اگر اپنی نسلوں کو بچانا چاہتے ہو تو پہلے اپنے آپ کو بچائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 123اکتوبر 1987ء
اگر اپنی نسلوں
کو بچانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے آپ کو بچائیں
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
سفر کے دوران، جس کا آغاز کینیڈا سے ہوا، اگر چہ وہاں ایک دو دن ہی ٹھہرا اور بعد میں پھر
امریکہ آیا اور یہاں تقریباً یہ سفر نصف تک پہنچ چکا ہے۔اس تمام سفر کے دوران جہاں جہاں بھی جانے کا
موقع ملا، عموماً احباب جماعت نے ایک سوال بڑی شدت کے ساتھ اٹھایا کہ جس ملک میں یا جن ملکوں میں
ہم رہ رہے ہیں، یہاں کا معاشرہ اتنا گندہ ہو چکا ہے اور فضا اتنی زہریلی ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل
سے متعلق فکر ہے۔اس لئے ہمیں کوئی ایسی ترکیب بتائیں، جس کے نتیجے میں، جس پر عمل کرنے سے ہم
آئندہ اپنے بچوں کے بارے میں مطمئن ہوسکیں کہ یہ اسلامی اقدار کے ساتھ پلیں گے، ساتھ جوان ہوں
گے اور کسی طرح بھی یہ غیروں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔کینیڈا میں جو مجلس سوال و جواب تھی، اس میں بھی میں نے اس سوال کا جواب دیا۔اور بعد میں
خصوصیت کے ساتھ واشنگٹن میں بچوں کے اجلاس میں بھی میں نے اس مضمون کے بعض پہلوؤں پر روشنی
ڈالی۔چونکہ یہ سوال عام طور پر اٹھایا جارہا ہے اور اکثر ذہنوں کو بے چین کر رہا ہے، اس لئے مناسب ہوگا
کہ ان دونوں جوابوں کی اکٹھی ایک کیسٹ تیار کر لی جائے اور چونکہ اس خطبے میں بھی میں اسی کے ایک اور
پہلو پر گفتگو کروں گا، اس لئے اس کو بھی ساتھ شامل کر لیا جائے اور تمام امریکہ کی جماعتوں میں اس احتیاط
کے ساتھ ان کیسٹس کو بھجوایا جائے کہ خلا نہ رہ جائے۔اگر چہ کیسٹ کا نظام اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ دو
تین سالوں میں کافی مضبوط ہو چکا ہے اور تقویت پاچکا ہے۔لیکن جب بھی میں نے تفصیلی جائزہ لیا ہے تو
بہت سے خلاضرور دکھائی دیتے ہیں۔اور یہ کہنا درست نہیں کہ کسی ملک کی ہر جماعت میں باقاعدگی سے
کیسٹس پہنچ رہے ہیں اور اس جماعت کے ہر فرد تک ان کی رسائی ہے یا ہر فرد کو ان تک رسائی ہے۔یہ
نظام بھی ابھی نامکمل ہے کہ سنائی کیسے جائے؟ اگر اکٹھا جماعت کو ٹیسٹس سنانے کا انتظام نہ ہو، جس میں
خطبات ہوں یا خصوصی پیغامات ہوں تو بسا اوقات بہت سے خاندان ایسے رہ جاتے ہیں، جو اپنے طور پر تو
سن ہی نہیں سکتے۔علاوہ ازیں بھی اگر جمعہ پر بھی یہ انتظام کیا جائے تو آپ جانتے ہیں کہ جن ملکوں میں
783
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم
-
آپ بس رہے ہیں، یہاں بہت بڑی تعداد ایسی ہے، جو جمعہ پر حاضر ہی نہیں ہوسکتی۔اور کچھ جو جمعہ پر
آتے ہیں، مرد یا خواتین ان کے بچے ضروری نہیں کہ ساتھ آسکیں۔اس لئے خلا کے احتمالات زیادہ ہیں،
نسبت اس کے کہ یہ یقین کیا جائے کہ سب تک پیغام پہنچ رہے ہیں۔اس لئے ایسے اہم مضامین، جن کا جماعت کی تربیت کے ساتھ یا ان کے بچوں کے مستقبل کے
ساتھ گہرا تعلق ہو، ان کو زیادہ احتیاط کے ساتھ ، زیادہ محنت کے ساتھ احباب جماعت تک پہنچانے کی کوشش
کرنی چاہئے۔اس لئے جہاں اجتماعی انتظامات ہیں، ان میں یہ جائزہ لینا ضروری ہے کہ کتنے دوست تشریف
لا سکے؟ جو تشریف لائے ، ان سے مل کے یہ طے کرنا چاہئے کہ آپ اپنے بچوں کو کس طرح سنائیں گے؟ جو نہیں
آسکے، ان تک پہنچانے کا انتظام۔اگر یہ ان خطبات کے علاوہ عموماً بھی جماعت ایسا انتظام کرے اور اس توجہ
کے ساتھ یہ انتظام کرے تو اس سے بالعموم ساری دنیا کی جماعت کو بہت سے فوائد پہنچیں گے۔خطبات ایک ایسا ذریعہ ہے، جن کے ذریعے ساری دنیا میں خواہ کسی ملک سے تعلق رکھنے والی
جماعتیں ہوں، ان میں یک جہتی اور یک سوئی پیدا ہو سکتی ہے۔جماعت احمدیہ کے مقاصد میں ایک بڑا
مقصد یہ ہے کہ اسلام کو عالمی بنایا جائے، تمام عالم کے دوسرے مذاہب پر اس کو غالب کیا جائے اور ایک
اسلامی مزاج ساری دنیا میں پیدا کیا جائے۔اس ایک مزاج کو پیدا کرنے کے لئے خلافت سے ساری
جماعتوں کی وابستگی سب سے بڑا ذریعہ ہے۔جو دنیا میں کسی اور مذہبی جماعت کو اس طرح حاصل نہیں۔اور پھر ہر ہفتے ایک ہی قسم کے مزاج کو دنیا میں پیدا کرنے کی خاطر ایک ہی خطبہ کو ہر جگہ پھیلانا اور ایسے خطبے
کو پھیلانا ، جس کا سنے والا یہ سمجھتا ہو کہ میرا اس بیان کرنے والے سے ایک ایسا گہرا روحانی تعلق ہے کہ جو
باتیں بھی کہی جارہی ہیں، میں عہد کر چکا ہوں کہ میں انہیں توجہ سے سنوں گا اور ان پر عمل کرنے کی کوشش
کروں گا۔یہ بات بھی دنیا میں کسی اور مذہبی نظام کو حاصل نہیں۔اس لئے اگر اس دنیا کی وحدت کسی جماعت سے وابستہ ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہی ہے۔لیکن
جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے جو نظام مہیا فرما دیا ہے، جو انتظامات مکمل کر دیئے ہیں، اگر خود یہ جماعت اس
سے استفادہ نہ کرے تو پھر دنیا کی وحدت تو در کنار، اپنی وحدت کو بھی برقرار نہیں رکھ سکے گی۔اور میں نے یہ
محسوس کیا ہے کہ بسا اوقات اس کمی کی وجہ سے مختلف جماعتوں کے مزاج مختلف ہونے لگتے ہیں۔جہاں
با قاعدگی سے خطبات پہنچانے کا انتظام نہیں، وہاں
کئی قسم کے ایسے خیالات، کئی قسم کے ایسے تو ہمات دلوں
میں پیدا ہوتے رہتے ہیں، جن کا ساتھ ساتھ علاج نہیں ہو رہا ہوتا۔اور وہاں مختلف مزاج میں جماعتیں
784
تحریک جدید - ایک البی تحریک
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
پرورش پارہی ہوتی ہیں۔دنیا کی دوسری جماعتوں سے فرق کے ساتھ ان کی تربیت ہو رہی ہوتی ہے۔اس
لئے بالعموم ابھی یہ بہت ضروری ہے۔اور خصوصاً ایسی جگہ جیسے لاس اینجلس ہے، بہت پھیلی ہوئی جماعتیں
ہیں، گھروں کے درمیان فاصلے بہت ہیں، شہر بہت بڑا ہے، بداثرات بہت زیادہ ہیں اور ایک مسجد اگر بنا بھی
دی جائے تو تب بھی اس مسجد تک سب کی رسائی عملا ممکن نہیں ہے۔تو ایسی جماعتوں میں تو خصوصیت کے
ساتھ یہ انتظام ضروری ہے کہ مرکز سے ان کا رابطہ مکمل رہے اور ہر بڑے چھوٹے تک خلیفہ وقت کی آواز میں
وہ باتیں پہنچیں ، جن پر عمل کرنا وقت کے تقاضوں کے لحاظ سے خصوصیت سے بہت ضروری ہے۔اس تمہید کے بعد میں اب اس مضمون کی طرف آتا ہوں، جس کا میں نے ذکر شروع میں چھیڑا
کہ بچوں کی حفاظت کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے۔جو باتیں میں پہلے بیان کر چکا ہوں انہیں دوہرانے کی
ضرورت نہیں۔لیکن قرآن کریم کی ایک آیت کو خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھتے ہوئے ، آج میں اس
مضمون پر روشنی ڈالوں گا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ
(115)
کہ یقیناً حسنات برائیوں کو دور کر دیتی ہیں۔یہ ایک ایسا مضمون ہے، جس کے متعلق بالعموم بہت
ہی غلام نبی پائی جاتی ہے۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ برائیاں نیکیوں کو کھا جاتی ہیں اور اس وجہ سے یہ خوف
پیدا ہوتا ہے کہ ہم ایسے ماحول میں ہیں، جو برا ہے۔اس لئے ہمیں خطرہ ہے کہ یہ برائی ہم پر غالب نہ آن
جائے۔قرآن کریم نے اس مضمون کو بالکل برعکس شکل میں پیش فرمایا ہے۔فرمایا: اگر تم واقعی اچھے ہو تو
تمہیں برائی سے خوف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔برائیاں تم سے خوف کھا ئیں گی کیونکہ برائیوں کی
فطرت میں ایک کمزوری داخل ہے کہ حسنات کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔اور حسنات ان پر بھی ضرور غالب آتی
ہیں۔یہ ایک ایسا بالکل نیا اور اچھوتا مضمون ہے، جس کا دنیا کے دوسرے مذاہب میں اشارہ تو شاید ذکر
ملے ،مگر اس طرح وضاحت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ آپ
کو دنیا کی کسی الہامی کتاب میں اس مضمون پر
روشنی پڑتی ہوئی دکھائی نہیں دے گی“۔کسی احمدی کے لئے اس خوف کی تو ضرورت بہر حال نہیں کہ معاشرے کی برائیاں ہماری
بھلائیوں کو کھا جائیں گی۔لیکن کچھ اور خوف کی ضرورت بہر حال ہے۔اس لئے ہمیں اس خوف کا تجزیہ کرنا
ہوگا کہ اصل قصہ کیا ہے؟ کیونکہ محض یہ کہہ دینا کہ تم اچھے ہو، اس لئے تم ضرور غالب آؤ گے، یہ کافی نہیں
وو
785
اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
ہے۔کیونکہ امر واقع یہ ہے ہم دیکھتے ہیں، بہت سے خاندان اردگرد کے ماحول سے متاثر ہوتے ہیں، اپنی
ان خوبیوں کو بظاہر چھوڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جن پر وہ بظاہر قائم دکھائی دیتے تھے اور برائیوں کی
طرف سرکتے ہوئے نظر آتے ہیں، ان کی اولادیں ضائع ہوتی نظر آرہی ہوتی ہیں، ان کے مزاج بدل
جاتے ہیں، ان کے دین کے رجحانات میں تبدیلی پیدا ہو جاتی ہے، ان کی آنکھوں میں وہ تعلق قائم نہیں
رہتا، جو اچھے تربیت یافتہ بچوں کی آنکھوں میں دکھائی دینا چاہئے۔دین سے اپنائیت دکھائی نہیں دیتی ،
ایک غیریت پیدا ہو جاتی ہے۔تو ایک طرف یہ واقعات ہمیں دکھائی دے رہے ہیں، جس سے ہم کیسے
آنکھیں بند کر سکتے ہیں؟ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حسنات چونکہ برائیوں کو کھا جاتی ہیں؟ اس لئے ہمیں کوئی
ڈرنے کی ضرورت نہیں، بے فکر رہیں خود بخود ہماری خوبیاں غالب آجائیں گی۔تو ان دو تضادات میں بیچ میں کون سی ایسی راہ ہے، جسے ہم تلاش کریں۔اور سب سے پہلے تو یہ
کوشش کریں کہ ان تضادات کا وجود ممکن کیسے ہے؟ قرآن کریم تو سچائی ہے اور ایک سچائی کا دوسری سچائی
سے تضاد ہو ہی نہیں سکتا۔یہ ناممکن ہے کہ قرآن کریم ایک بات بیان فرمارہا ہو اور حقائق اس کی مخالفت کر
رہے ہوں۔اس لئے اس تجزیے کے لئے مزید غور کرنا ہو گا۔اس الجھے ہوئے مسئلے کو پہلے حل کرنا ہوگا کہ یہ
تضاد ہے کیوں؟ ہمارا مشاہدہ کچھ اور بتارہا ہے۔قرآن کریم کی آیت کچھ اور بیان فرما رہی ہے۔اور دونوں
میں گویا مشرق اور مغرب کا بعد ہے۔اصل بات یہ ہے کہ قرآن کریم ہی سچا ہے اور اصل بات یہ ہے کہ ہمارا
مشاہدہ بھی درست ہے۔مگر ان دونوں کے درمیان جو تضاد ہے، وہ ہماری نظر کی کمی کی وجہ سے ہے۔جب ہم
کہتے ہیں کہ عملاً لوگ ضائع ہورہے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے تھے اور اچھے ہونے کے باوجود ضائع ہو
گئے ، یہ بات غلط ہے۔وہی ضائع ہوتے ہیں، جو اچھے نہیں ہیں۔جن میں حسنات ہیں، وہ کبھی ضائع نہیں ہوا
کرتے۔جن میں خوبیاں ہیں، ان کی خوبیاں لازماً غالب آیا کرتی ہیں۔ہاں ! جنہیں زعم ہو کہ ہم اچھے ہیں،
جنہیں دھوکا ہو کہ ہم خوبیوں پر قائم ہیں، وہ سمجھتے ہوں کہ ہم ٹھوس مقامات پر فائز ہیں۔لیکن بیچ میں سے وہ
کھوکھلے مقامات ہوں، ریت کے محلوں پر کھڑے ہوں ، ان لوگوں نے تو گرنا ہی گرتا ہے۔اس لئے نسلیں
ہی وہ ضائع ہوتی ہیں، جو حسنات سے خالی ہوتی ہیں۔ان لوگوں کی نسلیں ضائع ہوتی ہیں، جن کو حسنات پر
زعم ہوتا ہے۔لیکن عملاً وہ حسنات سے خالی ہوتے ہیں۔اور یہ اصول یقینی اور قطعی ہے کہ برائیاں حسنات کو نہیں
کھایا کرتیں۔خلاؤں میں داخل ہوا کرتی ہیں۔حسنات کے نام سے آپ کے سینے اور آپ کے اعمال بھر نہیں
سکتے۔وہ عمل سے بھرتے ہیں، جو حسن عمل ہو، جو نیک عمل ہو، نیک عادات سے بھرتے ہیں۔786
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1987ء
پس آپ کے وجود اگر نیک ناموں سے تو وابستہ ہوں اور بظاہر اردگرد نیکی کا ملمع بھی موجود ہو لیکن
اندر سینے میں خلا ہو، آپ کے اعمال میں خلا ہو تو قانون قدرت ہے کہ خلا باقی نہیں رہا کرتا، اس خلا کو ضرور کوئی
چیز بھرتی ہے۔اگر نیکی نے نہیں بھرا تو بدی اس کو ضرور بھرے گی۔اس لئے قرآن کریم جب یہ فرماتا ہے کہ
اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ
تو مراد یہ ہے کہ اپنے نفوس کا پہلے جائزہ لو۔اگر برائیاں تم پر غالب آ رہی ہیں تو یقین کرو کہ تمہارے
اندر حسنات موجود نہیں، یقین کرو کہ تمہیں و ہم ہے کہ تم اچھے ہو اور اپنی خلاؤں کو تلاش کرو اور ان خلاؤں کو نیکیوں
سے بھرنے کی کوشش کرو۔کیونکہ جو وجود نیکیوں سے بھر جاتے ہیں، ان پر
کبھی بدی غالب نہیں آیا کرتی۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی جماعت کو اس طرف متوجہ کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
حسنات ہی ہیں، جو پہلے بھی غالب آئیں تھیں اور آج بھی غالب آئیں گی۔ان کے سوا کچھ بھی نہیں ہے،
دنیا میں۔اس لئے انہیں اپنائے بغیر ، ہتھیاروں سے لیس کئے بغیر میدان میں نکلنا اور پھر یہ خیال کر لینا کہ
ہم اپنے آپ کو یا اپنی اولاد کو بچا سکیں گے، یہ درست خیال نہیں“۔وو۔پس ایسی قوم جو ہتھیاروں کے بغیر نکلے اور دنیا پر غالب آنے کے دعوے کرے، وہ
حماقت میں تو مبتلا قرار دی جاسکتی ہے لیکن اس کے لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کوئی دور کا بھی امکان ہے کہ یہ
کبھی دنیا پر غالب آجائے گی۔تو اس چھوٹی سی آیت نے ہمیں اپنی کمزوریوں کی طرف توجہ دلا دی۔ہمیں یہ بتایا کہ ہمارا
مقام کیا ہے؟ ہمیں یہ سکھایا کہ اگر ہم اپنی نسلوں کو بچانا چاہتے ہیں تو پہلے اپنے آپ کو بچائیں۔جب تک
ہم اپنے وجود کو نیکیوں سے نہیں بھرتے ، اس وقت تک آئندہ نسلوں کی حفاظت کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔تو امر واقعہ یہ ہے کہ وہی لوگ ہیں، جن کی اولادیں ضائع ہوتی ہیں، جن کے اندر خلا ہیں، جو خود مادیت
سے پہلے متاثر ہو چکے ہوتے ہیں۔وہ خود اپنا سرخم کر چکے ہوتے ہیں، دنیا کے رعب کے سامنے۔اور ان کی
برائیوں کو بظاہر برائیاں سمجھتے ہوئے بھی، ان کی طرف ان کو جانے دیتے ہیں اور اس وقت تشویش محسوس
نہیں کرتے۔جب بچے بڑے ہو جاتے ہیں، جب ان کی عادات پختہ ہو جاتی ہیں، اس وقت ان کا کل
نیکی کا جذ بہ اچانک جیسے ہوش آ جائے اس کو، اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ اچھا اچھا! میری اولا د تو ضائع ہو
رہی ہے، اس کو بچانے کی کوشش کی جائے۔قرآن کریم بتاتا ہے کہ بچانے کی کوشش ہمیں اپنی ذات سے کرنی پڑے گی۔اگر ہمارے دل نیکیوں
سے بھرے ہوئے ہیں، اگر ہمارے اعمال حسین ہیں تو پھر نہ ہمیں خوف ہے ، نہ ہماری اولاد کو کوئی خوف۔کیونکہ
787
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
ایسی صورت میں ہم اپنی اولاد کو بھی صحیح معنوں میں نیک بنانے کی بچپن سے کوشش کر سکتے ہیں۔اگر یہ نہیں ہے،
اگر دنیا سے مرعوب ہیں تو پھر کوئی ایسی ترکیب کارگر نہیں ہوگی، جو میں آپ کو زبانی بتا سکوں۔اب اس پہلو سے آپ اپنا جائزہ لیں ، اپنے گرد و پیش کا جائزہ لیں ، اپنی تمناؤں کے رخ دیکھیں
کس طرف ہیں ؟ کن باتوں سے آپ کو خوشیاں ہوتی ہیں؟ کن باتوں سے دل لذتوں سے بھر جاتے ہیں؟
اگر وہ دنیا کی تعلیمات ہیں، جو بچے آپ کو بتاتے ہیں کہ ہم نے اس طرح حاصل کر لیں ، اتنے بڑے
کارنامے حاصل کئے ، خاص، جو غیر معمولی ذہین گروپ ہیں، ان میں ہم داخل ہو گئے اور ان کی انگریزی
سن کر آپ مرعوب ہو جاتے ہیں، ان کے اچھے نمبر دیکھ کر آپ مرعوب ہو جاتے ہیں اور کبھی آپ کو خیال
نہیں آتا کہ بچپن سے ان کے اندر دین کی محبت پیدا نہیں ہو سکی ، قرآن کریم کی تلاوت اچھی نہیں کرتے ،
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیر کی با تیں نہیں کرتے۔اگر ان کے اندر بچپن ہی سے دین کی محبت کا جذبہ
پیدا نہیں ہوا اور آپ فکرمند نہیں ہوتے ، غیر معمولی طور پر آپ غمگین نہیں ہو جاتے ، اداس نہیں ہو جاتے ،
بے چین نہیں ہوتے ، اس بات کو محسوس کر کے شروع ہی سے دعائیں نہیں کرتے تو پھر آپ کے اندر خلا ہیں
اور یہ خلا ایسے ہیں، جن کو بدیوں نے بہر حال بھرنا ہے۔کیونکہ قانون قدرت ہے کہ کوئی جگہ خالی نہیں رہ
سکتی۔وہی خلا ہیں، جو بچوں میں بڑے ہو جایا کرتے ہیں۔بعض اوقات انسان کو اپنے خلا دکھائی نہیں
دیتے لیکن بچے کے آئینے میں وہ خلاد کھائی دینے لگتے ہیں۔بچہ ماں باپ کی تصویر بنارہا ہوتا ہے اور ماں
باپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچے کی شکلیں ہیں، جو ہم دیکھ رہے ہیں۔ماں باپ کا اندرونہ بچوں میں منعکس ہورہا
ہوتا ہے۔ضروری نہیں کہ ہر حالت میں ایسا ہو مگر میں دنیا کے عمومی قوانین بتا رہا ہوں۔عام طور پر قومی
تاریخیں اس طرح بنتی اور بگڑا کرتی ہیں۔چنانچہ قرآن کریم نے ایک اور جگہ واضح طور پر یہ بیان فرمایا کہ وہ
لوگ جو خدا کو یاد کرتے ہیں اور خدا کو یا در رکھتے ہیں، وہ نہیں بگڑا کرتے۔ان کی اولادیں بگڑا کرتی ہیں، جو
آہستہ آہستہ خدا کو یاد کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔لیکن ان کو پتا نہیں لگتا۔اولاد کو خطرہ ہوتا ہے۔اولاد میں جا کر وہ
تصویر
نمایاں ہو جاتی ہے۔چنانچہ جو خدا کو یا درکھنے والے ہیں، ان پر تو غیر غالب نہیں آ سکتا۔جو خدا کو یاد
رکھنے کا دعویٰ رکھتے ہیں، ان میں بھی بسا اوقات برائیاں نمایاں طور پر دکھائی نہیں دیتیں لیکن ان کی اگلی نسل
اس پول کو کھول دیتی ہے اور ان کی کمزوریوں کے راز طشت از بام ہو جاتے۔چنا نچہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔ط
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ
اِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ نَسُوا اللهَ فَأَنْسُهُمْ أَنْفُسَهُمْ
أو لَبِكَ هُمُ الْفُسِقُوْنَ )
(الحشر : 19,20)
788
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23اکتوبر 1987ء
دیکھو، اپنی اولادوں کی فکر کرو۔اگر تم یہ فکر نہیں کرو گے کہ کل کے لئے کل آئندہ زمانے کے لئے
تم کیسے لوگ آگے بھیج رہے ہو تو تمہیں اس کا شدید نقصان پہنچے گا۔اور تمہارے وہ اعمال، جن کے نتیجے میں
آئندہ اولادیں خراب ہوں گی، وہ خدا کی نگاہ میں ہیں۔یعنی تمہارے اعمال ہیں لیکن ان کا اثر اولا دوں
کے اوپر ظاہر ہونے والا ہے۔تمہیں دکھائی نہیں دے رہا وہ اثر لیکن آئندہ اولادیں ایسی ہیں، جن کے
بارے میں تم پوچھے جاؤ گے۔یہ ہے وہ بنیادی مضمون ، جس پر آپ غور کریں تو یہ مسئلہ آپ کو اور زیادہ وضاحت سے سمجھ آجائے
گا۔فرماتا ہے: خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے، خوب باخبر ہے۔اور اس طرز بیان میں زور اس بات پر
دیا گیا ہے۔گو یاتم باخبر نہیں ہو، مگر خدا باخبر ہے۔تم بے خبر ہو اور خدا باخبر ہے۔إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
تمہیں معلوم نہیں کہ تم کیا کر رہے ہو؟ لیکن اللہ خوب خبر رکھتا ہے۔یہ ہے بنیادی بیان اور اس
کے ساتھ ہی یہ فرمایا گیا ہے کہ اپنی اولادوں
کی فکر کرو۔مراد یہ ہے کہ تمہارے بعض اعمال ایسے ہیں تمہیں
علم ہی نہیں کہ ان کے کیا اثرات پیدا ہورہے ہیں؟ اور خدا جانتا ہے کہ ان کے اثرات تمہارے تک محدود
نہیں رہیں گے، آئندہ نسلوں تک پھیلیں گے۔اس لئے اسے تقویٰ اختیار کرنے والو! خوب خیال رکھو اور فکر
کرو کہ آئندہ زمانوں کے لئے تم کیا بھیج رہے ہو۔پس اس وضاحت کے ساتھ خوب معلوم ہو جاتا ہے کہ
قرآن کریم ایسے اعمال کی بات کر رہا ہے، جن کا اثر مستقبل پر پڑتا ہے۔اور انسان کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ
کیسے اعمال ہیں لیکن خدا جانتا ہے کہ مستقبل پر وہ ضرور اثر دکھا ئیں گئے۔اس لئے سب سے پہلی فکر اپنی کریں، اولاد کی باری تو بعد میں آئے گی۔اگر آپ کے
رجحانات درست ہیں، اگر آپ کا اللہ تعالیٰ سے گہرا تعلق ہے، اگر آپ خدا کو نہیں بھولے تو پھر آپ کے دل
خدا کے نور سے بھرے رہیں گے اور ان پر بدی غالب نہیں آسکتی۔خدا کا ذکر کرنے والی قوموں پر غیر اللہ کو
غلبہ نصیب نہیں ہوسکتا۔اس مضمون کو قرآن کریم کی ایک اور آیت بھی بیان فرما رہی ہے۔جہاں شیطان نے خدا تعالیٰ
سے اجازت مانگی ہے کہ مجھے موقع دے قیامت تک کہ میں تیرے بندوں کو آزماؤں اور انہیں راہ راست
سے بھٹکانے کی کوشش کروں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ٹھیک ہے، جو تیر از دور ہے لگا، اپنے لاؤ لشکر لے کر
میرے بندوں پر چڑھا دے۔لیکن میں تجھے یہ بتاتا ہوں کہ جو میرے بندے ہیں، ان پر تو غالب نہیں آ
789
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
سکے گا۔جو میرے ہو چکے ہیں، ان پر تیرا کوئی زور نہیں چلے گا۔اس سے بھی پتا چلتاہے
کہ حقیقی نیکی کے اوپر
بدی غالب آہی نہیں سکتی۔بلکہ حقیقی نیکی ہے، جو بدیوں کو ختم کرتی ہے۔اس لئے اگر ہمارے اندر کمزوریاں
اور خلا ہیں اور ہماری نیکیوں کے خول ہیں، جن کے اندررس کوئی نہیں، ان کے اندر حقیقت میں کوئی ٹھوس
وجود نہیں ہے بلکہ چھلکے ہیں تو پھر ایسے چھلکوں کو تو بدیاں ضرور کھا جائیں گی۔سب سے پہلے اپنے نفس کا جائزہ لینا ضروری ہے، اپنے ماحول کا جائزہ لینا ضروری ہے۔میاں
بیوی دونوں، جن کی اولاد ہے، جو فکر کرتے ہیں کہ اولاد کا کیا بنے گا؟ ان کو پہلے اپنی فکر کرنی چاہئے ، اپنے
تعلقات پہلے اسلامی رنگ میں درست کرنے چاہئیں۔اپنے ماحول کو درست کرنا چاہئے ، اپنے رجحانات کو
درست رکھنا چاہئے۔ہر بات میں دین کو فضیلت دینے کی عادت ڈالنی چاہئے۔اگر سارا دن گھر کے
ماحول میں دنیا کی لذتوں کی باتیں ہورہی ہوں، یہ ذکر چل رہے ہوں کہ فلاں کے پاس فلاں چیز آگئی ہے
اور ہم نے یہ چیز بھی لینی ہے، اس طرح ہم مکان بنائیں گے، اس طرح ہم یہ کریں گے، اس طرح وہ
کریں گے۔اس طرح اولاد کو اچھی تعلیم دلوائیں گے اور وہ دنیا میں بڑے آدمی بنیں گے۔اگر ذکر ہی یہ
چلتے ہوں اور مقابلے ہوں آپس میں مادیت کے حصول کے لئے تو پھر یہ خیال کر لینا کہ ہماری اولا د نیک
بھی رہے، بہت اچھی ہو، یہ خیال تو اچھا ہے مگر نتیجہ اس کا اچھا نہیں نکلا کرتا۔اچھے نتائج کے لئے خیالات
کے ساتھ ٹھوس حقائق کا شامل ہونا بھی ضرور ہوا کرتا ہے۔پس اس پہلو سے سارے امریکہ کی جماعتوں اور کینیڈا کی جماعتوں کو جن تک یہ آواز پہنچتی ہے،
خصوصیت کے ساتھ اور تمام عالم کی جماعت کو بالعموم اس قرآن کریم کے بیان فرمودہ سکتے کی طرف بہت
گہری توجہ کرنی چاہئے۔آپ حسنات پر قائم ہیں کہ نہیں؟ یہ پہلا سوال ہے۔آپ کے دل واقعہ نیکی کی
طرف مائل ہیں کہ نہیں؟ کیا آپ دین کو دنیا پر فضیلت دیتے ہیں یا نہیں دیتے ؟ اگر ان سوالات کے
جوابات مثبت ہیں تو میں قرآن کی زبان میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی اولاد میں ضائع نہیں ہوں گی
انشاء اللہ تعالیٰ۔سوائے اس کے کہ بعض دوسری حماقتیں اور کمزوریاں آڑے آجائیں اور وہ بد قسمتی کے
ساتھ اولاد پر بداثرات ڈال دیں۔بعض دفعہ لوگ نیک بھی ہوتے ہیں، خوبیوں سے مزین ہوتے ہیں
لیکن خبر دار نہیں ہوتے۔چنانچہ قرآن کریم نے خبر دار رہنے کی طرف بھی بار بار ہمیں توجہ دلائی ہے۔اس وجہ
سے بعض نیکوں کی اولادیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔وہ خود نیک ہوتے ہیں مثلاً ماں بھی ، باپ بھی دونوں
نیکیوں سے بھرے ہوتے ہیں، نمازیں پڑھ رہے ہیں، خدا کو یاد کرتے ہیں لیکن قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ
790
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1987ء
بھی کافی نہیں۔تمہیں باخبر رہنا پڑے گا، ہوش مند رہنا پڑے گا کہ دیکھو کہ تمہاری اولاد کدھر جارہی ہے؟
اگر سچی نیکیاں ہوں اور ہوش مندی ساتھ شامل ہو جائے ، اگر اولاد کی طرف گہری فکر والی توجہ بھی پیدا ہو
جائے تو پھر خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ وہ اولادیں ضائع نہیں ہوا کرتیں۔جو کمزوریاں ان معاشروں میں ہیں، وہ کمزوریاں میری نظر کے سامنے ہیں۔میں ان سے خوب
واقف ہوں۔لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ایسے سینکڑوں احمدی خاندان ہیں، جو انہی کمزور ماحولوں میں پل
رہے ہیں اور ان
کو کوئی خطرہ نہیں۔ان کے بچے بھی خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ صحیح خطوط پر جوان ہور ہے
ہیں، وہ خود بھی اپنے آپ کو نہ صرف محفوظ سمجھتے ہیں بلکہ ارد گرد اپنے ماحول پر نیک اثرات مرتب کرتے
چلے جارہے ہیں۔پس وہ قرآن کریم کی اس آیت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہیں اور باقیوں کے لئے وہ روشنی
کا مینار ہیں۔امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔کیونکہ اگر ایسا بعض خاندانوں میں ممکن ہے تو باقی خاندانوں
میں کیوں ممکن نہیں۔اس لئے سب سے پہلے تو اس احساس کمتری کو دور کریں کہ آپ گو یا بدیوں سے خوف
کھا سکتے ہیں یا بدیاں آپ پر غالب آسکتی ہیں۔قرآن کریم خبر دیتا ہے کہ ہرگز ایسا نہیں ہوگا۔تم نیکیوں پر
قائم رہو تو بدیاں تم سے بھاگیں گی تمہیں بدیوں سے بھاگنے کی ضرورت نہیں۔پس وہ لوگ، جو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم اولاد کی خاطر ملک کو چھوڑ جائیں؟ ان کو میں یہی
جواب دیتا ہوں کہ اگر آپ اتنے کمزور ہیں کہ آپ بچ نہیں سکتے تو پھر بہتر یہی ہے کہ دنیا چھوڑیں اور دین کو
فضیلت دیں، بھاگ جائیں یہاں سے۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھا گنا ویسے زیب دیتا نہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ساری دنیا کی تقدیر بدلنی ہے اور اپنے غلاموں کے ذریعے بدلنی ہے۔ان
کے ذریعے بدلنی ہے، جو آپ کے پیچھے چلنے والے، آپ سے محبت کرنے والے، آپ کی سنت کو زندہ
کرنے والے ہیں۔اگر وہی میدان چھوڑ کے بھاگنے لگیں تو پھر دنیا کی تقدیر کون بدلے گا ؟ کہاں سے وہ
لوگ آئیں گے؟ آسمان سے ایسی باتوں کے لئے فرشتے تو نازل نہیں ہوا کرتے۔زمین فرشتے اگا یا کرتی
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے آج بھی ایسے فرشتے دنیا میں پیدا ہو سکتے ہیں، ہورہے ہیں
اور یقین ہے کہ آئندہ بھی انشاء اللہ ہوتے رہیں گے۔تو اپنے اندر پہلے احساس پیدا کریں مضبوطی کا، قوت کا۔واضح طور پر یہ بات سمجھ لیں کہ آپ
مغلوب ہونے کے لئے پیدا نہیں کئے گئے، غالب آنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔شرط یہ ہے کہ قرآن
کریم سے غالب آنے کے راز سیکھ لیں۔شرط یہ ہے کہ اس فلسفے کو خوب اچھی طرح جان جائیں کہ خلا سے
791
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
دنی فتح نہیں ہوا کرتی ٹھوس باتوں سے دنیا فتح ہوا کرتی ہے۔پس اپنی نیکیوں کو یا اپنے نیک تصورات کو نیک
اعمال کی صورت میں ڈھالیں۔اپنے خلاؤں کا جائزہ لیتے رہیں۔انہیں بھرنے کی کوشش کریں اور اس کے
نتیجے میں آپ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی اولاد بھی ماحول سے خطرہ محسوس کرنے کی
بجائے ماحول پر غالب آنے لگے گی۔یہ تو ایک عمومی بات ہے۔سوال یہ ہے خلا بھر نے کیسے ہیں؟ قرآن کریم کا مطالعہ کریں تو یہ بات صاف نظر آجاتی ہے کہ ہر
وقت انسان کو اپنا نگران رہنا پڑتا ہے، ہر وقت متلاشی رہنا پڑتا ہے۔اور حقیقت میں تقویٰ کا مضمون اس چیز
سے بڑا گہرا تعلق رکھتا ہے۔تقویٰ کا ایک معنی ہے، خوف کا۔اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔خوف کس بات کا؟ اللہ سے
تو خوف نہیں کھایا جاتا۔ان معنوں میں اللہ وہ ڈرنے والی چیز تو نہیں۔وہ تو پیارا وجود ہے، اسے تو اپنایا جاتا
ہے۔ہر وقت اس کی باتیں ہوتی ہیں۔جس کا خوف ہو انسان ہر وقت اس کا ذکر تو نہیں کرتا رہتا۔اس لئے
جب آپ تقوی کے مضمون
کو سمجھیں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیاں پیدا کرنے کا مضمون بھی خود بخود سمجھ آ
جائے گا۔جس چیز سے آدمی ڈرے بھوت ہے یا بچے بھوتوں سے ڈرتے ہیں یا چڑیلوں کے نام سے خوف
کھاتے ہیں۔جتنا آپ ان کا ذکر کریں گے، اتنا ہی ان کی چینیں نکلیں گی ڈر کے مارے کہ یہ کیا کر رہے ہو۔اس لئے کبھی آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بھوتوں اور چڑیلوں سے خوف کھاؤ اور ہر وقت بھوتوں اور چڑیلوں کا ذکر
کرتے رہو۔جس چیز سے آدمی ڈرتا ہے، اس سے بھاگتا ہے، اس کے نام سے بھی بھاگتا ہے۔پس جو بھی
مطلب ہے، تقویٰ کا یہ مطلب بہر حال نہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اللہ تعالیٰ کو بلا سمجھو اور مصیبت جانو۔پھر تقویٰ کا کیا مطلب ہے؟ تقویٰ کا اصل مطلب یہ ہے کہ اللہ سے ایسا پیار کرو کہ ہمیشہ یہ خوف
دامن گیر رہ جائے کہ کہیں خدا ہمیں چھوڑ نہ دے۔کہیں مجھ سے کوئی ایسی حرکت سرزد نہ ہو جائے کہ خدا کے
ہم سے تعلق میں کمی آجائے۔یہ خوف ہے۔یہ خوف نہیں کہ خدا ہمارے قریب نہ آجائے کہیں ، نعوذ بالله
من ذالک۔پس تقویٰ کا مضمون جب آپ سمجھیں تو خوف خدا کا مطلب ہی اس سے محبت ہے۔اصل
میں جس شخص سے محبت زیادہ ہو جائے ، اس کے بارے میں یہ خوف ضرور دل میں دامن گیر ہوتا ہے۔ہر
وقت آدمی وہموں میں مبتلا رہتا ہے کہ میرا محبوب مجھ سے ناراض نہ ہو گیا ہو۔فرضی باتوں پر بھی و ہم پیدا ہو
جاتے ہیں دل میں۔چنانچہ فارسی میں محاورہ ہے: عشق است و ہزار بدگمانی ایک عشق اور ہزار
بدگمانیاں۔بدگمانیاں ان معنوں میں کہ او ہو کہیں فلاں وقت جو مجھے نہیں دیکھا پوری طرح کہیں وہ ناراض
تو نہیں تھا۔فلاں وقت اس نے یہ بات کی، کہیں یہ مراد تو نہیں کہ مجھ سے کوئی غلطی ہوگئی ہو۔792
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
تو اگر اسی مضمون کو آگے بڑھا کر خدا کی طرف لے جائیں تو پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ تقویٰ
والوں کی زندگی کیسے بسر ہوتی ہے۔اور ہر وقت ، ہر حالت میں ان کو یہ خوف دامن گیر رہتا ہے کہ میرا محبوب
مجھ سے ناراض نہ ہو جائے کہیں یا نا راض نہ ہو گیا ہو۔وو
یہ ہے تقویٰ اور اس کے نتیجے میں نیکیاں حاصل ہوتی ہیں۔پس ایک شخص اگر خدا تعالیٰ کے
متعلق ہمیشہ یہ باتیں سوچتا ہے کہ وہ مجھ سے ناراض نہ ہو کسی طرح، آج میں نے کوئی ایسی بات تو نہیں
کی ، جس سے ناراض ہو گیا ہو۔کل تو نہیں مجھ سے ایسی بات ہوئی تھی، جس سے اس کے تعلق میں کمی محسوس
ہوئی ہو۔یا اس کے مقابل پر پھر یہ محسوس کرے کہ خدا نے کب، کس طرح مجھ سے پیار کا اظہار کیا ہے اور
اب
کمی کیوں آتی ہے، اگر کمی ہے۔یہ وہ خلا ہیں، آپ کے احساس کے ، ان کو پہلے بھر ہیں۔اگر آپ غفلت
کی حالت میں زندگی گزار ہے ہیں تو آپ کی ساری زندگی خالی ہے۔وو۔۔۔۔ان معنوں میں خدا کو یا درکھیں کہ ہمیشہ دلوں پر غالب رہے، ہمیشہ ذہنوں پر غالب رہے،
ذہن بار بار اس کی طرف پرواز کرنا شروع کر دیں، عادت پڑ جائے کہ دل کی ہر حرکت اس کی طرف مائل
ہونے لگ جائے۔حنیفاً مسلماً ہو جائیں۔اللہ کی طرف جھکاؤ کی طبیعت پیدا ہو جائے۔تو پھر اس کے
نتیجے میں آپ کو خلا بھی دکھائی دیں گے اور ان کو بھرنے کا طریقہ بھی معلوم ہو جائے گا۔ورنہ ایک خطبہ میں
کیا، سینکڑوں خطبوں میں بھی میں ان تمام امکانی خلاؤں کا ذکر کر نہیں کر سکتا۔ہر انسان کی کیفیت مختلف
ہے، ہر انسان کی کمزوریاں مختلف ہیں، ہر انسان کی خوبیاں مختلف ہیں اور معاشرے کا اس پر اثر مختلف رنگ
میں پڑتا ہے، اس کے مزاج کا اثر پڑتا ہے۔اس لئے سوائے اس نسخہ کے اور کوئی نسخہ میں آپ کو نہیں بتا سکتا
کہ ان معنوں میں اللہ کا تقویٰ اختیار کریں۔جن کا میں آپ کو بتا رہا ہوں، جو میں نے قرآن سے اور
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا ہے کہ ہر وقت یہ فکر دامن گیر رہے آپ کے ساتھ کہ خدا پتا نہیں کیا مجھے
سے پیار کر رہا ہے یا نہیں کر رہا؟ اس
کا تعلق ہے یا نہیں ہے؟ جب یہ فکر کریں گے تو آپ کا تعلق خود بخود
بڑھنے لگے گا۔آہستہ آہستہ اس مضمون میں آپ کو مزہ آنا شروع ہو جائے گا۔آہستہ آہستہ مستقل آپ کے
ساتھ ایک اصلاح کا ذریعہ ایسا چمٹ جائے گا کہ وہ کسی حالت میں آپ کو چھوڑے گا نہیں۔دن رات،
سوتے جاگتے رفتہ رفتہ یہ خیال غالب آنا شروع ہو جائے گا۔پس اس خیال کے ساتھ آپ اپنی اصلاح کا
سفر شروع کریں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دنیا کا کوئی معاشرہ کبھی آپ پر غالب نہیں آسکتا۔ممکن ہی
نہیں ہے کہ خدا سے پیار کرنے والوں، خدا کا ذکر کرنے والوں ، خدا کی محبت کے ضائع ہونے کے خوف
793
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 123 اکتوبر 1987 ء
تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد ہفتم
میں ہر دم مرتے رہنے والوں پر کوئی دنیا کا معاشرہ غالب آ سکے۔جب یہ تعلق آپ کا قائم ہو اللہ تعالیٰ کے
ساتھ تو یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ بچپن ہی سے خدا کا ذکر نہ کریں۔جن لوگوں کے اوپر خدا
کا خیال غالب رہتا ہے، وہ لازماً بچپن سے اپنے بچوں سے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں اور بچپن سے ہی
ان کو خدا کے پیار کی باتیں سکھاتے رہتے ہیں۔چنانچہ احمدیت میں تو یہ عام بات ہے۔اور بہت سے ایسے
خاندان، جن سے میری ملاقات ہوتی ہے سفروں کے دوران ان کے بچوں سے میں فوراً پہچان جاتا ہوں
کہ ماں باپ کیسے ہوں گے ؟ بعض بچے ہیں، جو شروع ہی سے ان کی اداؤں سے پتا چلتا ہے کہ ان کو اللہ
تعالیٰ سے پیار ہے اور باتیں بھی اللہ تعالیٰ کی کرتے ہیں۔اپنے اپنے رنگ میں غلطیاں بھی کرتے ہیں
نا کبھی میں بعض دفعہ غلط تصورات پیش کر دیتے ہیں، جن کی اصلاح کر دی جاتی ہے۔لیکن اس سے ایک
بات جو قطعی طور پر ثابت ہے، وہ یہ ہے کہ ان کے ماں باپ نے ضرور بچپن سے ہی ان کے دل میں خدا کا
پیار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ی وہ ایک ترکیب ہے، جو ہر دوسری ترکیب سے زیادہ وزن رکھتی ہے۔آپ کا پیار خدا سے ضرور
منعکس ہوگا آپ کے بچوں کے دلوں میں۔اور پھر ہر اس چیز سے آپ خوف کھائیں گے، جو آپ کے
بچوں کو خدا سے دور لے جانے والی ہو۔اور آپ کے بچے آپ کی زندگی میں دیکھیں گے اس خوف کو۔آپ
کے چہرے پر ان کی برائی کا غم ظاہر ہوگا۔یہ بات یاد رکھیں کہ چھوٹی عمر کے بچوں پر آپ جتنا بھی بوجھ ڈال
دیں، بچے اتنا ہی بوجھ اٹھا لیتے ہیں۔جو لوگ بچوں پر رحم کرتے رہیں کہ نہیں! ہم اتنا بوجھ نہیں ڈالیں گے
بعد میں سکھائیں گے تو بچے اس سے پہلے سیکھ چکے ہوتے ہیں۔اس عمر کے بعد بہت کم مزید سیکھنے کی اہلیت
ان میں باقی رہتی ہے۔اس لئے شروع میں اہل زبان نے تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ چھ چھ ، سات سات
زبا نہیں فر فر بچے بولتے ہیں اور بالکل ساری زبانیں مادری زبان کی طرح بولتے ہیں۔کیونکہ ان کے ماں
باپ نے شروع سے ہی ان پر بوجھ ڈال دیا۔اس لئے بچوں کی فراست سے آپ خوف بھی کھا سکتے ہیں، ان سے امیدیں بھی وابستہ کر سکتے
ہیں۔ماں باپ کے دلوں کی کمزوریاں، ماں باپ کے دلوں کی برائیاں بچے اپنے ماں باپ کی آنکھوں میں
ان کے چہرے بشرے میں پڑھ لیا کرتے ہیں۔ان کی دلی کیفیات کیا ہیں؟ ان کی دلی تمنائیں کیا ہیں؟ یہ
بچوں سے اوجھل نہیں رہا کر تیں۔اس طرح ماں باپ کی خوبیاں بھی اور یہ بات کہ ماں باپ کا دل کس چیز
میں انکا ہوا ہے، بچے بخوبی جانتے ہیں شروع سے اور اسی کے مطابق وہ پرورش پانے لگتے ہیں۔اس لئے
794