تحفۂ گولڑویہ

حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد آپ کے پہلے خلیفہ تھے حضرت یوشع بن نون
علیہ السلام سے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وفات کے بعد ان کے پہلے خلیفہ ہیں اشد
مشابہت ہے تو پھر اس سے لازم آیا کہ جیسا کہ سلسلہ محمد یہ کی خلافت کا پہلا خلیفہ سلسلہ
موسویہ کی خلافت کے پہلے خلیفہ سے مشابہت رکھتا ہے ایسا ہی سلسلہ محمد یہ کی خلافت کا
آخری خلیفہ جو مسیح موعود سے موسوم ہے سلسلہ موسویہ کے آخری خلیفہ سے جو حضرت عیسی
بن مریم ہے مشابہت رکھے تا دونوں سلسلوں کی مشابہت تامہ میں جونص قرآنی سے
ثابت ہوتی ہے کچھ نقص : ہے کچھ نقص نہ رہے کیونکہ جب تک دونوں سلسلے یعنی سلسلہ موسویہ وسلسلہ
محمد یہ اوّل سے آخر تک باہم مشابہت نہ دکھلائیں تب تک وہ مماثلت جو آیت
عملی حالت سے کھلے ہیں یہی ہیں کہ بعض گمراہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے مقام بلند سے منکر ہو
جائیں گے اور ان کی تکفیر کریں گے پس اس آیت سے سمجھا جاتا ہے کہ مسیح موعود کی بھی تکفیر ہوگی
کیونکہ وہ خلافت کے اس آخری نقطہ پر ہے جو خلافت کے پہلے نقطہ سے ملا ہوا ہے۔ یہ بات بہت
ضروری اور یاد رکھنے کے لائق ہے کہ ہر ایک دائرہ کا عام قاعدہ یہی ہے کہ اُس کا آخری نقطہ پہلے نقطہ
سے اتصال رکھتا ہے لہذا اس عام قاعدہ کے موافق خلافت محمد یہ کے دائرہ میں بھی ایسا ہی ہونا ضروری
ہے یعنی یہ لازمی امر ہے کہ آخری نقطہ اُس دائرہ کا جس سے مراد مسیح موعود ہے جو سلسلہ خلافت محمد یہ کا
خاتم ہے وہ اس دائرہ کے پہلے نقطہ سے جو خلافت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نقطہ ہے جو سلسلہ خلافت محمد یہ کے ﴿۲۲﴾
دائرہ کا پہلا نقطہ جو ابو بکر ہے وہ اس دائرہ کے انتہائی نقطہ سے جو مسیح موعود ہے اتصال تام رکھتا ہے
جیسا کہ مشاہدہ اس بات پر گواہ ہے کہ آخر نقطہ ہر ایک دائرہ کا اس کے پہلے نقطہ سے جاملتا ہے۔ اب
جبکہ اول اور آخر کے دونوں نقطوں کا اتصال ماننا پڑا تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ جو قرآنی پیشگوئیاں خلافت
بقیه حاشيه
کے پہلے نقطہ کے حق میں ہیں یعنی حضرت ابوبکر کے حق میں وہی خلافت کے آخری نقطہ کے حق میں بھی
ہیں یعنی مسیح موعود کے حق میں اور یہی ثابت کرنا تھا۔ منہ

كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ میں گما کے لفظ سے مستنبط ہوتی ہے ثابت نہیں ہو سکتی ۔ اور پھر
چونکہ ہم ابھی حاشیہ میں اکمل اور اتم طور پر ثابت کر چکے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
مسیح موعود سے مشابہت رکھتے ہیں اور دوسری طرف یہ بھی ثابت ہو گیا کہ حضرت ابو بکر حضرت
یوشع بن نون سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اور حضرت یوشع بن نون اس قاعدہ کے رو سے جو دائرہ
کا اول نقطہ دائرہ کے آخر نقطہ سے اتحاد رکھتا ہے جیسا کہ ابھی ہم نے حاشیہ میں لکھا ہے حضرت
عیسی بن مریم سے مشابہت رکھتے ہیں تو اس سلسلہ مساوات سے لازم آیا کہ حضرت عیسیٰ علیہ
السلام اسلام کے مسیح موعود سے جو شریعت اسلامیہ کا آخری خلیفہ ہے مشابہت رکھتے ہیں کیونکہ
حضرت عیسیٰ حضرت یشوع بن نون سے مشابہ ہیں اور حضرت یشوع بن نون حضرت ابو بکر
سے مشابہ۔ اور پہلے ثابت ہو چکا ہے کہ حضرت ابوبکر اسلام کے آخری خلیفہ یعنی مسیح موعود سے
مشابہ ہیں تو اس سے ثابت ہوا کہ حضرت عیسی اسلام کے آخری خلیفہ سے جو مسیح موعود ہے
ن
اخطا
رو ہے
خطان
مشابہ ہیں ۔ کیونکہ مشابہ کا مشابہ مشابہ ہوتا ہے۔ مثلاً اگر خط | خطا سے مساوی ہے اور خط آ
مشابہ ہیں ۔ کیہ
مل
خط اسے مساوی تو ماننا پڑے گا کہ خط | خط اسے مساوی ہے اور یہی مدعا ہے۔ اور ظاہر ہے خطا
کہ مشابہت مِنْ وَجْهِ مغائرت کو چاہتی ہے اس لئے قبول کرنا پڑا کہ اسلام کا مسیح موعود
حضرت عیسی علیہ السلام نہیں ہیں بلکہ اس کا غیر ہے۔ اور عوام جو بار یک باتوں کو سمجھ نہیں سکتے
اُن کے لئے اسی قدر کافی ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے دو
رسول ظاہر کر کے اُن کو دو مستقل شریعتیں عطا فرمائی ہیں۔ ایک شریعت موسویہ ۔ دوسری
شریعت محمدیہ اور ان دونوں سلسلوں میں تیرہ تیرہ خلیفے مقرر کئے ہیں اور درمیانی باراں خلیفے جو
ان دونوں شریعتوں میں پائے جاتے ہیں وہ ہر دو نبی صاحب الشریعت کی قوم میں سے ہیں
یعنی موسوی خلیفے اسرائیلی ہیں اور محمدی خلیفے قریشی ہیں مگر آخری دو خلیفے ان دونوں سلسلوں کے

وہ ان ہر دو نبی صاحب الشریعت کی قوم میں سے نہیں ہیں۔ حضرت عیسی اس لئے کہ ان کا کوئی
باپ نہیں اور اسلام کے مسیح موعود کی نسبت جو آخری خلیفہ ہے خود علماء اسلام مان چکے ہیں کہ وہ
قریش میں سے نہیں ہے اور نیز قرآن شریف فرماتا ہے کہ یہ دونوں مسیح ایک دوسرے کا عین نہیں
ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اسلام کے مسیح موعود کو موسوی مسیح موعود کا مثیل ٹھہراتا ہے نہ
عین ۔ پس محمدی مسیح موعود کو موسوی مسیح کا عین قرار دینا قرآن شریف کی تکذیب ہے۔ اور تفصیل
اس استدلال کی یہ ہے کہ كَمَا کا لفظ جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں ہے
جس سے تمام محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی موسوی سلسلہ کے خلیفوں کے ساتھ مشابہت ثابت
ہوتی ہے ہمیشہ مماثلت کے لئے آتا ہے اور مماثلت ہمیشہ من وجه مغایرت کو چاہتی ہے یہ
ممکن نہیں کہ ایک چیز اپنے نفس کی مثیل کہلائے بلکہ مشبہ اور مشبہ بہ میں کچھ مغایرت ضروری ہے
اور عین کسی وجہ سے اپنے نفس کا مغامر نہیں ہو سکتا۔ پس جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت موسیٰ کے مثیل ہو کر اُن کے عین نہیں ہو سکتے ایسا ہی تمام محمدی خلیفے جن میں سے آخری
خلیفہ مسیح موعود ہے وہ موسوی خلیفوں کے جن میں سے آخری خلیفہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں
کسی طرح عین نہیں ہو سکتے اس سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ گما کا لفظ
جیسا کہ حضرت موسیٰ اور آنحضرت کی مشابہت کے لئے قرآن نے استعمال کیا ہے وہی گما کا
لفظ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِیْنَ میں وارد ہے جو اسی قسم کی مغائرت چاہتا ہے جو حضرت
موسیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں ہے۔ یادر ہے کہ اسلام کا بارھواں خلیفہ جو تیرھویں
صدی کے سر پر ہونا چاہیے وہ یحییٰ نبی کے مقابل پر ہے جس کا ایک پلید قوم کے لئے سر کاٹا
گیا ( سمجھنے والا سمجھ لے ) اس لئے ضروری ہے کہ بارھواں خلیفہ قریشی ہو جیسا کہ حضرت
یحیی اسرائیلی ہیں لیکن اسلام کا تیرھواں خلیفہ جو چودھویں صدی کے سر پر ہونا چاہیے
جس کا نام مسیح موعود ہے اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ قریش میں سے نہ ہو جیسا کہ حضرت

عیسی اسرائیلی نہیں ہیں ۔ سید احمد صاحب بریلوی سلسلہ خلافت محمد یہ کے بارھویں خلیفہ ہیں
جو حضرت یحیی کے مثیل ہیں اور سید ہیں۔
☆
☆
(۲) اور منجملہ ان دلائل کے جو میرے مسیح موعود ہونے پر دلالت کرتے ہیں
خدا تعالیٰ کے وہ دونشان ہیں جو دنیا کو کبھی نہیں بھولیں گے یعنی ایک وہ نشان جو آسمان
میں ظاہر ہوا اور دوسرا وہ نشان جو زمین نے ظاہر کیا ۔ آسمان کا نشان خسوف کسوف ہے
جو ٹھیک ٹھیک مطابق آیت کریمہ وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ ل اور نیز دارقطنی کی
حدیث کے موافق رمضان میں واقع ہوا۔ واقع ہوا ۔ اور زمین کا نشان وہ ہے جس کی طرف یہ
آیت کریمه قرآن شریف کی یعنی وَ إِذَا الْعِشَارُ عَظِلت کے اشارہ کرتی ہے جس کی تصدیق
میں مسلم میں یہ حدیث موجود ہے ویترک القلاص فلا يسعى عليها خسوف کسوف کا
نشان تو کئی سال ہوئے جو دو مرتبہ ظہور میں آگیا۔ اور اونٹوں کے چھوڑے جانے
شوکانی اپنی کتاب توضیح میں لکھتا ہے کہ آثار واردہ جو مسیح اور مہدی کے بارے میں ہیں وہ رفع کے
حکم میں ہیں کیونکہ پیشگوئیوں میں اجتہاد کو راہ نہیں مگر میں کہتا ہوں کہ بہت سی پیشگوئیاں مہدی اور مسیح
کے بارے میں ایسی ہیں جو باہم تناقض رکھتی ہیں یا قرآن شریف کے مخالف ہیں یا سنت اللہ کی ضد ہیں
اس صورت میں اگر ان کا رفع بھی ہوتا تاہم بعض اُن میں سے ہرگز قبول کے لائق نہ تھیں ۔ ہاں حسب
اقرار شوکانی صاحب کسوف خسوف کی پیشگوئی بلا شبہ رفع کے حکم میں ہے بلکہ یہ پیشگوئی مرفوع متصل
حدیث سے بھی صد ہا درجہ قوی تر ہے کیونکہ اس نے اپنے وقوع سے اپنی سچائی آپ ظاہر کر دی اور قرآن
شریف نے اس کے مضمون کی تصدیق کی اور نیز قرآن شریف نے اس کے مقابل کی ایک اور پیشگوئی
بیان فرمائی یعنی اونٹوں کے بیکار ہونے کی پیشگوئی ۔ اس زمینی نشان کا ذکر آسمانی نشان یعنی کسوف
خسوف کا مصدق ہے کیونکہ یہ دونوں نشان ایک دوسرے کے مقابل پڑے ہیں اور ایسا ہی تو ریت کے
بعض صحیفوں میں اس کی تصدیق موجود ہے اور یہ مرتبہ ثبوت کا کسی دوسری حدیث مرفوع متصل کو جس
کے ساتھ یہ لوازم نہ ہوں حاصل نہیں ۔ منہ
ا القيمة : 10
التكوير : ۵

اور نئی سواری کا استعمال اگر چہ بلاد اسلامیہ میں قریباً سو برس سے عمل میں آرہا ہے لیکن یہ
پیشگوئی اب خاص طور پر مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی ریل طیار ہونے سے پوری ہو جائے گی
کیونکہ وہ ریل جو دمشق سے شروع ہو کر مدینہ میں آئے گی وہی مکہ معظمہ میں آئے گی اور اُمید
ہے کہ بہت جلد اور صرف چند سال تک یہ کام تمام ہو جائے گا ۔ تب وہ اونٹ جو تیرہ سو برس سے
حاجیوں کو لے کر مکہ سے مدینہ کی طرف جاتے تھے یکدفعہ بے کار ہو جائیں گے اور ایک
انقلاب عظیم عرب اور بلا دشام کے سفروں میں آجائے گا۔ چنانچہ یہ کام بڑی سرعت سے ہو رہا
ہے اور تعجب نہیں کہ تین سال کے اندر اندر یہ ٹکڑا مکہ اور مدینہ کی راہ کا طیار ہو جائے اور حاجی
لوگ بجائے بکروں کے پتھر کھانے کے طرح طرح کے میوے کھاتے ہوئے مدینہ منورہ میں
پہنچا کریں بلکہ غالباً معلوم ہوتا ہے کہ کچھ تھوڑی ہی مدت میں اونٹ کی سواری تمام دنیا میں
سے اُٹھ جائے گی اور یہ پیشگوئی ایک چمکتی ہوئی بجلی کی طرح تمام دنیا کو اپنا نظارہ دکھائے
گی اور تمام دنیا اس کو بچشم خود دیکھے گی اور سچ تو یہ ہے کہ مکہ اور مدینہ کی ریل کا طیار ہو جانا
گویا تمام اسلامی دنیا میں ریل کا پھر جانا ہے کیونکہ اسلام کا مرکز مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ ہے۔
☆
☆
چونکہ ریل کا وجود اور اونٹوں کا بیکار ہونا مسیح موعود کے زمانہ کی نشانی ہے اور مسیح کے
ایک یہ بھی معنے ہیں کہ بہت سیاحت کرنے والا تو گویا خدا نے مسیح کے لئے اور اس کے نام
کے معنے متحقق کرنے کے لئے اور نیز اس کی جماعت کے لئے جو اُسی کے حکم میں ہیں ریل کو
ایک سیاحت کا وسیلہ پیدا کیا ہے تا وہ سیاحتیں جو پہلے مسیح نے ایک سو بیس برس تک بصد محنت
پوری کی تھیں اس مسیح کے لئے صرف چند ماہ میں وہ تمام سیر و سیاحت میسر آ جائے اور یہ یقینی
امر ہے کہ جیسے اس زمانہ کا ایک مامور من اللہ ریل کی سواری کے ذریعہ سے خوشی اور آرام
سے ایک بڑے حصہ دنیا کا چکر لگا کر اور سیاحت کر کے اپنے وطن میں آسکتا ہے یہ سامان
پہلے نبیوں کے لئے میسر نہیں تھا اس لئے مسیح کا مفہوم جیسے اس زمانہ میں جلد پورا ہو سکتا ہے کسی
دوسرے زمانہ میں اس کی نظیر نہیں ۔ منہ
التكوير : ۵

اگر سوچ کر دیکھا جائے تو اپنی کیفیت کی رو سے خسوف کسوف کی پیشگوئی اور اونٹوں کے متروک
ہونے کی پیشگوئی ایک ہی درجہ پر معلوم ہوتی ہیں کیونکہ جیسا کہ خسوف کسوف کا نظارہ کروڑ ہا
انسانوں کو اپنا گواہ بنا گیا ہے ایسا ہی اونٹوں کے متروک ہونے کا نظارہ بھی ہے بلکہ یہ نظارہ
۶۵ کسوف خسوف سے بڑھ کر ہے کیونکہ خسوف کسوف صرف و دو مرتبہ ہو کر اور صرف چند گھنٹہ
تک رہ کر دنیا سے گزر گیا مگر اس نئی سواری کا نظارہ جس کا نام ریل ہے ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا
کہ پہلے اونٹ ہوا کرتے تھے۔ ذرہ اس وقت کو سوچو کہ جب مکہ معظمہ سے کئی لاکھ آدمی ریل کی
سواری میں ایک ہیئت مجموعی میں مدینہ کی طرف جائے گا یا مدینہ سے مکہ کی طرف آئے گا تو اس
نئی طرز کے قافلہ میں عین اس حالت میں جس وقت کوئی اہل عرب یہ آیت پڑھے گا کہ وَإِذَا
الْعِشَارُ عَطِلَتُ لے یعنی یاد کر وہ زمانہ جب کہ اونٹنیاں بیکار کی جائیں گی اور ایک حمل دار اونٹنی
کا بھی قدر نہ رہے گا جو اہل عرب کے نزدیک بڑی قیمتی تھی اور یا جب کوئی حاجی ریل پر سوار
ہو کر مدینہ کی طرف جاتا ہوا یہ حدیث پڑھے گا کہ ویترک القلاص فلا يسعى عليها
یعنی مسیح موعود کے زمانہ میں اونٹنیاں بے کار ہو جائیں گی اور اُن پر کوئی سوار نہیں ہوگا تو سننے
والے اس پیشگوئی کو سن کر کس قدر وجد میں آئیں گے اور کس قدر ان کا ایمان قوی ہوگا۔ جس
شخص کو عرب کی پرانی تاریخ سے کچھ واقفیت ہے وہ خوب جانتا ہے کہ اونٹ اہل عرب کا بہت
پرانا رفیق ہے اور عربی زبان میں ہزار کے قریب اونٹ کا نام ہے اور اونٹ سے اس قدر قدیم
تعلقات اہل عرب کے پائے جاتے ہیں کہ میرے خیال میں ہیں ہزار کے قریب عربی زبان
میں ایسا شعر ہوگا جس میں اونٹ کا ذکر ہے اور خدا تعالیٰ خوب جانتا تھا کہ کسی پیشگوئی میں
اونٹوں کے ایسے انقلاب عظیم کا ذکر کرنا اس سے بڑھ کر اہل عرب کے دلوں پر اثر ڈالنے ۔
لئے اور پیشگوئی کی عظمت اُن کی طبیعتوں میں بٹھانے کے لئے اور کوئی راہ نہیں ۔ اسی وجہ سے
یہ عظیم الشان پیشگوئی قرآن شریف میں ذکر کی گئی ہے جس سے ہر ایک مومن کو خوشی سے
التكوير : ۵
کے

اچھلنا چاہیے کہ خدا نے قرآن شریف میں آخری زمانہ کی نسبت جو مسیح موعود اور یا جوج ماجوج
اور دجال کا زمانہ ہے یہ خبر دی ہے کہ اُس زمانہ میں یہ رفیق قدیم عرب کا یعنی اونٹ جس پر وہ
مکہ سے مدینہ کی طرف جاتے تھے اور بلاد شام کی طرف تجارت کرتے تھے ہمیشہ کے لئے اُن
سے الگ ہو جائے گا۔ سبحان اللہ ! کس قدر روشن پیشگوئی ہے یہاں تک کہ دل چاہتا ہے کہ خوشی
سے نعرے ماریں کیونکہ ہماری پیاری کتاب اللہ قرآن شریف کی سچائی اور منجانب اللہ ہونے
کے لئے یہ ایک ایسا نشان دنیا میں ظاہر ہو گیا ہے کہ نہ توریت میں ایسی بزرگ اور کھلی کھلی
پیشگوئی پائی جاتی ہے اور نہ انجیل میں اور نہ دنیا کی کسی اور کتاب میں۔ ہندؤوں کے ایک
پنڈت دیانند نام نے ناحق فضولی کے طور پر کہا تھا کہ وید میں ریل کا ذکر ہے۔ یعنی پہلے زمانہ
میں آریہ ورت ( ملک ہند) میں ریل جاری تھی مگر جب ثبوت مانگا گیا تو بجز بیہودہ باتوں کے
اور کچھ جواب نہ تھا۔ اور دیا نند کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وید میں پیشگوئی کے طور پر ریل کا ذکر ہے
کیونکہ دیا نند اس بات کا معترف ہے کہ وید میں کوئی پیشگوئی نہیں بلکہ اس کا صرف یہ مطلب تھا
کہ ہندؤوں کے عہد سلطنت میں بھی یورپ کے فلاسفروں کی طرح ایسے کاریگر موجود تھے
اور اُس زمانہ میں بھی ریل موجود تھی یعنی ہمارے بزرگ بھی انگریزوں کی طرح کئی صنعتیں
ایجاد کرتے تھے لیکن قرآن شریف یہ دعوی نہیں کرتا کہ کسی زمانہ میں ملک عرب میں ریل
موجود تھی بلکہ آخری زمانہ کے لئے ایک عظیم الشان پیشگوئی کرتا ہے کہ اُن دنوں میں ایک
بڑا انقلاب ظہور میں آئے گا اور اونٹوں کی سواری بیکار ہو جائے گی اور ایک نئی سواری دنیا
میں پیدا ہو جائے گی جو اونٹوں سے مستغنی کر دے گی ۔ یہ پیشگوئی جیسا کہ میں بیان کر چکا
ہوں حدیث مسلم میں بھی موجود ہے جو مسیح موعود کے زمانہ کی علامت بیان کی گئی ہے مگر ﴿۲﴾
معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پیشگوئی کو قرآن شریف کی اس آیت
سے ہی استنباط کیا ہے یعنی وَ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ ے سے۔ یاد رہے کہ قرآن شریف میں دو
قسم کی پیشگوئیاں ہیں ایک قیامت کی اور ایک زمانہ آخری کی مثلاً جیسے یا جوج ماجوج
التكوير : ۵

کا پیدا ہونا اور اُن کا تمام ریاستوں پر فائق ہونا ۔ یہ پیشگوئی آخری زمانہ کے متعلق ہے۔ اور
حدیث مسلم نے پیشگوئی یترک القلاص میں صاف تشریح کر دی ہے اور کھول کر بیان کر
دیا ہے کہ مسیح کے وقت میں اونٹ کی سواری ترک کر دی جائے گی ۔
(۳) تیسری دلیل جو دلائل گذشتہ مذکورہ کی طرح وہ بھی قرآن شریف سے ہی مستنبط
ہے سورہ فاتحہ کی اس آیت کی بنا پر ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ - یعنی اے ہمارے خدا ہمیں وہ
سیدھی راہ عنایت کر جو ان لوگوں کی راہ ہے جن پر تیرا انعام ہے اور بچا ہم کو ان لوگوں کی راہ
سے جن پر تیرا غضب ہے اور جو راہ کو بھول گئے ہیں ۔ فتح الباری شرح صحیح بخاری میں لکھا ہے
کہ اسلام کے تمام اکابر اور ائمہ کے اتفاق سے مغضوب عليهم سے مراد یہودی لوگ ہیں
اور ضالین سے مراد نصاری ہیں اور قرآن شریف کی آیت یا عیسی انی متوفیک الخ
سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں کے مغضوب عليهم ہونے کی بڑی وجہ جس کی سزا ان کو
قیامت تک دی گئی اور دائمی ذلت اور محکومیت میں گرفتار کئے گئے یہی ہے کہ انہوں نے
حضرت عیسیٰ کے ہاتھ پر خدا تعالیٰ کے نشان بھی دیکھ کر پھر بھی پورے عناد اور شرارت اور
جوش سے اُن کی تکفیر اور توہین اور تفسیق اور تکذیب کی اور اُن پر اور اُن کی والدہ صدیقہ پر
جھوٹے الزام لگائے جیسا کہ آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى
يَوْمِ الْقِيمَةِ " سے صریح سمجھا جاتا ہے کیونکہ ہمیشہ کی محکومیت جیسی اور کوئی ذلت نہیں ۔ اور
دائمی ذلت کے ساتھ دائمی عذاب لازم پڑا ہوا ہے۔ اور اسی آیت کی تائید ایک دوسری
آیت کرتی ہے جو جز ونمبر 9 سورہ اعراف میں ہے اور وہ یہ ہے وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكَ لَيَبْعَثَنَّ
عَلَيْهِمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيِّمَةِ مَنْ يَسُومُهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ سے یعنی خدا نے یہود کے لئے ہمیشہ
کے لئے یہ وعدہ کیا ہے کہ ایسے بادشاہ اُن پر مقرر کرتا رہے گا جو انواع واقسام کے
عذاب ان کو دیتے رہیں گے ۔ اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بڑی وجہ یہود کے
الفاتحة: ٦ ، ال عمران : ۵۶ الاعراف: ۱۶۸

مغضوب عليهم ہونے کی یہی ہے کہ انہوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کو سخت ایزادی
ان کی تکفیر کی اُن کی تفسیق کی اُن کی توہین کی ۔ اُن کو مصلوب قرار دیا تا وہ نعوذ بالله لعنتی قرار
دیئے جائیں اور ان کو اس حد تک دکھ دیا کہ حسب منطوق آیت وَقَوْلِهِمْ عَلَى مَرْيَمَ
بُهْتَانًا عَظِيمًا لے جو اُن کی ماں پر بھی سخت بہتان لگایا۔ غرض جس قد ر ایڈا کی قسمیں ہو سکتی
ہیں کہ تکذیب کرنا ، گالیاں دینا اور افترا کے طور پر کئی تہمتیں لگانا اور کفر کا فتوی دینا اور ان کی
جماعت کو متفرق کرنے کے لئے کوشش کرنا اور حکام کے حضور میں ان کی نسبت جھوٹی مخبریاں
کرنا اور کوئی دقیقہ تو ہین کا نہ چھوڑنا اور بالآخر قتل کے لئے آمادہ ہونا یہ سب کچھ حضرت عیسیٰ
علیہ السلام کی نسبت یہود بد قسمت سے ظہور میں آیا اور آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ " کو غور سے پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آیت ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ
الذِّلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ س کی سزا بھی حضرت مسیح کی ایذا کی وجہ سے ہی یہود کو دی گئی
ہے کیونکہ آیت موصوفہ بالا میں یہود کے لئے یہ دائمی وعید ہے کہ وہ ہمیشہ محکومیت میں جو
ہر ایک عذاب اور ذلت کی جڑ ہے زندگی بسر کریں گے جیسا کہ اب بھی یہود کی ذلت کے ﴿۲۷﴾
حالات کو دیکھ کر یہ ثابت ہوتا ہے کہ اب تک خدا تعالیٰ کا وہ غصہ نہیں اترا جو اُس وقت
جیسا کہ شریر مخالفوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ماں پر بہتان لگایا اسی طرح میری بیوی کی
نسبت شیخ محمد حسین اور اس کے دلی دوست جعفر زٹلی نے محض شرارت سے گندی خواہیں بنا کر سراسر
بے حیائی کی راہ سے شائع کیں ۔ اور میری دشمنی سے اس جگہ وہ لحاظ اور ادب بھی نہ رہا جواہل بیت
آل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک دامن خواتین سے رکھنا چاہیے۔ مولوی کہلانا اور یہ بے حیائی
کی حرکات ۔ افسوس ہزار افسوس ! یہی وہ بے جا حرکت تھی جس پر مسٹر جے ۔ایم ۔ ڈوئی صاحب
بہادر آئی سی ۔ ایس سابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور نے مولوی محمد حسین کو چشم نمائی کی تھی
اور آئندہ ایسی حرکات سے روکا تھا۔ منہ
ا النساء: ۱۵۷
ال عمران : ۵۶
البقرة : ٦٢

بھڑ کا تھا جبکہ اُس وجیہ نبی کو گرفتار کرا کر مصلوب کرنے کے لئے کھو پری کے مقام پر لے گئے
تھے۔ اور جہاں تک بس چلا تھا ہر ایک قسم کی ذلت پہنچائی تھی اور کوشش کی گئی تھی کہ وہ
مصلوب ہو کر تو ریت کی نصوص صریحہ کے رو سے ملعون سمجھا جائے اور اُس کا نام اُن میں
لکھا جائے جو مرنے کے بعد تحت الثریٰ کی طرف جاتے ہیں اور خدا کی طرف اُن کا رفع
نہیں ہوتا ۔ غرض جبکہ یہ مقدمہ قرآن شریف کے نصوص صریحہ سے ثابت ہو گیا کہ مغضوب
علیھم سے مراد یہود ہیں اور ضالین سے مراد نصاری ۔ اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ مغضوب علیھم
کا پُر غضب خطاب جو یہودیوں کو دیا گیا یہ اُن یہودیوں کو خطاب ملا تھا جنہوں نے شرارت
اور بے ایمانی سے حضرت عیسی علیہ السلام کی تکذیب کی اور اُن پر کفر کا فتویٰ لکھا اور
ہر ایک طرح سے اُن کی توہین کی اور اُن کو اپنے خیال میں قتل کر دیا اور ان کے رفع سے
انکار کیا بلکہ ان کا نام لعنتی رکھا تو اب اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
کیوں مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی؟ بلکہ قرآن شریف کا افتتاح بھی اسی دعا سے کیا اور
اس دعا کو مسلمانوں کے لئے ایک ایسا ور د لازمی اور وظیفہ دائمی وظیفه دائمی کر دیا کہ پانچ وقت قریباً نو سے
کروڑ مسلمان مختلف دیا ر اور بلاد میں یہی دعا اپنی نمازوں میں پڑھتے ہیں اور باوجود بہت
سے اختلافات کے جو اُن میں اور اُن کے نماز کے طریق میں پائے جاتے ہیں کوئی فرقہ
مسلمانوں کا ایسا نہیں ہے کہ جو اپنی نماز میں یہ دعا نہ پڑھتا ہو۔ اس سوال کا جواب خود قرآن
شریف نے اپنے دوسرے مقامات میں در دے دیا ہے مثلاً جیسا کہ آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ
تحقیقات کے رو سے یہی صحیح تعداد مسلمانوں کی ہے یعنی نوے کروڑ مسلمانوں کی مردم شماری صحت کو
پہنچی ہے۔ انگریزوں کے مؤرخ عرب کے مختلف حصوں کی مردم شماری اور ایسا ہی بلا د شام اور بلاد
روم کی مردم شماری کی تعداد صحت سے دریافت نہیں کر سکے اور افریقہ اور چین کی اسلامی آبادیاں شائد
نظر انداز ہی رہیں لہذا جو کچھ عیسائی مردم شماری میں اہل اسلام کی میزان دکھائی گئی ہے یہ میچ نہیں ہے
ہرگز صحیح نہیں ہے ۔ منہ
النور : ۵۶
ہے۔
☆

الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ے سے صریح اور صاف طور پر سمجھا جاتا ہے جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے یعنی
جبکہ مماثلت کی ضرورت کی وجہ سے واجب تھا کہ اس اُمت کے خلیفوں کا سلسلہ ایک ایسے
خلیفہ پر ختم ہو جو حضرت عیسی علیہ السلام کا مثیل ہو تو منجملہ وجوہ مماثلت کے ایک یہ وجہ بھی
ضروری الوقوع تھی کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کے وقت کے فقیہ اور مولوی اُن کے دشمن ہو
گئے تھے اور اُن پر کفر کا فتویٰ لکھا تھا اور ان کو سخت سخت گالیاں دیتے اور اُن کی اور اُن کی پردہ
نشین عورتوں کی توہین کرتے اور اُن کے ذاتی نقص نکالتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ اُن کو
لعنتی ثابت کریں ایسا ہی اسلام کے مسیح موعود پر اس زمانہ کے مولوی کفر کا فتویٰ لکھیں اور اس کی
توہین کریں اور اس کو ۔ کو بے ایمان اور لعنتی قرار دیں اور گالیاں د دیں اور گالیاں دیں اور اس کے پرائیویٹ امور میں دیں اور ،
دخل دیں اور طرح طرح کے اس پر افترا کریں اور قتل کا فتوی دیں پس چونکہ یہ امت مرحومہ
ہے اور خدا نہیں چاہتا کہ ہلاک ہوں۔ اِس لئے اُس نے یہ دعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کی
سکھلا دی اور اس کو قرآن میں نازل کیا اور قرآن اسی سے شروع ہوا اور یہ دعا مسلمانوں کی
نمازوں میں داخل کر دی تا وہ کسی وقت سوچیں اور سمجھیں کہ کیوں ان کو یہود کی اس سیرت سے
ڈرایا گیا جس سیرت کو یہود نے نہایت بُرے طور سے حضرت عیسی علیہ السلام پر ظاہر کیا تھا۔ یہ
بات صاف طور پر سمجھ آتی ہے کہ اس دُعا میں جو سورۃ فاتحہ میں مسلمانوں کو سکھائی گئی ہے فرقہ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ سے مسلمانوں کا بظاہر کچھ بھی تعلق نہ تھا کیونکہ جبکہ قرآن شریف اور ﴿۲۸﴾
احادیث اور اتفاق علماء اسلام سے ثابت ہو گیا ہے کہ مغضوب علیھم سے یہود مراد ہیں اور
یہود بھی وہ جنہوں نے حضرت مسیح کو بہت ستایا اور دکھ دیا تھا اور ان کا نام کا فر اور لعنتی رکھا تھا اور
اُن کے قتل کرنے میں کچھ فرق نہیں کیا تھا اور توہین کو اُن کی مستورات تک پہنچا دیا تھا تو پھر
مسلمانوں کو اس دعا سے کیا تعلق تھا اور کیوں یہ دعا ان کو سکھلائی گئی ۔ اب معلوم ہوا کہ یہ تعلق تھا
کہ اس جگہ بھی پہلے مسیح کی مانند ایک مسیح آنے والا تھا اور مقدر تھا کہ اُس کی بھی ویسی ہی تو ہین اور
النور : ۵۶

تکفیر ہوا لہذا یہ دعا سکھلائی گئی جس کے یہ معنے ہیں کہ اے خدا ہمیں اس گناہ سے محفوظ رکھ کہ ہم
تیرے مسیح موعود کو دکھ دیں اور اُس پر کفر کا فتویٰ لکھیں اور اس کو سزا دلانے کیلئے عدالتوں کی
طرف کھینچیں اور اس کی پاکدامن اہل بیت کی توہین کریں اور اُس پر طرح طرح کے بہتان
لگائیں اور اس کے قتل کے لئے فتوے دیں۔ غرض صاف ظاہر ہے کہ یہ دعا اسی لئے سکھلائی
گئی کہ تا قوم کو اس یادداشت کے پرچہ کی طرح جس کو ہر وقت اپنی جیب میں رکھتے ہیں یا اپنی
نشست گاہ کی دیوار پر لگاتے ہیں اس طرف توجہ دی جائے کہ تم میں بھی ایک مسیح موعود آنے
والا ہے اور تم میں بھی وہ مادہ موجود ہے جو یہودیوں میں تھا۔ غرض اس آیت پر ایک محققانہ
نظر کے ساتھ غور کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے جو دعا کے رنگ میں
فرمائی گئی چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ حسب وعدہ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ !
آخری خلیفہ اس امت کا حضرت عیسی علیہ السلام کے رنگ میں آئے گا۔ اور ضرور ہے کہ
☆
ہم اپنی کتابوں میں بہت جگہ بیان کر چکے ہیں کہ یہ عاجز جو حضرت عیسی بن مریم کے رنگ میں
بھیجا گیا ہے بہت سے اُمور میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے مشابہت رکھتا ہے یہاں تک کہ
جیسے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش میں ایک ندرت تھی اس عاجز کی پیدائش میں بھی ایک
ندرت ہے اور وہ یہ کہ میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی اور یہ امر انسانی پیدائش میں
نادرات سے ہے کیونکہ اکثر ایک ہی بچہ پیدا ہوا کرتا ہے۔ اور ندرت کا لفظ میں نے اس لئے
استعمال کیا ہے کہ حضرت مسیح کا بغیر باپ پیدا ہونا بھی امور نادرہ میں سے ہے۔ خلاف
قانون قدرت نہیں ہے کیونکہ یونانی ، مصری، ہندی طبیبوں نے اس امر کی بہت سی نظیریں
لکھی ہیں کہ کبھی بغیر باپ کے بھی بچہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بحکم
قادر مطلق اُن میں دونوں قوتیں عاقدہ اور منعقدہ پائی جاتی ہیں اس لئے دونوں خاصیتیں ذکر
اور انٹی کی اُن کے تخم میں موجود ہوتی ہیں ۔ یونانیوں نے بھی ایسی پیدائشوں کی نظیریں دی ہیں
اور ہندؤوں نے بھی نظیر یں دی ہیں اور ابھی حال میں مصر میں جو طبی کتابیں تالیف ہوئی ہیں
ا النور : ۵۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی