تحفۂ گولڑویہ

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الحمدلِلّٰہ والمنہّ
کہ یہ رسالہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی اور ان کے مریدوں اور ہمخیال لوگوں پرا تمام حجت کے لئے محض نصیحتًا للہ شائع کیا گیا ہے اور بغرض اس کے کہ عام لوگوں پر حق واضح ہو جائے اس رسالہ کے ساتھ پچاس۵۰ روپیہ کے انعام کا اشتہار بھی دیا گیا ہے جو اسی ٹائیٹل پیج کے دوسرے صفحہ پر مندرج ہے اور یہ رسالہ موسم بہ
تحفۂ گولڑویہّ
ہوکر
مطبع ضیاء الاسلام قادیان ضلع گورداسپور میں باہتمام
حکیم حافظ فضل الدین صاحب بھیروی مالک مطبع چھپکر یکم ستمبر ۱۹۰۲ء ؁ کو شائع ہوا
قیمت۱۰ محصول ۲؍ جلد۷۰۰ وی پی ۱ کل۱۳؍

ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
اشتہا ر ا نعامی پچاس روپیه
چونکہ میں اپنی کتاب انجام آتھم کے اخیر میں وعدہ کر چکا ہوں کہ آئندہ کسی مولوی وغیرہ کے ساتھ زبانی
بحث نہیں کروں گا اس لئے پیر مہر علی شاہ صاحب کی درخواست زبانی بحث کی جو میرے پاس پہنچی میں کسی طرح
اس کو منظور نہیں کر سکتا۔ افسوس کہ انہوں نے محض دھوکا دہی کے طور پر باوجود اس علم کے کہ میں ایسی زبانی بحثوں
سے برکنار رہنے کے لئے جن کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا خدا تعالیٰ کے سامنے وعدہ کر چکا ہوں کہ میں ایسے مباحثات
سے دور رہوں گا پھر بھی مجھ سے بحث کرنے کی درخواست کر دی۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ ان کی درخواست
محض اس ندامت سے بچنے کے لئے ہے کہ وہ اس اعجازی مقابلہ کے وقت جو عربی میں تفسیر لکھنے کا مقابلہ تھا اپنی
نسبت یقین رکھتے تھے۔ گو یا عوام کے خیالات کو اور طرف الٹا کر سرخرو ہو گئے اور پردہ بنا رہا۔
ماده
ہر ایک دل خدا کے سامنے ہے اور ہر ایک سینہ اپنے گے اپنے گنہ کو محسوس کر لیتا ہے لیکن میں حق کی حمایت کی وجہ بنے
سے ہرگز نہیں چاہتا کہ یہ جھوٹی سرخروئی بھی اُن کے پاس رہ سکے اس لئے مجھے خیال آیا کہ عوام جن میں سوچ کا
دہ طبعا کم ہوتا ہے وہ اگر چہ یہ بات تو سمجھ لیں گے کہ پیر صاحب عربی فصیح میں تفسیر لکھنے پر قادر نہیں تھے ایسی وجہ
سے تو ٹال دیا لیکن ساتھ ہی ان کو یہ خیال بھی گذرے گا کہ منقولی مباحثات پر ضرور وہ قادر ہوں گے تبھی تو
درخواست پیش کر دی اور اپنے دلوں میں گمان کریں گے کہ اُن کے پاس حضرت مسیح کی حیات اور میرے دلائل
کے رد میں کچھ دلائل ہیں اور یہ تو معلوم نہیں ہوگا کہ یہ زبانی مباحثہ کی جرات بھی میرے ہی اس عہد ترک بحث
نے اُن کو دلائی ہے جو انجام آتھم میں طبع ہو کر لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکا ہے۔ لہذا میں یہ رسالہ لکھ کر اس
وقت اقرار صیح شرعی کرتا ہوں کہ اگر وہ اس کے مقابل پر کوئی رسالہ لکھ کر میرے ان تمام دلائل کو اول سے آخر
تک توڑ دیں اور پھر مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی ایک مجمع بٹالہ میں مقرر کر کے ہم دونوں کی حاضری
میں میرے تمام دلائل ایک ایک کر کے حاضرین کے سامنے ذکر کریں اور پھر ہر ایک دلیل کے مقابل پر جس کو
وہ بغیر کسی کمی بیشی اور تصرف کے حاضرین کو سنا دیں گے پیر صاحب کے جوابات سنادیں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا
کر کہیں کہ یہ جوابات صحیح ہیں اور دلیل پیش کردہ کی قلع قمع کرتے ہیں تو میں مبلغ پچاس روپیہ انعام بطور فتح یابی
پیر صاحب کو اسی مجلس میں دے دوں گا اور اگر پیر صاحب تحریر فرماویں تو میں یہ مبلغ پچاس روپیہ پہلے سے مولوی
محمد حسین صاحب کے پاس جمع کرادوں گا مگر یہ پیر صاحب کا ذمہ ہوگا کہ وہ مولوی محمد حسین صاحب کو ہدایت
کریں کہ تا وہ مبلغ پچاس رو پید اپنے پاس بطور امانت جمع کر کے باضابطہ رسید دیدیں اور مندرجہ بالا طریق
کی پابندی سے قسم کھا کر ان کو اختیار ہو گا کہ وہ بغیر میری اجازت کے پچاس روپیہ پیر صاحب کے حوالہ
کر دیں دیں۔ قسم کھانے کے بعد میری شکایت اُن پر کوئی نہیں ہوگی صرف خدا پر نظر ہوگی جس کی وہ قسم کھائیں
گے۔ پیر صاحب کا یہ اختیار نہیں ہوگا کہ یہ فضول عذرات پیش کریں کہ میں نے پہلے سے رڈ کرنے کے لئے
کتاب لکھی ہے کیونکہ اگر انعامی رسالہ کا انہوں نے جواب نہ دیا تو بلا شبہ لوگ سمجھ جائیں گے کہ وہ سیدھے
طریق سے مباحثات پر بھی قادر نہیں ہیں۔
المشتهر مرزا غلام احمد از قادیاں۔ یکم ستمبر ۱۹۰۲ء

گولڑو
ضمیمه تحفه گولڑویه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
نا افتحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتحة
اے ہمارے خدا ہم میں اور ہماری قوم میں سچا فیصلہ کر۔
اور تو بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
آمین
اشتہا ر ا نعامی پانسور و پیه
بنام حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر ۔ اور ایسا ہی اس اشتہار میں
یہ تمام لوگ بھی مخاطب ہیں جن کے نام ذیل میں درج ہیں۔
مولوی پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑی۔ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی۔ مولوی محمد بشیر صاحب
بھو پالوی ۔ مولوی حافظ محمد یوسف صاحب بھوپالوی ۔ مولوی تلطف حسین صاحب دہلوی۔
مولوی عبدالحق صاحب دہلوی صاحب تفسیر حقانی مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ۔ مولوی
محمد صدیق صاحب دیو بندی حال مدرس بچھر ایوں ضلع مراد آباد۔ شیخ خلیل الرحمن صاحب جمالی
سر سادہ ضلع سہارنپور - مولوی عبدالعزیز صاحب لدھیانہ۔ مولوی محمد حسن صاحب لدھیانہ۔ مولوی
احمد اللہ صاحب امرتسری۔ مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی ثم امرتسری۔ مولوی غلام رسول صاحب
عرف رسل بابا۔ مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی لاہور ۔ مولوی عبد اللہ صاحب چکڑالوی لاہور۔
الاعراف : ۹۰

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
ڈپٹی فتح علی شاہ صاحب ڈپٹی کلکٹر نہر لاہوری ۔ منشی الہی بخش صاحب اکونٹ لاہور ۔
منشی عبد الحق صاحب اکو نٹنٹ پنشنز - مولوی محمد حسن صاحب ابوالفیض ساکن بھین ۔ مولوی
سید عمر صاحب واعظ حیدرآباد ۔ علماء ندوۃ الاسلام معرفت مولوی محمد علی صاحب سیکرٹری ندوۃ
العلماء۔ مولوی سلطان الدین صاحب جے پور ۔ مولوی مسیح الزمان صاحب استاد نظام
حیدر آباد دکن ۔ مولوی عبدالواحد خان صاحب شاہجہانپور۔ مولوی اعزاز حسین خان صاحب
شاہجہانپور مولوی ریاست علی خان صاحب شاہجہانپور ۔ سید صوفی جان شاہ صاحب میرٹھ ۔
مولوی اسحاق صاحب پٹیالہ۔ جمیع علماء کلکتہ و بمبئی و مدراس جميع سجادہ نشینان و مشائخ
ہندوستان - جميع اہل عقل و انصاف و تقوی و ایمان از قوم مسلمان۔
واضح ہو کہ حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر نے اپنے نافہم اور غلط کار مولویوں کی تعلیم
سے ایک مجلس میں بمقام لاہور جس میں مرزا خدا میں مرزا خدا بخش صاحب مصاحب نواب محمد علی خاں میرزاد
صاحب اور میاں معراج الدین صاحب لاہوری اور مفتی محمد صادق صاحب اور صوفی محمد علی
کلرک اور میاں چٹو صاحب لاہوری اور خلیفہ رجب دین صاحب تاجر لاہوری اور شیخ یعقوب علی
صاحب ایڈیٹر اخبار الحکم اور حکیم محمد حسین صاحب قریشی اور حکیم محمد حسین صاحب تاجر مر ہم عیسی
اور میاں چراغ الدین صاحب کلرک اور مولوی یار محمد صاحب موجود تھے بڑے اصرار سے یہ
بیان کیا کہ اگر کوئی نبی یا رسول یا اور کوئی مامور من اللہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے اور اس طرح
پر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہے تو وہ ایسے افترا کے ساتھ تئیس برس تک یا اس سے زیادہ زندہ
رہ سکتا ہے یعنی افتر اعلی اللہ کے بعد اس قدر عمر پانا اس کی سچائی کی دلیل نہیں ہو سکتی اور بیان
کیا کہ ایسے کئی لوگوں کا نام میں نظیراً پیش کر سکتا ہوں جنہوں نے نبی یا رسول یا مامور من اللہ
ہونے کا دعویٰ کیا اور تیس برس تک یا اس سے زیادہ عرصہ تک لوگوں کو سناتے رہے کہ
خدا تعالیٰ کا کلام ہمارے پر نازل ہوتا ہے حالانکہ وہ کا ذب تھے۔ غرض حافظ صاحب نے محض
اپنے مشاہدہ کا حوالہ دے کر مذکورہ بالا دعوٹی پر زور دیا جس سے لازم آتا تھا کہ قرآن شریف
کا وہ استدلال جو آیات مندرجہ ذیل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے منجانب اللہ ہونے

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
کے بارے میں ہے صحیح نہیں ہے اور گویا خدا تعالیٰ نے سراسر خلاف واقعہ اس حجت کو نصاری
اور یہودیوں اور مشرکین کے سامنے پیش کیا ہے اور گویا ائمہ اور مفسرین نے بھی محض نادانی
سے اس دلیل کو مخالفین کے سامنے پیش کیا یہاں تک کہ شرح عقائد نسفی میں بھی کہ جو
اہل سنت کے عقیدوں کے بارے میں ایک کتاب ہے عقیدہ کے رنگ میں اس دلیل کو لکھا
ہے اور علماء نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ استخفاف قرآن یا دلیل قرآن کلمہ کفر ہے مگر
نہ معلوم کہ حافظ صاحب کو کس تعصب نے اس بات پر آمادہ کر دیا کہ با وجود دعوی حفظ قرآن
مفصلہ ذیل آیات کو بھول گئے اور وہ یہ ہیں۔ اِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُوْلِ كَرِيمٍ - وَمَا هُوَ بِقَوْلِ
شَاعِرٍ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُوْنَ - وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ - تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعُلَمِينَ ۔
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيْلِ - لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ - فَمَا
مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَجِزِينَ لي دیکھو سورة الحاقة الجزو نمبر ۲۹ اور ترجمہ اس کا یہ ہے کہ یہ
قرآن کلام رسول کا ہے یعنی وحی کے ذریعہ سے اُس کو پہنچا ہے۔ اور یہ شاعر کا کلام نہیں مگر
چونکہ تمہیں ایمانی فراست سے کم حصہ ہے اس لئے تم اس کو پہچانتے نہیں اور یہ کا ہن کا کلام
نہیں یعنی اس کا کلام نہیں جو جنات سے کچھ تعلق رکھتا ہو مگر تمہیں تدبر اور تذکر کا بہت کم
حصہ دیا گیا ہے اس لئے ایسا خیال کرتے ہو۔ تم نہیں سوچتے کہ کا ہن کس پست اور ذلیل
حالت میں ہوتے ہیں بلکہ یہ ربّ العالمین کا کلام ہے۔ جو عالم اجسام اور عالم ارواح
دونوں کا رب ہے یعنی جیسا کہ وہ تمہارے اجسام کی تربیت کرتا ہے ایسا ہی وہ تمہاری
روحوں کی تربیت کرنا چاہتا ہے اور اسی ربوبیت کے تقاضا کی وجہ سے اُس نے اس رسول
کو بھیجا ہے۔ اور اگر یہ رسول کچھ اپنی طرف سے بنا لیتا اور کہتا کہ فلاں بات خدانے
میرے پر وحی کی ہے حالانکہ وہ کلام اس کا ہوتا نہ خدا کا تو ہم اس کا دایاں ہاتھ پکڑ لیتے اور
پھر اُس کی رگ جان کاٹ دیتے اور کوئی تم میں سے اس کو بچا نہ سکتا یعنی اگر وہ ہم پر افترا
کرتا تو اس کی سزا موت تھی کیونکہ وہ اس صورت میں اپنے جھوٹے دعوے سے افترا اور
کفر کی طرف بلا کر ضلالت کی موت سے ہلاک کرنا چاہتا تو اس کا مرنا اس حادثہ سے
ا الحاقة : ۴۱ تا ۴۸

ضمیمہ تحفہ گولڑ ویہ
بہتر ہے کہ تمام دنیا اس کی مفتر یا نہ تعلیم سے ہلاک ہو اس لئے قدیم سے ہماری یہی سنت
ہے کہ ہم اُسی کو ہلاک کر دیتے ہیں جو دنیا کے لئے ہلاکت کی راہیں پیش کرتا ہے اور جھوٹی
تعلیم اور جھوٹے عقائد پیش کر کے مخلوق خدا کی روحانی موت چاہتا ہے اور خدا پر
افترا کر کے گستاخی کرتا ہے۔
اب ان آیات سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی پر یہ
دلیل پیش کرتا ہے کہ اگر وہ ہماری طرف سے نہ سے نہ ہوتا تو ہم ا تو ہم اس کو ہلاک کر دیتے اور وہ ہرگز
زندہ نہ رہ سکتا گو تم لوگ اس کے بچانے کے لئے کوشش بھی کرتے لیکن حافظ صاحب اس دلیل
کو نہیں مانتے اور فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی کی تمام و کمال مدت تنیس
برس کی تھی اور میں اس سے زیادہ مدت تک کے لوگ دکھا سکتا ہوں جنہوں نے جھوٹے
دعوے نبوت اور رسالت کے کئے تھے اور باوجود جھوٹ بولنے اور خدا پر افترا کرنے کے وہ
تلیکس برس سے زیادہ مدت تک زندہ رہے۔ لہذا حافظ صاحب کے نزدیک قرآن شریف کی
یہ دلیل باطل اور بیچ ہے اور اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت ثابت نہیں ہو سکتی مگر
تعجب که جبکہ مولوی رحمت اللہ صاحب مرحوم اور مولوی سید آل حسن صاحب مرحوم نے اپنی
کتاب ازالہ اوہام اور استفسار میں پادری فنڈل کے سامنے یہی دلیل پیش کی تھی تو پادری
فنڈل صاحب کو اس کا جواب نہیں آیا تھا اور باوجود یکہ تواریخ کی ورق گردانی میں یہ لوگ
بہت کچھ مہارت رکھتے ہیں مگر وہ اس دلیل کے توڑنے کے لئے کوئی نظیر پیش نہ کر سکا اور
پادری فنڈل صاحب نے اپنے میزان الحق میں صرف یہ جواب دیا تھا کہ مشاہدہ اس بات پر گواہ ہے کہ
دنیا میں کئی کروڑ بت پرست موجود ہیں۔ لیکن یہ نہایت فضول جواب ہے کیونکہ بت پرست لوگ بت پرستی
میں اپنے وحی من اللہ ہونے کا دعویٰ نہیں کرتے ۔ یہ نہیں کہتے کہ خدا نے ہمیں حکم دیا ہے کہ بت پرستی کو
دنیا میں پھیلاؤ۔ وہ لوگ گمراہ ہیں نہ مفتری علی اللہ ۔ یہ جواب امر متنازعہ فیہ سے کچھ تعلق نہیں رکھتا بلکہ
قیاس مع الفارق ہے کیونکہ بحث تو دعوی نبوت اور افتر اعلی اللہ میں ہے نہ فقط ضلالت میں ۔ منہ
☆

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
لا جواب رہ گیا ۔ اور آج حافظ محمد یوسف صاحب مسلمانوں کے فرزند کہلا کر اس قرآنی دلیل
سے انکار کرتے ہیں ۔ اور یہ معاملہ صرف زبانی ہی نہیں رہا بلکہ ایک ایسی تحریر اس بارے میں
ہمارے پاس موجود ہے جس پر حافظ صاحب کے دستخط ہیں جو انہوں نے محبی اخویم مفتی
محمد صادق صاحب کو اس عہد اقرار کے ساتھ دی ہے کہ ہم ایسے مفتریوں کا ثبوت دیں گے
جنہوں نے خدا کے مامور یا نبی یا رسول ہونے کا دعوی کیا اور پھر وہ اس دعوے کے بعد تیئیس
برس سے زیادہ جیتے رہے۔ یادر ہے کہ یہ صاحب مولوی عبد اللہ صاحب غزنوی کے گروہ
میں سے ہیں اور بڑے موحد مشہور ہیں اور ان لوگوں کے عقائد کا بطور نمونہ یہ حال ہے جو ہم
نے لکھا اور یہ بات کسی پر پوشیدہ نہیں کہ قرآن کے دلائل پیش کردہ کی تکذیب قرآن کی
تکذیب ہے۔ اور اگر قرآن شریف کی ایک دلیل کورڈ کیا جائے تو امان اٹھ جائے گا اور اس
سے لازم آئے گا کہ قرآن کے تمام دلائل جو توحید اور رسالت کے اثبات میں ہیں سب کے
سب باطل اور بیچ ہوں اور آج تو حافظ صاحب نے اس رڈ کے لئے یہ بیڑہ اٹھایا کہ میں ثابت
کرتا ہوں کہ لوگوں نے تیس برس تک یا اس سے زیادہ نبوت یا رسالت کے جھوٹے دعوے
کئے اور پھر زندہ رہے اور کل شاید حافظ صاحب یہ بھی کہہ دیں کہ قرآن کی یہ دلیل بھی کہ
لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةً إِلَّا اللهُ لَفَسَدَتَا باطل ہے اور دعوی کریں کہ میں دکھلا سکتا ہوں کہ
خدا کے سوا اور بھی چند خدا ہیں جو سچے ہیں مگر زمین و آسمان پھر بھی اب تک موجود ہیں ۔ پس
ایسے بہادر حافظ صاحب سے سب کچھ امید ہے لیکن ایک ایماندار کے بدن پر لرزہ شروع ہو جاتا
ہے جب کوئی یہ بات زبان پر لاوے کہ فلاں بات جو قرآن میں ہے وہ خلاف واقعہ ہے یا
فلاں دلیل قرآن کی باطل ہے بلکہ جس امر میں قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر زد پڑتی
ہوا ایمان دار کا کام نہیں کہ اس پلید پہلو کو اختیار کرے اور حافظ صاحب کی نوبت اس درجہ تک
محض اس لئے پہنچ گئی کہ انہوں نے اپنے چند قدیم رفیقوں کی رفاقت کی وجہ سے میرے
منجانب اللہ ہونے کے دعوے کا انکار مناسب سمجھا اور چونکہ دروغ گو کو خدا تعالیٰ اسی جہان میں
الانبياء: ۲۳

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
ملزم اور شرمسار کر دیتا ہے اس لئے حافظ صاحب بھی اور منکروں کی طرح خدا کے الزام کے
نیچے آگئے اور ایسا اتفاق ہوا کہ ایک مجلس میں جس کا ہم اوپر ذکر کر آئے ہیں میری جماعت کے
بعض لوگوں نے حافظ صاحب کے سامنے یہ دلیل پیش کی کہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں ایک
شمشیر شیر برہنہ کی طرح یہ حکم فرماتا ہے کہ یہ نبی اگر میرے پر جھوٹ بولتا بولتا اور اور کسی کسی بات بات با میں افترا کرتا
تو میں اس کی رگِ جان کاٹ دیتا اور اس ۔ ا مدت دراز تک وہ زندہ نہ رہ سکتا۔ تو اب جب ہم
اپنے اس مسیح موعود کو اس پیمانہ سے ناپتے ہیں تو براہین احمدیہ کے دیکھنے سے ثابت ہوتا ہے
کہ یہ دعوی منجانب اللہ ہونے اور مکالمات الہیہ کا قریباً تمیں برس سے ہے اور اکیس برس
سے براہین احمد یہ شائع ہے۔ پھر اگر اس مدت تک اس مسیح کا ہلاکت سے امن میں رہنا
اس کے صادق ہونے پر دلیل نہیں ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا تئیس برس تک موت سے بچنا آپ کے سچا ہونے پر بھی دلیل نہیں ہے کیونکہ جبکہ
خدا تعالیٰ نے اس جگہ ایک جھوٹے مدعی رسالت کو تیس برس تک مہلت دی اور لَوْ تَقَوَّلَ
علَيْنَا کے وعدہ کا کچھ خیال نہ کیا تو اسی طرح نعوذ باللہ یہ بھی قریب قیاس ہے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی باوجود کا ذب ہونے کے مہلت دے دی ہو مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا کا ذب ہونا محال ہے۔ پس جو ستلزم محال ہو وہ بھی محال ۔ اور ظاہر ہے کہ یہ قرآنی
استدلال بدیہی الظہور جبھی ٹھہر سکتا ہے جبکہ یہ قاعدہ کلی مانا جائے کہ خدا اس مفتری کو جو
خلقت کے گمراہ کرنے کے لئے مامور من اللہ ہونے کا دعوی کرتا ہو کبھی مہلت نہیں دیتا
کیونکہ اس طرح پر اس کی بادشاہت میں گڑ بڑ پڑ جاتا ہے اور صادق اور کاذب میں تمیز اُٹھ
جاتی ہے۔ غرض جب میرے دعوی کی تائید میں یہ دلیل پیش کی گئی تو حافظ صاحب نے اس
دلیل سے سخت انکار کر کے اس بات پر زور دیا کہ کاذب کا تیس برس تک یا اس سے زیادہ زندہ
رہنا جائز ہے اور کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ ایسے کا ذبوں کی میں نظیر پیش کروں گا جو رسالت کا
جھوٹا دعوی کر کے تیس برس تک یا اس سے زیادہ رہے ہوں مگر اب تک کوئی نظیر پیش نہیں کی
الحاقة: ۴۵

الدالله
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
اور جن لوگوں کو اسلام کی کتابوں پر نظر ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ آج تک علماء امت میں سے
کسی نے یہ اعتقاد ظاہر نہیں کیا کہ کوئی مفتری علی اللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح
تیس برس تک زندہ رہ سکتا ہے بلکہ یہ تو صریح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملہ
اور کمال بے ادبی ہے اور خدا تعالیٰ بی ہے اور خدا تعالیٰ کی پیش کردہ دلیل سے استخفاف - ہے۔ ہاں اُن کا یہ حق تھا
کہ مجھ سے اس کا ثبوت مانگتے کہ میرے دعوئی مامور من اللہ ہونے کی مدت تیئیس برس یا اس
سے زیادہ اب تک ہو چکی ہے یا نہیں مگر حافظ صاحب نے مجھ سے یہ ثبوت نہیں مانگا کیونکہ ﴿۵﴾
حافظ صاحب بلکہ تمام علماء اسلام اور ہندو اور عیسائی اس بات کو جانتے ہیں کہ براہین احمد یہ
جس میں یہ دعولٰی ہے اور جس میں بہت سے مکالمات الہیہ درج ہیں اس کے شائع ہونے پر
اکیس برس گزر چکے ہیں اور اسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ قریباً تمیں برس سے یہ دعوئی مکالمات
الہیہ شائع کیا گیا ہے اور نیز الہام اَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَۂ جو میرے والد صاحب کی
وفات پر ایک انگشتری پر کھودا گیا تھا اور امرتسر میں ایک مہرکن سے کھدوایا گیا تھا وہ انگشتری
اب تک موجود ہے اور وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے طیار کروائی اور براہین احمد یہ موجود ہے
جس میں یہ الہام الیس الله بکاف عبدہ لکھا گیا ہے اور جیسا کہ انگشتری سے ثابت ہوتا
ہے یہ بھی چھبیس برس کا زمانہ ہے۔ غرض چونکہ یہ تیس سال تک کی مدت براہین احمدیہ سے ثابت
ہوتی ہے اور کسی طرح مجال انکار نہیں۔ اور اسی براہین کا مولوی محمد حسین نے ریو یو بھی لکھا تھا
لہذا حافظ صاحب کی یہ مجال تو نہ ہوئی کہ اس امر کا انکار کریں جو اکیس سال سے براہین احمدیہ
میں شائع ہو چکا ہے نا چار قرآن شریف کی دلیل پر حملہ کر دیا کہ مثل مشہور ہے کہ مرتا کیا نہ کرتا ۔
سو ہم اس اشتہار میں حافظ محمد یوسف صاحب سے وہ نظیر طلب کرتے ہیں جس کے پیش
کرنے کا انہوں نے اپنی دستخطی تحریر میں وعدہ کیا ہے ۔ ہم یقیناً جانتے ہیں کہ قرآنی دلیل کبھی
ٹوٹ نہیں سکتی ۔ یہ خدا کی پیش کردہ دلیل ہے نہ کسی انسان کی ۔ کئی کم بخت بد قسمت دنیا میں
آئے اور انہوں نے قرآن کی اس دلیل کو توڑنا چاہا مگر آخر آپ ہی دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

ضمیمه تحفہ گولڑ و به
مگر یہ دلیل ٹوٹ نہ سکی ۔ حافظ صاحب علم سے بے بہرہ ہیں اُن کو خبر نہیں کہ ہزار ہا نامی علماء
اور اولیاء ہمیشہ اسی دلیل کو کفار کے سامنے پیش کرتے رہے اور کسی عیسائی یا یہودی کو طاقت نہ
ہوئی کہ کسی ایسے شخص کا نشان دے جس نے افترا کے طور پر مامور من اللہ ہونے کا دعوی
کر کے زندگی کے تیئیس برس پورے کئے ہوں ۔ پھر حافظ صاحب کی کیا حقیقت اور سرمایہ
ہے کہ اس دلیل کو توڑسکیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسی وجہ سے بعض جاہل اور نافہم مولوی میری
ہلاکت کے لئے طرح طرح کے حیلے سوچتے رہے ہیں تا یہ مدت پوری نہ ہونی پاوے جیسا
کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ حضرت مسیح کو رفع سے بے نصیب ٹھہرانے کے لئے صلیب کا حیلہ سوچا
تھا تا اس سے دلیل پکڑیں کہ عیسیٰ بن مریم اُن صادقوں میں سے نہیں ہے جن کا رفع الی اللہ
ہوتا رہا ا ہے۔ ہے مگر خدا نے مسیح کو کو وعدہ وعدہ دیا دیا کہ میں تجھے صلیب سے بچاؤں گا اور اپنی طرف تیرا
رفع کروں گا جیسا کہ ابراہیم اور دوسرے پاک نبیوں کا رفع ہوا۔ سو اس طرح ان لوگوں
کے منصوبوں کے برخلاف خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں انٹی برس یا دو تین برس کم یا زیادہ
تیری عمر کروں گا تا لوگ کمی عمر سے کا ذب ہونے کا نتیجہ نہ نکال سکیں جیسا کہ یہودی صلیب
سے نتیجہ عدم رفع کا نکالنا چاہتے تھے۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں تمام خبیث مرضوں سے
بھی تجھے بچاؤں گا جیسا کہ اندھا ہ کہ اندھا ہونا تا اس سے بھی سے بھی کوئی بد نتیجہ نہ نکالیں ۔ بد نتیجہ نہ نکالیں ۔ اور خدا نے مجھے اطلاع
دی کہ بعض ان میں سے تیرے پر بددعائیں بھی کرتے رہیں گے مگر ان کی بددعا ئیں میں انہی پر
ڈالوں گا ۔ اور در حقیقت لوگوں نے اس خیال سے کہ کسی طرح لو تقول کے نیچے مجھے لے
آئیں منصوبہ بازی میں کچھ کمی نہیں کی ۔ بعض مولویوں نے قتل کے فتوے دیئے ۔ بعض
مولویوں نے جھوٹے قتل کے مقدمات بنانے کے لئے میرے پر گواہیاں دیں ۔ بعض مولوی
☆
الہام الہی آنکھ کے بارے میں یہ ہے تنزل الرحمة على ثلث العين وعلى الاخريين۔
یعنی تیرے تین عضووں پر خدا کی رحمت نازل ہوگی ۔ ایک آنکھیں اور باقی دو اور ۔ منہ

لده
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
میری موت کی جھوٹی پیشگوئیاں کرتے رہے۔ بعض مسجدوں میں میرے مرنے کے لئے ناک
رگڑتے رہے بعض نے جیسا کہ مولوی غلام دستگیر قصوری نے اپنی کتاب میں اور مولوی اسمعیل
علیکڈہ والے نے میری نسبت قطعی حکم لگایا کہ اگر وہ کا ذب ہے تو ہم سے پہلے مرے گا اور ضرور
ہم سے پہلے مرے گا کیونکہ کا ذب ہے مگر جب ان تالیفات کو دنیا میں شائع کر چکے تو پھر بہت
جلد آپ ہی مر گئے اور اس طرح پر اُن کی موت نے فیصلہ کر دیا کہ کا ذب کون تھا مگر پھر بھی
یہ لوگ عبرت نہیں پکڑتے ۔ پس کیا یہ ایک عظیم الشان معجزہ نہیں ہے کہ محی الدین لکھو کے والے
نے میری نسبت موت کا الہام شائع کیا وہ مر گیا ۔ مولوی اسمعیل نے شائع کیا وہ مر گیا۔ مولوی
غلام دستگیر نے ایک کتاب تالیف کر کے اپنے مرنے سے میرا پہلے مرنا بڑے زور شور سے شائع
کیا وہ مر گیا ۔ پادری حمید اللہ پشاوری نے میری موت کی نسبت دس مہینہ کی میعاد رکھ کر پیشگوئی
شائع کی وہ مر گیا ۔ لیکھرام نے میری موت کی نسبت تین سال کی میعاد کی پیشگوئی کی وہ
مر گیا ۔ یہ اس لئے ہوا کہ تا خدا تعالیٰ ہر طرح سے اپنے نشانوں کو مکمل کرے۔
میری نسبت جو کچھ ہمدردی قوم نے کی ہے وہ ظاہر ہے اور غیر قوموں کا بغض ایک طبعی
امر ہے۔ ان لوگوں نے کون سا پہلو میرے تباہ کرنے کا اُٹھا رکھا کون سا ایذا کا منصوبہ ہے
جوانتہا تک نہیں پہنچایا۔ کیا بد دعاؤں میں کچھ کسر رہی یا قتل کے فتوے نامکمل رہے یا ایذا
اور توہین کے منصوبے كَمَا حَقَّۂ ظہور میں نہ آئے پھر وہ کون سا ہاتھ ہے جو مجھے بچاتا
ہے۔ اگر میں کا ذب ہوتا تو چاہیے تو یہ تھا کہ خدا خود میرے ہلاک کرنے کے لئے اسباب پیدا
کرتا نہ یہ کہ وقتا فوقتا لوگ اسباب پیدا کریں اور خدا ان اسباب کو معدوم کرتا رہے کی کیا
☆
دیکھو مولوی ابوسعید محمد حسین بٹالوی نے میرے نابود کرنے کے لئے کیا کچھ ہاتھ پیر مارے اور محض
فضول گوئی سے خدا سے لڑا اور دعویٰ کیا کہ میں نے ہی اونچا کیا اور میں ہی گراؤں گا مگر وہ خود جانتا ہے
کہ اس فضول گوئی کا انجام کیا ہوا افسوس کہ اُس نے اپنے اس کلمہ میں ایک صریح جھوٹ تو زمانہ ماضی کی

ضمیمہ تحفہ گولڑ ویہ
یہی کا ذب کی نشانیاں ہوا کرتی ہیں کہ قرآن بھی اس کی گواہی دے اور آسمانی نشان بھی اسی
کی تائید میں نازل ہوں ۔ اور عقل بھی اُسی کی مؤید ہو اور جو اس کی موت کے شائق ہوں
وہی مرتے جائیں۔ میں ہرگز یقین نہیں کرتا کہ زمانہ نبوی کے بعد کسی اہل اللہ اور اہل حق
کے مقابل پر کبھی کسی مخالف کو ایسی صاف اور صریح شکست اور ذلت پہنچی ہو جیسا کہ میرے
دشمنوں کو میرے مقابل پر پہنچی ہے۔ اگر انہوں نے میری عزت پر حملہ کیا تو آخر آپ ہی
بے عزت ہوئے اور اگر میری جان پر حملہ کر کے یہ کہا کہ اس شخص کے صدق اور کذب کا معیار
یہ ہے کہ وہ ہم سے پہلے مرے گا تو پھر آپ ہی مر گئے ۔ مولوی غلام دستگیر کی کتاب تو دور نہیں
مدّت سے چھپ کر شائع ہو چکی ہے۔ دیکھو وہ کس دلیری سے لکھتا ہے کہ ہم دونوں میں سے
جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا اور پھر آپ ہی مر گیا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ جو لوگ میری موت
کے شائق تھے اور انہوں نے خدا سے دعائیں کیں کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے
مرے آخر وہ مر گئے نہ ایک نہ دو بلکہ پانچ آدمی نے ایسا ہی کہا اور اس دنیا کو چھوڑ گئے
بقیه حاشيه
نسبت بولا اور ایک آئندہ کی نسبت جھوٹی پیشگوئی کی۔ وہ کون تھا اور کیا چیز تھا جو مجھے اونچا کرتا یہ خدا کا
میرے پر احسان ہے اور اس کے بعد کسی کا بھی احسان نہیں۔ اوّل اُس نے مجھے ایک بڑے شریف
خاندان میں پیدا کیا اور حسب نسب کے ہر ایک داغ سے بچایا پھر بعد میں میری حمایت میں آپ کھڑا
ہوا افسوس ان لوگوں کی کہاں تک حالت پہنچ گئی ہے کہ ایسی خلاف واقعہ باتیں منہ پر لاتے ہیں جن کی
کچھ بھی اصلیت نہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ اس بد قسمت نے ہر ایک طور سے مجھ پر حملے کئے اور نامراد رہا
لوگوں کو بیعت سے روکا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہزار ہا لوگ میری بیعت میں داخل ہو گئے ۔ اقدام قتل کے
جھوٹے مقدمہ میں پادریوں کا گواہ بن کر میری عزت پر حملہ کیا مگر اسی وقت کرسی مانگنے کی تقریب سے
اپنی نیت کا پھل پالیا۔ میرے پرائیویٹ امور میں گندے اشتہار دیئے ان کا جواب خدا نے پہلے سے
دے رکھا ہے۔ میرے بیان کی حاجت نہیں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی