استفتاء
حصہ 2
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
چیز کا سہارا نہیں ۔ پھر جب قرآن شریف یہ فرماتا ہے تو عرش کا اعتراض کرنا کس قدر ظلم ہے آپ عربی سے 9
بے بہرہ ہیں آپ کو مکر کے معنے بھی معلوم نہیں ۔ مکر کے مفہوم میں کوئی ایسا نا جائز امر نہیں ہے جو خدا تعالیٰ کی
طرف منسوب نہیں ہو سکتا۔ شریروں کو سزا دینے کیلئے خدا کے جو باریک اور مخفی کام ہیں ان کا نام مکر ہے ۔ لغت
دیکھو پھر اعتراض کرو۔ میں اگر بقول آپ کے وید سے اُمی ہوں تو کیا حرج ہے کیونکہ میں آپ کے مسلم
اصول کو ہاتھ میں لے کر بحث کرتا ہوں مگر آپ تو اسلام کے اصول سے باہر ہو جاتے ہیں۔ صاف افتراء
کرتے ہیں ۔ چاہیے تھا کہ عرش پر خدا کا ہونا جس طور سے مانا گیا ہے اول مجھ سے دریافت کرتے پھر اگر
گنجائش ہوتی تو اعتراض کرتے اور ایسا ہی مکر کے معنے اول پوچھتے پھر اعتراض کرتے اور نشان خدا کے پاس
ہیں وہ قادر ہے جو آپ کو دکھلاوے ۔ والسلام علی من اتبع الهدی ۔ خاکسار ۔ میرزا غلام احمد ۔
اور وہ معاہدہ جو نشانوں کے دیکھنے کے لئے اس راقم اور لیکھرام کے مابین تحریر پایا تھا اس کا عنوان جو
لیکھرام نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا یہ ہے:
☆
ساره
اوم پر ماتمنے نم ہی سچد اند سیروپ پر ما تماست کا پرکاش کر اور است کا ناش کرتا کہ تیری ست و یدو د یا سب
سنسار میں پر مرت ہوئے۔ پھر بعد اس کے اس طول طویل معاہدہ کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر کوئی پیشگوئی
لیکھرام کو بتلائی جائے اور وہ بچی نہ ہو تو وہ ہندو مذہب کی سچائی کی دلیل ہوگی اور فریق پیشگوئی کرنے والے پر
لازم ہوگا کہ آریہ مذہب کو اختیار کرے یا تین سو ساٹھ روپیہ لیکھرام کو دے دے جو پہلے سے شرمیت ساکن
قادیان کی دوکان پر جمع کرا دینا ہوگا ۔ اور اگر پیشگوئی کرنے والا سچا نکلے تو اسلام کی سچائی کی یہ دلیل ہو گی
اور پنڈت لیکھرام پر واجب ہوگا کہ مذہب اسلام قبول کر ۔ پھر بعد اس کے وہ پیشگوئی بتلائی گئی جس کی رو
سے ۶ ر مارچ ۱۸۹۷ ء کولیکھرام کی زندگی کا خاتمہ ہوالیکن پہلے اس سے جو وہ پیشگوئی لیکھرام پر ظاہر کی جاتی
مکر را بذریعہ اشتهار ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء ان کو اطلاع دی گئی تھی کہ اگر ان کو پیشگوئی کے ظاہر کرنے سے رنج پہنچے
تو اس کو ظاہر نہ کیا جائے مگر لیکھر ام نے بڑی شوخی اور دلیری سے جیسا کہ اشتہار ۲۰ رفروری ۱۸۹۳ء میں اس
بات کا ذکر ہے ایک کارڈ اپنا دستخطی میری طرف روانہ کیا کہ ” میں آپ کی پیشگوئیوں کو واہیات سمجھتا ہوں
یہ لیکھرام نے پیشگوئی کے انجام کے لئے دعا کی تھی کہ اگر اسلام سچا ہے تو ان کی پیشگوئی بچی نکلے اور اگر ہندو
مذہب سچا ہے تو ان کی پیشگوئی جو کریں گے جھوٹی نکلے۔ اب ہم ناظرین سے پوچھتے ہیں کہ اگر اس لیکھرام والی
پیشگوئی کو جھوٹی سمجھا جائے تو کس فریق پر اس دعا کا بداثر پڑے گا۔ منہ
☆
*
یہ شرط جو لیکھر ام اسلام کو قبول کرے یہ اس وقت کی شرط ہے جبکہ کچھ معلوم نہ تھا کہ جو پیشگوئی خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہوگی اس کا مضمون کیا ہوگا ۔ منہ
میرے حق میں جو چاہو شائع کرو۔ میری طرف سے اجازت ہے اور میں کچھ خوف نہیں کرتا ۔ اس پر بھی ہماری
طرف سے بڑی توقف ہوئی اور نیز یہ باعث ہوا کہ ابھی خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر پیشگوئی کی میعاد نہیں کھلی
تھی اور لیکھرام کا اصرار تھا کہ میعاد کی قید سے پیشگوئی بتلائی جائے ۔ آخر ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کو بہت توجہ اور دعا
اور تضرع کے بعد معلوم ہوا کہ آج کی تاریخ سے یعنی ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے چھ برس کے درمیان لیکھرام پر
عذاب شدید جس کا نتیجہ موت ہے نازل کیا جائے گا اور اس کے ساتھ یہ عربی الہام بھی ہوا عجل جَسَدٌ له
خوار - له نصب و عذاب یعنی یہ گوسالہ بے جان ہے جس میں سے مہمل آواز آ رہی ہے۔ پس اس کے لئے
دکھ کی مار اور عذاب ہے اور اس اشتہار کے صفحہ ۲ اور تین میں یہ عبارت ہے۔ اب میں اس پیشگوئی کو شائع کر
کے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ
تک آج کی تاریخ سے یعنی ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء سے کوئی ایسا عذاب جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور خارق عادت
ہو ( یعنی جو عوارض اور بیماریاں انسان کے لئے طبعی اور معمولی ہیں جن سے انسان کبھی صحت پاتا اور کبھی مرتا ہے
ان میں سے نہ ہو) اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو (یعنی الہی قہر کے نشان اس میں موجود ہوں ) نازل نہ ہو تو
سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور نہ اس کی روح سے میرا یہ نطق ہے (یعنی میرے صدق اور کذب کا
مدار یہی پیشگوئی ہے ) اور اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر ایک سزا کے بھگتنے کیلئے میں تیار ہوں اور اس
بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رسہ ڈال کر سولی پر کھینچا جائے ۔ ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء
اس جگہ منصف سوچیں کہ در صورت دروغ نکلنے اس پیشگوئی کے کس ذلت کے اٹھانے کے لئے میں طیار
تھا اور اپنے صدق اور کذب کا کس درجہ پر اس پیشگوئی پر حصر کیا گیا تھا۔ پھر وہ لوگ جو خدا کی ہستی کو مانتے
اور اس بات کو جانتے ہیں کہ اس کے ارادہ کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے اور ہر ایک جھگڑے کا آخری فیصلہ اس
کے ہاتھ سے ہوتا ہے وہ کیوں کر کہہ سکتے ہیں کہ ایسا عظیم الشان مقدمہ جس کے نتیجہ کی دو بڑی بھاری قو میں
منتظر تھیں وہ خدا کے علم اور ارادہ کے بغیر یونہی اتفاقی طور پر ظہور میں آگیا گویا جو مقدمہ خدا کو سونپا گیا تھا
وہ بغیر اس کے جو اس کے فیصلہ کرنے والے فرمان سے مزین ہو یونہی اس کی لاعلمی میں داخل دفتر ہو گیا ۔
اگر ایسے خیالات بھروسہ کرنے کے لائق ہیں تو پھر تمام نبوتوں کا سلسلہ اور شریعتوں کا تمام نظام یک دفعہ
درہم برہم ہو جائے گا کیوں کہ جو امر تحدی کے بعد اور اس قدر اصرار کے دعوئی سے پیچھے دشمن کے مقابل
آسمانی گواہی کے طور پر ظہور میں آگیا اور نہایت روشن طور پر مقرر کردہ علامتوں کے موافق اس کا ظہور ہوا ۔
اگر وہی بیہودہ اور باطل سمجھا جائے تو پھر کہاں کا مذہب اور کہاں کی خدا کی ہستی بلکہ تمام آسمانی سچائیوں کا
یک دفعہ خون ہو جائے گا۔
استفتاء
پھر دوسری الهامی پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت ہوئی وہ کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ اور صفحہ اخیر ٹائٹل
بیچ میں مذکور ہے اور وہ یہ ہے :
الا انني في كل حرب غالب فکدنیي بما زَوّرت فالحق يغلب
و بشرني ربي و قال مبشرا
ستعرف يوم العيد والعيد اقرب
و منها ما وعدني ربي و استجاب دعائي في رجل مفسد عدو الله و رسوله المسمى
ليكهرام الفشاوري۔ واخبرني ربي انه من الهالكين ۔ انه كان يسب نبي الله و يتكلم في شانه
بكلمات خبيثة فدعوت عليه فبشرني ربّى بموته فى ست سنة ان في ذالك لأية للطالبين۔
ترجمہ۔ میں ہر ایک جنگ میں غالب ہوں یعنی ہر ایک مقابلہ میں مجھے غلبہ ہے پس (اے محمد حسین بٹالوی )
جو کچھ تو مکر کرتا ہے بیشک کر کہ آخر حق ضرور غالب ہوگا اور مجھے خدا نے ایک نشان کی خوشخبری دے کر کہا کہ تو عید
کا دن عنقریب پہچان لے گا یعنی وہ خوشی کا دن جس میں وہ نشان ظاہر ہوگا اور اس نشان کی یہ علامت ہے کہ
اس دن سے معمولی عید قریب ہوگی ۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا اور ایک مفسد خدا اور رسول کے دشمن کے بارے
میں میری دعا سنی جو لیکھرام پشاوری ہے اور مجھے خبر دی کہ وہ مرے گا۔ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دیا کرتا تھا اور پلید باتیں مونہہ پر لاتا تھا۔ پس میں نے اس پر بددعا کی سوخدا نے میری دعا قبول
کر کے مجھے خبر دی کہ وہ چھ برس کے عرصہ میں مر جائے گا۔ اور اس میں ڈھونڈ نے والوں کے لئے نشان ہیں۔
اور یہ الہام کہ عجل جسدله خوار ۔ له نصب و عذاب جس کا ابھی ہم ذکر کر چکے
ہیں یعنی لیکھرام گوسالہ سامری ہے اور اسی گوسالہ کی طرح اس کو عذاب ہوگا ۔ یہ نہایت پر معنی الہام
ہے جو گوسالہ سامری کی مشابہت کے پیرا یہ میں نہایت اعلیٰ اسرار غیب کے بیان کر رہا ہے ۔ منجملہ
ان کے ایک یہ ہے کہ گوسالہ سامری یہودیوں کی عید کے دن میں ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا جیسا کہ
توریت خروج باب ۳۲ آیت ۵ سے ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ ہے ۔ ہارون نے یہ کہہ کر منادی کی
کہ کل خداوند کی عید ہے، سوایسا ہی اسلامی عید کے دن کے قریب یعنی ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو لکھر ام
قتل ہوا اور چونکہ گوسالہ سامری کے تباہ کرنے کے لئے خدا کی کتابوں میں عید کے دن کی خصوصیت
۱۲ تھی اور وہ عید کے دن کا ہی واقعہ تھا جبکہ گوسالہ سامری خدا کے حکم سے پیسا گیا لہذا خدا تعالیٰ نے لیکھرام کا نام گوسالہ
سامری رکھ کر ایک ایسا لفظ استعمال کیا جو اس بات پر دلالت التزامی کر رہا تھا کہ لیکھرام بھی عید کے دنوں میں ہی قتل
کیا جائے گا۔ اور اگرچہ خدا تعالیٰ کی کلام کے باریک بھید جاننے والے گوسالہ سامری کا نام رکھنے سے اور پھر اس
عذاب کا ذکر کرنے سے سمجھ سکتے تھے کہ ضرور ہے کہ لیکھرام کی موت بھی اپنے دن کے لحاظ سے گوسالہ سامری کی
تباہی کے دن سے مشابہ ہوگی مگر پھر بھی خدا تعالیٰ نے اپنے الہام میں اس اجمال پر اکتفا نہیں کیا بلکہ صریح لفظوں
میں فرمادیا کہ ستعرف يوم العيد والعيد اقرب یعنی لیکھرام کا واقعہ قتل ایسے دن میں ہوگا جس سے عید کا دن ملا
ہوا ہوگا اور یہ پیشگوئی کہ عید کے دن کے قریب لیکھرام کی موت ہو گی ہماری طرف سے ایک ایسی مشہور خبر تھی کہ
ہندوؤں نے لیکھرام کے مرنے کے ساتھ ہی شور مچادیا کہ یہ شخص پہلے سے کہتا تھا کہ لیکھر ام عید کے دنوں میں مرے
گا جیسا کہ پرچہ سماچار پنجاب وغیرہ ہندو اخباروں نے اس پر بہت ہی زور دیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ بعض شریر ہندوؤں
نے پیشگوئی کی یہ تفصیلیں ہمارے مونہ سے سن کر اس وقت ایک غیر ممکن امر کی طرح کسی وقت ہمیں ملزم کرنے
کیلئے انہیں یا درکھا تھا یعنی یہ خیال تھا کہ ایسی کھلی کھلی نشانیاں ہرگز پوری نہیں ہوں گی اور ہم پیچھے سے شرمندہ کریں
گے مگر جب لیکھر ام حقیقت میں عید کے دوسرے دن مارا گیا تو ان پیشگوئیوں کو دوسرے پہلو پر نا قابل اعتبار کرنا
چاہا یعنی یہ کہ عید کا دن پہلے سے سوچ سمجھ کر باہمی مشورہ سے قرار دیا گیا تھا لیکن اگر یہی سچ تھا تو کیوں لیکھرام کی
عید کے دنوں میں پوری حفاظت نہ کی گئی تا وہ منصوبہ پیش نہ جاتا جس کا آریوں کو کئی برسوں سے علم تھا۔ عجیب
اتفاق یہ ہوا کہ جس دن لیکھرام کی جان نکلی یعنی اتوار کا روز وہ آریوں نے خاص ایک عید کا دن ٹھہرایا تھا۔ اول تو وہ
خود اتوار کا دن تھا جو ہندوؤں کی عیدوں میں سے ایک عید ہے۔ دوسرے قاتل کے شدھ کرنے کے لئے جو اپنے
تیں نو مسلم ظاہر کرتا تھا وہ ایک خوشی کا دن ٹھہرایا گیا تھا جس میں عام جلسہ میں قاتل کو پھر ہندو بنانے کا ارادہ تھا۔
غرض عجل کا نام جو لیکھرام کو الہام الہی نے دیا یہ ایک نہایت دقیق راز اپنے اندر رکھتا تھا اور کئی
رموز غیبیہ بہ کے اشارے اس میں بھرے ہوئے تھے۔ ایک تو یہی جو عید کے دنوں میں گوسالہ سامری کی طرح
غضب الہی کے نیچے آنا ۔ دوسرے یہ کہ گوسالہ سامری انسان کے ہاتھوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا تھا اور
پھر جلایا گیا اور پھر دریا میں ڈالا گیا چنانچہ یہ تینوں باتیں لکھر ام کے ساتھ بھی ظہور میں آئیں تیسرے یہ
۱۳ کہ گوساله سامری کی پرستش کی گئی تھی اور خدا نے اس قوم پر ایک وبا کی بیماری بھیجی جو غالبا طاعون تھی ۔
ضمیمہ پنجاب سما چاره ار مارچ ۱۸۹۷ء میں میری نسبت لکھا ہے کہ ” کہا کرتے تھے کہ پنڈت کو مار ڈالیں گے اور اس عرصہ میں
اور فلاں دن (یعنی عید کے دوسرے دن میں ) ایک دردناک حالت میں مرے گا ۔ سو یہ بات تو ایڈیٹر نے اپنی طرف سے بنائی کہ مار
ڈالیں گے لیکن دن اور صورت موت کا ذکر یہ خود ہماری پیشگوئی کا ایک مشہور منشاء تھا جو بلاشبہ بہت مرتبہ بیان کیا گیا تھا۔ منہ
☆
ہے۔
استفتاء
جیسا کہ توریت باب ۳۲ آیت ۳۵ میں ہے کہ خداوند نے ان کے بچھڑے بنانے کے سبب ۔۔۔۔۔۔ لوگوں پر
مری بھیجی ۔ ایسا ہی لیکھرام کی بھی تعریف پرستش تک پہنچائی گئی اور مسلمانوں کو ناحق دکھ دیا گیا ۔ یہ لوگ
خوب اپنے دلوں میں سمجھتے تھے کہ یہ خدا کا فعل ہے پیشگوئی کرنے والے کا منصوبہ نہیں ۔ تاہم بار بار فریاد
کر کے گورنمنٹ سے اس راقم کے گھر کی تلاشی کرائی اور بہت سا بے جا شور ڈال کر گوسالہ پرستوں سے
مشابہت پوری کی ۔ کوئی کیا جانتا ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے پر ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں کہ جو خدا
نے مشابہت بیان فرمائی وہ پوری مشابہت ۔
پھر لیکھرام کی نسبت ایک اور الہامی پیشگوئی ہے جو رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیچ کے اول اور آخر کے
ورق پر درج ہے اور یہ پیشگوئی اپریل ۱۸۹۳ء میں یعنی پہلی پیشگوئی سے تین ماہ بعد کی گئی تھی۔ اس پیشگوئی
کا مختصر بیان یہ ہے کہ سید احمد خان صاحب کے سی ۔ ایس ۔ آئی نے ایک رسالہ استجابت دعا کے انکار
میں لکھا تھا اور اس کا نام رسالہ الدعا وال استجابت رکھا تھا۔ یہ رسالہ سچائی کے بالکل بر خلاف تھا اس لئے میں
نے اس کے جواب میں رسالہ برکات الدعا لکھا اور اس رسالہ کے لکھنے کے وقت مجھے یہ ضرورت پیش آئی
کہ دعا کے قبول ہونے کا سید صاحب کے آگے کوئی نمونہ پیش کروں ۔ سوخدا کے فضل سے انہیں دنوں میں
لیکھرام کے بارے میں میری دعا قبول ہو چکی تھی۔ سو میں نے برکات الدعا کے ٹائٹل پیج میں یہ نمونہ پیش کر
دیا۔ برکات الدعا کے پڑھنے والے جب اس رسالہ کو کھولیں گے تو ٹائٹل پیچ کے پہلے صفحہ پر ہی جو اندر کا
صفحہ ہے رنگین کا غذ پر یہ لکھا ہوا پائیں گے۔
نمونہ دعائے مستجاب
اسی وجہ سے اس رسالہ کا نام برکات الدعا رکھا گیا تھا کہ اس میں دعا کی برکتوں کا نمونہ پیش کیا گیا۔ اس
صفحہ میں لیکھرام کے حق میں یہ عبارت ہے کہ میں اقرار کرتا ہوں کہ اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا
ہے لیکھرام کے متعلق ) پیشگوئی کا ماحصل آخر کار یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا معمولی طور پر کوئی درد
ہوا یا ہیضہ ہوا اور پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہوگئی تو وہ پیشگوئی متصور نہیں ہوگی ۔۔۔ پس اس صورت میں
میں بلا شبہ اس سزا کے لائق ٹھہروں گا جس کا ذکر میں نے کیا ہے لیکن اگر پیشگوئی کا ظہور اس طور سے ہوا
جس میں قہر الہی کے نشان صاف صاف اور کھلے کھلے طور پر دکھائی دیں تو پھر سمجھو کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
خروج باب ۳۲ آیت ۳۵- (ناشر)
ہے۔ اگر پیشگوئی فی الواقعہ ایک عظیم الشان ہیبت کے ساتھ ظہور پذیر ہو تو وہ خود دلوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور
یہ سارے خیالات اور یہ تمام نکتہ چینیاں جو پیش از وقت دلوں میں پیدا ہوتی ہیں ایسی معدوم ہو جاتی ہیں کہ منصف
مزاج اہل الرائے ایک انفعال کے ساتھ اپنی رایوں سے رجوع کرتے ہیں ماسوا اس کے یہ عاجز بھی تو قانون قدرت
کی تحت میں ہے۔ اگر میری طرف سے بنیاد اس پیشگوئی کی صرف اسی قدر ہے کہ میں نے صرف یاوہ گوئی کے طور پر
چند احتمالی بیماریوں کو ذہن میں رکھ کر اور انکل سے کام لے کر یہ پیشگوئی شائع کی ہے تو جس شخص کی نسبت یہ
پیشگوئی ہے وہ بھی تو ایسا کر سکتا ہے کہ انہیں انکلوں کی بنیاد پر میری نسبت پیشگوئی کر دے۔۔۔۔ اگر یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو ضرور ہیبت ناک نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ
ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا اور اگر اس کی طرف سے نہیں تو میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اس وقت رکیک تاویلیں
کروں گا تو یہ اور بھی ذلت کا موجب ہوگا ۔ وہ ہستی قدیم اور وہ پاک و قدوس جو تمام اختیار اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے
وہ کا ذب کو کبھی عزمی نہیں دیتا۔ یہ بالکل غلط ہے کہ لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے۔ مجھ کو ذاتی طور سے
کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا
چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی عزت دنیا میں ظاہر کرے۔ فقط ۔
یہ وہ الہامی پیشگوئی کی تائید میں مضمون ہے جو برکات الدعا کے ٹائٹل پہنچ کے صفحہ میں لکھا ہوا ہے پھر اسی صفحہ کے
حاشیہ پر ایک اور الہامی پیشگوئی لیکھرام کی نسبت ہے جس کا عنوان یہ ہے۔ لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر ۔
پھر آگے یہ عبارت ہے: آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ / ماه رمضان ۳۱۰ ا ھ ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی
حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں اتنے
میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا۔ میں نے نظر
اٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ملائک شداد غلاظ میں سے ہے
اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا ہی تھا کہ اس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھر ام کہاں ہے؟ اور ایک
اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے۔ تب میں نے اس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھر ام اور اس دوسرے شخص کی سزا دہی کیلئے
مامور کیا گیا ہے۔ مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے ہاں یہ یقینی طور پر یاد رہا ہے (یعنی عالم کشف میں دل میں
گزرا ہے ) کہ وہ دوسرا شخص انہیں چند آدمیوں میں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں (یعنی ایسا شخص جو
حمید میں نے پہلے صاف کہہ دیا تھا کہ چونکہ خدا تعالیٰ کا ذب کو عزت نہیں دیتا اس لئے اگر میں کا ذب ہوں تو یہ پیشگوئی ہرگز پوری نہیں ہو
گی اور نیز میں نے صاف کہہ دیا تھا کہ یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ظاہر کرنے کے لئے ہے پس جو شخص کہتا ہے کہ پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی اس کو اقرار کرنا چاہیے کہ اس جگہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی کچھ بھی پرواہ نہیں کی ۔ منہ
موت کی پیشگوئی کے اشتہار کا نشانہ ہو گیا ہے جس کی نسبت کسی وقت کہہ سکتے ہیں کہ اس کی نسبت اشتہار ہوا ﴿۱۵﴾
چکا ہے ) اور یہ یکشنبہ کا دن اور چار بجے صبح کا وقت تھا۔ فالحمد للہ علی ذالک فقط ۔
یہ تمام پیشگوئیاں بآواز بلند کہہ رہی ہیں کہ لیکھرام کی زندگی کا بذریعہ قتل کے خاتمہ ہونا مقدر تھا اسی وجہ
سے جو نظم لیکھرام کے متعلق ملق الہام الہام کی کی با پیشانی پر لکھی گئی تھی اس اس میں میں ایسے الفاظ درج ہیں جو جو لیکھرام بھرام ۔ کے قتل پر
دلالت کرتے ہیں۔ چنانچہ وہ الہامی اشتہار جو دربارہ موت لیکھرام کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ
شامل ہے اس کی پیشانی کے چند شعر جو قتل پر دلالت کرتے ہیں ذیل میں لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں:
عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد زظلمت بادلے آنگه شود صاف که گردد از محبان محمد
عجب دارم دل آن ناکسان را که رو تا بند از خوان محمد ندانم هیچ نفسی در دو عالم که دارد شوکت و شان محمد
خدا زان سینه بیزارست صد بار که هست از کینه داران محمد خدا خود سوز در آن کرم دنی را که باشد از عدوان محمد
اگر خواهی نجات از مستی نفس بیا در ذیل مستان محمد اگر خواهی که حق گوید ثنایت بشو از دل ثنا خوان محمد
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش محمد هست برہانِ محمدؐ سرے دارم فدائے خاک احمد دلم ہر وقت قربان محمد
بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم شمار روئے تابان محمد دریں رہ گر کشندم و ر بسوزند نتابم رو ز ایوان محمد
بکار دین مترسم از جهانی که دارم رنگ ایمان محمد بسے سہل است از دنیا بریدن بیاد حسن و احسان محمد
فدا شد در رهش هر ذره من که دیدم حسن پنهان محمد دگر استاد را نامی نه دانم که خواندم در دبستان محمد
بدیگر دلبری کاری ندارم که هستم کشته آن محمد مرا آن گوشته چشمے بباید نخواهم جز گلستان محمد
دل زارم به پهلویم مجوئید که بستیمش بدامان محمد من آن خوش مرغ از مرغان قدیم که دارد جا به بستان محمد
تو جان ما منور کردی از عشق فدایت جانم اے جانِ محمدؐ دریغا گرد هم صد جان در بین راه نباشد نیز شایان محمد
چه هیبت بها دادند این جوان را که ناید کسی بمیدان محمد الا اے دشمن نادان و بی راه بترس از تیغ بران محمد
ره مولی که گم کردند مردم بجو در آل و اعوان محمد | الا اے منکر از شان محمد هم از نور نمایان محمد
کرامت گرچه بی نام و نشان است۔
بیا بنگر ز غلمان محمد
لیکھرام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی الخ
مفصل دیکھو آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳٬۲۱ حاشیہ آخر کتاب}
۱۶ غرض اس پیشگوئی کے سر پر یہ چند شعر ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بترس از تیغ بر ان محمد جو
صاف بتلا رہا ہے کہ لیکھرام کا انجام یہی تھا کہ وہ قتل کیا جائے اور اخیر کے شعر پر لیکھرام کی طرف اشارہ کر
کے ہاتھ بنایا ہوا ہے جیسا کہ اس جگہ بنا دیا گیا ہے تا یہ اشارہ ہو کہ تیخ بر ان اسی پر پڑے گی اور اسی کی
موت سے کرامت ظاہر ہوگی ۔
پھر برکات الدعا کے صفحہ ۲۸ میں چند شعروں میں سید احمد خاں صاحب پر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ
پیشگوئی لیکھرام میں دعائے مستجاب کے نمونہ کی انتظار کریں اور آخری شعر کے نیچے دکھینچ کر ان صفحات
برکات الدعا کی طرف سید صاحب کو توجہ دلائی گئی ہے جن میں لیکھرام کی ہیبت ناک موت کا ذکر کر کے
نمونہ دعائے مستجاب کا ذکر ہے اور وہ شعر یہ ہیں۔
روئے دلبر از طلب گاران نمی دارد حجاب می درخشد در خور و می تابد اندر ماهتاب
لیکن این روئے حسین از غافلان ماند نهان
عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب
دامن پاکش ز نخوت ها نمی آید بدست
پیچ را ہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب
بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جان سلامت بایدت از خود روی با سر بتاب
تا کلامش عقل و فهم نا سزایان کم رسد هر که از خود گم شود او یا بد آن راه صواب
مشکل قرآن نه از ابناء دنیا حل شود ذوق آن کے داند آں مستے کہ نوشد آن شراب
ایک آگاهی ندادندت از انوار درون
در حق ما ہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب
از سر وعظ و نصیحت این سخن ها گفته ایم تا مگر زیں مرہمے بہ گردد آن زخم خراب
از دعا کن چاره آزار انکار دعا
چون علاج کے زِ کے وقت خمار و التہاب
ایکہ کوئی گر دعا ها را اثر بودے کجاست سوئے من بشتاب بنمایم ترا چون آفتاب
ہاں مکن انکار زین اسرار قدرتہائے حق
قصہ کو تہ کن به بین از ما دعائے مستجاب
دیکھو صفحہ ۲ ۳ ۴ سر ورق
یہ آخری شعر کا دوسرا مصرعہ جس کے نیچے مد ڈال کر نمبر ۲ ۳ ۴ لکھے گئے ہیں یہ برکات الدعا میں اسی طرح
مد ڈال کر لکھے گئے ہیں تا سید احمد خان صاحب ان صفحات کو نکال کر پڑھیں اور تا انہیں نمونہ دعائے مستجاب پر غور
کر کے آئندہ آزمائش کے بعد اپنی غلط رائے کے چھوڑنے کے لئے توفیق ملے اور رسالہ برکات الدعا جب ا
تالیف کیا گیا تو اُسی زمانہ میں سید صاحب کی خدمت میں بلا توقف بھیجا گیا اور سید صاحب کا جواب بھی آ گیا
تھا کہ میں برکات الدعا کو دیکھ رہا ہوں پس ضرور سید صاحب نے ان مقامات کو بھی دیکھا ہو گا جن میں
نمونہ دعائے مستجاب پیش کیا گیا تھا۔ غرض لیکھرام کی موت کے لئے دعا کرنا اگر چہ بوجہ اس کی بد زبانی اور
بے باکی کے تھا لیکن یہ بھی مطلوب تھا کہ سید صاحب کی خدمت میں ایک نمونہ دعائے مستجاب پیش کیا جائے ۔
اب سید صاحب کا کا فرض فرض ۔ ہے کہ اپنی اس ناقص رائے کو بدل دیں۔ ایسا نہ ہو کہ ایک شخص کی تو جان گئی اور
سید صاحب وہیں کے وہیں رہے۔
☆
یہ وہ پیشگوئیاں ہیں جو یکھرام کی موت کے بارے میں ۱۸۹۳ء میں عام طور پر شائع کی گئی تھیں اور جو
شخص ان پر عو
ان پر
غور کرے گا اس کو ماننا پڑے گا کہ ان پیشگوئیوں میں قطعی طور پر ابتدائے ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء
سے نامبردہ کی موت کے لئے چھ برس کی میعاد بتلائی گئی تھی اور کشفی واقعہ یہ بھی ظاہر کر رہا تھا کہ لیکھرام کی
موت اتوار کے دن کو ہو گی کیونکہ وہ فرشتہ جو لیکھرام کی سزا کے لئے آیا اتوار کی رات کو مجھ پر ظاہر ہوا
تھا جس سے پایا جاتا تھا کہ لیکھرام کی موت کا دن اتوار کا دن ہوگا اور الہام میں یہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کہ عید
کے ساتھ کے دن میں یعنی دوسری شوال میں یہ واقعہ پیش آئے گا اور خدا کی قدرت ہے کہ عید کا پتہ پہلے سے
ہندوؤں نے خوب یاد کر رکھا تھا مگر اس وقت یہ امر غیر ممکن سمجھ کر صرف تکذیب کی غرض سے یاد کر لیا تھا۔
کیوں کہ وہ اپنی جہالت سے خیال کرتے تھے کہ ایسا ہونا کسی طرح ممکن نہیں کہ پیشگوئی میں ایسا خاص نشان
لیکھرام کے متعلق ایک یہ پیشگوئی تھی کہ یقضی امرہ فی ست یعنی چھ میں اس کا کام تمام کیا جائے گا۔ اب تک
مجھے معلوم نہیں کہ یہ پیشگوئی ہمارے کسی اشتہار یا کتاب میں یا ہمارے کسی دوست کی تالیف میں چھپ گئی یا نہیں لیکن
ہماری جماعت میں اس کی عام شہرت ہے اور یقین ہے کہ دوسروں تک بھی یہ پیشگوئی پہنچی ہو گی جیسا کہ آریوں میں
عید کی پیشگوئی پہنچ گئی کیوں کہ ہماری کوئی بات راز کے طور پر نہیں رہتی ۔ اس پیشگوئی کا جیسا کہ مفہوم ہے ایسا ہی
ظہور میں آیا یعنی لیکھرام چھ مارچ کو زخمی ہوا اور دن کے چھٹے گھنٹے میں زخمی ہوا۔ بٹالوی صاحب اگر اس زبانی
روایت سے انکار کرتے ہیں تو حدیثوں کے قبول کرنے میں انہیں بڑی مشکل پڑے گی کیونکہ وہ نہ صرف زبانی
روایتیں ہیں بلکہ کم سے کم سو ڈیڑھ سو برس بعد میں لکھی گئیں۔ جو بات تازہ ہو اور جس کے دیکھنے اور سننے والے
زندہ موجود ہیں اس سے انکار کرنا عقلمندوں کے نزدیک رسوا ہونا ہے۔ منہ
ہو اور وہ سچا ہو جائے پس یا د رکھنے سے مدعا یہ تھا کہ جب پیشگوئی خطا جائے گی یا عید پر پوری نہیں ہوگی تو ہنسی
ٹھٹھے میں اڑائیں گے لیکن جب خدا نے اسی طرح پیشگوئی کو پورا کر دیا جیسا کہ لکھا گیا تھا تب ہندوؤں نے فی
الفور اپنا پہلو بدل لیا اور کہا کہ عید پر قتل کرنے کے لئے پہلے سے سازش ہو چکی تھی ورنہ خدا کی عادت ایسی
نہیں ہے جو باریک اور خاص نشانوں کے ساتھ غیب کی خبریں کسی کو بتلاوے مگر وہ قادر خدا جو سچائی کو مشتبہ
کرنا نہیں چاہتا اس نے اس خیال کو بھی پہلے سے رد کر رکھا تھا جس کی ہندوؤں کو خبر نہیں تھی یعنی اس نے لیکھر ام
کے واقعہ قتل سے سترہ برس پہلے اس نشان کی براہین احمدیہ میں خبر دی ہے اور یہ خبر اس وقت لکھی گئی اور شائع کی
گئی تھی جبکہ لیکھرام بارہا یا تیرہ برس کا ہوگا اور یہ ایسے مرتب اور سلسلہ وار طرز پر براہین احمدیہ میں موجود ہے کہ
انسان کو بجز ماننے کے بن نہیں پڑتا ۔ ہم بفضلہ تعالیٰ رسالہ سراج منیر میں اس کو لکھ چکے ہیں اور مختصر طور پر اس
کا یہ بیان ہے کہ براہین احمدیہ کے الہامات میں میری نسبت تین فتنوں کی خبر دی گئی ہے یعنی یہ بیان کیا گیا
ہے کہ تین موقعہ پر تین فتنے تم پر بر پا ہوں گے۔
اب قبل اس کے جوان تینوں فتنوں کا ذکر کیا جائے صفائی بیان کے لئے اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ
ہر ایک تکذیب فتنہ کے نام سے موسوم نہیں ہو سکتی بلکہ صرف اس حالت میں کسی تکذیب کو فتنہ کے نام سے موسوم
کیا جائے گا جبکہ وہ تکذیب ایک بلوہ کے رنگ میں ہو اور ایک جماعت باہمی اتفاق کر کے کسی کے مال یا جان یا
عزت کی نقصان رسانی کی غرض سے اپنی طاقتوں کو اس حد تک خرچ کریں جہاں تک ایک شخص پورے اشتعال
کی حالت میں کر سکتا ہے پس فتنہ میں ضروری ہے کہ ایک جماعت ہو اور وہ جماعت کسی کی ضرر رسانی کے ارادہ
کے لئے پورے جوش کے ساتھ باہم اتفاق کر لیوے اور ایک بلوہ کی صورت میں ایک خطرناک مجمع بنا کر کسی کی
عزت یا جان یا مال پر حملہ کرنے کیلئے مستعد ہو جائیں اور باہمی مشورہ سے ان تمام فریبوں کو اپنی طبیعتوں کے
افروختہ ہونے کی حالت میں ایک غیر معمولی جوش کی طرز پر استعمال میں لاویں جس کے استعمال سے فریق
مخالف پر کوئی ناگہانی آفت آنے کا اندیشہ ہو۔ اب جبکہ فتنہ کے لفظ کی تعریف معلوم ہو چکی تو ان تین فتنوں کو
بیان کرتا ہوں مگر شاید سمجھانے کے لئے یہ انسب ہوگا کہ قبل اس کے جو میں ان تین فتنوں کی تفصیل براہین احمد یہ
کے صفحات سے پیش کروں ۔ اوّل وہ تینوں فتنے بیان کر دوں جو براہین احمدیہ کی تالیف اور شائع ہونے کے بعد
میرے پر گذر چکے ہیں جن کے واقعات سے لکھو کھبا انسان گواہ ہیں بلکہ اگر میں کروڑہا کہوں تو یقیناً مبالغہ نہ ہوگا اس
وقت میں اس دعوی پر زور دینے کے بغیر رہ نہیں سکتا کہ میری زندگی کا وہ بڑا حصہ جو براہین کی تالیف کے بعد اس
وقت تک پورا ہوا ہے وہ ٹھیک ٹھیک تین فتنوں کے نیچے ہو کر گزرا ہے ۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ ان تین فتنوں 19
کے ساتھ کوئی اور فتنہ بھی تھا جس کو فتنہ چہارم کہنا چاہیے اور نہ کوئی یہ دعوی کر سکتا ہے کہ وہ تین فتنے نہیں ہیں
بلکہ دو ہیں۔ غرض تین کے عدد میں ایک ایسی حصر واقع ہو گئی ہے کہ جو نہ کم ہو سکتی ہے اور نہ قابل زیادت ہے
ایک اجنبی شخص بھی جب میری سوانح کے لکھنے کے لئے بیٹھے گا اور میری لائف کے سلسلہ میں تلاش کرے گا
کہ براہین احمدیہ کے زمانہ سے ان دنوں تک ایسے غیر معمولی بلوے پورے جوش سے بھرے ہوئے مختلف
جماعتوں کی طرف سے کس قدر میرے پر ہو چکے ہیں جن کو فتنہ کے نام سے موسوم کرنا چاہیے تو وہ اس بات
کے سمجھنے کے لئے کسی فکر کا محتاج نہ ہوگا کہ ایسے بلوے جو فتنہ کی حد تک پہنچ گئے اور پورے جوش کے ساتھ
ظہور میں آئے صرف تین تھے ۔ اوّل آتھم کے معاملہ میں پادریوں کا حملہ جنہوں نے واقعات کو چھپا کر
پنجاب اور ہندوستان میں تکذیب کا ایک طوفان مچا دیا چونکہ ان کے دلوں میں بڑا مدعا یہ تھا کہ کسی طرح
اسلام کی تکذیب اور توہین کا موقعہ ملے ۔ سو انہوں نے آتھم کے زندہ رہنے کے وقت سمجھ لیا کہ اس سے
بہتر شور و غوغا ڈالنے کے لئے اور کوئی موقعہ نہ ہوگا چنانچہ سب سے پہلے امرتسر میں انہوں نے محض سفلہ پن کی راہ
سے خلاف واقعہ شور مچایا اور گلی کو چہ میں آتھم کو ساتھ لے کر وہ زبان درازیاں کیں کہ جب سے انگریزی
پادریوں نے یہ تدبیریں بھی بہت کیں کہ کسی طرح آتھم نالش کر کے عدالت کے ذریعہ سے مجھ کو سزا دلائے لیکن
چونکہ آتھم در حقیقت حق کے رعب سے مر چکا تھا اس لئے اس نے اس طرف رخ نہ کیا بلکہ نورافشاں میں صاف چھپوا
دیا کہ پادریوں کا یہ بلوہ میری مرضی کے مخالف ہوا۔ منہ
☆
آتھم کے عذاب کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ نہایت صاف اور کھلے کھلے لفظوں میں تھی۔ اس میں یہ شرط موجود تھی کہ
عذاب موت اس وقت نازل ہوگا کہ جب آتھم حق کی طرف رجوع نہ کرے اور آتھم پندرہ مہینے تک جو پیشگوئی کی میعاد تھی ایسے
خلاف عادت طریق سے مذہبی مناظرات و تقریرات سے دستکش اور چپ رہا تھا جو اس کا چپ رہنا ہی اس کے دلی رجوع پر
دلالت کرتا تا تھا پھر اس نے میعاد کے بعد جب یہ جھوٹے بہانے پیش کئے کہ میں ڈرتا تو ضرور رہا مگروہ خوف تعلیم یافتہ سانپ سے
اور دوسرے حملوں سے تھا جو میرے پر کئے گئے ۔ تھے۔ تب اس پر جب اس کو کہا گیا کہ یہ تمام تہمتیں بے ثبوت اور غیر معقول ہیں
اور نیز میعاد کے بعد بیان کی گئی ہیں ان کو یا تو قسم سے ثابت کرنا چاہیے یا نالش سے یا کسی اور خانگی طریق سے۔ تو اس نے کوئی
طریق اختیار نہ کیا بلکہ قسم پر چار ہزار روپیہ دینے کا وعدہ کیا گیا تب بھی قسم کھا کر اپنی بریت ظاہر نہ کر سکا اور یہ تمام الزام
اپنے ساتھ قبر میں لے گیا ۔ الہام الہی میں یہ بھی تھا کہ اگر وہ اخفا۔ اخفائے شہادت کرے گا تو جلد مر جائے گا۔ چنانچہ وہ ہمارے
آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر مر گیا ۔ اب کیا اس پیشگوئی پر کوئی تاریکی تھی جس سے عیسائیوں نے شور مچایا ؟ نہیں بلکہ
ان کو آتھم کے ڈرتے رہنے کی خوب خبر تھی یہاں تک کہ ایک مرتبہ ایک بیماری میں آتھم نے چیخ مار کر کہا کہ ہائے میں پکڑا
گیا مگر عیسائیوں کو یہی منظور تھا کہ سچائی پر پردہ ڈالیں ۔ انہوں نے اس شور میں بڑی نا انصافی کی ۔منہ
۔
۲۰ عملداری اس ملک میں آئی ہے اس کی نظیر کسی وقت میں نہیں پائی جاتی اور صرف اسی پر اکتفا نہیں تھی بلکہ پشاور
سے لے کر بمبئی کلکتہ الہ آباد وغیرہ میں بڑے بڑے جلسے کئے اور اخباروں میں محض افترا کے طور پر واقعات
شائع کئے اور جاہل مولویوں اور عوام کالانعام کو برانگیختہ کیا اور ہزاروں اشتہار جو لعنتوں سے بھرے ہوئے
تھے ملک میں تقسیم کئے اور لوگوں پر یہ اثر ڈالنا چاہا کہ دین اسلام ہیچ ہے اور بعض مولوی دنیا کے کتے ان کی ہاں
کے ساتھ ہاں ملانے لگے اور یہ فتنہ تمام فتنوں سے بڑھا ہوا تھا کیونکہ اس میں صرف میری ذات پر ہی حملہ نہیں
تھا بلکہ بڑا مقصد یہ تھا کہ اسلام کو ذلیل اور حقیر کر کے دکھلائیں ۔ مولوی یہودی صفت ان کے ساتھ تکذیب میں
شامل ہو گئے اور کہا کہ اگر عیسائی تکذیب کریں تو کیا حرج ہے یہ شخص تو خود کافر ہے۔ اور حالانکہ وہ خوب
جانتے تھے کہ عیسائی اس راقم کو بھی مسلمان جانتے ہیں ۔ غایت کار مسلمانوں میں سے ایک فرقہ کا سرگروہ
خیال کرتے ہیں سو ان ظالموں نے ناحق میری دشمنی سے عیسائیوں کی زبان سے دین اسلام سے ٹھٹھے کرائے
بلکہ بار باران کو نالش کرنے کے لئے ترغیب دی۔
دوسرا فتنہ۔ جو دوسرے درجہ پر ہے شیخ محمد حسین بٹالوی کا فتنہ ہے اس ظالم نے بھی وہ فتنہ برپا کیا کہ جس کی
اسلامی تاریخ میں گذشتہ علماء کی زندگی میں کوئی نظیر ملنی مشکل ہے محبط الحواس نذیر حسین کی کفرنامہ پر مہر لگوائی ۔
صدہا مسلمانوں کو کافر اور جہنمی قرار دیا اور بڑے زور سے گواہیاں ثبت کرائیں کہ یہ لوگ نصاری سے بھی کفر میں
بدتر ہیں تمام رشتے ناطے ٹوٹ گئے ۔ بھائیوں نے بھائیوں کو اور باپوں نے بیٹوں کو اور بیٹوں نے باپوں کو چھوڑ دیا۔
اور ایسا طوفان فتنہ کا اٹھا کہ گویا ایک زلزلہ آیا جس سے آج تک ہزاروں خدا کے نیک بندے اور دین اسلام
کے عالم اور فاضل اور متقی کافر اور جہنم ابدی کے سزاوار سمجھے جاتے ہیں ۔ !!!
تیسرا فتنہ ۔ جو تیسرے درجہ پر ہے آریوں کا فتنہ ہے جو ایک چمکدار نشان کے ساتھ ہوا اور یہ فتنہ
اس لئے تیسرے درجہ پر ہے کہ با وجود سخت بلوہ کے اس کے ساتھ فتح کا نمایاں نشان تھا۔ یہ سچ ہے کہ اس
میں ہندوؤں کا بڑا شور و غوغا ہوا اور بار بار قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور گالیوں سے بھرے ہوئے خط
بھیجے ۔ کئی اخباروں میں حد سے زیادہ سخت گوئی کی گئی اور پھر آخر گورنمنٹ کی معرفت خانہ تلاشی کرائی گئی مگر
با وجود ان سب باتوں کے فتح کا جھنڈا ہمارے ہاتھ میں رہا۔ وہ معاہدہ جو سکھرام کے ساتھ مذہبی آزمائش
کے لئے بذریعہ آسمانی نشان کے کیا گیا تھا اس کی رو سے ہمارے مولیٰ کریم نے ہندوؤں پر ہماری ڈگری کر کے
بڑی صفائی سے ہمیں فتح دی اور جیسا کہ پہلے سے براہین احمدیہ میں یہ الہام تھا کہ اگر خدا ایسا نہ کرتا یعنی ایسا