تحفۂ گولڑویہ
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
اس کا نتیجہ موجودہ مولویوں کے لئے جو محمد حسین بٹالوی اور مولوی عبد الجبار غزنوی ثم امرتسری
اور عبد الحق غزنوی ثم امرتسری اور مولوی پیر مہر علی شاہ گولڑوی اور رشید احمد گنگوہی اور
نذیر حسین دہلوی اور رسل بابا امرتسری اور منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ اور حافظ محمد یوسف
ضلعدار نہر وغیر هم کے لئے یہ تو نہ ہوا کہ اس اعجاز صریح سے یہ لوگ فائدہ اُٹھاتے اور خدا
سے ڈرتے اور توبہ کرتے ۔ ہاں ان لوگوں کی ان چند نمونوں کے بعد کمریں ٹوٹ گئیں اور اس
قسم کی تحریروں سے ڈر گئے فلن يكتبوا بمثل هذا بما تقدمت الامثال ۔ یه معجزه کچھ
تھوڑ ا نہیں تھا کہ جن لوگوں نے مدار فیصلہ جھوٹے کی موت رکھی تھی وہ میرے مرنے سے پہلے
قبروں میں جاسوئے۔ اور میں نے ڈپٹی آتھم کے مباحثہ میں قریبا ساٹھ آدمی کے روبرو یہ کہا
تھا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا۔ سو آتھم بھی اپنی موت سے میری سچائی
کی گواہی دے گیا۔ مجھے ان لوگوں کی حالتوں پر رحم آتا ہے کہ بخل کی وجہ سے کہاں تک ان
لوگوں کی نوبت پہنچ گئی ہے۔ اگر کوئی نشان بھی طلب کریں تو کہتے ہیں کہ یہ دعا کرو کہ ہم سات
دن میں مرجائیں نہیں جانتے کہ خود تراشیدہ میعادوں کی خدا پیروی نہیں کرتا اُس نے فرما دیا
ہے کہ لا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ -- اور اس نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
فرمایا کہ وَلَا تَقُولَنَّ لِشَاءٍ إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا ۔ سو جبکہ سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم ایک دن کی میعاد اپنی طرف سے پیش نہیں کر سکتے تو میں سات دن کا کیونکر دعویٰ
کروں ۔ ان نادا ا نادان ظالموں سے مولوی غلام دستگیر اچھا رہا کہ اُس نے اپنے رسالہ میں کوئی "
میعاد نہیں لگائی ۔ یہی دعا کی کہ یا الہی اگر میں مرزا غلام احمد قادیانی کی تکذیب میں حق پر
نہیں تو مجھے پہلے موت دے۔ اور اگر مرزا غلام احمد قادیانی اپنے دعوئی میں حق پر نہیں تو
اُسے مجھ سے پہلے موت دے۔ بعد اس کے بہت جلد خدا نے اس کو موت دے دی ۔ دیکھو
کیسا صفائی سے فیصلہ ہو گیا ۔ اگر کسی کو اس فیصلہ کے ماننے میں تردد ہو تو اس کو اختیار ہے کہ
آپ خدا کے فیصلہ کو آزمائے لیکن ایسی شرارتیں چھوڑ دے جو آیت وَلَا تَقُولَنَّ لِشَاى
بنی اسرائیل: ۳۷ ۲ الكهف: ۲۴
ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
إِنِّي فَاعِلٌ ذَلِكَ غَدًا سے مخالف پڑی ہیں۔ شرارت کی حجت بازی سے صریح بے ایمانی کی
بو آتی ہے۔ ایسا ہی مولوی محمد اسمعیل نے صفائی سے خدا تعالیٰ کے روبرو یہ درخواست کی کہ ہم
دونوں فریق میں سے جو جھوٹا ہے وہ مر جائے۔ سو خدا نے اُس کو بھی جلد تر اس جہان سے رخصت
کر دیا اور ان وفات یافتہ مولویوں کا ایسی دعاؤں کے بعد مر جانا ایک خدا ترس مسلمان کے لئے
تو کافی ہے مگر ایک پلید دل سیاہ دل دنیا پرست کے لئے ہرگز کافی نہیں۔ بھلا علیگڑہ تو بہت دور
ہے اور شاید پنجاب کے کئی لوگ م الوگ مولوی اسمعیل کے نام سے بھی ناواقف ہوں گے مگر قصور ضلع
لاہور تو دور نہیں اور ہزاروں اہل لاہور مولوی غلام دستگیر قصوری کو جانتے ہوں گے اور اُس کی یہ
کتاب بھی انہوں نے پڑھی ہو گی تو کیوں خدا سے نہیں ڈرتے ۔ کیا مرنا نہیں؟ کیا غلام دستگیر کی
موت میں بھی لیکھرام کی موت کی طرح سازش کا الزام لگائیں گے۔ خدا کی جھوٹوں پر نہ ایک
دم کے لئے لعنت ہے بلکہ قیامت تک لعنت ہے۔ کیا دنیا کے کیڑے محض سازش اور منصوبہ
سے خدا کے مقدس مامورین کی طرح کوئی قطعی پیشگوئی کر سکتے ہیں۔ ایک چور جو چوری کے
لئے جاتا ہے اس کو کیا خبر ہے کہ وہ چوری میں کامیاب ہو یا ماخوذ ہو کر جیل خانہ میں جائے۔
پھر وہ اپنی کامیابی کی زور شور سے تمام دنیا کے سامنے دشمنوں کے سامنے کیا پیشگوئی کرے گا۔
مثلاً دیکھو کہ ایسی پر زور پیشگوئی جو لکھر ام کے قتل کئے جانے کے بارے میں تھی جس کے ساتھ
دن تاریخ وقت بیان کیا گیا تھا کیا کسی شریر بد چلن خونی کا کام ہے۔ غرض ان مولویوں کی سمجھ
پر کچھ ایسے پتھر پڑ گئے ہیں کہ کسی نشان سے فائدہ نہیں اُٹھاتے ۔ براہین احمدیہ میں قریب
سولہ برس پہلے بیان کیا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ میری تائید میں خسوف کسوف کا نشان ظاہر کرے
گا لیکن جب وہ نشان ظاہر ہو گیا اور حدیث کی کتابوں سے بھی کھل گیا کہ یہ ایک پیشگوئی تھی
کہ مہدی کی شہادت کے لئے اس کے ظہور کے وقت میں رمضان میں خسوف کسوف ہوگا تو
ان مولویوں نے اس نشان کو بھی گاؤ خورد کر دیا اور حدیث سے منہ پھیر لیا۔ یہ بھی احادیث
ا الكهف: ۲۴
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
میں آیا تھا کہ مسیح کے وقت میں اونٹ ترک کئے جائیں گے اور قرآن شریف میں بھی وارد تھا کہ
وَإِذَا الْعِشَارُ عُقِلَتْ ہے۔ اب یہ لوگ دیکھتے ہیں کہ مکہ اور مدینہ میں بڑی سرگرمی سے ریل
طیار ہو رہی ہے اور اونٹوں کے الوداع کا وقت آگیا۔ پھر اس نشان سے کچھ فائدہ نہیں اٹھاتے۔
یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ مسیح موعود کے وقت میں ستارہ ذوالسنین نکلے گا۔ اب انگریزوں سے
پوچھ لیجئے کہ مدت ہوئی کہ وہ ستارہ نکل چکا ۔ اور یہ بھی حدیثوں میں تھا کہ مسیح کے وقت میں
طاعون پڑے گی حج روکا جائے گا۔ سو یہ تمام نشان ظہور میں آگئے ۔ اب اگر مثلاً میرے لئے
آسمان پر خسوف کسوف نہیں ہوا تو کسی اور مہدی کو پیدا کریں جو خدا کے الہام سے دعوی کرتا ہو
کہ میرے لئے ہوا ہے۔ افسوس ان لوگوں کی حالتوں پر ۔ ان لوگوں نے خدا اور رسول کے
فرمودہ کی کچھ بھی عزت نہ کی اور صدی پر بھی سترہ برس گزر گئے مگر ان کا مجدداب تک کسی غار
میں پوشیدہ بیٹھا ہے۔ مجھ سے یہ لوگ کیوں بخل کرتے ہیں ۔ اگر خدانہ چاہتا تو میں نہ آتا۔ بعض
دفعہ میرے دل میں یہ بھی خیال آیا کہ میں درخواست کروں کہ خدا مجھے اس عہدہ سے علیحدہ
کرے اور میری جگہ کسی اور کو اس خدمت سے ممتاز فرمائے پر ساتھ ہی میرے دل میں یہ ڈالا گیا
کہ اس سے زیادہ اور کوئی سخت گناہ نہیں کہ میں خدمت سپرد کردہ میں بزدلی ظاہر کروں ۔ جس
قدر میں پیچھے ہٹنا چاہتا ہوں اُسی قدر خدا تعالیٰ مجھے کھینچ کر آگے لے آتا ہے۔ میرے پر ایسی
رات کوئی کم گذرتی ہے جس میں مجھے یہ تسلی نہیں دی جاتی کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور میری
آسمانی فوجیں تیرے ساتھ ہیں ہیں اگر چہ جو لوگ دل کے پاک ہیں مرنے کے بعد خدا کو دیکھیں
گے لیکن مجھے اُسی کے منہ کی قسم ہے کہ میں اب بھی اُس کو دیکھ رہا ہوں ۔ دنیا مجھ کو نہیں پہچانتی
لیکن وہ مجھے جانتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ یہ اُن لوگوں کی غلطی ہے۔ اور سراسر بد قسمتی ہے ﴿۹﴾
کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔ میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا
جو شخص مجھے کاٹنا چاہتا ہے اس کا نتیجہ بجز اس کے کچھ نہیں کہ وہ قارون اور یہودا
اسکر یوطی اور ابو جہل کے نصیب سے کچھ حصہ لینا چاہتا ہے۔ میں ہر روز اس بات کے لئے چشم
پر آب ہوں کہ کوئی میدان میں نکلے اور منہاج نبوت پر مجھ سے فیصلہ کرنا چاہے۔ پھر دیکھے
کہ خدا کس کے ساتھ ہے مگر میدان میں نکلنا کسی محنت کا کام نہیں ۔ ہاں غلام دستگیر ہمارے
ہے ۔
التكوير : ۵
ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
ملک پنجاب میں کفر کے لشکر کا ایک سپاہی تھا جو کام آیا ۔ اب ان لوگوں میں سے اس کے مثل بھی
کوئی نکلنا محال اور غیر ممکن ہے۔ اے لوگو! تم یقینا سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت
تک مجھ سے وفا کرے گا۔ اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جوان اور تمہارے
بوڑھے اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے
دعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جائیں تب بھی
خدا ہر گز تمہاری دعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ اپنے کام کو پورا نہ کرلے۔ اور اگر
انسانوں میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہوں گے اور اگر تم
گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں ۔ پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو
کا ذبوں کے اور منہ ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور خدا کسی امر کو بغیر فیصلہ کے نہیں چھوڑتا ۔
میں اس زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں جو جھوٹ اور افترا کے ساتھ ہوا اور نیز اس حالت پر بھی کہ مخلوق
سے ڈر کر خالق کے امر سے کنارہ کشی کی جائے ۔ وہ خدمت جو عین وقت پر خداوند قدیر نے
میرے سپرد کی ہے اور اس کے لئے مجھے پیدا کیا ہے ہرگز ممکن نہیں کہ میں اس میں سستی کروں
اگر چه آفتاب ایک طرف سے اور زمین ایک طرف سے باہم مل کر کچلنا چاہیں۔ انسان کیا ہے
محض ایک کیڑا ۔ اور بشر کیا ہے محض ایک مضغہ ۔ پس کیونکر میں حتی وقیوم کے حکم کو ایک
کیڑے یا ایک مضغہ کے لئے ٹال دوں ۔ جس طرح خدا نے پہلے مامورین اور مکذبین میں آخر
ایک دن فیصلہ کر دیا اسی طرح وہ اس وقت بھی فیصلہ کرے گا ۔ خدا کے مامورین کے آنے کے
لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم ۔ پس یقیناً سمجھو کہ میں نہ
بے موسم آیا ہوں اور نہ بے موسم جاؤں گا ۔ خدا سے مت لڑو! یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کر دو ۔
اب اس اشتہار سے میرا یہ مطلب ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے اور نشانوں میں
ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
☆
مخالفین پر حجت پوری کی ہے۔ ، پوری کی ہے ۔ اسی طرح میں چاہتا ہو رح میں چاہتا ہوں کہ آیت لو تقول کے متعلق بھی
حجت پوری ہو جائے ۔ اسی جہت سے میں نے اس اشتہار کو پانسو روپیہ کے انعام کے ساتھ
شائع کیا ہے اور اگر تسلی نہ ہو تو میں یہ روپیہ کسی سرکاری بنک میں جمع کرا سکتا ہوں ۔ اگر 10
حافظ محمد یوسف صاحب اور اُن کے دوسرے ہم مشرب جن کے نام میں نے اس اشتہار
میں لکھے ہیں اپنے اس دعوے میں صادق ہیں یعنی اگر یہ بات صحیح ہے کہ کوئی شخص نبی یا
رسول اور مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ کر کے اور کھلے کھلے طور پر خدا کے نام پر کلمات لوگوں
کو سنا کر پھر با وجود مفتری ہونے کے برابر تیس برس تک جو زمانہ وحی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہے زندہ رہا ہے تو میں ایسی نظیر پیش کرنے والے کو بعد اس کے کہ مجھے میرے
ثبوت کے موافق یا قرآن کے ثبوت کے موافق ثبوت دے دے پانسو روپیہ نقد دے
دوں گا۔ اور اگر ایسے لوگ کئی ہوں تو ان کا اختیار ہو گا کہ وہ روپیہ با ہم تقسیم کر لیں ۔ اس
اشتہار کے نکلنے کی تاریخ سے پندرہ روز تک اُن کو مہلت ہے کہ دنیا میں تلاش کر کے ایسی
اس زمانہ کے بعض نادان کئی دفعہ شکست کھا کر پھر مجھ سے حدیثوں کی رو سے بحث کرنا چاہتے ہیں یا
بحث کرانے کے خواہشمند ہوتے ہیں مگر افسوس کہ نہیں جانتے کہ جس حالت میں وہ اپنی چند ایسی
حدیثوں کو چھوڑ نا نہیں چاہتے جو محض ظنیات کا ذخیرہ اور مجروح اور مخدوش ہیں اور نیز مخالف اُن
کے اور حدیثیں بھی ہیں اور قرآن بھی ان حدیثوں کو جھوٹی ٹھہراتا ہے تو پھر میں ایسے روشن ثبوت کو
کیونکر چھوڑ سکتا ہوں جس کی ایک طرف قرآن شریف تائید کرتا ہے اور ایک طرف اس کی سچائی کی 10
احادیث صحیحہ گواہ ہیں اور ایک طرف خدا کا وہ کلام گواہ ہے جو مجھ پر نازل ہوتا ہے اور ایک طرف
پہلی کتا بیں گواہ ہیں اور ایک طرف عقل گواہ ہے۔ اور ایک طرف وہ صد ہانشان گواہ ہیں جو میرے
ہاتھ سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ پس حدیثوں کی بحث طریق تصفیہ نہیں ہے۔ خدا نے مجھے اطلاع دے
دی ہے کہ یہ تمام حدیثیں جو پیش کرتے ہیں تحریف معنوی یا لفظی میں آلودہ ہیں اور یا سرے سے
موضوع ہیں ۔ اور جو شخص حکم ہو کر آیا ہے اس کا اختیار ۔ یار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرہ میں سے جس انبار
کو چاہے خدا سے علم پا کر قبول کرے اور جس ڈھیر کو چاہے خدا سے علم پا کر رڈ کرے۔ منہ
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
نظیر پیش کریں۔ افسوس کا مقام ہے کہ میرے دعوے کی نسبت جب میں نے مسیح موعود ہونے
کا دعوی کیا مخالفوں نے نہ آسمانی نشانوں سے فائدہ اٹھایا اور نہ زمینی نشانوں سے کچھ ہدایت
حاصل کی ۔ خدا نے ہر ایک پہلو سے نشان ظاہر فرمائے پر دنیا کے فرزندوں نے ان کو قبول نہ
کیا ۔ اب خدا کی اور ان لوگوں کی ایک کشتی ہے یعنی خدا چاہتا ہے کہ اپنے بندہ کی جس کو اُس
نے بھیجا ہے روشن دلائل اور نشانوں کے ساتھ سچائی ظاہر کرے اور یہ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ
تباہ ہو اس کا انجام بد ہو اور وہ ان کی آنکھوں کے سامنے ہلاک ہوا اور اس کی جماعت متفرق
اور نابود ہو تب یہ لوگ ہنسیں اور خوش ہوں اور ان لوگوں کو تمسخر سے دیکھیں جو اس سلسلہ کی
حمایت میں تھے اور اپنے دل کو کہیں کہ تجھے مبارک ہو کہ آج تو نے اپنے دشمن کو ہلاک ہوتے
دیکھا اور اس کی جماعت کو تتر بتر ہوتے مشاہدہ کر لیا مگر کیا اُن کی مرادیں پوری ہو جائیں گی
اور کیا ایسا خوشی کا دن اُن پر آئے گا ؟ اس کا یہی جواب ہے کہ اگر ان کے امثال پر آیا تھا تو ان
پر بھی آئے گا ۔ ابو جہل نے جب بدر کی لڑائی میں یہ دعا کی تھی کہ اللهم من كان منا
كاذبا فاحنه في هذا الموطن ۔ یعنی اے خدا ہم دونوں میں سے جو محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم اور میں ہوں جو شخص تیری نظر میں جھوٹا ہے اُس کو اسی موقع قتال میں ہلاک کر ۔ تو
کیا اس دعا کے وقت اُس کو گمان تھا کہ میں جھوٹا ہوں؟ اور جب لیکھرام نے کہا کہ میری
بھی مرزا غلام احمد کی موت کی نسبت ایسی ہی پیشگوئی ہے جیسا کہ اس کی ۔ اور میری
پیشگوئی پہلے پوری ہو جائے گی اور وہ مرے گا تو کیا اس کو اس وقت اپنی نسبت گمان
☆
ایسا ہی جب مولوی غلام دستگیر قصوری نے کتاب تالیف کر کے تمام پنجاب میں مشہور کر دیا تھا
کہ میں نے یہ طریق فیصلہ قرار دے دیا ہے کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے گا
تو کیا اُس کو خبر تھی کہ یہی فیصلہ اس کے لئے لعنت کا نشانہ ہو جائے گا ۔ اور وہ پہلے مرکر دوسرے
ہم مشربوں کا بھی منہ کالا کرے گا اور آئندہ ایسے مقابلات میں لرے گا اور آئندہ ایسے مقابلات میں اُن کے منہ پر مہر لگا دے گا اور
بز دل بنا دے گا ۔ منہ
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
تھا کہ میں جھوٹا ہوں؟ پس منکر تو دنیا میں ہوتے ہیں پر بڑا بد بخت وہ منکر ہے جو مرنے سے
پہلے معلوم نہ کر سکے کہ میں جھوٹا ہوں ۔ پس کیا خدا پہلے منکروں کے وقت میں قادر تھا اور اب
نہیں؟ نعوذ باللہ ہرگز ایسا نہیں بلکہ ہر ایک جو زندہ رہے گا وہ دیکھ لے گا کہ آخر خدا غالب ہوگا۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور
حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ وہ خدا جس کا قومی ہاتھ زمینوں اور آسمانوں اور اُن
سب چیزوں کو جو ان میں ہیں تھامے ہوئے ہے وہ کب انسان کے ارادوں سے مغلوب ہو
سکتا ہے اور آخر ایک دن آتا ہے جو وہ فیصلہ کرتا ہے۔ پس صادقوں کی یہی نشانی ہے کہ انجام
انہی کا ہوتا ہے۔ خدا اپنی تجلیات کے ساتھ اُن کے دل پر نزول کرتا ہے پس کیونکر وہ عمارت
منہدم ہو سکے جس میں وہ حقیقی بادشاہ فروکش ہے۔ ٹھٹھا کرو جس قدر چاہو گالیاں دو جس قدر
چا ہو اور ایذا اور تکلیف دہی کے منصوبے سوچو جس قدر چا ہو اور میرے استیصال کے لئے
ہر ایک قسم کی تدبیریں اور مکر سو چو جس قدر چاہو ۔ پھر یا د رکھو کہ عنقریب خدا تمہیں دکھلا
دے گا کہ اس کا ہاتھ غالب ہے۔ نادان کہتا ہے کہ میں اپنے منصوبوں سے غالب ہو جاؤں
گا مگر خدا کہتا ہے کہ اے لعنتی دیکھ میں تیرے سارے منصوبے خاک میں ملا دوں گا ۔ اگر خدا
چاہتا تو ان مخالف مولویوں اور ان کے پیروؤں کو آنکھیں بخشا۔ اور وہ ان وقتوں اور
موسموں کو پہچان لیتے جن میں خدا کے مسیح کا آنا ضروری تھا۔ لیکن ضرور تھا کہ قرآن شریف
اور احادیث کی وہ پیشگوئیاں پوری ہوتیں جن میں لکھا تھا کہ مسیح موعود جب ظاہر ہوگا تو
اسلامی علماء کے ہاتھ سے دُکھ اُٹھائے گا وہ اُس کو کافر قرار دیں گے اور اُس کے قتل کے لئے
فتوے دیئے جائیں گے اور اس کی سخت تو ہین کی جائے گی اور اس کو دائرہ اسلام سے خارج
اور دیں کا تباہ کرنے والا خیال کیا جائے گا۔ سو ان دنوں میں وہ پیشگوئی انہی مولویوں نے
اپنے ہاتھوں سے پوری کی ۔ افسوس یہ لوگ سوچتے نہیں کہ اگر یہ دعوئی خدا کے امر اور ارادہ
سے نہیں تھا تو کیوں اس مدعی میں پاک اور صادق نبیوں کی طرح بہت سے سچائی کے
دلائل جمع ہو گئے ۔ کیا وہ رات ان کے لئے ماتم کی رات نہیں تھی جس میں میرے دعوی
ولد
ضمیمہ تحفہ گولڑ و به
کے وقت رمضان میں خسوف کسوف عین پیشگوئی کی تاریخوں میں وقوع میں آیا ۔ کیا وہ دن اُن
پر مصیبت کا دن نہیں تھا جس میں لیکھرام کی نسبت پیشگوئی پوری ہوئی۔ خدا نے بارش کی طرح
نشان برسائے مگر ان لوگوں نے آنکھیں بند کر لیں تا ایسا نہ ہو کہ دیکھیں اور ایمان لائیں ۔ کیا یہ
سچ نہیں کہ یہ دعویٰ غیر وقت پر نہیں بلکہ عین صدی کے سر پر اور عین ضرورت کے دنوں میں ظہور
میں آیا اور یہ امر قدیم سے اور جب سے کہ بنی آدم پیدا ہوئے سنت اللہ میں داخل ہے کہ
عظیم الشان مصلح صدی کے سر پر اور عین ضرورت کے وقت میں آیا کرتے ہیں جیسا کہ
ہمارے رسول اللہ ص اللہ صلی اللہ ہ علیہ وسلم بھی حضرت مسیح علیہ السلام کے بعد ساتویں صدی کے سر پر
جبکہ تمام دنیا تاریکی میں پڑی تھی ظہور فرما ہوئے اور جب سات کو دگنا کیا جائے تو چودہ ہوتے
ہیں لہذا چودھویں صدی کا سر مسیح موعود کے لئے مقدر تھا تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ جس
قدر قوموں میں فساد اور بگاڑ حضرت مسیح کے زمانہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
تک پیدا ہو گیا تھا اس فساد سے وہ فساد دو چند ہے جو مسیح موعود کے زمانہ میں ہوگا ۔ اور جیسا کہ
ہم ابھی بیان کر چکے ہیں خدا تعالیٰ نے ایک بڑا اصول جو قرآن شریف میں قائم کیا تھا اور اسی
کے ساتھ نصاری اور یہودیوں پر حجت قائم کی تھی یہ تھا کہ خدا تعالیٰ اس کا ذب کو جو نبوت یا
۱۲ رسالت اور مامور من اللہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرے مہلت نہیں دیتا اور ہلاک کرتا ہے۔ پس
ہمارے مخالف مولویوں کی یہ کیسی ایمانداری ہے کہ منہ سے تو قرآن شریف پر ایمان لاتے
ہیں مگر اس کے پیش کردہ دلائل کو رد کرتے ہیں۔ اگر وہ قرآن شریف پر ایمان لا کر اسی اصول کو
میرے صادق یا کاذب ہونے کا معیار ٹھہراتے تو جلد تر حق کو پالیتے ۔ لیکن میری مخالفت کے
لئے اب وہ قرآن شریف کے اس اصول کو بھی نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا دعویٰ
کرے کہ میں خدا کا نبی یا رسول یا مامور من اللہ ہوں جس سے خدا ہم کلام ہو کر اپنے بندوں کی
اح کے لئے وقتاً فوقتاً راہ راست کی حقیقتیں اس پر ظاہر کرتا ہے۔ اور اس دعوے پر تیئیس یا
پچیس برس گزر جائیں یعنی وہ میعاد گذر جائے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی
اصلاح
ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ
میعاد تھی ۔ اور وہ شخص اس مدت تک فوت نہ ہو اور نہ قتل کیا جائے تو اس سے لازم نہیں آتا کہ وہ
شخص سچا نبی یا سچا رسول یا خدا کی طرف سے سچا مصلح اور مجدد ہے اور حق حقیقت میں خدا اس ۔ خدا اس سے ہم
کلام ہوتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ یہ کلمہ کفر ہے کیونکہ اس سے خدا کے کلام کی تکذیب و تو ہین لازم
آتی ہے۔ ہر ایک عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی رسالت حقہ کے ثابت کرنے کے لئے اسی استدلال کو پکڑا ہے کہ اگر یہ شخص
خدا تعالیٰ پر افترا کرتا تو میں اس کو ہلاک کر دیتا اور تمام علماء جانتے ہیں کہ خدا کی دلیل پیش کردہ
سے استخفاف کرنا بالاتفاق کفر ہے کیونکہ اس دلیل پر ٹھٹھا مارنا جو خدا نے قرآن اور رسول کی
حقیت پر پیش کی ہے مستلزم تکذیب کتاب اللہ و رسول اللہ ہے اور وہ صریح کفر ہے مگر ان
لوگوں پر کیا افسوس کیا جائے ۔ شائد ان لوگوں کے نزدیک خدا تعالیٰ پر افترا کرنا جائز ہے اور
ایک بدظن کہہ سکتا ہے کہ شائد یہ تمام اصرار حافظ محمد یوسف صاحب کا اور ان کا ہر مجلس میں بار
بار یہ کہنا کہ ایک انسان تیس برس تک خدا تعالیٰ پر افترا کر کے ہلاک نہیں ہوتا اس کا یہی
باعث ہو کہ انہوں نے نعوذ باللہ چند افترا خدا تعالیٰ پر کئے ہوں اور کہا ہو کہ مجھے یہ خواب آئی یا
مجھے یہ الہام ہوا اور پھر اب تک ہلاک نہ ہوئے تو دل میں یہ سمجھ لیا کہ خدا تعالیٰ کا اپنے رسول کریم
کی نسبت یہ فرمانا کہ اگر وہ ہم پر افترا کرتا تو ہم اس کی رگِ جان کاٹ دیتے یہ بھی صحیح نہیں
ہے۔ اور خیال کیا کہ ہماری رگ جان خدا نے کیوں نہ کاٹ دی اس کا جواب یہ ہے کہ یہ
آیت رسولوں اور نبیوں اور مامورین کی نسبت ہے جو کروڑہا انسانوں کو اپنی طرف دعوت کرتے
ہیں اور جن کے افترا سے دنیا تباہ ہوتی ہے لیکن ایک ایسا شخص جو اپنے تئیں مامور من اللہ
ہمیں حافظ صاحب کی ذات پر ہرگز یہ امید نہیں کہ نعوذ باللہ کبھی انہوں نے خدا پر افترا کیا ہو اور پھر کوئی
سزانہ پانے کی وجہ سے یہ عقیدہ ہو گیا ہو۔ ہمارا ایمان ہے کہ خدا پر افترا کرنا پلید طبع لوگوں کا کام ہے اور
آخر وہ ہلاک کئے جاتے ہیں ۔ منہ
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
ہونے کا دعوی کر کے قوم کا مصلح قرار نہیں دیتا اور نہ نبوت اور رسالت کا مدعی بنتا ہے اور محض ہنسی
کے طور پر یا لوگوں کو اپنا رسوخ جتلانے کے لئے دعویٰ کرتا ہے کہ مجھے یہ خواب آئی اور یا الہام
ہوا اور جھوٹ بولتا ہے یا اس میں جھوٹ ملاتا ہے وہ اس نجاست کے کیڑے کی طرح ہے جو
نجاست میں ہی پیدا ہوتا ہے اور نجاست میں ہی مر جاتا ہے۔ ایسا خبیث اس لائق نہیں کہ خدا
اس کو یہ عزت دے کہ تو نے اگر میرے پر افترا کیا تو میں تجھے ہلاک کر دوں گا بلکہ وہ بوجہ اپنی
نہایت درجہ کی ذلت کے قابل التفات نہیں کوئی شخص اُس کی پیروی نہیں کرتا کوئی اُس کو نبی یا
رسول یا مامور من اللہ نہیں سمجھتا۔ ماسوا اس کے یہ بھی ثابت کرنا چاہیے کہ اس مفتریا نہ عادت پر
برابر تیئیس برس گزر گئے۔ ہمیں حافظ محمد یوسف صاحب کی بہت کچھ واقفیت نہیں مگر یہ بھی امید
نہیں۔ خدا ان کے اندرونی اعمال بہتر جانتا ہے۔ اُن کے دوقول تو ہمیں یاد ہیں اور سنا ہے کہ
اب ان سے وہ انکار کرتے ہیں (۱) ایک یہ کہ چند سال کا عرصہ گذرا ہے کہ بڑے بڑے
جلسوں میں انہوں نے بیان کیا تھا کہ مولوی عبداللہ غزنوی نے میرے پاس بیان کیا کہ آسمان
سے ایک نور قادیاں پر گرا اور میری اولاد اس سے بے نصیب رہ گئی۔ (۲) دوسرے یہ کہ خدا تعالیٰ
نے انسانی تمثل کے طور پر ظاہر ہو کر اُن کو کہا کہ مرزا غلام احمد حق پر ہے کیوں لوگ اس کا انکار
کرتے ہیں۔ اب مجھے خیال آتا ہے کہ اگر حافظ صاحب ان دو واقعات سے اب انکار کرتے
ہیں جن کو بار بار بہت سے لوگوں کے پاس بیان کر چکے ہیں تو نعوذ باللہ بے شک انہوں نے
خدا تعالیٰ پر افترا کیا ہے کیونکہ جو شخص سچ کہتا ہے اگر وہ مر بھی جائے تب بھی انکار نہیں کر سکتا
میں ہرگز قبول نہیں کروں گا کہ حافظ صاحب ان ہر دو واقعات سے انکار کرتے ہیں۔ ان
واقعات کا گواہ نہ صرف میں ہوں بلکہ مسلمانوں کی ایک بڑی جماعت گواہ ہے اور کتاب
ازالہ اوہام میں ان کی زبانی مولوی عبداللہ صاحب کا کشف درج ہو چکا ہے۔ میں تو یقیناً
جانتا ہوں کہ حافظ صاحب ایسا کذب صریح ہرگز زبان پر نہیں لائیں گے گو قوم کی طرف سے
ایک بڑی مصیبت میں گرفتار ہو جائیں ۔ اُن کے بھائی محمد یعقوب نے تو انکار نہیں کیا تو وہ کیونکر
کریں گے۔ جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں ۔ منہ
ضمیمه تحفہ گولڑ و به
جیسا کہ ان کے بھائی محمد یعقوب نے اب بھی صاف گواہی دیدی ہے کہ ایک خواب کی تعبیر
میں مولوی عبداللہ صاحب غزنوی نے فرمایا تھا کہ وہ نور جو دنیا کو روشن کرے گا وہ مرزا غلام احمد
قادیانی ہے۔ ابھی کل کی بات ہے کہ حافظ صاحب بھی بار باران دونوں قصوں کو بیان کرتے
تھے اور ہنوز وہ ایسے پیر فرتوت نہیں ہوئے تا یہ خیال کیا جائے کہ پیرانہ سالی کے تقاضا سے
قوت حافظہ جاتی رہی اور آٹھ سال سے زیادہ مدت ہو گئی جب میں حافظ صاحب کی زبانی
مولوی عبداللہ صاحب کے مذکورہ بالا کشف کو ازالہ اوہام میں شائع کر چکا ہوں۔ کیا کوئی عقلمند
مان سکتا ہے کہ میں ایک جھوٹی بات اپنی طرف سے لکھ دیتا اور حافظ صاحب اس کتاب کو پڑھ کر
پھر خاموش رہتے۔ کچھ عقل و فکر میں نہیں آتا کہ حافظ صاحب کو کیا ہو گیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ کسی
مصلحت سے عمداً گواہی کو چھپاتے ہیں اور نیک نیتی سے ارادہ رکھتے ہیں کہ کسی اور موقع پر
اس گواہی کو ظاہر کر دوں گا مگر زندگی کتنے روز ہے؟ اب بھی اظہار کا وقت ہے۔ انسان کو اس
سے کیا فائدہ کہ اپنی جسمانی زندگی کے لئے اپنی روحانی زندگی پر چھری پھیر دے۔ میں نے
بہت دفعہ حافظ صاحب سے یہ بات سنی تھی کہ وہ میرے مصدقین میں سے ہیں اور مکذب کے
ساتھ مباہلہ کرنے کو تیار ہیں اور اسی میں بہت سا حصہ اُن کی عمر کا گذر گیا اور اس کی تائید میں
وہ اپنی خواہیں سناتے رہے اور بعض مخالفوں سے انہوں نے مباہلہ بھی کیا مگر کیوں پھر دنیا کی
طرف جھک گئے لیکن ہم اب تک اس بات سے نومید نہیں ہیں کہ خدا ان کی آنکھیں کھولے اور
یہ امید باقی ہے جب تک کہ وہ اسی حالت میں فوت نہ ہو جائیں۔
اور یاد رہے کہ خاص موجب اس اشتہار کے شائع کرنے کا وہی ہیں کیونکہ ان دنوں ﴿۱۴﴾
میں سب سے پہلے انہی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قرآن کی یہ دلیل کہ اگر یہ نبی جھوٹے
طور پر وحی کا دعوی کرتا تو میں اس کو ہلاک کر دیتا یہ کچھ چیز نہیں ہے بلکہ بہتیرے ایسے
مفتری دنیا میں پائے جاتے ہیں جنہوں نے تیس برس سے بھی زیادہ مدت تک نبوت یا
رسالت یا مامور من اللہ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے خدا پر افترا کیا اور اب تک زندہ موجود
ضمیمہ تحفہ گولڑویہ
ہیں۔ حافظ صاحب کا یہ قول ایسا ہے کہ کوئی مومن اس کی برداشت نہیں کرے گا مگر وہی جس
کے دل پر خدا کی لعنت ہو۔ کیا خدا کا کلام جھوٹا ہے؟ و من اظلم من الذي كذب كتاب
الله الا ان قول الله حق والا ان لعنة الله على المكذبين ۔ یہ خدا کی قدرت ہے
کہ اُس نے منجملہ اور نشانوں کے یہ نشان بھی میرے لئے دکھلایا کہ میرے وحی اللہ پانے کے
دن سید نا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دنوں سے برابر کئے جب سے کہ دنیا شروع ہوئی
ایک انسان بھی بطور نظیر نہیں ملے گا جس نے ہمارے سید و سردار نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح
تیس برس پائے ہوں اور پھر وحی اللہ کے دعوے میں جھوٹا ہو یہ خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک خاص عزت دی ہے جو اُن کے زمانہ نبوت کو بھی سچائی کا معیار ٹھہرا دیا
ہے۔ پس اے مومنو! اگر تم ایک ایسے شخص کو پاؤ جو مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور تم پر
ثابت ہو جائے کہ وحی اللہ پانے کے دعوے پر تیس برس کا عرصہ گذر گیا اور وہ متواتر اس عرصہ
تک وحی اللہ پانے کا دعویٰ کرتا رہا اور وہ دعوئی اس کی شائع کردہ تحریروں سے ثابت ہوتا رہا تو
یقیناً سمجھ لو کہ وہ خدا کی طرف سے کیونکہ ممکن نہیں کہ ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ
علیہ وسلم کی وحی اللہ پانے کی مدت اُس شخص کو مل سکے جس شخص کو خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ وہ جھوٹا
ہے۔ ہاں اس بات کا واقعی طور پر ثبوت ضروری ہے کہ در حقیقت اس شخص نے وحی اللہ پانے
کے دعوے میں تیس برس کی مدت حاصل کر لی اور اس مدت میں اخیر تک کبھی خاموش نہیں
رہا اور نہ اس دعوے سے دست بردار ہوا۔ وے سے دست بردار ہوا۔ سو اس اُمت میں وہ ایک شخص میں ہی ہوں جس
کو اپنے نبی کریم کے نمونہ پر وحی اللہ پانے میں تیئیس برس کی مدت دی گئی اور تیس برس
تک برابر یہ سلسلہ وحی کا جاری رکھا گیا ۔ اس کے ثبوت کے لئے اول میں براہین احمدیہ کے
وہ مکالمات الہیہ لکھتا ہوں جو اکیس برس سے براہین احمدیہ میں چھپ کر شائع ہوئے اور
سات آٹھ برس پہلے زبانی طور پر شائع ہوتے رہے جن کی گواہی خود براہین احمدیہ سے
ثابت ہے اور پھر اس کے بعد چند وہ مکالماتِ الہیہ لکھوں گا جو براہین احمدیہ کے بعد
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے سے ہے “ ہونا چاہیے۔(ناشر)