اگر آپ نے اہل یورپ کو نہ بدلا تو وہ آپ کو بدل کر رکھ دیں گے ۔ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء برموقع سالانہ یورپین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصه خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
اگر آپ نے اہل یورپ کو نہ بدلا تو وہ آپ کو بدل کر رکھ دیں گے
خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء برموقع سالانہ یورپین اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالی کا بے حد احسان ہے اور جتنا بھی اس کا شکر کیا جائے ، کم ہے کہ اس نے اپنے فضل اور
رحم کے ساتھ ہمیں بڑی کامیابی کے ساتھ ہالینڈ کا یہ پہلا یورپین منعقد کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔یعنی
یورپ کے خدام الاحمدیہ کا یورپین اجتماع شروع میں نا تجربہ کاری کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ ہالینڈ کی
جماعت ابھی چھوٹی ہے اور جو خدام یہاں تھے ، وہ بھی زیادہ تربیت یافتہ نہ تھے۔اس لئے مہمانوں کو کچھ
دقت پیش آئی۔خصوصا ر ہائش کے انتظام میں پہلی رات آنے والے مہمانوں نے بہت تکلیف اٹھائی۔لیکن خندہ پیشانی سے اسے برداشت کیا۔اور جہاں تک ممکن ہو سکا، اس وقت تمام مقامی خدام نے اور
میزبانوں نے جہاں جہاں بھی جگہ مناسب مل سکی، ان کو مہیا کرنے کی کوشش کی۔لیکن جیسا کہ میں نے
بیان کیا ہے کہ جماعت چھوٹی ہے ابھی، اس لئے اس اجتماع میں میزبان اور مہمان کا فرق بالکل اٹھ گیا
تھا۔اور بعض صورتوں میں تو ہالینڈ کی جماعت مہمان بن گئی تھی اور آنے والے میزبان بنے ہوئے تھے۔مثلا کھانے کے انتظام میں انگلستان کو جو وفد آیا تھا، اس نے بہت ہی محنت کے ساتھ اور بڑی مہارت کے
ساتھ مہمانوں کا کھانا تیار کیا۔اور انہوں نے جو اپنے مہمانوں پر حسن ظنی رکھی ، آنے والے مہمانوں نے اور
مقامی مہمانوں نے اس حسن ظنی کو بھی پورا کر دکھایا۔اگر چہ ان کو بتایا گیا تھا کہ 500 مہمان ہوں گے لیکن
حسن ظنی کرتے ہوئے کہ 500 مہمان کم از کم 700 کا کھانا کھائیں گے، انہوں نے 700 کا کھانا تیار
کیا۔خدا کے فضل سے کوئی کھانا ضائع نہیں گیا۔اس لئے میں نہیں کہہ سکتا کہ اگر 800 کا پکاتے تو اس میں
کوئی حصہ ضائع ہو جاتا“۔اجتماعات کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔اجتماعات کا مقصد خالصۂ دینی ہے۔اور اگر چہ کھیلوں وغیرہ کا انتظام بھی کیا جاتا ہے، عام علمی
مقابلے بھی ہوتے ہیں لیکن آخری مقصد و منتہا دین ہی ہے۔ان قوموں میں جن میں ہم آکر کچھ نئے نئے
589

خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
آباد ہوئے ہیں۔کچھ یہیں سے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے ساتھ ہمیں سعید روحیں عطا کی ہیں، ان میں
ہمارا دین ابھی بالکل نیا ہے۔ہمارا دین ان معنوں میں نیا ہے، جن معنوں میں جماعت احمدیہ پیش کرتی
ہے۔یعنی حسن و احسان کا سر چشمہ۔ایک ایسا دین، جو کامل حسن رکھتا ہو اور کامل طور پر اپنے متبعین کو حسین
بنانے کی طاقت بھی رکھتا ہو، یہ دین ان لوگوں کے لئے بالکل نیا ہے۔وہ دین ، جس سے یہ متعارف ہیں،
وہ دین کی صدیوں سے بگڑی ہوئی صورت ہے۔جسے بگاڑنے میں بدقسمتی سے خود مسلمانوں نے بڑھ چڑھ
کر حصہ لیا۔اور کچھ بد قسمتی سے ان کے علماء نے ، جو مستشرقین کہلاتے ہیں، ایک افسوسناک کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی کتب میں، اپنے لٹریچر میں، اپنے اخبارات میں ہر قسم کے علمی ذرائع اختیار کرتے ہوئے
پہلے ہی سے ان کو ہمارے دین سے بہت حد تک بدظن کر رکھا تھا اور بالکل غلط شکل دین کی بنا کر ان کے
سامنے پیش کی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے جب بعد ازاں اس نئے دور میں بعض اسلامی ممالک کی طرف
سے یا بعض اسلامی تحریکات کی طرف سے کچھ اس سے ملتی جلتی حرکتیں ہونی شروع ہوئیں، جو تصویر ان کے
علماء نے ان کے سامنے پہلے ہی
کھینچ رکھی تھی تو انہوں نے کامل طور پر یقین کر لیا، جو ہمارے بڑے، ہمارے
صاحب علم کہا کرتے تھے، وہ درست بات تھی۔اور یہ دین ایک جبر کا اور ایک استبداد کا مذہب ہے۔یہ تلوار
، جبر کامذہ
کے زور سے دلوں کو جیتنے کا دعویٰ کرتا ہے۔یہ قوت بازو سے سروں کو ختم کرنے کے لئے پیدا ہوا ہے۔اور
انسانیت کو تار یک ماضی کی طرف لوٹانے کے لئے آیا ہے۔یہ دین ظلم ، جہاد اور فساد کی تعلیم دیتا ہے۔غرضیکہ ہر وہ چیز ، جو اس نئی دنیا میں ماضی میں پیچھے رہ گئی تھی ، وہ جبر واستبداد کی تمام کہانیاں ، جو قصوں میں
سنا کرتے تھے۔بدقسمتی سے اس کی کوئی نہ کوئی عملی صورت آج کی دنیا میں بعض مسلمان ممالک نے ان کے
سامنے پیش کی۔چنانچہ ان کا دین حق کا تصور اتنا بگڑا ہوا ہے، اتنا بھیانک ہے کہ بسا اوقات یہ ہمارے دین
کے نام سے بھی خوف کھاتے ہیں کہ جہاں بھی یہ دین داخل ہونا شروع ہوا، اس کے پیچھے فتنہ وفساد ضرور
داخل ہوں گے۔یہی وجہ ہے کہ جماعت احمدیہ کو ان یورپین ممالک میں جہاں ابھی احمد بیت پوری طرح صحیح
مذہب کو متعارف نہیں کرواسکی ، وقتیں پیش آتی ہیں۔آسٹریا میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”جب آسٹریا میں ہم نے مشن قائم کرنے کی کوشش کی تو تقریباً ڈیڑھ، دو سال حکومت کو یہ
اطمینان کرنے میں لگے کہ ہم اس قسم کے لوگ نہیں ہیں، جو خنجر کے ساتھ اور تلوار کے ساتھ اور توپ و تفنگ
کے ساتھ دلوں
کو جیتنے کا دعویٰ کرنے والے لوگ ہیں۔اس قسم کے لوگ نہیں ہیں، جو معصوم انسانوں کی و
590

تحریک جدید - ایک الہلی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
جانوں سے کھیل کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں، ٹیررازم کی تعلیم دیتے ہیں۔چنانچہ بڑی
لمبی تحقیق انہوں نے کی۔جہاں جہاں احمدیت پہلے سے پوری طرح جاگزیں ہو چکی تھی ، اپنی جگہ بنا چکی
تھی، ان ممالک سے انہوں نے رابطے کئے اور آخر یہ تسلیم کیا کہ اگر احمدیت کو وہاں رجسٹر ہونے کی
اجازت دی جائے تو ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔پس جماعت احمدیہ جس دین کو پیش کرنا چاہتی ہے، وہ
قدیم ترین بھی ہے اور جدید ترین بھی۔قدیم ترین اس لئے کہ وہ دین حضرت اقدس محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
دین ہے۔وہ حسین چہرہ ہمارے دین کا جو لوگوں کو فریفتہ کر لیتا ہے، جو دشمنوں کو بھی عاشق بنانے کی طاقت
رکھتا ہے، جو انسانی طاقتوں کو رفتہ رفتہ اس طرح جلا بخشتا چلا جاتا ہے کہ انسان خواہ دنیا کے لحاظ سے کتنا ہی
اعلیٰ اخلاقی مقام پر بھی فائز ہو، دین کی برکت سے اسے نئی رفعتیں عطا ہوتی ہیں۔یہ وہ دعوی ہے، جو لے کر
ہم ان ممالک میں آئے ہیں اور اس دعوی کو اپنے اعمال سے سچا ثابت کرنا ، ہمارا کام ہے۔یور بین قوموں کی ذہانت کے متعلق فرمایا:۔اگر ہم یہ دعوی زبانی پیش کرتے رہے تو یہ خیال مت کریں کہ یہ تو میں اس زبانی دعوئی سے
دھو کہ کھا جائیں گے۔یہ بڑے ذہین لوگ ہیں۔دنیا کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔لمبی علمی جستجو کے ذریعہ
مشاہداتی دنیا میں اپنے نظریات کو بار بار پر کھنے کے بعد ان میں خدا تعالیٰ نے اس فطری ملکہ کو بہت جلا بخش
دی ہے، جو ہر انسان کو عطا ہوتی ہے۔لیکن بعض لوگ اسے بار بار استعمال کر کے اور اس میں مزید بہتری
کے نقوش پیدا کرتے ہوئے اسے ایک بلند مقام تک پہنچا دیتے ہیں اور وہ فطری ملکہ ہے۔کسی دعویدار کے
دعوی کو پرکھنا، کسی دعویدار کے دعوی کی پہچان کرنا۔قوموں میں لمبے تجربہ کی وجہ سے یہ ملکہ خود چمک اٹھتا
ہے۔یہ تو میں لمبے عرصہ سے تاجر قوموں کے طور پر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئیں اور تجارت کی قوت کے ساتھ
انہوں نے تمام دنیا میں نفوذ حاصل کیا اور عروج حاصل کیا۔اس لئے ان کے اندر پیچان کا ملکہ خاص ترقی پا
چکا ہے۔ہر چیز کو پر کھ کر جان کر یہ معلوم کرنے کے عادی ہو چکے ہیں کہ دعوی سچا بھی ہے کہ نہیں؟ اور یہ چیز
مفید بھی ہے کہ نہیں؟
پس ان کے سامنے اپنے دین کو پیش کرنا یعنی اس دین کو، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین
دلکش مذہب تھا، دو طرح سے ہمارے لئے بہت ہی مشکل امر ہے۔اول یہ کہ ہمارے دین کی پہلی تصویر جوان ذہنوں پر قائم ہے، وہ بہت ہی بگڑی ہوئی ہے۔ان
نقوش کو پہلے ہمیں مٹانا ہوگا۔591

خلاصہ خطاب فرموده 14 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
دوسرے محض دعویٰ اور دلائل سے یہ آپ کی بات نہیں مانیں گے۔دعوئی اور دلائل کے ذریعہ تو
عیسائیت نے بھی بہت لمبا عرصہ ان کے دل و دماغ پر حکومت کی ہے۔اور آج کی نئی نسلیں ان کے طلسم سے
با ہر آرہی ہیں۔آج کی نئی نسلوں پر وہ جادو ٹوٹ چکا ہے اور وہ یہ عزم لے کر اٹھی ہیں کہ ہم کسی نظریے اور کسی
دعوی کو نظریات کی بنا پر قبول نہیں کریں گی۔بلکہ ہمیں لازم سچائی کو دیکھنا ہوگا اور پرکھنا ہوگا۔جب تک سچائی
کو ہم شہدات کی دنیا میں اپنے سامنے دیکھ نہ لیں اور محسوس نہ کر لیں، اس وقت تک ہم اس کے سامنے سرتسلیم خم
نہیں کریں گے۔الفاظ میں تو یہ اعلان نہیں لیکن عملاً آج کا نئے دور کا یورپین نو جوان یہی اعلان کر رہا ہے۔گزشتہ تمام نظریات اور تہذیبی تقاضوں اور تمدنی اقدار کے خلاف وہ علم بغاوت بلند کر چکا ہے۔حضور نے فرمایا:۔ان کے سامنے جب آپ اپنا دین پیش کریں گے تو محض زبانی دعوؤں پر ہر گزا سے تسلیم نہیں
کریں گے۔اگر زبانی دعوؤں سے ہی کسی مذہب کو قبول کرنا ہوتا تو عیسائیت کے قبضہ سے نکل کر یہ باہر کی
طرف سفر کیوں شروع کرتے۔جب میں کہتا ہوں کہ عیسائیت کے قبضہ سے نکل کر تو ممکن ہے کہ بہت سے
یورپین عیسائی اس بات پر بر امنائیں۔اور وہ یہ سمجھیں کہ یہ بات درست نہیں۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ
یورپ میں جہاں جہاں بھی میں نے سفر کیا اور جہاں جہاں بھی پریس کو انٹر ویو دیئے اور اصحاب علم و دانش
سے ملاقاتیں کیں، وہاں ان سب مذاکرات کے بعد گفت و شنید کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ وہ
لوگ، جو سچائی کے ساتھ اپنے معاشرہ کا مطالعہ کر رہے ہیں، وہ سب اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ اب
عیسائیت کا تسلط یورپین ممالک پر بے حد کمزور ہو چکا ہے اور وہ لوگ، جو نظریات کے لحاظ سے عیسائی ہیں
بھی۔بہت تھوڑے سے ان میں سے ہیں، جو فی الحقیقت کامل یقین کے ساتھ عیسائیت کے متبع ہیں۔اس
پر پورا ایمان رکھتے ہیں اور اس ایمان کو اپنے عمل میں ڈھال رہے ہیں“۔یورپین معاشرے کے دکھوں کے حوالے سے حضور نے بیان فرمایا:۔وو
یه روز بروز جونئی زندگی کی دلچسپیوں اور مشاغل کی طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے، نئے نئے ناچ
گانوں کی قسمیں، نئی نئی لذت یابی کے سامان۔پھر تمدن اور اقدار کے خلاف بغاوت، اپنی روایات کے
خلاف بغاوت، اپنے لباس کی طرز میں بغاوت، اپنے ہر رحجان میں ایک باغیانہ طرز کو اختیار کرنا، اپنے سر
کے بالوں کے جیسے بگاڑ دینے ، اچھے بھلے لباس کو تار تار کر کے اس طرح پہنا کہ گویا پھٹا ہوا لباس ہی ان کی
نمایاں شان کے مطابق ہے اور اچھا لباس ان کے شان گرانے والا ہوگا۔بظاہر یہ چھوٹی چھوٹی باتیں پاگل پن
592

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟
خلاصہ خطاب فرموده 14 جون 1987 ء
کی باتیں نظر آتی ہیں۔لیکن فی الحقیقت ان کے نیچے، ان کے اندر ایک بہت گہر انا سور ہے، جو رس رہا
ہے۔ایک بہت بڑا دکھ ہے، جس کی علامتوں کے طور پر ان سے یہ حرکتیں سرزد ہو رہی ہیں۔ان کی بھاری
اکثریت آج اپنے ماضی سے پوری طرح غیر مطمئن ہو چکی ہے۔اپنے ماضی پر انہیں کوئی اعتبار نہیں اور کوئی
یقین نہیں رہا۔اور ایک بھیانک مستقبل ہے، جو غیر یقینی مستقبل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس طرح
گھور رہا ہے، جس طرح کوئی بلا کسی پر جھپٹنے کے لئے اس کو گھور رہی ہوتی ہے۔خوفناک ہتھیار اور ایسے
خوفناک ہتھیار، جو اگر تمام کے تمام اس دنیا میں استعمال ہوں تو دنیا کی بھاری اکثریت کو کلیتہ صفحہ ہستی سے
مٹاڈالیں ، بڑے بڑے ممالک کو رہائش کے قابل نہ رہنے دیں۔صدیوں وہاں ویرانیاں بسیں اور آبادیوں
کا کوئی سوال باقی نہ رہے۔ایسے خطرناک ہتھیار یہ خود ایجاد کر چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہماری سیاسی لیڈر
شپ۔اخلاقی قدروں کے لحاظ سے اتنی مضبوط نہیں ہے کہ ان ہتھیاروں کے معاملے میں ان پر اعتماد کیا جا
سکے۔وہ جانتے ہیں کہ کسی وقت بھی کوئی غیر ذمہ دار لیڈر ایسی حرکت کر سکتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں ان
ہولناک ایٹمی ہتھیاروں کی لڑائی شروع ہو جائے۔۔پس یہ دو بلاؤں کے درمیان پس رہے ہیں۔ایک ماضی سے بے اطمینانی، اپنی ہر روایت سے
بے اطمینانی اور ایک مستقبل پر عدم اعتماد اور یہ یقین کہ ہماری کوئی منزل نہیں اور ہمارا کوئی رخ نہیں۔ان
دونوں مصیبتوں کے درمیان گھر کر ان کی فطرت نے ایک بغاوت کی ہے۔اس بغاوت کا اظہار اس نئی طرز
کا ناچ گانے، نئی طرز کے لباس ، نئی طرز کے انداز میں ہو رہا ہے۔جس کی ہر ہر ادا ماضی سے بغاوت کا
اعلان کر رہی ہے اور مستقبل پر بے اطمینانی کا اظہار کر رہی ہے۔حضور نے فرمایا:۔وو
یہ وہ صورت حال ہے، چند گنتی کے احمدی یہ دعوئی لے کر اٹھتے ہیں کہ ہم ان قوموں کو اطمینان
بخشیں گے، ہم ان کے لئے دائمی سکینت لے کر آئیں گے، ہم ان کی طمانیت کے سامان لے کر آئیں
ہیں۔اور وہ سارے خلاء، جو ان کی فطرت میں پیدا ہو کر ان کے سینوں کو ویرانے بنا رہے ہیں، ان سب
خلاؤں کو نہایت ہی حسین و دلکش بہاروں سے ہم نے بھرنا ہے۔یہ دعویٰ لے کر جماعت احمدیہ کے چند
نوجوان، چند بوڑھے، چند عورتیں، چند بچے ان ملکوں میں ایک نیا روحانی انقلاب پیدا کرنے میں کوشاں
ہیں۔لیکن جیسا کہ میں نے آپ کو بیان کیا ہے۔محض یہ دعویٰ کسی کام نہیں آئے گا۔کیونکہ دعوؤں سے یہ
لوگ تھک چکے ہیں ، بیزار ہو چکے ہیں۔ان
کو عملاً ایک تسکین بخش نظریے کی نہیں بلکہ ایک تسکین بخش نمونے
593

خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987 ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کی ضرورت ہے۔اس لئے ہر وہ احمدی ، جو داعی الی اللہ ہونے کا دعویٰ اور کوشش کرتا ہے کہ نظریات کی دنیا
میں ان کو مطمئن کرائے کہ ہمارا دین بہتر ہے۔ان کا مذہب ہمارے مذہب کے مقابلہ میں ان کے لئے کم
نفع بخش ہے۔بسا اوقات ایسا احمدی سالہا سال تک کوشش کرتا چلا جاتا ہے اور اس کو کوئی پھل نہیں ملتا۔کوئی شخص بھی اس کے مضبوط دلائل کے سننے کے نتیجہ میں ان سے مطمئن ہو کر احمدیت قبول نہیں کرتا۔اور
پھر یہ داعی الی اللہ مجھے شکوہ کے خط لکھتا ہے۔شکوہ کے نہیں تو شکایت کے کہہ لیں کہ ہم کیا کریں؟ ہم پوری
کوشش کرتے ہیں دلائل سے اپنے مدمقابل کو ہر پہلو سے شکست دے دیتے ہیں۔لیکن وہ ہمارے دین کو
قبول کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہوتا۔اس کا کیا حل ہے؟“
فرمایا:۔میں انہیں آج یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اپنے دعوئی کے سامنے اپنے عمل کا سر تو خم کریں۔اپنے
دعوئی کو اپنے اعمال میں تو جاری کریں۔خود ان کے دعاوی کے نتیجہ میں اپنے دل کے لئے تو تسکین کا
سامان پیدا کریں۔نفس مطمئنہ نہیں۔وہ نفس، جو محض نظریوں پر اطمینان نہیں پاتا بلکہ نظریوں کو اپنے اعمال
میں ڈھال کر ان کی صداقت کو پرکھ کر عملاً ایک جنت کی زندگی بسر کرنا شروع کر دیتا ہے۔یہ تبدیلی اگر آپ
اپنے اندر پیدا کر لیں تو پھر آپ کے دعاوی میں ایک غیر معمولی طاقت پیدا ہو جائے گی۔خلاصہ کلام یہ ہے
کہ ان کو خدا چاہئے لیکن اس راہ میں ان کے لئے مشکل یہ ہے کہ جس خدا کے تصور سے، جس خدا پر ایمان لا
کر انہوں نے زندگی کا سفر شروع کیا تھا، وہ خدا ایک فرسودہ خیالی خدا بن چکا ہے، ایک کہانی بن گئی ہے۔عملاً وہ یہ سمجھتے ہیں کہ خدا ان کے لئے کچھ نہیں کر سکا۔اس لئے آپ جب خدا کا تصور لے کر ان کے پاس
آتے ہیں تو خواہ یہ الفاظ میں آپ سے
کہیں یانہ کہیں لیکن ان کا رد عمل یہ ہوتا ہے کہ ہاں ہم نے دیکھے ہیں
خداؤں والے۔پہلے بھی سالہا سال صدیوں تک خدا والوں نے ہم پر حکومتیں کی ہیں اور خدا کے نام پر ہمیں
ہزار قسم کے دھوکوں میں مبتلا رکھا ہے۔آج اس خدا پر ایمان لانے کے نتیجہ میں یا ان خداؤں کی پیروی کے
نتیجہ میں ہم اس حال کو پہنچے ہیں کہ دنیا کی تمام ترقیات کے باوجود ہمارا قلب، قلب مطمئنہ نہ بن سکا،
ہمارے دل کو سکون حاصل نہ ہوسکا۔اس لئے تم کس خدا کی بات کرنے آئے ہو۔کون سا خدا لے کر
ہمارے پاس آئے ہو۔یہ وہ چیلنج ہے، جو آپ کے سامنے مد مقابل بن کر کھڑا ہے۔اور بظاہر ہماری طاقت
کے مقابل پر اس چیلنج کی طاقت بہت بڑی ہے اور بہت وسیع ہے۔اور بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ پینچ
ہمارے سارے رستے روک کر کھڑا ہے۔594

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
پھر حضور نے فرمایا:۔اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح اس چیلنج کو کامیابی کے ساتھ قبول کریں ؟ اور اس
پر غالب آئیں۔اس کا یہی جواب ہے، جو میں پہلے بھی دے رہا ہوں۔اب پھر اس پر مزید زور دینا چاہتا
ہوں۔اگر آپ اس دعوئی میں بچے ہیں کہ اس کائنات کا رحمان و رحیم رب، مالک، خدا، وہی خدا ہے، جسے
آپ اس دنیا میں متعارف کروانا چاہتے ہیں تو پھر اس فرضی خدا کو ایک فرضی وجود کے طور پر پیش نہ کریں۔بلکہ ایک ایسے وجود کے طور پر پیش کریں، جو آپ کی ذات میں اتر آیا ہو۔جب تک آپ خدا والے بن کر
نہیں دکھاتے ، اس وقت تک آپ کی بات پر کوئی اعتماد نہیں کرے گا۔اور خدا والے بننے کے لئے عملاً خدا
کی صفات کو اپنی ذات میں جاری کرنا پڑتا ہے۔یہ تو ممکن نہیں کہ کسی انسان سے بدبو کے بھا کے اٹھ رہے
ہوں اور دعویٰ یہ کرے کہ میں عطر بناتا ہوں اور عطر کی دوکان سے باہر آرہا ہوں۔اگر کوئی عطر بنانے کا
دعویدار ہو تو کم از کم اس کے کپڑوں سے ، اس کی لمس سے خوشبو تو اٹھے۔کیسے ممکن ہے کہ دعوئی تو عطر بنانے
کا ہو اور منہ کالا اور کپڑے گندے اور بدن سے سخت بد بواٹھ رہی ہو۔اس لئے کوئی اس دعویدار کے دعوی کو
قبول نہیں کرے گا۔خدا تعالیٰ تو تمام خوشبوؤں کا منبع ہے۔خدا تو ہر نور کا سر چشمہ ہے۔اگر خدا سے تعلق کا
دعوی رکھنے والے لوگ واقعی اپنے دعوئی میں بچے ہوں تو ان کے جسم میں نور کے نشان ظاہر ہونے چاہئیں۔اور یہی وہ دعوئی ہے، جو قرآن کریم کرتا ہے۔فرماتا ہے:۔نُورُهُمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ
کہ جب مومن یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں خدا کے ساتھ تعلق جوڑ چکا ہوں
تو وہ دعویٰ ایک فرضی کہانی
نہیں رہتی بلکہ عملاً اس کا نور آگے آگے دوڑتا ہے۔اور دنیا دیکھتی ہے کہ یہ نور کے ساتھ چل رہا ہے۔ان
کے اندر ایک غیر معمولی تزکیہ کی قوت پیدا ہو جاتی ہے۔ان کی باتوں میں ایک غیر معمولی طاقت بخشی جاتی
ہے اور ایک وزن پیدا ہو جاتا ہے۔ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق دکھائی دینے لگتا ہے۔دنیا والے
جب ان پر نظر ڈالتے ہیں تو جانتے ہیں کہ اس دنیا میں ہوتے ہوئے بھی یہ کسی اور دنیا کے لوگ ہیں۔ان کی
ہر ادا مختلف اور نرالی دکھائی دینے لگتی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ ان کی ہر بات خلوص سے لبریز ہے۔ان کی ہر
ادا کچی ہے۔یہ خالص ہمدردی بنی نوع انسان کی رکھتے ہیں اور محض اپنی انا کے لئے نہیں اپنے نظریہ کے غلبہ
کے لئے نہیں بلکہ ہمیں ہلاکتوں سے بچانے کے لئے یہ پیغام دے رہے ہیں۔اس عملی تبدیلی کے ساتھ اگر آپ ان کو خدا کی طرف بلائیں گے کہ آپ کے اندر خدائی صفات
جلوے دکھانے لگی ہیں، خدا کے رنگ آپ پکڑ گئے ہیں۔تو پھر آپ دیکھیں کہ آپ کی دعوت میں کتنی غیر معمولی
595

خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ہزار باتوں کی بجائے تقویٰ سے قوت پانے والا بعض اوقات ایک فقرہ ہی وہ رنگ
دکھاتا ہے، جو ہزار باتیں نہیں دکھا سکتیں۔اس لئے سب سے زیادہ زور اس بات پر دیں کہ جس کے آپ
نمائندہ ہیں۔اس کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں۔اس دنیا میں رہتے ہوئے بھی عالم بقاء کے لوگ
بننے کی کوشش کریں، جو دنیا سے ہر طرح کا تعلق رکھتے ہوئے بھی دنیا سے بے نیاز ہیں“۔مومن کے دنیا سے تعلق کی مثال دیتے ہوئے فرمایا:۔مولانا روم کی اس مثال کو پیش نظر رکھیں، جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ پانی اور کشتی کا ایک
ایسا اٹوٹ تعلق ہے کہ اگر کشتی کو پانی سے الگ کر دیا جائے تو کشتی کا وجود ہی ختم ہو جاتا ہے۔اسے کشتی کہنا
ہی بے معنی بات بن جاتی ہے۔لیکن کشتی تبھی دنیا کو غرق ہونے سے بچا سکتی ہے اور انسانوں کو غرق ہونے
سے بچا سکتی ہے، اگر وہ پانی کے اوپر رہے۔اگر پانی کشتی کے اوپر آ جائے تو کشتی غرقابی سے بچانے کی
بجائے غرقاب کرنے والا ایک ذریعہ بن جاتی ہے۔اس طرح مومن کا دنیا سے تعلق ہے۔اس دنیا میں
جب تک وہ زندگی بسر کرتا ہے تو ناممکن ہے کہ اس دنیا کے معاملات سے الگ رہے۔لیکن دنیا پر فائق رہ کر
دنیا پر غالب رہ کر دنیا کی سطح کے اوپر حکومت کرتا ہے۔دنیا سے مغلوب ہو کر نہیں۔پس آپ بھی دنیا میں اس
طرح رہیں کہ ہر طرح کا تعلق جوڑنے کے باوجود اس سے مرعوب ہو کر نہ رہیں۔اس پر غالب ہو کر
رہیں۔ہمیشہ یہ احساس اپنے ذہن میں غالب رکھیں کہ آپ خدا کے نمائندہ ہیں۔اور جس طرح خدا ہر فیض
کا سر چشمہ ہے، آپ سے بھی فیضی دنیا تک پہنچے۔ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہیں کہ آپ کسی نہ کسی رنگ میں
کسی انسان کے لئے بھلائی کا موجب بن جائیں۔خدمت کے موقعوں کی تلاش میں رہیں۔حسن خلق کے
ذریعہ بھی یہ خدمت ہو سکتی ہے، مسکراہٹوں اور پیار کے ذریعہ بھی یہ خدمت ہو سکتی ہے، مصیبت زدہ کو
مصیبت سے نکالنے کی کوشش کے ذریعہ، بیمار پرسی کرنے کے ذریعہ ، خدا سے غافل لوگوں کو خدا کی طرف
متوجہ کر کے، دعاؤں سے آشنا کر کے بھی یہ خدمت ہو سکتی ہے۔غرضیکہ ایسے بن جائیں کہ ہمیشہ ذہن
خدمت کی راہیں تلاش کرتا رہے۔ہمیشہ ذہن یہ سوچتار ہے کہ میں کس طرح فیض رساں وجود بنوں اور
میری ذات سے ان لوگوں کو ضرور کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچے۔یہی وہ راز ہے، جس کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں بعض
دفعہ لوگ احادیث کو پڑھتے بھی ہیں لیکن ان کے اندر مخفی خزانوں سے ناواقف رہتے ہیں۔احادیث ہیں لیکن انکے اندر نخی انوں سے
پھر فرمایا:۔نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ تمثیل کے طور پر خدا کا ذکر کرنے والوں کے بعض
السلام
واقعات بیان فرمائے۔ایک دفعہ نہیں بلکہ بار بار آپ نے ایسے واقعات بیان فرمائے۔جن میں سے ایک
596

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرموده 14 جون 1987ء
بات میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ نے فرمایا کہ خدا کے فرشتے دنیا کے حالات کے متعلق جو کچھ دنیا
میں گزر رہا ہے، ریکارڈ رکھتے ہیں۔اور یہ ریکارڈ ملاء اعلیٰ میں خدا کے حضور پیش کیا جاتا ہے۔ایسے ہی ایک
مامور فرشتے نے خدا سے عرض کیا کہ اے خدا ! فلاں وقت فلاں جگہ کچھ لوگ خالصہ اس لئے اکٹھے ہوئے
تھے کہ تیرا ذ کر کریں۔اور جب تک میں ان کی نگرانی کرتا رہا، وہ تیرے ہی ذکر میں اور تیری ہی محبت کی
باتوں میں مشغول رہے۔یہ بات جب اس نے پیش کی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں نے ان کے سارے
گناہ بخش دیئے اور میں انہیں مغفرت کی خوشخبری دیتا ہوں اور جنت کی خوشخبری دیتا ہوں۔اس پر اس پیش
کرنے والے فرشتے نے عرض کیا کہ اے خدا! اس مجلس میں کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہو گئے تھے ، جو مسافر
تھے۔ایک مجلس دیکھ کر وہاں رک گئے اور ستانے کے لئے ٹھہر گئے ، ان کا مقصد ذکر الہی نہیں تھا۔کیا وہ بھی
اس خوشخبری میں شامل ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ہاں، وہ بھی۔کیونکہ وہ لوگ جو میر اذکر کرتے ہیں، ان کے
پاس آنے والے بھی ان کی برکتیں پا جاتے ہیں، ان کے قریب بیٹھنے والے بھی برکتوں سے محروم نہیں
رہتے۔اس کے نتیجہ میں اکثر لوگ جب اس حدیث کو سنتے ہیں تو یہ خیال کر لیتے ہیں کہ نیک لوگوں کی صحبت
اختیار کرنی چاہئے۔لیکن اس حدیث میں جو پیغام مخفی ہے، اس پیغام کو نہیں سمجھ سکتے۔پیغام یہ ہے کہ اگر تم
واقعی اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے والے ہو اور واقعہ اللہ تعالی سے محبت کرتے ہو تو ہمیشہ تمہارا فیض تمہارے
ساتھیوں
کو پہنچتا رہنا چاہئے“۔مزید فرمایا:۔یہ قانون طبعی ہے۔یہ ہو نہیں سکتا کہ خدا کا ذکر کرنے والا ہو اور اس کے ساتھی اس سے محروم رہ
جائیں۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے فرمایا: اے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے والو! تم گو
بہترین امت ہو، جو کبھی بنی نوع انسان کے لئے نکالی گئی تھی لیکن اخرجت للناس اس لئے بہترین
امت ہو کہ تم بنی نوع انسان کو خیر پہنچانے کی خاطر پیدا کی گئی ہو۔اس لئے کہ تمہاری خیر اور تمہاری بھلائی تم
تک نہیں ٹھہرتی بلکہ بنی نوع انسان تک آگے پھیلتی چلی جاتی ہے۔پس اگر تم دنیا کی بھلائی کے کام چھوڑ دو
گے تو خیرامۃ نہیں رہو گے۔اور خیرامۃ ہو تو اس لئے نہیں کہ تم نے ایک رسول کو قبول کر لیا بلکہ اس لئے
کہ اس رسول کے فیض کے نتیجہ میں تم تمام بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچانے والے بن گئے۔پس اگر آج یورپ میں بسنے والا احمدی اس بنیادی تعریف پر پورا اترتا ہے۔اس قرآن کی آیت
کے مفہوم کو پیش نظر رکھتا ہے۔اس حدیث کے مفہوم کو پیش نظر رکھتا ہے، جو میں نے ابھی آپ کو سنائی تو یہ
597

خلاصہ خطاب فرموده 14 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ممکن ہی نہیں کہ افاضہ خیر کے بغیر زندہ رہ سکے۔یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ لوگوں کی بھلائی کے تصور میں
زندگی گزارے بغیر اطمینان پاسکے۔اس لئے آپ کا مقصد اعلیٰ جو قرآن کریم نے بیان فرمایا، آپ کی زندگی
کا قبلہ وکعبہ جو خدا نے مقرر فرمایا، وہ یہی ہے کہ آپ بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے
ر ہیں۔خواہ وہ آپ کی مانیں یا نہ مانیں۔خواہ وہ آپ سے حسن سلوک کریں یا نہ کریں ؟ آپ ان کی بھلائی
کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں۔ایسا کریں تو کافروں پر بھی خدا کی رحمت کی بارشیں برستی ہیں۔اس کو
گالیاں دینے والے بھی اس کے قانون قدرت سے فیض پارہے ہیں۔ان کی فصلیں بھی پھل اگاتی ہیں۔ان کی محنتیں بھی بیٹھے ثمرات پیدا کرتی ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی رحمت کوئی تفریق نہیں کرتی کہ کون لوگ دہریہ
ہیں اور کون غیر دہریہ؟ جہاں تک اس کی عام رحمت کا تعلق ہے، وہ سب کے لئے یکساں جاری ہے۔سب
کے لئے فیض رساں ہے۔پس یہ وہ ادنی تعریف ہے مومن کی ، جو مومن کی ذات میں جاری ہونی ضروری
ہے کہ اس کے بغیر مومن کی آواز میں قوت پیدا نہیں ہوتی۔دلوں کو جیتنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔پس آپ اپنے گردو پیش کو اگر جیتنا چاہتے ہیں گواپنے فیض کے ذریعہ جیتیں ، اپنی محبت کے
ذریعہ جیتیں ، اپنے پیار کے ذریعہ جیتیں، اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے خدا کے لئے جیتیں۔تا کہ آپ کی طمانیت
ان کے وجود میں اس طرح منتقل ہو، جیسے RADIATION ایک وجود سے دوسرے میں منتقل ہوتی
ہے۔تا کہ وہ بھی آپ کے رنگ ڈھنگ سیکھ کر خدا والے بنیں اور بنی نوع انسان کے لئے فیض رساں وجود
بنتے چلے جائیں۔یہ کوشش تبھی کامیاب ہو سکتی ہے، اگر دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے
اس سے آپ مدد مانگتے رہیں، اس سے پاک تبدیلیوں کے متمنی رہیں، اس کی صفات سے محبت کرنے
لگیں، اس کی صفات سے محبت کے نتیجہ میں اس کی صفات کو اپنے اندر جاری کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش
کرتے رہیں۔اگر آپ ایسا کریں گے اور دعاؤں کے ذریعہ مدد حاصل کریں گے تو یقینا آپ ان علاقوں
کی قسمت بدلنے والے بن جائیں گے، وہ بھیا نک خلاء، جو ان کے سینوں میں پیدا ہو چکے ہیں، وہ بے قراریاں
اور بے چینیاں جو ان کے وجود پر قابض ہو چکی ہیں، ان کا علاج آپ کے پاس ہے۔لیکن یہ علاج ان تک
پہنچائیں تو سہی۔اس علاج کی افادیت ان پر ثابت کریں۔محض نظریاتی لڑائیوں سے یا محض یہ ثابت
کرنے سے کہ قرآن یہ کہتا ہے اور بائبل وہ کہتی ہے اور ان دونوں کے موازنہ کرنے سے یہ بات درست
نکلتی ہے اور وہ بات غلط نکلتی ہے، آپ کوئی عملی فتح ان قوموں پر حاصل نہیں کر سکتے۔آج بھاری اکثریت
598

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
ان میں سے وہ ہے، جو ان کتب پر کسی قسم کا کوئی ایمان نہیں رکھتی۔اس لئے ان کے لئے یہ سب فرضی باتیں
اور ڈھکوسلے ہیں۔حضور نے فرمایا:
یہاں عملاً ایک ایسے خدا پر یقین کرنے اور ایمان لانے کے لئے یہ آج بھی آمادہ ہیں، جو عملی
زندگی میں انسانوں میں اتر کر ان میں جلوے دکھا سکتا ہو اور اپنے سے تعلق جوڑنے والوں کے لئے کرشمے
دکھا سکتا ہو۔کرشموں سے مراد وہ کرشمے نہیں، جو فرضی معجزے ہیں ، تماشے ہیں۔مردوں کو زندہ کر دیا یا
کوڑھیوں کو اچھا کر دیا۔اس سے بہت زیادہ وسیع پیمانے پر آج دنیا کے وہ لوگ جو خدا پر یقین نہیں رکھتے ،
بنی نوع انسان کو فائدے پہنچارہے ہیں۔قبروں تک پہنچے ہوئے لوگوں کو وہ زندگی بخش رہے ہیں، لا علاج
مریضوں کو شفاء بخش رہے ہیں، حیرت انگیز سرجری کے کارنامے دکھا رہے ہیں“۔فرمایا:۔دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے، جو ان کی روح کی کایا پلٹ دے۔ایسے معجزوں کی
ضرورت ہے، جو ان کو طمانیت قلب عطا کریں، ان کو یقین سے بھر دیں۔ایسے معجزے انسانوں کے اندر
پاک تبدیلی کے بغیر دنیا کو نہیں دکھائے جا سکتے۔اگر آپ ایسا بن جائیں گے تو آپ کے کلام میں برکت
رکھی جائے گی۔آپ کی دعاؤں کو قبولیت کا نشان عطا ہو گا۔آپ جتنی زیادہ ہمدردی سے ان لوگوں کے لئے
دعا کریں گے، اتناہی زیادہ قبولیت دعا کے نشان خدا تعالیٰ ان کو دکھائے گا اور ان کے دلوں کو اطمینان بخشے
گا کہ ہاں یہ دعا کے نتیجہ میں ایسا ہوا تھا۔پس پاک اعمال کے ساتھ جب دعائیں اپنے جلوے دکھاتی ہیں تو
ایسا ہی منظر پیدا ہوتا ہے۔جس طرح ایک زرخیز زمین پر آسمان سے بارش نازل ہونے لگتی ہے اور ہری
بھری کھیتیاں اس زرخیز زمین سے پیدا ہونے لگیں، جو اپنے پاک انجام تک پہنچیں ، جس سے بہت ہی
مفید اور دنیا کے لئے لذت بخش پھل پیدا ہوں“۔پھر فرمایا:۔یہ وہ نقشہ ہے، جو قرآن کریم مختلف رنگ میں مذہب کی افادیت کا پیش کرتا ہے۔عملاً خدا کرے
کہ ہم لوگ ان باتوں کو محض نظریات کی دنیا میں نہیں بلکہ عمل کی دنیا میں ڈھال کر ان کے سامنے پیش کر
سکیں۔اس کی بڑی شدید ضرورت ہے اور وقت تیزی سے ہمارے آگے بھاگ رہا ہے۔بہت سے احمدی
ہیں، جو مایوس ہورہے ہیں۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاشرہ بہت زیادہ غالب ہے۔ہم اس کے حالات کو بدل
599

خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
نہیں سکتے اور مایوسی کے نتیجہ میں وہ خود آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ سب
اس خطرے کے مقام پر کھڑے ہیں۔اور اگر آپ نے ان کو تبدیل نہ کیا تو یہ ضرور آپ کو تبدیل کر دیں گے۔یہ زندگی ، وموت اور زندگی کے درمیان ایک جدو جہد ہے۔جس میں کامیابی کے نتیجہ میں زندگی حاصل ہوتی
ہے اور نا کامیابی کے نتیجہ میں موت ہے۔کوئی درمیانی راہ نہیں، کوئی جمود نہیں ہے۔اس لئے آپ کو لازماً ان پر غالب آتا ہے۔یعنی صفات حسنہ کے ذریعہ، محبت کے ذریعہ، اعلیٰ
پیغام کے ذریعہ، پاک تبدیلیوں کے ذریعہ ان کو طمانیت عطا کریں ورنہ یہ آپ کی طمانیت چھین لیں گے۔آپ کو دنیا دار بنادیں گے، آپ کو اپنے پیچھے لگالیں گے۔آپ نہیں تو آپ کی اولادیں آپ کی آنکھوں
کے سامنے اپنے دین سے دور بنی شروع ہو جائیں گی۔اس لئے اگر ان کی بھلائی کا خیال نہیں تو اپنی بھلائی
کا خیال کریں۔یہ ایک ایسا قانون ہے، جو نہیں بدل سکتا۔اگر آج آپ نے اس کو پوری طرح آنکھیں
کھول کر نہیں دیکھا تو کل محسوس کریں گے یا آپ تبدیل کرنے والے ہیں یا تبدیل ہونے والے ہیں۔درمیان کی کوئی اور صورت نہیں“۔دعوت الی اللہ میں سنجیدگی اختیار کرنے کے حوالے سے فرمایا:۔اس لئے لازماً دعوت الی اللہ کو بڑی سنجیدگی سے اختیار کریں اور پاک اعمال اور دعاؤں کے
ذریعہ ان کے حالات بدلیں۔ورنہ آپ تبدیل کر دیئے جائیں گے۔خدا نہ کرنے کہ ایسا ہو اللہ ہمیں توفیق
عطا فرمائے کہ ہمارے بڑے، ہمارے چھوٹے، ہمارے بوڑھے اور ہمارے جوان اور ہمارے مرد اور
ہماری عورتیں اور ہمارے بچے، سب دعوت الی اللہ کے عملی پاک نمو نے ان کو دکھا ئیں۔اور ان میں سے
ان سعید روحوں کو پکڑ پکڑ کر اپنے دین میں داخل کریں، جن کو حضرت بانی سلسلہ کو کشفا دکھایا گیا تھا کہ میں
یورپ میں سفید پرندے پکڑ رہا ہوں۔ان میں ضرور سعید روحیں بڑی کثرت کے ساتھ موجود ہیں۔بہت
نیک لوگ ان کے اندر بس رہے ہیں۔آپ ان کی تلاش کریں، ان کو محفوظ مقامات تک یعنی دین کے محفوظ
مقام تک ان کو پہنچا ئیں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔آخر میں فرمایا:۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اللہ فضل فرمائے اور جانے والوں کو اپنی خیر و عافیت کے
سائے تلے، اپنی حفاظت کے سائے تلے لے کر جائے اور وہ لوگ جنہوں نے فیری پکڑنی ہے، وہ پریشان
ہورہے ہوں گے کہ گھنٹہ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ ان کے لئے بھی سفر آسان فرمائے اور سب احمدی دوست
600

آج 10 میں سے 10 باقی