دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 6

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
میں واقفین آنے والے ہیں۔ان کے لئے تیاری کی ضرورت ہے۔اور اگر یہ دھکا نہ لگتا تو خیال ہی نہ آتا
کہ دنیا کے مختلف ممالک میں نئے جامعہ قائم کئے جائیں۔پس خدا کی تقدیر خود بخود کام کروا رہی ہے۔نہ
کسی انسان کی یہ خوبی ہے اور نہ کسی کو فخر کا حق ہے۔اس لئے کوئی غلط نہیں اپنے اندر پیدا نہ ہونے دیں۔اگر
آپ نے یہ غلط فہمی اپنے دل میں پیدا کر لی کہ ہم بڑے تمہیں مارخاں ہیں تو میں جانتا ہوں کہ اسی حد تک یہ
برکتیں جاتی رہیں گی۔نصرت جہاں کے تابع وہ عظیم الشان تحریک تھی، جو قدرت ثانیہ کے مظہر ثالث نے افریقہ میں
جاری کی۔اور اس کی بے شمار برکات ہم نے دیکھیں۔اس کا کام مسلسل آگے بڑھتا رہا ہے۔احمدی ڈاکٹر
افریقہ کے ممالک میں بہت ہی عظیم الشان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان کے نیک اثرات کے
متعلق اپنے بھی لکھتے ہیں، غیر بھی لکھتے ہیں۔بہت بڑے سلسلے کے کام ہیں، جن کا بوجھ ان ہسپتالوں نے
اٹھایا ہوا ہے۔ایک پیسہ بھی ان ملکوں سے باہر نہیں لے جایا جاتا۔بلکہ انہی کی تعلیم پر، انہی کی بہبود کے
دوسرے کاموں پر خرچ کیا جاتا ہے۔اس لئے جو واقفین زندگی ڈاکٹر ہیں، وہ بھی خدا کے فضل سے عظیم
الشان خدمتوں کی توفیق پارہے ہیں اور ہماری دعاؤں کے محتاج ہیں۔گزشتہ دو سالوں کے اندر ان کا بجٹ
آٹھ کروڑ سے بڑھ کر 10 کروڑ سالانہ تک پہنچ گیا ہے۔اور کیونکہ بچت ہے ہسپتال کی ، اس لئے خدا تعالیٰ
ہمیں توفیق دیتا ہے ، ہم یہ رقم دوسرے نیک کاموں پر خرچ کر دیتے ہیں۔عمومی تاثرات اپنے بھی اور غیر بھی لکھتے ہیں۔ان کا ایک منحنیم پلندہ ہے، جو میں چھوڑتا ہوں۔صرف ایک ذاتی واقعہ بتا تا ہوں کہ جب سوئٹر لینڈ کے دورے پر گیا تو گیمبیا کے ایک قونصلر تھے ، جو گھمبیا
کی حکومت کی طرف سے وہاں متعین تھے۔پچھلے دورہ کے موقع پر بھی ان سے بات ہوئی۔اس دورے
کے موقع پر بھی ان کا محبت اور خلوص کا جو رنگ تھا، اس میں نمایاں اضافہ تھا۔اور انہوں نے اس کی ایک وجہ
یہ بیان کی کہ جب وہ گیمبیا دورے پر گئے تو ہمارے ہسپتال کو انہوں نے دیکھا اور وہ حیران رہ گئے کہ
غریبانہ طور پر چلایا جانے والا ہسپتال حکومت کے اس ہسپتال سے بہت بہتر کام کر رہا ہے، جس پر بے شمار
روپیہ خرچ ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔اور انہوں نے بتایا کہ میں جانتا ہوں ، وہاں کے افسران کو۔میں تو باقاعدہ
سرکاری دورے پر تھا۔وہاں کے وزیروں نے مجھے بتایا کہ ہم زیادہ پسند کرتے ہیں کہ احد یہ ہسپتال میں جا
کر علاج کروائیں۔یہ نسبت اپنے ہسپتال کے مفت علاج کے۔کیونکہ شفا ان کے ہاتھ میں ہے۔پس یہ خدا کا عظیم نشان ہے کہ خدا تعالیٰ ان مخلصین کی قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے ان کے
ٹیڑھے ترچھے اور کند اوزاروں کے ذریعے کئے ہوئے آپریشنوں میں بھی برکت ڈال دیتا ہے۔اور خدا
691

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کے فضل سے ان ہسپتالوں کے ذریعے بہت ہی کم جانیں تلف ہوتی ہیں۔بہ نسبت دوسرے ہسپتالوں کے
شفا کا معیار بہت اونچا ہے۔مزید ڈاکٹروں کی ضرورت ہے، مزید ملکوں میں ہسپتال قائم کئے جارہے ہیں۔زائر میں خدا کے
فضل سے بڑی تیزی کے ساتھ جماعت احمدیہ کی قبولیت کے آثار ظاہر ہورہے ہیں۔اور وہاں اگر ہمیں
نئے ہسپتال اور سکول کھولنے کی توفیق ملے تو اس کے ساتھ جماعت کی اشاعت میں بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔اسی طرح تو الو کے لئے بھی ہمیں اساتذہ کی بھی ضرورت ہے اور ڈاکٹرز کی بھی ضرورت ہے۔جلسہ ہائے سیرت النبی کے متعلق میں نے تحریک کی تھی کہ چونکہ یہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ نعوذ باللہ
ہم حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت نہیں کرتے اور نعوذ باللہ حضرت بانی سلسلہ کو آپ سے
بڑھ کر مقام دیتے ہیں۔اس لئے اس کا علاج یہ ہے کہ ساری دنیا میں جماعت احمد یہ سیرۃ النبی کے جلسے
کرے۔پاکستان میں بھی کثرت سے سیرۃ النبی کے جلسے ہوئے۔لیکن وہاں کے حالات میں بعض جگہ
ہوئے، بعض جگہ نہیں ہو سکے۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر پاکستان کی جماعتیں ارادہ کر لیں اور حکمت کے
ساتھ اور محبت کے ساتھ ماحول پیدا کریں تو یہ تجربہ ہے کہ پاکستان میں آج کل مخالف بھی اگر ایک دفعہ
جماعت احمدیہ کے سیرۃ النبی کے جلسے میں آگیا تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی کایا پلٹ گئی۔ان کو پتہ ہی
نہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی اور اعلیٰ اور ارفع مقام ہے کیا؟ تو جیسے کسی کہنے والے نے کہا کہ
آئینہ تیری قدر کیا جانے
میری آنکھوں دیکھ تو کیا ہے
حقیقت یہ ہے کہ ان کو کیا پتہ کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کس شان کے رسول ہیں ؟
حضرت بانی سلسلہ کی آنکھوں سے دیکھیں تو پتہ چلے کہ وہ کیا تھے؟ پس جب ان سیرت کے جلسوں میں
حضرت بانی سلسلہ کا کلام پیش کیا گیا تو آنے والوں کی طبیعتوں میں ایک عجیب انقلاب پیدا ہوا۔ایک موقع
پر ایک جلسے کے صدر جو غیر احمدی تھے، جلسے کو سن کر انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ آج مجھے پتہ چلا ہے کہ
ہمارے پیارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی مقام کیا ہے بلکہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ
آج مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ احمدیت کچی ہے۔اس لئے میں اپنے احمدی ہونے کا بھی ساتھ ہی اعلان کرتا
ہوں۔ان کی بیعت کے نتیجے میں ان کے زیر اثر بہت سے دوستوں کو اسی وقت بیعت کی توفیق ملی۔دنیا بھر
سے جور پورٹیں آرہی ہیں، ان میں بھی اس قسم کی رپورٹیں مل رہی ہیں اور بتایا جار ہا ہے کہ ان جلسوں کا بہت
692

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
اچھا اثر ہے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اثر تو سچائی کا ہوتا ہے، دکھاوے
کا نہیں ہوتا۔بچے عشق کا ہوتا ہے۔اس
لئے اس عشق کو قائم رکھیں۔اگر اس عشق کی حفاظت نہ کی تو اس اثر کے نتیجے میں خطرہ ہے کہ آپ میں سطحیت
نہ پیدا ہو جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حضرت بانی سلسلہ کا عشق ہے، جو آپ کی تحریروں میں آج
بھی زندہ ہے۔عشق کی تحریریں کبھی نہیں مرا کر تیں۔ایک ایک لفظ زندہ رہا کرتا ہے۔ہزار بار بھی آپ ان
تحریروں
کو پڑھیں ، وہ عشق ہمیشہ زندگی کے ساتھ بولے گا اور آپ سے کلام کرے گا۔پس یہ جو اثرات ہیں،
یہ دراصل عشق محمد مصطفے کے اثرات ہیں، جو زندہ عشق ہے۔اس عشق کی حفاظت کریں، اس کے نتیجے میں
آپ کو برکتیں ملیں گی اور اس عشق کے نتیجے میں ہی آپ دنیا پر غالب آئیں گے۔اس لئے میں امید رکھتا
ہوں کہ اپنے جلسوں میں سطحیت کو کبھی بھی آپ داخل نہ ہونے دیں۔رسمی دکھاوے کا وہم بھی نہ کریں۔بچے
پیار اور محبت کے نذرانے اپنے آقا و مولیٰ کے حضور پیش کرتے رہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس کے
نتیجے میں دنیا میں عظیم الشان تبدیلیاں پیدا ہوں گی اور آپ کو اس کے علاوہ براہ راست برکتیں ملیں گی۔تحریک شدھی کی طرف میں نے گزشتہ سال ایک خطبہ جمعہ میں توجہ دلائی تھی۔خدا کے فضل سے
ہندوستان کی جماعتوں میں سب نے تو نہیں مگر ان میں سے ایک حصے نے لبیک کہا اور وہ جو رو چل پڑی تھی
ملکانہ کے علاقے میں کہ دوبارہ پرانے مسلمان ہونے والے خاندان ہندو ہونا شروع ہو جائیں اور جس کے
متعلق بڑے فخر کے ساتھ بڑے بڑے ہندو رسائل نے اعداد و شمار شائع کرنے شروع کئے تھے۔جن کے
متعلق غیر جانبدار پور میں انٹر نیشنل رسالوں میں شائع ہوئی تھیں اور بتایا گیا تھا کہ اس تیزی کے ساتھ اب
وہاں پرانے مسلمان خاندانوں کو ہندو بنایا جارہا ہے۔دل ہلا دینے والی خبریں تھیں۔جب جماعت احمدیہ کو
میں نے توجہ دلائی تو عجیب بات ہے کہ اس سے تھوڑ اسا عرصہ پہلے ہندوستان کے علماء خود بھی متوجہ ہو چکے
تھے اور جماعت اسلامی بھی میدان میں کو چکی تھی اور دیو بند اور دیگر بڑے بڑے ادارے بھی وہاں کام
کرنے کے لئے چلے گئے تھے۔اس پر خیال یہ تھا کہ جماعت احمد یہ ہندوستان تو نسبتاً بہت کمزور ہے، اس
کی آواز نقار خانے میں طوطی کی طرح کی سنی جائے گی ، اس کے علاوہ تو یہ کوئی اثر پیدا نہ کر سکے گی۔یہ خیال
تھا بہت لوگوں کا۔لیکن ہمارا تجربہ ہمیں بتاتا ہے کہ خدا کے فضل کی تائید شامل حال ہوتی ہے۔جماعت
احمدیہ کا اخلاص، اثر کے نئے نئے پہلو دکھاتا ہے اور نئے نئے قلعے سر کرتا ہے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ان رپورٹوں کا
خلاصہ یہ ہے کہ اب اس میدان سے اکثر غیر احمدی تحریکیں یا تو ویسے بھاگ چکی ہیں یا احمدیت کے مقابل
پر چونکہ ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ، اس لئے وہ شرمندہ ہو ہو کر بند ہوتی چلی جارہی ہیں اور یا پھر لوگ ان
693

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
کو رد کر رہے ہیں۔نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے مسلمانوں کو ہندو ہونے سے روکنے کی بجائے یہ پر چار شروع کر
دیا کہ احمدیوں کی بات نہ سنو، یہ اگر تمہیں مسلمان رہنے کی بھی تلقین کریں ، تب بھی ان کی بات نہ سنو۔یعنی
ہندوؤں کی بات سن لو تو تمہیں کم خطرہ ہے۔احمدیوں کی یہ بات سن لو کہ تم مسلمان رہو ہندو نہ بنو، یہ تمہارے
لئے بڑا خطرناک ہے۔یہ تحریک بھی نا کام ہوئی۔خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے حیرت انگیز وہاں نشان دکھائے
کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔اور اس سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ جہاں جماعت احمد یہ کمزور ہے، اسی نسبت
سے اس کو خدا سہارا بھی دیتا ہے۔پاکستان کی جماعتوں پر جو آزمائش کا وقت ہے، یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ
جاری ہو گیا ہے کہ اب تم طاقتور ہو چکے ہو تم اب مضبوط ہو گئے ہو۔اب چلو اس میدان میں اور گرو اور چوٹیں
بھی کھاؤ۔وہ بچپن کا وقت نہیں رہا کہ ذرا آہ کرو اور میں تمہیں گودی میں اٹھالوں
اور تمہیں چلنے سے روکوں کہ
کہیں تم گر نہ جاؤ لیکن جو چھوٹی جماعتیں ہیں، جہاں کوئی بھی اور سہارا نہیں ہے۔آنا فانا ان کو ملیا میٹ کیا جا
سکتا ہے، وہاں خدا تعالیٰ کی غیبی تائید اس شان کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے کہ آدمی دنگ رہ جاتا ہے۔وہاں شدھی کے میدانوں میں ایسے واقعات ہوئے کہ کسی نے بڑے تکبر سے کہا کہ میں تم لوگوں
کی ٹانگیں توڑ دوں گا۔اور ابھی ہفتہ نہیں ہوا تھا، اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دی گئیں۔کسی نے کہا کہ میں تمہیں
ہلاک کر کے چھوڑوں گا۔اس کے بچوں پر و با آگئی ، اس کے خاندان پر مصائب آپڑے اور لوگوں نے دیکھا
اور محسوس کیا۔یہ نشان وہ نہیں ہیں، جن کے متعلق بتایا جاتا ہے۔ایسے نشان ظاہر ہورہے ہیں، جو خود بول
رہے ہیں۔اپنی زبان سے اور لوگ اس آواز کو سنتے ہیں۔چنانچہ اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے شدھی
کے میدان میں جماعت احمد یہ غالب آچکی ہے۔اور آپ سوچیں کہ کتنی معمولی تعداد ہے، کتنا بڑا دشمن تھا،
جس کے ساتھ مقابلہ تھا۔کتنی عظیم ہند و طاقت ہے۔بعض دفعہ پولیس افسر اس بات پر تلے ہوتے تھے کہ وہ
ہمیں کام کرنے نہیں دیں گے۔لیکن اتنا میں تو آپ کو بتاتا ہوں کہ وہاں انصاف کا معیار پھر بھی کچھ نہ کچھ
موجود ہے۔باوجود متعصب ہندو ہونے کے ایک حد تک وہ مخالفت کرتے تھے۔اس سے آگے وہ نہیں
جاتے تھے۔اور اس حد تک مخالفت کے لئے جماعت نے اپنے آپ کو سخت کر ہی لیا تھا کہ ٹھیک ہے، کرو۔ہم ماریں بھی کھاتے رہیں گے لیکن پیچھے نہ ہٹیں گے۔وہاں اب ضرورت ہے، نئے واقفین کی۔اس لئے جو ریٹائر ڈ ہیں، وہ بھی اپنے آپ کو پیش
کریں۔جو دوسرے بچے ہیں، ان کی بھی ضرورت ہے کہ وہ وقف جدید میں اپنے آپ کو پیش کریں۔694

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
بھوٹان میں وہاں نئے ملک میں کام شروع ہو گیا ہے، نیپال میں کام شروع ہو گیا ہے ، سکم میں
کام شروع ہو گیا ہے، مالدیپ کے جزائر میں کام شروع ہو گیا ہے۔غرضیکہ ہندوستان کی جماعت بھی اپنے
پاؤں پر دوبارہ کھڑے ہو کر ارد گرد اپنے اثر اور نفوذ کو پھیلاتی جارہی ہے۔اور شکایت وہاں سے یہ آرہی
ہے کہ ہمارے پاس کام کرنے والے تھوڑے رہ گئے ہیں۔اس لئے میں ہندوستان کی جماعتوں کو اس جلسے
کے ذریعے یہ پیغام دیتا ہوں کہ حتی المقدور یہ کوشش کریں کہ وقف کہ میدان میں اب پیچھے رہ جانے والی
جماعتیں نہ بنیں بلکہ آگے آنے والی جماعتیں بنیں۔اس وقت جماعت احمدیہ کو آپ کے بچوں کی ضرورت
ہے۔آپ اس پر عہد کئے ہوئے ہیں کہ خدا اور اس کے دین کی خاطر اپنا جان، مال، اولادیں، عزتیں سب
کچھ نچھاور کریں گے۔پس آج جب احمدیت کو سپاہیوں کی ضرورت ہے، یہ سپاہی کیوں آپ روک رہے
ہیں۔کثرت کے ساتھ ان کے نام پیش کریں۔دنیا کی لالچیں مجھے پتہ ہے کہ بہت زیادہ ہیں اور جماعت
کے غریب گزارے، اکثر لوگوں کے لئے روزمرہ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے بمشکل پورے ہوتے
ہیں۔لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ واقف خوش رہتا ہے۔واقف کو ایک سکینت ملتی ہے، اس کو خدا کی طرف
سے ایک عظمت نصیب ہوتی ہے، اس کو ایک نجابت کا احساس ملتا ہے۔اس کی کوئی قیمت نہیں ہے دنیا
میں۔دنیا کی کوئی لذت ان چیزوں
کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔اور پھر واقفوں کی اولادیں دنیا بھی پاتی ہیں اور
دین بھی پاتی ہیں اور ہر لحاظ سے عزت پاتی ہیں۔اس لئے وقف سے نہ ڈریں اور تحریک نو میں بھی شامل
ہوں۔اور فوری ضرورت پوری کرنے کے لئے بھی ہندوستان کی جماعتیں اپنے آپ کو پیش کریں۔روٹی پلانٹ کی روٹی آپ کھا ہی چکے ہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ پسند آئی ہوگی۔کل آمد چندہ جات بشمول جو بلی فنڈ کا ذکر میں کردوں۔ایک چھوٹا سا موازنہ 82-1981ء سے
لے کر 87-1986ء تک کا موازنہ یہ ہے کہ مجھے پاکستان سے آئے ہوئے، ایک دوست نے کہا ہے کہ ہماری
باتیں نہ زیادہ کیا کرو، بڑے جلتے ہیں لوگ۔تو پتہ نہیں، میں کروں یا نہ کروں؟ وہ کہتے ہیں کہ جب آپ بتا
دیتے ہیں کہ پچھلے سال یہ خرچ تھا، اب یہ ہو گیا ہے تو سی آئی ڈی پیچھے پڑ جاتی ہے، مولوی پیچھے پڑ جاتے ہیں،
اخبار کالے ہونے شروع ہو جاتے ہیں کہ ان کو تنگ کرو۔کسی طرح یہ مالی قربانیوں میں آگے بڑھنا بند کر دیں۔اس لئے ان کی درخواست پر میں یہ ذکر چھوڑتا ہوں۔ورنہ میری تو خواہش تھی کہ میں یہ ذکر کروں۔بیرون پاکستان سے آپ اندرون پاکستان
کا اندازہ کر لیں۔بیرون پاکستان میں 82-1981ء
میں ہمارے سالانہ چندوں کی کل رقم 7 کروڑ ، 12 لاکھ روپے تھی۔اس پانچ سال میں خدا تعالیٰ نے اپنا
695

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
فضل فرمایا کہ یہ جو سال گزر رہا ہے، اس میں یہ رقم بڑھ کر 24 کروڑ 31لاکھ ہو چکی ہے۔چند سال پہلے
میں نے یہ اعلان کیا تھا 1953ء کی تحریک کے بعد عبدالرحیم اشرف مدير المنبر نے ایک مضمون لکھا اور
بڑے احساس ناکامی کے ساتھ اس بات کا ذکر کیا کہ
” 1953ء کے عظیم تر ہنگاموں کے باوجود قادیانی جماعت اس کوشش میں ہے کہ اس
کا57-1956ء بجٹ 25لاکھ روپیہ تک پہنچ جائے۔یہ 53ء کے بعد کا ان کا تبصرہ ہے۔اس سے آپ اندازہ کریں کہ اس وقت آپ کہاں کھڑے
تھے۔1953ء میں جماعت نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ بعید نہیں کہ کچھ عرصے تک
جماعت کا بجٹ پچیس لاکھ تک پہنچ جائے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ میں تو
امید کر رہا ہوں کہ آئندہ دو تین سالوں کے اندر یہ بجٹ پچیس کروڑ تک پہنچ جائے گا۔تو آپ دیکھ لیں کہ خدا
کے فضل کے ساتھ کہ عین اسی سال جس میں ہم اس وقت پہنچے ہوئے ہیں، بیرون کا یہ بجٹ جو تین سال
پہلے 13 کروڑ تھا، اب یہ 24 کروڑ 31لاکھ ہو چکا ہے۔اس میں قرآن کریم کی خاطر پیش کئے ہوئے
وعدے اور ادا شدہ رقمیں شامل نہیں ہیں۔اگر ان کو شامل کر لیں تو یہ صرف بیرون کا بجٹ آج پچیس کروڑ
تک پہنچ چکا ہے۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس تیزی کے ساتھ جماعت کو ہر جہت میں ترقی نصیب
ہورہی ہے اور یہ ترقی صرف رو پوؤں میں نہیں جانچی جائے گی۔اس کے پیچھے جو خلوص ہے، جماعت کی جو
محبت ہے، جو قربانی کی روح ہے، وہ ہے، جو قدر کے لائق ہے۔ان چھپیں کروڑوں میں چند غریبوں کے
چند روپے بھی شامل ہیں۔جو عجیب شان کے ساتھ خدا کی نگاہ میں چمک رہے ہیں، اس لئے جب میں
پچیس کروڑ کی بات کرتا ہوں تو عمومی فضل کے اظہار کے لئے کرتا ہوں۔روپوں سے بحث نہیں ہے۔خدا کے فضلوں سے بحث ہے اس کی عطا سے بحث ہے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ آپ کو بڑی تیزی کے ساتھ
بڑی شان کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔انگلستان کے رضا کاروں کا میں ذکر کیا کرتا ہوں، اس لئے کہ ان کے لئے خصوصیت سے دعا کی
تحریک ہو۔تفصیل سے اب اس کے ذکر کا موقع نہیں رہا لیکن یہ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ وہاں جماعت کے
وہ سارے بوجھ یاذ مہ داریاں، جو امام وقت کی ذات سے وابستہ تھیں اور سینکڑوں آدمی سرانجام دے رہے
یہاں آنے کے بعد وہ ساری ذمہ داریاں انگلستان کی جماعت کے مخلصین نے عمومی طور پر اپنے
کندھوں پر اٹھالیں ہیں۔اور نہایت عمدگی کے ساتھ ، نہایت ہی خلوص کے ساتھ ، نہایت ہی پیار اور
696

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
استقلال کے ساتھ ان کاموں کو اس طرح انجام دے رہے ہیں کہ مجھے تکلیف نہ پہنچے۔میرے دل میں یہ
دکھ نہ پیدا ہو کہ کاش میں پاکستان میں ہوتا تو یہ کام بہتر انداز میں کروالیتا۔اس لئے یہ سارے مخلصین آپ
کی دعاؤں کے خاص محتاج ہیں۔ان کی عورتیں بھی، ان کے بچے بھی ، بڑے چھوٹے کیا ، لنڈن والے کیا،
باہر والے کیا۔جس جگہ آواز دی ہے، لبیک کہتے ہوئے آگے آئے ہیں۔اور بڑے اخلاص کے ساتھ توقع
سے بڑھ کر جماعت کی خدمت میں ثابت قدم نکلے ہیں۔جو اس کے نتیجے میں ظاہری قربانیاں ہیں، وقت
کی اور مال کی اور اس کے علاوہ بھی۔ان میں سے وقت کی قربانیاں تو ایسی بھی ہیں، جن کو ہم روپوں میں
بھی بتاسکتے ہیں۔مثلاً یہ جو پریس ہے، اس کی عمارت کے لئے جب ہم نے اندازہ لگوایا تو بتایا گیا کہ اس
قسم کی عمارت کے لئے پچاس پاؤنڈ فی مربع فٹ خرچ آتا ہے۔اگر آپ کسی کمپنی سے بات کریں تو اتنا ہی
خرچ دینا پڑے گا۔اور اچھی عمارت جو گھر کی ہوتی ہے، اس کے لئے سو پونڈ فی مربع فٹ خرچ آتا ہے۔میں نے کہا: یہ تو نہیں ہم خرچ کر سکتے۔لیکن اللہ کا کام ہے، اس لئے کر لیں گے۔رضا کاروں سے میں
فائدہ اٹھاؤں گا۔انشاء اللہ۔اور جماعت نے تحریک کی، یہاں جو معمار تھے، انہوں نے اپنے آپ کو پیش
کیا، طوعی طور پر وقت پیش کئے۔ایک ہمارے انگریز نواحمدی ہیں، مسٹر وا کر ، انہوں نے بھی غیر معمولی
خدمت اور اخلاص کا اظہار کیا۔احمدی نوجوان بڑی دور دور سے آتے رہے، ساتھ بوڑھے بھی آتے رہے
اور مزدور بن کر انہوں نے یہاں کام کیا۔اور ساری چیزیں ہم نے بازار سے خریدیں اور خریدنے میں بھی
،
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے احسان خدا تعالیٰ کے نازل ہوئے کہ جو چیز بہت ہی مہنگی عام طور پر ملنی چاہئے
کہ وہ کہیں سٹور سے فالتو قرار دی گئی چیز کے طور پر مل گئی یا کسی اور بہانے سے سستی مل گئی۔پچاس پونڈ فی
مربع فٹ کی بجائے ان اخلاص سے کام کرنے والوں کی قربانی کے نتیجے میں آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کتنا
خرچ فی مربع فٹ آیا ہوگا۔اگر کوئی حساب دان ہے اور اسے عمارت کے کاموں سے واقفیت ہے تو بیشک
ابھی مجھے یہ اندازہ بتادے۔آپ اگر بہت ہی بچت کریں تو جو عمارت پچاس پونڈ فی مربع فٹ بننی چاہئے ،
وہ کتنے کم میں تکمیل کو پہنچ جائے گی۔کوئی اندازہ ہے؟ چھ پونڈ سے بھی کم۔( نعرہ ہائے تکبیر )
وو
یہ عظیم الشان ایک جماعت ہے۔جو خدمت اور قربانی کی روح آج یہ جماعت دنیا کو دکھا
رہی ہے، خدا کی قسم ! کسی جھوٹے کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کو اس کا کروڑواں حصہ بھی نصیب
نہیں ہوتا۔ہر پہلو سے اللہ کی حفاظت کے نیچے ہے۔اللہ کی رحمتوں کے سایے کے نیچے ہے اور خدا تعالیٰ
بھی ایسے فضلوں کا سلوک فرمارہا ہے کہ خود ہی حوصلہ دیتا ہے۔خود ہی ڈھارس بندھاتا ہے۔نئے نئے فضل
f
697

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
لے کر آتا ہے۔پس اس جماعت کی سال بھر کی خدمتوں کے متعلق سوچا کیسے جا سکتا ہے کہ چند گھنٹوں میں
ان کا ذکر خیر پورا کر دیا جائے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا، اپنی طرف سے تو میں خلاصہ ہی نکالا تھا لیکن
اس خلاصے کا ایک بہت بڑا حصہ مجھے چھوڑنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں اس کے مقابل پر جو غیروں کو اسلامی خدمات کی توفیق مل رہی ہے، اس کے نتیجے میں
خدا کے فضل نازل ہو رہے ہیں، انہیں غیر معمولی تائید دل رہی ہے اور خدا تعالیٰ کے انتقام کی کارروائیاں بھی
حرکت میں آچکی ہیں۔بہت شدید معاندوں کو خدا تعالیٰ اس طرح پکڑ رہا ہے کہ بعض احمد یوں کو انہوں نے
چیلنج دیئے اور وہ چیلنج انہوں نے قبول کئے اور دیکھتے دیکھتے خدا کے شدید عذاب نے ان کو پکڑ لیا اور وہ اپنے
ماحول میں عبرت کا نشان بن گئے۔ان کے بھی یہ واقعات میں نے اکٹھے کئے تھے۔پندرہ بیس کے قریب
وہ بھی سننے سے تعلق رکھتے تھے۔لیکن بالعموم پاکستان سے جو لوگ آئے ہیں ، ان کو اس کا علم ہی ہو گا۔دعا یہ
کریں، ہمیں غیروں کی ہلاکت نہیں چاہتے ، ہمیں غیروں کی ہدایت چاہئے۔اگر عبرت کے لئے خدا نے
نشان دکھانے کا فیصلہ فرمایا ہے تو ہم اس کی ہر رضا پر راضی ہیں۔لیکن دعا یہ کریں کہ یہ عبرت کے نشان ہوں،
یہ ملیا میٹ اور تباہ کرنے والے نشان نہ ہوں، یہ قوم ہلاکت سے بچ جائے۔اور تھوڑے ہوں، جو خدا کی
ناراضگی کا نشانہ بنیں اور اس رنگ میں بنیں کہ کثرت کو ہدایت نصیب ہو جائے۔ہے۔قبولیت دعا کے بھی بہت سے واقعات ہیں، جو میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا تھا۔لیکن یہ بھی ذکر
ایسا ہے، جس کو اس لئے چھوڑا جا سکتا ہے کہ آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ قبولیت دعا کیا ہوتی ہے؟ کوئی ایک
احمدی گھر بھی تو ایسا نہیں، جس نے قبولیت دعا کے نشان نہ دیکھے ہوں۔اللہ تعالیٰ ایسی دعاؤں کو بھی سن لیتا ہے،
جو ابھی لفظوں میں نہیں ڈھلی ہوتیں۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے ساتھ ایسی محبت اور پیار کا سلوک فرماتا ہے
کہ بعض دفعہ دعا نہیں بلکہ اعلان ہوتا ہے اور اس کو قبول فرمالیتا ہے۔بعض دفعہ غلطی سے ایک بات لکھی جاتی
ہے اور اس کو بھی قبول فرمالیتا ہے۔اور بہت ہی حیرت انگیز اپنے پیار اور قرب کے نشان دکھاتا۔پس دعا کریں کہ آئندہ سال بھی اسی خدائے عظیم و واحد کا شکر ادا کرتے ہوئے ، اسی فضلوں
والے، رحمتوں والے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے، ہم ترقی کی شاہراہوں پر آگے سے آگے بڑھتے چلے
جائیں۔ہمارا ہر سال اپنے گزرے ہوئے سال ہائے گزشتہ اس طرح دیکھے، جیسے کوئی میناروں سے اس
زمین کو دیکھا کرتا ہے، جس پر میناروں کی بنیاد قائم ہو۔ہر سال آئندہ تعمیر ہونے والے میناروں کی بنیاد بن
جائے۔اور بلند سے بلند تر ایسے مینار تعمیر ہوں، جن کے اوپر پائے محمد یاں کی برکتیں اتریں۔اچھا جی ،
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مطبوعه ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ اکتوبر 1987ء)
698

آج 10 میں سے 10 باقی