استفتاء

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

You should not conceal your testimony, and he who does
conceal is surely wicked minded; and God is perfectly aware of
what you do۔
Sir,
(Sura Baqar R۔39)
I beg to enclose herewith a copy of the pamphlet named "Istifta"۔ The
motive which has led me to write it is, that the Aryas entertain quite a false
notion that Lekh Ram was murdered at my instigation۔ I am inclined to
excuse them for this, as they are entirely ignorant of the supernatural origin
of prophecies, and according to their belief inspiration and revelation from
God belonged only to the hoary antiquity, now they have become extinct, in
other words the Divine influence is not eternal, but a thing of the past۔
Therefore they cannot reconcile the prophetic phenomena with the present
age۔ However a study of the pamphlet, it is hoped, will not only clear me of
any participation direct or indirect in Lekh Ram's murder, but will also be
useful to those who deny the existance of prophetic revelation in this age,
and who consider the power of telling future events inconsistent with the
laws of Nature۔ At any rate this pamphlet will probably be interesting and
instructive to those who sicncerely seek a reply to the questions:-(1) "Is
there a God at all"? (2) "If so, does He reveal future events to His Elite۔"?
I have answered these questions by fully explaining such reasons as
conclusively prove that tha prophecy about Lekh Ram was actually revealed
by God, and that it was altogether out of the Province of man's capabilities
and device۔
I have repeatedly said that Lekh Ram had challenged me to make the
prophecy concerning himself which if it were fulfilled was to be the sole
criterion of the truth or falsehood of Islam and the Arya faith۔ And when the
prophecy was made, both the parties agreed to give it a very wide
publication and awaited the result most anxiously۔ At last it has been most
clearly and definitely fulfilled۔ The most curious phase of the prophecy,
which has been very thoroughly discussed in these pages, is, that it was
published in clear and unequivocal words in the"BURAHIN-I-AHMADIYAH" about
seventeen years ago when Lekh Ram was a mere boy of twelve or
✩Istifta is an Arabic word and means to cosult a learned man for an opinion

thirteen years۔ The readers of this pamphlet, must carefully consider
this fact which, I believe, will improve their faculty of discernment, and
by cleary shewing them the difference between Divine and human
powers, will settle their thoughts and satisfy their minds۔
It would not be out of place to invite your attention to another of my
books-"SIRAJ-I-MUNIR" or "THE BRIGHT SUN, "- which deals with this
important question from another point of view۔ All the prophecies which
were made and literally fulfilled before Lekh Ram's death, have been
collected therein, and a few of them concerned some other Aryas who
are still alive to bear testimony to what they experienced in their own
cases۔ If any of my readers before attempting a reply to this pamphlet
should like to see the "SIRAJ-I-MUNIR" it shall be sent to him with great
pleasure۔
I should also mention that those Maulvies, who like the Aryas,
bewildered by the too accurate and unexpected fulfilment of the
prophecy, and who being utterly devoid of spirituality are befogged by
doubt, will find it worth their while to peruse this book۔
I send this pamphlet to you so that after a careful consideration of
the arguments I have given, you may give your impartial opinion as to
the following points:-
1۔ Has the prophecy about Lekh Ram been actually fulfilled?
2۔ If so can it be said that the prophecy is supernatural, that is,
neither a design of man nor a mere accident, but a special
manifestation of the Divine powers, which may be termed a revealed
prophecy?
And communicate the same with your arguments in support of your
views to
KADIAN:
Dated 1st May 1897۔
Your ever faithful,
MIRZA GHULAM AHMED
Chief of Kadian,
Gurdaspur District,
Punjab۔

مطبوعه مطبع
ضیاء الاسلام
استفتاء
قادیان دارلامان
ولا نكتمُوا الشَّهَادَةَ، وَ مَن يكتمها فإنه ألم قلبه والله بما تَعْمَلُونَ علی و کوردی کومت چھپاؤ اور جو اسے چھپاتا بتبد اس کا دل بدکار ہے اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے
بسم اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدَهُ وَتُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
صاحب من ! میں اس چٹھی کے ہمراہ آپ کی خدمت میں ایک رسالہ بھیجتا ہوں جس کا نام
استفتاء ہے اس رسالہ کے لکھنے کی ضرورت یہ ہوئی ہے کہ آریہ قوم نے حد سے زیادہ اس بات
پر زور دیا ا ہے ہے کہ کہ لیکھر ام اس شخص یعنی اس راقم کی سازش سے قتل ہوا ہے اور میری دانست میں
وہ کسی قدر معذور بھی ہیں کیونکہ الہامی پیشگوئیوں کے فوق العادت طریق سے بالکل بے خبر
ہیں ۔ وجہ یہ کہ ان کے عقیدہ کی رو سے ہزار ہا برس سے الہام الہی پر مہر لگ چکی ہے اور خدا کا
کلام آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گیا ہے اس لئے وہ کسی طرح سمجھ نہیں سکتے کہ خدا کی طرف سے
ایسی پیشگوئیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ بہر حال ہمارے ہاتھ میں جو اپنی بریت کے وجوہ ہیں ان کا
بیان کر دینا نہ صرف لیکھرام کے حامیوں کے شبہات کو مٹانا ہے بلکہ ایسے ے لوگوں لوگوں کے معلومات کو
بھی وسیع کرنا ہے جو اس زمانہ میں کسی الہامی پیشگوئی کے نفس مفہوم پر بھی اعتراض رکھتے ہیں
اور غیب کی باتوں کو قبل از وقت بیان کرنا قانون قدرت کے خلاف خیال کرتے ہیں ۔ غالبا یہ
رسالہ ان لوگوں کے لئے بھی و لئے بھی دلچسپ اور موجب زیادت علی ، اور موجب زیادت علم ہوگا جو دلی شوق کے ساتھ اس
بات کی تفتیش میں ہیں کہ کیا خدا حقیقت میں موجود ہے اور کیا وہ قبل از وقت کسی پر غیب کی باتیں
ظاہر کر سکتا ہے۔ اسی غرض سے اس رسالہ میں تمام ایسے وجوہ بیان کئے گئے ہیں کہ جو بخوبی
ثابت کرتے ہیں کہ وہ پیشگوئی جو لیکھرام کے بارے میں کی گئی تھی وہ واقعی طور پر خدا تعالیٰ کی
طرف سے تھی ۔ اور کسی طرح ممکن ہی نہیں کہ وہ انسان کا منصوبہ ہو یا انسان اس پر قادر ہو
سکے ۔ اور اس بات کو ہم کئی دفعہ بیان کر چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کی درخواست لیکھر ام نے خود
کی تھی اور اس کو اسلام اور آریہ مذہب کے امتحان صدق و کذب کا معیار قرار دیا تھا۔ اور پھر
بعد اس کے فریقین کی باہمی رضامندی سے دونوں فریق نے بڑے زور سے اس پیشگوئی کو شائع
کیا تھا۔ اور جس طرح پہلوانوں کی کشتی ہوتی ہے اسی طرح دونوں گروہ کا اس پیشگوئی پر خیال
لگا ہوا تھا ۔ آخر بڑی صفائی سے یہ پوری ہوئی ۔ اس پیشگوئی میں ایک بات نہایت عجیب ہے
جس کو میں نے زبردست دلائل کے ساتھ اس رسالہ میں بیان کر دیا ہے اور وہ یہ ہے کہ

یہ پیشگوئی مارچ ۱۸۹۷ء کے مہینہ سے جس میں لیکھرام قتل ہوا ہے ۱۷ برس پہلے ہماری کتاب
براہین احمدیہ کے ایک الہام میں بڑی صفائی سے ذکر کی گئی ہے اور براہین کی تالیف کا وہ زمانہ تھا کہ
شاید اس وقت لیکھرام ۱۲ یا ۱۳ برس کا ہوگا۔ یہی وہ بات ہے جس کو خوب غور سے سوچنا چاہیے اور یہی وہ
امر ہے جس سے معرفت کی ترقی ہوگی اور خدا کے فعل اور انسان کے فعل میں کھلا کھلا فرق دکھائی دے گا
اور دل میں سکینت اور اطمینان پیدا ہو جائیں گے اور غالباً اس جگہ اس بات کا بیان کرنا بھی مفید ہو گا
کہ میں نے ابھی تک ایک دوسرے رسالہ میں جس کا نام سراج منیر ہے اپنی بریت اور سچائی ثابت
کرنے کے لئے ایک اور سلسلہ گواہ کی طرح پیش کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ میں نے وہ تمام پیشگوئیاں جو
لیکھرام کے مرنے سے پہلے پوری ہو چکی تھیں رسالہ مذکورہ میں جمع کر کے لکھ دی ہیں اور نہایت لطیف
طور پر ان کا نظام دکھلایا ہے ان پیشگوئیوں کے بعض ایسے آریہ بھی گواہ ہیں جن کے بارے میں یہ
پیشگوئیاں کی گئی تھیں سو میرے نزدیک بہتر ہوگا کہ جو صاحب اپنی رائے لکھنے کے وقت سراج منیر کا
دیکھنا مناسب سمجھیں وہ مجھ سے طلب کریں میں وہ رسالہ ان کی خدمت میں روانہ کر دوں گا اور یہ
بات بھی بیان کر دینے کے قابل ہے کہ جیسا کہ آریوں کو اس پیشگوئی کے بارے میں ناحق کے شبہات
ہیں جن کی وجہ بجز اس کے کچھ نہیں کہ پیشگوئی کی عظمت نے ان کو حیرت میں ڈال دیا ہے ایسا ہی
ہمارے مخالف مولوی بھی جو روحانیت سے بے بہرہ ہیں اسی گرداب میں پڑے ہوئے ہیں سوان کے
لئے بھی یہ رسالہ مفید ہوگا بشرطیکہ وہ غور سے پڑھیں اور یہ رسالہ اس چٹھی کے ذریعہ سے آپ کی خدمت
میں پیش کیا جاتا ہے کہ آپ رسالہ کے وجوہات پیش کردہ پر غور کر کے اپنے دلی انصاف کے تقاضا سے
وہ فتوی لکھیں جس کا لکھنا وجوہات معروضہ کی رو سے واجب ہو یعنی یہ کہ لیکھرام کے مرنے کی نسبت جو
پیشگوئی کی گئی تھی کیا وہ فی الواقعہ پوری ہو گئی یا نہیں اور کیا وہ اس اعلیٰ درجہ فوق العادت پر ہے یا نہیں
جس کی نسبت وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ نہ وہ انسانی منصوبہ ہے اور نہ اتفاقی امر ہے بلکہ خدا تعالیٰ کا
وہ خاص فعل ہے جس کو الہامی پیشگوئی کہنا چاہئے ۔ والسلام علی من اتبع الهدی ۔
را تم غلام احمد قادیانی ۸ ذی الحجه ۱۳۱۴ھ
مکرر آنکہ جو صاحب بغرض تصدیق نشان لیکھرام والی پیشگوئی کے اپنی گواہی نقشہ منسلکہ پر کرنا نہ
چاہیں انہیں لازم ہو گا کہ یہ رسالہ استفتاء معہ اس چٹھی کے واپس کریں۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده و نصلی علی رسوله الكريم
استفتاء
کیا فرماتے ہیں بزرگان اہل النظر واہل الرائے کہ یہ الہامی شہادتیں جو ذیل میں لکھی جاتی
ہیں ان پر نظر ڈالنے سے اطمینان کے لائق یہ نتیجہ نکلتا ہے یا نہیں کہ جو پیشگوئی لیکھرام کی موت کی
نسبت کی گئی تھی وہ واقعی طور پر پوری ہو گئی ؟ اگر ان کی رائے میں پورے یقین اور اطمینان کے ساتھ
نیچے لکھی ہوئی پیشگوئیوں سے جو بطور وثیقہ شہادت ہیں کمال صفائی سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ
تحریریں انسانی انکلوں اور منصوبوں سے برتر اور فوق العادۃ ہیں تو محض اللہ سچائی کی مدد کے لئے جو
جوان مردوں اور بہادروں اور خدا ترس بندوں کا کام ہے بغرض تصدیق اس مضمون کے ذیل میں اپنی
گواہی ثبت کریں۔ مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو اس سچی گواہی کا اجر دے گا اور دنیا اور دین کی
عافیت اور کامیابی سے کامل حصہ عطا فرمائے گا ورنہ شہادت حقہ کے چھپانے کے جو برے نتائج
ہیں ان کا ظہور بھی قانون الہی کے رو سے لازمی ہے لیکن اگر کسی کے نزدیک مندرجہ ذیل الہامی
شہادتیں اطمینان کے لائق نہیں بلکہ ان کے خیال میں دراصل انسانی منصوبہ تھا جو الہامی پیشگوئی کے
نام سے مشتہر کیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ آخر اس پختہ سازش کی وجہ سے لیکھرام چھ مارچ ۱۸۹۷ء کو
بمقام لاہور مارا گیا تو اسے اختیار ہے کہ اس کاغذ پر اپنی گواہی ثبت نہ کرے اور مجھے قاتلوں میں
سے شمار کرتا رہے لیکن اگر اس کے نزدیک یہ الہامی شہادتیں وزن کے قابل ہیں جن سے ہم فائدہ
اٹھانے کے مستحق ہیں تو دینی ہمدردی کا اس وقت ہم کوئی مطالبہ نہیں کرتے مگر انسانی ہمدردی اور وہ
بھی ٹھیک ٹھیک انصاف کی رو سے جس قدر قانون ہمیں حق بخشتا ہے اس کو ہم ادب کے ساتھ
اہل الرائے سے بطور استفتاء مانگتے ہیں ۔ ہم اس استفتاء کے ذریعہ سے اہل نظر سے کیا چاہتے ہیں؟

بس یہی کہ جو کچھ ہم ایک مرتب اور مکمل سلسلہ پیشگوئیوں کا لیکھر ام کی موت کے بارے میں ان کے سامنے رکھتے
ہیں وہ اس پر پوری توجہ کے ساتھ فتویٰ کے طور پر رائے لکھیں اور اپنے پاک کانشنس کے جوش سے شہادت دیں کہ
کیا عقل اور دیانت واجب نہیں ٹھہراتی کہ اس الہامی سلسلہ کے فوق العادۃ بیان کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا۔
جائے؟ اور کیا ایک عقلمند کے ذہن میں آسکتا ہے کہ پیشگوئی کی یہ تمام شاخیں جو بشری طاقتوں سے بڑھ کر ہیں
جھوٹ کی تائید میں یکدفعہ پھوٹ پڑیں؟ اس وقت یہ بیان کرنا ضروری ہے کہ آریہ صاحبوں کے ہاتھ میں اس
پیشگوئی کی تکذیب کیلئے جو کچھ ہے وہ اس سے زیادہ نہیں کہ انہوں نے بجائے اس کے کہ خدا کے عجیب کاموں پر
غور کرتے یہ طریق اختیار کیا ہے کہ بدظنی کی وجہ سے انسانی منصوبوں کے احتمال کو وہ درجہ دیا ہے جو خدائے قادر
کے کاموں سے مخصوص ہے۔ چونکہ یہ پیشگوئی چار برس سے کچھ زیادہ کی تھی اور کئی مجلسوں کی تقریروں اور نیز
تحریروں سے ہندوؤں تک یہ بات پہنچ گئی تھی کہ پیشگوئی میں یہ لکھا گیا ہے کہ ہیبت ناک طور پر لیکھرام کی زندگی کا
خاتمہ ہوگا اور نیز یہ کہ عید کے دنوں میں اس کی وفات ہوگی اور چھ سال کے اندر ہوگی اور پیشگوئی اپنے صریح
لفظوں میں واقع قتل کی طرف اشارہ کرتی تھی اس لئے انہوں نے اس بات کو بہت بعید سمجھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے کوئی پیشگوئی ایسے صریح پتوں اور نشانوں کے ساتھ ہومگر اس بات کو قرین قیاس خیال نہ کیا کہ قبل از وقت به تمام
غیب کی باتیں کوئی انسان اپنے منہ سے نکالے اور پھر ویسی ہی پوری کر کے دکھلا دیوے لہذا انہوں نے اس الہامی
پیشگوئی کو انسانی منصوبہ پر حمل کر لیا اور بڑے اصرار سے بار بار اخباروں میں چھاپا کہ ایسی صفائی سے پیشگوئی کرنا
اور ایسے کھلے کھلے اور بے حجاب طریق سے تاریخ اور دن اور صورت موت کو قبل از وقت بیان کرنا خدا کا قانون نہیں
ہے بلکہ سچ یہ ہے کہ یہی شخص یعنی یہ راقم لیکھرام کا قاتل ہے اور یہ پیشگوئی عمیق سازشوں اور مدت کی سوچی ہوئی
تدبیروں کا نتیجہ ہے۔ اسی بناء پر انہوں نے باہمی اتفاق کے ساتھ اس راقم کو ملزم بنانے کیلئے زور دیا اور اس خیال
کے اظہار میں اخباروں کے کالم کے کالم سیاہ کر ڈالے اور گورنمنٹ میں مخبریاں کیں یہاں تک کہ ۱۸ اپریل ۱۸۹۷ء
کو بروز پنجشنبہ انگریزی افسروں نے قادیان میں آکر میرے گھر کی تلاشی کی۔ تلاشی کے وقت میں خطوط دستخطی
پنڈت لیکھرام برآمد ہوئے اور نیز وہ معاہدہ کا کاغذ بھی نکل آیا جس میں آسمانی نشانوں کے دکھلانے کے بارے
میں شرطیں قائم ہو کر دونوں فریق کی رضامندی سے سچی پیشگوئی کو معیار صدق و کذب ٹھہرایا گیا تھا چنانچہ
صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے حضور میں وہ کاغذ پڑھا گیا جس کا یہ مضمون تھا کہ جو پیشگوئی لیکھرام کے
حق میں کی جائے گی وہ دین اسلام اور آریہ مذہب میں ایک فیصلہ ناطق ہوگی ۔ اگر پیشگوئی سچی نکلی تو وہ دین
اسلام کی سچائی کی گواہ ہوگی اور ہندو مذہب کے بطلان پر دلیل ٹھہرے گی اور اگر جھوٹی نکلی تو وہ ہندو مذہب
کی سچائی پر گواہ ہوگی اور نعوذ باللہ دین اسلام کے بطلان پر دلالت کرے گی ۔ اور یہ شرط پنڈت لیکھرام نے اپنے

اصرار سے لکھوائی تھی اور چونکہ مجھے خدا تعالیٰ کے وعدوں پر وثوق تھا اس لئے میں نے بھی اس کو قبول کر لیا تھا۔ ۳
اب وہ مشکل جس کے لئے اس استفتاء کی ضرورت پڑی صرف اسی قدر نہیں کہ آریہ صاحبوں نے اس راقم پر
خفیہ سازش کا الزام لگایا بلکہ ہماری قوم کے بعض بزرگ لوگوں نے بھی ان سے اتفاق کر لیا اور یہ چاہا کہ ایسی
عظیم الشان پیشگوئی جس کی تکذیب کا نتیجہ معاہدہ کے کاغذات کے رو سے اسلام کی تکذیب ہے کسی طرح
باطل ٹھہرائی جائے چنانچہ مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنة اور ایسا ہی بعض چند
اور مولویوں نے عام طور پر یہ رائے شائع کر دی ہے کہ یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی ۔ چنانچہ انہوں نے ایک خط
میری طرف بھی بھیج دیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے اپنی نیک نیتی سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی یعنی لیکھرام کی موت صرف ایک اتفاقی امر تھا جس میں خدا کا کچھ دخل نہیں، اور اس بات پر
زور دیا کہ کیوں یہ امر ثابت شدہ مان لیا جائے کہ پیشگوئی سچی ہوئی ۔ اور کیوں یہ قبول نہ کیا جائے کہ یہ ایک
اتفاقی موت ہے جو پیشگوئی کے زمانہ میں وقوع میں آگئی ۔
کے
اس تکذیب کی ہمیں اپنے ذاتی اغراض کے لئے تو کچھ پرواہ نہ تھی لیکن چونکہ معاہدہ کے کاغذات تلاشی ۔
وقت میں پکڑے گئے اور صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے حضور میں پڑھے گئے اور ہر ایک دشمن
دوست کو ان سے اطلاع ہو گئی تو اب ایسی سچائی جس میں فروگذاشت کرنے سے اسلام پر بے جا حملہ ہوتا ہے
قابل در گذر نہیں ۔ اسی اشد ضرورت کی وجہ سے یہ تمام روئداد اہل الرائے کی خدمت میں پیش کرنی پڑی
تا کہ وہ دیکھیں کہ کس قدر ظلم کا ارادہ کیا گیا ہے۔ افسوس کہ ان لوگوں نے ان خیالات کے ظاہر کرنے کے
وقت یہ نہیں سوچا کہ ان تاویلوں سے دنیا میں کسی نبی کی پیشگوئی قائم نہیں رہے گی کیونکہ ہر ایک جگہ اس وہم
کا دروازہ کھلا ہے کہ یہ اتفاقی واقعہ ہے۔ پس اگر یہی رائے سچی ہے تو انہیں اقرار کرنا چاہیے کہ تمام نبیوں کی
نبوت پر کوئی بھی ثبوت نہیں اور سب اتفاقی واقعات ہیں ۔
توریت اور قرآن نے بڑا ثبوت نبوت کا صرف پیشگوئی کو قرار دیا ہے اور ایک مفسد آدمی کسی سچی پیشگوئی کو
بڑی آسانی سے اتفاقی امر کہہ سکتا ہے لیکن میں زور سے کہتا ہوں کہ یہ تمام شبہات اس قسم کے ہیں کہ جیسے ایک
دہر یہ مصنوعات کو ایک نکما سلسلہ ٹھہرا کر خدا تعالیٰ کے وجود کی نسبت شبہات پیدا کر لیتا ہے اور دنیا کے تمام
نظام کو اتفاقی امر ٹھہراتا ہے اور پھر جب سمجھ آتی ہے اور خدا کا فضل اس کے شامل حال ہوتا ہے اور اس عالم
کی ترتیب ابلغ اور محکم کو مشاہدہ کرتا ہے اور دقائق صنعت باری اور اس کی لطیف حکمتوں پر اطلاع پاتا ہے تو
نا چار پہلی رائے اس کو چھوڑنی پڑتی ہے۔ سو یقیناً سمجھنا چاہیے کہ یہ اعتراضات بھی ایسے ہی ہیں اور یہ
اعتراضات اسی وقت تک دل میں اٹھتے ہیں کہ جب تک ایک پیشگوئی کے باریک پہلوؤں پر نظر نہیں پڑتی
اور خدا تعالیٰ کی خدائی کے انتظام کو ناقص سمجھا جاتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ایسے شہبے ہمیشہ ان لوگوں کے دلوں ۴

میں پیدا ہوتے ہیں جن کے دل خدا کی سچی معرفت سے بے نصیب ہیں وہ خدا کے کاموں سے حیرت زدہ
ہو کر انکار کرنے کی طرف جھک جاتے ہیں اور واقعات کو اس پہلو کی طرف کھینچ لیتے ہیں جس پہلو تک ان
کے موٹے اور سطحی خیال ٹھہر گئے ہیں اور اسی پر وہ زور دیتے رہتے ہیں۔ ہم ان سے پوچھتے ہیں کہ اگر
لیکھرام اتفاقی طور پر بذریعہ قتل مر گیا تو اس طور پر بھی تو اتفاقی امر کا واقعہ ہونا ممکن تھا کہ کوئی شخص اس کی
نسبت ارادہ قتل کا نہ کرتا۔ یا اگر کرتا تو اپنے ارادہ میں ناکام رہتا یا اگر کسی قدرحملہ کرتا تو ممکن تھا کہ اس سے
موت تک نوبت نہ پہنچتی۔ پھر کیا سبب کہ دوسرے پہلوؤں کے تمام اتفاقات ممکنہ ظہور میں نہ آئے اور یہ
اتفاق جوان پہلوؤں کی نسبت اپنے ساتھ مشکلات بھی رکھتا تھا ظہور میں آگیا ۔ کیا یہ خدا نے کیا یا کسی اور
نے؟ پس وہ علیم و سمیع خدا جس کے انصاف پر فریقین نے اس مقدمہ کو چھوڑا تھا اور جس کی نسبت ایک
فریق نے خبر بھی دی تھی کہ اس نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ میں ایسا ہی کروں گا کیوں اس کی نسبت یہ گمان کیا
جائے کہ اس نے منصفانہ فیصلہ نہیں دیا۔ اور کیوں ایسا سمجھا جائے کہ اس نے مفتری کی حمایت کی ۔ اگر یہ
مان لیا جائے کہ خدا کی یہ بھی عادت ہے کہ وہ ایسے جھوٹے کی پیشگوئیاں بھی سچی کر دیتا ہے جن پیشگوئیوں
کو وہ اپنے صدق کی وجہ ثبوت ٹھہراتا ہے تو گویا خدا کا عمداً یہ ارادہ ہے کہ جھوٹوں کو بچوں کے ساتھ برابر کر کے
سچ کے تمام سلسلہ کو تباہ اور زیروز بر کر دے۔ اگر یہ صحیح ہے کہ خدا صادق کا حامی ہوتا ہے اور اپنے وعدوں کو
پورا کرتا ہے نہ افتراؤں کو تو اس اصول کو ماننا ایک منصف کے لئے ضروری ہوگا کہ جو پیشگوئی خدا کے نام
پر کی جائے اور وہ پوری ہو جائے تو وہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر اس اصول کو نہ مانا جائے تو خدا کی
ساری کتابیں بے دلیل رہ جائیں گی اور ان کی سچائی پر یقین کرنے کی راہیں بند ہو جائیں گی۔ اسی کی طرف
خدا تعالیٰ اشارہ فرماتا ہے اور کہتا ہے وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ ، یعنی
صادق کی یہ نشانی ہے کہ اس کی بعض پیشگوئیاں پوری ہو جاتی ہیں۔ بعض کی شرط اس لئے لگا دی کہ وعید کی
پیشگوئیوں میں رجوع اور توبہ کی حالت میں عذاب کا تخلف جائز ہے گو کوئی بھی شرط نہ ہو۔ پس ممکن ہے کہ
بعض عذاب کی پیشگوئیاں ملتوی رکھی جائیں اور اپنی میعاد کے اندر پوری نہ ہوں جیسا کہ یونس کی قوم کے
لئے ہوا۔ غرض خدا کے نام پر جو پیشگوئی پوری ہو جائے اس کی نسبت شک کرنا اور اس کو اتفاق پر محمول کر دینا
گویا خدا تعالیٰ کے دینی انتظام پر ایک حملہ ہے اور نبوت کی تمام عمارت کو گرانے کا ارادہ ہے۔
ان تمہیدی امور کو یہاں تک درج کر کے اب ہم ان سلسلہ وار الہامی شہادتوں کو پیش کرتے ہیں
جن کا دریافت کرنا فتوی دینے سے پہلے اہم اور ضروری ہے۔ اور ان شہادتوں پر جو سوالات جرح
المؤمن : ۲۹

ہو سکتے تھے ہم نے پہلے سے بیانات مذکورہ بالا میں ان کو رد کر دیا ہے اور شاید آئندہ بھی کچھ کچھ لکھا جائے ۵
اب ہم ان تمہیدی امور کو یہاں تک لکھ کر اول پنڈت لیکھرام کے ان خطوط اور خلاصہ عہد نامہ کو معہ جواب
خود درج کرتے ہیں جو اس پیشگوئی سے پہلے بطور باہمی خط و کتابت ظہور میں آئے اور وہ یہ ہیں :
خط از طرف پنڈت لیکھر ام۔ بخدمت فیض درجت مرزا صاحب۔ نمستے ۔ جب سے میں یہاں
( قادیان میں ) آیا ہوں بہت سی خط و کتابت باہمی ہو چکی ہے کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ اب چونکہ مجھے
بخیال احقاق حق کوئی عمدہ فیصلہ کرنا ضروری ہے اس واسطے متصدعہ خدمت ہوں کہ آج دن کو کوئی وقت مقرر
فرما کر مدرسہ میں آپ تشریف لاویں یا کوئی اور جگہ علاوہ دولت خانه خود تجویز کر کے مطلع فرماویں تا کہ بندہ
حاضر ہو کر معہ بھائی کشن سنگھ و حکیم دیا رام و پنڈت نہال چند جی کے آسمانی نشانات والہامات و بحث کی بابت
آپ سے کچھ فیصلہ کر لیوے ورنہ آپ بخوبی یا درکھیں کہ اب میری طرف سے اتمام حجت ہو گئی ۔ صداقت
کے مقابلہ سے منہ چرانا عقل مندوں سے بعید ہے۔ زیادہ نیاز ۔طالب حق لیکھرام ۔۵ - ۵/ دسمبر ۱۸۸۵ء۔
دوسرا خط پنڈت لیکھرام ۔ عنایت فرمائے بندہ جناب مرزا صاحب۔ نمستے ۔ زبانی بھائی کشن سنگھ
کے مجمل و زبانی مولوی دین محمد ومحمد عمر کے مفصل طور پر آپ کا پیغام بجواب میرے خط کے بدین مضمون
پہونچا کہ آریہ دھرم و مذہب اسلام کے دو تین مسائل پر بحث کی جاوے اور قواعد مباحثہ حسب پسند فریقین
مقرر کئے جاویں۔ پس بجواب اس کے متصدعہ خدمت ہوں کہ میرا مدعا پشاور سے چل کر قادیان میں آنے
سے صرف یہی تھا اور اب تک بھی اسی امید پر یہاں مقیم ہوں کہ آپ کے معجزات و خرق عادات و کرامات و
الہامات و آسمانی نشانات کی تصدیق کر کے مشاہدہ کروں اور پیشتر اس سے کہ کسی اور اصول پر بحث کی
جاوے یہی معاملہ ایک خاص معزز لوگوں کی مجلس میں بخوبی طے ہو جانا چاہیے اور اگر اس کے اثبات کرنے
میں آپ عاری ہو کر پہلو تہی فرماویں تو اور بحث سے بھی مجھے کسی طرح کا انکار نہیں ۔ یہاں پر یہ بات بھی یاد
رکھنے کے قابل ہے کہ اپنے گھر میں بیٹھ کر اپنے معتقدوں کے سامنے ثبوت کر دینا اور بات ہے اور مجلس علماء و
فضلاء میں تصدیق ہونا اور چیز ہے۔ امید کہ آپ جواب باصواب سے سرفراز فرماویں اور عذر معذرت
درمیان نہ لاویں۔ نیاز مند لیکھرام از آریہ سماج قادیان مکر رسہ کر ر آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ اگر ذرہ
بھی آثار صداقت رکھتے ہو تو دکھلائیے ورنہ خدا کے واسطے باز آئے ۔ بر رسولاں بلاغ باشد و بس لیکھرام
تیسرا خط پنڈت لیکھرام ۔ مرزا صاحب بندگی ۔ مجھے طول طویل الف لیلہ کے فسانوں سے
نفرت ہے۔ اس واسطے تکرار الفاظ سے بھی خط کو لمبا کرنا نہیں چاہتا ہوں ۔ خلاصہ عرض خدمت ہے

سار
کہ وہی شرائط (نشان الہی کے دیکھنے کے بارے میں ) جو میں نے طیار کر کے ارسال کئے تھے جن کی نقل
آپ کے پاس موجود ہے معہ شرائط خود کے چار منصفوں کے پاس روانہ ہونی چاہیے جو منصفوں سے طے
ہو کر آوے ان پر ہم ہر دو کو عمل کرنا چاہیے۔ کسی حکیم کا قول ہے کہ یکے در گیرو محکم گیر ۔ میرا اس پر عمل ہے
مگر افسوس کہ آپ کسی بات پر ٹھہرتے نظر نہیں آتے ۔ اے بھائی یہ تو ضرور ہوگا (کہ نشان آسمانی کے
صدق یا کذب ظاہر ہونے کے وقت ) اگر میرے واسطے دین محمدی کی شرط ہے تو آپ کے واسطے آریہ
دھرم بھی ضروری ہے۔ بصورت ثانی عوض تین سو روپیہ ہوگا ۔ اگر خداوند کریم نے صداقت کی فتح کی تو
روپیہ لے لوں گا۔ ورنہ آپ کا روپیہ آپ کے حوالہ اور میری محنت بر باد اور آپ کی آمدنیات کی ترقی ہم
خرما و ہم تو اب ۔ آپ کے تو بہر طرح پانچوں گھی میں ہیں گھبراتے کیوں ہو۔ آپ کا مجیب الدعوات
ہونے کا دعوی ہے۔۔۔۔ اور اگر اسی طرح زبانی جمع خرچ کرنا منظور خاطر ہے تو خوب مزہ ہے۔ خیالی پلاؤ
پکائیے اور تمام دنیا میں کسی کو خاطر شریف میں نہ لائے ۔ آپ کا اختیار ہے دست خود زبان خود ۔ مجھے
آج یہاں آئے پچیس یوم کا عرصہ گزر گیا ۔ میں کل پرسوں تک جانے والا ہوں ۔ اگر کچھ بحث کرنی ہے
تو بھی اور اگر شرائط ( یعنی نشان دکھلانے کا عہد نامہ ) منصفوں کے پاس روانہ کرنا ہے تو بھی طے فرمائیے
ور نہ بعد زاں یاروں میں لاف و گزاف کا کچھ فائدہ نہ ہوگا لیکن بہت بہتر ہوگا کہ آج ہی مدرسہ کے
میدان میں تشریف لاویں۔ شیطان و شفاعت وشق القمر کا ثبوت دیں۔ انتظامی منصف بھی مقرر کر لیجئے ۔
میری طرف سے مرزا امام الدین صاحب منصف تصور فرماویں۔ اگر اس پر بھی آپ کو قناعت نہیں ہے تو
خدا کے واسطے باز آئے ۔ نیازمند بهرام ۱۳ دسمبر ۱۸۸۵ء۔
چوتھا خط ۔ جناب مرزا صاحب نمستے ۔ آپ کا دوورقی مراسلہ درود ہوا جس سے صاف طور پر واضح ہوا
که قرآن شریف محض ابراهیم و موسیٰ و عیسی و محمد و یوسف ولوط و سکندر ولقمان کے قصہ جات و فضولیات
لیکھ
صیغہ
حمد اس مجیب الدعوات کے لفظ سے لیکھرام کی عربی دانی نہایت واضح طور پر ثابت ہوتی ہے جس بچہ نے پہلا قاعدہ صرف عربی کا بھی
پڑھا ہوگا وہ جانتا ہے کہ مجیب کا لفظ خدا تعالیٰ کے لئے آتا ہے یعنی دعاؤں کا قبول کرنے والا ۔ یہ باب افعال سے فاعل کا حصہ
ہے پس لیکھرام کو یہ کہنا چاہیے تھا کہ آپ کو مستجاب الدعوات ہونے کا دعوئی ہے۔ اب غور کرو کہ آریہ صاحبوں کا کس قدر جھوٹ
ہے کہ لیکھرام رام کو عربی بھی آتی تھی۔ یہ اس کے ہاتھ کے خط لکھے ہوئے ہیں جو اس جگہ درج کئے جاتے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ یہ شخص
دونوں زبانوں سے بے نصیب تھانہ سنسکرت جانتا تھانہ عربی اور جھوٹ بولنے والے کی ہم زبان بند نہیں کر سکتے ۔ منہ

سے سرا پا لبریز ہے۔ مجھے دیروزہ خط کی شرائط پر بحث کرنی منظور ہے اور آپ صریحاً حیلہ و حوالہ ٹال مثال و ﴿۷﴾
حجت انگیزی کر رہے ہیں مرزا جی افسوس افسوس آپ کو تصفیہ منظور نہیں ہے کسی نے کیا سچ کہا ہے عذر
نا معقول ثابت می کند تقصیر را۔ علاوہ برآں آپ مسیح ثانی ہیں ۔ دعوئی خود کو اثبات کر دکھائیے ورنہ بے ہودہ
شور و شر نہ مچائیے۔ لیکھرام از آریہ سماج قادیان 9 بجے دن کے“۔
پانچواں خط ۔ مرزا صاحب ۔ کندن کوہ (اس کے آگے ایک شکستہ لفظ ہے جو پڑھا نہیں جاتا ) افسوس
کہ آپ اسپ خود کو اسپ اور اوروں کے اسپ کو خچر قرار دیتے ہیں۔ میں نے ویدک اعتراض کا عقل
سے جواب دیا اور آپ نے قرآنی اعتراض کا نقل سے مگر وہ عقل سے بسا بعید ہے۔ اگر آپ فارغ نہیں
تو مجھے بھی کام بہت ہے اچھا آسمانی نشان تو دکھاویں اگر بحث نہیں کرنا چاہتے تو رب العرش خیر الماکرین
سے میری نسبت کوئی آسمانی نشان تو مانگیں تا فیصلہ ہوئی لیکھرام لیکھر “
ان تمام خطوط کے جواب میں مفصل خط لکھے گئے تھے جن کا نقل کرنا اس جگہ ضروری نہیں ۔ لیکھرام کی
طبیعت میں افتراء اور جھوٹ کا مادہ بہت تھا اس لئے وہ بار بار اپنے خطوط میں لکھتا ہے کہ بحث نہیں کرتے
اس جگہ لیکھرام نے نشان مانگنے کے وقت خدا تعالیٰ کا نام خیر الماکرین رکھا۔ اور خدا تعالیٰ کے بارے
میں ماکر کا لفظ اس صورت میں بولا جاتا ہے کہ جب وہ بار یک اسباب سے مجرم کو ہلاک یا ذلیل کرتا ہے۔
پس لیکھرام کے منہ سے خود وہ الفاظ نکل گئے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنی موت کا نشان مانگتا تھا یعنی ایسا
نشان جس کے اسباب بہت باریک ہوں ۔ سو خدا کی قدرت ہے کہ اسی طرح اس کی موت ہوئی اور ایسے قاتل
کے ہاتھ سے مارا گیا جس کی کارروائی ہر ایک کو نہایت تعجب میں ڈالتی ہے کہ کیوں کر اس نے عین روز روشن
میں حملہ کیا اور کیوں کر آباد گھر میں ہاتھ اٹھانے کی اس کو جرات ہوئی اور کیونکر وہ چھری مار کر صاف نکل گیا اور
پھر کیونکر ہندوؤں کی ایک آباد گلی میں باوجود مقتول کے وارثوں کے شور دہائی کے پکڑا نہ گیا۔ سو جب ہم ان
واقعات کو غور سے سوچتے ہیں تو فی الفور طبیعت اس طرف چلی جاتی ہے کہ یہی وہ کام ہے جس کو خیر الماکرین
کی طرف منسوب کرنا چاہیے ۔ ہم لکھ چکے ہیں کہ خدا کا نام قرآن شریف کی رو سے خیر الماکرین اس وقت
کہا جاتا ہے کہ جب وہ کسی مجرم مستوجب سزا کو بار یک اسباب کے استعمال سے سزا میں گرفتار کرتا ہے یعنی
ایسے اسباب اس کی سزا کے اس کے لئے مہیا کرتا ہے کہ جن اسباب کو مجرم کسی اور ارادہ سے اپنے لئے آپ مہیا
کرتا ہے۔ پس وہی اسباب جو اپنی بہتری یا ناموری کے لئے مجرم جمع کرتا ہے وہی اس کی ذلت اور ہلاکت

مجھے کوئی نشان نہیں دکھلاتے اور معقول جواب نہیں دیتے حالانکہ بحث کے لئے یہ صاف طریق اس کے
سامنے پیش کیا گیا کہ وہ وید کی پابندی سے اور اس کی شرتیوں کے حوالہ سے بحث کرے اور ہم قرآن شریف
کی پابندی سے اور اس کی آیتوں کے حوالہ سے بحث کریں۔ پس چونکہ وہ محض جاہل تھا اور یہ بھی اس میں
طاقت نہیں تھی کہ ہر ایک مقام میں وید کی شرقی پیش کر سکے اس لئے وہ چالا کی سے ہمارے اصل مطالبہ
کو تحریر میں ہی نہیں لاتا تھا۔ ہاں ٹھٹھے اور ہنسی سے بار بار آسمانی نشان مانگتا تھا۔ غرض ہم اس جگہ اپنا
آخری خط نقل کر دیتے ہیں جو اس کے آخری رقعہ کے جواب میں لکھا گیا تھا اور وہ یہ ہے:
جناب پنڈت صاحب ۔ آپ کا خط میں نے پڑھا۔ آپ یقیناً سمجھیں کہ ہمیں نہ بحث سے انکار ہے اور
نہ نشان دکھلانے سے مگر آپ سیدھی نیت سے طلب حق نہیں کرتے بے جا شرائط زیادہ کر دیتے ہیں ۔
آپ کی زبان بد زبانی سے رکتی نہیں ۔ آپ لکھتے ہیں کہ اگر بحث نہیں کرنا چاہتے تو رب العرش
خیر الماکرین سے میری نسبت کوئی آسمانی نشان مانگیں۔ یہ کس قدر ہنسی ٹھٹھے کے کلمے ہیں گویا آپ اس
خدا پر ایمان نہیں لاتے جو بیباکوں کو تنبیہ کر سکتا ہے۔ باقی رہا یہ اشارہ کہ خدا عرش پر ہے اور مکر کرتا ہے یہ خود
آپ کی نا سمجھی ہے۔ مگر لطیف اور مخفی تدبیر کو کہتے ہیں جس کا اطلاق خدا پر نا جائز نہیں اور عرش کا کلمہ خدا تعالیٰ
کی عظمت کیلئے آتا ہے کیونکہ وہ سب اونچوں سے زیادہ اونچا اور جلال رکھتا ہے یہ نہیں کہ وہ کسی انسان کی
طرح کسی تخت کا محتاج ہے۔ خود قرآن میں ہے کہ ہر ایک چیز کو اس نے تھاما ہوا ہے اور وہ قیوم ہے جس کو کسی
کا موجب ہو جاتے ہیں۔ قانون قدرت صاف گواہی دیتا ہے کہ خدا کا یہ فعل بھی دنیا میں پایا جاتا ہے کہ وہ بعض
اوقات بے حیا اور سخت دل مجرموں کی سزا ان کے ہاتھ سے دلواتا ہے سو وہ لوگ اپنی ذلت اور تباہی کے سامان اپنے
ہاتھ سے جمع کر لیتے ہیں اور ان کی نظر سے وہ امور اس وقت تک مخفی رکھے جاتے ہیں جب تک خدا تعالیٰ کی قضا و قدر
نازل ہو جائے۔ پس اس خفیہ کاروائی کے لحاظ کے لحاظ سے خدا کا نام ماکر ہے۔ دنیا میں ہزاروں نمونے اس کے پائے
جاتے ہیں۔ سو لیکھرام کے معاملہ میں خدا کا مگر یہ ہے کہ اوّل اسی کے مونہہ سے کہلوایا کہ میں خیر الماکرین سے اپنی
نسبت نشان مانگتا ہوں۔ سو اس درخواست میں اس نے ایسا عذاب مانگا جس کے اسباب مخفی ہوں اور ایسا ہی وقوع
میں آیا کیوں کہ جس شخص کو شدھ کرنے کے لئے اس نے اتوار کا دن مقرر کیا تھا اور اتوار کے دن آریوں کا ایک خوشی
کا جلسہ قرار پایا تھا جیسا کہ عید کا دن ہوتا ہے تا اس شخص کو شدھ کیا جائے۔ سو وہی خوشی کے اسباب اس کیلئے اور اس کی
قوم کیلئے ماتم کے اسباب ہو گئے اور خیر الماکرین کے نام کو خدا تعالیٰ نے تمام آریوں کو خوب سمجھا دیا۔ منہ
بقيه حاشيه

10 von 10 heute frei