صد سالہ جوبلی فنڈ کی ادائیگی کا جائزہ اور قربانی کی تحریک ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
کہ ہم کہاں سے وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔تو ہے، جو وعدہ خلافی نہیں کیا کرتا۔اور تیری اس
صفت کی وجہ سے کہ تو وعدہ خلافی نہیں کرتا ، جو تجھ پر ایمان لانے والے ہیں، ان کو بھی عکس کے طور پر،
تیرے ظل کے طور پر ہمیں یہ توفیق مل گئی ہے کہ ہم بھی اپنے وعدے کو پورا کرنے والے ہیں۔مگر تیری
طاقت سے ، نہ کہ اپنی طاقت سے۔اس کا جو دوسرا حصہ ہے، وہ میں انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔کیونکہ ابھی ایک دو
مواز نے اور پیش کرنے والے ہیں۔اس میں صرف وعدے پورے کرنا ہمارا کام نہیں ہے۔بہت ہی عظیم
الشان کام ہے، جس میں جماعت کے ہر فرد کو حصہ لینا ہو گا۔اور اس کے بغیر یہ عظیم الشان کام ہو ہی نہیں
سکتا۔جو صد سالہ جو بلی کی تیاری ہے، وہ جشن کی تیاری نہیں ہے حقیقت میں۔بلکہ وہ آئندہ صدی میں
اسلام کے غلبہ نو کی نئی مہم جاری کرنے کی تیاری ہے۔اس لئے تشکر کا ہر ذریعہ اپنی ذات میں اسلام کی فتح
کے دن کو قریب لانے کا ایک ذریعہ ہے۔اس کی تفاصیل تو ایک خطبہ کا تو سوال نہیں کئی خطبوں میں پھیلانی
پڑیں گی۔لیکن میں سوچ رہا ہوں کہ خلاصۂ بعض اہم امور کی طرف آپ
کو انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں متوجہ
کروں کہ مالی قربانی کے ساتھ نفوس کی قربانی آپ نے کس طرح پیش کرنی ہے۔اور کیا کیا آپ سے
تقاضے ہیں۔کچھ ڈھانچہ آپ کو بتایا جائے کہ کیا ہونے والا ہے۔آپ کے دل میں بھی تا کہ ایک گرم خون
روڑے اور آپ کو Excitement ہو، بہیجان آجائے آپ کے دل میں کہ اوہو! اتنا بڑا عظیم الشان سال
اتنا قریب پہنچ گیا ہے، ہمیں تو تیز دوڑ نا چاہئے۔اس لئے اس خیال سے انشاء اللہ کچھ اپنی فکروں میں آپ
کو بھی شامل کیا جائے گا۔مگر آئندہ خطبہ میں اب وقت تھوڑا رہ گیا ہے۔جہاں تک انگلستان کی مجموعی قربانی کا تعلق ہے، میں نے بیان کیا ہے، چوہدری صاحب کی
قربانی شامل کر لی جائے تو پچاس فیصدی سے بہت بڑھ جاتا ہے تناسب ادا ئیگی کا۔مغربی جرمنی خدا کے فضل سے ان ملکوں میں سے ہے، جو مالی قربانی میں پیش پیش ہے، ہر پہلو
سے۔اور باوجود اس کے کہ کوئی خاص وہاں تحریک نہیں چلائی گئی، وہ نوجوان ہمارے، جو ویسے تو اکثران
میں سے مزدور پیشہ ہیں، بہت معمولی معمولی کام ہیں اور بہت سے ایسے ہیں، جن کے پاس کچھ بھی کام
نہیں لیکن جذ بہ بہت ہے۔اب تک وہ 68۔82 فیصد ادائیگی کر چکے ہیں اور یہاں بھی آپ کو وہی شکل نظر
آئے گی کہ بہت سارے ایسے ہوں گے، جو نئے آنے والے ہیں، جن کے وعدے ابھی باقی ہیں۔اگر اس
پہلو سے دیکھا جائے تو ابھی بہت بڑی رقم جرمنی سے قابل وصولی ہے۔اور اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول
فرمائے ، ان نوجوانوں کی اس روح کو زندہ رکھے۔509

خطبه جمعه فرموده 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
ڈنمارک چھوٹا ملک ہے اور قربانی کے لحاظ سے درمیانہ۔کچھ نو جوان آپس میں کچھ الجھے ہوئے،
کچھ کئی قسم کی کمزوریاں بھی ہیں لیکن اللہ فضل فرمائے، بالعموم معیارا تنابر انہیں ہے۔لیکن پچاسی فیصد جو
وصولی ظاہر ہورہی ہے، یہ وعدے کے لحاظ سے تو بہت اچھی بات ہے لیکن جو گنجائش ہے، اس کے لحاظ سے
یہ مناسب نہیں ہے۔بعض ملکوں میں آپ کو فیصد وصولی بہت دکھائی دے گی۔لیکن جو حالات کو جانتے ہیں، جب وہ
تفصیلی نظر سے مطالعہ کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وعدہ معیار سے چھوٹا تھا، اس لئے وصولی زیادہ دکھائی
دے رہی ہے۔اگر وعدہ معیار کے مطابق ہو، پوری طاقت کے مطابق پھر وصولی زیادہ ہو تو وہ ہے اصل
شان۔تو انگلستان کا وعدہ ہے مثلاً دس لاکھ ، وہ واقعہ چھتیس لاکھ میں سے دس لاکھ ایک بڑا وعدہ ہے، خدا
کے فضل کے ساتھ۔وہاں وصولی جو ہے، وہ واقعی ایک معنی رکھتی ہے۔سویڈن بہت سے پہلوؤں سے ڈنمارک سے گرا ہوا ہے۔اور اس مالی قربانی میں دونوں پہلوؤں
سے گرا ہوا ہے۔یعنی وعدے میں بھی کمزور اور وصولی میں اور بھی زیادہ کمزور۔صرف 41 فیصد، یعنی
ڈنمارک سے آدھا فیصد ہے ان کی قربانی۔اور دعا کریں اللہ ان ممالک کو توفیق بخشے کہ وہ اپنا حال درست
کریں۔جس طرح ساری دنیا میں بیداری پیدا ہو رہی ہے، نیا عزم آ رہا ہے اور متحد ہورہی ہے جماعت خدا
تعالیٰ ان کو بھی توفیق بخشے۔یہ نہ سمجھا جائے کہ گویا سکینڈے نیوین Scandinavian ممالک کی یہی
حالت ہے۔ناروے اللہ کے فضل سے بالکل مختلف ہے۔بیداری کے لحاظ سے بھی مختلف، دعوت الی اللہ
کے لحاظ سے جو خصوصیت کے ساتھ ، بہت ہی توجہ ہے اللہ کے فضل سے اور اس گزشتہ سال عربوں میں
کامیاب تبلیغ کے لحاظ سے ناروے کا نمبر بڑا ہی نمایاں تھا۔اور اس سال کا آغاز بھی ان کا اسی طرح ہوا ہے،
خدا کے فضل سے۔تین بیعتیں مجھے موصول ہوئیں، تین میں سے دو عربوں کی تھیں، چند دن پہلے۔تو چونکہ
وہاں عربوں کے ساتھ خصوصیت سے رابطہ کیا جاتا ہے اور بڑی مؤثر تبلیغ ہورہی ہے اور بعض نوجوان خدا
کے فضل سے بہت ہی پیش پیش ہیں، اس لئے مجھے خیال آیا کہ مبارک باد کے لئے فون کروں ان کو تا کہ
حوصلہ افزائی ہو۔تعداد تو دوہی ہے بظاہر لیکن اللہ کے فضل جب نازل ہوتے ہیں تو بعض دفعہ ایک ایک
کے اوپر دل شکر سے بھرتا ہے۔خدا کا ایسا عجیب کام ہے بعض دفعہ کہ اگر خالص اس کی خاطر ایک کام کیا
جائے تو وہ اس کی جزا دینے میں دیر نہیں فرماتا۔میں نے فون کیا، میں نے کہا: مبارک ہو، آپ کی تین
بیعتیں موصول ہوئیں، ان میں سے دو عربوں کی ہیں۔(نوٹ : یہ دو عرب نہیں بلکہ سیرالیونیز تھے۔الله
510

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبه جمعه فرموده 23 جنوری 1987ء
حضور نے خطبہ جمعہ 30 جنوری 1987ء میں اس کی تصحیح فرمائی تھی۔انہوں نے کہا: دوا بھی ہوئیں ہیں
اُج، وہ اس کے علاوہ ہیں۔تو جو شکر کرتا ہے،
لَأَزِيدَنَّكُمْ
(ابراہیم :08)
کا وعدہ فورا پورا ہوتے بھی دیکھتا ہے۔ناروے کا وصولی کا بھی ماشاء اللہ بہت اعلی معیار ہے۔ستاسی فیصد سے زائد وصولی ہو چکی ہے۔اور وہاں بھی جو دوست بعد میں گئے ہیں، امید ہے جو خاندان گئے ہیں، انشاء اللہ جہاں تک میر اعلم ہے، جو
خبریں آرہی ہیں، وہ سارے خدا کے فضل سے اخلاص میں جماعت سے وابستگی میں اچھے معیار کے ہیں تو
امید ہے، یہ وعدہ بھی بڑھے گا اور بقیہ وصولی تو خیر بہت معمولی سی رہ گئی ہے۔سپین کی چھوٹی سی جماعت ہے لیکن ماشاء اللہ بڑی قربانی کرنے والی اور صف اول کی جماعت
ہے۔وہاں بھی بیاسی فیصد وصولی ہو چکی ہے۔فرانس کی جماعت بڑی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔مجھے تعجب ہے کہ اس میں 8۔35 صرف
وصولی لکھی ہوئی ہے۔حالانکہ جو مالی رپورٹیں ہیں دوسری، ان سے مجھے پتہ ہے کہ بہت تیزی سے آگے
بڑھ رہی ہے۔معلوم ہوتا ہے بس یہ کوئی نظر سے اوجھل ہو گئی ہے بات۔اور اکثر جماعت تو بنی بعد میں
ہے۔جب وعدے لئے گئے تھے، اس وقت تو ایک آدھ آدمی تھا وہاں۔اب تو خدا کے فضل سے اچھی
مضبوط جماعت بن گئی ہے۔وہاں ان کو فوری توجہ کرنی چاہئے۔وعدوں کی تجدید بھی کی جائے۔پھر جو
وعدے ہو چکے ہیں ، ان کی وصولی کوئی زیادہ مشکل کام نہیں ہوگا۔بیلجیئم بھی بعد میں بڑھنے والی جماعتوں میں سے ہے۔اس لئے ان کی جو غفلت ہے ، وہ
بھی قابل اعتناء ہے، معافی کے لائق ہے۔امریکہ پیچھے ہے ابھی۔44۔93 وعدہ امریکہ کے لئے کوئی بہت قابل فخر بات نہیں۔ایفائے وعدہ۔اور تعجب ہے کینیڈا بھی اس میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔لیکن میرا خیال ہے یہ پرانے وقتوں کی
بات ہے یا تو یہ رپورٹ پرانی ہے یا باقی چیزوں کی طرف توجہ رہی ہے، مسجد وغیرہ بنانے اور دیگر چندوں کی
طرف تو دو تین سال جو جماعت بیدار ہوئی ہے، اس میں اس طرف نظر نہیں پڑی۔اس لئے ان کی پردہ
پوشی کی جائے تو اچھا ہے۔511

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
باقی بہت ساری جماعتیں ہیں، جو پردہ پوشی کی مستحق ہیں۔اور کچھ اس وجہ سے پیچھے رہ گئی ہیں کہ
وہاں ہمارے مبلغ یا مضبوط نظام جماعت کا قیام نہیں ہے۔اب توجہ ہو رہی ہے کہ سب جگہ جماعتی نظام کو
مزید تقویت دی جائے۔امید ہے، انشاء اللہ تعالیٰ صرف اس خطبہ کا وہاں پہنچ جانا ہی کافی ہوگا اور وہ اپنی
گزشتہ کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔اب میں آپ کو بتاتا ہوں کہ جو خاص طور پر ساری دنیا میں سب سے آگے بڑھنے والی جماعت
ہے، وہ کون سی ہے۔اور وہ غانا ہے، ماشاء اللہ۔غانا میں 93۔63 فیصد وصولی ہوئی ہے۔جو دنیا کی اور کسی
جماعت میں نہیں ہوئی۔اور خاص خوبی کی بات یہ ہے کہ جتنی غربت گزشتہ دو تین سال میں غانا نے دیکھی
ہے، جتنی فاقہ کشی غانا میں پڑی ہے، بہت کم ملکوں میں ایسا واقعہ ہوا ہوگا۔بعض دفعہ ایسے واقعات بھی
ہوئے کہ ہمارا مبلغ دروازہ کھٹکنے پر باہر گیا تو جو دروازہ کھٹکانے والا تھا، وہ اس کے پہنچتے پہنچتے بھوک سے
بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑا تھا اور بڑی مشکل کے ساتھ مبلغین کو ایسے درد ناک حالات میں گزارہ کرنا پڑا
ہے کہ بڑا حوصلہ ہے ان کا۔خود بھی بہت کم ملتا تھا ان کو ، اس کے باوجود پھر غریبوں کے ساتھ جو کچھ خدا نے
ان کو دیا ہے، اسے بانٹ کر کھانا ، بڑی ہمت کی بات ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کے اخلاص میں ایسی
برکت ڈالی ہے، ان کو ایسی شجاعت عطا فرمائی ہے کہ ہر سال مالی قربانی میں وہ آگے بڑھتے ہیں، پہلے
سے۔اور پتہ نہیں کہاں سے لے کے آتے ہیں، کس طرح خدا ان کو توفیق بخشتا ہے، یہ اسی کے راز ہیں۔مگر
بہر حال جو ملک اقتصادی لحاظ سے دنیا میں سب سے پیچھے رہنے والے ملکوں میں سے تھا، جس کے متعلق
خطرہ ہو سکتا تھا کہ یہاں چار، پانچ فیصد وصولی ہو گی، وہ دنیا میں سب سے آگے بڑھ گیا ہے۔اور اس میں
آپ کے لئے ایک تقویت کا مزید پیغام ہے کہ اللہ کی توفیق سے ہی ہوتا ہے، جو ہوتا ہے۔امریکہ جو
اقتصادی لحاظ سے سب سے آگے ہے، اس کی وصولی 44 فیصد ہے اور غانا جو سب سے پیچھے ہے، احمدی
ممالک میں، اس کی وصولی 93۔63 فیصد۔تو ایں سعادت بزور بازو نیست۔اللہ کی طرف سے توفیق ملتی
ہے تو انسان سرخرو ہوتا ہے نیک کاموں میں اور اپنے وعدوں میں توفیق نہ ملے تو کچھ بھی نہیں ہوتا۔اس لیئے میں اسی پر اس بات
کو ختم کرتا ہوں۔لیکن ایک اور چھوٹی سی بات کہنے والی ہے، اسی ضمن
میں مالی امور سے تعلق رکھنے والی کہ جو فہرست اس وقت میرے سامنے ہے، اس کے بعد بہت سے نئے
ممالک میں احمدیت پھیلی ہے۔اور بہت سے ایسے ممالک ہیں، جہاں مبلغ نہیں ہیں مگر احمدیت موجود ہے۔1989ء سے پہلے جو ہمارا جو بلی کا سال ہوگا، انشاء اللہ اس سے پہلے کوشش یہ کرنی چاہئے کہ ہمارے وعدہ دہند
ممالک سو ہو جائیں۔یعنی صرف یہ نہیں کہ وعدہ ہو بلکہ سو ممالک کی طرف سے وعدہ ہو۔اس لئے جہاں جہاں
512

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء
خلارہ گئے ہیں، انشاء اللہ ہم بڑی محنت کر کے تلاش کریں گے ان
کو اور کوشش کریں گے۔جہاں تک میں نے
جائزہ لیا ہے، اب تک اللہ کے فضل سے سو سے زیادہ ممالک میں احمدی موجود ہیں۔بعض جگہ منظم نہیں بھی ہیں
مگر ہو سکتے ہیں بڑی جلدی۔اس لئے انشاء اللہ تعالیٰ یہ بات پوری ہو جائے گی۔مثلاً اٹلی ہے۔اٹلی ان ممالک میں سے ہے، جس کا ذکر کوئی نہیں۔حالانکہ وہاں خدا کے فضل
سے ایسے احمدی موجود ہیں، جو وہاں جاکر اٹلی کے باشندے بن گئے اور بعض اٹلی سے باہر احمدیت قبول کر
کے احمدیت میں داخل ہوئے۔وہ خواہ ان ممالک میں بھی ہوں مگر اٹلی کے اندر بھی باہر سے جا کر انالین
بننے والے موجود ہیں۔تو اٹلی کا وعدہ تو ہونا چاہئے تھا بہر حال تو یہ کچھ کوتاہی ہوئی ہے، اللہ تعالیٰ بہت
مغفرت فرمائے ان کی ، ہم سب کی جن سے کوتاہی ہوئی۔تو تیزی کے ساتھ مال کے شعبے کوملحوظ رکھنا چاہئے۔اب کہ جائزہ لے کر نہ صرف یہ سوچیں کہ ایک
بھی ملک ایسا نہ رہے، جس سے وعدے کے لئے وہ انتظام کرنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ کس طرح کرنا ہے،
یہ بھی سوچ کر بعض ممالک کے سپرد کریں۔بہت سے ممالک ہیں، جن کے سپر د دوسرے ممالک میں تبلیغ
ہے اور اس طرح ساری دنیا کے حصے بانٹے ہوئے ہیں۔تو تحریک جدید کے شعبہ کا کام یہ ہے کہ وہ صرف یہ
خط نہ لکھ دے کہ جی آپ نے کرنا ہے بلکہ بتائے کہ کس طرح کرنا ہے اور ان کی مدد کرے۔مثلاً شمالی افریقہ میں چند ممالک ہیں، جہاں پہلے احمدیت کا با قاعدہ پودا نہیں لگا تھا، اب لگ چکا
ہے۔اس لئے مال کے شعبہ کو تبشیر سے رابطہ کرنا پڑے گا۔پوچھنا پڑے گا کہ بتائیے ، وہ کون لوگ ہیں کہ
جو نئے احمدی ہوئے ہیں؟ کیا ان کے پتے ہیں؟ کس طرح ان سے بات کرنی ہے؟ اور اگر ذراسی بھی محنت
کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ ان کو کھلا کھلا رستہ دکھائی دینے لگ جائے گا کہ کس طرح ان ممالک کو شامل کرنا
ہے۔تو واقعاتی طور پر کام کو آگے بڑھا ئیں صرف فرضی طور پر نہ بڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو اور ہمیں توفیق دے کہ جماعت احمدیہ کے پہلے سو سال کا جو جشن ہم
نے منانا ہے، وہ اس کی رضا کے مطابق منانے والے ہوں۔اس جشن سے پہلے ہم اپنے وعدوں کو پورا
کرنے والے ہوں۔اور خدا تعالیٰ کی اس شان کی گواہی دینے والے ہوں کہ
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ
اے خدا! جس طرح تو اپنے وعدوں کے خلاف نہیں کرتا ، ان کو لازما پورا کرتا ہے۔ہم تیرے ادنی
اور غلام بندے بھی تجھ سے یہ فن سیکھتے ہیں اور تیری شان کو دنیا میں ظاہر کرنے والے ہیں کہ ہم بھی تیری طرف
منسوب ہو کر جو وعدے کرتے ہیں، ان کو لازماً پورا کرتے ہیں۔اللہ ہمیں اس
کی تو فیق عطا فرمائے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 6 صفحہ 47 تا 64)
513

آج 10 میں سے 10 باقی