تحریک جدید للہٰی قربانیوں میں ایک نمایاں امتیاز رکھتی ہے ۔ خطاب فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید الہی قربانیوں میں ایک نمایاں امتیاز رکھتی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
ط
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی:
وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَّفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَ مَا لِلظَّلِمِينَ
مِنْ أَنْصَارِ اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ
فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
لَيْسَ عَلَيْكَ هُدُهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِى مَنْ يَّشَاءُ ۖ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ
فَلِانْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ ۖ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ يُوَفَّ
إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ
(البقرة: 271 تا 273)
اور پھر فرمایا:
” یہ آیات، جن میں مالی قربانی کے متعلق ایک مبسوط اور مضبوط اور بہت گہرا اور وسیع مضمون
بیان ہوا ہے، بارہا جماعت کے سامنے پڑھی جاتی ہیں اور بار ہا احمدی اپنے طور پر بھی ان کی تلاوت کرتے
ہیں۔لیکن جتنی دفعہ بھی ان پر غور کیا جائے ، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان آیات میں نئے مضامین بھی
دکھائی دینے لگتے ہیں اور نیار بط نظر آنے لگتا ہے۔آج میں نے ان آیات کا انتخاب اس غرض سے کیا ہے کہ میں آج اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان اور
اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق تحریک جدید کے باون ویں سال کے آغاز کا اعلان کرنے کے لئے کھڑا ہوا
ہوں۔اور چونکہ تحریک جدیدالتی قربانیوں میں ایک نمایاں امتیاز رکھتی ہے اور اس دور میں اس نے ایسی عظیم الشان
مالی قربانیوں کی بنیاد ڈالی، جو مختلف شکلوں میں مزید شاخیں اور پھل اور پھول دیتی رہی اور اس تحریک سے اور نئی
نئی تحریکیں بھی پیدا ہوئی اور مزید ہورہی ہیں اور ہوتی چلی جائیں گی۔اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی تحریک
جدید کا یا دیگر مالی تحریکوں کا آغاز کیا جائے تو قرآن کریم سے برکت حاصل کرنے کے لئے اور قرآن کریم کے
مضامین سے استفادہ کرنے کے لئے بعض آیات کا انتخاب کر کے وہ جماعت کے سامنے پیش کی جائیں۔241

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
یہ آیت
تحریک جدید- ایک الہی تحریک
وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةٍ أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللهَ يَعْلَمُهُ وَ مَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ أَنْصَارٍ
اپنی ذات میں ایک مکمل مضمون بیان کر رہی ہے۔اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہاں بات ختم ہوگئی،
اس کے بعد کسی اور مضمون کی ضرورت نہیں رہتی۔مگر بقیہ آیات جب اس مضمون کو پھر آگے بڑھاتی ہیں تو
بعد اور
معلوم ہوتا ہے کہ کئی ایسے گوشے تھے، جن کی وضاحت ضروری تھی۔اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ جو کچھ تم
خرچ کرتے ہو، کسی قسم کا خرچ یا نذر مانتے ہوں کسی قسم کی بھی نذرفان اللہ یعلمہ اللہ اسے جانتا ہے۔مالی
قربانی کرتے وقت خواہ وہ کسی رنگ کی ہو، تحفہ ہو یا صدقہ ہو یا دکھاوے کے لئے ہو، کسی غرض سے بھی خرچ
کیا جائے، ہر خرچ کرنے والے کے سامنے ایک چہرہ ہوتا ہے، جس کی وہ رضا چاہتا ہے۔دکھاوا کرنے
والے بھی جب خرچ کرتے ہیں تو عوام کا چہرہ ان کے سامنے ہوتا ہے۔بغیر دکھاوے کے اور بغیر ایسے مقصد
کے، جس کے نتیجہ میں کوئی راضی ہو، کوئی انسان کوئی چیز خرچ نہیں کرتا۔اپنے لئے بھی خرچ کرے تو خود جانتا
ہے، اپنے بیوی بچوں کے لئے خرچ کرے تو اسے چین نہیں آسکتا، جب تک ان کو پتہ نہ چلے کہ خرچ کرنے
والا کون ہے؟ اس لئے پنجابی میں کہتے ہیں ، سوئے ہوئے بچے کا منہ چومنے کا فائدہ کیا ؟ اس کو پتہ نہیں چلتا
کہ کون منہ چوم گیا۔مائیں بھی چوستی ہیں تو ان کے دل میں یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ بچے کو معلوم ہو کہ کس
نے اس کا منہ چوما ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان سارے امکانات کا ذکر اس آیت میں کر کے فرمایا ہے کہ تم
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہونے کی وجہ سے جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو، اللہ کی خاطر خرچ کرتے ہو۔اس
لئے یہاں یہ سوال پیدا نہیں ہوتا کہ سوئے ہوئے بیٹے کا منہ چوم رہے ہو۔بلکہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
ایک ہمہ وقت جاگنے والے آقا کے قدموں میں تم ایک نذر پیش کر رہے ہو۔اور وہ ہر حال میں، ہر وقت نہ
صرف تمہاری مالی قربانی کے ظاہر سے واقف ہے بلکہ اس کے پس پردہ جذبات سے بھی واقف ہے۔نہ
صرف یہ کہ نیتوں کے اچھے پہلوؤں سے واقف ہے بلکہ نیتوں کے بعد پہلو سے بھی واقف ہے۔اس لئے اس
آیت میں جہاں ایک حوصلہ دلایا، ایک یقین دلایا کہ ہماری مالی قربانیاں کسی حالت میں بھی ضائع نہیں جا
سکتیں، جس چہرے کی رضا کی خاطر ہم پیش کر رہے ہیں، اسے خوب خبر ہے، وہاں ایک انذار بھی فرما دیا کہ
دنیا والوں کو تو تم دھوکا دے سکتے ہو، دنیا والوں کے لئے تو تم یہ کر سکتے ہو کہ خرچ کسی اور مقصد کے لئے کر
رہے ہو اور دادطلبی کسی اور سے کر رہے ہو۔بسا اوقات اپنا احسان جتار ہے ہو کسی اور شخص پر اور مقصد بالکل اور
ہے۔چنانچہ بڑے بڑے ریا کارایسے ہیں، جو غرباء پر خرچ کرتے ہیں اور مقصد یہ ہے کہ قوم میں ان کی
242

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
خطبه جمعه فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
ساتھ بیٹھے، قوم سمجھے کہ یہ ایک بہت ہی ہمدرد انسان ہے۔بڑے بڑے دکھاوا کرنے والے ایسے امیر ہیں، جو
ٹیلی ویژن کے سامنے جانے کی خاطر خرچ کرتے ہیں یا کسی حکومت کے سربراہ سے بعد میں فائدے حاصل
کرنے کی خاطر خرچ کرتے ہیں۔ایسے لوگ خرج بظاہر نیک کام پر کر رہے ہوتے ہیں۔داد طیلی کسی اور
طرف سے ہے اور خرچ کا رخ کسی اور طرف ہے۔اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی یہ بھی تنبیہ فرما دی کہ تمہیں ہمیشہ یہ
بات پیش نظر رکھنی چاہئے کہ جس ذات کے نام پر تم خرچ کر رہے ہو، وہ تمہارے پس پردہ خیالات سے بھی
واقف ہے۔اس لئے اگر وہاں رخنہ ہوا تو وہ خرچ قبول نہیں کیا جائے گا۔چنانچہ اس کے معابعدیہ فرمایا: وماللظالمين من انصار۔اب بظاہر اس آیت کے پہلے ٹکڑے
کا اس آیت کے دوسرے ٹکڑے سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔فرمارہا ہے کہ اگر تم خرچ کرو تو ہر حال میں نیک
کاموں پر خرچ کرنے کی نیتیں باندھو۔کیونکہ خدا تعالیٰ تمہارے اس خرچ کے ہر پہلو سے واقف ہے۔اور
ساتھ ہی فرما دیا کہ ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں۔خرچ کرنے والا تو اچھا ہوتا ہے، وہاں تو بظاہر حسنین کا
ذکر آنا چاہئے تھا۔یہ وماللظالمين من انصار کا کیا تعلق ہوا؟ جب ہم اس پہلو پر غور کرتے ہیں تو بہت
ہی وسیع مضمون سامنے آتا ہے، جس کے پھر دو پہلو ہیں۔اول حسن کا پہلو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
انے ، جس پیغام کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور من انصاری الی اللہ کی دعوت دی تو اس کے نتیجہ میں
آپ کے لئے انصاری الی اللہ (القف: 15) پیدا ہوئے، جو ظالموں کو نصیب نہیں ہو سکتے۔اس سے
پہلے سورہ صف میں یہ مضمون بیان ہو چکا ہے:۔وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى الْإِسْلَامِ
الله
(الصف:08)
وہاں بھی ظالم کہہ کر بظاہر بات کی گئی ہے مگر نیکوں کی طرف سے ان پر لگنے والے الزاموں کا
دفاع کیا گیا ہے۔بتایا یہ گیا ہے کہ اگر کوئی ظالم ہو تو خدا تعالیٰ اس کی نصرت نہیں فرماتا ، وہ ہلاک کر دیا جاتا
ہے۔جب کوئی خدا کی طرف سے دعوئی پیش کر رہا ہو اور ہلاک نہ ہورہا ہو اور اس کے انصار الی اللہ پیدا ہو
جائیں، یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ ظالم نہیں۔پس بظا ہر نفی میں ذکر ہے مگر مضمون اس پہلو سے مثبت
بن جاتا ہے۔فرمایا: دیکھو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انفاق فی سبیل اللہ کی دعوت دیتے ہیں اور تم اس انفاق
پر لبیک کہہ رہے ہو اور خدا خوب جانتا ہے کہ تم کس شان کے ساتھ لبیک کہہ رہے ہو اور تمہاری یہ ادائیں،
تمہارے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا حسن، یہ ایسے حسین نظارے ہیں کہ جو انصار الی اللہ میں ہی نظر آیا
243

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کرتے ہیں۔کیونکہ ظالمین کو خدا تعالیٰ انصار الی اللہ عطا نہیں کیا کرتا۔اس مضمون کو پھر اگلی آیتوں میں کھول
کر بیان کیا کہ کن انصار کی بات ہورہی ہے۔واقع یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر خرچ کرنے والے پیدا ہوئے۔لیکن شبہ پیدا ہو
سکتا ہے کہ بعض غلط لوگوں کی غلط تحریکات پر بھی ان کے مددگار پیدا ہو جاتے ہیں اور حکومتیں بھی ان پر خرچ
کرتی ہیں۔پھر کچھ امراء بھی ایسے ہوتے ہیں، جو بدلوگوں پر بدار ا دوں سے خرچ کرتے ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا
ہے کہ دونوں کی کیا پہچان ہو گئی ؟ جب صورت یہ ہے کہ اس شخص کی آواز پر خرچ کرنے والے تو انصار ہیں، جو
ظالموں کو نصیب نہیں ہوتے۔اور دوسری آوازوں پر خرچ کرنے والے انصار نہیں ہیں تو پھر لازما ان دونوں قسم
کے خرچ کرنے والوں کے مابین تمیز ہونی چاہئے۔اس لئے اگلی آیت اس مضمون کو کھولتی چلی جارہی ہے۔یہ
آیات خرچ کرنے والوں میں اتنا بین فرق کر دیتی ہیں کہ جو انصار الی اللہ ہوتے ہیں، ان میں اور بدار ا دوں
کے ساتھ بد مقاصد کے لئے خرچ کرنے والوں میں تمیز نمایاں ہو کر سامنے آجاتی ہے۔فرمایا:۔اِنْ تُبْدُوا الصَّدَقْتِ فَنِعِمَّا هِيَ وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ
ط
فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمْ وَيُكَفِّرُ عَنْكُمُ مِّنْ سَيَّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
اب یہ مضمون پہلی آیات کے مضمون کو دو طرح سے کھول رہا ہے۔ایسا حسین ربط ہے کہ انسان
قرآن کریم کے انداز بیان کو حیرت سے دیکھتا ہے۔اس آیت کا پہلا ٹکڑا جو ہے، وہ پہلے حصہ سے تعلق رکھتا
ہے۔جو یہ ہے،
وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَفَقَةِ أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَذْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَمَا
اور دوسرا حصہ انصار الی اللہ کے مضمون کو کھولتا ہے۔یعنی جب وہ خرچ کرتے ہیں تو اس کا کیا
نتیجہ نکلتا ہے۔فرمایا: ان تبدوا الصدقات اگر تم صدقات ظاہر کر دو ، خدا کی راہ میں جو خرچ کرتے ہو،
اسے کھول دو، فنعماھی یہ بھی بہت اچھی بات ہے۔وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ
اگر تم ان کو چھپاؤ اور فقراء کو دے دو تو یہ بھی تمہارے لئے ٹھیک ہے۔اس مضمون کی وضاحت کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ پہلی آیت میں تو یہ بیان فرما دیا تھا کہ
اللہ کو علم ہے۔اور جس کی خاطر تم خرچ کر رہے ہو، جب اس کو علم ہو گیا تو بات پوری ہوگئی ، مضمون مکمل ہو
244

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
گیا۔اس کے بعد مزید ظاہر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انسان کے دل میں یہ خیال آسکتا ہے کہ نیکی تو
صرف یہ ہے کہ اس طرح اللہ خرچ کروں کہ کسی دوسرے کو کسی قیمت پر بھی اس کا علم نہ ہو، اس کے بغیر میرا
انفاق قبول نہیں ہو گا۔یہ ایک وہمہ دل میں پیدا ہو سکتا تھا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم صدقات کو ظاہر کرو
فنعماھی، یہ بھی بہت عمدہ بات ہے۔ظاہر کرو کے مضمون
کا تعلق زیادہ تر قومی چندوں سے ہے، قومی اتفاقات سے ہے۔کیونکہ
جب آپ قومی طور پر مالی قربانیوں میں حصہ لیتے ہیں تو معاملہ چھپ سکتا ہی نہیں۔اس کا اظہار کے ساتھ
ایک ایسا ربط ہے، ایک ایسا گہرا تعلق ہے کہ وہ ٹوٹ نہیں سکتا۔خدا تعالیٰ کو براہ راست تو آپ کوئی چندہ نہیں
دے سکتے۔ایک جماعتی نظام کے طور پر ہی دیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب خدا اور بندے کے
درمیان بطور رابطہ کے موجود تھے تو صحابہ کے لئے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں
اپنی قربانیوں کو لا ڈالنے کے سوا چارہ نہیں تھا۔حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما اور دیگر قربانی
کرنے والے اپنی مالی قربانی کو بعض دفعہ غیروں سے چھپانے کی کوشش میں اسے براہ راست آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کر دیا کرتے تھے۔وہاں سے پھر ان کی اس قربانی کو شہرت مل جاتی
تھی۔ان کی قربانی کو ظاہر کرنے سے غرض یہ ہوتی تھی کہ تادوسرے ان کا تتبع کریں۔قومی قربانیوں کا ان
کے اظہار کے ساتھ ایک گہرا ربط ہے۔یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ قومی قربانیوں میں حصہ لیں اور اسے اس
طرح چھپالیں۔اور اگر ممکن ہے بھی تو بہت بعید کی بات ہے کہ کسی فرد بشر کو اس کا علم نہ ہو سکے۔دوسرا پہلو جو ہے، وہ ذاتی اور انفرادی قربانیوں کا ہے۔انفرادی قربانیوں میں بات کو چھپایا جا
سکتا ہے۔مثلاً جب آپ غرباء، کو، فقراء کو ، قیموں کو ، بیوگان کو کچھ دیتے ہیں تو اخفا کی دو صورتیں ہو سکتی
ہیں۔ایک تو یہ کہ آپ ساری دنیا سے چھپا کے دے سکتے ہیں۔مگر اس صورت میں کہ جس کو دے رہے
ہیں، اس کو پتہ چل جاتا ہے۔قرآن کریم نے چونکہ اخفاء کے ساتھ انفرادی قربانیوں کے مضمون کو باندھا
ہے، اس لئے صحابہ نے بھی اس کا یہی مطلب سمجھا اور روایات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض دفعہ لوگ رات کو
چھپ کے نکلتے تھے اور ایسے شخص کو ڈھونڈتے تھے، جو محتاج بھی ہو اور جس کو ضرورت بھی ہو اور اسے پتہ بھی
نہ لگے۔اب رات کو چھپ کر نکلنا اور یہ فیصلہ کر لینا کہ کوئی شخص ضرورت مند ہے، یہ دو متضاد چیزیں ہیں۔چنانچہ ایسے ایسے دلچسپ واقعات رونما ہوئے کہ ایک شخص رات کو نکلا ہے اور صدقہ کسی دولت مند کو دے دیا
اور وہاں سے دوڑ پڑا کہ اس کو پتہ نہ چلے۔پر
245

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
وَاِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ
کی ایک عجیب تصویر اس وقت کھینچی گئی۔اور دوسرے دن باتیں شروع ہو گئیں اور لوگ ہنسنے لگے
کہ مدینہ میں آج عجیب واقعہ ہوا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک غلام دنیا سے چھپنے کی خاطر کہ بجز
خدا کے کسی کوعلم نہ ہو سکے، رات کو نکلا اور ایک امیر آدمی کو صدقہ دے کر بھاگ گیا۔اتنا وقت بھی نہیں دیا کہ
وہ شخص کہہ سکے کہ مجھے ضرورت نہیں ہے۔پھر وہ بچارہ دوسری رات
کو نکلا اور پھر کسی ایسے شخص کو دے دیا،
جس کو دینا مناسب نہیں تھا۔تین راتیں وہ اسی طرح مسلسل کوشش کرتا رہا اور آخر تک وہ یہ نہیں سمجھ سکا کہ
میں نے کسی صحیح آدمی کو دیا بھی ہے کہ نہیں۔بہر حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں لوگ اس
مضمون کو یہاں تک پہنچاتے رہے کہ تخفوها کا مضمون ایسا کامل ہو جائے کہ جس شخص کو دیا جارہا ہے ، اس
بھی پتہ نہ لگے مگر بہر حال اکثر اوقات، اکثر صورتوں میں جس کو دیا جاتا ہے، اس کو تو پتہ چل جاتا ہے۔چونکہ اللہ جانتا ہے کہ یہ شخص اخفاء چاہتا ہے اور کسی بدلہ کی تمنا نہیں رکھتا، اس لئے خدا تعالیٰ نے اس شخص
کے اس پہلو کی حفاظت فرما دی۔جب یہ فرمایا کہ فان اللہ یعلمہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے سارے پہلوؤں کو
جانتا ہے، اس لئے تم اتنا بھی ترد نہ کیا کرو کہ اخفاء میں حد ہی کر دو اور حد اعتدال سے گزر جاؤ تمہاری نیست
چاہئے ، اگر تم چاہتے ہو کہ ریا کاری نہ ہو، اگر تم چاہتے ہو کہ خدا کی خاطر کسی کو دیا جائے تو اپنی نیت کو پاک
اور صاف کر لو، پھر اگر کسی کو پتہ بھی چل جائے تو تمہاری قربانی اختفاء کے پردے میں ہی رہے گی۔یعنی خدا
تعالی جن قربانیوں کو نفی فرماتا ہے، اسی شار میں تمہاری قربانی بھی گردانی جائے گی۔وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّنْ سَيَّاتِكُمْ
فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہاری برائیوں کو دور کرتا ہے۔جب یہ تین صفات اکٹھی پڑھی جائیں تو اس وقت
معلوم ہوتا ہے کہ انصار الی اللہ کون ہیں اور غیر انصار الی اللہ کون ہیں؟ یہ وہ لوگ ہیں، جو ظالموں کو نصیب نہیں
ہوا کرتے۔ساری دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالیں، اللہ کے نبیوں کے سوا اس قسم کے خرچ کرنے والے کسی کو
نصیب نہیں ہوا کرتے۔وہ جب کھل کر دیتے ہیں تو اس لئے کھل کر دیتے ہیں کہ قومی قربانیوں میں حصہ لینا
چاہتے ہیں اور اخفاء ان کے لئے ممکن نہیں ہوتا۔اور اس لئے بھی کھل کر دیتے ہیں تا کہ دوسرے لوگوں میں
تحریک پیدا ہو اور قوم میں قربانی کا جذبہ پھیلے۔صرف اس پر انحصار نہیں کرتے ، پھر وہ چھپ کے بھی دیتے
ہیں مخفی طور پر بھی دیتے ہیں تاکہ ان کے دل پر کسی قسم کا زنگ نہ لگ سکے اور ان
کی نیتیں دونوں پہلوؤں سے
صاف ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم ایسا کرو تو اس کا ایک نتیجہ ظاہر ہوگا،
246

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِنْ سَيَاتِكُمْ
کہ انصار، جو فی سبیل اللہ خرچ کرنے والے ہیں، ان کا خرچ و ہیں نہیں رک جایا کرتا بلکہ اس کا
کے نتائج پیدا ہوتے ہیں۔اس دنیا میں بھی نتائج پیدا ہوتے ہیں اور رضائے باری تعالیٰ کے علاوہ بھی ایک
نتیجہ یہ ہے کہ ان کی بدیاں کم ہونی شروع ہو جاتی ہیں اور نیکیاں بڑھنے لگتی ہیں۔یہ ایک عجیب مضمون ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ نیک لوگ، جو خدا کی خاطر خرچ کرتے ہیں،
ان کی راہیں ہی الگ ہیں، ان لوگوں سے، جو خدا کے سوا کسی چیز پر خرچ کرتے ہیں۔یہ وہ انصار ہیں، جن
کے متعلق فرمایا: وماللظالمين من انصار۔محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جیسے انصار ملے ہیں، ان کی
شکلیں تو دیکھو، یہ بالکل اور چیزیں ہیں۔ظالموں کو ایسے انصار نہیں ملا کرتے۔تمام دنیا کی قوموں کی مالی
قربانیوں کی تاریخ پر نظر ڈالو، ایسے انصار ، جن کا ذکر قرآن کریم فرمارہا ہے، یہ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے
سوایا ان انبیاء کے سوا، جو آپ کی متابعت میں درجے پاگئے ، اور لوگوں کو نصیب نہیں ہوا کرتے۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ متابعت میں درجے پاگئے تو مراد یہ ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
چونکہ مقصود تھے، اس لئے باقی انبیاء نے بھی انہی اخلاق حسنہ کی پیروی کی ہے، جن کو محمد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم )
نے انتہاء تک پہنچایا۔اور اس طرح ان کو بھی اسلام کے ٹکڑے نصیب ہوئے۔اس لئے کوئی نبی بھی ان
معنوں میں اتباع محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے باہر نہیں رہتا۔اور جس نے جو بھی درجہ پایا ہے، اسی اتباع
کے نتیجہ میں پایا ہے۔پھر فرمایا: والله بما تعملون خبیر۔اللہ تمہارے اعمال سے بھی خوب واقف ہے۔یعنی نیتوں
سے بھی واقف ہے اور جانتا ہے کہ اچھی نیت ہے، پاک نیت ہے، صاف نیت ہے، خدا کی خاطر ہی خرچ
کر رہے ہو اور قومی طور پر بھی خرچ کر رہے ہو اور انفرادی طور پر بھی خرچ کر رہے ہو۔اور پھر وہ اعمال کی
کمزوریوں سے بھی واقف ہے۔کیونکہ باوجود اس نیکی کے تمہارے اعمال میں رخنے بھی ہو سکتے ہیں، کئی
لحاظ سے کمزوریاں بھی ہوسکتی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ لوگ طعنے دیں کہ چندے تو بڑے دیتا ہے لیکن فلاں
کمزوری ہے، چندوں کا کیا فائدہ ہے۔اگر فلاں بات میں بدی موجود ہے تو چندوں کا کیا فائدہ ؟ اگر فلاں
شخص سے اس کا معاملہ ٹھیک نہیں ہے تو چندوں کا کیا فائدہ؟ چندہ دینے والے کو چندہ نہ دینے والے اس قسم
کے بہت طعنے دیا کرتے ہیں۔اور پھر دکھاوے کا الزام لگاتے ہیں۔کہتے ہیں چھوڑو جی ، چندوں کی خاطر
ہی جماعت بنی ہے؟ اور بھی تو نیکیاں ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ خدا تعالیٰ تمہارے اعمال کی خبر رکھتا ہے
247

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اور جانتا ہے کہ ان چندوں کے ساتھ باقی اعمال کا توازن بھی قائم ہونا چاہئے۔جتنا تم مالی قربانی میں آگے
بڑھو گے، خدا نے اپنے ذمہ لیا ہے کہ تمہاری اصلاح فرما تا چلا جائے گا۔پس یہ ایک دوسرا ثبوت ہے،
انصار الی اللہ کا۔دوسری صفت ہے ان کی ، دوسری خصلت ہے۔اور اس کے نتیجہ میں خدا کا سلوک ان کے
ساتھ بہت احسان والا ہے، جو غیر اللہ کی خاطر قربانی کرنے والوں میں نظر نہیں آئے گا۔جب وہ بدیوں کی خاطر قربانی دیتے ہیں یعنی بظا ہر قربانی نظر آتی ہے لیکن بد کام کے لئے خرچ
کرتے ہیں، غلط نیتوں سے خرچ کرتے ہیں، غلط مقاصد پر خرچ کرتے ہیں ، غلط لوگوں پر خرچ کرتے ہیں تو
اس کے نتیجہ میں اس کا بر عکس منظر آپ کو دکھائی دے گا۔ان اخراجات کے بعد ان کے اعمال سدھرتے نہیں
بلکہ بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں، ریا کار زیادہ سے زیادہ بڑے پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔سوسائٹی میں بظاہر نیک کاموں پر اموال خرچ ہورہے ہوتے ہیں لیکن دن بدن ساری سوسائٹی ریا کاری کا
شکار ہورہی ہوتی ہے۔اخباروں میں نام اور تصویریں چھپنے کی خاطر لوگوں کے جلسوں میں سب کے سامنے
بڑے لوگوں کو چیک پیش کئے جاتے ہیں۔لوگوں سے داد لینے کے لئے۔اس کے نتیجہ میں وہ گندے مال کی
طلب میں اور بڑھ جاتے ہیں۔حرام کھانے میں ان کی جھجک پہلے سے بھی زیادہ اٹھ جاتی ہے۔دو مختلف مضمون ہیں، دو مختلف رخ ہیں۔ایک وہ انصار ہیں، جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا
ہوئے اور آپ کے بعد آپ کی غلامی میں آپ کے اور نمائندگان کو بھی ہمیشہ کے لئے عطا ہوتے رہیں
گے۔اور ایک وہ انصار ہیں، جو غیر اللہ کے لئے خرچ کرتے ہیں، غیر مقاصد کے لئے خرچ کرتے ہیں،
ان کے اعمال بد سے بدتر ہوتے چلے جاتے ہیں۔جو پہلا گروہ ہے، ويكفر عنكم من سياتكم کا وعدہ
ان کی ذات میں پورا ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔اور دوسرے خرچ کرنے والوں کے اعمال بد سے بدتر ہوتے
چلے جاتے ہیں۔چنانچہ فرمایا : والله بما تعملون خبیر تمہارے ہر عمل پر چونکہ خدا کی نظر ہے، اس کو
پتہ ہے کہ تمہارے اعمال کے کس حصہ میں کمی واقعہ ہوئی ہے اور اسے سدھارنا ضروری ہے۔اس لئے تم
مطمئن رہو، اصلاح کرنے والے تو ہم ہیں۔اس کے ساتھ ہی فرمایا:۔لَيْسَ عَلَيْكَ هُدبُهُمْ وَلَكِنَّ اللهَ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کے ہادی تھے۔لیکن یہاں فرمایا: لیس علیک هدهم ان
لوگوں کو ہدایت دینا تیری ذمہ داری نہیں ہے۔ولكن الله يهدي من يشاء اللہ جس کو چاہتا ہے،
ہدایت دیتا ہے۔اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوسکتا کہ نعوذ باللہ من ذالک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بادی
248

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
ہونے کے مقام سے ہٹایا جارہا ہے۔مراد یہ ہے کہ تو ہادی ہے لیکن اس کے باوجود دلوں کی باریکیوں تک
تیری نگاہ نہیں ہے، اعمال کی باریکیوں تک تیری نگاہ نہیں ہے۔جو نیکی کرتا ہے، تجھے دکھائی دے گا تو تو اس
کے لئے دعا کرے گا، اس کے ساتھ حسن سلوک کرے گا۔لیکن اللہ تعالیٰ، جو پس پردہ انسانی نیتوں کی خبر
رکھتا ہے، جو اعمال کی نیتوں اور ان کی کنہ سے واقف ہے۔اور پھر اعمال کی تفصیلات پر جس کی نظر ہے۔اور
پھر ہر انسان کے اعمال پر اس کی نظر ہے، وہ اختیار رکھتا ہے کہ اگر چاہے تو ان کو درست کر دے۔یعنی کام تو
تیرا ہے، لیکن کرنا اللہ نے ہے۔بادی تجھے بنایا ہے لیکن ہدایت کی ذمہ داری اپنے اوپر لے لی ہے۔تاکہ
تجھ پر طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہ بنے۔اس لئے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کا فیض ، جو
لوگوں تک پہنچتا ہے، اس فیض کو خدا خود لوگوں تک پہنچا تا ہے۔خدا فرمارہا ہے کہ بادی تو ، تو ہے، لیکن
ہدایت دینا ہمارا کام ہے، اس کی ذمہ داری ہم نے اٹھالی ہے۔وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَلاَ نْفُسِكُمُ
کہ کر پھر اس مضمون کو کھول دیا کہ جو کچھ تم اپنے اوپر خرچ کرتے ہو، اپنے لئے خرچ کرتے ہو،
یعنی پہلی آیت نے تو یہ ظاہر کیا تھا کہ بس بات یہاں ہی ختم ہو گئی۔جس کی خاطر خرچ کرنا تھا، اس کو پہنچ
گیا۔وہ جانتا ہے، اس کو خوب علم ہے، اس لئے تم راضی ہو کر لوٹ آئے۔دنیا کے معاملات میں یہی ہوا
کرتا ہے، وہ تحفہ ، جو رضا کی خاطر دیا جاتا ہے، اس تحفہ میں جب اس شخص کو پہنچ جائے ، اس کو علم ہو جائے تو
مضمون و ہیں ختم ہو جایا کرتا ہے، رضا حاصل ہوگئی۔تو فرمایا: رضا تو تمہیں حاصل ہو گئی تھی ، اس کے علاوہ
بھی مالی قربانیوں میں بہت فائدے ہیں۔ایک یہ کہ خدا تمہاری اصلاح کا بیڑا اٹھا لیتا ہے، اصلاح کی ذمہ
داری قبول فرمالیتا ہے۔اور ہر خرچ کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ تمہیں ایک نیا حسن عطا کرتا ہے۔چنانچہ یہ جو کچھ
بھی تم خرچ کرتے ہو عملاً تم اپنے لئے خرچ کر رہے ہو۔لیکن ساتھ ہی فرمایا:۔وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاء وَجْهِ اللهِ
تمہاری نیست یہ نہیں ہوتی کہ تم ٹھیک ہو، خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ تمہاری نیست یہی رہتی ہے کہ اللہ کی
رضا حاصل ہو۔اس لئے جب یہ نیت ہوگی کہ خدا کی رضا حاصل ہو تو اس کے طبعی نتیجہ میں تمہاری اصلاح ہو
رہی ہوتی ہے۔اور اگر تم یہ نیت رکھو کہ مجھے کوئی فائدہ حاصل ہوگا تو نہ تمہیں رضا حاصل ہوگی اور نہ کوئی فائدہ
حاصل ہوگا۔اس لئے دوبارہ توجہ دلا دی کہ ہم یہ تو تمہیں بتا رہے ہیں کہ فائدہ تمہیں ہی پہنچے گا لیکن خدا کی
راہ میں خرچ کرنے کے لئے کبھی بھی اپنے فائدہ کی نیت پیش نظر نہ رکھنا۔کیونکہ یہ فائدہ تمہیں تب پہنچے گا،
جب تمہاری نیست رضائے باری تعالیٰ کے حصول کے سوا اور کچھ نہیں ہوگی۔249

خطبہ جمعہ فرمودہ 25اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
وَمَا تُنفِقُوا مِنْ خَيْرِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ
اب جا کر یہ مضمون مکمل ہو جاتا ہے۔فرمایا: صرف یہی نہیں بلکہ جو تم خرچ کرتے ہو، اسے تمہیں
لوٹا بھی دیں گے۔يُوَفَّ إِلَيْكُمُ میں لفظ بوف بھر پور لوٹانے کا مضمون ادا کرتا ہے۔بظاہر تو یہ ہے کہ جتنا
تم دے رہے ہو، اتنا تمہیں پورا پورا واپس کیا جائے گا۔لیکن یہ مراد نہیں ہے۔يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ
نے اس مضمون کو کھول دیا ہے۔جب نفی میں کہا جائے کہ تمہیں نقصان نہیں ہوگا یا یہ نقصان کا
سودا نہیں تو اس کا مثبت معنی ہوا کرتا ہے کہ بہت فائدے کا سودا ہے۔یہ ایک طرز کلام ہے، جو ہر زبان میں
پائی جاتی ہے۔وَانتُمْ لَا تُظْلَمُون کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جتنا تم سے خدا نے لیا تھا بالکل اسی طرح پائی پائی
واپس کر دے گا۔مراد یہ ہے کہ جب تم خدا کے ساتھ سودے کرتے ہو تو گھاٹے کے سودے نہیں ہوا
کرتے، کسی قیمت پر بھی خدا تمہیں زیاں کا احساس نہیں رہنے دے گا۔اب بتائیے کہ کیا یہ انفاق فی سبیل
الله حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے انصار کو باقی سب دنیا کے خرچ کرنے والوں سے ممتاز کر دیتا ہے کہ نہیں
کر دیتا؟ ایسے سودے تو رسولوں کے ماننے والوں کے سوا اور ان کے متبعین کے سواد نیا کی کسی قوم کو نصیب
ہوا ہی نہیں کرتے۔یہ وہ امتیازی شان ہے، جو بتا رہی ہے کہ وما للظالمين من انصارا اگر کسی دعویدار کو
ایسے لوگ نصیب ہو جائیں، جن کے خرچ کی ایسی ادائیں ہوں ، جن کی یہ خصلتیں ہوں ، جن کے ساتھ خدا
کا پھر یہ سلوک ہو کہ ان کے اعمال بھی ساتھ سدھر رہے ہوں اور ان کے اموال بھی کم نہ ہور ہے ہوں بلکہ
بڑھ رہے ہوں۔اس دنیا میں بھی ان کو پہلے سے بڑھ کر عطا ہورہا ہو۔ایسے لوگ دکھاؤ کہ غیروں میں بھی
کہیں ملتے ہیں۔یہ ہے اعلان آیت کا ، یہ ہے وہ چیلنج، جس کو دنیا کی کوئی قوم بھی قبول کرے تو اس کو ثابت
نہیں کر سکتی۔ایسی عظیم الشان ایک امتیازی شان ہے انبیاء کی ، جس کو ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے ماننے
والے پھر ان شکلوں کے ہو جاتے ہیں، ان صفات کے ہو جاتے ہیں، ان انعامات کے مورد بن جاتے
ہیں، خدا تعالیٰ سے یہ یہ رحمتیں ان کو نصیب ہوتی ہیں، یہ یہ فضل عطا کئے جاتے ہیں۔آج جماعت احمدیہ کی تصویر ان آیات میں موجود ہے۔لاکھ دنیا شور مچائے، چیخنے چلائے،
گالیاں دے ہتہمتیں باندھے، ظلم و ستم کا بیڑا اٹھائے ، مگر یہ تین آیات کا جو مضمون ہے، یہ جماعت احمدیہ
سے چھین نہیں سکتی۔ایسی امتیازی شان ہے جماعت احمدیہ میں یہ کہ ہر پہلو سے خدا کے فضل کے ساتھ یہ
مضمون جماعت احمدیہ کے اوپر پورا اتر رہا ہے۔خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے جانتے ہیں، ان کی
250

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اصف
اولادیں جانتی ہیں، ان کی اولاد در اولاد جانتی ہے کہ جن لوگوں نے بھی خدا کی خاطر کچھ خرچ کیا تھا، اس
سے بہت بڑھ کر کوئی نسبت ہی نہیں چھوڑی خدا نے اتنا بڑھ کر ان کو پھر عطا فرمایا۔ان کو عطا کیا، پھر ان کی
اولادوں کو عطا کیا۔اور بعض دفعہ فوری طور پر ایمان اور اخلاص بڑھانے کے لئے گن کے بھی اتنا دے دیا
کہ یہ خیال نہ ہو کہ شاید ویسے ہی ہمیں مل رہا ہے۔چنانچہ بعض دفعہ کیا، بڑی کثرت کے ساتھ ایسی مثالیں ہیں اور مجھے احمدی مخلصین لکھتے رہتے
ہیں کہ عجیب شان ہے خدا تعالیٰ کے پیار کی کہ پیسہ کوئی نہیں تھا، ایک ہزار پونڈ ہم نے دوسرے مقصد کے
لئے رکھا ہوا تھا، وہ ہم نے خرچ کر دیا اس میں۔اور بعینہ اتنی رقم ایک ایسے رستہ سے عطا ہو گئی ، جس کا ہمیں
تصور بھی نہیں تھا، وہم بھی کوئی نہیں تھا۔اسی طرح پاکستان کے اور دوسرے ممالک کے دوست، جو مالی
قربانی ابتغاء وجه الله کرتے ہیں، ان کے ساتھ خدا یہ سلوک فرماتا ہے۔لیکن یہ سلوک جو ہے، جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے، صرف یہ ظاہر کرنے کی خاطر ہے کہ ایک مقتدر خدا ہے، جو بالا رادہ یہ فعل کر رہا ہے۔تمہیں سمجھانے کی خاطر کہ جس نے یہ وعدہ کیا تھا ، یوف اليكم و انتم لا تظلمون، وہ وعدے پورے
کر رہا ہے۔لیکن ہرگز یہ مراد نہیں کہ وہاں بات کو چھوڑ دیتا ہے۔اکثر صورتوں میں اتنا عطا فرماتا ہے کہ وہ
پھر کاؤنٹ (Count) ہی بھول جاتا ہے، اس کی گفتی بھول جاتا ہے۔اور بعض دفعہ اولادیں بدقسمتی
سے یہ بھول جاتی ہیں کہ یہ ہمارے ماں باپ کی قربانیاں تھیں، جن کا پھل ہمیں نصیب ہو رہا ہے۔تو ساری
د نیاز ور لگا کے دیکھ لے، ایسا بن کے دکھا دے، یہ تو کھلا چیلنج ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلاموں کے سوا آج کوئی نہیں ہے دنیا میں ، جس کے اندر یہ تین
آیات کا مضمون عملی زندگی میں نظر آرہا ہو۔کتنا عظیم الشان مقام ہے، اللہ خرچ کرنے والوں کا۔اور کتنا بڑا
احسان ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کہ اس زمانے میں ہمیں صحابہ کی خصلتیں عطا فرما دیں۔چودہ سو سال دور بیٹھے ہوئے لوگوں کو مختلف قوموں کے لوگوں
کو مختلف نسلوں کے لوگوں کو مختلف ملکوں کے
لوگوں کو، مختلف براعظموں کے لوگوں کو، ساری دنیا تک حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فیض
پہنچا دیا، جس کا ان تین آیات میں ذکر چل رہا ہے ، پس بڑی خوش نصیبی ہے۔تحریک جدید کی جو تحریک حضرت مصلح موعود نے 1934ء میں فرمائی تھی ، اس کے ساتھ بھی خدا تعالٰی
کا یہ سلوک ہو رہا ہے۔ایک اور رنگ میں بھی اللہ تعالیٰ کا سلوک
أَضْعَافًا مُضْعَفَةً
(آل عمران: 131) |
251

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ہوا کرتا ہے۔ایک طرف تو ہر فرد بشر کے ساتھ ، جو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرتا ہے، خدا کا یہ
سلوک اس کے اموال میں برکت دیتا چلا جاتا ہے۔دوسری طرف اجتماعی طور پر وہ جماعت، جو خدا کی
خاطر خرچ کرتی ہے، اس کے چندوں میں، اس کے اموال میں برکت دیتا چلا جاتا ہے۔تحریک جدید نے
جو کچھ بھی خدا کی راہ میں خرچ کیا ، ہر آئندہ سال اس سے بہت بڑھ کر خدا تعالیٰ نے پھر عطا کر دیا۔اور یہ
سلسلہ حیرت انگیز طور پر مسلسل آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔جب پچاسواں سال تحریک جدید کا تھا، اس وقت میں نے اعلان کیا کہ خدا کرے، ایک کروڑ
تک پہنچ جائے وہ تحریک، جو ایک لاکھ کے قریب چندے سے شروع ہوئی تھی۔اب پچاس سال ہو چکے
ہیں، ایک کروڑ تو ہونا چاہئے ، اس کو۔چنانچہ اسی سال اگر چہ وعدے کم تھے لیکن عملاً وصولی ایک کروڑ ہوگئی
تھی۔اور اب اس سال کے جو وعدے ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اندرون اور بیرون کے ملا کر۔ایک کروڑ ، اکیس لاکھ ستاون ہزار (1,21,57,000:RS) کے ہیں، جو سال گزرا ہے۔تحریک جدید سے مجھے اطلاع ملی ہے کہ پاکستان کے متعلق ان کی کوشش تھی اور میری بھی یہی
خواہش تھی کہ پچاس لاکھ تک وصولی پہنچ جائے گی۔لیکن وعدے ابھی تک صرف چوالیس لاکھ، میں ہزار
20,000, 44:RS) کے مل سکے ہیں۔لیکن ساتھ ہی وہ لکھتے ہیں کہ عملاًا تحریک جدید کے ساتھ یہ ہورہا ہے
کہ وصولیاں وعدوں سے ہمیشہ آگے بڑھتی ہیں۔چنانچہ گزشتہ سال اثر نمیں لاکھ کے وعدے تھے تو چالیس لاکھ
سے زیادہ وصولی ہوئی تھی۔اور اب ان کا خیال ہے کہ چوالیس لاکھ کے وعدے ہیں اور ان کی دعا اور توقع بھی
یہی ہے، خدا کرے ایسا ہی ہو کہ پاکستان کی وصولیاں انشاء اللہ تعالیٰ پچاس لاکھ سے آگے نکل جائیں گی۔تو یہ باونواں (52 واں سال ہمارے لئے ایک مزید یقین کا سال ہے۔خدا کے وعدوں کو ہم
بڑی شان کے ساتھ پورا ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔اور ہر سال دیکھ رہے ہیں انفرادی طور پر بھی اور
اجتماعی طور پر بھی۔ہر قدم جماعت کا ہر قسم کے مشکل حالات میں آگے کی طرف اٹھ رہا ہے۔پاکستان کے
جو حالات گزر رہے ہیں، ان کے باوجود وعدوں میں اضافہ تھا اور سال گزشتہ کے مقابل پر آج تک کی
وصولی میں بھی اضافہ ہے۔جس سے ان کی توقع یہ بعید از قیاس نہیں کہ پوری ہو بلکہ مجھے امید ہے، انشاء
اللہ تعالیٰ پوری ہو جائے گی۔چوالیس کی بجائے انشاء اللہ پچاس لاکھ تک وعدے پہنچ جائیں گے۔اور
بیرون پاکستان میں ستر لاکھ، چھتیس ہزار نو سو نوے (77,36,990 :RS) کے وعدے بھی میں سمجھتا
ہوں آگے بڑھ جائیں گے، وصولی کے لحاظ سے۔کیونکہ اب تک بیرون پاکستان کی وصولی کا تناسب
پاکستان کی وصولی کی نسبت زیادہ بہتر ہے۔252

آج 10 میں سے 10 باقی