صد سالہ جوبلی فنڈ کی ادائیگی کا جائزہ اور قربانی کی تحریک ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
صد سالہ جو بلی فنڈ کی ادائیگی کا جائزہ اور قربانی کی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ
پھر فرمایا:۔(القف: 10)
اہے۔قرآن کریم میں متعدد جگہ اسلام کے عالمی غلبہ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اور یہ آیت جس کی میں
نے تلاوت کی ہے، اس میں بھی اس پیشگوئی کو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلبہ کے طور پر
ظاہر فرمایا گیا ہے:۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
یہاں ضمیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پھیری گئی ہے اور دین کی طرف بھی پھیری گئی۔عموماً اس آیت کا ترجمہ آپ کو تراجم میں یہی ملے گا کہ وہ خدا، جس نے اس رسول یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
کو دین حق کے ساتھ بھیجا تا کہ وہ دین حق کا غلبہ تمام دیگر ادیان پر فرمائے۔لیکن یہ قرآن کریم کا ایک عجیب
اسلوب ہے کہ جہاں جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یا آپ کے بعد کتاب یا دین کا ذکر ملتا ہے ، وہاں ضمیر کو
اس طرح کھلا چھوڑ دیا گیا کہ دونوں طرف ضمیر لگتی ہے۔اور قرآن کریم کی دوسری آیات اس بات کو تقویت
دیتی ہیں کہ ضمیر کا دونوں طرف پھیرنا جائز ہے۔بلکہ مفہوم میں داخل ہے۔پس اس پہلو سے میں سمجھتا ہوں
اور کامل یقین رکھتا ہوں کہ یہاں جس غلبہ کی پیشگوئی فرمائی گئی ہے، وہ صرف دین کا غلبہ نہیں بلکہ محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ ہے۔اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دین بے رسول کے بے حقیقت اور بے معنی چیز ہے۔وہی دین آج بھی ہے لیکن رسول نہ ہونے کی وجہ سے اس کی مختلف شکلیں بنادی گئی، مختلف جہتوں سے اس کو
دیکھا گیا اور ہر جہت سے وہ مختلف نظر آنے لگا۔وہ ظاہر موجود ہے لیکن اس کی روح اٹھ گئی ہے۔اس لئے
497

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
دین کے ساتھ رسول کا ایک بہت ہی گہرا تعلق ہوتا ہے اور رسالت کے بغیر حقیقی دین دنیا میں نافذ ہوہی نہیں
سکتا۔اور جب دین بگڑے تبھی رسالت کے اعادہ کی ضرورت پیش آتی ہے۔پس جب ہم کہتے ہیں کہ اس
آیت میں اسلام کے غلبہ کی پیشگوئی فرمائی گئی ہے تو مراد محض اسلام نام کے غلبہ سے نہیں بلکہ اس اسلام کی
پیشگوئی فرمائی گئی ہے، جس کے مظہر اتم اور مظہر کامل حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تھے۔جن کے
غلبہ کے بغیر محض دین کا غلبہ کوئی بھی حقیقت اور کوئی بھی معنی نہیں رکھتا۔دین اسلام کا غلبہ اگرمحمد مصطفیٰ کا غلبہ
ہے یعنی آپ کی سنت کا غلبہ ہے، اس دین کا غلبہ ہے، جسے آپ نے سمجھا اور جسے آپ نے نافذ فرمایا۔تو پھر
اس غلبہ کی قیمت خدا کی نظر میں ہے ورنہ اس غلبہ کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔جماعت احمدیہ کا یہ دعویٰ ہے اور سچا ہے کہ اس عظیم الشان غلبہ کی جو پیشگوئی فرمائی گئی ہے، اس
کے لئے ہم غلامان محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو چنا گیا ہے کہ ہم اس غلبہ کو دنیا میں جاری کر کے دکھا ئیں
گے اور اپنی زندگی کے وجود کا ہر حصہ اس غلبہ کی راہ میں لٹادیں گے۔اس غلبہ کی خاطر اپنی ساری طاقتیں
صرف کریں گے اور جہاں تک ہم سے ممکن ہوگا ، انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی اس غلبہ کے دن
نزدیک ترلانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔اس پہلو سے ہماری غلبہ اسلام کی تیاری کی پہلی صدی تقریباً
دو سال تک مکمل ہونے والی ہے اور بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں، اس تیاری کے۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بعض بہت ہی خوبصورت اصطلاحوں کا
اضافہ کیا۔ان میں سے ایک اصطلاح یہ تھی کہ پہلی صدی احمدیت کی غلبہ اسلام کی تیاری کی صدی ہے اور
اس سے بعد میں آنے والی صدی انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ کی صدی ہوگی۔اور پھر آخری صدی اس غلبہ کی تکمیل کی
صدی ہوگی۔اس پہلو سے جب ہم دیکھتے ہیں تو ان باقی دو سالوں میں ہمارے لئے تیاری کے کام اتنے
پڑے ہوئے ہیں کہ وہ ہوش اڑانے والے ہیں۔اتنا کام باقی ہے تیاری کا کہ جب اس پر نظر پڑتی ہے ہر
جہت سے تو اس وقت انسان کا وجود سکڑتے سکڑتے ایک ذرہ بے محض رہ جاتا ہے، جس کی طاقت میں کچھ
بھی نہ ہو۔کیونکہ جب کام زیادہ ہوں تو اس کی نسبت سے اپنا وجود چھوٹا دکھائی دینے لگتا ہے اور زیادہ کام
ہوں تو اپنا وجود اور چھوٹا دکھائی دینے لگتا ہے۔یہاں تک کہ جب میں کاموں پر غور کرتا ہوں تو ساری
جماعت احمد یہ جو اس وقت کل عالم میں پھیلی پڑی ہے، وہ سمٹتے سمٹتے میرے وجود سمیت ایک نقطہ لاشئی
دکھائی دیتی ہے۔جسے اللہ تعالیٰ کے براہ راست تسلط اور تقدیر کے بغیر دنیا میں وہ کام کرنے کی توفیق نہیں مل
سکتی ، جس کا ارادہ لے کے ہم اٹھیں ہیں۔اس پہلو سے جب ہم دیکھتے ہیں تو ہمارا وجود لاشئی تک پہنچ کر نظر
498

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
سے غائب ہونے لگتا ہے۔اور جب ایک اور پہلو سے دیکھتے ہیں تو اسی وجود کا کل عالم پر محیط ہو جانا ، ایک
تقدیر مبرم دکھائی دیتی ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ جس ذرہ لاشی کو چن لیتا ہے کہ وہ غالب آئے اور وہ پھیلے تو اس
کا کل عالم پر محیط ہونا، ایک ایسی تقدیر ہے، جو دنیا کی کسی قوت میں، طاقت میں نہیں ہے کہ وہ اسے بدل
سکے یا اس کی راہ میں روک ڈال سکے۔پس جہاں یہ غور ہمیں انکسار سکھاتا ہے، وہاں اس انکسار کو مزید غور ایک عظیم اور نئی طاقت بھی
بخشتا ہے۔اور وہ طاقت ہمارے وجود کی طاقت نہیں بلکہ خدا کے وجود کی طاقت ہے اور اسی میں ہماری
ساری ترقی کا راز ہے۔اس موازنے میں ہی وہ ہماری زندگی کا فلسفہ اور ہمارے غلبہ کا فلسفہ ہے۔جب
تک احمدی اپنے وجود کو انکسار کی حالت میں دیکھتے ہوئے لاشئی نہ سمجھنے لگے اور اس خلا کو جو اس کے وجود
کے غائب ہونے سے پیدا ہوا ہے، اسے خدا کی طاقت سے نہ بھر لے، اس وقت تک وہ غلبہ ، جو ہمارے
ذریعے مقدر ہے، وہ منصہ شہود پر ابھر نہیں سکتا۔وہ خواب کی دنیا میں رہے گا، وہ حقیقت نہیں بن سکتا۔انفرادی طور پر بھی یہ ضروری ہے اور اجتماعی کوششوں میں بھی یہ ضروری ہے۔کیونکہ اس کے نتیجے میں کچی دعا
پیدا ہوتی ہے۔جب ایک انسان اپنے آپ کو لاشئی سمجھتا ہے اور جس مقصد کی خاطر اس نے کام کرنا ہے ، وہ
سارا خدا کا مقصد ہے تو خدا اس کے وجود کو اپنے وجود سے بھرتا ہے۔اس کے سب ارادوں میں خدا داخل
ہونے لگ جاتا ہے، اس کی ہر کوشش میں خدا شامل ہو جاتا ہے اور پھر اس انکساری کے نتیجے میں دعا پیدا
ہوتی ہے۔اور دعا بھی ایسی کہ جس میں سب کچھ خدا پہ چھوڑ دیا جاتا ہے۔اگر انسان اپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہو
مثلاً کچھ لوگ موٹر کو دھکا لگارہے ہیں، وہ نکل نہیں رہی تو وہ سمجھتے تو یہی ہیں کہ تھوڑے سے زور کی اور
ضرورت ہے۔ایک مسافر، ایک راہ گیرا گر شامل ہو جائے تو وہ تھوڑ اساز ورز ائدیل جائے گا۔تو وہ مطالبہ
وہی کرے گا ، جس زور کی اس کو ضرورت ہے۔ایک ہاتھ کی طاقت چاہئے تو ایک ہاتھ کو بلائے گا ، دو ہاتھوں
کی طاقت چاہئے تو دو ہاتھوں کو بلائے گا۔لیکن اگر ایک وجود ایسا ہو، جو اپنے کوکلیۂ لاشئی اور بے طاقت
سمجھتا ہو، اس کی دعا سب کچھ کے لئے ہوگی۔اس کی التجا یہ ہوگی کہ مجھے ساری طاقت دو۔میرے پاس کچھ
بھی نہیں ہے۔تو طاقت میں جو قوت اور عظمت پیدا ہوتی ہے وہ انکسار کامل سے پیدا ہوتی ہے۔اس لئے غلبہ اسلام کی صدی کی تیاری کے لئے میرا سب سے پہلا پیغام یہ ہے کہ ان معنوں
میں اپنے اندر انکسار پیدا کریں اور ان معنوں میں اپنی دعاؤں کا معیار اونچا کرتے چلے جائیں اور دعاؤں
کا دائرہ وسیع کرتے چلے جائیں، اپنے لئے بھی اور جماعت کے لئے بھی۔ہر پہلو سے اللہ تعالیٰ سے کامل
499

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد مفتم
عرفان کے ساتھ یہ بات عرض کرتے رہیں کہ ہم حقیقت میں کچھ بھی نہیں اور سب کچھ تجھے دینا ہو گا۔ہر توفیق تجھ سے ہم نے لینی ہے۔إيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
(الفاتحہ: 05)
کے مفہوم کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ دعا کریں، جو ایک معراج کی دعا ہے۔اور اس دعا کو لازمہ بنا
لیں۔جو گزشتہ ہم سے کوتاہیاں ہوتی رہی ہیں اور جو آئندہ ہوسکتی ہیں، ان سب کے لئے استغفار کی بھی
ساتھ ضرورت ہے۔اس پہلو سے ہم جب مختلف جہتوں میں جائزہ لیتے ہیں تو بہت ہی وسیع کام ہے، جس کی یاد دہانی
کی جماعت کو ضرورت پڑتی ہے اور ایک خطبہ میں وہ ساری یاد دہانی نہیں ہو سکتی۔آج کے لئے میں نے
ایک دو باتیں چنی ہیں۔جس میں سے اول بات اس وعدے کی یاد دہانی ہے، جو آپ نے سوسالہ جلسہ
سالانہ یا سو سالہ جشن منانے کے لئے حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی وساطت
اپنے مولا کے حضور پیش کیا تھا۔بظاہر تو آپ خلفاء کے سامنے وعدے کرتے ہیں مگر حقیقت میں تو اللہ سے
وعدہ ہے۔خلیفہ کی ذات تو اس وعدے کے درمیان میں محض ایک وسیلے کا رنگ رکھتی ہے۔جہاں مرکزی
نقطہ اختیار کر جاتے ہیں، جماعت کے وعدے اور ایک اجتماعیت کی شکل میں پھر خدا کے حضور پیش ہوتے
ہیں۔ورنہ ہر وعدہ ہما را خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا ہو، براہ راست اللہ کے حضور پیش ہو رہا ہوتا ہے۔اس پہلو سے
اس وعدے کی یاد دہانی کروانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔کیونکہ جیسا کہ میں مختصر بیان کروں گا، جو کام
شروع کئے جاچکے ہیں، بہت ہی وسیع کام ہیں اور اب تک ان کے اوپر جو خرچ ہو چکا ہے، اس کے بعد
مزید اخراجات کی ضرورت ہے۔وہ اس سے بہت زیادہ ہے۔اور جب سال جوبلی منانے کا آئے گا،
انشاء اللہ تعالیٰ تو ساری دنیا میں کم سے کم ایک سو ممالک میں جماعت ایک عظیم الشان عالمگیر جشن منا رہی ہو
گی۔اس جشن کے لئے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس سال میں کتنے اخراجات کی ضرورت ہوگی۔اور جس
رنگ میں ہم نے وہ، اسلامی رنگ میں اس جشن کو منانا ہے، اس کے لئے بہت سی تیاریاں ابھی سے شروع
ہیں، جن پر اخراجات اٹھ رہے ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ وہ مطالبے زیادہ ہونے والے ہیں۔اس لئے
ضروری ہے کہ آپ کو اب صد سالہ جو بلی کی طرف خصوصی توجہ دینے کی طرف یاد دہانی کروائی جائے۔جہاں تک بیرون پاکستان کے وعدہ جات کا تعلق ہے۔لیکن اس سے پہلے میں پاکستان کے
وعدوں کا ذکر کروں، عام طور پر ہمیشہ سے یہی ترتیب چلی آئی ہے۔پہلے پاکستان کے وعدوں کا ذکر ہوتا ہے،
500

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خطبه جمعه فرمودہ 23 جنوری 1987ء
پھر بیرون پاکستان۔پاکستان کی طرف سے کل وعدہ پانچ کروڑ ، چار لاکھ ، اناسی ہزار، آٹھ سو ستر روپے کا تھا۔اس میں سے اب تک گزشتہ بارہ سال میں کل چودہ سال کے اوپر یہ وعدہ پھیلا ہوا تھا۔چودہ سال کے اندر
یہ وعدہ کیا جانا تھا یعنی وعدے کو پورا کرنا تھا۔اس تدریجی نسبت کے ساتھ وعدوں کی ادائیگی ہوتی تو بہت
معمولی رقم باقی رہ جاتی۔مگر اب تک دو کروڑ ، چوراسی لاکھ، انتیس ہزار، آٹھ سو چھیاسی کی رقم پاکستان سے
موصول ہوئی ہے۔گویا کہ وعدہ 56۔32 فیصد وصول ہوا اور سال صرف دو باقی ہیں۔بلکہ واقعہ اگر دیکھا
جائے تو سال دو نہیں بلکہ ایک باقی ہے۔کیونکہ اس سال اگر وعدہ پوری طرح نہ ملے تو اگلے سال پھر تاخیر ہو
چکی ہوگی۔اور جس سال جشن منایا جارہا ہو گا، اس سال یہ تو نہیں کیا جاسکتا کہ ساتھ اخراجات ہورہے ہوں ،
ساتھ فکر کی جارہی ہو کہ فلاں نے وعدہ پورا کیا یا نہیں کیا۔اس سے پہلے پہلے کلیہ وعدے موصول ہو جانے
چاہئیں۔اس سال کو اگر ہم مطمح نظر بنائیں کہ اس سال کے آخر تک اپنا وعدہ پورا کریں گے تو کچھ جیسا کہ عموماً
دستور ہے، کچھ حصہ جماعت کا مجبوراً پیچھے بھی رہ جائے گا اور وہ ہوسکتا ہے، اگلے سال کے شروع کے چند
مہینوں میں اپنا وعدوں کے ایفاء سے فارغ ہو جائے۔لیکن اگر اگلے سال
کو بنایا گیا مطمح نظر کہ اگلے سال
وعدے پورے کئے جائیں تو پھر مجھے خطرہ ہے کہ بہت ہی زیادہ تاخیر ہو جائے گی۔جہاں تک بیرون پاکستان کا تعلق ہے، وعدہ 37,114,585 ڈالرز کا تھا۔یعنی جو بھی رقم بنی مختلف
وقتوں میں مختلف جگہوں میں ان کو ہم نے ایک کرنسی میں اکٹھا کر کے آپ کے سامنے رکھا ہے تا کہ آسانی
ہو جائے۔ورنہ پھر بکھرے ہوئے وعدوں کو جو مختلف Currencies میں ہوں، ان کو ایک جگہ جمع کیا ہی
نہیں جاسکتا۔تو اگر ہم فرض کریں کہ سب وعدے ڈالرز میں تھے تو 37,14,585 کا وعدہ تھا۔اس میں
سے اب تک وصولی 19,23,199 کی ہے۔یعنی پاکستان کے مقابل پر یہ کم ہے۔51۔77 فیصد وصولی
ہے۔اس وصولی میں میرا خیال ہے کہ ایک رقم داخل نہیں کی گئی ، اگر وہ داخل کر لی جائے تو یہ وصولی بھی کم و
بیش پاکستان کی وصولی کے برابر ہو جاتی ہے۔یعنی نسبت کے لحاظ سے۔اور اب ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کون
پیچھے رہ گیا اور کون آگے بڑھ گیا ؟
جہاں تک جماعت برطانیہ کا تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت برطانیہ سب دنیا
کی جماعتوں میں نسبتی یا تناسب کی قربانی کے لحاظ سے آگے ہے۔یعنی کل وعدہ 37,14,585 میں سے
دس لاکھ کا وعدہ صرف جماعت برطانیہ کا تھا۔دس لاکھ پاؤنڈ کا جس کا مطلب یہ ہے کہ ڈالر کے لحاظ سے وہ
نسبت ایک اور تین کی تقریبا بن جائے گی۔یعنی بیرون پاکستان ساری دنیا نے جو مالی قربانی پیش کی صد
501

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
سالہ جو بلی میں اس میں انگلستان کی جماعت کا حصہ %33 سے بھی کچھ زائد بنتا ہے۔جواللہ تعالیٰ کے فضل
سے بہت ہی زیادہ بڑی عظیم سعادت ہے۔ایک جو ایک تاریخی سعادت جماعت انگلستان کو نصیب ہوئی
ہے۔لیکن اس سعادت میں سب سے زیادہ حصہ پانے والا شخص حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب
مرحوم و مغفور تھے، رضی اللہ تعالی عنہ۔ساری جماعت انگلستان کا وعدہ 5,75,000 پاؤنڈ تھا اور صرف
چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا وعدہ 4,25,000 پاؤنڈ تھا اور اس طرح یہ دس لاکھ کا وعدہ بنا۔ساری
جماعت انگلستان میں اپنے وعدے میں سے اب تک صرف 50۔5 فیصد وصولی پیش کی ہے اور چوہدری محمد
ظفر اللہ خان صاحب نے اکیلے سو فیصد وصولی پیش کر دی ہے۔یعنی وعدہ کل سو فیصد ادا فرما دیا۔اور یہ بھی
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عجیب معجزانہ رنگ میں ظہور ہوا۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ مالی قربانی پیش کرنے
والے کے اخلاص کا بہت گہرا تعلق ہے، اس توفیق سے جو ا سے ادائیگی کی شکل میں ملتی ہے۔جتنا زیادہ
خالص ہو انسان کا ارادہ، خدا کے حضور ایک چیز پیش کرنے کی تمنا جتنی زیادہ تقویٰ پر مبنی ہو، اتنا ہی زیادہ اللہ
تعالیٰ کی طرف سے غیبی مدد وعدے کو پورا کرنے میں حاصل ہوتی ہے۔رم
چوہدری صاحب کا وعدہ چار لاکھ ، پچیس ہزار کا تھا لیکن بیماری تک کیفیت یہ تھی کہ اس میں
سے اڑھائی لاکھ سے زائد رقم قابل ادا تھی اور جو ذرائع تھے، وہ سارے ختم ہو چکے تھے تقریبا۔کیونکہ بہت
بڑی رقم چوہدری صاحب کی انگلستان ہی کی ایک فرم ہضم کر چکی تھی اور جس کے ملنے کی کوئی امید باقی نہیں
رہی تھی۔چنانچہ جب مجھے معلوم ہوا، میں پہلے بھی واقعہ بیان کر چکا ہوں، بڑا دلچسپ واقعہ ہے۔تو ایک
خواب کی بناء پر میرے دل میں یہ امید پیدا ہوئی کہ یہ انشاء اللہ خدا تعالیٰ ان کی ایفائے عہد کی صورت پوری
کرے گا۔پاکستان میں ایک موقع پر غالبا فروری 1984ء کی بات ہے، جب میں کراچی میں تھا تو
چوہدری صاحب کی علالت کی بہت ہی خطرناک اطلاع ملی کہ بظاہر ڈاکٹر ز یہ کہتے ہیں کہ اب کوئی بچنے کی
صورت باقی نہیں رہی اور خاص طور پر دعا کی جائے۔میں مجلس سوال وجواب میں بیٹھا ہوا تھا کہ رقعہ ملاء
مجھے بڑا گھبرایا ہوا۔غالباً چوہدری حمید صاحب کا پیغام تھا۔بڑی سخت پریشانی کا کہ یہ شکل ہے اور فوری طور
پر مجھے مطلع کیا جائے۔چنانچہ انہوں نے مجھے مطلع کیا۔اس رات خاص طور پر چوہدری صاحب کے لئے
دعا کی توفیق ملی اور اس وعدے کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر میں نے دعا کی کہ ان کو سرخرو فرما اور زندگی
بھی بخش اور ایفائے عہد کی بھی توفیق بخش۔کیونکہ ساری عمر چوہدری صاحب کے اوپر یہ داغ کوئی نہیں لگا
سکتا تھا کہ کوئی وعدہ کیا ہو اور پورا نہ کیا ہو۔لین دین کے معاملے میں انتہائی صاف کردار، بالکل بے داغ
502

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
5633
ہ
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
اور عظیم الشان نمونے کا کردار تھا۔تو جس کا بندوں سے یہ معاملہ ہو، خدا سے لین دین کے معاملے میں آپ
اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کیا حال ہوگا۔اور مجھے پتہ تھا کہی فکر تھی ، ان کو جولاحق تھی۔چنانچہ اس رات اللہ
تعالی نے مجھے یہ خوشخبری دکھائی۔گویا ایک خط ہے، جو میں پڑھ رہا ہوں۔اس میں ایک فقرہ ہے عربی میں۔جس کا مفہوم یہ تھا کہ اللہ اسے زندہ کرے گا یا خدا کی طرف سے ہم اسے زندہ کریں گے اور مہیا کریں گے۔اب یہ عجیب بات ہے کہ خواب میں بھی میرے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ حی“ کا لفظ جو زندگی سے
تعلق رکھتا ہے، وہ ” ح حلوے والی، جس کو کہتے ہیں، اس ”ح سے ہے۔اور جو مہیا کرنا، وہ شععہ والی
ہے۔لیکن خواب میں جب میں وہ خط کی عبارت پڑھتا ہوں گویا خدا کا خط ہے اور اس میں ایک
خوشخبری دی گئی ہے، وہ پڑھ رہا ہوں بڑی بھی جس کو ہم اردو میں کہتے ہیں اور ترجمہ اس کا ساتھ یہ بھی
کر رہا ہوں کہ ہم اسے زندگی بخشیں گے اور مہیا کریں گے۔تو بعد میں جب میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ
حی" کے معنی بہت وسیع ہیں۔جیسے میں نے گزشتہ درس کے دوران بیان کیا تھا، اس میں مہیا کرنے کے
معنی بھی پائے جاتے ہیں، وسعت عطا کرنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔بہر حال حی" کے لفظ میں
خدا تعالیٰ نے مجھے خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ ان کو بچا بھی لے گا، اس خطرناک حالت سے اور وہ جو فکر لگی ہوئی
ہے کہ ان کا وعدہ پورا نہ ہو، وہ بھی دور فرما دے گا۔چنانچہ میں نے فون کے ذریعے اطلاع کروائی لاہور کہ
فکر نہ کریں، مجھے اللہ تعالیٰ نے تو خوشخبری دی ہے۔انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ جائیں گے۔چنانچہ بچ گئے اور یہاں آ کر خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق بخشی کہ اس معاملے کی پیروی کروں اور جسے تمام
واقف کار لوگ کالیہ کھوئی ہوئی رقم قرار دے چکے تھے کہ واپس آہی نہیں سکتی۔وکلاء بھی اور مالی امور کے
واقف لوگ کے کوئی دباؤ نہیں ہے، اس شخص پر ہمارا۔سب کچھ اپنے ہاتھ سے چوہدری صاحب لکھ کر اس
کے سپر داس طرح کر بیٹھے ہیں کہ کوئی دنیا کی قانونی طاقت اس سے اب نکلو انہیں سکتی۔مگر اللہ تعالٰی کی
طرف سے چونکہ یہ خوشخبری تھی، میں نے کہا نہیں کوشش کرتے رہو۔گزشتہ ایک موقع پر میں نے بتایا کہ
مجھے یا د یہ تھا کہ چوہدری صاحب کا وعدہ جو باقی ہے، دولاکھ اسی ہزار ہے۔اور یہی میرے ذہن میں تھا اور
میں نے جماعت کو خوشخبری دی کہ الحمد للہ کہ اس فرم نے جو مکان ہمیں دیا، اس کے بدلے میں وہ دو لاکھ کا
تھا۔اس وقت تک وہ مکان نہیں بکا، جب تک دولاکھ ، اسی ہزار کا نہ ہو گیا۔بعد میں مجھے پتہ چلا دولاکھے ، اسی
کا وعدہ نہیں تھا، دولاکھ ، ساٹھ ہزار کا تھا۔میں تو جماعت کو بتا چکا تھا کہ اس میں اعجازی نشان ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے بعینہ اتنی رقم مہیا فرمائی ، جتنی ضرورت تھی۔اس وقت مجھے تعجب ہوا کہ یہ پھر ہیں کا فرق کیوں پڑا ؟۔503

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد مفتم
چند دن کے بعد اللہ تعالیٰ نے سمجھا دیا کہ یہ فرق کیوں پڑا۔کیونکہ اس کے بعد چند دن کے بعد وکلاء کی
طرف سے چٹھی ملی کہ ہماری ہیں ہزار فیس دینی نہ بھولیں۔پانچ ہزار پہلے ادا ہوئی تھی ، پندرہ ہزار بعد میں،
اس کے لگ بھگ رقم جو فیس اور واجب الادا چندہ ملا کر بعینہ وہی رقم بنتی تھی ، جو ادا کرنی تھی۔بڑے نشان ہیں، ان باتوں میں خدا کی طرف سے۔جماعت کے لئے حوصلہ افزائی ہے کہ
دیکھو، خدا کس طرح اپنی جماعت کے ایک ایک بندے کے دل پر نظر رکھتا ہے۔اجتماعی طور پر اس جماعت
کی کیا قیمت ہوگی ، خدا کے نزدیک۔اندازہ تو کریں۔بلکہ اندازہ نہیں کر سکتے۔آپ کے لئے خوشخبری یہ
بھی ہے کہ آپ اگر اپنے خلوص کے معیار کو بڑھا ئیں تو ان فکروں سے خدا آپ کو نجات بخشے گا کہ کس طرح
ادا ئیگی ہوتی ہے۔اس لئے اگر پہلے وہ معیار نہیں بھی تھا تو اب یہ معیار لے کر دوبارہ نئے ارادے سے خدا
کے حضور اپنے وعدوں کی تجدید کریں کہ اے خدا! ہم سے جو غفلت ہوئی سابقہ اب تک ہم نے ان وعدوں
کی ادائیگی سے کوتاہی کی ہے یا غفلت کی ہے، پوری اہمیت نہیں دی تو ہمیں اس کی معافی عطا فرما اور آئندہ
ہمیں توفیق بخش کہ ہم تیری رضا کے مطابق اس وعدے کو اس سال کے اندر اندر ادا کر دیں۔غیب سے خدا
سامان پیدا فرماتا ہے اور غیب پر ایمان لانے کی تعلیم سورۃ بقرہ کی آیت میں ہے:۔الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ
(البقرة:04)
آغاز میں ہی ہے۔یہاں اس غیب کا بہت وسیع مفہوم ہے۔ایک یہ بھی ہے کہ مومن اس لئے
غیب پر ایمان لاتے ہیں کہ ان کے سامنے غیب ہمیشہ حقیقت بنتا رہتا ہے۔جو غیروں کے لئے غیب رہتا ہے
یعنی جو سامان نہیں مہیا ہو سکتا ، وہ نہیں مہیا ہو سکتا۔مومن اس لئے ایمان لاتے ہیں کہ خدا اس غیب کو حاضر
میں تبدیل فرماتا رہتا ہے، ان کے لئے۔اور وہ کامل ایمان رکھتے ہیں کہ مستقبل کے خدا کے وعدے اسی
طرح غیب سے حاضر میں تبدیل ہوتے رہیں گے۔جو چیز دنیا کو نظر نہیں آرہی، وہ مومن کی یقین اور ایمان
کی آنکھ دیکھ رہی ہوتی ہے کہ ہے اور لازما ہوگی۔اس یقین کے ساتھ جب آپ دعا بھی کریں گے اور اپنے
ارادوں میں ایک تجدید پیدا کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے وعدے ضرور پورے ہوں گے۔صد سالہ جوبلی کے سیکرٹری کی طرف سے بڑی پریشانی کی رپورٹیں ملتی رہی ہیں کہ دیر ہو رہی
ہے۔اور جو سیکرٹریان ہیں مختلف جماعتوں میں، وہ بھی پریشانی کی اطلاعیں دے رہے ہیں۔لیکن مجھے تو
کامل یقین ہے کہ جو خدا یہ نمونے دکھا چکا ہے، اس پہ بدظنی کا تو کوئی حق ہی نہیں بنتا۔بلکہ گناہ کبیرہ ہے،
504

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
بدظنی۔اپنے نفس پر بھی حسن ظن کریں اور خدا پر تو حسن ظن مومن کا ہوتا ہی ہے۔اور بظاہر جو بات مشکل
دکھائی دیتی ہے، ارادہ کریں کہ ہم نے اس کو پورا کر کے دکھانا ہے۔تو اس طرح اگر اس سال کے آخر تک
بقیہ رقمیں پوری ہو جا ئیں تو امید ہے انشاء اللہ تعالیٰ پھر باقی جو کام ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ خود بخود
چلتے رہیں گے۔کیونکہ فکریں کام کے معاملے میں اتنی زیادہ ہیں کہ وصولی کو اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ یہ
بھی فکر بن کر ساتھ ساتھ انسان کو پریشان کرتی رہے۔جو کام ہونے والے ہیں، وہ ہی بہت زیادہ ہیں۔اتنا
وقت ہی نہیں ملنا، توجہ دینے کا کہ اب یہ بھی فکر کریں کہ وصولی کہاں سے ہوگی؟ اس لئے جماعت کو
خصوصیت سے اس طرف متوجہ کرتا ہوں۔اس ضمن میں ایک اور ضروری بات بھی بتانے والی ہے کہ ہر قسم کے لوگ اپنے کاموں میں، اپنے
کاموں کو پورا کر کے دکھانے میں مختلف چالاکیاں کرتے رہتے ہیں۔ان کو ہم بد دیانتیاں نہیں کہہ سکتے،
ہوشیاریاں ہیں اور بعض جماعتوں کے سیکرٹری بھی یہ ہوشیاریاں کرتے رہتے ہیں۔مثلاً وعدہ اگر دس لاکھ کا
ہے تو جن لوگوں نے دس لاکھ کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے اگر سات لاکھ ہی ادا کیا ہو اور اس عرصے میں تین
لاکھ کے وعدہ کرنے والے اور پورا کرنے والے مزید پیدا ہو چکے ہوں تو واقعہ ان کو یہ بتانا چاہئے کہ ہمارا
دس لاکھ کا وعدہ پورا نہیں ہوا، سات لاکھ اس میں سے ادا شدہ ہے اور بقیہ ہمارے ذمہ ہے۔اور یہ تین لاکھ
اللہ تعالیٰ نے زائد عطا فرمایا ہے۔لیکن وہ چالا کی یہ کرتے ہیں کہ جب دس لاکھ کی رقم پوری ہوئی کہہ دیا کہ
وعدہ پورا ہو گیا ، حالانکہ نہیں ہوا۔وعدہ ان لوگوں کا ہے، جنہوں نے کیا تھا۔اس کے مجموعے کا نام ہے، وہ
وعدہ، جو پہلے آیا ہے۔بعد میں خدا تعالی دو طریقے سے اس وعدے کو بڑھا تا رہتا ہے اور ان کو یہ اطلاع
کرنی چاہئے تھی ، شروع میں کہ اب ہمارا وعدہ دس نہیں رہا، گیارہ ہو گیا، بارہ ہو گیا، تیرہ ہو گیا۔چونکہ خدا
وعدوں کو بڑھاتا رہتا ہے اور وہ بڑھائے ہوئے وعدے یہ سیکرٹری جان بوجھ کے شمار نہیں کرتے تاکہ مشکل
نہ پڑ جائے ، بعد میں۔اس لئے بظا ہر وعدے پورے ہور ہے ہوتے ہیں لیکن عملا نہیں ہورہے ہوتے۔ہر
جگہ لوگوں کی یہی عادت ہے۔ہمیں پتہ ہے زمیندارے کا کہ وہاں مثال کے طور پر اگر سو ایکڑ فصل کاشت
ہوئی ہے اور بجٹ میں اسی تھی کہ اسی ایکٹر کاشت ہوگی تو مینیجر صاحبان حتی المقدور کوشش کرتے ہیں کہ بقیہ
ہیں کا پتہ نہ چلے۔تا کہ وہ جو Average اوسط پیداوار انہوں نے بتائی ہے کہ ہم نے کرنی ہے اس دفعہ ، وہ
پوری ہو جائے۔یعنی اگر دس من فی ایکڑ ا نہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ہم دکھا ئیں گے ، فی ایکڑ دس من پیدوار
کریں گے تو اسی ایکٹر پہ دس من فی ایکڑ پیداور کے نتیجے میں آٹھ سو من پیدا ہوگی۔لیکن اگر ہیں ایکٹر بڑھا
505

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جد معتم
دیئے گئے تو آٹھ سونہیں بلکہ ہزار من ہونی چاہئے۔لیکن چونکہ وہ ہزار من پیدا نہیں ہوتی سوا یکٹر میں سے کم
پیدا ہوتی ہے۔آٹھ من فی ایکڑ اوسط پیدا ہو جاتی ہے مثلا تو کل اوسط آٹھ سومن کل مقدار زمینداره
پروڈکشن کی خواہ وہ گندم ہو، خواہ وہ کپاس ہو ، آٹھ سومن بن جائے گی۔آٹھ من فی ایکڑ کے حساب سے۔ایکٹر لگا ہوا ہو تو آٹھ سومن بن جاتی ہے۔اور اگر مالک کو یہ پتہ نہ ہو کہ اسی ایکڑ نہیں بلکہ سوا سیکٹر کاشت کی گئی
تھی۔تو یہی سمجھے گا اور بہت خوش ہوگا کہ اس منیجر صاحب نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور دس من فی ایکڑ کی
کاشت پوری کر کے دکھادی۔بعض دفعہ ان کی چالا کی کام آجاتی ہے، بعض دفعہ نہیں آتی۔مگر آپ کی چالا کی
کام نہیں آئی، اگر آپ کریں گے۔کیونکہ مالک میں نہیں ہوں، مالک اللہ ہے۔اس کو پتہ ہے کہ کتنی ایکٹ
کاشت ہوئی ہے اور اس کو پتہ ہے کہ اوسط کیا نکل رہی ہے۔اس لئے خدا سے جو چالا کی کرنے والا ہے،
اگر وہ شرارت سے کرتا ہے تو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يُخْدِعُونَ اللهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ
(البقرة:10)
بیوقوفوں کو پتہ ہی نہیں کہ خدا سے چالاکیاں ہو نہیں سکتیں۔اور اگر وہ مومن ہیں تو ایسے سخت لفظ
میں اللہ نہیں فرماتا لیکن تقدیر اس پر ہنستی اور مسکراتی ضرور ہوگی کہ کس کو غلط خبر میں دے رہا ہے۔جس کو پیش
کر رہا ہے، وہ خلیفہ تو نہیں ہے، وہ تو خدا ہے۔اور خدا سے کچھ چھپا ہوا ہی نہیں ہے۔اس لئے یہ چالا کیاں
ہیں ہی بے کار، بے معنی ہیں۔اگر اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے آپ کوشش کریں گے تو لازما کل وعدے
سے زیادہ رقم آنی چاہئے اور ضرورت بھی زیادہ کی ہے۔اس لئے اگر جماعت انگلستان کا وعدہ دس لاکھ کا تھا ، جس میں سے تقریبا نصف چوہدری ظفر اللہ
خان صاحب پورا فرما بھی چکے ہیں تو بقیہ آپ کی جماعت میں ایسے نوجوان ہیں، جو بعد میں آکر برسر
روزگار ہوئے۔گزشتہ بارہ سال میں نئی نسلوں میں سے بہت سے نوجوان ہیں، جو اس تحریک کے آغاز کے
بعد برسر روزگار ہوئے اور غلطی سے وہ اس وعدے میں شامل نہیں ہو سکے، لاعلمی کی وجہ سے شامل نہیں ہو
سکے۔بہت سے ایسے ہیں، جو پہلے اخلاص کے معیار میں کمزور تھے اور اب خدا کے فضل سے بہت آگے
بڑھ گئے ہیں۔وہ سابقہ اخلاص کے معیار کی کمزوری کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔بہت سے نئے احمدی
ہوئے ہیں اور ان کو مالی قربانی میں فورا شامل کرنا ان کی زندگی کے لئے ، ان کی بقا کے لئے ضروری ہے۔ان کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ان
کو بتانا چاہئے کہ اتنی عظیم الشان تحریک جو سو سالہ جشن سے تعلق رکھتی
نا
506

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
ہے اور گزشتہ سو سال کی تاریخ میں آپ کی قربانی شامل ہو جائے گی۔احمدیت کے آغاز کے پہلے دن سے
لے کر اس جشن کے سال تک خدا تعالیٰ آپ کی قربانی کو سارے سالوں پر پھیلا دے گا۔کیونکہ آپ کی نیست
Back
Dated قربانی کی بھی ہے، ماضی سے تعلق رکھنے والی قربانی بھی۔تو اتنی عظیم الشان قربانی کا وقت
ہوا اور آپ ان بے چاروں کو محروم رکھیں ، جو نئے خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے
ہیں، یہ بھی ناجائز بات ہے، یہ ظلم ہے ان لوگوں پر۔اس لحاظ سے جب ہم دیکھیں تو وعدہ بڑھانے والی بہت سے شکلیں دکھائی دیتی ہیں۔اس کے
مقابل پر ایک وعدہ کم ہونے والی شکل بھی ہے۔بعض لوگ اس چودہ سال کے عرصے میں وعدہ کر کے فوت
ہو گئے اور وہ ابھی وعدہ پورا نہیں کر سکے یا جماعتیں چھوڑ کر کسی اور جماعت میں چلے گئے۔ان دوشکلوں پر
اگر غور کیا جائے تو جو لوگ فوت ہو چکے ہیں، ان سے بہت زیادہ یہ نئے آنے والے ہیں۔لیکن جو فوت ہو
چکے ہیں، ان سے بھی وصول کرنا چاہئے۔اس رنگ میں کہ ان کی اولاد کو توجہ دلائی جائے اور بالعموم
احمدیوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جب اولاد کو بتایا جائے کہ آپ کے والدین ایک نیک ارادہ لے کر اٹھے
تھے، وہ وفات پاگئے اور توفیق نہیں پاسکے کہ اس وعدے کو پورا کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت
احمدیہ میں جو والدین سے تعلق ہے بچوں کو اور اطاعت اور محبت کا جذبہ پایا جاتا ہے اور ویسے نیکی کی روح
پائی جاتی ہے، اکثر صورتوں میں آپ دیکھیں گے کہ وہ وعدے پورے ہو جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے وعدہ پورا کرنے کے سلسلے میں بھی اولاد نے بڑا تعاون کیا۔یہ تفصیل
یہاں بتانے کا موقع نہیں۔لیکن پوری اطاعت کی روح دکھائی ہے اور پورا جذ بہ دکھایا ہے کہ جس طرح بھی
ہو ، یہ وعدہ بہر حال پورا ہو۔اور انہوں نے کہا: اگر کوئی ہمارا حق بنتا ہے اس روپے میں ، ہم چھوڑ دیتے ہیں
کلیہ ، ہرگز ہمیں ایک آنہ بھی نہ دیا جائے بلکہ چوہدری صاحب کا وعدہ پورا ہونا چاہئے۔تو یہی روح اللہ کے
فضل سے جماعت میں پھیلی ہوئی ہے۔پھر جو جماعت چھوڑ کر کہیں اور جاتے ہیں، اس کی بجائے خدا اور باہر سے بھیج دیتا ہے۔بلکہ
بعض صورتوں میں زیادہ بھیج دیتا ہے۔چنانچہ اب پچھلے دنوں پاکستان میں جو احمدیت پر مظالم توڑے گئے،
اس کے نتیجے میں بہت سے نوجوان ایسے ہیں، بعض صورتوں میں بڑی عمر کے دوست بھی ، جن سے زیادہ
تکلیفیں برداشت نہیں ہوئیں اور وہ غیر ملکوں میں آگئے ہیں۔انگلستان میں کم لیکن بہت سے
مالکوں )
میں زیادہ تعداد میں پہنچے ہیں۔تو وہ بھی ایک مزید ہے اضافے کا موجب۔کیونکہ اکثر ان میں وہ ہیں ، جن
507

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کو پاکستان میں اس چندے میں شامل ہونے کی توفیق نہیں ملی تھی۔اور اگر ملتی بھی تو بہت کم ملتی۔کیونکہ ان
کی مالی حالات ایسے غیر معمولی نہیں تھے کہ کوئی بہت بڑھ چڑھ کر چندہ دے سکیں۔جن ملکوں میں آکر وہ
اب خدمت سرانجام دیتے ہیں، وہاں کا اقتصادی معیار بلند ہے۔اس لئے ان کا جو چندہ ہے، وہ مستزاد
ہے، پچھلے چندے کا جس کا میں پیچھے ذکر کر چکا ہوں۔اس لئے کسی پہلو سے بھی آپ دیکھیں تو اللہ تعالٰی
کے فضل سے آپ کے چندے میں کمی کی کوئی شکل نہیں آنی چاہئے ، کمی کا کوئی احتمال نہیں نظر آتا۔لازما یہ
چندہ وعدے کی نسبت بہت بڑھ کر وصول ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے۔اس لئے کمر ہمت باندھیں اور پورے زور سے اس کی طرف جس طرح War Footing کہتے
ہیں، جہاد کی روح کے ساتھ ساری دنیا میں عظیم الشان تحریک چلائیں کہ سب احمدی اللہ کے فضل کے ساتھ
اس سے دعائیں مانگتے ہوئے ، اس طرح وعدے پورے کریں کہ خدا کی نصرت کا ہاتھ ان کو دکھائی دے۔خدا کا پیار وہ اپنے دل میں محسوس کریں۔اور وعدے پوری کرنے کی ایسی شکل ہو کہ وعدے کا جو لطف آئے
گا، وہ تو آئے گا، وہ خدا کی نصرت کو اس طرح دیکھیں اپنے تائید میں ظاہر ہوتے ہوئے کہ اللہ کی محبت میں
بھی وہ پہلے سے بڑھ جائیں۔اور یہ جو صورتیں ہیں، یہ بہت ہیں کثرت سے جماعت میں۔تقریباً ہر روز ہی
یا کم و بیش ہر روز ایسے خطوط مجھے ملتے ہیں، جن میں ایک وعدہ دہندہ جو بڑے اخلاص سے وعدہ کر چکا تھا،
مجھے مطلع کرتا ہے کہ کس طرح غائبانہ رنگ میں خدا تعالیٰ نے وہ وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشی۔غیبی ہاتھ اس
طرح ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دو کو نظر نہیں آتا۔لاکھوں ہیں جماعت میں، جن کو خدا کا غیبی ہاتھ دکھائی دے
چکا ہے۔اور ان کا غیب پر ایمان لانا، بالکل مختلف مضمون بن گیا ہے۔اس غیب پر ایمان لانے سے جو ایک
عام آدمی قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے غیب سمجھتا ہے۔وہ اس طرح کا غیب سمجھتا ہے کہ اس کا مضمون ہی اس
کے لئے غائب رہتا ہے ہمیشہ۔سب کچھ غائب ہی ہے لیکن اس پر ایمان لانے کا فائدہ کیا ہے، جو غائب ہی
رہے ہمیشہ۔خدا قرآن کریم میں جس غیب پر ایمان لانے کی تاکید فرماتا ہے، وہ غیب وہ ہے، جس کو ہم دیکھ
رہے ہیں، اللہ کے فضل سے۔ہر غیب کو خدا اپنی تقدیر سے حقیقت میں تبدیل فرماتارہتا ہے۔اس رنگ میں
یہ بھی دعا کریں خدا آپ کو اس رنگ میں وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشے کہ آپ خدا کا غیبی ہاتھ دیکھیں اور
اسے چومیں اس ہاتھ کو، اس پہ اپنی روح فدا کریں، نچھاور کریں اپنی جان کہ اے خدا! تو ہی ہے، جو وعدوں کو
پورا فرمانے والا ہے۔اور پھر اس آیت کا ایک نیا مفہوم آپ پر ظاہر ہو گا:۔إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ
(آل عمران : 195)
|
508

آج 10 میں سے 10 باقی