تحفۂ گولڑویہ
حصہ 18
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خوب جانتے ہیں کہ اسلام کی آئندہ ترقی کے لئے اور نیز پادریوں کے حملوں سے اسلام کو
بچانے کے لئے یہ نہایت نیک فال ہے کہ وہ تمام باتیں جس سے مسیح کو زندہ آسمان پر
چڑھایا گیا اور فقط اُسی کو زندہ رسول اور معصوم رسول مس شیطان سے پاک اور ہزاروں
مردوں کو زندہ کرنے والا اور بے شمار پرندوں کو پیدا کرنے والا اور قریباً نصف میں خدا کا شریک
سمجھا گیا تھا اور دوسرے تمام نبی مردے اور عاجز اور مس شیطان سے آلودہ سمجھے گئے تھے
جنہوں نے ایک مکھی بھی پیدا نہ کی یہ تمام افترا اور جھوٹ کے طلسم خدا نے مجھے مبعوث فرما
کر ایسے تو ڑ دیئے کہ جیسے ایک کاغذ کا تختہ لپیٹ دیا جائے اور خدا نے عیسی بن مریم سے
تمام زوائد کو الگ کر کے معمولی انسانی درجہ پر بٹھا دیا اور اُس کو دوسرے نبیوں کے افعال
اور خوارق کی نسبت ایک ذرہ خصوصیت نہ رہی اور ہر ایک پہلو سے ہمارے سید و مولی
نبی الوری محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے محامد عالیہ آفتاب کی طرح چمک اُٹھے ۔ اے خدا!
ہم تیرے احسانوں کا کیونکر شکر کریں کہ تو نے ایک تنگ و تاریک قبر سے اسلام اور
مسلمانوں کو باہر نکالا اور عیسائیوں کے تمام فخر خاک میں ملا دیئے اور ہمارا قدم جو ہم محمدی
گروہ ہیں ایک بلند اور نہایت اونچے منار پر رکھ دیا ۔ ہم نے تیرے نشان جو محمدی رسالت
پر روشن دلائل ہیں اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ ہم نے آسمان پر رمضان میں اُس خسوف
کسوف کا مشاہدہ کیا جس کی نسبت تیری کتاب قرآن اور تیرے نبی کی طرف سے تیرہ سو
برس سے پیشگوئی تھی ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کر لیا کہ تیری کتاب اور تیرے نبی کی
پیشگوئی کے مطابق اونٹوں کی سواری ریل کے جاری ہونے سے موقوف ہو گئی اور عنقریب
مکہ اور مدینہ کی راہ سے بھی یہ سواریاں موقوف ہونے والی ہیں ۔ ہم نے تیری کتاب قرآن
کی پیشگوئی لا الضالین کو بھی بڑے زور شور سے پورے ہوتے دیکھ لیا اور ہم نے یقین کر
لیا کہ در حقیقت یہی وہ فتنہ ہے جس کی آدم سے لے کر قیامت تک اسلام کی ضرر رسانی میں
کوئی نظیر نہیں ۔ اسلام کی مزاحمت کے لئے یہی ایک بھاری فتنہ تھا جو ظہور میں آگیا ۔ اب
☆
۸۹) اس کے بعد قیامت تک کوئی ایسا بڑا فتنہ نہیں ۔ اے کریم ! تو ایسا نہیں ہے کہ اپنے مذہب
اسلام پر دو موتیں جمع کرے ایک موت جو عظیم ابتلا تھا اور جو مسلمانوں اور اسلام کے لئے
مقد رتھا وہ ظہور میں آگیا ۔ اب اے ہمارے رحیم خدا ! ہماری روح گواہی دیتی ہے کہ جیسا
کہ تو نے نوح کے دنوں میں کیا کہ بہت سے آدمیوں کو ہلاک کر کے پھر تجھے رحم آیا اور تو
نے توریت میں وعدہ کیا کہ میں پھر اس طرح انسانوں کو طوفان سے ہلاک نہیں کروں گا۔
پس دیکھ اے ہمارے خدا کہ اس امت پر یہ طوفان نوح کے دنوں سے کچھ کم نہیں آیا۔ لاکھوں
جانیں ہلاک ہو گئیں اور تیرے نبی کریم کی عزت ایک نا پاک کیچڑ میں پھینک دی گئی۔ پس کیا
اس طوفان کے بعد اس امت پر کو امت پر کوئی اور بھی طوفان ہے یا کوئی اور بھی دجال ہے جس کے خوف
سے ہماری جانیں گداز ہوتی رہیں ۔ تیری رحمت بشارات دیتی ہے کہ کوئی نہیں کیونکہ
تو وہ نہیں کہ اسلام اور مسلمانوں پر دو موتیں جمع کرے مگر ایک موت جو واقع ہو چکی ۔ اب اس
ایک دفعہ کے قتل کے بعد اس خوبصورت جوان کے قتل پر کوئی دجال قیامت تک قادر نہیں
ہوگا ۔ یا د رکھو اس پیشگوئی کو ۔ اے لوگو ! خوب یا د رکھو کہ یہ خوبصورت پہلوان کہ جو جوانی کی
دجال کے لفظ کی نسبت ہم پہلے بھی بیان کر چکے ہیں کہ اس سے وہ خونی شخص مراد نہیں ہے جس کی
مسلمانوں کو انتظار ہے بلکہ اس سے صرف ایک فرقہ مراد ہے جو کتابوں کی تحریف اور تبدیل کر کے
سچائی کو دفن کرتا ہے اور دجال کے قتل کرنے سے صرف یہ مراد ہے کہ ان کو دلائل کے ساتھ مغلوب کیا۔
جائے اور مسیح ابن مریم جو خطرناک بیماروں کو جو بوجہ شدت غشی مردوں کی طرح تھی زندہ کرتا تھا۔ اس
زمانہ میں اس کے نمونہ پر مسیح موعود کا یہ کام ہے کہ اسلام کو زندہ کرے جیسا کہ براہین احمدیہ میں یہ
الہام ہے کہ یقيم الشريعة ويحى الدين منه
تمام قوتوں سے بھرا ہوا ہے یعنی اسلام یہ صرف ایک ہی دفعہ دجال کے ہاتھ سے قتل ہونا تھا۔
سوجیسا کہ مقدر تھا یہ مشرقی زمین میں قتل ہو گیا اور نہایت بے دردی سے اس کے جسم کو چاک کیا
گیا اور پھر دجال نے یعنی اس کی عمر کے خاتمہ نے چاہا کہ یہ جوان زندہ ہو چنانچہ اب وہ خدا
کے مسیح کے ذریعہ سے زندہ ہو گیا اور اب سے اپنی تمام طاقتوں میں دوبارہ بھرتا جائے گا اور
پہلے سے زیادہ مضبوط ہو جائے گا ولا ترد عليه موتة الاموتته الاولى۔ واذا هلك
الدجال فلا دجال بعده الى يوم القيامة امر من لدن حكيم عليم ونبأ من عند ربنا
الكريم وبشارة من الله الرء وف الرحيم لا يأتي بعد هذا الا نصر من الله وفتح
عظیم۔ اے قادر خدا! تیری شان کیا ہی بلند ہے تو نے اپنے بندہ کے ہاتھ پر کیسے کیسے بزرگ
نشان دکھلائے ے۔ جو کچھ تیرے ہاتھ نے جمالی رنگ میں میں آٹھم آتھم کے ساتھ کیا اور پھر جلالی رنگ میں
لیکھرام کے ساتھ کیا یہ چمکتے ہوئے نشان عیسائیوں میں کہاں ہیں اور کس ملک میں ہیں کوئی
شخص
دکھلاوے۔اے قادر خدا! جیسا تو نے اپنے اس بندہ کو کہا کہ میں ہر میدان میں تیرے ساتھ ہوں
گا اور ہر ایک مقابلہ میں روح القدس سے میں تیری مدد کروں گا آج عیسائیوں میں ایسا شخص کون
ہے جس پر اس طور سے غیب اور اعجاز کے دروازے کھولے گئے ہوں ۔اس لئے ہم جانتے ہیں
اور بچشم خود دیکھتے ہیں کہ تیرا وہی رسول فضل اور سچائی لے کر آیا ہے جس کا نام محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم ہے۔ حضرت عیسیٰ کی نبوت کو بھی اسی ۔ اسی کے وجود سے رنگ اور رونق ہے۔ ورنہ حضرت مسیح
کی نبوت پر اگر گذشتہ قصوں کو الگ کر کے کوئی زندہ ثبوت مانگا جائے تو ایک ذرہ کے برابر بھی
ثبوت نہیں مل سکتا اور قصے تو ہر ایک قوم کے پاس ہیں کیا ہندوؤں کے پاس نہیں ہیں؟
اور منجملہ ان دلائل کے جو میرے مسیح موعود ہونے پر دلالت کرتے ہیں وہ ذاتی نشانیاں
ہیں جو مسیح موعود کی نسبت بیان فرمائی گئی ہیں اور ان میں سے ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ
مسیح موعود کے لئے ضروری ہے کہ وہ آخری زمانہ میں پیدا ہو جیسا کہ یہ حدیث ہے یکون فی
اخر الزمان عند تظاهر من الفتن وانقطاع من الزمن اور اس بات کے ثبوت کے لئے
که در حقیقت یہ آخری زمانہ ہے جس میں مسیح ظاہر ہو جانا چاہیے دوطور کے دلائل موجود ہیں
۹۰ (۱) اول وہ آیات قرآنیہ اور آثار نبویہ جو قیامت کے قرب پر دلالت کرتے ہیں اور پورے ہو
گئے ہیں جیسا کہ خسوف کسوف کا ایک ہی مہینہ میں یعنی رمضان میں ہونا۔ جس کی تصریح آیت
وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ لے میں کی گئی ہے اور اونٹوں کی سواری کا موقوف ہو جانا جس کی
تشریح آیت وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ " سے ظاہر ہے اور ملک میں نہروں کا بکثرت نکلنا جیسا
کہ آیت وَإِذَا الْبِحَارُ فُجْرَتْ سے سے ظاہر ہے اور ستاروں کا متواتر ٹوٹنا جیسا کہ آیت وَإِذَا
الْكَوَاكِبُ انْتَرَت کے سے ظاہر ہے اور قحط پڑنا اور وہا پڑنا اور امساک باراں ہونا جیسا کہ آیت
إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ سے سے منکشف ہے اور سخت قسم کا کسوف شمس واقع ہونا جس سے تاریکی
پھیل جائے جیسا کہ آیت إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ " سے ظاہر ہے اور پہاڑوں کو اپنی جگہ سے
اُٹھا دینا جیسا کہ آیت وَان وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ سے سمجھا جاتا ہے سے سمجھا جاتا ہے اور جو لوگ وحشی اور اراذل
☆
کے
اور اسلامی شرافت سے بے بہرہ ہیں ان کا اقبال چمک اٹھنا جیسا کہ آیت وَإِذَا
قرآن شریف میں سماء کا لفظ نہ صرف آسمان پر ہی بولا جاتا ہے جیسا کہ عوام کا خیال ہے
بلکہ کئی معنوں پر سماء کا لفظ قرآن شریف میں آیا ہے چنانچہ مینہ کا نام بھی قرآن شریف میں
سما ء ہے اور اہل عرب مینہ کو سماء کہتے ہیں اور کتب تعبیر میں سماء سے مراد بادشاہ بھی ہوتا
ہے اور آسمان کے پھٹنے سے بدعتیں اور ضلالتیں اور ہر ایک قسم کا جو ر اور ظلم مراد لیا جاتا ہے اور نیز
ہر قسم کے فتنوں کا ظہور مراد لیا جاتا ہے۔ کتاب تعطیر الانام میں لکھا ہے فان رأى السماء
انشقت دلّ على البدعة والضلالة دیکھ صفحہ ۳۰۵ تعطیر الانام منه
القيامة : ١٠ التكوير : ۵ ۳ الانفطار : ۴ ۴ الانفطار ۳ ۵ الانفطار : ٢ - التكوير : ٢ - التكوير :
☆
تحفہ گولڑویہ
الْوُحُوشُ حُشِرَت سے مترشح ہو رہا ہے ۔ اور تمام دنیا میں تعلقات اور ملاقاتوں کا سلسلہ
گرم ہو جانا اور سفر کے ذریعہ سے ایک کا دوسرے کو ملنا سہل ہو جانا جیسا کہ بدیہی طور پر آیت
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ کے سے سمجھا جاتا ہے اور کتابوں اور رسالوں اور خطوط کا ملکوں میں
شائع ہو جانا جیسا کہ آیت وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ سے سے ظاہر ہو رہا ہے۔ اور علماء کی باطنی
حالت کا جو نجوم اسلام ہیں مکدر ہو جانا جیسا کہ وَإِذَا النُّجُومُ انْكَدَرَتْ کے سے صاف معلوم
ہوتا ہے۔ اور بدعتوں اور ضلالتوں اور ہر قسم کے فسق و فجور کا پھیل جانا جیسا کہ آیت اذا
السَّمَاءُ انْشَقَّتْ سے مفہو ے سے مفہوم ہوتا ہے۔ یہ تمام علامتیں قرب قیامت کی ظاہر ہو چکی ہیں او بھی ہیں اور دنیا
پر ایک انقلاب عظیم آگیا ہے۔ اور جبکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ قرب قیامت کا
زمانہ ہے جیسا کہ آیت اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ سے سمجھا جاتا ہے تو پھر یہ زمانہ
جس پر تیرہ سو برس اور گزر گیا اس کے آخری زمانہ ہونے میں کس کو کلام ہو سکتا ہے
اور علاوہ نصوص صریحہ قرآن شریف اور احادیث کے تمام اکابر اہل کشوف کا اس پر 91
ہم اس سے پہلے ابوالدرداء کی روایت سے لکھ چکے ہیں کہ قرآن ذوالوجوہ ہے اور جس شخص
نے قرآن شریف کی آیات کو ایک ہی پہلو پر محدود کر دیا اُس نے قرآن کو نہیں سمجھا اور نہ اس کو
کتاب اللہ کا تفقہ حاصل ہوا۔ اور اس سے بڑھ کر کوئی جاہل نہیں ۔ ہاں ممکن ہے کہ ان آیات میں
سے بعض قیامت سے بھی تعلق رکھتی ہوں مگر اوّل مصداق ان آیات کا یہی دنیا ہے کیونکہ یہ آخری
زمانہ کی نشانیاں ہیں اور جب دنیا کا سلسلہ ہی لپیٹا گیا تو پھر کس بات کی یہ نشانیاں ہوں گی ۔ غالباً
اسلام میں ایسے جاہل بھی ہوں گے جو اس راز کو نہیں سمجھے ہوں گے۔ اور خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں جن
سے ایمان قوی ہوتا ہے اُن کی نظر میں تمام وہ امور بعد الدنیا ہیں۔ یہ تمام قرآنی پیشگوئیاں پہلی
کتابوں میں مسیح موعود کے وقت کی نشانیاں ٹھہرائی گئی ہیں۔ دیکھو دانی ایل باب نمبر ۱۲۔ منہ
☆
التكوير : ٦ - التكوير : ۸ - التكوير : التكوير : ٣ ٥ الانشقاق : القمر : ٢
اتفاق ہے کہ چودھویں صدی وہ آخری زمانہ ہے جس میں مسیح موعود ظاہر ہو گا ہزار ہا اہل اللہ
کے دل اسی طرف مائل رہے ہیں کہ مسیح موعود کے ظہور کا زمانہ غایت کار چودھویں صدی
ہے اس سے بڑھ کر ہر گز نہیں چنانچہ نواب صدیق حسن خاں نے بھی اپنی کتاب حجج
حص پیدا ہو
الکرامہ میں اس بات کو لکھا ہے ۔ اور پھر ماسوا اس کے سورہ مرسلات میں ایک آیت ہے
جس سے معلم
سے
معلوم ہوتا ہے کہ قرب قیامت کی ایک بھاری علامت یہ ہے کہ یہ ہے کہ ایسا شخص :
جس سے رسولوں کی حد بست ہو جائے یعنی سلسلہ استخلاف محمد یہ کا آخری خلیفہ جس کا نام مسیح
موعود اور مہدی معہود ہے ظاہر ہو جائے اور وہ آیت یہ ہے وَإِذَا الرُّسُلُ أُقتَتْ ، یعنی وہ
آخری زمانہ جس سے رسولوں کے عدد کی تعیین ہو جائے گی یعنی آخری خلیفہ کے ظہور سے
قضاء و قدر کا اندازہ جو مرسلین کی تعداد کی نسبت مخفی تھا ظہور میں آجائے گا ۔ یہ آیت بھی اس
بات پر نص صریح ہے کہ مسیح موعود اسی اُمت میں سے ہوگا کیونکہ اگر پہلا مسیح ہی دوبارہ
آجائے تو وہ افادہ تعیین عدد نہیں کر سکتا کیونکہ وہ تو بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے ایک
رسول ہے جو فوت ہو چکا ہے اور اس جگہ خلفائے سلسلہ محمد یہ کی تعیین مطلوب ہے اور اگر یہ
سوال ہو کہ اقتت کے یہ معنے یعنی معین کرنا اس عدد کا جو ارادہ کیا گیا ہے کہاں سے معلوم
ہوا ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کتب لغت لسان العرب وغیرہ میں لکھا ہے کہ قدیجی
التوقيت بمعنى تبيين الحد والعدد والمقدار كما جاء في حديث ابن عباس
رضى الله عنه لم يقت رسول الله صلى الله عليه وسلم في الخمر حدا اى لم
يقدر ولم يحده بِعَدَدٍ مخصوص یعنی لفظ تو قیت جس سے اقتت نکلا ہے کبھی حد اور
شمار اور مقدار کے بیان کرنے کے لئے آتا ہے جیسا کہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہ میں ہے
المرسلات :١٢
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ نے خمر کی کچھ توقیت نہیں کی یعنی خمر کی حد کی کوئی تعداد
اور مقدار بیان نہیں کی اور تعیین عدد بیان نہیں فرمائی۔ پس یہی معنی آیت وَ إِذَا الرُّسُلُ أُقتَتْ
کے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر فرمایا اور یہ آیت اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
رسولوں کی آخری میزان ظاہر کرنے والا مسیح موعود ہے اور یہ صاف بات ہے کہ جب ایک سلسلہ
کا آخر ظاہر ہو جاتا ہے تو عند العقل اس سلسلہ کی پیمائش ہو جاتی ہے اور جب تک کہ کوئی خط
ممتد کسی نقطه پر ختم نہ ہو ایسے خط کی پیمائش ہونا غیر ممکن ہے کیونکہ اس کی دوسری طرف غیر معلوم
اور غیر معین ہے۔ پس اس آیت کریمہ کے یہ معنے ہیں کہ مسیح موعود کے ظہور سے دونوں
طرف سلسلہ خلافت محمد یہ کے معین اور مشخص ہو جائیں گے گویا یوں فرماتا ہے واذا الخلفاء بين
تعدادهم وحدّد عددهم بخليفة هو أخر الخلفاء الذي هو المسيح الموعود فان
اخر كل شيء يعين مقدار ذالك الشئ وتعداده فهذا هو معنى واذا الرسل اقتت۔
اور دوسری دلیل زمانہ کے آخری ہونے پر یہ ہے کہ قرآن شریف کی سورہ عصر سے
معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا یہ زمانہ حضرت آدم علیہ السلام سے ہزار ششم پر واقع ہے۔ یعنی
حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے یہ چھٹا ہزار جاتا ہے۔ اور ایسا ہی احادیث صحیحہ سے
ثابت ہے کہ آدم سے لے کر اخیر تک دنیا کی عمر سات ہزار سال ہے۔ لہذا آخر ہزار ششم وہ
حکیم ترندی نے نوادر الاصول میں ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ فرما یا رسول خدا صلی اللہ
علیہ وسلم نے کہ عمر د نیا سات ہزار سال ہے۔ اور انس بن مالک سے روایت ہے کہ جو شخص خدا تعالی ۹۲
کی راہ میں ایک مسلمان کی حاجت براری کرے اس کے لئے عمر دنیا کے اندازہ پر دن کو روزہ
رکھنا اور رات کو عبادت کرنا لکھا جاتا ہے اور عمر دنیا سات ہزار سال ہے ۔ دیکھو تاریخ ابن
عساکر اور نیز وہی مؤلف انس سے مرفوعاً روایت کرتا ہے کہ عمر دنیا آخرت کے دنوں میں سے
المرسلات : ١٢
۹۲ آخری حصہ اس دنیا کا ہوا جس سے ہر ایک جسمانی اور روحانی تکمیل وابستہ ہے کیونکہ
بقیه حاشیه
سات دن یعنی حسب منطوق إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ ، سات ہزار سال
ہے۔ اس آیت کے یہ معنے ہیں کہ تمہارا ہزار سال خدا کا ایک دن ہے ۔ ایسا ہی طبرانی نے اور نیز
بیہقی نے دلائل میں اور شبلی نے روض الف میں عمر دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ہزار سال
روایت کی ہے۔ ایسا ہی بطریق صحیح ابن عباس سے منقول ہے کہ دنیا سات دن ہیں اور ہر ایک دن
ہزار سال کا ہے اور بعثت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر ہزار ہفتم میں ہے مگر یہ حدیث دو پہلو سے
مور داعتراض ہے جس کا دفع کرنا ضروری ہے۔ اوّل یہ کہ اس حدیث کو بعض دوسری حدیثوں سے
تناقض ہے کیونکہ دوسری ری ام احادیث میں یوں لکھا ہے کہ بعثت نبوی آخر ہزا ہزار رششم میں ۔ ہے اور
اس حدیث میں ہے کہ ہزار ہفتم میں ہے پس یہ تناقض تطبیق کو چاہتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
امر واقعی اور صحیح یہی ہے کہ بعثت نبوی ہزار ششم کے آخر میں ہے جیسا کہ نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ
بالا تفاق گواہی دے رہی ہیں لیکن چونکہ آخر صدی کا یا مثلاً آخر ہزار کا اُس صدی یا ہزار کا سر کہلاتا
ہے جو اس کے بعد شروع ہونے والا ہے اور اس کے ساتھ پیوستہ ہے اس لئے یہ محاورہ ہر ایک قوم
کا ہے کہ مثلاً وہ کسی صدی کے آخری حصے کو جس پر گویا صدی ختم ہونے کے حکم میں ہے دوسری صدی
پر جو اس کے بعد شروع ہونے والی ہے اطلاق کر دیتے ہیں مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ فلاں مجدد بارھویں
صدی کے سر پر ظاہر ہوا تھا گو وہ گیارھویں صدی کے اخیر پر ظاہر ہوا ہو یعنی گیارھویں صدی کے
سال رہتے اس نے ظہور کیا ہو اور پھر بسا اوقات باعث تسامح کلام یا قصور فہم راویوں کی وجہ سے
یا بوجه عدم ضبط کلمات نبویہ اور ذہول کے جو لازم نشأ بشریت ہے کسی قدر اور بھی تغیر ہو جاتا ہے ۔
سواس قسم کا تعارض قابل التفات نہیں بلکہ در حقیقت یہ کچھ تعارض ہی نہیں یہ سب باتیں عادت
اور محاورہ میں داخل ہیں کوئی عقلمند اس کو تعارض نہیں سمجھے گا۔
(۲) دوسرا پہلو جس کے رو سے اعتراض ہوتا ہے یہ ہے کہ بموجب اس حساب کے
الحج : ۴۸
خدائی کارخانہ قدرت میں چھٹے دن اور چھٹے ہزار کو الہی فعل کی تکمیل کے لئے قدیم سے مقرر
بقیه حاشیه
جو یہود اور نصاری میں محفوظ اور متواتر چلا آتا ہے جس کی شہادت اعجازی طور پر کلام معجز نظام
قرآن شریف میں بکمال لطافت بیان موجود ہے جیسا کہ ہم نے متن میں مفصل بیان کر دیا ہے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام سے قمری حساب کے رو سے ۴۷۳۹ برس بعد میں
مبعوث ہوئے ہیں اور شمسی حساب کے رو سے ۴۵۹۸ برس بعد آدم صفی اللہ حضرت نبینا محمد مصطفی
صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہوئے ۔ پس اس سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم ہزار پنجم میں یعنی الف خامس میں ظہور فرما ہوئے نہ کہ ہزار ششم میں اور یہ حساب بہت صحیح
ہے کیونکہ یہود اور نصاری کے علماء کا تواتر اسی پر ہے اور قرآن شریف اس کا مصدق ہے اور کئی اور
وجوہ اور دلائل عقلیہ جن کی تفصیل موجب تطویل ہے قطعی طور پر اس بات پر جزم کرتی ہیں کہ
ما بین سید نا محمد مصطفیٰ اور آدم صفی اللہ میں یہی فاصلہ ہے اس سے زیادہ نہیں گو آسمانوں اور زمینوں ۹۳
کے پیدا کرنے کی تاریخ لاکھوں برس ہوں یا کروڑ ہا برس ہوں جس کا علم خدا تعالیٰ کے پاس ہے لیکن
ہمارے ابو النوع آدم صفی اللہ کی پیدائش کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت تک یہی مدت گذری
تھی یعنی ۴۷۳۹ برس بحساب قمری اور ۴۵۹۸ برس بحساب شمسی اور جبکہ قرآن اور حدیث اور تو اتر
اہل کتاب سے یہی مدت ثابت ہوتی ہے تو یہ بات بدیہی البطلان ہے کہ ایسا خیال کیا جائے کہ گویا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہزار ششم کے آخر پر مبعوث ہوئے تھے کیونکہ اگر وہ آخر ہزار ششم تھا تو
اب تیرہ سوسترہ اور اس کے ساتھ ملا کر سات ہزار تین سوسترہ ہوں گے حالانکہ بالا تفاق تمام
احادیث کے رو سے عمر دنیا گل سات ہزار برس قرار پایا تھا تو گویا اب ہم دنیا کے باہر زندگی بسر کر
رہے ہیں اور گویا اب دنیا کو ختم ہوئے تین سو سترہ برس گزر گئے یہ کس قدر لغو اور بیہودہ خیال ہے
۹۳ فرمایا گیا ہے۔ مثلاً حضرت آدم علیہ السلام چھٹے دن میں یعنی بروز جمعہ دن کے اخیر حصے میں
بقیه حاشیه
جس کی طرف ہمارے علماء نے کبھی توجہ نہیں کی ۔ ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ احادیث صحیحہ متواترہ
کے رو سے عمر دنیا یعنی حضرت آدم سے لے کر اخیر تک سات ہزار برس قرار پائی تھی اور قرآن شریف
میں بھی آیت اِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ کے میں اسی کی طرف اشارہ فرمایا
اور اہل کتاب یہود اور نصاری کا بھی یہی مذہب ہوا اور خدا تعالیٰ کا سات دن مقرر کرنا اور ان کے متعلق
سات ستارے مقرر کرنا اور سات آسمان اور سات زمین کے طبقے جن کو ہفت اقلیم کہتے ہیں قرار دینا یہ
سب اسی طرف اشارات ہیں تو پھر وہ کون سا حساب ہے جس کے رو سے آنحضرت صلعم کے زمانہ کو
الف سادس یعنی ہزار ششم قرار دیا جائے ۔ ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کو آج کی
تاریخ تک تیرہ سو سترہ برس اور چھ مہینے اوپر گذر گئے تو پھر اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ چھٹا
ہزار تھا تو یہ ہمارا زمانہ کہ جو تیرہ سو برس بعد آیا دنیا کی عمر کے اندر کیونکر رہ سکتا ہے ذرہ چھ ہزار اور
تیرہ سو برس کی میزان تو کرو۔ غرض یہ اعتراض ہے جو اس حدیث پر ہوتا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمر
دنیا کی سات ہزار برس ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر ہزار ششم میں مبعوث ہوئے۔ اور
اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ ہر ایک نبی کا ایک بحث ہے مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دو
بحث ہیں اور اس پر نص قطعی آیت کریمہ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے ہے ۔ تمام اکابر
مفسرین اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ اس امت کا آخری گروہ یعنی مسیح موعود کی جماعت
صحابہ کے رنگ میں ہوں گے اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی طرح بغیر کسی فرق کے آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم سے فیض اور ہدایت پائیں گے پس جبکہ یہ امر نص صریح قرآن شریف سے ثابت ہوا
کہ جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فیض صحابہ پر جاری ہوا ایسا ہی بغیر کسی امتیاز اور
الحج : ۴۸
الجمعة :
بقيه حاشيه
پیدا ہوئے یعنی آپ کے وجود کا تمام و کمال پیرا یہ چھٹے دن ظاہر ہوا گو خمیر آدم کا آہستہ
تفریق کے مسیح موعود کی جماعت پر فیض ہوگا تو اس صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک
اور بعث مانا پڑا جو آخری زمانہ میں مسیح موعود کے وقت میں ہزار ششم میں ہوگا اور اس تقریر سے یہ
بات بپایہ ثبوت پہنچ گئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو بعث ہیں یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہہ
سکتے ہیں کہ ایک بروزی رنگ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دوبارہ آنا دنیا میں وعدہ دیا گیا تھا
جو مسیح موعود اور مہدی معہود کے ظہور سے پورا ہوا۔ غرض جبکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دو
بعث ہوئے تو جو بعض حدیثوں میں یہ ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہزار ششم کے اخیر
میں مبعوث ہوئے تھے اس سے بعث دوم مراد ہے جو نص قطعی آیت کریمہ وَاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا
يَلْحَقُوا بِهِمْ ' سے سمجھا جاتا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ نادان مولوی جن کے ہاتھ میں صرف
پوست ہی پوست ہے حضرت مسیح کے دوبارہ آنے کی انتظار کر رہے ہیں مگر قرآن شریف
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ آنے کی بشارت دیتا ہے کیونکہ افاضہ بغیر بعث غیر ممکن
ہے اور بعث بغیر زندگی کے غیر ممکن ہے اور حاصل اس آیت کریمہ یعنی وَاخَرِينَ مِنْهُمْ کا یہی
ہے کہ دنیا میں زندہ رسول ایک ہی ہے یعنی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو ہزار ششم میں بھی مبعوث
ہو کر ایسا ہی افاضہ کرے گا جیسا کہ وہ ہزار پنجم میں افاضہ کرتا تھا اور مبعوث ہونے کے اس جگہ یہی
معنی ہیں کہ جب ہزار ششم آئے گا اور مہدی موعود اس کے آخر میں ظاہر ہوگا تو گو بظاہر مہدی معہود
کے توسط سے دنیا کو ہدایت ہوگی لیکن دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسی نئے سرے
اصلاح عالم کی طرف ایسی سرگرمی سے توجہ کرے گی کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دوبارہ مبعوث
ہو کر دنیا میں آگئے ہیں ۔ یہی معنے اس آیت کے ہیں کہ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۔
پس یہ خبر جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعث دوم کے متعلق ہے جس کے ساتھ یہ شرط ہے ﴿۹۵
٢٠١ الجمعة :
آہستہ طیار ہو رہا تھا اور تمام جمادی نباتی حیوانی پیدائشوں کے ساتھ بھی شریک تھا لیکن
کمال خلقت کا دن چھٹا دن تھا ۔ اور قرآن شریف بھی گو آہستہ آہستہ پہلے سے نازل
ہو رہا تھا مگر اس کا کامل وجود بھی چھٹے دن ہی بروز جمعہ اپنے کمال کو پہنچا اور آیت
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ، نازل ہوئی اور انسانی نطفہ بھی اپنے تغیرات کے چھٹے مرتبہ
ہی خلقتِ بشری سے پورا حصہ پاتا ہے جس کی طرف آیت ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ ]
میں اشارہ ہے۔ اور مراتب ستہ یہ ہیں (۱) نطفہ (۲) علقہ (۳) مضغہ (۴) عظام |
(۵) لحم محیط العظام (۶) خلق آخر ، اس قانون قدرت سے جو روز ششم اور مرتبہ ششم کی
نسبت معلوم ہو چکا ہے ماننا پڑتا ہے کہ دنیا کی عمر کا ہزار ششم بھی یعنی اس کا
کہ وہ بعث ہزار ششم کے اخیر پر ہوگا ۔ اسی حدیث سے اس بات کا قطعی فی اسے اس بات کا قطعی فیصلہ ہوتا ہے کہ ضرور
ہے کہ مہدی معہود اور مسیح موعود جو مظہر تجلیات محمد یہ ہے جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
بعث دوم موقوف ہے وہ چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو کیونکہ یہی صدی ہزار ششم کے
آخری حصہ میں پڑتی ہے اور بعض علماء کا اس جگہ یہ تاویل کرنا کہ عمر دنیا سے مراد گذشتہ عمر ہے
یہ درست نہیں ہے کیونکہ یہ تمام حدیثیں بہ حیثیت پیشگوئی کرنے کے ہیں اور حدیث ہفت پایۂ
ممبر خواب میں دیکھنے کی بھی اسی کی مؤید ہے اور اس بارے میں جو عقیدہ مقبولة الاجماع
یہود و نصاری ہے وہ بھی اسی کی تائید کرتا ہے اور گزشتہ نبیوں کے سلسلہ پر نظر کرنے سے یہی
تخمینہ قیاسا سمجھ میں آتا ہے ۔ اور یہ کہنا کہ آئندہ کی تو خدا نے کسی کو خبر نہیں دی کہ کب قیامت
آئے گی یہ بے شک صحیح ہے مگر عمر دنیا کی سات ہزار برس قرار دینے سے اس امر کے بارے میں
کہ کسی گھڑی قیامت برپا ہوگی کوئی دلیل قطعی معلوم نہیں ہوتی کیونکہ سات ہزار کے لفظ سے یہ
مستنبط نہیں ہوتا کہ ضرور سات ہزار برس پورا کر کے قیامت آجائے گی ۔ وجہ یہ کہ اول تو یہ امر
مشتبہ رہے گا کہ اس جگہ خدا تعالیٰ نے سات ہزار سے شمسی حساب کی مدت مراد لی ہے یا قمری
بقیه حاشیه
المائدة : المؤمنون : ۱۵