احمدیت کے نزدیک خدا کے سب بندے برابر اور یکساں ہیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الی تحریک۔۔۔جلد هفتم
-۔اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اکتوبر 1987ء
کریں گے تو یہ تکبر احساس کمتری سے پیدا ہوتا ہے کہ اچھا اب ہم ان
کو بھی ذلیل دیکھنا شروع کریں گے
اور ذلیل کرنا شروع کریں گے۔فرمایا: اللہ ان کو بڑی نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔تو بجائے اس کے کہ اس
حالت کے نتیجے میں آپ خدا کی محبت کے سودے کریں، کیوں خدا کی نفرت اور خدا کے غضب کے سودے
کرتے ہیں۔آپ خدا کے ہو گئے تو خدا کی قسم آپ عظیم ہو چکے ہیں۔کیونکہ خدا سے جو بھی تعلق جوڑ لے، وہ
عظیم ہو جایا کرتا ہے۔پھر اس جھوٹے احساس کمتری کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ کیوں شیطان کو موقع دیتے
ہیں کہ آپ کے دل میں یہ خیال پیدا کرے کہ گویا وہ لوگ زیادہ ہیں اور آپ کم ہیں؟
اگر یہ آپ جذبہ پیدا کرلیں اور حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا یہ رنگ اپنے
اندر داخل کر لیں تو میں آپ
کو بتاتا ہوں کہ احمد یہ سوسائٹی میں تفریق پیدا کرنے والا کوئی وجود کامیاب نہیں ہو
سکتا۔آج آپ کے اندر منافق بھی ہیں، آج آپ کے اندر بیوقوف بھی ہیں، احساس کمتری کا شکار جاہل لوگ
بھی ہیں اور باہر کی قو میں آپ کے اندر ایجنٹ بھی داخل کر رہی ہیں کہ کسی طرح آپ کے اندر تفریق پیدا کر
دیں۔اور شیطان اسی طرح کی تفریقیں پیدا کیا کرتا ہے۔یادرکھیں کہ مومن کہ اندر کوئی دنیا کی طاقت تفریق
پیدا نہیں کر سکتی۔اس لئے ہر وہ شخص خواہ وہ احساس کمتری کے نتیجے میں یا شیطانیت کے نتیجے میں آپ کے اندر
ایسی باتیں کرے، جس کے نتیجے میں آپ کا اپنے بھائی سے دل بدظن ہو رہا ہوں، جس کے نتیجے میں آپ سمجھیں
کہ آپ کی محبت میں کوئی فرق پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں آپ سمجھیں کہ جماعت کی نمائندہ تنظیم کے نمائندہ
جو لوگ ہیں، ان کی عزت، ان کے احترام، ان کے اطاعت کے جذبے میں فرق آ رہا ہے تو جان لیں کہ وہ خدا
کی طرف سے بولنے والا نہیں۔وہ شیطان کی طرف سے بولنے والا ہے۔ایسے انسان کو رد کریں۔اور اگر آپ۔میں سے ہر ایک یہ طریق اختیار کرلے تو احمدیت کے اندر کوئی شیطانی جذبہ سرایت نہیں کرسکتا۔میں تو حیران ہوتا ہوں دیکھ کر کہ بعض لوگ اس اثر کو قبول کر لیتے ہیں اور پھر مجھ سے شکایت
کرتے ہیں کہ جی ! فلاں نے ہم سے یہ سلوک کیا، فلاں نے بچے کے امتحان میں اس لئے پاکستانی بچے کو
پاس کر دیا کہ وہ پاکستانی تھا یا اس کا رنگ بہتر تھا یا دولت مند تھا اور ہمارے بچے کو جو زیادہ نمبر لینے کا مستحق
تھا، اسے قرآن یا نظم میں پیچھے کر دیا۔میں حیرت سے ان
کو دیکھتا ہوں کہ اگر ایسا کیا تو کیا آپ کو معلوم نہیں
کہ آپ خدا کے ہیں اور خدا خود آپ سے پیار کا سلوک کرے گا۔خدا کی خاطر جو بھی قوم قربانی کرتی ہے،
جو شخص قربانی کرتا ہے، اس کا مرتبہ خدا کی نظر میں بڑھ جاتا ہے۔اس لئے اگر یہ سلوک ہوا تو آپ تب بھی
مراد پا گئے۔اس بیوقوف پر رحم کریں، جس کا حق نہیں تھا۔اگر واقعی اس کا حق نہیں تھا، وہ انعام پا گیا۔وہ تو
جاہل ہے، وہ تو جانتا نہیں کہ اس کو کیا دیا جارہا ہے۔779
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
(ابوداؤد کتاب القضاء : 3112)
تحریک جدید - ایک الجی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر تم میں سے دو فریق جھگڑا لے کر میرے
پاس آئیں اور کوئی اپنی چرب زبانی کی وجہ سے، زیادہ چالا کی کی وجہ سے اس طرح معاملہ پیش کرے کہ میں
حقدار کی بجائے کچھ حصہ حق کا ناحق کی طرف منتقل کر دوں تو اس کے نتیجے میں یہ نہ سمجھیں کہ چونکہ میں نے
فیصلہ کیا ہے، اس لئے وہ اس کا حقدار ہو گیا۔اس نے صرف جہنم کا ایک ٹکڑا کمایا ہے، اس سے زیادہ اس کو
کچھ بھی نصیب نہیں۔پس اگر حضرت
اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ من ذالک حالات سے
لاعلمی
کے نتیجے غلط فیصلہ کر سکتے ہیں۔میرا ایمان ہے کہ نہیں کر سکتے، مثال کے طور پر پیش فرمارہے ہیں۔مگر مثال
یہی بتاتی ہے کہ اگر وہ کر سکتے تو ادنی ادنی بندے بعض دفعہ جان کر نہیں، لاعلمی کے نتیجے میں فیصلہ غلط کر دیا
کرتے ہیں۔اس لئے جب آپ اس کے مقابل پر یہ رد عمل دکھا ئیں گے تو دو جرموں کا ارتکاب کریں
گے۔اول یہ کہ اپنے بھائی پر بدظنی کی۔آپ نہیں جانتے کہ اس نے کیوں فیصلہ کیا۔دوسرے یہ کہ واقعہ
اپنے آپ کو ذلیل سمجھا کہ گویا ہم سے کچھ چھین لیا گیا ہے۔آپ سے کوئی کچھ نہیں چھین سکتا۔یہ تو سارے
سلسلے ہی رضائے الہی کے سلسلے ہیں۔رضائے الہی کو کوئی کس طرح زبردستی چھین سکتا ہے۔آپ کا مرتبہ خدا
کی نظر میں ضرور بڑھتا ہے، اس وقت جب آپ جائز حق سے محروم کئے جاتے ہیں۔اور اس کا مرتبہ جو
نا جائز حق لیتا ہے، ضرور گرتا ہے، خدا کی نظر میں۔اس لئے اسلام ایک محفوظ مقام ہے۔بچے مسلمان کو کسی
طرف سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔اس لئے اپنے اندر وہ احترام پیدا کریں اپنا، جو خدا سے تعلق کے نتیجے میں لازماً پیدا ہو جایا کرتا
ہے۔جو انکساری کے ساتھ ساتھ رہنا جانتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی اصلی
اللہ علیہ وسلم جانتے تھے کہ وہ کتنے محترم ہیں۔اس کے باوجود وہ اس کے باوجود منکسر المزاج تھے۔یہ توازن
فضل
ہے، جو اسلام پیدا کرتا ہے۔یہ حسین شخصیتیں ہیں، جو اسلام کے نتیجہ میں منصہ شہود پر ابھرتی ہیں۔پس خدا کرے کہ یہ جماعت ہو، امریکہ میں جو پیدا ہو۔اور جو کمزوریاں ہیں ، وہ اللہ اپنے فی
دور فرمادے۔کچھ آپ اپنے حالات کا جائزہ اپنے اندر ڈوب کے کرنا شروع کریں۔کچھ اپنے بھائیوں کے
جائزہ لے کر ان
کو پیار اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کریں۔بہت ضرورت ہے۔کیونکہ اتنا بڑا کام ہمیں کرنا
ہے اور ہم اتنا پیچھے رہ گئے ہیں وقت سے کہ بہت تیزی کے ساتھ ہمیں اپنے حالات کو درست کر کے خدا کی فوج
780
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 16 اکتوبر 1987ء
میں لاز ما شریک ہونا ہوگا۔اگر ہم ایسا نہیں کر سکیں گے تو ان کو خدا کی خاطر جیتنے کے بجائے ہم اپنے بچوں کو
شیطان کے ہاتھ فروخت کرنے والے ہوں گے۔اگر آپ نے پھیلنا نہ سیکھا، اگر آپ نے اپنے معاشرے کو
دوسرے پر غالب کرنا نہ سیکھا تو دوسرا معاشرہ آپ پر غالب آجائے گا۔آپ کمزور ہو جائیں گے، آپ کم ہونا
شروع ہو جائیں گے۔ان تاریخی اسباق سے نصیحت حاصل کریں۔یہ غیر مبدل قوانین ہیں، جو انسان کی
تاریخ ہمیں سکھا رہی ہے۔آپ سے کوئی الگ سلوک نہیں کیا جائے گا۔یہ وہ سلوک ہے، جو خدا نے ہمیشہ
قوموں سے کیا اور ہمیشہ کرتا چلا جائے گا۔اس لئے استغفار کے ساتھ دعا کرتے ہوئے ، اپنے حالات کا جائزہ
لیں اور انکسار کے ساتھ عظمت کردار پیدا کریں۔ہروہ شخص جو بظاہر کسی سوسائٹی کی طرف منسوب ہوتا ہے، وہ
یہ عزم کرلے کہ میں نے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس طرح منسوب ہو جاتا ہے کہ سوسائٹیوں کے
فرضی رنگ بالکل غائب ہو جائیں اور اڑ جائیں اور باریک سے باریک فلم ( جھلی) بھی میرے اور میرے
بھائی کے درمیان باقی نہ رہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 659 تا 682)
781