دلائل ہستی باری تعالیٰ

دس دلائل ہستی باری تعالیٰ, حصہ 3

26
ایک کشف دیکھا۔(دیکھو برکات الدعا کا حاشیہ۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحہ ۳۳) ایک قوی
مہیب شکل جو گو یا انسان نہیں ملائک شداد اور غلاظ سے ہے وہ پوچھتا ہے کہ لیکھر ام کہاں ہے پھر
کرامات الصادقین کے اس شعر سے دن بھی بتا دیا
وبشرني رَبِّي وَقَالَ مُبَشِّرًا
سَتَعْرِفُ يَوْمَ الْعِيْدِ وَالْعِيْدُ أَقْرَبَ
یعنی عید سے دوسرے دن ہفتہ والے دن اور ے
الا اے دشمن نادان
بترس
و بے راہ
محمد
از تیغ بران
پانچ سال پہلے شائع کر کے قتل کی صورت بھی بتادی آخر لیکھر ام 4 مارچ ۱۸۹۷ء کو قتل کیا گیا
اور سب نے متفق اللفظ مان لیا کہ یہ پیشگوئی بڑی صفائی کے ساتھ پوری ہوکر اللہ کی ہستی کیلئے
حجت ناطقہ ٹھہری پس الہام الہی ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے ہوتے ہوئے خدا کا انکار کرنا
نہایت بے حیائی بے شرمی ہوگی۔دلیل دہم
دسویں دلیل جو ہر ایک نزاع کے فیصلہ کے لئے قرآن شریف نے بیان فرمائی ہے اس
آیت سے نکلتی ہے کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت:٧٠)
یعنی جو لوگ ہمارے متعلق کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنی راہ دکھا دیتے ہیں اور اس آیت پر جن
لوگوں نے عمل کیا وہ ہمیشہ نفع میں رہے ہیں۔وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا منکر ہوا سے تو ضرور خیال کر
لینا چاہئے کہ اگر خدا ہے تو اس کے لئے بہت مشکل ہو گی پس اس خیال سے اگر سچائی کے

27
دریافت کرنے کی اس کے دل میں تڑپ ہو تو اسے چاہئے کہ گڑ گڑا کر اور بہت زور لگا کر وہ اس
رنگ میں دعا کرے کہ اے خدا اگر تو ہے اور جس طرح تیرے ماننے والے کہتے ہیں تو غیر محدود
طاقتوں والا ہے تو مجھ پر رحم کر اور مجھے اپنی طرف ہدایت کر اور میرے دل میں بھی یقین اور
ایمان ڈال دے تاکہ میں محروم نہ رہ جاؤں اگر اس طرح بچے دل سے کوئی شخص دعا کرے گا اور
کم سے کم چالیس دن تک اس پر عمل کرے گا تو خواہ اس کی پیدائش کسی مذہب میں ہوئی ہو اور وہ
کسی ملک کا باشندہ ہو رب العالمین اس کو ضرور ہدایت کرے گا اور وہ جلد دیکھ لے گا کہ اللہ تعالیٰ
ایسے رنگ میں اس پر اپنا وجود ثابت کر دے گا کہ اس کے دل سے شک وشبہ کی نجاست بالکل دور
ہو جائے گی۔اور یہ تو ظاہر ہے کہ اس طریق فیصلہ میں کسی قسم کا دھوکہ نہیں ہوسکتا پس سچائی کے
طالبوں کے لئے اس پر عمل کرنا کیا مشکل ہے؟
فی الحال ان دس دلائل پر ہی میں اپنا مضمون ختم کرتا ہوں اور گو قرآن شریف میں اور دلائل
بھی ہیں لیکن میں سر دست انہیں پر اکتفا کرتا ہوں اگر کوئی اس پر غور کرے گا تو انہیں دلائل میں
سے اس کے لئے اور دلائل بھی نکل آئیں گے وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ۔آخر میں ان احباب سے جن کے ہاتھ میں یہ پمفلٹ پہنچے استدعا کرتا ہوں کہ اسے
پڑھنے کے بعد کسی اور ایسے دوست کو دے دیں جس کے لئے اسے مفید سمجھیں۔تشحیذ الا ذبان مارچ ۱۹۱۳ ء ) بحواله (انوار العلوم جلد ۱ صفحه ۴۱۱)

آج 10 میں سے 10 باقی