تحفۂ گولڑویہ
حصہ 11
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میں اس کسوف خسوف کی خبر پا کر بڑا شور اٹھا تھا اور بڑی خوشیاں ہوئی تھیں اور نجمین نے یہ بھی
گواہی دی ہے کہ اس کسوف خسوف میں ایک خاص ندرت تھی یعنی ایک بے مثل اعجوبہ جس کی
نظیر نہیں دیکھی گئی اور اسی ندرت کے دیکھنے کے لئے ہمارے اس ملک کے ایک حصہ میں
انگریزی فلاسفروں کی طرف سے ایک رصد گاہ بنایا گیا تھا اور امریکہ اور یورپ کے دُور دُور کے
ملکوں سے انگریزی منجم کسوف خسوف کی اس طرز عجیب کے دیکھنے کے لئے آئے تھے جیسا کہ
اس خسوف کسوف کے ندرت کے حالات ان دنوں میں پرچہ سول ملٹری گزٹ اور ایسا ہی اور کئی
انگریزی اخباروں میں اور نیز بعض اردو اخباروں میں بھی مفصل چھپے تھے۔ اور لیکھرام کے
مارے جانے کا نشان بھی ایک ہیبت ناک نشان تھا جس میں پانچ برس پہلے اس واقعہ کی خبر دی
گئی تھی اور پیشگوئی میں ظاہر کیا گیا تھا کہ وہ عید کے دوسرے دن مارا جائے گا۔ اور اس طرح پر
قتل کا دن بھی متعین ہو گیا تھا اور اس کے ساتھ کسی قسم کی شرط نہ تھی اور ہزار سے زیادہ لوگ بول (۳۱)
اُٹھے تھے کہ یہ پیشگوئی کمال صفائی سے پوری ہو گئی ۔ غرض ان دونوں نشانوں کی عظمت نے
دلوں کو ہلا دیا تھا۔ نہ معلوم منکر خدا تعالیٰ کو کیا جواب دیں گے جنہوں نے ان چمکتے ہوئے
نشانوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور ور ناحق ناحق ظلم ظلم سے سے اپنے اپنے پیروں پیروں ۔ کے نیچے کچل دیا۔ دیا۔ وَسَيَعْلَمُ
الَّذِينَ ظَلَمُوا أَى مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ کے ہائے یہ لوگ کیوں نہیں دیکھتے کہ کیسے متواتر
نشان ظاہر ہوتے جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ کی تائیدیں کیسی نازل ہو رہی ہیں اور ایک خدائی
قوت زمین پر کام کر رہی ہے ۔ ہائے ! یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اگر یہ کاروبار خدا کی طرف سے نہ
ہوتا تو اس قدر نقلی ندر علی اور عقلی اور کشفی طور پر ثبوت کے مواد ہرگز اس میں جمع نہ ہو سکتے ۔
آسماں بارد نشاں الوقت می گوید زمین باز بغض و کینه و انکار اینان را به ہیں
اے ملامت گر خدا را بر زمان کن یک نظر چوں خدا خاموش ماندے در چنیں وقت خطر
الشعراء: ۲۲۸
خستگان دیں مرا از آسمان طلبیده اند آمدم وقتے کہ دلہا خوں زغم گردیده اند
دعوئے مارا فروغ از صد نشانها داده اند مہرومہ ہم از پئے تصدیق ما استاده اند
کچھ ایسے عقل پر پردے پڑ گئے ہیں کہ بار بار یہی عذر پیش کرتے ہیں کہ حدیثوں کے مطابق
اس شخص کا دعوی نہیں ۔ اے قابل رحم قوم ! میں کب تک تمہیں سمجھاؤں گا۔ خدا تمہیں ضائع
ہونے سے بچاوے آپ لوگ کیوں نہیں سمجھتے اور میں کیونکر دلوں کو چاک کر کے سچائی کا نور
اُن میں ڈال دوں ۔ کیا ضرور نہ تھا کہ مسیح حکم ہو کر آتا ۔ اور کیا مسیح پر یہ فرض تھا کہ باوجود
اس کے کہ خدا نے اُس کو صحیح علم دیا پھر بھی وہ تمہار س کو صحیح علم دیا پھر بھی وہ تمہاری ساری حدیثوں کو مان لیتا کیا اس کو ادنی
سے ادنی محدث کا درجہ بھی نہیں دیا گیا اور اس کی تنقید جو علم لدنی پر مبنی ہے اس کا کچھ بھی اعتبار
نہیں اور کیا اس پر واجب ہے کہ پہلے ناقدین حدیث کی شہادت کو ہر جگہ اور ہر مقام اور
ہر موقعہ اور ہر تاویل میں قبول کرلے اور ایک ذرہ ان کے قدم گاہ سے انحراف نہ کرے۔ اگر
ایسا ہی ہونا چاہیے تھا تو پھر اس کا نام حکم کیوں رکھا گیا ؟ وہ تو تلميذ المحدثین ہوا اور
ان کی رہنمائی کا محتاج ۔ اور جبکہ بہر حال محدثین کی لکیر پر ہی اُس نے چلنا ہے تو یہ ایک بڑا
دھوکہ ہے کہ اُس کا نام یہ رکھا گیا کہ قومی تنازع کا فیصلہ کرنے والا ۔ بلکہ اس صورت میں وہ نہ
عدل رہا نہ حکم رہا۔ صرف بخاری اور مسلم اور ابن ماجہ اور ابن داؤ د وغیرہ کا ایک مقلد ہوا ۔
گویا محمد حسین بٹالوی اور نذیر حسین دہلوی اور رشید احمد گنگوہی وغیرہ کا ایک چھوٹا بھائی ہوا۔
بس یہی ایک غلطی ہے جس نے آسمانی دولت سے ان لوگوں کو محروم رکھا ہے۔ کیا یہ اندھیر کی
بات نہیں کہ محدثین کی تنقید اور توثیق اور تصحیح کو عظمت کی نگاہ سے دیکھا جائے گویا ان کا سب
لکھا ہوا نوشتہ تقدیر ہے لیکن وہ جس کا خدا نے فیصلہ کرنے والا نام رکھا اور امت کے اندرونی
نزاعوں کے تصفیہ کرنے کے لئے ٹھہرایا وہ ایسا بے دست و پا آیا کہ کسی حدیث کے رڈیا قبول
کا اس کو اختیار نہیں گویا اس سے وہ لوگ بھی اچھے ٹھہرے جن کی نسبت اہل سنت قبول
سہو کا تب ہے۔ لفظ ”ابو داؤد ہونا چاہیے۔ (صح)
☆
لق
تحفہ گولڑویہ
کرتے ہیں کہ وہ صحیح حدیث بطور کشف براہ راست رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کرتے تھے
اور اس ذریعہ سے کبھی صحیح حدیث کو موضوع کہہ دیتے تھے اور کبھی موضوع کا نام صحیح رکھتے تھے۔
پس سو چو اور سمجھو کہ جس شخص کے ذمہ اسلام کے ۷۳ فرقوں کی نزاعوں کا فیصلہ کرنا ہے کیا وہ محض
مقلد کے طور پر دنیا میں آسکتا ہے۔ پس یقیناً سمجھو کہ یہ ضروری تھا کہ وہ ایسے طور سے آتا کہ
بعض نادان اس کو یہ سمجھتے کہ گویا وہ اُن کی بعض حدیثوں کو زیروزبر کر رہا ہے یا بعض کو نہیں مانتا اسی ۴۴
لئے تو آثار میں پہلے سے آچکا ہے کہ وہ کا فرٹھہرایا جائے گا اور علماء اسلام اُس کو دائرہ اسلام سے
خارج کریں گے اور اس کی نسبت قتل کے فتوے جاری ہوں گے۔ کیا تمہارا مسیح بھی میری طرح
کافر اور دجال ہی کہلائے گا ؟ اور کیا علماء میں اُس کی یہی عزت ہوگی؟ خدا سے خوف کر کے بتلاؤ
کہ ابھی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی یا نہیں ۔ ظاہر ہے کہ جبکہ مسیح اور مہدی کی تکفیر تک نوبت پہنچے گی
اور علمائے کرام اور صوفیائے عظام اُن کا نام کافر اور دجال اور بے ایمان اور دائرہ اسلام سے
خارج رکھیں گے تو کیا کسی ادنیٰ سے ادنی اختلاف پر یہ شور قیامت برپا ہوگا یہاں تک کہ بجز چند
افراد کے تمام علماء اسلام جو زمین ب زمین پر رہتے ہیں سب اتفاق کر لیں گے کہ یہ شخص کافر ہے یہ
پیشگوئی بڑے غور کے لائق ہے کیونکہ بڑے زور سے آپ لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے اُس کو
پورا کر دیا ہے۔ یادر ہے کہ یہ شبہات کہ کیوں صحاح ستہ کی وہ تمام حدیثیں جو مہدی اور مسیح
موعود کے بارے میں لکھی ہیں اس جگہ صادق نہیں آتیں اس سوال سے حل ہو جاتی ہیں کہ کیوں
اخبار و آثار میں یہاں تک کہ مکتوبات مجد د صاحب سر ہندی اور فتوحات مکیہ اور حجج الکرامه
میں لکھا ہے کہ مہدی اور مسیح کی علمائے وقت سخت مخالفت کریں گے اور ان کا نام گمراہ اور ملحد
اور کافر اور دجال رکھیں گے اور کہیں گے کہ انہوں نے دین کو بگاڑ دیا اور احادیث کو چھوڑ دیا۔
اس لئے وہ واجب القتل ہیں کیونکہ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ضرور ہے کہ آنے والے
مسیح اور مہدی بعض حدیثوں کو جو علماء کے نزدیک صحیح ہیں چھوڑ دیں گے بلکہ اکثر کو چھوڑیں گے
تبھی تو یہ شور قیامت برپا ہوگا اور کافر کہلائیں گے ۔ غرض ان احادیث سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ وہ مہدی اور مسیح علماء وقت کی امیدوں کے برخلاف ظاہر ہوں گے اور جس
☆
طور سے انہوں نے حدیثوں میں پڑی جما رکھی ہے اُس پڑی کے برخلاف ان کا قول
اور فعل ہوگا ۔ اسی وجہ سے اُ سے اُن کو کافر کہا جائے گا۔ یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ علماء
مخالفین کا میری نسبت در حقیقت اور کوئی بھی عذر نہیں بجز اس بیہودہ عذر کے کہ جو ایک
ذخیرہ رطب یا بس حدیثوں کا انہوں نے جمع کر رکھا ہے اُن کے ساتھ مجھے نا پنا چاہتے ہیں
حالانکہ ان حدیثوں کو میرے ساتھ نا پنا چاہئے تھا۔ یہ ایک ابتلاء ہے جو کم عقل اور
بد قسمت لوگوں کے لئے مقدر تھا اور اس ابتلا میں نادان لوگ پھنس جاتے ہیں کیونکہ وہ
لوگ اپنے دلوں میں پہلے ہی ٹھہرا لیتے ہیں کہ جو کچھ مہدی اور مسیح کی نسبت حدیثیں لکھی
ہیں اور جس طرح اُن کے معنے کئے گئے ہیں وہ سب صحیح اور واجب الاعتقاد ہیں اس لئے
جب وہ لوگ اس فرضی نقشہ سے جو قرآن شریف سے بھی مخالف ہے مجھے مطابق نہیں
پاتے تو وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ کا ذب ہے۔ مثلاً وہ خیال کرتے ہیں کہ مسیح موعود ایک ایسی
قوم یا جوج ماجوج کے وقت آنا چاہئے جن کے لمبے درختوں کی طرح قد ہوں گے اور اس
قدر لمبے کان ہوں گے کہ اُن کو بستر کی طرح بچھا کر ان پر سو ر ہیں گے ۔ اور نیز مسیح
آسمان سے فرشتوں کے ساتھ اُترنا چاہئے بیت المقدس کے منارہ کے پاس مشرقی
طرف اور دجال عجیب الخلقت اس سے پہلے موجود چاہئے جس کے قبضہ قدرت میں
۴۳ سب خدائی کی باتیں ہوں ۔ مینہ برسانے اور کھیتیاں اُگانے اور مردوں کے زندہ کرنے
پر قادر ہوا ایک آنکھ سے کانا ہو ۔ اور اس کے گدھے کا سر اتنا بڑا موٹا ہو کہ دونوں کانوں کا
مہدی کو کافر اور گمراہ اور دجال اور محد ٹھہرانے کے بارے میں دیکھو حجج الکرامہ نواب مولوی
صدیق حسن خاں اور دراسات اللبیب اور فتوحات مکیہ۔ منہ
فاصلہ تین سو ہاتھ کے قریب ہو اور دجال کی پیشانی پر کافر لکھا ہوا ہو۔ اور مہدی ایسا چاہئیے
جس کی تصدیق کے لئے آسمان سے زور زور سے آواز آوے کہ یہ خلیفہ اللہ مہدی ہے اور
وہ آواز تمام مشرق و مغرب تک پہنچ جائے اور مکہ سے اس کے لئے ایک خزانہ نکلے اور وہ
عیسائیوں سے لڑے اور عیسائی بادشاہ اُس کے پاس پکڑے آویں اور تمام زمین کو کفار کے
خون سے پُر کر دیوے اور اُن کی تمام دولت لوٹ لے اور اس قدر قاتل اور خونریز ہو کہ
جب سے دنیا کی بنیاد پڑی ہے ایسا خونی آدمی کوئی نہ گذرا ہو۔ اور اس قدر اپنے تابعوں
میں مال تقسیم کرے کہ لوگوں کو مال رکھنے کے لئے جگہ نہ رہے۔ اور پھر اتنی خونریزیوں کے
بعد چالیس برس تک موت کا حکم دنیا پر سے قطعا موقوف کر دیا جائے اور تمام ایشیا اور
یورپ اور امریکہ میں بجائے اس کے کہ ایک طرفۃ العین میں لاکھ آدمی مرتا تھا چالیس برس
تک کوئی کیڑا بھی نہ مرے نہ وہ بچہ جو پیٹ میں ہے اور نہ وہ بڑھا جو ایک سو برس کا ہے ۔
اور شیر اور بھیڑیے اور چرگ اور باز گوشت کھانا چھوڑ دیں یعنی چالیس برس تک درندے
بھی اپنے شکار کو مارنا چھوڑ دیں۔ یہاں تک کہ وہ جوئیں جو بالوں میں پڑتی ہیں اور وہ
کیڑے جو پانی میں ہوتے ہیں کسی کو موت نہ آوے۔ اور لوگ اگر چہ روپیہ بہت پاویں مگر
چالیس برس تک صرف دال پر ہی گزارہ کریں ۔ اور جین مت کے مذہب کی طرح کوئی شخص
کوئی جانور نہ مارے عید عید کی قربانیاں اور حج کے ذبیحے سب بند ہو جائیں ۔ لوگ
یہ تمام امور ان پیشگوئیوں سے لازم آتے ہیں جن کے ظاہر الفاظ پر علماء حال زور دے رہے ہیں
کیونکہ جبکہ یہ حکم صادر ہو گیا کہ چالیس برس تک کوئی زندہ نہیں مرے گا اور اسی بنا پر شیر نے بکری کے
ساتھ ایک گھاٹ میں پانی پیا اور اپنا شکار پا کر پھر بھی اس کو نہ مارا اور بھیڑیئے نے بھی گوشت خواری
سے توبہ کی اور باز بھی چڑیوں کے مارنے سے باز آیا اور سب نے بھوک سے اذیت اٹھانا قبول کیا مگر
کسی جاندار پر حملہ نہ کیا یہاں تک کہ بلی نے بھی چوہے کی جان بخشی کی اور سب درندوں نے
جانوں کی حفاظت کے لئے اپنی موت کو قبول کر لیا تو پھر کیا انسان ہی نالائق اور نافرمان رہے گا کہ
ایسے امن کے زمانہ میں اپنے پیٹ کے لئے خون کر کے درندوں سے بھی بدتر ہو جائے گا ؟ منه
سانپوں کو نہ ماریں اور نہ سانپ لوگوں کو ڈسیں ۔ پس اگر کسی مہدویت کے مدعی کے وقت یہ
سب باتیں ہوں تب اس کو سچا مہدی مانا جائے ورنہ نہیں تو اب بتلاؤ کہ ان علامتوں اور
نشانوں کے ساتھ جو لوگ سچے مہدی اور سچے مسیح کو پرکھنا چاہتے ہیں وہ مجھ کو کیونکر قبول کر
لیں ۔ لیکن اس جگہ تعجب یہ ہے کہ آثار میں لکھا ہے کہ وہ مسیح موعود جوان کے زعم میں آسمان پر
سے اُترے گا اور وہ مہدی جس کے لئے آسمان پر سے آواز آئے گی اُس کو بھی میری طرح کافر
اور دجال کہا جائے گا ۔ اب اس جگہ طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر وہ مسیح حدیثوں کے مطابق
آسمان سے اُترے گا اور اس مہدی کے لئے بیچ بیچ آسمان سے آواز آئے گی جو یہ خلیفہ اللہ ہے
تو اتنے بڑے معجزات دیکھنے کے بعد یہاں تک کہ آسمانی فرشتے اُترتے دیکھ کر پھر کیا وجہ کہ اُن
کو کافر ٹھہرائیں گے۔ بالخصوص جبکہ وہ آسمان سے اتر کر ان لوگوں کی تمام حدیثیں قبول کر لیں
گے تو پھر تو کوئی وجہ تکفیر کی نہیں معلوم ہوتی۔ اس سے ضروری طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ وہ میری
نسبت بہت زیادہ ان لوگوں کی حدیثوں کا انکار کریں گے ورنہ کیا وجہ کہ باوجود اتنے معجزات
دیکھنے کے پھر بھی اُن کو کافر کہا جائے گا پس ماننا پڑا کہ سچے مسیح اور مہدی کی نشانی ہی یہی ہے کہ
وہ ان لوگوں کی بہت سی حدیثوں سے منکر ہو۔ ورنہ یوں تو علماء کا سر پھرا ہوا نہ ہوگا کہ بے وجہ
کافر کہہ دیں گے اور ان کی نسبت کفر کا فتویٰ دیں گے ۔ اب اس سوال کا جواب دینا ان
مولوی صاحبوں کا حق ہے کہ جبکہ مہدی اور مسیح اُن کے قرار دادہ نشانوں کے موافق آئیں
گے یعنی ایک تو دیکھتے دیکھتے آسمان سے مع فرشتوں کے اُترے گا اور دوسرے کے لئے
آسمان سے آواز آئے گی کہ یہ خلیفہ اللہ مہدی ہے اور ایک دم میں مشرق مغرب میں وہ آواز
پھر جائے گی گویا دونوں آسمان ہی سے اُترے تو پھر اس قدر بڑا معجزہ دیکھنے کے بعد جو گو یا سیدنا
حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ظہور میں نہیں آیا کیوں ان دونوں معجز نما بزرگوں کو
کافر کہیں گے۔ حالانکہ وہ آتے ہی علماء کرام کے سامنے اطاعت کے ساتھ جھک جائیں گے
که
اور چوں نہیں کریں گے اور بخاری اور مسلم اور ابن ماجہ اور ابو داؤد اور نسائی اور مؤطا غرض
تمام ذخیرہ حدیثوں کو جس طرح پر حضرات موحدین مانتے ہیں سر جھکا کر سب کو مان لیں
گے اور اگر کوئی عرض کرے گا کہ حضرت آپ تو حکم ہو کر آئے ہیں کچھ تو ان علماء سے
اختلاف کیجیئے تو نہایت عاجزی اور مسکینی سے کہیں گے کہ حکم کیسے ۔ ہماری کیا مجال کہ ہم
صحاح ستہ کی کچھ مخالفت کریں یا حضرت مولانا شیخ الکل نذیر حسین اور حضرت مولانا مولوی
ابو سعید محمد حسین بٹالوی اور یا حضرت مولانا امام المقلدین رشید احمد کنه یا گنگوہی کے اجتہادات
اور ان کے اکابر کی تشریحات کی مخالفت کریں ۔ یہ حضرات جو کچھ فرما چکے سب ٹھیک اور بجا
ہے ہم کیا اور ہمارا وجود کیا ۔ ظاہر ہے کہ جبکہ مہدی اس طرح پر تسلیم محض ہو کر آئیں گے تو
کوئی وجہ نہیں کہ علماء ان کو کافر کہیں یا اُن کا نام دجال رکھیں ۔ اکثر یہ لوگ جو مولوی کہلاتے
ہیں عوام کا لانعام کے آگے محض دھوکا دہی کے طور پر یہ بیان کیا کرتے ہیں کہ دیکھو مسلم
میں یہ کیسی واضح حدیث ہے کہ مسیح موعود دمشق کے شرقی منارہ کے نزدیک آسمان پر سے
اُترے گا اور جماعت کے ساتھ نماز پڑھے گا اور اس پیشگوئی کے ظاہر الفاظ میں دمشق اور
اس کے شرقی طرف ایک منارہ کا بیان ہے جس کے نزدیک مسیح موعود کا آسمان سے اُترنا
ضروری ہے۔ پس اگر ان تمام الفاظ کی تاویل کی جائے گی تو پھر پیشگوئی تو کچھ بھی نہ رہے
گی بلکہ مخالف کے نزدیک ایک باعث تمسخر ہوگا کیونکہ پیشگوئی کی تمام شوکت اور اس کا اثر
اپنے ظاہر الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے اور پیشگوئی کرنے والے کا مقصود یہ ہوتا ہے کہ لوگ ان
علامتوں کو یا د رکھیں اور اُنہی کو مدعی صادق کا معیار ٹھہرائیں مگر تاویل میں تو وہ سارے
نشان مقرر کردہ گم ہو جاتے ہیں اور یہ امر مقبول اور مسلم ہے کہ نصوص کو ہمیشہ اُن کے
ظاہر پر حمل کرنا چاہئے اور ہر ایک لفظ کی تاویل مخالف کو تسکین نہیں دے سکتی کیونکہ اس
طرح تو کوئی مقدمہ فیصلہ ہی نہیں ہو سکتا بلکہ اگر ایک شخص تاویل کے طور پر اپنے مطلب کے
موافق کسی حدیث کے معنے کر لیتا ہے اور الفاظ کے معنے کو تاویل کے طور پر اپنے مطلب
کی طرف پھیر لیتا ہے تو اس طرح پر تو مخالف کا بھی حق ہے کہ وہ بھی تاویل سے کام لے تو
پھر فیصلہ قیامت تک غیر ممکن ۔ یہ اعتراض ہے جو ہمارے مخالف کرتے ہیں اور نیز اپنے
۴۵ نادان چیلوں کو سکھاتے ہیں مگر انہیں معلوم نہیں کہ وہ خود اس اعتراض کے نیچے ہیں ۔ ہم تو
کسی حدیث کے ظاہر الفاظ کو نہیں چھوڑتے جب تک قرآن اپنے نصوص صریحہ سے مع
دوسری حدیثوں کے اس کو نہ چھڑائے اور تاویل کے لئے مجبور نہ کرے۔ چنانچہ اس جگہ بھی
ایسا ہی ہے۔ اگر یہ لوگ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے کچھ سوچتے تو انہیں معلوم ہوتا کہ
در حقیقت یہ اعتراض تو انہی پر ہوتا ہے کیونکہ قرآن شریف میں حضرت مسیح کے بارے میں
صاف لفظوں میں یہ پیشگوئی موجود تھی کہ يُعِیسَی إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ إِلَى
یعنی اے عیسی میں تجھے وفات دینے والا ہوں اور وفات کے بعد اپنی طرف اُٹھانے والا
لیکن ہمارے مخالفوں نے اس نص کے ظاہر الفاظ پر عمل نہیں کیا اور نہایت مکر وہ اور پُر تکلف
تاویل سے کام لیا یعنی رافعک کے فقرہ کو متوفیک کے فقرہ پر مقدم کیا اور ایک صریح
تحریف کو اختیار کر لیا اور یا بعض نے توفی کے لفظ کے معنے بھر لینا کیا جو نہ قرآن سے نہ حدیث
سے نہ علم لغت سے ثابت ہوتا ہے اور جسم کے ساتھ اٹھائے جانا اپنی طرف سے ملا لیا اور حضرت
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے متوفیک کے معنی صریح ممیتک بخاری میں موجود ہیں ۔ اُن
سے منہ پھیر لیا اور علم نحو میں صریح یہ قاعدہ مانا گیا ہے کہ توفی کے لفظ میں جہاں خدا فاعل
اور انسان مفعول به ہو ہمیشہ اس جگہ توفی کے معنے مارنے اور روح قبض کرنے کے
آتے ہیں ۔ مگر ان لوگوں نے اس قاعدہ کی کچھ بھی پروانہیں رکھی اور خدا کی تمام کتابوں میں
کسی جگہ رفع الی الله کے معنے یہ نہیں کئے گئے کہ کوئی جسم کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف اُٹھایا
جائے لیکن ان لوگوں نے زبردستی سے بغیر وجود کسی نظیر کے رفع الی اللہ کے اس جگہ یہ معنے
کئے کہ جسم کے ساتھ اٹھایا گیا۔ ایسا ہی توفی کے اُلٹے معنے کرنے کے وقت کوئی نظیر پیش نہ کی اور
بھر لینا معنے لے لئے ۔ اب بتلاؤ کہ کس نے نصوص کے ظاہر پر عمل کرنا چھوڑ دیا ؟ یا یوں سمجھ لو کہ
ال عمران : ۵۶
اس جگہ دو پیشگوئیاں متناقض ہیں یعنی ایک پیشگوئی دوسرے کی ضد واقع ہے اس طرح پر کہ مسیح
موعود کے نزول کی پیشگوئی جو صحیح مسلم میں موجود ہے اس کے یہ معنے محض اپنی طرف سے
ہمارے مخالف کر رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمان پر بیٹھا ہوا ہے ابھی تک فوت
نہیں ہوا اور آخری زمانہ میں دمشقی منارہ کی شرقی طرف اُترے گا اور ایسے ایسے کام کرے گا
غرض یہ پیشگوئی تو صحیح مسلم کی کتاب میں سے ہے جو بگاڑ کر بیان کی جاتی ہے اور اس کے
مقابل پر اور اس کی ضد ایک پیشگوئی قرآن شریف میں موجود ہے جو پہلی صدی میں ہی
کروڑ ہا مسلمانوں میں شہرت پا چکی تھی اور یہ شہرت قرآنی پیشگوئی کی مسلم والی پیشگوئی کے
وجود سے پہلے تھی یعنی اس زمانہ سے پہلے جبکہ مسلم نے کسی راوی سے سُن کر اس مخالفانہ
پیشگوئی کو قریباً پونے دو سو برس بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی کتاب میں لکھا تھا اور
مسلم کی پیشگوئی میں صر میں صرف یہی نقص نہیں کہ وہ قریبا پونے دو سو برس بعد آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے کی گئی بلکہ ایک یہ بھی نقص ہے کہ مسلم نے اُس اصل راوی کو بھی نہیں دیکھا جس
نے یہ حدیث بیان کی تھی اور نہ اس شخص کو دیکھا جس کے پاس یہ روایت بیان کی بلکہ بہت
سی زبانوں میں گھومتی ہوئی اور ایسے لوگوں کو چھوتی ہوئی جن کو ہم معصوم نہیں کہہ سکتے مسلم
تک پہنچی اور ہمارے پاس کوئی دلیل اس بات پر نہیں کہ کیوں ایسی پیشگوئی کی نسبت جو غیر
معصوم زبانوں سے کئی وسائط سے سنی گئی یہ حکم جاری کریں کہ وہ قرآن کی پیشگوئی کے درجہ
پر ہے۔ غرض ایسی پیشگوئی جس کا سارا تانا بانا ہی ظنی ہے جب قرآن کی پیشگوئی کے نقیض
اور ضد ہو تو اس کو اس کے ظاہر الفاظ کے رو سے ماننا گویا قرآن شریف سے دست بردار ہونا ﴿۴۶﴾
ہے۔ ہاں اگر کسی تاویل سے مطابق آجائے اور تناقض جاتا رہے تو پھر بسر و چشم منظور ۔ یاد
رہے کہ کوئی فولادی قلعہ بھی ایسا پختہ نہیں ہو سکتا جیسا کہ قرآن شریف میں حضرت مسیح کی موت کی
آیت ہے پھر آسمان سے زندہ مع جسم اُترنے کی پیشگوئی کسی قدرموت کی پیشگوئی کی نقیض ہے
ذرہ سوچ لو اور قرآن نے توفی اور رفع کے لفظ کو کئی جگہ ایک ہی معنوں موت اور رفع روحانی
کے محل پر ذکر کر کے صاف سمجھا دیا ہے کہ توفی کے معنے مارنا اور رفع الی اللہ کے معنے رُوح
کو خدا کی طرف اٹھانا ہے اور پھر توفی کے لفظ کے معنے حدیث کے رو سے بھی خوب صاف
ہو گئے ہیں کیونکہ بخاری میں ابن عباس سے روایت ہے کہ متوفیک ممیتک یعنی حضرت
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے لفظ متوفیک کے یہی معنے کئے ہیں کہ میں تجھے مارنے والا
ہوں ۔ اور اس بات پر صحابہ کا اجماع بھی ہو چکا کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور گذشتہ
روحوں میں جاملے ۔ اب بتلاؤ اور خود ہی انصاف کرو کہ دو پیشگوئیاں متناقض ایک ہی مضمون
میں جھگڑا کر رہی ہیں۔ ایک قرآنی پیشگوئی ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے موت کا وعدہ
ہونا اور پھر بموجب آیت فلما توفیتنی کے اس وعدہ موت کا پورا ہو جانا صاف طور پر اس
پیشگوئی سے معلوم ہو رہا ہے اور سارا قرآن اس پیشگوئی کے معنے یہی کر رہا ہے کہ حضرت عیسی
علیہ السلام فوت ہو گئے اور اُن کی روح خدا تعالیٰ کی طرف اٹھائی گئی اور حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ
تمام صحابہ کے اتفاق کے ساتھ جو لاکھ سے بھی کچھ زیادہ تھے اس بات پر اجماع ظاہر کر رہے
ہیں کہ در حقیقت حضرت عیسی فوت ہو گئے اور امام مالک بھی اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ
حضرت عیسی ضرور مر گئے اور امام اعظم اور امام احمد اور امام شافعی ان کے قول کو سن کر اور خاموشی
اختیار کر کے اسی قول کی تصدیق کر رہے ہیں اور امام ابن حزم بھی حضرت عیسی کی موت کی
گواہی دے رہے ہیں اور مسلمانوں میں سے فرقہ معتزلہ بھی ان کی موت کا قائل اور ایک
صوفیوں کا فرقہ اسی بات کا قائل کہ مسیح فوت ہو گیا ہے اور آنے والا مسیح موعود اسی اُمت میں
سے ہوگا اور ایک حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی جو حجج الکرامہ میں بھی لکھی
گئی ہے حضرت عیسی کی عمر ایک سو بیس برس متعین کر رہی ہے اور کنز العمال کی ایک حدیث
فتنہ صلیب کے بعد کے زمانہ کی نسبت بیان کر رہی ہے کہ حضرت مسیح آسمان پر نہیں گئے بلکہ
خدا تعالیٰ سے حکم پا کر اپنے وطن سے برطبق سنت جميع انبیاء علیہم السلام ہجرت کر گئے اور
اُن ملکوں کی طرف چلے گئے جن میں دوسرے یہودی رہتے تھے جیسے کشمیر جس میں یہودی
آکر بخت النصر کے تفرقہ کے وقت آباد ہو گئے تھے اور معراج کی رات میں وفات یافتہ نبیوں
کی روحوں میں اُن کی روح دیکھی گئی۔ یہ تو قرآنی پیشگوئی ہے جو حضرت مسیح کی وفات بیان
فرما رہی ہے جس کے ساتھ ایک لشکر دلائل کا ہے اور علاوہ ادلہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کے نسخہ
مرہم عیسی اور قبر سری نگر جس میں حضرت عیسی علیہ السلام مدفون ہیں اس پر شاہد ہیں۔ اور اس
کے مقابل پر وہی مسلم کی ظنی حدیث پیش کی جاتی ہے جس پر صد ہا شبہات چیونٹیوں کی طرح
☆
چمٹے ہوئے ہیں اور جو ظاہری الفاظ کے رو سے صریح قرآن شریف کے متناقض اور اس کی ضد
پڑی ہوئی ہے اور طرفہ تر یہ کہ مسلم میں کوئی آسمان کا لفظ موجود نہیں مگر پھر بھی خواہ نخواہ اس
حدیث کے یہی معنے کئے جاتے ہیں کہ آسمان سے حضرت عیسی علیہ السلام اُتریں گے
حالانکہ قرآن بضرب دہل فرما رہا ہے کہ عیسی بن مریم رسول اللہ زمین میں دفن کیا گیا ہے
آسمان پر ان کے جسم کا نام و نشان نہیں ۔ اب بتلاؤ کہ ہم ان دونوں متناقض پیشگوئیوں میں ﴿۲۷﴾
سے کس کو قبول کریں کیا مسلم کی روایت کے لئے قرآن کو چھوڑ دیں اور ایک ذخیرہ دلائل کو
مسلم کی حدیث کا یہ لفظ کہ مسیح دمشق کے شرقی منارہ کی طرف اُترے گا اس بات پر دلالت نہیں
کرتا کہ وہ مسیح موعود کا سکونت گاہ ہوگا بلکہ غایت درجہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ کسی وقت اس کی کارروائی
دمشق تک پہنچے گی اور یہ بھی اس صورت میں کہ دمشق کے لفظ سے حقیقت میں دمشق ہی مراد ہو اور
اگر ایسا سمجھا بھی جائے تو اس میں کیا حرج ہے؟ اب تو دمشق سے مکہ معظمہ تک ریل بھی تیار ہو رہی
ہے اور ہر ایک انسان ہیں دن تک دمشق میں پہنچ سکتا ہے۔ اور عربی میں نزیل مسافر کو کہتے ہیں
لیکن یہ فیصلہ شدہ امر ہے کہ اس حدیث کے یہی معنے ہیں کہ مسیح موعود آنے والا دمشق کے شرقی
طرف ظاہر ہوگا اور قادیاں دمشق سے شرقی طرف ہے۔ حدیث کا منشاء یہ ہے کہ جیسے دجال مشرق
میں ظاہر ہو گا ایسا ہی مسیح موعود بھی مشرق میں ہی ظاہر ہوگا ۔ منہ
اپنے ہاتھ سے پھینک دیں کیا کریں۔ یہ بھی ہمارا مسلم پر احسان ہے کہ ہم نے تاویل سے کام
لے کر حدیث کو مان لیا ورنہ رفع تناقض کے لئے ہمارا حق تو یہ تھا کہ اس حدیث کو موضوع
ٹھہراتے لیکن خوب غور سے سوچنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ دراصل حدیث موضوع نہیں
ہے ہاں استعارات سے پُر ہے اور پیشگوئی میں جہاں کوئی امتحان منظور ہوتا ہے استعارات
ہوا کرتے ہیں ہر ایک پیشگوئی کے ظاہر لفظ کے موافق معنے کرنا شرط نہیں اس کی حدیثوں اور
کتاب اللہ میں صدہا نظیریں ہیں یوسف علیہ السلام کے خواب کی پیشگوئی دیکھو کب وہ
ظاہری طور پر پوری ہوئی اور کب سورج اور چاند اور ستاروں نے اُن کو سجدہ کیا اور دمشق کے
شرقی منارہ سے ضروری نہیں کہ وہ حصہ شرقی منارہ دمشق کا جز ہو چنانچہ اس بات کو تو تمام علماء
مانتے آئے ہیں اور یادر ہے کہ قادیان ٹھیک ٹھیک دمشق سے شرقی طرف واقع ہے اور دمشق
کے ذکر کی وجہ ہم بیان کر چکے ہیں۔ ایک اور نکتہ یادرکھنے کے لائق ہے یعنی یہ کہ جو مسلم کی
حدیث میں یہ لفظ ہیں کہ مسیح موعود دمشق کے منارہ شرقی کے قریب نازل ہوگا اس لفظ کی
تشریح ایک دوسری مسلم کی حدیث سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ اس شرقی طرف سے مراد کوئی
حصہ دمشق کا نہیں ہے۔ حدیث یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا پتہ دینے کے
لئے مشرق کی طرف اشارہ کیا تھا لفظ حدیث کے یہ ہیں کہ اَوْماً الى المشرق ۔ پس اس سے
قطعی طور پر یہ ثابت ہوتا ہے کہ دمشق کسی صورت سے مسیح کے ظہور کی جگہ نہیں کیونکہ وہ مکہ اور
مدینہ سے مشرق کی طرف نہیں ہے بلکہ شمال کی طرف ہے اور مسیح کے ظہور کی جگہ وہی مشرق ہے جو
دجال کے ظہور کی جگہ حسب منشاء حدیث اَوْماً الى المشرق ہے یعنی حدیث سے ثابت ہے
کہ دجال کا ظہور مشرق سے ہوگا اور نواب مولوی صدیق حسن خاں صاحب حجج الكرامه
میں منظور کر چکے ہیں کہ فتنہ دجالیہ کے لئے جو مشرق مقرر کیا گیا ہے وہ ہندوستان ہے