اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کی غلبہ کی ہوا چل پڑی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد
خطبہ جمعہ فرمود و 20 نومبر 1987ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کے غلبہ کی ہوا چل پڑی ہے
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔بھی چند روز پہلے میں شمالی امریکہ کے دورے سے واپس آیا ہوں۔شمالی امریکہ اس لئے کہ شمالی
امریکہ میں کینیڈا بھی شامل ہے۔اور اگرچہ زیادہ تر سفر کا مقصد امریکہ یعنی یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ
(United States of America) کا دورہ کرنا تھا مگر اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے دومرتبہ کینیڈا
بھی جانے کا موقع ملا۔اور مشرقی کینیڈا اور مغربی کینیڈا کی بعض جماعتوں میں جا کر کئی قسم کی تقریبات میں
شامل ہونے کی توفیق ملی۔یہ سفر چونکہ بہت طویل تھا، بہت وسیع ملک ہے، تقریباً ڈیڑھ مہینہ اس سفر میں
گزرا۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے تقریباً تمام جماعتوں میں سب میں تو نہیں لیکن اکثر جماعتوں میں جانے کا
موقع ملا۔اور اکثر جماعتوں کے تقریباً اکثر احمدی احباب سے ملنے کا موقع ملا۔ان میں مردو زن، بچے سب
شامل کر کے ہزار ہا کی تعداد بنتی ہے۔اور تفصیلاً سب سے ملاقات کا تو وقت نہیں تھا لیکن بعض صورتوں میں
لمبی ملاقاتیں بھی کرنی پڑیں۔بعض صورتوں میں مختصر مگر بالعموم تمام احباب جماعت یا یوں کہنا چاہئے کہ
احباب جماعت کی اکثریت سے خودل کر ان کے حالات کا جائزہ لینے کی توفیق ملی۔یہ ایک بڑا اہم مقصد تھا، جس کی خاطر میں نے یہ سفر شروع کیا تھا۔اور شروع میں ہی میں نے یہ
ہدایت بھجوائی تھی کہ میرا بنیادی مقصد امریکہ جانے کا غیروں سے ملاقاتیں اور بڑے بڑے فنکشنز اور تقریبات
میں خطابات کرنے نہیں۔بلکہ جماعتی حالات کا جائزہ لینا ہے اور یہ دیکھنا ہے کہ کس حد تک وہاں کی جماعت
ان مختلف ہدایات سے استفادہ کر رہی ہے، جو گزشتہ چند سالوں میں، میں خصوصیت کے ساتھ جماعت کو دیتا
رہا ہوں۔اور اسی طرح بعض ایسے مسائل ہیں، جن کا امریکہ سے بطور خاص تعلق تھا۔ان مسائل کو سمجھنے کے
لئے بھی ہر طبقہ جماعت سے تفصیلی ملاقات کی یا بعضوں سے ان میں سے تفصیلی ملاقات کی ضرورت تھی۔اللہ
تعالیٰ کے فضل سے یہ مقصد بہت عمدگی سے پورا ہوا لیکن اس سے استفادہ کرتے ہوئے ، وہاں کی جماعتوں
نے ہر جگہ دوسرے پروگرام بھی بنائے ہوئے تھے۔اس میں کئی قسم کے پروگرام شامل تھے۔پبلک ایڈریسز
841

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
(Public Addresses) اور یعنی عام مجالس سے خطاب اور پھر سوال و جواب کا موقع فراہم کرنا، ان میں
پاکستانی احباب، جو امریکہ میں بسے ہوئے ہیں، ان کے لئے بھی مجالس منعقد کی گئیں اور امریکن اور مغربی
ممالک کے رہنے والے افراد کے لئے بھی الگ مجالس مقرر کی گئیں۔اور اسی طرح جس طرح انگلستان میں ہم
مجالس سوال و جواب منعقد کرتے رہے ہیں، جماعتی طور پر بھی مجالس سوال و جواب منعقد کی گئیں۔پھر پریس
سے انٹرویو بھی کثرت کے ساتھ ہوئے۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ساتھ انٹرویو بھی ہوئے۔پھر بعض مشہور
شخصیتوں، اہم شخصیتوں سے ملاقات کا بھی انتظام کیا گیا۔لیکن ان اجتماعی تقریبات میں سب سے اہم
تقریبات وہ تھیں، جن کا مساجد کی تعمیر یا مساجد کے افتتاح سے تعلق تھا۔اس پہلو سے جو بہت ہی خوش کن خبر ہے، وہ یہ ہے کہ اس دورے میں تین مساجد کے افتتاح کی
توفیق ملی۔ان میں سے ایک فلاڈلفیا میں ایک ہماری چھوٹی سی جماعت ہے۔ان میں بعض بہت ہی مخلص
فدائی ممبر ہیں، جنہوں نے زیادہ بوجھ اٹھایا ہے۔اور اللہ کے فضل سے اپنی توفیق سے جیسا کہ نظر آتا ہے بڑھ
کر تو نہیں کہہ سکتے لیکن تو فیق کے آخری کناروں تک پہنچ کر بڑی ہمت سے انہوں نے بہت ہی خوبصورت
جگہ جماعت کے لئے خریدی اور وہاں پہلے سے ایک عمارت موجود تھی ، اس پر مزید کام کر کے مزید اس کا نقشہ
بدل کر اس میں ایک مسجد بنائی گئی، مستورات کے لئے الگ، مردوں کے لئے الگ اور کافی وسیع فلورز
( Floors ) یعنی ایسے کمرے ہیں، ہال قسم کے جن کو مسجد میں تبدیل کیا گیا ہے۔اور دیگر ضروریات کا بھی
خیال رکھا گیا۔چنانچہ اللہ کے فضل سے بہت ہی اچھی جگہ انہوں نے حاصل کر لی ہے۔پھر Tosan ایک جگہ ہے، مغرب کی طرف، وہاں بھی جماعت چھوٹی ہونے کے باوجود بہت
ہی خوبصورت اور با موقع مسجد کی تعمیر کی ان
کو توفیق ملی۔اور وہاں بھی افتتاح کی تقریب ہوئی۔پھر Portland شمال مغربی حصے میں واقع ہے، یہ Origan سٹیٹ کا دارالخلافہ یا Capital
City ہے۔اس جگہ بھی خدا کے فضل سے چھوٹی سی جماعت نے بہت ہی پیاری اور بڑی خوبصورت مسجد
بنائی ہے۔اور امید رکھتے ہیں کہ آئندہ کئی سالوں تک ان کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔صرف چار
خاندانوں کی جماعت ہے۔امریکہ کی جماعتوں میں غالباً سب سے چھوٹی ہے۔اور ان کو یہ تاریخی خدمت کی
توفیق ملی کہ سارے امریکہ کے مغربی ساحل میں بیان کیا جاتا ہے کہ یہ پہلی مسجد ہے، جس کی پہلی اینٹ اس
غرض سے رکھی گئی تھی کہ خدا کا گھر بنے گا۔اور سارے مغربی امریکہ کے اندر یہ جو اعزاز ہے، اس کے مغربی
ساحل کے اندر پہلی مسجد بنانے کا یہ بہت ہی ایک تاریخی نوعیت کا اعزاز ہے۔اگر چہ دیگر ممالک کے
842

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
مسلمانوں نے بھی اور پاکستانیوں نے بھی بعض مراکز قائم کئے ہیں، جن میں وہ نمازیں ادا کرتے ہیں، جس
طرح جماعت احمدیہ بھی کثرت سے ایسے مراکز قائم کرتی ہے۔لیکن بیان یہ کیا گیا ہے، پہلی خدا کی خاطر
یہ
بنائی جانے والی عمارت یعنی آغاز سے لے کر آخر تک مسجد کی خاطر جو بنائی گئی تھی ، وہ یہ پہلی مسجد ہے۔جہاں تک جماعتوں کے تعلقات کا معاملہ ہے۔اکثر یہ محسوس کیا گیا ہے کہ احباب جماعت خدا
瞥
کے فضل سے غیروں پر اچھا اثر رکھتے ہیں اور ان کے تعلقات بہت وسیع ہیں۔بعض صورتوں میں تو بہت
چھوٹا ہونے کے باوجود تعداد میں ان کا رسوخ اور ان کا نیک اثر بہت ہی وسیع ہے۔چنانچہ Portland ہی
میں جو تقریب منعقد کی گئی مسجد کی اور اس کے بعد مجھ سے ملاقات کروانے اور پھر سوال و جواب کی مجلس
منعقد کرنے کی ، اس میں Portland کی تقریباً ساری سوسائٹی کی کریم (Cream) آئی ہوئی تھی۔یعنی
جوان کی سوسائٹی میں اہم لوگ ہیں، بڑے بڑے دانشور اور سائنسدان اور ڈاکٹر ز اور جراح، ہر قسم کے
قابل لوگ وہاں اکٹھے ہوئے تھے۔اور اس علاقے کے سینیٹر، جہاں مسجد بنی ہے، وہ بھی اور ان کی بیگم بھی،
جو اس شہر کی میئر ہیں ، وہ بھی تشریف لائے ہوئے تھے، تقریب میں۔اور ان کے رد عمل سے جو باتوں کے
دوران ظاہر ہوا، یہ معلوم ہوتا ہے کہ جماعت نے وہاں بہت ہی نیک اثر ان لوگوں پر چھوڑا ہوا ہے۔چنانچہ
بعض لوگوں نے بتایا کہ اپنی دلچسپی کی تقریبات اور کلبوں کی شمولیت کو محض اس لئے وہ قربان کر کے آئے کہ
جن دوستوں نے ان کو دعوت دی تھی، ان کا انکار نہیں کر سکتے تھے۔تو اس پہلو سے معلوم یہ ہوتا ہے کہ
جماعت امریکہ میں بالعموم بہت ہی زیادہ کام کرنے کی گنجائش پیدا ہو چکی ہے اور بہت ہی نیک اثر احمد یوں
کا اپنے اپنے علاقوں میں ہے۔تقریبات میں شمولیت کے بعد وہاں کی جماعت نے جو تاثرات بھجوائے یا
اس وقت بھی بعد میں بیان کئے ، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اسلام کے لئے یعنی بچے اسلام کے لئے ،
اس اسلام کے لئے ، جسے جماعت احمد یہ دیکھتی ہے اور جس پر جماعت احمد یہ عاشق ہے، بہت ہی عظیم
الشان گنجائش موجود ہے۔اکثر امریکہ کے متعلق جو یہ تاثر ہے کہ لوگ اسلام سے نفرت کرتے ہیں، یہ درست ہے کہ لوگ
اسلام سے نفرت کرتے ہیں۔لیکن اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے ، جو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کا اسلام تھا۔اس اسلام سے نفرت نہیں کرتے ، جسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آنکھوں نے
دیکھا اور جس سے ہم پیار کرتے ہیں۔بلکہ ایک ایسے فرضی اسلام سے نفرت کرتے ہیں، جس کا دو طرح
سے انہوں نے مشاہدہ کیا ہے۔843

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہفتم
اول: وہ اسلام، جوان کے پروپیگنڈا میڈیا، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور اخبارات ان کے سامنے پیش کرتے
ہیں۔اور وہ چونکہ ایک خاص نفرت کے زاویے سے تصویر پیش کی جاتی ہے، جس میں سیاسی مصالح شامل ہو چکے
ہیں اور بہت حد تک عمداً مکر وہ صورت میں اسلام کو پیش کیا جاتا ہے۔اس لئے اس زاویے سے جب اسلام کو دیکھا
جائے تو واقعی ایک نہایت ہی مکروہ تصویر ابھرتی ہے۔اس لئے جو عوام الناس ہیں، ان کا اس میں کوئی قصور نہیں۔جب آپ ایک بدصورت نقشہ کھینچیں گے تو طبیعت طبعا اس سے متنفر ہوگی اور دور بھاگے گی۔دوسرا: جو بعض مسلمان ممالک کے جارحانہ اقدامات ہیں اور ان کے خاص ظالمانہ برتاؤ خود
اپنے ممالک کے بسنے والوں سے ہیں، اس کا بہت برا اثر ہے۔اور جب بھی مجالس لگتی ہیں، ان میں یہ
سوال ضرور اٹھتے ہیں۔بہر حال یہ ایک الگ لمبی روئیداد ہے، جس کی تفصیل میں اس وقت جانے کی گنجائش نہیں۔مگر
جہاں جہاں
بھی مجالس لگیں، وہاں ان مسائل پر سوال اٹھتے رہے اور جماعت کی طرف سے جو صحیح اسلام کی
تصویر ہے، اسے پیش کرنے کی کوشش کی جاتی رہی۔خود اسی جگہ یعنی Portland میں بھی جہاں کی بات ہو
رہی تھی ، وہاں سے ہمارے احمدی دوستوں نے بعض زبانی تاثر بھی بیان کیا ، پھر ان کے تحریری خطوط بھی
بھجوائے ، جو لوگ شامل ہوئے تھے تو ان میں سے ایک صاحب، جنہوں نے اسلام کی Violence کے
او پر سوال کیا تھا۔وہاں کے چوٹی کے قابل سرجنز (Surgeons) میں ان کا شمار ہے اور دنیا میں شہرت
رکھنے والے دوست ہیں۔ان کو جب میں نے اس کا جواب دیا تفصیل سے تو اس کے بعد ان کا یہ تاثر تھا،
انہوں نے اپنے دوست کو بتایا کہ میں تو اپنی شام کی محفل اور کلب قربان کر کے صرف تمہاری خاطر آیا تھا۔اور میں تیار ہو کے آیا تھا کہ ایک دو گھنٹے بہت ہی بور ہوں گا اور بڑی مشکل سے وقت گزرے۔لیکن ایسی
گا
مجلس میں آکر میں نے محسوس کیا کہ اگر یہ مجلس ہے تو میں اس کے لئے ہر جگہ جا کر اپنا وقت خرچ کرنے کے
لئے شوق سے تیار ہوں گا۔کیونکہ اسلام کے متعلق اور بعض دیگر امور میں ایسی ایسی معلومات حاصل ہوئیں
کہ اس سے پہلے ہمارے تصور میں بھی نہیں تھا۔پھر اسی طرح ایک اور دوست، اسی جگہ، وہ بھی ایک بہت قابل ڈاکٹر ہیں اور عملاً دہریہ، مذہب سے
متنفر تھے۔انہوں نے ایک سوال کیا اور سوال کے جواب کے بعد ان کا تاثر یہ تھا کہ دوسرے دن وہ خود اپنے
دوست کے پاس پہنچے اور کہا کہ میں آج تک ساری زندگی مذہب سے متنفر رہا ہوں، کوئی کبھی دلچسپی نہیں لی۔لیکن
صرف ایک سوال کرنے کے نتیجے میں جب اسلامک نظریہ مجھے معلوم ہوا ہے تو مجھ میں اتنی دلچسپی پیدا ہوگئی ہے
844

تحریک جدید - ایک الہی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
کہ اب میں لٹریچر مانگنے کے لئے آیا ہوں۔مجھے مذہب کے متعلق ہر قسم کا لٹریچر دو۔مذہب سے مراد اسلام تھی
اور میں اس کا مطالعہ کرنا چاہتا ہوں۔اور اس کے علاوہ بھی کثرت سے وہاں سے مطالبے شروع ہو گئے۔تو صرف یہ ایک نمونہ ہے، جو ہر جگہ اسی طرح دہرایا گیا ہے، اللہ کے فضل سے۔تو میں نے یہ
محسوس کیا کہ باوجود اس کے کہ عام تاثر یہی ہے کہ امریکہ میں اسلام کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی
ہے۔یہ تاثر درست بھی ہے اور غلط بھی ہے۔اسلام کے خلاف نفرت نہیں ہے۔اس اسلام کے خلاف
نفرت ہے، جو بگڑی ہوئی صورت میں آج امریکہ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔ایک اور پہلو سے ان سب مواقع پر ان کی سوسائٹی کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا۔کیونکہ میں تو اس
نظر سے ان کو دیکھتا رہا کہ اسلام کے داخل کرنے کے لئے کون کون سے مواقع ہیں؟ کون کون سے نئے
رستے کھل سکتے ہیں؟
جیسا کہ میں پہلے بیان کرتا رہا ہوں، میرا تا ثر امریکہ کے متعلق یہی تھا اور وہ درست ہے کہ سب
دنیا میں اس وقت گندگی پھیلانے کا سب سے بڑا مرکز امریکہ ہے۔اور ہر بدی وہاں ایجاد ہوتی ہے، ہر دنیا
کی برائی امریکہ سے پھوٹ رہی ہے۔لیکن ایک اور پہلو سے مجھے اس سفر میں جب ان کے حالات کے
مطالعہ کا موقع ملا۔تو معلوم ہوا کہ یہ پوری صحیح تصویر نہیں ہے۔اس کو زیادہ وضاحت کے ساتھ پیش کرنے
کی ضرورت ہے۔چنانچہ اس کی طرف مجھے ایک امریکہ کے کانگرس مین نے توجہ دلائی۔جب وہ ملاقات
کے لئے تشریف لائے تو ضمناً ان کو یہ اندازہ ہو گیا کہ میری امریکہ کے متعلق رائے اچھی نہیں ہے۔تو
انہوں نے کہا کہ آپ اس پہلو سے جب ملاقاتیں کریں گے ، تصور کریں گے تو اس پہلو سے ضرور مطالعہ
کریں کہ امریکن عوام اچھے لوگ ہیں ، دل کے اچھے ہیں ، سادہ ہیں اور ان کے دل میں برائی نہیں ہے۔یہ
الگ بات ہے کہ وہ خود بعض بڑے بڑے Cartels کا شکار ہو چکے ہیں۔بڑی بڑی مافیا قسم کی تنظیموں کے
نیچے وہ بے بس ہیں۔یہ آخری لفظ تو انہوں نے نہیں کہے مگر مراد یہی تھی کہ آپ ان
کو دیکھیں گے کہ وہ خود
معصوم اور بے قصور لوگ ہیں۔چنانچہ اس سے مجھے بڑا فائدہ پہنچا۔انہوں نے جو یہ اس زاویے سے امریکنوں کے حالات کے
جائزے کا مشورہ دیا تو اس کا میں بڑا ممنون ہوں۔کیونکہ اس سے مجھے واقعہ بہت فائدہ پہنچا اور سارے امریکہ
کے سفر کے دوران ملاقاتوں کے بعد، جن میں گورے بھی تھے، کالے بھی۔افریقین بسے ہوئے بھی اور
دوسرے ملکوں سے آئے ہوئے بھی۔میں نے یہ اندازہ کیا کہ سارا امریکہ خود اس وقت غلام بنا ہوا ہے، اپنے
845

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
نظام کا۔اور یہ جو نہایت ہی ذلیل قسم کا مالیاتی نظام، سودی نظام اور مادہ پرستی کا نظام ان کے اوپر نافذ ہو چکا ہے،
اس سے وہ نکل نہیں سکتے۔اب بالکل بے اختیار ہو چکے ہیں، ان کے ہاتھوں میں۔اور چند بڑے بڑے ایسے
Cartels ہیں، چند ایسے بڑے بڑے جتھے ہیں، اموال کے اوپر قبضہ کرنے والے، جن کے قبضے میں سارے
امریکہ کی ہر چیز آچکی ہے۔ان کا تمدن، ان کا معاشرہ، ان کا مذہب، ان کی سیاست، ان کا عام رہن سہن،
بولنے کے انداز، رہنے کے انداز، یہ تمام کے تمام اس وقت چوٹی کے چند اہم جتھوں کے قبضے میں ہے۔جو
Sources پر، یعنی جو بھی قوتوں کے منبع ہیں، ان پر قابض ہو چکے ہیں۔اور اپنے مفاد کو قائم رکھنے اور آگے
بڑھانے کے لئے وہ ہر قسم کی بدی امریکن عوام کو دیتے ہیں۔اور ان کے مزاج کو بگاڑتے، ان کے مزاج کو
بگاڑنے کے بعد بگڑی ہوئی چیزیں پھر ان کو مہیا کرنے کی ذمہ داری لیتے گویا کہ آخری چیز پیسہ ہے۔اور وہ
پیسہ، چونکہ چند لوگوں کے قبضے میں ہے، اس لئے پیسے کی خاطر وہ قوم کی ہر چیز کو قربان کر سکتے ہیں، ان کے
مزاج کو ، ان کے خیالات کو ، ان کی سیاست کو، ان کے بین الاقوامی تعلقات کو تو بہت ہی مظلوم حالت ہے۔اس قوم کی اس پہلو سے اور جب بھی اس مسئلے کو چھیڑا جائے تو فوراً محسوس ہوتا ہے کہ اس کا ایک مبہم سا احساس تو
کم از کم ہر دل میں موجود ہے۔لیکن بعض لوگوں میں باشعور احساس ہے، شدت سے اس کے خلاف رد عمل
پیدا ہورہا ہے۔لیکن وہ نہیں جانتے کہ وہ کس طرح اس مصیبت سے آزاد ہو سکتے ہیں۔پھر بین الاقوامی سیاست نے بھی وہاں رخنے ڈالے ہوئے ہیں۔اور بعض خرابیوں کو بڑھا رہے
ہیں۔مثلاً جن کو کالا امریکن کہا جاتا ہے، ہم ان کو Afro - American کہتے ہیں۔کیونکہ
Afro-American لفظ میں کوئی تذلیل نہیں۔لیکن بدبختی سے کالا امریکن کے اندر ایک تذلیل کا پہلو
داخل ہو چکا ہے۔اس لئے میں ہمیشہ اس اصطلاح سے گریز کرتا رہا اور جماعت کو بھی یہی کہتا رہا کہ اس
اصطلاح سے اس لئے گریز کریں کہ Black Americans لفظ میں ایک تذلیل کا، جس طرح پہلے
زمانوں میں Nigger کے لفظ میں تذلیل کا پہلو پایا جاتا تھا، اس میں بھی داخل ہو چکا ہے۔اور ہمیں
Afro-American کہنا چاہئے۔تو African Americans میں بھی بین الاقوامی سازشیں کام کر
رہی ہیں۔اور جو سینکڑوں سال کی محرومی کا احساس ہے، اس کو مشتعل کر کے خود ان کو اپنے مفاد کے خلاف
غلط رستوں پر ڈالا جا رہا ہے۔اور سیاہ اور سفید کی تفریق کو اس رنگ میں ابھارا جا رہا ہے کہ اس کے نتیجے میں
سیاہ فام اپنے حقوق لینے کی بجائے پہلے سے بھی زیادہ بدتر حال تک پہنچ جائیں۔اور عملاً اشتعال انگیزی
کے لئے غیر تو میں اور غیر طاقتیں اپنے روپے کے بل بوتے پر ان کو استعمال کر رہی ہیں۔پھر مذہب کے
846

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
معاملے میں بھی ان کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔یہاں تک ظلم ہے کہ اسلام کے نام پر قتل وغارت کی تعلیم
دینے والی تنظیموں نے ان میں سے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور مختلف ناموں سے اس وقت
اسلامی فرقے وہاں کام کر رہے ہیں اور ان سب کے پیچھے کسی بیرونی طاقت کا ہاتھ ہے۔کسی تیل کی طاقت
کا ہاتھ ہے، جسے وہ اپنے طور پر استعمال کر رہی ہے۔جس کو کہتے ہیں ، Petrodollars ، وہ وہاں خرچ کر
کے تو ان سب تنظیمات کے اخراجات مہیا کئے جاتے ہیں۔اور ان کو مساجد اور مراکز بنا کے دیئے جاتے
ہیں۔اور پھر ان کی پالیسیز (Policies) پہ نہ صرف کنٹرول ہوتا ہے بلکہ عملاً ان کو لیڈرشپ بھی باہر سے
مہیا کی جاتی ہے۔اور اس کے نتیجے میں بعض بڑے بڑے خطرناک رجحانات ان لوگوں میں اسلام کے نام
پر داخل کئے جارہے ہیں۔ایک یہ بھی وجہ ہے ، جس کی وجہ سے اسلام مزید بد نام ہو رہا ہے۔تو یہ مسائل اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کی توفیق ملی۔اور میں نے محسوس کیا کہ وہ لوگ صحیح اور نیک مشورے کی قدر کرتے ہیں اور بڑی جلدی اس کی طرف متوجہ
ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس لئے یہ سارے خوفناک نقشوں کے باوجود جو ہمیں وہاں دکھائی دے
رہے ہیں۔امریکہ سے ہمیں ایک امید رکھنی چاہئے اور بھی کئی ایسے پہلو ہیں، جس کے نتیجے میں ہمیں
امریکہ کی طرف نسبتا زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔اکثران ملاقاتوں کے بعد جو مجالس میں ہوئیں، بہت سے دوستوں کی طرف سے اس خواہش کا
اظہار کیا گیا کہ ہمیں علیحدہ ملاقات کے موقعے بھی دیئے جائیں۔اور ان میں بعض Afro-American
لیڈرز بھی تھے، اپنے اپنے علاقے کے، جنہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کیونکہ میرے پاس وقت تھوڑا تھا،
اس لئے میں خود تو ان سے دوبارہ مل نہیں سکتا تھا، میں نے ان کو اپنے مقامی جماعتوں کے پتے دیئے۔بعض
ایسی شخصیتوں کے، جن کے متعلق مجھے امید تھی کہ ان کو مطمئن کر سکیں گے لیکن اس کے باوجود ان کا مطالبہ
یہ رہا کہ ہمارے مسائل میں راہنمائی کی خاطر آپ ہمیں خود بھی ضرور وقت دیں۔چنانچہ بعد میں کہا کہ اگر
آپ ہمیں لنڈن میں وقت دینا چاہتے ہیں تو ہم وہاں آنے کے لئے تیار ہیں۔چنانچہ بعضوں کو ان میں سے
وقت میں نے دیا ہے کہ وہ لنڈن، جب بھی تشریف لائیں یا اسی غرض سے اگر سفر کرنا چاہتے ہیں ، تب بھی وہ
تشریف لائیں اور انشاء اللہ جتنا بھی ممکن ہوا، میں ان کو وقت دے سکا تو اتنا وقت دوں گا۔تو کئی پہلوؤں سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ سفر بہت ہی مصروف گزرا۔اور جس حد تک بھی۔انسان اپنے وقت کو بہترین مصرف میں استعمال کر سکتا ہے ، وہاں کی جماعت نے کوشش کی کہ میرے وقت
847

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
کو اس کا ایک ایک منٹ جس حد تک بھی باندھا جا سکتا ہے، مصروفیتوں میں وہ باندھا جائے اور اس کے
نیک نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔جہاں تک نیک نتائج کا تعلق ہے، اس میں ایک ذرہ بھی شک نہیں کہ نیک نتائج تو خدا ہی کے ہاتھ
میں ہوتے ہیں۔کوششیں آپ جتنی چاہیں کریں۔اگر دعا شامل حال نہ ہو یا اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت
شامل حال نہ ہو تو وہ ساری کوششیں نا کام جاتی ہیں۔چنانچہ ہماری کوششوں کے مقابل پر بعض حکومتیں اس سفر کو
ناکام بنانے کے لئے ہم سے بہت زیادہ قومی کوششیں کر رہی تھیں۔یہاں تک کہ غیروں نے خود ان کے متعلق
ہمیں تفاصیل بیان کیں کہ کتنی توجہ کے ساتھ آپ کے دورے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک Voice of America کے انٹرویو کے بعد ہی وہاں کے انٹرویو لینے والے نے ہمیں
فون پر اطلاع دی کہ ایک ہمارے سفارت خانے پر اتنا دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ان کا کوئی انٹرویو، وہاں سے
براڈ کاسٹ نہ کیا جائے کہ اب تک ہمیں چھ Telex موصول ہو چکی ہیں۔اور اس دباؤ کے نتیجے میں اگر چہ
میں تو بالکل دینے والا انسان نہیں ہوں مگر ہمارے شعبے کے بڑے سر براہ وہ ڈر گئے ہیں۔اور انہوں نے مجھے
کہا ہے کہ اس انٹرویو کو شائع نہ کرو۔چنانچہ ہم نے ان سے پوچھا: میں نے خود تو بات نہیں کی ، جو مجھے بتایا
گیا تو میں نے کہا: پھر ان سے پوچھو کہ پھر انہوں نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: میرا فیصلہ تو یہی ہے
کہ لازماً اس انٹرویو کو میں براڈ کاسٹ کروں گا۔لیکن میں نے اپنے افسران سے یہ کہا ہے کہ آپ ایک بورڈ
بٹھا دیں، وہ اس کی سکروٹنی (Scrutiny) کریں اور اگر ان کو کوئی قابل اعتراض چیز نظر آئی تو بے شک
اس حصے کو نکال دیں۔لیکن یہ کوئی قابل قبول بات نہیں ہے کہ کوئی حکومت پسند نہیں کرتی کہ کسی کا انٹرویو ہو
اور وہ انٹرویو اس لائق ہو کہ ہمارے عوام اس کو سنیں یا دنیا کے دوسرے عوام اس کو سنیں اور ہم اس کو بند کر
دیں۔یہ میری سمجھ سے بالا بات ہے۔چنانچہ تین یا چار آدمیوں کا ایک بورڈ بیٹھا، اس نے تفصیل سے اس
انٹرویو کوسنا اور اس کو کڑی نظر سے دیکھا اور آخر پر فیصلہ کیا ایک فقرے کے متعلق کہ اگر یہ نہ ہو تو کوئی حرج
نہیں۔تو جس نے انٹر ویولیا تھا، اس نے کہا کہ میرے نزدیک تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔انہوں نے
کہا: ٹھیک ہے، پھر اس کو بھی بیچ میں شامل کر دو۔تو یہ حالت تھی ، شدید مخالفانہ کوششیں کی جارہی تھیں۔ہر جگہ جہاں ہم پہنچتے تھے، تقریبا ہر جگہ یعنی
اکثر صورتوں میں ایک ایک گھر چٹھیاں پہنچائی گئیں کہ ان کی بات سننے کے لئے کوئی نہ آئے۔مسلمان کو
بھی اور غیر مسلموں کو بھی روکا گیا کہ کوئی ان کی بات نہ سنے۔اور اس کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل سے
848

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
لوگ رکے نہیں اور چلے آئے۔اور خدا کے فضل سے بہت ہی نیک اثرات ظاہر ہوئے اور بڑے اچھے
خیالات کا اظہار کرتے رہے۔بعض جگہ تو ایسی شکل تھی کہ ایک خاوند ہیں بڑے قابل پاکستانی اور یجن کے
یعنی خاوند میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ آگے بیوی کا ذکر اس رنگ میں آنے والا ہے کہ ان کا تعارف خاوند
کے طور پر ہی ہونا چاہئے ، وہ اپنے بیوی بچوں کو احمدیوں سے ملنے سے روکا کرتے تھے اور کبھی بھی تقریبات
میں آنے نہیں دیتے تھے۔ان کے گھر میں کوئی عزیز بیمار ہو گیا تو چونکہ عورتوں میں زیادہ توجہ ہوتی ہے دعا کی
طرف بالعموم یہ دیکھا گیا ہے، خصوصاً بچوں کے معاملے میں زیادہ تر۔پھر وہ ہر تعصب کو بالائے طاق رکھ کر
جہاں سے بھی ان کو امید ہو کہ دعا کے نتیجے فائدہ ہو سکتا ہے، وہ کوشش کرتیں ہیں۔تو ان کی بیوی اس خیال
سے کہ شاید ان کی دعا سے ہمارے بچے بچی کی مراد پوری ہو جائے ، ٹھیک ہو جائے ، وہ تشریف لے آئیں،
ہماری ایک مجلس سوال و جواب میں۔اور ان کے ساتھ ان کی ایک بچی بھی تھی۔اور اس کے بعد پھر ملاقات
کی۔پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ ہمارا مسئلہ ہے، اس میں دعا بھی کریں اور اگر دوا بھی ہو سکتی ہے تو وہ بھی
دیں۔ان کے ساتھ جو بچی تھی، اس کو ایک اپنی چھوٹی سی معصوم سی ایک تکلیف تھی ، یعنی ایک خواہش تھی اور
ایک تکلیف تھی ، اس کا اس نے ذکر کیا۔اس نے کہا کہ کافی عرصہ سے مجھے یہ پریشانی ہے تو میرے لئے بھی
دعا کریں اور اللہ تعالی کی ایسی شان اس طرح ظاہر ہوئی، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نتیجے خدا ظاہر فرماتا ہے۔کس طرح خدا نے ان کے خاندان کا دل بدلنے کے لئے انتظام کئے کہ دوسرے دن ہی اس بچی کی وہ
خواہش، جس کے پورے ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے ، وہ پوری ہوگئی۔اور جس رنگ میں ہوئی،
وہ حیرت انگیز تھا۔چنانچہ جب اس کے والد کام سے واپس آئے تو اس وقت اس نے یہ راز کھول دیا، ان
کے سامنے کہ آپ تو منع کیا کرتے تھے اور یہ واقعہ ہوا ہے۔ہم وہاں گئے ہیں اور یہ باتیں سنیں۔اور پھر یہ
دعا کروائی اور یہ دیکھ لیں کہ یہ خدا کے فضل سے پوری بھی ہوگئی۔تو ان کے والد کا فون آیا، اس بچی کے والد
کا کہ انگلی مجلس میں، میں بھی شامل ہونا چاہتا ہوں۔چنانچہ نئی دوسری مجلس، جو غیروں کے لئے تھی۔خصوصیت سے غیروں سے مراد ہے، غیر مسلموں کے لئے بعض اس میں پاکستانی بھی تھے ، ان کو بھی بلا لیا
گیا۔اور اللہ کے فضل سے نتیجہ یہ نکلا کہ جب میں وہاں سے ( لاس اینجلس کی بات ہے ) سان فرانسسکو گیا
تو انہوں نے اپنے بھائی کو جو وہاں رہتے تھے، فون کر کے یہ تاکید کی کہ وہ مجھ سے ضرور ملیں اور اپنی فیملی کو
لے کے آئیں۔چنانچہ انہوں نے بھی وقت لیا اور ان سے بھی اچھی گفتگو ہوئی۔تو ہر جگہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے دلوں پر تصرف فرما ر ہا تھا۔اور بہت ہی نیک نتائج اس کے ظاہر
ہوتے چلے گئے۔کئی جگہ شروع میں ملنے والوں کا رویہ جارحانہ تھا۔ان میں عیسائی بھی تھے اور دوسرے
849

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتہ
بھی۔مثلاً ایک پریس کے انٹرویو لینے والے دوست نے بڑے ہی جارحانہ انداز میں اسلام کے خلاف
باتیں شروع کیں۔اور مسائل کے متعلق اسلام کا عالمی تصور کیا ہے ؟ کس طرح مسائل حل ہوں گے؟ کس
طرح انسان کو Peace ملے گی؟ کس طرح دنیا میں امن قائم ہوگا؟ اس قسم کے سوالات تھے۔اور مسلمان
ممالک کے متعلق ، جو ان کے ذہن میں تصویر تھی ، اس کے پیش نظر ان کے سوالات میں کافی جارحیت تھی۔تو ان کو میں نے پہلے ہی جواب دیا۔میں نے کہا: بڑا آسان طریق ہے، احمدی ہو جائیں آپ تو ساری دنیا
میں امن آجائے گا۔اور عیسائی بھی، یہودی بھی سب جھگڑے ختم۔اور وہ پہلے تو ہنس پڑے، سمجھے کہ میں
مذاق کر رہا ہوں۔پھر انہوں نے دوبارہ پوچھا کہ تم سنجیدہ ہو، اس جواب میں؟ میں نے کہا: ہاں ! نہ صرف
سنجیدہ ہوں بلکہ کامل یقین ہے، مجھے تو اس نے کہا: یہ تو لغو جواب ہے، بالکل بے معنی جواب۔میں تو نہیں
توقع رکھتا کہ اس قسم کے سوال کا جواب یہ ہو۔میں نے کہا: پھر اسی پر گفتگو ہو جائے کہ بے معنی جواب ہے
کہ نہیں ؟ اور میں ساری تفصیل سے آپ
کو سمجھاتا ہوں۔۔چنانچہ جب ان کو سمجھایا تو جارحیت تو در کنار ان کے اندر غیر معمولی دوستی پیدا ہو گئی۔اور انہوں
نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو اب جو اس کے بعد آپ کی تقریب ہو رہی ہے، مجلس اس میں بھی میں شامل ہو
جاؤں؟ میں نے کہا: ہاں ! ضرور شوق سے تشریف لائیں۔چنانچہ وہ اس میں شامل ہوئے۔پھر دوبارہ
اجازت لے کر قریب آکے کرسی پر بیٹھ گئے۔پھر انہوں نے کہا: میں آپ کو ایک بات بتانا چاہتا ہوں۔اسلام سے جو مجھے نفرت ہوئی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ایک دفعہ مسلمان ہو گیا تھا اور مسلمان ہونے
کے بعد جن لوگوں کے پلے پڑا، جس قسم کے مسلمانوں سے واسطہ پڑا، غیر ملکوں کا خصوصا ذ کر کیا، انہوں
نے غیر ملکی نمائندوں سے اس سے مجھے شدید جھٹکا پہنچا اور پھر میں نے دعا کی کہ اے خدا! میں تو ہدایت کی
خاطر اس طرف آیا تھا، یہاں تو اس قسم کے لوگ ہیں ، اس قسم کے ان کے تصورات ہیں، میری فطرت کے
خلاف ہے، یہ اسلام۔تو میری ہدایت فرما۔کہتے ہیں: اس دوران مجھے دھکا لگا بڑی زور سے اور میں
چاروں شانے چت جا گرا۔اور اس سے میں نے یہ اندازہ لگایا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ اس اسلام کو رد کر
دو۔اور یہ دھکا ملا ہے اور میں نے اسی وقت پھر چھوڑ دیا۔اور شروع میں جو میرے سوالات میں ایک
جارحیت پائی جاتی تھی، اس کی وجہ یہ تھی کہ ایک پس منظر ہے میری دشمنی اور نفرت کا۔لیکن آج جو میں نے
انٹرویو کے دوران اور یہاں مجلس میں باتیں سنی ہیں، میں اب شک میں پڑ گیا ہوں کہ میرا فیصلہ درست تھایا
غلط تھا۔اور اس کی تعبیر کیا تھی، جو واقعہ میرے ساتھ گزرا؟ اور پھر انہوں نے اس کے ساتھ ایک اور نظارہ
850

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
بتایا کہ یہ نظارہ بھی میں نے دیکھا، مجھے اس کی تعبیر چاہیئے۔تو جب میں نے ان کو سمجھایا تو ان کی بالکل
کیفیت بدل گئی۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے دلچسپی اور بڑھ گئی۔یہاں تک کہ انہوں نے کہا کہ آپ اب
ٹیلی ویژن پہ انٹرویو کے لئے جارہے ہیں تو مجھے اجازت ہے، میں بھی ساتھ آجاؤں؟ میں نے کہا: ہاں!
شوق سے آئیں۔اور وہاں بھی بیٹھے رہے اور بڑا ہی چہرے پہ محبت کے آثار ظاہر ہورہے تھے۔مجھ
تو خدا تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ میں نے دیکھا ہے، جب اللہ تعالیٰ دل بدلنا چاہتا ہے تو بالکل
اچا نک بدل دیتا ہے۔جیسے مشرق سے کسی کا سر پکڑ کے مغرب کی طرف کر دے۔رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے یہی نقشہ کھینچا ہے۔فرمایا: خدا کی دو انگلیوں کے درمیان اس طرح دل ہیں، یوں اس کو پلٹ دے تو رخ
ادھر ہو جاتا ہے۔یوں کر دے تو رخ ادھر ہو جاتا ہے۔اور خدا ہی کے ہاتھ میں دل ہے۔(مسلم کتاب القدر حدیث نمبر: 4798)
اس لئے کوئی بھی دورہ، کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ، جب تک دعاؤں پر انحصار نہ ہو۔اور
جب اللہ تعالیٰ فضل فرمائے تو معمولی کوششوں کے بھی اچھے نتیجے ظاہر ہوتے ہیں، اچھے پھل ظاہر ہوتے
ہیں۔وہاں بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، بے ساختہ اچانک پھل ملتے رہے۔واشنگٹن میں، جو سب سے اہم جگہ ہے، امریکہ کی طاقت کے سرچشموں کا مرکز ہے۔وہاں جو مجلس
ہوئی ، وہاں غیر احمدی مسلمانوں کی طرف سے ایک باقاعدہ منظم سازش کے نتیجے میں شرارت کی کوشش کی
گئی۔اور بعض سوالات ایسے کئے گئے، جس کے نتیجے میں ان کا خیال تھا کہ جو مسلمان آئے ہوئے ہیں اور
ان میں بڑی بڑی اہم شخصیتیں شامل تھیں، کیونکہ واشنگٹن چونکہ مرکز ہے، وہاں سارے عالم اسلام سے اہم
لوگ آکے لبسے ہوئے ہیں اور پاکستان کے نمائندہ بھی وہیں ہیں زیادہ تر۔وہاں بڑی منتظم سازش کی گئی اور
بعض ایسے سوال اٹھائے گئے ، جن کے نتیجے میں وہ لوگ سمجھتے تھے کہ دوسرے مسلمانوں پر اگر کوئی نیک اثر پڑا
رہا ہے تو وہ فورا مل جائے گا۔اس کا الٹ نتیجہ خدا نے پیدا کیا، ان کے نقطہ نگاہ سے۔اور جتنی کوشش کی گئی
جماعت کے اثر کو مٹانے کی اتنی ہی زیادہ قوت کے ساتھ جماعت کا اثر ظاہر ہوا۔چنانچہ مجلس ختم ہونے سے
پہلے ہی مستورات کے سیکشن سے مجھے پیغام ملا کہ بعض خواتین ہیں غیر مسلم ، وہ آئیں ہوئیں ہیں، وہ اتنازیادہ
دلچسپی لینے لگ گئی ہیں اسلام میں کہ وہ کہتی ہیں کہ ہماری پیاس نہیں بجھے گی ، اگر وہ ہمارے پاس آکر خود
بالمشافہ ہمیں موقع نہ دیں گفتگو کا۔اور بعض سوال، جو ہم وہاں نہیں کرنا چاہتیں ، ہم یہاں ان سے کرنا چاہتی
ہیں۔چنانچہ معابعد میں اس مجلس میں گیا۔اور ان میں یہودی بھی تھیں، مسلمان بھی تھیں، ہندو بھی سکھ بھی،
عیسائی عورتیں بھی اور اچھی خاصی ایسی مجلس تھی، جو وہ نمائندہ کلاسز کی مجلس ہوتی ہے۔نمائندہ طبقات کی مجلس
851

خطبہ جمعہ فرمود و 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم
کہلاسکتی ہے۔اور بڑی گہری دلچسپی انہوں نے لی اور اس کے بعد جب باہر آیا ملاقاتیں ہوئی تو وہاں بھی
دوستوں نے بڑی محبت کے ساتھ ، بڑے اچھے خیالات کا اظہار فرمایا۔اس وقت تک کھڑے رہے، وہیں
رہے، جب تک میں واپس نہیں آ گیا۔اور ملاقات کے بغیر باہر نہیں گئے ، الا ماشاء اللہ۔اور واپسی کے وقت
مجھے پتالگا، نیویارک میں ایک خاتون ، جو اس مجلس میں آئیں ہوئیں تھیں، امریکن، انہوں نے بیعت کرنے
کا فیصلہ کیا ہے۔وہ چاہتی ہیں کہ خود آئیں۔چنانچہ جب بیعت کی، ان سے میں نے پوچھا کہ کیا خاص وجہ
تھی، آپ کی بیعت کی؟ تو انہوں نے کہا: وہ واشنگٹن کی مجلس میں میں شامل ہوئی تھی اور اس میں جو آپ کے
اوپر خاص رنگ میں حملے کئے گئے تھے اور کوشش کی گئی تھی کہ آپ کے اثر کو مٹایا جائے ، جس طرح آپ نے
احمدیت کے دفاع میں جواب دیئے، مجھے اسی وقت یقین ہو گیا تھا کہ آپ بچے ہیں اور یہ لوگ جھوٹے ہیں۔اور میرے دل میں میسیج کی طرح گڑ گئی تھی، یہ بات کہ احمدیت کچی ہے۔پھر کچھ وقت لگا، مجھے، کیونکہ میرا
معاشرہ مختلف ہے اور اچانک مذہب بدلنا، پھر اپنی عادات بدلنا، خیالات بدلنا ، یعنی طرز رہائش بدلنا، یہ
آسان کام نہیں۔لیکن اب مجھے توفیق مل گئی ہے۔اور وہ پہلی مجلس میں ہی برقع پہن کے آئیں تھیں۔سفید
نام امریکن تمھیں لیکن ان کے اندر ایک اور خوشی کا پہلو یہ تھا کہ ریڈ انڈین بلڈ بھی موجود تھا، جس کی ہمیں
ضرورت ہے، تعارف کی۔اور ریڈ انڈین ان کے رشتہ داریوں کے تعلقات بھی ابھی تک قائم تھے۔تو مجھے تو
بڑی تلاش تھی، ایسے لوگوں کی، جن کے ذریعے ہم ریڈ انڈینز (Red Indians) میں بھی داخل ہو سکیں۔تو
اس پہلو سے میرے نزدیک اس کی بڑی اہمیت تھی۔لیکن مجھے بتایا یہ گیا کہ جب انہوں نے فیصلہ کیا ،
دوسرے دن بیعت کرنی ہے تو ساری رات بیٹھ کے برقع سیا اور برقع پہن کر آئیں۔تو یہ اچانک تبدیلیاں
ہے، یہ انسان کے بس کی بات ہی نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے تصرف میں جو دل ہیں، اس کے کرشمے ہیں۔اور وہ
دل بدلتا ہے اور اچانک اس طرح کا یا پلٹ دیتا ہے کہ کس معاشرے سے اٹھی بچی ایک اور نوجوان لڑکی ، جب
وہ بیعت کی، اس نے اور میں نے کہا: آپ دستخط کر دیں اور دعا کر لیتے ہیں اکٹھے۔تو اس کے بعد وہ اتنی
زیادہ جذباتی ہو گئیں تھیں کہ جو خواتین ان کو ساتھ لے کر آئیں تھیں، ان کے ساتھ ، ایک ایک کے ساتھ گلے
مل مل کے روتی تھی کہ الحمد للہ ! آج میری قسمت جاگ گئی، آج مجھے خدا نے یہ دن دکھایا اور بے انتہا خوشی کے
جذبات اور آنسوؤں کی جھڑی لگی ہوئی تھی ، ان کی۔تو یہ ایسے پاکیزہ پھل، خدا جو عطا فرماتا ہے، اس کے بے انتہا مواقع موجود ہیں۔اور ایک جگہ
نہیں، کئی جگہ ایسے واقعات ہوئے کہ ایک مجلس کے بعد ہی شامل ہونے والوں میں سے کسی نے اظہار کیا
کہ ہم بیعت کرنا چاہتے ہیں۔ایک ہندو نے بھی بیعت کی خدا کے فضل سے۔ایک اور جگہ شکاگو میں بھی
852

آج 10 میں سے 10 باقی