تحریک جدید للہٰی قربانیوں میں ایک نمایاں امتیاز رکھتی ہے ۔ خطاب فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید- ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
جماعتوں کو اب توجہ بھی پیدا ہورہی ہے تحریک جدید کے چندہ کی طرف۔اس سے پہلے کیونکہ چندہ
عام اور وصیت اور بعض دیگر چندے تحریک جدید کے چندے کے مقابل پر بہت زیادہ آگے بڑھ گئے تھے،
اس لئے تحریک جدید کے چندے کو یہ سمجھا جانے لگا تھا کہ اب یہ زوائد میں سے ہے۔حالانکہ عملاً یہ بات نہیں
ہے۔یہ جتنے چندے بڑھے ہیں، یہ سب تحریک جدید کے چندے کے بچے ہیں۔تحریک جدید کے چندے
نہ ہوتے، ان غریب قادیان والوں نے اور ہندوستان کی جماعتوں نے بکریاں بیچ بیچ کر اور کپڑے بیچ بیچ کر
اور روپیہ، دوروپے اکٹھے کر کے مہینوں میں اگر نہ دیئے ہوتے تو آج کروڑوں تک بجٹ پہنچ نہیں سکتا تھا۔اس لئے جو اصل ہے، اس کی حفاظت ضروری ہے، اس کو قائم رکھنا ضروری ہے۔جتنے چندے یورپ اور
امریکہ اور افریقہ اور دیگر جماعتوں میں اس وقت آپ کو نظر آرہے ہیں، یہ سارے تحریک جدید کے ان
چندوں کی برکتیں ہیں، جو آغاز میں دیئے گئے تھے اور بڑی خاص دعاؤں کے ساتھ دیئے گئے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ بھی شامل تھے، اول درجے کے تابعین شامل تھے،
مہاجرین الی اللہ شامل تھے، جو افغانستان سے یا دیگر جگہوں سے وہاں آکر بس گئے تھے۔ایک عجیب
ماحول تھا اس وقت تقویٰ اور نیکی کا۔جس رنگ میں وہاں چندے دیئے جاتے تھے، وہ ایک ایسا منظر ہے کہ
شاذ و نادر کے طور پر تاریخ میں اس قسم کے مناظر آیا کرتے ہیں۔کئی کئی مہینوں کی تنخواہیں انجمن کے غریب
کارکن دے دیا کرتے تھے۔آج بھی یہ مناظر پھیل رہے ہیں ساری دنیا میں۔بڑے حسین نقوش ظاہر ہو
رہے ہیں احمدیت کی برکت سے۔لیکن ان کا آغاز وہیں سے شروع ہوا ہے، قادیان سے۔اس کو بھلانا
نہیں چاہئے۔اور تحریک جدید نے جو کر دار ادا کیا ہے اس عظیم الشان مالی قربانی کی رغبت پیدا کرنے میں
اسے ہم کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کر سکتے۔بہر حال اب جو شکل ہے، وہ یہ ہے کہ تحریک جدید کا چندہ تو ایک کروڑ ، اکیس لاکھ یا اس سے کچھ
زائد ہوگا۔لیکن بجٹ تیرہ کروڑ سے زائد ہو چکا ہے۔اور تحریک جدید گویا کہ قریباً تیرھواں حصہ یا کچھ زائد
اس سے پوری جماعت کے اخراجات میں حصہ لینے کی توفیق مل رہی ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا
ہے، یہ سارے فیوض تحریک جدید کے چندے کے ہی فیوض ہیں اور اس کو ضرور آگے بڑھانا چاہئے۔مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ ہزار ہا احمدی بچے بڑے ہو کر اس لئے مالی قربانیوں میں شامل ہوئے کہ
بچپن میں ان کی ماؤں نے ان کو تحریک جدید کے نظام میں شامل کر دیا تھا۔یہ بہت ہی دیر پا اثرات ہیں، جو
تحریک جدید کے چندوں کے ظاہر ہوئے۔آج جو نسلیں قربانیوں میں آگے بڑھ رہی ہیں، ان میں ایک
253

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
بہت بڑا طبقہ ایسا شامل ہے، جن کو آغاز میں تحریک جدید سے مالی قربانی کے چسکے پیدا ہوئے اور پھر اللہ تعالیٰ
کے فضل کے ساتھ ایسا چسکا پڑ گیا کہ پھر وہ رہ ہی نہیں سکتے تھے، چندوں کے بغیر۔اس لئے تحریک جدید کی
طرف خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔اسے ضرور زندہ رکھنا چاہئے۔اس کی برکتیں قیامت تک جاری رہیں گی
اور قیامت تک اسے یاد بھی رہنا چاہئے۔یہ نہ سمجھا جائے کہ چونکہ آئندہ جا کے ارب ہا ارب روپے چندہ عام
اور وصیت کے وصول ہوں گے، اس لئے تحریک جدید کے چندے کو نظر انداز کر دیا جائے۔میں نے تو اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا اور الحمد للہ کہ اب اس کی طرف توجہ بھی پیدا ہو رہی ہے
کہ نہ صرف تحریک جدید کو زندہ رکھا جائے بلکہ تحریک جدید کے اول دفتر کے قربانیاں کرنے والوں کے
چندوں
کو بھی قیامت تک جاری رکھا جائے۔اور اس کی اصل وجہ یہی تھی کہ وہ سارے ہمارے محسن ہیں،
جن کی وجہ سے خدا تعالیٰ نے جماعت کو اتنی برکتیں عطا فرما ئیں اور جن کی نیکیاں پھر آگے بڑھ رہی ہیں،
بڑی کثرت کے ساتھ ان کی اولادوں میں بھی اور دوسروں میں بھی۔تو نہ صرف تحریک کو ہمیشہ کے لئے قائم
رکھنا ہے اور آگے بڑھانا ہے بلکہ ان اولین قربانی کرنے والوں کی یادوں کو بھی زندہ رکھنا ہے، ان کی
قربانیوں
کو بھی زندہ رکھنا ہے۔الحمد للہ کہ اس دفعہ جو اطلاع ملی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک جدید نے اس کی طرف
سنجیدگی سے توجہ کی اور کافی اخبارات میں بھی اعلان کروائے اور دیگر جماعتوں سے خط وکتابت کے
ذریعے رابطے کئے تو انہوں نے بتایا کہ سات سو کھاتے پھر دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں، اس سال خدا کے فضل
سے۔یعنی سات سو ایسے چندہ دینے والے، جن کی وفات کے ساتھ چندے بند ہو گئے تھے، ان کے ورثاء
تک جب یہ باتیں پہنچیں، ان کو تلاش کر لیا گیا تو انہوں نے اس وقت سے لے کر جب سے چندے بند
تھے ، آج تک کے سارے سالوں کے چندے بھی ادا کر دیئے اور آئندہ کے لئے عہد کیا کہ ہم ہمیشہ انشاء
اللہ خود بھی دیتے رہیں گے اور اپنی اولادوں کو بھی نصیحت کرتے چلے جائیں گے۔ان کا چندہ کسی صورت
میں بند نہیں کرنا ، یہ اولین خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے ہیں۔تم کروڑوں بھی دو تو ان آنوں کے مقابل
پر تمہاری حیثیت نہیں ہو سکتی ، جو تقویٰ کے خاص مقام اور خاص معیار کے ساتھ خدا کے حضور پیش کئے گئے
تھے۔اس لئے ان اولین کے نام کو انشاء اللہ مرنے نہیں دیں گے۔یہ عہد کرتے ہیں، یہ توقع رکھتے ہیں اور
اپنی آئندہ نسلوں سے کہ وہ ہمارے اس عہد کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرتے رہیں گے ہمیشہ۔اب میں نے تحریک کو ہدایت کی ہے کہ مزید تلاش کریں اور مزید محنت کریں۔بیرونی دنیا میں
ابھی تک اس طرف (یعنی بیرونی دنیا سے مراد ہے، پاکستان کے علاوہ جو اکثر دنیا و باہر کی دنیا ہے، اس لحاظ
254

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
سے اکثر دنیا میں ابھی تک اس طرف پوری توجہ نہیں دی گئی اور اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ہمارے بزرگ
کون تھے، جن کے چندے اتنے تھے اور پھر وہ اچانک ان کی وفات سے بند ہو گئے۔اس لئے ان کو میں
نے کہا ہے اب کہ ساری دنیا میں فہرستیں بھجوائیں اور جماعتوں کو ہدایت کریں کہ وہ مختلف اخباروں میں بار
بار اعلان کروائیں، جو مقامی اخبار چھپتے ہیں۔خصوصاً پاکستانیوں کو تلاش کر کے ان تک وہ فہرستیں پہنچائیں
اور کہیں کہ ان میں نام تلاش کرو۔تمہارے آباؤ اجداد میں سے تو کوئی ایسا نام نہیں، جس کی وفات کے
ساتھ اس
کی یہ نیکی بھی بظاہر مرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہو۔اور پھر عہد کرو کہ ان کی طرف سے ہم نے اس
چندے کو ہمیشہ کے لئے جاری کرنا ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ مزید کوشش سے ایک، دو سال کے اندر ہر
کھاتے کو زندہ کر دیا جائے گا۔اور جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا، انشاء اللہ اس وعدے پر قائم ہوں جتنی خدا
نے مجھے توفیق دی ، جن کھاتوں کا کوئی والی وارث نہ ملا، وہ میری طرف منتقل کر دیئے جائیں، انشاء اللہ میں
پوری کوشش کروں گا، اپنی اولاد کو بھی نصیحت کروں گا کہ ان کھاتوں
کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔چونکہ اس وقت روپے تھوڑے ہوتے تھے، ان کی قیمت بہت زیادہ تھی۔اخلاص کے لحاظ سے ان
کا مقام بہت بلند تھا۔لیکن بہر حال تھوڑے تھے نظر آنے کے لحاظ سے۔اس لئے اتنا مشکل کام نہیں ہے۔یعنی آج کل کے معیار کے لحاظ سے اگر اس وقت کوئی پانچ روپے دیتا تھا تو بہت بڑی چیز تھی ، آج ہزار بھی
دے تو اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں ہے۔تو ہزار آدمیوں کا کھانہ زندہ کرنے کے لئے پانچ ہزار روپے
سالانہ چاہئیں۔اور اس سے کئی گنا زیادہ چندہ دینے والے خدا کے فضل سے جماعت میں موجود ہیں۔تو اگر
اس طرح کے کھاتے زندہ کرنے ہوں تو ہزار نام تو آسانی کے ساتھ انشاء اللہ تعالیٰ میں عہد کروں گا کہ ضرور
پورا کروں۔باقی احباب بھی توجہ کریں گے تو انشاء اللہ یہ سارے کھاتے زندہ ہو جائیں گے۔خدا کے حضور
ہمیشہ کے لئے تو پہلے ہی زندہ ہیں، مگر ان کی یادیں بھی زندہ ہوں گی ، ان کے لئے دعاؤں کی تحریکیں بھی زندہ
ہوں گی۔اندازہ لگائیں آج سے ہزار سال کے بعد قادیان کے یا ہندوستان کے وہ چند چندہ دینے والے
ایسے ہوں گے، جن کے نام پر چندے دیئے جا رہے ہوں گے۔ایک عجیب بے نظیر بات ہوگی۔حیرت سے
دنیا ان لوگوں کو دیکھے گی کہ جن کے کھاتے ان کی وفات سے ہزار سال بعد بھی زندہ ہیں اور چلتے چلے جارہے
ہیں اور کبھی نہیں مرتے۔اور پھر ان کے لئے دعاؤں کی تحریکیں بھی پیدا ہوں گی۔جماعت کی جو قربانیوں کا معاملہ ہے، یہ تو اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس خطبہ میں تو سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا کہ اس کا حق ادا کیا جاسکے۔مجھے زبانی پچھلے سال سے لے کر اب تک کی باتیں یاد ہیں قربانی کی،
255

خطبہ جمعہ فرموده 125 اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
وہی بہت وسیع ہیں۔حیرت انگیز رنگ میں جماعت کے بچے، عورتیں، بوڑھے، جوان قربانیاں پیش کر
رہے ہیں۔میں ان کا ذکر بھی کر دیتا رہا ہوں، جماعت کے علم میں آئے اور تحریک پیدا ہو۔اور بعض دفعہ
ذکر نہیں بھی کرتا تا کہ اخفاء کا حق بھی پورا ہو جائے۔کیونکہ اگر مسلسل ذکر کیا جائے تو اس سے بعض کمزور
طبیعتوں میں یہ رحجان بھی پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے کہ وہ سمجھیں کہ بڑی شہرت ہورہی ہے، ایسی قربانیوں
کی ، ہم بھی قربانیاں کریں اور ہمارا نام بھی نمایاں طور پر لوگوں کے سامنے آئے۔اگر چہ میں نام لینے سے
عموماً احتراز کرتا ہوں مگر پھر بھی وہ لوگ نمایاں ہو جاتے ہیں اور اس بات کا رحجان پیدا ہوسکتا ہے۔تو مجھے
احتیاط کرنی پڑتی ہے۔کبھی دل چاہتا ہے کہ کثرت سے ان قربانیوں کا ذکر کروں جماعت میں مشتہر ہوں
اور نئی تحریکیں دلوں میں پیدا ہوں۔کبھی اخفاء سے بھی کام لینا پڑتا ہے تا کہ آیت کے اس مضمون کو بھی ملحوظ
رکھا جائے کہ اگر تم اس کو چھپاؤ گے تو فھو خیر لکم یہ تمہارے لئے بہت بہتر ہوگا۔کیونکہ اصلاح نفس
کے لحاظ سے چھپی ہوئی قربانی کا درجہ کھلی قربانی کے مقابل پر زیادہ ہوتا ہے۔تو اس وقت میں ان کا ذکر نہیں
کرتا، وقت کے لحاظ سے بھی اور ویسے بھی۔مگر یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ بچے کیا اور بوڑھے کیا اور عورتیں
کیا اور مرد کیا، اس کثرت کے ساتھ ایسی عظیم الشان قربانیاں دے رہے ہیں کہ بعض دفعہ ان کے خطوط
پڑھتے ہوئے بے اختیار آنسو چھلکنے لگتے ہیں۔دل سے دعائیں نکلتی ہیں ان لوگوں کے لئے ، رشک آتا ہے
ان پر کہ کیسی غربت کے حالات میں کیسی تنگی کے حالات میں محض ابتغاء وجه الله خدا کے چہرے کی
رضا حاصل کرنے کے لئے ، خدا کے نام پر قربانیاں دیتے چلے جارہے ہیں اور نہیں تھکتے۔حیرت انگیز جماعت ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی ہے۔کوئی اس کی
مثال نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ اس جماعت کو ہمیشہ پہلے سے بڑھ کر ترقیات کے مقام پر فائز فرما تا چلا جائے۔قدم
آپ نے اٹھانے ہیں لیکن فائز اللہ فرمائے گا۔قدم آپ نے اٹھانے ہیں لیکن مراتب اللہ کی طرف سے
نصیب ہوں گے۔اس لئے اپنی نیتوں کو صاف کر کے خدا کی طرف بڑھتے رہیں۔مالی قربانیوں میں پہلے سے
زیادہ ارادے باندھیں۔اگر توفیق نہیں ہے تو نذر کے پہلو کو یاد رکھیں۔یہ عجیب مضمون ہے، عجیب شان ہے
اس آیت کی کہ جتنا آپ غور کریں، اس کا مضمون پھیلتا چلا جاتا ہے، ہم نہیں ہوتا۔نذر کا مضمون ان غریبوں کے
لئے بیان ہو گیا، جن کو وقتی طور پر توفیق نہیں ہے تمنا ئیں لئے پھرتے ہیں دلوں میں۔فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُم مَّنْ يَنْتَظِرُ
(الاحزاب : 24)
256

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمودہ 25 اکتوبر 1985ء
یہ اسی قسم کا مضمون ہے، جو یہاں بیان ہو گیا کہ تم میں سے بعض ایسے ہیں، جو خوش نصیب ہیں،
ان کو بڑی بڑی عظیم الشان قربانیوں کی توفیق مل گئی۔ایسے ایسے احمدی آج دنیا میں ہیں کہ جن کو، ایک ایک
آدمی کو خدا کے فضل سے ایک ایک کروڑ روپیہ عمل جماعت کے لئے پیش کرنے کی پچھلے ایک دو سالوں میں
توفیق ملی ہے۔کسی زمانے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ساری جماعت کا چندہ بھی ایک کروڑ نہیں ہوتا
تھا۔لیکن ایک چندہ پر دوسرا چندہ حیرت انگیز طریق پر اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی ہے بعض کو کہ ان کا
چندہ پچھلے چند سالوں کے اندر ایک کروڑ کے قریب پہنچ گیا تو بعض لوگ جب اس کو پڑھتے ہیں اور سنتے
ہیں تو ان کے دل میں تمنائیں پیدا ہوتی ہیں۔مثلاً جب میں نے بتایا کہ ہم نے ایک قرآن کریم طبع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو خدا نے ایک آدمی
پیدا کر دیا کہ سارا خرچ میں دوں گا۔دوسرے کا فیصلہ ہوا تو ایک اور آدمی پیدا کر دیا۔تیسرے کا فیصلہ ہوا تو
خدا نے ایک اور پیدا کر دیا۔یعنی قرآن کریم کے تراجم ابھی مکمل نہیں ہوتے کہ خدا تعالیٰ آدمی بھیج دیتا ہے
کہ اس کا خرچ تو وہ اٹھا لے گا۔تو بعض جماعتوں کی طرف سے بعض افراد کی طرف سے بڑی دردناک
چٹھیاں آنی شروع ہوئیں، اللہ ان کو جزاء دے کہ ہمارے دل کا عجیب حال ہے۔ایسی بے قرار تمنا پیدا
ہوئی ہے، برداشت نہیں کر سکتے ، کاش خدا ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم بھی ایک پورے قرآن کریم کے
ترجمے کا خرچ اٹھائیں۔ایک، دو کی بات نہیں ہے، بیسیوں ایسے دوست ہیں، جن کے دل میں خدا تعالیٰ
نے یہ تمنا تڑپا دی ہے ان کے دلوں میں اور بعض جماعتوں نے پھر پیش بھی کر دیا۔چنانچہ لیبیا کے احمدیوں نے اس معاملہ میں پہل کی اور مجھے لکھا کہ ہم میں سے ایک آدمی تو نہیں
ہے ایسا لیکن آئندہ ترجمہ قرآن کریم جو شائع ہونے والا ہے، اس کے لئے ہم عہد کرتے ہیں، سارے لیبیا
کی جماعت کے دوست کہ ہم دیں گے۔اور یہ وہ مضمون ہے، جو اس آیت نے چھیڑ دیا:۔أَوْ نَذَرْتُمْ مِنْ نَّذْرٍ
یعنی تم جو نذریں باندھتے ہو۔نذروں
کی کئی قسمیں ہیں۔ایک قسم یہ بھی ہے کہ دل میں ایک تمنا
لے کے بیٹھ جاتے ہو کہ کاش ہمارے پاس ہو تو ہم یہ خرچ کریں۔تو فرماتا ہے کہ اللہ اس کو بھی نظر انداز
نہیں کرتا۔ایسی نذریں بھی موجود ہیں، جو بظاہر پوری نہیں بھی ہوں گی تو خدا کے حضور پوری ہو چکی ہوں
گی۔ایسے مالک سے سودا ہے۔کتنا عظیم الشان سودا ہے ! کوئی نظیر کسی اور سودے میں نظر نہیں آسکتی۔جس کو
257

خطبہ جمعہ فرمودہ 25اکتوبر 1985ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
آپ نے بات پہنچائی تھی، فرمایا: پہنچ گئی۔فرمایا: جس کو تم خرچ نہیں کر سکتے ، وہ بھی قبول ہو گیا میرے
حضور اور ہر حال ، ہر صورت سے میں واقف ہوں۔پھر میں اسے تمہاری طرف لوٹانا شروع کرتا ہوں،
تمہاری اصلاح کے ذریعے ، جو کچھ تم خرچ کر رہے ہو۔گویا اپنی ذات پر خرچ کر رہے ہو۔پھر میں واپس
بھی کر دیتا ہوں اور سارا اجرا بھی باقی پڑا ہوا ہے، جو آخرت میں تمہیں عطا کروں گا۔اس کا اس اجر کے
ساتھ ان معنوں میں کوئی تعلق نہیں کہ اس کھاتے میں سے نفی ہو رہا ہو کچھ۔یہ سودے ہیں، جو آج خدا کے
فضل سے جماعت کر رہی ہے۔جب اس پہلو سے دیکھیں ،سعادتیں ہی سعادتیں ہیں۔۔کتنا عظیم احسان ہے حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ ایسے لوگ پیدا کئے ، جو نہ ختم
ہونے والے لوگ ہیں۔اور اس ظالمانہ دور میں پھر ان کو دوبارہ پیدا کر دیا، حضرت مسیح موعود کے ذریعے۔یہ قوت قدسی اس مز کی نفس کی ہے، جسے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔پس درود بھی
بھیجیں بے شمار، کثرت کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اور حضرت مسیح موعود علیہ
السلام پر بھی اور ان نیک لوگوں پر بھی سلام بھیجیں، جن کو خدا تعالیٰ قربانیوں کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔اور
ان کے لئے بھی دعائیں کریں، جن کے دل میں نذریں پیدا ہورہی ہیں اور خدا کی ان پر نظر ہے اور توفیق
کے لئے دعا مانگیں کہ خدا تعالیٰ ان کو اپنی دلی تمنائیں پوری کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر دفتر چہارم کا اعلان کرنا تھا۔(حضور نے اس پر استفسار فرمایا ) کتنے سال کے بعد
دفتر کا اعلان ہوتا ہے؟ انیس سال کے بعد تو یہ بیسواں سال ہے؟ میں ہو چکے ہیں، ہمیں سال گزر چکے
ہیں، دفتر سوئم پر اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم دفتر چہارم کا اعلان کریں۔اس دفتر سے مراد یہ ہے کہ ہر نئی نسل
جو ہیں سال کے بعد پیدا ہو کر بڑی ہو رہی ہے یعنی پورا میں سال کے عرصہ میں کامل بلوغت تک پہنچ جاتی
ہے، ان کے لئے نئے کھاتے شروع ہو جائیں اور نئے سرے سے نئی فہرستیں تیار ہوں۔خاص طور پر
پاکستان سے باہر بھی بہت گنجائش ہے، تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی تعداد بڑھانے کی۔اس لئے
آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ اور اس کی دی ہوئی توفیق کے مطابق دفتر چہارم کا بھی
اعلان کرتا ہوں۔آئندہ سے جو بھی نیا چندہ دہندہ تحریک میں شامل ہوگا ، وہ دفتر چہارم میں شامل ہوگا۔باہر
کی دنیا میں خصوصیت کے ساتھ بچوں کو، نئے احمدیوں کو ، نئے بالغ ہونے والوں کو اس میں شامل کریں۔معمولی قربانی کے ساتھ ایک بہت عظیم الشان اعزاز آپ کو نصیب ہو جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 870851) |
258

آج 10 میں سے 10 باقی