وارض اللہ واسعة ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 ستمبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
جائے اور انسان اپنے دل میں عاجزی محسوس کرتے ہوئے، اپنے آپ کو لاشئی محسوس کرتے ہوئے ،
اسباب کو دیکھتے ہوئے بھی یہ سمجھتا ہو کہ یہ بے کار ہو جاتے ہیں، ان کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا کرتا، اگر خدا
کی یہ مرضی نہ ہو۔اس رنگ میں جب دعا کرے انسان تو ساری مشکلات دیکھتے دیکھتے یوں غائب ہو جاتی
ہیں، جیسے تھی ہی نہیں۔وہ مشکلات بالکل ایک بچے کا ڈراؤنا خواب لگتی ہیں کہ آنکھ کھل جائے تو نہ وہ خواب،
نہ وہ ڈر اور نہ وہ خوف کی جگہیں۔اسی طرح دعائیں مومن کی آنکھیں کھولتی ہیں۔دعاؤں کے ذریعہ انسان
ایک شعور کی نئی دنیا میں داخل ہوتا ہے۔اس وقت اس کو پتہ چلتا ہے کہ دعا کے بغیر وہ ایک ڈراؤنا خواب
دیکھ رہا تھا اور اگر دعا نہ ہوتی تو اسی خواب میں وہ ہلاک ہو سکتا تھا۔اس لئے شعور عطا کرنے کے لئے خدا
کے وجود کا اور اس کے قرب کا اور اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے لئے کہ ہاں وہ موجود ہے اور وہ ہماری مدد کرتا
ہے اور ہمارے سارے کام آسان کرتا ہے، دعائیں سب سے زیادہ اہم ذریعہ ہیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اتناز دور دیا ہے دعا پر کہ میں نے پہلے بھی ایک
دفعہ بیان کیا تھا کہ آپ سارے پرانے بزرگوں کے مضامین اکٹھے کر لیں ، جو دعا کے متعلق انہوں نے لکھے
ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی تحریرات ایک طرف رکھیں تو وہ تحریرات ان سب پر بھاری
ہوں گی۔ایک زندگی میں آپ نے تیرہ سو سال کی زندگیوں کا، دعاؤں کا نچوڑ بیان کیا اور اس سے بڑھ کر
بیان کر دیا۔اور حقیقت یہ ہے کہ یہ بنیادی چیز ہے۔اس دور میں ایمان کو ثریا سے لانا، دعا کے بغیر ممکن
نہیں۔اور چونکہ دعا کے نتیجہ میں آپ کو خدا تعالیٰ نے ثریا سے ایمان
کو کھینچ لانے کی توفیق بخشی ، اس لئے یہی
سب سے زیادہ راگ ہے، جو آپ نے الا پا ہے۔اور خدا کی حمد میں اور لوگوں
کو سمجھایا ہے کہ دعا کرو، دعا
کے ذریعے تمہارے سارے کام بنیں گے، دعا کے ذریعہ تمہیں ایمان نصیب ہوگا، دعا کے ذریعہ تمہیں
ایمان کے مطابق عمل نصیب ہوگا اور خدا کا قرب بڑھتا رہے گا۔اس لئے ہالینڈ بالخصوص اور باقی ساری دنیا کی جماعتیں عموماً اپنی دعاؤں میں اس مرکز ہالینڈ کو یاد
رکھیں۔ایک رسمی افتتاح تو اس کا آج شام کو ہوگا لیکن اصل افتتاح یہی جمعہ کے وقت کا افتتاح ہے۔تو ہم دعا
کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کے ساتھ نہیں نہ صرف اس مرکز کو پھولتا پھلتا، دن رات نشو و نما پاتا ہوا،
دیکھنے کی توفیق بخشے بلکہ جلد از جلد نئے مراکز عطا کرتا چلا جائے۔اور جتنا دشمن کوشش کر رہا ہے کہ ہماری زمین
تنگ ہو، اس سے ہزاروں گنا زیادہ وہ خدا کی زمین بڑھنے اور پھیلنے لگے، جو اس نے ہمیں عطا کی ہے۔161

خطبہ جمعہ فرموده 13 ستمبر 1985ء
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
”یہاں کی جماعت کی چونکہ ابھی پوری طرح اس طرح تربیت نہیں ہے اور شاید ان کے پاس ذرائع
بھی نہ ہوں، ترجمہ کا انتظام یہاں نہیں ہوتا۔انگلستان کی جماعت میں خدا کے فضل سے ہو رہا ہے اور بڑا اچھا
انتظام ہو گیا ہے۔کوشش یہ کرنی چاہئے کہ آئندہ یہاں جو بھی اہم تقریبات ہوں یا خطبات، جوار دو میں ہوں
کسی وجہ سے یا کسی اور زبان میں ، ان کا ساتھ ترجمہ ہونا چاہئے۔اور باہر تو ہمیں یہ سہولت ہے انگلستان میں کہ
انگریزی کا ترجمہ سننے والے تھوڑے ہیں، اس لئے ان کو ہال میں بٹھا دیتے ہیں، یہاں شاید مشکل ہو۔یا یہاں
بھی ہو سکتا ہے ایسے ہال میں۔میرا خیال ہے کہ جب تعمیر میں تبدیلیاں پیدا کریں تو شیشہ کی جگہ شیشہ کی دیوار
ہو، جس کے پرے وہ دوست بیٹھیں، جو ترجمہ Hollandish زبان میں سنا چاہتے ہیں تو آسانی ہوگی۔کوئی
ایسی مشکل نہیں ہے، ایک چھوٹا سالا وڈسپیکر وہاں لگ جائے اور ایک جگہ الگ بیٹھ کر کوئی ترجمہ کرنے والا ساتھ
ساتھ ترجمہ کرے۔ان کا حق ہے کہ ان کو فوری طور پر اپنی زبان میں کچھ ملے۔اس لئے آج کا ترجمہ آپ فوری
طور پر سارا تر جمہ تو ممکن نہیں ہوگا، Summary، خلاصہ نہیں بلکہ Summary نسبتا زیادہ ہوتی ہے، وہ تیار کر
کے ان کو مہیا کر دیں کیسٹ تا کہ ان کو پتہ تو لگے کہ کیا کہا گیا ہے"۔کا کا
مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 771 تا 785) |
162

آج 10 میں سے 10 باقی