واعتصمو ابحبل اللہ جمیعاً ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
"
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
واعتصموا بحبل الله جميعاً
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1987ء
امریکہ سے روانگی سے پہلے یہ میرا آخری خطبہ ہے، جو اس دورے میں، میں یہاں دینے
کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔اس دورے کے تجربے کی روشنی میں، جس میں مجھے بہت سی امریکہ کی احمدی
جماعتوں کے اکثر ممبران سے ملنے کا موقع ملا، میں آپ کو بعض نصائح کرنی چاہتا ہوں۔اور میں امید رکھتا
ہوں کہ انشاء اللہ ان نصیحتوں کو آپ مضبوطی سے پکڑ لیں گے۔اور اگر آپ ایسا کریں گے تو میں آپ کو یقین
دلاتا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت آپ کو یا اس پیارے دین کو، جس کے ساتھ آپ چھٹے ہوئے ہیں، یعنی دین
اسلام، اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گی“۔بعض نصائح کو زیادہ کھول کر اور اپنے تجربے کی روشنی میں بعض پہلوؤں سے اجا گر کر کے
"
آج آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔پہلی نصیحت یہ فرمائی گئی ہے کہ
وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا
اللہ کی رسی کو سب کے سب مضبوطی سے پکڑ لو۔حبل اللہ سے کیا مراد ہے؟ اس کے متعلق بار ہا جماعت کے علماء کی طرف سے اور اس سے پہلے
خود حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی طرف سے جماعت کے سامنے یہ بات کھولی
گئی ہے کہ حبل اللہ سے مراد وہ لوگ ہیں، جو خدا کی طرف سے پیغام لے کر آتے ہیں۔اور اول طور پر جبل
اللہ سے مراد اللہ کے نبی ہیں اور اللہ کے پیغمبر ہیں۔وہی وہ رسی ہے، جس کو مضبوطی سے اجتماعی طور پر
پکڑنے کی ان آیات میں نصیحت فرمائی گئی ہے۔نبوت کے بعد یہ رسی خلافت کے نام سے موسوم ہوتی ہے
اور اسی پہلو سے خلفاء کے ساتھ مضبوطی سے اپنا تعلق قائم کرنا جماعتی زندگی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔اور اس تعلق میں بیچ میں کوئی اور واسطہ بیان نہیں فرمایا گیا۔اور اس تعلق میں واقعہ عملی زندگی میں بھی کوئی اور
واسطہ ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔خلیفہ وقت اور احمدی مسلمان، ان کے درمیان ایک ایسا تعلق ہے، جس میں
کوئی نظام جماعت اور کوئی نظام جماعت کا نمائندہ حائل نہیں ہوتا۔اور یہی وہ تعلق ہے، جو سب سے پہلے
نبی اپنے اور اپنے متبعین کے درمیان قائم فرماتا ہے۔اور اسی تعلق کو جاری رکھنے کے لئے نظام خلافت
827
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتہ
ہے۔یہ ایک روحانی تعلق ہے۔اگر اس بلا واسطہ تعلق کی نسبت سے آپ اس مضمون کو سمجھیں گے اور اس
تعلق کی حفاظت کریں گے تو آپ بہت سے خطرات اور خدشات سے محفوظ رہیں گے۔بالعموم جماعت
میں جو رخنہ ڈالنے کی کوششیں کی جاتی ہیں، ان میں خلیفہ وقت کو پہلے سامنے نہیں رکھا جاتا۔بلکہ خلیفہ
وقت کے نمائندوں پر حملہ کیا جاتا ہے۔خلیفہ وقت کے نمائندوں کو اپنے تخریبیں Criticism یا الزامات کا
نشانہ بنایا جاتا ہے۔اور یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ہمارا خلیفہ وقت سے تو تعلق ہے۔یہ لوگ جو بیچ میں حائل
ہیں، انہوں نے صحیح نمائندگی نہیں کی۔یہ لوگ جو بیچ میں حائل ہیں، ان کا کردار ایسا نہیں کہ ان کے ہوتے
ہوئے نظام جماعت سے وفا کی جائے۔چنانچہ اکثرفتنوں کا آغاز اسی طریق پر ہوا ہے۔قرآن کریم یہ
مضمون بیان فرما رہا ہے کہ تمہارا ابنیادوں سے تعلق ہے۔اور جن کا بنیادوں سے تعلق ہو، شاخوں کے خراب
ہونے سے وہ تعلق ٹوٹ نہیں جایا کرتا۔اس لئے جڑوں سے اپنا تعلق مضبوط کرو۔وو
یہی وہ مضمون ہے، جس کا سمجھنا جماعت کے لئے آج پہلے سے بھی زیادہ ضروری ہے۔کیونکہ آج جماعت ایسے دور میں داخل ہورہی ہے، جب کہ مختلف سمتوں سے کئی قسم کے خطرات در پیش
ہیں۔اور سب سے پہلے آپ کے ایمان پر حملہ ہو گا۔اگر ایمان کو نقصان پہنچا اور حبل اللہ پر سے آپ کا ہاتھ
ڈھیلا پڑ گیا تو پھر باقی کچھ باقی نہیں رہے گا۔اس لئے حبل اللہ کے مضمون کو خوب اچھی طرح سمجھ
لینا نہایت ضروری ہے۔ہر احمدی کا تعلق حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہو یا آپ کے خلفاء سے یا حضرت
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے یا آپ کے خلفاء سے، اس کی بنیاد اللہ کے تعلق پر ہے۔اگر اس کی
بنیاد اللہ کے تعلق پر نہیں ہے تو یہ تعلق مصنوعی اور جعلی اور بے معنی ہے۔اگر اللہ کی محبت یہ تعلق پیدا کرتی ہے
اور اللہ کی محبت جتنا بڑھتی ہے، اتنا ہی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق بڑھتا چلا جارہا ہے تو پھر
یقین جانئے کہ ایسے شخص کو کسی قسم کا کوئی خطرہ در پیش نہیں۔نہ اس دنیا میں، نہ اس دنیا میں۔اور یہ تعلق
ہے۔والے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، ہر فتنے سے محفوظ رہتے ہیں۔جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے
جس سے ان کے نزدیک ان کا خدا ناراض ہو سکتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ایسی بات شیطان کی طرف سے آئی
ہے۔جب بھی کوئی ایسی بات کی جاتی ہے، جو خدا تعالیٰ کی واضح ہدایات کے منافی نتیجے پیدا کرنے والی ہو،
خواہ وہ کیسا ہی بھیس بدل کر بات کی گئی ہو، اللہ سے تعلق والے جانتے ہیں کہ یہ بات جھوٹی اور شیطان کی
طرف سے ہے۔اس لئے ایسی جماعت میں، جو اللہ کی رسی پر ہاتھ ڈال لے اور اس تعلق کو مضبوط کر لے
کسی قسم کا کوئی رخنہ پیدا نہیں کیا جاسکتا۔828
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
وو
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1987ء
جس قوم میں یہ صفات پیدا ہو جائیں کہ اللہ کے تعلق کے نتیجے میں ان کے سارے تعلق
قائم ہوں اور ہر اس تعلق کی عظمت ان کے دل میں قائم ہو جائے، جو اللہ کے تعلق کے نتیجے میں قائم
ہوا ہے، ان کی حمیت ان کی غیرت برداشت نہ کر سکے کہ اس شخص پر ہاتھ ڈالے کسی کی زبان یا کسی کا ہاتھ
اس شخص پر دراز ہو ، جس سے وہ خدا کی خاطر محبت کرتا ہے۔ایسی جماعت کو کون منتشر کر سکتا ہے؟ کیسے ممکن
ہے کہ اس جماعت کا شیرازہ کوئی بکھیر سکے۔اور ایسی جماعت کے اندر ایک ایسی عظیم الشان مقناطیسی
طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ دوسروں کو ہدایت کی طرف بلانے کی اہل بن جاتی ہے۔دعوت الی اللہ کا اس مضمون سے بڑا گہرا تعلق ہے۔برائیوں کو دور کرنے کے لئے جو آپ نصیحت
کرتے ہیں، اس کا اس مضمون سے بڑا گہرا تعلق ہے۔جب تک آپ کے اندر یہ بنیادی صفات پیدا نہ ہو
جائیں کہ آپ خدا کے ہو جائیں اور خدا کے ہونے کے نتیجے میں آپ کے تعلق استوار ہوں ، اس وقت تک
آپ کی نصیحت میں وزن پیدا نہیں ہوگا ، اس وقت تک آپ
کی نصیحت میں طاقت پیدا نہیں ہوگی۔زبان کی
"
بات تو ہوگی لیکن دلوں کو تبدیل کرنے کی اس میں کوئی طاقت نہیں ہوگی کوئی اہلیت نہیں ہوگی۔۔۔۔اس معاشرے میں جس میں آپ زندگی بسر رہے ہیں۔۔۔یہاں تو قدم قدم پر صرف
مومنوں کے لئے نہیں بلکہ غیر مومنوں کے لئے بھی خطرات ہیں۔اور ان لوگوں کے لئے بھی خطرات ہیں،
جن کا یہ معاشرہ ہے۔اور اتنے زیادہ خطرات ہیں کہ آپ ان کو شمار نہیں کر سکتے۔ہر قدم پر روحانی زندگی کے
لئے اس ملک میں ایک چیلنج ہے۔اور آپ نے صرف اپنی زندگی نہیں بچانی بلکہ غیروں کی زندگی بچانی ہے۔غیروں کو ان خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔دلائل کے ذریعے آپ ایسا نہیں کر سکیں گے۔تعلق باللہ کو مضبوط
کریں اور اس تعلق باللہ کے نتیجے میں خود ایک ہوں، خود ایک دوسرے سے محبت پیدا کریں۔یا یوں کہنا
چاہئے کہ اس تعلق باللہ کے اظہار کے طور پر آپ ایک ہو جائیں۔اور خود ایک طبعی قانون کے طور پر آپ
کے دل ایک دوسرے کے ساتھ باندھے جائیں۔تب آپ میں وہ عظمت پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں
آپ کی نصیحتوں میں وہ عظمت پیدا ہو جائے گی، آپ کے کلام میں ایک وزن پیدا ہوگا۔ایک ایسی قوت ہو
گی کہ دوسرا اس کا انکار نہیں کر سکتا۔۔اس لئے آپ کو اپنے گردو پیش کو برائی سے بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اور اپنے ماحول
کو نیکی کی طرف بلانا چاہئے اور نیک نصیحت اور جذبے کے ساتھ ایسا کرنا چاہئے۔اگر آپ اس طرح کام
شروع کریں گے تو لازما لوگ آپ کی آواز پر لبیک کہیں گے۔اگر دلائل کے رستے اور منطق کی دقیق
راہوں سے آپ دنیا کو اپنی طرف بلانے کی کوشش کریں گے تو اول تو ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں کہ
829
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
وہ دلیل کو عمدگی سے پیش کر سکے اور دوسرے محض دلیل کے ذریعے معاشرے تبدیل نہیں ہوا کرتے۔لوگ
سمجھتے بھی ہیں کہ ایک چیز بری ہے مگر اسے چھوڑنے کی طاقت نہیں رکھتے۔لوگ جانتے ہیں کہ اچھی نصیحت
کی جارہی ہے لیکن اس نصیحت کے اندر ایسی کشش نہیں پاتے کہ اپنی برائی کی کشش پر اس کو غالب آتا ہوا
دیکھیں۔سمجھتے ہیں، عقلاً جانتے ہیں کہ ہاں یہ چیز بری ہے، نصیحت اچھی ہے۔مگر برائی کے اندر ایک کشش
ہے اور کشش ثقل کی طرح، ایک قانون کی طرح وہ کام کرتی ہے۔اس لئے ناممکن ہے کہ نصیحتوں کے
ذریعے ، جن کے اندر کوئی اور وزن نہ ہو، آپ لوگوں کو برائیوں سے الگ کر سکیں“۔33۔۔اس لئے اس کے مقابل پر کوئی طاقت ہونی چاہئے۔اور قرآن کریم فرمارہا ہے کہ تمہارے
تعلق باللہ کے نتیجے میں تمہاری ذات میں ایک کشش پیدا ہوگی۔وہ کشش لوگوں کو کھینچے گی، وہ کشش ان کی
برائی سے محبت کے مقابل پر زیادہ قوی ہو جائے گی۔کیونکہ کشش ثقل زمین کی طرف بلاتی ہے اور خدا کی
محبت آسمان کی طرف بلاتی ہے۔اور خدا کی محبت زمین کی محبت پر غالب آجاتی ہے، اگر وہ بچی ہو۔اس لئے
لازم وہ لوگ خدا کی طرف کھینچے جائیں گے ، اگر ان کو بلانے والے خدا کی طرف تھے ، اگر ان کو بلانے والے
خدا کی محبت اپنے دل میں رکھتے ہوں۔پس اس پہلو سے قرآن کریم فرماتا ہے : ہاں ! اب تم تیار ہو گئے ہو کہ
بنی نوع انسان کو نیکی کی طرف بلاؤ اور برائیوں سے روکو کیونکہ تمہارا حبل اللہ سے تعلق قائم ہو چکا ہے۔کیونکہ تم
اللہ کی محبت کے نتیجے میں اس کے بندوں اور اس کے غلاموں سے محبت کرنے کے اہل ہو گئے ہو“۔" لیکن پھر اگلی نسلیں آتی ہیں ، ان کو یہ باتیں ورثہ میں ملتی ہیں، ان کے لئے یہ تاریخ ہو جاتی
ہے۔ان کو مخاطب کر کے فرمایا:۔وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوا وَاخْتَلَفُوا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَ هُمُ الْبَيِّنَتُ
که خبردار! یہ نہ سمجھنا کہ یہ بندھن ہمیشہ مضبوط رہیں گے۔خطرہ ہے کہ آئندہ نسلوں میں یہ بندھن
کمزور ہو جائیں اور ان تعلقات کو تم رسمی تعلقات سمجھ لو۔تم یہ مجھ لو کہ ماں باپ کے تعلق تھے، جو ہمیں ورثے
میں ملے ہیں، ہم تمہیں متنبہ کرتے ہیں کہ اس طرح یہ تعلق قائم رہنے کے نہیں، یہ پھر ٹوٹ جائیں گئے۔۔۔۔۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کی موجودہ نسل کے لئے ایک بہت ہی بڑی تنبیہ ہے۔ورثہ میں وہ سب رہتے تم پاؤ گے۔اگر ورثہ میں خدا کی محبت بھی تمہیں ملی ہو اور اگر خدا کی محبت تمہیں ورثہ
میں نہیں ملی اور حبل اللہ سے تعلق کمزور ہو گیا ہے تو بزرگوں کے ورثہ میں سے کچھ بھی تمہارے حصے میں نہیں
آئے گا۔بلکہ ان کا ورثہ پاؤ گے، جو تمہارے بڑوں اور تمہارے بزرگوں کے دشمن تھے۔جنہوں نے اپنی
830
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
زندگی میں ان کی مخالفت کر کے عذاب کمایا تھا۔فرمایا: تمہارے مقدر میں بھی ان کا ورثہ آئے گا۔اپنے
بزرگ والدین اور اپنی پہلی نسلوں کا ورثہ پانے والوں میں سے نہیں ہوگے۔یہ وہ بڑی واضح اور عظیم اور کھلی کھلی نصیحت ہے، جس کو بار بار جماعت کے سامنے لانے کی
ضرورت ہے۔اور خصوصاً امریکہ کے اس دورے کے نتیجے میں، میں نے محسوس کیا کہ جماعت کے سامنے
اسے پھر رکھنے کی ضرورت ہے۔آپ کے دلوں میں بھی رخنے پیدا کرنے کے لئے شیطان کئی طرح سے
کوشش کرتا ہے اور کر رہا ہے۔کئی طرح سے جماعت کے خلاف کوشش کی جارہی ہے۔پہلے بھی کی جاتی
تھی ، آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔اس لئے یاد رکھیں کہ ہر وہ کوشش، جو اللہ سے محبت کے اوپر حملہ کرنے والی
ہو اور اس محبت کے نتیجے میں ان لوگوں کی محبت پر حملہ کرے، جو خدا کی خاطر آپ کو پیارے ہیں، اس نظام
پر حملہ کریں، جو خدا کی خاطر آپ کو پیارا ہے۔وہ شیطان ہیں، جو یہ آواز اٹھانے والے ہیں۔ان کی آواز کو
دھتکار دیں اور رد کر دیں۔بعض دفعہ یہ شیطان واضح ہو کر حملہ کرتا ہے بعض دفعہ چھپ کر حملہ کرتا ہے۔بعض
دفعہ براہ راست حملہ کرتا ہے، بعض دفعہ ایسے نمائندوں کے ذریعے حملہ کرتا ہے، جن کو آپ نیک دیکھتے ہیں،
جن کو آپ اچھا پاتے ہیں۔دیکھتے ہیں کہ وہ لمبے سجدے کر رہے ہیں، وہ نمازوں میں آگے ہیں اور دین
کے کاموں میں بظاہر پیش پیش ہیں اور اس نتیجے میں آپ دھوکا کھا جاتے ہیں۔قرآن کریم نے یہ نہیں
فرمایا کہ کیا دیکھو ؟ کس طرف سے بات آرہی ہے؟ قرآن کریم نے فرمایا کہ میری محبت کو عزیز تر کر لو اور
اپنے تعلق کو میرے تعلق
کی بناء پر مضبوط کرو۔اگر تم ایسا کرو گے تو پھر تمہیں کوئی خطرہ نہیں۔پس اگر ایک نیک آدمی کی طرف سے ایک ایسی آواز اٹھتی ہو، جس کے نتیجے میں وہ لوگ جو خدا
کی خاطر آپ کو پیارے ہوں، ان کے خلاف دل میں بغض پیدا ہوتا ہے تو وہ آواز نیک انسان کی طرف
سے نہیں، شیطان کی طرف سے ہے۔وہ نیک آدمی اگر بظاہر نیک ہے تو پھر وہ شیطان کا نمائندہ بن چکا
ہے، آلہ کار بن چکا ہے۔اس کو علم نہیں کہ وہ کیا کر رہا ہے؟ اس لئے ہر اس کوشش کو پہچا نہیں کہ وہ اپنی ذات
میں بد ہے یا اچھی ہے۔اگر وہ تفرقہ پیدا کرنے والی کوشش ہے تو یقینا خدا کی طرف سے نہیں“۔۔اس لئے کسی نوع کا افتراق ہو، جو بات بالآخر آپ کو اپنے بھائیوں سے دور لے جانے
وو
والی ہو، نظام جماعت سے دور لے جانے والی ہو ، وہ آواز خدا کی آواز نہیں ہے۔اس ملک میں کئی قسم کے ایسے خطرات ہیں۔بعض دفعہ آپ
کو کہنے والے یہ کہیں گے کہ فلاں آدمی
امیر ہے اور اس کی زیادہ عزت ہے اور ہم غریب ہیں یا فلاں غریب ہے، اس کی عزت نہیں ہے۔اس لئے
831
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
جماعت تقویٰ سے ہٹ گئی ہے۔اس لئے جماعت سے تعلق کمزور ہو جانا چاہئے۔اس لئے ایسے لوگوں کو
اپنی تقید کا نشانہ بنانا چاہئے۔واقعہ یہ ہے کہ اگر یہ ایسی بات درست ہے تو وہ بدنصیب ہے، جوکسی امیر کی
محض اس کی امارت کی وجہ سے عزت کرتا ہے۔لیکن وہ اس سے بھی زیادہ بدنصیب ہے، جو جماعت سے
اس لئے تعلق توڑ لیتا ہے کہ جماعت کا کوئی شخص کسی امیر کی محض دولت کی خاطر عزت کر رہا ہے۔اس لئے
وہ اس سے بڑھ کر بدنصیب کیوں ہوتا ہے، جس کی بدنصیبی کو وہ اپنی طعن و تشنیع کا نشانہ بنارہا ہے؟ کیا
دولتوں کی طرف رجحان کے نتیجے میں آپ کا تعلق خدا سے پیدا ہوا تھا ؟ کیا آپ کا تعلق خدا سے اس لئے تھا
کہ تمام مسلمان امیر لوگوں کو ذلیل کرتے ہیں اور غریبوں کو عزت دیتے ہیں؟
یہ ایسی ثانوی چیزیں ہیں، جن کا خدا سے تعلق سے کوئی بھی تعلق نہیں۔اس لئے خدا کا تعلق بنیاد
ہے۔اگر کسی شخص کا تعلق خدا سے مضبوط ہے اور اسے کوئی یہ کہ دے کہ فلاں شخص ، جو جماعت کا نمائندہ
ہے، اس نے تمہیں ذلیل سمجھا تو کیا اس کے نتیجے میں وہ خدا سے تعلق توڑے گا؟
امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے زیادہ ذلیل دنیا میں ان لوگوں کو سمجھا گیا، جن کا خدا سے سب سے
زیادہ تعلق تھا۔دنیا میں اپنے وطن میں سب سے زیادہ ذلیل انبیاء کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ تحقیران
کی کی گئی ہے۔کیا انہوں نے کبھی اس بناء پر کہ خدا کے بندوں نے ان پر نا جائز حملے کئے، خدا سے اپنے
"
تعلق کو کمزور کر لیا۔۔۔۔۔اس مضمون کو آپ اچھی طرح سمجھیں تو پھر کوئی شخص آپ کو دھوکا نہیں دے سکتا۔کوئی شخص
آپ کو یہ آکر کہتا ہے کہ ہم ایک ایسا اجلاس بلاتے ہیں، جس میں صرف African Americans
شامل ہوں گے، پاکستانی شامل نہیں ہوں گے۔ہر African American کو سمجھ جانا چاہئے کہ یہ
شیطان کی آواز ہے۔یہ ایک ایسی آواز ہے، جو انفرادی تفریق نہیں پیدا کر رہی بلکہ جماعت کو دو نیم کرنا
چاہتی ہے۔جو جماعت کے ایک طبقے کے ساتھ دوسرے طبقے میں فرق پیدا کرنا چاہتی ہے۔اور یہی وہ
رد عمل ہے، جو یہاں کی جماعت نے ایک موقع پر دکھایا۔جبکہ ایسی آواز ابھی اٹھائی گئی۔تمام ایسے
African Americans جو اپنے اخلاص اور محبت میں خالص ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ ایک بڑی بھاری
تعداد ایسی ہے، جو اپنی محبت اور اپنی اخلاص میں خالص ہیں، انہوں نے اس بات کو تحقیر کی نظر سے دیکھا اور
رد کر دیا۔اور ہر ایک نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم کسی ایسے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، جو خدا کی جماعت کو
دو نیم کرنے والا ہو۔اور جو خدا کی جماعت میں تفریق پیدا کرنے والا ہو۔اگر چہ بظاہر ان کی محبت کی خاطر
832
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
-
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
یہ آواز اٹھائی گئی تھی۔یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ شخص جس نے اس آواز کو اٹھایا، اس کے دل میں شیطان نے
اثر کیا تھا اور براہ راست اس کے دل سے یہ آواز اٹھی تھی یا کسی شیطان نے اس کو اپنا آلہ کار بنایا تھا۔مگر
دونوں صورتوں میں اس کی ایک بدنصیبی ہے۔وہ خدا کے دشمن کا آلہ کار بن گیا۔خواہ لاعلمی میں بنا، خواہ
جان کر اور اس بات کو خوب پہچانے کے بعد بنا۔مگر دونوں صورتوں میں اس کی ایک بدنصیبی ہے۔اور میں
آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ کی جماعت پر اس نوع میں بھی کئی قسم کے حملے پہلے ہو چکے ہیں۔یہ حملے
ہمیشہ ایک طرف پر نہیں ہوا کرتے۔قرآن کریم ہمیں دوسری طرح مطلع فرماتا ہے کہ شیطان تم پر اس طرح
حملے کرتا ہے کہ خود چھپ جاتا ہے اور تمہیں یہ بھی نہیں پتہ چلتا کہ کس طرف سے حملہ ہو رہا ہے"۔چنانچہ یہ جو حملے ہیں، مختلف رنگ میں ہوتے ہیں۔کبھی بلند شکل میں پیدا ہوتے ہیں، کبھی
چھوٹوں کی شکل میں پیدا ہوتے ہیں۔کبھی محبت کے نام پر پیدا ہوتے ہیں، کبھی دشمنی کے نام پر پیدا ہوتے
ہیں۔اور یہ وسوسے اپنے رنگ بدلتے رہتے ہیں، نتیجہ ایک ہی ہے کہ وہ لوگ، جو حبل اللہ کو مضبوطی سے
تھامے ہوئے ہیں، ان کے درمیان میں رخنہ پڑ جائے اور ان کے درمیان افتراق پیدا ہو جائے اور ان
کے او پر قبضہ کر لیا جائے۔چنانچہ امریکہ ہی میں ایک ایسا دور تھا، جبکہ امریکہ کی جماعت پر نیکی کے نام پر قبضہ کیا جانے کی
کوششیں کی جارہی تھیں۔بعض لوگ ایسے تھے، جنہوں نے ایک دم جماعت کے کاموں میں آگے آنا
شروع کر دیا۔اور ان کا ایک گروہ تھا، جن کا آپس میں تعلق تھا۔اور وہ ایک دوسرے کو بڑھاتے تھے۔اور
جب میں نے تحقیق کی تو اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ بعض ان کے ایجنٹ جماعتوں میں
پھرتے تھے اور ان
کی تعریفیں کرتے تھے۔کہتے تھے : فلاں شخص بہت نیک ہے اور بہت اعلیٰ خدمات کرنے
والا ہے، کیوں اس کو آگے نہیں لایا جارہا؟ کہیں یہ وجہ تو نہیں کہ پاکستانی لیڈرشپ کو یہ خطرہ ہے کہ اس لیڈر
شپ پر مقامی لوگ قابض ہو جائیں گے۔اس لئے ہمیں اچھے لوگوں کو ووٹ دینا چاہئے۔جو ہم میں سے
ہیں، ان کا حق ہے کہ وہ آگے آئیں۔اس طرح پرو پیگنڈا کر کے بعض نہایت ہی اسلام کے خطرناک
لوگوں کو آگے لانے کی کوشش کی جارہی تھی۔جب میں 1978ء میں ایک عام احمدی کی حیثیت سے آیا یعنی خلافت کے منصب پر بھی خدا تعالیٰ
نے مجھے فائر نہیں فرمایا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے کچھ نہ کچھ بصیرت مجھے ایسی عطا فرمائی تھی، جس سے میں ان
باتوں کو بھانپ لیتا تھا، پہچان لیتا تھا۔ان سب لوگوں سے میں نے تعلق قائم کیا، ایک ذاتی دورہ تھا، میں پھر رہاتھا۔833
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
اور جہاں جہاں بھی موقع ملا، مقامی، بیرونی، ہر قسم کے احمدیوں سے بڑی محبت سے ملا اور ان کو قریب سے دیکھا۔اور واپس جا کر میں نے بعض لوگوں کے متعلق یہ رپورٹ کی کہ مجھے یہ نہایت خطرناک سازش دکھائی دے رہی
ہے۔کچھ لوگ نیکی کے نام پر جماعت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور دو طرح کے خطرات ہیں۔اول: اگر وہ واقعہ نیک ہیں تو ان کو جماعت کے نظام کا علم کوئی نہیں۔ان کے اندر احمدیت گہری
طور پر جذب نہیں ہے۔وہ بیرونی خیالات سے متاثر ہیں اور احمدیت اور اسلام کو اپنے رنگ میں ڈھالنے کی
کوشش کریں گے۔اور دوسرے مجھے یہ خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ ایک سازش کے نتیجے میں ایسا ہو رہا ہے۔چنانچہ ایسے لوگوں کو یہاں کے بعض مخلص احمدیوں نے نہایت سادگی سے ان کو نیک سمجھتے ہوئے
او پر لانے کی کوشش کی۔اور چونکہ مرکز متنبہ ہو چکا تھا، ان کی اس کوششوں کو رد کر دیا گیا۔اور ان کو وہ عہدے
نہیں دیئے گئے، جن کے لئے ان کے نام پیش ہوئے تھے۔نتیجہ کچھ لوگوں کے اندر تو یہ غصہ سلگتا رہا کہ
جماعت نے ہمیں چنا اور مرکز نے رد کر دیا، یہ کیا وجہ ہے؟ یہ کس قسم کی Democracy ہے؟ میں بتادینا چاہتا
ہوں کہ یہاں دنیاوی کوئی Democracy نہیں ہے۔نظام جماعت خدا کی رسی سے شروع ہوتا ہے اور
آسمان سے لٹکنے والی رسی ہے، جو نظام جماعت کی نمائندگی کرتی ہے۔زمین سے اٹھنے والی کوئی رسی نہیں ہے،
جس کو آپ پ Democracy کہہ کر دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔اگر واقعہ آپ کا تعلق اللہ سے ہے تو آپ
کی نظر اللہ پر رہے گی۔اور ان لوگوں کی رضا آپ کی رضا بن جائے گی، جو خدا کی رضا پر چلتے ہیں۔اور
Democracy کا بالکل ایک مختلف سے مختلف تصور پیدا ہوتا ہے۔وہ جو خدا کے لئے کام کرنے والے
ہیں، جن کا خدا سے تعلق مضبوط ہے، ان کی رضا آپ کی اپنی رضا پر غالب آجاتی ہے۔اور ایسے شخص کو پھر کوئی
خطرہ نہیں۔چنانچہ اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے دلوں میں اعتراض پیدا ہوئے۔لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کو خدا نے ایک بڑا عظیم الشان دنیا کا کام سپر دفرمایا ہے، جن کی
تربیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خود فرمائی ، جن کو تقویٰ پر قائم کیا ، ان کو اہل تقویٰ کی بصیرتیں
عطا فرمائیں، پھر خلافت کے زیر سایہ انہوں نے لمبی پرورش پائی ، بچپن سے بڑے ہوتے تک، بڑے ہو کر
جوان ہوتے تک، جوان ہو کر بوڑھے ہوتے تک اور مرتے دم تک کامل وفا سے وہ اسلام کے ساتھ بڑی
محبت کے ساتھ چھٹے رہے۔یہ وہ لوگ ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے تقویٰ پر قائم فرمایا ہے۔ان کے فیصلے اپنی انا
کے مطابق نہیں ہوتے، ان کے فیصلے ہرگز اس بنا پر نہیں ہوتے کہ کوئی قوم کسی دوسری قوم پر غالب آجائے۔834
**
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک
ان کے فیصلے خالصہ اس بات پر قائم ہوتے ہیں کہ اللہ، غیر اللہ پر غالب آجائے اور اللہ کی محبت غیر اللہ کی
محبت پر غالب آجائے۔اس لئے کسی ایسے خطرے کو برداشت نہیں کر سکتے۔اس کے خلاف نبرد آزما ہونا ، ان
کی فطرت ثانیہ بن جاتی ہے، جس سے نظام جماعت پر حملہ ہورہا ہو۔اس بناء پر وہ فیصلے ہوتے ہیں لیکن دنیا
میں بہت سے نئے آنے والے مختلف جگہوں سے دین میں بعد میں شامل ہونے والے اس مضمون کو گہرائی
سے نہیں سمجھتے۔اس لئے وہ بعض دفعہ دشمن کے پروپیگینڈے کا شکار ہو جاتے ہیں۔بہر حال ایک یہ بھی دور تھا، جب اس رنگ میں کوشش کی گئی۔اور بعض دفعہ پھر بھی ایسی کوششیں کی
جائیں گی۔لیکن آپ یا درکھیں اگر آپ خلیفة المسیح سے آپ کی بیعت کچی ہے، اگر خلیفة المسیح
پر آپ کا اعتماد ہے اور آپ جانتے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے ہے اور آج دنیا میں سب سے زیادہ خدا کی
نمائندگی کا اس کو حق حاصل ہے تو پھر اپنے فیصلوں اور اپنی آراء کو اس کی رائے پر اور اس کے فیصلے پر بھی ترجیح
نہ دیں۔اگر آپ نے کبھی ترجیح دی تو حبل اللہ سے آپ کا ہاتھ چھٹ جائے گا اور قرآن کریم کی آیت آپ کو
حفاظت کی کوئی ضمانت نہیں دے گی۔آپ مشورہ دیتے ہیں اور مشورے میں تقویٰ ضروری ہے۔اور
بسا اوقات ایک ناتجربہ کار آدمی تقویٰ پرمبنی مشورہ بھی دیتا ہے اور وہ مشورہ قابل قبول نہیں ہوتا۔اس لئے
آخری فیصلہ دین میں نبی اور نبی کے بعد خلیفہ کے ہاتھ میں رکھا گیا ہے“۔ور
آپ جتنے بھی مشورے دیتے ہیں، اپنی انا کی خاطر نہیں دیتے، اپنی قومیت کی خاطر نہیں
دیتے، اپنے رنگ اور نسل کی خاطر نہیں دیتے، محض اللہ کی خاطر دیتے ہیں۔اور اس لئے وہ جس کی بیعت
آپ نے اللہ کی خاطر کی ہے، اس کے فیصلے کو خدا کی خاطر قبول کرنا، آپ کے ایمان کا جز ہے۔آپ کے
ایمان کا جز ہی نہیں بلکہ آپ کے ایمان کی بنیادی شرائط میں داخل ہیں۔یہی وہ تربیت ہے، جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے آپ کے صحابہ رضوان اللہ علیہم نے
پائی۔اور یہی وہ تربیت ہے، جو خلفاء نے ہمیشہ جماعت کی کی۔اور اسی تربیت میں ہم پل کر جوان ہوئے
ہیں۔میں کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ اس عظیم تربیت سے آپ کے قدم ہٹنے دوں، اس راہ سے
آپ کو بھٹکنے دوں۔اس لئے میں خوب کھول کر بیان کرنا چاہتا ہوں کہ حبل اللہ سے تعلق کا یہ مطلب ہے۔آپ میں سے جو خدا سے وفا کرتے ہیں، وہ لازماً خدا کے نمائندوں سے وفا کریں گے۔اور مجھے ان کے
متعلق کوئی بھی خدشہ نہیں۔خدا خود ان کی حفاظت فرمائے گا اور جو بے وفائی کے جذبے دل میں رکھتا ہے
اور احمدیت کو قومی نفرتوں کے لئے ایک آلہ کار بنانا چاہتا ہے، اس کی کوششیں مردود ہوں گی۔میں یقیناً
835
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
آپ
کو بتا تا ہوں اور اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ خدا خود اس جماعت کی حفاظت کرنے والا ہے، وہ نگران
ہے۔اور وہ ہر ایسی کوشش کو نا مراد اور نا کام کر دے گا، جو جماعت میں تفرقہ پیدا کرنے والی ہے۔اور جبل
اللہ پر ہاتھ ڈالنے والوں کے اجتماع کے خلاف کوشش کی ہے۔خدا نے خود یہ وعدہ فرمایا ہے، حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے اور بڑے کھلے الفاظ میں دنیا کی آئندہ ہونے والی سازشوں کا ذکر فرماتے
ہوئے فرمایا کہ خدا تجھے محفوظ رکھے گا۔چنانچہ 1905ء میں جبکہ پہلی مرتبہ فری میسنز (Free Masons) کے متعلق انگریزی زبان
میں ایک کتاب شائع ہوئی، جس میں یہ بیان کیا گیا کہ ایک سیکرٹ سوسائٹی ہے، جو دنیا کی طاقتوں پر قبضہ
کرنا چاہتی ہے۔اس وقت جب کہ فری میسنز (Free Masons) کے لفظ سے ہندوستان کے شاید گنتی
کے چند باشندے آگاہ ہوں اور ہندوستان کی بھاری اکثریت نے کبھی نام بھی نہیں سنا تھا کہ فری میسن
ہوتے کیا ہیں۔1901ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہوا:۔فری میسن مسلط نہیں کئے جائیں گے
(تذکرۃ صفحہ: 336)
یعنی خدا تعالیٰ تمہیں اور تمہارے ماننے والوں کو فری میسنز کے تسلط سے محفوظ رکھے گا۔کتنا عظیم
الشان وعدہ ہے اور کتنا یقین کی چٹانوں پر قائم کرنے والا وعدہ ہے۔اس لئے خطرات سے آگاہ کرنے کا یہ
مطلب نہیں کہ میں آپ کو خوفزدہ کر رہا ہوں۔میں جانتا ہوں کہ آپ جو خدا والے ہیں، آپ کو کوئی خطرہ
نہیں۔لیکن متنبہ کرنا پھر بھی ضروری ہے۔کیونکہ قرآن کریم بار بار متنبہ فرماتا ہے۔بعض دفعہ تنبیہ نہ ہونے
کے نتیجے میں بعض لوگوں کو خدشہ پیدا ہو جاتا ہے ، بعض کمزور لوگ ٹھو کر کھا جاتے ہیں، وہ منصب سے ہٹ
جایا کرتے ہیں۔اس لئے جماعت کو تنبیہ نہیں ہے، ان کمزوروں کو بچانے کی خاطر ایک نصیحت ہے کہ تم
باخبر رہو، کس طرف سے لوگ تم پر حملہ کرتے ہیں، کس طرح تمہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں۔اور علاج
ایک ہے کہ اللہ کی رسی کو پکڑ لو۔اور اس رسی کو پکڑ لو، جس کے متعلق خدا فرماتا ہے کہ اس رسی کے پکڑنے
والوں پر کوئی مسلط نہیں کیا جائے گا۔فری میسنری کیا ہے؟ اس کی تفصیل کے متعلق ہمیں جاننے کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن یہ ایک
سمبل (Symbol ) بن چکا ہے، خفیہ سازش کے ذریعے دنیا کی طاقتوں پر قبضہ کرنے کا۔کہاں تک یہ
بات درست ہے، کہاں تک یہ بات غلط ہے، اس سے بحث نہیں۔لیکن آج دنیا فری میسنری کو ایک خفیہ
نظیم کے طور پر جانتی ہے، جو دنیا کی نظر سے اوجھل ہو کر طاقتوں کے سرچشمے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتی
836
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
ہے۔اور اس کوشش میں دنیا کے اکثر ممالک میں کامیاب ہو چکی ہے۔اور بار ہادنیا کے اخبارات میں،
کتب میں، ٹیلی ویژنز پر، ریڈیو پر ایسے پروگرام آپ سنتے ہوں گے، جن میں ان معاملات کی تفصیل بیان
کی جاتی ہے کہ کس طرح کتنے اہم لوگ فری میسنری کے ممبر بن گئے۔جب یہ کہا جاتا ہے کہ یہ قبضہ ہے تو
وہ انکار کرتے ہیں کہ نہیں، ہم تو ایک نیک سوسائٹی کے ممبر ہیں لیکن واقعہ نتیجہ یہی نکلتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے اس الہام کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو یقین دلا دیا کہ تو اور
تیرے غلام ہر خفیہ تنظیم کی سازش سے محفوظ کئے جائیں گے۔کیونکہ خدا یہ فرماتا ہے۔اس نے یہ فیصلہ کر لیا
ہے کہ تمہیں غیر اللہ کے تسلط سے آزاد کرے گا۔کیسے آپ آزادر ہیں گے؟ اس لئے کہ جب خدا کی محبت
آپ کے دلوں پر غالب آئے گی تو غیر اللہ کا رنگ اس پر چڑھ ہی نہیں سکتا، آہی نہیں سکتا۔ایک دل میں دو
محبتیں نہیں رہا کرتیں۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک سینے میں دو دل ہم نے پیدا نہیں کئے۔مراد یہ ہے کہ
جو محبت ایک دفعہ دل پر غالب آجائے، اس محبت کی طاقت ہے، جو ہر غیر محبت کو دھتکار دیا کرتی ہے۔یہ راز
ہے، ایک طاقت کے سرچشمے کا۔اس لئے آپ خدا کی محبت کو مضبوطی سے پکڑ لیں اور اس محبت کی خاطر
اپنے سارے تعلق مضبوط کریں۔اس محبت کی بناء پر خلافت سے تعلق قائم رکھیں۔تو یقینا پھر آپ کو کوئی
خطرہ نہیں ہوگا۔ہر دوسرا تعلق جس کی طرف آپ
کو بلایا جائے گا، اس کی آپ کے نزدیک کوئی بھی اہمیت
اور کوئی بھی قیمت نہیں ہوگی۔پھر اسی طرح اور بھی کئی ذرائع سے رفتہ رفتہ رخنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔شوری کے
لئے جو تجاویز میں نے دیکھیں، چند دن ہوئے، میں حیران ہو گیا کہ کس طرح بعض لوگ لاعلمی سے اور بعض
لوگ غالباً عمداً ایسی تجویزیں رفتہ رفتہ داخل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ لوگ جو امریکن
پرورش میں جوان ہوئے ہیں، یہاں پیدا ہوئے اور یہیں بڑے ہوئے اور بعض امریکن قدروں سے واقف
ہیں، وہ دھو کے میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔اور نیکی کے نام پر ان کو برائی کی طرف منتقل کیا جاسکتا ہے۔مثلاً اگر یہ
آواز اٹھے بار بار کہ جماعت احمدیہ کو امریکن مزاج کو سمجھنا چاہئے اور امریکن مزاج کو سمجھنے کے ذریعے وہ تبلیغ
کر سکتے ہیں ورنہ ناکام ہو جائیں گے۔اس لئے امریکن مزاج جاننے والے او پر آنے چاہئیں۔یہ ظاہری
نتیجہ ہے، جس کو مخفی رکھا جاتا ہے۔اگر جماعت احمد یہ امریکہ کے مزاج سے ناواقف ہے، خلیفہ وقت تو
امریکہ کی پیداوار نہیں ہے۔ہو سکتا ہے آئندہ کبھی خدا تعالیٰ اس ملک کو بھی اگر یہ تقویٰ کی آماجگاہ بن جائے ،
خلافت کا مرکز بنا دے۔کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا۔مگر سر دست تو خدا تعالیٰ نے خلیفہ وہاں سے چنا ہے،
جو امریکہ کی پیداوار نہیں اور بظاہر اس کو امریکہ کے مزاج کا کوئی علم نہیں ہونا چاہیئے۔837
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکہ کے مزاج سمجھنے کے لئے امریکن لوگ آگے آنے چاہئیں۔جاپان کا مزاج پھر کیوں اہمیت نہیں رکھتا؟ جاپان کا مزاج بھی تو اہمیت رکھتا ہے، اس کو سمجھنے کے لئے اور اس کو
غالب کرنے کے لئے جاپانیوں کے ہاتھ میں لیڈرشپ چلی جانی چاہئے۔اور نائیجیریا کا مزاج سمجھنا چاہئے
اور پھر غانا کا مزاج سمجھنا چاہئے اور سیرالیون کا مزاج سمجھنا چاہئے ، انگلستان کا سمجھنا چاہئے، جرمنی کا
سمجھنا چاہئے ، چین کا سمجھنا چاہئے ، کوریا کا سمجھنا چاہئے، بے شمار دنیا میں ممالک ہیں۔ایک سو چودہ (114)
ممالک میں جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے قائم ہو چکی ہے۔کیا خلیفہ ایک سو چودہ ممالک میں پیدا ہو گا بیک
وقت؟ اور ایک سو چودہ کی ممالک کی تربیت میں جوان ہوگا ؟ اگر نہیں تو پھر وہ کیسے دنیا کو اسلام کا پیغام
پہنچائے گا۔یہ آواز اٹھ رہی ہے۔حالانکہ قرآن کریم بتاتا ہے کہ ایک ہی مزاج ہے، جس پہ انسان کو پیدا کیا گیا ہے۔اور اس مزاج
پر اسلام کو پیدا کیا گیا ہے۔یہ دین فطرت ہے۔یہ دعویٰ ہے اسلام کا۔اس دعوے کی بناء پر یہ عالمگیر مذہب
ہونے کا اہل ہے۔یہ آواز جو اٹھتی ہے کہ امریکہ کے لئے امریکہ کا مزاج سمجھنے والے چاہئیں۔یہ بظاہر ایک
جدید آواز ہے لیکن قدیم ترین آواز ہے۔ایک پرانے زمانے کی آواز ہے۔اس زمانے کی آواز ہے، جبکہ
مذاہب قومی اور ملکی ہوا کرتے تھے، ابھی اسلام پیدا نہیں ہوا تھا۔امریکہ میں امریکہ کی طرف نبی آئے تھے،
یورپ کے ممالک میں یورپ کے ممالک کو مخاطب کرنے والے نبی آئے تھے، جاپان میں جاپان کو خطاب
کرنے والے نبی آئے تھے اور Middle East میں Middle East سے مخاطب کرنے والے نبی
پیدا ہوئے۔ساری دنیا کے مزاج کو خدا نے ملحوظ رکھا۔لیکن علاقائی نبی پیدا کئے۔کیونکہ علاقائی مزاج کو سمجھ
کر پیغام دینے والا دنیا کو مخاطب نہیں ہو سکتا۔ایک ہی صورت تھی تمام دنیا کو ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کی
ایک ایسے عالمی نبی کو پیدا کیا جاتا، جو فطرت کا مزاج سمجھتا۔اس فطرت کا مزاج سمجھتا، جس پر خدا نے
انسان کو پیدا کیا ہے۔جس پر ہر کالے کو پیدا کیا ہے، جس پر ہر گورے کو پیدا کیا ہے، جس پر ہر سرخ کو پیدا
کیا ہے، جس پر ہر زرد کو پیدا کیا ہے۔مشرق کو بھی پیدا کیا ہے، مغرب کو بھی پیدا کیا ہے۔چنانچہ اس نور کا
جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کرتے ہوئے قرآن فرماتا ہے:۔لَا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ
( النور : 36)
یہ تو عالمی نور ہے۔نہ یہ مشرق کی جائیداد ہے، نہ مغرب کی جائیداد ہے۔ہر ملک اور ہر قوم کی
نمائندگی کرنے والا نبی ہے۔اسی لئے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطاب
838