تحفۂ گولڑویہ
حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس لئے ماننا پڑا کہ انوار مسیحیہ کے ظہور کا مشرق بھی ہندوستان ہی ہے کیونکہ جہاں بیمار ہو
و ہیں طبیب آنا چاہیے اور بموجب حديث لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال او
رجل من هؤلاء ای من فارس دیکھو بخاری صفحہ ۷۲۷ ۔ رجل فارسی کا جائے ظہور بھی
یہی مشرق ہے۔ اور ہم ثابت کر چکے ہیں کہ وہی رجل فارسی مہدی ہے اس لئے ماننا پڑا کہ
مسیح موعود اور مہدی اور دجال تینوں مشرق میں ہی ظاہر ہوں گے اور وہ ملک ہند ہے۔
☆
اب اس سوال کا میں جواب دیتا ہوں کہ اکثر مخالف جوش میں آکر مجھ سے پوچھا کرتے
ہیں کہ تمہارے مسیح موعود ہونے کا کیا ثبوت ہے۔ کیا کسی قرآن شریف کی آیت سے تمہارا
مسیح موعود ہونا ثابت ہوتا ہے؟ اور پھر آپ ہی یہ حجت پیش کرتے ہیں کہ اگر صرف کسی سچی
خواب یا کسی سچے کشف سے کوئی مسیح موعود یا مہدی بن سکتا ہے تو دنیا میں ایسے ہزار ہا لوگ
موجود ہیں جن کو سچی خوا ہیں آتی ہیں اور کشف بھی ہوتے ہیں اور ہم بھی انہی میں سے ہیں
تو کیا وجہ کہ ہم مسیح موعود نہ کہلا ویں؟
اما الجواب واضح ہو کہ یہ اعتراض صرف میرے پر نہیں بلکہ تمام انبیاء
علیہم السلام پر ہے ۔ اور میں اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ سچی خوا میں اکثر لوگوں کو آجاتی
ہیں اور کشف بھی ہو جاتے ہیں بلکہ بعض اوقات بعض فاسق اور فاجر اور تارک صلوۃ ۴۸)
بلکہ بدکار اور حرام کار بلکہ کافر اور اللہ اور اس کے رسول سے سخت بغض رکھنے والے اور
سخت تو ہین کرنے والے اور سچ مچ اخوان الشیاطین شاذ و نا در طور پر سچی خوا ہیں دیکھ
ایسا ہی ایک حدیث میں لکھا ہے کہ اصفہان سے ایک لشکر آئے گا جن کی جھنڈیاں
کالی ہوں گی اور ایک فرشتہ آواز دے گا کہ ان میں خلیفہ اللہ المہدی ہے۔ اور اصفہان بھی
☆
حجاز سے مشرق کی طرف ہے اس لئے ثابت ہوا کہ مہدی مشرق میں ہی پیدا ہوگا یا یہ کہ
فارسی الاصل ہوگا۔ منہ
بخاری کتاب التفسير سورة الجمعة (ناشر)
☆
لیتے ہیں اور بعض کشفی نظارے بھی ایک سرعت برق کی طرح عمر بھر میں کبھی اُن کو دکھائے
جاتے ہیں۔ پس در حقیقت ایک سرسری نظر سے اس قسم کے مشاہدات سے ایک نادان کے
دل میں تمام انبیاء علیہم السلام کی نسبت اعتراض پیدا ہوگا کہ جبکہ ان کی مانند دوسرے لوگوں
پر بھی بعض امور غیب کے کھولے جاتے ہیں تو انبیاء کی اس میں کونسی فضیلت ہوئی ؟ ایسا
بھی ہوتا ہے کہ کبھی ایک نیک بخت نیک چلن تو کسی امر میں کوئی پیچیدہ خواب دیکھتا ہے یا
نہیں دیکھتا مگر اسی رات ایک فاسق بد معاش نجاست خوار کو صاف اور کھلی کھلی خواب
دکھائی دیتی ہے اور وہ سچی بھی نکلتی ہے اور اس راز سر بستہ کا حل کرنا عام لوگوں کی طبیعتوں
پر مشکل ہو جاتا ہے۔ اور بہتیرے اس سے ٹھوکر کھاتے ہیں سو متوجہ ہو کر سننا چاہیے کہ
یہ عجیب حیرت نما امر ہے کہ بعض طوائف یعنی کنجریاں بھی جو سخت نا پاک فرقہ دنیا میں ہیں سچی خوابیں دیکھا
کرتی ہیں اور بعض پلید اور فاسق اور حرام خور اور کنجروں سے بدتر اور بد دین اور ملحد جو اباحتیوں کے رنگ
میں زندگی بسر کرتے ہیں اپنی خواہیں بیان کیا کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو کہا کرتے ہیں کہ بھائی میری
طبیعت تو کچھ ایسی واقع ہوئی ہے کہ میری خواب کبھی خطا ہی نہیں جاتی ۔ اور اس راقم کو اس بات کا تجربہ
ہے کہ اکثر پلید طبع اور سخت گندے اور ناپاک اور بے شرم اور خدا سے نہ ڈرنے والے اور حرام کھانے
والے فاسق بھی سچی خوا ہیں دیکھ لیتے ہیں اور یہ امر کو تہ بینوں کو سخت حیرت اور پریشانی میں ڈالتا ہے اور
اس کا وہی جواب ہے جو میں نے متن اور حاشیہ میں لکھا ہے۔ منہ
چونکہ ہر یک انسان کے اندر بموجب حدیث کل مولود يولد على فطرة الاسلام ایک کشفی
روشنی بھی مخفی ہے تا اگر ایمان یا اعلیٰ مرتبہ ایمان مقدر ہے تو اُس وقت وہ روشنی کرامت کے طور پر ایمانی آثار
دکھاوے۔ اس لئے کبھی اتفاق ہو جاتا ہے کہ کفر اور فسق کے زمانہ میں بھی بجلی کی چمک کی طرح کوئی ذرہ اس
روشنی کا ظاہر ہو جاتا ہے کیونکہ وہ فطرت میں بوجہ نشا انسانیت کی امانت ہے اور ایک جاہل خیال کرتا ہے کہ
گویا مرتبہ ابدال و اقطاب مجھے حاصل ہے اس لئے ہلاک ہو جاتا ہے۔ منہ
خواص کے علوم اور کشوف اور عوام کی خوابوں اور کشفی نظاروں میں فرق یہ ہے کہ خواص کا دل
تو مظہر تجلیات الہیہ ہو جاتا ہے اور جیسا کہ آفتاب روشنی سے بھرا ہوا ہے وہ علوم اور اسرار
غیبیہ سے بھر جاتے ہیں اور جس طرح سمندر اپنے پانیوں کی کثرت کی وجہ سے نا پیدا کنار
ہے اسی طرح وہ بھی نا پیدا کنار ہوتے ہیں اور جس طرح جائز نہیں کہ ایک گندے سڑے
ہوئے چھپڑ کو محض تھوڑے سے پانی کے اجتماع کی وجہ سے سمندر کے نام سے موسوم کر دیں
اسی طرح وہ لوگ جو شاذ و نادر کے طور پر کوئی سچی خواب دیکھ لیتے ہیں اُن کی نسبت نہیں کہہ
سکتے کہ وہ نعوذ باللہ ان بحار علوم ربانی سے کچھ نسبت رکھتے ہیں اور ایسا خیال کرنا اسی قسم کا لغو
اور بیہودہ ہے کہ جیسے کوئی شخص صرف منہ اور آنکھ اور ناک اور دانت دیکھ کر سو ر کو انسان سمج سمجھ
لے یا بندر کو بنی آدم کی طرح شمار کرے تمام مدار کثرت علوم غیب اور استجابت دعا اور باہمی
محبت و وفا اور قبولیت اور محبوبیت پر ہے ورنہ کثرت قلت کا فرق درمیان سے اُٹھا کر ایک
کرم شب تاب کو بھی کہہ سکتے ہیں کہ وہ بھی سورج کے برابر ہے کیونکہ روشنی اُس میں بھی
ہے۔ دنیا کی جتنی چیزیں ہیں وہ کسی قدر آپس میں مشابہت ضرور رکھتی ہیں ۔ بعض سفید پتھر
تبت کے پہاڑوں کی طرف سے ملتے ہیں اور غزنی کے حدود کی طرف سے بھی لاتے ہیں
چنانچہ میں نے بھی ایسے پتھر دیکھے ہیں وہ ہیرے سے سخت مشابہت رکھتے اور اسی طرح چمکتے
ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ کچھ تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ ایک شخص کا بل کی طرف کا رہنے والا چند
ٹکڑے پتھر کے قادیان میں لایا اور ظاہر کیا کہ وہ ہیرے کے ٹکڑے ہیں کیونکہ وہ پتھر بہت ۴۹
چمکیلے اور آبدار تھے اور ان دنوں میں مدراس سے ایک مخلص دوست جو نہایت درجہ
اخلاص رکھتے ہیں یعنی اخویم سیٹھ عبد الرحمن صاحب تاجر مدراس قادیاں میں میرے پاس
تھے ان کو وہ پسند آگئے اور اُن کی قیمت میں پانسور و پیہ دینے کو تیار ہو گئے اور پچیس روپیہ
یا کچھ کم و بیش اُن کو دے بھی دیئے اور پھر اتفاقاً مجھ سے مشورہ طلب کیا کہ میں نے یہ سودا
کیا ہے آپ کی کیا رائے ہے؟ میں اگر چہ ان ہیروں کی اصلیت اور شناخت سے نا واقف تھا
لیکن روحانی ہیرے جو دنیا میں کمیاب ہوتے ہیں یعنی پاک حالت کے اہل اللہ جن کے نام پر
کئی جھوٹے پتھر یعنی مزوّر لوگ اپنی چمک دمک دکھلا کر لوگوں کو تباہ کرتے ہیں اس جو ہر شناسی
میں مجھے دخل تھا اس لئے میں نے اس ہنر کو اس جگہ برتا اور اس دوست کو کہا کہ جو کچھ آپ نے
دیا وہ تو واپس لینا مشکل ہے لیکن میری رائے یہ ہے کہ قبل دینے پانسور و پیر کے کسی ا : سی اچھے جو ہری
کو یہ پتھر دکھلا لیں اگر در حقیقت ہیرے ہوئے تو یہ روپیہ دے دیں۔ چنانچہ وہ پتھر مدراس میں
ایک جوہری کے شناخت کرنے کے لئے بھیجے گئے اور دریافت کیا گیا کہ ان کی قیمت کیا ہے۔
پھر شائد دو ہفتہ کے اندر ہی وہاں سے جواب آگیا کہ ان کی قیمت ہے چند پیسے۔ یعنی یہ پتھر
ہیں ہیرے نہیں ہیں۔ غرض جس طرح اس ظاہری دنیا میں ایک ادنی کو کسی جزئی امر میں اعلیٰ
سے مشابہت ہوتی ہے ایسا ہی روحانی اُمور میں بھی ہو جایا کرتا ہے اور روحانی جوہری ہوں یا
ظاہری جو ہری وہ جھوٹے پتھروں کو اس طرح پر شناخت کر لیتے ہیں کہ جو سچے جواہرات کی
بہت سی صفات ہیں ان کے رُو سے ان پتھروں کا امتحان کرتے ہیں آخر جھوٹ کھل جاتا ہے
اور سچ ظاہر ہو جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ سچے ہیروں میں صرف ایک چمک ہی تو صفت نہیں ہے
اور بھی تو بہت سی صفات ہوتی ہیں ۔ پس جب ایک جوہری وہ کل صفات پیش نظر رکھ کر
جھوٹے پتھروں کا امتحان کرتا ہے تو فی الفور ان کو ہاتھ سے پھینک دیتا ہے اسی طرح مردان
خدا جو خدا تعالیٰ سے محبت اور مودت کا تعلق رکھتے ہیں وہ صرف پیشگوئیوں تک اپنے کمالات
کو محدود نہیں رکھتے ان پر حقائق اور معارف کھلتے ہیں اور دقائق واسرار شریعت اور دلائل لطیفہ
حقانیت ملت ان کو عطا ہوتے ہیں اور اعجازی طور پر ان کے دل پر دقیق در دقیق علوم قرآنی
اور لطائف کتاب ربانی اتارے جاتے ہیں اور وہ ان فوق العادت اسرار اور سماوی علوم کے
وارث کئے جاتے ہیں جو بلا واسطہ موہبت کے طور پر محبوبین کو ملتے ہیں اور خاص محبت
ان کو عطا کی جاتی ہے اور ابراہیمی صدق وصفا اُن کو دیا جاتا ہے اور روح القدس کا سایہ اُن کے
دلوں پر ہوتا ہے۔ وہ خدا کے ہو جاتے ہیں اور خدا اُن کا ہو جاتا ہے۔ ان کی دُعائیں خارق
عادت طور پر آثار دکھاتی ہیں ۔ اُن کے لئے خدا غیرت رکھتا ہے وہ ہر میدان میں اپنے مخالفوں
پر فتح پاتے ہیں ۔ اُن کے چہروں پر محبت الہی کا نور چمکتا ہے۔ اُن کے درودیوار پر خدا کی رحمت
برستی ہوئی معلوم ہوتی ہے وہ پیارے بچے کی طرح خدا کی گود میں ہوتے ہیں۔ خدا اُن کے
لئے اس شیر مادہ سے زیادہ غصہ ظاہر کرتا ہے جس کے بچے کو کوئی لینے کا ارادہ کرے۔ وہ گناہ سے
معصوم ۔ وہ دسمنوں
L
کے حملوں سے معصو معصوم ۔ وہ تعلیم کی غلطیوں سے بھی معصوم ہوتے ہیں۔ وہ
آسمان کے بادشاہ ہوتے ہیں۔ خدا عجیب طور پر اُن کی دعائیں سنتا ہے اور عجیب طور پر ان کی
قبولیت ظاہر کرتا ہے یہاں تک کہ وقت کے بادشاہ اُن کے دروازوں پر آتے ہیں۔ ذوالجلال کا
خیمہ اُن کے دلوں میں ہوتا ہے اور ایک رعب خدائی اُن کو عطا کیا جاتا ہے اور شاہانہ استغنا ان
کے چہروں سے ظاہر ہوتا ہے۔ وہ دنیا اور اہل دنیا کو ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی کمتر سمجھتے ﴿۵۰﴾
ہیں ۔ فقط ایک کو جانتے ہیں اور اُس ایک کے خوف کے نیچے ہر دم گداز ہوتے رہتے ہیں۔ دنیا
اُن کے قدموں پر گری جاتی ہے گویا خدا انسان کا جامہ پہن کر ظاہر ہوتا ہے وہ دنیا کا نور اور اس
نا پائیدار عالم کا ستون ہوتے ہیں وہی سچا امن قائم کرنے کے شہزادے اور ظلمتوں کے دور
کرنے کے آفتاب ہوتے ہیں ۔ وہ نہاں در نہاں اور غیب الغیب ہوتے ہیں کوئی ان کو
پہچانتا نہیں مگر خدا۔ اور کوئی خدا کو پہچانتا نہیں مگر وہ ۔ وہ خدا نہیں ہیں مگر نہیں کہہ سکتے کہ
خدا سے الگ ہیں ۔ وہ ابدی نہیں ہیں مگر نہیں کہہ سکتے کہ کبھی مرتے ہیں ۔ پس کیا ایک نا پاک
اور خبیث آدمی جس کا دل گنده، خیالات گندے، زندگی گندی ہے اُن سے مشابہت پیدا
کر سکتا ہے؟ ہر گز نہیں مگر وہی مشابہت جو کبھی ایک چمکیلے پتھر کو ہیرے کے ساتھ ہو جاتی
ہے۔ مردان خدا جب دنیا میں ظاہر ہوتے ہیں تو اُن کی عام برکات کی وجہ سے آسمان سے
ایک قسم کا انتشار روحانیت ہوتا ہے اور طبائع میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے اور جن کے دل اور
دماغ سچی خوابوں سے کچھ مناسبت رکھتے ہیں اُن کو سچی خوا ہیں آنی شروع ہو جاتی ہیں لیکن
در پردہ یہ تمام انہی کے وجود باجود کی تاثیر ہوتی ہے جیسا کہ مثلاً جب برسات کے دنوں میں پانی
برستا ہے تو کنوؤں کا پانی بھی بڑھ جاتا ہے اور ہر ایک قسم کا سبزہ نکلتا ہے لیکن اگر آسمان کا پانی
چند سال تک نہ بر سے تو کنوؤں کا پانی بھی خشک ہو جاتا ہے۔ سو وہ لوگ در حقیقت آسمان کا پانی
ہوتے ہیں اور اُن کے آنے سے زمین کے پانی بھی اپنا سیلاب دکھلاتے ہیں اور اگر خدا تعالیٰ
چاہتا تو ان زمین کے پانیوں کو نابود کر دیتا لیکن اِس امر میں کہ کیوں دوسرے لوگ لوگوں کو بھی اُن
کے وقت میں خوامیں سچی آتی ہیں یا کبھی کشفی نظارے ہوتے ہیں۔ بھید یہ ہے کہ اگر عام لوگوں کو
باطنی کشوف سے کچھ بھی حصہ نہ ہوتا اور پھر جب اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور نبیوں اور محدثوں کو
دنیا میں بھیجتا اور وہ بڑے بڑے پوشیدہ واقعات اور عالم مجازات اور غیب کی خبریں دیتے تو
لوگوں کے دل میں یہ گمان گزر سکتا تھا کہ شائد وہ جھوٹے ہیں یا بعض امور میں نجوم وغیرہ سے
مدد لیتے ہیں یا درمیان کوئی اور فریب ہے۔ پس خدا نے ان شبہات کے دُور کرنے کے لئے
عام لوگوں میں رسولوں اور نبیوں کی جنس کا ایک مادہ رکھ دیا ہے اور نبوت کی بہت چیزوں اور
بہت سی صفات لازمہ میں سے ایک صفت میں ان کو ایک حد تک شریک کر دیا ہے تا وہ لوگ خدا
کے نبیوں اور مامورین اور ملہمین کی تصدیق کے ۔ کے لئے ریب ہو جائیں اور دلوں میں سمجھ لیں کہ
یہ امور جائز اور ممکن ہے در ممکن ہیں تبھی تو ہم بھی کسی حد تک شریک ہیں اور اگر خ اور اگر خدا تعالیٰ اس قدر بھی ان کو
ماده عطا نہ فرما تا تو عام لوگوں پر نبوت کا مسئلہ سمجھنا مشکل ہو جاتا اور اُن کی طبائع بہ نسبت اقرار
کے انکار سے زیادہ قریب ہو تیں لیکن اب تمام عام لوگوں میں یہاں تک کہ فاسقوں اور
فاجروں میں بھی علم غیب کا ایک مادہ ہے اس لئے اگر وہ تعصب کو کام میں نہ لائیں تو نبوت کی
حقیقت کو بہت جلد سمجھ سکتے ہیں اور اس بات میں خطرہ بہت کم ہے کہ اگر کوئی ایسا خیال
کرے کہ میری فلاں خواب بھی سچی نکلی اور فلاں موقع پر مجھے کشفی نظارہ ہوا وجہ یہ کہ انسان جب
جمیع کمالات نبوت اور محدثیت اور اُن کے مقام محبوبیت پر بخوبی اطلاع پائے گا تو بہت آسانی
سے اپنی اس غلطی پر متنبہ ہو جائے گا جیسا کہ وہ شخص جس نے کبھی سمندر نہیں دیکھا اور اپنے گاؤں
کے ایک تھوڑے سے پانی کو سمندر کے برابر اور اس کے عجائبات سے ہم وزن خیال کرتا ہے ﴿۵۱﴾
جب اُس کا گذرسمندر پر ہوگا اور اس کی حقیقت سے اطلاع پائے گا تو سے اطلاع پائے گا تو بغیر نصیحت کسی ناصح کے خود
بخود سمجھ جائے گا کہ میں ایک بڑی غلطی کے گرداب میں مبتلا تھا لیکن اگر خدا نخواستہ انسانوں کی یہ
صورت ہوتی کہ فیضان امور غیبیہ کا کچھ بھی مادہ اُن میں امانت نہ رکھا جاتا اور نہ یہ علم ہوتا کہ کبھی
خدا کی طرف سے غیبی علوم اور اخبار کا فیضان بھی ہوا کرتا ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہوتے جو مادر
زاداندھا اور بہرہ ہو۔ پس اس صورت میں تمام انبیاء کو تبلیغ میں ناکامی ہوتی مثلاً جس اندھے
نے کبھی روشنی نہیں دیکھی اس کو کس طرح سمجھا سکتے ہیں کہ روشنی کیا چیز ہے۔ فتدبر ولا تكن
من العمين واسئل رحم الله ليفتح عينك وهو ارحم الراحمين۔
ہم تصریح سے لکھ آئے ہیں کہ یہ بات بالکل غیر ممکن ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
زندہ آسمان پر چلے گئے ہیں کیونکہ اس کا ثبوت نہ تو قرآن شریف سے ملتا ہے اور نہ
حدیث سے اور نہ عقل اس کو باور کر سکتی ہے ۔ بلکہ قرآن اور حدیث اور عقل تینوں اس
کے مکذب ہیں کیونکہ قرآن شریف نے کھول کر بیان فرما دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو گئے ہیں اور معراج کی حدیث نے ہمیں بتلا دیا ہے کہ وہ فوت شدہ انبیاء علیہم
السلام کی روحوں میں جا ملے ہیں اور اس عالم سے بکلی انقطاع کر گئے اور عقل ہمیں بتلا
رہی ہے کہ اس جسم فانی کے لئے یہ سنت اللہ نہیں کہ آسمان پر چلا جائے اور باوجود زندہ
مع الجسم ہونے کے کھانے پینے اور تمام لوازم حیات سے الگ ہو کر اُن روحوں میں جا
ملے جو موت کا پیالہ پی کر دوسرے جہان میں پہنچ گئے ہیں ۔ عقل کے پاس اس کا کوئی
نمونہ نہیں ۔ پھر ماسوا اس کے جیسا کہ یہ عقیدہ حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر
چڑھنے کا قرآن شریف کے بیان سے مخالف ہے ایسا ہی اُن کے آسمان سے اُترنے کا عقیدہ
بھی قرآن کے بیان سے منافات کھلی رکھتا ہے کیونکہ قرآن شریف جیسا کہ آیت فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي لے اور آیت قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُل کے میں حضرت عیسی کو مار چکا ہے ۔ ایسا
ہی آیت الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ٣ اور آیت وَلَكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ )
میں صریح نبوت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کر چکا ہے اور صریح لفظوں میں فرما چکا
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الابنیاء ہیں جیسا کہ فرمایا ہے وَلَكِنْ رَسُولَ اللهِ
وَخَاتَمَ النَّبِینَ ۔ لیکن وہ لوگ جو حضرت عیسی علیہ السلام کو دوبارہ دنیا میں واپس لاتے ہیں
اُن کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ بدستور اپنی نبوت کے ساتھ دنیا میں آئیں گے اور برابر پینتالیس برس
تک اُن پر جبرئیل علیہ السلام وحی نبوت لے کر نازل ہوتا رہے گا ۔ اب بتلاؤ کہ اُن کے عقیدہ
کے موافق ختم نبوت اور ختم وحی نبوت کہاں باقی رہا بلکہ ماننا پڑا کہ خاتم الانبیاء حضرت عیسی
ہیں ۔ چنانچہ نواب مولوی صدیق حسن خان صاحب نے اپنی کتاب حجج الكرامه کے
۴۳۲ صفحہ میں یہی لکھا ہے کہ یہ عقیدہ باطل ہے کہ گویا حضرت عیسیٰ امتی بن کر آئیں گے بلکہ وہ
بدستور نبی ہوں گے اور ان پر وحی نبوت نازل ہوگی اور ظاہر ہے کہ جبکہ وہ اپنی نبوت پر قائم
رہے اور وحی نبوت بھی پینتالیس برس تک نازل ہوتی رہی تو پھر بخاری کی یہ حدیث کہ
امامکم منکم کیوں کر اُن پر صادق آئے گی اور یہ خیال کہ امام سے مراد اس جگہ مہدی ہے
اول تو سیاق سباق کلام کا اس کے برخلاف ہے کیونکہ وہ حدیث مسیح موعود کے حق میں ہے اور
اسی کی اس حدیث کے سر پر تعریف ہے۔ ماسوا اس کے بقول علماء مخالفین مہدی تو صرف چند
۵۲ سال رہ کر مر جائے گا اور پھر عیسی پینتالیس سال برابر دنیا میں رہے گا حالانکہ وہ نہ اُمتی ہے
اور نہ قرآنی وحی کا پیرو ہے بلکہ اُس پر آپ وحی نبوت نازل ہوتی ہے۔ سوسو چو اور فکر کرو کہ
ایسا عقیدہ رکھنا دین میں کچھ تھوڑا فساد نہیں ڈالتا بلکہ تمام اسلام کو زیر وزبر کرتا ہے اور کس
قدر ظلم ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو خود بخود آسمان پر چڑھانا اور خود بخود آسمان سے اُتارنا
المائدة: ١١٨ آل عمران : ۱۴۵ المائدة:
الاحزاب : ۴۱
حالانکہ قرآن نہ ان کے آسمان پر چڑھنے کا مصدق ہے اور نہ اُن کے اُترنے کو جائز رکھنے والا
کیونکہ قرآن تو عیسی کو مار کر زمین میں دفن کرتا ہے پھر حضرت مسیح کا زندہ بجسمہ العنصری
آسمان پر چڑھانا قرآن سے کیونکر ثابت ہو سکے ۔کیا مردے آسمان پر چڑھیں گے۔ پس
قرآن کے برخلاف حضرت عیسیٰ کو آسمان پر چڑھانا یہ صریح قرآن شریف کی تکذیب ہے۔
ایسا ہی پھر ان کو نبوت اور وحی نبوت کے ساتھ زمین پر اتارنا یہ بھی صریح منطوق کلام الہی کے
مخالف ہے کیونکہ موجب ابطال ختم وحی نبوت ہے تو پھر افسوس ہزار افسوس کہ اس لغو حرکت
سے کیا فائدہ ہوا کہ محض اپنی حکومت سے حضرت مسیح کو آسمان پر چڑھایا اور پھر اپنے ہی خیال
سے کسی وقت اُترنا بھی مان لیا۔ اگر حضرت مسیح سچ مچ زمین پر اتریں گے اور پینتالیس برس
تک جبرئیل وحی نبوت لے کر اُن پر نازل ہوتا رہے گا تو کیا ایسے عقیدہ سے دین اسلام باقی رہ
جائے گا ؟ اور آنحضرت کی ختم نبوت اور قرآن کی ختم وحی پر کوئی داغ نہیں لگے گا؟ بعض
مسلمانوں میں سے تنگ آکر اور ہر ایک پہلو سے لا جواب ہو کر یہ بھی کہتے ہیں کہ کسی مسیح کے
آنے کی ضرورت ہی کیا ہے یہ سب بیہودہ لافیں ہیں قرآن نے کہاں لکھا ہے کہ کوئی مسیح بھی
دنیا میں آئے گا اور پھر کہتے ہیں کہ یہ دعویٰ نری فضولی اور تکبر سے بھرا ہوا ہے۔ حدیثوں کی
صد ہا باتیں سچی نہیں ہوئیں تو پھر کیونکر یقین کریں کہ کسی مسیح کا آنا کوئی حق بات ہے بلکہ ایسا
دعوی کرنے والے ایک ادنی سی بات ہاتھ میں لے کر اپنی طرف لوگوں کو رجوع دینا چاہتے ہیں
حالانکہ ان کی زندگی اچھی نہیں ہے۔ مکر ، فریب ، جھوٹ ، دغابازی، تکبر، بد زبانی، شہوت پرستی ،
حرام خوری ، عہد شکنی ، خودستائی ، ریا کاری ، فاسقانه زندگی اُن کا طریق ہے اور پھر کہتے ہیں کہ
ہم مسیح ہیں سیح ہیں ایسے مسیحوں سے فلاں فلاں شخص ہزار درجہ بہتر ہیں جن کی زند ہیں جن کی زندگی پاک اور جن کا
کام مکر اور فریب اور جھوٹ اور ریا اور حرام خوری نہیں دل اور زبان اور معاملہ کے صاف ہیں
کوئی متکبرانہ دعوے نہیں کرتے حالانکہ وہ ایسے شخص سے بدر جہا بہتر اور صحیح طور پر خدا کا الہام
پاتے ہیں۔ کئی پیشگوئیاں اُن کی ہم نے بچشم خود پوری ہوتے دیکھیں مگر اس شخص کی ایک بھی
پیشگوئی سچی نہیں نکلی وہ لوگ بڑے راستباز ہیں کوئی دعوی نہیں کرتے لیکن یہ شخص تو مکار
کذاب جھوٹا مفتری ناحق کا مدعی عہد شکن مال حرام کھانے والا لوگوں کا ناحق روپیہ دبانے
والا سخت درجہ کا بے ایمان ہے اور ان راستباز ملہموں پر خدا نے اپنے الہامات کے ذریعہ
سے ظاہر کر دیا ہے کہ در حقیقت یہ شخص کافر ہے بلکہ سخت کافر ۔ فرعون اور ہامان سے بھی بدتر
اور بعض پاک باطن ملہمین کو پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نظر آئے تو ر آئے تو آپ نے فرمایا کہ یہ مفتری
کذاب دجال ہے اور واجب القتل اور میں اس کا دشمن ہوں اور جلد تباہ کر دوں گا اور ایک
بزرگ اپنے ایک واجب التعظیم مرشد کی ایک خواب جس کو اس زمانہ کا قطب الاقطاب و
امام الا بدال خیال کرتے ہیں یہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو
خواب میں دیکھا دیکھا اور آپ ایک تخت پر ؟ تخت پر بیٹھے ہوئے تھے اور گردا گرد تمام علماء پنجار پنجاب اور
۵۳ ہندوستان گویا بڑی تعظیم کے ساتھ کرسیوں پر بٹھائے گئے تھے اور تب یہ شخص جو مسیح موعود
کہلاتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ مرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آکھڑا ہوا جو نہایت کر یہ شکل اور میلے کچیلے
کپڑوں میں تھا۔ آپ نے فرمایا کہ یہ کون ہے تب ایک عالم ربانی اٹھا ( شائد محمود شاہ
واعظ یا محمد علی بو پڑی ) اور اُس نے عرض کی کہ یا حضرت یہی شخص مسیح موعود ہونے کا
دعویٰ کرتا ہے ۔ آپ نے فرمایا یہ تو دجال ہے ۔ تب آپ کے فرمانے سے اُسی وقت اُس
کے سر پر جوتے لگنے شروع ہوئے جن کا کچھ حساب اور اندازہ نہ رہا اور آپ نے ان
تمام علماء پنجاب اور ہندوستان کی بہت تعریف کی جنہوں نے اس شخص کو کافر اور دجال
ٹھہرایا اور آپ بار بار پیار کرتے اور کہتے تھے کہ یہ میرے علماء ربانی ہیں جن کے وجود
سے مجھے فخر ہے۔ اس جگہ کرسی نشینی کی ترتیب کا کچھ ذکر نہیں کیا مگر میں گمان کرتا ہوں
یہ تمام لوگ وہ ہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دینا اپنے پر فرض کر رکھا ہے اور اب بعض اُن میں سے
میری توہین کے ارادہ سے جھوٹی خواہیں اپنی طرف سے بناتے اور پھر ان کو شائع کرتے ہیں۔ منہ
کہ اُس کی ترتیب شائد یہ ہوگی کہ وہ غیر مرئی نورانی وجود جس نے اپنے تئیں اپنی قدیم طاقت
کی وجہ سے خواب میں ظاہر کیا تھا کہ میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہوں جو ایک سونے کے
تخت پر بیٹھا ہوا تھا۔ اُس کے اِس سونے کے تخت کے قریب مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب
بٹالوی کی کرسی ہوگی ساتھ ہی میاں عبدالحق غزنوی کی اور اس کے پہلو پر مولوی عبدالجبار
صاحب کی کرسی اور اس کرسی سے ملی ہوئی ایک اور کرسی جس پر زینت بخش مولوی عبدالواحد
صاحب غزنوی تھے اور کچھ فاصلہ سے مولوی رسل بابا امرتسری کی کرسی تھی۔ اور ان دونوں
کرسیوں کے درمیان ایک اور کرسی تھی جس کا اندر سے کچھ اور رنگ تھا اور باہر سے کچھ اور
تھوڑی سی تحریک کے ساتھ بھی ہل جاتی تھی اور کچھ ٹوٹی ہوئی بھی تھی یہ کرسی مولوی احمد الله
صاحب امرتسری کی تھی اس کرسی کے ساتھ ہی ایک چھوٹی سی بنچ پر میاں چٹو لاہوری بیٹھے
ہوئے تھے جو اُس دربار کے شریک تھے ۔ اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی کرسی کے پاس
ایک اور کرسی تھی جس پر ایک بڑھا نو رسالہ بیٹھا ہوا تھا جس کو لوگ نذیر حسین کہتے تھے اُس
کی کرسی نے مولوی محمد حسین بٹالوی کو ایک بچہ کی طرح اپنی گود میں لیا ہوا تھا۔ پھر اس کے
بعد مولوی محمد اور مولوی عبد العزیز لدھیانوی کی کرسیاں تھیں جن کے اندر سے بڑے زور کے
ساتھ آواز ۔ رہی تھی کہ یہ پنجاب کے تمام مولویوں میں سے تکفیر میں بڑے ؟ سے تکفیر میں بڑے بہادر ہیں اور پیغمبر
صاحب اس آواز سے بڑے خوش ہو رہے تھے اور بار بار پیار سے اُن کے ہاتھ اور نیز مولوی
محمد حسین کے ہاتھ چوم کر کہہ رہے تھے کہ یہ ہاتھ مجھے پیارے معلوم ہوتے ہیں جنہوں نے ابھی
تھوڑے دنوں میں میری اُمت میں سے تیس ہزار آدمی کا نام کافر اور دجال رکھا اور فرماتے
تھے کہ یہ سخت غلطی تھی کہ لوگوں ۔ لوں نے ایسا سمجھا ہوا تھا کہ اگر سوا میں سے ننانو ۔ سے ننانوے کفر کے آثار
پائے جائیں اور ایک ایمان کا نشان پایا جائے تو پھر اس کو مومن سمجھو بلکہ حق بات یہ ہے کہ
جس شخص میں ننانوے نشان ایمان کے پائے جائیں اور ایک نشان کفر کا خیال کیا جائے یا ظن
کیا جائے یا بے تحقیق شہرت دی جائے تو اُس کو بلا شبہ کا فر سمجھنا چاہیے یہ فرمایا اور پھر مولوی
اور
محمد حسین صاحب کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور کہا یہ عالم ربانی ہے جس نے میرے اس منشاء کو
سمجھا تب
اتب مولوی محمد علی بو پڑی کھڑا ہوا اور کہا کہ میں تو سب سے زیادہ مسجدوں اور گلیوں اور
کو چوں اور لوگوں کے گھروں میں اس شخص کو جو کہتا ہے کہ میں مسیح ہوں گالیاں دیا کرتا ہوں
اور لعنت بھیجا کرتا ہوں اور ہر ایک وقت میرا کام ہے کہ ہر مجلس میں لوگوں کو اس شخص کی تو ہین
و تحقیر ولعن و طعن کرنے کے لئے کہتا رہتا ہوں اور ہمیشہ انہی کاموں کے لئے سفر بھی کر کے
۵۴ ترغیب دیتا رہتا ہوں اور کوئی گالی نہیں کہ میں نے اُٹھا نہیں رکھی اور کوئی تو ہیں نہیں جو میں نے
نہیں کی ۔ پس میرا کیا اجر ہے۔ تب اس پیغمبر صاحب نے بہت پیار کے جوش سے اُٹھ کر
بو پڑی کو اپنے گلے لگا لیا اور کہا کہ تو میرا پیارا بیٹا ہے تو نے میرا انشاء سمجھا۔ غرض جیسا کہ حضرت
خواب بین صاحب بیان فرماتے ہیں پنجاب کے تمام مولویوں کی کرسیاں اس دربار میں موجود
تھیں اور ہر ایک فاخرہ لباس پہنے ہوئے نوابوں کی طرح بیٹھا تھا اور وہ پیغمبر صاحب ہر وقت اُن کا
ہاتھ چومتے تھے کہ یہ ہیں میرے پیارے علماء ربانی خیر الناس على ظهر الارض اور پھر
آگے چل کر ایک اور کرسی تھی اُس پر ایک اور مولوی صاحب کرسی پر کچھ چھپ کر بیٹھے ہوئے
تھے اور آواز آرہی تھی کہ یہی ہیں خلیفہ شیخ بٹالوی محمد حسن لدھیانوی اور ساتھ اُن کے ایک اور
کرسی تھی اور لوگ کہتے تھے کہ یہ مولوی واعظ محمود شاہ کی کرسی ہے جو کسی مناسبت سے مولوی
محمد حسن کے ساتھ بچھائی گئی ۔ اور سب سے پیچھے ایک نابینا وزیر آبادی تھا جس کو عبدالمنان
کہتے تھے اور اس کی کرسی سے انا المکفر کی زور کے ساتھ آواز آ رہی تھی ۔ غرض یہ خواب
ہے جس میں ان تمام کرسی نشین مولوی صاحبوں کا ذکر ہے مگر یہ کرسیوں کی ترتیب میری طرف
سے ہے جو اس خواب کے مناسب حال کی گئی لیکن خواب میں یہ حصہ داخل ہے کہ علماء پنجاب
اس پیغمبر صاحب کے دربار میں بڑی تعظیم کے ساتھ کرسیوں پر بٹھائے گئے تھے اور تمام عالم
امرتسری بٹالوی لاہوری لدھیانوی دہلوی وزیر آبادی بو پڑی گولڑوی وغیرہ اس دربار میں
کرسیوں پر زینت بخش تھے۔ اور پیغمبر صاحب نے میری تکفیر اور ایذا اور توہین کی وجہ سے