تحفۂ گولڑویہ

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وہ حضرت عیسی علیہ السلام کی طرح قوم کے ہاتھ سے دکھ اُٹھائے اور اس پر کفر کا فتوی لکھا ﴿۲۹﴾
جاوے اور اس کے قتل کے ارادے کئے جائیں اس لئے ترحم کے طور پر تمام مسلمانوں کو
ان میں بھی بڑی تحقیق کے ساتھ نظیروں کو پیش کیا ہے۔ ہندؤوں کی کتابوں کے لفظ چندر بنسی اور
سورج بنسی در حقیقت انہی امور کی طرف اشارات ہیں ۔ پس اس قسم کی پیدائش صرف اپنے اندر
ایک ندرت رکھتی ہے۔ جیسے تو ام میں ایک ندرت ہے اس سے زیادہ نہیں ۔ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بغیر
باپ پیدا ہونا ایک ایسا امرفوق العادت ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام سے خصوصیت رکھتا ہے۔
اگر یہ امر فوق العادت ہوتا اور حضرت عیسی علیہ السلام سے ہی مخصوص ہوتا تو خدا تعالیٰ قرآن
شریف میں اس کی نظیر جو اس سے بڑھ کر تھی کیوں پیش کرتا اور کیوں فرماتا إِنَّ مَثَلَ عِيسی
عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ لے یعنی حضرت عیسی
علیہ السلام کی مثال خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسی ہے جیسے آدم کی مثال کہ خدا نے اس کو مٹی سے جو
تمام انسانوں کی ماں ہے پیدا کیا اور پھر اس کو کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا یعنی جیتا جاگتا ہو گیا ۔ اب ۶۹
ظاہر ہے کہ کسی امر کی نظیر پیدا ہونے سے وہ امر بے نظیر نہیں کہلا سکتا۔ اور جس شخص کے کسی عارضہ
ذاتی کی کوئی کی نظیر مل جائے تو پھر وہ شخص نہیں کہہ سکتا کہ یہ صفت مجھ سے مخصوص ہے۔ اسی مضمون
کے لکھنے کے وقت خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تلاش خدا کا ہی نام ہے۔ یہ ایک نیا الہامی
لفظ ہے کہ اب تک میں نے اسکو اس صورت پر قرآن اور حدیث میں نہیں پایا اور نہ کسی لغت کی
کتاب میں دیکھا ۔ اس کے معنے میرے پر یہ کھولے گئے کہ یا لا شریک ۔ اس نام کے الہام
سے یہ غرض ہے کہ کوئی انسان کسی ایسی قابل تعریف صفت یا اسم یا کسی فعل سے مخصوص نہیں ہے جو وہ
صفت یا اسم یا فعل کسی دوسرے میں نہیں پایا جاتا۔ یہی سر ہے جس کی وجہ سے ہر ایک نبی کی صفات
اور معجزات اطلال کے رنگ میں اس کی اُمت کے خاص لوگوں میں ظاہر ہوتی ہیں جو اس کے
آل عمران: ۶۰

یہ دعا سکھلائی کہ تم خدا سے پناہ چاہو کہ تم ان یہودیوں کی طرح نہ بن جاؤ
جنہوں نے موسوی سلسلہ کے مسیح موعود کو کا فرٹھہرایا تھا اور اس کی توہین کرتے تھے اور
۷۰ اُن کو گالیاں دیتے تھے اور اس دعا میں صاف اشارہ ہے کہ تم پر بھی یہ وقت آنے والا ہے
جوہر سے مناسبت تامہ رکھتے ہیں تاکسی خصوصیت کے دھوکا میں جہلاء اُمت کے کسی نبی کو
لا شریک نہ ٹھہرائیں یہ سخت کفر ہے جو کسی نبی کو بلاش کا نام دیا جائے ۔ کسی نبی کا کوئی معجزہ یا اور
کوئی خارق عادت امر ایسا نہیں ہے جس میں ہزار ہا اور لوگ شریک نہ ہوں ۔ خدا کو سب سے
زیادہ اپنی توحید پیاری ہے۔ توحید کے لئے تو یہ سلسلہ انبیاء علیہم السلام کا خدائے عز و جل
نے زمین پر قائم کیا۔ پس اگر خدا کا یہ منشاء تھا کہ بعض صفات ربوبیت سے بعض انسانوں کو
مخصوص کیا جائے تو پھر کیوں اس نے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ کی تعلیم کی جس کے لئے عرب کے
میدانوں میں ہزار ہا مخلوق پرستوں کے خون بہائے گئے ۔ پس اے دوستو ! اگر تم چاہتے ہو کہ
ایمان کو شیطان کے ہاتھ سے بچا کر آخری سفر کرو تو کسی انسان کو فوق العادت خصوصیت سے
مخصوص مت کرو کہ یہی وہ گندہ چشمہ ہے جس سے شرک کی نجاستیں جوش مار کر نکلتی ہیں اور
انسانوں کو ہلاک کرتی ہیں ۔ پس تم اس سے اپنے آپ کو اور اپنی ذریت کو بچاؤ کہ تمہاری نجات
اسی میں ہے ۔ اے عقلمند و ذرا سوچو کہ اگر مثلاً حضرت عیسی علیہ السلام انیس سو برس سے دوسرے
آسمان پر زندہ بیٹھے ہیں اور باوجود یکہ فوت شدہ روحوں کو جاملے اور حضرت یحییٰ کے زانو بزانو
ہم نشین ہو گئے پھر بھی اسی جہان میں ہیں اور کسی آخری زمانہ میں جو گو یا اس امت کی ہلاکت
کے بعد آئے گا آسمان پر سے اُتریں گے تو شرک سے بچنے کے لئے ایسی فوق العادت صفت کی کوئی
نظیر تو پیش کرو یعنی کسی ایسے انسان کا نام لو جو قریباً دو ہزار برس سے آسمان پر چڑھا بیٹھا ہے اور نہ
کھاتا نہ پیتا نہ ہوتا اور نہ کوئی اور جسمانی خاصہ ظاہر کرتا اور پھر مجسم ہے اور روحوں کے ساتھ بھی ایسا

اور تم میں سے بھی بہتوں میں یہ مادہ موجود ہے۔ پس خبر دار رہو اور دعا میں مشغول رہوتا اے
ٹھو کر نہ کھاؤ۔ اور اس آیت کا دوسرا فقرہ جو الضالین ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ ہمیں اے
ہمارے پروردگار اس بات سے بھی بچا کہ ہم عیسائی بن جائیں یہ اس بات کی طرف اشارہ ۷۲)
☆
☆
ملا ہوا ہے کہ گویا اُن روحوں میں ایک روح ہے اور پھر دنیوی زندگی میں بھی کچھ فتور نہیں ۔ اس
جہان میں بھی ہے اور اُس جہان میں بھی گویا دونوں طرف اپنے دو پیر پھیلا رکھے ہیں ایک پیر
دنیا میں اور دوسرا پیر فوت شدہ روحوں میں ۔ اور دنیوی زندگی بھی عجیب که با وجود اس قدر را امتداد
مدت کے کھانے پینے کی محتاج نہیں اور نیند سے بھی فارغ ہے اور پھر آخری زمانہ میں بڑے کروفر
اور جلالی فرشتوں کے ساتھ آسمان پر سے اُترے گا۔ اور گو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج ۷۰﴾
کی رات میں نہ پڑھنا دیکھا گیا اور نہ اتر نا مگر حضرت مسیح کا اُتر نا دیکھا جائے گا۔ تمام مولویوں
کے رو بروفرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھتے ہوئے اُترے گا ۔ پھر اسی پر بس نہیں بلکہ مسیح نے
وہ کام دکھلائے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم با وجود اصرار مخالفوں کے دکھلا نہ سکے۔ بار بار
قرآنی اعجاز کا ہی حوالہ دیا۔ بقول تمہارے مسیح سچ مچ مُردوں کو زندہ کرتا ا رہا۔ شہر کے لاکھوں
انسان ہزاروں برسوں کے مرے ہوئے زندہ کر ڈالے۔ ایک دفعہ شہر کا شہر زندہ کر دیا مگر
ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ حضرت مسیح کو اتنی بڑی خصوصیت آسمان پر زندہ چڑھنے اور اتنی مدت
تک زندہ رہنے اور پھر دوبارہ اُترنے کی جو دی گئی ہے اس کے ہریک پہلو سے ہمارے نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کی تو ہین ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کا ایک بڑا تعلق جس کا کچھ حد و حساب نہیں حضرت
مسیح سے ہی ثابت ہوتا ہے مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنوا برس تک بھی عمر نہ پہنچی مگر
حضرت مسیح اب قریباً دو ہزار برس سے زندہ موجود ہیں ۔ اور خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے چھپانے کے لئے ایک ایسی ذلیل جگہ تجویز کی جو نہایت متعفن اور تنگ اور تاریک اور
حشرات الارض کی نجاست کی جگہ تھی مگر حضرت مسیح کو آسمان پر جو بہشت کی جگہ اور فرشتوں کی
ہمسائیگی کا مکان ہے بلا لیا۔ اب بتلاؤ محبت کس سے زیادہ کی؟ عزت کس کی زیادہ کی؟ قرب کا
مکان کس کو دیا اور پھر دوبارہ آنے کا شرف کس کو بخشا ؟ منه

اشي
ہوا
ہے کہ اُس زمانہ میں جب کہ مسیح موعود ظاہر ہوگا عیسائیوں کا بہت زور ہوگا اور عیسائیت
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی ایک مکھی بھی زندہ نہ کی ۔ اور پھر مسیح نے بقول تمہارے
ہزار ہا پرندے بھی پیدا کئے اور اب تک کچھ خدا کی مخلوقات اور کچھ اس کی مخلوقات دنیا میں موجود
ہے اور ان تمام فوق العادت کاموں میں وہ وحدہ لاشریک ہے بلکہ بعض امور میں خدا سے بڑھا
ا ہے اور اس کی پیدائش کے وقت میں شیطان نے بھی اُس کو مس نہیں کیا مگر دوسرے تمام
پیغمبروں کو مس کیا ۔ وہ قیامت کو بھی اپنا کوئی گناہ نہیں بتلائے گا مگر دوسرے تمام نبی گناہوں میں
مبتلا ہوں گے یہاں تک کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہیں کہہ سکیں گے کہ میں معصوم ہوں ۔
اب بتلاؤ کہ اس قدر خصوصیتیں حضرت عیسی علیہ السلام میں جمع کر کے کیا ان مولویوں نے
حضرت عیسیٰ کو خدائی کے مرتبہ تک نہیں پہنچایا۔ اور کیا کسی حد تک پادریوں کے دوش بدوش نہیں
چلے؟ اور کیا ان لوگوں نے حضرت عیسیٰ کو وحدہ لاشریک کا مرتبہ دینے میں کچھ فرق کیا ہے؟ مگر
مجھے خدا نے اس تجدید کے لئے بھیجا ہے کہ میں لوگوں پر ظاہر کروں کہ ایسا خیال کرنا
خدا سے بڑھا ہوا اس طرح پر کہ خدا تو نو مہینے میں انسان کا بچہ پیدا کرتا ہے اور ہر ایک حیوان کی
پیدائش کچھ نہ کچھ مہلت چاہتی ہے مگر مسیح کی یہ عجیب خالقیت کئی درجہ خدا کی خالقیت سے بڑھی
ہوئی معلوم ہوتی ہے کیونکہ مسیح کا یہ کام تھا کہ فی الفور ایک مٹی کا جانور بنایا اور پھونک مارتے ہی وہ
زندہ ہو کر اُڑنے لگا اور خدا کے پرندوں میں جاملا۔ میں نے ایک دفعہ ایک غیر مقلد سے جو اہلحدیث
کہلاتے ہیں پوچھا کہ جبکہ بقول تمہارے حضرت مسیح نے ہزار ہا پرندہ بنائے تو کیا تم ان دو قسم کے
پرندوں میں کچھ فرق کر سکتے ہو کہ مسیح کے کونسے ہیں اور خدا کے کونسے۔ اُس نے جواب دیا کہ آپس
میں مل گئے ۔ اب کیونکر فرق ہو سکتا ہے۔ اس اعتقاد سے نعوذ باللہ خدا تعالیٰ بھی دھوکہ باز ٹھہرتا ہے کہ
اپنے بندوں کو تو حکم دیا کہ میرا کوئی شریک نہ بناؤ اور پھر آپ حضرت مسیح کو ایسا بڑا شریک اور حصہ دار
بنا دیا کہ کچھ تو خدا کی مخلوقات اور کچھ حضرت مسیح کی مخلوقات ہے بلکہ مسیح خدا کے بعث بعد الموت
میں بھی شریک اور علم غیب میں بھی شریک کیا اب بھی نہ کہیں کہ لعنة الله على الكاذبين - منه

کی ضلالت ایک سیلاب کی طرح زمین پر پھیلے گی ۔ اور اس قدر طوفان ضلالت جوش مارے گا
اشي
کفر اور صریح کفر اور سخت کفر ہے بلکہ اگر واقعی طور پر حضرت مسیح نے کوئی معجزہ دکھلایا ہے یا اگر کوئی
اعجازی صفت حضرت موصوف کے کسی قول یا فعل یا دعا یا توجہ میں پائی جاتی ہے تو بلا شبہ وہ صفت
کروڑ ہا اور انسانوں میں بھی پائی جاتی ہے ومن انکر به فقد کفر و اغضب ربه الله اكبر ۔
والله تفرد بتوحيده لا اله الا هو ۔ وليس كمثله احد من نوع البشر۔ والعباد يشابه
بعضهم بعضًا فلا تجعل احدًا منهم وحيدًا واتق الله و احذر۔
سخت تعجب ان لوگوں کی فہم پر ہے جو کہتے ہیں کہ ہم اہل حدیث اور غیر مقلد ہیں اور دعویٰ
کرتے ہیں کہ ہم تو حید کی راہوں کو پسند کرتے ہیں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو حنفیوں کو یہ الزام دیتے
ہیں کہ تم بعض اولیاء کو صفات الہیہ میں شریک کر دیتے ہو اور ان سے حاجتیں مانگتے ہو۔ اور ابھی ہم
ثابت کر چکے ہیں کہ یہ لوگ حضرت عیسی علیہ السلام میں بہت سی خدائی صفات قائم کرتے ہیں اور
اُن کو خالق اور محی الاموات اور عالم الغیب قرار دیتے ہیں۔ اور اُن کے لئے وہ صفتیں قائم کرتے
ہیں جو کسی انسان میں اُن کی نظیر پایا جانا عقیدہ نہیں رکھتے حالانکہ توحید الہی کی جڑ یہی ہے کہ وہ وحدہ
لاشریک اپنی ذات میں اور اپنی صفات میں اور اپنے کاموں میں ہے اور کوئی دوسرا مخلوق اس کی
مانند وحدہ لا شریک نہیں ۔ یہ وہی لوگ ہیں جو ان کرامات پر اعتراض کیا کرتے تھے جو حضرت
سید شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ اور دوسرے اولیاء کرام سے ظہور میں آئیں ۔ یہ وہی موحد
کہلانے والے ہیں جو اس بات پر ہنستے تھے کہ کیونکر مکن ہے کہ ایک کشتی بارہ برس کے بعد دریا (۷۱)
میں سے نکلی اور جس قدر لوگ غرق ہوئے تھے سب اس میں زندہ موجود ہوں ۔ اب یہ لوگ
دجال میں وہ صفات اعجاز قائم کرتے ہیں جو کبھی کسی ولی کی نسبت روا نہیں رکھتے تھے۔ یہ لوگ

کہ بجز دعا کے اور کوئی چارہ نہ ہوگا اور تثلیث کے واعظ اس قدر مکر کا جال پھیلائیں گے
تي
☆
کہا کرتے تھے کہ یا شیخ عبد القادر شیئا اللہ ، کہنا کفر ہے اور اب اس کفر کو جو اس سے بڑھ کر ہے مسیح
کی نسبت جائز سمجھتے ہیں اور اُن کو بعض صفات خارق عادت میں خدا تعالیٰ کی طرح وحدہ لاشریک
ٹھہراتے ہیں۔ اور یاد رہے کہ خدا نے بے باپ پیدا ہونے میں حضرت آدم سے حضرت مسیح کو
مشابہت دی ہے اور یہ بات کہ کسی دوسرے انسان سے کیوں مشابہت نہیں دی یہ محض اس غرض سے
ہے کہ تا ایک مشہور متعارف نظیر پیش کی جائے کیونکہ عیسائیوں کو یہ دعوی تھا کہ بے باپ پیدا ہونا
حضرت مسیح کا خاصہ ہے اور یہ خدائی کی دلیل ہے۔ پس خدا نے اس حجت کے توڑنے کے لئے وہ
نظیر پیش کی جو عیسائیوں کے نزدیک مسلم اور مقبول ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ اپنی مخلوقات میں سے کوئی
اور نظیر پیش کرتا تو وہ اس نظیر کی طرح بدیہی اور مسلم الثبوت نہ ہوتی اور ایک نظری امر ہوتا ۔ ورنہ
دنیا میں ہزار ہا افراد ایسے ہیں جو بے باپ پیدا ہوئے ہیں اور غایت کار یہ امر امور نادرہ میں
سے ہے نہ یہ کہ خلاف قانون قدرت اور عادت اللہ سے باہر ہے پس یہ ندرت اسی قسم کی ہے
جیسے تو ام میں ندرت ہے جو فطرت الہی نے اس راقم کے حصے میں رکھی تھی تا تشابه في الندرت
ہو جائے اور نیز خدا تعالیٰ نے جو قرآن شریف میں حضرت مسیح کو آدم سے مشابہت دی ہے اور پھر
براہین احمدیہ میں جس کو شائع ہوئے ہیں برس گزر گئے میرا نام آدم رکھا ہے۔ یہ اس بات کی طرف
اشارہ ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت آدم سے مشابہت ہے ایسا ہی مجھ سے
ان لوگوں کے عقائد باطلہ محرفہ پر یہ ایک بڑی دلیل ہے کہ اسلام حقیقی کے لئے وعدہ ہے کہ
وہ ہر یک مذہب پر غالب آئے گا لیکن یہ لوگ عیسائی مذہب جیسے قابل شرم عقائد کے سامنے ایک
منٹ بھی اپنے ان اصولوں کے ساتھ ٹھہر نہیں سکتے اور سخت شکست کھا کر بھاگتے ہیں ۔ منہ

کہ قریب ہوگا کہ راستبازوں کو بھی گمراہ کریں لہذا اس دعا کو بھی پہلی دعا کے ساتھ
بھی مشابہت ہے۔ ایک تو یہی مشابہت جو ندرت فی الخلقت میں ہے۔ دوسری مشابہت اس بات
میں کہ وہ اسرائیلی خلیفوں میں سے آخری خلیفہ ہیں مگر اسرائیل کے خاندان میں سے نہیں حالانکہ
زبور میں وعدہ تھا کہ تمام خلیفے اس سلسلہ کے اسرائیلی خاندان میں سے ہوں گے پس گویا ماں کا
اسرائیلی ہونا اس وعدہ کے ملحوظ رکھنے کے لئے کافی سمجھا گیا ایسا ہی میں بھی محمدی سلسلہ کے خلیفوں
میں سے آخری خلیفہ ہوں مگر باپ کے رو سے قریش میں سے نہیں ہوں گو بعض دادیاں سادات
میں ہونے کی وجہ سے قریش میں سے ہوں ۔ تیسری مشابہت ۔ حص مشابہت حضرت عیسی علیہ السلام سے میری یہ
ہے کہ وہ ظاہر نہیں ہوئے جب تک حضرت موسیٰ کی وفات پر چودھویں صدی کا ظہور نہیں ہوا ایسا ہی
میں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت سے چودھویں صدی کے سر پر مبعوث ہوا ہوں ۔ چونکہ
خدا تعالیٰ کو یہ پسند آیا ہے کہ روحانی قانون قدرت کو ظاہری قانون قدرت سے مطابق کر کے
دکھلائے اس لئے اُس نے مجھے چودھویں صدی کے سر پر پیدا کیا کیونکہ سلسلۂ خلافت سے اصل
مقصود یہ تھا کہ یہ سلسلہ ترقی کرتا کرتا کمال تام کے نقطہ پر ختم ہو یعنی اسی نقطہ پر جہاں اسلامی معارف
اور اسلامی انوار اور اسلامی دلائل اور حجج پورے طور پر جلوہ گر ہوں اور چونکہ چاند چودھویں رات
میں اپنے نور میں کمال تک پہنچا ہوا ہوتا ہے۔ سوسیح موعود کو چودھویں صدی کے سر پر پیدا کرنا اس ۷۲
طرف اشارہ تھا کہ اس کے وقت میں اسلامی معارف اور برکات کمال تک پہنچ جائیں گی ۔ جیسا کہ
آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه میں الدِّينِ كُلِہ میں اسی کمال تام کی طرف اشارہ ہے۔ اور نیز چونکہ
چاند اپنے کمال تام کی رات میں یعنی چودھویں رات میں مشرق کی طرف سے ہی طلوع کرتا
ہے۔ اس لئے یہ مناسبت بھی جو خدا کے ظاہری اور روحانی قانون میں ہونی چاہیے یہی چاہتی
تھی جو مسیح موعود جو اسلام کے کمال تام کو ظاہر کرنے والا ہے ممالک مشرقیہ میں سے ہی پیدا ہو
الصف : ١٠
L

شامل کر دیا گیا۔ اور اسی ضلالت کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے جو حدیث میں آیا
چوتھی مشابہت حضرت عیسی علیہ السلام سے مجھے یہ ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام اُس وقت ظاہر
ہوئے تھے کہ جب کہ ان کے ملک زاد بوم اور اس کے گرد نواح سے بکلی بنی اسرائیل کی حکومت جاتی
رہی تھی اور اور ایسے ایسے ہی ہی ز زمانہ میں مجھے خدا نے مبعوث فرمایا۔ پانچویں مشابہت حضرت عیسی علیہ السلا السلام
ه
سے مجھے یہ ہے کہ وہ رومی سلطنت کے وقت یعنی قیصر روم کے زمانہ میں مامور ہوئے تھے۔ پس ایسا
ہی میں بھی رومی سلطنت اور قیصر ہند کے ایام دولت میں مبعوث کیا گیا ہوں اور عیسائی سلطنت کو میں
نے اس لئے رومی سلطنت کے نام سے یاد کیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس عیسائی
سلطنت کا نام جو سیح موعود کے وقت میں ہوگی روم ہی رکھا ہے جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث سے ظاہر
ہے۔ چھٹی مشابہت مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ جیسے اُن کو کافر بنایا گیا گالیاں دی گئیں اُن کی
والدہ کی توہین کی گئی۔ ایسا ہی میرے پر کفر کا فتوی لگا اور گالیاں دی گئیں اور میرے اہل بیت کی
تو ہین کی گئی۔ ساتویں مشابہت مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ جیسے حضرت عیسی علیہ السلام پر ان کے
گرفتار کرنے کے لئے جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور جھوٹی مخبریاں کی گئیں اور یہود کے مولویوں
نے اُن پر جا کر عدالت میں گواہیاں دیں ایسا ہی میرے پر بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور
ان جھوٹے مقدمات کی تائید میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے میرے پھانسی دلانے کے لئے عدالت
میں بحضور کپتان ڈگلس صاحب پادریوں کی حمایت میں گواہی دی۔ آخر عدالت نے ثابت کیا کہ
مقدمہ الزام قتل جھوٹا ہے۔ پس خود سوچ لو کہ اس مولوی کی گواہی کسی قسم کی تھی ۔ آٹھویں مشابہت
مجھے حضرت مسیح سے یہ ہے کہ حضرت مسیح کی پیدائش ایسے ظالم بادشاہ یعنی ہیروڈلیس کے وقت میں
ہوئی تھی جو اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کرتا تھا ایسا ہی میری پیدائش بھی سکھوں کے زمانہ کے آخری
حصہ میں ہوئی تھی جو مسلمانوں کے لئے ہیروڈلیس سے کم نہ تھے۔ منہ

ہے کہ جب تم دجال کو دیکھو تو سورہ کہف کی پہلی آیتیں پڑھو اور وہ یہ ہیں : - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي
اَنْزَلَ عَلَى عَبْدِهِ الْكِتٰبَ وَلَمْ يَجْعَل لَّهُ عِوَجًا - قَيِّمًا لِيُنْذِرَ بَأْسًا شَدِيدًا مِن لَّدُنْهُ
وَيُنْذِرَ الَّذِينَ قَالُوا اتَّخَذَ اللَّهُ وَلَدًا مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ وَلَا لِآبَابِهِمْ كَبُرَتْ ﴿۷۳)
كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا
ان آیتوں سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال سے کسی گروہ کو مراد
رکھا ہے اور عوج کے لفظ سے اس جگہ مخلوق کو شریک الباری ٹھہرانے سے مراد ہے جس
طرح عیسائیوں نے حضرت عیسٰی علیہ السلام کو ٹھہرایا ہے۔ اور اسی لفظ سے فیج اعوج مشتق
ہے۔ اور فیج اعوج سے وہ درمیانی زمانہ مراد ہے جس میں مسلمانوں نے عیسائیوں کی طرح
حضرت مسیح کو بعض صفات میں شریک الباری ٹھہرا دیا ۔ اس جگہ ہر ایک انسان سمجھ سکتا ہے کہ
اگر دجال کا بھی کوئی علیحدہ وجود ہوتا تو سورۃ فاتحہ میں اُس کے فتنہ کا بھی ذکر ضرور ہوتا
اور اُس کے فتنہ سے بچنے کے لئے بھی کوئی علیحدہ دعا ہوتی مگر ظاہر ہے کہ اس جگہ یعنی سورۃ فاتحہ
میں صرف مسیح موعود کو ایذا دینے سے بچنے کے لئے اور نصاری کے فتنے سے محفوظ رہنے کے
لئے دعا کی گئی ہے ۔ حالانکہ بموجب خیالات حال کے مسلمانوں کا دجال ایک اور شخص ہے
نسائی نے ابی ہریرہ سے دجال کی صفت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث لکھی ہے:
يخرج في آخر الزمان دجال يختلون الدنيا بالدين۔ يلبسون للناس جلود
الضأن ۔۔۔۔۔ السنتهم احلى من العسل وقلوبهم قلوب الذياب يقول الله
عز وجل أبي يغترون ام على يجترء ون ۔ الخ یعنی آخری زمانہ میں ایک گروہ دجال نکلے گا۔
وہ دنیا کے طالبوں کو دین کے ساتھ فریب دیں گے یعنی اپنے مذہب کی اشاعت میں بہت سا مال
خرچ کریں گے۔ بھیڑوں کا لباس پہن کر آئیں گے ان کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی ہوں گی اور
دل بھیڑیوں کے ہوں گے۔ خدا کہے گا کہ کیا تم میرے حلم کے ساتھ مغرور ہو گئے اور کیا تم میرے
کلمات میں تحریف کرنے لگے ۔ جلدے صفحہ ۱۷۴ کنز العمال - منه
الكهف: ۲ تا ۶
کنز العمال مطبوعہ حیدر آباد دکن ۱۳۱۴ھ۔ (ناشر)

اور اس کا فتنہ تمام فتنوں سے بڑھ کر ہے تو گویا نعوذ باللہ خدا بھول گیا کہ ایک بڑے فتنہ کا ذکر بھی
نہ کیا اور صرف دوفتنوں کا ذکر کیا ایک اندرونی یعنی مسیح موعود کو یہودیوں کی طرح ایذا دینا
دوسرے عیسائی مذہب اختیار کرنا ۔ یا د رکھو اور خوب یا د رکھو کہ سورۃ فاتحہ میں صرف دو فتنوں سے
بچنے کے لئے دعا سکھلائی گئی ہے (۱) اول یہ فتنہ کہ اسلام کے مسیح موعود کو کافر قرار دینا۔ اُس کی
توہین کرنا۔ اُس کی ذاتیات میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا۔ اُس کے قتل کا فتویٰ دینا جیسا کہ
آيت غير المغضوب عليهم میں انہی باتوں کی طرف اشارہ ہے (۲) دوسرے نصاری
کے فتنے سے بچنے کے لئے دُعا سکھلائی گئی اور سورۃ کو اسی کے ذکر پر ختم کر کے اشارہ کیا گیا
ہے کہ فتنہ نصاری ایک سیل عظیم کی طرح ہوگا اس سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں ۔ غرض اس تحقیق سے
ظاہر ہے کہ اس عاجز کی نسبت قرآن شریف نے اپنی پہلی سورۃ میں ہی گواہی دے دی ورنہ
ثابت کرنا چاہئے کہ کن مغضوب عليهم سے اس سورۃ میں ڈرایا گیا ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ
حدیث اور قرآن شریف میں آخری زمانہ کے بعض علماء کو یہود سے نسبت دی ہے۔ کیا یہ سیچ
نہیں کہ مغضوب علیھم سے مراد وہ یہود ہیں جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جو سلسلہ
موسویہ کے آخری خلیفہ اور مسیح موعود تھے کا فر ٹھہرایا تھا اور اُن کی سخت تو ہین کی تھی اور اُن کے
پرائیویٹ امور میں افترائی طور پر نقص ظاہر کئے۔ طور پر نقص ظاہر کئے تھے ۔ پس جبکہ ۔ جبکہ یہی لفظ مغضوب عليهم كا
ان یہودیوں کے مثیلوں پر بولا گیا جن کا نام بوجہ تکفیر وتو بين حضرت مسیح مغضوب عليهم
رکھا گیا تھا۔ پس اس جگہ مغضوب علیھم کے پورے مفہوم کو پیش نظر رکھ کر جب سوچا جائے
تو معلوم ہوگا کہ یہ آنے والے مسیح موعود کی نسبت صاف اور صریح پیشگوئی ہے کہ وہ مسلمانوں
کے ہاتھ سے پہلے مسیح کی طرح ایذا اُٹھائے گا۔ اور یہ دعا کہ یا الہی ہمیں مغضوب عليهم
ہونے سے بچا۔ اس کے قطعی یقینی یہی معنے ہیں کہ ہمیں اس سے بچا کہ ہم تیرے مسیح موعود کو
جو پہلے مسیح کا مثیل ہے ایذا نہ دیں اُس کو کافر نہ ٹھہرائیں۔ ان معنوں کے لئے یہ قرینہ کافی ہے

کہ مغضوب عليهم صرف ان یہودیوں کا نام ہے جنہوں نے حضرت مسیح کو ایذا دی تھی اور
حدیثوں میں آخری زمانہ کے علماء کا نام یہود رکھا گیا ہے یعنی وہ جنہوں نے حضرت عیسی علیہ
السلام کی تکفیر و توہین کی تھی ۔ بر و توہین کی تھی۔ اور اس دعا میں ہے کہ یاا دعا میں ہے کہ یا الہی ہمیں وہ فرقہ مت بنا جن کا نام
مغضوب عليهم ہے۔ پس دعا کے رنگ میں یہ ایک پیشگوئی ہے جو دو خبر پر مشتمل ہے۔
ایک یہ کہ اس اُمت میں بھی ایک مسیح موعود پیدا ہوگا اور دوسری یہ پیشگوئی ہے کہ بعض لوگ
اس امت میں سے اُس کی بھی تکفیر اور توہین کریں گے اور وہ لوگ مورد غضب الہی ہوں گے ﴿۴﴾
اور اس وقت کا نشان یہ ہے کہ فتنہ نصاریٰ بھی اُن دنوں میں حد سے بڑھا ہوا ہوگا جن کا نام
ضالین ہے اور ضالین پر بھی یعنی عیسائیوں پر بھی اگر چہ خدا تعالیٰ کا غضب ہے کہ وہ خدا کے حکم
کے شنوا نہیں ہوئے مگر اس غضب کے آثار قیامت کو ظاہر ہوں گے ۔ اور اس جگہ مغضوب
علیهم سے وہ لوگ مراد ہیں جن پر بوجہ تکفیر و توہین و ایذا و ارادہ قتل مسیح موعود کے دنیا میں ہی
غضب الہی نازل ہوگا ۔ یہ میرے جانی دشمنوں کیلئے قرآن کی پیشگوئی ہے۔ یا د رکھنا چاہیے کہ
اگر چہ جو شخص راہ راست کو چھوڑتا ۔ اہے ۔ وہ خدا تعالیٰ کے غضب کے نیچے آتا ہے مگر خدا تعالیٰ
کا اپنے مجرموں سے دو قسم کا معاملہ ہے ۔ اور مجرم دو قسم کے ہیں (۱) ایک وہ مجرم ہیں جو حد
سے زیادہ نہیں بڑھتے اور گو نہایت درجہ کے تعصب سے ضلالت کو نہیں چھوڑتے مگر وہ ظلم اور
وہ
ایزا کے طریقوں میں ایک معمولی درجہ تک رہتے ہیں اپنے جو روستم اور بے باکی کو انتہا تک نہیں
پہنچاتے ۔ پس وہ تو اپنی سزا قیامت کو پائیں گے اور خدائے حلیم اُن کو اس جگہ نہیں پکڑتا کیونکہ
ان کی روش میں حد سے زیادہ سختی نہیں۔ لہذا ایسے گناہوں کی سزا کے لئے صرف ایک ہی
حدیثوں میں صاف طور پر یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ مسیح موعود کی بھی تکفیر ہوگی ۔ اور علماء وقت اُس کو کافر
ٹھہرائیں گے اور کہیں گے کہ یہ کیسا مسیح ہے اس نے تو ہمارے دین کی بیخ کنی کر دی ۔ منہ

دن مقرر ہے جو یوم المجازات اور یوم الدین اور یوم الفصل کہلاتا ہے (۲) دوسری قسم کے وہ مجرم
ہیں جو ظلم اور ستم اور شوخی اور بیبا کی میں حا اور بیبا کی میں حد سے بڑھ جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ خدا کے
ماموروں اور رسولوں اور راستبازوں کو درندوں کی طرح پھاڑ ڈالیں اور دنیا پر سے ان کا
نام و نشان مٹا دیں اور ان کو آگ کی طرح بھسم کر ڈالیں۔ ایسے مجرموں کے لئے جن کا غضب
انتہا تک پہنچ جاتا ہے سنت اللہ یہی ہے کہ اسی دنیا میں خدا تعالیٰ کا غضب اُن پر بھڑکتا ہے اور
اسی دنیا میں وہ سزا پاتے ہیں علاوہ اس سزا کے جو قیامت کو ملے گی۔ اس لئے قرآنی اصطلاح
میں اُن کا نام مغضوب عليهم ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں حقیقی مصداق اس
نام کا ان یہودیوں کو ٹھہرایا ہے جنہوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو نابود کرنا چاہا تھا۔ پس ان
کے دائمی غضب کے مقابل پر خدا نے بھی ان کو دائمی غضب کے وعید سے پامال کیا جیسا کہ
آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إلى ب ا إلى يَوْمِ القِيمة ے سے سمجھا جاتا ہے
اس قسم کا غضب جو قیامت تک منقطع نہ ہو اس کی نظیر قرآن شریف میں بجز حضرت مسیح کے
دشمنوں کے یا آنے والے مسیح موعود کے دشمنوں کے اور کسی قوم کے لئے پائی نہیں جاتی ہے اور
مغضوب عليهم کے لفظ میں دنیا کے غضب کی وعید ہے جو دونوں مسیحوں کے دشمنوں کے
متعلق ہے۔ یہ ایسی نص صریح ہے کہ اس سے انکار قرآن سے انکار ہے۔
☆
اور یہ معنے جو ابھی میں نے سورۃ فاتحہ کی دعا غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
کے متعلق بیان کئے ہیں انہی کی طرف قرآن شریف کی آخری چار سورتوں میں اشارہ ہے
جيسا كه سورة تبت کی پہلی آیت یعنی تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ کے اس موذی کی طرف
اگر چه بد قسمت یہود ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی دشمنی رکھتے تھے مگر اس مظفر و منصور
نبی کے۔ کے مقابل پر جس کے تیر دشمنوں کو خوب تیزی دکھلاتے تھے یہودنا مسعود کی کچھ چالا کی
پیش نہیں گئی ۔ منہ
ال عمران : ۵۶ الفاتحة : اللهب : ٢

·

آج 10 میں سے 10 باقی