دوران سال نازل ہونے والے الہٰی افضال اور جماعتی ترقیات کا تذکرہ ۔ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء برموقع جلسہ سالانہ برطانیہ
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 5
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
ہوئے ہیں۔اس وقت رشین قرآن کریم پریس میں موجود ہے اور عنقریب چند دنوں تک اس کی طباعت
مکمل ہونے والی ہے۔سپینش ترجمے کی کمپوزنگ شروع ہو چکی ہے۔مزید دس تراجم قرآن کریم بھی
طباعت کے لئے تیار ہیں اور ان پر نظر ثانی وغیرہ کا آخری کام ہو رہا ہے۔جس کے بعد وہ پریس میں چلے
جائیں گے۔ان کے علاوہ بائیں نئی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ ہو رہا ہے، جو مختلف مراحل پر ہے۔اس کے علاوہ سر یوکریٹ اور یونانی زبان میں بھی کام کا پروگرام تھا مگر ابھی تک ان کے مترجم نہیں ملے۔یہ
بھی انشاء اللہ تعالی مل جائیں گے تو ان کو شامل کر کے آئندہ سال کے اختتام سے پہلے خدا تعالیٰ کے فضل
سے ہم 50 زبانوں میں قرآن کریم کے پورے تراجم شائع کرنے کی توفیق پائیں گے۔جو غیر مطبوعہ تراجم قرآن مکمل ہیں، ان کی فہرست یہ ہے۔سویڈش، سانٹو ، ہاؤسا، البانین،
کورین، اڑیا، کیکویو کیکمبا، بنگلہ، پرتگالی۔جوزیر ترجمہ ہیں، وہ بائیس ہیں۔مینڈے، آسامی، سندھی،
، پولش، جاپانی، ٹرکش ، چینی ، کنڑی، ملیالم، تامل، گجراتی، ویت نامی، نارویجین ، مراٹھی، تلگو، پشتو اور غور
ملائی، توالو، فارسی ، چیک (چیکوسلواکیہ کی زبان) سرائیکی، سر بوکریٹ، اس زبان کے ایک عالم حال ہی
میں ملے ہیں اور وہ یہاں سے وعدہ بھی کر کے گئے تھے کہ ترجمہ کریں گے۔ان کی رپورٹ نہیں آئی لیکن
امید ہے کہ ترجمہ شروع ہو چکا ہوگا۔یونانی زبان میں ہمیں ابھی تک مترجم نہیں مل سکا۔یہ مشکل پڑ رہی ہے
کہ یہاں آرتھوڈوکس چرچ سے تعلق رکھنے والے بہت متعصب ہیں اور جو انگریزی اور یونانی جانتے بھی
ہیں، جب ان کو پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ کروانا ہے تو صاف انکار کر دیتے ہیں۔دعا کریں کہ اللہ
تعالیٰ اپنے فضل سے اس کا بھی کوئی سامان پیدا فرمائے۔اس ضمن میں، میں آپ کو ایک اور بات سے مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم کے تراجم کے
ساتھ ساتھ ہی میں نے تحریک کی تھی کہ جن دوستوں کو خدا توفیق بخشتا ہے کہ وہ قرآن کریم کا پورا تر جمہ خود
شائع کرائیں یا جن خاندانوں کو یہ توفیق بخشتا ہے، وہ اپنے نام پیش کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے ، آج تک جن احباب نے بعض زبانوں میں قرآن کریم شائع کرانے کے
سلسلہ میں اپنے نام پیش کر دیئے ہیں، ان کی فہرست میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں تا کہ ان کے لئے
خصوصیت سے دعا کی تحریک پیدا ہو۔یاد رکھیں کہ ایک ترجمہ قرآن کے شائع کرنے کے لئے بھیس سے
پینتیس ہزار پاؤنڈ تک درکار ہوتے ہیں۔اور مقصد یہ ہے کہ جب ایک دفعہ قرآن کریم شائع ہو کر مارکیٹ
میں جگہ پا جائے اور اس کی اشاعت کا خرج واپس آجائے تو ان خاندانوں یا ان ناموں کی طرف سے
679
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
صدقہ جاریہ کے طور پر اس واپس آئی ہوئی رقم کو دوبارہ کسی اور ترجمہ قرآن پر لگایا جائے گا۔اس لئے جو
پچاس کا پروگرام ہے، ان سب کے لئے ہمیں ایک ایک فردیا ایک ایک خاندان یا ایک ایک جماعت کی
ضرورت ہے۔فریج ترجمہ قرآن کے لئے ہمارے امریکہ کے ایک مخلص احمدی دوست ڈاکٹر حمید الرحمن
صاحب کو توفیق ہوئی۔اٹالین کے لئے ان کے خسر ، ویسے یہ اس طرح تو نہیں کہنا چاہیے، حمید الرحمن
صاحب، ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے داماد ہیں ، یہ کہنا زیادہ مناسب ہے۔لیکن چونکہ وہ قرآن کی وجہ سے
عزت پاگئے تھے، اس لئے میں نے کہا کہ ان کے خسر۔ورنہ یہ مراد نہیں کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو ان
کے تعارف سے پہچانا جائے۔بہر حال ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو اٹالین زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کا
خرچ پیش کرنے کی سعادت عطا ہوئی۔مکرم چوہدری شاہنواز کورشین قرآن کریم کا خرچ پیش کرنے کی
سعادت نصیب ہوئی۔جماعت احمدیہ لیبیا نے سپینش زبان کا خرچ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔البانین کا ترجمہ ہمارے کینیڈا کے ایک مخلص دوست مکرم عیسی جان صاحب کے واقف زندگی بیٹے کر رہے
ہیں۔ان کے بھائی دانیال خان نے یہ پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے بھائی کے کئے ہوئے البانین زبان کے
ترجمے کا سارا خرچ پیش کریں گے۔فارسی کے متعلق جماعت ایران نے وعدہ کیا ہے کہ ہم کریں گے۔جاپانی کے متعلق چوہدری شاہنواز صاحب کے بچوں نے اپنے باپ کے علاوہ یہ پیش کش کی ہے۔اور اس
سلسلہ میں بہت سی رقم بھی جمع کروا چکے ہیں۔کورین زبان کے لئے جماعت احمد یہ ابوظہبی نے پیشکش کی
ہے۔یونانی زبان کے لئے ڈاکٹر عزیز الرحمن صاحب نے۔ویت نامی زبان کے لئے مکرم منور احمد صاحب
امریکہ۔ہندی زبان ہندوستان کی تمام جماعتیں مل کر۔ہاؤ سا زبان نائیجیریا کی تمام جماعتیں مل کر۔سندھی کے لئے سندھ کی جماعتیں۔بنگلہ زبان مکرم محمد امین صاحب بنگلہ دیش اکیلے نحین زبان میں طبع ہو
چکا ہے، یہ اس فہرست سے نکل گیا ہے۔اور غور کے متعلق یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ایک بہت ہی اہم
زبان ہے۔اور یہ چین کے بھی مسلمان علاقے میں بولی جاتی ہے اور اس کے ساتھ سرحد کے پر لی طرف
روس کے مسلمان علاقے میں بھی بولی جاتی ہے۔” اور غور قوم اس لحاظ سے بہت اہمیت رکھتی ہے کہ
اشتراکیت کے باوجود ان کا خاندانی نظام متاثر نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی روایات کی حفاظت کی ہے اور
اسلام سے محبت رکھتے ہیں۔اور غور کے متعلق جب میں ڈاکٹر عبدالسلام صاحب سے بات کر رہا تھا کہ
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس قوم میں داخلے کے رستے پیدا کر دیئے ہیں تو ڈاکٹر صاحب نے اس
خواہش کا اظہار کیا کہ ”اور غور کے ترجمہ کی طباعت کا خرچ بھی، اٹالین کے علاوہ وہ خود ہی دینے کی
680
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
اجازت چاہتے ہیں۔چنانچہ میں نے اسی وقت شکریہ کے ساتھ ان کی یہ پیش کش قبول کر لی۔یہ سولہ ایسے
تراجم ہیں، جن کے اخراجات بعض احمدی دوستوں، جماعتوں یا خاندانوں کے سپرد ہو چکے ہیں۔گزشتہ سال میں نے بھی اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ میں اپنے والد مرحوم حضرت فضل عمر کی
طرف سے اور اپنی والدہ مرحومہ کی طرف سے ایک قرآن کریم کا خرچ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔مشکل
یہ پڑی کہ اہم زبانیں نکلتی جارہی تھیں اور مجھے گھبراہٹ شروع ہوگئی کہ یہ نہ ہو کہ بڑی بڑی زبانیں ساری نکل
جائیں۔اس سال خدا نے یہ توفیق عطا فرما دی ہے اور چینی زبان کا قرآن کریم کا ترجمہ انشاء اللہ حضرت فضل عمر
اور میری والدہ محترمہ کی طرف سے شائع کرنے کے لئے خرچ میں جماعت احمدیہ کو پیش کر رہا ہوں۔اس
سلسلے میں ایک دلچسپ بات یہ بیان کرنے کے لائق ہے اور اسی لئے میں نے یہ تمہید بیان کی ہے۔جب
میں نے یہ فیصلہ کیا، اس وقت میرے ذہن میں یہ بات نہیں تھی۔مگر اس کے دوسرے ہی دن عثمان چینی
صاحب نے حضرت بانی سلسلہ کا یہ اقتباس میرے سامنے رکھا اور کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس میں آپ بے
اختیار تھے، یہ زبان آپ ہی کے حصے میں آئی تھی۔اور یہ زبان حضرت فضل عمر اور آپ کے خاندان ہی کی
طرف سے شائع ہونے والی زبان تھی۔کیونکہ حضرت بانی سلسلہ حقیقۃ الوحی میں فرماتے ہیں:۔مگر یہ تو یقینی اور مشہود و محسوس ہے کہ اکثر مائیں اور دادیاں ہماری مغلیہ
وو
خاندان سے ہیں اور وہ صینی الاصل ہیں، یعنی چین کی رہنے والی“۔(حقیقۃ الوحی ، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 209 حاشیہ)
تو ماؤں کی طرف سے ہمارا چین سے تعلق تھا۔اور حضرت بانی سلسلہ چونکہ اس قوم میں سے پیدا
ہوئے تھے، اس لئے خدا تعالیٰ کی تقدیر نے شاید یہی پسند فرمایا۔میں یہی حسن ظن رکھتا ہوں کہ آپ ہی کے
خاندان کو یہ توفیق ملے کہ چین کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ کر کے ان کے سامنے پیش کیا جائے۔مندرجہ ذیل زبانوں کے لئے ابھی تک کوئی وعدہ موصول نہیں ہوا۔اگر کوئی خاندان یا کوئی افراد، خدا
کے فضل سے توفیق پائیں یا بعض جماعتیں، تو ان کے لئے دعوت عام ہے۔یہ زبانیں ہیں۔اڑیا، ٹرکش،
نارو بچین ، فانی، پشتو، پوش، تامل، ملائی تو الو، چیک، ہینڈے، کنڑی، گجراتی ، پرتگالی سویڈش اور آسامی“۔حضور کا خطاب جاری تھا کہ بیچ میں حضور نے یہ اعلان فرمایا کہ
وو
چوہدری احمد مختار صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی کی طرف سے یہ پیغام ملا ہے کہ وہ کراچی
کی جماعت کی طرف سے گجراتی زبان میں ترجمہ قرآن کریم کا خرچ پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا
681
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
چاہتے ہیں۔اسی طرح امریکہ سے ڈاکٹر انوار احمد صاحب، جو مولانا شمس الدین خان صاحب کے
صاحبزادے ہیں، جو ہمارے پرانے امیر جماعت ہوا کرتے تھے وہاں کے، انہوں نے پشتو زبان کے
ترجمہ قرآن کریم کا خرچ برداشت کرنے کی پیش کش کی ہے۔اب میں آپ کو اس سکیم کے اس حصے کے متعلق بتاتا ہوں، جس کا تعارف میں پچھلے سال کروا چکا
ہوں کہ ہمارا یہ پروگرام ہے کہ سو سالہ جو بلی کا جشن اس رنگ میں منایا جائے کہ ہم کم سے کم ایک سو زبانوں
میں قرآن کریم کے اگر پورے تراجم پیش نہیں کر سکتے تو منتخبہ آیات کے تراجم کر کے وہ پیش کر دیں۔اور
جب ہم نے اس کا جائزہ لیا تو ایک سو، آٹھ یا نو زبانوں کا پروگرام بن گیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک
ان میں سے 94 زبانوں کے ترجمے مکمل ہو کر ہمارے پاس آچکے ہیں۔اور کچھ ان میں سے ہمارے اس
پریس میں طبع ہو رہے ہیں، جس کو لگانے کی جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ ایک لمبی
فہرست ہے، چورانوے نام پڑھنا ملک کے، دلیس دیس کے، اس لئے میں اس کو چھوڑتا ہوں۔لیکن میں
آپ
کو یہ بتا تا ہوں کہ آپ بے شک جائزہ لے کر دیکھ لیں کہ گزشتہ چودہ سو سالوں میں اتنی عظیم الشان
مسلمان حکومتیں آئیں، اتنے امیر لوگ پیدا ہوئے، اتنی خدمت اسلام کے دعوی کرنے والے اٹھے لیکن
گزشتہ چودہ سو سال میں ان کو سو زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم دنیا کے سامنے پیش کرنے کی توفیق نہیں
مل سکی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے گزشتہ ایک سال میں جماعت احمدیہ کو یہ توفیق عطا فرما دی ہے کہ اب
تک 94 زبانوں میں ہم نمونے کے یہ تراجم مکمل کر چکے ہیں۔جو قرآن کریم کا تقریبا بیسواں حصہ بنتے ہیں۔نعرہ ہائے تکبیر ) اور ان آیات کے انتخاب میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت محنت کی گئی ہے۔بڑی دلچسپی اور
گہرے مطالعہ کے بعد مختلف قوموں کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے، ایسی آیات کا انتخاب کیا گیا ہے کہ
ایک آدمی جو قرآن کریم سے یا اسلام سے بالکل نا واقف بھی نہ ہو، اس کو بھی دین حق کا پیغام قرآن کریم کی
زبان میں نہایت احسن رنگ میں سیر حاصل طور پر پہنچ جائے۔اور بڑے بڑے فلسفیانہ مضمون بھی اس کے
اندر آجائیں اور عام سادہ مزاجوں میں اٹھنے والے سوال بھی قرآن ہی کی زبان میں حل کئے جائیں۔اس کا اللہ تعالیٰ کے فضل سے اتنا اچھا اثر پیدا ہوا ہے کہ مترجمین نے بے ساختہ قرآن کریم کی
مدح میں گیت گانے شروع کر دیئے ہیں۔اور ایسے مترجمین ہیں، جن کے متعلق پہلے آپ گمان بھی نہیں کر
سکتے تھے۔مثلاً ویلش زبان ہے۔ویلز میں اس وقت تک باہر سے گئی ہوئی جماعت قائم ہے۔مقامی
باشندہ کوئی نہیں۔لیکن سپین ویلی میں ہمارے ایک مخلص دوست ہیں، جو د میلز سے تعلق رکھنے والے ہیں۔682
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
ان کا نام نعمان ہے۔جو پچھلے سال یا دو سال پہلے خدا کے فضل سے احمدیت میں داخل ہوئے تھے۔ان کے
ذریعے ایک قابل پروفیسر سے رابطہ قائم کیا گیا کہ وہ ویلش زبان میں ان منتخبہ آیات کا ترجمہ کریں۔وہ
ترجمہ کرنے کی غرض سے تیار ہوئے۔ان سے بات طے ہو گئی۔انہوں نے ترجمہ کرنے کی غرض سے
،
قرآن کریم میز پر رکھا ہوا تھا کہ ان کے والد جو ایک بہت بڑے مذہبی آدمی ہیں اور اپنے پروفیسر بیٹے سے
زبان اور علم کے لحاظ سے بہت زیادہ قابل ہیں، ان کی نظر پڑی۔انہوں نے کہا: یہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے
بتایا کہ اس طرح بات ہے۔وہ انگریزی زبان کا ترجمہ قرآن کریم تھا، ان کو انگریزی بہت اچھی آتی تھی۔چنانچہ انہوں نے کھڑے کھڑے اٹھا کر پڑھنا شروع کیا اور پڑھنے کے بعد کہا۔یہ بہت عظیم کتاب ہے۔اور میرے ہوتے ہوئے تم ترجمہ کرو یہ نہیں ہو سکتا۔باپ کا پہلا حق ہے، اس لئے ترجمہ میں کروں گا۔ترجمہ جب انہوں نے کیا تو ہمارے احمدی دوست نعمان صاحب نے ( نیومین ان کا پہلے نام تھا) ان سے
فون پر بات کی۔اور بعد میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ ترجمہ کتنا ہوا ہے اور کیسا ہوا ہے؟
تو کہتے ہیں کہ ان کی آواز جذبات سے مغلوب ہو گئی۔اور فون پر پتہ لگ رہا تھا کہ وہ اور ہے ہیں اور انہوں
نے کہا: ٹھہرو! ٹھہرو! میں تمہیں اس عظیم کتاب سے کچھ اقتباسات، جو میں نے ترجمہ کیا ہے، اپنی زبان
میں خود سنانا چاہتا ہوں اور جب وہ ترجمہ سنارہے تھے تو ساتھ ساتھ ان کی آوازوں سے پتہ چل رہا تھا کہ وہ
روتے جارہے ہیں۔اسی طرح دوسری زبانوں میں جو یورپین زبانیں ہیں، ان میں بھی ہم نے محسوس کیا
کہ جب کسی کو آمادہ کیا گیا تو تھوڑی دیر کے اندر ہی اس کی کیفیت بدل گئی۔اور جب دوبارہ اس سے
رپورٹ لینے کے لئے ہمارا نمائندہ گیا تو اس نے کہا کہ میں تو بہت ہی متاثر ہوا ہوں ، عظیم الشان کتاب
ہے اور عظیم الشان انتخاب بھی ہے کہ ہمیں ہر مسئلے پر دین حق کے متعلق آگاہ کر رہا ہے۔ایک یورپین نے جو
لیتھونگن دوست ہیں، ان کو ترجمے کے لئے آمادہ کیا گیا تو جب انہوں نے قرآن کریم پڑھا تو وہ اتنے متاثر
ہوئے کہ انہوں نے کہا کہ میں اس کام کا کوئی معاوضہ لینے کے لئے تیار نہیں۔چنانچہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل
سے بغیر معاوضہ کے ترجمہ کر رہے ہیں۔حضور نے حاضرین جلسہ سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا:۔” آپ میں سے اکثر یہ پریس تو دیکھ ہی چکے ہوں گے۔خدا کے فضل سے نہایت ہی اعلیٰ درجہ کا
ایک پرنٹنگ پریس تیار ہو چکا ہے۔اور اس نے خدا کے فضل سے کام شروع کر دیا ہے۔یہ ابھی پوری طرح
مکمل نہیں ہوا۔ساری مشینری ابھی نہیں لگی۔جب لگے گی تو دنیا کی اکثر بڑی بڑی زبانوں کے لٹریچر کی
683
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
طباعت ہم یہیں سے کر سکیں گے، انشاء اللہ۔ہمرا جو کمپیوٹر ہے، وہ بہت ہی جدید کمپیوٹر ہے اور اس سے
طباعت کے لئے نہایت اعلیٰ درجہ کی تیاری ہوتی ہے۔اس مرحلے پر حضور نے حاضرین جلسہ کو اس پریس میں چھپی ہوئی چند کتب ہاتھ میں بلند کر کے
دکھائیں اور فرمایا:۔گزشتہ چند دنوں میں اس پر لیس نے کام شروع کیا ہے۔اس سے پہلے کوئی نہ کوئی رکاوٹ پڑتی
رہتی تھی۔تو چند دنوں میں ہم نے جو کتب شائع کی ہیں، ان میں ایک یہ کتاب REVIVAL OF
RELIGION (مذہب کا احیاء)، یہ میرا یونیورسٹی آف کینبرا ( آسٹریلیا) میں جو لیکچر تھا، اسے شائع کیا
گیا ہے۔ایک ہے، DISTINCTIVE FEATURES OF ISLAM (اسلام کی خاص
خاص باتیں) یہ بھی مشرق بعید کے دورے کے دوران کا ایک لیکچر تھا، یہ بھی شائع ہو گیا ہے۔اور دیکھیں
کیسا خوبصورت شائع ہوا ہے۔اس کے علاوہ اٹالین زبان میں ایک پی ایچ ڈی پروفیسر نے ، جو احمدیت
میں دلچسپی لیتے ہیں، بڑے اچھے انداز میں احمدیت کے بارے میں لکھا ہے۔اور میر امذ ہب یہ بشیر احمد
صاحب رفیق کی کتاب ہے اور اس میں نو احمدیوں اور بچوں کے لئے سوال و جواب کی شکل میں دین کا
تعارف کرایا گیا ہے۔اور مردے یہ ترکی زبان میں احمدیت کا تعارف کرایا گیا ہے۔مردہ " کا مطلب
آپ جانتے ہیں، خوشخبری، نوید مسرت۔ترکی میں بھی یہ لفظ قریباً اسی طرح ہے۔یہ ہمارے ڈاکٹر نٹس
صاحب کی کتاب ہے۔اور اسی طرح بعض دیگر کتب شائع ہوئی ہیں۔اس مرحلے پر حضور نے اپنے عملے سے دریافت فرمایا کہ
اس پریس سے قرآن شریف بھی شائع ہوا ہے ، وہ کہاں ہے؟“
اس پر حضور کی خدمت میں قرآن کریم کا ایک حصہ پیش کیا گیا، جو اس پریس میں طبع ہوا ہے۔حضور نے اس کا تعارف کرواتے ہوئے فرمایا:۔’ وہ جو سو سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کے اقتباسات شائع کرنے کا منصوبہ ہے، ان میں
سے رشین اور سپینش زبانوں میں قرآن کریم کے یہ اقتباسات اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے پریس سے
شائع ہو چکے ہیں اور اس کے متعلق میں آپ کو ایک اہم بات یہ بتانا چاہتا ہوں کہ سکیم کیا ہے۔سکیم یہ ہے کہ جو بلی کے سال، عام دنیاوی قوموں کی طرح ہم نے جشن منانا نہیں ، اپنے جشن کو
نیکیوں اور خیرات سے بھر دیں۔اور سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ دنیا کی تمام اہم زبانوں میں، تمام دنیا میں
684
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
قرآن کریم کی محبت پیدا کر دیں۔چنانچہ یہ اقتباسات جو چنے گئے ہیں، اسی مقصد کو سامنے رکھ کر چنے گئے
ہیں۔اور خیال یہ ہے کہ اس سال قرآن کریم کا یہ نمونہ ہم ساری دنیا میں مفت شائع کریں گے۔اس پر اتنا
بڑا خرچ اٹھنا تھا۔جو اندازہ ہم نے لگایا کہ ناممکن تھا کہ اپنے پریس کے بغیر ہم یہ کام کر سکیں۔اس لئے خدا
کے فضل سے یہ پریس تین سال قبل آپ کی عظیم الشان قربانی کی نتیجے میں ہمیں عطا ہوا ہے۔یہ پریس عین
وقت پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوا ہے۔اور اس سکیم کے ساتھ عین مطابقت پا گیا ہے۔اور اللہ
کے فضل سے اب ہمیں یہ توفیق حاصل ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ سوز بانوں سے زائد زبانوں میں ، جن میں
ہم قرآن کریم کے نمونے پیش کریں گے، احادیث نبویہ کے تراجم بھی کرا کر یہ بھی سب دنیا میں شائع کریں
گے۔اور مفت تقسیم کریں گے۔اور حضرت بانی سلسلہ کی کتب و تحریرات میں سے اقتباسات، جو آپ کے
مقصد سے تعلق رکھنے والے ہیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کلام ہے، قرآن
کریم کی تعریف میں کلام ہے، انسانیت سے متعلق اور اخلاقی تعلیم ہے، اللہ تعالیٰ کے عشق کے گیت گائے
گئے ہیں، اس قسم کے موضوعات اور بعض دیگر مسائل پر مشتمل موضوعات میں سے اقتباسات آج کل ہم
چن رہے ہیں۔اور احادیث کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے، اس میں ترجمہ بھی ہورہا ہے۔اور امید ہے کہ انشاء
اللہ اس سال کے اخیر تک یا اگلے سال کے شروع کے تین مہینے کے اندر اندر ہم یہ کام بھی مکمل کرلیں گے۔چنانچہ صد سالہ جو بلی کا سال اس طرح شروع ہوگا کہ جماعت احمد یہ اس بات کے لئے تیار ہوگی کہ دنیا کہ
سینکڑوں ممالک میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سو سے زیادہ زبانوں میں ہم قرآن کریم ، احادیث نبویہ
اور حضرت بانی سلسلہ کے الفاظ میں تعلیمات احمدیت پیش کرنے کے اہل ہوں گے۔یہ پھل بھی میں سمجھتا ہوں کہ جماعت احمدیہ پاکستان کی قربانیوں سے تعلق رکھتا ہے۔اس کی
جڑیں وہاں ہیں۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اگر میں وہیں رہتا، اس عرصہ میں تو یہ کام ہونا مشکل نہیں
نا ممکن تھا۔کوئی ذریعہ نہیں تھا کہ یہ کام اس طرح ہو سکے۔بلکہ گزشتہ سال جب اس ارادے کا میں نے ذکر
کیا تو بہت سے صاحب تجربہ ، صاحب علم مخلص احمدیوں نے کہا کہ وقت ہی نہیں ہے، یہ ہو ہی نہیں سکتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے راستے یہاں پیدا کئے ہیں کہ خدا کے فرشتے خود لوگوں کو کھینچ کر لاتے رہے ہیں۔اور ہم وہم و گمان بھی جن رابطوں کا نہیں کر سکتے تھے ، خدا نے وہ رابطے قائم فرما دیئے ہیں۔وہاں تو سال
بھر ایک دو زبانوں کے لئے اگر اچھے مترجم ہم تلاش کرتے رہتے تو خط و کتابت میں ہی یہ وقت لگ جانا
تھا۔یہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ فائدہ حاصل ہے کہ دنیا کی مختلف قوموں کے لوگ، نمائندے، مختلف
685
خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
وقتوں سے یہاں آباد ہیں۔اور مختلف زبانوں کے ماہرین ہیں، بڑے بڑے قابل لوگ ہیں، جو ان کی
یو نیورسٹیوں سے بھی تعلق رکھتے ہیں یا اپنے طور پر یہاں آئے ہوئے ہیں۔تو خدا تعالیٰ نے بہت سی
ضرورتوں کا حل یہیں سے پیدا کر دیا۔اور جو باقی تھیں، وہ ان سے تعلق کے نتیجے میں اس طرح پوری ہوئیں
کہ اگر ایک چیکوسلو یکین سے دوستی ہوئی تو اس نے کہا کہ رومانیہ کا یہاں کوئی آدمی نہیں ، یہ میرے ذمے
لگائیں، میں رومانیہ کے ایک پروفیسر کو جانتا ہوں، میں وہاں جاؤں گا ، اس سے رابطہ پیدا کروں گا۔اس کو
عربی بھی آتی ہے، انگریزی بھی آتی ہے، آپ کے لئے میں اس کو تیار کر دوں گا۔حتی کہ وہ گیا اور اس آدمی کو
تیار کر دیا۔اس طرح ایک سے دوسرے کی طرف راہنمائی بھی ہوتی رہی اور مددبھی ملتی رہی۔اور میں آپ کو
یقین دلاتا ہوں کہ اگر پاکستان کے یہ واقعات مجھے یہاں آنے پر مجبور نہ کر دیتے تو دس سال میں بھی
خدمت قرآن کا یہ کام نہیں ہو سکتا تھا، جو خدا کے فضل سے گزشتہ ایک سال میں ہو گیا۔پس اللہ تعالیٰ کی یہ
تقدیر ہے، وہ دکھوں میں سے سکھ نکالنا جانتا ہے۔وہ گندگی میں سے پاکیزہ روئیدگی کو نکالنا جانتا ہے۔وہ
جانتا ہے کہ کس طرح دکھوں کی کوکھ سے خوشیوں کے بچے پیدا کئے جاسکتے ہیں۔پس حضرت مصلح موعود کا یہ
شعر مجھے یاد آتا ہے کہ
تم دیکھو گے کہ انہی سے قطرات محبت نیکیں گے
بادل آفات و مصائب کے چھاتے ہیں اگر تو چھانے دو
آپ کی قربانیوں کے دکھ میں ہم شریک ہیں، اس لئے آپ کا حق ہے کہ ان خوشیوں میں آپ
شریک ہوں۔جو اول آپ کا حق ہے۔کیونکہ براہ راست آپ کی کامیابیوں میں ان کا پیوند ہے۔آپ کی
قربانیوں میں ان کا پیوند ہے۔اور ان کی جڑیں انہی قربانیوں میں پیوست ہیں۔اگر چہ شاخیں آسمان سے
باتیں کر رہی ہیں اور پھل اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے آسمان سے عطا ہو رہا ہے۔قسط نمبر 07
حضور نے خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا:۔مطبوع ضمیمہ ماہنامہ خالدا کتوبر 1987ء)
اب پریس اینڈ پبلیکیشن سیل کے کام کی بہت بڑی تفصیل ہے۔اب میں یہ ساری تفصیل
بڑی
آپ کے سامنے پیش کرنا شروع کر دوں تو بڑی مدت لگ جائے گی۔اس لئے میں صرف مختصر خلاصہ آپ
کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتا ہوں“۔686
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد مف
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وکالت اشاعت جو کام کر رہی ہے، اس کی بڑی دیر سے ضرورت تھی۔ہم کتابیں عموماً شائع کر دیا کرتے تھے اور پھر مارکیٹ نہ ہونے کہ وجہ سے دور حجانات ہوتے تھے۔جو
پسندیدہ نہیں تھے، ایک تو یہ کہ غیروں میں ہمارا دینی لٹریچر اور اہم علمی لٹریچر پوری طرح پہنچتا ہی نہیں تھا
کیونکہ مارکیٹ کا جو اصل اصول ہے، اس کے مطابق کام نہیں ہور ہا تھا۔دوسرے یہ کہ جب کتاب نہیں بکتی
تھی اور امام وقت مطالبہ کرتا تھا محکمے سے کہ اس کی رقم کی واپسی کب ہوگی؟ بتاؤ کیا کرنا ہے؟ تو احمد یوں
کے اخلاص کے پاس وہ کتاب بیچتا تھا۔ان کو ضرورت ہو یا نہ ، وہ کہتا تھا کہ امام وقت کہتے ہیں کہ کتاب جلد
بکنی چاہئے ، اس لئے فلاں جماعت اتنی خرید لے اور فلاں جماعت اتنی خرید لے۔اور وہاں جا کر پھر وہ
DUMP ہو جاتی تھی۔یہ درست طریق نہیں تھا۔عملاً اشاعت کے کچھ اصول ہیں، دنیا ان پر چل رہی
ہے۔کروڑہا کی تعداد میں کتابیں شائع ہوتی ہیں، ہر مہینے ہی۔بلکہ شاید ہر ہفتے کروڑہا کتابیں شائع ہوتی
ہیں۔بعید نہیں کہ ایک دن میں کروڑہا کتا بیں شائع ہوتی ہوں۔ان کی اشاعت آخر ہو رہی ہے۔چنانچہ ان
کا جب ہم نے تفصیل سے جائزہ لیا، کمپنیوں سے رابطے پیدا کئے۔بعض بنیادی باتوں کا ہمیں علم ہی نہیں
تھا، وہ ہمیں معلوم ہوئیں۔اشاعت کے نمبر لینے چاہئیں، لائبریریوں کا ممبر بننا چاہئے اور کئی قسم کے ذرائع
تھے، جو اختیار کرنے چاہئے تھے۔چنانچہ مولوی منیر الدین صاحب شمس صاحب کو میں نے وکالت
اشاعت کا کام سپرد کیا اور ان
کو سمجھایا اور اللہ کے فضل سے انہوں نے بڑی عقل کے ساتھ بڑے رابطے پیدا
،
کئے۔اور یہ جور پورٹ ہے، یہ ساری ان کے کام کی رپورٹ ہے۔اس کا میں نمونہ آپ
کو بتاتا ہوں۔گزشتہ دوسالوں میں وکالت اشاعت کی طرف سے ایک کروڑ ، پچیس لاکھ 87 ہزار روپے کا
لٹریچر فروخت ہو چکا ہے اور ابھی بہت سی کمی باقی ہے۔ابھی ہمارے جو رابطے ہیں، جس رنگ میں ، میں چاہتا
ہوں، اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے کہ ہم مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق دنیا میں داخل ہو جائیں۔جب یہ
کام ہو جائے گا تو انشاء اللہ جماعت احمدیہ کی کتابیں بھی لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں شائع ہونا شروع
ہو جائیں گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کے لئے نئے نئے رابطے بھی پیدا کرتا چلا جار ہا ہے۔ہمارے چار، پانچ ڈیسک ہیں، جو خصوصی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے مقرر ہیں۔ان میں
ایک چائنیز ڈیسک ( چینی زبان کا شعبہ ) ہے، اس میں ہمارے عثمان چینی صاحب کام کر رہے ہیں۔تراجم
کے علاوہ چینیوں سے رابطہ، جو چین کے علاوہ ملکوں میں بستے ہیں اور ان میں نفوذ کے نئے نئے رستے اور
687
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
چین سے رابطہ اور چین تک دین حق کا پیغام پہنچانے کے رستوں کی تلاش۔یہ کام اس ڈیسک کے سپرد
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عظیم الشان رستہ کھلا ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں جو بھی چینی لٹریچر
شائع کرنے کی توفیق ملے گی، ہم عنقریب اسے چین میں بھی پہنچانے کی توفیق پائیں گے۔رشین ڈیسک: اس میں رشین (روسی) زبان کے متعلق کام سپرد ہیں۔یہاں بھی اللہ تعالیٰ کے
فضل سے غیر معمولی راستے خدا نے خود کھولے ہیں۔ایسی باتیں ، جن کا ہمیں وہم و گمان بھی نہیں تھا، وہ
آسمان سے خود بخود جماعت کی تائید میں اتری ہیں۔اور جن عظیم ملکوں میں پہلے ہم بالکل بے خبر رہنے کی
وجہ سے تعارف پیدا نہیں کر سکے تھے، اب وہاں متعارف ہورہے ہیں۔صحیح لوگوں سے رابطہ ہورہا ہے۔ان
کی طرف سے بڑا اچھا جواب مل رہا ہے۔اور وہ کوئی ایسی چیز نہیں ہے، جو دنیا سے چھپائی جائے۔بڑی کھلی
کھلی بات ہے۔کوئی مخفی بات نہیں ہے۔چنانچہ گزشتہ دنوں یہاں جو ایک سیمینار کا بہت بڑا پروگرام
یونیورسٹی آف لنڈن میں ہوا، اس میں بڑے بڑے رہنما دنیا سے آئے ہوئے تھے۔مختلف موضوعات پر
خطاب کرنے کے لئے ان میں رشیا (روس) سے تعلق رکھنے والے غیر مذہبی لیڈر بھی اور مذہبی لیڈر بھی،
مسلمان بھی، دیگر غیر مذہبی اور مذہبی لیڈر بھی آئے ہوئے تھے۔اور خدا کے فضل سے ایسے سامان پیدا کر
دیئے کہ انہوں نے ہماری دعوت قبول فرمائی۔ہمارے پاس آکر بیٹھے گھنٹوں باتیں کیں اور یہ ارادہ لے کر
اٹھے کہ جماعت احمدیہ کے لٹریچر کی اشاعت میں اور دوسری باتوں کے معاملہ میں حکومت، جس حد تک بھی
اجازت دیتی ہے، اس حد تک وہ جماعت سے تعاون کریں گے۔خدا کے فضل سے ان میں سے ایک دوست تو اتنے اہم مقام پر فائز ہیں کہ ماسکو کا سب سے بڑا
انسٹی ٹیوٹ، جس کا کلچر اور مذاہب سے تعلق ہے، اس کے وہ سر براہ ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
دیکھتے دیکھتے ان کے دل میں احمدیت کے لئے نرم گوشہ پیدا ہوا۔ان کو جب پتہ لگا کہ جماعت کن عظیم
مقاصد کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور جب یہ پتہ چلا کہ ہم تمام دنیا کی مملکتوں سے آزاد ہیں اور ایک
ہی نظام ہے دنیا میں ، جو انفرادی اور ذاتی قربانیوں کے بل پر قائم ہے اور کسی دوسرے سہارے کا محتاج نہیں
تو حیرت سے انہوں نے دیکھا۔کیونکہ انہوں نے یہ سنا ہوا تھا کہ جماعت احمد یہ گویا کہ بعض حکومتوں کی قائم
کردہ ہے اور ان کے پیسے لے کر پل رہی ہے۔جب ان کو تمام باتیں دکھائی گئیں اور سمجھائی گئیں، ان کو
ثبوت پیش کئے گئے تو ان کی تو بالکل کایا پلٹ گئی۔انہوں نے صفائی سے کہا کہ آپ میں جو بھی رشیا کا
قانون ہے، ( وہ چونکہ مسلمان نہیں، انہوں نے تو یہی کہنا تھا) رشیا کا قانون جس حد تک اجازت دیتا ہے،
688
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
یعنی جو کچھ میرے اختیار میں ہے، میں کروں گا۔یہ لفظ انہوں نے بولے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے مجھے
یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں آپ کو اس ماسکو انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے لیکچر دینے کی دعوت دوں۔کیا آپ اس خواہش کو قبول کریں گے؟ میں نے کہا: الحمد للہ، مجھے اور کیا چاہئے۔میری تو زندگی احمدیت
کے لئے وقف ہے۔میرے وجود کی اور تو کوئی قیمت اور حیثیت ہی نہیں ہے۔اس لئے جہاں کہیں گے،
حاضر ہوں گا۔چنانچہ میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی اس لیکچر کا بھی انتظام ہو گا اور اس کے ذریعے
سے اللہ تعالیٰ نئے راستے بھی پیدا فرمائے گا۔ٹرکش ڈیسک میں بھی بہت عمدہ کام ہو رہا ہے۔ہمارے جلال شمس صاحب خدا کے فضل سے بڑا
وسیع رابطہ رکھ رہے ہیں۔یعنی آپ اندازہ کریں کہ پاکستان سے نکلنے سے پہلے نوے سال میں ترکوں سے
اتنا رابطہ نہیں ہوا تھا۔لیکن جب سے ٹرکش ڈیسک قائم ہوا ہے، اس سے زیادہ رابطہ پیدا ہو چکا ہے۔اور
بہت ہی اچھا رد عمل ہے۔خوامخواہ یہ سمجھتے رہے کہ گویا ترک جو ہیں، وہ دلچسپی نہیں لے رہے یا حکومت سخت
ہے۔یہاں سے یعنی ترکی سے کثرت سے لوگ باہر کی دنیا میں نکلے ہوئے ہیں۔ان سے اگر ہم رابطہ کریں
علمی طور پر تو اللہ کے فضل سے وسیع عظیم الشان نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ایک پہلو سے گزشتہ رابطہ زیادہ تھا، اس کا ذکر بھی ضروری ہے۔ورنہ تحریک جدید کے کارندے
کہیں گے کہ تم نے ہماری بعض باتوں پر پردہ ڈالا ہے۔شروع شروع میں جب بیوت الذکر صرف
جماعت احمدیہ کی تھیں۔ابھی تیل دریافت نہیں ہوا تھا تو ترکی کے مزدور پیشہ لوگ اکثر ہماری بیوت الذکر آ
جایا کرتے تھے۔اور پورٹوں سے یہ تاثر پیدا ہوتا تھا کہ ترکوں میں جماعت احمدیہ کے لئے بڑا رحجان پیدا
ہو چکا ہے۔حالانکہ یہ عید کی نماز پڑھتے تھے اور غائب ہو جاتے تھے۔یا کبھی کوئی اتفاق سے جمعہ پڑھنے آ
گیا۔جب یہ تیل دریافت ہوا اور دوسری مسجدیں بنی شروع ہوئیں، تیل کی دولت سے اور جماعت کے
خلاف منافرت کی مہم شروع ہوئی تو وہ سارے لوگ غائب ہو گئے۔ایک بھی ان میں سے باقی نہیں بچا اور
انہوں نے ہماری بیوت الذکر کی طرف منہ کرنا بند کر دیا۔پس اس نئے دور میں جو کام ہوا ہے، وہ نفرتوں کا مقابلہ کر کے ان کو محبتوں میں تبدیل کرنے کا
چیلنج تھا، جو قبول کیا گیا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس لحاظ سے عظیم الشان کامیابی حاصل ہوتی ہے۔اور
عوام الناس میں نہیں بلکہ مذہبی لیڈروں میں نفوذ ہوا ہے، اہل علم لوگوں میں نفوذ ہوا ہے۔اور ہم یقین رکھتے
ہیں کہ ان میں سے جو داخل ہورہے ہیں، وہ اس پیغام کو کثرت کے ساتھ اپنے زیر اثر حلقوں میں آگے
پہنچائیں گے اور ابھی سے انہوں نے یہ کام شروع بھی کر دیا ہے۔689
خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
عریبک ڈیسک (عربی زبان
کا شعبہ ) میں بھی خدا کے فضل سے عظیم الشان خدمات سر انجام دی
گئی ہیں۔بہت اچھا لٹریچر، جس کی تشنگی محسوس کی گئی تھی، تیار کیا گیا۔اب ہم انشاء اللہ ایک رسالہ شائع
کرنے والے ہیں، جو ترکی بہ ترکی ان الزامات کا جواب دیا کرے گا ، جو رابطہ عالم اسلامی کے اخبارات کی
طرف سے اور رسائل کی طرف سے جماعت پر لگائے جاتے ہیں۔اور عرب
دنیا میں ہر جگہ نمونہ کے طور پر
ان میں سے چیدہ چیدہ لوگوں کو یہ رسالہ بھجوایا جائے گا۔یہ چار ڈیسک ہیں، جن کی تفصیلی رپورٹ ہے، ان کی تفصیل میں جانے کا اب وقت نہیں رہا، اس
لئے ان کو چھوڑتا ہوں۔مربیان کی تعداد میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے اضافہ ہوا ہے۔اس وقت 43 ملکوں میں 208
مربیان کام کر رہے ہیں۔جبکہ گزشتہ سال 41 ممالک میں 182 تھے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے
ایک سال میں 26 مرکزی مربیان کا اضافہ ہوا۔لیکن آئندہ چونکہ یہ خطرہ تھا کہ مرکزی مربیان کی تعداد میں
کمی آجائے گی کیونکہ حکومت پاکستان نے باہر سے آنے والے واقفین کا راستہ بند کر دیا اور و تعلیم حاصل
بھی کر رہے ہیں، افریقہ کے بعض ممالک کے طالب علم، ان
کو تعلیم مکمل کئے بغیر واپس بھجوانا شروع کر دیا۔چنانچہ اس کا بھی وہی جواب دیا جانا تھا، جو قرآن کریم نے ہمیں سکھایا ہے۔چنانچہ ہم نے اب یہ فیصلہ کیا
ہے کہ افریقہ کے کئی ممالک میں اور انشاء اللہ جب توفیق ملے گی تو یورپ میں بھی نئے جامعہ احمد یہ کھولے
جائیں گے۔دو ممالک میں اس کی داغ بیل ڈالی جاچکی ہے، ایک تیسرے ملک میں بھی کام شروع ہو چکا
ہے۔ابھی تو آغاز ہے، اتنے زیادہ عملے کی بھی ضرورت نہیں۔لیکن عملہ بھی اللہ تعالیٰ مہیا فرمادے گا۔تو
امید ہے، اب انشاء اللہ ایک جامعہ نہیں رہے گا بلکہ متعدد جامعہ ساری دنیا میں پھیل جائیں گے اور سینکڑوں کی
بجائے ہزاروں طالبعلم پیدا ہوں گے۔آپ دیکھئے کہ یہ انسان کی بنائی ہوئی سکیم تو نہیں ہے۔یہ تو خدا تعالیٰ
کے فرشتے ہیں، جو سارا انتظام کر رہے ہیں۔اس کی تقدیر ہے، جو دکھوں میں سے آہستہ آہستہ ظاہر ہو رہی
ہے، کھلتی چلی جارہی ہے۔سوسالہ جشن کے ضمن میں خدا نے یہ تحریک میرے دل میں ڈالی کہ واقفین نو کی تحریک کرو۔لوگ
اپنے بچے پیش کریں اور کثرت کے ساتھ مخلصین نے اس پر لبیک کہا اور عہد کئے کہ آئندہ دو سال میں ایک
ہوا تو ایک، دو ہوئے تو دو۔جو بھی بچے ہوں گے، وہ خدا کے ہیں۔وہ آئندہ صدی میں احمدیت کا پیغام
پھیلانے کے لئے وقف ہیں۔ان کے لئے ایک جامعہ ہمارا کیسے کام دے سکتا ہے۔وہ تو ہزارہا کی تعداد
690