۔ایک تو ہالینڈ کے جو احمدی Hollandish (اصلی باشندے )
ہیں، جو کچھ پیچھے تھے، بہت آگے آچکے ہیں اب۔اور تبلیغ کا سب کو شوق ہے اور فدائی ہیں اور متوازن ہیں،
دینی Extremes نہیں ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ماحول اچھا ہے۔دوسرے ہالینڈ، جماعت احمدیہ کے معاملے میں عموماً بہت شریفانہ سلوک کر رہا ہے۔جو سب کمیشن
(Sub Comission) جو معاملہ پیش کیا تھا جماعت کے متعلق اور اس سے پہلے جو ان کے مخفی اجلاس میں
معاملہ در پیش تھا، اس میں مسلسل ہالینڈ نے جماعت احمدیہ کی حمایت کی ہے۔یہاں کے اخبارات بھی تعاون
کرتے ہیں۔یہاں کی حکومت جس طرح بھی ممکن ہے، ان کے لئے ہمدردانہ رویہ رکھتی ہے۔تو جو لوگ خدا
کے بندوں سے شریفانہ سلوک کیا کرتے ہیں، یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اللہ ان کو جزا نہ دے۔اور اس سے بہتر جزاء
کوئی نہیں ہوسکتی کہ اللہ تعالیٰ اپنی ہدایت کے لئے ان لوگوں کو چن لے، ان پر فضل نازل فرمائے۔تو جو بنیا دیں قائم ہورہی ہیں، جو آثار مجھے دکھائی دے رہے ہیں اور جس رنگ میں ہالینڈ کے
نوجوان احمدی خدا کے فضل سے منہمک ہو گئے ہیں تبلیغ میں، اس سے میں امید رکھتا ہوں کہ اس
Complex کو اللہ تعالی جلد از جلد بھرنا شروع کر دے گا۔یعنی خالی عمارتیں استعمال میں آجائیں گی۔اور
بھی کئی استعمال ہیں، جو اس وقت میرے ذہن میں ہیں۔156
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
کل جو بروکر (Broker) تشریف لائے ہوئے تھے ، ان کا یہ خیال تھا کہ اتنی چھوٹی سی جماعت کو
66
کے لئے اتنی بڑی عمارت ہے تو کیوں نہ کرایہ پر چڑھائی جائے ؟ چنانچہ انہوں نے یہ تجویز پیش کی کہ “
بلڈنگ جس کو میں نے کہا ہے ، اس بلڈنگ کو آپ کرایہ پر دے دیں تو دس ہزار پونڈ سالانہ کراہیں جائے گا۔اس سے اندازہ کریں، بلڈنگ کی حالت کیا ہے اور کتنی وسیع ہے؟ یعنی دولاکھ روپیہ سالانہ کرایہ یہ صرف اسی
عمارت کا مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی باقی ساری عمارتیں آپ کی ضرورت سے زیادہ ہیں تو آپ
اس کو کیوں نہیں دے دیتے ؟ میں نے کہا: یہ فیصلہ تو ہم اس طرح آنا فانا نہیں کر سکتے تسلی سے کریں گے،
دیکھیں گے۔مگر میں تمہیں اتنا بتادیتا ہوں کہ جب چھ مہینے پہلے ہم نے اسلام آبا د لیا تھا تو وہاں بھی لوگوں کو
وہم تھا کہ اتنے بڑے Complex کو کس طرح سنبھالیں گے ؟ کس طرح وہاں عمارتیں خالی خولی خل خل
کریں گی؟ اور ہمارے لئے ممکن نہیں ہوگا، دیکھ بھال پر اتنا خرچ کرنا پڑے گا۔اور میں نے اس کو کہا : آنے
سے پہلے، تین نئے مربیوں کے کوارٹرز کے بنانے کا آڈر دے کر آیا ہوں۔اتنی جگہ تنگ ہوگئی ہے فوراً۔اللہ تعالیٰ تو جب جگہیں وسیع دیتا ہے تو کام بھی بڑھا دیتا ہے۔وہاں تو اب جگہیں تلاش کرنی
پڑتی ہیں کہ فلاں دفتر کے لئے کس طرح جگہ مہیا کی جائے ؟ اور جو بیرکس ہیں، وہ تو بہر حال سکولز کے لئے
ہم نے رکھی ہوئی ہیں۔بڑی بڑی جو Dormitories ہیں یا ہالز ہیں، وہ ہماری روزمرہ کی ضرورتوں اور
جلسوں وغیرہ کے لئے بھی چھوٹے ہو جاتے ہیں۔وہ تو چند مہینے کے اندر اندر دیکھتے دیکھتے اسلام آباد بڑا
ہونے کی بجائے وہ چھوٹا نظر آنے لگ گیا ہے۔اس لئے جب اللہ تعالیٰ کا جب یہ سلوک ہے تو میں تو دعا
کرتا ہوں کہ پرسوں کی بجائے یہ Complex ہمارے لئے کل چھوٹا ہو جائے۔جتنی تیزی سے ہم ترقی
کریں گے، اتنی تیزی کے ساتھ ہماری عمارتیں ہمارے پیچھے رہنا شروع ہو جائیں گی۔اور ان کا چھوٹا ہونا ،
اللہ کا انعام ہے۔یہ کوئی بری خبر نہیں ہے کہ جگہ تنگ ہو گئی ہیں۔میں اس کی مثال ہمیشہ یہ دیا کرتا ہوں ، جماعت کو بار بار سمجھانے کے لئے کہ ماں جس بچے کے
کپڑے چھوٹے ہوا کریں، جلدی جلدی آج ایک کپڑا بنایا، کل وہ بچے کا قد او پر نکل جائے اور چھوٹا ہو
جائے ، بوٹ خرید نے پڑیں بار بار اور وہ چھوٹے ہو جائیں تو وہ یہ دعا تو نہیں کیا کرتی کہ اے اللہ ! اس بچے
کا قد روک لے، یہ بڑا ہونا بند ہو جائے، مجھے مصیبت پڑی ہوئی ہے، کپڑے بنا بنا کر تھک جاتی ہوں اور
پھر بھی چھوٹے ہو جاتے ہیں، وہ تو دیکھ دیکھ کر نہال ہوتی ہے۔وہ تو کہتی ہے کپڑے میرے بچے کو لگ
جائیں لیکن یہ بڑھتار ہے۔تو جماعت کے ساتھ خلفاء کا یہی ہوتا ہے تعلق۔بڑھتی رہیں اور جگہیں چھوٹی
ہوتی رہیں ، وہ تو نہال ہوتے رہیں گے۔157
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ایک موقع پر فرمایا تھا: یہ کام میرے دل میں اس قدر اس کے لئے
جوش ہے کہ اگر مجھے اپنے کپڑے بھی بیچنے پڑیں تو تب بھی میں لگا دوں گا۔لیکن جماعت کو اللہ نے اتنا
اخلاص بخشا ہے کہ اس کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، محاورے کے طور پر یہ استعمال ہوتی ہیں باتیں عملاً اس کا
موقع نہیں پیش آتا۔لیکن تمنا کے لحاظ سے یہ بات درست ہے کہ خصوصیت کے ساتھ خلیفہ وقت کو تو ایسا
عشق ہے جماعت کی ترقی کے ساتھ کہ اگر اس کی ساری محنتیں کسی عمارت کو وسعت دینے میں خرچ ہو
جائیں اور وہ عمارت چھوٹی ہو جائے تو اس کو یہ افسوس نہیں ہوگا کہ میری محنتیں ضائع گئیں۔وہ نہال ہو
جائے گا اس بات پر ، وہ خدا کے حضور قربان ہو گا خوشی کے ساتھ ، الحمد للہ ہماری محنتوں کو پھل لگ گیا۔تو اس لحاظ سے دعائیں کریں کہ یہ جو مرکز لوگوں کو آج بڑا نظر آ رہا ہے اور حقیقتا اس وقت تو ہمیں
بڑا نظر آرہا ہے، یہ دیکھتے دیکھتے چھوٹا ہو جائے اور بڑی تیزی کے ساتھ جماعت یہاں ترقی کرنے لگے۔اس وقت جب تک یہ ہمیں بڑا دکھائی دے رہا ہے، موجودہ مقامی جماعت کی ضرورتوں سے زیادہ دکھائی
دے رہا ہے، اس وقت تک میرے ذہن میں دو، تین منصوبے ہیں، جو امکانا ہم جائزہ لیں گے۔اگر قابل
عمل ہوئے تو انشاء اللہ ان پر عمل کیا جائے گا۔ایک تو یہ کہ ہمیں بچوں کے لئے ایک بہت اچھے سکول کی ضرورت ہے۔اور اگر یہاں کی حکومت
ہمیں اجازت دے کہ ہم اپنے اساتذہ باہر سے لاسکیں تو یورپ کے احمدی لڑکوں کے لئے یہاں سکول کھولنے کا
بہترین ماحول ہے۔کوئی جرم نہیں ہے ارد گرد، بہت ہی Peacefull پر امن ماحول ہے اور ایسی اچھی فضا ہے
کہ وہ صحت مند انسانی مزاج پر اور عادتوں پر وہ صحت مند اثر ڈالنے والی ہے۔اس لئے بچوں کے اس سے بہتر
جگہ سکول کے لئے اور جگہ نہیں سوچی جاسکتی۔اور پھر ان کی رہائش کی ضروریات ہر قسم کی پہلے ہی موجود ہیں۔تو
بچوں کا سکول یہاں اگر امکان ہوا، ہم جائزہ لیں گے تو وہ انشاء اللہ تعالیٰ یہاں کھولا جاسکے گا۔دوسرے اسے خاص طور پر واقفین عارضی کے لئے میں سمجھتا ہوں، استعمال کرنا چاہئے۔لوگ
سیر کے لئے باہر جاتے ہیں اور سیر کے لئے جتنی ضروریات انسان کی ہوتی ہیں، وہ ساری یہاں پوری ہو
سکتی ہیں۔اس لئے یوروپین احمدی انگلستان کے، جرمنی کے یا دوسرے علاقوں کے وہ وقف عارضی کریں،
بجائے سیر کرنے کے۔سیر اللہ تعالیٰ خود ان کی کروا دے گا یہاں۔اور یہاں اتنے Tourists آتے ہیں
کہ ان کے لئے تبلیغ کے بھر پور مواقع ہیں۔رہائش ان کو مفت مہیا کی جائے گی ، جماعت کی طرف سے۔اور نہ پہلے واقفین عارضی کے لئے رہائش مہیا کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی تھی۔تو جو بھی خاندان خواہ کو
کی ہوتی تھی۔جوبھی
158
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
وہ پاکستان سے آئے ، خواہ وہ دنیا کے کسی اور حصہ سے آئے، اگر وقف عارضی کر کے ہالینڈ آنا چاہے تو ان کو
کے لئے اس Complex میں انشاء اللہ تعالیٰ بغیر کسی پیسے کے رہائش مہیا کر دی جائے گی اور کھانا پکانے
کی سہولتیں بھی دے دی جائیں گی۔کھانے کا خرچ ان کا اپنا اور محنت اپنی شرط یہ ہے کہ جگہ کو صاف رکھنا ہے
اور جس طرح صاف وصول کی تھی، اس سے زیادہ صاف چھوڑ کر جائیں۔کم صاف نہ ہو اور زیادہ صاف
نہیں کر سکتے تو پھولوں کا کوئی پودا ہی لگا دیں یہاں تحفہ۔جگہ کو اور ماحول کے مطابق خوبصورت بنانے کی
کوشش کریں۔ارد گر د تبلیغ کے بے حد مواقع ہیں خدا کے فضل سے۔کیونکہ جو Tourist آتا ہے، اس کے
پاس وقت بہت ہوتا ہے۔اس
کو تبلیغ کی جاسکتی ہے، اس سے دوستیاں بنائی جاسکتی ہیں۔ساری دنیا کے
لئے نہایت عمدہ تبلیغی مرکز بن سکتا ہے۔کیونکہ یہاں تقریباً سب دنیا سے لوگ آتے ہیں۔اور سکول کا اور
اس کا ٹکراؤ نہیں ہے۔کیونکہ چھٹیاں ہوتی ہیں، انہی دنوں میں یہ سیاحوں کا موسم شروع ہوتا ہے۔اور انہی
دنوں میں والدین کو بھی توفیق ملتی ہے عموما کہ وہ چھٹیوں پر آجائیں۔لیکن اگر اس کے علاوہ بھی ہو تو میرے
خیال میں سکول کی ضرورتیں پوری کرنے کے باوجود یہاں انشاء اللہ اتنی جگہ مل جائے گی کہ روز مرہ کے
آنے والے واقفین زندگی با آسانی سے یہاں ٹھہر سکیں گے۔ایک تیسرا منصوبہ میرے ذہن میں یہ ہے کہ انگلستان میں ہمیں اشاعت کا جو مرکز ہے، اس میں
وقت پیدا ہونی شروع ہو گئی ہے۔بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔اور ہالینڈ میں اشاعت کے لحاظ سے
ایک اچھا موقع ہے۔یہاں مطبع خانے بھی بڑے عمدہ معیاری ہیں، کاغذ بھی نسبتا ستا ملتا ہے اور ویسے بھی ہر قسم
کی سہولتیں یہاں سے دنیا میں لٹریچر بھجوانے کی موجود ہوں گی۔لیکن یہ بھی منحصر ہے اس بات پر کہ یہاں کی
حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے یا نہیں؟ ہم کوشش کریں گے، ان کے لئے تو آمدن کا ذریعہ ہے۔لکھوکھا پونڈ
تک یہ معاملہ پھیل جائے گا دیکھتے دیکھتے انشاء اللہ، سالانہ خرچ کے لحاظ سے۔کیونکہ اتنے وسیع منصوبے
اشاعت کے جن کی بنیادیں ڈالی جارہی ہیں کہ ابھی چند سال کے اندر اندر لاکھوں پونڈ سالانہ عام بات ہوگی ،
اس کے لئے۔یعنی اتنا بڑا خرچ نہیں سمجھا جائے گا۔اور پھر یہ انشاء اللہ تیزی سے ترقی کرنے والا معاملہ ہے۔جس ملک میں یہ مرکز ہو، یہ اس کی خوش قسمتی ہے۔تو آئندہ جا کر تو اس نے اربوں تک معاملہ پہنچ جاتا ہے۔بہت ہی اچھی بنیاد قائم ہو جائے گی۔اس کے لئے بھی بہترین جگہ ہے۔یعنی اشاعت کے کام کے لئے یہ
مرکز مصنفین بھی یہاں آکر ، یہاں بیٹھ کے نہایت ہی عمدہ ماحول میں اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ترجمہ کرنے والے بیٹھ سکتے ہیں آکر اور علمی لحاظ سے یہاں کی جو یونیورسٹیز (Universities) ہیں، ان کو
159
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خاص طور پر اسلامیات میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔Orientalists (مستشرقین ) پیدا کرنے میں
ہالینڈ نے ایک بڑا کام کیا ہے اور بڑا بھاری لٹریچر ہے اسلام کے اوپر، جو ہالینڈ میں پہلے سے موجود ہے۔Hollandish آبادیوں میں نفوذ کرنے کے لئے کئی علاقے ایسے ہیں، جو ہالینڈ کے رسوخ میں ہیں۔وہاں
اثر پیدا کرنے کے لئے ہالینڈ سے اشاعت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔تو امکانات تو کئی روشن ہورہے ہیں لیکن ہم کہہ نہیں سکتے کہ ان میں سے ہر ایک یا ان میں سے
کوئی بھی ہم پورا کر سکیں گے کہ نہیں؟ لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے منصوبے، جو ہمارے حق میں
آسمان میں بن رہے ہیں، انہوں نے تو بہر حال کھلنا ہے اور انہوں نے پورا بھی ہونا ہے۔اور جو عمارتیں،
جو خدا تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہیں، یہ جتنی بڑی نظر آ رہی ہیں، یہ مجھے یقین ہے کہ کچھ عرصہ کے اندر انشاء اللہ
تعالی یہ چھوٹی ہوتی دکھائی دیں گی۔اور جماعت کے کام بڑی تیزی کے ساتھ پھیلنے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے ایک مرکز اور مراکز کو جنم دے گا، اللہ کے فضل اور اس کے رحم کے ساتھ۔اب ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہالینڈ کی جماعت کو اب یہ توفیق عطا فرمائے کہ اپنی بڑھتی
ہوئی ذمہ داریوں کو بڑھتی ہوئی دعاؤں کے ساتھ اور بڑھتی ہوئی محنت اور خلوص کے ساتھ پورا کرنے کی
اللہ تعالیٰ ان کو تو فیق عطا فرمائے۔دعاؤں کے اوپر میں سب سے زیادہ زور دیتا ہوں۔اسی لئے اس کا آخر
پر ذکر کرتا ہوں تا کہ آخری یاد، جو ذہن میں نقش رہ جائے، وہ یہ ہو کہ دعا کے بغیر کوئی چیز بھی ممکن نہیں۔تو
ہالینڈ کی جماعت کو اب اپنے لئے دعا بہت کرنی چاہئے۔کیونکہ جب خدا تعالیٰ انعام کرتا ہے تو اس کا شکر ادا
کرنا اور پھر یہ خدا سے توفیق مانگنی کہ ہم اس انعام کے اہل ہوں، یہ انعام ہمارے اندر رچ بس جائے،
ہمیں اس انعام کے سارے حقوق ادا کرنے کی توفیق ملے اور آئندہ بکثرت دوسرے انعامات کا پیش خیمہ
بن جائے۔کیونکہ خدا کا یہ قانون ہے کہ جب آپ اس کا شکر ادا کرتے ہیں تو شکر کے مزید مواقع مہیا فرماتا
ہے۔اس لئے یہ چیز تو دعا کے بغیر ممکن نہیں۔اس لئے آپ دعائیں کریں۔خاص طور پر ہالینڈ کی جماعت
اپنے لئے دعا کرے کہ اس انعام کا حق ادا کرنے کی خدا ان کو توفیق بخشے اور ہر مشکل، جو اس راہ میں پیش
آئے، اس کے لئے دعا کیا کریں۔کیونکہ میرا یہ تجربہ ہے اور ساری زندگی کا نچوڑ ہے کہ کام خواہ کتنا بھی
آسان ہو، جب دعا سے انسان غافل ہورہا ہو ، خیال ہی نہ آئے کہ اس کے لئے دعا کی ضرورت ہے تو اس
میں بعض دفعہ مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔لیکن کام خواہ کتنا بھی مشکل ہو، اگر دعا کی طرف صحیح توجہ پیدا ہو
160