دلائل ہستی باری تعالیٰ
دس دلائل ہستی باری تعالیٰ, حصہ 2
14
ہے اور ضرور ہے کہ ہر کام کے کرنے والا بھی کوئی ہو پس اس تمام کائنات پر اگر غور کرو گے تو ضرور
تمہاری رہنمائی اس طرف ہو گی کہ سب اشیاء آخر جا کر ذات باری پر ختم ہوتی ہیں اور وہی
انتہاء ہے تمام اشیاء کی اور اسی کے اشارے سے یہ سب کچھ ہورہا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے
انسان کو اس کی ابتدائی حالت کی طرف متوجہ کر کے فرمایا ہے کہ تمہاری پیدائش تو ایک نطفہ سے
ہے اور تم تو جوں جوں پیچھے جاتے ہو اور حقیر ہوتے جاتے ہو پھر تم کیونکر اپنے خالق ہو سکتے ہو
جب خالق کے بغیر کوئی مخلوق ہو نہیں سکتی اور انسان اپنا آپ خالق نہیں ہے کیونکہ اسکی حالت پر
جس قدر غور کریں وہ نہایت چھوٹی اور ادنیٰ حالت سے ترقی کر کے اس حالت کو پہنچتا ہے اور جب
وہ موجودہ حالت میں خالق نہیں تو اس کمزور حالت میں کیونکر خالق ہوسکتا تھا تو ماننا پڑے گا کہ
اس کا خالق کوئی اور ہے جس کی طاقتیں غیر محدود اور قدرتیں لا انتہاء ہیں۔غرضیکہ جس قدر انسان
کی درجہ بدرجہ ترقی پر غور کرتے جائیں اس کے اسباب باریک سے باریک تر ہوتے جاتے ہیں
اور آخر ایک جگہ جا کر تمام دنیاوی علوم کہہ دیتے ہیں کہ یہاں اب ہمارا دخل نہیں اور ہم نہیں
جانتے کہ یہ کیوں ہو گیا اور وہی مقام ہے کہ جہاں اللہ تعالیٰ کا ہاتھ کام کر رہا ہوتا ہے اور ایک
سائنس دان کو آخر ماننا پڑتا ہے کہ إلی رَبَّكَ الْمُنعَلی یعنی ہر ایک چیز کی انتہاء ہوتی ہے اور
آخر ایک ایسی ہستی پر ہوتی ہے کہ جس کو وہ اپنی عقل کے دائرہ میں نہیں لا سکتے اور وہی خدا ہے یہ
ایک موٹی دلیل ہے کہ جسے ایک جاہل سے جاہل انسان بھی سمجھ سکتا ہے۔کہتے ہیں کہ کسی نے ایک بدوی سے پوچھا تھا کہ تیرے پاس خدا کی کیا دلیل ہے اس نے
جواب دیا کہ جنگل میں ایک اونٹ کی مینگنی پڑی ہوئی ہوتو میں دیکھ کر بتا دیتا ہوں کہ یہاں سے
کوئی اونٹ گزرا ہے پھر اتنی بڑی مخلوقات کو دیکھ کر میں معلوم نہیں کر سکتا کہ اسکا کوئی خالق
ہے واقعی یہ جواب ایک سچا اور فطرت کے مطابق جواب ہے اور اس مخلوقات کی پیدائش کی
الْبَعْرَة تَدلُّ عَلَى الْبَعِيرِ وَأَثَرُ الْقَدَمِ عَلَى السَّفِيرِ فَالسَّمَاءُ ذَاتُ الْبُرُوْجِ وَالْأَرْضُ ذَاتُ فِجَاجِ آمَا تَدُلُّ عَلَى قَدِيْرٍ
15
طرف اگر انسان توجہ کرے تو آخر ایک ہستی کو ماننا پڑتا ہے کہ جس نے یہ سب پیدا کیا۔پانچویں دلیل
پانچویں دلیل ہستی باری کی جو قرآن شریف نے دی ہے گو اسی رنگ کی ہے لیکن اس سے
زیادہ زبر دست ہے اور وہاں استدلال بالا ولی سے کام لیا گیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تَبرَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ
وَالْحَيَوةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ
سموتٍ طِبَاقًا مَا تَرَى فِي خَلْقِ الرَّحْمَنِ مِنْ تَفُوتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ هَلْ تَرَى
مِنْ فُطَوْرٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنْقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا
ط
وَهُوَ حَسِيرُ (الملک : ۲-۵)
یعنی بہت برکت والا ہے وہ جس کے ہاتھ میں ملک ہے وہ ہر ایک چیز پر قادر ہے اس نے
موت اور زندگی کو پیدا کیا ہے تا کہ دیکھے کہ تم میں سے کون زیادہ نیک عمل کرتا ہے اور وہ غالب
ہے بخشندہ ہے اسنے ساتوں آسمان بھی پیدا کئے اور ان میں آپس میں موافقت اور مطابقت رکھی
ہے تو کبھی کوئی اختلاف اللہ تعالیٰ کی پیدائش میں نہیں دیکھے گا پس اپنی آنکھ کو لوٹا کیا تجھے کوئی
شگاف نظر آتا ہے دوبارہ اپنی نظر کو لوٹا کر دیکھ تیری نظر تیری طرف تھک کر اور ماندہ ہو کر لوٹے
گی۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تمام کا ئنات اتفاقاً پیدا ہوگئی اور اتفاقی طور پر مادہ کے ملنے سے یہ
سب کچھ بن گیا اور سائنس سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ ہوسکتا ہے کہ دنیا خود بخود
جڑ کر آپ ہی چلتی جائے اور اس کا پھر انیوالا کوئی نہ ہو۔لیکن ان کا جواب اللہ تعالیٰ ان آیات میں
16
دیتا ہے کہ اتفاقی طور سے جڑنے والی چیزوں میں کبھی ایک سلسلہ اور انتظام نہیں ہوتا بلکہ بے
جوڑی ہوتی ہے مختلف رنگوں سے مل کر ایک تصویر بنتی ہے لیکن کیا اگر مختلف رنگ ایک کاغذ پر
پھینک دیں تو اس سے تصویر بن جائے گی۔اینٹوں سے مکان بنتا ہے لیکن کیا اینٹیں ایک
دوسرے پر پھینک دینے سے مکان بن جائے گا۔بفرض محال اگر یہ مان لیا جائے کہ بعض
واقعات اتفاقا بھی ہو جاتے ہیں لیکن نظام عالم کو دیکھ کر کبھی کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ یہ سب کچھ
آپ ہی ہو گیا۔مانا کہ خود بخود ہی مادہ سے زمین پیدا ہو گئی اور یہ بھی مان لیا کہ اتفاقاً ہی انسان
پیدا ہو گیا لیکن انسان کی خلقت پر نظر تو کرو کہ ایسی کامل پیدائش کبھی خود بخود ہو سکتی ہے عام طور
سے دنیا میں ایک صفت کی خوبی سے اسکے صناع کا پتہ لگتا ہے ایک عمدہ تصویر کو دیکھ کر فور اخیال
ہوتا ہے کہ کسی بڑے مصور نے بنائی ہے ایک عدہ تحریر کو دیکھ کر سمجھا جاتا ہے کہ کسی بڑے کا تب
نے لکھی ہے اور جس قدر ربط بڑھتا جائے اسی قدر اس کے بنانے یا لکھنے والے کی خوبی اور بڑائی
ذہن نشین ہوتی جاتی ہے پھر کیونکر تصور کیا جاتا ہے کہ ایسی منتظم دنیا خود بخو د اور یونہی پیدا ہو
گئی۔ذرا اس بات پر تو غور کرو کہ جہاں انسان میں ترقی کرنے کے قوی ہیں وہاں اسے اپنے
خیالات کو عملی صورت میں لانے کیلئے عقل دی گئی ہے اور اس کا جسم بھی اس کے مطابق بنایا گیا
ہے چونکہ اس کو محنت سے رزق کمانا تھا اس لئے اسے مادہ دیا کہ چل پھر کر اپنا رزق پیدا کر لے
درخت کا رزق اگر زمین میں رکھا ہے تو اسے جڑیں دیں کہ وہ اسکے اندر سے اپنا پیٹ
بھر لے۔اگر شیر کی خوراک گوشت رکھی تو اسے شکار مارنے کیلئے ناخن دیئے اور اگر گھوڑے اور
بیل کیلئے گھاس کھا نا مقدر کیا تو انکو ایسی گردن دی جو جھک کر گھاس پکڑ سکے اور اگر اونٹ کیلئے
درختوں کے پتے اور کانٹے مقرر کئے تو اسکی گردن بھی اونچی بنائی کیا یہ سب کارخانہ اتفاق سے
ہوا۔کیا اتفاق نے اس بات کو معلوم کر لیا تھا کہ اونٹ کو گردن لمبی دوں اور شیر کو پنجے اور درخت کو
17
جڑیں اور انسان
کو ٹانگیں۔ہاں کیا یہ سمجھ میں آسکتا ہے کہ جو کام خود بخود ہو گیا اس میں اس قدر
انتظام رکھا گیا ہو۔پھر اگر انسان کے لئے پھیپھڑا بنایا تو اس کے لئے ہوا بھی پیدا کی اگر پانی پر
اسکی زندگی رکھی تو سورج کے ذریعہ بادلوں کی معرفت اسے پانی پہنچایا اور اگر آنکھیں دیں تو انکے
کارآمد بنانے کیلئے سورج کی روشنی بھی دی تا کہ وہ اس میں دیکھ بھی سکے کان دیئے تو ساتھ اس
کے خوبصورت آواز میں بھی پیدا کیں زبان کے ساتھ ذائقہ دار چیزیں بھی عطا فرما ئیں ناک
پیدا کیا تو خوشبو بھی مہیا کر دی ممکن تھا کہ اتفاق انسان میں پھیپھڑا پیدا کر دیتا لیکن اس کے لئے یہ
ہوا کا سامان کیوں کر پیدا ہو گیا اور ممکن تھا کہ آنکھیں انسان کی پیدا ہو جاتیں لیکن وہ عجیب اتفاق
تھا کہ جس نے کروڑوں میلوں پر جا کر ایک سورج بھی پیدا کر دیا تا کہ وہ اپنا کام کر سکیں اگر ایک
طرف اتفاق نے کان پیدا کر دیئے تھے تو یہ کونسی طاقت تھی جس نے دوسری طرف آواز بھی پیدا
کردی بر فانی ممالک میں مان لیا کہ کتے اور ریچھوں کو تو اتفاق نے پیدا کر دیا لیکن کیا سبب کہ ان
کتوں یا ریچھوں کے بال اتنے لمبے بن گئے کہ وہ سردی سے محفوظ رہ سکیں۔اتفاق ہی نے
ہزاروں بیماریاں پیدا کیں اتفاق ہی نے ان کے علاج بنادیئے اتفاق ہی نے بچھو بوٹی جسکے
چھونے سے خارش ہونے لگ جاتی ہے پیدا کی اور اس نے اس کے ساتھ پالک کا پودا اگا دیا کہ
اس کا علاج ہو جائے۔دہریوں کا اتفاق بھی عجیب ہے کہ جن چیزوں کے لئے موت تجویز کی ان
کے ساتھ توالد کا سلسلہ بھی قائم کر دیا اور جن چیزوں کے ساتھ موت نہ تھی وہاں یہ سلسلہ ہی نہیں
رکھا انسان اگر پیدا ہوتا اور مرتا نہیں تو کچھ سالوں میں ہی دنیا کا خاتمہ ہو جاتا اس لئے اس کے
ساتھ فنالگا دی لیکن سورج اور چاند اور زمین نہ نئے پیدا ہوتے ہیں نہ اگلے فنا ہوتے ہیں۔کیا یہ
انتظام کچھ کم تعجب انگیز ہے کہ زمین اور سورج میں چونکہ کشش رکھی ہے اس لئے ان کو ایک
دوسرے سے اتنی دور رکھا کہ آپس میں ٹکرانہ جاویں کیا یہ باتیں اس بات پر دلالت نہیں کرتی ہیں
18
کہ ان سب چیزوں کا خالق وہ ہے جو نہ صرف علیم ہے بلکہ غیر محدود علم والا ہے اس کے قواعد ایسے
منضبط ہیں کہ ان میں کچھ اختلاف نہیں اور نہ کچھ کمی ہے مجھے تو اپنی انگلیاں بھی اس کی ہستی کا ایک
ثبوت معلوم ہوتی ہیں مجھے جہاں علم دیا تھا اگر شیر کا پنجہل جاتا تو کیا میں اس سے لکھ سکتا تھا شیر کوعلم
نہیں دیا اسے پنجے دیئے مجھے علم دیا لکھنے کیلئے انگلیاں بھی دیں۔سلطنتوں میں ہزاروں مدبر انکی درستی کیلئے رات دن لگے رہتے ہیں لیکن پھر بھی دیکھتے
ہیں کہ ان سے ایسی ایسی غلطیاں سرزد ہوتی ہیں کہ جن سے سلطنتوں کو خطر ناک نقصان پہنچ جاتا
ہے بلکہ بعض اوقات بالکل تباہ ہو جاتی ہیں لیکن اگر اس دنیا کا کاروبار صرف اتفاق پر ہے تو تعجب
ہے کہ ہزاروں دانا دماغ توغلطی کرتے ہیں لیکن یہ اتفاق تو غلطی نہیں کرتا لیکن سچی بات یہی ہے
کہ اس کا ئنات کا ایک خالق ہے جو بڑے وسیع عالم کا مالک اور عزیز ہے اور اگر یہ نہ ہوتا تو یہ
انتظام نظر نہ آتا۔اب جس طرف نظر دوڑا کر دیکھو تمہاری نظر قرآن شریف کے ارشاد کے مطابق
خائب و خاسر واپس آئیگی اور ہر ایک چیز میں ایک انتظام معلوم ہوگا نیک جزاء اور بدکار سزا پا
رہے ہیں ہر ایک چیز اپنا مفوضہ کام کر رہی ہے اور ایک دم کیلئے ست نہیں ہوئی یہ ایک بہت وسیع
مضمون ہے لیکن میں اسے یہیں ختم کرتا ہوں۔عاقل را اشارہ کافی است۔دلیل ششم
قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے منکر ہمیشہ ذلیل وخوار ہوتے ہیں
اور یہ بھی ایک ثبوت ہے ان کے باطل پر ہونے کا کیونکہ اللہ اپنے ماننے والوں کو ہمیشہ فتوحات
دیتا ہے اور وہ اپنے مخالفوں پر غالب رہتے ہیں اگر کوئی خدا نہیں تو یہ نصرت اور تائید کہاں سے
آتی ہے چنانچہ فرعون موسیٰ کی نسبت فرماتا ہے کہ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَى ، فَأَخَذَهُ
19
اللهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأولى ( الزعت: ۲۶،۲۵) یعنی جب حضرت موسی نے اسے
اطاعت الہی کی نسبت کہا تو اس نے تکبر سے جواب دیا کہ خدا کیسا ، خدا تو میں ہوں پس اللہ تعالیٰ
نے اسے اس جہاں میں بھی اور اگلے جہاں میں بھی ذلیل کر دیا چنانچہ فرعون کا واقعہ ایک بین
دلیل ہے کہ کس طرح خدا کے منکر ذلیل و خوار ہوتے رہتے ہیں علاوہ ازیں دنیا میں کبھی کوئی
سلطنت دہریوں نے قائم نہیں کی بلکہ دنیا کے فاتح اور ملکوں کے مصلح اور تاریخ کے بنانے والے
وہی لوگ ہیں کہ جو خدا کے قائل ہیں کیا یہ انکی ذلت و نکبت اور قوم کی صورت میں
کبھی دنیا کے
سامنے نہ آنا کچھ معنی نہیں رکھتا۔ساتویں دلیل
اللہ تعالیٰ کی ہستی کی یہ ہے کہ اس کی ذات کے ماننے والے اور اس پر ایمان رکھنے والے
اور اس پر حقیقی ایمان رکھنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور باوجود لوگوں کی مخالفت کے ان
پر کوئی مصیبت نہیں آتی خدا تعالیٰ کی ہستی کے منوانے والے ہر ملک میں پیدا ہوئے ہیں اور جس
قدر ان کی مخالفت ہوئی ہے اتنی اور کسی کی نہیں لیکن پھر دنیا اس کے خلاف کیا کرسکی۔رامچندرکو بن
باس دینے والوں نے کیا سکھ پایا؟ اور راون نے کونسی عشرت حاصل کر لی؟ کیا رامچندر کا نام
ہزاروں سال کیلئے زندہ نہیں ہو گیا اور کیا راون کا نام ہمیشہ کیلئے بدنام نہیں ہو !؟ اور کرشن کی بات
کارڈ کر کے کورو نے کیا فائدہ حاصل کیا۔کیا وہ کرو چھتر کے میدان میں تباہ نہ ہوئے؟ فرعون
بادشاہ جو بنی اسرائیل سے اینٹیں پتھو اتا تھا اس نے موسی جیسے بے کس انسان کی مخالفت کی مگر کیا
موسیٰ کا کچھ بگاڑ سکا؟ وہ غرق ہو گیا اور موسی بادشاہ ہو گئے۔حضرت مسیح کی دنیا نے جو کچھ مخالفت
کی وہ بھی ظاہر ہے اور انکی ترقی بھی جو کچھ ہوئی پوشیدہ نہیں ان کے دشمن تو تباہ ہوئے اور ان کے
20
غلام ملکوں کے بادشاہ ہو گئے۔ہمارے آقا بھی دنیا میں سب سے زیادہ اس پاک ذات کے نام
کے پھیلانے والے تھے یہاں تک کہ ایک یورپ کا مصنف کہتا ہے کہ ان کو خدا کا جنون
تھا۔(نعوذ باللہ ) ہر وقت خدا خدا ہی کہتے رہتے تھے۔ان کی سات قوموں نے مخالفت کی اپنے
پرائے سب دشمن ہو گئے مگر کیا پھر آپ کے ہاتھ پر دنیا کے خزانے فتح نہیں ہوئے؟ اگر خدا نہیں
تو یہ تائید کس نے کی؟ اگر یہ سب کچھ اتفاق تھا تو کوئی مبعوث تو ایسا ہوتا جو خدا کی خدائی ثابت
کرنے آتا اور دنیا اسے ذلیل کر دیتی مگر جو کوئی خدا کے نام کو بلند کرنے والا اٹھا وہ معزز وممتاز ہی
ہو چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ مَنْ يَتَوَلَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ
آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللهِ هُمُ الْغُلِبُونَ (المائده: ۵۷) اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول اور
مؤمنوں سے دوستی کرتا ہے پس یا درکھنا چاہئے کہ یہی لوگ خدا کے ماننے والے ہی غالب رہتے
ہیں۔دلیل هشتم
آٹھویں دلیل جو قرآن شریف سے اللہ تعالیٰ کی ہستی کے ثبوت میں ملتی ہے یہ ہے کہ وہ
دعاؤں کو قبول کرتا ہے جب کوئی انسان گھبرا کر اس کے حضور میں دعا کرتا ہے تو وہ اسے قبول کرتا
ہے۔اور یہ بات کسی خاص زمانہ کے متعلق نہیں بلکہ ہر زمانہ میں اس کے نظارے موجود ہوتے
ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي
قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيْبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ
يَرْشُدُونَ ( البقرہ: ۱۸۷) یعنی جب میرے بندے میری نسبت سوال کریں تو انہیں کہہ دو
کہ میں ہوں اور پھر قریب ہوں پکارنے والے کی دعا کو سنتا ہوں جب وہ مجھے پکارتا ہے پس
21
چاہئے کہ وہ بھی میری بات مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تا کہ وہ ہدایت پائیں اب اگر کوئی
شخص کہے کہ کیونکر معلوم ہو کہ دعا خدا سنتا ہے کیوں نہ کہا جائے کہ اتفاقا بعض دعا کرنے والے
کے کام ہو جاتے ہیں جیسے بعض کے نہیں بھی ہوتے۔اگر سب دعا ئیں قبول ہو جا ئیں تب بھی کچھ
بات تھی لیکن بعض کے قبول ہونے سے کیونکر معلوم ہو کہ اتفاق نہ تھا بلکہ کسی ہستی نے قبول کر لیا تو
اسکا جواب یہ ہے کہ دعا کی قبولیت اپنے ساتھ نشان رکھتی ہے چنانچہ ہمارے آقا حضرت مرزا
غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام نے ثبوت باری تعالی کی دلیل
میں یہ پیش کیا تھا کہ چند بیمار جو خطرناک طور پر بیمار ہوں چنے جائیں اور بانٹ لئے جائیں اور
ایک گروہ کا ڈاکٹر علاج کریں اور ایک طرف میں اپنے حصہ والوں کیلئے دعا کروں پھر دیکھو کہ کس
کے بیمارا چھے ہوتے ہیں۔اب اس طریق امتحان میں کیا شک ہوسکتا ہے چنانچہ ایک سگ گزیدہ
جسے دیوانگی ہوگئی اور جس کے علاج سے کسولی کے ڈاکٹروں نے قطعا انکار کر دیا تھا اور لکھ دیا تھا
کہ اس کا کوئی علاج نہیں اس کے لئے آپ نے دعا کی اور وہ اچھا ہو گیا حالانکہ دیوانے کتے کے
کٹے ہوئے دیوانہ ہو کر کبھی اچھے نہیں ہوتے۔پس دعاؤں کی قبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی
ایسی ہستی موجود ہے جو انہیں قبول کرتی ہے اور دعاؤں کی قبولیت کسی خاص زمانہ سے تعلق نہیں
رکھتی بلکہ ہر زمانے میں اس کے نمونے دیکھے جا سکتے ہیں جیسے پہلے زمانہ میں دعا ئیں قبول ہوتی
تھیں ویسے ہی اب بھی ہوتی ہیں۔دلیل نهم
نویں دلیل قرآن شریف سے وجود باری کی الہام معلوم ہوتی ہے یہ دلیل اگر چہ میں نے
نویں نمبر پر رکھی ہے لیکن در حقیقت نہایت عظیم الشان دلیل ہے جو خدا تعالیٰ کے وجود کو یقینی طور
22
سے ثابت کر دیتی ہے چنا نچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ يُقَبَّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ
الثَّابِتِ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ (ابراہیم :۲۸) یعنی اللہ تعالیٰ اپنے مؤمن
بندوں کو اس دنیا اور اگلی دنیا میں پکی باتیں سنا سنا کر مضبوط کرتا رہتا ہے پس جب کہ ہر زمانہ میں
اللہ تعالیٰ ایک بڑی تعداد کے ساتھ ہم کلام ہوتا رہتا ہے تو پھر اس کا انکار کیونکر درست ہوسکتا ہے
اور نہ صرف انبیاء اور رسولوں کے ساتھ ہم کلام ہوتا ہے بلکہ اولیاء سے بھی باتیں کرتا ہے اور بعض
دفعہ اپنے کسی غریب بندہ پر بھی رحم کر کے اس کی تشقی کیلئے کلام کرتا ہے چنانچہ اس عاجز سے بھی
اس نے کلام کیا اور اپنے وجود کو دلائل سے ثابت کیا پھر یہی نہیں بعض دفعہ نہایت گندے اور بد
باطن آدمیوں سے بھی ان پر حجت قائم کرنے کیلئے بول لیتا ہے چنانچہ بعض دفعہ چوہڑوں
چماروں کوچنیوں تک کو خوا ہیں اور الہام ہو جاتے ہیں اور اس بات کا ثبوت کہ وہ کسی زبر دست
ہستی کی طرف سے ہیں یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ان میں غیب کی خبریں ہوتی ہیں جو اپنے وقت پر
پوری ہو کر بتا دیتی ہیں کہ یہ انسانی دماغ کا کام نہ تھا اور نہ کسی بدہضمی کا نتیجہ تھا اور بعض
دفعہ سینکڑوں سال آگے کی خبریں بتائی جاتی ہیں تاکہ کوئی یہ نہ کہدے کہ موجودہ واقعات خواب
میں سامنے آگئے اور وہ اتفاقاً پورے بھی ہو گئے چنانچہ توریت اور قرآن شریف میں مسیحیوں کی
ان ترقیوں کا جنکو دیکھ کر اب دنیا حیران ہے پہلے ذکر موجود تھا اور پھر صریح لفظوں میں تفصیل
کے ساتھ۔بلکہ ان واقعات کا بھی ذکر ہے جو آئندہ پیش آنے والے ہیں مثلاً إِذَا الْعِشَارُ
عطلت (التکویر : ۵) یعنی ایک وقت آتا ہے کہ اونٹیاں بیکار ہو جائیں گی اور حدیث مسلم میں
اس کی تفسیر یہ ہے وَلَيُتْرَكَنَ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا یعنی اونٹنیوں سے کام نہ لیا
جائے گا چنانچہ اس زمانے میں ریل کے اجراء سے یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ریل کے متعلق نبی کریم
انی پی ایم کے کلام میں ایسے ایسے اشارے پائے جاتے ہیں جن سے ریل کا نقشہ آنکھوں میں پھر
23
جا تا ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ کلام نبوت میں بھی سواری ( مراد ) ہے جو عبس ماء (Steam)
سے چلے گی اور اپنے آگے دھوئیں کا ایک پہاڑ رکھے گی اور سواری اور بار برداری کے لحاظ سے
حمار کی طرح ہوگی اور چلتے وقت ایک آواز کرے گی وَغَيْرُ ذُلِكَ۔دوم - إذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ( التكوير : 1 ) یعنی کتابوں اور نوشتوں کا بہ کثرت شائع
ہونا آجکل بباعث چھاپہ کی کلوں کے جس قدر اس زمانہ میں کثرت اشاعت کتابوں کی ہوئی ہے
اسکے بیان کی ضرورت نہیں۔سوم - إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ (التکویر:۸) نوع انسان کے باہمی تعلقات کا بڑھنا اور
ملاقاتوں کا طریق سہل ہو جانا کہ موجودہ زمانے سے بڑھ کر متصور نہیں۔چہارم - تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ (التزعت : ۲) متواتر اور غیر معمولی
زلزلوں کا آنا یہاں تک کہ زمین کانپنے والی بن جائے سو یہ زمانہ اس کے لئے بھی خصوصیت سے
مشہور ہے۔پنجم - وَإِنْ مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا نَحْنُ مُهْلِكُوهَا قَبْلَ يَوْمِ الْقِيمَةِ أَوْ مُعَذِّبُوهَا ( بى
اسرائیل : ۵۹) کوئی ایسی بستی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلے پہلے ہلاک نہیں کریں گے یا کسی حد
تک اس پر عذاب وارد نہیں کریں گے چنانچہ اسی زمانہ میں طاعون اور زلزلوں اور طوفان اور
آتش فشاں پہاڑوں کے صدمات اور باہمی جنگوں سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں اور اس قدر
اسباب موت کے اس زمانہ میں جمع ہوئے ہیں اور اس شدت سے وقوع میں آئے ہیں کہ اس
مجموعی حالت کی نظیر کسی پہلے زمانہ میں پائی نہیں جاتی۔پھر اسلام تو ایسا مذہب ہے کہ ہر صدی میں
اس کے ماننے والوں میں سے ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے ہیں جو الہام الہی سے سرفراز ہوتے
رہتے ہیں اور خارق عادت نشانات سے ظاہر کرتے ہیں کہ ایک قادر و توانا ، مدبر بالا رادہ ہستی
24
ہے۔چنانچہ اس زمانہ کے مامور پر نہایت بے بسی و گمنامی کی حالت میں خدا نے وحی نازل کی
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُّوْحِيَ إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ وَلَا
تُصَعِرْ خَلْقِ اللهِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ(دیکھو براہین احمدیہ مطبوعہ ۱۸۸۱ صفحه
۲۴۱، روحانی خزائن جلد اصفحہ ۲۶۷ حاشیہ) کہ ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور
ایسی کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے
دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے مگر چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بد
خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی ملاقاتوں سے تھک نہ جائے۔ایک شخص ایک گاؤں میں
رہنے والا جس کے نام سے مہذب دنیا میں سے کوئی آگاہ نہ تھا یہ اعلان کرتا ہے پھر باوجود سخت
مخالفتوں اور روکوں کے ایک دنیا دیکھتی ہے کہ امریکہ اور افریقہ سے لیکر تمام علاقوں کے لوگ
یہاں حاضر رہتے ہیں اور آدمیوں کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ ان سب سے مصافحہ و ملاقات کرنا
معمولی آدمی کا کام نہیں ایک مقتدر جماعت اپنے پیارے وطن کو چھوڑ کر یہاں رہنا اختیار کرتی
ہے اور قادیان کا نام تمام دنیا میں مشہور ہو جاتا ہے۔کیا یہ چھوٹی سی بات ہے اور یہ ایسا نشان ہے
جسے معمولی نظر سے ٹال دیا جائے؟
دوم عیسائیوں میں سے ڈوئی نے امریکہ میں نبوت کا دعویٰ کیا اور اپنے یہ ناپاک کلمات
شائع کئے کہ ”میں خدا سے دعا کرتا ہوں وہ دن جلد آئے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جائے اے خدا
تو ایسا ہی کر۔اے خدا اسلام کو ہلاک کر تو صرف یہ حضور مسیح موعود ہمارے امام علیہ السلام ہی
تھے جنہوں نے اس کے مقابلہ میں اشتہار دیا کہ اے شخص جو مدعی نبوت ہے آاور میرے ساتھ
مباہلہ کر ہمارا مقابلہ دعا سے ہوگا اور ہم دونوں خدا تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ہم میں سے جو
شخص کذاب ہے وہ پہلے ہلاک ہو ( ٹیلیگراف ۵ جولا ئی ۱۹۰۳ء) لیکن اس نے رعونت سے
25
کہا۔کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا اگر میں اپنا پاؤں ان پر
رکھوں تو ان کو کچل کر مار ڈالوں (ڈوئی کا پرچہ دسمبر ۱۹۰۳ء) مگر حضور نے فرمایا تھا اور اسی اشتہار
۲۳ اگست ۱۹۰۳ء میں شائع کیا تھا کہ اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقیناً سمجھو کہ اس
کے صیحون پر جلد آفت آنے والی ہے۔اے خدا اور کامل خدا یہ فیصلہ جلد کر اور ڈوٹی کا جھوٹ
لوگوں پر ظاہر کر دے۔پھر اس کے بعد معزز ناظرین سنو کیا ہو ا۔وہ جو شہزادوں کی زندگی بسر کرتا
تھا جس کے پاس سات کروڑ نقد تھا اس کی بیوی اور اس کا بیٹا دشمن ہو گئے اور باپ نے اشتہار دیا
کہ وہ ولدالزنا ہے آخر اس پر فالج گرا پھر غموں کے مارے پاگل ہو گیا آخر مارچ ۱۹۰۷ء
میں بڑی حسرت اور دکھ کے ساتھ جیسا کہ خدا نے اپنے مامور کو پہلے اطلاع دی اور جیسا کہ حضرت
اقدس نے ۲۰ فروری ۱۹۰۷ ء کے اشتہار میں شائع فرمایا تھا۔خدا فرماتا ہے کہ ”میں ایک تازہ
نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہوگی وہ تمام دنیا کے لئے ایک نشان ہوگا‘ ہلاک ہوکر خدا کی
ہستی پر گواہی دے گیا۔یہ عیسائی دنیا۔پرانی دنیا نئی دنیا۔دونوں پر حضور کی فتح تھی۔سوم اس ملک میں آریوں کا زور ہے انکا زعیم لیکھر ام تھا رسالہ کرامات الصادقین مطبوعہ
صفر ۱۳۱۱ھ میں یہ پیشگوئی درج کی کہ لیکھرام کی نسبت خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خبر دی
ہے کہ وہ چھ سال کے اندر ہلاک ہو گا اور اس کا جرم یہ ہے کہ وہ خدا کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیتا تھا اور بُرے لفظوں کے ساتھ تو ہین کرتا تھا پھر ۲۲ فروری ۱۸۹۳ء کے اشتہار میں
اسکے مرنے کی صورت بھی بتادی عجل جَسَدٌ اللَّهُ خُوَارُ لَهُ نَصَبْ وَعَذَابٌ یعنی لیکھرام گو
ساله سامری ہے جو بیجان ہے اور اس میں محض ایک آواز ہے جس میں روحانیت نہیں اس لئے اس
کو عذاب دیا جاوے گا جو گوسالہ سامری کو دیا گیا تھا ہر ایک شخص جانتا ہے کہ گوسالہ سامری کو
ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور پھر جلایا گیا اور دریا میں ڈالا گیا تھا پھر ۱۲ پریل ۱۸۹۳ء کو آپ نے