تحفۂ گولڑویہ
حصہ 17
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس شیح اعوج کے زمانہ کی بدی کیا بیان کرے گا۔ اسی زمانہ کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ زمین جور اور ظلم سے بھر جائے گی لیکن مسیح ، مسیح موعود کا زمانہ جس سے مراد
چودھویں صدی من اوله الی آخرہ ہے اور نیز کچھ اور حصہ زمانہ کا جو خیر القرون سے برابر
اور شیح اعوج کے زمانہ سے بالا تر ہے یہ ایک ایسا مبارک زمانہ ہے کہ فضل اور جود الہی نے مقدر
کر رکھا ہے کہ یہ زمانہ پھر لوگوں کو صحابہ کے رنگ میں لائے گا اور آسمان سے کچھ ایسی ہوا چلے
گی کہ یہ تہتر فرقے مسلمانوں کے جن میں سے بجز ایک کے سب عار اسلام اور بد نام کنندہ
اس پاک چشمہ کے ہیں خود بخود کم ہوتے جائیں گے اور تمام نا پاک فرقے جو اسلام میں مگر
اسلام کی حقیقت کے منافی ہیں صفحہ زمین سے نابود ہو کر ایک ہی فرقہ رہ جائے گا جو صحابہ
رضی اللہ عنہم کے رنگ پر ہوگا ۔ اب ہر ایک انسان سوچ سکتا ہے کہ اس وقت ٹھیک ٹھیک قرآن
پر چلنے والے فرقے مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے کس قدر کم ہیں ۔ جو مسلمانوں کے بہتر
گروہ میں سے صرف ایک گروہ ہے اور پھر اس میں سے بھی وہ لوگ جو درحقیقت تمام اقسام ہوا
اور نفس اور خلق سے منقطع ہو کر محض خدا کے ہو گئے ہیں اور ان کے اعمال اور اقوال اور حرکات
اور سکنات اور نیات اور خطرات میں کوئی ملونی خباثت کی باقی نہیں ہے وہ کس قدر اس زمانہ
میں کبریت احمر کے حکم میں ہیں ۔ غرض تمام مفاسد کی تفصیلات کو زیر نظر رکھ کر بخوبی سمجھ آسکتا
ہے کہ در حقیقت موجودہ حالت اسلام کی کسی خوشی کے لائق نہیں اور وہ بہت سے مفاسد کا
مجموعہ ہو رہا ہے۔ اور اسلام کے ہر ایک فرقہ کو ہزارہا کیڑے بدعات اور افراط اور تفریط اور
خطا اور بیبا کی اور شوخی کے چمٹ رہے ہیں اور اسلام میں بہت سے مذہب ایسے پیدا ہو گئے
ہیں کہ جو اسلام کا دعویٰ کر کے پھر اسلام کے مقاصد توحید و تقوی و تہذیب اخلاق و اتباع نبی ۸۲
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت دشمن ہیں۔ غرض یہ وجوہ ہیں جن کے رو سے اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ - یعنی ابرارا خیار کے بڑے گروہ جن کے
ساتھ بد مذاہب کی آمیزش نہیں وہ دو ہی ہیں ایک پہلوں کی جماعت یعنی صحابہ کی جماعت
ا الواقعة : ۴۰، ۴۱
عليه
جو زیر تر بیت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہے دوسری پچھلوں کی جماعت جو بوجہ تربیت
روحانی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جیسا کہ آیت وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ سے سمجھا جاتا ہے
صحابہ کے رنگ میں ہیں ۔ یہی دو جہ ا دو جماعتیں اسلام میں حقیقی طور پر منعم لیتھم در پر منعم یھم ہیں اور خدا تعالیٰ کا
انعام ان پر یہ ہے کہ اُن کو انواع اقسام کی غلطیوں اور بدعات سے نجات دی ہے اور ہر
ایک قسم کے شرک سے ان کو پاک کیا ہے اور خالص اور روشن تو حید ان کو عطا فرمائی ہے جس
میں نہ دجال کو خدا بنایا جاتا ہے اور نہ ابن مریم کو خدائی صفات کا شریک ٹھہرایا جاتا ہے اور
اپنے نشانوں سے اس جماعت کے ایمان کو قوی کیا ہے اور اپنے ہاتھ سے ان کو ایک پاک
گروہ بنایا ہے ان میں سے جو لوگ خدا کا الہام پانے والے اور خدا کے خاص جذبہ سے
اس کی طرف کھنچے ہوئے ہیں نبیوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ اُن میں سے بذریعہ
اپنے اعمال کے صدق اور اخلاص دکھلانے والے اور ذاتی محبت سے بغیر کسی غرض کے
اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والے ہیں وہ صدیقوں کے رنگ میں ہیں ۔ اور جو لوگ اُن میں
سے آخری نعمتوں کی امید پر دکھ اُٹھانے والے اور جزا کے دن کا بچشم دل مشاہدہ کر کے جان
کو ہتھیلی پر رکھنے والے ہیں وہ شہیدوں کے رنگ میں ہیں اور جو لوگ اُن میں سے ہر ایک
فساد سے باز رہنے والے ہیں وہ صلحاء کے رنگ میں ہیں اور یہی سچے مسلمان کا مقصود
بالذات ہے کہ ان مقامات کو طلب کرے اور جب تک حاصل نہ ہوں تب تک طلب اور
تلاش میں سُست نہ ہو اور وہ دوگروہ جو ان لوگوں کے مقابل پر بیان فرمائے گئے ہیں وہ
مغضوب عليهم اور ضالین ہیں جن سے محفوظ رہنے کے لئے خدا تعالیٰ سے اسی سورۃ
فاتحہ میں دعا مانگی گئی ہے اور یہ دعا جس وقت اکٹھی پڑھی جاتی ہے یعنی اس طرح پر کہا جاتا
ہے کہ اے خدا ہمیں منعم علیھم میں داخل کر اور مغضوب میں داخل کر اور مغضوب علیہم اور ضالین سے بچا
تو اُس وقت صاف سمجھ آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں منعم علیھم میں سے ایک وہ فریق ہے
جو مغضوب علهيم اور ضالین کا ہم عصر ہے اور جبکہ مغضوب عليهم سے مراد
اس سورۃ میں بالیقین وہ لوگ ہیں جو مسیح موعود سے انکار کرنے والے اور اس کی تکفیر اور
تکذیب اور توہین کرنے والے ہیں تو بلا شبہ ان کے مقابل پر منعم علیھم سے وہی لوگ اس
☆
جگہ مراد ر کھے گئے ہیں جو صدق دل سے مسیح موعود پر ایمان لانے والے اور اُس کی دل
سے تعظیم کرنے والے اور اس کے انصار ہیں اور دنیا کے سامنے اس کی گواہی دیتے ہیں ۔
رہے ضالین ۔ پس جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت اور
تمام اکابر اسلام کی شہادت سے خالین سے مراد عیسائی ہیں اور ضالین سے پناہ مانگنے
کی دعا بھی ایک پیشگوئی کے رنگ میں ہے کیونکہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عیسائیوں کا کچھ بھی زور نہ تھا بلکہ فارسیوں کی سلطنت بڑی
قوت اور شوکت میں تھی ۔ اور مذاہب میں سے تعداد کے لحاظ سے بدھ مذہب دنیا میں ﴿۸۳
تمام مذاہب سے زیادہ بڑھا ہوا تھا اور مجوسیوں کا مذہب بھی بہت زور و جوش میں تھا
بیہقی نے شعب الایمان میں ابن عباس سے روایت کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ سورہ فاتحہ میں المغضوب عليهم سے مراد یہود اور الضالین سے مراد نصاری ہیں۔ دیکھو ۸۳
کتاب در منشور صفحہ نمبر ۱۹ اور عبد الرزاق اور احمد نے اپنی مسند میں اور عبد بن حمید اور ابن جریر اور
بغوی نے منجم الصحابہ میں اور ابن منذر اور ابوالشیخ نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ہے ۔ قال
اخبرني من سمع النبي صلى الله عليه وسلم وهو بوادي القرى على فرس له و
سأله رجل من بني العين فقال من المغضوب عليهم يا رسول الله۔ قال اليهود۔
قال فمن الضالون ۔ قال النصاری ۔ یعنی کہا کہ مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جس نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا جبکہ آپ وادی قرئی میں گھوڑے پر سوار تھے کہ بنی عین میں سے ایک
شخص نے آنحضرت سے سوال کیا کہ سورہ فاتحہ میں مغضوب عليهم سے کون مراد ہے فرمایا کہ
یہود۔ پھر سوال کیا کہ ضالین سے کون مراد ہے فرمایا کہ نصاری ۔ در منشور صفحہ نمبر ۱۷۔ منہ
اور ہندو بھی علاوہ قومی اتفاق کے بڑی شوکت اور سلطنت اور جمعیت رکھتے تھے اور چینی بھی اپنی
تمام طاقتوں میں بھرے ہوئے تھے تو پھر اس جگہ طبعاً یہ سوال ہوتا ہے کہ یہ تمام قدیم مذاہب
جن کی بہت پرانی اور زبردست سلطنتیں تھیں اور جن کی حالتیں قومی اتفاق اور دولت اور
طاقت اور قدامت اور دوسرے اسباب کی رو سے بہت ترقی پر تھیں اُن کے شر سے بچنے کے
لئے کیوں دعا نہیں سکھلائی ؟ اور عیسائی قوم جو اُس وقت نسبتی طور پر ایک کمزور قوم تھی کیوں
اُن کے شر سے محفوظ رہنے کے لئے دعا سکھلائی گئی ؟ اس سوال کا یہی جواب ہے جو بخوبی یاد
رکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ مقدر تھا کہ یہ قوم روز بروز ترقی کرتی جائے گی یہاں تک
کہ تمام دنیا میں پھیل جائے گی اور اپنے مذہب میں داخل کرنے کے لئے ہر ایک تدبیر سے
زور لگائیں گے اور کیا علمی سلسلہ کے رنگ میں اور کیا مالی ترغیبوں سے اور کیا اخلاق اور
شیرینی کلام دکھلانے سے اور کیا دولت اور شوکت کی چمک سے اور کیا نفسانی شہوات اور
اباحت اور بے قیدی کے ذرائع سے اور کیا نکتہ چینیوں اور اعتراضات کے ذریعہ سے اور کیا
بیماروں اور ناداروں اور در ماندوں اور یتیموں کا متکفل بننے سے ناخنوں تک یہ کوشش کریں
گے کہ کسی بد قسمت نادان یا لالچی یا شہوت پرست یا جاه طلب یا بیکس یا کسی بچہ بے پدر و مادر کو
اپنے قبضہ میں لا کر اپنے مذہب میں داخل کریں سو اسلام کے لئے یہ ایک ایسا فتنہ تھا کہ کبھی
اسلام کی آنکھ نے اس کی نظیر نہیں دیکھی اور اسلام کے لئے یہ ایک عظیم الشان ابتلا تھا جس سے
لاکھوں انسانوں کے ہلاک ہو جانے کی امید تھی ۔ اس لئے خدا نے سورہ فاتحہ میں جس سے
قرآن کا افتتاح ہوتا ہے اس مہلک فتنہ سے بچنے کے لئے دعا سکھلائی اور یادر ہے کہ
قرآن شریف میں یہ ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی نظیر اور کوئی پیشگوئی نہیں کیونکہ
اگر چه قرآن شریف میں اور بہت سی پیشگوئیاں ہیں جو اس ہمارے زمانہ میں پوری ہو گئی ہیں
جیسے اجتماع کسوف قمر و شمس کی پیشگوئی جو آیت جُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ سے معلوم ہوتی
ہے۔ اور اونٹوں کے بیکار ہونے اور مکہ اور مدینہ میں ریل جاری ہونے کی پیشگوئی جو آیت
وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَتْ سے سے صاف طور پر سمجھی جاتی ہے لیکن اس پیشگوئی کے مشہور کرنے اور
ہمیشہ امت کے پیش نظر رکھنے میں سب سے زیادہ خدا تعالیٰ نے اہتمام فرمایا ہے کیونکہ اس سورۃ
میں یعنی سورۃ فاتحہ میں بطور دعا اسے تعلیم فرمایا ہے جس کو پنج وقت کروڑ ہا سے تعلیم فرمایا ہے جس کو پنچ وقت کروڑ ہا مسلمان اپنے فرائض ۸۴
اور نمازوں میں پڑھتے ہیں۔ اور ممکن نہیں کہ زیرک مسلمانوں کے دلوں میں اس جگہ یہ خیال نہ
گذرے کہ جس حالت میں اس زمانہ کے عام مسلمانوں کے خیال کے موافق اس اُمت کے
لئے دجال کا فتنہ سب فتنوں سے بڑھ کر ہے جس کی نظیر حضرت آدم سے دنیا کے اخیر تک کوئی
نہیں تو خدا تعالیٰ نے ایسی عظیم الشان دعا میں جو بوجہ کثرت تکرار و دائمی مناجات اوقات
متبرکه اکثر احتمال قبولیت کا رکھتی ہے اس بزرگ فتنہ کا ذکر کیوں چھوڑ دیا اس طرح پر سورہ
فاتحہ میں دعا کیوں نہ سکھلائی که غير المغضوب عليهم ولا الدجال ۔ اس کا جواب یہی
ہے کہ دجال کوئی علیحدہ فرقہ نہیں ہے اور نہ کوئی ایسا شخص ہے کہ جو عیسائیوں اور مسلمانوں
کو پامال کر کے دنیا کا مالک ہو جائے گا۔ ایسا خیال کرنا قرآن شریف کی تعلیم کے مخالف ہے
کیونکہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔ وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ کے یعنی اے عیسیٰ خدا تیرے حقیقی تابعین کو جو مسلمان ہیں
اور ادعائی تابعین کو جو عیسائی ہیں ادعائی طور پر قیامت تک ان لوگوں پر غالب رکھے گا جو تیرے
دشمن اور منکر اور مکذب ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ ہمارے مخالف مولویوں کا دجال مفروض بھی
حضرت عیسی علیہ السلام کا منکر ہوگا ۔ پس اگر عیسائیوں اور مسلمانوں پر اس کو غالب کیا گیا اور تمام
زمین کی عنان سلطنت اور حکومت اُس کے ہاتھ میں دی گئی تو اس سے قرآن شریف کی تکذیب
لازم آتی ہے اور نہ صرف ایک پہلو سے بلکہ نعوذ باللہ دو پہلو سے خدا تعالیٰ کا کلام جھوٹا ٹھہرتا ہے
القيامة : ١٠
التكوير : ۵
ال عمران : ۵۶
علی
(۱) ایک یہ کہ جن قوموں کے قیامت تک غالب اور حکمران رہنے کا وعدہ تھا وہ اس صورت میں
غالب اور حکمران نہیں رہیں گے (۲) دوسرے یہ کہ جن دوسری قوموں کے مغلوب ہونے کا
وعدہ تھا وہ غالب ہو جائیں گے اور مغلوب نہ رہیں گے اور اگر یہ کہا جائے کہ اگر چہ ان قوموں
کی سلطنت اور قوت اور دولت قیامت تک قائم رہے گی اور ہم اس کو قبول کرتے ہیں مگر دجال
بھی کسی چھوٹے سے راجہ یا رئیس کی طرح دس ہیں یا سو پچاس گاؤں کا والی اور فرمانروا بن
جائے گا تو یہ قول بھی ایسا ہی قرآن شریف کے مخالف ہے جیسا کہ پہلا قول مخالف ہے کیونکہ
جب کہ دجال تمام انبیاء علیھم السلام کا اس قدر دشمن ہے کہ ان کو مفتری سمجھتا ہے اور خود خدائی
کا دعوی کرتا ہے تو بموجب منطوق آیت کے چاہیے تھا کہ ایک ساعت کے لئے بھی وہ خود سر
حاکم نہ بنایا جاتا تا مضمون فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا میں کچھ حرج اور خلل عائد نہ ہوتا ۔ ماسوا اس
کے جب کہ یہ مانا گیا ہے کہ بجز حرمین شریفین کے ہر ایک ملک میں دجال کی سلطنت قائم ہو
جائے گی تو پھر آیت وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ
دجال کی عام سلطنت کی صورت میں کیونکر بچی رہ سکتی ہے بلکہ دجالی سلطنت کے قائم ہونے
سے تو ماننا پڑتا ہے کہ جو حضرت مسیح کے تابعین کے لئے فوقیت اور غالبیت کا دائمی وعدہ تھا وہ
چالیس برس تک دجال کی طرف منتقل ہو جائے گا۔ جو شخص قرآن شریف کو خدا کا کلام اور سچا
مانتا ہے وہ تو اس بات کو صریح کفر سمجھے گا کہ ایسا عقیدہ رکھا جائے جس سے خدا تعالیٰ کی پاک
کلام کی تکذیب لازم آتی ہے۔ تم آپ ہی فکر کرو اور سوچو کہ جبکہ بموجب آیت وَجَاعِلُ
الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلى : ا إلى يَوْمِ الْقِيمَةِ ہمارا یہ ہمارا یہ ایمان ہونا چاہیے کہ
قیامت تک دولت اور سلطنت مسلمانوں اور عیسائیوں میں قائم رہے گی اور وہ لوگ جو
حضرت مسیح کے منکر ہیں وہ کبھی بلا د اسلامیہ کے مالک اور بادشاہ نہیں بنیں گے یہاں تک
۸۵ کہ قیامت آجائے گی تو اس صورت میں دجال کی کہاں گنجائش ہے؟ قرآن کو چھوڑنا اور
ایسی حدیث کو پکڑنا جو اس کے صریح منطوق کے مخالف ہے اور محض ایک ظنی امر ہے کیا یہی
۲۰۱ ال عمران : ۵۶
اسلام ہے؟ اور اگر یہ سوال ہو کہ جب کہ دجال کا بھی حدیثوں میں ذکر پایا جاتا ہے کہ وہ دنیا
میں ظاہر ہوگا اور پہلے نبوت کا دعویٰ کرے گا اور پھر خدائی کا دعویدار بن جائے گا تو اس حدیث
کی ہم کیا تاویل کریں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ اب تمہاری تاویل کی کچھ ضرورت نہیں ۔
واقعات کے ظہور نے خود اس حدیث کے معنے کھول دیئے ہیں ۔ یعنی یہ حدیث ایک ایسی قوم
کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اپنے افعال سے دکھلا دیں گے کہ انہوں نے نبوت کا دعوی بھی
کیا ہے اور خدائی کا دعوی بھی ۔ نبوت کا دعوی اس طرح پر کہ وہ لوگ خدا تعالیٰ کی کتابوں
میں اپنی تحریف اور تبدیل اور انواع و اقسام کی بیجا دست اندازیوں سے جو نہایت جرات
اور بیبا کی اور شوخی سے ہوں گی اس قدر دخل دیں گے اور اس قدر اپنی طرف سے
تصرفات کریں گے اور ترجموں کو عمدا بگاڑیں گے کہ گویا وہ خود نبوت کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔
پس یہ تو نبوت کا دعوی ہوا ۔ اب خدائی کے دعوے کی بھی تشریح سینے اور وہ یوں ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ لوگ ایجاد اور صنعت اور خدائی کے کاموں کی گنہ
معلوم کرنے میں اور اس ڈھن میں کہ الوہیت کے ہر ایک کام اور صنعت کی نقل اتار لیں اس
قدر حریص ہوں گے کہ گویا وہ خدائی کا دعویٰ کر رہے ہیں ۔ وہ چاہیں گے کہ مثلاً کسی طرح بارش
ربوبیت کی عظمت اور الوہیت کے جلال اور صفات باری کی وحدانیت کو ملحوظ رکھ کر انکسار اور ادب
عبودیت کے ساتھ ایجاد اور صنعت کی طرف بقد راعتدال مشغول ہونا یہ اور امر ہے مگر شوخی اور تکبر کو اپنے
دماغ میں جگہ دے کر اور قضاء و قدر کے سلسلہ پر ٹھٹھا مار کر خدا کے پہلو میں اپنی انانیت کو کسی فعل ایجاد
وغیرہ سے ظاہر کرنا یہی دجالیت ہے اور دجال کے لفظ سے ہماری وہ مراد نہیں ہے جو حال کے مولوی مراد
لیتے ہیں اور اُس کو ایسا شخص سمجھتے ہیں جس سے وہ لڑائیاں کریں گے کیونکہ ہمارے نزدیک دجال ہو یا
کوئی ہو اُس سے دین کے لئے لڑائی کرنا منع ہے ہر یک مخلوق سے سچی ہمدردی چاہیے اور لڑائی کے
خیالات سب باطل ہیں اور دجال سے مراد صرف وہ فرقہ ہے جو کلام الہی میں تحریف کرتے ہیں یاد ہر یہ
کے رنگ میں خدا سے لا پروا ہیں ۔ اور اس لفظ میں کوئی اور خطرناک مفہوم مخفی نہیں ہے بلکہ یہ لفظ محرف
☆
کے لفظ یا دہریہ کے لفظ سے مترادف ہے۔ منہ
☆
کرنا اور بارش کو بند کر دینا اور پانی بکثرت پیدا کرنا اور پانی کو خشک کر دینا۔ اور ہوا کا چلانا اور
ہوا کو بند کر دینا اور کانوں کے ہر ایک قسم کے جواہر کو اپنی دستکاری سے پیدا کر لینا غرض
مخلوقات کے تمام افعال طبعیہ پر قبضہ کر لینا۔ یہاں تک کہ انسانی نطفہ کو کسی پچکاری کے ذریعہ
سے جس رحم میں چاہیں ڈال دینا اور اس سے حمل ٹھہرانے کے لئے کامیاب ہو جانا اور کسی طور
سے مردوں کو زندہ کر دینا اور عمروں کو بڑھا دینا اور غیب کی باتیں معلوم کر لینا اور تمام نظام طبعی
پر تصرف تام کر لینا اُن کے ہاتھ میں آجائے اور کوئی بات اُن کے آگے انہونی نہ ہو۔ پس جبکہ
ادب ربوبیت اور عظمت الوہیت اُن کے دلوں پر سے بکلی اُٹھ جائے گی اور خدائی تقدیروں
کو ٹالنے کے لئے بالمقابل جنگ کرنے والے کی طرح تدابیر اور اسباب تلاش کرتے رہیں
گے تو وہ آسمان پر ایسے ہی سمجھے جائیں گے کہ گویا وہ خدائی کا دعوی کر رہے ہیں اور مجھے اُس
ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ یہی معنے حق ہیں۔ اور جو دجال کی
آنکھوں کی نسبت حدیثوں میں آیا ہے کہ ایک آنکھ اُس کی بالکل اندھی ہوگی اور ایک میں پھولا
ہوگا اس کے یہ معنے ہیں کہ وہ گروہ جو دجالی صفات سے موسوم ہو گا اُس کا یہ حال ہوگا کہ ایک
آنکھ اُس کی تو کم دیکھے گی اور حقائق کے چہرے اُس کو دھندلے نظر آئیں گے مگر دوسری آنکھ
بالکل اندھی ہوگی وہ کچھ بھی دیکھ نہیں سکے گی جیسا کہ یہ قوم جو نظر کے سامنے ہے تو ریت پر تو
۸۶ کسی قدر ایمان لاتی ہے گو ناقص اور غلط طور پر مگر قرآن شریف کو دیکھ نہیں سکتے گویا اُن کی
ایک آنکھ میں انگور کے دانے کی طرح ٹینٹ پڑا ہوا ہے مگر دوسری آنکھ جس سے قرآن شریف
کو دیکھنا تھا بالکل اندھی ہے۔ یہ کشفی رنگ میں دجال کی صورت ہے اور اس کی تعبیر یہ ہے کہ
وہ لوگ خدا تعالیٰ کی آخری کتاب کو بالکل شناخت نہیں کریں گے۔ اور ظاہر ہے کہ اس
تاویل کی رو سے جو بالکل معقول اور قرین قیاس ہے کسی نئے دجال کی تلاش کی ضرورت
نہیں بلکہ جس گروہ نے قرآن شریف کی تکذیب کی اور جن کو خدا نے کتاب دی اور پھر
انہوں نے اس کتاب پر عمل نہ کیا اور اپنی طرف سے اس قدر تحریف کی کہ گویا نئی کتاب نازل ہو
رہی ہے اور نیز کارخانہ قضاء و قدر میں اس قدر دست اندازی کی کہ خدا کی عظمت دلوں پر سے
بکلی اُٹھ گئی وہی لوگ دجال ہیں۔ ایک پہلو سے نبوت کے مدعی اور دوسرے پہلو سے خدائی کے
دعویدار۔ تمام حدیثوں کا منشاء یہی ہے اور یہی قرآن شریف سے مطابق ہے اور اسی سے وہ
اعتراض دور ہوتا ہے جو ولا الضالین کی دعا پر عائد ہو سکتا تھا اور یہ وہ امر ہے کہ جس پر واقعات
کے سلسلہ کی ایک زبردست شہادت پائی جاتی ہے اور ایک منصف انسان کو بجز ماننے کے بن
نہیں پڑتا اور گو لفظ دجال کے ایک غلط اور خطر ناک معنے کرنے میں بہت سی تعداد مسلمانوں کی
آلودہ ہے مگر جو امر قرآن کے نصوص صریحہ اور اُن احادیث کے نصوص واضحہ سے جو قرآن کے
مطابق ہیں غلط ثابت ہو گیا اور عقلِ سلیم نے بھی اسی کی تصدیق کی تو ایسا امر ایک انسان یا کروڑ
انسان کے غلط خیالات کی وجہ سے غلط نہیں ٹھہر سکتا اور نہ لازم آتا ہے کہ جس مذہب کا دنیا میں
تعداد کثیر ہو وہی سچا ہو۔ غرض اب یہ ثبوت کمال کو پہنچ گیا ہے اور اگر اب بھی کوئی منہ زوری
سے باز نہ آوے تو وہ حیا سے عاری اور قرآن شریف کی تکذیب پر دلیر ہے اور وہ احادیث واضحہ
جو قرآن کی منشاء کے موافق دجال کی حقیقت ظاہر کرتی ہیں وہ اگر چہ بہت ہیں مگر ہم اس جگہ
بطور نمونہ ایک اُن میں سے درج کرتے ہیں۔ وہ حدیث یہ ہے يخرج في آخر الزمان
دجال يختلون الدنيا بالدين۔ يلبسون للناس جلود الضأن من الدين۔ السنتهم
احلى من العسل و قلوبهم قلوب الذياب يقول الله عزّ وجلّ أبي يغترون ام
على يجترء ون۔ حتى حلفت لأبعثن على اولئك منهم فتنة الخ - كنز العمال
جلد نمبرے صفحہ ۱۷۴ یعنی آخری زمانہ میں دجال ظاہر ہوگا وہ ایک مذہبی گروہ ہوگا جو زمین پر جابجا
خروج کرے گا اور وہ لوگ دنیا کے طالبوں کو دین کے ساتھ فریب دیں گے یعنی ان کو اپنے
دین میں داخل کرنے کے لئے بہت سا مال پیش کریں گے اور ہر قسم کے آرام اور لذات
دنیوی کی طمع دیں گے اور اس غرض سے کہ کوئی اُن کے دین میں داخل ہو جائے بھیڑوں کی
پوستین پہن کر آئیں گے۔ اُن کی زبانیں شہد سے زیادہ میٹھی ہوں گی اور ان کے دل بھیڑیوں
کے دل ہوں گے اور خدائے عز و جل فرمائے گا کہ کیا یہ لوگ میرے حلم پر مغرور ہور ہے
ہیں کہ میں اُن کو جلد تر نہیں پکڑتا اور کیا یہ لوگ میرے پر افترا کرنے میں دلیری کر رہے ہیں
یعنی میری کتابوں کی تحریف کرنے میں کیوں اس قدر مشغول ہیں۔ میں نے قسم کھائی ہے
کہ میں انہی میں سے اور انہی کی قوم میں سے ان پر ایک فتنہ برپا کروں گا ۔ دیکھو کنز العمال
جلد نمبرے صفحہ نمبر ۱۷۴۔ اب بتلاؤ کہ کیا اس حدیث سے دجال ایک شخص معلوم ہوتا ہے اور کیا
یہ تمام اوصاف جو دجال کے لکھے گئے ہیں یہ آج کل کسی قوم پر صادق آ رہے ہیں یا نہیں؟
اور ہم پہلے اس سے قرآن شریف سے بھی ثابت کر چکے ہیں کہ دجال ایک گروہ کا نام ہے
نہ یہ کہ کوئی ایک شخص اور اس حدیث مذکورہ بالا میں جو دجال کے لئے جمع کے صیغے استعمال
کئے گئے ہیں جیسے يختلون اور يَلبسون اور يغترّون اور يجترو ون اور اولئک اور
منهم یہ بھی بآواز بلند پکار رہے ہیں کہ دجال ایک جماعت ہے نہ ایک انسان ۔ اور قرآن
شریف میں جو یا جوج ماجوج کا ذکر ہے جن کو خدا کی پہلی کتابوں نے یورپ کی قومیں قرار
دیا ہے اور قرآن نے اس بیان کی تکذیب نہیں کی یہ دجال کے اُن معنوں پر جو ہم نے بیان
کئے ہیں ایک بڑا ثبوت ہے بعض حدیثیں بھی تو ریت کے اس بیان کی مصدق ہیں اور
لندن میں یا جوج ماجوج کی پتھر کی ہیکلیں کسی پرانے زمانہ سے اب تک محفوظ ہیں ۔ یہ تمام
امور جب یکجائی نظر سے دیکھے جائیں تو عین الیقین کے درجہ پر یہ ثبوت معلوم ہوتا ہے اور
تمام دجالی خیالات ایک ہی لمحہ میں منتشر ہو جاتے ہیں ۔ اگر اب بھی یہ بات قبول نہ کی
جائے کہ حقیقت حقہ صرف اسی قدر ہے جو سورۃ فاتحہ کے آخری فقرہ یعنی لا الضالین سے
سمجھی جاتی ہے تو گویا اس بات کا قبول کرنا ہوگا کہ قرآن کی تعلیم کو ماننا کچھ ضروری نہیں بلکہ
اس کے مخالف قدم رکھنا بڑے ثواب کی بات ہے۔ پس وہ لوگ جو ہماری اس مخالفت پر
خون پینے کو طیار ہیں مناسب ہے کہ اس موقعہ پر ذرہ خدا تعالیٰ سے خوف کر کے سوچیں کہ وہ
کس قدر خدا تعالیٰ کی پاک کلام سے دشمنانہ لڑائی کر رہے ہیں گو فرض کے طور پر ان کے
پاس ایسی حدیثیں انبار در انبار ہوں جن سے دجال معہود کا ایک خوفناک وجود ظاہر ہوتا ہو جو
اپنی جسامت کی وجہ سے ایک ایسی سواری کا محتاج ہے جس کے دونوں کانوں کا فاصلہ قریباً
تین سو ہاتھ ہے اور زمین و آسمان اور چاند اور سورج اور دریا اور ہوائیں اور مینہ اس کے حکم
میں ہیں لیکن ایسا ہیبت ناک وجود پیش کرنے سے کوئی ثبوت پیدا نہیں ہوگا۔ اس عقل اور
قیاس کے زمانہ میں ایسا خلاف قانون قدرت وجود ماننا اسلام پر ایک داغ ہوگا اور غایت کار
ہندوؤں کے مہادیو اور بشن اور برہما کی طرح مسلمانوں کے ہاتھ میں بھی لوگوں کے ہنسانے
کے لئے یہ ایک لغو کہانی ہوگی جو قرآن کی پیشگوئی لا الضالین کے بھی مخالف ہے اور نیز
اس کی تعلیم توحید کے بھی سراسر مخالف ۔ اور اس میں کچھ شبہ نہیں کہ ایسے وجود کو ماننا جس کے
ہاتھ میں گو تھوڑے عرصہ کے لئے تمام خدائی قوت اور خدائی انتظام ہوگا اس قسم کے شرک کو
اختیار کرنا ہے جس کی نظیر ہندوؤں اور چینیوں اور پارسیوں میں بھی کوئی نہیں ۔ افسوس کہ
اہل حدیث جو موحد کہلاتے ہیں۔ اس شرک کی قسم سے بیزاری ظاہر کرتے ہیں جو چوہے سے
بھی کمتر ہے اور اس شرک کو اپنے گھر میں داخل کرتے ہیں جو ہاتھی سے بھی زیادہ ہے۔ ان
لوگوں کی توحید بھی عجیب طور کی پختہ ہے کہ عیسی بن مریم کو خالقیت میں خدا کا قریباً نصف کا
شریک مان کر پھر توحید میں کچھ خلل نہیں آیا۔ تعجب کہ یہ لوگ جو اسلام کی اصلاح اور توحید کا دم
مارتے ہیں وہی اس قسم کے شرکوں پر زور مار رہے ہیں اور خدا کی طرح مسیح کو بلکہ دجال کو بھی
بے انت اور بے انتہا کمالات الوہیت سے موصوف سمجھتے ہیں ۔ عجیب بات ہے کہ اُن کی
نظر میں خدا کی سلطنت بھی ایسے ہمسر شریکوں سے پاک نہیں ہے اور پھر خاصے موحد اور
اہل حدیث ہیں ۔ کون کہہ سکتا ہے کہ مشرک ہیں اور گو عیسائی مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ لوگ
در حقیقت مشنریوں پر بہت ہی احسان کر رہے ہیں کہ ایک مسلمان کو اگر وہ اُن کے اِن
عقیدوں کا پابند ہو جائے جن کو یہ مولوی مسیح اور دجال کی نسبت سکھلا رہے ہیں بہت آسانی
۸۸ سے عیسائی مذہب کے قریب لے آتے ہیں یہاں تک کہ ایک پادری صرف چند منٹ میں ہی
ہنسی خوشی میں ان کو مرتد کر سکتا ہے۔ یہ نہیں خیال کرنا چاہیے کہ دجال کو الوہیت کی صفات
دینے سے عیسائیوں کو کیا فائدہ پہنچتا ہے گو سچ میں ایسی صفات قائم کرنے سے تو فائدہ پہنچتا
ہے کیونکہ جبکہ دجال جیسے دشمن دین اور نا پاک طبع کی نسبت مان لیا گیا کہ وہ اپنے اختیار سے
بارش برسانے اور مردوں کے زندہ کرنے اور بارش کے روکنے اور دوسری صفات الوہیت پر
قادر ہوگا تو اس سے بہت صفائی کے ساتھ یہ راہ کھل جاتی ہے کہ جبکہ ایک خدا کا دشمن
خدائی کے مرتبہ پر پہنچ سکتا ہے اور جبکہ خدائی کارخانہ میں ایسی بدانتظامی اور گڑ بڑ پڑا ہوا ہے
کہ دجال بھی اپنی جھوٹی خدائی چالیس برس تک یا چالیس دن تک چلائے گا تو پھر حضرت
عیسی کی خدائی میں کون سا اشکال عائد حال ہو سکتا ہے۔ پس ایسے لوگوں کے بپتسمہ پانے پر
بڑی بڑی اُمیدیں پادری صاحبوں کو دلوں میں رکھنی چاہئیں ۔ اور در حقیقت اگر خدا تعالیٰ
آسمان سے اپنے اس سلسلہ کی بنیاد اس نازک وقت میں نہ ڈالتا تو ان اعتقادوں کے طفیل
سے ہزاروں مولویوں کی روحیں پادری عمادالدین کی روح سے مل جاتیں مگر مشکل یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کی غیرت اور اس کا وہ وعدہ جو صدی کے سر سے متعلق تھا وہ پادری صاحبوں کی
اس کامیابی میں حائل ہو گیا مگر مولوی صاحبوں کی طرف سے کوئی فرق نہیں رہا تھا۔ دانشمند