اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کی غلبہ کی ہوا چل پڑی ہے ۔ خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987), حصہ 2
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
ایک سفید فام خاتون نے بیعت کی۔اور ایک اور دلچسپ واقعہ وہاں یہ ہوا کہ چونکہ واشنگٹن میں ایسے آثار
ظاہر ہوئے تھے کہ جس سے معلوم ہوتا تھا کہ مجھے پر حملے کی ایک سازش تیار کی گئی ہے۔اس لئے اگر چہ پہلے
بھی جماعت کی طرف سے بہت اچھے انتظامات تھے۔اور امیر صاحب یونائیٹڈ سٹیٹس (United
States) اور نائب امیر، دونوں نے مل کے سیکیورٹی کی طرف بڑی توجہ دی تھی۔لیکن اس واقعہ کے بعد
وہاں شکاگو کی جماعت نے یہ فیصلہ کیا کہ باقاعدہ سیکیورٹی کی جو ایجنسیز (Agencies) ہیں، ان کو بھی
حفاظت کے لئے کرائے پر لینا چاہئے۔اور جو بھی خرچ ہو لیکن بہر حال اس قسم کے ہم کوئی خطرہ مول نہیں
لے سکتے کہ دوبارہ ایسی شرارت کے متعلق کوئی سوچ سکے۔چنانچہ وہاں کی ایک تجربہ کار سیکیورٹی کی ایجنسی،
جس کے افسر پولیس کے ایک پرانے تجربہ کار افسر تھے ، ان کو مقرر کیا ہوا تھا۔اور چار دن کا دورہ تھا شکا گو گا۔چلنے سے ایک رات پہلے وہ پہنچے مسجد میں، انہوں نے کہا کہ میں بیعت کرنی چاہتا ہوں۔آپ مجھے سیکیورٹی
افسر کے طور پر دیکھ رہے تھے کہ گویا میں ہوں یا نہ ہوں، میں اپنے کام میں لگا ہوا ہوں۔لیکن میں اس نظر
سے دیکھ رہا تھا کہ یہ کیا باتیں ہیں؟ اور واقعہ اس طرف سچائی ہے کہ نہیں؟ اور دو دن کے اندر اندر میرے
دل کی حالت بدل گئی ہے۔اور میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ جماعت احمد یہ ، جس اسلام کو پیش کر رہی ہے، وہی
سچا اسلام ہے۔اور یہ اسلام ایسا نہیں، جس سے میں باہر رہ سکوں۔اس لئے مجھے شامل کیا جائے۔اور پھر
اسی رات کو وہ ہمارے ساتھ نماز عشاء میں بھی شامل ہوئے اور اللہ کے فضل سے بڑی جلدی جلدی پاک
تبدیلیاں پیدا ہوتی ہوئی ، ہم نے لوگوں میں دیکھیں۔اور بہت سے نیک اثرات ہیں، جو انشاء اللہ لمبے
عرصے تک ایک رحمت کے سائے کے طور پر جماعت امریکہ پر رہیں گے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ جن
لوگوں سے واسطے پڑے ہیں اور تعلقات وسیع ہوئے ہیں، ان لوگوں میں جماعت بھی اپنی دلچسپی کو جاری
رکھے گی۔اور ان میں بہت سے انشاء اللہ تعالیٰ اچھے پھل ہیں، جو تیار ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جماعت کی جھولی میں آنے والے ہیں۔وہ اس سے باہر جانہیں سکتے۔کیونکہ ملاقاتوں کے دوران بھی اور
عمومی سوال و جواب کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے، میں نے یہ اندازہ لگایا کہ جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا
ہوں، امریکن عوام کے دل میں سعادت ابھی تک زندہ ہے، مادہ پرستی کے باوجود۔باوجود اس کے کہ وہ
ایک ایسے نظام کے غلام ہیں، جس کے چنگل میں پھنسے ہوئے ، جدھر وہ زنجیروں میں باندھ کر لے جارہا
ہے، اس طرف چلے جارہے ہیں۔لیکن ان کے دل میں کچھ سچائی کی محبت موجود ہے، ابھی تک۔اور
آزادی کی محبت بھی موجود ہے۔چاہتے بھی ہیں کہ اس قسم کی مصیبتوں سے ان کو نجات ملے۔اپنے
853
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم
معاشرے کی بدیوں کا احساس بھی ان کے دل میں پیدا ہو چکا ہے۔اس لئے خدا کے فضل سے بے حد
مواقع موجود ہیں۔ان واقعات کا جو تذکرہ ہے، وہ تو بہت ہی لمبا ہو جائے گا۔میں نے نمونہ ایک دو باتیں
آپ کے سامنے اس لئے رکھی ہیں تا کہ دو نتائج کی طرف آپ
کو توجہ دلاؤں۔امریکہ کے سفر کے دوران، جہاں میں نے یہ محسوس کیا کہ کثرت سے لوگوں کے دلوں میں اسلام
کو قبول کرنے کی صلاحیت ہے، وہاں یہ بھی محسوس کیا ، جماعت کی اکثریت اس صلاحیت سے استفادہ نہیں
کر رہی۔اور کم و بیش یہی صورت یورپ کی جماعتوں پر بھی اطلاق پاتی ہے۔انگلستان کی جماعت پر بھی
اطلاق پاتی ہے۔گنتی کے چند ایسے احباب ہیں، جو ایک مشن کے طور پر دعوت الی اللہ کو اپناشیوہ اور اپنا وطیرہ
بنالیں، اپنی زندگی کا مقصد بنالیں ، عادت میں داخل کر لیں۔اور جہاں جہاں ایسے دوست ہیں، ان کے
بہت ہی نیک نتیجے اللہ تعالیٰ ظاہر فرماتا ہے۔چنانچہ جو مجالس اور کثرت کے ساتھ ایسی مجالس تھیں، یعنی ان
کا تو شمار اس وقت میں کر ہی نہیں سکتا۔کیونکہ صبح سے لے کر رات تک مختلف پروگرام ہی چل رہے تھے
مسلسل ان میں، میں نے یہ اندازہ لگایا کہ صرف چند احمدیوں کی کوششوں کے نتیجے میں اس کثرت سے
لوگوں نے دلچسپی لی ہے۔شکاگو میں مثلا کہ جس مجلس میں صرف غیر مسلم مہمانوں
کو مدعو کیا گیا تھا، اس میں
تقریباً ایک سومرد اور ساٹھ عورتیں تھیں۔اور صرف چند گنتی کے احمدیوں کی کوششوں کے نتیجے میں وہ سب
آئے تھے۔چار یا پانچ سے زیادہ وہ لوگ نہیں ہیں، جن کو دعوت الی اللہ کا چسکا ہے۔اور بعض تو ایسے تھے،
جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ کم سے کم ایک تہائی مدعوئین ان کے ذاتی تعلق کی وجہ سے آئے ہوئے تھے۔اور اسی طرح جیسا کہ میں نے پورٹ لینڈ کا واقعہ بیان کیا ہے، صرف چار خاندان ہیں۔اور اس کثرت کے
ساتھ ان کا نیک اثر تھا۔چونکہ اللہ کے فضل سے وہ چاروں خاندان کے سر براہ ہی جماعت سے محبت رکھنے
والے اور تعلق رکھنے والے ہیں۔تو پوٹینشل (Potential) یعنی جو امکانات موجود ہیں، جماعت کے اندر طاقت کے، وہ اتنے
زیادہ ہیں کہ اگر ان ساروں کو استعمال کیا جائے تو باوجود اس کے کہ امریکہ میں جماعت بہت تھوڑی ہے
پوٹینشل کے لحاظ سے بہت عظیم قوت ہے۔اور بہت بڑے بڑے انقلابات پیدا کرنے کی صلاحیت موجود
ہے۔اور جولوگ داعی الی اللہ نہیں بنے ، ان کو میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت لوگوں کو اسلام
کے قریب لا رہی ہے۔آپ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ اسلام سے متنفر ہور ہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ خدا کی
رحمت اسلام کے قریب لا رہی ہے۔کیونکہ جب یہ Parallax پیدا ہو جائے ، ایک فرضی بات میں اور ایک
854
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد اصف
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
حقیقت میں بعد پیدا ہو جائے تو جب حقیقت دکھائی دیتی ہے تو اس وقت انسان کو حقیقت سے عام حالات
کی نسبت سے زیادہ دلچسپی پیدا ہو جاتی ہے۔مراد میری یہ ہے کہ ایک فرضی تصویر ہوتی ہے اور ایک حقیقی
تصویر، اگر فرضی تصویر بدصورت ہو جائے ، اگر فرضی تصویر میں نہایت ہی مکر وہ نقوش پیدا کئے گئے ہوں اور
حقیقی تصویر خوبصورت ہو تو جب بھی ایسا شخص جو فرضی تصویر کے نتیجے میں کسی تصور سے نفرت کر رہا ہے، حقیقی
تصویر کے نقش دیکھتا ہے تو عام حالات سے زیادہ اس میں دلچسپی لیتا ہے۔عام حالات سے زیادہ رد عمل کے
طور پر اس کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے۔اور مذہب کی دنیا میں ہمیشہ یہی ہوتا رہا ہے۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی یہی کرشمے آپ کو دکھائی دیتے
ہیں۔آج ایک شخص شدید نفرت کا شکار ہے کیونکہ اس نے ایک فرضی تصویر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دیکھی، جو اسے دکھائی گئی تھی اور وہ قابل نفرت تصویر تھی۔جب حقیقی حسن کو دیکھا تو عام حالات میں بھی وہ
حسن شیفتہ بنانے والا حسن تھا لیکن اس نے سفر کیا ہے، اس حسن کی طرف اس فرضی تصویر سے اور اس نے
زیادہ فاصلہ طے کیا ہے آپ کی طرف آنے میں اور زیادہ شدید محبت کے ساتھ اس نے حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے عشق کیا ہے۔کیونکہ اس کے دل میں یہ تاثر بھی تھا کہ پہلے میں اس پیارے وجود سے نفرت کیا
کرتا تھا۔اس کا ایک نفسیاتی رد عمل تھا، جس نے بہت زیادہ قوت کے ساتھ اس نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )
کی طرف اس کو مائل کیا۔یہی مضمون جماعت احمدیہ کی شکل میں بھی ہمیں دکھائی دے رہا ہے، آج۔جتنا مولوی مکر وہ
تصویر جماعت احمدیہ کی بھینچ رہا ہے، اتنا ہی جب لوگ قریب سے آکے دیکھتے ہیں تو رد عمل کے طور پر زیادہ
جلدی جماعت احمدیہ کی محبت میں گرفتار ہوتے ہیں۔اور امریکہ میں یا یورپ میں اسلام کی جو تصویر ہے،
اس کا بھی یہی حال ہے۔ایک فرضی قابل نفرت تصویر کھینچی جارہی ہے۔اگر جماعت احمد یہ اپنے اعمال کی
روسے، اپنے ذات کے تعارف کے ذریعے دنیا کو اسلام سے متعارف کروائے ، اسلام کا بہترین نمونہ اپنی
ذات میں پیش کرے، یہ مطلب ہے۔اور وہ اسلام دنیا کو دکھائے ، صرف سنائے نہیں، جو کے خوبصورت
ہ
اسلام ہے تو اس قسم کا رد عمل اس دنیا میں ظاہر ہوگا۔اور بہت کثرت کے ساتھ اور بڑی شدت سے اسلام
سے محبت کرنے والے یہاں پیدا ہونے شروع ہو جائیں گے۔اس لئے وہ احمدی، جو ابھی تک دعوت الی اللہ کے کام سے غافل ہیں، ان کو میں بتاتا ہوں کہ
اب تو یہ حالت ہے کہ وہ مجرم بنتے چلے جارہے ہیں۔خدا کی تقدیر ان لوگوں کو قریب لانے کے انتظام کر
855
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
رہی ہے، ان کو اس وقت۔حالت یہ ہے کہ اپنے معاشرے سے بھی نفرت پیدا ہورہی ہے، اپنے مغربی
فلسفوں سے بھی یہ لوگ متنفر ہوتے چلے جاررہے ہیں۔بے اطمینانی ہے، تلاش میں ہیں کہیں ان کو سکون
قلب مل سکے۔جو تعلق ہے، وہ ایک سطحی تعلق ہے اپنے معاشرے سے۔یعنی چونکہ ظاہری کشش پائی جاتی
ہے، اس لئے اس میں مگن ہیں۔ایک قسم کے شراب کے نشے کی طرح ان کی کیفیت ہے۔اس نشے کی
حالت میں اپنے معاشرے کے ساتھ یہ تعلق رکھ رہے ہیں۔کیونکہ ظاہری کشش ہے ایک۔لیکن جب بھی
دل کو ٹول کے دیکھیں، آپ کو اطمینان نظر نہیں آئے گا، سکینت نظر نہیں آئے گی ، ہر جگہ بے اطمینانی پائی
جاتی ہے۔وہ بھی آپ کی مدد کر رہی ہے۔جو اسلام کی حقیقی تصویر آپ کھینچ سکتے ہیں، جو تصور اسلام کا آپ
پیش کر سکتے ہیں، وہ اتنا دلکش ہے کہ اس موقع پر اگر وہ ان کے سامنے رکھا جائے تو بے اختیار یہ اس کی
طرف مائل ہوں گے۔اس کے باوجود ان
کو محروم رکھنے کا گناہ اگر آپ اپنے سر لیتے ہیں تو بڑی جرات ہے
اور بڑی بے حسی بھی ہے۔اللہ تعالیٰ نے وہ ہوائیں چلا دی ہیں، جس کے نتیجے میں اسلامی انقلاب قریب تر آ رہا ہے، دل
مائل ہورہے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی تقدیر خود دلوں کو مائل کرنے کے انتظامات بھی فرمارہی ہے۔اور جب
بھی آپ دلچسپی لیتے ہیں، خدا کی تقدیران دلوں میں دلچسپی لینے لگ جاتی ہے، جن میں آپ دلچسپی لیتے
ہیں۔ان حالات کے باوجود سعادت سے محروم رہنا، یہ نہ عقل کے مطابق ہے ، نہ کسی پہلو سے بھی کوئی
معقول بات دکھائی نہیں دیتی اور محرومی نہیں بلکہ گناہ بن جاتا ہے۔اس لئے میں یورپ اور امریکہ میں بسنے والی جماعتوں کو بالخصوص اور تمام دنیا کی جماعتوں کو پھر
یاد کرا تا ہوں کہ وہ ہوا چل پڑی ہے، جس ہوا کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام کو بالآخر دنیا پہ غلبہ
نصیب ہوتا ہے۔اور آپ کی جدو جہد اور کوشش اور دلچپسی کی ضرورت ہے۔دلچسپی جب میں کہتا ہوں تو اکثر
دوستوں کو پتا نہیں چلتا کہ کس طرح دلچسپی لیں۔اکثر دوستوں کو طریقہ نہیں پتا۔اور اسی لئے میں نے بار بار
جماعتوں کو متوجہ کیا ہے کہ وہ اپنی مجالس عاملہ میں ہر مہینے یہ بات رکھا کریں، کتنے دوست تبلیغ میں دلچسپی
لے رہے ہیں؟ جو لے رہے ہیں، ان کو تبلیغ کا سلیقہ بھی ہے کہ نہیں؟ اور جو نہیں لے رہے، وہ کیوں نہیں
لے رہے؟ اکثر ان میں سے ایسے ہوں گے، جن کے دل میں تمنا تو ہوگی لیکن پتا نہیں ہوگا ، کیسے کرنی ہے؟
اور امریکہ کے دورے کے دوران مجھے یہ بھی معلوم ہوئی بات کہ اس معاملے میں امریکہ کا نظام جماعت
غفلت کا مرتکب رہا ہے۔انہوں نے اس ہدایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔نہ مرکزی جماعت نے ، نہ شہروں
856
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
کی جماعتوں نے۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ مجالس عاملہ کے اجلاسات اگر ہوتے بھی ہیں، یہ نہیں مجھے پتا کے
با قاعدگی کے ساتھ ہوتے بھی ہیں کہ نہیں؟ اگر ہوتے بھی ہیں تو اس سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل پر غور نہیں
کیا جاتا۔چنانچہ اس سفر کے دوران میں ان کو متوجہ کرتا رہا ہوں کہ جب خلیفہ وقت کی طرف سے کوئی بات
آپ
کو پہنچائی جائے، اس میں حکمت ہوتی ہے، اس میں ایک فائدہ ہوتا ہے۔اس کو نظر انداز کرنے سے
آپ بہت سی سعادتوں سے
محروم رہ جاتے ہیں۔اور جو کھی کھلی بر سر عام ہدایت دی گئی ہے، اس کی خلاف
ورزی کرنا تو ایک قسم کا باغیانہ رجحان ہے۔تو نظام جماعت کے نمائندہ لوگوں کا فرض بن جاتا ہے کہ جب بھی کوئی ایسی ہدایت دی جائے
اس کے اوپر عمل کرنا شروع کریں۔اور اس سعادت کے نتیجے میں ہی خدا ان کو بہت ساری نیکیاں نصیب
فرمائے گا، بہت ساری نئی نیکیوں کی توفیق عطا فرمائے گا، ان کی کوششوں کو مزید بہتر پھل لگنے شروع ہو
جائیں گے۔اس لئے میں یہ دوبارہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ یورپ میں بھی اور امریکہ میں بھی لیکن
ساری دنیا میں تمام دنیا کی جماعتیں اس بات پر پابندی کے ساتھ قائم ہو جائیں کہ ہر مہینے ایک دفعہ مجلس
عاملہ میں ان باتوں پر غور کیا جائے کہ کہاں تک جماعت دعوت الی اللہ کا کام کر رہی ہے؟ جہاں نہیں کر
رہے، وہاں کیوں نہیں کر رہے؟ اور کون سے ایسے ذرائع ہمیں اختیار کرنے چاہئیں، جن کے نتیجے میں
دعوت الی اللہ کا کام تیز ہو سکے اور معنی خیز ہو سکے۔پس اگر ہم اس سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے تو مجھے
یقین ہے کہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں انقلاب پیدا ہونا شروع ہو جائے گا۔سائنس سے جو لوگ واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ بعض امور میں رفتار معنی خیز ہوا کرتی ہے۔کتنے قدم طے کئے ہیں، یہ بات معنی خیز نہیں ہوتی۔بلکہ رفتار کیا ہے، آگے بڑھنے کی۔جو جماعتیں نظریاتی
طور پر اور روحانی طور پر دنیا پر غالب آیا کرتی ہیں، ان پر بالخصوص یہ اصول کارفرما ہوتا ہے کہ آگے بڑھنے کی
رفتار کیا ہے؟ کتنے احمدی ہورہے ہیں سال میں؟ کتنے مسلمان بن رہے ہیں؟ یہ بحث نہیں ہے۔جو کچھ
ہمارے پاس ہے، ہمارے آگے بڑھنے کی رفتار کیا ہے؟ یہ ہے، اصل فیصلہ کن بات۔اس پہلو سے ہماری
رفتار میرا اندازہ ہے کہ پچاسی گنایا نوے گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔کیونکہ زیادہ سے زیادہ جماعت کے دس
فیصدی حصے کو ہم فعال داعی الی اللہ قرار دے سکتے ہیں۔اور یہ بھی میں نے بہت بڑی چھلانگ لگائی ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ اگر میں حقیقی جائزہ پیش کروں، چند تجربوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تو شاید پانچ فیصدی بھی
نہ ہوں۔لیکن بعض ممالک پر میں حسن ظنی کرتا ہوں مثلاً افریقہ میں نسبتا زیادہ لوگ کر رہے ہوں گے۔857
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء۔تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد هفتم
کیونکہ ان کے نتائج سے بھی یہی لگ رہا ہے۔بعض اور ممالک میں بھی کر رہے ہوں گے۔اس لئے میں
نے زیادہ سے زیادہ دس فیصدی داعی الی اللہ کی تعداد مقرر کی۔لیکن میرے خیال میں تو پانچ فیصدی بھی
نہیں ہے پوری۔اگر پانچ فیصدی کبھی جائے تو پچانوے فیصد مزید اضافے کی گنجائش موجود ہے۔اور بہت
بڑی گنجائش ہے۔اگر آپ کی رفتار پانچ میل فی گھنٹہ کی بجائے سو میل فی گھنٹہ ہو جائے تو اس سے آپ
اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کے فاصلے طے کرنے کی قوت میں کتنا بڑا اضافہ ہوتا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی
اس رفتار کے نتیجے میں جو شامل ہونے والے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، وہ اس رفتار میں Acceleration ہور۔پیدا کر دیتے ہیں ، یہ ہے، وہ اصل سائنسی نقطہ، جسے سمجھنا چاہئے۔پانچ آدمی سال میں سو آدمی پر جو داخل ہورہے ہوں، ان کے نتیجے میں Acceleration پیدا
نہیں ہوتی۔یعنی رفتار اس طرح نہیں بڑھتی ، جس طرح زمین کی طرف گرنے والی چیز کی رفتار بڑھ رہی ہوتی
ہے۔بلکہ ایک قسم کی Steady ایک معتدل کی رفتار کی شکل بن جاتی ہے۔Acceleration کے نتیجے میں تو
ہر اگلی رفتار غیر معمولی طور پر اور بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ہر اگلے گھنٹے کی رفتار اور ہو جاتی ہے، ہر اگلے دن
اور ہفتے اور مہینے اور سال کی رفتار میں فرق پڑنا شروع ہو جاتا ہے۔تو پانچ فیصد بھی اگر ہیں تو یہ کافی نہیں ہیں،
Acceleration پیدا کرنے کے لئے۔اگر آپ سو فیصدی نہ بھی ہوں، میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر پچاس
فیصد احمدی بھی حقیقی معنوں میں داعی الی اللہ بن جائے تو اتنی تیزی سے دنیا میں اسلام کا انقلاب آنا شروع ہو
جائے کہ آپ بھی کبھی اس کا تصور نہیں کر سکتے۔دونوں میں ہفتوں میں مہینوں میں کیفیتیں اس طرح تبدیل
ہونے لگیں کہ آپ حیران ہو جائیں گے دیکھ کر کہ دنیا کو کیا ہو گیا ہے۔بہت بڑی طاقت جماعت کو خدا عطا کر
چکا ہے۔اور یہ طاقت انفرادی طور پر نہیں بلکہ جماعت کے اخلاص کے لحاظ سے ہے۔چنانچہ میں نے امریکہ کے دورے میں یہ بھی محسوس کیا کہ باوجود اس کے کہ اکثریت داعی الی اللہ
نہیں لیکن اخلاص اور محبت کے لحاظ سے ہر ایک ان میں سے داعی الی اللہ بنے کا اہل بن چکا ہے۔بہت فرق
پڑا ہے، پہلے کی نسبت۔جب میں 1978ء میں امریکہ گیا تھا، اس امریکہ میں اور آج کے امریکہ میں بہت
بڑا فرق پڑ چکا ہے۔اس وقت اکثر خاندان بے تعلق سے یا تعلق تھا بھی تو ہلکاہلکا، نرم رفتار ، نرم گفتار سا تعلق
تھا۔لیکن اب تو کیفیت یہ ہے کہ دلوں میں جذبے اچھلتے ہوئے میں نے دیکھے ہیں۔ہر خاندان میں اکثر
ممبران خاندان کے اکثر ممبروں کی جماعت سے محبت کی حالت میں بہت بڑا فرق پڑا ہوا ہے۔اور خصوصیت
سے مجھے خوشی اس بات کی ہوئی کہ احمدی خواتین میں خدمت دین کا جذبہ بہت بیدار ہو چکا ہے۔غیر معمولی
858
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہی
خطبہ جمعہ فرمودہ 20 نومبر 1987ء
محبت اسلام کی اور اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی تمنا ان کے دل میں پیدا ہو چکی ہے۔چنانچہ یہ نظارہ
میں نے دیکھا ہے اکثر خاندانوں میں ملاقات کے وقت ان کی مائیں جب بچے پیش کرتی تھیں تو ان بچوں
کے اوپر ان کی محنت ہوئی ہوئی دکھائی دیتی تھی۔معلوم ہوتا تھا کہ ایک لمبے عرصے سے گھر میں انہوں نے دینی
ماحول بنایا ہوا ہے۔بچوں کو خدا اور رسول کی باتیں بتاتی ہیں۔فخر کے ساتھ ان سے وہ کلمے سنواتی تھیں،
قرآن کریم کی آیات، جو یاد کی ہو ئیں تھیں، وہ سنواتی تھیں۔دین کی محبت کے اظہار والی نظمیں ان کو یاد
کروائی ہوئی تھیں۔اور بچوں کے دل میں بڑا نمایاں طور پر اسلام کا پیار دکھائی دے رہا تھا۔تو یہ جو چیز ہے، یہ خوش کن بھی بہت ہے کہ باوجود اس کے کہ ہم میں سے اکثر ا بھی داعی الی اللہ
نہیں بن سکے لیکن داعی الی اللہ بننے کے لئے جو مرکزی طاقت چاہئے ، محبت اور اخلاص کی ، وہ موجود ہے۔اس لئے کوئی فرضی بات نہیں ہے کہ پچاس فیصدی احمدی حقیقتہ داعی الی اللہ بن جائیں۔میں یقین رکھتا
ہوں کہ پچاس فیصدی احمدی داعی الی اللہ بننے کے اہل بن چکے ہیں، اللہ کے فضل سے۔سب سے زیادہ
ضرورت دعوت الی اللہ کے لئے ایک جذبے کی ہے، دوسرے دعا کی ہے۔علم اور دلیلیں باقی سب چیزیں
بعد کی باتیں ہیں۔یہ دو باتیں آپ اپنے اندر پیدا کرلیں، جذبہ پیدا کرلیں اور دعا کرنی شروع کر دیں
اپنے لئے کہ خدا آپ کو توفیق دے تو باقی سب مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے۔تو امید رکھتا ہوں کہ
جماعت اس طرف خصوصیت سے توجہ دے گی۔جہاں تک یورپ کی جماعتوں کا تعلق ہے، ان کو بھی نسبتا زیادہ تفصیل سے منصوبہ بندی کرنی
چاہئے۔اب بہت تھوڑ اوقت اگلی صدی کے شروع ہونے میں رہ گیا ہے۔اور وہ صدی اسلام کے مستقبل
میں بہت ہی اہم کردار ادا کرنے والی ہے۔اور آپ یعنی آج کی نسلیں بڑی خوش نصیب ہیں ، اس لحاظ سے
کہ ایک نئے اسلام کے تاریخی دور میں داخل ہونے والی ہیں۔ایک ایسے اہم تاریخی دور میں داخل ہونے
والی ہیں، ایک ڈیڑھ سال کے اندر اندر جماعت کے نکتہ نگاہ سے اور جو دنیا کی صدی کے حساب ہیں، اس
لحاظ سے بھی اگلی صدی بہت دور نہیں رہی۔تو آپ ایک دو سال کے لحاظ سے جماعت کے نکتہ نگاہ سے یا
چند سالوں میں دنیاوی نکتہ نگاہ سے اگلی صدی میں داخل ہونے والے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے
بھاری اکثریت اگلی صدی میں بالکل نئی سج دھج کے ساتھ داخل ہو۔ان کے ارادوں میں ایک عظمت پیدا
ہو چکی ہو، ان کے حوصلے بلند ہو چکے ہوں، وہ سر بلندی کے ساتھ اسلام کے نام کو اور اسلام کے کام کو آگے
بڑھانے کے اہل بن چکے ہوں۔اور یہ نیتیں لے کر داخل ہوں کہ ہم نے اگلی صدی نہیں ختم ہونے دینی
859
خطبہ جمعہ فرمود و 20 نومبر 1987ء
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم
یہاں تک کہ اسلام دنیا میں غالب نہ آجائے۔اور یہ دعائیں کر کے داخل ہونے والے ہوں کہ ہماری
نسلیں بھی اس پیغام کو لے کر نئی شان اور نئی ہمت اور نئے استقلال اور جذبوں کے ساتھ آگے بڑھے۔اس
لئے اس صدی کا قریب آنا بھی آپ کے دلوں میں ایک ہلچل مچادینے والا موقع ہے۔اس لحاظ سے بھی نگاہ
کریں کہ آپ کس زمانے میں پیدا ہوئے ہیں، جہاں دو صدیاں ملائی جارہی ہیں، جو مجمع البحرین ہیں، جو
ذوالقرنین کے لحاظ سے ایک خاص اہمیت کا زمانہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں ظلی طور پر
ذوالقرنین ہیں۔اور آپ ایک پرانے زمانے کو یعنی جاہلیت کے زمانے کو جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام سے
غافل تھی، ایک نئے زمانے سے ملانے والے ہیں، جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام قبول کرنے والی ہے۔آپ
کو اس کام کے لئے چنا گیا ہے۔آپ کو اس سنگم پر پیدا کر دیا گیا ہے، جہاں یہ دوصدیاں ملنے والی ہیں۔ایک وہ صدی، جسے اگلی صدی کا انسان پرانے زمانے کی صدی شمار کرے گا، جبکہ دنیا کی اکثریت اسلام
سے غافل تھی۔ایک وہ صدی، جس میں اللہ تعالیٰ آپ
کو توفیق دے گا اور آپ کی نسلوں کو توفیق دے گا کہ
صدی ختم ہونے سے پہلے اسلام غالب آ جائے۔پس ان سب باتوں پر نگاہ رکھیں۔اپنی خوش نصیبی پر ناز کریں اور اس خوش نصیبی سے فائدہ
اٹھا ئیں۔اگر ہمت نہیں ہے، خواہش ہے تو دعا کریں تو ہمت بھی پیدا ہو جائے گی۔بہر حال اب وقت ضائع
کرنے کا نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو دعوت الی اللہ کے کام میں مصروف ہو جانا چاہئے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 771 794)
860