تحفۂ گولڑویہ
حصہ 23
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہا کرتے ہیں کہ توریت میں جو مثیل موسیٰ کا وعدہ ہے اور لکھا ہے کہ تمہارے بھائیوں میں
سے موسیٰ کی مانند ایک نبی قائم کیا جائے گا وہ نبی یسوع یعنی عیسی بن مریم ہے یہ قول ان کا
اسی جگہ سے غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ جس حالت میں بنی اسرائیل میں سے حضرت عیسی کا
کوئی باپ نہیں ہے تو وہ بنی اسرائیل کا بھائی کیونکر بن سکتا ہے ۔ پس بلا شبہ ماننا پڑا کہ لفظ
تمہارے بھائیوں میں سے جو توریت میں موجود ہے اس سے مراد وہ نبی ہے جو بنی اسمعیل
میں سے ظاہر ہوا یعنی محمد محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کیونکہ تو ر : وسلم کیونکہ توریت میں جا بجا بنی اسمعیل کو
بنی اسرائیل کے بھائی لکھا ہے لیکن ایسا شخص جو با قرار فریقین کسی اسرائیلی مرد کے نطفہ
میں سے نہیں ہے اور نہ اسماعیلی مرد کے نطفہ سے وہ کسی طرح بنی اسرائیل کا بھائی نہیں کہلا
سکتا اور نہ حسب ادعائے عیسائیاں وہ موسیٰ کی مانند ہے کیونکہ وہ تو اُن کے نزدیک خدا ہے
اور موسیٰ تو خدا نہیں ۔ اور ہمارے نزدیک بھی وہ موسیٰ کی مانند نہیں کیونکہ موسیٰ نے ظاہر ہو کر
تین بڑے کھلے کھلے کام کئے جو دنیا پر روشن ہو گئے ایسے ہی کھلے کھلے تین کام جو دنیا پر بدیہی
طور پر ظاہر ہو گئے ہوں جس نبی سے ظہور میں آئے ہوں وہی نبی مثیل موسیٰ ہوگا ۔ اور وہ کام
یہ ہیں (۱) اول یہ کہ موسیٰ نے اُس دشمن کو ہلاک کیا جو اُن کی اور اُن کی شریعت کی بیخ کنی کرنا
چاہتا تھا (۲) دوسرے یہ کہ موسیٰ نے ایک نادان قوم کو جو خدا اور اس کی کتابوں سے نا واقف تھی
اور وحشیوں کی طرح چار سو برس سے زندگی بسر کرتے تھے کتاب اور خدا کی شریعت دی یعنی
توریت عنایت کی اور ان میں شریعت کی بنیاد ڈالی (۳) تیسرے یہ کہ بعد اس کے کہ وہ لوگ
ذلت کی زندگی بسر کرتے تھے ان کو حکومت اور بادشاہت عنایت کی اور اُن میں سے بادشاہ
بنائے۔ ان تینوں انعامات کا قرآن شریف میں ذکر ہے۔ جیسا کہ فرمایا۔ قَالَ عَسَى رَبُّكُمْ
أَنْ يُهْلِكَ عَدُوَّكُمْ وَيَسْتَخْلِفَكُمْ فِي الْأَرْضِ فَيَنْظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ ! دیکھو
سورۃ الاعراف الجزو نمبر ۹ ۔ اور پھر دوسری جگہ فرمایا ۔ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَبَ (١١)
الاعراف : ١٣٠
وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا -
تحفہ گولڑویہ
مال دیکھو سورة النساء الى ورة النساء الجزو نمبر ۵ ۔ اب سوچ کر دیکھ لو کہ ان
تینوں کاموں میں حضرت عیسی علیہ السلام کو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ایک ذرہ بھی مناسبت
نہیں۔ نہ وہ پیدا ہو کر یہودیوں کے دشمنوں کو ہلاک کر سکے اور نہ وہ اُن کے لئے کوئی نئی
شریعت لائے اور نہ انہوں نے بنی اسرائیل یا اُن کے بھائیوں کو بادشاہت بخشی ۔ انجیل کیا تھی
وہ صرف توریت کے چند احکام کا خلاصہ ہے جس سے پہلے یہود بے خبر نہیں تھے گو اس پر
کار بند نہ تھے۔ یہود گو حضرت مسیح کے وقت میں اکثر بدکار تھے مگر پھر بھی اُن کے ہاتھ میں
توریت تھی ۔ پس انصاف ہمیں اس گواہی کے لئے مجبور کرتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کچھ مماثلت نہیں رکھتے اور یہ کہنا کہ جس طرح حضرت موسیٰ نے
بنی اسرائیل کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی اسی طرح حضرت عیسی نے اپنے تابعین کو
شیطان کے ہاتھ سے نجات دی یہ ایسا بیہودہ خیال ہے کہ کوئی شخص کو کیسا ہی اغماض کرنے والا
ہو اس خیال پر اطلاع پا کر اپنے تئیں ہنسنے سے روک نہیں سکے گا۔ مخالف کے سامنے اس بات
کا کیا ثبوت ہے کہ عیسی نے ضرور اپنے پیروؤں کو شیطان سے اسی طرح نجات دے دی
جیسا کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو فرعون کے ہاتھ سے نجات دی ۔ موسیٰ کا بنی اسرائیل کو
فرعون کے ہاتھ سے نجات دینا ایک تاریخی امر ہے جس سے نہ کوئی یہودی منکر ہوسکتا ہے
نہ عیسائی نہ مسلمان نہ گبر نہ ہندو کیونکہ وہ دنیا کے واقعات میں سے ایک واقعہ مشہورہ ہے
مگر عیسی کا اپنے تابعین کو شیطان کے ہاتھ سے نجات دنیا صرف اعتقادی امر ہے جو محض
نصاری کے خیالات میں ہے خارج میں اس کا کوئی وجود نہیں جس کو دیکھ کر ہر ایک شخص
بد یہی طور پر قائل ہو سکے کہ ہاں یہ لوگ در حقیقت شیطان اور ہر ایک بدکاری سے نجات
پا گئے ہیں اور ان کا گروہ ہر ایک بدی سے پاک ہے ۔ نہ اُن میں زنا ہے نہ شراب خوری نہ
قمار بازی اور نہ خونریزی بلکہ تمام مذاہب کے پیشوا اپنے اپنے خیال میں اپنی اپنی امتوں کو
ا النساء : ۵۵
شیطان کے ہاتھ سے نجات دیتے ہیں۔ اس نجات دہی کے دعوے سے کسی پیشوا کو انکار ہے۔
اب اس بات کا کون فیصلہ کرے کہ دوسروں نے اپنی امت کو نجات نہیں دی مگر مسیح نے دی۔
پیشگوئی میں تو کوئی کھلا کھلا تاریخی واقعہ ہونا چاہیے جو موسیٰ کے واقعہ سے مشابہ ہو نہ کہ اعتقادی
امر کہ جو خود ثبوت طلب ہے۔ ظاہر ہے کہ پیشگوئی سے صرف یہ مقصود ہوتا ہے کہ وہ دوسری کے
لئے بطور دلیل کے کام آ سکے لیکن جب ایک پیشگوئی خود دلیل کی محتاج ہے تو کس کام کی ہے
مماثلت ایسے امور میں چاہیے کہ جو واقعات مشہورہ میں داخل ہوں نہ یہ کہ صرف اپنے
اعتقادیات ہوں جو خود ثبوت طلب ہیں ۔ بھلا انصافاً تم آپ ہی سوچو کہ موسیٰ نے تو فرعون کو
مع اس کے لشکر کے ہلاک کر کے جہان کو دکھلا دیا کہ اس نے یہودیوں کو اس عذاب اور شکنجہ
سے نجات دے دی جس میں وہ لوگ قریباً چار سو برس سے مبتلا چلے آتے تھے اور پھر ان کو
بادشاہت بھی دے دی مگر حضرت مسیح نے اس نجات کے یہودیوں کو کیا آثار دکھلائے اور کون
سا ملک ان کے حوالہ کیا اور کب یہودی ان پر ایمان لائے اور کب انہوں نے مان لیا کہ اس
شخص نے موسیٰ کی طرح ہمیں نجات دے دی اور داؤد کا تخت دوبارہ قائم کیا۔ اور بالفرض
اگر وہ ایمان بھی لاتے تو آئندہ جہان کی نجات تو ایک مخفی امر ہے اور ایسا مخفی امرکب اس
ہے کہ پیشگوئی میں ایک بدیہی امر کی طرح اس کو دکھلایا جائے ۔ جو شخص کسی مدعی نبوت پر
ایمان لاتا ہے یہ ایمان تو خود ہنوز جائے بحث ہے کسی کو کیا خبر کہ وہ ایمان لانے سے نجات
لائق
پاتا ہے یا انجام اس کا عذاب اور مواخذہ الہی ہے۔ پیشگوئی میں تو وہ امور پیش کرنے چاہئیں ﴿۱۲﴾
جن کو کھلے کھلے طور پر دنیا دیکھ سکے اور پہچان سکے ۔ اس پیشگوئی کا تو یہ مطلب ہے کہ وہ
نبی موسیٰ کی طرح بنی اسرائیل کو یا اُن کے بھائیوں کو ایک عذاب سے نجات دے گا اسی
طرح جیسا کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو عذاب سے نجات دی تھی ۔ اور نہ صرف نجات دے گا
بلکہ ان کو ایام ذلت کے بعد سلطنت بھی عطا کرے گا جیسا کہ موسیٰ نے بنی اسرائیل کو چار سو
برس کی ذلت کے بعد نجات دی اور پھر سلطنت عطا کی اور پھر اس وحشی قوم کو موسیٰ کی طرح
ایک نئی شریعت سے تہذیب یافتہ کرے گا ۔ اور وہ قوم بنی اسرائیل کے بھائی ہوں گے۔
اب دیکھو کہ کیسی صفائی اور روشنی سے یہ پیشگوئی سیدنا محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں
پوری ہو گئی ہے اور ایسی صفائی سے پوری ہو گئی ہے کہ اگر مثلاً ایک ہندو کے سامنے بھی جو
عقل سلیم رکھتا ہو یہ دونوں تاریخی واقعات رکھے جائیں یعنی جس طرح موسیٰ نے اپنی قوم کو
فرعون کے ہاتھ سے نجات دی اور پھر سلطنت بخشی اور پھر ان وحشی لوگوں کو جو غلامی میں
بسر کر رہے تھے ایک شریعت بخشی ۔ اور جس طرح سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان
غریبوں اور کمزوروں کو جو آپ پر ایمان لائے تھے عرب کے خونخوار درندوں سے نجات دی اور
سلطنت عطا کی اور پھر اس وحشیانہ حالت کے بعد ان کو ایک شریعت عطا کی تو بلا شبہ وہ ہندو
دونوں واقعات کو ایک ہی رنگ میں سمجھے گا اور ان کی مماثلت کی گواہی دے گا۔ اور خود ہم
جبکہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے متبعین کو عرب کے خون ریز
ظالموں کے ہاتھ سے بچا کر اپنے پروں کے نیچے لے لیا۔ اور پھر ان لوگوں کو جو صد ہا سال
سے وحشیانہ حالت میں بسر کر رہے تھے ایک نئی شریعت عطا فرمائی اور بعد ایام ذلت اور
غلامی کے سلطنت عطا فرمائی تو بلا تکلف موسیٰ کے زمانہ کا نقشہ ہماری آنکھوں کے سامنے
آجاتا ہے۔ اور پھر ذرہ اور غور کر کے جب حضرت موسیٰ کے سلسلۂ خلفاء پر نظر ڈالتے ہیں جو
چودہ سو برس تک دنیا میں قائم رہا تو اس کے مقابل پر سلسلہ محمد یہ بھی اسی مقدار پر ہمیں نظر آتا
ہے یہاں تک کہ حضرت موسیٰ کے سلسلۂ خلفاء کے آخر میں ایک مسیح ہے جس کا نام عیسی بن
مریم ہے ایسا ہی اس سلسلہ کے آخر میں بھی جو مقدار اور مدت میں سلسلہ موسوی کی مانند ہے
ایک مسیح دکھائی دیتا ہے اور دونوں سلسلے ایک دوسرے کے مقابل پر ایسے دکھائی دیتے ہیں کہ
جس طرح ایک انسان کی دوٹانگیں ایک دوسری کے مقابل پر ہوتی ہیں ۔ پس اس سے بڑھ کر
مماثلت کے کیا معنے ہیں۔ اور یہی حقیقت یہ آیت ظاہر فرماتی ہے کہ إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ
رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ ہے۔ اور اسی مقام سے ظاہر ہوتا
ہے کہ اس امت کے آخری زمانہ میں مسیح کے مبعوث ہونے کی کیوں ضرورت تھی یعنی یہی
ضرورت تھی کہ جبکہ خدا تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت موسیٰ علیہ السلام کا
مثیل ٹھہرایا اور نیز سلسلہ خلافت محمد یہ کو سلسلہ خلافت موسویہ کا مثیل مقرر کیا تو جس طرح
موسوی سلسلہ موسیٰ سے شروع ہوا اور مسیح پر ختم ہوا یہ سلسلہ بھی ایسا ہی چاہیے تھا۔ سوموسیٰ کی
جگہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مقرر کئے گئے اور پھر آخر سلسلہ میں جو بالمقابل حساب کے
رو سے چودھویں صدی تھی ایسا شخص مسیح کے نام سے ظاہر کیا گیا جو قریش میں سے نہیں تھا۔
جس طرح حضرت عیسی بن مریم باپ کے رو سے بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا۔ غرض اس
امت کے آخری زمانہ میں مسیح کے آنے کی ضرورت یہی ہے کہ تا دونوں سلسلوں کا اول اور
آخر با ہم مطابق آجائے اور جیسا کہ ایک سلسلہ چودہ سو برس کی مدت تک موسیٰ سے لے کر ۱۲۳
عیسی بن مریم تک ختم ہوا ایسا ہی دوسرا سلسلہ جو خدا کی کلام میں اس کے مشابہ کھڑا کیا گیا
ہے اسی چودہ سو برس کی مدت تک مثیل موسیٰ سے لے کر مثیل عیسی بن مریم تک ختم ہوا ۔ یہی
خدا کا ارادہ تھا جس کے ساتھ یہ امر بھی ملحوظ ہے کہ جیسا کہ موسوی سلسلہ کا عیسی اُس
صلیب پر فتح یاب ہوا تھا جو یہودیوں نے کھڑا کیا تھا ایسا ہی محمدی سلسلہ کے عیسی کے لئے
یہ مقد رتھا کہ وہ اس صلیب پر فتح یاب ہو جو نصاری نے کھڑا کیا ہے ۔ غرض اس اُمت
میں بھی پورا مقابلہ دکھلانے کے لئے آخری خلیفہ خلفائے محمد یہ میں سے عیسی کے نام پر آنا
ضروری تھا جیسا کہ اوّل سلسلہ میں موسیٰ کے نام پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث
ہوئے اور جس طرح یہ اسلامی سلسلہ مثیل موسیٰ سے شروع ہوا اسی طرح ضروری تھا کہ
مثیل عیسی پر اس کا خاتمہ ہوتا تا یہ دونوں سلسلے یعنی سلسلہ موسویہ اور سلسلہ محمد یہ
المزمل : ١٦
ایک دوسرے سے مطابق ہو جاتے۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا اور اسی حقیقت کے سمجھنے پر تمام
نزاعوں کا فیصلہ موقوف ہے۔ جو بات خدا نے چاہی انسان اس کو رد نہیں کر سکتا۔ خدا نے دنیا کو
اپنے عجائبات قدرت دکھلانے کے لئے ابراہیم کی اولاد سے دو سلسلے قائم کئے ۔ اوّل موسوی
سلسلہ جو بنی اسرائیل میں قائم کیا گیا اور ایک ایسے شخص پر ختم کیا گیا جو بنی اسرائیل میں سے نہیں
تھا یعنی عیسی مسیح ۔ اور عیسی مسیح کے دو گروہ دشمن تھے ایک اندرونی گروہ یعنی وہ یہودی جنہوں نے
اس کو صلیب دے کر مارنا چاہا جس کی طرف سورۃ فاتحہ میں یعنی آیت غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ
میں اشارہ ہے۔ دوسرے بیرونی دشمن یعنی وہ لوگ جو رومی قوم میں سے متعصب تھے جن کو
خیال تھا کہ یہ شخص سلطنت کے مذہب اور اقبال کا دشمن ہے۔ ایسا ہی خدا نے آخری مسیح کے
لئے دور دشمن قرار دیئے ایک وہی جن کو اُس نے یہودی کے نام سے موسوم کیا وہ اصل یہودی نہیں
تھے۔ جس طرح یہ سیح جو آسمان پر عیسی بن مریم کہلاتا ہے دراصل عیسی بن مریم نہیں ہے بلکہ اس
کا مثیل ہے۔ دوسرے اس مسیح کے وہ دشمن ہیں جو صلیب پر غلو کرتے ہیں اور صلیب کی فتح
چاہتے ہیں مگر اس مسیح کی پہلے مسیح کی طرح آسمان پر بادشاہت ہے زمین کی حکومتوں سے کچھ
تعلق نہیں ۔ ہاں جس طرح رومی قوم میں آخر دین مسیحی داخل ہو گیا اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
اب خلاصہ کلام یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی انجیل میں یہ دعوی نہیں کہ میں
موسیٰ کی مانند بھیجا گیا ہوں اور نہ ایسا دعویٰ وہ کر سکتے تھے کیونکہ وہ موسوی سلسلہ کے
تحت میں اس سلسلہ کے آخری خلیفہ تھے لہذا وہ موسیٰ کے مثیل کیونکر ٹھہر سکتے تھے مثیل تو
وہ تھا جس نے موسیٰ کی طرح امن بخشا اور سلطنت بخشی اور شریعت دی اور پھر موسیٰ کی
طرح چودہ سو برس کا ایک سلسلہ قائم کیا ۔ اور آپ موسیٰ بن کر اپنے خلفاء کے اخیر سلسلہ
میں موسیٰ کی طرح ایک مسیح کی بشارت دی ۔ اور جس طرح موسیٰ نے توریت میں لکھا
کہ یہودا کی سلطنت جاتی نہیں رہے گی جب تک مسیح نہ آوے ۔ اسی طرح مثیل موسیٰ