دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
وہاں ان دامین الی اللہ کی کوششوں سے ایک گاؤں پورا احمدی ہو چکا ہے اور اس کے علاوہ چالیس افراد نے
ایک جگہ اجتماعی بیعت کی ہے۔اور بہت کثرت سے دوسری جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔اب میں دوبارہ سوممالک میں میشن قائم کرنے کے منصوبے کی طرف آتا ہوں۔سو ممالک میں
مشن قائم کرنے کے منصوبے سے مراد یہ تھی کہ سو ممالک کو دنیا میں چن کر بعض ممالک کے سپر د کیا گیا تھا۔اور اگر چہ منصو بہ تو یہی تھا کہ صد سالہ جو بلی سے پہلے ایک سو ممالک میں جماعت قائم ہو جائے۔مگر کوشش
اس سے بہت زیادہ کی تھی۔اور دنیا کے مختلف ممالک کے سپر دسو ممالک کر دیئے گئے تھے اور کہا یہ گیا تھا کہ
آئندہ جو بلی سے پہلے پہلے ان سب ممالک میں جماعت احمدیہ کو قائم کرنے کی کوشش کرو۔اس لحاظ سے
جو کامیابی ہمیں دکھائی دے رہی ہے، وہ خوش کن تو ہے لیکن اس کا ایک منفی پہلو یہ ہے کہ سارے ممالک
نے کوشش نہیں کی۔اور جو اٹھائیں نئے ممالک جماعت میں داخل ہوئے ہیں، وہ صرف چند ممالک یا چند
داعین الی اللہ کی کوششوں سے ہوئے ہیں۔اگر ساری دنیا کی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کو مجھیں اور اس
طرح لگن اور خلوص کے ساتھ اور ذمہ داری کے ساتھ کوشش کرتیں تو گزشتہ تجربہ بتارہا ہے کہ زمینیں تیار تھیں
اور وہ منتظر تھیں کہ کوئی اخلاص سے بھرا ہوا داعی الی اللہ پہنچ تو ہم یہ زمینیں حمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے
سپرد کر دیں۔مگر انہوں نے پوری طرح ذمہ داریوں کو ادا نہیں کیا۔بہر حال کچھ نے کیا اور کچھ نے نہیں کیا۔اس کا مختصر جائزہ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔سینی گال، جس کا میں نے ذکر کیا تھا، یہ ملک جیسا کہ میں نے بتایا ہے، گیمبیا کے سپر دکھا اور گیمبیا
کے داعیین الی اللہ نے وہاں مرکزی مربیان اور بعض لوکل مربیان کی نگرانی میں ایسا عمدہ کام کیا ہے کہ اس
وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے ہیں نئے مقامات پر 972 بیعتیں ہو چکی ہیں۔بڑی تیزی کے ساتھ جماعت
میں داخل ہونے کا رجحان پیدا ہورہا ہے اور امسال جماعت احمدیہ کو اپنی پہلی نئی مسقف بیت الذکر تعمیر
کرنے کی بھی توفیق ملی۔گنی بساؤ بھی گیمبیا کے تابع تھا۔جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے چار مقامات پر چوہیں بیعتیں ہو
چکی ہیں۔یہاں کی جو بڑی کامیابی ہے، وہ یہ ہے کہ ایک قصبہ کی واحد مسلم سوسائٹی کے نائب صدر اور ان
کے صدر مبلغ گیمبیا کے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے گنی بساؤ سے تشریف لائے اور اسی جلسے کے موقع پر
خود بیعت کر لی۔اور اس جذبے سے بھر کر واپس گئے ہیں کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے اثر و رسوخ کو کام میں
لاتے ہوئے کثرت سے جماعت کا پیغام پھیلائیں گے۔اسی طرح عربی مدرسہ کے ایک استاد بھی خدا
تعالیٰ کے فضل سے جماعت میں داخل ہوتے ہیں، جو کافی صاحب اثر ہیں۔643

خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
موریطانیہ بھی گیمبیا کے سپر د تھا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں بھی انہوں نے مایوس نہیں کیا۔بلکہ امسال 7 بیعتیں موریطانیہ میں ہوئی ہیں۔جن میں سے ایک یونیورسٹی کا فارغ التحصیل حافظ قرآن بھی
ہے۔پس جہاں تک گیمبیا کا تعلق ہے، انہوں نے اس لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی
کامیابی حاصل کی۔مالی بھی گیمبیا کے ماتحت تھا، یعنی اس کے سپرد کیا گیا تھا۔لیکن یہاں ایک غالباً منصوبہ بندی میں
غلطی ہوگئی۔مالی کا گیمبیا سے فاصلہ بہت زیادہ ہے، وہاں کسی کو بھجوایا نہیں جاسکتا تھا۔آئیوری کوسٹ اس
کے ساتھ ہے، اس لئے مالی کو گیمبیا سے ہٹا کر آئیوری کوسٹ کے سپر د کر دیا۔وہاں ہمارے نئے فارغ
التحصیل جامعہ کے مربی عمر معاذ، جو انہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو بھجوایا گیا اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے امسال ان کے ذریعے وہاں دوصد بیعتیں ہو چکی ہیں اور کئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔ایتھوپیا، کومور آئی لینڈ سیٹلز اور صومالیہ کینیا کے سپرد تھے۔اگر چہ ان ممالک میں سے صرف
کومورو میں کینیا کے ایک دوست کو 2 بیعتیں کروانے کی توفیق ملی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، کینیا
میں بیداری پیدا ہورہی ہے اور یہاں کے داعین الی اللہ بڑے جذبے کے ساتھ کام شروع کر چکے ہیں۔بلکہ حال ہی میں ایک داعی الی اللہ عبد المنان صاحب کو صومالیہ میں دعوت الی اللہ کرتے ہوئے قید کر لیا گیا
اور بڑی خوشی سے انہوں نے چند دن کی قید بھی وہاں کائی۔اور بڑے جذبے سے بھر کر اور پہلے سے زیادہ
عزم لے کر وہ باہر نکلے کہ انشاء اللہ وہ اس متبرک اور مبارک کام سے باز نہیں آئیں گے۔کومورو آئی لینڈ میں جو ہمارے داعی الی اللہ گئے، ان کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔یہاں
تک کہ ان کے متعلق یہ خطرہ پیدا ہوا کہ پولیس ان کو حراست میں لے لے گی۔چنانچہ جب ان کی کوئی پیش
نہ گئی تو وہ دعائیں کرتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے کوئی سامان پیدا کرے، اپنا وقف کا عرصہ پورا
کئے بغیر واپس آرہے تھے، ہوائی جہاز میں کو مورو کے ایک طالب علم سے گفتگو شروع ہوئی اور اس نے اتنی
تیزی سے دلچسپی لینی شروع کی کہ سفر ختم ہونے سے پہلے اس نے بیعت کر لی۔اور اس طرح سے ایک اور
نو جوان بھی اس کے ذریعے سے شامل ہوا۔یہ دو بیعتیں اس طرح ہوئی ہیں۔سیشلز میں بھی ہمارے داعی الی اللہ گئے اور بڑی کامیابی سے وہاں رابطہ پیدا کیا ہے۔اس
رابطے کو اب وہ آگے بڑھا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد وہاں بھی جماعت قائم ہو جائے گی۔برکینا فاسو، نانا کے سپر د تھا۔گزشتہ سال یہاں با قاعدہ جماعت قائم ہو چکی ہے۔644

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
گنی، یہ سیرالیون اور لائبیریا دونوں کے سپر د تھا۔لیکن جہاں تک گنی کا تعلق ہے ، دونوں ممالک کو
گنی میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔زیمبیا کے سپر د چار ممالک تھے۔ملاوی، بوٹسوانا، نامیبیا اور انگولا۔لیکن افسوس ہے کہ زیمبیا کی
جماعت مستعد نہیں ہے۔اور ایک دوسرے کے درمیان ذاتی شخصیتوں کے اختلافات ہیں، جس کے نتیجے
میں وہ جو فضا ہونی چاہئے، بھائی چارے اور محبت کی کہ ایک جماعت بنیان مرصوص بن کر کام کرے، اس کا
فقدان ہے۔اور کچھ وقت میر اضائع کرتے رہتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھانے پر۔کبھی ایک شکایت آ
جاتی ہے کہ اس نے یہ کیا پھر دوسرے کی شکایت آجاتی ہے کہ اس نے وہ کیا۔مجھے اس سے کافی ذہنی کوفت
بھی ہوتی ہے اور سمجھانا بھی پڑتا ہے“۔یوگنڈا میں جتنے کام کی گنجائش موجود ہے، ابھی تک وہاں پوری طرح انہوں نے اپنی کوششوں
کو خدمت دین میں صرف کرنا شروع نہیں کیا۔روانڈا ان کے سپرد تھا لیکن ابھی تک روانڈا کی طرف
انہوں نے توجہ نہیں کی۔ماریشس کے سپر دراڈرک آئی لینڈ، ری یونین مڈغاسکر، کیمرون اور سیشلز کے جزائر تھے۔ماریشس کو خدا کے فضل سے راڈرک میں کامیابی ہو چکی ہے۔اور ابھی حال ہی میں سیشلز میں بھی انہوں نے
ایک داعی الی اللہ بھجوایا ہے۔تنزانیہ کے ماتحت چھ ممالک تھے۔زنجبار، پینڈا، روانڈا، برونڈی ، موزمبیق اور ملاوی۔یہاں
بھی مجھے افسوس ہے کہ تنزانیہ نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔حالانکہ مقامی طور پر ان میں نمایاں بیداری
پیدا ہو چکی ہے۔اور گزشتہ چند سال پہلے مقامی طور پر وہاں
کوئی توجہ نہیں تھی ، دعوت الی اللہ کی۔بلکہ ایک قسم
کی مردنی سی چھائی ہوئی تھی۔جب ان کو بلایا گیا تو بیدار ہوئے۔داعی الی اللہ بھی اٹھے ہیں، بڑے زور
کے ساتھ اور ملک کے اندران کو کامیابیاں ہونی شروع ہو گئی ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ وہ ملک
سے باہر بھی پھیلیں گے اور دوسرے ممالک کو بھی احمدیت میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ویسے
جہاں تک چندہ دینے کا تعلق ہے، وہاں ایک صاحب پہلے سے احمدی ہیں، مکرم علی قمیصی صاحب اور ان کی
اطلاع یہ ہے کہ ان کی کوششوں کے نتیجہ میں ایک پورا خاندان احمد بیت میں داخل ہو چکا ہے۔یہ بڑے ہی
با ہمت اور دلیر آدمی ہیں۔کئی دفعہ دعوت الی اللہ کے جرم میں پولیس ان کو قید کر چکی ہے اور قید سے نکلتے ہی
پھر دوبارہ دعوت الی اللہ کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔645

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
انہوں نے ایک دلچسپ اور ایمان افروز واقعہ بھی بیان کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں : میری دعوت الی
اللہ کے نتیجے میں ایک خاتون احمد کی ہو گئیں۔اور اس خاتون کے خلاف علماء نے سارے گاؤں میں آگ
لگادی اور شدید گندے الزام جماعت احمدیہ پر بھی اور حضرت بانی سلسلہ پر بھی لگائے جانے لگے۔اس
خاتون کو اس حالت میں رات کو اٹھ کر رونے اور گریہ وزاری کی توفیق ملی۔چنانچہ انہوں نے ایک مبشر رویا
دیکھی۔چنانچہ پہلے جو ان پر ہلکا سا ابتلا کا دور تھا ، تزلزل سا آیا ہوا تھا، اس رؤیا کے بعد خدا کے فضل سے وہ
دور ہو گیا اور نہایت مضبوطی سے وہ قائم ہو گئیں۔اور انہوں نے گاؤں میں یہ اعلان کیا کہ میں ساری عمر
تمہارے ساتھ رہی لیکن کبھی ایسی مبشر رویا نہیں آئی۔اور حضرت بانی سلسلہ کو چند دن ماننے کے نتیجے میں
خدا نے مجھے اتنا بڑا پھل عطا فر ما دیا ہے۔اب تم جو چاہو کرو، میرے ٹکڑے ٹکرے بھی کر دو گے تو میں
احمدیت کو چھوڑنے والی نہیں۔( نعرہ ہائے تکبیر۔احمد بیت زندہ باد )
نجھی نچی کے سپرد پورٹ ساؤتھ پیسیفک کے آٹھ جزائر تھے۔لیکن افسوس ہے کہ سارے بچی کی
جماعت کو تو وہاں کام کی توفیق نہیں ملی۔اور ہمارے افتخار ایاز صاحب کو کیلے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں
نمایاں خدمت کی توفیق عطا ہوئی۔اس سلسلے میں، میں انشاء اللہ مزید تفصیل سے کچھ ذکر کروں گا“۔حضور نے انڈونیشیا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔انڈونیشیا کے سپر د برونائی بھی تھا۔انڈونیشیا کے ذریعہ تو برونائی میں کام نہیں ہو سکا لیکن خدا
کے فضل سے کینیڈا میں ایک نوجوان، جو برونائی سے اعلیٰ تعلیم کے لئے گئے ہوئے تھے ، انہوں نے کینیڈا
میں احمدیت میں شمولیت کی اور بڑی تیزی سے اخلاص اور محبت میں ترقی کی رخصتیں گزارنے کے لئے
جب یہ برونائی جارہے تھے تو انہوں نے خود اس خواہش کا اظہار کیا کہ رمضان کا مہینہ وہ لنڈن میں میرے
قریب گزارنا چاہتے ہیں اور عید کے بعد وہاں سے جائیں گے۔حضور نے فرمایا:۔چنانچہ بڑے شوق سے ہم نے ان کو دعوت دی اور یہ جواب رمضان گزرا ہے، انہوں نے
پورے روزے بھی رکھے اور اعتکاف بھی بیٹھے۔اور اعتکاف سے پہلے روزانہ میرے ساتھ سیر پر جا کر وہ
مسائل کی گفتگو بھی کرتے رہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت تیار ہو کر یہاں سے وہ برونائی گئے ہیں
اور رخصتوں کے اختتام پر انشاء اللہ یہاں سے ہو کر گزریں گے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ ان کو وہاں
برونائی میں ) کامیابی نصیب ہوئی ہوگی۔646

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
جاپان کے سپردکو ریا تھا۔اگر چہ کوریا کے انہوں نے ایک دو دورے تو کئے ہیں اور وہاں خدا کے
فضل سے زمین بھی اچھی ہے۔مگر ابھی ان کو وہاں کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔اب انشاء اللہ یہ کوریا کے
متعلق ایک خاص منصوبہ بنارہے ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں، خدا کے فضل سے کہ آئندہ سال اس کی
خوشخبری دی جائے گی“۔حضور نے فرمایا:۔امریکہ کے سپر د پانچ ممالک تھے۔میکسیکو، گوئٹے مالا ، ڈومینیکن ری پبلک، بیٹی اور پانامہ۔افسوس ہے کہ امریکہ کی جماعت اتنی بڑی ہونے کے باوجود اور کئی پہلوؤں سے آگے ہونے کے باوجود بھی
دعوت الی اللہ میں پیچھے ہے۔مقامی طور پر بھی پیچھے ہے اور بیرونی طور پر تو ذکر ہی کوئی نہیں۔اس لئے چند
خطوط تو انہوں نے وہاں سے لکھے ہیں، جس کی انفرادی طور پر تو مجھے اطلاع ملتی رہی ہے۔لیکن کوئی کام
نہیں ہوسکا۔البتہ اب ہو سکتا ہے کہ یہ بھی الیاس صاحب کے ساتھ شامل ہونے کی کوشش کریں۔سورینام میں بھی کوئی کام نہیں ہوا۔سویڈن کا بھی وہی حال ہے، جو زمبابوے کا ہے۔ایک حصہ تو خدا کے فضل سے اب سنبھل گیا
ہے۔لیکن سارا سال ایک دوسرے کے خلاف شکائتیں سر در دیاں خواہ مخواہ کی اور بہت ہی تکلیف میں مبتلا
رکھا ہے، ان لوگوں نے۔اور خود پھیل نہیں رہے، کوئی برکت نہیں ہے۔جماعت میں ایک دوسرے کے
خلاف باتیں، ایک دوسرے کے خلاف شکوے۔ایک حصہ میں اب خدا کے فضل سے جو مالمو کا علاقہ ہے،
وہاں نئی زندگی کے آثار ہیں۔اجتماعیت دکھائی دینے لگی ہے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ وہاں سے
اب اپنے پنے فضل سے نئی کونپلیں نکلیں گی۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ سویڈن کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور
نئے دور کے تقاضے پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے“۔حضور نے فرمایا:۔” ناروے جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں، خدا کے فضل سے نہایت ہی عمدہ کام کر رہا ہے۔مقامی
طور پر بھی دعوت الی اللہ میں بہت پیش پیش ہے اور بیرونی طور پر بھی خدا کے فضل سے دوسری قوموں سے
رابطے میں بہت ہی نمایاں ہے۔عربوں میں دعوت الی اللہ کے لحاظ سے اس سال انہوں نے بہت ہی
کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بہت اچھے اچھے تعلیم یافتہ عرب بھی ان کے ذریعے شامل ہوئے ہیں اور اخلاص
میں ترقی کر رہے ہیں۔پولینڈ سے بھی ان کا رابطہ ہے۔فن لینڈ سے بھی رابطہ ہے۔روس سے بھی ان کا رابطہ
647

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
ہے۔اور یہاں جو ہمارے مرکزی مربی ہیں، ان کو خدا تعالیٰ نے یہ لگن عطا فرما دی ہے۔خدا ان کی مزید
نصرت فرمائے، آمین۔اس کے علاوہ ہمارے وہاں کے جو دوست خصوصیت کے ساتھ دعاؤں کے محتاج
ہیں ، وہ ہیں، مقصو د ورک صاحب۔جب سے وہ شعبہ اصلاح وارشاد کے سیکرٹری بنے ہیں، وہاں دعوت الی
اللہ میں بہت غیر معمولی ترقی ہوئی ہے اور اس میں بہت زیادہ ان کی ذاتی کوششوں کا دخل ہے۔خود تو وہ اتنا
زیادہ دینی علم نہیں رکھتے لیکن وہ لوگوں کو بیت الذکر تک لانے میں بڑی کوشش کرتے ہیں اور اکثر جو کامیاب
کوششیں ہیں، ان کا آغاز ان کی ذاتی محنت اور کوشش کے نتیجے میں ہوا۔اور بھی بہت سے داعی الی اللہ ہیں،
جو کثرت سے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں اور اپنی حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں۔ضرورت یہ ہے کہ ملکوں میں یہ رو پیدا کی جائے کہ داعین الی اللہ کی تعداد بڑھاتے چلے جائیں۔چند دائمین الی اللہ جب پیدا ہو جاتے ہیں، اس کی برکتیں بھی ہیں اور بعض دفعہ ایک ضمنی سا نقصان بھی ہے۔وہ یہ کہ ان کی کوششوں کی طرف مربی توجہ مرکوز کر دیتا ہے، ان کی کامیابیوں کا ذکر بڑی شان سے رپورٹوں
میں کرتا ہے اور دھوکا یہ لگتا ہے کہ سارا ملک خدمت کر رہا ہے۔حالانکہ جب آپ تلاش کر کے دیکھتے ہیں تو یہ
پتہ چلتا ہے کہ سارے ملک میں صرف دو، تین احمدی دوست ہیں، جو غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔اگر دو، تین
کو خدا اتنی توفیق بخش رہا ہے تو مزید اگر ان کے ساتھ شامل ہو جائیں اور اس ٹیم کو اور اس گروہ کو پھیلانا شروع
کر دیں تو زبردست کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ خدا نے آپ کو کتنی طاقت بخشی ہوئی
ہے۔ساری دنیا کی جماعت اگر پوری طرح مستعد ہو جائے تو حیرت
انگیز انقلابی تبدیلیاں رونما ہونا شروع
ہو جائیں۔میرا یہ اندازہ ہے، یہ ہمارا سواں حصہ بھی اس وقت صحیح معنوں میں دعوت
الی اللہ کے میدان میں
مستند نہیں۔اور جتنا مستعد ہے، اس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے غیر معمولی کامیابیاں عطا فرمارہا ہے۔تو جو
قصور ہے، ہمارا ہے۔ہوا بھی چل رہی ہے۔اللہ اپنے فضلوں سے پھل دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔مگر اگر
ہاتھ بڑھانے والے بھی نہ ہوں تو اس کا کیا علاج کیا جاسکتا ہے۔ہالینڈ کے سپر د کسمبرگ تھا اور ایک جزیرہ کو را گو۔فہیم احمد ہمارے بڑے مخلص اور دعوت الی اللہ کا
شوق رکھنے والے احمدی نوجوان ہیں۔انہوں نے کو راگو میں ایک عرب امام مسجد سے رابطہ کر رکھا ہے۔اور
خط و کتابت بھی ہے اور لٹریچر بھی بھجوایا جارہا ہے۔اور امید ہے کہ انشاء اللہ تعالٰی خدا وہاں احمدیت کو داخل
فرمادے گا۔لکسمبرگ کا جہاں تک تعلق ہے، انہوں نے اخبارات سے رابطہ کیا ، اعلانات بھی شائع کئے ،
واقفین عارضی بھی بھجوائے۔لیکن بڑا ہی دنیا دار شہر ہے۔ایک چھوٹی سی حکومت ہے ، بالکل ایک شہر اور اس کو
648

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
کا بیرونی علاقہ ، وہاں ابھی تک صحیح معنوں میں توجہ نہیں ہوئی۔لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ بعض لوگوں نے
لٹریچر کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔۔ڈنمارک بھی بدقسمتی سے بیلجیئم کی طرح ان ممالک میں ہے، جو دعوت الی اللہ میں پیچھے ہیں۔پین کے سپر دمراکش، الجزائر اور اٹلی میں کام تھا۔اور جہاں تک ان کی رپورٹوں سے میں نے
جائزہ لیا ہے، یہ مسلسل محنت اور توجہ کے ساتھ ان ممالک میں احمدیت کے نفوذ کی کوششیں کرتے چلے آ
رہے ہیں۔ان کے ذریعے مراکش کے مسافروں میں بہت دعوت الی اللہ ہوئی ہے اور الجزائر کے
مسافروں میں بھی۔ان کی وقت یہ ہے کہ جو مسافر یہاں سے گزرتے ہوئے ستانے کے لئے کچھ دیر
بیت الذکر میں ٹھہرتے ہیں، ان تک تو یہ بڑی عمدگی سے پیغام پہنچا دیتے ہیں۔لیکن جب وہ گزر جاتے ہیں
تو ان سے دوبارہ رابطہ ان کے بس میں نہیں۔اس لئے وہ ان کے پتہ جات ہمیں بھیج دیتے ہیں۔پھر ہم
وہاں کے مقامی دوستوں کو ان کے متعلق لکھتے ہیں۔اور اس لحاظ سے کوئی غیر معمولی کامیابی ان کو نصیب
نہیں ہوئی۔مگر محنت کر رہے ہیں۔البتہ ایک اور ملک میں غالبا روانڈا یا کوئی اور جگہ تھی ، وہاں خدا کے فضل
سے انہی مسافروں میں سے ان کو کامیاب دعوت الی اللہ کی توفیق ملی۔اور اگر چہ ان کا ایسا مؤثر رابطہ تو نہیں
رہا لیکن جس شخص کو سپین میں احمدی ہونے کی توفیق ملی ، وہ خدا کے فضل کے ساتھ بہت ہی مخلص اور گہری
رچسپی لینے والا تھا۔چنانچہ اس نے اپنے طور پر اپنے ملک میں جا کر دعوت الی اللہ دی ، جاری رکھی اور ایک
پوری جماعت قائم کی۔چنانچہ اس کا مجھے ایک خط ملا کہ اس طرح میں سپین کے ذریعہ احمدی ہوا تھا اور اس
وقت میں سو اور احمدی بنا چکا ہوں۔اب ہمیں تربیت کی ضرورت ہے۔آپ جلد از جلد کوئی مستقل مربی
بھیجیں ورنہ اگر میں صحیح تربیت نہ کر سکا تو قصور وار میں نہیں ہوں گا۔تو اس طرح بھی خدا تعالیٰ اپنے فضل
سے پھل عطا فرماتا چلا جا رہا ہے۔براعظم افریقہ میں گزشتہ سال مشن ہاؤسز اور بیوت الذکر کے قیام کی غرض سے جو کوشش کی گئی
ہے، اس کا خلاصہ یہ ہے کہ 31 نئی عمارتیں اور قطعات گزشتہ ایک سال میں حاصل کر لئے گئے ہیں۔ان
میں سے نائیجیریا، سیرالیون، کینیا، یوگنڈا، آئیوری کوسٹ، تنزانیہ اور زائر میں پندرہ نئے مشن ہاؤسز قائم
ہوئے ہیں۔اور آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، گیمبیا اور زائر میں سولہ نئے قطعات خریدے جاچکے ہیں۔حضور نے اس مرحلہ پر فرمایا کہ
وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور رپورٹیں ابھی بہت پڑی ہیں، اس لئے کچھ حصہ چھوڑنا پڑے گا
اور اختصار کرنا پڑے گا “۔649

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
حضور نے فرمایا:۔ونٹی جو عمارتیں خریدی جاتی ہیں یا نئے جو پلاٹ خریدے جاتے ہیں ، ان میں بعض مشکلات بھی
ہوتی ہیں۔ہمارے مربیان وغیرہ بڑے اخلاص اور جوش سے لکھتے ہیں کہ بہت اچھا سودا ہورہا ہے اور توقع
رکھتے ہیں کہ فوراً اجازت دے دی جائے۔اور میری طبیعت اس پر مائل نہیں ہوتی کہ اندھیرے میں
اجازت دوں۔میں چاہتا ہوں کہ مجھے پوری طرح کوائف سے آگاہ کریں، حالات سے واقف کریں۔اس لئے ان کے نزدیک بعض دفعہ اچھے سودے ہاتھ سے نکل بھی جاتے ہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اللہ
تعالیٰ کا تصرف کام کرواتا ہے اور وہی سودے ہاتھ سے نکلتے ہیں، جن کا لینا مناسب نہیں ہوتا۔مجھے اتنا پتہ
ہے کہ ایک موقع پر جب میں نے مربی کے اصرار پر اور شدید اصرار پر اجازت دے دی کہ آپ زمین اور
یہ مشن خرید لیں۔تو اس کے بعد خدا تعالیٰ نے میرے ذہن میں یہ و ہم ڈالا اور میں نے ان کو حکم دیا کہ بالکل
نہ خریدیں۔اس سے پہلے رقم بھی ان کو بھجوا چکے تھے۔اس تجربے کا ذکر کرتے ہوئے متعلقہ مربی لکھتے ہیں
کہ ہم نے امبالے مشن کے لئے ایک عمارت دیکھی تھی ، جو عین شہر کے وسط میں تھی اور اس کی خرید کے لئے
رقم کی منظوری بھی مرکز سے مل گئی تھی۔عین اس وقت جب معاہدہ ہونے والا تھا، ہمیں امام جماعت احمدیہ
کی ہدایت پہنچی کہ فوراً اس کام کو روک دیں اور یہ عمارت نہ خریدیں۔چنانچہ ہم نے یہ معاہدہ روک دیا اور یہ
عمارت نہ خریدی۔اللہ تعالیٰ کے عجیب کام ہیں کہ ادھر مرکز سے یہ عمارت نہ خریدنے کا حکم ملا اور ادھر
امبالے شہر کی ٹاؤن کونسل نے جماعت کو شہر کے عین وسط میں دس ایکڑ کا پلاٹ مفت دینا منظور کر لیا۔( نعرہ
ہائے تکبیر۔احمدیت زندہ باد اور پھر صرف یہی نہیں۔اگلی بات وہ یہ لکھتے ہیں کہ اس کے چند دن کے بعد
ہمیں پتہ چلا کہ جو عمارت ہم خرید نے لگے تھے، اس میں دھوکا تھا۔وہ کسی اور کی عمارت تھی اور کوئی اور بیچ رہا
تھا۔اور ہمارے سارے پیسے ضائع ہو جاتے اور ہمیں زمین کا ایک چپہ بھی نہ ملتا۔اس طرح اللہ تعالی اپنی
تائید کے ساتھ جماعت کو غلطیوں سے بچاتا ہے۔خدا کی یہ تائید شامل حال رہی تو انشاء اللہ اس جماعت کو
کوئی دھو کے باز دنیا میں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔گیمبیا سے جو ایک خوشی کی خبر ہے، وہ یہ ہے کہ وہاں یہ روچلی ہوئی ہے کہ جو نئے احمدی ہوتے
ہیں، وہ مالی قربانی میں بڑی تیزی سے آگے بڑھتے ہیں اور اس طرح وہ جماعت کو بیت الذکر اور مشن
ہاؤسز کے لئے پلاٹ تحفے کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔اسی طرح سیرالیون اور آئیوری کوسٹ میں بھی ایسے واقعات ہیں۔مثلاً آئیوری کوسٹ میں ایک
احمدی دوست نے ایک بنا بنا یا مکان اور اس کے ساتھ پلاٹ، یہ چار سو مربع میٹر کا پلاٹ ہے، جو انہوں
نے بڑے اخلاص کے ساتھ جماعت کو پیش کیا ہے۔اس میں چھ کمرے پہلے سے تعمیر شدہ موجود ہیں۔650

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
اپا سے گاؤں میں 150 ایکڑ زمین کالج اور ہسپتال اور ایگری کلچر فارم ( زراعتی فارم) کے لئے
چیف نے تحفہ پیش کی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ سارے تحائف بھی شامل کر لئے جائیں اور پلاٹ شامل
کر لئے جائیں تو افریقہ کے 18 ممالک میں اب 162 مشن ہاؤسز قائم ہو چکے ہیں۔اس کے بعد تو الو کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔توالو میں جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا، 1985ء میں جون کے مہینے میں پہلی بیعت ہوئی۔اور ابھی بمشکل دو سال گزرے ہیں۔مارچ 1986ء تک یہ تعداد 30 ہو چکی تھی۔جب ہمارے رضا کار
مربی اپنی رخصت پر تشریف لائے ، اس وقت کم و بیش اتنی ہی تعداد تھی۔میں نے ان سے کہا کہ با قاعدہ
جماعت کو وہاں رجسٹر کرائیں تا کہ ہم تیزی سے وہاں کام شروع کریں۔مشن ہاؤس تعمیر کریں ، خوبصورت
بیت الذکر تعمیر کریں۔انہوں نے کہا کہ قانون یہ ہے کہ جب تک پچاس بالغ ممبر نہ ہوں ، اس وقت تک
گورنمنٹ رجسٹر نہیں کرتی۔چنانچہ یہاں سے جب وہ گئے تو ان کی وہاں سے اطلاع آئی کہ خدا کے فضل
سے آتے ہی نئی بیعتیں ہوئی ہیں اور 52 بالغ مرداب مل گئے ہیں ہمیں اور ہم نے رجسٹری کی درخواست
دے دی ہے۔چونکہ جماعت احمدیہ کو خدا کے فضل سے وہاں پر تیزی سے کامیابی نصیب ہو رہی تھی، اس
لئے چرچ نے مخالفت شروع کر دی۔اور جو محکمہ رجسٹری کروانے کے لئے مقرر ہے، اس کے کلرک پر بھی
اس مخالفت کا اثر تھا۔قانون یہ تھا کہ پچاس آدمی کی ہی درخواست دی جائے۔افتخار صاحب نے غلطی سے
52 آدمیوں کے ہی نام لکھ دیئے۔اس کلرک کو چونکہ قانون کا پتہ تھا، اس نے جب منسٹر کے سامنے یہ
درخواست پیش کی تو ان میں سے دو پر اعتراض لگا دیا اور مسٹر کو یہ کہا کہ پورے پچاس نہیں ہوئے ، 48 رہ
گئے ہیں۔اس نے کہا 50 ہونے ضروری ہیں۔دو پر مجھے اعتراض ہے، جو درست ہے۔اس لئے اس کی
رجسٹریشن ابھی نہیں ہو سکتی۔منسٹر نے ان کو فون کیا اور بلوایا اور کہا: دیکھو میں مجبور ہوں۔کوئی مخالفت کی بات
نہیں ، قانونی دقت ہے۔انہوں نے کہا: ذرا فہرست گئیں تو سہی، وہ بادن تھے ، جو میں نے لکھے تھے۔دو
نکل گئے، پچاس پھر باقی رہ گئے۔چنانچہ اس وقت منسٹر نے اس کی منظوری دے دی۔اور اس کے بعد خدا
تعالیٰ کے فضل سے اور بھی بیعتیں ہوئیں۔اور اب جو تو الو سے دو نمائندے تشریف لائے ہوئے ہیں،
انہوں نے بتایا ہے کہ اب
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوسو کی جماعت وہاں قائم ہو چکی ہے۔اس رجسٹریشن
کے بعد مخالفت کا ایک شور برپا ہو گیا۔اور اسمبلی میں عیسائیوں کی طرف سے شدید اعتراض اٹھائے گئے اور
حکومت پر نکتہ چینی کی گئی کہ آپ نے کیوں ایک نئے مذہب کو خواہ خواہ یہاں لا کر فتنہ وفساد کا سامان پیدا کیا
651

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
ہے؟ اور ہر گز آپ کو رجسٹریشن نہیں کرنی چاہیے تھی۔پرائم منسٹر نے بڑی مضبوطی کے ساتھ جماعت کی تائید
میں بیان دیا۔اور یہ اعلان کیا کہ (ویسے تو اس کا اپنا مذہب بھی عیسائیت ہے۔مگر اس نے وہاں یہ کہا کہ
میں آپ کو یہ مشورہ دیتا ہوں کہ جو عیسائی ہیں، وہ عیسائیت کے قانون کی پیروی کرتے رہیں، ہم بحیثیت
حکومت تو الو کے قانون کی پیروی کرتے رہیں گے۔اور اس میں عیسائیت کو دخل دینے کی اجازت نہیں
دیں گے۔اس لئے جماعت احمد یہ ٹھیک رجسٹر ہوئی ہے اور قائم رہے گی۔اس بیان پر گورنر جنرل نے پرائم
منسٹر کو مبارک باد کا فون کیا اور کہا کہ میں ڈر ہا تھا کہ کہیں تم کوئی کمزور پوزیشن نہ لے لو۔تم نے بہت اچھا
کام کیا ہے اور جائز فیصلہ کیا ہے۔پس خدا کے فضل سے جہاں اللہ تعالیٰ کا میابیاں عطا فرما رہا ہے، وہاں
فرشتوں کے ذریعے لوگوں کو انصاف پر قائم ہونے کی بھی قوت بخش رہا ہے۔صرف بدنصیبی یہ ہے کہ بعض
اپنے ممالک سے ہمیں یہ شکوہ ہے کہ اسلام کی انصاف کی اعلیٰ تعلیم پر عمل پیرا نہیں۔اور وہ لوگ ، جو اسلام
سے تعلق نہیں رکھتے، وہ بڑی شان کے ساتھ اسلام کی عدل
کی تعلیم پر عمل کر رہے ہیں۔یہاں
تو الو میں جو بیعتیں ہوئی ہیں، ان میں خدا کے فضل سے بڑے تعلیم یافتہ بااثر لوگ بھی
شامل ہیں۔اور ان کی پبلک سروس کمیشن کے پریذیڈنٹ بھی بیعت کر کے جماعت میں شامل ہو چکے ہیں
اور پولیس کے وہ افسر جن کی گورنر جنرل کے ساتھ ڈیوٹی ہے، وہ بھی جماعت کے ساتھ شامل ہیں۔اور یہ
دونوں دوست آج جماعت تو الو کے نمائندہ کے طور پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔اس مرحلے پر حضور نے ان دونوں دوستوں کو ارشاد فرمایا کہ وہ اٹھ کر کھڑے ہوں تا کہ احباب
ان کو دیکھ سکیں۔اس پر یہ دونوں مخلص احمدی احباب اٹھ کر کھڑے ہو گئے۔ان دوستوں کو دیکھ کر جملہ
احباب خوشی و مسرت سے بے خود ہو گئے اور جلسہ گاہ کا وسیع و عریض پنڈال احمدیوں کے جوش و جذبے سے
بھرے ہوئے نعرہ ہائے تکبیر سے لرزنے لگا۔حضور نے ان احباب کا تعارف کرواتے ہوئے حاضرین
جلسہ کو بتایا کہ
”ان میں سے جو دوست نسبتاً حاضرین کی طرف کھڑے ہیں، وہ وہاں کی پبلک سروس
کمیشن کے
چیئر مین ہیں اور انہوں نے جب سے احمدیت قبول کی ہے، مسلسل خدمت دین کے لئے وقف ہیں۔ان کی
زبان دانی کی صلاحیت نہایت اعلیٰ درجہ کی ہے۔انگریزی پر بھی عبور ہے اور مقامی زبان پر بھی۔چنانچہ اس
وقت سے جماعت احمدیہ کے لٹریچر کے تراجم کر رہے ہیں۔اور قرآن کریم کی جو منتخبہ آیات کا ترجمہ تھا، اس
کی بھی انہی کو تو فیق ملی ہے۔ان کے ساتھ جو دوسرے دوست ہیں، وہ پولیس کے وہ افسر ہیں، جو گورنر جنرل کو
652

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
کے ساتھ متعین ہیں۔انہوں نے مجھے یہاں آنے سے کچھ عرصہ پہلے خط لکھا کہ جب سے میں احمدیت میں
داخل ہوا ہوں، میرا دل پولیس سروس سے اچاٹ ہو چکا ہے۔مجھے اول ترین جو ریٹائر منٹ مل سکتی ہے، وہ
فلاں تاریخ کو ہے۔میری یہ درخواست قبول کریں کہ مجھے اول ترین ریٹائر منٹ قبول کرنے کی اجازت دیں
اور پھر جماعت احمدیہ کی خدمت کے لئے مجھے وقف سمجھیں۔( نعرہ ہائے تکبیر )
عجیب ہوا ہے اللہ تعالیٰ کی جو ہر طرف چل رہی ہے۔یہاں مشن کی تعمیر کا منصوبہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے
مکمل ہو چکا ہے۔رقم بھی بھجوادی گئی ہے۔امید ہے
انشاء اللہ جلد ہی کام شروع ہو جائے گا“۔قسط نمبر 03
(مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ خالد ستمبر 1987ء)
براعظم یورپ میں نئی عمارات اور قطعات کی خرید کا جہاں تک تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل
سے امسال دور ہائشی عمارتیں خریدنے کی توفیق ملی اور دو جگہ بہت ہی اچھے قطعات حاصل کرنے کی توفیق
ملی۔جن میں انشاء اللہ بہت خوبصورت اور وسیع بیوت الذکر بنانے کا پروگرام ہے۔ان میں سے ایک تو
غرناطہ کے مقام پر پچاس ہزار میٹر کا رقبہ ہے، جو سٹرک غرناطہ کو میڈرڈ ( دارالخلافہ) سے ملاتی ہے، اس پر
واقع ہے۔بالکل ساتھ جڑی ہوئی جگہ ہے۔اور دوسری جگہ سے نسبتا اونچی ہے۔اور وہاں جب انشاء اللہ
بیت الذکر بنے گی تو دور دور تک خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگ اس کا نظارہ کریں گے۔اور وہاں کی کونسل کی
شرافت ہے کہ انہوں نے متفقہ طور پر حکومت سے سفارش کر دی ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، انہیں بیت
الذکر بنانے کی اجازت دی جائے۔چونکہ سودا مشروط کیا گیا ہے، اس لئے امید ہے کہ جب بھی حکومت
سے اجازت ملے گی ، ہم اس کا قبضہ لے لیں گے۔آئر لینڈ ایک نیا ملک ہے، جس میں اس سے پہلے ہمارا کوئی مشن قائم نہیں تھا۔یہاں بھی ایک
بہت ہی وسیع رقبہ، ایک نہایت خوبصورت جگہ ” گال دئے ایک بہت ہی اہم قصبہ ہے، آئرلینڈ کے مغربی
کنارے پر ، اس سے پانچ میل کے فاصلے پر اور ین دا میں واقعہ ایک رہائشی علاقہ کے اندر، یہ ایک بہت بڑا
پلاٹ ہے، جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سستی قیمت پر مل گیا۔تمہیں ایکٹر زمین صرف ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مل گئی ہے۔اور یہاں امکان ہے کہ آئندہ چند سالوں میں اس پلاٹ کو بھی
رہائشی علاقہ قرار دے دیا جائے گا۔اس نیت سے میں نے یہ جگہ لی ہے کہ ابھی چونکہ وہاں بڑی جماعت
نہیں ہے، چند سال انتظار کرتے ہیں، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس پلاٹ کا چھوٹا سا حصہ بیچ کر
ایک شاندار بیت الذکر اور مشن ہاؤس تعمیر کیا جائے۔653

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
امریکہ میں اس پہلو سے خدا کے فضل سے بہت اچھا کام ہوا ہے۔اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب
امیر جماعت امریکہ کی افسردگی دور کرنے کی خاطر میں ان کے کام کا اچھا پہلو بھی آپ کے سامنے رکھتا
ہوں۔گزشتہ سال میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ امریکہ میں پانچ نئے مراکز کی تعمیر کی تحریک تین سال قبل کی
گئی تھی لیکن ساتھ ہی میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ذمہ داری پانچ کی ڈال رہا ہوں۔مگر میری دلی
تمنا ہے کہ دس ہو جائیں تو بہتر ہے۔اور صرف دو سال میں مکرم شیخ صاحب کو بہت ہی عمدہ خدمت کی توفیق
ملی۔اور بڑے پیار کے ساتھ انہوں نے تحریکیں کیں اور بڑے زور کے ساتھ تحریکیں کیں۔ان کے اندر
پیار اور زور کا ایک بہت ہی عمدہ تو ازن موجود ہے۔اس لئے جتنے زور سے وہ بات کریں، پیار کا عنصر شامل
رہتا ہے۔چنانچہ ان کی تحریک کے نتیجے میں ایسے دوست بھی، جو پہلے چندوں سے نا آشنا تھے، وہ بڑی
تیزی سے قربانی میں آگے بڑھے اور انفرادی طور پر بڑے اچھے اچھے شاندار نمونے انہوں نے دکھائے۔دس مقامات پر نہ صرف زمین لی گئی بلکہ گیارہواں مرکز بھی قائم ہو گیا۔اب سال رواں میں جو مزید مراکز
قائم کئے گئے ہیں یا جگہیں خریدی گئیں یا عمارتیں لی گئیں، ان کو شامل کر کے یہ تعداد خدا کے فضل سے سترہ
ہو چکی ہے۔اور بعض جگہ بڑے بڑے وسیع رقبے حاصل کئے گئے ہیں اور وسیع عمارتوں کے نقشے بنائے گئے
ہیں۔اور اللہ کے فضل سے ان پر کام شروع ہو چکا ہے۔اور امید ہے کہ اللہ کے فضل سے وہاں بعض نئی
بیوت الذکر منصہ شہود پر ابھریں گی۔بیوت الذکر کے قیام کی طرف اور نئی بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میری
توجہ اس لئے پیدا ہوئی تھی کہ ہمیں تو قرآن کریم کا حکم ہے کہ
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ
پاکستان کے علماء کا دین کی خدمت کا جو تصور ہے، وہ جو بھی ہو، وہ ان کا اپنا تصور ہے۔انہوں
نے دین کی خدمت کا تصور یہ باندھا کہ بیوت الذکر مسمار کی جائیں۔اب بیوت الذکر مسمار کرنے کے کام
میں تو کوئی احمدی شامل نہیں ہو سکتا ، مقابلہ کیسے کرے؟ تو اس پر مجھے خیال آیا کہ اس کا جواب یہی ہے کہ ہم
بیوت الذکر تعمیر کریں۔چنانچہ جماعت احمدیہ کو میں نے تحریک کی کہ بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف توجہ دو۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں ہونے والے بعض ناخوشگوار واقعات کے نتیجہ میں
خدا نے رحمتوں کا جو پھل عطا فرمایا ہے، وہ نئی بیوت الذکر کے قیام کی صورت میں ہے۔امسال مشن ہاؤسز اور قطعات کے علاوہ جونئی بیوت الذکر تعمیر ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں ، ان کی
تعداد 136 ہے۔ان میں سے 73 بیوت الذکر اس وقت پائیہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور 63 بیوت الذکر اس
654

·

آج 10 میں سے 10 باقی