دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
دوران سال نازل ہونے والے الہی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ
خطاب فرمود و یکم اگست 1987ء بر موقع جلسه سالانه برطانیه
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے
جماعت احمدیہ برطانیہ کے دوسرے روز کے جلسہ کے دوسرے اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے
ہوئے فرمایا کہ
یوں تو ایک باشعور انسان ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کے احسانات کو یاد کرتارہتا ہے۔اور میں امید
رکھتا ہوں کہ ہر احمدی اس حیثیت سے ایک باشعور انسان کہلانے کا مستحق ہے۔لیکن بعض خاص مواقع ایسے
بھی آتے ہیں جبکہ ذکر الہی میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی حمد کا بیان ایک خاص اہمیت اختیار کر جاتا
ہے۔اور انسان شکر کے تقاضے پورے کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔اگر چہ شکر کے تقاضے جہاں تک خدا
کی ذات کا تعلق ہے، پورے ہو نہیں سکتے۔آج بھی ایک ایسا ہی دن ہے۔اور آج بھی اس وقت جماعت
کی پرانی روایات کے مطابق خصوصیت کے ساتھ شکر کے جذبات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اور اس
کی رحمتوں کا ذکر چلتا ہے۔حضور نے فرمایا
اس سال بھر میں خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کے لئے جتنے فضل لے کر آتا ہے، ان کا بیان ایک تھوڑے
کر
سے وقت میں ممکن نہیں۔اور صرف اگر ایک ملک کی ایک ہی جماعت کو دیکھ لیا جائے اور وہاں جو خدا تعالیٰ مسلسل
احسانات فرما رہا ہے، ان کے ذکر کو بھی سمیٹنے کی کوشش کی جائے، تب بھی یہ ممکن نہیں کہ ایک دن کے خطاب
میں انسان ان کے ذکر کا حق ادا کر سکیں۔اس لئے جیسا کہ ہمیشہ سے یہ دستور چلا آرہا ہے، ہم بڑی کوشش
کر کے، محنت کر کے تمام سال میں ہونے والے مختلف واقعات اور اللہ تعالیٰ کے نازل ہونے والے
فضلوں کے مختلف مظاہر کو دیکھ کر ایسی رپورٹ تیار کرتے ہیں، جو مختصرا اہم شعبوں کو اپنے اندر سمیٹ لے۔اس
لئے جماعت احمدیہ کی دلچسپیوں کے سارے شعبے تو بہر حال زیر نظر نہیں آسکتے۔مگر چند اہم شعبوں میں بعض
چیدہ چیدہ باتیں، جو اس سال رونما ہوئیں، ان کا ذکر میں آج آپ کے سامنے کرنے لگا ہوں۔631
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مفتم
جماعت احمدیہ کی نئی شاخوں کا قیام
اس ذکر کا آغاز دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی نئی شاخوں کے قیام سے تعلق رکھتا ہے۔گذشتہ
سال جو رپورٹ میں نے پیش کی تھی، اس میں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال تک 108
ممالک میں جماعت احمد یہ قائم ہو چکی تھی۔اس عرصے میں یعنی عرصہ زیر پورٹ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے
فضل سے چھ نئے ممالک میں احمدیت قائم کرنے کی توفیق ہمیں عطا فرمائی ہے۔اس طرح سے آج دنیا
کے 114 ممالک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے قدم مضبوطی سے جسم چکے ہیں۔آج سے چند سال پہلے 1984ء میں جب میں لندن آیا تھا، اس وقت یہ تعداد 1 9 تھی۔گویا کم
و بیش اتنے یعنی اکانوے ہی سالوں میں جماعت احمد یہ 91 ممالک میں قائم ہوئی تھی۔اور تحریک جدید کی
نصوبہ بندی کمیٹی نے یہ پروگرام بنایا تھا کہ صد سالہ جو بلی تک ہم کوشش کر کے 100 ممالک میں جماعت
احمدیہ کو قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل کے ساتھ ابھی سے اس سے زیادہ
ممالک میں احمدیت کو قائم کر دیا ہے۔گذشتہ تین سالوں میں، جس میں بعض حکومتوں نے جماعت احمدیہ
کی دشمنی میں شامل ہو کر اسے انتہاء تک پہنچانے کی کوشش کی، خدا کے فضل سے 23 نئے ممالک میں
جماعت احمدیہ قائم ہو چکی ہے۔امسال جن نے ممالک میں جماعت احمدیہ کوخدا کے فضل سے قدم جمانے کی توفیق ملی ہے، ان
کے نام یہ ہیں:۔کانگو، پاپوانیوگنی فن لینڈ، آئس لینڈ، پرتگال اور نا ڈرو
ان چھ ممالک کے علاوہ ساؤتھ امریکہ میں بولیویا اور بے لیز اور ارجنٹائن میں بھی جماعت کے
قیام کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔بولیویا اور بے لیز میں ہمارے واقفین عارضی پہنچ چکے ہیں اور ان کی
رپورٹیں خدا کے فضل سے نہایت خوشکن ہیں۔جہاں تک ارجنٹائنا کا تعلق ہے، مدتیں پہلے وہاں جماعت
قائم ہوئی تھی۔اور ان میں وہ احباب شامل تھے، جو ہنگری سے آکر ارجنٹائنا میں مہاجر بن کر آباد ہوئے
تھے۔اور ان کے علاوہ کچھ مقامی لوگ بھی تھے۔لیکن بدقسمتی سے اس جماعت کے ساتھ مرکز کا رابطہ ٹوٹ
گیا۔اس لئے وہاں تو یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ خدا کے فضل سے وہاں پر احمدی موجود ہیں۔لیکن
کتنے ہیں؟ کہاں ہیں؟ ان کا معیار کیا ہے؟ اس بارے میں ہم سر دست کوئی بات یقین سے نہیں کہہ سکتے۔اس لئے انشاء اللہ بہت ہی قریب کے مستقبل میں ارجنٹائنا میں ہمارا مربی جا کر ان پرانے احمدیوں
کو بھی
تلاش کرے گا اور نئی جماعتیں قائم کرنے کی بھی کوشش کرے گا۔632
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
جہاں تک باقاعدہ مرکزی مربیان کا تعلق ہے۔ان تمام ممالک میں ابھی تک باقاعدہ مرکزی
مربیان کام نہیں کر رہے۔اور 114 میں سے صرف 47 ممالک میں مرکزی مربی کام کر رہے ہیں۔اس
لئے آئندہ سالوں میں اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مرکزی تربیت یافتہ مبلغ جب تک
جماعتوں میں نہ پہنچیں، صحیح رنگ میں ٹھوس اور گہری تربیت کرنی مشکل ہو جاتی ہے۔تاہم جو رضا کار
مربیان ہیں، ان پر بھی انحصار کیا جارہا ہے۔اور نئے رضا کار مربیان کو بھی ملکوں میں خدمت کے لئے تیار
کیا جاتا ہے۔اور اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے 6 ممالک میں رضا کار مربیان کام کر رہے ہیں۔اور
باقی جتنے ممالک ہیں، ان کی دیکھ بھال داعین الی اللہ کے ہاتھوں میں ہے۔اور وہ خدا کے فضل سے بہت
عمدگی سے کام کر رہے ہیں۔امسال جن نئے ممالک میں احمدیت قائم ہوئی ہے، ان کا ذکر کرتے ہوئے سب سے پہلے
حضور نے کانگو کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔کانگو جہاں امسال نئی جماعت قائم ہوئی ، اس کا مختصر تعارف یہ ہے کہ یہ فرانسیسی نو آبادی تھی۔1960ء میں یہ آزاد ہوئی۔اس کے شمال میں کیمرون اور سنٹرل افریقین ری پبلک ہیں۔جنوب میں انگولا ،
مغرب میں گیون اور مشرق میں زائر ہیں۔اس کا رقبہ ایک لاکھ 32 ہزار مربع میل ہے۔دار الحکومت
برازاویل اور آبادی 18لاکھ 50 ہزار ہے۔سرکاری زبان فرنچ ہے۔اس کے علاوہ چار لوکل زبانیں بھی
بولی جاتی ہیں۔مذہب 50 فیصد عیسائی اور 45 فیصد مختلف قبائل، جو اپنا اپنا مقامی مذہب رکھتے ہیں اور
صرف تین فیصد مسلمان ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے کانگو میں جماعت احمدیہ کے قیام کا سہراز ائر کی
جماعت کے سر ہے۔زائر کے ہی وہ باشندے تھے، جنہوں نے خدا تعالیٰ کے فضل سے اس پیغام کو سرحد
کے پار پہنچا کر کانگو میں جماعت کا قیام کیا۔پاپوانیوگنی ایک بہت بڑے جزیرے کے تقریباً نصف حصے اور اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے
سینکڑوں جزائر پر مشتمل ہے۔یہ 1975ء میں آزاد ہوا۔یہ بھی بحرالکاہل کا ایک اہم جزیرہ ہے۔اس کے
مغرب میں انڈونیشیا، جنوب میں آسٹریلیا اور مشرق میں ملائیشیا کا علاقہ ہے۔جو جزائر کی صورت میں
چھوٹے چھوٹے ممالک پر پھیلا پڑا ہے۔تو الو اور تینی باغ بھی انہی جزائر میں شامل ہیں، جن میں خدا کے
فضل سے گذشتہ سال ہماری جماعتیں قائم ہوئیں۔اس ملک کا رقبہ ایک لاکھ 78 ہزار دوسو، ساٹھ مربع میل
ہے۔دارالحکومت پورٹ مورس بی اور آبادی 33لاکھ 96 ہزار ہے۔زبانیں انگریزی نبی ، موسو اور مورے
ہیں۔مذہب بیشتر عیسائیت ہے۔اس کے علاوہ مختلف قبائل بھی ہیں اور کچھ مسلمان بھی ملتے ہیں۔-
633
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
سو ممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک انڈونیشیا کے سپر د تھا۔مگر افسوس ہے
کہ انڈونیشیا کے نمائندگان یہاں جماعت قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔اس کی وجہ غالبا عدم توجہ
ہے۔لیکن گزشتہ سال یہاں انگلستان میں ایک مخلص، دعوت الی اللہ کا شوق رکھنے والے نوجوان محمد اکرم
احمد کی صاحب نے مجھ سے ذکر کیا کہ ان کو ملازمت کی پیش کش پاپوانیوگنی سے آئی ہے اور وہ وہاں جانے کا
رجمان نہیں رکھتے کیونکہ بہت دور ہے۔ایک لمبے عرصے تک خاندان کی جدائی برداشت کرنی پڑے گی۔مجھے چونکہ دلچپسی تھی وہاں جماعت قائم کرنے میں اور میں جانتا تھا کہ ان کو بھی دعوت الی اللہ کا بے حد شوق
ہے، چنانچہ جب میں نے ان سے یہ ذکر کیا تو انہوں نے بڑی خوشی سے وہاں جانے پر رضامندی ظاہر کر
دی۔اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہی کی دعوت الی اللہ سے وہاں کے مقامی عیسائی، احمدی ہو چکے
ہیں۔اور وہ ماشاء اللہ بڑی ہمت اور کوشش سے کام کر رہے ہیں۔بازاروں میں کھڑے ہو کر مجمع بھی لگاتے
چلتے چلتے آدمی کو ہوٹل میں ساتھ جانے کی دعوت بھی دیتے ہیں۔بڑا وقت سفر کا برداشت کر کے ان
کے دیہات تک بھی جاتے ہیں۔اس لئے وہ ہم سب کی دعاؤں کے محتاج ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی کوششوں
میں مزید برکت ڈالے۔(آمین)
فن لینڈ کے متعلق تفصیل یہ ہے کہ اس ملک کا 2/3 حصہ جنگلوں اور جھیلوں
مشتمل ہے۔اس
کے مشرق میں روس ، مغرب میں سویڈن ، شمال میں ناروے اور جنوب میں بحیرہ بالٹک ہے۔اس کا رقبہ ایک
لاکھ، تمیں ہزار، پانچ سو ستاون مربع میل ہے۔آبادی 49 لاکھ ، دس ہزار۔زبان فنش اور کچھ حصے میں
سویڈش بھی بولی جاتی ہے۔مذہب عیسائیت ہے۔جو 92 فیصدی ہے اور لوتھیرین چرچ سے تعلق رکھنے
ہیں۔والے لوگ ہیں۔سوممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک ناروے کے سپر د تھا۔امسال جولائی
میں ہمارے ناروے کے مربی انچارج مکرم کمال یوسف صاحب اپنے ساتھ احمدی مخلص داعین الی اللہ کی
ایک ٹیم لے کر گئے۔دو دورے انہوں نے وہاں گئے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پہلے دورے میں آٹھ اور
دوسرے دورے میں سات، یعنی کل پندرہ دوستوں نے بیعت کر کے احمدیت میں شمولیت اختیار کی۔ان
میں سے سب کا تعلق تو فن لینڈ سے نہیں ہے۔پہلے دورے میں جو آٹھ افراد احمدی ہوئے ، ان میں سے دو
عرب ہیں، دو سینی گال سے تعلق رکھنے والے ہیں اور چارفن لینڈ کے مقامی فنش باشندے ہیں۔دوسرے
دورے میں کل سات بیعتوں میں سے تین دوست فن لینڈ سے تعلق رکھنے والے مقامی ہیں۔گویا خدا کے
فضل سے سات مقامی فنش دوست احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔ان میں سے ایک کا مجھے خط بھی ملام
634
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصه خطاب فرمود و کیم اگست 1987ء
ہے۔وہ ہسپتال میں مریض تھے۔اور بہت قابل آدمی ہیں، دنیاوی تعلیم کے لحاظ سے بھی کئی زبانیں جاننے کو
کے لحاظ سے۔انہوں نے مجھے خط میں لکھا کہ جب سے میں احمدیت میں داخل ہوا ہوں، مجھے خدمت کا
بہت شوق پیدا ہوا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اہم کتابوں کے بہت تیزی کے ساتھ ترجمے کروں۔جو دو کتابیں
آپ کا وفد مجھے دے گیا تھا، ان میں سے ایک کتاب کہیں گم ہوگئی ہے۔اس لئے میں نے آپ سے رابطہ قائم
کیا ہے کہ وہ کتاب بھی اور اس کے علاوہ جو کتابیں بھی آپ فنش میں ترجمہ کرانا چاہیں، بھجوا دیں۔آئس لینڈ نارتھ اٹلانٹک (شمالی اوقیانوس) میں واقع ہے۔سینکڑوں آتش فشاں پہاڑ اس برف
خانے میں موجود ہیں۔اور یہ عجیب تضاد ملتا ہے کہ جس کا نام ہی برفوں کا ملک ہے، وہاں بڑی کثرت کے
ساتھ آگ اگلنے والے پہاڑ موجود ہیں۔چنانچہ اس کے متعلق جغرافیہ کی کتابوں میں یہ بھی لکھا ہوا موجود
ہے کہ دی لینڈ آف آئس اینڈ فائر ( یعنی برف اور آگ کا ملک) اس کے مشرق میں ناروے مغرب میں
گرین لینڈ، جنوب مشرق میں برطانیہ ہیں۔اس کا رقبہ 39 ہزار سات سو اڑسٹھ مربع میل ہے۔آبادی دو
لاکھ 45 ہزار ہے۔زبان آئس لینڈڈ ہے۔اور مذہب عیسائیت۔سوممالک میں مشن قائم کرنے کے منصوبے کے تحت یہ ملک ڈنمارک کے سپرد کیا گیا تھا۔مگر
افسوس کہ ڈنمارک کے احمدی دوستوں کو اس طرف توجہ نہ رہی اور یہ سہرا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ناروے
کے سر رہا۔ناروے نے نفلی طور پر یہاں کام کیا۔یعنی اصل تو ذمہ داری ڈنمارک کی تھی اور ان کے بیان کے
مطابق سب سے پہلے ایک خاتون یہاں احمدی ہوئی تھیں۔لیکن اس خاتون کا کسی وجہ سے ان سے رابطہ
ٹوٹ گیا۔اس سال میں اس مشن کا ذکر اس لئے آیا کہ گزشتہ سالوں میں ان کا اس خاتون سے رابطہ ٹوٹ گیا
تھا۔اس لئے انہوں نے گزشتہ سال اس ملک کا ذکر نہیں کیا۔لیکن اس سال محض خدا کے فضل نے اس ملک کا
ایک بہت ہی اچھا پھل ہمیں عطا فر مایا۔ایک نوجوان لو تھر رائی مات، جوایڈنبرا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر
رہے ہیں، انہوں نے از خودلندن سے رابطہ قائم کیا اور کہا کہ میرے بعض دوست احمدی ہیں اور میرے دل
میں اس مذہب کی بہت محبت پیدا ہو چکی ہے، اس لئے میری بیعت قبول کی جائے۔چنانچہ وہاں کے مربی کو
لکھا گیا اور انہوں نے بڑی خوشی سے بیعت کی۔اب بھی وہ مربی سے تعلق رکھتے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ ان کے ذریعے وہاں بڑی کثرت سے احمدیت پھیلانے کی توفیق عطا کرے، آمین۔پرتگال ( پورچوگال) یہ مغربی یورپ کا سب سے غریب ملک ہے۔اس کے شمال اور مشرق میں
سپین اور جنوب اور مغرب میں شمالی بحر اوقیانوس ہے۔رقبہ 35 ہزار 5 سو ترین مربع میل آبادی ایک
635
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
کروڑ ، ایک لاکھ۔دارالحکومت لزبن اور زبان پرتگالی (پور چوگیز ) ہے۔مذہب عیسائیت۔جو96 فیصد
رومن کیتھولک ہیں۔یہاں گزشتہ چند سال سے میں کوشش کر رہا تھا کہ پین کی معرفت یا کسی اور ذرائع سے جماعت
رجسٹر ہو جائے۔اور وہاں ہم باقاعدہ مشن کا آغاز کریں۔مگر باوجود کوشش کے ہم اس میں ناکام رہے۔مگر
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس خواہش کو اس طرح پورا فرما دیا کہ ہماری ایک احمدی خاتون سٹرامینہ
برازیل میں احمدیت میں داخل ہوئیں، ان کی زبان پرتگالی ہے اور وہ پرانی پرتگال کی ہی باشندہ تھیں۔اس
لئے مجھے یہ خیال آیا کہ ان کے سپرد یہ کام کیا جائے۔کیونکہ وہ خدمت دین کا بہت شوق رکھتی تھیں اور جب
سے وہ احمدی ہوئی ہیں، کئی کتابوں اور پمفلٹوں کے ترجمے کر چکی ہیں۔اور قرآن کریم کے ترجمے کی دہرائی
میں بھی انہوں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔انہوں نے مجھے خط لکھا کہ میں جو احمدی ہوئی ہوں تو پرانے
زمانے کی میری ایک دلی آرزو اور دعا کے ذریعے ایسا ہوا ہے۔اگرچہ میں عیسائیت میں پیدا ہوئی مگر شدید
تمنا تھی کہ خدا مجھے سچائی تک پہنچائے۔چنانچہ جب میں نے اس بارہ میں دعائیں کیں تو خدا تعالیٰ نے مجھے
ایک واضح نظارہ دکھایا اور اطمینان دلایا کہ آئندہ ہم تمہیں اس مذہب سے متعارف کروا دیں گے، جو سچائی کا
مذہب ہے۔چنانچہ جب مجھ تک احمدیت کا پیغام پہنچا تو مجھے ایک ذرہ بھی شک پیدا نہیں ہوا کہ یہ وہی
مذہب ہے اور میں خوشی سے احمدیت میں داخل ہو گئی۔وہ اس جلسے میں تشریف لائی ہوئی ہیں۔چنانچہ یہ
ان
کو توفیق ملی کہ پرتگال میں پہلی بار جماعت احمدیہ کو رجسٹر کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔ناؤ روا یک نیا جنوبی بحر الکاہل کا جزیرہ ہے، جوتو الو سے اوپر تقریبا شمال میں واقع ہے۔یہ جزیرہ
دنیا کی سب سے چھوٹی ری پبلک ہے۔اس کا رقبہ صرف آٹھ مربع میل ہے۔یعنی دو میل ایک طرف اور چار
میل ایک طرف۔یہ ملک آسٹریلیا کے ماتحت تھا۔1968ء میں آزاد ہوا۔آبادی آٹھ ہزار ایک سو ہے۔زبان انگریزی ہے۔مذہب عیسائیت ہے، جس میں 66 فی صد پر انسٹنٹ ہیں۔تو الو میں جیسا کہ آپ
جانتے ہیں ، ہمارے ایک بہت ہی مخلص اور فدائی رضا کا راحمدی مربی افتخار ایاز صاحب نے جماعت کو قائم
کیا تھا۔وہاں جب داعی الی اللہ کی تحریک چلائی گئی تو تو الو کے ایک دوست نے از خود نا ؤ ر و کو احمدی بنانے
کا عزم کیا۔اور باوجود اس کے کہ توالو میں غربت ہے، احمدی مربی کے اصرار کے باوجود انہوں نے کوئی
کرایہ قبول نہیں کیا۔اور کہا کہ میں محض اللہ خدمت دین کے لئے جانا چاہتا ہوں۔اپنے خرچ پر جاؤں گا۔وہ
وہاں گئے اور خدا کے فضل سے پہلے ہی دورے میں چھ خاندانوں کو احمدی بنانے کی توفیق ملی۔636
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
حضور نے اس مملکت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔ناؤروان جزائر میں اگر سب سے زیادہ امیر نہیں تو ان جزائر میں سے سب سے امیر ترین
ممالک میں سے ایک ہے۔وجہ یہ ہے کہ عین اس کے وسط میں ایک چھوٹی سی پہاڑی ہے، جسے ہم طلبہ کہتے
ہیں ، وہ ساری ایک بہت
قیمتی دھات پر مشتمل ہے۔چنانچہ مغربی قو میں بڑی تیزی سے وہاں پر کھدائی کر کے
وہ دھات سمیٹ رہی ہیں۔اور خود ان کا خیال ہے کہ ان کی دولت 1990ء تک چلے گی اور 1990ء کے بعد
ان کے پاس بیچنے کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔لیکن وہاں کے لوگ سمجھدار ہیں اور جو بھی روپیہ حاصل کر رہے
ہیں، اسے شرابوں اور جوئے میں اڑانے کی بجائے وہ اس کو سرمایہ کاری میں اس طرح استعمال کر رہے ہیں
که اندازہ یہی ہے کہ شبہ اگر غائب بھی ہو گیا تو اس ملک کی خوشحالی پر برا اثر نہیں پڑے گا“۔بولیویا 1865ء میں سپین سے آزاد ہوا تھا۔یہ براعظم جنوبی امریکہ کے تقریباً وسط میں واقع
ہے۔جہاں کی ایک خصوصی بات، اس کی آزادی کے بعد کی یہ ہے کہ ایک سو پچاس سال میں 190
حکومتیں بدلی ہیں۔اس کے شمال اور مشرق میں برازیل، مغرب میں پیرو اور چلی اور جنوب میں ارجنٹائن
اور پیرا گوئے ہیں۔اس کی آبادی 63 لاکھ 60 ہزار ہے۔اور رقبہ 4 لاکھ 4 ہزار ایک سو تریسٹھ مربع میل
یعنی اس میں 50 ہزار ناؤ رو آ سکتے ہیں۔دارالحکومت لو پاز اور زبان سپینش ہے۔اور کو ئیو چھوا اور امیارہ
زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔مذہب عیسائیت۔95 فیصد رومن کیتھولک۔امسال کینیڈا اور پاکستان سے بعض احمدی دوست وہاں پہنچے، وہاں زمینیں خریدیں، با قاعدہ
جماعت کا وہاں پر آغاز کیا۔لیکن ابھی تک وہاں کے مقامی باشندوں میں سے کسی کو احمدیت میں داخل
ہونے کی توفیق نہیں ملی۔جو واقفین عارضی وہاں گئے ہیں، ان کی بھاری امید ہے کہ خدا کے فضل کے ساتھ
جلد جماعت قائم ہو جائے گی۔سب سے بڑی مشکل وہاں یہ در پیش تھی کہ دین حق کو اچھے عقیدے کے طور
پر اس ملک میں قبول ہی نہیں کیا جاتا تھا۔یعنی حکومت کے نزدیک جس طرح اصطلاح ہے کہ صیح مذاہب اور
بدمذاہب ، اس طرح حکومت میں صحیح مذاہب اور بد مذاہب کی ایک فہرست ہے۔اور کتنا ظلم ہے کہ اسلام کو
بد مذاہب کی فہرست میں رکھا گیا تھا۔پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہمارے احمدی واقف عارضی
نے با قاعدہ حکومت میں درخواست دی، اس کی پیروی کی اور اب ان کی رپورٹ یہ آئی ہے کہ جس وزارت
سے اس معاملے کا تعلق ہے، اس کی طرف سے یہ اطلاع ملی ہے کہ ہم عنقریب اسلام کو بھی اچھے مذاہب کی
فہرست میں شامل کرلیں گے۔جب یہ واقعہ ہو گا، تب ہماری رجسٹریشن کا اور باقاعدہ دعوت الی اللہ کی مہم کا
آغاز ہو سکتا ہے"۔637
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
دو
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
” بے لیز جنوبی امریکہ کا ملک ہے۔آج کل کینیڈا سے ہمارے ایک واقف عارضی مسعود احمد خان
صاحب وہاں کام کر رہے ہیں۔مسعود احمد خان صاحب نے غالباً دو مہینے کے لئے وقف کیا ہے۔اس سے پہلے
بولیویا میں جو واقف عارضی گئے ، ان کا نام ڈاکٹر وسیم احمد ہے۔یہ سید نصیر احمد صاحب لندن کے بھائی ہیں۔انہوں نے چھ ماہ کے لئے اپنے خرچ پر وقت دیا ہے۔مسعود احمد صاحب کا بہت ہی خوش کن اور خوشخبریوں پر
مشتمل خط ملا ہے۔اور وہ کہتے ہیں کہ جہاں جہاں بھی میں نے دین حق کا پیغام پہنچایا ہے، وہاں پر لوگ بڑی
گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔اور انہیں امید ہے کہ وہ بہت جلد ہمیں ایک بڑی خوشخبری سنائیں گئے۔اس کے علاوہ کینیڈا کے ایک ہمارے مخلص احمدی دوست مکرم چوہدری محمد الیاس صاحب نے
ایک بہت ہی پر خلوص پیش کش کی ہے کہ دسمبر 1988ء تک، یعنی جو بلی سال سے پہلے سنٹرل امریکہ (وسطی امریکہ)
کے سات ممالک میں زمین اور مشن ہاؤس خرید کر جماعت کو بطور تحفہ پیش کریں گے۔یہ تحفہ سات اسیران
ساہیوال کی طرف سے خصوصاً اور اسیران راہ مولا کی طرف سے عموماً ہو گا۔ان ممالک کے نام یہ ہیں:۔بے لیز ، گوئٹے مالا ، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، نکاراگوا، کوسٹاریکا اور پانامہ
اس درخواست کے ساتھ کینیڈا کے مربی مکرم نیم مہدی صاحب نے نوٹ لکھا ہے کہ اگر چہ جماعت
احمدیہ نے یہ پیشکش کی ہے مگر اسے جماعت احمدیہ کینیڈا کی طرف سے مجموعی پیش کش تصور کیا جائے محض ایک
شخص کی پیش کش نہ ہو۔نسیم مہدی صاحب کافی ذہین آدمی ہیں اور داؤ لگانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔نسیم مہدی صاحب کی یہ پیش کش نامنظور ہے اور الیاس صاحب
کی پیشکش منظور ہے۔اس کی وجہ یہ کہ کینیڈا کے سپرد تو چھ اور جماعتیں کی ہوئی تھیں، اس کی طرف توجہ نہیں کی۔اور جب
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک فرد واحد کے دل میں تحریک ڈالی اور ان کی ایسی توفیق بھی عطا فرمائی ہے
کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ انشاء اللہ اپنے وعدے کو پورا بھی کر سکیں گے۔تو عموماً تو یہ ہوتا ہے کہ ایک فرد
جماعتی کوششوں میں ہاتھ ڈال کر اپنا حصہ ڈال لیا کرتا ہے۔نسیم مہدی صاحب کی ذہانت کا کمال یہ ہے کہ
ایک شخص کی کوشش میں ساری جماعت کا ہاتھ لگوا کر اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔یہ نہیں ہوگا۔جو
جماعتیں ان کے سپرد ہیں، الاسکا، میکسیکو، ویسٹ انڈیز، کیوبا، فرینچ گئی وغیرہ ، اس کی طرف توجہ کریں۔سارا کینیڈا ان جماعتوں پر زور لگائے اور اکیلے الیاس صاحب ان جماعتوں پر زور لگائیں۔ہم دیکھیں
گے کہ کون پہلے کامیاب ہوتا ہے؟“
(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ انصار الله اگست 1987ء)
638
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
قسط نمبر 02
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
حضور نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا:۔اب نئی جماعتوں کے قیام کے بارے میں جو عمومی رپورٹ ہے کہ جس طرح مختلف ممالک
کے سپر د کام کئے گئے تھے، اس کا نقشہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یہ جو ابھی ذکر چل رہا تھا، نئے ممالک میں جماعتوں کا قیام۔اب جو میں بات کر رہا ہوں، یہ اس
سے ذرا مختلف ہے۔اس میں ہر ملک میں جہاں جماعت قائم ہو چکی ہے، اس میں نئی جماعتوں کے قیام کی
کوشش کا ایک با قاعدہ منصوبہ بنایا گیا تھا۔اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمیں جو کامیابیاں نصیب
ہوئیں ، ان کا ذکر ہے۔گزشتہ سال خدا کے فضل سے 254 نئی جماعتوں کا قیام ہوا تھا۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اپریل 1986ء تا مارچ 1987ء کے عرصہ میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں 258 نئی
جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اس طرح گزشتہ دو سالوں میں جبکہ نئی جماعتوں کے قیام کی خصوصی تحریک کی گئی
ہے، حیران کن اضافہ ظاہر ہوا ہے۔یعنی 516 جماعتیں مختلف ممالک میں نئی قائم ہو چکی ہیں۔اگر آپ
اندازہ کرنا چاہیں کہ یہ رفتار خدا تعالیٰ کے کیسے غیر معمولی فضل کو ظاہر کرتی ہے تو موازنے کے طور پر میں آپ
کو بتا تا ہوں کہ اس تحریک سے پہلے تمام دنیا میں سال میں صرف 28 جماعتیں نئی قائم ہوئی تھیں۔اور اب
خدا کے فضل سے ایک ایک سال میں تقریباً 250 جماعتیں نئی قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اور میں امید رکھتا
ہوں کہ انشاء اللہ اس رفتار میں اور بھی اضافہ ہو جائے گا۔جن ممالک نے اس خدمت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی توفیق پائی ہے، ان میں
گیمبیا، آئیوری کوسٹ ، نائیجریا، سینی گال، یوگنڈا، زائر، غانا، مغربی جرمنی اور انڈونیشیا نمایاں ہیں۔نئی
جماعتوں کے قیام کے سلسلے میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کئی ایمان افروز واقعے بھی ایسے پیش آتے
رہے، جن کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔خیر الدین با روس صاحب انڈونیشیا سے لکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے 26 اپریل کو ایک
گاؤں میں 159 آدمیوں نے اجتماعی بیعت کی۔اس سے قبل اس گاؤں میں تھوڑا پہلے 72 دوست اکٹھے
جماعت میں داخل ہو چکے تھے۔اس طرح اب خدا تعالیٰ کے فضل سے 241 افراد پر مشتمل مضبوط جماعت
قائم ہو چکی ہے۔گویا گاؤں کی 30 فیصد آبادی احمدی ہوگئی ہے۔اجتماعی بیعت کے نتیجے میں علاقے میں
639
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
شدید مخالفت کی لہر دوڑ گئی اور ہر طرف سے شدید معاند علماء اکٹھے ہونے شروع ہوئے۔اور ان سب نے
جماعت احمدیہ کو مباحثے کا چیلنج دیا۔مباحثے سے پہلے ان علماء نے یہ ڈھنڈورہ پیٹوایا کہ آج کا دن ہار اور
جیت کا دن ہے۔اور جماعت احمد یہ ہار جائے گی، اس لئے لوگ کثرت سے یہ مباحثہ دیکھنے کے لئے
احمدیہ
آئیں۔چنانچہ دو سو غیر احمدی احباب کی موجودگی میں یہ مباحثہ ہوا۔خدا تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ مخالف
مولوی، جو ان کی طرف سے پیش ہو رہا تھا، اس نے ہمارے دلائل سننے کے بعد ہمارے حق میں فیصلہ دے
دیا۔( نعرہ ہائے تکبیر۔احمدیت زندہ باد ) اب انہوں نے کہا ہے کہ ہم نیا مولوی لے کر آئیں گے۔بھارت میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے آثار ظاہر ہورہے ہیں، جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ
انشاء اللہ فوج در فوج لوگ احمدیت میں داخل ہوں گے۔حیدر آباد کے ارد گرد کے علاقے میں جو خدا تعالیٰ
کے فضل سے غیر معمولی دعوت الی اللہ کی روچلی ہے، اس کا کچھ ذکر میں نے پچھلے سال بھی کیا تھا۔اس کے
نتیجے میں سارے ہندوستان میں مخالفت کی ایک لہر دوڑ گئی اور بڑے بڑے علماء اکٹھے ہوئے اور انہوں نے
پورا زور لگایا کہ وہ نئے دیہات، جو جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے تھے ، ان کو مر تذ کریں لیکن کلیتہ ناکام
رہے۔اور جماعت کو کم کرنے کی بجائے ان کوششوں کے نتیجے میں دور دور تک جماعت کا تعارف ہوا اور
باہر سے جماعت کو پیغام آنے لگے کہ ہمیں بھی آکر بتاؤ کہ تم لوگ کیا چیز ہو؟ چنانچہ اب یہ دائرہ پھیل چکا
ہے۔اور حیدر آباد سے تین کلو میٹر دور ضلع کھیم میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تھوڑا عرصہ پہلے ہی 80 افراد
بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شامل ہو چکے ہیں اور دونئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اور یہ دونوں جماعتیں
ایسی قائم ہوئی ہیں کہ یہ اپنی بیوت الذکر بھی ساتھ لے کر آئی ہیں۔اسی طرح وہاں کے ہمارے مربی انچارج لکھتے ہیں کہ گاؤں ملیر میں ڈیڑھ صد گھرانوں کے تقریباً
سات صدا افراد نے خدا کے فضل سے اجتماعی بیعت کر لی اور ان کے ساتھ دو بنی بنائی بیوت الذکر تحفے کے طور
پر آئیں۔ایک دوسرے گاؤں کر اٹلی میں جس میں زیادہ تعداد غیر از جماعت دوستوں کی ہے، اس ماہ تمام
غیر احمدیوں نے احمدیت میں شامل ہونے کی درخواست کی۔اور ساتھ یہ عجیب شرط لگائی کہ پہلے غیر احمدی
مولویوں کو وہاں سے نکال دو۔ہم تو نہیں نکالتے۔خدا کی تقدیر جن کے پاؤں اکھیڑ تی ہے، وہ خود ہی نکل جاتے
ہیں۔اس لئے یہ عجیب شرط اس طرح تو قبول نہیں ہو سکتی کہ ہم ان کو نکالنے کی کوشش کریں۔یہ وارنگل کا علاقہ تھا، جہاں سے آغاز ہوا۔اب تل گنڈہ کے علاقے میں بھی، جو اس سے ملحق علاقہ
ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت پھیلنی شروع ہو گئی ہے۔وہاں بھی چار نئی جماعتیں بوت الذکر سمیت
640
تحریک جدید- ایک الٹی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
خلاصہ خطاب فرموده تیم اگست 1987ء
یعنی وہاں بیوت الذکر بنانے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئی۔اپنی بیوت الذکر لے کر گاؤں کے گاؤں داخل
ہوئے۔اور خدا کے فضل کے ساتھ صرف بیوت الذکر ہی نہیں آئیں ، ان کے امام بھی ساتھ آئے۔اس ضمن میں، میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ بھارت میں جو رو چلی ہے، اس سے استفادہ کے لئے
ہمیں کثرت کے ساتھ نئے واقفین زندگی کی ضرورت ہے۔بھارت میں بہت سے ایسے احمدی موجود
ہیں، جو خدا تعالیٰ کے فضل سے علم و فضل کے لحاظ سے ایک اچھا مقام رکھتے ہیں اور ملازمتوں سے فارغ ہو
چکے ہیں یا فارغ ہونے کے قریب ہیں۔ان کو چاہیے کہ اپنے آپ کو وقف کریں۔احمدیت کی ضرورتیں
مقدم ہیں۔ان کو مقدم رکھنا چاہیے اور بجائے اس کے کہ ساری عمر کی نوکریوں کے بعد پھر نوکریوں کی تلاش
میں سرگرداں ہوں۔میرا ان کو مشورہ یہی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی خدمات کو دین کے لئے پیش کر دیں۔یہ
ایسی عظیم سعادت ہے کہ جب وہ پیش کریں گے، تب ان کو معلوم ہوگا کہ ان کی گزشتہ عمرگو یا اس آئندہ عمر
کے مقابلے پر رائیگاں گئی۔بہت شدید ضرورت ہے۔کیونکہ صرف یہی نہیں کہ نئے علاقوں میں احمدیت
کے متعلق مطالبے پیدا ہور ہے ہیں بلکہ جو پہلے سے احمدی ہو چکے ہیں، ان کی ٹھوس تربیت کے لئے بہت
ضروری ہے۔جب تک ان کی بدر سمیں وہاں سے دور نہ کی جائیں، ان کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وسلم کی اس پاکیزہ تعلیم سے روشناس نہ کرایا جائے، جس پر آپ نے اپنی سنت کے ذریعے عمل کر کے
دکھایا اور ان تمام بد رسموں سے ان کو پاک نہ کیا جائے ، جو بعد کے زمانوں میں دین حق میں داخل ہوئیں،
اس وقت تک محض یہ کہہ دینا کہ اتنے گاؤں احمدیت میں داخل ہو گئے اور اتنے ہزار نفوس احمدیت میں
داخل ہو گئے، یہ کھوکھلی سی بات ہوگی۔اور ہم کھوکھلی باتوں کے لئے پیدا نہیں کئے گئے۔ہمیں جہاں جہاں
بھی خدا کا میابیاں عطا فرماتا ہے، فوراً مغز کی طرف توجہ دینی چاہیے۔فوراً انتہائی کوشش کرنی چاہیے کہ صحیح
دین اپنی تمام حسن و خوبی کے ساتھ ان قوموں میں داخل ہو جائے۔اس لئے ہمیں بہت سے محنت کرنے
والے مخلصین کی ضرورت ہے۔ضلع شاہ جہان پور میں جہاں مدتوں سے جماعت نے بڑھنا اور پھولنا پھلنا بند کردیا تھا۔اور وہاں
کی جماعت کے بعض لوگ، جب ان سے خط و کتابت ہوتی تھی، یہ لکھا کرتے تھے کہ یہ علاقہ سنگلاخ ہے، جو
ہو گیا، ہو گیا۔اب یہاں سے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے ایک بہت ہی مخلص
مربی نے وہاں جا کر کوششیں شروع کیں اور گاؤں گاؤں پہنچے تو ان کو غیر معمولی کامیابی نصیب ہونا شروع ہو
گئی۔مخالفتیں بھی ہیں، ہمخالفتوں کی کوکھ سے برکتیں بھی جنم لے رہی ہیں، رحمتیں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔641
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
-
اور بعض دلچسپ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔ایک گاؤں کے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ سالہا سال
و
سے ایک احمدی تھا لیکن وہ اپنے ارادے کا پکا اور مستقل مزاج۔اس نے جب سے وہ احمدی ہوا، دعوت الی
اللہ نہیں چھوڑی۔مگر اکیلا ہونے کی وجہ سے اس کی بات کوئی سنتا نہیں تھا۔وہ کہتے ہیں، جب مجھے پتہ چلا تو
میں پہنچا اور میں یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اس کی محنت کا اثر وہاں ضرور تھا ، لوگوں کے دل مائل ہو چکے تھے۔اس لئے میرے جانے کے بعد جب میں نے صحیح طریق پر جماعت کے عقائد کا تعارف کرایا۔اسی وقت
خدا کے فضل سے آٹھ افراد جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے۔اور یہ اس سال کی دوسری جماعت ہے، جو
شاہ جہان پور کے علاقے میں پیدا ہوئی ہے۔جہاں تک افریقہ کا تعلق ہے، وہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے تیزی کے ساتھ اب جماعت در
جماعت اور قوم در قوم احمدیت میں داخل ہونے کا رحجان پیدا ہو چکا ہے۔یوگنڈا میں داعین الی اللہ بڑی محنت اور شوق سے کام کر رہے ہیں۔امبالے کے دو گاؤں
کو میلے اور بلاڈے میں تین داعین الی اللہ کی کوششوں سے دوستی جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں۔اور کا نگیلے میں
ان کی کوششوں سے چودہ افراد جو بیت الذکر کے بھی مالک تھے، بیت الذکر سمیت احمدیت میں داخل
ہوئے اور پرانے احمدیوں کے جو موجود تھے، حوصلے بلند ہوئے۔کینیا میں ایک لمبے عرصے کے جمود کے بعد اب حرکت کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔اور یہاں بھی
خدا کے فضل سے داعین الی اللہ کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔نیروبی سے 280 میل دور کو اٹ
نامی ایک گاؤں میں ایک ہی دن میں سولہ افراد نے بیعت کی اور ایک نئی جماعت قائم ہوئی۔اور اس
جماعت کی امتیازی بات یہ ہے کہ احمدی ہوتے ہی انہوں نے اپنا چندہ ادا کیا۔گیمبیا میں خدا کے فضل سے بہت رجحان ہے، جماعت کی طرف۔اور ہمارے مربی مرکزی کیا اور
مقامی کیا اور داعین الی اللہ جو ان کی تربیت سے تیار ہوئے ہیں، بڑا اخلاص، شوق اور لگن سے کام کر رہے
ہیں۔اور یہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے دیہات میں احمدیت داخل ہو رہی ہے۔اس کی تفصیل یہاں
نہیں دی ہوئی۔لیکن رپورٹوں سے مجھے یاد ہے کہ خدا کے فضل سے بہت ہی تیزی سے پھیلنے والی جماعت
ہے۔لیکن ان کا جو خاص کمال ہے، گیمبیا کی جماعت کا ، وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھ کے ملک سینی گال
میں بہت اچھی دعوت الی اللہ کی ہے۔اور وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے واقفین عارضی بھی گئے ، ہمارے مربیان
نے بھی دورہ کیا اور باوجود اس کے کہ ہر مسجد میں مخالفت کا پیغام دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس وقت تک
642