واعتصمو ابحبل اللہ جمیعاً ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 13 نومبر 1987ء
میں، جو حجۃ الوداع کہلاتا ہے، بڑی شدت کے ساتھ ، بڑی سختی کے ساتھ قبائلی تقسیموں کو ردفرمایا۔جاہلیت
قرار دیا۔انسان کو ایک ہاتھ پر اکٹھا رہنے کی نصیحت فرمائی۔اور فرمایا کہ آج اس دن اور اس دن کی عزت کی
قسم! جس دن میں بات کر رہا ہوں ( یعنی حج اکبر کا دن تھا) اس مقام کی قسم ! جس مقام پر میں کھڑا ہوں،
اس دن کی حرمت، اس مقام کی حرمت میں تمہیں یاد دلاتا ہوں۔میں ان سارے جاہلیت کے خیالات کو ،
میں
جو انسان کو مختلف قوموں اور نظریوں میں تفریق کرنے والے ہیں ، اپنے پاؤں کے نیچے پھل رہا ہوں ، ہمیشہ
کے لئے میں ان
کو کچل چکا ہوں، کبھی کوئی تم میں سے ان کو زندہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔اگر تم سچے
مسلمان ہو، اگر تم میری اس آخری نصیحت کی کوئی بھی قدر کرتے ہو تو یہ تفریقیں تمہارے پاؤں کے نیچے بھی
ہمیشہ پچھلی جانی چاہئے۔یہ وہ دین ہے، جو دین واحد ہے۔جس نے تمام دنیا کی قوموں کو ایک ہاتھ پر اکٹھا
کرنا ہے۔یہ ہے محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا دین، جو عالمی نبی تھے۔ہر قوم کو پیغام دینے کے لئے خدا کی
طرف سے چنے گئے تھے۔پس پہلے بھی جب میں اس دورے پر حاضر ہوا تھا اپنے ذاتی طور پر، ایک مجلس میں یہ سوال اٹھایا
گیا کہ آپ ایسے آدمیوں کو بھیج دیتے ہیں، جو امریکن مزاج نہیں سمجھتے۔میں نے ان سے
کہا کہ وہ حمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج سمجھتے ہیں کہ نہیں ؟ مجھے صرف اس میں دلچسپی ہے۔اگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا
مزاج سمجھنے والے غلام تمہارے سامنے حاضر ہوتے ہیں تو امریکن مزاج سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں ، جاپانی
مزاج سمجھتے ہوں یانہ سمجھتے ہوں، افریقین مزاج سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں، لازم اوہ اس بات کے اہل ہیں
کہ تمہاری تربیت کر سکیں۔تمہارے مزاج اگر بگڑ جائیں گے تو اسلام کہاں کہاں تمہارے اس بگڑے
ہوئے مزاجوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔اگر تمہاری سوچیں ٹیڑھی ہو چکی ہوں گی اور مقامی بن گئی ہوں گی تو
کہاں کہاں اسلام ٹیڑھا ہو کر تمہاری سوچوں کی پیروی کرتا پھرے گا۔تمہیں ان ٹیڑھی سوچوں کو چھوڑنا ہوگا
اور اس مرکزی بنیادی مزاج کی طرف آنا ہوگا، جومحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج ہے۔وو
تم چاہتے ہو کہ اسلام تمہاری کجیوں کی پیروی کرے، تمہارے مطابق اپنا مزاج بدلنا شروع
کرے، یہ نہیں ہو سکتا۔کسی قوم کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ اسلام کے عالمی مزاج کو قومی مزاج میں
تبدیل کرنے کی کوشش کرے۔اسی طرح جاپانیوں نے ہر مذہب کا حلیہ بگاڑا۔آج بھی بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ جو مذ ہب جاپان
میں داخل ہوا، ہم نے اس کو Japanised کر دیا۔یعنی بدھ ازم کو بھی Japanised بدھ ازم کے طور پر اپنایا،
839

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
لنفیوشس ازم کو بھی Japanised کنفیوشس ازم کے طور پر اپنایا اور تاؤ ازم کو بھی Japanised تا ؤازم
کے طور پر اپنایا اور آج اسلام کو بھی Japanised اسلام کے طور پر اپنا ر ہے ہیں۔چنانچہ ایک جاپان کا مسلمان لیڈر مجھے ملا اور اس سے میں نے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسلام کو
آپ جس طرح Japanised کر رہے ہیں، اس کی مثال دیں؟ کہتا: مثلاً ہم نے وہاں شراب حلال کر دی ،
سؤ رحلال کر دیا۔سب جاپانی مسلمانوں کو ہم کہتے ہیں کہ یہ پرانے زمانے کی باتیں تھیں۔جاپانی مزاج کے
مطابق ہم سؤر اور شراب کے بغیر رہ ہی نہیں سکتے ، اس لئے اسلام کو بدلنا ہوگا۔اس طرح تو اسلام دوبارہ ہزار ہا
ملکوں اور قوموں میں تبدیل ہو جائے گا۔وہ وحدت ملی کہاں رہی، جس کی طرف دنیا کو بلایا جارہا تھا ؟ وہ ایک
پیغام کہاں چلا گیا، جس کی طرف سارے انسانوں کو دعوت دی جارہی تھی ؟ دنیا واپس لوٹ جائے گی ، ان
قدیم زمانوں کی طرف جب ملکی نبی ملکی پیغام لے کر آیا کرتے تھے ہلکی مزاج کو لوظ رکھا کرتے تھے۔اس لئے ان باتوں کو خوب سمجھیں اور اپنے پلے باندھ لیں۔یہ مضمون بہت وسیع اور بہت لمبا
ہے۔میں اب اس بات کو مختصر کرتا ہوں کیونکہ آج اس کے بعد شوری کی کاروائی بھی ہوتی ہے۔اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے، خدا آپ کو اپنی خالص محبت عطا کرے۔کیونکہ سب ضمانتوں
سے بڑھ کر ، سب ضمانتوں کی جان خدا کی محبت ہے۔یہ محبت آپ کے دل میں پیدا ہوگئی تو مجھے آپ کے
بارے میں کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔میری ساری فکریں دور ہو جائیں گی۔میں کامل اطمینان رکھوں گا کہ میں
آپ کو خدا کی حفاظت میں چھوڑ کر جارہا ہوں۔لیکن اگر آپ نے اس محبت کو خطرہ پیدا ہونے دیا، اس محبت پر
آنچ آنے دی تو میری ساری نصیحتیں ہوا میں بکھر جائیں گی، میرے سارے غم قائم رہیں گے، میں ہمیشہ آپ
کے بارے میں فکروں میں مبتلا رہوں گا۔خدا کی خاطر ایک ہو جائیں، خدا سے اپنا پیار بڑھا ئیں، مجھ سے
اگر پیار کرتے ہیں تو محض خدا کی خاطر کریں۔پھر آپ کو کوئی دنیا کی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔پھر آپ کی
جمعیت ہمیشہ قائم رہے گی ، پھر آپ پھولیں گے اور پھلیں گے اور بڑھیں گے اور کوئی دنیا کی طاقت آپ کو
سمیٹ نہیں سکے گی۔آپ کے پیغام میں وہ عظمت پیدا ہو جائے گی، جس میں خدا کی محبت غیر معمولی کشش
پیدا کرتی ہے۔آپ وہ آسمانی آواز ہو جائیں گے، جوز مینی طاقتوں کے مقابل پر غالب آئے گی۔اور زمین
پر جھکنے والوں کو آپ اٹھا ئیں گے اور آسمان کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 766747)
840

آج 10 میں سے 10 باقی