احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں
وو
خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
جتنے دنیا میں نیکی کے نام پر بہت سے کام کرنے والے آپ کو دکھائی دیں گے، ان میں دوہی
قسم کے لوگ ہو سکتے ہیں۔یادہ جو اپنی طرف سے خرچ کریں، قربانیاں کریں اور پھر نصیحت کریں۔کچھ وہ جن
کو بڑی بڑی حکومتیں لاکھوں کروڑوں روپے دے رہی ہوں کہ جاؤ اور بنی نوع انسان
کو ہدایت دو۔تو وہ لوگ
جن کے پاس پیسہ آئے تو وہ خدمت کریں، پیسہ نہ آئے تو ان کی خدمتیں ختم ہو جائیں۔نفسیاتی لحاظ سے یہ قطعی
طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ ان کی نگاہ میں پیسے کی قیمت ہے، بنی نوع انسان کی بھلائی کی قیمت نہیں۔اس پہلو سے جب آپ جماعت احمدیہ کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو مغربی قوموں میں بھی
اور مشرقی قوموں میں بھی جماعت احمد یہ اس وقت بھلائی کا پیغام لے کر نکلی ، جب کے انتہائی غریب تھی۔اور کوئی دنیا میں مالی لحاظ سے اس جماعت کا مددگار نہیں تھا۔جس زمانے میں امریکہ جیسی بڑی اور عظیم
مملکت کو ہدایت کا پیغام دینے کے لئے بھجوایا گیا، حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو بھجوایا گیا، قادیان
میں یہ حال تھا کہ بعض دفعہ چھ چھ مہینے کے لئے کارکنوں کو تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہوا کرتے تھے۔واقعہ گھروں میں فاقے پڑنے لگ جاتے تھے اور پھر حضرت مصلح موعود تحریک فرماتے تھے، جماعت
کے امراء سے کہ امانتا کچھ بھجوادو، جب خدا نے توفیق دی، ہم تمہیں واپس کر دیں گے۔لیکن سلسلے کے
کارکنوں کی غریبانہ حالت مجھ سے دیکھی نہیں جاتی۔چنانچہ ان دردناک اپیلوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ فضل
فرماتا۔بعض صاحب حیثیت لوگوں کے دل کھلتے ، کچھ ویسے رقمیں بھجوا دیتے، کچھ امانت میں رقمیں بھجوا
دیتے۔چنانچہ تاریخ احمدیت کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ سالہا سال تک ایسی کیفیت گزری کہ قرضوں
کے اوپر سلسلے کے خدمت کرنے والوں کے گزارے ادا ہوتے رہے۔جو کہ بہت ہی معمولی گزارے تھے۔آج جو واقفین کو گزارے ملتے ہیں، ان کی ان گزاروں کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں۔بمشکل زندہ رہنے
کے لئے گزارے تھے۔اور وہ بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا، کئی مہینوں نہیں مل سکتے تھے۔اس وقت احمدیت
نے امریکہ جیسی عظیم مملکت کو اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ایک درویش بھجوایا۔767

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
یہ وہ بات ہے، جو حضرت نوح ان کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہے کہ ہم تو مال کی طرف ادنی اسی
لالچ کی نگاہ بھی نہیں کرتے۔تمہارے اموال سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ہم تو خود قربانیاں دے رہے
ہیں اور پھر تمہیں نصیحت کر رہے ہیں۔تم کیوں اس بات کو نہیں سمجھتے ؟ کیوں نہیں سمجھتے کہ مال میں فضیلت
نہیں ہے بلکہ انسان کی شرافت میں فضیلت ہے، خدا سے تعلق میں فضیلت ہے۔اور اب تم یہ کہتے ہو کہ
مال والوں کی عزت کریں اور وہ لوگ جو خدا کی خاطر سب کچھ قربان کر کے میرے سامنے خدا کے دین کی
نصرت کے لئے حاضر ہوئے ، ان کو میں دھتکار دوں۔اس لئے کہ وہ غریب ہیں، اس لئے کہ وہ بے حیثیت
ہیں ، اس لئے کہ ان کے رنگ کالے ہیں۔یا پھر اور حیثیت ایسی ہے کہ چونکہ اس زمانے میں بھی بہت بڑی
بڑی قوموں کو جو سیاہ فام بھی تھیں اور دوسرے رنگوں سے بھی تعلق رکھتی تھیں ، غلام بنا کر امیر تو میں خدمت پر
لگایا کرتی تھیں، یہ بھی کوئی نئی بات نہیں ہے۔تو فرمایا جن کو تم ویسے ہی حقارت سے دیکھتے ہو، نہ ان کے
پاس مال، نہ ان کے پاس عزتیں ، نہ ان کے پاس قومی فضیلت ایسی پائی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں تم ان
کی عزت کر سکو اور مجھے کہتے ہو کہ میں بھی ان کو ذلیل دیکھوں ، تب تم میری بات سنو گے“۔یوں معلوم ہوتا ہے کہ آج کل خود اسی ملک میں امریکہ کے حالات پر یا امریکہ کے
حالات کو سامنے رکھ کر یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے۔یہاں بھی ایسی قوم بستی ہے، جس کو دنیا حقارت کی نظر
سے دیکھتی ہے۔خود ان کے اہل وطن ، جو نسبتا سفید فام ہیں، ان کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں کہ اگر چہ
قانون ان
کو بعض حقوق دلواتا ہے، آزادیاں دیتا ہے، ان کو برابر کے مواقع میں شریک قرار دیتا ہے لیکن عملاً
یہ خستہ حال ہیں اور گلیوں اور کارخانے کے کمترین کام کرنے والوں میں آپ
کو یہ دکھائی دیں گے۔جہاں
تک اقتدار کا تعلق ہے، حقیقت میں اقتدار کی کنجیاں سفید فام لوگوں کے ہاتھ میں ہیں۔اور اس کے نتیجے
"
میں یہ بہت ہی بے چینی کا شکار ہیں۔جہاں تک اسلام کا تعلق ہے، اسلام چونکہ ایک عالمی مذہب ہے، اس لئے رنگ اور نسل کی تمیز
نہیں کرتا۔جیسے اس بات کی تعلیم نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کے لحاظ سے کسی دوسری قوم کی تحقیر کی جائے ،
اسے ذلیل سمجھا جائے ، اسی طرح اس بات کی بھی اجازت نہیں دیتا کہ رنگ اور نسل کی بناء پر کسی قوم سے
انتقام لیا جائے اور اس سے انصاف کا سلوک نہ کیا جائے اور اپنی قوم کو انتقامی تعلیم دی جائے۔اسلام ایک
توازن کا مذہب ہے۔اس لئے جب میں یہ تفریق کر کے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں تو ہر گز مراد یہ نہیں کہ
احمدیت ایک طرف ہے اور دوسری طرف نہیں ہے۔768

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 16 اکتوبر 1987ء
احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں۔لیکن اگر کوئی احمدیت تفریق
کرتی ہے تو ظالم اور مظلوم کے درمیان کرتی ہے، ایک رنگ اور دوسرے رنگ کے درمیان نہیں کرتی۔لیکن
اس وقت میں اس کی تفصیل میں بھی نہیں جانا چاہتا۔میں آپ سے ان دونوں سے جو بحیثیت احمدی یہاں
موجود ہیں، خواہ وہ کسی رنگ سے تعلق رکھتے ہوں، سیاہ رنگ سے تعلق رکھتے ہوں یا نسبتا کم سیاہ رنگ سے
تعلق رکھتے ہوں یا بالکل سفید رنگ سے تعلق رکھتے ہوں۔ان سے میں ان آیات میں بیان کردہ مضمون کی
روشنی میں کچھ اہم باتیں کرنی چاہتا ہوں۔امر واقعہ یہ ہے کہ وہ پاکستانی خصوصیت کے ساتھ جو باہر سے تشریف لائے اور یہاں آباد
ہوئے ، وہ بھی ایک قسم کے Complex کا شکار ہیں۔یعنی احساس کمتری صرف رنگ کے سیاہ ہونے سے
نہیں ہوا کرتا، بعض دفعہ رنگ کے کم سیاہ ہونے سے بھی ایک احساس کمتری پیدا ہو جاتا ہے۔احساس کمتری
تو دل کے چھوٹا ہونے کا نام ہے، نظر کے چھوٹا ہونے کا نام ہے۔خواہ یہ دل کا چھوٹا پن اور نظر کا چھوٹا پن
کالے رنگوں میں پایا جائے یا سفید رنگوں میں پایا جائے یا درمیان کے رنگوں میں پایا جائے۔اس کا مظہر
ایک ہی ہو گا یعنی احساس کمتری۔اور دنیا کے معاشرے کی بہت سی بیماریاں احساس کمتری کے نتیجے میں پیدا
ہوتی ہیں۔لیکن سب سے زیادہ مذہب کی دنیا میں اگر کوئی قوم یا بعض قو میں احساس کمتری کا شکار ہو جائیں
تو اس کے نہایت ہی خوفناک نتیجے پیدا ہوتے ہیں۔کیونکہ جیسا کہ آپ نے ان آیات میں سنا ہے، احساس کمتری اور سچائی اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ایک
دوسرے کے ایسے شدید دشمن ہیں کہ بیک وقت دونوں پنپ ہی نہیں سکتے۔احساس کمتری کے نتیجے میں
صداقت کھائی جاتی ہے۔جس طرح گھن کھا جاتا ہے بعض چیزوں کو اسی طرح احساس کمتری ایمان کو کھا
جاتا ہے ، صداقت کو کھا جاتا ہے، شرافت کو کھا جاتا ہے۔اور بعض دفعہ یہ احساس کمتری مخفی ہوتا ہے۔مثلاً اگر
کوئی باہر سے پاکستانی ہو یا غیر پاکستانی، بنگال سے آئے ہوئے ہوں یا عرب سے آئے ہوئے ہوں ، وہ آ
کر یہ محسوس کریں کہ ان کے حالات نسبتا ان لوگوں سے اچھے ہیں، جنہیں سیاہ فام کہا جاتا ہے اور ان کے
رنگ بھی نسبتاً ان سے سفید فام قوموں کے قریب تر ہیں اور لاشعوری طور پر اس کے نتیجے میں وہ یہ سمجھنے لگیں
کہ ہم چونکہ اتنے کالے نہیں اور چونکہ اتنے غریب نہیں، اس لئے ہم سفید فام لوگوں میں ملنے کے زیادہ
اہل ہیں اور وہ ہمیں زیادہ قرب عطا کریں گے، اس لئے اصل سوسائٹی ہماری ان کی ہے۔ان سے تعلق
بڑھائیں تو ہمیں ان دوسروں پر ایک فضیلت حاصل ہے۔حالانکہ وہ ان کی قوم سے تعلق رکھنے والے
769

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
ہیں۔یہ احساس بسا اوقات میں نے دیکھا ہے، شعوری طور پر پیدا نہیں ہوتا۔ورنہ ایک احمدی اگر شعوری
طور پر یہ بات سوچے تو وہ احمدی رہتا ہی نہیں۔وہ اسی وقت بددیانت اور بے ایمان ہو جاتا ہے۔کیونکہ وہ
قرآن کریم کی بنیادی تعلیم سے روگردانی کرتا ہے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا انسان ہزار دھوکوں کا شکار
ہے۔ایسی غفلتوں کا شکار ہے کہ اس
کی آنکھ نہیں کھلتی۔بعض دفعہ موت کا قرب بعض دفعہ آنکھ کھول کر اسے
ایسا پیغام دیتا ہے کہ وہ حیران رہ جاتا ہے کہ ساری عمر میں نے گزاری اور مجھے محسوس نہیں ہوا کہ میں کیسی عمر
گزار کے آیا ہوں۔اس لئے ضروری ہے کہ انسان کو اس کے حالات کا تجزیہ کر کے اسے تفصیل سے سمجھایا
جائے کہ تم کیا کر رہے ہو؟ اور کیوں کر رہے ہو؟ اور کیوں
تمہیں یہ نہیں کرنا چاہئیے ؟
اس لئے میں ہر پاکستانی یا غیر امریکن نیم رنگ رکھنے والے کو مخاطب نہیں ہوں یعنی مخاطب تو
سب کو ہوں لیکن ہر ایک کو ملزم قرار نہیں دے رہا۔مگر کم فہمی کے نتیجے میں ایسا ہوتا ضرور ہے اور ایک بڑی
تعداد ایسے امراض کا شکار ہو جاتی ہے۔ایک دفعہ بہت پرانی بات ہے۔اس زمانے میں ابھی بہت کم
پاکستانی یہاں آنے لگے تھے۔ایک پاکستانی نے مجھ سے بیان کیا کہ امریکہ میں جو سب سے بڑی ایک
Problem یعنی ایک سب سے بڑا مسئلہ ہے ، وہ یہ ہے کہ اس کے نزدیک نعوذ باللہ من ذالک
ہمارے مبلغین نے یہ غلطی کی کہ پہلے سیاہ فام لوگوں میں تبلیغ شروع کر دی اور اس کے نتیجے میں وہ جوق در
جوق شامل ہونے شروع ہوئے۔چنانچہ خود اپنے ہاتھوں سے سفید فام قوموں کے لئے رستے بند کر دئیے۔اس کے اندروہ احساس کمتری پایا جاتا تھا، جو نوح کی بظاہر غالب قوم کے اندر پایا جاتا تھا۔اس کے اندروہ
جاہلانہ بات تھی کہ جو نسبتا کم عزت رکھنے والی قومیں ہیں، وہ خدا کی ہو بھی جائیں ، تب بھی وہ ذلیل ہی
رہیں گی۔گویا کہ اور سفید فام آئیں گے تو دین کو عزت ملے گی۔سفید فام نہیں آئیں گے تو دین ذلیل رہے
گا۔وہ بات کرنے والا ایک ذلیل سوچ رکھنے ولا تھا۔میرا دل متلانے لگا کہ کس قسم کی بات کر رہا ہے۔قرآن کریم تو فرماتا ہے کہ میرے باشعور بندے ہزار ہا سال پہلے بھی ایسے روشن دماغ رکھتے تھے کہ وہ
جانتے تھے کہ بچی فضیلتیں کن باتوں میں ہیں۔وہ جانتے تھے کہ اگر اللہ تعالیٰ غریبوں کو توفیق دے اور کم
نظروں کو، چھوٹا دکھائی دینے والوں کو توفیق دے تو وہ خدا سے ایسی عزت پاتے ہیں کہ تمام دنیا پر وہ فضیلت
پا جاتے ہیں۔ان کے آنے سے دین کو عزت ملتی ہے، ان کے جانے سے دین کی ذلت ہے۔اور جو دین کو
چھوٹا دیکھتے ہیں، ان کے نہ آنے میں دین کی عزت ہے اور پھر یہ کہ ان پر دروازے کیسے بند کئے جاسکتے
ہیں۔اگر خدا تعالیٰ کسی قوم کو ایک فضلیت عطا کرے اور وہ نیکی کی طرف آگے بڑھے اور قربانیوں کی طرف
770

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
**
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
آگے بڑھے تو اس بناء پر ان پر دروازے بند کئے جائیں کہ تمہارا رنگ مختلف ہے، تمہاری قومی حیثیت
مختلف ہے، تم غریب لوگ ہو۔یہ دروازے ظاہر البعض دفعہ نہیں بند کئے جاتے۔بعض دفعہ دلوں پر تالے
پڑتے ہیں اور رجحان بند ہو جاتے ہیں۔ان کی طرف دیکھنے والی نگا ہیں مجرم ہو جاتی ہیں۔ان کو محبت سے
سینے سے لگانے کی بجائے وہ ایک ہلکی سے دوری محسوس کرتے ہیں، ایک پردہ سا بیچ میں حائل کر دیتے
ہیں۔پس ظاہری طور پر کبھی ایسا واقعہ نہیں سنا ہو گا آپ نے کہ ان لوگوں میں سے احمدی ہوئے ہوں اور ان
پر دروازے مسجد کے بند کر دیئے جائیں کہ تم نے نہیں آنا۔لیکن ایسے واقعات آپ نے ضرور دیکھے ہوں
گے اور اگر آپ اپنے دل کو ٹول کر دیکھیں تو ہو سکتا ہے آپ کو اپنے اندر بھی ایسی بدنصیبی کبھی دکھائی دے
دے کہ آپ نے اپنی روح کے دروازے ان پر کچھ بند کئے یا بھیڑ دئیے کم از کم۔اگر مقفل نہیں کئے تو نہیں
چاہا کہ یہ کھلے ہوں اور یہ شوق سے آپ کے اندر داخل ہوں۔اس رجحان کے نتیجے میں جماعت احمدیہ کو اتنا
شدید نقصان پہنچا ہے کہ آپ اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔" کتنا خوشخبریوں سے بھرا ہوا عظیم الشان زمانہ تھا، جب حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
یہاں تشریف لائے اور جوق در جوق اور قوم در قوم ان لوگوں نے ، جن کو سیاہ فام کہا جاتا ہے، احمد بیت کے
لئے اپنے دروازے کھول دیئے، اپنے سینے وا کر دئیے۔اس زمانے میں تار کا خیال بہت شاذ آیا کرتا تھا۔عموماً خطوں کا زمانہ تھا بلکہ لوگ تار کو اتنا بڑا واقعہ سمجھتے تھے کہ تار دینے کی بجائے خط میں لکھا کرتے تھے کہ
آپ اس خط کو تار سمجھیں یعنی ہے تو بہت بڑی Urgency ، بہت ہی شدت کی ضرورت ہے لیکن تارتو
بہت بڑی بات ہے، اس لئے آپ مہربانی فرما کر میرے خط کو یہ تار سمجھ لیں اور ہمارے دیہات میں خصوصاً
پنجاب میں یہ تو عام محاورہ تھا۔اس زمانے میں اتنا Excite ہو گئے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کے تاروں پر تاریں دینے لگے۔آج یہاں انقلاب آ گیا، آج وہاں انقلاب آ گیا۔یہاں اب
جوق در جوق لوگ شامل ہوئے ، وہاں قوم در قوم لوگ شامل ہونا شروع ہوئے۔اس زمانے میں حضرت
مصلح موعودؓ کے خطبے سنیں کس طرح حمد سے بھرے ہوئے ہیں۔ایک غریب جماعت جس کے کارکنوں کو
کھانے کی روٹی بھی میسر نہیں، اس کی بھی کوئی ضمانت نہیں، اس کا ایک غریب نمائندہ ایک امیر ترین ملک
میں جاتا ہے اور وہاں سے خوشخبریاں بھیج رہا ہے کہ خدا کے فضل سے ان قوموں کے دل کھل رہے ہیں۔کسی
نے ان سے یہ سوال نہیں کیا کہ کالے آرہے ہیں کہ سفید آ رہے ہیں؟ کسی نے مفتی محمد صادق سے نہیں
پوچھا کہ تم نے حکمت عملی کیا اختیار کی؟ کہیں یہ تو نہیں کر رہے کہ کالوں کو قبول کر رہے ہو اور سفید پیچھے رہ۔771

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
جائیں؟ ہر آنے والا خدا کا بندہ تھا اور خدا کے بندے کے طور پر خدا کے بندے دونوں ہاتھوں سے اسے
سینے سے لگا کر قبول کیا کرتے تھے۔ہر آنے والا تقویٰ کی رونقیں ساتھ لے کر آتا تھا اور ہر تقویٰ والا مقابلہ
اسے تقویٰ کے نور سے اسے اور بھی زیادہ مزین کرتا چلا جاتا تھا۔یہ وہ دور تھا اگر یہ اسی طرح جاری رہتا تو بعید نہیں تھا کہ آج اس ملک کی ایک بھاری تعدا د خدا
تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ احمدیت اسلام میں داخل ہو چکی ہوتی۔اور بجائے اس کے کہ یہ ملک دنیا
میں برائیاں پھیلانے کا اڈا بنا ہوا ہوتا، بجائے اس کے کہ دنیا میں گند پھیلانے کے لئے یہاں سب سے
بڑی صنعتیں قائم ہوتیں۔یہاں سے دنیا کے لئے رحمتیں بانٹی جاتیں، دنیا یہاں سے نعمتیں حاصل کرتی ،
دین کی بھی اور دنیا کی بھی۔اور عظیم الشان محسن کے طور پر یہ ملک دنیا کے سامنے ابھرتا۔جتنی اس قوم کی
تعداد ہے، وہ اتنی بڑی طاقت ہے، اگر وہ اسلام کے رنگ میں رنگین ہو کر اسلامی تہذیب سے وابستہ ہو
جائیں اور اس رنگ ڈھنگ کو اپنے لئے اختیار کرلیں اور خلافت کی تنظیم سے وابستہ ہو جائیں تو دنیا کی
سب سے بڑی طاقت بن سکتی ہے۔اور کوئی دنیا کی سازش کوئی دنیا کی طاقت ان کو دبا نہیں سکتی۔پھر اس
طرح ابھریں گے کہ ناممکن ہے کہ ساری دنیا بھی چاہے تو ان کو دبادے۔اسلام میں اگر چہ بظا ہرا بھر نے
کی تعلیم نہیں ہے، بظاہر بغاوت سے منع کیا گیا ہے اور انکسار بتایا گیا ہے، Humility سکھائی گئی ہے کہ
عاجز بندے بنو۔اور اسلام بتاتا ہے کہ خدا کو عجز کی راہیں پسند ہیں۔لیکن اس میں ایک بہت بڑا حکمت کا
ایک راز ہے کہ وہ قو میں، جو خدا سے محبت کے نتیجے میں عاجز بنتی ہیں، ان کے اندر خدا کی طاقت پیدا ہو
جاتی ہے، ان کو خدا اپنی عظمتیں عطا کرتا ہے اور کوئی دنیا کی قوم نہیں ہے، جو ان لوگوں کو دبا سکے، جن میں
خدا کی طاقت پیدا ہو جائے۔اس لئے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آج دنیا کی تقدیر کا نقشہ بدل چکا ہوتا۔آج اور
مسائل دنیا میں ہو رہے ہوتے ، آج امریکہ کے میدان سے اسلام کا سورج طلوع ہورہا ہوتا اور وہ جو آپ
باتیں سنتے تھے کہ مغرب سے سورج طلوع ہوگا۔آپ اپنی آنکھوں سے اس کو ظہور ہوتے ہوئے دیکھ لیتے۔چھوٹی چھوٹی بدنصیبیاں ہیں۔اپنے ہی مرضوں کا شکار بعض لوگ اپنے آپ
کو دنیا کی فضیلت کے نتیجے میں
افضل سمجھنے لگ جاتے اور اب خدا کے ان بندوں سے جو دنیا کے لحاظ نسبتاً ان کے کم درجے پر ہوں، ان
سے تکبر کا سلوک کرتے۔اگر آپ ان میں سے نہیں ہیں، جنہوں نے تکبر کا سلوک کیا تو پھر بھی جیسی محبت کا
سلوک چاہئے تھا، جیسے سینے سے لگانے کی ضرورت تھی ، ویسا آپ نے نہیں کیا۔چنانچہ بعد میں اسلام کے جھوٹے Version بھی آنے شروع ہوئے یعنی مصنوعی اسلام کے
نام پر آنے والی تنظیمیں ، جو اس وقت یہاں داخل ہوئی ہیں، جب ان کو دولت دی گئی ہے کہ جاؤ، اس دولت
772

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
کے ذریعے امریکہ میں جاکر اسلام کا پیغام پہنچاؤ۔حضرت نوح کا یہ بیان اگر چہ ان کو جھوٹا بتارہا ہے۔اگر چہ بتا رہا ہے کہ جب تک تمہارے پاس دولت نہیں آئی تم کیوں اس میدان میں نہیں نکلے ؟ اس لئے تم
قوموں کی بھلائی کے جذبے سے نہیں نکل رہے، دولت کی خاطر پیسے لے کر اب نکل رہے ہو تبلیغوں کے
لئے۔اس کے باوجود چونکہ جماعت احمدیہ نے ایک میدان خالی چھوڑ دیا تھا، اس لئے جوق در جوق یہ لوگ
ان کی طرف جانے شروع ہوئے اور ایک بہت بڑی طاقت بن گئے۔مگر بدنصیبی سے۔کیونکہ متقی سیادت
ان کو نصیب نہیں ہے، متقی لیڈر شپ نصیب نہیں ہے۔اس لئے وہ لوگ ان کو اسلام میں داخل کر کے ان کو
غلط کاموں کے لئے استعمال کرنے لگے۔سیاست کے فائدے اٹھانے کے لئے ان کو جرائم پر آمادہ کیا جاتا
ہے، ان سے خوفناک کام لئے جاتے ہیں، ان کو غلط تصور دیئے جاتے ہیں نیکی کے۔اور ہر وہ بات جو
اسلام نے غلط قرار دی ، اس کی طرف با قاعدہ منظم طریق پر ان کو تیار کیا جارہا ہے۔کوئی کسی لیبل کے نیچے
مسلمان ہورہا ہے، کوئی کسی لیبل کے نیچے مسلمان ہورہا ہے۔اور ہر پیسے دینے والے کا اپنا ایک ذاتی مقصد
ہے۔ایک سیاسی مقصد ہے کہ ان کو ہم استعمال کریں۔لیکن یہ وہ جانتے ہیں کہ ہے بہت بڑی طاقت۔یہ
طاقت اگر احمدیت میں داخل ہوتی تو اس سے لاکھوں گنا بڑی طاقت بن جاتی۔کیونکہ یہ طاقت خدا کے
ہاتھ میں آجاتی ، بندوں کے ہاتھ میں جب طاقتیں آتی ہیں تو وہ ہمیشہ برائی کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔خدا کے ہاتھ میں جب طاقتیں آتی ہیں تو وہ ہمیشہ بھلائی کے بے شمار سر چشمے ان طاقتوں سے پھوٹتے ہیں
اور ساری دنیا کو سیراب کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے میں سمجھتا ہوں، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کس کا قصور تھا کہ کس کا نہیں تھا؟ یا کس کا آج
قصور ہے یا کس کا نہیں ہے؟ مگر میں یہ آپ کو بتاتا ہوں کہ قرآن کریم نے یہ جو واقعہ بیان کیا ہے، یہ ایک
ہمیشہ کی سچائی ہے۔قرآن کی نظر دلوں پر ہے کیونکہ یہ خدا کا کلام ہے۔اور جیسا جو کچھ نوح کے زمانے میں
ہو گزرا، وہ سب کچھ آج بھی یہاں ہوسکتا ہے۔اور ہوسکتا ہے، ہو رہا ہے۔اس لئے ہم نتائج کے لحاظ سے
جانچ سکتے ہیں۔میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ فلاں نے یہ ظلم کیا یا فلاں مبلغ سے یہ غلطی ہوئی یا فلاں آنے والے
نے یہ قصور کیا ؟ مگر میں یہ جانتا ہوں کہ ہم سب سے کوئی اجتماعی قصور ضرور ہوا ہے۔ورنہ آج اس حالت
میں ہم احمدیت کو یہاں نہ دیکھتے۔اس لئے اس نظریے کو تبدیل کریں۔اس لئے نہیں کہ آپ نے ان کو
حاصل کرنا ہے۔اس لئے کہ آپ ہلاک ہو جائیں گے، اگر آپ نے یہ نظریہ تبدیل نہ کیا۔تعداد جیتنے کی
خاطر جو بھی آپ فعل کریں گے، وہ بے معنی ہے۔آپ نے خدا جیتنے کی خاطر فعل کرنے ہیں۔773

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
پس اگر آپ خود خدا سے کھوئے جا رہے ہیں، ایک طرز عمل کے نتیجے میں تو پہلے اپنی فکر کریں
اگر آپ اپنی فکر کریں گے اور باخدا ہو جائیں گے تو خدا خود ان کی فکر کرے گا۔پھر آپ کے لئے سکے
بنانے کی ضرورت نہیں کہ کس طرح ان
کو بلائیں۔اپنے دل خدا کے لئے کھولیں ، خدا کی خاطر تقوی اختیار
کریں ، خدا کی خاطر انکسار پیدا کریں اپنے اندر۔اور ہر قسم کے کبر سے ایسا خوف کھا ئیں ، جس طرح بعض
کوڑھیوں سے خوف کھاتے ہیں۔جس طرح شیر سے بھاگا جاتا ہے ڈر کے مارے، اس سے بھی زیادہ کبر
سے خوف کھا ئیں۔اس سے زیادہ ہلاک کرنے والی اور کوئی چیز نہیں۔اور یخفی دروازوں سے اندر داخل
ہوتا ہے، یہ بغیر آہٹ کے چلتا ہے۔اور جب انسان کے اندر داخل ہو جائے تو اس کے وجود پر قبضہ کر لیتا
ہے۔اور بسا اوقات بجز کا پیغام دینے والے، عجز کا اظہار کرنے والے خود تکبر کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس
لئے ضروری ہے کہ باہر سے آنے والے خصوصیت کے ساتھ اپنی نگاہوں کو تبدیل کریں۔خدا کا شکر ادا
کریں کہ ان کو ایک غیر ملک میں ایسی دنیا کمانے کی بھی توفیق ملی، جسے وہ دین کی طرف منتقل کر سکتے ہیں۔اور اگر نہیں کر سکتے تو ان کا آنا بیکار۔انہوں نے اپنی روحوں اور اپنی اولادوں کے سودے کئے ہیں، اس
ملک سے۔اگر خدا نے آپ کو دیا ہے تو اس خیال سے خدا کے حضور جھکیں اور اس کا شکر ادا کریں کہ خدا تو
نے ہمیں وہ کچھ دیا، جس کی تمنا تھی کہ ملتا تو ہم خدا کی راہوں میں خرچ کرتے۔ملتا تو بنی نوع انسان کی
بھلائی کے لئے خرچ کرتے۔پہلے خالی ہاتھ تھے، حسرتیں تھیں۔اب خدا نے ہاتھ بھرے ہیں تو حسرتیں
پوری کرنے کا زمانہ آیا، امنگیں پوری کرنے کا زمانہ آ گیا۔اگر یہ احساس پیدا ہوگا تو کتنا شکر آپ کے دلوں
میں پیدا ہو گا۔پھر ان بھائیوں کو، ان پسماندہ لوگوں کو اٹھائیں، ان کو سینے سے لگا ئیں کیونکہ یہ حضرت محمد
مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہے۔قرآن سے آپ نے جو کچھ سیکھا، اسے اس حیرت انگیز شان کے ساتھ
اپنے وجود میں داخل کر دیا کہ ہمیشہ کے لئے حسین ترین نمونے دنیا کے سامنے ایسے پیدا ہوئے کہ ان کی
کوئی مثال آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے غریبوں کے
ساتھ ایسی محبت کی ہے کہ اصحاب صفہ، وہ لوگ ہیں، جو غرباء میں سے رسول اللہ کی محبت کے نتیجے میں مسجد
میں آ کے بیٹھ گئے۔یہ جوابی پیار کیسے پیدا ہوا ؟ اگر پہلے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں
پیار پیدا نہیں ہوا تھا۔بعض لوگ اپنی بیوقوفی یا نہ مجھی سے یہ گمان کرتے ہیں کہ اصحاب صفہ سب کے سب وہ
لوگ تھے، جو بیکار تھے، جن کو دنیا کی کمائی کے ڈھنگ نہیں آتے تھے۔اور اس کے نتیجے میں جس طرح
درویش لولے لنگڑے وہاں اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں بعض جگہوں پہ جہاں کھانا مفت ملتا ہے، اس طرح و
اس طرح
☑
774

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اصحاب الصفہ بھی آگئے، چونکہ نیک تھے، اس لئے مسجد میں آ کے بیٹھ گئے بجائے کسی اور یتیم خانے میں
جانے کے۔بالکل غلط اور جھوٹا تصور ہے۔وہ صاحب عظمت و وقار لوگ تھے۔ان میں ایسے تھے، جو دنیا
کمانا جانتے تھے۔اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ کو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق
میں آپ کے حضور حاضر کر دیا اور غربت قبول کی تھی۔کیونکہ جانتے تھے کہ غربت میں ان کو زیادہ پیار ملتا تھا،
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے"۔پس غریب بھی آپ کے گردا کٹھے ہوئے اور امیر بھی امارتوں کو لاتیں مار کر امارتوں کو دھتکار
کر آپ کے قریب اکٹھے ہو گئے اور وہاں جو بھی غریب تھے ، وہ عشق کی خاطر غریب ہوئے تھے، محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار کی خاطر غریب ہوئے تھے۔اور ایسے خزانے ان کو عطا ہوئے ، ایسی ان کو نعمتیں
عطا ہوئیں کہ آج ان کا نام اگر کوئی مسلمان امیر سے امیر بھی ہو، بڑی سے بڑی بادشاہت بھی اس کو عطا
ہوئی ہو ، وہ ان کا نام لیتے وقت ان پر سلامتی بھیجتا ہے۔اس کا سر جھکتا ہے ان کی عظمتوں کے سامنے“۔پس غریبوں سے سچی محبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ ہے۔جہاں تک
رنگ ونسل
کا تعلق ہے، آپ جانتے ہیں کہ بلال کو کیا عظمت نصیب ہوئی۔ایک سیاہ فام انسان ہی تو تھا
اور وہ بھی غلام۔لیکن حضرت عمرؓ اپنی خلافت کے زمانے میں جب ان کو دیکھتے تھے تو سیدنا بلال کہہ کر اٹھ
کھڑے ہوا کرتے تھے۔وو
وو
(مستدرک حاکم معرفة صحابہ ذکر بلال )۔۔۔یہ اسلام ہے، یہ وہ اسلام جو ہم نے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
سیکھا۔اگر یہ اسلام لے کر آپ امریکہ کی گلیوں اور بازاروں میں نکلیں تو اس اسلام نے بہر حال غالب آنا
ہے۔کوئی دنیا کی طاقت اس اسلام کی کشش سے قوموں کو بچانہیں سکتی پھر۔کشاں کشاں وہ آپ کی طرف
چلے آئیں گے۔کیونکہ آپ محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلق کے ایلچی بن جائیں گے۔محض آپ کے
پیغام کے زبانی اینچی نہیں رہیں گے۔اور آج کی دنیا زبانی پیغاموں کے سفیروں کی کچھ بھی پرواہ نہیں کرتی۔آج تو بڑی بڑی طاقتوں کے سربراہ بھی ، اب ان صلحوں کے جھوٹے سفیر اور محبت کے جھوٹے سفیر ہیں۔آپ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلق کے بچے سفیر بن کے دیکھیں کہ آپ کو خدا کیسی عظمتیں
عطا کرتا ہے اور ان لوگوں سے پیار کرنا سیکھیں۔میں تو جب بھی ان سے ملتا ہوں، میرے وہم و گمان میں بھی کوئی رنگ کا فرق نہیں آتا۔نہ مجھے
کالے نظر آتے ہیں، نہ مجھے سفید نظر آتے ہیں۔مجھے تو اللہ کے نور سے مزین دکھائی دیتے ہیں۔ان میں
775

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
سے ایسے ایسے لوگ میں جانتا ہوں ، جن کا عشق خدا سے دل بھرا ہوا ہے اور راتوں کو اٹھ کر تہجد پڑھتے ہیں۔غربت کے باوجود خدا کی راہ میں مالی قربانی میں پیش پیش ہیں۔ایسی محبت رکھتے ہیں احمدیت سے کہ ان
کے چہرے بشرے سے جھلکتی ہے، ان کی آنکھوں سے ڈھلکتی ہے آنسو بن کے۔بعض دفعہ جذبات سے
بے قابو ہو کر اس طرح سینے سے لگتے ہیں کہ سسکیوں کی آواز سے کچھ سمجھ نہیں آرہی ہوتی کہ کیا کہہ رہے
ہیں؟ میں تو ان کو دیکھتا ہوں، میں خدا کے نور کے سوا ان میں اور کوئی چمک نہیں دیکھتا۔بے اختیار میرا دل
ان کی محبت میں اچھلتا ہے، میری روح ان کے پیار سے وجد کرنے لگتی ہے۔آپ نے بھی تو میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے۔اور میں نے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ہاتھ پر بیعت کی ہے۔آپ ایسا ہی نہیں ورنہ آپ اپنے عہد بیعت میں سچے نہیں ہوں گے۔اور جب تک
آپ ایسا نہیں بنیں گے، آپ امریکہ کی تقدیر کو نہیں تبدیل کر سکیں گے۔لاکھ پاکستانی بالا کچھ عرب یا لاکھ
انڈو نیشین یا ملائشین یا بنگالی یہاں آکر آباد ہو جائے ، جب تک حضور اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے نور لے کر نہیں نکلتا، وہ اس قوم کو فتح نہیں کر سکتا۔جن کو آپ ادنی سمجھتے ہیں، نعوذ باللہ من ذالک یا یہ دیکھتے ہیں کہ دنیا ان کو ادنی سمجھتی ہے، ان کے
اندر ہیرے جواہر ہیں۔بڑی عظیم طاقتیں مخفی ہیں۔اور وہ خدا کے پیار کو قبول کرنے کے لئے ان باقی
قوموں سے زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔کیونکہ ان میں محرومی کا احساس ہے۔وہ
قومیں ، جن کو سب کچھ مل چکا ہو، وہ متکبر ہو جایا کرتی ہیں“۔وو
ان کو خدا تعالیٰ نے ان کی غربت کی بنا بصیرت عطا فرما دی ہے۔ان کے احساس محرومی
نے ان
کو تیار کر دیا ہے کہ وہ نعمت، جو ان کی طرف آئے ، وہ اسے قبول کریں۔پس اس احساس سے ان کو
جوان
فائدہ اٹھانے دیں، آپ ان کی راہ میں حائل نہ ہوں۔ان تک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حسن و
خلق کا پیغام پہنچائیں۔پھر دیکھیں کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان
کی کایا پلٹتا ہے۔یہ وہی قومیں ہیں، جو شراب کے نشے میں دھت ، جو دن رات میوزک اور بعض دفعہ Drugs
کے عادی ہوگر اپنی زندگیوں کو گنوار ہے ہیں، انہی میں سے احمدی نکلیں۔اور آپ دیکھیں ان میں سے کتنی
کا یا پلٹ گئی ہے، ان لوگوں کی۔ایک احمدی ایسے میوزیشن ہیں یہاں، جو اپنے وقت میں اتنی تیزی کے
ساتھ میوزک میں ترقی کر رہے تھے کہ بہت جلد انہوں نے امریکہ کی سطح پر شہرت حاصل کرلی اور ان کے
متعلق ماہرین کا خیال تھا کہ یہ All Time Best یعنی ایسے عظیم الشان میوزیشن بن جائیں گے کہ گویا
776

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
ان کو یاد کیا جائے گا۔اپنے زمانے کے بہترین تھے۔احمدی ہوئے ، نہ میوزک کی پرواہ کی ، نہ میوزک سے
آنے والی دولت کی طرف لالچ کی نظر سے دیکھا۔سب کچھ یک دفعه، یک قلم منقطع کر دیا۔وہ درویشانہ اپنی
زندگی گزارتے ہیں، باقاعدگی سے تہجد پڑھتے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام لیتے ہیں تو
آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ویسا عشق ہے، جیسے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اپنے آقا سے عشق تھا۔رنگ بدلے ہوئے ہیں ، کیفیت ہی اور ہو چکی
ہے۔اور لوگ ان کو دیکھتے ہیں، ان کو پتا نہیں کہ ان کے بھیس میں کیا وجود پھر رہا ہے۔میں نے ان سے
با رہا، مدت سے میں جب واقف ہوں، ان سے بار بابا تیں کی ہیں۔خدا تعالیٰ ان کی دعاؤں کو سنتا، ان کو
جواب دیتا، ان سے رحمت اور شفقت کا اظہار فرماتا ہے۔آپ کو کیا پتا کہ کتنے کتنے عظیم الشان جو ہر قابل
یہاں موجود ہیں۔اور اگر ہم نے نعوذ باللہ من ذالک ان کی قدر نہ کی تو خدا ہماری قدر نہیں کرے گا، ہماری
ذرہ بھر پر واہ نہیں کرے گا۔اس لئے اپنی کیفیت بدلیں ، اپنے حالات تبدیل کریں اور جہاں تک ان لوگوں
کا تعلق ہے، جن کا
میں ذکر کر رہا ہوں، جو احمد یوں کا اپنی حالت بدل کر مجھے بھی بے انتہا پیارے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ خدا کو
بہت پیارے ہیں، ورنہ مجھے بھی پیارے نہ ہوتے۔ان کو میرا یہ پیغام ہے کہ آپ اسلام سے عظمت کردار
حاصل کریں، استغنا حاصل کریں۔آپ کو بھی اسلام ایک خاص اسلوب زندگی سکھاتا ہے۔اسلام آپ
کو بتاتا
ہے کہ آپ آزاد ہو گئے ہیں، ہر قسم کے Complexes ، ہر قسم کے احساسات کمتری سے۔جب آپ نے خدا
کو پایا، یہ سمجھ کرکہ خدا کو پایا تو پھر احساس کمتری کی گنجائش ہی کون ہی باقی رہ جاتی ہے۔پھر کیوں آپ حساس ہو
جاتے ہیں اس بات پہ کہ فلاں نے مجھے یوں دیکھا اور فلاں نے مجھے یوں نہیں دیکھا؟“
وو
اگر کوئی آپ سے ایسا سلوک کرتا ہے تو آپ ان پر رحم کریں، نہ کہ اس کے رد عمل کے نتیجے
میں آپ کہیں کہ یہ ہم سے ایسا سلوک کرتا ہے، ہم بھی ہم پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔اپنے خدا سے پیچھے ہیں
گے، اپنی بھلائی سے پیچھے ہٹیں گے ، خود اپنے سے بے وفائی کریں گے۔کیوں یہ نہیں سمجھتے کہ اسلام آپ کا
ہے اور خدا آپ کا ہے۔اگر کوئی باہر سے آنے والا اس خدا اور اسلام سے برگشتہ ہو رہا ہے، اپنے اخلاق اور
اپنی قدروں میں۔تو آپ کو کیا حق ہے یا کیسی عقل ہے کہ آپ خود برگشتہ ہونے لگیں۔آپ کو یہ احساس پیدا
ہونا چاہئے، اللہ آپ کا ہو چکا ہے۔آپ کو کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے ، کون کس طرح آپ کو دیکھتا ہے؟ اور
یہ عظمت آپ کے اندر پیدا ہو گئی ، تب آپ اس ملک میں غالب آئیں گے۔777

اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
مذہبی اقدار چھوڑ دیں، نفسیاتی لحاظ سے میں آپ کو بتاتا ہوں، ایک لازمی حقیقت ہے، جسے اگر
کوئی قوم بھول جائے گی تو کبھی بھی فلاح نہیں پاسکتی۔وہ تو میں جو احساس کمتری سے آزاد ہو جایا کرتی ہیں،
جو سیدھی راہ پہ چلنا جانتی ہیں، قطع نظر اس کے کہ کوئی ان کو دیکھ رہا ہے کہ نہیں دیکھ رہا کوئی ان کی عزت کر رہا
ہے یا نہیں کر رہا۔یہی وہ قومیں ہیں، جو انبیاء کی کوک سے جنم لیا کرتی ہیں۔انبیاء یہ قو میں بنایا کرتے ہیں
اور اس کے بعد بڑی بڑی تو میں ہلاک ہو جایا کرتی ہیں اور یہ تو میں عظمت پاتی ہیں۔کیونکہ وہ خدا کے نام
سے عظمت پاتی ہیں۔اس لئے آپ خوش نصیب ہیں۔کیوں نہیں سمجھتے کہ آپ
کو ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے، کوئی آپ
کو سینے سے لگائے یا نہ لگائے۔آپ وہ بنیں، جو سینوں سے لگائیں اور احسان کے طور پر لوگوں کو سینوں
سے لگا ئیں۔کیونکہ خدا نے آپ کو چن لیا رحمت کے لئے اور نعمتوں کے لئے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہر
احساس کمتری سے ہر احمدی آزاد ہو جائے۔وہ جن کے رنگ نسبتاً صاف ہیں اور جن کو خدا نے نسبتاً زیادہ
دولتیں عطا کی ہیں، ان کا احساس کمتری بھی ان کو ہلاک کر سکتا ہے اور ضرور کر دے گا ، اگر وہ اس سے باز نہ
آئے۔اور وہ تو میں جو بظا ہر دنیا میں کم درجے پہ شمار کی گئی ہیں، اگر وہ احساس کمتری کا شکار ہوں گی تو ان کو
بھی احساس کمتری ہلاک کر دے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سارے راز ہمیں سکھا دیئے ہیں۔دنیا کا سب سے بڑا ماہر
نفسیات آدم سے لے کر آخری انسان تک جتنے بھی لوگ پیدا ہوئے ، ان میں سب سے اونچا ماہر نفسیات
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔کیونکہ آپ اللہ کے مزاج شناس تھے۔خدا نے اپنا مزاج
آپ
کو بتایا تھا۔جس نے انسان کی فطرت پیدا کی اور وہی ایک راہ ہے، جس سے انسانی فطرت کا معائنہ کیا
جاسکتا ہے۔تعصبات سے پاک خالص اللہ کی نظر سے انسان کو دیکھا جائے تو کوئی عارضی پردہ حائل نہیں ہو
سکتا، انسان کے مطالعہ اور فطرت کے درمیان۔اس لئے میں آپ کو بتارہا ہوں کامل یقین کے ساتھ حکمت
کی بنا پر کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر فطرت کا مطالعہ کرنے والا نہ کبھی پیدا ہوا اور
نہ کبھی آئندہ پیدا ہو سکتا ہے۔اور آپ نے فرمایا ایک موقع پر کہ خدا کو جو لوگ بہت ہی نا پسند ہیں، ان میں
سے ایک قسم وہ ہے، جو غریب اور بے حال ہونے کے باوجود متکبر ہیں۔(مسلم کتاب الایمان حدیث نمبر: 197)
یہ احساس کمتری کی تفصیل بیان فرمائی جارہی ہے۔وہ لوگ جن کے پاس کچھ نہ ہو یا غریبانہ
حالت میں زندگی بسر کرتے ہوں یا قو میں ان کو تحقیر کی نظر سے دیکھتی ہوں، اگر وہ آگے سے تکبر کا اظہار
778

آج 10 میں سے 10 باقی