اگر اپنی نسلوں کو بچانا چاہتے ہو تو پہلے اپنے آپ کو بچائیں ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1987ء
اگر ہمیشہ آپ کے دل میں خدا کا تعلق غالب رہے، ہمیشہ آپ کے دل میں یہ گمان رہے کہ کہیں
خدانخواسته، یعنی ہم خدانخواستہ محاورہ کہتے ہیں، یہاں اس طرح چسپاں نہیں ہوتا مگر یہ وہم رہے کہ ایسا نہ
ہو کہیں کہ اللہ تعالی مجھے سے ناراض ہو گیا ہو۔اور ایسا نہ ہو کہ میں نے آج ایسے اعمال کئے ہوں، جن کو خدا
نے پیار سے نہ دیکھا ہو اور ایسے اعمال سے محروم رہ گیا ہوں، جن کو خدا پیار سے دیکھتا ہے۔اس تفصیل کے ساتھ اگر روزمرہ آپ اپنا جائزہ لینا شروع کریں اور یہ ذہن میں ایک لگن لگالیں
تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے بچوں کے اوپر بھی اس کا پر تو پڑنا شروع ہو جائے گا۔اور خود بخود یہ
قانون قدرت کے طور پر ان کے اوپر خدا کی محبت غالب آنے لگ جائے گی۔یہ ایک نسل کا تجربہ نہیں،
سینکڑوں نسلوں کے تجربے ہیں۔ہمیشہ یہ طریق کار گر ثابت ہوا ہے۔پہلے بھی ، آج بھی اور آئندہ بھی
کار گر رہے گا۔اس لئے اس پہلو سے اپنا جائزہ لیں۔اور جب میں کہتا ہوں کہ خدا سے پیار کر لیا کریں۔اس کا ذہن میں ہر وقت تصویر ہے تو بظاہر یہ عام بات ہے، معمولی سی بات دکھائی دیتی ہے۔آپ سب
کہتے ہوں گے کہ ٹھیک ہے جی ! بڑا آسان طریقہ مل گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کو یاد کر لیا کریں گے۔لیکن اللہ تعالیٰ
کو اس تقویٰ کی اس تعریف کے ساتھ یاد کرنا اتنا آسان نہیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ
ہر یاد کے ساتھ کچھ تقاضے وابستہ ہو جاتے ہیں اور ان تقاضوں کو جب آپ نظر انداز کر دیتے ہیں تو یا د مٹ
جاتی ہے، وہ کالعدم ہو جاتی ہے۔اگر آپ کو بھوک لگی ہے اور آپ کچھ کھانا کھاتے ہیں لیکن کھانے کے لئے
آپ
کو پیش کیا جائے اور آپ نہیں کھاتے تو وہ بھوک بے معنی ہو جاتی ہے۔اگر آپ پیاس کا دعوی کرتے
ہیں اور پانی آپ کو مہیا کر دیا جاتا ہے یا آپ کی پسند کا شربت پیش کر دیا جاتا ہے اور آپ نہیں پیتے تو آپ
اس پیاس کو کالعدم کر دیتے ہیں۔یاوہ پیاس جھوٹی تھی یا پھر آپ عقل نہیں رکھتے کہ وہ پیاس بجھانے کا
سامان بھی پیدا ہوا اور آپ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔تو اس طرح خدا کی یاد کے ہرلمحہ تقاضے ہوں گے،
خدا کے پیار کے نتیجے میں ہر لمحہ مطالبے شروع ہو جائیں گے۔اچھا! تم مجھے یاد کرتے ہو، تم مجھ سے پیار
کرتے ہو تو پھر یہ بھی کرو، پھر وہ بھی کرو اور ہر دفعہ جب یہ بھی کرو اور وہ بھی کرو کی آواز میں اٹھیں گی ، اس
پیار سے تو ہر دفعہ آپ محسوس کریں گے کہ نہ میں یہ کرنے کا اہل ہوں، نہ میں وہ کرنے کا اہل۔اس وقت
آپ کو پتا چلے گا کہ آپ کی محبت ایک رومانی محبت تھی، ایک افسانوی قصہ تھا، جس کا حقیقت سے تعلق نہیں
ہے۔پھر ایک اور خوف دامن گیر ہو جائے گا۔اور وہ خوف یہ ہے کہ میں جو فرضی طور پر خدا سے پیار کے
دعوے کرتا رہا ہوں، یہ تو اور بھی زیادہ گناہ ہے۔میں تو اپنی زندگی سے راضی ہو گیا ہوں۔میری حالت کیسی
ہے؟ میں کیسے اسے تبدیل کروں؟ چنانچہ ایک ایسا خوف دل میں پیدا ہوتا ہے، اس کے نتیجے میں جب
*
795
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 23 اکتوبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
انسان اپنے تصور کو عمل کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے۔اس کی زندگی پر ایک لرزہ طاری ہو جاتا
ہے اور اس کے نتیجے میں بہت سے عشق سوئے ہوئے بیدار ہونے لگتے ہیں۔جس طرح بارش کے ساتھ ،
برسات کے ساتھ زندگی کی کئی قسمیں اٹھ کھڑی ہوتی ہے اور اچانک یوں لگتا ہے کہ ساری دنیا جاگ اٹھی
ہے، اسی طرح انسان کے اندر بھی بے شمار دنیا ئیں ہیں، جو سوئی پڑی ہیں۔ان کو خدا کا خوف بیدار کرتا
ہے۔اور جس طرح میں آپ کو بتارہا ہوں، ان مراحل سے آپ گزریں گے تو پھر آپ محسوس کریں گے کہ
یہ کیا واقعہ ہے؟ اس کے بغیر آپ اس کو نہیں سمجھ سکتے۔جب خدا کے پیار کے ذکر کے ساتھ مطالبے پیدا
ہوں گے اور آپ اپنے آپ کو نا اہل پائیں گے، پھر آپ کے اندر کئی قسم کے خوف اور بیدار ہونے شروع ہو
جائیں گے۔ایک ہلچل مچ جائے گی۔پھر آپ کو محسوس ہوگا کہ کتنے امور ایسے ہیں، جن کی طرف آپ کو توجہ
کرنی چاہئے تھی، آپ نہیں کر سکے۔ایک ایسے رستے پر آپ چل پڑیں گے، جو روحانی انقلاب کا رستہ
ہے۔تب آپ کو محسوس ہو گا کہ دراصل تو دامن خالی ہی خالی تھا اور یہ جو میں کہتا ہوں تو یہ مضمون اتنا وسیع
مضمون ہے کہ اس کی گہرائی اور اس کی وسعت کو آپ میرے اس کہنے سے سمجھ ہی نہیں سکتے۔وہ صاحب
فراست لوگ، وہ صاحب فہم اور صاحب معرفت لوگ، جنہوں نے اس رنگ میں خدا کو پانے کی کوشش کی
ہے اور اپنے خلاؤں کو بھرنے کی کوشش کی ہے، وہ بسا اوقات ساری عمر کے سفر کے بعد بھی اپنے آپ
کو خالی
دیکھتے ہیں۔اور کچی معرفت کا یہی تقاضا ہے۔یہی ہونا چاہئے۔کیونکہ خدا کی عظمتوں سے ایک انسان
اپنے آپ کو پوری طرح بھر سکتا ہی نہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ ایسا لامتناہی مضمون ہے کہ انسان کے اندر
مزید کی طلب پیدا ہو جاتی ہے اور انسان جتنی ترقی کرتا چلا جاتا ہے، اتنی اپنی کمزوریوں کی طرف اس کی نگاہ
وو
اور زیادہ کثرت کے ساتھ پڑنے لگتی ہے اور زیادہ کمزوریاں دریافت کرنے لگتا ہے۔اس لئے یہ سفرتو لامتناہی سفر ہے۔خلا بھرتے رہیں گے اور نئے خلا پیدا ہوتے رہیں گے۔لیکن جو خلا خدا کے حسن اور پیار سے بھر رہے ہوں، ان پر دنیا کی کوئی بدی غالب نہیں آسکتی۔یہ مضمون
ہے، جس کے اوپر آپ کو کامل یقین رکھنا۔خدا ہی ہے پھر جو ان خلاؤں کو بھر سکتا ہے۔کیونکہ آپ
کی تمنائیں
اس کی طرف ہو جاتی ہیں۔آپ کی توجہ اس کی طرف پھر جاتی ہے اور باقی ساری دنیا اس کے مقابل پر بے
معنی ہو کر دکھائی دینے لگتی ہے۔اس طرح آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس سے دعائیں کرتے ہوئے امریکہ ہو یا روس ہو
یاد نیا کا کوئی خطہ ہو، وہاں زندگی بسر کریں، آپ کے اندر ایک حیرت انگیز عظمت کا احساس بیدار ہوگا۔جو
اس کامل انکسار کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔کامل انکسار کے نتیجے میں ایک ایسی عظمت نصیب ہوتی ہے، جو خدا کے
796
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 اکتوبر 1987ء
فضل کے نتیجے میں نصیب ہوتی ہے۔انسان کو قوت محسوس ہوتی ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ غالب آنے والا
ہے، وہ جانتا ہے کہ وہ قوی ہے اور ہو نہیں سکتا کہ غیر اللہ بھی اس کے اوپر غالب آسکے۔تو یہ خوف سارے
خود بخود مٹ جائیں گے، ان کی کوئی حیثیت ہی باقی نہیں رہے گی۔آپ کے بچے بھی آپ سے بچپن ہی
میں سے
یه عظمت کر دار حاصل کریں گے، اس سوسائٹی میں سر اٹھا کر چلنے والے بنیں گے۔پس اس رنگ میں اگر آپ یہاں جینا سیکھ سکتے ہیں اور اس رنگ میں جینے کے لئے خدا سے
دعائیں مانگنا چاہتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں تو پھر میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کوئی خطرہ نہیں۔نہ آپ کو خطرہ ہے، نہ آپ کی اولادوں کو خطرہ ہے۔اور آپ کی اولادوں کو بھی تبھی خطرہ ہوگا ، جب پہلے
آپ کو خطرہ ہوگا۔پہلے اپنے خطرات کا مقابلہ کریں کامیابی کے ساتھ اور پھر اپنی اولاد کی طرف خبرداری
کے ساتھ ، ہوشیار نگاہیں ڈالیں اور جس طرح قرآن کریم نے اس مضمون کو بیان فرمایا ہے، اپنی نیکیوں کے
ساتھ اولاد پر نظر کرتے ہوئے، خدا پر توکل کرتے ہوئے ، آگے بڑھیں۔خدا کا یہ کلام یقینا سچا ہے اور
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کردار یقینا غالب ہے۔اس لئے اپنے خلاؤں کو محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے کردار سے بھرنا شروع کریں اور یقین
رکھیں کہ آپ ہی ہیں، جو دنیا پر غالب آئیں گے۔اور آپ کے نتیجے میں دنیا کی تقدیر بدلے گی ، دنیا آپ کو
کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔اتنی ضرورت ہے اس ملک کو آپ کی کہ جب میں یہ سنتا ہوں تو مجھے ایک اور غم لگ
جاتا ہے۔یہ تو اسلام کے سفیر تھے، جن سے میں یہ باتیں سنتا ہوں۔یہ تو اس لئے گئے تھے، ان ملکوں میں
کہ ان ملکوں کے حالات بدلیں اور ان کی خرابیوں کو دور کریں۔یہ کیسے سفیر ہیں، جو یہ خوف کھا رہے ہیں کہ
ان کی برائیاں ان پر غالب نہ آجائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والا انسان اور
یہ فکر اس کو دامن گیر ہو کہ غیر اس پر غالب نہ آجائیں، ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں، آپ کو۔یہ چھوٹی اور
کمینی باتیں ہیں۔آپ بہت عظیم باتوں کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔آپ محسوس تو کریں کہ آپ ہیں کون؟
ان معنوں میں انکسار کی شرط کے ساتھ اپنی اس عظمت کو سمجھیں کہ آپ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف منسوب ہو رہے ہیں اور آپ کو ساری دنیا پر غالب آنے کے لئے پیدا کیا ہے۔پہلے دور میں آپ کو
یہ کر کے دکھا دیا ہے، دوسرے دور میں آپ نے اس بات کو سچا ثابت کر کے دکھانا ہے۔پس دعا کر کے ہمت کے ساتھ نیکیوں کا سفر اختیار کریں۔میری بھی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
اور ہم سب کی دعائیں مل کر میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ خدا کی حفاظت کی فصیل ہمارے ارد گرد کھڑی کر دیں
گی ، جن کے اوپر کسی دشمن کو غالب آنے کی توفیق نہیں مل سکے گی۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 704683)
797